Islam Book 1

Islam Book 1

اسلام کی کتب (پہلی کتاب)

Author: Other Authors

Language: UR

UR
بچوں کے لئے

Book Content

Page 1

اسلام م سے نہ بھا گو راہِ ہدیٰ یہی ہے اے سونے والو جا گوشمس العلمی یہی ہے بچوں کے لئے ) اسلام کی پہلی کتاب از چوہدری محمد شریف صاحب مولوی فاضل قادیان الناشر: نظارت نشر و اشاعت صدرا انجمن احمد به قادیان

Page 2

نام کتاب مصنف : اسلام کی پہلی کتاب چوہدری محمد شریف طبع اول کمپوز ڈایڈیشن بار اول حالیہ اشاعت $1986: 2013: $2016 : مقام اشاعت قادیان تعداد شاعت 1000 : ناشر نظارت نشر واشاعت صدر انجمن احمد یہ قادیان، ضلع گوراد سپور، پنجاب 143516،انڈیا مطبع فضل عمر پرنٹنگ پریس قادریان ISBN: 978-81-7912-364-5 Islam Ki Pehli Kitab by Choudary Muhammad Shareef Maulvi Fazil

Page 3

بِسمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ عرض ناشر اسلام نام ہے اس دین کا اور اس طریقے پر زندگی گزارنے کا جو اللہ کے رسول حضرت محمد مصطفی صلی ا یہ تم اللہ تعالیٰ کی طرف سے لائے تھے اور جو قرآن شریف میں اور حدیث النبوی میں بتلایا گیا ہے اور حضور اکرم نے اپنے عملی نمونہ سے ہمیں سکھایا ہے.دین کا سیکھنا اور اسلام کی ضروری باتوں کا علم حاصل کرنے کی کوشش کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے.دینی علوم حاصل کرنے والوں کی فضیلت بیان کرتے ہوئے نبی اکرم نے فرمایا ہے کہ : مَنْ يُرِدُ اللهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقَّةُ فِي الدِّينِ ( بخاری ) جس کو اللہ تعالیٰ بھلائی اور ترقی دینا چاہتا ہے اس کو دین کی سمجھ دے دیتا ہے.پس بچپن سے ہی دین اسلام کو سیکھنے اور اس کی ضرورت اور بنیادی باتوں کے علم حاصل کرنے کا شوق دل میں پیدا ہونا چاہئے اور احکام اسلام کے مطابق اپنی زندگیوں کو سنوارنے کی کوشش کرنے کی عادت بھی پیدا ہونی چاہئے.اور بچپن سے ہی بچوں میں دینی تعلیم ، اللہ اور اسکے رسول کی محبت اور غیرت کو راسخ کرنا چاہئے.محترم مولانا چوہدری محمد شریف صاحب مرحوم نے بڑی خوش اسلوبی اور عمدہ وآسان پیرائے میں اسلام کی بنیادی مسائل اور احمدیت کی مختصر تاریخ پر مشتمل پانچ کتب اسلام کی پہلی تا پانچویں کتاب سلسلہ وار تصنیف فرمائی ہیں.یہ کتب جہاں بچوں کی دینی تعلیم کے لئے نہایت دلچسپ ہیں وہاں بڑی عمر کے احباب بھی اس سے ضرور استفادہ کر

Page 4

سکیں گے.اللہ تعالیٰ محترم مولانا چوہدری محمد شریف صاحب مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور ان کی تصنیف کردہ ان کتب کی اشاعت کو ان کے لئے خَيْرَ مَا يَخْلُفُ الرَّجُلُ میں سے بنائے.آمین محترم مولانا موصوف کی تصنیف کردہ اسلام کی پانچوں کتب پہلی بار ۱۹۸۶ ء میں قادیان میں شائع ہوئی تھیں.اب کمپوزڈ ایڈ لائن ۲۰۱۳ ء میں سیدنا حضرت امیر المومنین خليفة أسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اجازت و منظوری سے من وعن شائع کیا جا رہا ہے.اللہ تعالیٰ ہم سب کو سیدنا حضور انور کے اعلیٰ توقعات کے مطابق نونہالان جماعت کی تعلیم و تربیت کرنے کی توفیق عطا فرمائے.آمین خاکسار حافظ مخدوم شریف ناظر نشر واشاعت قادیان

