Anwarul-Uloom Volume 19

Anwarul-Uloom Volume 19

انوارالعلوم (جلد 19)

Author: Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Language: UR

UR
Miscellaneous

حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ قریبا ًعالم جوانی میں ہی مسند آرائےقیادت و امامت ہوئے اور آپؓ کا عہد ِخلافت نصف صدی سے زائد عرصہ پر محیط رہا۔ اس طویل مدت کے دوران آپ نے تحریر و تقریر کے ذریعہ گہرے علم و عرفان سے دنیا کو بہرہ مند فرمایا ، جماعت کی ترقی و بہتری ، نظم وضبط، اتحاد و اتفاق کے عظیم الشان منصوبے بنا کر ان کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ ذیلی تنظیمیں قائم کرکے ، تحریکات شروع کرکے ان کو قدم قد م پر رہنمائی بخشی، کہ آج بفضل اللہ تعالیٰ دنیا میں احمدیت پر سورج غروب نہیں ہوتا ۔نازک موقعوں پر عالم اسلام کی رہنمائی کی۔غیر مسلم اقوام اورعام  انسانیت کے لئے اپنی فکرونظر کی بناء پر ایک قابل قدر مددگارومحسن  رہے۔ فضل عمر فاونڈیشن نے اس عظیم اور موعود قائد کی تحریرات و تقاریر کو جو 1906 سے 1961 تک پھیلی ہوئی ہیں اور ان کی تعداد صدہا تک پہنچتی ہے کومتفرق ماخذوں سے جمع کرکے زیر نظر مجموعہ میں پیش کیا ہے۔ <h3 style="text-align: center;">پیشگوئی مصلح موعود</h3> <blockquote>’’اس کے ساتھ فضل ہے جو اس کے آنے کے ساتھ آئے گا۔ وہ صاحبِ شکوہ اور عظمت اور دولت ہوگا۔ وہ دُنیا میں آئے گا اور اپنے مسیحی نفس اور رُوح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کریگا۔ وہ کلمۃُ اللہ ہے کیونکہ خُدا کی رحمت و غیوری نے اسے کلمۂ تمجید سے بھیجا ہے۔ وہ<strong> سخت ذہین و فہیم ہوگا اور دِل کا حلیم اور علومِ ظاہری و باطنی سے پُر کیا جائیگا</strong>۔ اور وہ تین کو چار کرنے والا ہوگا (اسکے معنی سمجھ میں نہیں آئے) دو شنبہ ہے مبارک دو شنبہ۔ فرزند دلبند گرامی ارجمند <span class="quranic">مَظْھَرُ الْاَوَّلِ وَ الْاٰخِرِ۔ مَظْھَرُ الْحَقِّ وَالْعَلَآءِ کَاَنَّ اللّٰہَ نَزَلَ مِنَ السَّمَآءِ</span>۔ جس کا نزول بہت مبارک اور جلالِ الٰہی کے ظہور کا موجب ہوگا۔ نُور آتا ہے نُور۔ جس کو خدا نے اپنی رضامندی کے عطر سے ممسوح کیا۔ ہم اس میں اپنی رُوح ڈالیں گے اور خُدا کا سایہ اس کے سر پر ہوگا۔ وہ جلد جلد بڑھے گا اور اسیروں کی رستگاری کا موجب ہوگا اور زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا اور قومیں اس سے برکت پائیں گی۔ تب اپنے نفسی نقطہ آسمان کی طرف اُٹھایا جائے گا۔ <span class="quranic">وَکَانَ اَمْرًا مَّقْضِیًّا</span>۔‘‘ (اشتہار ۲۰ ؍فروری ۱۸۸۶ء)</blockquote>


Book Content

Page 1

انوار العلوم تصانیف سیدنا حنت مز البشير الدين محمود حمد أصلح الموعود خلیفة المسیح الثانی 19

Page 2

ترتیب نمبر شمار 1 عنوانات زمانہ جاہلیت میں اہلِ عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر ۲ خوف اور امید کا درمیانی راستہ مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں قومی ترقی کے دو اصول سکھ قوم کے نام دردمندانہ اپیل رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے تمام اہم واقعات الیس الله بکاف عبدہ کی صداقت کا ایک زندہ ثبوت پیش کرتے ہیں الفضل کے اداریہ جات پاکستان کا مستقبل خدا کے فرشتے ہمیں قادیان لے کر دیں گے ۱۰ تقریر جلسه سالانه ۲۸ / دسمبر ۱۹۴۷ء دستور اساسی یا اسلامی آئین اساسی ۱۲ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں صفحہ - ۳۱ Σ ۴۹ لا لا 1.9 ۱۶۳ ۳۵۳ ۳۶۱ ۳۶۷ ۴۱۵ ۴۳۳

Page 3

نمبر شمار عنوانات آسمانی تقدیر کے ظہور کے لئے زمینی جد و جہد بھی ضروری ہے ۱۴ سیر روحانی (۴) ۱۵ آخر ہم کیا چاہتے ہیں؟ ۱۶ الكفر ملة واحدة مسلمانان بلوچستان سے ایک اہم خطاب ۱۸ پاکستان ایک اینٹ ہے اُس اسلامی ریاست کی جسے ہم نے دنیا میں قائم کرنا ہے صفح ۴۶۹ ۵۶۹ ۵۷۷ ۶۰۷

Page 4

انوار العلوم جلد ۱۹ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ پیش لفظ اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان اور اس کی دی ہوئی توفیق سے فضل عمر فاؤنڈیشن کو سیدنا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفۃ المسیح الثانی الصلح الموعود ( اللہ آپ سے راضی ہو ) کی حقائق و معارف سے پُر سلسلہ تصانیف بنام انوار العلوم کی انیسویں جلد ا حباب جماعت کے استفادہ کے لئے پیش کرنے کی سعادت حاصل ہورہی ہے.فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ انوار العلوم کی اُنیسویں جلد حضرت مصلح موعود کی ۲۷ رمئی ۱۹۴۷ء تا ۱۴ جولائی 66 ۱۹۴۸ء کی گل ۱۸ تحریرات و تقاریر پرمشتمل ہے.حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام الہی منشاء کے مطابق ۱۸۸۶ء میں قادیان سے ہوشیار پور چلہ کشی کے لئے تشریف لے گئے.اس چلہ کے دوران اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایک عظیم پسر موعود کی خوشخبری سے نوازا.جس کی علامات میں یہ پیشگوئی کی گئی تھی کہ وہ سخت ذہین و فہیم ہوگا.علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا...اسیروں کی رستگاری کا موجب ہوگا.اور قو میں اُس سے برکت پائیں گی.اس مہتم بالشان پیشگوئی کے مطابق اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء کو ایک فرزند دلبند ، گرامی ارجمند عطا فرمایا جس کے وجود باجود میں پیشگوئی کی علامات نے بڑی شان کے ساتھ ظہور فرمایا اور پھر خود حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے ۱۹۴۴ میں مصلح موعود ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے بڑی تحدی کے ساتھ یہ اعلان فرمایا کہ اس پیشگوئی کا میں ہی مصداق ہوں.حضرت مصلح موعود کو حضرت احدیت کی طرف سے علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا گیا.

Page 5

انوار العلوم جلد ۱۹ آپ تمام عمر اپنی ذہانت و فطانت سے بنی نوع انسان کی خدمت اور راہنمائی کرتے رہے.آپ نے صرف جماعت احمدیہ کی ہی راہنمائی اور قیادت نہیں کی بلکہ اپنی خدا داد صلاحیتوں اور پیشگوئی کے الفاظ کے مطابق قوموں کی راہنمائی بھی کرتے رہے اور یوں دوسری قوموں نے بھی آپ کے وجود باجود سے برکت پائی اور اقوامِ عالم کی رستگاری کے لئے بھی آپ کوشاں رہے.آپ کی ذہانت و فطانت اور تبحر علمی کا ایک بین ثبوت انوار العلوم کی جلدات کی صورت میں بھی ہمارے پاس موجود ہے.انوار العلوم کی ۱۹ ویں جلد سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد اصلح الموعود کی بلند پایہ علمی استعدادوں ، روحانی مرتبہ، ذہانت و فطانت، انقلاب انگیز فکری صلاحیتوں ، اولوالعزم قیادت ، اقوام عالم کی راہنمائی اور برصغیر کی تقسیم کے تاریخی موقع پر یہاں کی اقوام کی قیادت لمصل آپ کے علوم ظاہری و باطنی کے پُر ہونے کی ایک منہ بولتی تصویر اور روشن مثال ہے.انوار العلوم کی ۱۹ ویں جلد میں ۱۸.انقلاب آفرین تحریرات اور تقاریر شامل اشاعت ہیں.یہ تحریرات و تقاریر تاریخ احمدیت اور تاریخ ہندوستان کے حوالہ سے انتہائی نازک اور تاریخی دور سے تعلق رکھنے والی ہیں.یہ وہ دور ہے جب متحدہ ہندوستان پاک و ہند میں تقسیم ہوا.جماعت احمدیہ نے تحریک پاکستان میں بھر پور عملی حصہ لیا اور پھر خدائی تقدیر کے مطابق اپنے دائمی مرکز قادیان دارالامان سے ہجرت کر کے خلافت احمد یہ پاکستان میں آگئی.اس اہم اور تاریخی دور کی تحریرات جہاں جذبات سے پر ہیں وہاں نوزائیدہ مملکت پاکستان کے مسائل اور اُن کے حل کے بارہ میں راہنمائی کرنے والی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اہم جماعتی تقریبات کے موقع پر حضور کے ارشادات آپ کی ولولہ انگیز قیادت کے آئینہ دار ہیں.حضرت مصلح موعود نے اس دور کی تقاریر اور مضامین میں نئی قائم ہونے والی مملکت پاکستان کے استحکام اور اُس کی ترقی اور پیش آمدہ مسائل کے حل کے لئے کئی راہنما اصول بیان فرمائے.حضور نے پنجاب میں موجود ایک بہت بڑی قوم سکھوں سے اپیل کی کہ وہ پنجاب کے حالات کا مشاہدہ کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ الحاق کریں جو کہ ان کے مفاد میں ہوگا.حضرت مصلح موعود نے اس عرصہ کے دوران یعنی ۴۸.۱۹۴۷ء میں روز نامہ الفضل میں

Page 6

انوار العلوم جلد ۱۹ گا ہے لگا ہے بعض اہم مسائل پر اداریے بھی لکھے.یہ اداریے تقسیم ہند کے حوالے سے اور نئی مملکت پاکستان کے لئے راہنمائی پر مبنی تھے.ان اداریوں کی تعداد ۲۶ ہے.یہ تمام ادارئیے انوار العلوم کی جلد ھذا میں شامل اشاعت کئے گئے ہیں.۱۹۴۷ء کا جلسہ سالانہ دسمبر میں لاہور میں منعقد ہوا اور اس جلسہ میں معروضی حالات کے پیش نظر صرف مرد شامل ہوئے.مرکز احمدیت قادیان سے باہر ہونے والا یہ پہلا جلسہ سالانہ تھا.حضور نے اس کے افتتامی خطاب میں قادیان سے اپنی والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار فرمایا اور اس میں حضور نے قادیان واپس ملنے کی توقع کا اظہار بھی فرمایا.حضور نے جلسہ سالانہ سے اختتامی خطاب بھی فرمایا.یہ دونوں خطابات اس جلد کی زینت ہیں.نیز مارچ ۱۹۴۸ء میں ہونے والی شوری کے ساتھ خواتین کو بھی جلسہ سالانہ کی غرض سے شرکت کا موقع ملا.یوں جلسہ سالانہ ۱۹۴۷ء دو حصوں میں منعقد ہوا.اس موقع پر بھی حضور نے خطابات فرمائے جو اس جلد میں شامل ہیں.پاکستان بننے کے بعد حضور نے پاکستان کے مختلف بڑے شہروں کے دورے کئے اور ان دوروں کے مواقع پر آپ نے ولولہ انگیز خطابات فرمائے جونئی مملکت کے قیام کے حوالہ سے اہل پاکستان کی ذمہ داریوں پر مبنی تھے وہ تمام خطابات بھی اس جلد کا حصہ ہیں.عالمی استعماری طاقتوں نے اپنے سیاسی مصالح کی تکمیل کے لئے فلسطین کو تقسیم کر کے صیہونی ریاست کی بنیاد ۱۶ رمئی ۱۹۴۸ء کو رکھی.حضور نے اپنی دُور بین نگاہ سے مستقبل میں پیش آمدہ حالات و واقعات اور ان کے اندوہناک نتائج کو بھانپ لیا.چنانچہ آپ نے ایک فکر انگیز اور پر معارف مضمون اَلْكُفْرُ مِلَّةٌ وَاحِدَةً کے نام سے تحریر کیا جو ا ۳ رمئی ۱۹۴۸ء کے الفضل میں شائع ہوا اور اسے ایک ٹریکٹ کی صورت میں شائع کر کے عرب ممالک میں تقسیم بھی کیا گیا جس پر عرب اخبارات نے تعریفی تبصرے بھی کئے اور عالم اسلام کے حق میں آواز اُٹھانے پر حضور کا شکر یہ بھی ادا کیا.یہ مضمون بھی جلد ھذا کی زینت ہے.جلد ھذا میں شامل تحریرات کے مطالعہ سے جہاں ایمان ترقی کرتا اور علم ومعرفت کے اضافے کا موجب بنتا ہے وہاں اس جلد کی تحریرات کے ذریعہ اس دور کی اہم جماعتی و سیاسی

Page 7

انوار العلوم جلد ۱۹ تاریخ سے بھی آگا ہی ملتی ہے.یہ ولولہ انگیز تقاریر اور پر شوکت تحریرات یقیناً احباب جماعت کے ازدیاد علم اور از دیا دایمان کا موجب ہوں گی.اِنشَاءَ اللهُ.اس جلد کی تیاری کے مختلف مراحل میں حسب سابق بہت سے بزرگان اور مربیان سلسلہ نے اس اہم اور تاریخی کام کی تدوین و اشاعت میں خاکسار کی عملی معاونت فرمائی ہے.مکرم نے مسودات کی ترتیب، اصلاح اور ابتدائی پروف ریڈنگ کے سلسلہ میں بہت اخلاص سے خدمات سرانجام دی ہیں.نے پروف ریڈنگ ، حوالہ جات کی تلاش ، مسودات کی نظر ثانی ، اعراب کی درستگی اوRe-Checking کے سلسلہ میں بہت محنت سے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے.تعارف کا تحریر کردہ ہے.فَجَزَاهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ خاکسار ان سب احباب کا دلی شکر یہ ادا کرتا ہے.نیز دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب احباب کے علم و معرفت میں برکت عطا فرمائے.اپنی بے انتہا رحمتوں اور فضلوں سے نوازے اور ہمیں اپنی ذمہ داریاں احسن رنگ میں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے.آمین اللہ تعالیٰ اس کتاب سے زیادہ سے زیادہ احباب کو استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے.آمین

Page 8

انوار العلوم جلد ۱۹ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ تعارف کتب تعارف کنند یہ انوار العلوم کی اُنیسویں جلد ہے جو سید نا حضرت فضل عمر خلیفہ المسیح الثانی کی ۲۷ رمئی ۱۹۴۷ ء تا ۴ / جولائی ۱۹۴۸ء کی ۱۸ مختلف تحریرات و تقاریر پر مشتمل ہے.ہے.(۱) زمانہ جاہلیت میں اہلِ عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر مکرم سید منیر الحصنی شامی صاحب نے مؤرخہ ۲۱ مئی ۱۹۴۷ء کو بعد نماز مغرب قادیان میں زمانہ جاہلیت میں اہلِ عرب کے مناقب کے موقع پر عربی زبان میں ایک تقریر کی.مگر وقت کی کمی کے باعث تقریر کے بعد حاضرین کو مذکورہ تقریر کے بارہ میں سوالات دریافت کرنے کا موقع نہ مل سکا.چنانچہ دو تین روز بعد مؤرخہ ۲۶ رمئی کو بعد نماز مغرب دوبارہ مجلس منعقد ہوئی تو حضرت مصلح موعود نے حاضرین کو السید منیر الحصنی شامی صاحب سے ان کے لیکچر کے متعلق سوالات پوچھنے کا موقع عطا فرمایا جس پر کچھ احباب نے مکرم منیر الحصنی صاحب سے بعض سوالات دریافت کئے اور الحصنی صاحب نے ان کے سوالات کے جوابات دیئے.سوال و جواب کے اختتام پر حضرت مصلح موعود نے فرمایا کہ چونکہ بعض حاضرین عربی زبان سے ناواقف ہیں لہذا میں اس گفتگو کا اُردو میں مفہوم بیان کر دیتا ہوں.چنانچہ حضور نے سوال و جواب کا مفہوم بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ دراصل نہ سوال کرنے والے مقرر کی بات کو پوری طرح سمجھ سکے ہیں اور نہ ہی مقر ر صاحب سوالات کو پوری طرح سمجھ سکا ہے.لہذا دونوں کو ہی غلط فہمی ہوئی ہے.اس کے بعد حضور نے اصل حقیقت حال پر روشنی ڈالی.نیز اگلے روز

Page 9

انوار العلوم جلد ۱۹ دوبارہ مؤرخہ 27 مئی کو اسی مضمون کو وضاحت فرمائی.تعارف کنند حضور نے اپنے اس محاکمہ میں عربوں کی خصوصیات کا پس منظر بیان فرمایا نیز اسلام کے ظہور کے بعد ان میں پیدا ہونے والے اخلاق فاضلہ اور ان کی قومی خوبیوں میں پیدا ہونے والے نکھار کی وضاحت فرمائی.یہ مضمون ستمبر ۱۹۶۱ء کو روزنامہ الفضل ربوہ میں 4 قسطوں میں شائع ہوا ہے.جسے اب پہلی دفعہ انوارالعلوم کی اس جلد میں کتابی صورت میں شائع کیا جا رہا ہے.(۲) خوف اور امید کا درمیانی راستہ ۱۹۴۷ء میں جب ہندوستان کی آزادی و تقسیم کا معاملہ آخری مراحل میں داخل ہو رہا تھا تو اُس وقت مسلمانوں کے اندر حالات کی نزاکت کا جو احساس نظر آنا چاہیے تھا وہ محسوس نہیں ہو رہا تھا.چنانچہ اس صورت حال کے پیش نظر حضرت مصلح موعود نے مؤرخہ ۲۹ رمئی ۱۹۴۷ء کو بعد نماز مغرب قادیان میں ایک لیکچر دیا.جس میں مسلمانوں کی اس حالت پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ:.قرآن کریم کے مطالعہ سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ مومن خوف اور رجاء کے درمیان ہوتا ہے نہ تو اُس پر خوف ہی غالب آتا ہے اور نہ اُس پر امید غالب آتی ہے بلکہ یہ دونوں حالتیں اس کے اندر بیک وقت پائی جانی ضروری ہیں جہاں اس کے اندر خوف کا پایا جانا ضروری ہے وہاں اس کے اندر امید کا پایا جانا بھی ضروری ہے مگر ساتھ ہی یہ بھی ضروری ہے کہ نہ تو وہ خوف کی حدود کو پار کر جائے اور نہ امید کی حدود سے تجاوز کر جائے اور یہی وہ اصل مقام ہے جو ایمان کی علامت ہے یا خوش بختی کی 66 علامت ہے.“ حضور کے اس خطاب کا مرکزی نقطہ یہ تھا کہ خوف اور امید کا درمیانی راستہ اختیار کرنا چاہیے نیز کامیابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے دونوں احکام تدبیر اور تقدیر پر عمل ضروری ہے.لہذا ان حالات میں کہ جہاں مسلمانوں کو کامیابی کی امید نظر آ رہی ہے وہاں خوف کا پہلو بھی پیش نظر رہنا

Page 10

انوار العلوم جلد ۱۹ تعارف کنند چاہیے اور آخری دم تک تدبیر کو عمل میں لانا چاہیے.حضور کا یہ خطاب پہلی بار مؤرخہ ۱۲ جون ۱۹۴۷ء کو روز نامہ الفضل قادیان میں شائع ہوا اور اب انوار العلوم کی جلد ھذا میں کتابی صورت میں شائع ہو رہا ہے.(۳) مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے مورخہ ۳۰ مئی ۱۹۴۷ء کو بعد نماز مغرب قادیان میں.فرمودات ارشاد فرمائے جو مورخہ ۱۵ ستمبر ۱۹۶۱ء کو پہلی بار روز نامہ الفضل میں شائع ہوئے.حضور کے ان فرمودات کا موضوع مولانا رومی کا یہ شعر تھا کہ:.ہر بلا کیں قوم را حق داده است زیر آن گنج کرم بنهاده است یہ یعنی خدا تعالیٰ کی ایک یہ بھی سنت ہے کہ جب کسی قوم پر کوئی بلا آتی ہے تو اس کے نیچے برکتوں کا ایک مخفی خزانہ ہوتا ہے.حضور نے اس شعر کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا کہ:.د یعنی اس بلا کے آچکنے کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایسی برکات ظاہر ہوتی ہیں جو اس قوم کے لئے تقویت کا موجب ہوتی ہیں یہ ایک نہایت سچی بات ہے اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جب کبھی مومنوں کو مشکلات اور مصائب و آلام کا سامنا ہوتا ہے تو اس کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے کچھ ایسی باتیں ضرور ظاہر ہوتی ہیں جو ان کے ایمان میں ازدیاد کا موجب ہوتی ہیں اور صداقت اور شوکت کو ظاہر کرنے والی ہوتی ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہم دیکھتے ہیں کہ ہر مصیبت اور مشکل جو آپ کو پہنچی اپنے بعد بے شمار معجزات چھوڑ کر گئی اور اس کے ذریعہ سے مومنوں کے ایمان تازہ ہوئے اور وہ قیامت تک کی نسلوں کے لئے برکت اور رحمت کا موجب ہوں گے.“ حضور کا یہ روح پر ور خطاب پہلی دفعہ اس جلد میں کتابی صورت میں شائع ہو رہا ہے.

