Kompal

Kompal

کونپل

تعلیمی اور تربیتی نصاب ۵ سال کیلئ
Author: Other Authors

Language: UR

UR
بچوں کے لئے

سچے احمدیوں کی نسل کو پروان چڑھانے کی بھاری  ذمہ داری رکھنے والی ماؤں کی رہنمائی کے لئے ، بچوں کی تعلیم و تربیت میں ان کی معاونت کرنے کے لئے ، اس کتاب میں ایسا تعلیمی نصاب مرتب کیا گیا جو پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کے لئے چھوٹے چھوٹے سوال و جواب کی شکل میں ہے۔


Book Content

Page 1

كونيل تعلیمی اور تربیتی نصاب ہ سال تک کی عمر کے بچوں کیلئے

Page 2

( احمدی بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے ) ہر بچہ فطرتِ صحیحہ پر پیدا ہوتا ہے.اور نیکی کی روح اپنے اندر رکھتا پھر اُس کے ماں باپ اُسے سکھا کر کبھی یہودی بنا دیتے ہیں.کبھی نصرانی بنا دیتے ہیں اور کبھی مجوسی بنادیتے ہیں.(بخاری کتاب الخبائر ) ہے ہیں تم جانتے ہو برسات میں جب آم کی گٹھلیاں زمین میں اُگ آتی تو بچے اکھیڑ کر اُس کی پپیاں بناتے ہیں.لیکن اگر اُس آم کی گٹھلی پر پانچ برس گزر جائیں تو باوجودیکہ یہ لڑکا بھی پانچ چھ برس گزرنے پر جوان اور مضبوط ہو جائے گا لیکن پھر اُس کا اُکھیڑنا دشوار ہو جائے گا پس معلوم ہوا کہ جب تک جڑ زمین میں مضبوطی کے ساتھ نہ گڑ جاوے اُس وقت تک اُکھیڑنا آسان ہے اور جڑ مضبوط ہو جانے کے بعد دُشوار عادات و عقائد بھی درخت کی طرح ہوتے ہیں.بُری عادت کا اب اُکھیڑنا آسان ہے لیکن جڑ پکڑ جانے کے بعد اُنہیں اُکھیڑنا یعنی اُن کا ترک کرنا ناممکن ہوگا.بعض بچوں کو جھوٹ بولنے کی عادت ہوتی سے ہی اس کو دور نہ کرو گے تو پھر کی اُس کا دُور ہونا مشکل ہوگا.اگر شروع ہم نے دیکھا ہے کہ جن کو بچپنے میں جھوٹ کی عادت پڑ گئی ہے پھر عالم فاضل کر بھی اُن سے جھوٹ کی عادت نہیں چھوٹی ہے.(حضرت مولوی حکیم نور الدین خلیفة المسیح الاوّل) وو بدر “ ۲۸ جنوری ۱۹۰۸ء ہے.ہو

Page 3

مِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ تعارف ہم سب کے پیارے حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نور اللہ مرقدہ نے احمدی خواتین کو ایک نعرہ عنایت فرمایا تھا.فضل وکرم وو سچے احمدی کی ماں زندہ باد “ اس نعرہ کو قائم ودائم رکھنے کے لئے لجنہ اماءاللہ کراچی نے اللہ تعالی کے ایسی ماؤں کی رہنمائی کے لئے جو بچوں کی تربیت کو خصوصی اہمیت ނ دیں.ایسے تعلیمی نصاب مرتب کیسے ہیں جو بچوں کی عمر کی مناسبت سے چھوٹے چھوٹے سوال جواب پر مشتمل ہیں.پانچ سال تک کی عمر کے لئے پہلا حصہ ” کونپل“ اسی سلسلے کی پہلی پیش کش ہے.خدا کرے کہ ہماری مساعی بارآور ثابت ہوں اور لاکھوں کروڑوں کی تعداد میں مجاہد مائیں، مجاہد نسل کی تربیت کر کے مذکورہ نعرہ کو زندہ و پائند ہ رکھیں ، آمین اس نصاب کی تیاری میں شعبہ اصلاح وارشاد اور شعبہ اشاعت کا تعاون شامل ہے.اس سلسلے میں ممدو معاون ممبرات کے لئے خصوصی دعا کی درخواست ہے.