Page 5

1 اعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُوْدِ اصير اسلام کی پہلی کتاب اسلام کیا ہے اسلام عربی زبان کا ایک لفظ ہے.اس کے معنے اطاعت اور فرمانبرداری کے ہیں.اللہ تعالی کی کامل تابعداری اسلام کہلاتی ہے.پھر اسلام اُس دین کا نام ہے جو مکہ معظمہ میں پیدا ہونے والے پاک محمد رسول اللہ صلی لہ ایہام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے ظاہر فرمایا.یہ دین کامل دین ہے.اس کی تعلیم نہایت عمدہ ہے.اس کی باتیں نہایت سچی ہیں.اس کے حکم بہت مفید ہیں.دنیا کا کوئی دین اسلام کا مقابلہ نہیں کر سکتا.اس لئے ہم مسلمان ہیں اور سارے لوگوں کو اسلام کی طرف بلائیں گے.مذہب اسلام کے پانچ اصول ہیں.جنہیں ارکان اسلام کہتے ہیں.کلمہ طیبہ.نماز روزہ زکوۃ.حج - ا کلمہ طیبہ : - جو مسلمان ہو اس پر لازم ہے کہ دل اور زبان سے گواہی دے کہ اللہ ایک

Page 6

2 ہے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سچے رسول ہیں.۲- نماز :- ہر روز پانچ وقت نماز پڑھے.-- روزه: - رمضان شریف کے مہینے میں اگر بیمار یا مسافر نہ ہو تو روزے رکھے.۴- زکوۃ : - اگر اس کے پاس کافی مال ہو.تو سال میں ایک دفعہ زکوۃ ادا کرے.۵- حج : - اگر اس کی طاقت میں ہو تو ملک عرب کے پاک شہر مکہ معظمہ میں جو بیت اللہ شریف یعنی خانہ کعبہ ہے اس کا حج کرے.ایمان مفصل یہ ہیں :.امنت بالله وملائكته وكتبه ورسله واليوم الآخر والقدر خيره وشره ہر مسلمان پر لازم ہے کہ گواہی دے: م ۶ 1- اللہ ایک ہے اس کا کوئی ساتھی نہیں.اس نے سب کو پیدا کیا اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور پیغمبر ہیں.- اللہ کے فرشتے برحق ہیں.اللہ کی ساری کتابوں کو ماننا ضروری ہے.۴ - اللہ کے سب نبی سچے ہیں.۵- قیامت کا دن برحق ہے.۶ - قضاء وقدر یا اللہ کے فیصلے ٹھیک ہیں.

Page 7

3 اللہ تعالیٰ اللہ ایک ہے.وہ تمام صفات اور کمالات کا مالک ہے.اس کا کوئی شریک نہیں.وہ بے نیاز ہے.اس کا کوئی بیٹا نہیں نہ وہ کسی کا بیٹا ہے.اور نہ اُس جیسا کوئی اور ہے.نہ اس کی کوئی بیوی ہے.وہ ہم کو پالتا ہے.رزق دیتا ہے.وہ دیکھتا ہے لیکن آنکھوں کا محتاج نہیں.وہ بولتا ہے لیکن زبان کا محتاج نہیں.وہ سنتا ہے اور اپنے بندوں کی دعاؤں کو قبول کرتا ہے.وہ ہمیشہ سے زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا.وہ قائم ہے.اور قائم چیزیں اُسی کے حکم سے قائم ہیں.وہ نہ سوتا ہے اور نہ اونگھتا ہے.وہ زمین اور آسمانوں کا مالک ہے اور اُن کی حفاظت کرتا ہے.وہ تمام ظاہر اور پوشیدہ چیز وں کو جانتا ہے.کوئی ذرہ اُس کے علم سے باہر نہیں وہ سب چیزوں کو پیدا کرنے والا ہے.کوئی بات اُس کے آگے مشکل نہیں.سورج اور چاند ، زمین اور آسمان اُس نے ہمارے فائدہ کے لئے بنائے ہیں.جانور ہمارے آرام کے لئے.پانی پینے کے لئے.اناج کھانے کے واسطے.نبی ہماری ہدایت کے لئے.دن کام کاج کے لئے بنایا.رات آرام کے واسطے بنائی.وہ ہم کو ہر وقت دیکھتا ہے.لیکن آنکھیں اُس کو نہیں دیکھ سکتیں.وہ بغیر مانگنے کے دیتا ہے.وہ بادشاہوں کا بادشاہ ہے.وہ امیروں کو فقیر اور فقیروں کو امیر بنا دیتا ہے.وہ لا چار کی دُعا کو سنتا ہے.وہی عبادت کے لائق ہے.وہی مانگنے پر ہم کو دیتا ہے.وہی زندہ

