Deeni Maloomat

Deeni Maloomat

دینی معلومات

Author: Other Authors

Language: UR

UR
متفرق کتب

Book Content

Page 1

4 3 اللہ تعالیٰ ، اسلام، قرآن مجید سوال: اللہ تعالیٰ کا ذاتی نام کیا ہے اور اس سے کیا مراد ہے؟ جواب : ذاتی نام ”اللہ“ ہے.وہ ذات جو تمام خوبیوں کی جامع اور تمام نقائص سے پاک ہے.ذات باری کا یہ اسم ذات بجز اس کے کسی کے لئے نہیں بولا جاتا.سوال: اللہ تعالیٰ کے کتنے صفاتی نام قرآن مجید میں بیان ہوئے ہیں؟ جواب:104 صفاتی نام مذکور ہیں.مثلاً الرحمن الرحیم الحی القیوم وغیرہ.(دیباچه تفسیر القرآن از حضرت مصلح موعود صفحه 308) سوال: ہستی باری تعالیٰ کا ایک ثبوت قرآن کریم سے بیان کریں.جواب: غلبۂ رسل : قرآن کریم میں ہے.كَتَبَ اللَّهُ لَا غُلِبَنَّ اَنَا وَرُسُلِي ط مجادله آیت : 22) ترجمہ: اللہ نے فیصلہ کر چھوڑا ہے کہ میں اور میرے رسول غالب آئیں گے.سوال: اسلام کے معانی کیا ہیں؟ جواب: فرمانبرداری و اطاعت اسلام چیز کیا ہے خدا کے لئے فنا ترک رضائے خویش لیے مرضی ءِ خدا سوال:اسلام کے بنیادی ارکان بتا ئیں.جواب: اسلام کے بنیادی ارکان پانچ ہیں.(۱) کلمہ طیبہ (۲) نماز (۳) رمضان کے روزے (۴) زکوۃ (۵) حج.سوال : کلمه طیبه لکھیں.جواب لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ سوال: ارکان ایمان کتنے ہیں اور کون کون سے ہیں؟ جواب: چھ ہیں.(۱) اللہ پر ایمان (۲) اس کے فرشتوں پر ایمان (۳) اس کی کتابوں پر ایمان (۴) اس کے رسولوں پر ایمان (۵) یوم آخرت پر ایمان (۶) خیر وشر کی تقدیر پر یقین.سوال: قرآن کریم کی سورتوں، آیات ، رکوع اور الفاظ کی تعداد بتائیں.جواب قرآن کریم کی 114 سورتیں ، 6348 آیات ، 558 رکوع اور 86430 الفاظ ہیں.نوٹ : آیات اور الفاظ کی تعداد میں اختلاف ہے.اس کی وجہ یہ ہے کہ بعض لوگ بسم اللہ کو ہر سورت کی آیت شمار کرتے ہیں اور بعض نہیں.اسی طرح بعض کے نزد یک چند جملے ایک آیت ہوتے ہیں جبکہ دوسروں کے نزدیک وہ پوری آیت نہیں ہوتے.ورنہ سب کے نزدیک بالا تفاق قرآن کریم بسم اللہ کی سب سے لے کر و الناس کیس تک بالکل وہی ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا تھا.سوال: قرآن کریم کی جمع و تدوین کے متعلق مختصراً بیان کریں.جواب : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود الہام الہی کے ماتحت قرآن کریم کو جمع کیا اور وحی الہی کے مطابق ترتیب دے کر اور لکھوا کر محفوظ کیا.حضرت ابو بکر نے اپنے زمانہ خلافت میں حضرت زید بن ثابت سے جو کاتب وحی تھے ، اس لکھے ہوئے قرآن کریم کی جز بندی کروا کر اسے صحیفہ کی شکل میں محفوظ کیا.بالآخر حضرت عثمان نے اپنے دور خلافت میں اسی صحیفہ الہی کی چند نقلیں کروا کر ایک ایک کاپی اسلامی ممالک میں بھجوائی اور اس طرح قرآن کریم کو دنیا میں پھیلایا.آج قرآن ///////

Page 2

CO 6 5 کریم اسی صورت میں ہمارے سامنے ہے.(دیباچه تفسیر القرآن صفحه (257) سوال : حفاظت قرآن کریم کے متعلق اللہ تعالیٰ نے کیا وعدہ فرمایا ہے؟ جواب: إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَفِظُونَ (سورة الحجر :10) ترجمہ: اس ذکر ( یعنی قرآن) کو ہم نے ہی اتارا ہے اور ہم یقیناً اس کی حفاظت کریں گے.سوال: قرآن کریم کی پہلی دو اور آخری دوسورتوں کے نام بتائیں.66 جواب : پہلی دو سورۃ الفاتحہ وسورۃ البقرہ ہیں اور آخری دوسورۃ الفلق اور سورۃ الناس ہیں.آخری دونوں سورتوں کو معوذتین بھی کہتے ہیں کیونکہ یہ دونوں قُل اَعُوذُ “ سے شروع ہوتی ہیں.ان دونوں میں آخری زمانے کے فتنوں سے محفوظ رہنے کی دعا بھی سکھائی گئی ہے.سوال: قرآن کریم کی سب سے بڑی اور سب سے چھوٹی سورت کونسی ہے؟ جواب: سورۃ البقرہ سب سے بڑی اور سورۃ الکوثر سب سے چھوٹی ہے.سوال: نزول کے لحاظ سے قرآن کریم کی پہلی اور آخری آیت کونسی ہے؟ جواب: سب سے پہلی آیت اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ (سورة العلق:2) ترجمہ: اپنے رب کا نام لے کر پڑھ جس نے (سب اشیاء کو ) پیدا کیا.آخری آیت:- وَاتَّقُوا يَوْمًا تُرْجَعُونَ فِيهِ إِلَى اللَّهِ ( سورة البقره: 282) ترجمہ: اس دن سے ڈرو جس میں تمھیں اللہ کی طرف لوٹا یا جائے گا.آخری آیت کے بارہ میں مختلف روایات ہیں.ایک مشہور روایت میں یہ آیت مذکور ہے.سوال: قرآن کریم کی موجودہ ترتیب میں سب سے پہلا حکم کون سا ہے؟ جواب : يَأَيُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ (سورة البقره: 22) ترجمہ: اے لوگو اپنے ( اس ) رب کی عبادت کرو جس نے تمہیں ( بھی ) اور انہیں (بھی) جو تم سے پہلے گذرے ہیں پیدا کیا ہے تا کہ تم (ہر قسم کی آفات سے) بچو.سوال سورۃ البقرہ کی پہلی سترہ آیات میں کتنے گروہوں کا ذکر ہے؟ ان کے نام بتائیں.جواب: تین کا ذکر ہے.(۱) متقی، (۲) کافر (۳) منافق.سوال: قرآن کریم کی کس سورت سے پہلے بسم اللہ نہیں آئی اور کیوں؟ جواب : سورۃ التوبہ سے پہلے کیونکہ یہ سورت پہلی سورۃ الانفال کا ہی حصہ ہے.سوال: قرآن کریم کی کس سورت میں بسم اللہ دو دفعہ آئی ہے؟ جواب: سورۃ النمل میں ایک دفعہ ابتدا میں اور ایک دفعہ آیت 31 میں ) سوال: کوئی سی تین قرآنی دعائیں بتا ئیں.جواب : (۱) رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ.(سورة البقره: 251) ترجمہ: اے ہمارے رب! ہم پر قوت برداشت نازل کر.اور ( میدان جنگ میں ) ہمارے قدم جمائے رکھ اور (ان ) کافروں کے خلاف ہماری مددکر.(۲) رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا (سورة طه : 115) ترجمہ: اے میرے رب ! میرے علم کو بڑھا.(۳) رَبَّنَا آتِنَافِى الدُّنْيَا حَسَنَةً وَّ فِى الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (سورة البقرة : 202) ///// /////

Page 3

8 7 ترجمہ: اے ہمارے رب! ہمیں ( اس ) دنیا ( کی زندگی ) میں بھی کامیابی د.اور آخرت میں (بھی) کامیابی دے اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا.سوال: قرآن کریم میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم مبارک کتنی دفعہ آیا ہے؟ کسی ایک مقام کا ذکر کریں.جواب : چار مرتبہ.سورۃ آل عمران : 145 ، سورۃ الاحزاب : 41، سورة محمد : 3 سورة الفتح : 30 لف مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ (سورة الفتح : 30) ترجمہ: محمد اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کفار کے خلاف بڑا جوش رکھتے ، لیکن آپس میں ایک دوسرے سے بہت نرمی سے پیش آنے والے ہیں.سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خَاتَمُ النَّبِيِّينَ اور رَحْمَةٌ لِلْعَالَمِينَ ہونے کا کس سورت اور کس آیت میں ذکر ہے؟ جواب: خَاتَمُ النَّبِيِّينَ ہونے کا ذکر سورۃ الاحزاب آیت 41 میں ہے.فرمایا: مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلكِن رَّسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ ترجمہ: نہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تم میں سے کسی مرد کے باپ تھے نہ ہیں.(نہ ہوں گے ) لیکن اللہ کے رسول ہیں اور نبیوں کی مہر ہیں.اور رَحْمَةٌ لِلْعَالَمِینَ ہونے کا ذکر سورۃ الانبیاء آیت 108 میں ہے.فرمایا: وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ ترجمہ: اور ہم نے تجھے دنیا کیلئے صرف رحمت بنا کر بھیجا ہے.سوال: قرآن کریم کی ان سورتوں کے نام بتائیں جو انبیاء کے ناموں پر ہیں.عر جواب : سورتہاۓ یونس ، هود ، يوسف"، ابراهيم"، محمد، نوح سوال: قرآن کریم میں مذکور غیر تشریعی انبیاء کے نام بتا ئیں.جواب : حضرت ابراھیم ، حضرت لوط ، حضرت اسماعیل ، حضرت اسحق ، حضرت یعقوب ، حضرت یوسف ، حضرت ہود ، حضرت صالح ، حضرت شعیب ، حضرت ہارون ، حضرت سلیمان ، حضرت الیاس، حضرت یونس ، حضرت ذوالکفل ، حضرت البیع ، حضرت ادریس ، حضرت ایوب ، حضرت زکریا ، حضرت یحی ، حضرت عیسی".سوال: قرآن کریم میں کس صحابی کا نام آیا ہے؟ سورت کا نام بھی بتا ئیں.جواب: حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کا.سورۃ الاحزاب آیت 38 میں سوال : فیضان ختم نبوت ، وفات مسیح اور صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ثبوت میں قرآن مجید کی ایک ایک آیت بتائیں.فیضان ختم نبوت جواب: وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُوْلَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِّنَ النَّبِيِّينَ وَالصَّدِيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا (سورة النساء: 70) ترجمہ: اور جو (لوگ بھی اللہ اور اس رسول (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی اطاعت کریں گے وہ ان لوگوں میں شامل ہوں گے جن پر اللہ نے انعام کیا ہے.یعنی انبیاء اور صدیقین اور شہداء اور صالحین ( میں ) اور یہ لوگ ( بہت ہی ) اچھے رفیق ہیں.وفات مسیح ( حضرت عیسی علیہ السلام کا اپنا بیان) كُنتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمُتُ فِيهِمْ = فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيبَ

Page 4

10 9 عَلَيْهِمْ (سورة المائده : 118) ترجمہ: جب تک میں ان میں (موجود ) رہا میں ان کا نگران رہا.مگر جب تو نے مجھے وفات دے دی تو تو ہی ان پر نگران تھا ( میں نہ تھا).صداقت مسیح موعود فَقَدْ لَبِثْتُ فِيْكُمْ عُمُرًا مِّنْ قَبْلِهِ ، اَفَلَا تَعْقِلُونَ (سورة يونس : 17) (ترجمہ) اس سے پہلے میں ایک عرصہ دراز تم میں گزار چکا ہوں.کیا پھر (بھی) تم عقل سے کام نہیں لیتے.حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: د تم غور کرو کہ وہ شخص جو تمہیں اس سلسلہ کی طرف بلاتا ہے وہ کس درجہ کی معرفت کا آدمی ہے اور کس قدر دلائل پیش کرتا ہے اور تم کوئی عیب، افتراء یا جھوٹ یا دغا کا میری پہلی زندگی پر نہیں لگا سکتے تا تم یہ خیال کرو کہ جو شخص پہلے سے جھوٹ اور افتراء کا عادی ہے یہ بھی اس نے جھوٹ بولا ہوگا.کون تم میں ہے جو میری سوانح زندگی میں کوئی نکتہ چینی کر سکتا ہے.پس یہ خدا کا فضل ہے کہ جو اس نے ابتداء سے مجھے تقویٰ پر قائم رکھا اور سوچنے والوں کے لئے یہ ایک دلیل ہے.“ تذكرة الشهادتين – روحانی خزائن جلد 20 صفحه 64) اخبار زمیندار کے ایڈیٹر مولوی ظفر علی خاں صاحب کے والد اور اخبار زمیندار کے بانی منشی سراج الدین احمد صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بارے میں لکھا: ہم چشم دید شہادت سے کہہ سکتے ہیں کہ جوانی میں بھی نہایت صالح اور متقی بزرگ تھے.کاروبار ملازمت کے بعد ان کا تمام وقت مطالعہ دینیات میں صرف ہوتا تھا.عوام سے کم ملتے تھے.1877ء میں ہمیں ایک شب قادیان میں آپ کے ہاں مہمانی کی عزت حاصل ہوئی.ان دنوں میں بھی آپ عبادت اور وظائف میں اس قدر محو مستغرق تھے کہ مہمانوں سے بھی بہت کم گفتگو کرتے تھے." اخبار وکیل امرتسر نے لکھا: (بحواله بدر 25 جون 1908ء - صفحه 13, کالم نمبر 21 " کیریکٹر کے لحاظ سے ہمیں مرزا صاحب کے دامن پر سیاہی کا ایک چھوٹا سا دھبہ بھی نظر نہیں آتا.وہ ایک پاکباز کا جینا جیا اور اس نے ایک متقی کی زندگی بسر کی.غرض کہ مرزا صاحب کی زندگی کے ابتدائی پچاس سالوں نے کیا بلحاظ اخلاق و عادات اور پسندیدہ اطوار، کیا بلحاظ مذہبی خدمات و حمایتِ دین مسلمانانِ ہند میں اُن کو ممتاز برگزیدہ اور قابلِ رشک مرتبہ پر پہنچایا.“ (اخبار وكيل 30 مئی 1908ء صفحه 1 - بحواله تاریخ احمدیت جلد2 صفحه 563 جدید ایڈیشن) سوال: لیلۃ القدر سے کیا مراد ہے؟ جواب : وہ مبارک رات جس میں قرآن کریم نازل ہونا شروع ہوا اور جس کی فضیلت میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا.لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ (سورة القدر: 4) کہ لیلۃ القدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے.آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں اسے تلاش کرنے کا ارشاد فرمایا ہے.اس رات خدا تعالیٰ اپنے بندوں سے بہت قریب آجاتا ہے اور ان کی دعاؤں کو شرف قبولیت بخشتا ہے.حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نزدیک جس تاریک زمانہ میں کوئی مامور من اللہ مبعوث ہو اس زمانہ کو بھی لیلۃ القدر کہتے ہیں.سوال قرآن کریم کتنے عرصہ میں نازل ہوا ؟ جواب: قریباً 23 سال میں.سوال: ان پھلوں کے نام بتائیے جو قرآن کریم میں بیان ہوئے ہیں.