Page 4

توحید ماں : یہ پیارا پیارا بیٹا ہمیں کس نے دیا ہے؟ بچہ :.اللہ تعالیٰ نے ماں : کھانے کی چیزیں پھل دودھ سب دودھ سب کچھ کس نے دیا ہے؟ بچہ : اللہ تعالی نے ماں:.چندا ماموں سورج زمین کس نے بنائے ہیں ؟ بچہ : اللہ تعالیٰ نے ماں:.اللہ جی کا پورا نام کیا ہے؟ بچہ : اللہ تعالی ماں:.اللہ تعالیٰ ایک ہے ؟ بچہ :.اللہ تعالیٰ ایک ہے ماں:.اللہ اکبر کا مطلب کیا ہے؟ بچہ :.اللہ سب سے بڑا ہے ماں:.اللہ تعالیٰ کے کتنے نام ہیں؟ بچہ : اللہ تعالیٰ کے بہت سارے نام ہیں ماں:.ایک تو ہے اللہ تعالیٰ اور بچہ :.رب ، رحمن ، رحیم

Page 5

۹ ماں:.کلمہ سنائیے؟ بچہ :.کلمہ طیب.طیب معنی پاک لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدَرٌ سُولُ اللهِ ۱۰ ماں: لا اله الا اللہ کا کیا مطلب ہے؟ بچہ :.اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں مال: مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کا مطلب بتائے؟ بية: مُحَمَّدُ صَلَّى اللَّہ عَلَيْهِ وَسَلَّم ) اللہ کے رسول ہیں ۱۲ ماں:.کلمہ پڑھنے والے کو کیا کہتے ہیں؟ بچہ :.مسلمان ماں:.ارکان اسلام بتائیے بچہ : کلمہ طیبہ ، نماز ، روزہ ، زکوة ، حج رسالت ا ماں:.آپ ہمیں ہمارے آقا کا نام بتائیے جو کلمہ طیبہ میں یاد کیا تھا؟ : مُحَمَّدٌ رَّسُولُ الله ماں: یہ تو ٹھیک ہے مگر پیارے آقا کا پورا نام بتائیے حضرت ؟ بچہ :.حضرت محمد مصطفی ماں:.جب آقا جی کا نام لیتے ہیں تو کیا کہتے ہیں؟ بچہ :.صلی اللہ علیہ وسلم

Page 6

۴ ماں:.جب آقاجی کا نام سنتے ہیں تو کیا کہتے ہیں ؟ بچہ : صلى الله عليه وسلم ۵ ماں:.ہم بات کرتے ہیں تو اپنے آقا کو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم بھی کہتے ہیں اور رسول کریم صلى اللہ علیہ وسلم بھی کہتے ہیں آپ بتائیں کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کہاں پیدا ہوئے ؟ بچہ :.مکہ میں ماں:.آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ابو جان کا کیا نام تھا؟ بچہ :.حضرت عبداللہ ماں :.اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امی جان کا کیا نام تھا ؟ بچہ :.حضرت آمنہ ماں:.آنحضور صلی اللہ علیہ وسلَّم نے ہمیں کیا سکھایا؟ بچہ :.سب اچھی اچھی باتیں ۹ ماں:.جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالی کے پاس چلے گئے تو اچھی باتیں کس نے بتائیں ؟ بچہ :.حضرت ابوبکر نے ۱۰ ماں:.رضی اللہ تعالی عنہ.ان کو ہم خلیفہ کہتے ہیں ان کے بعد خلیفہ کون ہوئے ؟ بچہ :.حضرت عمر ۱۱ ماں: رضی اللہ تعالی عنہ.اور پھر ان کے بعد؟ بچہ :.حضرت عثمان رضی اللہ ۱۲ ماں:.شاباش رضی اللہ تعالی عنہ.پھر ان کے بعد؟ بیچہ : حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ

Page 7

قرآن مجید ا ماں:.سب سے پیاری کتاب کون سی ہے؟ بچہ :.قرآن مجید ۲ ماں:.قرآن مجید ہمیں کس نے دیا ہے؟ بچہ :.اللہ تعالی نے ماں: اللہ تعالی نے قرآن مجید کس کو دیا تھا؟ بچہ :.حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو ماں:.قرآن مجید میں کیا لکھا ہے؟ بچہ :.اچھی باتیں کرو.بُری باتیں نہ کرو ماں:.قرآنِ مجید کو کیسے ہاتھ لگاتے ہیں؟ بچہ:.دھوکر.صاف کرکے ماں:.قرآن مجید کیوں پڑھتے ہیں؟ بچہ :.اللہ پاک بہت خوش ہوتا ہے ے ماں:.قرآنِ مجید پڑھنے سے پہلے کیا پڑھتے ہیں؟ بچہ :.اَعُوذُ بِا اللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيْمِ ماں: اس کا مطلب ہے میں خدا کی پناہ چاہتا ہوں دھتکارے ہوئے(گندے) شیطان سے اس کو تعوذ کہتے ہیں پھر.