Page 8

4 کرتا اور مارتا ہے.جب ہم مر جائیں گے تو ہمیں زندہ کرے گا.اور ہمارے اچھے کاموں کا بدلہ دے گا اور بُرے کاموں کی سزا دے گا.ہر حالت تکلیف اور راحت کے وقت اُسی کی طرف جھکنا چاہیئے.ہر مشکل کے وقت اُسی کو پکارنا چاہیئے.اُسی سے دعا مانگنی چاہئیے.وہ نیکوں کی مدد کرتا ہے اور ہر وقت اُن کے ساتھ رہتا ہے.وہ نیک لوگوں سے باتیں کرتا ہے.اور اُن کو سیدھی راہ پر چلاتا ہے.وہ ہم سب سے پیار کرتا ہے اور ماں باپ سے بھی بڑھ کر پیار کرتا ہے.فرشتے فرشتے خدا کی روحانی مخلوق ہیں.وہ ہر وقت خدا تعالیٰ کی عبادت اور اطاعت میں مصروف رہتے ہیں.فرشتوں کو اللہ تعالیٰ نے ہمارے کاموں پر لگایا ہوا ہے.کوئی مینہ برساتا ہے.کوئی روح ڈالتا ہے.کوئی روح نکالتا ہے.کوئی ہوا چلاتا ہے.کوئی خدا تعالیٰ کا کلام اس کے نیک اور پاک بندوں پر اُتارتا ہے.وہ مختلف کام ہماری خاطر کرتے ہیں.فرشتے لا تعداد ہیں.اُن پر ایمان لانا ضروری ہے.فرشتے گناہوں سے پاک ہوتے ہیں.اور خدا تعالیٰ کی مرضی کے مطابق کام کرتے ہیں.مشہور فرشتوں کے نام یہ ہیں: 1- جبرائیل اسرافیل میکائیل عزرائیل انسان کے دل میں جو نیک باتیں پیدا ہوتی ہیں وہ فرشتوں کی طرف سے ہوتی

Page 9

5 ہیں.ان نیک خیالات کا ماننا اور ان پر عمل کرنا ضروری ہے.فرشتے وہی کام کرتے ہیں جس کے کرنے کا خدائے پاک حکم دیتا ہے.الہامی کتابیں اللہ پاک نے ہماری بہتری اور بھلائی کے لئے اپنی طرف سے کتابیں بھیجی ہیں.یہ کتابیں خدا کی وحی ہیں.مختلف نبیوں کی معرفت یہ کتابیں اُتری ہیں.ان کتابوں میں بندوں کی ہدایت کے راستے بیان کئے گئے ہیں اور وہ کام بتائے گئے ہیں جو اللہ پاک کو پسند ہیں اور جن سے وہ راضی ہوتا ہے.یہ کتابیں خدا کے قانون ہیں.جو شخص ان کے خلاف کام کرے گاوہ سزا پائے گا.خدا تعالی کی تمام کتابوں پر ایمان لا نا فرض ہے.عام طور پر مشہور کتا میں پانچ ہیں :- ا - صحف ابراہیم -1 - زبُور ۵ - قرآن شریف -۲ -✓ تورات انجیل قانون اور شریعت تو رات اور قرآن مجید میں بیان ہوا ہے.پہلے تو رات بنی اسرائیل کے لئے اُتری.پھر قرآن کریم ساری دنیا کے لئے اور سارے زمانوں کے لئے نازل ہوا.