Page 11

انوار العلوم جلد ۱۹ (۴) قومی ترقی کے دو اہم اصول تعارف کنند حضرت مصلح موعود نے یہ ارشادات مؤرخہ ۵ ، ۶ جون ۱۹۴۷ء کو بعد نماز مغرب قادیان میں ارشاد فرمائے جو پہلی دفعہ اکتو بر ۱۹۶۱ ء کے روز نامہ الفضل میں تین قسطوں میں شائع ہوئے.جن کو اب اس جلد میں پہلی بار کتابی صورت میں شائع کیا جارہا ہے.ہیں..حضور نے اپنے اِن فرمودات میں قومی ترقی کے درج ذیل دو اہم اصول بیان فرمائے ا.اپنے مقصد کی برتری اور کامیابی پر پورا یقین پیدا کرنا چاہیے.جب کوئی شخص اس یقین سے لبریز ہو جائے تو اس کے اندر کام کی غیر معمولی طاقت اور قوت پیدا ہو جاتی ہے.جو کامیابی کی ضامن بن جاتی ہے.قومی ترقی کے لئے دوسری ضروری چیز قوت ارادی ہے جو ایمان کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے.مگر اس سلسلہ میں یہ بات ہمیں یا درکھنی چاہیے کہ خدا تعالیٰ کی دی ہوئی قوت ارادی اور انسان کی قوتِ ارادی میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے.(۵) سکھ قوم کے نام دردمندانہ اپیل ۱۹۴۷ء میں انگریزی تسلط سے ہندوستان کی آزادی نیز ہندوستان کی تقسیم کا اعلان کچھ ہی دنوں تک متوقع تھا مگر حتمی اعلان سے پیشتر ہی پنجاب کی تقسیم کے متعلق انگریزوں کے عزائم سامنے آ رہے تھے.چنانچہ ایسے حالات میں حضرت مصلح موعود نے سکھ قوم کے نام دردمندانہ اپیل کے نام سے یہ مضمون تحریر فرمایا جسے ٹریکٹ کی صورت میں شائع کروا کر تقسیم کیا گیا.نیز افادہ عام کے لئے یہ مضمون مؤرخہ ۱۹ / جون ۱۹۴۷ء کو روزنامہ الفضل قادیان میں بھی شائع کیا گیا.اس مضمون میں حضور نے سکھوں کو یہ باور کرانا چاہا کہ پنجاب میں ہندوؤں ،مسلمانوں اور سکھوں کی آبادی کے تناسب کے لحاظ سے پنجاب کی تقسیم کی صورت میں سب سے زیادہ فائدہ

Page 12

انوار العلوم جلد ۱۹ تعارف کنند ہندوؤں کو حاصل ہوتا ہے اور سب سے زیادہ نقصان سکھوں کو ہوگا.لہذا سکھوں کو چاہیے کہ وہ ہندوستان کی بجائے پاکستان کے ساتھ الحاق کریں جس سے اُن کو سراسر فائدہ ہوگا جیسا کہ بعد کے حالات نے ثابت بھی کیا.حتی کہ علیحدگی پسند تحریکات نے بھی جنم لیا.پس اگر سکھ اُس وقت حضرت مصلح موعود کا یہ مشورہ مان جاتے تو آج اُن کو الگ وطن بنانے کی ضرورت محسوس نہ ہوتی اور پنجاب کی تقسیم سے سکھوں کو جو معاشی ، معاشرتی اور ثقافتی لحاظ سے جو نقصان اُٹھانا پڑا اُس سے وہ محفوظ رہتے.مگر افسوس کہ سکھوں نے اس اپیل کو وقعت نہ دی.(۶) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے تمام واقعات اَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کی صداقت کا ایک زندہ ثبوت پیش کرتے ہیں حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے مؤرخہ ۲۵،۱۷ اور ۲۹ر جون ۱۹۴۷ء کو بعد نماز مغرب قادیان میں قرآن کریم کی آیت اَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کی روشنی میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کے کئی ایمان افروز واقعات نہایت لطیف پیرا یہ میں بیان فرمائے.جو افادہ عام کے پیش نظر ماہ اگست و نومبر ۱۹۶۱ء میں روز نامہ الفضل ربوہ میں اقسطوں میں شائع ہوئے تھے.جنہیں اب پہلی بار اس جلد میں کتابی صورت میں شائع کیا جا رہا.ہا ہے.ان لیکچرز کا خلاصہ درج ذیل ہے:.ا.اللہ تعالیٰ کی غیر معمولی تائیدات اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا تمام انبیاء میں ارفع و اعلیٰ مقام ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے تمام اہم واقعات، الَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کی صداقت کا ایک زندہ ثبوت پیش کر رہے ہیں.

Page 13

انوار العلوم جلد ۱۹ تعارف کنند ۲- أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کی آیت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے ہزاروں واقعات اور ہزاروں ایمان افروز نظاروں کا مجموعہ ہے.اللہ تعالیٰ نے ہر نازک موقع پر ہر دکھ اور پریشانی کے وقت آپ کے ساتھ الیسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ کا ثبوت دیا..دل ہلا دینے والے مصائب میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کا ایمان پر مضبوطی سے قائم رہنا أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبدہ کی سچائی کا زبر دست ثبوت ہے.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے ہر نازک موقع پر اللہ تعالیٰ نے آلیس الله بكَافٍ عَبدَه کا وعدہ اپنی پوری شان کے ساتھ پورا کیا.۵.اوائل میں ہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد جانثاروں کی ایک چھوٹی سی جماعت کا قائم ہو جاتا أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبدَہ کی سچائی کا زبردست ثبوت ہے.ہر موقع اور ہر مرحلہ پر اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی غیر معمولی تائید و نصرت فرمائی.جس سے اَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کی صداقت روزِ روشن کی طرح عیاں ہو جاتی ہے.(۷) الفضل کے اداریہ جات حضرت مصلح موعود نے مؤرخہ ۲ / جون ۱۹۴۷ء تا ۲۳ / مارچ ۱۹۴۸ء گاه بگاه روز نامه الفضل قاديان ثُمَّ لاہور میں تقسیم ہندوستان سے دوماہ پیشتر اور چند ماہ بعد بعض اہم معاملات و مسائل پر اداریے لکھے جن میں اُس وقت کے اہم مسائل اور ایشوز پر روشنی ڈالی.اس جلد میں ان تمام اداریوں کو یکجائی طور پر کتابی صورت میں شائع کیا جا رہا ہے.ان اداریوں کے عناوین حسب ذیل ہیں.ا.سیاست حاضرہ ۲.قومیں اخلاق سے بنتی ہیں مشرقی اور مغربی پنجاب کا تبادلہ آبادی ۴.پاکستان کی سیاست خارجہ

Page 14

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵.جماعت احمدیہ کے امتحان کا وقت ۶.قادیان ے.کچھ تو ہمارے پاس رہنے دو.قادیان کی خونریز جنگ ۹.سیاست پاکستان ۱۰.پاکستان کا دفاع ا.پاکستانی فوج اور فوجی مخزن ۱۲.کشمیر اور حیدرآباد ۱۳.کشمیر کی جنگ آزادی ۱۴.پاکستان کی اقتصادی حالت ۱۵.کشمیر ۱۶.کشمیر اور پاکستان ۱۷.سپریم کمانڈ کا خاتمہ ۱۸.مسٹرا ٹیلی کا بیان z ۱۹.صوبہ جاتی مسلم لیگ کے عہدہ داروں میں تبدیلی ۲۰.کانگرس ریزولیوشن ۲۱.تقسیم فلسطین کے متعلق روس اور یونائیٹڈ سٹیٹس کے اتحاد کا راز ۲۲.مسلم لیگ پنجاب کا نیا پروگرام ۲۳ کشمیر کے متعلق صلح کی کوشش ۲۴.پاکستان اور ہندوستان یونین صلح یا جنگ ۲۵.خطرہ کی سُرخ جھنڈی ۲۶.قادیان ، ننکانہ اور کشمیر تعارف کنند

Page 15

انوار العلوم جلد ۱۹ (۸) پاکستان کا مستقبل تعارف کنند حضرت مصلح موعود نے پاکستان کے معرضِ وجود میں آنے کے معا بعد پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پاکستان کا مستقبل کے موضوع پر بصیرت افروز لیکچرز دیئے.جن میں لاہور کے بڑے بڑے دانشور، سکالرز اور اہل علم حضرات شامل ہوئے.اور ان لیکچرز پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا.پہلے پانچ لیکچر ز مینارڈ ہال لاہور اور چھٹا لیکچر یو نیورسٹی ہال لاہور میں ارشاد فرمایا.زیر نظر لیکچر مؤرخہ ۷/ دسمبر ۱۹۴۷ء کو مینارڈ ہال لاہور میں ارشاد فرمایا مگر وقت کی کمی کے باعث اس مضمون کے کئی حصے بیان کرنے سے رہ گئے تھے.لہذا حضرت مصلح موعود نے اپنی یادداشت پر اس مضمون کو افادہ عام کے لئے روز نامہ الفضل لا ہور میں شائع کروانے کی غرض سے تحریر فرمایا تھا جو مؤرخہ ۹ / دسمبر ۱۹۴۷ء کوروز نامہ الفضل لا ہور میں شائع ہوا.حضور نے اپنے اس خطاب میں نباتی ، زرعی، حیوانی اور معنوی دولت کے لحاظ سے پاکستان کو کیسے ترقی دی جاسکتی ہے ، زریں تجاویز اور مشوروں سے نوازا.(۹) خدا کے فرشتے ہمیں قادیان لے کر دیں گے حضرت مصلح موعود نے یہ مختصر خطاب جماعت احمدیہ کے جلسہ سالانہ ۱۹۴۷ء بمقام لاہور کے موقع پر مورخہ ۲۷/ دسمبر کو جلسہ کا افتتاح کرتے ہوئے ارشاد فرمایا.قادیان سے باہر جماعت احمدیہ کا یہ پہلا جلسہ سالا نہ تھا.لہذا جن حالات میں یہ جلسہ منعقد ہو رہا تھا ان میں جذبات کا بے قابو ہونا قدرتی امر تھا.یہی وجہ ہے کہ حضرت مصلح موعود کا یہ سارا خطاب قادیان سے محبت و عقیدت کے جذبات سے لبریز تھا اور بڑا ہی جذباتی اور رُلانے والا خطاب تھا.حضور نے اس خطاب میں قادیان کے واپس ملنے کی توقع ظاہر کرتے ہوئے فرمایا کہ:.”ہمارا ایمان اور ہمارا یقین ہمیں بار بار کہتا ہے کہ قادیان ہمارا ہے وہ احمدیت کا مرکز ہے اور ہمیشہ احمدیت کا مرکز رہے گا.( انشاء اللہ ) حکومت خواہ بڑی

Page 16

انوار العلوم جلد ۱۹ تعارف کتب ہو یا چھوٹی بلکہ حکومتوں کا کوئی مجموعہ بھی ہمیں مستقل طور پر قادیان سے محروم نہیں کر سکتا اگر زمین ہمیں قادیان لے کر نہ دے گی تو ہمارے خدا کے فرشتے آسمان سے اُتریں گے اور ہمیں قادیان لے کر دیں گے.“ (۱۰) تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء ( غیر مطبوعه ) حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے یہ بصیرت افروز خطاب مؤرخہ ۲۸ / دسمبر ۱۹۴۷ء کے جلسہ سالانہ منعقدہ لاہور میں ارشاد فرمایا.حضور کا یہ خطاب غیر مطبوعہ تھا جو اب پہلی دفعہ انوار العلوم کی اِس جلد میں شائع ہو رہا ہے.حضور نے اس خطاب میں درج ذیل متفرق امور پر روشنی ڈالی ہے.تفسیر کبیر کی اشاعت میں تاخیر کی وجوہات ۲.قرآن کریم کے پہلے دس پاروں کا انگریزی ترجمہ مع تفسیری نوٹس و دریاچه کی اشاعت کی نوید سناتے ہوئے اس انگریزی تفسیر القرآن کے دیباچہ جو حضور نے خود تحریر فرمایا تھا کے دوسری بعض زبانوں میں شائع کرنے کے پروگرام پر روشنی ڈالی.پارٹیشن کی وجہ سے احمدی طلباء و طالبات کا جو تعلیمی حرج ہوا اُس پر حضور نے تعلیم کی اہمیت وضرورت بیان فرمائی.پارٹیشن کی وجہ سے پیدا ہونے والے فتنوں کے باعث جماعت کے چندے بہت متاثر ہوئے.لہذا حضور نے افراد جماعت کو اپنے چندے بڑھانے کی طرف توجہ دلائی.۵.تقسیم ہندوستان کی وجہ سے لاکھوں احمدی ہندوستان سے ہجرت کر کے پاکستان آئے ان کی آبادکاری کے متعلق ہدایات فرمائیں..حضور نے اپنے اس خطاب میں بعض غیر طبعی اور غیر دینی سکیموں پر محاکمہ کرتے ہوئے آبادی کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا.اور از روئے قرآن آبادی کی کثرت کو ہی قومی ترقی کا ذریعہ قرار دیا کیونکہ مستقبل آدمیوں سے ہی وابستہ ہوتا ہے.ے.حضور نے اپنے اس خطاب میں پاکستان بننے کی اہمیت اور ہماری ذمہ داریوں پر بھی

Page 17

انوار العلوم جلد ۱۹ تعارف کنند تفصیل سے روشنی ڈالی..بیرونی مشنوں کی مساعی اور حالات و واقعات پر روشنی ڈالتے ہوئے لندن مشن کی خدمات کا بالخصوص ذکر فرمایا نیز ایک نواحمدی انگریز مبلغ مکرم بشیر احمد آرچرڈ صاحب کا ذکر خیر بھی بیان فرمایا اسی طرح جرمن مشن ، ہالینڈ مشن ، سوئٹزرلینڈ ، امریکہ، شام، فلسطین اور انڈو نیشیا کے مشنوں کی مساعی پر روشنی ڈالی.۹.حضور نے پاکستان میں جماعت احمدیہ کے لئے ایک نئے مرکز کی ضرورت پر زور دیا.۱۰.حضور نے افراد جماعت کو تجارت اور صنعت میں دلچسپی پیدا کرنے کے لئے ایک تجارتی سکیم سے متعارف کروایا اور تجارت وصنعت میں افراد جماعت کو دلچسپی لینے کی ضرورت پر زور دیا.ا.آخر پر حضور نے اس سوال پر روشنی ڈالی کہ قادیان سے ہماری جماعت کو ہجرت کیوں کرنی پڑی؟ اس سلسلہ میں حضور نے فرمایا کہ تذکرہ میں بعض الہامات اور پیشگوئیوں کی روشنی میں مفصل طور پر وضاحت فرمائی کہ ہماری یہ ہجرت اللہ تعالیٰ کی پیشگوئیوں کے عین مطابق ہے.(۱۱) دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی حضرت مصلح موعود نے قادیان سے لاہور ہجرت کے بعد پاکستان کے مستقبل کے موضوع پر جو چھ لیکچر دیئے.زیر نظر لیکچر ان میں سے آخری لیکچر تھا جو حضور نے یو نیورسٹی ہال لا ہور میں دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی کے موضوع پر دیا.یہ لیکچر افادہ عام کیلئے وکالت دیوان تحریک جدید نے مؤرخہ ۱۸ / فروری ۱۹۴۸ ء کو ایک پمفلٹ کی صورت میں شائع کیا تھا اور اب دوسری مرتبہ انوار العلوم کی اس جلد میں شائع کیا جارہا ہے.اس خطاب میں حضور نے دستور اسلامی کی وضاحت کرتے ہوئے اس پہلو پر روشنی ڈالی کہ پاکستان میں کس قسم کا آئین یا دستور نافذ ہونا چاہئے.چنانچہ آپ فرماتے ہیں:.پس اگر پاکستان کی کانسٹی ٹیوشن میں مسلمان جن کی بھاری اکثریت ہوگی

Page 18

انوار العلوم جلد ۱۹ تعارف کنند یہ قانون پاس کر دیں کہ پاکستان کے علاقے میں مسلمانوں کیلئے قرآن اور سنت کے مطابق قانون بنائے جائیں گے ان کے خلاف قانون بنانا جائز نہیں ہوگا تو گو اساس حکومت گلی طور پر اسلامی نہیں ہوگا کیونکہ وہ ہو نہیں سکتا مگر حکومت کا طریق عمل اسلامی ہو جائے گا اور مسلمانوں کے متعلق اس کا قانون بھی اسلامی ہو جائے گا اور اسی کا تقاضا اسلام کرتا ہے.اسلام ہر گز یہ نہیں کہتا کہ ہندو اور عیسائی اور یہودی سے بھی اسلام پر عمل کروایا جائے بلکہ وہ بالکل اس کے خلاف کہتا ہے.“ (۱۲) قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں قیام پاکستان کے بعد حضرت مصلح موعود نے لاہور، کراچی، سیالکوٹ ، جہلم ، نوشہرہ، مردان اور پشاور میں استحکام پاکستان کے موضوع پر متعد دلیکچر ارشاد فرمائے جن میں مسلمانوں کو ان کے فرائض اور ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی تھی.چنانچہ زیر نظر لیکچر بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے.حضور نے مؤرخہ ۱۸ / مارچ ۱۹۴۸ء کو تھیوسافیکل ہال کراچی میں لجنہ اماءاللہ کراچی کے زیر انتظام یہ لیکچر ارشاد فرمایا تھا.جس میں چھ صد سے زائد احمدی و غیر احمدی خواتین نے شمولیت کی.لیکچر کا بنیادی نقطہ خواتین کو ان کے فرائض کی ادائیگی کی طرف متوجہ کرنا اور انہیں قربانی اور ایثار کے لئے سرگرم عمل کرنا تھا کیونکہ کوئی قوم عورتوں کے تعاون کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی.اس تقریر میں حضور نے درج ذیل دیگر مضامین پر روشنی ڈالتے ہوئے خواتین کو اُن کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی.ا.یقین کامل کامیابی کا ذریعہ بنتا ہے.۲.دنیاوی امور دین کے تابع ہونے چاہئیں.اصل زندگی وہی ہے جو شریعت کے قوانین کے تابع گزاری جائے..اُخروی زندگی برحق ہے اور اصل زندگی اُخروی ہی ہے.۴.سورۃ الکوثر کی تفسیر کرتے ہوئے عورتوں کو عبادت کرنے اور خدا کی راہ میں قربانیاں

Page 19

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۲ تعارف کنند دینے کی تحریک فرمائی.سورۃ کوثر کی آیت فَصَلِّ لِرَبِّكَ کی تفسیر کرتے ہوئے سورۃ الفلق کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اس سورۃ میں حاسدوں کے حسد سے بچنے کی دعا سکھائی گئی ہے اور سورۃ فلق میں وہ دعا بھی سکھا دی ہے جو ان کے حسد سے بچنے کے لئے ضروری ہے.۵.حضور نے اس تقریر میں عورتوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:.اسلام پر اس وقت جو نازک دور آیا ہوا ہے وہ ایسا نہیں کہ مرد اور عورت کی قربانی کے بغیر اس میں سے گزرا جا سکے.اب وقت آ گیا ہے کہ ہر مرد اور عورت یہ سمجھ لے کہ اب اس کی زندگی اپنی نہیں بلکہ اس کی زندگی کی ایک ایک گھڑی اسلام کے لئے وقف ہےاور اسے سمجھ لینا چاہئے کہ زندہ رہ کر اگر ذلت کی زندگی بسر کرنی پڑے تو اس سے ہزار درجہ بہتر یہ ہے کہ وہ اسلام کی خاطر لڑتا ہوا مارا جائے.“ حضور کا یہ معرکۃ الآراء لیکچر شعبہ نشر و اشاعت لاہور کے زیر انتظام کتابی صورت میں شائع کروایا گیا تھا جسے اب دوبارہ انوارالعلوم کی اس جلد میں شائع کیا جا رہا ہے.(۱۳) آسمانی تقدیر کے ظہور کیلئے زمینی جد و جہد بھی ضروری ہے جماعت احمدیہ کا جلسہ سالانہ ۱۹۴۷ تقسیم ہندوستان کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات کی وجہ سے دوحصوں میں تقسیم کرنا پڑا تھا.حالات کی خرابی ، مہاجرین کی آبادکاری اور سواریوں کی عدم دستیابی جیسے مسائل کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا کہ جلسہ سالانہ منعقد ہ ماہ دسمبر ۱۹۴۷ء میں خواتین شامل نہ ہوں بلکہ مارچ ۱۹۴۸ء میں منعقد ہونے والی مجلس شوری کے ساتھ ایک دن کا اضافہ کر کے جلسہ سالانہ کے دوسرے حصہ کا انعقاد کر کے مستورات کو شامل ہونے کی اجازت دے دی جائے.چنانچہ اس پروگرام کے مطابق مورخہ ۲۸ مارچ ۱۹۴۸ء کو جلسہ سالانہ منعقد کیا گیا جس میں مستورات بھی شامل ہوئیں.اس جلسہ کا افتتاح کرتے ہوئے حضور نے یہ لیکچر

Page 20

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۳ تعارف کنند ارشاد فرمایا تھا جسے روز نامہ الفضل لاہور نے مؤرخہ ۱۸ / اپریل ۱۹۴۸ء کو افادہ عام کے لئے شائع کیا تھا.اس خطاب میں حضور نے سب سے پہلے تو اس امر کی طرف توجہ دلائی کہ اجتماع صرف وہی با برکت ہوتے ہیں جو نیک مقاصد اور نیک ارادوں کے ساتھ کئے جاتے ہیں.اس کے بعد حضور نے اپنی دو مبشر رویا سنا ئیں جن کی تعبیر میں احمدیت کا مستقبل انتہائی روشن دکھائی دے رہا ہے.اللہ کرے ایسا ہی ہو.آمین (۱۴) تقریر جلسه سالانه ۲۸ / مارچ ۱۹۴۸ء حضور نے یہ خطاب جلسہ سالانہ دسمبر ۱۹۴۷ء کے تتمہ کے طور پر منعقد ہونے والے جلسہ مورخہ ۱۸ مارچ ۱۹۴۸ء کو لاہور کے دوسرے سیشن میں ارشادفرمایا تھا.اس خطاب میں حضور نے بیرونی جماعتوں بالخصوص امریکہ، ہالینڈ اور جرمنی میں جماعتی ترقی اور مساعی کا مختصراً تذکرہ فرمانے کے بعد سیر روحانی“ کے مضمون کو جاری رکھتے ہوئے فرمایا کہ:.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود ایک عظیم الشان مینار ہے جو قیامت تک روشنی دیتا چلا جائے گا.قادیان کا مینار در اصل تصویری زبان میں ہمارا یہ اقرار ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم آج سے ہمارے مہمان ہیں اور آپ کے لئے ہم پر قربانی 66 کرنے کے لئے تیار ہیں.“ (۱۵) آخر ہم کیا چاہتے ہیں حضرت مصلح موعود نے یہ بصیرت افروز مقالہ پارٹیشن کے بعد تحریر فرمایا جو مؤرخہ ۱۵ رمئی ۱۹۴۸ء کو روزنامہ الفضل لاہور میں شائع ہوا اور بعد ازاں مہتم نشر واشاعت لاہور کے زیر اہتمام پمفلٹ کی صورت میں شائع کیا گیا.اس مقالہ میں حضور نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کی طرف توجہ دلائی کہ