Page 8

۶ بچہ : بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ ماں:.اس کا مطلب تو آپ کو آتا ہے.اسے تسمیہ کہتے ہیں.بچہ :.میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور باربار رحم کرنے والا ہے ۱۰ ماں:.اب وہ چھوٹی سی سورت بھی سناد بیجئے جس کا نام الکوثر ہے : - اَعُوذُ بِااللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ إِنَّا أَعْطَيْنكَ الْكَوْثَرَ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَا نُحَرْ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَالَا بُتَرُه ۱۱ ماں:.میرے پیارے بچے کو تین سورتیں یاد ہیں سورۃ فاتحہ ،سورۃ اخلاص اور سورۃ الکوثر نماز ا ماں:.مسلمان دن میں پانچ دفعہ کیا پڑھتے ہیں؟ بچہ :.نماز ۲ ماں:.مسلمان کتنی نمازیں پڑھتے ہیں؟ بچہ : پانچ ماں:.آپ کی انگلیاں کتنی ہیں؟ بچہ : پانچ ٤ ماں:.اب آپ ہر انگلی پر ایک نماز کا نام بتائیے؟ بچہ :.فجر، ظہر، عصر، مغرب، عشاء

Page 9

ماں:.فجر کی نماز کس وقت پڑھتے ہیں؟ بچہ : صبح صبح ماں:.ظہر کی نماز کس وقت پڑھتے ہیں؟ بچہ :.دوپہر کے بعد ماں:.عصر کی نماز کس وقت پڑھتے ہیں؟ بچہ :.سہ پہر کے بعد ماں:.مغرب کی نماز کس وقت پڑھتے ہیں؟ بچہ : جب سورج چھپ جاتا ہے.شام کو و ماں:.عشاء کی نماز کس وقت پڑھتے ہیں؟ بچہ :.رات کو سونے سے پہلے ۱۰ ماں:.نماز سے پہلے کیا کرتے ہیں؟ بچہ :.وضو ماں:.نماز میں کپڑے کیسے ہوتے ہیں ؟ بچہ :.صاف ۱۲ ماں:.نماز کے لئے جائے نماز پر کھڑے ہو کر کیا کہتے ہیں؟ بچہ الله اكبر ۱۳ ماں:.پھر ثنا پڑھتے ہیں؟

Page 10

بچه : سُبُحْنَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَ تَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ.۱۴ ماں:.پھر تعوذ پڑھتے ہیں.اَعُوذُ بِا ِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِیم - آپ تمیہ سنائیے بچہ : بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ ۱۵ ماں:.اس کے بعد دُعا پڑھتے ہیں قرآن مجید کے پہلے صفحے والی سورت فاتحہ وہ سنائیے : الحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ اَلرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ O مَالِكِ يَوْمِ الدِ يُنِ O إِيَّا كَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِيْنَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ O غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ماں :.سورۃ اخلاص بھی یاد کروائی تھی جو قُل سے شروع ہوتی ہے : اَعُوذُ باالله مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ۱۷ ماں:.شاباش اب قُلْ ۱۸ : قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدَ اللهُ الصَّمَدُه لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَد ماں:.اچھا یہ بتائیے کہ کوئی نماز پڑھ رہا ہو تو آگے سے گزرنا چاہیئے یا نہیں؟ بچہ :.بالکل نہیں احادیث ا ماں:.پیارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کو حدیث کہتے ہیں.آنحضور کی بات کو کیا کہتے ہیں؟ بچہ :.حدیث

Page 11

۹ ۲ ماں:.حدیث یاد کرنے سے اللہ تعالی بہت خوش ہوتا ہے کیونکہ یہ پیارے آقا کے منہ سے نکلی ہوئی باتیں ہیں میرے ساتھ کچھ حدیثیں دہرائے اَلدِّينُ النَّصِيحَةُ ب : الدِّينُ النَّصِيحَةُ ماں:.اس کا مطلب بھی دہرائیے.دین سراسر بھلائی ہے بچہ :.دین سراسر بھلائی ہے ۴ ماں:.آپ کیلئے اَطِعُ أَبَاكَ بي : أَطِعُ أَبَاكَ ماں:.اس کا مطلب ہے اپنے باپ کا کہنا مانو.اب کہیئے اَلْخَالَةُ وَالِدَةٌ ب : - اَلْخَالَةُ وَالِدَةٌ ماں:.اس کا مطلب ہے خالہ بھی ماں کی طرح ہوتی ہے.ا ماں:.جب بھی کوئی کام کرو بچہ : بسم اللہ پڑھ لیا کرو ماں:.اللہ اللہ کیا کرو بچہ :.نام نبی کا لیا کرو - ماں:.چڑیا چوں چوں کرتی کرتی ہے بچہ :.ننھی قا عدہ پڑھتی ہے سبق آموز جُملے