Page 10

6 قرآن شریف سب سے بہتر اور کامل کتاب ہے.اس میں ہر خوبی موجود ہے.تورات کو لوگوں نے بگاڑ دیا.قرآن شریف کو نہ کوئی بگا ڑسکتا ہے اور نہ بگاڑ سکا ہے.تورات کو قرآن مجید نے منسوخ کر دیا ہے مگر قرآن شریف کبھی منسوخ نہیں ہوگا.اللہ پاک نے خود قرآن مجید کی حفاظت کا وعدہ فرمایا ہے.اب قرآن شریف پر عمل کرنے سے ہی نجات مل سکتی ہے.خدا کے نبی جب لوگ گمراہ ہو جاتے ہیں اور خدا کو بھول جاتے ہیں تو وہ اپنے نبی رسول اور پیغمبر بھیجتا ہے.وہ دنیا کی ہدایت کے لئے آتے ہیں اور وہ گناہوں سے پاک ہوتے ہیں.وہ کوئی کام خدا کے حکم کے خلاف نہیں کرتے.وہ خدا کے نیک اور کچے بندے ہوتے ہیں.خدا ان کی ہر وقت مدد کرتا ہے.آج تک دنیا میں ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر گذرے ہیں.صرف بعض نبیوں کے نام قرآن شریف میں بیان ہوئے ہیں.نبی ہر قوم اور ہر ملک میں آئے ہیں.مشہور نبی یہ ہیں :- حضرت نوح علیہ السلام حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت اسماعیل علیہ السلام، حضرت اسحاق علیہ السلام حضرت یعقوب علیہ السلام حضرت موسیٰ علیہ السلام، حضرت داؤد علیہ السلام، حضرت سلیمان علیہ السلام، حضرت یحیی علیہ السلام، حضرت عیسیٰ علیہ السلام، حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم.ان سب نبیوں میں سب سے بڑے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

Page 11

7 ہیں.اللہ تعالیٰ نے ان کو سب نبیوں کا سردار اور خاتم النبیین قرار دیا ہے.ہم آپ کی مہر تصدیق کی وجہ سے ہی نبیوں کو مانتے ہیں.آئندہ کوئی مصلح آپ کی پیروی کے بغیر نہیں آسکتا.اور آپ کی شریعت قیامت تک رہے گی.اللہ تعالیٰ کے سب نبیوں پر ایمان لانا فرض ہے.قیامت کا دن جب ہم مر جائیں گے تب ہمارا خدا ہمیں زندہ کرے گا.ایک دن آئے گا کہ سارے لوگ فنا ہو جائیں گے.اللہ پاک سب کو زندہ کرے گا اور حساب لے گا.اگر ہم نے اچھے کام کئے ہوں گے تو ہمیں اچھا بدلہ دے گا.اگر برے کام کئے ہونگے تو ہمارے کئے کی ہم کو سزا دے گا.جس کی نیکیاں زیادہ ہوں گی وہ جنت میں ہوگا.جس کے گناہ زیادہ ہوں گے وہ تکلیف میں ہوگا.جس کے گناہ اور نیکیاں برابر ہوں گے اس کو خدا تعالیٰ اپنی رحمت سے بخش دے گا.آخرت کے دن خدا کا دیدار ہوگا.جو لوگ نیک ہوں گے خدا اُن سے خوش ہوگا.جو بُرے ہوں گے خدا اُن پر ناراض ہوگا.قیامت کے دن پر ایمان لانا فرض ہے.