Page 5

12 11 جواب : رُمَّانَ (انار ) ، عِنَبٌ (انگور ) ، التِينُ (انجير) طلع (كيلا ) ، اَلزَّيْتُونُ (زیتون)، النَّخْلُ (کھجور ) سوال: قرآن کریم میں کن چوپایوں کے نام آئے ہیں؟ جواب: اَلْجَمَلُ (اونٹ) ، غَنَمٌ ( بکریاں ) ، اَلضَّانُ (دنبہ - بھیڑ) ، بَقَرَةً (گائے) ، الْكَلْبُ ( کتا)، الْخِنْزِيرُ (سور)، اَلْخَيْلُ ( گھوڑا)، اَلْبِغَالُ ( خچر) ، الْحِمَارُ ( گدھا ) ، اَلْفِيْلُ ( ہاتھی ) ، قَسْوَرَةٌ (شير) الْقِرَدَةُ (بندر)) الذِئْبُ ) بھیڑیا ) ، النَّعْجَةُ ( بھیڑ) ، عِجُلٌ ( بچھڑا) سوال: قرآن کریم میں مذکور تباہ شدہ اقوام میں سے بعض کے نام بتائیں.جواب: قوم نوح.( آرمینیا کے علاقہ میں رہتی تھی) قوم عاد...( حضرت ہود کی قوم ) قوم ثمود...حضرت صالح کی قوم) اصحاب الرس...( قوم ثمود کا ایک حصہ تھی) اصحاب الا یکہ...حضرت شعیب کی قوم ) قوم لوط....حضرت لوط کی قوم) قوم فرعون ( حضرت موسیٰ اور بنی اسرائیل پر ظلم ڈھانے والی قوم ) اصحاب الفیل....یمن کے لوگ جو ابرہہ کی سرکردگی میں خانہ کعبہ پر حملہ کرنے آئے تھے) سوال: قرآن کریم کے کسی گزشتہ مفسر کا نام بتا ئیں.جواب: علامہ فخر الدین رازی رحمۃ اللہ علیہ مصنف تفسیر کبیر حضرت محمد صلى الله عليه وسلم سوال: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کب اور کہاں پیدا ہوئے؟ جواب : 9 ربیع الاول بمطابق 20 اپریل 571ء کو بروز پیر جزیرہ نما عرب کے شہر مکہ میں پیدا ہوئے.(بحوالہ سیرت خاتم النبین صفحہ 93) سوال: آپ کی کنیت اور لقب کیا تھا؟ جواب: آپ کا اسم محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کنیت ابوالقاسم اور لقب امین وصدوق تھا.(صدوق کے معنی بہت زیادہ سچ بولنے والا ) سوال: آپ کے دادا، والد ماجد اور والدہ ماجدہ کے نام کیا ہیں؟ جواب : دادا کا نام حضرت عبدالمطلب ، والد کا نام حضرت عبد اللہ اور والدہ ماجدہ کا نام حضرت آمنہ بنت وہب ہے.ย سوال: آپ کے والد محترم اور والدہ ماجدہ نے کب وفات پائی ؟ جواب: آپ کے والد حضرت عبداللہ تو آپ کی پیدائش سے چند ماہ پہلے وفات پاگئے اور والدہ ماجدہ کا وصال اس وقت ہوا جب آپ کی عمر چھ برس تھی.سوال: آپ کی مُرضِعه (یعنی دودھ پلانے والی خاتون ) کا نام کیا تھا ؟ جواب: حضرت حلیمہ سعدیہ سوال : حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پہلی شادی کس عمر میں اور کس کے ساتھ ہوئی ؟ جواب 25 سال کی عمر میں حضرت خدیجہ سے.جب کہ حضرت خدیجہ کی عمر 40 سال تھی.سوال: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کے نام بتائیں؟

Page 6

14 13 جواب : 1- حضرت خدیجہ الکبری " بنت خویلد، 2- حضرت سودہ بنت زمعہ، 3 حضرت عائشہ صدیقہ بنت حضرت ابوبکر، 4- حضرت حفصہ بنت حضرت عمرؓ، 5- حضرت زینب بنت خزیمہ 6- حضرت ام سلمہ ہند بنت ابی امیہ ، حضرت زینب بنت جحش -8- حضرت جویریہ بنت حارث، 9- حضرت صفیہ بنت حيي بن اخطب، 10- حضرت ام حبیبہ بنت ابوسفیان، ย 11 - ام ابراہیم حضرت ماریہ قبطیہ ، -12- حضرت میمونہ بنت حارث.نوٹ : چار سے زیادہ بیویوں کی استثناء صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کیلئے تھی جس کا ذکر سورۃ الاحزاب آیت 51 میں کیا گیا ہے.سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادیوں کے نام بتائیں؟ جواب : 1 - حضرت زینب زوجہ حضرت ابوالعاص بن ربیع.مرض 2- حضرت رقیہ 3 - حضرت ام کلثوم ان کے نکاح ابولہب کے دو بیٹوں عتبہ اور عتیبہ سے ہوئے مگر رخصتانہ سے پیشتر ہی نکاح فسخ ہو گئے.بعد ازاں حضرت رقیہ اور حضرت ام کلثوم یکے بعد دیگرے حضرت عثمان بن عفان کے نکاح میں آئیں.4 - حضرت فاطمۃ الزہرا زوجہ حضرت علی بن ابی طالب سوال: آپ کے صاحبزادوں کے نام کیا ہیں؟ جواب : 1 - حضرت قاسم ، 2- حضرت طاہر 3 - حضرت طیب ان کا دوسرا نام عبداللہ تھا ، 4- حضرت ابراہیم (ایک روایت میں آپ کے گیارہ بیٹوں کا ذکر آتا ہے).(سیرت خاتم النبيين جلد 1 صفحه 139) سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی عمر میں نبوت کا دعوای کیا ؟ جواب: چالیس برس کی عمر میں.سوال : آپ پر پہلی وحی کہاں نازل ہوئی ؟ اس کی کیفیت بیان کریں.جواب: آپ پر سب سے پہلی وحی غار حرا میں نازل ہوئی.حضرت جبریل نے آپ سے مخاطب ہو کر کہا.اقرا یعنی پڑھ.آپ نے فرمایا مَا أَنَا بِقَا رِی کہ میں پڑھ نہیں سکتا.فرشتے نے آپ کو سینہ سے لگا کر بھینچا اور کہا اِقرا مگر آپ کا جواب وہی تھا.پھر اس نے دوسری دفعہ اپنے عمل کو دہرایا اور کہا اقرا مگر آپ نے پہلے والا جواب ہی دیا.اس انکار کی ایک وجہ تو یہ تھی کہ آپ پڑھنا نہ جانتے تھے.دوسرے آپ کے دل میں خوف پیدا ہوا کہ اتنی عظیم ذمہ داری کیسے نباہ سکوں گا.آخر تیسری مرتبہ فرشتے نے آپ کو سینہ سے لگا کر نہایت زور سے بھینچا اور کہا اقرا باسم رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ.اس بار آپ اپنے رب کا نام سن کر اس پیغام کے پہنچانے پر کمر بستہ ہو گئے.سوال: آپ کی پہلی وحی پر حضرت خدیجہ کا کیا رد عمل تھا؟ جواب : جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم غار حرا سے لوٹے تو آپ نے گھبراہٹ کے عالم میں حضرت خدیجہ کو سارا واقعہ سنایا اور فرمایا کہ مجھے تو اپنے نفس کے متعلق ڈر پیدا ہو گیا ہے مگر حضرت خدیجہ نے آپ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا:

Page 7

16 15 كَلَّا وَاللَّهِ مَا يُخْزِيكَ اللهُ اَبَداً إِنَّكَ لَتَصِلُ الرَّحِمَ وَتَحْمِلُ الْكَلَّ وَتَكْسِبُ الْمَعْدُومَ وَتَقْرِى الضَّيْفَ وَتُعِيْنُ عَلَى نَوَائِبِ الْحَقِّ.سحیح بخاری باب بدء الوحى) ترجمہ نہیں نہیں ایسا ہر گز نہیں ہوسکتا.خدا کی قسم ! اللہ آپ کو کبھی رسوا نہیں کرے گا.آپ صلہ رحمی کرتے ہیں اور لوگوں کے بوجھ بٹاتے ہیں اور معدوم اخلاق اپنے اندر جمع کئے ہوئے ہیں آپ مہمان نوازی کرتے ہیں اور تمام حوادث میں حق و صداقت کا ساتھ دیتے ہیں.سوال: مردوں، عورتوں، بچوں ، غلاموں، بادشاہوں، عیسائیوں ، ایرانیوں اور رومیوں میں سے سب سے پہلے کون کون آپ پر ایمان لائے؟ جواب : مردوں میں سے حضرت ابو بکر عورتوں میں سے حضرت خدیجتہ الکبری، بچوں میں سے حضرت علی ، غلاموں میں سے حضرت زید بن حارثہ، بادشاہوں میں سے اصحہ نجاشی شاہ حبشہ، ایرانیوں میں سے حضرت سلمان فارسی ، رومیوں میں سے حضرت صہیب رومی سب سے پہلے مسلمان ہوئے.سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جن بادشاہوں کے نام تبلیغی خطوط لکھے ان میں سے بعض کے نام بتا ئیں.جواب : 1 - ہرقل قیصر روم 2- خسرو پرویز رکسری ایران 3 - اصحه نجاشی شاه حبشہ، 4 - مقوقس شاہ مصر، 5- حارث بن ابی شمر رئیس غسان ، 6- ہو زہ بن علی رئیس یمامہ، 7- منذ رتیمی رئیس بحرین.سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی شعر بتا ئیں.جواب: أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِبُ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبُ ترجمہ: میں جھوٹا نبی نہیں ہوں.میں عبد المطلب کا بیٹا ہوں.سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال کب اور کس عمر میں ہوا ؟ آپ کا روضہ مبارک کہاں ہے؟ جواب: آپ 26 مئی 632 ء بمطابق یکم ربیع الاول 11 ہجری کو 63 سال کی عمر میں رفیق اعلیٰ سے جاملے.آپ مدینہ منورہ میں حضرت عائشہ کے حجرہ مبارک میں مدفون ہیں.(اخبار جنگ کراچی 28 ستمبر 1958ء صفحہ 7.عید میلادایڈیشن.بحوالہ تاریخ احمدیت جلد دوم صفحه 552-553) سوال: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نبوت کے دعوی کے بعد کتنی عمر پائی ؟ جواب: قریباً 23 سال سوال : حضرت حسان بن ثابت کا وہ مشہور شعر بتا ئیں جو انہوں نے آنحضر.مرتا میں جوانہوں صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال پر کہا تھا.جواب: كُنتَ السَوَادَ لِنَاظِرِى فَعَمِيُّ عَلَى النَّاظِرُ مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتُ فَعَلَيْكَ كُنْتُ أُحَاذِرُ ترجمہ: کہ اے میرے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم آپ کو میری آنکھ کی پتلی تھے.پس آپ کی وفات سے میری آنکھ اندھی ہوگئی.آپ کے بعد جو چاہے مرے مجھے تو آپ کی موت کا ہی ڈر تھا.

Page 8

18 17 حدیث النبی صلی اللہ علیہ وسلم سوال: حدیث کسے کہتے ہیں؟ جواب : حدیث ان لفظی روایات کا نام ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال وافعال اور احوال کے متعلق بیان کی گئیں.سوال صحاح ستہ کے متعلق مختصر بیان کریں.جواب : احادیث کی صحت کے اعتبار سے محدثین نے حدیث کی درج ذیل چ کتابوں کو دیگر کتب احادیث سے زیادہ مستند اور معتبر قرار دیا ہے.ان چھ کتب کو صحاح ستہ (یعنی چھ صیح کتا بیں ) کہتے ہیں.ان کا درجہ ذیل کی ترتیب کے مطابق سمجھا جاتا ہے.1 صحیح بخاری حضرت امام محمد بن اسماعیل بخاری 194ه تا256ه 2 صحیح مسلم حضرت امام مسلم بن حجاج 209 تا 261ھ 3- جامع ترندی حضرت امام ابو عیسی محمد بن عیسی ترندی 204ھ تا 279ھ 4 - سنن ابوداؤد حضرت امام ابوداؤد سلیمان بن اشعث 202 ھ تا 275ھ 5 - سنن نسائی حضرت امام حافظ احمد بن شعیب النسائی 215ھ تا306ھ 6 - سنن ابن ماجہ حضرت امام ابوعبداللہ محمد بن یزید ابن ماجہ قزوینی 209 ھ 275ھ سوال : کس صحابی اور کس صحابیہ سے سب سے زیادہ احادیث مروی ہیں؟ جواب: حضرت ابوہریرہ اور حضرت عائشہ سے.سوال حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی ایسی حدیث بتا ئیں جس میں امت محمدیہ میں ہر صدی میں مجدد آنے کی پیشگوئی ہو.جواب : إِنَّ اللهَ يَبْعَثُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى رَأسِ كُلّ مِائَةِ سَنَةٍ مَّنْ يُجَدِّدُ الَهَادِ يُنَهَا (سنن ابوداؤد جلد2 كتاب الملاحم صفحه 241 مطبع مجتبائی دهلی ترجمہ: اللہ تعالیٰ ہر صدی کے سر پر اس امت میں ایسے شخص کو مبعوث فرمائے گا جو اس کے دین کو از سر نو زندہ کرے گا.سوال: کوئی ایسی حدیث بتائیں جو امکان نبوت پر دلیل ہو.:جواب : لَوْعَاشَ لَكَانَ صِدِ يُقاً نَّبِيًّا (ابن ماجه جلد نمبر 1 كتاب الجنائز) ترجمہ: اگر وہ ( یعنی حضرت ابراہیم فرزند رسول) زندہ رہتے تو ضرور بچے نبی ہوتے.سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عیسی علیہ السلام کی کتنی عمر بیان فرمائی ہے؟ جواب: إِنَّ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ عَاشَ عِشْرِينَ وَمِائَةَ سَنَةٍ (کنز العمال جلد 2 صفحه (160) ترجمہ: یقیناً حضرت عیسی بن مریم 120 سال زندہ رہے.سوال: حدیث میں مسیح موسوی اور مسیح محمدی کے جو حلیے بیان ہوئے ہیں بتا ئیں.جواب : مسیح موسوی کا رنگ سرخ، بال گھنگریالے اور سینہ چوڑا جبکہ مسیح محمدی کا رنگ گندم گوں اور خوبصورت اور سر کے بال سیدھے اور لمبے بیان ہوئے ہیں.(صحیح بخاری جلد 2 كتاب بدء الخلق صفحه 165 مصرى ) سوال: وہ حدیث بتائیں جس میں مسیح اور مہدی کو ایک وجود قرار دیا گیا ہے.جواب : لَا الْمَهْدِيُّ إِلَّا عِيسى ابن ماجه كتاب الفتن باب شدة الزمان ) ترجمہ: مہدی اور عیسی ایک ہی وجود ہیں.

Page 9

20 19 سوال : وہ حدیث بیان کریں جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مہدی کو سلام پہنچانے کی تلقین فرمائی ہے.جواب: الَا مَنْ أَدْرَكَهُ فَلْيَقْرَأُ عَلَيْهِ السَّلَامَ (طبرانی الاوسط والصغير) ترجمہ: یا درکھو کہ جو بھی اس سے ملاقات کا شرف حاصل کرے وہ میر اسلام اسے ضرور پہنچاد ہے.سوال: وہ کونسی حدیث ہے جس میں مسیح موعود کو فارسی الاصل قرار دیا گیا ہے؟ جواب : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سلمان فارسی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر فرمایا :- لو كَانَ الْإِيْمَانُ مُعَلَّقًا بِالقُرَيَّا لَنَالَهُ رَجُلٌ مِنْ هَؤُلَاءِ (بخاری کتاب التفسير سوال: حدیث میں مسیح موعود کے کن کاموں کا ذکر کیا گیا ہے؟ جواب : کسر صلیب قتل خنزیر قتل درقبال للبۂ اسلام، احیا و دین اسلام، قیام شریعت، تمام اندرونی و بیرونی اختلافات کے لئے حکم و عدل ہونا، کھویا ہوا ایمان واپس دنیا میں لانا، کثرت سے (روحانی) مال تقسیم کرنا.سوال : ( بیت الذکر) میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کی دعا بتا ئیں.جواب: ( بیت الذکر ) میں داخل ہونے کی دعا.بِسمِ اللهِ الصَّلوةَ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ ترجمہ: میں اللہ تعالیٰ کا نام لے کر ( بیت الذکر ) میں داخل ہوتا ہوں.اللہ تعالیٰ کے رسول پر درود و سلام ہو.اے میرے اللہ ! میرے گناہ بخش دے اور اپنی رحمت کے دروازے مجھ پر کھول دے.( بيت الذکر) سے باہر نکلتے ہوئے بھی یہی دعا پڑھنی چاہئے صرف ابواب رَحْمَتِكَ کی بجائے اَبْوَابَ فَضْلِكَ پڑھا جائے.جس کے معنی ہیں "اپنے فضل کے دروازے“.سوال: فقہ کے چار بنیادی ماخذ بتائیے.جواب : 1 - قرآن مجید ، 2 - سنت وحدیث ، 3 - اجماع ، 4 - قیاس.سوال: سنت کسے کہتے ہیں؟ جواب : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی فعلی روش اور طریق عمل کو.

Page 10

22 21 صحابہ اور بزرگان اسلام سوال شیخین سے کون مراد ہیں؟ ان کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا رشتہ تھا؟ جواب : حضرت ابو بکر اور حضرت عمر کو شیخین کہتے ہیں.دونوں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خسر تھے اور حضور کی وفات کے بعد آپ کے خلیفہ بھی ہوئے.سوال: حضرت ابوبکر کا اسم گرامی کیا تھا؟ جواب: حضرت عبد اللہ بن ابی قحافہ سوال : عشرہ مبشرہ کون تھے؟ جواب : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دس جاں نثار صحابہ جن کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی زندگی میں ہی جنت کی بشارت دے دی تھی ان کے اسماء یہ ہیں :- 1 حضرت ابوبکر صدیق " 2 حضرت عمر بن خطاب 3 حضرت عثمان بن عفان 6 حضرت ابو عبیدہ بن الجراح 7 حضرت سعید بن زید 8 حضرت طلحہ بن عبید اللہ 4 حضرت علی بن ابی طالب 9 حضرت زبیر بن العوام 5 حضرت عبد الرحمن بن عوف 10 حضرت سعد بن ابی وقاص سوال : ذوالنورین (دونوروں کے جامع) سے مراد کون ہیں اور کیوں؟ جواب : حضرت عثمان غنی " کیونکہ آپ کے عقد میں یکے بعد دیگرے آنحضر صلی اللہ علیہ وسلم کی دوصاحبزادیاں آئیں.سوال: کسی آزاد کردہ غلام کا نام بتائیں جسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلامی فوج کا سپہ سالار مقرر فرمایا ہو.جواب: حضرت زید بن حارثة سوال: دربار نبوی کے مشہور شاعر کا نام لکھیں اور ان کا ایک شعر درج کریں.جواب: حضرت حسان بن ثابت.آپ کا محبت بھرا شعر ہے :- فَإِنَّ أَبِى وَ وَالِدَهُ وَ عِرْضِى لعرضِ مُحَمَّدٍ مِنْكُمْ وَقَاء ترجمہ: اے دشمنان رسول ! یقیناً میرا باپ اور اس کا والد اور میری عزت و آبرو، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و آبرو کے لئے تمہارے سامنے ڈھال ہے.سوال : حضرت عائشہ نے خاتم النبیین کا کیا مفہوم بیان فرمایا ہے؟ جواب: قُولُوا إِنَّهُ خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ وَلَا تَقُولُوا لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ (درمنثور جلد 5 صفحه 204 مطبوعه دار المعرفه بيروت لبنان) ترجمہ: تم یہ تو کہو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں لیکن یہ نہ کہو کہ آر کے بعد کوئی نبی نہیں.ملے سوال: حضرت عمر اور حضرت علی کس کے ہاتھوں شہید ہوئے اور کب؟ جواب : حضرت عمر نے ایک ایرانی غلام ابولؤلؤ فیروز کے ہاتھوں یکم محرم 23 ھ کو اور حضرت علیؓ نے 21 رمضان المبارک 40 ھ کو عبد الرحمن بن حجم خارجی کے ہاتھوں جام شہادت نوش فرمایا.سوال : حضرت عثمان " کا واقعہ شہادت مختصر بیان کریں.جواب : عبداللہ بن سبا کے ساتھیوں نے مدینہ کا محاصرہ کر لیا اور حضرت عثمان پر حملہ کر کے آپ کو 18 ذوالحجہ 35 ھ بمطابق 20 مئی 656 ء کو شہید کر دیا.آر