Page 12

ماں:.کوا کائیں کائیں کرتا ہے بچہ :.ننھا قاعدہ پڑھتا ہے ماں:.اب وہ والی نظم ہو جائے گنتی والی بچہ :.ایک، دو، تین ۶ ماں:.آؤ سیکھیں دین بچہ :.چار، پانچ، چھ ے ماں:.اپنے آقا سے بچہ:.سات، آٹھ، نو، دس ماں:.جو کہیں وہ کریں بس بچہ :.جو کہیں وہ کریں بس و ماں:.ہمارا خدا بچہ :.زنده خدا ۱۰ ماں:.ہمارا رسول بچہ :.زندہ رسول ا ماں:.ایک اور ایک ہوتے ہیں دو بچہ :.نہ مارا نہ لڑا کرو ۱۲ ماں : چار ہوتے ہیں دو اور دو ·

Page 13

་་ بچہ :.جو خود کھاؤ وہ سب کو دو ۱۳ ماں:.چار اور چار ہوتے ہیں آٹھ بچہ :.آؤ مل کر کھیلیں ساتھ ۱۴ ماں:.آٹھ اور آٹھ سولہ بنے بچہ :.گڈو راجا دولہا بنے ا ماں:.علم بڑھانے کی دعا سنائیے بچه: رَبِّ زِدْنِي عِلْماً ماں:.اس کا مطلب بھی بتائیے بچہ :.اے اللہ میرے علم کو بڑھا ماں:.آمین.ایک چھوٹی سی دعا یا حفیظ والی ب: يَا حَفِيظٌ يَا عَزِيرُ يَارَفِيق دعائیں ماں:.اے محافظ ! اے غالب! اے رفیق اللہ تعالیٰ میرے بچے کو نیک بنا.آمین ا ماں:.ہم کون ہیں؟ بچہ :.ہم احمدی ہیں ماں:.احمدی کیا کہتے ہیں؟ احمدیت

Page 14

۱۲ بچہ : احمدی کہتے ہیں مہدی آگئے ہم نے مان لیا ماں: مہدی کو اور کیا کہتے ہیں؟ بچہ : مسیح موعود ماں:.ہم جن کو مسیح اور مہدی مانتے ہیں اُن کا نام کیا ہے؟ بچہ : حضرت مرزا غلام احمد قادیانی ماں:.علیہ السلام ماں:.ہمارے حضور کا کیا نام ہے؟ بچہ :.حضرت مرزا مسرور احمد صاحب ماں:.اللہ پاک ان کو سلامت رکھیں اور ہر نیک ارادے میں برکت دیں آمین آپ بتائیے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہم کو کیا سکھایا.بچہ : اللہ پاک کی باتیں پیارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں اور قرآن کی باتیں ے ماں:.احمدی بچے کس چیز سے نفرت کرتے ہیں بچہ :.جھوٹ سے ماں:.آپ بڑے ہو کر کیا کریں گے بچہ :.دین کی خدمت و ماں:.دین کا جھنڈا بچہ :.اونچا رہے گا ۱۰ ماں:.احمدیت بچہ :.زندہ باد

Page 15

۱۳ حصہ نظم -۱.کبھی نصرت نہیں ملتی در مولیٰ سے گندوں کو کبھی ضائع نہیں کرتا وہ اپنے نیک بندوں کو وہی اس کے مقرب ہیں جو اپنا آپ کھوتے ہیں نہیں راہ اس کی عالی بارگہ تک خود پسندوں کو یہی تدبیر ہے پیارو کہ مانگو اُس سے قربت کو اُسی کے ہاتھ کو ڈھونڈو جلاؤ کمندوں کو سب ۲.قرآن سب سے اچھا قرآن سب سے پیارا قرآن دل کی قوت قرآن ہے سہارا اللہ میاں کا خط ہے جو میرے نام آیا اُستانی جی پڑھاؤ جلدی مجھے سیپارا پہلے تو ناظرے سے آنکھیں کروں گی روشن پھر ترجمہ سکھانا جب پڑھ چکوں میں سارا مطلب نہ آئے جب تک کیونکر عمل ہے ممکن بے ترجمے کے ہرگز اپنا نہیں گزارا یا رب تو رحم کرکے ہم کو سکھادے قرآں دُکھ کی یہ دوا ہو ہر درد کا ہو چارا ہر دل میں ہو میرے ایماں سینے میں نُورِ فرقاں بن جاؤں پھر تو سچ سچ میں آسماں کا تارا