Page 12

8 حضرت محمد رسول اللہ صلى الله عليه وسلم حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سب نبیوں کے سردار ہیں.آپ ملک عرب کے شہر مکہ شریف میں بارہ ۱۲ ؍ ربیع الاول ۵۷۰ء کو پیدا ہوئے.آپ کی پیدائش پر چودہ سو برس سے زیادہ کا عرصہ گذر چکا ہے.آپ کا خاندان نہایت شریف تھا.حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے باپ کا نام عبد اللہ اور ماں کا نام آمنہ تھا.آپ کے والد آپ کے پیدا ہونے سے پہلے ہی فوت ہو گئے تھے.چند سال بعد والدہ بھی فوت ہو گئیں اور آپ بالکل یتیم رہ گئے.آپ سچے اور امین تھے.لوگ آپ کی عزت کرتے تھے.آپ نے کبھی جھوٹ نہ بولا نہ کسی کو گالی دی بلکہ یتیموں پر مہربانی کرتے اور محتاجوں کی مدد کرتے تھے.آپ ہمیشہ سے ایک اللہ کی عبادت کرتے تھے.جب آپ کی عمر چالیس سال کی ہوئی تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو دنیا کی ہدایت کے لئے رسول مقرر فرمایا.آپ بتوں کی عبادت سے روکتے تھے اور اللہ تعالیٰ کی طرف بلاتے تھے.مشرک لوگ جو بت پوجتے تھے آپ کے دشمن ہو گئے اور اُن لوگوں نے آنحضرت اور آپ کے ماننے والے صحابہ کرام کو بہت دُکھ دیا.گالیاں دیتے اور مارتے پیٹتے تھے.رسول اللہ اور آپ کے ساتھی صبر کرتے تھے اور اپنے دشمنوں کے لئے دُعائیں مانگتے تھے کہ اے اللہ! ان کو ہدایت دے.آخر تیرہ سال

Page 13

9 کے بعد حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام نے مکہ معظمہ سے ہجرت کی اور مدینہ شریف آگئے.دس سال تک وہاں رہے.دشمنوں نے آپ سے لڑائیاں بھی کیں.لیکن وہ ناکام رہے.رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب فتح یاب ہوئے تو آپ نے اپنے دشمنوں کو معاف کر دیا.آپ کے اعلیٰ اخلاق اور عمدہ تعلیم کی وجہ سے آپ کی زندگی میں ہی سارا عرب مسلمان ہو گیا.آپ نے تمام لوگوں کی اصلاح کی.نیک راستہ پر چلایا اور دن رات اسی راہ میں کام کرتے رہے.تریسٹھ (۶۳) سال کی عمر میں آپ دنیا سے رحلت فرما گئے.آپ کی قبر مدینہ شریف میں ہے.آپ پر اللہ تعالیٰ کی ہمیشہ بے انتہا برکات نازل ہوں.جو کام آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمنے کئے ہیں.اور کوئی نبی ان کو نہیں کر سکتا.خدا تعالیٰ نے آپ کی بڑی نصرت اور مدد کی.آپ جیسا انسان نہ دنیا میں پیدا ہوا.نہ ہوگا.قیامت کے دن آپ سب سے پہلے اُٹھیں گے.آپ ہی شفاعت کریں گے.آپ ساری دنیا کے لئے رحمت بن کر آئے.کافر آپ کے اخلاق کو دیکھ کر مسلمان ہو جاتے تھے.آپ ساری ساری رات نماز پڑھتے رہتے تھے.آپ مبنی بھی بہت تھے.جو مال آتا تھا وہ سب خدا کی راہ میں خرچ کر دیتے تھے.آپ نے کبھی پیٹ بھر کر روٹی نہ کھائی ، یتیموں اور مسکینوں کا آپ کو بہت فکر رہتا تھا.آپ نے عیش کو پسند نہیں کیا.اور با دشاہ ہوکر بھی مسکین ہی رہے.آپ اپنے صحابہ اور دوسرے مسلمانوں سے بہت محبت کرتے تھے.رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی برکتیں قیامت تک جاری ہیں.آپ سورج ہیں اور باقی سب ولی اور بزرگ آپ سے ہی نور حاصل کرنے والے ہیں.اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی آپ کا ہی نور لے کر آئے ہیں.