Page 11

24 23 اس وقت اپنے مکان میں قرآن کریم کی تلاوت فرما رہے تھے.سوال: تابعین سے کیا مراد ہے؟ دومشہور تابعین کے نام بتائیں.جواب : تابعین وہ لوگ ہیں جو صحابہ " کی صحبت سے فیضیاب ہوئے.حضرت بصری رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت اویس قرنی رحمۃ اللہ علیہ.سوال: کسی مسلمان شاعرہ کا نام بتائیں.جواب: حضرت خنساء رضی اللہ عنہا سوال: کسی مسلمان صوفی عورت کا نام بتائیں؟ جواب: حضرت رابعہ بصریؒ سوال : فقہ کے ائمہ اربعہ (چار اماموں ) کے نام بتائیں.جواب: 1.حضرت امام ابوحنیفہ (80 تا 150ھ) 2 حضرت امام شافعی (105ھ تا 204ھ) 3.حضرت امام مالک (95ھ تا 179ھ) 4 - حضرت امام احمد بن حنبل (164ھ تا 241ھ) سوال: امت محمدیہ کے ہر صدی کے مجددین کے نام ترتیب سے بتائیں.جواب: 1 حضرت عمر بن عبد العزيز 2 حضرت امام شافعی یا بعض کے نزدیک حضرت امام احمد بن حنبل 3 حضرت ابو شرح وابوالحسن اشعری 4 حضرت ابوعبداللہ نیشا پوریؒ، حضرت قاضی ابوبکر باقلانی 5 حضرت امام غزالی 6 حضرت سید عبدالقادر جیلانی 7 حضرت امام ابن تیمیه و حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری امام حضرت حافظ ابن حجر عسقلانی و حضرت صالح بن عمر 9 حضرت علامہ جلال الدین سیوطی 10 حضرت امام محمد طاہر گجراتی 11 حضرت مجددالف ثانی احمد سر ہندیؒ 12 حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ 13 حضرت سید احمد شہید بریلوی حجج الکرامه از مولوی محمد صدیق حسن خان صاحب صفحه 127 (129 14 - حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی موعود علیہ السلام سوال : حضرت نعمت اللہ ولی ” کا مختصر تعارف کروائیے.جواب: حضرت نعمت اللہ ولی نواح دہلی میں ایک نہایت با کمال اور صاحب کشف و کرامات بزرگ گزرے ہیں.آپ کے بلند پایہ روحانی کمالات کی روحانی یاد گار ظہور امام مہدی سے متعلق ایک قصیدہ ہے جو صدیوں سے زبان زد خلائق ہے.سوال : حضرت شاہ نعمت اللہ ولی کے دو اشعار درباره صداقت حضرت مسیح موعود لکھیں.اح م د می خوانم نام آن نــــامــــدار مــی بـیـنـم دور او چـون شــود تمام بکام پسرش یــــادگـار مـی بـیـنـم ترجمہ: کشفی طور پر مجھے معلوم ہوا ہے کہ نام اس امام کا احمد ہوگا.جب اس کا زمانہ کامیابی کے ساتھ گزر جائے گا تو اس کا مثیل اس کا لڑکا یادگار رہ جائے گا.

Page 12

26 25 سوال: کسی مشہور مسلمان طبیب، سائنسدان اور فلاسفر کا نام بتائیے.لطبيب.جواب: ا بوعلی سینا سائنسدان......جابر بن حیان فلاسفر..........ابن رشد سوال: ابن ہشام اور ابن خَلَّدُون کون تھے؟ " جواب: ابن ہشام مشہور مؤرخ ہیں.ان کی کتاب ” السّيرَةُ النَّبَوِيَّةُ لِابْنِ هشام “ تاریخ اسلام اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر مستند تصنیف.ابن خلدون معروف مؤرخ اور فلاسفر ہیں " تاریخ ابن خلدون“ اور ” مقدمہ ابن خلدون‘ ان کی مشہور تصانیف ہیں.✰✰✰ تاریخ اسلام سوال: اسلام کا ظہور کس سنہ عیسوی میں ہوا؟ جواب: 610ء میں.سوال: ہجرت حبشہ کے بارہ میں آپ کیا جانتے ہیں؟ جواب : جب مکہ والوں کے مظالم اپنی انتہا کو پہنچ گئے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد پر 5 نبوی میں کچھ مسلمان مرد، عورتیں اور بچے حبشہ کی طرف ہجرت کر کے چلے گئے.اہل مکہ نے نجاشی شاہ حبشہ کو متعدد بار اُن کے خلاف اکسانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے اور بادشاہ کا مسلمانوں کے ساتھ سلوک برابر منصفانہ رہا.شاہ حبشہ بعد میں خود بھی ایمان لے آئے.آپ پہلے مسلمان بادشاہ تھے.سوال: شق القمر کا معجزہ کیا تھا؟ جواب : بعض کفار مکہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی معجزہ طلب کیا اور آپ نے انہیں چاند کے دوٹکڑے ہو جانے کا معجزہ دکھایا.اس واقعہ کا ذکر قرآن کر نیم میں سورۃ القمر کی آیت 2 تا 7 میں ہے.سوال: عام الحزن سے کیا مراد ہے؟ جواب: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب شعب ابی طالب سے نکلے تو آپ پے در پے شدید صدمے پہنچے یعنی حضرت خدیجہ اور حضرت ابوطالب یکے بعد دیگرے فوت ہو گئے.اس وجہ سے اس سال یعنی 10 نبوی کا نام عام الحزن یعنی عظم کا سال مشہور ہو گیا.سوال: معراج اور اسراء میں کیا فرق ہے؟

Page 13

28 27 جواب : معراج اس روحانی سفر کا نام ہے جس میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو آسمانوں کی سیر کروائی گئی اس کا ذکر سورۃ النجم میں ہے.اسراء ایک دوسرا روحانی سفر ہے جو آپ کو مکہ سے بیت المقدس تک کرایا گیا.اس کا ذکر سورۃ بنی اسرائیل میں ہے.سوال : ہجرت مدینہ کے بارہ میں آپ کیا جانتے ہیں؟ جواب: حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ربیع الاول 14 نبوی میں اللہ تعالیٰ کے حکم سے مدینہ کی طرف ہجرت فرمائی.حضرت ابوبکر صدیق آپ کے رفیق سفر تھے.مکہ سے تین میل دور ایک بنجر اور ویران پہاڑ کے اوپر غار ثور میں پناہ لی.کفار مکہ سراغ لگاتے ہوئے غار کے منہ پر جاپہنچے.حتی کہ ان کے پاؤں غار کے اندر سے نظر آنے لگے لیکن تقدیر الہی کے تحت وہ غار میں داخل نہ ہوئے.حضرت ابوبکر کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پکڑے جانے کا فکر دامنگیر ہوا تو اللہ تعالیٰ نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے کہلوایا لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا یعنی ہر گز کوئی فکر نہ کرو الله ہمارے ساتھ ہے.سوال : ہجرت مدینہ کے دوران کسی شخص نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا تعاقب کیا ؟ اس کے بارہ میں آپ نے کیا پیشگوئی فرمائی تھی اور وہ کب پوری ہوئی ؟ جواب : غار ثور سے نکل کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابوبکر جب مدینہ کی طرف روانہ ہوئے تو بہت بڑے انعام کے لالچ میں سراقہ بن مالک تعاقب کرتا ہوا آپ کے قریب آ پہنچا.حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھ کر فرمایا.سراقہ اس وقت تیرا کیا حال ہوگا جب تیرے ہاتھوں میں کسری کے کنگن ہوں گے.“ یہ پیشگوئی حضرت عمر کے دور خلافت میں پوری ہوئی.66 سوال : ہجرت کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے پہلی مسجد کون سی نے پہلی بنائی؟ جواب: مسجد قبا ( قبا مدینہ سے پہلے دواڑھائی میل کے فاصلہ پر ایک مقام تھا جس میں بعض انصار خاندان آباد تھے.وہاں آپ نے دس بارہ روز قیام فرمایا پھر مدینہ میں داخل ہوئے.) سوال : مدینہ میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری کے وقت انصاری عورتیں اور بچیاں جو اشعار پڑھ رہی تھیں وہ بتا ئیں.جواب : آنحضرت کی مدینہ تشریف آوری پر انصاری عورتیں اور بچیاں یہ اشعار پڑھ رہی تھیں :- طَلَعَ الْبَدْرُ عَلَيْنَا نْ ثَنِيَّاتِ الوَدَاع ـبَ الشُّكُرُ عَلَيْنَا لِلَّهِ دَاع ترجمہ : آج ہم پر کوہ وداع کی گھاٹیوں سے چودھویں کے چاند نے طلوع کیا ہے اس لئے اب ہم پر ہمیشہ کیلئے خدا کا شکر واجب ہو گیا ہے.سوال: مدینہ منورہ کا پہلا نام کیا تھا؟ جواب : اس کا پہلا نام یثرب تھا.جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یہاں تشریف لائے تو اسے مدینۃ الرسول کہا جانے لگا.سوال : ہجرت کے ابتدائی ایام میں آپ قبا اور مدینہ میں کس کس صحابی کے مکان یر ٹھہرے؟ جواب : قبا میں حضرت کلثوم بن الہدم اور مدینہ میں حضرت ابوایوب انصاری کے ہاں قیام فرمایا.سوال : مدینہ میں کون کون سے قبائل آباد تھے؟

Page 14

30 29 جواب : انصار کے دو قبیلے اوس اور خزرج.یہود کے تین قبائل بنو قینقاع، بنو نضیر اور بنو قریظہ.سوال: اسلامی اصطلاح میں غزوہ اور سر یہ میں کیا فرق ہے؟ جواب : غزوہ وہ جنگ ہے جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بنفس نفیس شریک ہوئے اور سریہ جس میں آپ کسی وجہ سے شریک نہ ہو سکے.سوال: غزوہ بدرکس سال ہوا اور اس میں شامل ہونے والوں کی تعداد کیا تھی؟ جواب : ہجرت کے دوسرے سال کفر اور اسلام کے درمیان یہ فیصلہ کن جنگ لڑی گئی جو یوم الفرقان“ بھی کہلاتی ہے.اس میں اسلامی لشکر کی تعداد 313 اور کفار کی ایک ہزار تھی.اس کے باوجود کفار کوشرمناک شکست ہوئی.سوال: جنگ احد کب ہوئی ؟ جواب: جنگ احد شوال سنہ 3 ھ بمطابق مارچ 624ء میں ہوئی.سوال: جنگ احزاب کب لڑی گئی ؟ اس کو جنگ خندق کیوں کہتے ہیں؟ جواب : شوال 5ھ بمطابق 627ء میں ہوئی.اس جنگ میں حضرت سلمان فارسی کے مشورہ سے خندق کھودی گئی اس لئے غزوہ خندق کے نام سے بھی مشہور ہے.سوال صلح حدیبیہ سے کیا مراد ہے؟ جواب : ذوالقعدہ 6 بمطابق 628ء میں حدیبیہ کے مقام پر کفار مکہ اور مسلمانوں کے درمیان ہونے والی صلح کو صلح حدیبیہ کہتے ہیں.سوال: بیعت رضوان سے کیا مراد ہے اور قرآن کریم میں اس کا ذکر کس سورت میں ہے؟ جواب : حدیبیہ کے مقام پر صلح سے قبل خطر ناک حالات کے پیش نظر قریباً 1500 صحابہ نے ہر قسم کی قربانی کرنے کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر جو بیعت کی تھی وہ بیعت رضوان کے نام سے موسوم ہے یعنی وہ بیعت جس میں مسلمانوں نے خدا کی کامل رضا مندی کا انعام حاصل کیا.قرآن کریم میں اس کا ذكر سورۃ الفتح آیت 11 تا 19 میں ہے.سوال: مہاجرین حبشہ کسی فتح کے موقع پر حبشہ سے واپس آئے ؟ جواب غزوہ خیبر کی فتح کے موقع پر.آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: معلوم نہیں مجھے کس بات کی زیادہ خوشی ہے فتح خیبر کی یا حضرت جعفر کے آنے کی.سوال: غزوہ ذات الرقاع کب ہوا اور اس کی وجہ تسمیہ کیا ہے؟ جواب: یہ غزوہ جمادی الثانی 7ھ میں بطرف نجد ہوا.سفر کی شدت اور سواری کی کمی کی وجہ سے صحابہ کے پاؤں چھلنی ہو گئے.بعض کے پاؤں کے ناخن تک جھڑ گئے اور انہوں نے اپنے کپڑے پھاڑ پھاڑ کر اپنے پاؤں لپیٹے اور راستہ طے کیا.اس وجہ سے اس کا نام غزوہ ذات الرقاع ( یعنی پیٹیوں والا غزوہ ) مشہور ہوا.سوال: فتح مکہ پر اختصار سے روشنی ڈالیں؟ جواب : رمضان المبارک 8 ھ بمطابق 630ء میں رحمتہ للعالمین نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ مکہ فتح کیا اور حضور نے مکہ والوں کے انتہائی مظالم اور نارواسلوک کے باوجود لَا تَشْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ اذْهَبُوا فَانْتُمُ الطَّلَقَاء ( تم پر کسی قسم کی گرفت نہیں جاؤ تم سب آزاد ہو ) کہتے ہوئے عفو عام کا اعلان فرمایا.سوال: جنگ تبوک کب ہوئی اور اس کا دوسرا نام کیا ہے؟ جواب : یہ جنگ 9ھ بمطابق 630ء میں ہوئی.اسے ”غزوہ عسرہ “ بھی کہتے ہیں کیونکہ اس دور دراز کے سفر میں مسلمانوں کو بڑی صبر آزما تکالیف کا سامنا کرنا پڑا.

Page 15

32 32 31 سوال : حجۃ الوداع سے کیا مراد ہے؟ جواب : 10ھ بمطابق مارچ 632ء میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر حج کے دوران آیت الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِینا.(المائدہ: 4 ( یعنی آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کر دیا ہے اور تم پر اپنی نعمت تمام کر دی ہے اور تمہارے لئے اسلام کو بطور دین پسند کیا ہے) نازل ہوئی آپ نے ایک تاریخی خطبہ ارشاد فرمایا جو بعد میں خطبہ حجتہ الوداع کے نام سے مشہور ہوا.اس میں آپ نے امت کو الوداع کہتے ہوئے معاشرتی اور تمدنی احکام کی اصولی تشریح فرمائی ہے.آپ کی زندگی کا یہ آخری حج تھا.سوال: ان چند صحابہ کے نام بتائیں جن کو وحی الہی کی کتابت کی سعادت نصیب ہوئی.جواب : حضرت ابو بکر، حضرت عمرؓ، حضرت عثمان، حضرت علی، حضرت زبیر بن العوام، حضرت ابی بن کعب اور حضرت زید بن ثابت.( کتابت کرنے والوں کی کل تعداد تقریباً 40 تھی) سوال: صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کا پہلا اجماع کب اور کس مسئلہ پر ہوا؟ جواب : جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کی خبر صحابہ کو ہوئی تو فرط محبت و عشق میں آپ کے وصال کو تسلیم نہ کر سکے.حضرت عمر کی حالت تو یہ تھی کہ مسجد نبوی میں تلوار سونت کر اعلان کیا کہ جو کہے گا کہ آپ فوت ہو گئے ہیں اس کی گردن اڑا دوں گا.باقی صحابہ خاموش تھے.حضرت ابوبکر مسجد میں آئے اور منبر پر کھڑے ہو کر یہ آیت تلاوت کی.وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ (سورة آل عمران:145) یعنی " محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اور آپ سے پہلے تمام رسول فوت ہو چکے ہیں.اس سے سب صحابہ نے تسلیم کر لیا کہ پہلے رسولوں کی طرح آپ کا بھی وصال ہو گیا ہے گویا صحابہ کے نزدیک بالا تفاق آپ سے پہلے سارے رسول فوت ہو چکے تھے.یہ صحابہ کا پہلا اجماع تھا.سوال: جنت البقیع سے کیا مراد ہے؟ کہار جواب : مدینہ کے ایک مشہور قبرستان کا نام ہے جس میں ازواج مطہرات صحابہ اور خاندان نبوت کے افراد مدفون ہیں.سوال : 1 - حلف الفضول ، 2 - دار الند وه ۳ شعب ابی طالب، 4-حجر اسود،5-عرفات،6- دار ارقم سے کیا مراد ہے؟ جواب : 1 حلف الفضول قدیم زمانہ میں عرب کے بعض شرفاء کو یہ خیال پیدا ہوا کہ ہم مل کر عہد کریں کہ مظلوموں کی مدد کریں گے اور علم کو روکیں گے اور حقدار کو اس کا حق دلائیں گے.اَلفُضُول فضل کی جمع ہے.یہ معاہدہ کرنے والوں میں نے والوں میں تین فضل نامی اشخاص تھے لہذا یہ عہد حلف الفضول کے نام سے مشہور ہو گیا.ظہور اسلام سے قبل قریش مکہ کے بعض لوگوں نے اس عہد کی تجدید کی اِن میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم بھی شامل تھے.(بحوالہ سیرت خاتم النبین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ ۱۰۴- ۱۰۵) 2.دارالندوہ قصی بن کلاب نے خانہ کعبہ کے قریب ایک گھر بنایا تھا.اس میں جمع ہو کر قریش اپنے ضروری امور مشورہ سے طے کرتے تھے.اس گھر کو دار الندوہ کہا جاتا ہے.3 شعب ابی طالب.....یہ جگہ مکہ میں ایک پہاڑی درہ کی صورت میں تھی جہاں بنو ہاشم اور بنو عبد المطلب قریباً تین سال تک محصورر ہے.4- حجر اسود خانہ کعبہ کے ایک کو نہ میں نصب شدہ ایک خاص پتھر ہے جسے ///////