Page 21

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۴ تعارف کتب عَلَى الْإِنْسَانِ أَنْ يُحِبَّ لِأَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ یعنی انسان کو چاہیے کہ وہ جو کچھ اپنے لئے پسند کرتا ہے وہی دوسروں کے لئے بھی پسند کرے.ہمارے تمام مسائل کا حل اسی اصول میں پنہاں ہے.اگر ہم اپنے اندر یہ روح پیدا کر لیں تو ہمارے تمام مسائل خود بخو دھل ہو جائیں گے.(١٦) اَلْكُفْرُ مِلَّةٌ وَاحِدَةٌ ۱۶ رمئی ۱۹۴۸ء کو جب استعماری طاقتوں نے اپنی سیاسی مصالح کی تکمیل کے لئے فلسطین کو نا جائز طور پر تقسیم کرا کے اسرائیلی حکومت کی بنیا د رکھوائی تو اُس وقت حضرت مصلح موعود نے اپنی دور بین نگاہ سے مستقبل میں پیش آمدہ حالات و واقعات اور ان کے نتائج کو بھانپ لیا تھا چنانچہ آپ نے اُس وقت اس عنوان کے تحت ایک فکر انگیز اور بصیرت افروز مضمون رقم فرمایا جو ۳۱ رمئی ۱۹۴۸ ء کے روز نامہ الفضل میں شائع ہوا.اس مضمون میں آپ نے انتہائی دردمندانہ رنگ میں عالم اسلام کو توجہ دلائی تھی کہ وہ عرب کے عین قلب میں ایک یہودی حکومت کے قیام کے نقصانات کو محسوس کریں اور آپس کے اختلافات کو دور کر کے متحد ہو جائیں اور صیہونیت کے خطرناک عزائم کا مقابلہ کرنے کے لئے مال اور جان کی ہر ممکن قربانی پیش کریں.اس مضمون کا عربی ترجمہ کر کے وسیع پیمانہ پر شائع کیا گیا اور عرب پریس نے اس مضمون کو بہت اہمیت دی اور مصنف کا شکریہ ادا کیا اور اس کے مندرجات پر تعریفی تبصرے لکھے.چنانچہ دمشق سے شائع ہونے والے شام کے مشہور اخبار "النهضة" نے اپنی ۱۶ جولائی ۱۹۴۸ء کی اشاعت میں اس مضمون کا خلاصہ درج کرنے کے بعد لکھا کہ:.یہ لیکچر بہت عمدہ ہے اور مسلمانوں اور فلسطین کے حق میں بہت اچھی آواز ہے ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمارے دین متین کے بارے میں ہماری تمناؤں اور مصنف کی نیک آرزوؤں کو پورا کرے اور اللہ اس بلند مقاصد میں ہماری پشت پنا ہی فرمائے“.اس کے علاوہ عالم اسلام کے متعدد اخبارات نے بھی اس مضمون پر بہت زور دار ریویو

Page 22

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۵ تعارف کنند لکھے اور عالم اسلام کو بر وقت اختباہ کرنے پر حضور کا شکر یہ ادا کیا.(۱۷) مسلمانان بلوچستان سے ایک اہم خطاب حضرت مصلح موعود ۱۴ / جون ۱۹۴۸ء کو دورہ پر کوئٹہ تشریف لے گئے.جماعت احمدیہ کوئٹہ نے حضور کے اس دورہ کو غنیمت جانتے ہوئے ہر ممکن استفادہ کی کوشش کی.چنانچہ جماعت کوئٹہ نے حضور کے اعزاز میں ایک دعوت عصرانہ کا اہتمام کیا.جس میں حضور نے یہ خطاب فرمایا.یہ خطاب پہلی دفعہ مورخه ۲۴ / اکتوبر ۱۹۶۲ ء کو روزنامه الفضل ربوہ نے شائع کیا.حضور نے اس عظیم الشان تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ ملک میں اسلامی آئین نافذ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہر مسلمان پہلے اپنے نفس پر اسلامی احکام جاری کرنے کی کوشش کرے اپنے آپ کو سچا اور حقیقی مسلمان بنائے بغیر کبھی ہمیں اللہ تعالیٰ کی تائید حاصل نہیں سکتی.(۱۸) پاکستان ایک اینٹ ہے اُس اسلامی عمارت کی جسے ہم نے دنیا میں قائم کرنا ہے سید نا حضرت مصلح موعود نے پاکستان بننے کے معا بعد پاکستان کا مستقبل“ کے موضوع پر لاہور میں چھ لیکچر ارشاد فرمائے.اس کے کچھ عرصہ بعد حضور مغربی پاکستان کے دوسرے متعدد مرکزی شہروں میں تشریف لے گئے اور پاکستان کے ہزاروں باشندوں کو استحکامِ پاکستان کے موضوع پر اپنے بصیرت افروز خیالات اور تعمیری افکار سے روشناس کرایا.جون ۱۹۴۸ء میں حضور کو ئٹہ تشریف لے گئے اور کوئٹہ میں نہایت معلومات افزاء اور روح پرور پبلک لیکچر فرمائے.جن میں پاکستان کو پیش آمدہ اہم ملکی مسائل میں اہل پاکستان کی راہنمائی کرتے ہوئے نہایت شرح وبسط سے انہیں اپنی قولی وملی ذمہ داریوں کی بجا آوری کی طرف توجہ دلائی اور اپنے پُر جوش اور محبت بھرے الفاظ میں بے پناہ قوت ایمانی اور نا قابل تسخیر عزم و ولولہ سے لاکھوں پژمردہ اور غمزدہ دلوں میں زندگی اور بشارت کی ایک زبر دست روح

Page 23

انوار العلوم جلد ۱۹ پھونک دی.۱۶ تعارف کنند زیر نظر خطاب حضرت مصلح موعود نے مورخہ ۴ جولائی ۱۹۴۸ء کو ٹا ؤن ہال کوئٹہ میں پاکستان اور اس کے مستقبل کے موضوع پر ارشاد فرمایا.جسے پہلی دفعہ افادۂ عام کیلئے مورخه ۲۳ مارچ ۱۹۵۲ء کو روزنامہ الفضل لاہور میں شائع کیا گیا اور اب جلد ھذا میں شائع ہورہا ہے.

Page 24

انوار العلوم جلد ۱۹ زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر از سیدنا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ اسیح الثانی

Page 25

Page 26

انوار العلوم جلد ۱۹ زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر ( فرموده ۲۶ ، ۲۷ مئی ۱۹۴۷ ء بعد نماز مغرب بمقام قادیان) مکرم السید منیر الحصنی صاحب نے ۲۱ رمئی بعد نماز مغرب زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کے مناقب کے موضوع پر عربی میں تقریر کی تھی مگر چونکہ وقت کم رہ گیا تھا اس لئے دوستوں کو سوالات کا موقع نہ مل سکا.۲۶ رمئی بعد نماز مغرب جب مجلس منعقد ہوئی تو حضور نے فرمایا:.میں دو تین دن سے نزلہ وزکام سے بیمار ہوں اس لئے آج کچھ زیادہ بول نہیں سکتا.السيد منير الحصنی صاحب کا لیکچر تو اُس روز ہو گیا تھا مگر سوالات کا حصہ رہ گیا تھا اس کے متعلق دوستوں کو اب موقع دیا جاتا ہے اگر دوستوں نے کچھ سوالات کرنے ہوں تو وہ کر سکتے ہیں.اس پر تین دوستوں نے سوالات کئے اور معززلیکچرار نے ان کے جوابات دیئے اس کے بعد حضور نے فرمایا.) مجلس میں بہت سے لوگ ایسے بھی بیٹھے ہیں جو عربی نہیں جانتے اور وہ اس بات کو نہیں سمجھ سکے ہوں گے کہ سوال کرنے والوں نے کیا سوالات کئے ہیں اور جواب دینے والے نے کیا جوابات دیئے ہیں مجھے نزلہ کی شکایت تو ہے لیکن میں کچھ باتیں آج بیان کر دوں گا اور باقی پھر کسی وقت بیان ہو جائیں گی.یہ تقریر جو منیر الحصنی صاحب نے کی ہے اس کا مفہوم یہ ہے کہ عرب کے لوگوں میں قبل از اسلام بھی بعض خوبیاں پائی جاتی تھیں اور جن دوستوں نے اعتراضات کئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ آیا یہ خوبیاں اُن عربوں میں عام تھیں یا خاص.اگر یہ خوبیاں ان میں عام پائی جاتی تھیں تو قرآن کریم کی اس آیت کا مفہوم جو ہم لیتے ہیں غلط قرار پاتا ہے کہ ظَهَرَ الْفَسَادُ في البر والبحر اور اگر وہ خوبیاں خاص خاص لوگوں میں الْبَرِّ لے

Page 27

انوار العلوم جلد ۱۹ زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر پائی جاتیں تھیں تو کچھ خوبیاں تو قریباً ہر قوم میں ہی پائی جاتی ہیں اور اس وجہ سے عربوں کی کوئی خصوصیت باقی نہیں رہتی.جہاں تک میں نے سوالات کرنے والے دوستوں اور لیکچرار کے نقطہ ہائے نگاہ کے متعلق اندازہ لگایا ہے وہ یہ ہے کہ ان دونوں کو ہی غلط فہمی ہوئی ہے.نہ تو سوال کرنے والے ان کی تقریر کو صحیح طور پر سمجھ سکے ہیں اور نہ لیکچرار نے ان کے سوالات کو سمجھا ہے اور دونوں غلط فہمی کا شکار ہو گئے ہیں.مثنوی میں مولانا روم ایک مثال بیان کرتے ہیں کہ کسی جگہ چار فقیر تھے ان میں سے ایک ہندی تھا، دوسرا ایرانی ، تیسر ا عرب اور چوتھا رک.وہ چاروں بازار میں اکٹھے ہو کر لوگوں سے خیرات مانگتے رہے مگر کسی نے انہیں کچھ نہ دیا.جب شام ہوئی تو کوئی شخص اُن کے پاس سے گز را اور جب انہوں نے سوال کیا تو اُسے ان کی حالت پر رحم آیا اور اس نے انہیں ایک پیسہ دے دیا مگر چونکہ پیسہ ایک تھا اور فقیر چار تھے اس لئے انہوں نے آپس میں جھگڑنا شروع کر دیا.ہندی کہتا تھا میں صبح سے گلا پھاڑ پھاڑ کر سوال کرتا رہا ہوں اس لئے پیسہ میری خواہش کے مطابق خرچ کیا جائے اور اس پیسہ کی راکھ کے خریدی جائے گی.عرب کہنے لگا تم غلط کہ رہے ہو پیسہ دینے والے نے میری ہی حالت پر رحم کھا کر پیسہ دیا ہے اس لئے پیسہ میری مرضی کے مطابق خرچ ہو گا اور اس کی راکھ نہیں بلکہ عنب سے خریدا جائے گا، ایرانی نے کہا تم دونوں غلط کہہ رہے ہو یہ پیسہ میری مرضی سے خرچ ہو گا اور نہ راکھ خریدی جائے گی اور نہ عنب بلکہ انگور خریدا جائے گا.یہ سن کر ترکی سخت چیں بجبیں ہوا اور کہنے لگا تمہاری تینوں کی رائے غلط ہے.یہ پیسہ میری مرضی کے سوا خرچ نہیں ہو سکتا اور اُس نے ترکی زبان میں انگور کا نام لے کر کہا کہ میں وہ خریدنا چاہتا ہوں.اس پر انہوں نے آپس میں لڑنا شروع کر دیا اور ان میں سے ہر شخص چاہتا تھا کہ میری بات مانی جائے اور میری خواہش کے مطابق چیز خریدی جائے.وہ آپس میں جھگڑ ہی رہے تھے کہ ایک شخص پاس سے گزرا جو اُن چاروں کی زبانیں سمجھتا تھا اُس نے پاس کھڑے ہو کر ان کی باتیں سنیں اور کہا آؤ میں تمہارے جھگڑنے کا فیصلہ کر دوں اور ہر ایک کی خواہش کے مطابق چیز خرید دوں.یہ کہہ کر وہ ان کو ساتھ لے گیا اور جا کر انگور خرید دیئے اور وہ سب خوش ہو گئے.اصل بات یہ تھی کہ وہ سب ایک ہی چیز مانگ رہے تھے مگر وہ ایک دوسرے کی زبان نہ

Page 28

انوار العلوم جلد ۱۹ زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر سمجھنے کی وجہ سے آپس میں لڑ رہے تھے.اسی طرح بعض اوقات اختلاف کی بنیاد محض غلط نہی پر ہوتی ہے اور فریقین آپس میں جھگڑا شروع کر دیتے ہیں حالانکہ نہ وہ اس کے نقطہ نگاہ کو سمجھ رہا ہوتا ہے اور نہ وہ اس کے نقطۂ نگاہ کو ، اور وہ آپس میں لڑتے چلے جاتے ہیں لیکن اگر ایک دوسرے کے نقطہ نگاہ کو سمجھ لیا جائے تو اختلافات کی بنیاد اُٹھ جانے سے کوئی مشکل نہیں رہتی.مثلاً یہ لاؤڈ سپیکر ہے اس کا جو حصہ میرے سامنے ہیں اس پر تارے سے ہیں اور پیچھے والا حصہ سیاہ ہے اگر میں کہہ دوں کہ لاؤڈ سپیکر پر تارے سے ہیں اور آپ لوگ کہنا شروع کر دیں کہ تارے تو نہیں بلکہ یہ تو سیاہ ہے تو باوجود یکہ ہم دونوں ٹھیک کہہ رہے ہوں گے ہم بحث کرتے چلے جائیں گے میں یہ کہتا رہوں گا کہ یہ سیاہ نہیں بلکہ اس پر تارے ہیں اور آپ کہتے رہیں گے ہمیں تو اس پر تارے نظر نہیں آتے ہمیں تو صاف نظر آ رہا ہے کہ یہ سیاہ ہے.اور بات صرف اتنی ہوگی کہ جدھر میں بیٹھا ہوں اُس طرف تارے ہیں اور جدھر آپ بیٹھے ہیں اُس طرف سے سیاہ ہے.نقطہ نگاہ کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ جہاں سے کوئی چیز نظر آ رہی ہو.ہر مربعہ چیز کے چھ چہت ہوتے ہیں آگے پیچھے دائیں بائیں اور نیچے اوپر.اگر اس چیز کی چھ کی چھ جہتیں مختلف رنگوں کی ہوں تو جب اس کی مختلف چہوں کو مختلف آدمی دیکھیں گے تو لازماً ان کی رائیں مختلف ہوں گی مثلاً اس کی چھ جہتوں پر مختلف رنگ ہیں زرد، سرخ اور پیلا ، سیاہ اور سفید تو اب جو شخص زرد حصہ کے سامنے ہو گا وہ کہے گا اس کا رنگ زرد ہے اور جس شخص کی نظر کے سامنے سرخ حصہ ہو گا وہ کہے گا زرد نہیں ہے اس کا رنگ سرخ ہے، پھر نیلے حصہ کو دیکھنے والا کہے گا تم دونوں غلط ہو نہ یہ زرد ہے نہ سرخ بلکہ صاف نظر آ رہا ہے کہ یہ چیز نیلی ہے.اس طرح چھ جہات کو دیکھنے والے مختلف آراء قائم کریں گے اور ان میں سے ہر ایک سچ بول رہا ہو گا.اس جھگڑے کو ختم کرنے کا یہ طریق ہوگا کہ سرخ کہنے والے کو سبز حصہ کی طرف لایا جائے اور نیلا کہنے والے کو سرخ اور سبز حصے دکھائے جائیں ورنہ نتیجہ یہ ہو گا کہ وہ جھگڑتے چلے جائیں گے اور ایک دوسرے کی بات نہیں مانیں گے ان میں سے ہر ایک حق پر بھی ہوگا اور ناحق پر بھی.حق پر اس طرح کہ جو حصہ اُسے نظر آ رہا ہے وہ واقعی وہی ہے جو وہ کہتا ہے مگر جو حصہ دوسرے کو نظر آ رہا ہے وہ بھی واقعی وہی ہے جو دوسرا کہہ رہا ہے.پس ہر ایک چیز کی ایک بیک گراؤنڈ (Back Ground) ہوتی

Page 29

انوار العلوم جلد ۱۹ زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر ہے جس کو پس پردہ بھی کہا جا سکتا ہے جب تک اسے مد نظر نہ رکھا جائے انسان اصل حقیقت تک نہیں پہنچ سکتا.اصل بات یہ ہے کہ منیر الحصنی صاحب شام سے آئے ہوئے ہیں اور اس وقت شام اور لبنان میں ایک تحریک پیدا ہو رہی ہے جس سے وہ متاثر ہیں اور اسی سے متاثر ہو کر انہوں نے یہ مضمون بیان کیا ہے لیکن اس امر کو میں بعد میں کسی وقت بیان کروں گا پہلے میں پس پردہ والے حصہ کو لیتا ہوں اور بتانا چاہتا ہوں کہ وہ کیا ہے.حقیقت یہ ہے کہ عرب میں کچھ عیسائی آباد ہیں اور کچھ مسلمان، عیسائی کم ہیں اور مسلمان زیادہ ہیں.جب عربوں کا ترکوں کے ساتھ اختلاف ہوا اور عربوں نے دیکھا کہ ترک ہمیشہ ہم پر مظالم کرتے آئے ہیں اور انہوں نے ہماری آزادی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی ہیں تو ان کے اندر حریت اور آزادی کی روح بیدار ہوئی.سیاسی طور پر جب کسی ملک میں آزادی کی روح پیدا ہوتو وہ ساری قوموں کے اتحاد کی خواہاں ہوتی ہے.جب عربوں کے اندر آزادی کی روح پیدا ہوئی اور اُنہوں نے بلا لحاظ مذہب و ملت ایک ہونا چاہا تو جیسا کہ تاریخ سے ثابت ہوتا ہے کہ صرف مستقبل کے حالات پر نظر کر کے قومیں ایک نہیں ہو سکتیں بلکہ اتحاد کے لئے ماضی کی روایات پر بھی حصر کیا جاتا ہے اور پرانی باتوں کو تاریخوں سے نکال نکال کر کہا جاتا ہے کہ ہم ایک ہیں اس لئے ہمیں دشمن کے مقابلہ میں متحد ہو جانا چاہئے.یہی تحریک ہندوستان کے لوگوں میں بھی پیدا ہوئی اور انہوں نے انگریزوں کے خلاف متحد ہونا چاہا اور اتحاد کی کوشش کی گئی.مگر بجائے اس کے کہ ہند و مسلمانوں کے ساتھ رواداری سے پیش آتے اور ایک قوم بننے کی کوشش کرتے انہوں نے مسلمانوں کے بزرگوں کی عیب چینی شروع کر دی اور ان پر طرح طرح کے الزامات لگائے اس لئے اتحاد نہ ہو سکا کیونکہ کسی قوم کے بزرگوں کی عیب چینی کرنے سے کب اتحاد ہوسکتا ہے.جو جڑ ماضی میں اکٹھی رہی ہو اُس کی شاخیں بھی اکٹھی رہ سکتی ہیں اور اگر جڑ ہی علیحدہ ہو تو شاخیں کس طرح اکٹھی ہو سکتی ہیں.اگر ایک قوم اپنے آپ کو الگ قرار دے دے اور دوسری الگ تو اتحاد کس طرح ہو سکتا ہے.عرب کے متعصب عیسائی پادریوں نے جب دیکھا کہ اتحاد کی کوششیں ہو رہی ہیں تو انہوں نے اس سے ناجائز فائدہ اُٹھانا چاہا اور انہوں نے یہ

Page 30

انوارالعلوم جلد ۱۹ ۷ زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر کوششیں شروع کر دیں کہ عرب چاہے متحد ہو جائے لیکن عیسائیت کو غلبہ حاصل ہو جائے.چنانچہ میں نے اسی قسم کے متعدد پادریوں کی بعض کتابیں پڑھی ہیں جن میں انہوں نے یہ ثابت کرنے کے کوشش کی ہے کہ عربی زبان اصل میں اریمک یعنی آرامی زبان ہے اور اسی زبان کی مدد سے عربی زبان نے ترقی اور ارتقاء حاصل کیا ہے.ان عیسائی مصنفین نے عربی الفاظ ار یک زبان کی طرف منسوب کرنے کی کوشش کی ہے مثلاً استفعال کا لفظ ہے، انہوں نے یہ ثابت کرنا چاہا ہے کہ است اریمک لفظ ہے اور اسی سے عربوں نے استفعال بنالیا ہے یا ان اریمک لفظ ہے اور اسی سے عربوں نے انفعال بنالیا ہے حالانکہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام نے اس موضوع پر بحث فرمائی ہے حقیقت یہ ہے کہ عربی زبان اپنے اندر بہت بڑا فلسفہ رکھتی ہے اور یہ فلسفہ کسی اور زبان میں نہیں پایا جاتا.مثلاً دوسری زبانوں میں الفاظ زبان کی اصل ہیں لیکن عربی زبان میں الفاظ نہیں بلکہ حروف زبان کی اصل ہیں.شرب عربی زبان میں پینے کو کہتے ہیں کے مگر یہ معنی شرب کے نہیں بلکہ ش ر ب کے ہیں چنانچہ اس کا ثبوت یہ ہے کہ ش ر ب کسی ترتیب سے عربی میں آجاویں ان کے مرکزی معنی قائم رہیں گے خواہش رب ہو، خواہ شب رہو، خواہ ربش ہو.غرض ہر حالت میں مرکزی معنی قائم رہیں گے گویا عربی زبان میں حروف ، ترتیب حروف اور حرکات حروف کے مجموعہ سے لفظ کے معنی پیدا ہوتے ہیں.اور یہ قاعدہ ایسا ہے کہ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے جب قدیم ترین زبانوں کو دیکھا جائے تو قاعدہ ابدال کے مطابق تغییرات کے ساتھ ہزاروں ایسے الفاظ ان میں پائے جاتے ہیں جو اصل میں عربی ہیں اور چونکہ ان لفظوں کو نکال کر وہ زبانیں بالکل بے کا ر ہو جاتی ہیں اس لئے ماننا پڑتا ہے کہ وہ زبانیں مستقل نہیں بلکہ عربی سے ہی متغیر ہو کر بنی ہیں لیکن انہوں نے اریک زبان کو عربی زبان پر فضلیت دینے کے لئے یہ کہہ دیا کہ عربی زبان نقل ہے ار یمک زبان کی ، جو درحقیقت یہودیوں کی زبان تھی.دوسری تدبیر انہوں نے یہ کی کہ یہ کہنا شروع کر دیا کہ عرب کے مشہور | اور اعلیٰ درجہ کے تمام شعراء عیسائی تھے.چنانچہ اس کے ثبوت میں انہوں نے قیس اور اخطل اور دوسرے شعراء کے نام پیش کر دیئے اور کہا کہ عرب کے اعلیٰ درجہ کے شاعر سب عیسائی تھے اور انہوں نے ہی عربی زبان کو معراج کمال تک پہنچایا ہے.گویا اس وجہ سے کہ مسلمان چاہتے