Page 14

10 آپ کے وصال کے بعد آپ کے چار خلیفے جو ترتیب وار آپ کے جانشین ہوئے.ان کے نام یہ ہیں.۱.حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ.۲- حضرت عمر رضی اللہ عنہ.۳.حضرت عثمان رضی اللہ عنہ.۴.حضرت علی رضی اللہ عنہ.حضرت مسیح موعود الله حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ السلام خدا کے بھیجے ہوئے اور اسلام کو زندہ کرنے والے ہیں.آپ قادیان دار الامان ضلع گورداسپور میں ۱۸۳۵ء میں پیدا ہوئے.چودھویں صدی کے سر پر اللہ تعالیٰ نے آپ کو مجد د بنایا.قرآن شریف کی شریعت کو تازہ کرنے کے لئے آپ کو مامور فرمایا.آپ بچپن سے ہی پاک انسان تھے.سب لوگ آپ کی تعریف کرتے تھے.آپ خدا کے ذکر اور حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے میں مشغول رہتے.آپ کی عمر چالیس سال کے قریب تھی جب اللہ تعالیٰ نے آپ کو مامور فرمایا.لوگوں نے آپ سے بھی دشمنی کی.دُکھ دیئے گالیاں دیں.آپ گالیاں دینے والوں کے لئے دُعا کیا کرتے تھے.

Page 15

11 آپ نے اتنی کتابیں تصنیف کی ہیں.جو عربی، فارسی، اردو زبان میں ہیں.آپ پر خدا تعالیٰ کی وحی اُترتی تھی.زمین و آسمان میں آپ کی سچائی کے نشان ظاہر ہوئے.قرآن شریف اور حدیثوں میں آپ کی خبر موجود ہے.آپ کی شریعت قرآن مجید ہی ہے.آپ کا ماننا فرض ہے.آپ کی زندگی میں پانچ لاکھ سے زیادہ لوگ آپ پر ایمان لے آئے تھے.آپ نے اپنی جماعت کا نام اللہ تعالیٰ کے حکم سے احمد یہ جماعت رکھا.یہ جماعت دنیا کے مختلف ملکوں میں موجود ہے.قادیان شریف مرکز ہے.۲۶ مئی ۱۹۰۸ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا وصال ہو گیا.خدا کی آپ پر بے شمار برکات نازل ہوں.حضرت حافظ حاجی حکیم مولوی نور الدین رضی اللہ عنہ آپ کے بعد پہلے خلیفہ تھے.اور ۱۹۱۴ء سے حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد رضی اللہ تعالیٰ عنہ دوسرے خلیفہ ہوئے.۱۹۶۵ء میں حضرت مرزا ناصر احمد ” تیسرے خلیفہ ہوئے.۱۹۸۲ء سے حضرت مرزا طاہر احمد چوتھے خلیفہ ہیں.خلیفہ کی اطاعت کرنا واجب ہے.جو خلیفہ کا انکار کرتا ہے قرآن شریف اُس کو فاسق قرار دیتا ہے.اللہ تعالیٰ خلفاء کی خاص مدد فرماتا ہے.ان کے ذریعہ دین کو طاقت بخشتا ہے.چونکہ خلیفہ خدا ہی بناتا ہے اس لئے وہی ان کا مددگار بھی ہوتا ہے.۲۰۰۳ء سے حضرت مرزا مسرور احمد ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز پانچویں خلیفہ ہیں.خدا اُن کی عمر میں برکت دے اور اُن کے تمام مقاصد کو پورا فرمادے.آمین.

Page 16

12 قرآن شریف قرآن شریف خدا کا کلام ہے.وہ سب سے آخری آسمانی کتاب ہے.اس کے ہوتے ہوئے قیامت تک اور کسی شریعت کی حاجت نہیں.اس میں انسان کی ساری ضرورتوں کا بیان ہے.کوئی شخص اس کی چھوٹی سے چھوٹی سورت کی مانند بھی نہیں بنا سکتا.قرآن شریف دینی و دنیاوی علوم کا ایک خزانہ ہے جو بھی ختم نہیں ہوگا.جولوگ اس کے حکموں پر چلتے ہیں دونوں جہانوں میں آرام پاتے ہیں.خدا کے سچے فرماں بردار اور نیک پاک بندوں پر ہی اس کتاب کے بھید کھلتے ہیں.قرآن شریف میں پچھلی ساری آسمانی کتابوں کی سچی اور اچھی باتیں آگئی ہیں.قرآن شریف کے بچے فرمانبردار کسی میدان میں نہیں ہارتے اس کلام میں آج تک ایک ذرہ بھر بھی فرق نہیں آیا اور نہ قیامت تک آسکتا ہے.سنت اور حدیث جو شریعت حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اتری وہ قرآن شریف ہے اور آنحضرت سلی لا یتیم کے کام سنت کہلاتے ہیں.ہر مسلمان کا فرض ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کاموں کی طرح کام کرے.اس کو سنت کی فرمانبرداری کہتے ہیں.جو باتیں آنحضرت صلالہ اسلام نے فرما ئیں.وہ حدیث کہلاتی ہیں.