Page 16

34 33 طواف کے وقت بوسہ دیتے ہیں یا ہا تھ سے اشارہ کر کے ہاتھ کو بوسہ دیتے ہیں.5.عرفات....وہ میدان ہے جہاں حاجی نویں ذوالحجہ کو جمع ہوتے ہیں.ظہر اور عصر کی نمازیں جمع کر کے پڑھتے ہیں اور امام کا خطبہ سنتے ہیں.قیام عرفات حج کا ایک اہم رکن ہے.- دار ارقم حضرت ارقم بن ارقم کا گھر جسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے 4 نبوی سے 6 نبوی تک تبلیغ اسلام کا مرکز بنائے رکھا.اس وجہ سے یہ مکان تاریخ میں دارالاسلام کے نام سے معروف ہے.سوال: خلفائے راشدین کے زمانہ خلافت کی تعیین کریں.جواب: 1-حضرت ابوبکر 11 تا 13ھ -2- حضرت عمر 13ھ تا 24ھ 3- حضرت عثمان 24 تا 35ھ 4 - حضرت علی 35ھتا40ھ (+634632) (644634) (+656644) (661656) سوال : سنہ ہجری قمری کا اجراء کس نے کیا؟ اس کے مہینوں کے نام بتائیں.جواب: حضرت عمر فاروق نے.مہینوں کے نام یہ ہیں: محرم، صفر، ربیع الاول، ربیع الثانی جمادی الاول جمادی الثانی رجب شعبان، رمضان شوال ذوالقعدہ، ذوالحجہ سوال : حضرت امام حسین کی تاریخ ولادت و شہادت بتا ئیں.جواب : حضرت امام حسین شعبان 4 ھ میں پیدا ہوئے.یزید بن معاویہ کے زمانہ حکومت میں 10 محرم 61ھ کو میدان کربلا میں شہید کئے گئے.سوال: خاندان بنوامیہ کا بانی کون تھا ؟ زمانہ سلطنت بتائیے.جواب : حضرت امیر معاویہ بن ابو سفیان کے ہاتھوں 41 ھ بمطابق 661ء میں بنوامیہ کی حکومت قائم ہوئی اور 132 ھ بمطابق 749 ء میں مروان ثانی پرختم ہو گئی.سوال: خاندان بنو عباس کے بانی کا نام اور زمانہ حکومت بتائیں.جواب : ابو العباس عبد الله السفاح بن محمد کے ہاتھوں بنیاد پڑی.آخری خلیفہ م باللہ تھا جسے ہلاکو خان نے قتل کر دیا.زمانہ 132ھ تا 656 ھ بمطابق 749ءتا1250ء ہے.سوال : فاتحین مصر، ایران ، پین اور سندھ کے نام بتائیں.جواب : فاتح مصر حضرت عمر و بن العاص، فاتح ایران حضرت سعد بن ابی وقاص، فاتح سپین طارق بن زیاد اور فاتح سندھ محمد بن قاسم.سوال : ببین میں مسلمانوں نے کتنے عرصہ تک حکومت کی ؟ جواب: تقریباً سات سو سال تک.سوال: سپین کے شاہی محل الحمراء پر کیا عربی عبارتیں لکھی ہوئی ہیں؟ جواب : الْعِزَّةُ لِلَّهِ، الْقُدْرَةُ لِلَّهِ، الْحُكْمُ لِلَّهِ، لَا غَالِبَ إِلَّا اللَّهُ -

Page 17

36 35 عہد حضرت مسیح موعود علیہ السلام سوال: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے مطابق مسیح موعود کون ہیں؟ جواب: حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ السلام.آپ 14 شوال 1250ھ بمطابق 13 فروری 1835 ء بروز جمعۃ المبارک قادیان میں پیدا ہوئے.سوال : آپ کے والد ماجد اور والدہ محترمہ کا نام کیا تھا ؟ جواب : والد کا نام حضرت مرزا غلام مرتضی صاحب رئیس قادیان اور والدہ محترمہ کا نام حضرت چراغ بی بی صاحبہ تھا.سوال : حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو پہلا الہام کب ہوا؟ جواب: آپ کو پہلا الہام تقریباً 1865 ء میں ہوا.سوال: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پہلا الہام بتائیں؟ جواب : ثَمَا نِينَ حَوْلًا أَوْ قَرِيباً مِنْ ذَلِكَ أَوْتَزِيْدُ عَلَيْهِ سِنِيْناً وَتَرَى نَسْلاً بعيدًا.ترجمہ: یعنی تیری عمر اسی برس کی ہوگی یا دو چار کم یا چند سال زیادہ اور تو اس قدر عمر پائے گا کہ ایک دور کی نسل دیکھے گا.(تذکرہ مطبوعہ 1989 صفحہ 7) سوال: آپ کو ماموریت کا پہلا الہام کب ہوا ؟ جواب: مارچ 1882ء کو الہام ہوا.قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ.ترجمہ: کہہ میں خدا کی طرف سے مامور ہوں اور میں سب سے پہلے ایمان لانے والا ہوں..سوال : حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کے ارہاص اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارہاص کون تھے؟ ( ارہاص سے مراد وہ وجود ہے جو کسی دوسرے وجود سے پہلے اس کے لئے بطور علامت اور نشان کے ہو.) جواب : حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کے ارہاص حضرت یحیی علیہ السلام تھے.جن کا نام انجیل میں یوحنا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارباص حضرت سید احمد بریلوی شہید تھے.سوال : حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف سب سے پہلا مقدمہ کب اور کس نے کیا؟ جواب : 1877ء میں ایک عیسائی رُلیا رام نے کیا.یہ مقدمہ ڈاکخانہ کے نام سے مشہور ہے.سوال: دس شرائط بیعت کا اعلان حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کب کیا.جواب : 12 جنوری 1889 ء بذریعہ اشتہار تکمیل تبلیغ سوال: آپ نے پہلی بیعت کب اور کہاں لی؟ جواب : 23 / مارچ 1889ءکولدھیانہ میں آپ نے پہلی بیعت حضرت صوفی احمد جان صاحب کے مکان پر لی.سوال : پہلے دن کتنے احباب نے بیعت کی اور سب سے پہلے بیعت کرنے والے کون تھے؟ جواب : پہلے دن چالیس افراد نے بیعت کی اور سب سے پہلے حضرت حکیم مولانا نورالدین صاحب (خلیفہ اسیح الاول) نے بیعت کی.

Page 18

38 37 سوال: جماعت احمدیہ کا نام جماعت احمد یہ کب رکھا گیا ؟ جواب: مارچ 1901ء میں مردم شماری کے موقع پر.سوال : حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کل کتنی تصنیفات ہیں؟ پہلی اور آخری کا نام مع سنہ بتا ئیں.واب : کل 85 تصنیفات ہیں.پہلی ” براہین احمدیہ حصہ اول و حصہ دوم جو 1880ء میں شائع ہوئی اور آخری پیغام صلح جو 1908ء میں شائع ہوئی.سوال : حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دوسری شادی کس خاندان میں ہوئی اور کن سے؟ جواب : نومبر 1884ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دوسری شادی دہلی کے مشہور صوفی حضرت خواجہ میر درد کے خاندان میں حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ سے ہوئی اور انہی کے بطن مبارک سے مبشر اولا د ہوئی.سوال : حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا سفر ہوشیار پور تاریخ احمدیت میں کیوں مشہور ہے؟ جواب : یہ سفر آپ نے جنوری 1886ء میں کیا.آپ نے وہاں چلہ کشی کی.اسی دوران آپ کو مصلح موعود کی عظیم بشارت دی گئی.سوال : حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مبشر اولاد کے اسماء مع تاریخ پیدائش بتائیں.جواب: 1......صاحبزادی عصمت صاحبه (ولادت مئی 1886 ء وفات جولائی 1891ء)......صاحبزادہ بشیر اول ( ولادت 7 اگست 1887ء.وفات 4 نومبر 1888ء)...حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفہ اسیح الثانی ( مصلح موعود) ( ولادت 12 جنوری 1889ء.وفات 8 نومبر 1965ء) 4......صاحبزادی شوکت صاحبه ( ولادت 1891ء.وفات 1892ء).....حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم.اے ( ولادت 20 اپریل 1893 ء وفات 2 ستمبر 1963 ء) 6...حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب (ولادت 24 مئی 1895 ء.وفات 26 دسمبر 1961ء)...حضرت صاحبزادی نواب مبارکہ بیگم صاحبہ ( ولادت 2 مارچ 1897 ء.وفات 23 مئی 1977ء.......حضرت صاحبزادہ مرز ا مبارک احمد صاحب ( ولادت 14 جون 1899ء.وفات 16 ستمبر 1907ء).......صاحبزادی امۃ الصیر صاحبہ ( ولادت 28 جنوری 1903ء.وفات 3 دسمبر 1903ء) 10....حضرت صاحبزادی امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ ولادت 25 جون 1904 ء.وفات 6 مئی 1987ء) سوال : حضور نے مسیحیت کا دعویٰ کب کیا؟ جواب: 1890 ء میں.نوٹ : ماموریت کے الہامات کی بنا پر باذن الہی آپ نے 23 مارچ 1889ء کو سلسلہ بیعت کا آغاز فر مایا تھا.سوال: جماعت احمدیہ کا پہلا جلسہ سالانہ کب اور کہاں ہوا ؟ جواب : 27 دسمبر 1891ء کو بیت اقصیٰ قادیان میں.سوال: چاند اور سورج گرہن کا نشان کب ظاہر ہوا ؟ جواب : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے مطابق ہندوستان یعنی مشرقی کرہ میں 13 رمضان 1311ھ ( 21 مارچ 1894ء) کو چاند گرہن اور 28 رمضان 1311ھ ( 6 اپریل 1894ء) کو سورج گرہن کا نشان ظاہر ہوا جبکہ امریکہ یعنی مغربی کرہ میں 11 مارچ 1895ء کو چاند گرہن ہوا اور 26 مارچ

Page 19

1895 ء کو سورج گرہن ہوا.39 40 سوال : ایسے پانچ مخالفین کے نام مع سنہ ہلاکت بتائیں جن کی موت حضرت مسیح سوال: قادیان میں ضیاء الاسلام پریس اور کتب خانہ کب قائم کیا گیا ؟ جواب: 1895ء میں.سوال: جلسه اعظم مذاہب عالم کب اور کہاں منعقد ہوا ؟ جواب: 26 تا 29 دسمبر 1896ء بمقام لاہور.سوال: جلسہ اعظم مذاہب عالم پر کیا نشان ظاہر ہوا ؟ جواب : اس جلسہ کیلئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک مضمون لکھا اور خدا سے خبر پاکر جلسہ سے پہلے یہ اعلان کردیا کہ خدا نے مجھے بتایا ہے کہ میرا یہ مضمون سارے مضمونوں پر غالب رہے گا.چنانچہ ایسا ہی ہوا.جب حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی نے آپ کا تحریر کردہ مضمون پڑھا تو سب نے بالا تفاق اقرار کیا کہ آپ کا مضمون سب پر بالا رہا.یہ مضمون بعد میں اسلامی اصول کی فلاسفی کے نام سے شائع ہوا.سوال : آپ کے الہام شَاتَانِ تُذْبَحَانِ “ ( دو بکریاں ذبح کی جائیں گی ) سے کیا مراد ہے؟ جواب : اس میں حضرت مولوی عبد الرحمن صاحب اور حضرت صاحبزادہ سید عبداللطیف صاحب کی دردناک شہادت کی طرف اشارہ ہے.ان دونوں بزرگوں کو افغانستان کی سرزمین میں احمدی ہونے کے سبب شہید کر دیا گیا.سوال : حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو " إِنِّى أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِى الدَّارِ“ کا الہام کس سلسلہ میں ہوا ؟ جواب حضور کے گھر دار امیج میں مقیم جملہ افراد اور مخلص احمدیوں کے طاعون سے محفوظ رہنے کے متعلق.موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے مطابق ہوئی ہو.جواب: -1 - پادری عبد اللہ آتھم.2 - پنڈت لیکھرام پشاوری $1896.....$1897....3 منشی الہی بخش اکاؤنٹنٹ لاہور..........1907ء 4 - سعد اللہ لدھیانوی $ 1907......5- ڈاکٹر الیگزینڈر ڈوئی آف امریکہ........1907ء سوال : حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عربی، فارسی، انگریزی، اردو اور پنجابی کا ایک ایک الہام بتا ئیں.جواب عربی الہام.....أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ کیا اللہ تعالیٰ اپنے بندہ کیلئے کافی نہیں ہے؟) فارسی الہام.....مکن تکیه بر عمر نا یا ئیدار" اس نا پائیدار زندگی کا بھروسہ مت کرو ) انگریزی الهام "I SHALL GIVE YOU A LARGE PARTY OF ISLAM" دو اردو الهام..دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا.“ پنجابی الهام....جے توں میرا ہور ہیں سب جگ تیرا ہو.“ سوال : حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق وو

Page 20

42 41 عربی، فارسی اور اردو کلام میں سے ایک ایک شعر بتا ئیں.جواب: عربی که جِسْمِي يَطِيرُ إِلَيْكَ مِنْ شَوْقٍ عَلَا يَالَيْتَ كَانَتْ قُوَّةُ الطَّيَرَانِ ترجمہ : اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم میرا جسم بوجہ شوق و محبت کے تیری طرف اڑا چلا جارہا ہے.اے کاش کہ مجھ میں قوت پرواز ہوتی.فارسی بعد از خدا بعشق محمد محمرم گر کفر این بود بخدا سخت کافرم ترجمہ : اللہ کے عشق کے بعد میں عشق محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے مخمور ہوں.اگر یہ کفر ہے تو خدا کی قسم میں سخت کافر ہوں.اردو ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام دل کو وہ جام لبالب ہے پلایا ہم نے سوال: حضرت مسیح موعود کے عشق قرآن کے بارہ میں ایک شعر بتائیں.دل میں یہی ہے ہر دم تیرا صحیفہ چوموں جواب: قرآں کے گرد گھوموں کعبہ مرا یہی ہے سوال : حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کوئی الہامی دعا بتا ئیں جسے آپ.کثرت سے پڑھنے کا ارشاد فرمایا ہو.جواب: رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنِي وَانْصُرْنِي وَارْحَمْنِي.ترجمہ: اے میرے رب ! ہر ایک چیز تیری خادم ہے.اے میرے رب ! شریر کی شرارت سے مجھے پناہ میں رکھ اور میری مدد کر اور مجھ پر رحم کر.سوال : جَرِيُّ اللَّهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ (خدا کا پہلوان نبیوں کے لباس میں ) کون ہیں اور کیوں؟ جواب: یہ لقب اللہ تعالیٰ نے الہام کے ذریعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیا ہے کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں آپ تمام گذشتہ انبیاء کے کامل بروز ہیں.سوال: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ شعر کس کے بارہ میں ہے اور کس طرح پورا ہوا ؟ الا اے دشمن نادان و بے راہ بترس از تیغ بران محمد ترجمہ: خبر داراے بیوقوف اور گمراہ دشمن اتو محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی کاٹنے والی او محمدصلی علیہ والی تلوار سے ڈر.جواب : ہندو پنڈت لیکھر ام پشاوری کے بارہ میں جسے اللہ تعالیٰ نے ایک فرشتہ کے ذریعہ تیغ محمدی کا شکار بنایا.سوال : حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنا دوسرا وطن کس جگہ کو قرار دیا ہے؟ جواب: سیالکوٹ کو.سوال : حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کپورتھلہ اور جماعت کپورتھلہ کے بارہ میں کیا فرمایا ہے؟ جواب: فرمایا! کپورتھلہ قادیان کا ایک محلہ ہے اور احباب کپورتھلہ کولکھا: ” میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ قیامت کو بھی میرے ساتھ ہوں گے کیونکہ دنیا میں بھی آپ نے میرا ساتھ دیا.66

Page 21

44 43 سوال : حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پانچ ( رفقاء) کے نام بتائیں.جواب: 1.حضرت مفتی محمد صادق صاحب 2 حضرت مولانا شیر علی صاحب 3 حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صاحب....حضرت مولانا سید محمد سرور شاہ صاحب.....حضرت حافظ روشن علی صاحب سوال : حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دو الہام بتا ئیں جن میں قادیان سے ہجرت اور واپسی کا ذکر ہو.جواب: داغ ہجرت“ اور ” إِنَّ الَّذِى فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَآدُكَ إلى مَعَادٍ ترجمہ: وہ ذات جس نے تجھ پر قران کی خدمت فرض کی ہے، تجھے تیرے ٹھکانے کی طرف واپس لائے گا.سوال: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کوئی سی دی کتب کے نام بتائیں.جواب: 1 سرمه چشم آرید تو یح مرام 2 سیخ اسلام 4...ازالہ اوہام 5 آئینہ کمالات اسلام 6 حقیقة الوحی 7 اعجاز ایج مسیح ہندوستان میں تحفہ گولڑویہ 10 کشتی نوح سوال : ”بركات الدعاء حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کس کے نظریات کی اصلاح کیلئے لکھی ؟ جواب: اپریل 1893ء میں سرسید احمد خان کے نظریات کی اصلاح کیلئے.سوال : ” جنگِ مقدس سے کیا مراد ہے؟ جواب: حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور پادری عبد اللہ آتھم کے مابین 1893 میں جو تحریری و تقریری مباحثہ امرتسر میں ہوا وہ جنگ مقدس کے نام سے موسوم ہے.سوال: سلسلہ احمدیہ کے وہ کون سے دو اولین اخبار ہیں جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جماعت کے دوباز و قرار دیا ہے؟ جواب : الحکم“ اور ” البدر “.سوال: ریویو آف ریچنز ،اردو، انگریزی کا اجراء کب ہوا؟ جواب: جنوری 1902 ء میں.سوال: مینارہ اسیح اور بیت الدعا کا سنگ بنیاد کس نے اور کب رکھا ؟ جواب: سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے 13 مارچ 1903 ء کو.سوال : حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے فارسی کلام میں ” شیخ عجم کس کو فراردیا ؟ جواب : حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید کو.آپ 14 جولائی 1903ء کو کابل (افغانستان ) میں شہید کر دئیے گئے.سوال : حضرت مولانا عبد الکریم صاحب سیالکوٹی اور حضرت مولوی برہان الدین صاحب جہلمی کب فوت ہوئے؟ جواب: حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی 11 اکتوبر 1905 ء کو اور حضرت مولوی برہان الدین صاحب سیلمی 3 دسمبر 1905 ء کو.سوال: صدرانجمن احمدیہ کا قیام کب ہوا؟ جواب: 29 جنوری 1906 ءکو.سوال: وقف زندگی کی پہلی منظم تحریک کب ہوئی ؟ جواب: ستمبر 1907 ء میں.ءکو.////