Page 31

انوار العلوم جلد ۱۹ زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر تھے ہم ترکوں کے مقابلہ میں متحد ہو جائیں عیسائی پادریوں نے جو سخت متعصب تھے سمجھا کہ اس سے زیادہ اچھا موقع عیسائیت کے غلبہ کا اور کوئی ہاتھ نہ آئے گا اور یہ ایسا وقت ہے کہ ہم جو کچھ بھی کہیں گے مسلمان قبول کرتے جائیں گے اور ہماری کسی بات کی تردید نہیں کریں گے.اُس وقت حالت بالکل ایسی ہی تھی کہ اگر مسلمان عیسائیوں کی ان باتوں کی تردید کرتے اور کہتے کہ شعراء تمہارے نہیں بلکہ ہمارے اچھے ہیں تو آپس میں اُلجھ کر رہ جاتے اس لئے مسلمانوں نے اسی میں اپنی بھلائی سمجھی کہ ان کی کسی بات کی نفی نہ کی جائے تا کہ یہ ہم سے خوش ہو جائیں.پس مسلمانوں کی اس مجبوری سے ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے متعصب عیسائیوں نے اپنی کتابوں میں بے حد مبالغہ سے کام لیا اور یہ ثابت کرنا چاہا کہ عربی لغت اریمک کی ممنونِ احسان ہے اور عربی زبان میں جس قدر ترقی ہوئی ہے وہ عیسائی شعراء کے ذریعہ ہوئی ہے.اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ابتدائی زمانہ میں شاعری ابھی پورے طور پر مدون نہیں ہوئی تھی جس کی وجہ سے عرب شعراء کے کلام میں بعض اوقات وزن کے لحاظ سے اس قسم کی غلطیاں ہو جاتی تھیں جیسے اردو میں کوئی شخص جمال اور جلال کہتے کہتے چنار کہہ جائے مگر بعد کا ارتقاء یہ ثابت نہیں کر سکتا کہ اس ارتقاء میں مسلمانوں کا کوئی حصہ نہیں.اگر غور سے کام لیا جائے تو ہمیں یہی نظر آتا ہے کہ مسلمانوں نے زبان کو اعلیٰ درجہ کے نقطۂ کمال تک پہنچایا ہے چنانچہ اسی وجہ سے متعصب عیسائیوں کے مقابلہ میں خود عیسائیوں اور مسلمانوں کے اندر ایک اور طبقہ پیدا ہو گیا.متعصب عیسائی تو یہ کہتے تھے کہ ترقی اور ارتقاء ختم ہو گیا ہے عیسائی شعراء پر.مگر درمیانی طبقہ کے عیسائی کہتے تھے کہ ترقی اور ارتقاء محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بھی جاری رہا.اسی طرح مسلمانوں کا طبقہ تو کہتا تھا کہ ترقی اور ارتقاء محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے بھی تھا اور عربوں میں بھی یہ خوبیاں پائی جاتی تھیں گو یہ ارتقاء بعد میں بھی جاری رہا چنانچہ بعض عیسائیوں نے اس کے متعلق کتا بیں بھی لکھی ہیں کہ ارتقاء اسلامی تمدن کے وقت بھی جارہی رہا ، یہ درست نہیں کہ مسلمانوں نے زبان میں کوئی اصلاح اور تجدید نہیں کی.غرض ایک حصہ عیسائیوں کا اور ایک حصہ مسلمانوں کا اس نقطہ نگاہ پر متفق ہو گیا کہ اسلام سے پہلے بھی عربوں میں خوبیاں پائی جاتی تھیں اور بعد میں بھی یہ خوبیاں جاری رہیں اور

Page 32

انوار العلوم جلد ۱۹ زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر اس کی وجہ خالص سیاسی اتحاد تھا.عیسائیوں نے اس امر کو تسلیم کر لیا کہ اسلام کے آنے پر بھی ترقی اور ارتقاء جاری رہا اور مسلمانوں نے تسلیم کر لیا کہ اسلام سے پیشتر بھی عربوں میں خوبیاں موجود تھیں پس یہ ہے اس موضوع کا پس منظر.باقی رہا اصل سوال تو وہ یہ ہے کہ اگر اسلام سے پیشتر بھی عربوں کے اندر خوبیاں پائی جاتی تھیں تو اسلام کی فوقیت اور اُس کا مَا بِهِ الْاِمتیاز طُرّہ کیا ہوا؟ اس کا جواب یہ ہے کہ کسی قوم کے اندر بعض خوبیاں چاہے وہ قومی ہوں یا انفرادی پایا جانا اور بات ہے اور ایک ایسی خوبی اس کے اندر ہونا جو اُ سے تمام دنیا کا اُستاد بنا دے اور بات ہے.اسلام یہ نہیں کہتا کہ عربوں کے اندر پہلے کوئی خوبی نہ تھی اور نہ ہی ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ کا یہ مفہوم ہے کہ اسلام سے پہلے عربوں میں کوئی خوبی نہ تھی.اصل بات یہ ہے کہ خوبیاں دو قسم کی ہوتی ہیں.ایک تو ہوتا ہے ذاتی کیریکٹر یعنی ہر قوم اپنے حالات کے لحاظ سے ایک چیز کو لے لیتی ہے اور اس پر عمل کرنا شروع کر دیتی ہے.مثلاً حدیثوں اور تاریخوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عرب قوم اسلام سے پہلے بھی مہمان نواز تھی مگر ہم دوسری طرف دیکھتے ہیں کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلی وحی کا نزول ہوا اور آپ گھبرائے ہوئے گھر پہنچے اور حضرت خدیجہ سے فرمایا لَقَدْ خَشِيتُ عَلَى نَفْسِی تو حضرت خدیجہ نے کہا كَلَّا أَبْشِرُ فَوَاللَّهِ لَا يُخْزِيْكَ اللهُ اَبَداً إِنَّكَ لَتصِلُ الرَّحِمَ وَتَصْدُقُ الْحَدِيثَ وَتَحْمِلُ الْكُلَّ وَتَكْسِبُ الْمَعْدُومَ وَ تَقْرِى الضَّيْفَ وَتُعِيْنُ عَلَى نَوَائِبِ الْحَقِّ ٥ یعنی آپ یہ کیا کہہ رہے ہیں خدا کی قسم ! اللہ تعالیٰ آپ کو کبھی ضائع نہیں کرے گا کیونکہ آپ میں کئی خوبیاں پائی جاتی ہیں چنانچہ منجملہ اور خوبیوں کے حضرت خدیجہ نے یہ بھی کہا کہ خدا آپ کو اس لئے نہیں چھوڑے گا کہ آپ مہمان نواز ہیں.اب ہم دیکھتے ہیں کہ ادھر حدیثوں سے یہ بات ثابت شدہ ہے کہ عرب آپ کی بعثت سے پہلے بھی مہمان نواز تھے اُدھر حضرت خدیجہ نے آپ کی یہ خوبی بیان کی ہے کہ آپ مہمان نواز ہیں جب سارا عرب مہمان نوازی کرتا تھا تو حضرت خدیجہ نے امتیازی رنگ میں آپ کی مہمان نوازی کا ذکر کیوں کیا.حضرت خدیجہ نے آپ کی یہ خوبی اسی لئے بیان کی کہ یہ آپ کو دوسرے عربوں پر ممتاز کر دیتی تھی.یوں تو مہمان نوازی عربوں میں عام پائی جاتی تھی اور حاتم طائی کے متعلق بھی بہت سی باتیں مشہور ہیں چنانچہ کہتے ہیں کہ کوئی شخص اس کے پاس

Page 33

انوار العلوم جلد ۱۹ زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر ایسی حالت میں پہنچا جبکہ وہ ایک سفر میں تھا جب اُس نے دیکھا کہ میرے پاس اور کوئی چیز مہمان کو کھلانے کے لئے نہیں ہے تو اس نے اپنی اونٹی ذبح کر دی جس پر وہ سفر کر رہا تھا.پس جب عربوں میں بھی مہمان نوازی پائی جاتی تھی تو اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ عربوں کی مہمان نوازی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مہمان نوازی میں کیا فرق ہوا.عربوں کے اندر یہ خوبی پائے جانے کے باوجود حضرت خدیجہ آپ سے کہتی ہیں کہ آپ کے اندر مہمان نوازی کی خوبی بھی پائی جاتی ہے جو عربوں میں نہیں ہے حالانکہ قرآن کریم میں بھی اللہ تعالیٰ نے عربوں کی مہمان نوازی کا ذکر فرمایا ہے فرماتا ہے يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَا لا تبدا لے یعنی وہ فخر کرتا ہے اور کہتا ہے کہ میں نے اپنی قوم کے لئے ڈھیروں ڈھیر روپیہ خرچ کیا ہے.پس عرب لوگ فخر کیا کرتے تھے کہ ہم مہمان نواز ہیں مگر ان کی مہمان نوازی کے پیچھے جو روح کام کرتی تھی اگر اس کو دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کی مہمان نوازی بعض حالات کے ماتحت تھی وہ بدوی لوگ تھے اور سفر کرتے رہتے تھے اس لئے وہ اپنے حالات کے ماتحت مجبور تھے کہ یہ خوبی اپنے اندر پیدا کرتے ان کی اس خوبی کے پیچھے یہ روح کام نہ کر رہی تھی کہ ان کو بنی نوع انسان کی خدمت کا خیال تھا یا بھوکے اور فاقہ مستوں کا پیٹ بھرنے کا خیال تھا اور نہ ہی ان کے دلوں کے اندر یہ جذبہ پایا جاتا تھا کہ وہ خدا کے بندوں کو رزق کھلا رہے ہیں بلکہ ان کا نقطہ نگاہ یہ تھا کہ ہم کھلائیں گے تو کوئی دوسرا ہمیں بھی کھلائے گا اور وہ کھلائیں گے تو ہم بھی کھلائیں گے.ہمارے مولوی سید سرور شاہ صاحب یہاں بیٹھے ہیں یہ ہزارہ کے رہنے والے ہیں.ان کے ہم وطن جلسہ پر آتے ہیں تو واپس جاتے ہوئے کہتے ہیں کہ لائیے ہمارا کرایہ.اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے علاقہ میں ریل نہیں اور لوگ جنگلوں میں سفر کرتے ہیں اور چونکہ جنگلوں میں ڈاکے اور لوٹ مار کا خطرہ ہوتا ہے اس لئے لوگ سفر پر جاتے وقت اپنے ساتھ بستر یا نقدی وغیرہ نہیں لے جاتے اور جہاں ان کو شام ہو جاتی ہے وہیں کوئی نزدیک گاؤں دیکھ کر کسی کے گھر چلے جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ لاؤ روٹی اور پھر چلتے ہوئے اُس سے اپنی ضرورت کے لئے روپیہ بھی لے لیتے ہیں.یہی وجہ ہے کہ ان کے علاقہ میں ہر شخص کے گھر میں بیسوں بستر اور چار پائیاں موجود ہوتی ہیں اور ہر شخص سمجھتا ہے کہ خواہ کتنے بھی مہمان آجا ئیں اُن کو روٹی

Page 34

انوار العلوم جلد ۱۹ 11 زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر اور بستر دینا میرا فرض ہے.ان لوگوں نے اپنے مخصوص حالات کی وجہ سے آپس میں یہ فیصلہ کر رکھا ہے کہ سفر کی حالت میں زید مجھ سے روپیہ لے جائے گا تو میں اس سے روپیہ لے آؤں گا اپنے گھر سے ساتھ کچھ نہیں لے جائیں گے.اب اگر کوئی شخص ان باتوں کو مناقب ہزارہ کے طور پر بیان کرنے لگ جائے تو کہاں تک درست ہو سکتا ہے.یہ تو ان کا قومی کیریکٹر ہے جو مخصوص حالات نے پیدا کیا ہے اور وہ اس کے لئے مجبور ہیں کیونکہ اس کے سوا ان کا کام چل ہی نہیں سکتا ان کا یہ خلق طبعی اور اقتصادی حالات سے پیدا ہوا ہے مگر ہم اسلامی تعلیم کی روشنی میں اس کا نام خلق نہیں رکھ سکتے زیادہ سے زیادہ اس فعل کو حسین کہہ سکتے ہیں مگر خلق فاضل نہیں کہہ سکتے.خُلق وہ ہوتا ہے جو الہی حکم کے ماتحت ہو اور اعلیٰ مقاصد کو اپنے اندر لئے ہوئے ہو.پس بے شک عربوں کے اندر مہمان نوازی تھی مگر وہ اسی قسم کے اقتصادی حالات کے ماتحت تھی اور وہ مجبور تھے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فعل چونکہ وہ اعلیٰ مقاصد اپنے اندر لئے ہوئے تھا اس لئے آپ کا یہ فعل ایک نئی چیز بن گئی اور یہ فعل خلق کہلایا.بعض اوقات انسان کسی چیز کی شکل اور اس کے بیرونی حصہ کو دیکھ کر اس کی خوبیوں کے متعلق غلط اندازہ لگا لیتا ہے اور بعض دفعہ ایک چیز کو وہ اعلیٰ سمجھتا ہے لیکن وہ نہایت ناقص ہوتی ہے.میرے پاس حال ہی میں ایک رسالہ امریکہ سے آنا شروع ہوا ہے جو کسی دوست نے میرا نام لگوا دیا ہے اس میں تین تصویر میں دکھائی گئی ہیں اور ساتھ لکھا ہوا ہے کہ ان کی شکلیں دیکھ کر بتایا جائے کہ ان میں سے اچھا کون ہے اور بُرا کون.اور دوسرے صفحہ پر ان کی اصل حقیقت کو پیش کیا گیا ہے.میں نے بھی ان تصویروں کو دیکھ کر اندازہ لگانا شروع کیا تو جس تصویر کے متعلق میں نے اندازہ لگایا تھا کہ یہ نہایت شریف ہے اس کے متعلق دوسری طرف پڑھا تو لکھا تھا کہ یہ مشہور ڈاکو ہے اور جس کے متعلق میں نے اندازہ لگایا تھا کہ یہ ڈاکو ہے اس کے متعلق لکھا تھا کہ یہ پرلے درجہ کا شریف انسان ہے.عام طور پر خونریزی اور فساد کرنے والے لوگوں کے چہرے خراب ہو جاتے ہیں مگر بعض لوگوں نے فن بنایا ہوتا ہے کہ باوجود اس قسم کے افعال قبیحہ کے ان کے چہرے خراب نہیں ہوتے.اس رسالہ والوں نے بھی لاکھوں ڈاکوؤں میں سے ایک کو چن کر دکھا دیا جس کا چہرہ شریفوں والا نظر آتا تھا اور لاکھوں شریفوں میں سے ایک کو چن لیا جس کا چہرہ با وجود شرافت کے

Page 35

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۲ زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر شرارت ظاہر کرے چنانچہ میں نے ان تصاویر کے متعلق جس قدر اندازے لگائے ان میں سے اکثر غلط نکلے.اب دیکھو تصویر کو دیکھ کر انسان اندازہ لگاتا ہے کہ شکل تو اچھی ہے مگر حقیقت یہ ہوتی ہے کہ شکل والا خود اچھا نہیں ہوتا.پس فعل حسن اور چیز ہے اور اخلاق اور چیز ہے.کوئی فعل اپنی ذات میں اچھا ہو اور خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے کیا گیا ہو تم ہم اس کو تو خلق کہیں گے لیکن جو فعل اپنی ذات میں تو اچھا ہو لیکن مجبوری کے ماتحت ہو تو گو وہ فعل حسن کہلائے گا لیکن خُلق نہیں کہلا سکتا.اسی طرح بعض افعال بظاہر بُرے نظر آتے ہیں لیکن درحقیقت وہ اچھے ہوتے ہیں.مثلاً میں نے پہلے بھی بارہا بیان کیا ہے کہ باپ کے سر پر جھو تی مارنا بہت بڑا گناہ ہے لیکن اگر کوئی شخص دیکھے کہ باپ کے سر پر سانپ چڑھ رہا ہے اور اُس کے پاس اُس وقت سوائے جوتی کے اور کوئی چیز موجود نہ ہو جو سانپ کو ماری جائے اور وہ جوتی ہی اُٹھا کر باپ کے سر پر مار دے تو اس کا یہ فعل بُرا نہ ہوگا بلکہ اچھا ہوگا کیونکہ اگر وہ جوتی نہ مارتا تو سانپ اس کے باپ کو ڈس لیتا اور وہ ہلاک ہو جاتا.اسی طرح ہمیں عربوں کی مہمان نوازی کے متعلق یہ دیکھنا چاہئے کہ وہ کن حالات کے ماتحت تھی آیا وہ کسی قسم کے طبعی یا اقتصادی فوائد کے پیش نظر تھی یا وہ خدا کے حکم کے ماتحت ایسا کرتے تھے اور وہ خدا کے بندوں کو مستحق سمجھ کر رزق کھلاتے تھے اور ان کے پیش نظر اعلیٰ درجہ کے مقاصد تھے.ہمیں صاف نظر آتا ہے کہ وہ اس مہمان نوازی کے لئے مجبور تھے اور ان کے پیش نظر بنی نوع انسان کی خدمت ہرگز نہ تھی.اسی طرح اور بھی بہت سی باتیں ایسی ہیں جو بظاہر اچھی نظر آتی ہیں مگر در حقیقت وہ بُری ہوتی ہیں یا بظاہر بُری معلوم ہوتی ہیں مگر درحقیقت وہ اچھی ہوتی ہیں مگر یہ ایک لمبا مضمون ہے جو ایک دن میں ختم نہیں ہو سکتا اس لئے میں پھر کسی وقت اس کے متعلق بیان کروں گا.حضور نے فرمایا:.۲۷ رمئی ۱۹۴۷ء میں کل یہ بیان کر رہا تھا کہ جہاں تک بعض اچھے کاموں کا یا بظاہر اچھے نظر آنے والے کاموں کا سوال ہے عربوں کے اندر بعض خوبیاں ضرور پائی جاتی تھیں مثلاً میں یہ مضمون بیان کر رہا تھا کہ عربوں کے اندرا کرام ضیف کی صفت تھی یعنی وہ مہمان نوازی کرتے تھے اور یہ

Page 36

انوار العلوم جلد ۱۹ زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر صفت ان کے اندر انفرادی نہ تھی بلکہ قومی تھی.میں نے کل کے مضمون میں بتایا تھا کہ منیر الحصنی صاحب نے اپنی تقریر میں یہ بیان کیا تھا کہ بعض مناقب عربوں کے اندر پائے جاتے تھے اور معترض نے سوال کیا تھا کہ آیا وہ مناقب عربوں کے اندر شخصی تھے یا قومی اگر تو وہ شخصی تھے تو اس قسم کے مناقب ہر قوم میں پائے جاتے ہیں اور اگر وہ قومی تھے تو قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے زمانہ کا نقشہ ان الفاظ میں کھینچا ہے کہ ظَهَرَ الْفَسَادُ في البر و البحر اس پر حرف آتا ہے میں نے بتایا تھا کہ کسی اچھی یا بظا ہر اچھی نظر آنے والی صفت کے متعلق یہ نہیں دیکھا جاتا کہ وہ شخصی ہے یا قومی بلکہ یہ دیکھا جاتا ہے کہ اس کے پس پردہ اس شخص یا قوم کے اندر کون سے جذبات کام کر رہے ہیں.مثلاً ہم دیکھیں گے کہ قرآن کریم نے جو نقطہ نگاہ کسی کام کی اچھائی یا بُرائی معلوم کرنے کے لئے پیش کیا ہے اس کے معیار کے مطابق وہ فعل اچھا ہے یا نہیں اگر نہیں تو اس فعل کا کسی قوم کے اندر پایا جانا اخلاق فاضلہ نہیں کہلا سکتا اس کا نام زیادہ سے زیادہ ہم فعل حسن رکھ سکتے ہیں اور فعل حسن کا پایا جانا جس کے پیچھے بعض اغراض کام کر رہی ہوں قرآن کریم اور اسلام کے دعوی کے خلاف نہیں ہوسکتا.میں نے اکرام ضیف کی مثال دی تھی کہ یہ خوبی عربوں کے اندر عام پائی جاتی تھی اور اس کثرت کے ساتھ تھی کہ گویا یہ صفت ان کے ساتھ وابستہ ہو چکی تھی اور وہ غیر ارادی طور پر اس کے لئے مجبور ہو چکے تھے.لیکن میں نے بتایا تھا کہ فعلِ حسن اور اخلاق فاضلہ میں فرق کیا ہے کسی قوم کے اندر کسی ایسی صفت کا پایا جانا جس کے پیچھے ان کے سیاسی اغراض اور مفاد کام کر رہے ہوں فعل حسن تو کہلائے گا لیکن اخلاق فاضلہ نہیں کہلا سکتا.عربوں کا یہ فعل اس لئے نہ تھا کہ وہ خلق خدا کی خدمت کرتے تھے بلکہ وہ اپنے مخصوص حالات کے ماتحت اپنے اقتصادی فائدہ کو مد نظر رکھتے ہوئے مجبور تھے کہ وہ مہمان نوازی کرتے.عرب لوگ چونکہ خانہ بدوش تھے اور خانہ بدوشوں کے پاس ہوٹل اور ریسٹورنٹ تو ہوتے نہیں کہ اگر سفر در پیش ہو تو ہوٹل یا ریسٹورنٹ میں قیام کر لیا جائے ان کی تو یہ حالت تھی کہ آج یہاں اور کل وہاں ایسے علاقہ میں جب سفر کرنا پڑ جائے تو سوائے اس کے اور کوئی چارہ نہیں ہوتا کہ کسی قبیلہ کے پاس قیام کیا جائے اور جب کسی قبیلہ کے پاس قیام کیا جائے گا تو اس کے لئے ضروری ہوگا کہ اپنے مہمانوں