Page 16

۱۴ احمدی بچی کی دُعا الہی مجھے سیدھا رستہ دکھا دے مری زندگی پاک و طیب بنا دے مجھے دین و دنیا کی خوبی عطا کر ہر اک درد اور دُکھ سے مجھ کو شفادے زباں پر مری جُھوٹ آئے نہ ہرگز کچھ ایسا سبق راستی کا پڑھا دے گناہوں سے نفرت بدی سے عداوت ہمیشہ رہیں دل میں اچھے ارادے ہراک کی کروں خدمت اور خیر خواہی جو دیکھے وہ خوش ہوکے مجھ کو دُعا دے بڑوں کا ادب اور چھوٹوں سے شفقت سراسر محبت کی پتلی بنا دے بنوں نیک اور دوسروں کو بناؤں مجھے دین کا علم اتنا سکھا دے خوشی تیری ہو جائے مقصود اپنا کچھ ایسی لگن دل میں اپنی لگادے غنادے سَخادے حیادے وفا دے ہری دے تھی دے لقادے رضادے میرا نام ابا نے رکھا ہے مریم خدایا تو صدیقہ مجھ کو بنا دے

Page 17

۱۵ ا ماں:.جب کوئی آواز دے تو کیا کہتے ہیں بچہ :.'جی' کہتے ہیں ماں:.جب کسی سے ملتے ہیں تو کیا کہتے ہیں بچہ : السلام علیکم ماں:.جب کوئی بات کررہا ہو تو نیچے بچہ :.خاموشی سے سنتے ہیں ۴ ماں:.ہنستے کھیلتے بچے بچہ :.سب کو اچھے لگتے ہیں ۵ ماں:.رونے والے نیچے بچہ :.سب کو گندے لگتے ہیں ماں:.اچھے نیچے کیا کرتے ہیں بچہ :.کہنا مانتے ہیں ماں:.اور بچہ :.ضد نہیں کرتے ماں:.اور بچہ :.صاف رہتے ہیں آداب

Page 18

و ماں:.اور بچہ :.سچ بولتے ہیں ماں:.جب کوئی چیز دے تو بچہ :.جزاک اللہ کہتے ہیں ا ماں:.جب چھینک آئے تو کیا کہنا چاہیے بچہ : اَلْحَمْدُ لِلَّهِ ۱۲ ماں:.جب کوئی چیز دے تو کس ہاتھ میں لیتے ہیں بچہ :.دائیں ہاتھ سے ۱۳ ماں:.کھانا کس ہاتھ سے کھاتے ہیں بچہ :.دائیں ہاتھ سے ۱۴ ماں:.کھانا کہاں سے کھاتے ہیں بچہ :.اپنے آگے سے ۱۵ ماں:.کھانے سے پہلے کیا پڑھتے ہیں بِسْمِ اللهِ وَعَلَى بَرَكَتِ اللهِ ماں:.اور کھانے کے بعد بچہ :.اَلْحَمْدُ لِلَّهِ ۱۷ ماں:.جب کسی کے گھر یا مسجد میں جاتے ہیں تو کیسے بیٹھتے ہیں بچہ :.خاموشی سے

Page 19

.ہدایات خدا تعالیٰ کے کرم سے جماعت کے لئے قاعدہ یسر نا القرآن کی صورت میں بچوں کو قرآنِ پاک سکھانا بہت آسان ہوگیا ہے ساڑھے تین سال کے بچوں کو بلاکوں پر یا گتے کے ٹکڑوں پر ا ب ت لکھ کر پہچاننے کی عادت ڈالی جائے چار ساڑھے چار سال تک قاعدہ یسر نا القرآن مکمل کروا دیا جائے.قاعدے کے آخری صفحات بار بار سنے جائیں.سوال و جواب بچوں کو یکدم حفظ کرانے پر زور نہ دیجئے.ان کے سامنے بار بار اس کے اسباق دہرائیے.آہستہ آہستہ یہ اُن کے ذہن کا جزو بن جائیں گے.یا ان سوالات کا کیسٹ تیار کرکے بچے کے کمرے میں بار بار لگائیے بچہ کھیلتا کھیلتا ان جملوں کو یادکر لے گا.انشاء اللہ

Page 19