Page 22

46 45 سوال بہشتی مقبرہ کی بنیاد کس سنہ میں رکھی گئی ؟ جواب: 1905 ء میں.سوال: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یوم وصال بتائیں؟ جواب: 26 مئی 1908 ء کو حضور نے لاہور میں وفات پائی اور 27 مئی 1908 ء کو حضرت خلیفۃ اسبح الاول نے بہشتی مقبرہ قادیان میں نماز جنازہ پڑھائی اور وہیں تدفین ہوئی.سوال: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے آخری الفاظ کیا تھے؟ جواب: اللہ میرے پیارے اللہ.عبد حضرت خلیفہ مسیح الاوّل نَوَّرَ اللَّهُ مَرْقَدَهُ سوال : حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پہلے خلیفہ کون تھے ؟ کب پیدا ہوئے اور کب مسند خلافت پر متمکن ہوئے؟ جواب: حضرت مولانا حکیم نورالدین صاحب بھیروی 1256ھ بمطابق 1841ء میں پیدا ہوئے.27 مئی 1908 ء کو خلیفہ بنے.سوال: حضرت خلیفہ المسیح الاول کے والد محترم اور والدہ محترمہ کانام بتائیں.جواب : والد محترم کا نام حافظ غلام رسول صاحب اور والدہ محترمہ کا نام نور بخت صاحبہ تھا.سوال: آپ نے حج بیت اللہ کی سعادت کب پائی ؟ جواب : 1865 ء میں.سوال مختلف علوم سیکھنے کیلئے آپ کو متعدد مقامات کا سفر کرنا پڑا کچھ شہروں کے نام کاسفر نا پڑا نام بتائیں.جواب مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ ، لاہور، بمبئی، پنڈ دادنخان، راولپنڈی، رام پور لکھنو اور بھوپال وغیرہ.سوال : آپ نے حضرت مسیح موعو علیہ السلام سے پہلی بار شرف ملاقات کب حاصل کیا؟ جواب : 1885 ء میں.سوال: حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کو صدر انجمن احمدیہ کا پہلا صدر کب مقرر فرمایا ؟

Page 23

48 47 جواب: 29 جنوری 1906ء کو.سوال : حضرت خلیفتہ امسیح الاوّل کی سیرت و سوانح سے متعلق سب سے پہلی کونسی کتاب مرتب ہوئی ؟ جواب: "مرقاة اليقين في حياة نور الدین“.سوال: آپ کی مشہور تصانیف کے نام بتائیں.جواب: 1 فصل الخطاب لمقدمة اہل الکتاب 2 تصدیق براہین احمد به....ابطال الوہیت مسیح، 4 نورالدین سوال: آپ کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کوئی شعر بتا ئیں.جواب چه خوش بودے اگر ہر یک ز امت نور دیں بودے نہیں بودے اگر ہر دل پر از نور یقیں بودے.ترجمہ: یعنی کیا ہی اچھا ہوا گر قوم کا ہر فرد نور دین بن جائے مگر یہ تب ہی ہوسکتا ہے کہ جب ہر دل یقین کے نور سے بھر جائے.,, سوال: آپ کی اطاعت کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کیا فرمایا؟ جواب: ہر ایک امر میں میری اس طرح پیروی کرتے ہیں جیسے نبض کی حرکت تنفس کی حرکت کی پیروی کرتی ہے.(آئینہ کمالات اسلام) سوال : حضرت خلیفہ امسیح الاول نے بیت المال کا مستقل محکمہ کب قائم فرمایا ؟ جواب: 30 مئی 1908 ء کو.سوال: بورڈ نگ تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کی بنیاد کب اور کس نے رکھی ؟ جواب: 1910ء میں حضرت خلیفہ اسیح الاوّل نے.سوال: حضرت خلیفہ امسیح الاوّل کا وصال کب ہوا ؟ جواب: 13 مارچ 1914 ء کو.سوال: خلافت اولی کی چند اہم تحریکات بتائیں.جواب مبلغین سلسلہ کا با قاعدہ تقرر.پہلے با قاعد و مبلغ حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال تھے جنہیں یورپ بھجوایا گیا ) بیت المال کا قیام.لنگر خانہ کا باقاعدہ انتظام.اخبار ” نور“ اور اخبار الحق کا اجرا.( اخبار ” نور“ سکھوں کیلئے اور اخبار الحق“ ہندوؤں میں تبلیغ کے لئے جاری ہوا) مدرسہ احمدیہ کا قیام.قادیان میں پبلک لائبریری کا قیام.سوال: روزنامہ ”الفضل“ کب جاری کیا گیا اور اس کے پہلے ایڈیٹر کون تھے؟ جواب: 18 جون 1913ء کو حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کی ادارت میں جاری ہوا.ابتداء میں ہفت روزہ تھا.پھر سہ روزہ ہوا اور 8 مارچ 1935 ء سے روز نامہ ہو گیا.سوال : حضرت خلیفہ اسیح الاوّل کی تفسیر القرآن کس نام سے شائع ہوئی ؟ جواب: حقائق الفرقان کے نام سے.

Page 24

50 49 سوال : حضرت مصلح موعود نے بیرون پاکستان کس ( بیت الذکر ) کا سنگ بنیاد اپنے دست مبارک سے رکھا؟ عبد حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نَوَّرَ اللَّهُ مَرْقَدَهُ جواب : بیت الفضل لندن یہ بیرونی ممالک میں تعمیر ہونے والی سب سے سوال: خلافت ثانیہ کا آغاز کب ہوا ؟ جواب: 14 مارچ 1914 ء کو.ا ا ا ا ا ا ا ا ا ا ان انان رسول کریم صلی سوال : حضرت صاحبزادہ مرزابشیرالدین محمداحمد خلیات الی الثانی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی پیشگوئی کے مصداق تھے؟ جواب : يَتَزَوَّجُ وَيُولَدُلَهُ، کہ آنے والا امام مہدی شادی کرے گا اور اس کے ہاں عظیم الشان اولا د ہو گی.سوال : حضرت خلیفة المسح الثانی نے زندگی وقف کرنے کی پہلی تحریک کب فرمائی؟ جواب: 7 دسمبر 1917ء کو.سوال: صدرانجمن احمد یہ میں نظارتوں کا قیام کب عمل میں آیا ؟ جواب: یکم جنوری 1919 ء کو.سوال: حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے غیر ممالک کے دورے کتنے اور کب فرمائے؟ جواب: دو دورے کئے.1924ء میں پہلی بار لندن میں ویمبلے کا نفرنس میں شرکت کرنے کیلئے تشریف لے گئے.اس کانفرنس کے لئے آپ نے احمدیت کے نام سے ایک مبسوط مضمون لکھا جو بعد میں کتابی شکل میں شائع ہوا.راستہ میں مصر، شام اور فلسطین بھی ٹھہرے.جب کہ دوسرا دورہ 1955ء میں کیا جب آپ علاج کے لئے یورپ تشریف لے گئے.پہلی (بیت الذکر ) تھی.1924ء میں سنگ بنیا د رکھا اور 1926ء میں تکمیل پذیر ہوئی.سوال: احمدی مستورات کے سالانہ جلسہ کا آغاز کب ہوا؟ جواب: دسمبر 1926 ء میں.سوال : حضور کی تحریک پر ہندوستان کے طول وعرض میں پہلا عظیم الشان "یوم سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کب منایا گیا ؟ جواب: 17 جون 1928 ء کو.سوال: حضرت مصلح موعود نے اپنا دوسرا وطن کس جگہ کو قرار دیا ہے؟ جواب: لاہور کو.(الفضل 16 دسمبر 1947) سوال : آپ کو مصلح موعود ہونے کے بارہ میں کیا الہام ہوا اور آپ نے مصلح موعود ہونے کا دعویٰ کب فرمایا ؟ جواب: آنَا الْمَسِيحُ الْمَوْعُودُ مَشِيلُهُ وَخَلِيفَتُه - اعلان 28 جنوری 1944 ء کوفر مایا.سوال: تعلیم الاسلام کالج قادیان کا افتتاح کب اور کس نے کیا؟ جواب: 4 جون 1944 ء کو سید نا حضرت مصلح موعود نے.سوال: آپ کی کچھ کتابوں کے نام بتائیں.جواب: د دعوت الامیر ا تعلق باللہ ہستی باری تعالی...منہاج الطالبين

Page 25

52 51......ملائكة الله......نظام نو اسلام کا اقتصادی نظام سیرت خیر الرسل تفسیر صغیر آئینه صداقت تفسیر کبیر تقدیر الهی...ذکر الہی سوال: حضرت خلیفہ امسیح الثانی کا وصال کب ہوا؟ جواب: 7، 8 نومبر 1965ء کی درمیانی شب.سوال : بیرون برصغیر جماعت احمدیہ کا پہلا تبلیغی مرکز کب اور کس کے ذریعہ قائم ہوا ؟ جواب: 28 جون 1914 ء کولندن میں حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال کے ذریعہ قائم ہوا.سوال: جماعت احمدیہ کی با قاعدہ مجلس مشاورت کب شروع ہوئی ؟ جواب: 15، 16 اپریل 1922ء کو.سوال : تقویم ہجری شمسی کا آغاز کس نے کیا؟ اس کے مہینوں کے نام اور وجہ تسمیہ بیان کریں؟ جواب: سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے 1940ء میں جاری کیا تا یہ اسلامی کیلنڈ رعیسوی کیلنڈر کی جگہ استعمال کیا جا سکے.اس کے مہینوں کے نام تاریخ اسلام کے مشہور واقعات سے ماخوذ ہیں جو درج ذیل ہیں.1 صلح جنوری...اس ماہ آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اہل مکہ سے صلح حدیبیہ ہوئی.2 تبلیغ فروری...رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بادشاہوں کے نام تبلیغی خطوط ارسال فرمائے.......امان مارچ...حجتہ الوداع کے موقعہ پر رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حرمت کا اعلان فرمایا.4 شہادت اپریل اس ماہ دشمنان اسلام نے دھو کے اور غداری سے کام لیتے ہوئے رجیع اور بئر معونہ کے مقامات پر 77 صحابہ کو شہید کر دیا.دونوں مقامات کے لوگوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اسلام سیکھنے کے لئے صحابہ کو بطور معلم بھیجنے کی درخواست کی تھی.بئر معونہ میں شہید ہونے والے69 صحابہ حافظ قرآن تھے.5 ہجرت مئی آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ تشریف لائے.6......احسان جولائی محسن اعظم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنوکی کے اسیروں کو حاتم طائی کی طرف منسوب ہونے کی وجہ سے آزاد کر دیا.جولائی.اس ماہ غزوہ ذات الرقاع “ ہوا جس میں لمبے سفر اور سواریاں کم ہونے کی وجہ سے صحابہ کے پاؤں چھلنی ہو گئے.بعض کے پاؤں کے ناخن تک جھڑ گئے.مگر صحابہ نے اس جنگ میں صدق و وفا کا بے نظیر نمونہ دکھایا.ظهور......وفا اللہ تعالیٰ نے جنگ موتہ کے ذریعہ عرب سے باہر اسلام کے ظہور یعنی

Page 26

54 53 53 ////////// غلبہ کی بنیاد رکھی.تبوک ستمبر غزوہ تبوک ہوا.10......اخاء اکتو بر رحمت دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے مہاجرین مکہ اور انصار مدینہ کے درمیان مواخات یعنی بھائی بندی قائم کی.11.....نبوت نومبر...اللہ تعالیٰ نے سیدنا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو منصب نبوت پر سرفراز فرمایا.12 فتح دسمبر مکہ فتح ہوا جس میں آپ نے عفو عام کا اعلان فرمایا.سوال: اگر سنہ عیسوی معلوم ہو تو سنہ ہجری شمسی کس طرح معلوم کیا جا سکتا ہے؟ جواب: سنہ عیسوی میں سے 621ء کا عدد منہا کر دیا جائے تو سنہ ہجری شمسی نکل آتا ہے.مثلاً 2007 ء کاسنہ ہجری شمسی 1386 ہو گا.سوال: مسلمانان کشمیر کے حقوق کیلئے بنے والی آل انڈیا کشمیر کمیٹی کا پہلا صدر کسے منتخب کیا گیا ؟ جواب: سیدنا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفہ لمسیح الثانی جنہیں 15 جولائی 1931ء کوصدرمنتخب کیا گیا.اس اجلاس میں علامہ اقبال ، سید محسن شاہ ، سید حبیب اور خواجہ حسن نظامی وغیرہ شامل تھے اور تجویز علامہ اقبال کی تھی.سوال: قائد اعظم محمدعلی جناح نے بیت الفضل لندن میں کب تقریر کی؟ جواب: 23 اپریل 1933 ء کو.سوال : بیت اقصیٰ قادیان میں پہلی بار لاؤڈ سپیکر کے ذریعہ حضرت مصلح موعود نے کب خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا ؟ جواب: 7 جنوری 1938 ء کو.سوال بجماعت احمدیہ کے 50 سال اور حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی خلافت پر اسی پر 25 سال پورے ہونے پر جو بلی کب منائی گئی ؟ جواب: 1939 ء میں.سوال: لوائے احمدیت پہلی مرتبہ کب فضا میں لہرایا گیا ؟ جواب : حضرت مصلح موعود نے 28 دسمبر 1939 ء کو خلافت جوبلی کے موقع پر لوائے احمدیت پہلی مرتبہ فضا میں بلند کیا.جھنڈے کے کپڑے کی کپاس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک (رفیق) نے بوئی.فصل کو پانی دیا اور چنا.پھر ( رفقاء) نے اسے ڈھنا اور ( رفیقات) نے سوت کا تا.اس سوت سے ( رفقاء) نے کپڑابنا.جھنڈے کے کپڑے کا رنگ سیاہ لمبائی 18 فٹ اور چوڑائی 9 فٹ تھی.درمیان میں سفید رنگ کا مینارہ اسیح ایک طرف بدر اور دوسری طرف ہلال بنایا گیا.بدر میں چھ کونی ستارہ موجود تھا.سوال: لوائے خدام الاحمدیہ کب لہرایا گیا؟ اس کے متعلق آپ کیا بتا سکتے ہیں؟ جواب : حضرت مصلح موعود نے 28 دسمبر 1939 ء کولوائے احمدیت لہرانے کے بعد پہلی مرتبہ لوائے خدام الاحمدیہ کو بھی اپنے دست مبارک سے بلند کیا.جھنڈا ،18 فٹ لمبا اور 9 فٹ چوڑا تھا.ایک تہائی حصہ پر لوائے احمدیت کے نقوش تھے.بقیہ حصہ تیرہ سیاہ وسفید دھاریوں پر مشتمل تھا.سوال: حضرت مصلح موعود نے قادیان سے پاکستان کی طرف کب ہجرت کی ؟

Page 27

56 55 جواب: 31 اگست 1947 ء کو.سوال: پاکستان کی پہلی مجلس مشاورت کا انعقاد کب ہوا؟ جواب: 7 ستمبر 1947 ء کو.سوال : لاہور میں صدر انجمن احمد یہ پاکستان کی بنیا د کب رکھی گئی ؟ جواب: یکم ستمبر 1947 ء کو.سوال: پاکستان میں جماعت احمدیہ کا پہلا سالانہ جلسہ کب اور کہاں ہوا؟ جواب: 28،27 دسمبر 1947ء کو بمقام لاہور سوال: ربوہ کی بنیاد کس نے اور کب رکھی ؟ جواب: حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے اپنے ایک کشف کی بناء پر اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی داغ ہجرت کو پورا کرتے ہوئے اس کی بنیاد 20 ستمبر 1948 ء کو رکھی.سوال: ربوہ میں پہلا جلسہ سالانہ کب منعقد ہوا؟ جواب: 15، 16، 17 اپریل 1949 ء کو.سوال : ربوہ میں مندرجہ ذیل مرکزی دفاتر کا سنگ بنیا د کب اور کس نے رکھا.قصر خلافت، دفاتر صدرانجمن احمدیہ، دفاتر تحریک جدید، دفتر لجنہ اماءاللہ جواب: 31 مئی 1950ء کو حضرت مصلح موعود نے.سوال بمجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے دفتر کے سنگ بنیاد اور افتتاح کی تاریخیں بتا ہیں؟ جواب: سنگ بنیاد 6 فروری 1952ء، افتتاح 5 اپریل 1952 سوال : اینٹی احمدیہ تحریک کے دوران حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاح اور حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کو کب گرفتار کیا گیا ؟ جواب : یکم را پریل 1953 ء کو.سوال: حضرت مصلح موعود پر کس شخص نے قاتلانہ حملہ کیا اور کب؟ جواب: بیت المبارک ربوہ میں 10 مارچ 1954 ء کو بعد نماز عصر ایک شخص عبدالحمید نے.سوال: حضور دوسرے دورہ یورپ کے سلسلہ میں کب کراچی سے روانہ ہوئے؟ جواب: 29 اپریل 1955 ء کو.سوال: حضرت مصلح موعود کی چند تحریکات بتائیں.جواب : تحریک جدید، وقف جدید ، وقف زندگی کی تحریک، حفظ قرآن کی تحریک، مجلس انصار اللہ مجلس خدام الاحمدیہ، اطفال الاحمدیہ، لجنہ اماء اللہ اور ناصرات الاحمدیہ کا قیام.سوال تحریک جدید کی ابتداء کب ہوئی نیز اس کے کتنے مطالبات ہیں؟ جواب: 1934ء میں کل 27 مطالبات ہیں.مثلاً سادہ زندگی ، وقف زندگی، وقار عمل.سوال : تحریک جدید کے پہلے سال حضرت مصلح موعود نے کتنی رقم کا مطالبہ کیا اور جماعت نے کس قد ر ادا کی؟ جواب: مطالبہ ستائیس ہزار کا تھا.جماعت نے وعدے ایک لاکھ چار ہزار کے کئے اور نقد ادائیگی پینتیس ہزار روپے کر دی.سوال تحریک جدید کے دفتر دوم کی بنیاد کب رکھی گئی ؟ جواب: 24 نومبر 1944ء سوال : وقف جدید کا اجرا کب ہوا نیز اس کی ساری دنیا تک توسیع کا اعلان کب ہوا؟ جواب: دسمبر 1957ء میں حضرت مصلح موعود نے وقف جدید کا اجرا فر مایا.اس