Page 37

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۴ زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر کے لئے سامان خورد و نوش مہیا کرے.ایسے علاقہ کے لوگ اگر مہمان نوازی نہیں کریں گے تو ان کے لئے بھی سفر کرنا مشکل ہو جائے گا.فرض کرو ایک قبیلہ یا خاندان کے الف ب ج د ھ و افراد سومیل کے اندر پھیلے ہوئے ہیں ان کو کبھی نہ کبھی سفر ضرور کرنا پڑے گا.کسی کا بیٹا کہیں بیاہا ہوگا اور وہ اس کو ملنے جائے گا، کوئی تجارت کے لئے سفر کرے گا، کوئی سیر کی غرض سے سفر اختیار کرے گا اور کوئی کسی اور غرض کے ماتحت.یہی حالت عربوں کی تھی وہ جب ایسے سفر کے لئے نکلتے تھے تو ان کے ساتھ سامان خور و نوش تو ہوتا نہیں تھا اور نہ ہی کسی جگہ ہوٹل یا ریسٹورنٹ ہوتے تھے کہ ان میں قیام کر لیا جائے ایسی صورت میں یہی ہو سکتا تھا کہ جو قبیلہ رستہ میں آئے اس کے پاس ٹھہر جاتے اور وہ ان کے لئے سامان خور و نوش مہیا کرتا ، ان حالات میں اگر وہ قبیلہ کہہ دیتا کہ ہم کیوں کسی کو روٹی دیں یا بستر دیں تو کل کو اسے بھی سفر کرنا پڑتا اور تکلیف کا سامنا ہوتا.پس جو مشکلات سفر کے لئے الف کو تھیں وہی ب کو بھی تھیں اسی طرح وہی مشکلات ج ، د ، ہ اور و کو بھی تھیں اگر الف اپنے مہمانوں کو کھانا کھلانے سے انکار کر دے مثلاً وہ ب کو کھانا نہ کھلائے تو اس سے صرف ب کو ہی تکلیف نہ ہوگی بلکہ کل کو الف کو بھی ہوگی پس ان حالات میں لازمی طور پر الف مجبور ہے کہ ب ج د ه اورو کے آدمیوں کی مہمان نوازی کرے ب مجبور ہے الف ج د ه اور و کے آدمیوں کی مہمان نوازی کرے ج مجبور ہے الف ب ہ اور و کے آدمیوں کی مہمان نوازی کرے اسی طرح دہ اور و مجبور ہیں کہ وہ اپنے مہمانوں کی مہمان نوازی کریں.اگر الف ب کی مہمان نوازی نہ کرے تو کل ب الف کی نہیں کرے گا پس ان کا یہ فعل فورسنر آف ایوینٹس ( Forces of Events) کی وجہ سے تھا ان کے حالات ہی اس قسم کے تھے کہ وہ اس فعل کے لئے مجبور تھے.اگر وہ مہمان نوازی نہ کرتے تو ان کو سخت تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا.سامان خوردو نوش کوئی شخص اپنے ساتھ لے کر چلتا نہ تھا ، ہوٹل اور ریسٹورنٹ ہوتے نہ تھے ایسی صورت میں اگر مہمان نوازی نہ کی جائے تو بہت زیادہ وقت پیش آتی ہے.پس کسی قوم کا ایسے حالات کے ماتحت کوئی صفت اپنے اندر پیدا کرنا کہ وہ اس کے لئے مجبور ہوا سے ہم جبری تو کہیں گے پالا رادہ نہیں کہیں گے اور یہ فعل حسن تو کہلائے گا لیکن خلق فاضل نہ ہوگا اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں کفار کے ایک قول کا جواب دیتے ہوئے فرماتا ہے

Page 38

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۵ زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر يَقُولُ أَهْلَعْتُ مَا لَا تُبَدًا أَيَحْسَبُ أَن لَّمْ يَرَةَ احد کے کہ یہ کس طرح کہتا ہے کہ میں نے ڈھیروں ڈھیر مال خرچ کیا ہے کیا وہ یہ سمجھتا ہے کہ اس کو کسی نے نہیں دیکھا اس نے اگر مال خرچ کیا ہے اور مہمان نوازی کی ہے تو اپنے مفاد کے پیش نظر اور سیاسی اغراض کے ماتحت اس کو کیا حق ہے کہ ہمارے سامنے کہے کہ میں نے اتنا مال تقسیم کیا ہے اگر اس نے مال تقسیم کیا تو کیا کسی پر احسان کیا ہے؟ ہر گز نہیں.اگر اس نے احسان کیا ہے تو اپنے اوپر نہ کہ کسی دوسرے کے اوپر جیسے ہمارے ملک میں اگر کوئی شخص کشمیر کی سیر کا ارادہ کرے اور اسے کوئی کشمیری مل جائے تو واقفیت پیدا کرنے کے لیے کہہ دے گا آئیے بھائی صاحب یا اگر افغانستان جارہا ہو اور کوئی پٹھان مل جائے تو کہے گا آئیے خان صاحب ! لیکن اگر اس کا کشمیر یا افغانستان جانے کا ارادہ نہ ہو تو کشمیری یا پٹھان کا واقف بھی نہ بنے گا لیکن جب اسے ضرورت در پیش ہوگی تو وہ بھائی صاحب اور خان صاحب کہتا پھرے گا تا کہ اُسے سفر میں سہولت حاصل ہو اور ہمارے ملک میں تو سفر کی تکلیفیں بھی نہیں ہیں ریل کا سفر ہوتا ہے اور جگہ جگہ ہوٹل اور ریسٹورنٹ ہیں اگر کسی سے واقفیت نہ بھی ہو تو بھی سفر آسانی کے ساتھ طے ہو سکتا ہے مگر کوئی مجبوری نہ ہونے کی صورت میں بھی جب کوئی کشمیر وغیرہ سیر کے لئے جاتا ہے تو وہ کوشش کرتا ہے کہ وہاں کے کسی آدمی سے واقفیت نکل آئے بلکہ یہاں تک کہ بعض لوگ تو یہاں سے کسی دوست کے ذریعہ چٹھیاں لے جاتے ہیں تا کہ منزلِ مقصود پر پہنچ کر کوئی تکلیف نہ ہو پس جہاں ان حالات میں کہ ہمارے ہاں سفر کرنے میں دشواریاں بھی نہیں ہیں یہ ضرورت پیش آ جاتی ہے کہ کسی کے ساتھ واقفیت پیدا کی جائے تو عرب کے لوگ جن کے نہ مکان تھے اور نہ ان کے پاس سامانِ خورونوش ہوتا تھا ان کو تو بدرجہ اولیٰ یہ ضرورت پیش آنی چاہئے تھی.ان کو تو پانی بھی آسانی کے ساتھ میسر نہ آتا تھا اور دور دور سے جا کر پانی لانا پڑتا تھا یہ حالات تھے جن کی وجہ سے وہ قدرتی طور پر مجبور تھے اس بات کے لئے کہ وہ مہمانوں کے ساتھ اچھا سلوک کریں اور یہ ایک قومی لین دین تھا.آج الف.ب کے ہاں مہمان ہوتا تھا تو کل ب.الف کے ہاں اس لئے اگر ب الف کی مہمان نوازی میں پس و پیش کرتا تو خودا سے بھی تکلیف ہوتی.اللہ تعالیٰ فرماتا ہے يَقُولُ أَهْلَكْتُ ما لا تبدا وہ کہتا ہے میں نے ڈھیروں ڈھیر مال خرچ کیا ہے

Page 39

۱۶ زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر انوار العلوم جلد ۱۹ ا يحسب أن لم يرَة احد فرماتا ہے ہم یہ تو نہیں کہتے کہ تم نے مال خرچ نہیں کیا سوال تو یہ ہے کہ تم نے جو مال خرچ کیا ہے وہ کس نیت اور ارادہ کے ساتھ کیا ہے.دوسری مثال میں نے کل بھی بیان کی تھی کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلی با روحی کا نزول ہوا تو آپ گھبرائے ہوئے گھر پہنچے اور حضرت خدیجہ سے فرمایا لَقَدْ خَشِيتُ عَلى نَفْسِى یعنی میں اپنے نفس کے متعلق ڈرتا ہوں کہ جو بوجھ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر ڈالا ہے اس میں میرا نفس کہیں کمزوری نہ دکھا جائے اور میں اللہ تعالیٰ کی عائد کردہ ذمہ داری کو ادا کرنے سے قاصر نہ رہ جاؤں اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا مورد نہ بن جاؤں.اس کے جواب میں حضرت خدیجہ نے منجملہ آپ کی اور صفات اور اخلاق فاضلہ بیان کرنے کے ایک خُلق فاضل یہ بھی بیان کیا کہ إِنَّكَ تَقْرِى الضَّيْفَ آپ مہمان نواز ہیں اس لئے اللہ تعالیٰ آپ کو کبھی رسوا نہیں کرے گا.حالانکہ حضرت خدیجہ جانتی تھیں کہ عربوں کے اندر مہمان نوازی پائی جاتی ہے لیکن پھر بھی کہا کہ كَلَّا أَبْشِرُ فَوَاللَّهِ لَا يُخْزِيكَ اللهُ أَبَداً إِنَّكَ لَتَصِلُ الرَّحِمَ وَتَصْدُقُ الْحَدِيْتَ وَتَحْمِلُ الْكَلَّ وَتَكْسِبُ الْمَعْدُومَ وَ تَقْرِى الضَّيْفَ یعنی خدا کی قسم ! اللہ تعالیٰ آپ کو کبھی ضائع نہیں کرے گا کیونکہ آپ کے اندر مہمان نوازی کی صفت پائی جاتی ہے.اس سے پتہ چلتا ہے کہ حضرت خدیجہ اس بات کو سمجھتی تھیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مہمان نوازی اور عربوں کی مہمان نوازی میں فرق ہے.مکہ والے اگر مہمان نوازی کرتے تھے تو وہ نذروں اور نیازوں کے لئے کرتے تھے اب بھی چلے جاؤ اور دیکھ لو وہ اس طرح مہمان کے پڑ جاتے ہیں کہ انسان حیران ہو جاتا ہے.جب کوئی جاتا ہے تو اس کو کہتے ہیں آئے ہمارے ہاں تشریف لائیے یہ آپ ہی کا مکان ہے اور ہمارے ہاں آپ کو ہر قسم کی سہولتیں میسر ہوں گی.ایک پنجابی تو ان کی باتوں سے یہ خیال کرے گا کہ یہ کہاں سے ہمارے رشتہ دار نکل آئے کہ اس طرح کھینچ کھینچ کر اپنے گھر لئے جاتے ہیں مگر وہ مہمان کو ساتھ لے جائیں گے اور کھانا وغیرہ کھلانے کے بعد کہیں گے میں مطوف ہوں لائیے میری فیس تب جا کر آدمی کو پتہ چلتا ہے کہ یہ تو اپنی فیس کے لئے ایسا کر رہے تھے ورنہ اس سے پہلے وہ یہی سمجھتا ہے کہ یہ میرے حقیقی رشتہ دار معلوم ہوتے ہیں.پرانے زمانہ میں وہ خود نہ مانگتے تھے بلکہ لوگ ان کو نذریں اور

Page 40

انوارالعلوم جلد ۱۹ ۱۷ زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر نیاز میں دے جاتے تھے مگر اب چونکہ حالات بدل گئے ہیں اس لئے ان کو مانگنا پڑتا ہے.اُس زمانہ میں تو مکہ کے ایک حصہ کا گزارہ ہی نذروں اور نیازوں پر تھا لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نذروں اور نیازوں سے کوئی تعلق نہ تھا اور نہ ہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس قسم کے سفر کرتے تھے کہ آپ کو مجبور امہمان نوازی کرنی پڑتی ، نہ ہی آپ کو کسی کے ساتھ کوئی سیاسی یا اقتصادی غرض تھی.ادھر مکہ والوں کی مہمان نوازی اس غرض کے ماتحت ہوتی تھی کہ اب ہم مہمان نوازی کرتے ہیں جب ہم ان کے پاس جائیں گے تو یہ ہماری مہمان نوازی کریں گے.مگر آپ نے تو اس قسم کا سفر ہی کبھی نہ کیا تھا آپ تو غار حرا میں عبادت الہی میں مصروف رہتے تھے آپ کا تعلق نہ نذرو نیاز سے تھا نہ کسی اور غرض کے ساتھ پس آپ کی مہمان نوازی اور مکہ والوں کی مہمان نوازی میں نمایاں فرق تھا.آپ کا یہ فعل صرف خدا تعالیٰ کے لئے تھا اور مکہ والوں کا یا دوسرے عربوں کا یہ فعل اپنے نفس کے لئے اور اپنے حالات سے پیدا شدہ مجبوری کے ماتحت تھا.پس اس طرح کسی کو کھانا کھلانا یا مہمان نوازی کرنا کہ کل جب میں اس کے پاس جاؤں گا تو یہ میری مہمان نوازی کرے گا اس کو فعل حسن تو کہا جا سکتا ہے خُلق فاضل نہیں کہا جا سکتا خلق فاضل وہ ہے جس میں اپنے نفس کا خیال نہ ہو بلکہ وہ فعل صرف خدا تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے کیا جا رہا ہو.پس عربوں کی مہمان نوازی Forces of Events کی وجہ سے تھی ورنہ ان کے مد نظر خدمت خلق یا خدا تعالیٰ کی خوشنودی نہ تھی وہ اپنے حالات گردو پیش سے ایسا کرنے پر مجبور تھے.خانہ بدوش قو میں جن میں شہریت نہیں ہوتی لازمی طور پر مہمان نوازی کے لئے مجبور ہوتی ہیں اور اگر وہ ایسا نہ کریں تو ان کے حالات تباہ ہو جائیں.عرب لوگ جہاں مہمان نواز ہیں وہاں اگر کوئی شخص ان کے منشاء کے خلاف کچھ کر گزرے تو سخت گیر بھی ہوتے ہیں.حضرت خلیفہ اول ایک واقعہ سنایا کرتے تھے کہ کوئی ہندوستانی حج کرنے جارہا تھا کہ راستہ میں ایسی حالت میں کہ اس کے پاس نہ پیسہ تھا اور نہ سامان خور و نوش اپنے قافلہ سے بچھڑ گیا وہ اِدھر اُدھر کھانے کی تلاش میں سرگرداں تھا کہ اسے ایک عرب کی جھونپڑی نظر آئی وہ اس طرف چلا گیا اور کہا میں بھوک سے نڈھال ہو رہا ہوں اور میرے پاس پیسے بھی نہیں ہیں مجھے کھانا دووہ عرب غریب آدمی تھا اس کے پاس اور تو کچھ نہ تھا ، عرب کے جنگلوں اور صحراؤں میں ایسا ہوتا

Page 41

انوار العلوم جلد ۱۹ ΙΔ زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر ہے کہ پانی کی دھاریں زمین کے نیچے بہتی ہیں اور کہیں کہیں زمین کے اوپر آ جاتی ہیں اور پھر غائب ہو جاتی ہیں اسی طرح اس عرب کی جھونپڑی کے پاس پانی کی دھار زمین کے اوپر تھی اور اس نے کنال دو کنال ٹکڑے میں تربوز بوئے ہوئے تھے ، عرب نے اس میں سے تربوز تو ڑ کر مہمان کو دینے شروع کئے جو کچاتر بوز ہوتا وہ پھینک دیتا اور جو پکا ہوتا وہ مہمان کو دے دیتا.جب مہمان کا پیٹ بھر گیا تو عرب تلوار لے کر اس کے سر پر کھڑا ہو گیا اور کہا کھڑے ہو جاؤ وہ ہندوستانی بیان کرتا تھا کہ میں عرب کے اس فعل سے سخت متعجب ہوا کہ پہلے تو اس نے مجھے تربوز | تو ڑ تو ڑ کر کھلائے اور اب یہ تلوار سونت کر میرے سر پر آن کھڑا ہوا ہے.چنانچہ ہندوستانی نے پوچھا کیا بات ہے؟ عرب نے کہا بات کیا ہے کھڑے ہو جاؤ.وہ کھڑا ہوا تو عرب نے اس کی اچھی طرح سے تلاشی لی اور یہ دیکھ کر کہ اس کے پاس سے کچھ نہیں نکلا چھوڑ دیا اور کہنے لگا میں نے تمہاری مہمان نوازی کے لئے اپنا سارا کھیت تباہ کر دیا تھا مگر میں نے مہمان نوازی کا حق تو ادا کر دیا اب میں یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ تم نے جو کہا تھا کہ میرے پاس کچھ نہیں آیا تم نے یہ سچ کہایا جھوٹ؟ اگر تمہارے پاس سے کچھ نکل آتا تو میں تمہیں ضرور مار دیتا کیونکہ یہی ایک کھیت تھا جس پر میرا اور میرے بیوی بچوں کا گزارہ تھا اور یہ میں نے تمہاری مہمان نوازی کے لئے تباہ کر دیا گویا میں نے اپنے ہاتھوں اپنے آپ کو اور اپنے بیوی بچوں کو ہلاک کر دیا تھا.اسی طرح وزیرستان وغیرہ کے پٹھان سٹرک پر سے گزرتے ہوئے لوگوں کو مار دیتے ہیں اور ان کے مال چھین کر لے جاتے ہیں لیکن اگر کوئی شخص سڑک سے ہٹ کر ان کے گھر میں پہنچ جائے تو وہ اس کی بڑی آؤ بھگت کرتے ہیں اور مہمان نوازی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے.یہ مہمان نوازی تو ہے لیکن مہمان نوازی کی غرض کیا ہے؟ اگر ان کی یہ مہمان نوازی خدا کے لئے ہو تو سڑک پر جانے والوں کے لئے بھی ہو.مگر نہیں سڑک پر جانے والوں کے وہ کپڑے بھی اُتار لیتے ہیں.پس یہ فرق ہے فعلِ حسن اور خُلق فاضل میں.اسلام جب کہتا ہے کہ عربوں کے اندر کوئی خوبی نہ تھی تو وہ اس نقطۂ نگاہ سے کہتا ہے کہ ان کے اس قسم کے افعال اخلاق فاضلہ نہ تھے یہ الگ بات ہے کہ کوئی شخص کہہ دے کہ اسلام کا نقطۂ نگاہ غلط ہے.ایسی صورت میں اس بات پر بحث ہوگی کہ یہ نقطۂ نگاہ غلط ہے یا صحیح لیکن اسلام کا نقطۂ نگاہ یہ ہے کہ جو فعل اپنی اغراض کے پیش نظر سیاسی یا

Page 42

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۹ زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر اقتصادی مفاد کیلئے کیا جائے اور وہ بظاہر حسین نظر آتا ہو تو وہ فعل حسن تو ضرور کہلائے گا لیکن اخلاق فاضلہ نہیں کہلا سکتا.پس عربوں کے اندر مہمان نوازی کا پایا جانا خدا کے لئے یا خلق خدا کی خدمت کیلئے نہ تھا بلکہ وہ ان کے مخصوص حالات کے ماتحت تھا اور وہ اس کے لئے مجبور تھے.بے شک ان کا یہ فعل خوبصورت نظر آتا ہے اور ہے بھی خوبصورت لیکن اس کے اندر نیکی کا پہلو نہیں ہے اسی طرح عربوں کے اندر پناہ دینے کا رواج تھا مگر وہ بھی کسی دباؤ کے ماتحت اور مختلف اغراض کو اپنے اندر لئے ہوئے تھا.ہمارے ملک کے اندر جنگلات پائے جاتے ہیں چور یا ڈا کو پناہ لینے کے لئے اور پولیس کی نظروں سے بچنے کے لئے جنگلات میں چلے جاتے ہیں یا بڑے بڑے شہروں میں چھپ جاتے ہیں جہاں کئی کئی ماہ تک پولیس ان کا سراغ لگاتی رہے تو بھی نا کام رہتی ہے لیکن عرب کی یہ حالت تھی کہ ہر قبیلہ الگ الگ رہتا تھا.ہمارے ملک میں تو یہ حالت ہے کہ جس بڑے شہر میں چلے جاؤ وہاں یہی نظر آئے گا کہ ایک گھر گجرات کے کسی شخص کا ہے، دوسرا سیالکوٹ سے آکر رہ رہا ہے، تیسرا مدراس کا آدمی بسلسلہ ملازمت رہتا ہے، چوتھا بمبئی کا آدمی تجارت کی غرض سے آیا ہوا ہے، پانچوں کلکتہ کا ہے گویا ہمارے شہروں کی آبادی اس طرح مخلوط ہوتی ہے کہ اگر کوئی اجنبی کسی کے پاس آ کر ٹھہر جائے تو پتہ ہی نہیں لگ سکتا.لیکن عربوں کی حالت اس سے بالکل مختلف تھی وہ قبیلہ وار رہتے تھے اور جب کوئی غیر شخص آ جاتا تھا تو وہ کہتے تھے یہ غیر ہے ان لوگوں میں چونکہ لوٹ مار اور جھگڑے ہوتے رہتے تھے اس لئے انہوں نے سمجھ لیا تھا کہ جب کوئی مجرم کر کے کسی کے پاس پہنچ جائے تو وہ اسے پناہ دے تا کہ کل کو ہم اس کے ہاں پناہ لے سکیں.عرب کی لڑائیاں تو مشہور ہیں اور معمولی معمولی باتوں پر قبائل آپس میں اُلجھ جاتے تھے اور کئی کئی سال تک آپس میں جنگیں ہوتی رہتی تھیں اسی طرح عرب کی ایک مشہور جنگ جو عرصۂ دراز تک جاری رہی اس کا آغاز اس طرح ہوا کہ کسی شخص کے کھیت میں ایک کتیا نے بچے دیئے اور کسی دوسرے کی اونٹی چرتے چراتے ادھر سے گزری اور اس کے پاؤں کے نیچے آ کر کتیا کا ایک بچہ مارا گیا.کھیت والے نے یہ سمجھ کر کہ یہ کتیا میری پناہ میں تھی جھٹ اونٹنی پر حملہ کر کے اس کی کونچیں کاٹ دیں.اونٹنی کے مالک نے جب دیکھا کہ میری اونٹنی کو مارا گیا ہے تو اس