Page 17

13 حدیثیں صحابہ کرام اور دوسرے لوگوں کی زبانی نقل ہوئی ہیں.حدیث کی بہت سی کتابیں ہیں.صحیح بخاری سب سے مشہور اور معتبر ہے.حدیث قرآن شریف کے درجہ کو نہیں پہنچتی.اول درجہ قرآن شریف کا ہے.دوسرا درجہ سنت کا ہے.تیسرا درجہ حدیث کا ہے.ہر چیز کو اُس کے درجہ کے مطابق ماننا اور اس پر عمل کرنا ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے.جماعت احمدیہ کا یہی طریق ہے.احمدی لوگ ہر سچی بات کو مانتے اور ہر غلط بات کی تردید کرتے ہیں.اور یہی طریق حضرت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام کا تھا.ضروری باتیں نبی ہر ملک اور ہر قوم میں آتے ہیں.سچا مسلمان وہ ہے جوسب نبیوں کو مانے.حضرت عیسی علیہ السلام بھی ایک نبی تھے.وہ صلیب پر نہیں مرے اور نہ ہی آسمان پر گئے.نہ اب تک زندہ ہیں.نہ پھر دوبارہ دنیا میں آویں گے.بلکہ ایک سو بیس سال کی عمر پا کر فوت ہو گئے.اور سری نگر محلہ خانیار میں مدفون ہیں.مردے دنیا میں نہیں آتے.موت سب انسانوں کے لئے ہے.خدا کا کوئی قانون بدل نہیں سکتا.عیسائیوں کا عقیدہ باپ بیٹا روح القدس غلط ہے تین ایک اور ایک تین نہیں ہو سکتے.کوئی کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھاتا.بندہ خدا نہیں ہوسکتا.نہ خدابندہ.حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ظل ہیں.کسی کا سایہ اُس سے الگ نہیں ہوتا.

Page 18

14 حضرت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم تمام جہانوں کے ہادی ہیں.آپ کی ہدایت تمام دنیا میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ سے اب پھیل رہی ہے.آپ مکا منکر خدا کا مجرم ہے.شریروں پر عذاب الہی آتا ہے.عالمگیر عذاب سے پہلے رسول کا آنا ضروری ہے.بے خبر ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ امام مہدی آکر تلوار چلائیں گے اور اسلام کو پھیلائیں گے.اسلام میں خونی مہدی کا کوئی کام نہیں.آنے والا مہدی آچکا.اور دنیا کو خدا کا پیغام پہنچا چکا.اور وہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں.قرآن مجید کی تعلیم ا.شرک نہ کرو.اللہ ایک ہے.۲-صرف خدا کی عبادت کرو.دوسرا کوئی معبود نہیں.والدین کی عزت کرو.اور اُن کی اطاعت کرو.۴- نماز قائم کرو.۵- رمضان کے روزے رکھو.۶ - زکوۃ ادا کرو.۷ - اگر توفیق ہو تو حج کرو.- خدا کے اور اس کے رسول کے حکم کی اطاعت کرو.