Page 28

58 57 کے ذریعہ اندرون ملک معلمین تبشیر و تربیت کا کام کر رہے ہیں.دسمبر 1985ء میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس تحریک کو ساری دنیا تک وسیع کرنے کا اعلان فرمایا.سوال بلجنہ اماءاللہ کی مختصر تاریخ بتائیں؟ جواب: سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے 15 دسمبر 1922ء کو یہ تنظیم قائم فرمائی.حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ کی خدمت میں ممبرات لجنہ اماءاللہ نے صدارت کیلئے درخواست کی.چنانچہ پہلا اجلاس آپ کی صدارت میں شروع ہوا.مگر دوران اجلاس آپ نے حضرت سیدہ ام ناصر ( حرم حضرت خلیفتہ اسیح الثانی) کو صدر نامزد فر مایا جو تقریباً 40 ، 41 ء تک صدرر ہیں.اس عرصہ میں حضرت سیدہ امتہ امی بیگم صاحبہ ( حرم حضرت خلیفہ اسیح الثانی ، حضرت صالحہ بیگم صاحبہ اہلیہ حضرت میر محمد الحق صاحب )، حضرت سیده ساره بیگم صاحبہ ( حرم حضرت خلیفتہ اسیح الثانی) اور حضرت سیدہ ام طاہر صاحبہ ( حرم حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے جنرل سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے.40، 41ء میں جب حضرت سیدہ ام ناصر صاحبہ نے لبی بیماری کے باعث چھٹی لی تو حضرت سیدہ ام طاہر صاحبہ صدر منتخب ہوئیں اور حضرت سیده ام متین صاحبہ ( حرم حضرت خلیفہ اسیح الثانی) جنرل سیکرٹری.مارچ 1944 ء میں حضرت سیدہ ام طاہر صاحبہ کی وفات پر حضرت سیدہ ام ناصر صاحبه دوباره صدر چنی گئیں اور آپ نے اپنی وفات 31 جولائی 1958 ء تک اس ذمہ داری کو نبھایا.اگست 1958ء سے فرائض صدارت حضرت سیدہ ام متین صاحبہ کے سپرد ہوئے اور نومبر 1997 ء سے نومبر 2005 ء تک محترمہ صاحبزادی امۃ القدوس صاحبہ صدرر ہیں.اس کے بعد محترمہ صاحبزادی امتہ العلیم عصمت صاحبہ بطور صدر خدمت سرانجام دے رہی ہیں.1928ء میں ناصرات الاحمدیہ کی تنظیم بھی لجنہ اماءاللہ کے ساتھ قائم ہوئی.سوال: خدام الاحمدیہ کی مختصر تاریخ بتائیں.جواب: 31 جنوری 1938 ء کو باجازت حضرت مصلح موعود دینی درد رکھنے والے نو جوانوں کے ذریعہ ایک تنظیم قائم ہوئی.جس کا نام حضرت مصلح موعود نے 4 فروری 1938ء کو مجلس خدام الاحمد یہ رکھا.اس مجلس کے ممبر 15 تا 40 سال کی عمر کے نوجوان ہوتے ہیں.اس کے پہلے داعی مکرم شیخ محبوب عالم صاحب خالد ایم.اے تھے.پہلے سال کے لئے صدر مکرم مولوی قمر الدین صاحب فاضل چنے گئے.26 جولائی 1940 ء سے حضرت مصلح موعود نے خدام الاحمدیہ کو اپنے ساتھ اطفال لاحمدیہ کو بھی منظم کرنے کا ارشاد فرمایا.خدام الاحمدیہ کے اب تک صدران کے اسماء اور زمانہ صدارت حسب ذیل ہے.1 - مکرم مولوی قمر الدین صاحب 39-1938ء 2- حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ 194931 1939-40 3 - سیدنا حضرت حضرت خلیفہ اسیح الثانی نور اللہ مرقدہ 1959-601949131 اس دوران حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب رحمہ اللہ 31 اکتوبر 1949 سے 1954 ء تک اور مکرم صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب 55-1954 ء سے 1959-60 ء تک نائب صدر اول رہے.) 4 - مکرم سید میر داؤ د احمد صاحب 61-1960 ءتا62-1961ء 5 - مکرم صاحبزادہ مرزار فیع احمد صاحب 63-1962 ء تا 66-1965ء 6-حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ $1968-69 1966-67

Page 29

60 59 7 - مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب 70-1969 ء تا73-1972 8 مكرم عطاء المجیب راشد صاحب 74-1973 ء تا فروری 1975 ء عہد صدارت کے دوران ہی اعلائے کلمہ دین حق کیلئے جاپان تشریف لے گئے.9- مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب فروری 1975 ءتا79-1978ء 10 - مکرم محمود احمد شاہد صاحب 80-1979 ءتا89-1988ء 11 - مکرم حافظ مظفر احمد صاحب 90-1989 ءتا93-1992ء 12 - مکرم راجہ منیر احمد خان صاحب 94-1993 تا 99-1998 ء 13 - مکرم سید محمود احمد صاحب 2000-1999 ءتا06-2005ء 14 - مکرم فرید احمد نوید صاحب نومبر 2006 ء سے تاحال نوٹ : 90-1989ء سے حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے مرکزی صدارت کو ختم کر کے ہر ملک میں ذیلی تنظیموں کے صدران کا نظام جاری فرمایا ہے.سوال مجلس انصاراللہ کب قائم ہوئی ؟ جواب: سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے 26 جولائی 1940 ء کو 40 سال سے زائد عمر کے احباب جماعت کیلئے تنظیم مجلس انصار اللہ کے نام سے قائم فرمائی.اس کے پہلے صدر حضرت مولانا شیر علی صاحب تھے.نوٹ : اب تک مجلس انصار اللہ کے صدر ان کے اسماء اور زمانہ حسب ذیل ہے.1 - حضرت مولانا شیر علی صاحب 1940 ء تا 1947ء 2 - حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال 1947 ء تا نومبر 1950 3 حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب نومبر 1950 ء تا 1954ء 4 - حضرت خلیفہ اسیح الثانی 1954 ء تا 1958ء اس دوران حضرت مرزا ناصر احمد صاحب نائب صدر ر ہے ) 5- حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب 1959 ء تا1968ء 6 - مکرم صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب 1969 ء تا 1978ء ย 7- حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب 1979 ءتا1982ء 8 - مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب جون 1982 ء تا 31 دسمبر 1999ء 9 - مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب یکم جنوری 2000 تا 31 دسمبر 2003 ء 10 - مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب.یکم جنوری 2004 ء سے تاحال.نوٹ 90-1989 ء سے حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے مرکزی صدارت کو ختم کر کے ہر ملک میں ذیلی تنظیموں کے صدر ان کا نظام جاری فرمایا ہے.

Page 30

62 61 1954 ءتا 1968 ء صدر مجلس انصاراللہ مرکزیہ، عبد حضرت خلیق اصبح الثالث رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى ایع سوال: خلافت ثالثہ کا انتخاب کس تاریخ کو ہوا اور کون خلیفہ بنے ؟ جواب : 8 نومبر 1965 ء کوسیدنا حضرت صاحبزادہ حافظ مرزا ناصر احمد صاحب رحمہ اللہ خلیفہ منتخب ہوئے.سوال: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو آپ کے بارہ میں اللہ تعالیٰ نے کیا بشارت دی تھی؟ جواب: الهاماً فرمایا: إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ نَافِلَةً لَّكَ، (حقيقة الوحى صفحه 95 ترجمہ: یعنی ہم ایک لڑکے کی تجھے بشارت دیتے ہیں جو تیرا پوتا ہوگا.سوال: حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ کی تاریخ پیدائش اور تاریخ وفات کیا ہے.واب : تاریخ پیدائش 16 نومبر 1909ء بمقام قادیان اور تاریخ وفات 8 ، 9 جون 1982 ء کی درمیانی شب بمقام بیت الفضل اسلام آباد پاکستان سوال : حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے کب قرآن کریم مکمل حفظ کیا ؟ جواب: 17 اپریل 1922ء کو جبکہ آپ کی عمر 13 سال کی تھی.سوال: حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ خلافت سے قبل کون کون سے نہایت اہم جماعتی عہدوں پر فائز رہے؟ جواب: 1939 ء تا1944ء پرنسپل جامعہ احمدیہ قادیان، 1939 ءتا1949 صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ، 1944 ء تا 1965 ء پر نسل تعلیم الاسلام کالج قادیان لا ہورور بوہ، 1955 ء تا1965 ءصدرصد رانجمن احمد یہ سوال: خلافت ثالثہ کی پہلی مالی تحریک کون سی تھی اور کتنے چندہ کا مطالبہ کیا گیا تھا؟ جواب: پہلی مالی تحریک فضل عمر فاؤنڈیشن کی تھی اور تین سال کے اندر 25 لاکھ کا مطالبہ تھا.اس کا مقصد حضرت فضل عمر خلیفتہ اسیح الثانی کی یادگار کے طور پر آپ کے مقاصد عالیہ کو جاری رکھنا تھا.سوال: کس ملک کے سر براہ احمدی ہوئے اور کس پیشگوئی کا ایک مظہر بنے ؟ جواب: مغربی افریقہ کے ملک گیمبیا کے گورنر جنرل الحاج سر ایف ایم سنگھائے نے ( جو 1963ء میں احمدی ہوئے اور 1965ء میں گورنر جنرل بنے ) حضرت خلیفہ اسیح الثالث سے حصول برکت کی خاطر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کپڑے کی درخواست کی اس طرح وہ ” بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے کی پیشگوئی کے پہلے مظہر ہے سوال: آپ نے نو جوانان احمدیت کیلئے کیا مائو ( نصب العین ) تجویز فرمایا ہے؟ جواب: حضرت مسیح موعود کا الہام ” تیری عاجزانہ را ہیں اس کو پسند آئیں“.سوال: حضرت خلیفۃ اسیح الثالث رحمہ اللہ کا کوئی الہام بتائیں؟ جواب: بُشرى لَكُمْ“ سوال: کوئی ایسا الہام بتائیں جو حضرت مسیح موعود ، حضرت مصلح موعود اور حضرت مصلح موعود خلیفہ اسیح الثالث متنوں کو ہوا ہو.جواب: يَادَاوُدُ إِنَّا جَعَلْنَكَ خَلِيفَةً فِي الْأَرْضِ ترجمہ: اے داؤد ! ہم نے تجھے زمین میں اپنا جانشین بنایا ہے.سوال تحریک جدید کے دفتر سوم کا اجراء کب اور کس نے کیا؟ /////

Page 31

64 63 جواب: 22 اپریل 1966 ء کو حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے دفتر سوم کے اجراء کا اعلان فرمایا اور فرمایا کہ یہ دفتر 1965ء سے جاری شدہ سمجھا جائے گا تاکہ حضرت مصلح موعود کے دور کی طرف منسوب ہو.سوال: وقف جدید دفتر اطفال کا قیام کب ہوائی جواب: 17 اکتوبر 1966ء کو حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے احمدی بچوں سے 50 ہزار روپیہ جمع کرنے کا مطالبہ فرمایا.سوال: بیت اقصیٰ ربوہ کا سنگ بنیاد اور افتتاح کب ہوا؟ جواب سنگ بنیاد 28 اکتوبر 1966 ء کو اور افتتاح 31 مارچ 1972 ء کو.سوال : خلافت لائبریری ربوہ کی عمارت کا سنگ بنیا د اور افتتاح کس نے اور کب کیا؟ جواب : حضرت خلیفة لمسیح الثالث رحمہ اللہ نے.سنگ بنیاد 18 جنوری 1970 ء کو اور افتتاح 3 اکتوبر 1971 ء کو.سوال : 1970 ء کے دورہ افریقہ کے دوران حضور نے کن کن ممالک کے سربراہان سے ملاقات کی؟ جواب: نائیجریا کے صدر یعقوبو گودن، صدر، غانا، صدر لائبیریا ٹب مین، صدر گیمبیا داؤ دا جوارا اور وزیر اعظم سیرالیون سے.سوال: افریقی ممالک کیلئے نصرت جہاں سکیم کا آغاز کب ہوا؟ جواب: 24 مئی 1970ء کو بیت الفضل لندن میں حضرت خلیفہ المسح الثالث نے نصرت جہاں سکیم کا اعلان فرمایا جب کہ 12 جون کو ربوہ میں نصرت جہاں ریز روفنڈ کی تحریک فرمائی.سوال: خدام الاحمدیہ کے رومال کا نمونہ کب اور کس نے مقرر فرمایا ؟ جواب: مرکزی سالانہ اجتماع کے موقع پر 5 اکتوبر 1972 ء کو حضرت خلیفہ اسح الثالث رحمہ اللہ نے.سوال حضور نے صد سالہ جوبلی منصوبہ کا اعلان کب فرمایا ؟ دعاؤں پر جواب: 28 دسمبر 1973ء جلسہ سالانہ کے موقع پر فرمایا اور صد سالہ جو بلی کی می مشتمل روحانی منصوبہ کا اعلان 8 فروری 1974 ء کوفرمایا.سوال :1974ء میں پاکستان کی قومی اسمبلی میں جماعت احمدیہ کی نمائندگی میں جو وفد پیش ہوا اس کے ممبران کے نام بتائیں.جواب: حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ ، حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب رحمہ اللہ، محترم شیخ محمد احمد مظہر صاحب، محترم مولانا ابوالعطاء صاحب ، محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب.سوال قومی اسمبلی 1974ء میں جماعت احمدیہ کے وفد پر کتنے روز تک جرح جاری رہی ؟ جواب دو دن تک حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے محضر نامہ پڑھا جس کے بعد گیارہ دن تک سوال و جواب کا سلسلہ جاری رہا.سوال : 1974ء میں جماعت احمدیہ کو غیر مسلم اقلیت قراردینے والی قومی اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر اور سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹو کو کب اور کہاں پھانسی دی گئی؟ جواب: 4 اپریل 1979ء کوسنٹرل جیل راولپنڈی میں.سوال: تاریخی کسر صلیب کا نفرنس“ کب اور کہاں منعقد ہوئی ؟ جواب: 2، 3، 4 جون 1978ء کو لندن میں ہوئی.حضرت خلیفۃ المسیح الثالث بنفس نفیس شریک ہوئے اور 4 جون کو اختتامی خطاب فرمایا.سوال : اطفال الاحمدیہ کے معیار کبیر کا قیام کب ہوا ؟

Page 32

66 65 جواب: 1980ء میں.اس معیار میں 13 سال سے 15 سال کے بچے شامل ہیں جب کہ معیار صغیر میں 7 سال سے 12 سال تک کے بچے شامل ہیں.سوال: 1980 ء کے سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ مرکز یہ کو کیا خصوصی امتیاز حاصل ہے؟ جواب: یہ اجتماع چودھویں اور پندرھویں صدی کے سنگم پر منعقد ہوا اور اس کے تینوں دن حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ نے ولولہ انگیز خطابات فرمائے.سوال : بیت الذکر بشارت سپین کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ جواب : یہ پین میں تقریباً سات سو سال بعد تعمیر ہونے والی پہلی (بیت الذكر ) ہے.جس کی تعمیر کی سعادت جماعت احمدیہ کے حصہ میں آئی.اس کا سنگ بنیاد حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ نے 19اکتوبر 1980ء کو رکھا اور حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے 10 ستمبر 1982 ء کو اس کا افتتاح فرمایا.سوال: ”ستارہ احمدیت کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ جواب حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ نے جلسہ سالانہ 1981 ء کے موقع پر جماعت احمدیہ کو ان برگزیدہ لوگوں کے نشان کے طور پر جو پیدا ہوئے اور قیامت تک پیدا ہوتے رہیں گے.”ستارہ احمدیت عطا فرمایا.اس ستارے کے 14 کونے ہیں.ہر کونے پر اللہ اکبر اور درمیان میں لا الہ الا اللہ کھا ہوا ہے.سوال : حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ کی زوجہ محترمہ حضرت سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ نے کب وفات پائی ؟ جواب: 3دسمبر 1981ءکو.سوال: آپ نے دوسری شادی کن سے اور کب کی ؟ جواب: حضرت سیدہ طاہرہ صدیقہ صاحبہ (اطال اللہ عمرھا) سے اپریل 1982 ء کو.سوال: آپ کی کتب میں سے چند ایک کے نام بتا ئیں.جواب: قرآنی انوار تعمیر بیت اللہ کے 23 عظیم الشان مقاصد، ایک سچے اور حقیقی خادم کے 12 اوصاف، ہمارے عقائد، المصابیح، جلسہ سالانہ کی دعائیں، امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ.سوال: خلافت ثالثہ کے عہد کی بعض اہم تحریکات بتائیں.جواب: فضل عمر فاؤنڈیشن کی تحریک، وقف عارضی کی تحریک ، نصرت جہاں آگے بڑ ھوسکیم ، صد سالہ احمد یہ جوبلی کی تحریک احمدیہ تعلیمی منصوبہ کی تحریک تعلیم القرآن، وقف بعد از ریٹائر منٹ.ریٹائرمنٹ.سوال: احمدیہ علیمی منصوبہ کیا تھا؟ جواب: 28 اکتوبر 1979 ء کو حضور نے یہ تحریک فرمائی کہ ہر احمدی لڑ کا کم از کم میٹرک اور ہر احمدی لڑکی کم از کم مڈل تک ضرور تعلیم حاصل کرے نیز اعلان فرمایا کہ بورڈ اور یو نیورسٹی میں اول دوم اور سوم آنے والوں کو انعامی تمغے دیئے جائیں گے.تقسیم تمغہ جات کی پہلی تقریب 13 جون 1980ء کو منعقد ہوئی.سوال : حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے غیر ممالک کے دورے کس کس سال فرمائے ؟ جواب: 1967ء میں برطانیہ، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، ہالینڈ ، ڈنمارک کا دورہ فرمایا.اس دورہ میں بیت نصرت جہاں کوپن ہیگن کا افتتاح فرمایا.) 1970 ء میں انگلستان اور مغربی افریقہ کا دورہ فرمایا.غانا، سیرالیون، نائیجریا، آئیوری کوسٹ ، لائبیریا اور گیمبیا وغیرہ کا.1973 ء میں جرمنی ، سوئٹزر لینڈ، ہالینڈ، ڈنمارک، سویڈن، برطانیہ کا.1975 ء میں انگلستان، سویڈن، ناروے کا ( گوٹن برگ سویڈن میں بیت