Page 43

انوار العلوم جلد ۱۹ زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر نے جا کر اُس مارنے والے کو قتل کر دیا اس پر طرفین کے قبیلے آگئے اور جنگ شروع ہوگئی اور تاریخوں میں آتا ہے کہ وہ جنگ تمہیں سال تک جاری رہی.اب یہ بھی کوئی عقل کی بات تھی کہ کتیا کا بچہ اونٹنی کے پاؤں کے نیچے آ کر مر جانے سے تمہیں سال تک جنگ لڑی جاتی.یہ پناہ دینے کا انتہائی جذبہ تھا جو ان لوگوں میں پایا جاتا تھا مگر دیکھنا تو یہ ہے کہ اس بات کا محرک کیا تھا.اس بات کا محرک خدا تعالیٰ کی خوشنودی نہ تھی ، دین کی پیروی نہ تھی ، اگلے جہان کی بہبودی مد نظر نہ تھی ، کوئی نیکی کرنا مقصود نہ تھا اس کی محرک صرف قبائلی زندگی اور ان کا رسم ورواج تھا اور وہ صرف ایسے کاموں سے اپنی عزت بڑھانا چاہتے تھے اور یہ دکھانا مقصود تھا کہ ہم اتنے بہادر ہیں.ہمیں ان کے اس رواج میں بعض خوبصورت کام بھی نظر آتے ہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس سے ایک دفعہ فائدہ اُٹھایا تھا.آپ جب سفر طائف سے واپس تشریف لائے تو چونکہ عرب دستور کے مطابق مکہ چھوڑ دینے کے بعد اب آپ مکہ کے باشندے نہیں تھے بلکہ اب مکہ والوں کا اختیار تھا کہ وہ آپ کو مکہ میں آنے دیں یا نہ آنے دیں اس لئے آپ نے مکہ کے ایک رئیس مطعم بن عدی کو کہلا بھیجا کہ میں مکہ میں داخل ہونا چاہتا ہوں کیا تم عرب دستور کے مطابق مجھے داخلہ کی اجازت دیتے ہو.مطعم بن عدی اسلام کا سخت دشمن تھا لیکن ایسے حالات میں انکار کرنا بھی بہا در عربوں کی شان اور شرافت کے خلاف تھا اس لئے جب یہ پیغام اس کے پاس پہنچا اور پیغا مبر نے اسے کہا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پیغام تمہاری طرف بھیجا ہے تو وہ اُسی وقت اُٹھ کھڑا ہوا اور کہا جب محمد (ﷺ) نے کہا ہے تو میرا فرض ہے کہ میں اُن کو پناہ دوں یہ کہہ کر اس نے اپنے پانچوں بیٹوں کو بلایا اور کہا آج میری اور میرے خاندان کی عزت کا سوال ہے تم اپنی اپنی تلواریں نکال لو کیونکہ ہم نے محمد ( ﷺ ) کو اپنی پناہ میں لے کر شہر میں داخل کرنا ہے اور یا درکھو کہ تم خود ٹکڑے ٹکڑے ہو جاؤ مگر محمد(ﷺ) کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہونے پائے.چنانچہ وہ خود اور اس کے پانچوں بیٹے تلوار میں تنگی کر کے گئے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی حفاظت میں مکہ میں داخل کیا اور آپ نے اسی حالت میں کعبہ کا طواف بھی کیا اس کے بعد وہ لوگ آپ کو گھر پہنچا کر واپس چلے گئے اور پھر آپ کی صلى الله

Page 44

انوارالعلوم جلد ۱۹ ۲۱ زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر مخالفت میں سرگرم ہو گئے.پس یہ خوبی تو عربوں کے اندر تھی مگر عزت نفس کے لئے تھی خدا تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے نہ تھی مگر اسلام دنیا میں اخلاق فاضلہ پیدا کرنا چاہتا ہے.اسلام کہتا ہے میں تمہیں اس لئے اچھے کاموں کا حکم دیتا ہوں کہ تم نیک ہو جاؤ اسلام کہتا ہے میں تمہیں اس لئے اچھے کاموں کا حکم دیتا ہوں تا تمہاری روحانیت بلند ہو جائے اور اسلام کہتا ہے میں تمہیں اس لئے اچھے کاموں کا حکم دیتا ہوں کہ تم اخلاق فاضلہ کے حامل ہو جاؤ.مگر عربوں میں یہ بات نہ تھی وہ اس لئے مہمان نوازی کرتے تھے کہ وہ ایسا کرنے پر مجبور تھے.وہ اس لئے پناہ دیتے تھے کہ ہم معزز قرار پائیں پھر عربوں کے اندر بعض برائیاں بھی پائی جاتی تھیں اور میں نے اپنی بعض کتابوں میں اس بات کا ذکر کیا ہے کہ عربوں میں اپنی لڑکیاں مار دینے کا رواج تھا اور قرآن کریم میں بھی اس بات کا ذکر آتا ہے.مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ سارے عربوں میں یہ رواج تھا اگر سب میں یہ رواج ہوتا تو نسل کیسے چلتی اور بچے کس طرح پیدا ہوتے اور وہ شادیاں کس طرح کرتے ، اگر سارے ہی اپنی لڑکیوں کو مار دیتے تو کچھ عرصہ کے بعد یقیناً ان کی نسل ختم ہو جاتی.پس سارے عربوں میں یہ رواج نہ تھا بلکہ صرف دو تین قبیلوں میں یہ بات پائی جاتی تھی کہ وہ اپنی بیٹیوں کو قتل کر دیتے تھے اور اس کا محرک یہ امر ہوتا تھا کہ ہم اتنے بڑے آدمی ہیں یا اتنی وجاہت رکھتے ہیں کہ ہم اس بات کو برداشت نہیں کر سکتے ہم کسی ایسے شخص کو رشتہ دیں جو ہم سے کم وجاہت رکھتا ہو.یہ جذبہ تھا جس کے ماتحت وہ بیٹیوں کو قتل کر دیتے تھے اور یہ کام صرف وہی لوگ کرتے تھے جو اپنے آپ کو بہت بڑا امیر کبیر یا خاندانی لحاظ سے رُعب اور دبدبے والا یا اثر و رسوخ کے لحاظ سے بڑا آدمی یا سیاست اور تدبیر کے لحاظ سے سیاستدان اور مد بر سمجھتے تھے اور ان کا خیال تھا کہ کسی کا ہماری بیٹیوں کا خاوند بننا ہماری ہتک ہے.مگر وہ رواج ان میں شاذ تھا عام نہ تھا اور جب یہ شاذ تھا تو ساری قوم کی طرف یہ فعل کس طرح منسوب ہوسکتا ہے.مگر سوال تو یہ ہے کہ باقی عرب جو یہ فعل نہیں کرتے تھے وہ ان کے اس فعل کو کس نگاہ سے دیکھتے تھے اگر باقی عرب یہ کہتے کہ یہ فعل بُرا ہے تو واقعی ساری قوم کی طرف یہ بات منسوب نہیں ہو سکتی لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ جو عرب اس پر عامل نہ تھے وہ بھی دوسروں کے اس فعل کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے تھے اور وہ بُر انہیں مناتے تھے بلکہ کہتے تھے کہ یہ بہت اچھا فعل ہے

Page 45

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۲ زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر اس لئے چاہے وہ خود نہ کرتے تھے مگر ان کی پسندیدگی کی وجہ سے یہ فعل ساری قوم کی طرف منسوب کیا جائے گا.جیسے کسی قوم کا کوئی ایک شخص چوری کر کے واپس پہنچے اور ساری قوم اس کو شاباش کہے تو گوشا باش کہنے والوں نے خود چوری نہ کی ہوگی مگر شاباش کہنے کی وجہ سے اور چوری کے فعل پر پسندیدگی کا اظہار کرنے کی وجہ سے وہ سب چور کہلائیں گے.اسی طرح یہ عیب عربوں میں شاذ تو تھا لیکن اس پر عامل نہ ہونے والوں کی پسندیدگی کی وجہ سے یہ فعل ساری قوم کی طرف منسوب ہوگا.پس عربوں میں بعض مناقب بے شک پائے جاتے تھے گو میں نہیں کہہ سکتا کہ اس لفظ کے لغةً کیا معنے ہیں اور عربی زبان میں اسے کن معنوں میں استعمال کیا جاتا ہے جہاں تک میں سمجھتا ہوں نقب کے معنی ہوتے ہیں گہرا چلا جانا اور مناقب کے معنے ہیں ایسی رسوم جو کسی قوم کے اندر گھر کر جائیں اور ان کی روز مرہ زندگی کا جزو بن جائیں.بہر حال اگر تو مناقب کے معنی افعال حسنہ کے ہیں تو افعال حسنہ عربوں کے اندر ضرور پائے جاتے تھے لیکن قرآن کریم کے نقطہ نگاہ سے جن افعال کو اخلاق فاضلہ کہا گیا ہے وہ ان میں نہ تھے جیسے قرآن کریم میں آتا ہے کہ یہودی کہتے تھے کہ حضرت ابراہیم یہودی تھے اور عیسائی کہتے تھے کہ حضرت ابراہیم عیسائی تھے لیکن جب حضرت ابراہیم یہودیوں اور عیسائیوں کے پیدا ہونے سے بھی بہت پہلے تھے تو وہ یہودی یا عیسائی کس طرح ہو سکتے تھے ، یہ تو میں تو آپ کی وفات کے ایک لمبا عرصہ بعد پیدا ہوئیں.یہ تو ایسی ہی بات ہو گی جیسے آج کوئی شخص کہہ دے کہ میرے پڑدادا نے آج سے ایک ہزار سال پہلے ریل بنائی تھی یہ سن کر ہر شخص اس کی بیوقوفی پر جنس دے گا.اسی طرح حضرت ابراہیم تو یہودیت سے پانچ چھ سو سال پہلے اور نصرانیت سے قربیاً میں سو سال پہلے تھے پھر یہ کس طرح کہا جا سکتا ہے کہ آپ یہودی تھے یا نصرانی تھے ہما را دعوی یہ ہے که قرآن کریم اخلاق فاضلہ کی وہ تعریف کرتا ہے جو تعریف اس سے پہلے کسی مذہب نے نہیں کی اور جب اخلاق فاضلہ کی صحیح تعریف سب سے پہلے اسلام نے ہی پیش کی ہے تو عربوں میں اسلام سے قبل اخلاق فاضلہ پیدا ہی کس طرح ہو سکتے تھے.پس جہاں تک قرآن کی تعریف کا سوال ہے ہم کہہ سکتے ہیں کہ عربوں کے اندر کوئی مناقب نہ تھے لیکن اگر مناقب کے معنی افعال حسنہ کیلئے جائیں تو یہ عربوں میں ضرور پائے جاتے تھے اور اس کا انکار نہیں کیا جا سکتا.

Page 46

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۳ زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں نے اسلام لانے سے پیشتر سو اونٹ ذبح کر کے غریبوں کو کھلائے تھے آپ نے فرمایا تمہاری اسی نیکی کی وجہ سے تمہیں ہدایت نصیب ہوئی ہے.پس جو فعل اچھا ہوا سے اچھا ہی کہنا پڑے گا.حاتم طائی گو مسلمان نہ تھا مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی سخاوت کی وجہ سے اس کا اتنا خیال تھا کہ جب ایک دفعہ قیدی آئے تو ان میں ایک عورت بھی تھی اس عورت کے متعلق جب معلوم ہوا کہ وہ حاتم طائی کی بیٹی ہے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے شرم آتی ہے کہ جو شخص غیروں کے ساتھ اتنا حسن سلوک کرتا تھا اس کی بیٹی کو قید رکھوں یہ کہ کر آپ نے اسے آزاد کر دیا.حاتم طائی کی بیٹی بھی آپ کی صداقت اور شرافت کی قائل ہو چکی تھے اس نے کہا يَا رَسُولَ الله ! مجھے بھی شرم آتی ہے کہ میرے باقی ساتھی قیدر ہیں اور میں رہا ہو جاؤں.یہ سُن کر آپ نے باقی قیدیوں کو بھی رہا کرنے کا حکم دے دیا.لے پس حاتم طائی کی نیکی ہی تھی جس کی وجہ سے آپ نے اس کی لڑکی اور اس کی قوم کو رہا کر دیا.حکیم بن حزام کی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دوستی تھی گو ابتداء میں وہ آپ پر ایمان نہ لایا تھا مگر آپ ہمیشہ فرمایا کرتے تھے کہ حکیم بن حزام جیسا غریبوں سے ہمدردی کرنے والا میں نے نہیں دیکھا.آپ کے ہجرت کر کے مدینہ تشریف لے جانے کے بعد وہ ایک دفعہ تجارت کے لئے شام کی طرف گیا تو وہاں اس نے ایک نہایت خوبصورت جبہ دیکھا ، اُسے چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت تھی اور آپ کا اس کے دل میں بڑا احترام تھا اس لئے باوجود کافر ہونے کے اور باوجود کفار کا سردار ہونے کے اس نے وہ جتبہ آپ کے لئے خرید لیا اور واپس مکہ پہنچا اور پھر مکہ سے اونٹ پر سوار ہو کر آپ کے پاس مدینہ پہنچا اور وہ جبہ آپ کی خدمت میں پیش کر کے کہا کہ میں نے جب یہ جبہ دیکھا اور مجھے خوبصورت معلوم ہوا تو میں نے سمجھا کہ یہ جبہ میرے دوست محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا اور کسی کو نہیں بجے گا.مگر آپ نے فرمایا میں کسی مشرک کا ہدیہ قبول نہیں کر سکتا.وہ کہنے لگا میں نے آپ کو یہ جبہ پہنچانے کے لئے کتنا لمبا سفر اختیار کیا ہے اور میرے یہاں آنے کی سوائے اس کے اور کوئی غرض نہ تھی کہ میں آپ کو یہ جبہ پہنچاؤں جو مجھے

Page 47

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۴ زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر نہایت خوبصورت نظر آیا تھا.آپ نے فرمایا اچھا اگر تم یہ جبہ مجھے دینا ہی چاہتے ہو تو مجھ سے اس کی قیمت لے لو.اس نے کہا میں لایا تو آپ کو مفت دینے کے لئے تھا لیکن اگر آپ مفت نہیں لینا چاہتے اور قیمت ادا کرنا چاہتے ہیں تو آپ کی مرضی.چنانچہ آپ نے قیمت دے کر وہ جبہ اُس سے لے لیا.اے حکیم بن حزام کی یہ کتنی دوست پروری تھی کہ وہ شام سے ایک تحفہ آپ کے لئے لایا پہلے مکہ پہنچا اور پھر مکہ سے صرف اس غرض کے ماتحت کہ وہ جبہ آپ تک پہنچائے اس نے تین سو میل کا سفر طے کیا صرف اس وجہ سے کہ یہ جبہ میرے دوست محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ہی سجے گا.لیکن سوال تو یہ ہے کہ اس فعل کے پیچھے کونسا جذ بہ کارفرما تھا.اس کے پیچھے یہ جذبہ تھا کہ وہ خدا کے ایک بندے کی خدمت کرنا چاہتا تھا تو یہ بڑے اعلیٰ درجہ کا خلق ہے لیکن اگر اس کے پیچھے یہ جذبہ تھا کہ میں معزز کہلاؤں تو یہ فعل حسنہ تھا اخلاق فاضلہ اس کا نام نہیں رکھ جا سکتا.قرآن کریم کہتا ہے خُلقِ فاضل صرف وہی فعل ہوسکتا ہے جس کے پیچھے کوئی طبعی جذ بہ نہ ہو، کوئی سیاسی غرض نہ ہو، کوئی اقتصادی مفاد مد نظر نہ ہوں بلکہ صرف خدا تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے کوئی کام کیا جائے.ایک ماں جب اپنے بچے سے محبت کرتی ہے تو وہ طبعی جذبہ کے ماتحت کرتی ہے اور اپنے بچے سے محبت کرنے کے لئے مجبور ہوتی ہے وہ جب بیمار ہوتا ہے اور اس کا ودھ نہیں پیتا تو وہ ڈاکٹروں، حکیموں اور ویدوں کے پاس ماری ماری پھرتی ہے کہ میرا بچہ کیوں میرا خون نہیں چوستا اور کہتی ہے خدا کے لئے اس کا علاج کرو.کیا ہم اس کو اخلاق فاضلہ کا نام دے سکتے ہیں ہرگز نہیں وہ عورت مجبور ہوتی ہے اپنی محبت کی وجہ سے اسی لئے وہ چاہتی ہے کہ وہ اس کا خون چوستا رہے.قرآن کریم سے پتہ لگتا ہے کہ اخلاق فاضلہ اختیار کرنے سے آخر انسان اس حد تک پہنچ جاتا ہے کہ وہ اخلاق اس کے طبعی جذبات کی طرح ہو جاتے ہیں اور وہ اخلاق فاضلہ پر بالکل اسی طرح مجبور ہو جاتا ہے جیسے ماں اپنے بچے کو دودھ دینے کے لئے.اور مؤمن کی یہ حالت ہوتی ہے کہ اگر اس کے اخلاق فاضلہ کے رستہ میں کوئی رکاوٹ واقع ہو جائے تو وہ بے چین ہو جاتا ہے جو شخص اس حالت کو پہنچ جائے کہ اخلاق فاضلہ اس کے طبعی جذبات کے ماتحت عمل میں آنے لگ جائیں تو باوجود طبعی ہونے کے اس کی نیکی سے انکار نہیں کیا جا سکتا.اُس وقت یہ کہا جائے گا کہ یہ شخص مجسم اخلاق بن گیا ہے.غرض عربوں کے اندر اس

Page 48

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۵ زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر قسم کے افعال حسنہ کا پایا جانا طبعی جذبات تھے جن کے پیچھے نیکی کا جذبہ نہ تھا بلکہ وہ عزت نفس کے لئے ایسا کرتے تھے اور اپنے گردو پیش کے حالات سے مجبور تھے کہ وہ ایسا کریں اور اس قوم کے بعض افراد یا بعض قبائل میں جو عیوب پائے جاتے تھے ان میں نہ کرنے والے بھی شریک تھے کیونکہ وہ ان کے عیوب کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے تھے بلکہ ان کی تعریف کرتے تھے.بے شک بعض لوگ خود عفت پسند بھی ہوتے تھے مگر جب ایک شاعر کسی مجلس میں کھڑے ہو کر اپنے شعر سناتا تھا جن میں اس نے یہ بیان کیا ہوتا تھا کہ میں نے فلاں کی عورت کو اغوا کر لیا یا فلاں عورت کے ساتھ میں نے یہ کیا تو چاہے مجلس میں ایک شخص خود عفیف ہوتا تھا وہ شاعر کے فعل کو کھیل سمجھتا تھا اور اس پر حیرت اور استعجاب کا اظہار نہ کرتا تھا بلکہ سن کر مسکرا دیتا تھا.اس طرح گو وہ خود ایسے فعل کا ارتکاب نہ کرتا تھا مگر پسندیدگی کا اظہار کر کے وہ بھی ایسا کرنے والے کے ساتھ شامل ہو جاتا تھا.سید منیر الحصنی صاحب نے جو آیت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بیان کی ہے کہ وتقلبك في الشجرین مفسرین نے اس کے یہ معنی کئے ہیں کہ آپ کے آبا و اجداد نیک تھے حالانکہ ایک مشرک کو ہم عفیف تو کہہ سکتے ہیں لیکن اسے ساجد نہیں کہہ سکتے.یوں تو زبان کے لحاظ سے ہم بتوں کو سجدہ کرنے والوں کو بھی ساجد کہہ سکتے ہیں لیکن قرآن کریم میں جہاں کہیں یہ لفظ استعمال ہوا ہے اس معنوں میں ہوا ہے کہ موحد ، ساجد اور رائع یعنی خدا کو سجدہ کرنے والے.پس اس آیت میں ساجدین کے یہ معنی نہیں کہ ہم نے تجھے موحد ساجدین میں سے گزارا اگر یہ معنی کئے جائیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آباء واجداد خدا رسیدہ تھے تو یہ صحیح نہیں تاریخ اس کے خلاف ہے خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میرے والدین مشرک تھے اور ابو طالب جن کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت زیادہ محبت تھی جب وہ مرنے لگے تو انہوں نے بھی یہی کہا کہ بھتیجے ! تیری باتیں تو سچی معلوم ہوتی ہیں لیکن بات یہ ہے کہ میں اپنی قوم کو نہیں چھوڑ سکتا.پس ایک طرف ساجد کے معنی موحد کے اور دوسری طرف تواریخ اور احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کے دادا پڑدادا موحد نہیں تھے اس لئے وہ معنی جو مفسرین کی طرف سے کئے جاتے ہیں صحیح نہیں.درحقیقت اللہ تعالیٰ نے