Page 19

15 ۹ - سب مومن بھائی ہیں.کسی کی تحقیر نہ کرو.غیبت نہ کرو.۱۰-خدا تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگو.۱۱ - مصیبت کے وقت صبر کرو اور دوسروں کو صبر کرنے کی نصیحت کرو.۱۲ - آپس میں صلح کرو.۱۳ - عظیم الشان کام کرنے سے پہلے آپس میں مشورہ کر لیا کرو.۱۴- صرف اللہ تعالیٰ پر توکل کرو.اور اُسی سے مدد مانگو.۱۵ - اللہ تعالیٰ کا شکر یہ ادا کرو.خدا کے سوا کسی کو سجدہ نہ کرو.۱۶ - سائل کو جھڑ کی مت دو.اگر خیرات نہ دے سکو تو نیک بات ہی بتا دو.۱۷-اسلام کا پیغام ساری دنیا میں پہنچاؤ.۱۸ - جب وعدہ کرو تو ضرور پورا کرو.خدا عہد کے متعلق پوچھے گا.۱۹ - انصاف کرو اور کسی کی دشمنی کی وجہ سے نا انصافی نہ کرو.۲۰ - بدظنی سے بچو.ہمیشہ اپنے بھائیوں سے حسن ظن کرو.ا.مومن ریا کار نہیں ہوتا.حدیث کی باتیں ۲- مسلمان کسی مسلمان بھائی کو زبان سے نہ ہاتھ سے دُکھ دے.۳- کسی کو گالی مت دو.۴ - ماں باپ کی فرمانبرداری کرو.

Page 20

16 ۵- ہر مسلمان مرد و عورت.لڑکے اور لڑکی پر علم حاصل کرنا فرض ہے.۶ - خدا کی نعمتوں کا شکر کرو.ے.بڑوں کا ادب کرو.چھوٹوں سے محبت کرو.۸- قرآن مجید کثرت سے پڑھا کرو.یہ نجات کا ذریعہ ہے.۹- ہر وقت پاک اور صاف رہو.خدا پاکوں سے پیار کرتا ہے.۱۰ - وعدہ خلافی مت کرو.۱۱ - جھوٹ مت بولو.۱۲ - چوری مت کرو.۱۳ - سچی گواہی دو.۱۴ - پڑوسی کے ساتھ نیکی کرو.۱۵- سلام کا جواب ضرور دو.بلکہ پہلے تم سلام کرو.۱۶- حیادار بندے خدا کو پیارے ہیں.۱۷- غیبت نہ کرو.تکبر نہ کرو.۱۸ - علماء کی مجلس میں بیٹھو.وعظ کی باتیں سنو اور عمل کرو.19 - مومن بخیل نہیں ہوتا.بخل نہ کرو لیکن فضول خرچی بھی نہ کرو.۲۰ - اخلاق فاضلہ پیدا کرو.خدا تعالیٰ اچھے اخلاق والے سے پیار کرتا ہے.

Page 21

17 وہ حضرت محمد مصطفیٰ صلى الله عليه وآله وسلم ه پیشوا ہمارا جس سے ہے نور سارا نام اس کا ہے محمد دلبر میرا یہی ہے ب پاک ہیں پیمبر اک دوسرے سے بہتر لیک از خدائے برتر خیر الوریٰ یہی ہے پہلوں سے خوب تر ہے خوبی میں اک قمر ہے اس پر ہر اک نظر ہے بدر الرجی یہی ہے پہلے تو راہ میں ہارے پار اس نے ہیں اُتارے میں جاؤں اُس کے وارے بس ناخدا یہی ہے پردے جو تھے ہٹائے اندر کی رہ دکھائے دل یار سے ملائے وہ آشنا یہی ہے وہ یار لامکانی وہ دلبر نہانی دیکھا ہے ہم نے اُس سے بس رہنما یہی ہے وہ آج شاہ دیں ہے وہ تاج مرسلین ہے وہ طیب وامیں ہے اُس کی ثناء یہی ہے حق سے جو حکم آئے اُس نے وہ کر دکھائے جو راز تھے بتائے نعم العطاء یہی ہے آنکھ اس کی دور میں ہے دل یار سے قریں ہے ہاتھوں میں شمع دیں ہے عین الضیاء یہی ہے جوراز دیں تھے بھارے اُس نے بتائے سارے دولت کا دینے والا فرماں روا یہی ہے اُس نور پر فدا ہوں اس کا ہی میں ہوا ہوں وہ ہے میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے وہ دلبر یگانہ علموں کا ہے خزانہ باقی ہے سب فسانہ سچ بے خطا یہی ہے سب ہم نے اُس سے پایا شاہد ہے تو خدایا وہ جس نے حق دکھایا وہ مہ لقا یہی ہے ( حضرت مسیح موعود علیہ السلام )

Page 21