Page 33

68 67 ناصر کا سنگ بنیا درکھا) 1976ء میں یورپ کے درج ذیل ممالک کے علاوہ افریقہ اور کینیڈا کا بھی عہد حضرت خلیفہ اسیح الرابع رَحِمَهُ اللهُ تَعَالَى دورہ فرمایا.سویڈن، ناروے، ڈنمارک، جرمنی ، سوئٹزرلینڈ ، ہالینڈ.1978ء میں دورہ یورپ برائے شرکت کسر صلیب کا نفرنس فرمایا.1980ء میں براعظم یورپ، امریکہ، آسٹریلیا اور افریقہ کے 13 ممالک کا دورہ فرمایا.سوال: خلافت رابعہ کا انتخاب کس تاریخ کو ہوا اور کون خلیفہ بنے ؟ جواب: 10 جون 1982ء کو بعد نماز ظہر بیت مبارک ربوہ میں ہوا اور حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ خلیفہ منتخب ہوئے.سوال : حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی نیز آپ کے والد ماجد اور والدہ ماجدہ کا نام بتا ئیں.جواب: 18 دسمبر 1928ء کو قادیان میں.آپ کے والد ماجد حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب اصلح الموعود اور والدہ ماجدہ حضرت سیدہ مریم بیگم صاحبہ ہیں.سوال حضور نے جماعت کے نام اپنا پہلا تحریری پیغام کب اور کس مقصد کیلئے دیا ؟ جواب: 13 جون 1982ء کو پہلا تحریری پیغام دیا جس میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے دعا کی تحریک فرمائی.سوال : حضور اپنے دورہ یورپ کے لئے کب تشریف لے گئے اور کن کن ممالک کا دورہ کیا؟ جواب: 28 جولائی 1982 ء کو روانہ ہوئے اور ناروے، سویڈن، ڈنمارک، مغربی جرمنی، آسٹریا، سوئٹزرلینڈ، فرانس لکسمبرگ، ہالینڈ ، پین، برطانیہ اور سکاٹ لینڈ تشریف لے گئے.اس دوران آپ نے 10 ستمبر 1982ءکو 700 سوسال بعد بننے والی بیت بشارت پیدر و آبا د سپین کا افتتاح فرمایا.6 سوال: امریکہ میں جماعت احمدیہ کے پہلے شہید کا نام اور تاریخ شہادت بتائیں.

Page 34

70 69 جواب: 8 اگست 1983 ء کو ڈیٹرائٹ امریکہ میں مکرم ڈاکٹر مظفر احمد صاحب کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا.سوال : حضور نے پہلا دورہ مشرق بعید و آسٹریلیا کب فرمایا ؟ جواب: 22 اگست 1983 ء تا 13 اکتوبر 1983ء.سوال: پاکستان کے صدر ضیاء نے اینٹی احمد یہ آرڈینینس کب جاری کیا ؟ جواب: 26 اپریل 1984ء کو جس کی رو سے پاکستان میں احمدیوں پر بی ير بعض ت کے استعمال اور تبلیغ پر پابندی عائد کر دی گئی.سوال : حضور رحمہ اللہ نے کب اور کیوں ربوہ سے لندن ہجرت فرمائی ؟ جواب : اینٹی احمدیہ آرڈینینس کی وجہ سے حضرت امام جماعت احمد یہ پاکستان میں اپنے فرائض کما حقہ انجام نہیں دے سکتے تھے اس لئے آپ نے 29 اپریل 1984 ء کو ہجرت فرمائی.سوال : ہجرت سے قبل ربوہ میں حضور نے آخری خطاب کب فرمایا ؟ جواب: 28 اپریل 1984 ء کونماز عشاء کے بعد بیت مبارک ربوہ میں.سوال : حضور نے پاکستانی حکومت کے قرطاس ابیض کے متعلق خطبات کا سلسلہ کب شروع فرمایا ؟ جواب: 20 جولائی 1984 ء سے.یہ سلسلہ 17 مئی 1985 ء تک جاری رہا.بعد ازاں کتابی صورت میں زَهَقَ الْبَاطِل کے نام سے شائع ہوا.سوال: کسی عالمی ادارے نے اینٹی احمد یہ آرڈی نینس کو انسانی حقوق کے منافی قرار دیا؟ جواب: اقوام متحدہ نے 29 اپریل 1986 ء کو.سوال تحریک جدید دفتر چہارم کا اجرا کب اور کس نے کیا؟ جواب: حضرت خلیفہ اسیح الرابع ” نے 25 اکتوبر 1985 ء کو فرمایا.سوال : 1984ء کے اینٹی احمد یہ آرڈی نینس کے جاری کنندہ جنرل ضیاء کی ہلاکت کب اور کیسے ہوئی ؟ جواب: 17 اگست 1988ء کو.ہوائی جہاز کے تباہ ہونے سے سوال: روزنامه «الفضل ربوہ پر پابندی کا خاتمہ کب ہوا؟ جواب : 28 نومبر 1988 ء کو.یہ پابندی 12 دسمبر 1984 ء کو لگائی گئی تھی.اس طرح 3 سال 11 ماہ اور 9 دن بعد الفضل کا دوبارہ اجرا ہوا.سوال : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور عالمی عدالت انصاف کے پہلے احمدی صدر کا 3198412198828 نام بتائیں؟ جواب : حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب.آپ 63-1962 ء تک صدر جنرل اسمبلی اقوام متحدہ اور 73-1970 ء تک صدر عالمی عدالت انصاف رہے.نیز قائداعظم کی طرف سے مقرر ہونے والے پہلے وزیر خارجہ پاکستان بھی رہے.آپ نے یکم ستمبر 1985 ء کو وفات پائی.سوال : اسلام آباد شلفورڈ انگلستان اور ناصر باغ جرمنی کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ جواب: 18 مئی 1984 ء کو حضور رحمہ اللہ نے برطانیہ اور جرمنی میں دو وسیع مشن ہاؤسز تعمیر کرنے کی تحریک فرمائی.چنانچہ جرمنی میں ناصر باغ اور انگلستان میں اسلام آباد تعمیر ہوئے.جہاں اجتماعات اور سالانہ جلسے ہوتے ہیں.سوال: عالمی معیار کا سوئمنگ پول ربوہ میں کب تعمیر کیا گیا ؟ جواب: 31 جولائی 1984 ء کو سنگ بنیاد رکھا گیا اور 10 ستمبر 1988 ء کو اس کا افتتاح ہوا./////

Page 35

72 71 سوال: پہلی احمدی شہید خاتون کا نام بتائیں؟ جواب: محترمہ رخسانہ صاحبہ.آپ کو 9 جون 1986 ء کو مردان میں شہید کیا کیا.سوال : حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی کی طرف سے مباہلہ کا عالمی چیلنج مسیح سے کا کب دیا گیا ؟ جواب: حضور رحمہ اللہ نے 10 جون 1988ء کو تمام دنیا کو مباہلہ کا چیلنج دیا.حضور نے یہ چیلنج جنوری 1997ء میں دوبارہ دیا.سوال: احمد یہ صد سالہ جوبلی ( جشن تشکر ) کب منائی گئی؟ جواب: جماعت احمدیہ کے قیام کو سو سال پورے ہونے پر 1989 ء کا سال جشن تشکر کے طور پر منایا گیا.دنیا کے احمدیوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور غیر معمولی قربانیاں اور عبادتیں کیں.البتہ حکومت پاکستان نے ربوہ اور ملک کے دوسرے شہروں میں احمدیوں کے کسی بھی طرح سے اس دن کو منانے پر پابندی لگادی.یہاں تک کہ چراغاں کرنے اور مٹھائی تقسیم کرنے پر بھی پابندی لگادی گئی.) سوال : صد سالہ جوبلی کے موقع پر پہلی مرتبہ کن ممالک نے احمدیت کے یادگاری ٹکٹ جاری کئے ؟ جواب: سیرالیون اور گی آنانے.سوال: پانچ بنیادی اخلاق بتائیں؟ جواب: 1 - سچ کی عادت ، 2 - نرم زبان کا استعمال، 3- وسعت حوصلہ، 4- دوسرے کی تکلیف کا احساس اور اسے دور کرنا ، 5.مضبوط عزم اور ہمت.سوال : احمدیت کی دوسری صدی کے آغاز پر حضرت خلیفتہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کو کون سا مبارک الہام ہوا؟ جواب: "السلام علیکم ورحمۃ اللہ.سوال : حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ کے خطبات جمعہ کے براہ راست نشر ہونے کا سلسلہ کب شروع ہوا اور کب پروان چڑھا؟ جواب : 24 مارچ 1989ء کو پہلی بار ٹیلی فون سسٹم کے ذریعہ سنا گیا.پھر 31 جنوری 1992ء کو پہلی بار حضور کا خطبہ مواصلاتی سیارے کے ذریعہ ٹیلی ویژن پر تمام یورپ میں سنا اور دیکھا گیا.پھر 21 اگست 1992 ء سے تقریباً تمام دنیا میں حضور کا خطبہ براہ راست ڈش انٹینا کے ذریعہ دیکھا اور سنا جا رہا ہے.یہ تاریخ عالم کا منفر د واقعہ ہے.اس کے ذریعہ سے گزشتہ پیشگوئیاں پوری ہوئیں.سوال : قیام پاکستان کے بعد پہلی مرتبہ کب حضرت خلیفتہ اسیح الرابع رحمہ اللہ قادیان تشریف لے گئے؟ جواب : قادیان کے سوویں جلسہ سالانہ 1991ء میں شرکت کرنے کے لئے 19 دسمبر 1991 ء کو حضور قادیان تشریف لے گئے.سوال : حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر (1894ء تا 1993 ء ) کا عظیم کارنامہ کیا تھا؟ جواب: حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ نظریہ پیش فرمایا تھا کہ عربی زبان ام الالسنہ (یعنی زبانوں کی ماں ) ہے.حضرت شیخ صاحب نے قریبا 50 زبانوں پر تحقیق کر کے یہ ثابت کیا کہ وہ دراصل عربی زبان سے ماخوذ ہیں.سوال : حضور رحمہ اللہ نے چھ مہینوں کے دن والی سرزمین میں کب تاریخی خطبہ جمعہ اور پانچ نمازیں باجماعت ادا کیں جو تاریخ کا عدیم المثال واقعہ ہے؟ جواب : مؤرخہ 24، 25 جون 1993ء کو ناروے میں قطب شمالی کی طرف کرہ ارض کے آخری کنارے پر حضور نے افراد خاندان اور اہل قافلہ کے ہمراہ

Page 36

74 73 پانچوں نمازیں وقت کا حساب کر کے باجماعت ادا کیں.سوال: الفضل انٹرنیشنل کا اجرا کب ہوا ؟ جواب : 30 جولائی 1993 ء جلسہ سالانہ لندن کے موقع پر ہفت روزہ ”الفضل انٹر نیشنل کا پہلا نمونے کا پرچہ شائع ہوا.اخبار کے مدیر اعلیٰ رشید احمد صاحب چوہدری مقرر ہوئے.سوال : ہفت روزہ الفضل انٹرنیشنل کی باقاعدہ اشاعت کب شروع ہوئی اور اس ا وقت اس کے مدیر کون ہیں؟ جواب: 7 جنوری 1994 ء کو.موجودہ مدیر مکرم نصیر احمد قمر صاحب ہیں.سوال : پہلی تاریخی عالمی بیعت کب ہوئی نیز کتنے ممالک کے کتنے افراد بیعت کر کے احمدیت میں داخل ہوئے ؟ جواب: 31 جولائی 1993ء کو جلسہ سالانہ لندن کے دوسرے دن 84 ملکوں میں پیدا ہونے والے بچے خدمت دین کیلئے وقف کرے.بعد میں اس تحریک کو مزید دو سال کیلئے بڑھا دیا گیا.اس کے بعد ابھی تک یہ تحریک جاری ہے.اب تک خدا کے فضل سے 30 ہزار سے زیادہ بچے وقف ہو چکے ہیں.سوال: حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ کی بعض تصانیف کے نام بتائیں؟ جواب: ذوق عبادت اور آداب دعا، زهق الباطل ، سیرت و سوانح فضل عمر جلد اول وجلد دوم، ہومیو پیتھی، مذہب کے نام پر خون ، وصال ابن مریم، خلیج کا بحران ، نظام جہانِ نو اور ورزش کے زینے.- Islam's responce to the contemporary issues, Christianty A Journey from Facts to Fiction, Revelation, Rationality, Knowledge and Truth.سوال : 1994ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الرابع نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کونسی الہامی دعا کثرت سے پڑھنے کی تحریک فرمائی؟ اور 115 قوموں کے دولاکھ چار ہزار تین سو آٹھ افراد عالمی مواصلاتی نظام کے : سے بچنے جواب تمام مفسدین اور معاندین کے فتنوں سے بچنے کیلئے حضور نے یہ دعا ذریعہ حضور انور رحمہ اللہ کے ہاتھ پر بیعت کر کے جماعت احمد یہ میں شامل ہوئے اور تمام جماعت احمدیہ نے تجدید بیعت کی.یہ تاریخ عالم کا پہلا بے نظیر واقعہ ہے.سوال: خلافت رابعہ کی چند اہم تحریکات بتائیں.جواب: بیوت الحمد سکیم، وقف نو کی تحریک، وقف جدید کو ساری دنیا تک وسیع کرنے کی تحریک، تمام احمدیوں کو عربی اور اردو زبان سیکھنے کی تحریک ، سید نا بلال فنڈ کی تحریک ، مریم شادی فنڈ سوال تحریک ”وقف نو“ کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ جواب: پندرھویں صدی ہجری میں جماعت کی عظیم ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے حضور رحمہ اللہ نے 3 اپریل 1987ء کو تحریک فرمائی کہ جماعت آئندہ دو سالوں کثرت سے پڑھنے کی تحریک فرمائی.اللَّهُمَّ مَزِ قُهُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍ وَسَحِقُهُمْ تَسْحِيقًا.ترجمہ: اے اللہ تو ان کو پارہ پارہ کر دے اور پیس کر رکھ دے.سوال: کتاب A Man of God“ کے متعلق آپ کیا جانتے ہیں؟ جواب یہ کتاب حضرت خلیفتہ اسیح الرابع کی سیرت و سوانح سے متعلق ہے جو ایک عیسائی مصنف مسٹر ایڈمسن نے لکھی ہے.اس کا اردو ترجمہ ایک مرد خدا کے نام سے شائع ہو چکا ہے.سوال: ایم ٹی اے کی باقاعدہ نشریات کا آغاز کب ہوا ؟ جواب: 7 جنوری 1994 ء کو.