Page 49

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۶ زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر وتقلبك في الشجدین میں یہ فرمایا ہے کہ اے محمد ( ﷺ ) تیرے گردو پیش سب موحد ہی موحد ہیں اور تُو موحدین میں پھرتا ہے اور یہ ہمارا کتنا بڑا احسان ہے کہ مکہ جیسی شرک کی سرزمین میں ہم نے موحد ہی موحد پیدا کر دیئے ہیں اور ان لوگوں کو تو حید پر عامل کر دیا ہے جو ایک نہیں دو نہیں سینکڑوں بتوں کی پوجا کرتے تھے.تو دائیں جاتا ہے تو تجھے موحد نظر آتے ہیں، تو بائیں جاتا ہے تو تجھے موحد ملتے ہیں، تو ادھر جاتا ہے تو تجھے موحد ملتے ہیں اور تو اُدھر جاتا ہے تو تجھے موحد ملتے ہیں.غرض تو جس طرف بھی جاتا ہے تجھے موحد نظر آتے ہیں اور مکہ جیسی شرک کی بستی میں ہم نے تیرے ساتھ موحدین پیدا کر دیئے ہیں.تقلب کے معنی ہیں ادھر جانا اور اُدھر جانا.آپ جب خود اپنے والدین کے متعلق فرماتے ہیں کہ وہ مشرک تھے اور گو وہ رواجاً شرک کرتے تھے مگر کرتے ضرور تھے پھر یہ کہنا کہ آپ کے والدین موحد تھے یہ ایک ایسی بات ہے جس کے متعلق کوئی ضعیف سے ضعیف روایت بھی نہیں ملتی نہ قرآن کریم سے نہ حدیثوں سے اور نہ تاریخ سے.پس تقلب کا مفہوم یہ نہیں تھا جو عوام نے سمجھ لیا ہے بلکہ یہ لفظ صحابہ کی طرف اشارہ کرتا ہے.بعض انبیاء کی بیویاں ان پر ایمان نہ لائی تھیں، بعض کی اولا د نے ان کی نبوت کا انکار کر دیا تھا.حضرت لوظ کی بیوی آخر تک ایمان نہ لائی تھی گو بیویوں یا اولاد کے انکار سے نبی کی شان میں تو فرق نہیں آتا لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں تھیں تو خدا تعالیٰ کے دین پر فدا ، آپ کی اولاد تھی تو وہ دین پر قربان ، آپ کے ساتھی تھے تو وہ اسلام کے سچے عاشق ، یہاں تک کہ سب تعلق والوں کو اللہ تعالیٰ نے ساجد بنا دیا اور یہ ایسی بات ہے کہ اور کسی نبی کو نصیب نہیں ہوئی.پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) تو جہاں کہیں جاتا ہے موحدین اور ساجدین میں پھرتا ہے، تیرے گھر میں توحید ، تیرے دوستوں میں تو حید اور تو جدھر جاتا ہے تو حید کا بیج بویا جاتا ہے اور تو نے ہزاروں مشرکیں کو ساجدین بنا دیا ہے.یہ امر بھی یا درکھنا چاہئے کہ ایک نیکی ہوتی ہے بالفعل اور ایک بالقوۃ.جہاں تک قابلیت اور ترقی کا سوال ہے ہم کہہ سکتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ کی بعثت سے قبل بالفعل ان میں کوئی قابلیت اور ترقی نہیں تھی مگر جہاں تک بالقوۃ قابلیت اور ترقی کا سوال ہے ہمیں تسلیم کرنا پڑتا ہے

Page 50

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۷ زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر کہ اہل عرب میں یہ قابلیت اور ترقی پائی جاتی تھی بلکہ اس حد تک پائی جاتی تھی کہ دنیا کی کوئی قوم اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی تھی اور یہ بات اللہ تعالیٰ کی حکمت اور اس کی تدبیر کے عین مطابق ہے اللہ تعالیٰ خود قرآن کریم میں فرماتا ہے.وَ مَكَرُوا وَ مَكَرَ الله، والله خَيْرُ الْمَاكِرِينَ ١٣ پس اللہ تعالیٰ بھی تدبیریں کرتا ہے جو اس کی حکمت پر مبنی ہوتی ہیں اور یہ بھی اس کی تدبیر ہی تھی کہ اس نے اپنا پیغام دنیا تک پہنچانے کے لئے عربوں میں اتنی قابلیت رکھ دی تھی کہ وہ اس بوجھ کو اُٹھا سکتے.ایک عقلمند انسان کسی بچہ پر اتنا بوجھ نہیں ڈالتا جو اُس کی طاقت سے بالا ہو پھر یہ کس طرح ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی ایسے انسان پر اپنا پیغام پہنچانے کا بوجھ ڈال دے جو اس کام کی اہلیت نہ رکھتا ہو یا وہ اپنے نبی کو کسی ایسی قوم میں بھیج دے جس میں ترقی کی قابلیت بالقوہ بھی نہ پائی جاتی ہو.بے شک عربوں کے اندر اخلاق فاضلہ نہ تھے لیکن اس بات کا انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ان میں افعال حسنہ ضرور تھے جہاں تک اس سوال کا تعلق ہے کہ عربوں کے اندر اتنی قابلیت تھی یا نہ تھی کہ وہ اعلیٰ ترقیات کو حاصل کر سکیں ہم کہیں گے کہ اگر ان میں اعلیٰ قابلیت نہ ہوتی تو اللہ تعالی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس قوم کے اندر کیوں بھیجتا.محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے اس لئے اس مقام پر کھڑا کیا تھا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی بہترین انسان تھے جو اس عظیم الشان بوجھ کو اُٹھا سکتے اور عربوں کو اس لئے چنا کہ عرب ہی دنیا میں وہ بہترین قوم تھے جو اعلیٰ ترقیات حاصل کر سکتے تھے.بے شک ابوبکر اسلام سے پیشتر صرف ابوبکر تھے لیکن ان کے اندر بالقوة نیکی موجود تھی اللہ تعالیٰ نے عربوں کو چُنا ہی اس لئے تھا کہ ان میں قابلیت پائی جاتی تھی.کسی کا یہ کہنا کہ عرب اسلام سے پیشتر اسلام کی تعلیم پر کیوں نہ عمل کرتے تھے یہ محض حماقت ہوگی.اگر کوئی شخص یہ کہے کہ قابل تو رومی بھی تھے، ایرانی بھی تھے یا ہندوستانی بھی تھے تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر رومی قابل ہوتے تو اللہ تعالٰی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے اندر بھیجتا ، اگر ایرانی قابل ہوتے تو اللہ تعالٰی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے اندر مبعوث فرماتا ، اگر ہندوستانی قابل ہوتے تو اللہ تعالٰی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے اندر بھیجتا اور اگر افریقی اِس قابل ہوتے تو اللہ تعالیٰ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اُن کے اندر بھیجتا لیکن اللہ تعالیٰ

Page 51

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۸ زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر آپ کو نہ رومیوں میں بھیجتا ہے، نہ ایرانیوں میں اور نہ ہندوستانیوں میں بھیجتا ہے اور نہ افریقیوں میں بلکہ اللہ تعالیٰ آپ کو عربوں میں بھیجتا ہے کیا اللہ تعالیٰ اپنے دین کو تباہ کرنا چاہتا تھا کہ اس نے آپ کو عربوں میں مبعوث فرما دیا ؟ اللہ تعالیٰ نے آپ کو عربوں میں بھیجا ہی اس لئے تھا کہ وہ جانتا تھا کہ اس وقت عرب ہی ایک ایسی قوم ہے جو دنیا کی ساری قوموں سے بڑھ کر اپنے اندر قابلیت رکھتی ہے اور اس میں شک وشبہ کی ذرہ بھر گنجائش نہیں ہو سکتی کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی ایک ایسے انسان تھے جو اس بوجھ کو اُٹھا سکتے تھے.اور اس میں بھی کوئی شبہ نہیں ہو سکتا کہ عرب ہی ایک ایسی قوم تھی جو مستحق تھی اس بات کی کہ ان کے اندر اللہ تعالیٰ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیجتا اور ان کو فضیلت اسی بات میں ہے کہ ان کے اندر یا لقوہ نیکی پائی جاتی تھی.بالقوہ اسے کہتے ہیں جو کسی کی ذاتی استعداد ہو اور بالفعل وہ خوبی ہوتی ہے جو ظا ہر ہو رہی ہو.پس جہاں تک ذاتی استعداد کا سوال ہے اگر کوئی کہے کہ ذاتی استعدا د عربوں کے سوا اور قوموں میں بھی تھی تو یہ بالکل غلط بات ہوگی.کوئی شخص کہہ دے کہ اگر اسلام ایرانیوں میں جاتا یا رومیوں میں جاتا تو اور بھی ترقیات حاصل کرتا تو یہ بھی قلتِ تدبر کا نتیجہ ہو گا خدا تعالیٰ نے عربوں کو چنا ہی اس لئے تھا کہ وہ دین الہی کو انتہائی بلندی پر پہنچا سکتے تھے.ہمارا یہ ایمان ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلمکی عرب میں پیدائش اللہ تعالیٰ کی تدبیر کے ماتحت تھی خدا تعالیٰ نے اچھی طرح اس بات کو دیکھ لیا تھا کہ عرب ہی دنیا میں ایک ایسی قوم ہے جو اس بوجھ کے اُٹھانے کے قابل ہے ورنہ خدا تعالیٰ کو یہ بھی طاقت تھی کہ آپ کو ایران یا روم یا ہندوستان یا افریقہ میں پیدا فرماتا.پس جہاں تک اُس زمانہ میں بِالقوہ نیکی کا سوال ہے اگر کوئی کہے کہ عربوں سے بڑھ کر کسی اور قوم میں پا لقوة موجود تھی تو یہ بالکل غلط بات ہے.اسی طرح اس زمانہ میں سب سے بڑھ کر قربانی کرنے کا مادہ پنجاب کے لوگوں میں پایا جاتا ہے بعض بنگالی کہہ دیتے ہیں آپ پنجابیوں کو کیوں افضل قرار دیتے ہیں؟ تو میں کہتا ہوں یہ تمہاری قلت تدبر کا نتیجہ ہے جو شخص اس پر اعتراض کرتا ہے.اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو پنجاب میں مبعوث فرما کر یہ بتا دیا کہ جو استعداد اور قربانی کا مادہ پنجابیوں کے اندر ہے وہ کسی اور علاقہ کے لوگوں میں نہیں پس اگر کوئی شخص یہ کہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی

Page 52

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۹ زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر بعثت بنگال یا پشاور یا دکن میں ہونی چاہئے تھی تو یہ اس کی حماقت ہوگی اللہ تعالیٰ ہی سب سے بہتر انتخاب کر سکتا ہے اللہ تعالیٰ نے جس کو فرسٹ (FIRST) قرار دینا تھا دے دیا اور اس کی نظر نے دیکھ لیا کہ اس وقت پنجاب ہی اس قابل ہے کہ اس میں میں اپنا مامور بھیجوں.وہ اچھی طرح اس بات کو جانتا تھا کہ ان کے اندر چھپی ہوئی فضیلت ہے اور ان میں با لقوۃ ترقی کی قابلیت موجود ہے.پس جہاں تک اخلاق فاضلہ کا تعلق ہے بے شک عربوں میں اسلام سے پہلے نہ تھے لیکن ان کے اندر بالقوہ نیکی کی استعداد موجود تھی اور ان میں بعض چھپی ہوئی خوبیاں پائی جاتی تھیں.قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ بعض زمینیں بظاہر یکساں نظر آتی ہیں لیکن ایک زمین ایسی ہوتی ہے کہ اگر اس پر شبنم بھی پڑ جائے تو وہ غلہ اگاتی ہے اور دوسری ایسی ہوتی ہے کہ اگر اس پر متعدد دفعہ بارشیں بھی ہوتی رہیں تو اس میں روئیدگی کی طاقت نہیں آتی.پس اللہ تعالیٰ نے عربوں کو اس لئے اپنے دین کیلئے چنا کہ ان میں اس بوجھ کے برداشت کرنے کے لئے قوت موجود تھی اور وہ جانتا تھا کہ جب اس قوم پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چھینٹا پڑے گا ان میں روئیدگی کی وہ طاقت پیدا ہو جائے گی جو کسی اور قوم میں نہیں ہوسکتی.پس عربوں کی اس فضیلت کا انکار نہیں کیا جا سکتا.اور انکار کرنے کے یہ معنی ہوں گے کہ جان بوجھ کر انکار کیا جا رہا ہے جیسے کہتے ہیں کہ کوئی جولاہا فوج میں بھرتی ہو گیا جب وہ میدانِ جنگ میں پہنچا تو تیر لگنے سے زخمی ہو گیا اور اُس کا خون بہنے لگا.وہ خون کو دیکھتا اور بھا گتا جاتا اور کہتا جاتا یا اللہ ! ایہہ خواب ہی ہووے.یا اللہ ! ایہہ خواب ہی ہووے.پس عربوں کی فضیلت کا انکار کرنا اس جولا ہے کی پیروی کے مترادف ہوگا.عربوں نے اس طرح اسلام کو قبول کیا اور پھر ساری دنیا میں پھیلایا کہ دنیا حیران رہ گئی اور وہ ایک قلیل عرصہ میں دنیا کے معتد بہ حصہ پر اسلام پھیلانے کا موجب ہوئے.پس عربوں کا پا لقوہ نیکی کا انکار کوئی اندھا ہی کرے تو کر سکتا ہے لیکن عقل اور دماغ رکھنے والا انسان کبھی اس حقیقت کا انکار نہیں کر سکتا کہ عربوں کے اندر جو پا لقوہ نیکی موجود تھی وہ اور کسی قوم کے اندر نہ تھی.الفضل ۳، ۵ ، ۸،۷، ۱۲،۹ ستمبر ۱۹۶۱ء)

Page 53

انوار العلوم جلد ۱۹ الروم: ۴۲ داکھ: انگور کی ایک قسم عنب : انگور = المنجد صفحه ۵۱۹،۵۱۸ مطبوعہ کراچی ۱۹۷۵ء زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر بخاری کتاب التفسير تفسير سورة اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ البلد: ۷ ك البلد: ۸،۷ طبقات ابن سعد جلد ۱ صفحه ۲۱۲ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۵ء بخاری کتاب العتق ـ باب عتق الشرك مسند احمد بن حنبل جلد ۳ صفحه ۴۰۳،۴۰۲ مطبوعہ بیروت ۱۹۷۸ء الشعراء: ۲۲۰ ۱۳ آل عمران: ۵۵

Page 54

انوار العلوم جلد ۱۹ I ۳۱ خوف اور امید کا درمیانی راستہ خوف اور امید کا درمیانی راستہ دنا از نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفة المسیح الثانی

Page 55

Page 56

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۳ خوف اور امید کا درمیانی راسته بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خوف اور امید کا درمیانی راسته فرموده ۲۹ رمئی ۱۹۴۷ ء بعد نماز مغرب ) ان ایام میں مسلمان ایک نہایت ہی نازک دور میں سے گزر رہے ہیں اور ان کے اندر موجودہ حالات کی نزاکت کا اتنا احساس نہیں پایا جاتا جتنا کہ پایا جانا چاہئے.قرآن کریم کے مطالعہ سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ مؤمن خوف اور رجاء کے درمیان درمیان ہوتا ہے نہ تو اس پر خوف ہی غالب آتا ہے اور نہ اس پر امید غالب آتی ہے بلکہ یہ دونوں حالتیں اس کے اندر به یک وقت پائی جانی ضروری ہیں جہاں اس کے اندر خوف کا پایا جانا ضروری ہے وہاں اس کے اندر امید کا پایا جانا بھی ضروری ہے مگر ساتھ ہی یہ بھی ضروری ہے کہ نہ تو وہ خوف کی حدود کو پار کر جائے اور نہ امید کی حدود سے تجاوز کر جائے اور یہی وہ اصل مقام ہے جو ایمان کی علامت ہے یا خوش بختی کی علامت ہے اور اس میں مؤمن ہونے کی بھی شرط نہیں اگر کوئی مسلمان نہ بھی ہو اور وہ اس اصل پر عمل کرے اور وہ خوف ورجاء کے درمیانی راستہ پر قدم زن ہو تو یہ اس کی خوش بختی کی علامت ہوگی ورنہ وہ تباہی کا منہ دیکھے گا.یہی خوف و رجاء کے الفاظ جو قر آن کریم میں استعمال ہوئے ہیں بعینہ اسی قسم کے اور انہی معنوں میں انگریزی دان مدبرین نے بھی الفاظ چنے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ وہی انسان اپنے مقاصد میں کامیاب ہوتا ہے جو نہ OPTIMIST ہو یعنی ہر چیز کو امید کی نگاہ سے دیکھنے والا ہو اور نہ PESSIMIST یعنی ہر چیز میں ناامیدی کا پہلو نکالنے والا ہو بلکہ ان دونوں کے درمیانی راستہ پر چلے.اگر وہ ہر چیز کا روشن پہلو دیکھتا رہے گا اور بُرے پہلو کو نظر انداز کر دے گا تو وہ بھی نا کامی کا منہ دیکھے گا اور اگر وہ گلی طور پر نا امیدی کا پہلو دیکھتا رہے گا اور امید کے پہلو کو نظر انداز کر دے تو بھی اس کی یہ

Page 57

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۴ خوف اور امید کا درمیانی راستہ حالت نقصان دہ ہو گی صرف وہی شخص کامیاب ہو سکتا ہے جو ان دونوں کا درمیانی راستہ اختیار کرے یہی تعریف قرآن کریم میں بھی مؤمن کی بیان ہوئی ہے کہ نہ تو وہ گلی طور پر خوف کی طرف اور نہ ہی کلی طور پر رجاء کی طرف جھک جاتا ہے بلکہ ان دونوں حالتوں کو اپنے اندر رکھتے ہوئے درمیانی راہ اختیار کرتا ہے.ان ایام میں ہم دیکھتے ہیں کہ چاہے مسلمان پنجاب اور بنگال میں اکثریت رکھتے ہیں مگر جب کبھی حقوق کا سوال اٹھتا ہے یورپین تو میں دشمن کے حق میں اور ان کے خلاف رائے رکھتی ہیں اور انگلستان اور امریکہ وغیرہ سے بھی جو آواز اٹھتی ہے وہ عام طور پر مسلمانوں کے خلاف ہوتی ہے.یہاں تک کہ انگلستان کے وہ اخبارات جو پہلے مسلمانوں کی تائید کیا کرتے تھے انہوں نے بھی اب تائید کرنی چھوڑ دی ہے اور پھر تائید میں لکھنا تو الگ بات ہے انصاف کا تقاضا تو یہ تھا کہ گزشتہ فسادات کے دوران میں جب دشمن کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف غلط پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا اُن کا جواب دیتے لیکن جواب دینا تو در کنار جب کبھی ایسا مضمون نکلتا اور مسلمانوں کی طرف سے اس کا جواب بھیجا جاتا تو وہ اخبار اسے شائع نہیں کرتے رہے.گزشتہ ایام میں میں نے انگلستان میں اپنے مبلغین کولکھا کہ تم لوگ وہاں بیٹھے کیا کر رہے ہو اور تم کیوں مسلمانوں کی حمایت میں مضمون نہیں لکھتے یا ہندوؤں کے غلط پروپیگنڈا کی تردید نہیں کرتے تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم تو سب کچھ کرتے ہیں اور مضامین بھی لکھتے ہیں لیکن یہاں کےاخبارات ہمارے مضامین چھاپتے نہیں.پس عام طور پر انگلستان کے اخبارات مسلمانوں کے خلاف اور ہندوؤں کے حق میں مضامین چھاپتے رہتے ہیں اور ہمیشہ انہی کی تائید کرتے ہیں سوائے اس کے کہ کسی بڑے افسر نے تائید میں کوئی مضمون لکھا تو اسے چھاپ دیا مگر شاذ و نادر ہی ایسا ہوتا ہے.اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس وقت انگلستان کے لوگوں کے مد نظر کوئی مصلحت ہے یا حکومت کی طرف سے انہیں ایسا کرنے کے لئے کوئی اشارہ ہے بہر حال وہ جو آواز اُٹھاتے ہیں مسلمانوں کے خلاف اُٹھاتے ہیں.وہ لوگ چونکہ سیاسی ہیں اس لئے وہ اپنی حکومت سے حتی الوسع تعاون کرتے ہیں یہاں کے اخباروں والے تو چونکہ سمجھتے ہیں کہ حکومت غیر ملکی ہے اس لئے اگر حکومت کے منشاء کے خلاف بھی کوئی قدم اٹھایا تو کوئی بُری بات نہیں ہے

Page 58

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۵ خوف اور امید کا درمیانی راستہ مگر وہاں کی حکومت چونکہ غیر ملکی نہیں بلکہ ان کی اپنی ہے اس لئے وہ سیاست کے ماتحت حکومت کے ساتھ حتی الامکان تعاون سے کام لیتے ہیں.چنانچہ جب میں ولایت گیا تو ہمارے وہاں جانے پر تمام انگریزی اخبارات نے بڑے لمبے چوڑے مضامین لکھے اور قریباً تمام اخبارات نے ہمارے ساتھ ایسا سلوک کیا کہ گویا وہ ہمیں خوش کرنا چاہتے تھے.ابھی میں وہاں ہی تھا کہ مجھے خبر پہنچی کہ امان اللہ خاں والی کا بل نے ہمارے مبلغ مولوی نعمت اللہ صاحب کو سنگسار کر دیا ہے ہم نے وہاں جلسہ کیا اور بڑے ریزولیوشن پاس کئے اور اخبارات کو بھجوائے لیکن ہم یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ وہی اخبارات جنہوں نے ہمارے جانے پر بڑے لمبے چوڑے مضامین لکھے تھے اور کئی دن تک صفحوں کے صفحے سیاہ کرتے رہے انہوں نے سوائے اس کے کہ اپنے اخباروں کے کسی گوشے میں اس خبر کو جگہ دے دی نمایاں طور پر کسی نے بھی شائع نہ کیا.ہمیں اس بات پر سخت تعجب ہوا اور ہم نے مختلف اخبار والوں کے پاس اپنا آدمی بھیجا تو انہوں نے آگے سے یہ بہانہ کر کے ٹال دیا کہ چونکہ آجکل سیاسی معاملات بہت زیادہ ہیں اور ہمیں ان پر مضامین شائع کرنے پڑتے ہیں اور چونکہ پبلک کو ان سیاسی مسائل سے زیادہ دلچسپی ہے اس لئے افسوس ہے کہ ہم اس خبر کو نمایاں طور پر شائع نہیں کر سکے مگر ایک دو اخبارات ایسے بھی تھے جن کا تعلق ہمارے ساتھ دوستانہ تھا انہوں نے صاف کہ دیا کہ ہمیں تو گورنمنٹ کی طرف سے اس قسم کا اشارہ پہنچا ہے کہ یہ خبر شائع نہ کی جائے کیونکہ اس طرح افغانستان کی حکومت سے ہمارے تعلقات خراب ہو جائیں گے ہم یہ تو جانتے ہیں کہ ہم آزاد ہیں لیکن ملکی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا بھی ضروری ہوتا ہے اس لئے ہم ایسا کرنے پر مجبور تھے.پس یہ بھی ممکن ہے کہ انگلستان کی حکومت نے ہی وہاں کے اخبارات کو مسلمانوں کے خلاف اور ہندوؤں کے حق میں آواز اُٹھانے کے لئے اشارہ کر دیا ہو.بہر حال اِس وقت انگلستان والوں کی رائے عامہ مسلمانوں کے خلاف ہے امریکہ جو پہلے ہندوؤں کی بہت زیادہ تائید کیا کرتا تھا بلکہ مسلمانوں کے حقوق کے متعلق کچھ کہنا سننا بھی گوارا نہ کرتا تھا اب اس کے اندر تھوڑی بہت تبدیلی ہو رہی ہے اور اب جو مضامین وہاں کے اخبارات میں چھپتے ہیں ان سے پتہ لگتا ہے کہ گو وہ مسلمانوں کے حق اور تائید میں آواز نہیں اُٹھا تا لیکن اتنا ضرور ہے کہ اس نے پہلے جیسی مخالفت چھوڑ دی ہے.اِدھر