Page 37

76 75 سوال : یورپ اور امریکہ کیلئے ایم ٹی اے انٹر نیشنل کی چوبیس گھنٹے کی نشریات کا آغاز کب ہوا؟ جواب: یکم اپریل 1996 ء کو.سوال :ایم ٹی اے انٹر نیشنل کی 24 گھنٹے کی نشریات کے آغاز پر حضور انور نے تاریخی خطبہ کب ارشاد فرمایا ؟ جواب: 5 اپریل 1996 ء کو بیت الفضل لندن میں.سوال : ایم ٹی اے کے کن کن پروگراموں میں خصوصیت سے حضور انور رحمہ اللہ بنفس نفیس شرکت فرماتے رہے.جواب : درس القرآن ، ملاقات ، لقاء مع العرب، ہومیو پیتھی کلاس، چلڈرن کارنر ،اردوکلاس.سوال: ایم ٹی اے انٹر نیشنل نے اپنی نشریات گلوبل ہیم کے ذریعہ کب شروع کیں؟ جواب : 5 جولائی 1996 ء کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4 بجے.سوال : حضور انور رحمہ اللہ نے کس محترم خاتون کی طرف سے جرمنی میں بننے والے سو بیوت کیلئے ایک خطیر رقم عطیہ کے طور پر پیش کی؟ جواب: حضرت سیدہ مہر آپا صاحبہ مرحومہ حرم حضرت خلیفة المسیح الثانی کی طرف سوال : خاندان حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام میں جام شہادت نوش کرنے والے خوش نصیب کا نام بتائیں.جواب : مکرم محترم صاحبزادہ مرزا غلام قادر احمد صاحب ابن محترم مرزا مجید احمد صاحب.آپ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے کے پوتے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پڑ پوتے تھے.آپ کو مورخہ 14 اپریل 1999 ء کو مخالفین احمدیت نے اغوا کرنے کے حد شہید کر دیا.سوال : حضرت خلیفہ ا ا ا ا ا م ا ل ت ا ن ا م ٹی اے کی کتنی کلاسز میں ترجمہ القرآن عمل کیا ؟ جواب: 305 کلاسز ہیں.سوال: حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے کب اور کہاں نماز کسوف ادا فرمائی ؟ جواب: 11 اگست 1999ء کو بیت الفضل لندن میں سورج گرہن کے موقع پر.سوال حضور نے انڈو نیشیا کا دور کب فرمایا اور اس کی تاریخی اہمیت کیا ہے؟ جواب: حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ نے 19 جون تا 11 جولائی 2000ء یہ دورہ فرمایا.یہ کسی بھی خلیفہ مسیح کا انڈو نیشیا کا پہلا دورہ تھا.سوال: 2001ء میں انٹر نیشنل جلسہ برطانیہ کی بجائے کہاں ہوا اور حاضری کتنی تھی؟ جواب: یہ جلسہ 24 تا 26 اگست من ہائم جرمنی میں ہوا اور حاضری تقریباً50 ہزار تھی.سوال : حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے مریم شادی فنڈ کی تحریک کب جاری فرمائی؟ جواب: 21 فروری 2003ءکو.سوال: حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ کی وفات کب ہوئی ؟ جواب: آپ 19 اپریل 2003ء کولندن وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال فرما گئے.23 اپریل کو حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اسلام آباد میں اڑھائی بجے نماز ظہر و عصر کے بعد نماز جنازہ پڑھائی.جس میں 30 ہزار سے زائد احمد یوں نے شرکت کی.بعد ازاں اسلام آباد تلفورڈ میں تدفین کے بعد ساڑھے چار بجے قبر پر دعا کروائی.☆☆☆

Page 38

78 77 تا 1979ء پرنسپل سیکنڈری سکول سلا گا اور 1979ء تا 1983 ء پرنسپل سیکنڈری عبد حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ سکول السیار چر رہے.1983ء تا 1985 ء احمد یہ زرعی فارم ٹمالے شمالی غانا کے سوال : خلافت خامسہ کا انتخاب کس تاریخ کو ہوا اور کون خلیفہ بنے ؟ جواب: 22 اپریل 2003ء کو بیت الفضل لندن میں نماز مغرب وعشاء کے بعد مجلس انتخاب خلافت کا اجلاس ہوا اور لندن وقت کے مطابق 11:40 بجے رات ( پاکستانی وقت کے مطابق 23 اپریل 2003ء کو صبح 3:40 بجے) حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خلافت کا اعلان ہوا.سوال : حضور انور کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی نیز آپ کے والد ماجد اور والدہ ماجدہ کا نام بتائیں؟ جواب: 15 ستمبر 1950 ء کو ربوہ میں.آپ کے والد ماجد حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب ابن حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب ہیں.اور والدہ ماجدہ حضرت صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ بنت حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ اسیح الثانی ہیں.سوال : حضور انور کی شادی کب اور کن سے ہوئی ؟ جواب: 31 جنوری 1977 ء کو حضور انور کی شادی حضرت سیدہ امتة السبوح بیگم صاحبه بنت مکرم سید داؤ د مظفر شاہ صاحب دمحترمہ صاحبزادی امتہ الحکیم صاحبہ سے ہوئی.2 فروری کو دعوت ولیمہ ہوئی.سوال : حضور انور وقف کر کے کب اور کس ملک میں گئے تھے؟ جواب: حضرت خلیفہ ایسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اگست 1977 ء میں وقف کر کے نصرت جہاں سکیم کے تحت غانا روانہ ہوئے.غانا میں 1977 ء مینیجر رہے.آپ نے غانا میں پہلی مرتبہ گندم اگانے کا کامیاب تجربہ کیا.1985ء میں پاکستان واپس تشریف لائے.سوال: حضور انور ناظر اعلیٰ و امیر مقامی کے عہدہ پر کب متمکن ہوئے؟ جواب: 10 دسمبر 1997 ء کو.آپ تا انتخاب خلافت اس عہدہ پر فائز رہے.سوال: حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ایک مقدمہ میں اسیر راہ مولیٰ رہے.کب؟ جواب: حضور 30 اپریل 1999ء کو اسیر ہوئے اور 10 مئی 1999ء کو رہا ہوئے.سوال حضور انور نے اپنے سب سے پہلے خطاب میں جماعت کو کیا پیغام عطا فر مایا ؟ جواب : ” بہت دعائیں کریں.بہت دعائیں کریں.بہت دعائیں کریں.“ سوال : حضور انور کے بابرکت دور خلافت کے پہلے جلسہ سالانہ (برطانیہ) میں کتنی بیعتیں ہوئیں؟ جواب : یہ جلسہ 25 تا 27 جولائی 2003 ء اسلام آباد لفورڈ میں منعقد ہوا.98 ممالک کی 229 اقوام کے 8لاکھ 92ہزار 403 افراد نے بیعت کی سعادت حاصل کی.25 ہزار کے قریب حاضری تھی.سوال : حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے طاہر فاؤنڈیشن کا قیام کب فرمایا ؟ جواب: 26 جولائی 2003ء کو.سوال : حضور انور نے احمدی طلبہ کو کم از کم کہاں تک تعلیم حاصل کرنے کی تحریک فرمائی ہے؟ جواب: ایف اے تک.

Page 39

80 79 سوال : حضور انور اپنے پہلے غیر ملکی دورہ پر کب روانہ ہوئے اور کب واپس تشریف لائے؟ جواب: حضور انور 19 اگست 2003ء کولندن سے روانہ ہوکر 20 تاریخ کو بذریعہ تحجیم جرمنی پہنچے اور 8 ستمبر کو فرانس سے لندن واپس تشریف لے گئے.سوال: حضور انور اس دورہ میں کہاں کہاں تشریف لے گئے؟ جواب: جیم ، جرمنی، ہالینڈ ، فرانس.سوال: جامعہ احمدیہ کینیڈا کا افتتاح کب ہوا؟ جواب: 7 ستمبر 2003ء کومسی ساگا کینیڈا میں.سوال : مغربی یورپ کی سب سے بڑی بیت الذکر بیت الفتوح“ کا سنگ بنیاد کب اور کس نے رکھا ؟ جواب : حضرت خلیفة أسبح الرب رحمہ اللہ تعالی نے 19 اکتوبر 1999ء کواندن میں بیت المبارک قادیان کی اینٹ سے رکھا.سوال: بیت الفتوح کا افتتاح کب ہوا ؟ جواب : حضرت خلیفۃ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 3 اکتوبر 2003 ء کونماز جمعہ کے ذریعہ افتتاح فرمایا.سوال : ربوہ میں قائم ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ( دار الصناعة ) کا قیام کب عمل میں آیا؟ جواب: 5 فروری 2004 ء کو.سوال: خلافت خامسہ کی پہلی مجلس مشاورت پاکستان کب منعقد ہوئی ؟ جواب: 26 تا 28 مارچ 2004 ء ربوہ میں.سوال : حضور انور نے اپنا پہلا دورہ مغربی افریقہ کب سے کب تک فرمایا ؟ جواب: 13 مارچ 2004ء سے 13 اپریل 2004 ء تک.سوال: حضور انور اس دورہ میں کن کن ممالک میں تشریف لے گئے ؟ جواب غانا.بورکینا فاسو بین.نائیجیریا.سوال: اس دورہ میں وہ کون سے ممالک ہیں جہاں پر پہلی دفعہ کسی خلیفہ المسح کے مبارک قدم پڑے؟ جواب: بورکینا فاسو اور بین.سوال: ایم ٹی اے ٹو (MTA2) کا آغاز کب ہوا ؟ جواب: 22 اپریل 2004ء کو.سوال: حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنا پہلا دورہ کینیڈا کب سے کب تک فرمایا ؟ جواب: 21 جون تا 5 جولائی 2004ء.سوال: حضور انور نے تحریک جدید کے دفتر پنجم کا آغار کب فرمایا ؟ جواب: 5 نومبر 2004ء کو.سوال: صد سالہ خلافت جو بلی کس سال منائی جارہی ہے؟ جواب: خلافت احمدیہ کے 100 سال پورے ہونے پر 2008 ء میں.سوال: حضور انور نے 2008 ء تک کل کتنے موصیان کا ٹارگٹ عطا فر مایا ہے؟ جواب: کل چندہ دہندگان کا 50 فیصد.سوال: حضور انور نے اپنا پہلا دورہ سپین کب سے کب تک فرمایا ؟ جواب یکم جنوری 2005ء سے 16 جنوری 2005 ء تک.سوال: حضور انور نے سپین کے کس شہر میں دوسری بیت الذکر بنانے کی تحریک فرمائی؟ جواب: سپین کے شہر ویلنسیا (Valencia) میں.سوال: طاہر ہومیو پیتھک ہاسپٹل کی بنیا د کب اور کہاں رکھی گئی ؟ جواب: 17 اپریل 2005ء کور بوہ میں.

Page 40

82 81 سوال: نور العین دائرة الخدمت الانسانیۃ کس عمارت کا نام ہے؟ جواب: جماعت کے پہلے آئی اینڈ بلڈ بنک کا.سوال: حضور انور نے اپنا پہلا مشرقی افریقہ کا دورہ کب سے کب تک فرمایا ؟ جواب: 26 اپریل 2005 ء سے 25 رمئی 2005 ء تک.سوال: حضور انور نے مشرقی افریقہ کے کن ممالک کا دورہ فرمایا ؟ جواب: کینیا، تنزانیہ، یوگنڈا.سوال: حضور انور پہلی دفعہ کب قادیان تشریف لے گئے؟ جواب: 15 دسمبر 2005ء کو سوال: حضور انور نے اپنا پہلا مشرق بعید کا دورہ کب سے کب تک فرمایا ؟ جواب: 4 اپریل 2006 ء سے 15 مئی 2006 ءتک.سوال: حضور انور نے مشرق بعید کے کن ممالک کا دورہ فرمایا ؟ جواب: سنگاپور، آسٹریلیا، نجی، نیوزی لینڈ، جاپان سوال: دنیا کے کنارے (نجی) سے حضور انور کا براہ راست خطبہ کب نشر ہوا؟ جواب: 28 را پریل 2006ء کو.سوال : حضور انور نے 23 مارچ 2007ء کوکس احمدیہ چینل کا اجرا کیا؟ جواب : 23:33 MTA العربية.سوال : حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب ابن حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے کب وفات پائی؟ جواب : 29 اپریل 2007 ء کو.آپ تقسیم ہند کے بعد قادیان میں ہی رہائش پذیر ہوئے اور بوقت وفات بطور ناظر اعلیٰ و امیر مقامی قادیان خدمات بجالا رہے تھے.✰✰✰ متفرقات سوال : جماعت احمدیہ کی مستورات کے چندوں سے کون کون سی بیوت الذکر بیرون پاکستان تعمیر ہو چکی ہیں؟ جواب: بيت الفضل (لندن)، بیت المبارک ہیگ (ہالینڈ)، بیت نصرت جہاں کوپن ہیگن ڈنمارک) سوال : جن مربیان نے خدمات دینیہ بجالاتے ہوئے بیرون ممالک میں وفات پائی ان میں سے بعض کے نام بتائیں.جواب: 1.حضرت مولانا نذیر احمد علی صاحب (سیرالیون).2.حضرت حافظ عبید اللہ صاحب ( ماریشس ) - 3 - حضرت عبد الرحمن صاحب بنگالی (امریکہ ).4 - حضرت مولانا ابوبکر ایوب صاحب (ہالینڈ ) -5- مکرم مولا نا مبشر احمد چوہدری صاحب ( نائیجریا ).سوال : ” میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کے رو سے سب کا منہ بند کر دیں گے.حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس پیشگوئی کے مصداق بننے والوں میں سے دو کے نام بتا ئیں.جواب: حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب.محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب سوال : حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کی تاریخ پیدائش اور وفات بتائیں نیز یہ کہ آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دستی بیعت کب کی؟ جواب: پیدائش 6 فروری 1893 ء ، وفات یکم ستمبر 1985ء آپ نے 16 ستمبر 1907ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر بیعت کی سعادت پائی./////////////////////////

Page 41

84 83 سوال: حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب جن اہم دنیا وی عہدوں پر فائز رہے ان میں سے چند بتا ئیں.جواب: ممبر پنجاب قانون ساز کونسل، صدر آل انڈیا مسلم لیگ 1931 ء، ممبر گول میز کانفرنس لندن، ممبر ایگزیکٹو کونسل وائسرائے ہند، وزیر ریلوے ہندوستان ، حج فیڈرل کورٹ آف انڈیا ، پہلے وزیر خارجہ پاکستان ، حج اور بعد ازاں نائب صدر و صد ر ا نٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس، صدر جنرل اسمبلی اقوام متحدہ آپ پہلے فرد ہیں جنہیں جنرل اسمبلی اقوام متحدہ اور انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس دونوں کی سر براہی کا اعزاز حاصل ہوا.سوال : حضرت مصلح موعود نے کب اور کن بزرگوں کو خالد احمدیت“ کا خطاب دیا تھا؟ جواب : جلسہ سالانہ 1956 ء کے موقع پر مندرجہ ذیل تین بزرگوں کو خالد احمدیت کا خطاب دیا.ا.حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب ۲.حضرت ملک عبد الرحمن خادم صاحب.حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب سوال: واحد پاکستانی نوبل انعام یافتہ سائنسدان کا نام بتائیں.جواب: محترم پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالسلام صاحب سوال: مکرم ڈاکٹر محمد عبد السلام صاحب کو کب نوبل انعام دیا گیا؟ جواب: 10 دسمبر 1979 ء کو.سوال: ڈاکٹرمحمد عبد السلام صاحب کب پیدا اور کب فوت ہوئے اور کہاں تدفین ہوئی؟ جواب : 29 جنوری 1926 ء کو پیدا ہوئے.21 نومبر 1996 ء کوآ میں انتقال ہوا.25 نومبر 1996 ء کو بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین ہوئی.سوال : 1994ء کے سال کو جماعت احمدیہ نے کسی عظیم الشان آسمانی نشان کی یادگار کے طور پر منایا ؟ جواب عالمگیر جماعت احمدیہ نے 1994ء کے سال کو 1894ء میں ظاہر ہونے والے امام مہدی کے نشان کسوف و خسوف کی سوویں سالگرہ کے طور پر منایا.سوال : اسلامی اصول کی فلاسفی“ کی صد سالہ سالگرہ کس طرح منائی گئی ؟ جواب: 1996ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب ”اسلامی اصول کی فلاسفی کے سو سال مکمل ہونے پر تمام دنیا میں اس کی لاکھوں کی تعداد میں اشاعت کی گئی.متعدد زبانوں میں تراجم کئے گئے اور حضور نے تحریک فرمائی کہ ہر احمدی اس کتاب کا مطالعہ کرے.(ماہنامہ خالد اور انصار اللہ کے خصوصی نمبر شائع ہوئے ).سوال : 1997ء میں کس عظیم الشان نشان پر سو سال پورے ہوئے؟ جواب: شاتم رسول صلی اللہ علیہ وسلم آریہ لیڈر پنڈت لیکھرام پشاوری کی موت پر جو 6 مارچ 1897 ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے مطابق خدا کی قہری تجلی کا شکار ہوا.سوال: ربوہ سے شائع ہونے والے مرکزی رسائل کے نام بتائیں.جواب: ماہنامہ خالد ( مجلس خدام الاحمدیہ ) - ماہنامہ تفخیذ الاذهان (اطفال الاحمدیہ ).ماہنامہ انصار اللہ ( مجلس انصار الله ) - ماہنامہ مصباح (لجنہ اماء الله ) - ماہنامہ تحریک جدید (انجمن تحریک جدید) سوال: رسالہ خالد کب جاری ہوا ؟ جواب: اکتوبر 1952 ء میں.

Page 42

85 سوال: لندن سے نکلنے والے احمدی جرائد و اخبارات میں سے چند کے نام بتائیں.جواب : ماہنامہ ریویو آف ریلیجنز ، ہفت روزہ الفضل انٹر نیشنل، ماہنامہ التقوی، ماہنامه اخبار احمدیہ.سوال : جلسہ سالانہ جرمنی 1997 ء کی انفرادی خصوصیت بیان کریں.جواب: حضور کے ارشاد کی تعمیل میں اس موقع پر بوسنین ، البانین اور عرب احباب کے الگ الگ جلسوں کا پہلی بار انعقاد ہوا.سوال: 2005 ء کی کیا اہمیت ہے؟ جواب: اس سال میں نظام وصیت کو 100 سال پورے ہو گئے نیز خلافت احمدیہ کے 100 قمری سال بھی پورے ہو گئے.سوال: لازمی چندہ جات کی شرح کیا ہے؟ جواب چندہ وصیت: - موصیان کے لئے ماہانہ آمد پر کم از کم 1/10 - چندہ عام - ماہانہ آمد پر 1/16 - چنده جلسہ سالانہ : - حصہ آمد اور چندہ عام ادا کرنے والے احباب کی سالانہ آمد کا 1/120 (120 واں حصہ).سوال: خدام الاحمدیہ کے چندہ جات کی شرح کیا ہے؟ جواب چند جلس: - ماہانہ آمد پر 1 فیصد - چنده اجتماع:- 2.50 فیصد سالانہ سوال: آزاد کشمیر پاکستان میں قیامت خیز زلزلہ کب آیا اور کتنے لوگ ہلاک ہوئے؟ جواب: 8 اکتوبر 2005ء کو زلزلہ آیا اور 80 ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوئے.✰✰✰

Page 42