Page 59

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۶ خوف اور امید کا درمیانی راستہ ہندوستان کے اندر انگریز افسر عام طور پر ہندوؤں اور سکھوں کی تائید کرتے ہیں مسلمانوں کی نہیں کرتے.جہاں تک زیادتی اور ظلم کا سوال ہے اس کا دونوں قوموں نے ارتکاب کیا ہے کسی جگہ ہندوؤں نے اور کسی جگہ مسلمانوں نے جن جن جگہوں میں مسلمانوں نے ظلم کیا ہے ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ انہوں نے ظلم کیا ہے ہم بُرے فعل کو ضرور بُرا کہیں گے مگر ہم ساتھ ہی یہ بھی کہتے ہیں کہ جہاں مسلمانوں پر ظلم ہوا ہے اس کے خلاف بھی آواز اُٹھنی چاہئے نہ کہ اسی ظلم کے خلاف جو مسلمانوں نے کیا ہے.لاہور اور امرتسر میں جو فسادات ہوئے ہیں ان میں ہندوؤں نے مسلمانوں پر ظلم کیا ہے اور ہندوؤں نے ہی فسادات کی ابتداء بھی کی ہے.بے شک را ولپنڈی اور ملتان وغیرہ میں مسلمانوں نے بھی ظلم کیا اور اگر انہوں نے ظلم کیا ہے تو ہماری جماعت یہ نہیں کہے گی کہ وہاں مسلمانوں نے ظلم نہیں کیا لیکن ہم یہ کہے بغیر بھی نہیں رہ سکتے کہ جہاں ہر وقت یہ شور مچایا جا رہا ہے کہ راولپنڈی اور ملتان میں مسلمانوں نے ظلم کیا وہاں یہ آواز بھی تو اُٹھنی چاہئے کہ لاہور اور امرتسر میں ہندوؤں نے ظلم کیا.امرتسر کے اندر مسلمان اقلیت میں ہیں اور ہندوؤں نے جی بھر کر ان پر مظالم تو ڑے ہیں اس میں شبہ نہیں کہ وہاں ہندوؤں کے مکانات بھی جلے ہیں اور ان کو نقصان پہنچا ہے لیکن ابتداء ہندوؤں ہی کی طرف سے ہوئی اور یہ تو نہیں ہو سکتا کہ ایک کا مکان جلے اور وہ دوسرے کا مکان نہ جلائے.جب ہندوؤں نے ظلم کرنے میں پہل کی تھی تو مسلمانوں میں جوش کا پیدا ہونا ایک طبعی امر تھا ہاں ملتان والوں کا یہ حق نہ تھا کہ وہ امرتسر کا بدلہ وہاں کے ہندوؤں سے لیتے.ان کو چاہئے تھا کہ وہ جتنے بنا کر امرتسر پہنچتے اور ظالموں کا مقابلہ کرتے.اسی طرح راولپنڈی والوں کا یہ حق نہ تھا کہ وہ امرتسر کا بدلہ وہاں کے ہندوؤں سے لیتے بلکہ ان کا حق یہ تھا کہ وہ جتھا در جتھا امرتسر میں پہنچ جاتے اور اپنے مسلمان بھائیوں کی امداد کرتے.جہاں تک امرتسر کے نقصانات کا سوال ہے اس میں شبہ نہیں کہ وہاں کے ہندوؤں کو بھی نقصان پہنچا ہے لیکن ہندوؤں نے بلیک مارکیٹ میں سے اربوں روپیہ کمایا ہوا تھا اگر ان کا دس کروڑ کا نقصان بھی ہو گیا تو کیا ہوا ایک فی صدی نقصان کوئی خاص اہمیت نہیں رکھتا مگر دوسری طرف امرتسر کے مسلمان بالکل تباہ ہو گئے ہیں ان کی ساری کی ساری جائدادیں فسادات کی نذر ہو گئی ہیں اور وہ نان شبینہ کے بھی محتاج ہو چکے

Page 60

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۷ خوف اور امید کا درمیانی راسته ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان کی تائید میں کوئی آواز نہیں اُٹھتی.انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ دونوں طرف کو یکساں دیکھا جائے جہاں راولپنڈی اور ملتان کے ظلم کو دیکھا جائے وہاں لا ہور اور امرتسر کے ظلم کو بھی دیکھا جائے ، لاہور اور امرتسر کے مسلمانوں نے جو دفاعی اقدام کیا وہ حالات سے مجبور ہو کر کیا اور جب حالات اس قسم کے ہو جاتے ہیں تو یہ بات کسی کے اپنے بس میں نہیں رہتی مگر ہم دیکھتے ہیں کہ ایک چیز کو تو انتہائی طور پر ابھارا جا رہا ہے لیکن دوسری کا ذکر بھی نہیں کیا جاتا اس سے صاف پتہ لگتا ہے کہ خاص طور پر رعایت سے کام لیا جا رہا ہے.جو اُٹھتا ہے وہ کہتا ہے نواکھلی کے مظالم کو دیکھو، راولپنڈی اور ملتان کے مظالم کو دیکھو مگر یہ کوئی بھی نہیں کہتا کہ بمبئی ، بہار، گڑھ مکتیسر ، احمد آباد، امرتسر اور لاہور کے مظالم کو بھی دیکھو.تمام اخبارات راولپنڈی اور ملتان کا ذکر الاپتے ہیں مگر انصاف کو نظر انداز کرتے ہوئے وہ اس طرف کا ذکر نہیں کرتے جس سے ان کے اپنے گھر پر زد پڑتی ہے.کانگرس کے اخبارات تو ایسا کریں گے ہی کیونکہ وہ ایسا کرنے پر مجبور ہیں لیکن دوسرے اخبارات کا بھی یہی وطیرہ ہے یہ تمام چیزیں ایسی ہیں جو مسلمانوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہیں اور وہ مسلمانوں کو اِس خطرہ اور مصیبت سے آگاہ کر رہی ہیں جو ان پر آنے والا ہے مگر مسلمان ہیں کہ خواب خرگوش سے بیدار ہونے کا نام ہی نہیں لیتے.زمانہ ان کو جھنجھوڑ جھنجھوڑ کر جگا رہا ہے لیکن وہ جاگنے کا نام نہیں لیتے ،مصائب کے سیاہ بادل امڈے چلے آتے ہیں لیکن مسلمان اپنی آنکھیں بند کئے بیٹھے ہیں ، مخالفت کے طوفان ان کے سفینے پر بار بار تباہ کر دینے والی لہریں اُچھالتے ہیں لیکن وہ ابھی تک یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ یہ سب کچھ خواب ہے اور باقی تمام باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے وہ دعوے پر دعوے کرتے چلے جاتے ہیں کہ ہم ایک ایک انچ کے لئے یوں کر دیں گے اور ہم یہ کر کے دکھا دیں گے لیکن ان کا عملی پہلو اتنا کمزور ہے کہ اس کو دیکھ کر کوئی عقلمند ان کے دعوؤں کو لفاظی سے زیادہ وقعت نہیں دے سکتا.جہاں وہ یہ دعوی کرتے ہیں کہ ہم ایک ایک انچ کے لئے اپنی جانیں لڑا دیں گے وہاں وہ یہ بھی شور مچاتے ہیں کہ فلاں D.S.P یاS.P یا فلاں تھانیدار کو بدل دیا جائے.گویا ایک طرف تو ان کے دعو سے اتنے بلند ہیں کہ سننے والا یہ اندازہ لگاتا ہے کہ شاید یہی لوگ اپنے علاقہ کے کرتا دھرتا ہیں اور دوسری طرف وہ تھانیداروں کی تبدیلی کے لئے شور

Page 61

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۸ خوف اور امید کا درمیانی راسته مچاتے ہیں.وہ اپنے دعوؤں کی کامیابی کی ایک جھوٹی امید لگائے بیٹھے ہیں اور جب انہیں سمجھایا جاتا ہے کہ اس وقت مسلمانوں کو سخت خطرہ درپیش ہے تو کہیں گے نہ نہ نہ اس بات کا نام نہ لینا ور نہ مسلمانوں کے حوصلے پست ہو جائیں گے اور ان کی دلیری جاتی رہے گی.میں نے ایک مسلمان لیڈر کو کہا کہ آپ مسلمانوں کو سمجھائیں کہ کسی قسم کی زیادتی نہ کریں بلکہ وہ جہاں تک ہو سکے مظلوم بننے کی کوشش کریں تا کہ دنیا کی آواز ان کے حق میں اُٹھے لیکن انہوں نے کہا نہ نہ یہ نہیں ہوسکتا کیونکہ اگر مسلمان زیادہ مارے گئے تو باقی لوگ ہمت ہار جائیں گے.غرض میری اس نصیحت کے جواب میں کہ کچھ دن مرد اور صبر کرو تا کہ ساری دنیا تمہاری تائید کرے انہوں نے مجبوری ظاہر کی کہ اس طرح کرنے سے مسلمانوں کے دل بیٹھ جائیں گے.یہ سب باتیں ظاہر کر رہی ہیں کہ مسلمانوں نے ابھی تک حقیقی تیاری نہیں کی اگر انہوں نے کوئی تیاری کی ہوتی تو ان کے اندر قربانی کے جذبات ہوتے اور اعلیٰ درجہ کی تنظیم ہوتی.مثلاً امرتسر میں جب ہندوؤں اور سکھوں نے مسلمانوں پر حملہ کر دیا تھا تو ان بے چاروں کو سوائے اس کے اور کوئی صورت نظر نہ آئی کہ وہ حملے کا جواب دیتے اور یہ ان کا حق بھی تھا مگر سوال تو یہ ہے کہ باقی پنجاب کے مسلمانوں نے کیا تیاری کی.ان کے لئے یہ بات ہرگز جائز نہ تھی کہ وہ امرتسر کا بدلہ راولپنڈی یا ملتان کے ہندوؤں سے لیتے ظلم کرنے والے تو امرتسر میں بیٹھے تھے راولپنڈی یا ملتان کے ہندوؤں کا اس میں کیا حصہ تھا ان کا یہ فعل سراسر ظلم ہے اور شریعت اسلام نے کسی صورت میں بھی اس کو جائز قرار نہیں دیا.تیاری کا مطلب تو یہ تھا کہ وہ امرتسر کے مصیبت زدگان کی امداد کرتے ان کا ایک کروڑ کے قریب نقصان ہوا تھا مسلمانوں کو چاہئے تھا کہ لوگوں میں چندہ کی تحریک کرتے اور ایک کروڑ نہ سہی کم از کم چھپیس لاکھ روپیہ جمع کر کے ان کو وقتی گزارہ کے لئے دے دیا جاتا.اگر ایسا کیا جاتا تو ان کے حوصلے بلند ہو جاتے اور ان کو دلیری ہوتی کہ ہمارے بھی بھائی ہیں اور ہمارے بھی خیر خواہ موجود ہیں جو ہم پر مصیبت آنے کے وقت ہماری امداد کر سکتے ہیں لیکن افسوس ہے کہ اس کام کی طرف کوئی توجہ نہیں کی گئی نہ ہی ان کے لئے چندہ جمع کرنے کے لئے کوئی جدو جہد کی گئی ہے.بروقت امداد ایک ایسی چیز ہے جو ایک طرف حوصلے کو بلند کرتی ہے اور دوسری طرف محبت کے جذبات کو اُبھارتی ہے.

Page 62

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۹ خوف اور امید کا درمیانی راستہ میں نے کئی دفعہ ایک واقعہ بیان کیا ہے کہ عرب کی مشہور شاعرہ خنساء کے باپ نے اُس کی شادی ایک رئیس کے لڑکے سے کر دی.وہ لڑکا نہایت عیاش تھا اور اس کے اندر ہر قسم کے بُرے افعال کی عادات پائی جاتی تھیں.چنانچہ اس لڑکے نے شراب اور جوئے میں اپنے باپ کی ساری جائیداد تباہ کر دی اور جو کچھ بیوی کا مال و اسباب تھا وہ بھی اُڑا دیا اور آخر جب وہ سب کچھ پھونک چکا تو ایک دن نہایت افسردہ ہو کر بیٹھا ہوا تھا کہ بیوی نے پوچھا کیا بات ہے تم اتنے دلگیر کیوں ہو؟ اس نے کہا بات یہ ہے کہ میں سب جائداد تباہ کر چکا ہوں اور اس وقت ہمارے پاس کچھ بھی باقی نہیں رہا.بیوی نے اسے تسلی دی اور کہا یہ کوئی مایوسی کی بات نہیں میرا بھائی بڑا امیر کبیر ہے اور جب تک وہ زندہ ہے مجھے اُس کی امداد پر پورا بھروسہ ہے اس کی موجودگی میں ہم کیوں اتنا غم کریں.چلو اس کے پاس چلتے ہیں وہ ہماری اس حالت کو دیکھ کر ضرور ہماری امداد کرے گا.چنانچہ وہ اسے ساتھ لے کر اپنے بھائی کے پاس گئی اور بجائے اس کے کہ وہ اپنے بہنوئی کو کسی قسم کی ملامت کرتا کہ تم نے اپنی جائداد کو تباہ کر دیا ہے یا تم نالائق ہو اُس نے بڑی شان وشوکت کے ساتھ اُن کا استقبال کیا اور اپنے دوستوں اور بڑے بڑے رؤساء کو اپنی بہن اور بہنوئی کی آمد کی خوشی میں دعوتیں دی اور متواتر چالیس دن تک دعوتوں کا یہ سلسلہ جاری رہا.چالیس دن کے بعد اس نے چند رؤساء کو بلایا اور کہا دیکھو! میری بہن اس وقت غربت کی حالت میں ہے اس لئے میری جائداد میں اس کا حق ہے (حالانکہ باپ کی جائداد سے وہ اپنا الگ حصہ لے چکی تھی) اس لئے آپ انصاف کے ساتھ میری جائداد کو آدھا آدھا تقسیم کر دیں آدھا مجھے دے دیں اور آدھا میری بہن کو دے دیں کیونکہ یہ بات انصاف کے خلاف ہے کہ میری بہن غریب ہو جائے اور اس کی مدد نہ کروں.اُس زمانہ میں روپے تو ہوتے نہ تھے بھیڑیں بکریاں اونٹنیاں ہوتی تھیں یا تھوڑا بہت سونا چاندی ہوتا تھا اور ایک ایک امیر آدمی کے پاس سینکڑوں اور ہزاروں جانور ہوتے تھے.رؤساء نے اس کے مال کا اندازہ لگا کر اسے دوحصوں میں تقسیم کر دیا اور بہن اپنا آدھا حصہ لے کر اپنے خاوند کے ساتھ واپس گھر آئی.کچھ دنوں تک تو اُس کا خاوند بد عادات سے رُکا رہا لیکن بد عادتیں پھر عو د آ ئیں اور اس نے پھر وہی شراب اور جوئے کا شغل شروع کر دیا چنانچہ وہ مال جو اس کی بیوی اپنے بھائی سے

Page 63

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۰ خوف اور امید کا درمیانی راسته لا ئی تھی چند دنوں میں ختم ہو گیا اور پھر وہ کوڑی کوڑی کا محتاج ہو گیا ایک دن پھر اسی طرح وہ مغموم شکل بنائے بیٹھا تھا کہ بیوی نے پوچھا کیا بات ہے؟ کہنے لگا سارا مال ختم ہو گیا ہے اب کیسے گذر ہوگی.خنساء نے کہا جب تک میرا بھائی زندہ ہے تمہیں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں وہ پھر اسے ساتھ لیکر اپنے بھائی کے پاس پہنچی اور بھائی نے اس دفعہ پہلے کی نسبت بھی زیادہ شاندار ستقبال کیا اور زیادہ شاندار دعوتیں کیں اور چالیس دن دعوتیں کرنے کے بعد اس نے رؤساء کو بلایا اور کہا میری دولت کو ہم دونوں بھائی بہن میں برابر برابر تقسیم کر دو.وہ پھر آدھی دولت بھائی سے لیکر اپنے خاوند کے ساتھ گھر واپس آئی کچھ عرصہ تک تو خاوند نے شراب اور جوئے سے پر ہیز کیا.لیکن شراب اور جوئے کی لت ایسی بُری ہوتی ہے کہ اس سے چھٹکارا پانا بہت مشکل ہوتا ہے چنانچہ اُس نے پھر وہی کام شروع کر دیئے اور اس دولت کو بھی اُڑا دیا.اس دفعہ اس کے دل میں سخت ندامت پیدا ہوئی کہ اب تو میں خود کشی کرلوں گا لیکن کچھ مانگنے کے لئے نہیں جاؤں گا.خنساء کو جب اپنے خاوند کا یہ ارادہ معلوم ہوا تو اس نے کہا میرا بھائی زندہ ہے تو تمہیں گھبرانے کی کیا ضرورت ہے.اس نے کہا کہ اب مجھے تمہارے بھائی کے پاس جاتے شرم محسوس ہوتی ہے مگر وہ اسے مجبور کر کے پھر اپنے بھائی کے پاس لے گئی اور بھائی نے پہلے سے بھی زیادہ شاندار استقبال کیا اور کوئی کسر اُن کی خدمت میں اُٹھا نہ رکھی.اس نے چالیس دن کے بعد پھر رؤساء کو بلایا اور کہا میری بہن پر پھر غربت کی حالت ہے اس لئے میری جائداد کو تقسیم کر کے نصف اسے دے دو.اس دفعہ اس کی بیوی جو یہ بات سن رہی تھے اس نے اُسے اندر بلایا اور کہا کچھ خدا کا خوف کرو آخر تمہارے بھی بیوی بچے ہیں ان کا کیا بنے گا وہ تو جواری اور شرابی ہے کیا تم اسی طرح اپنی تمام دولت لٹا دو گے؟ خاوند نے کہا تم خاموش رہو میں اگر مر گیا تو تم اور خاوند کر لو گی لیکن میری بہن ہی ہے جو مجھے ساری عمر روئے گی.غرض بھائی نے پھرا اپنی آدھی دولت بہن کو دے کر رخصت کر دیا.خنساء گھر پہنچیں تو کچھ عرصہ تک خاوند نے صبر کئے رکھا لیکن اپنی بد عادتوں سے مجبور ہو کر پھر وہی چال اختیار کی اور ساری دولت اُڑا دی.لیکن تھوڑے ہی عرصہ کے بعد وہ مر گیا اور اُس کی وفات کے کچھ عرصہ بعد خنساء کا بھائی بھی مر گیا اس محبت کرنے والے بھائی کی موت نے خنساء کے دل پر ایسا گہرا زخم لگایا کہ اس نے اپنے

Page 64

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۱ خوف اور امید کا درمیانی راسته بھائی کی یاد میں مریجیے کہنے شروع کر دیئے اور درد اور محبت کی وجہ سے اس کے خیالات ایسا رنگ اختیار کر گئے کہ عرب کے چوٹی کے شاعروں میں شمار ہونے لگی اور اس نے بھائی کی محبت کے جوش میں اتنے اعلیٰ پایہ کے مرییے کہے کہ آج تک عرب کے تمام شاعروں میں اعلیٰ درجہ کی شاعرہ شمار کی جاتی ہے.اس کے شعروں میں اتنا درد پایا جاتا ہے کہ ایک دفعہ حضرت عمرؓ نے جب اس کے شعر سنے تو آپ رو پڑے اور کہنے لگے خنساء اگر مجھے بھی شعر کہنے آتے تو میں بھی اپنے بھائی کا ایسا ہی مرثیہ کہتا.خنساء نے کہا آپ کیسی باتیں کرتے ہیں آپ کا بھائی خدا تعالیٰ کی راہ میں شہید ہو کر مرا ہے اور اس نے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کیا ہے خدا کی قسم ! اگر میرا بھائی شہادت پاتا تو میں کبھی اس کا مرثیہ نہ پڑھتی اور کبھی اُس کی وفات پر افسوس کا اظہار نہ کرتی.اس پر حضرت عمرؓ خاموش ہو گئے.اب دیکھو بھائی کی قربانی نے کتنا درد پیدا کر دیا تھا کہ ایک عامی عورت کو عظیم الشان شاعرہ بنا دیا اور ایسا کہ آج چودہ سو سال گذرنے کے بعد بھی وہ عرب کی چوٹی کے شاعروں میں شمار کی جاتی ہے.پس مسلمان بجائے اس کے کہ امرتسر کے ہندوؤں اور سکھوں کا بدلہ راولپنڈی اور ملتان کے ہندوؤں سکھوں سے لیتے انہیں چاہئے تھا کہ وہ اپنے مال لا کر امرتسر کے مظلوم اور مصیبت زدہ مسلمانوں کے سامنے پیش کر دیتے وہ خود تنگی سے گذراہ کر لیتے اور زیادہ سے زیادہ روپیہ جمع کر کے ان کی مدد کرتے اگر وہ ایسا کرتے تو امرتسر کے مسلمانوں کے دلوں میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی اور ان کو اپنے بھائیوں سے محبت ہوتی اور وہ یہ یقین کر لیتے کہ بے شک ہمیں تکلیف پہنچی ہے لیکن ہماری تکلیف میں حصہ لینے والے ہمارے بھائی موجود ہیں اور وہ اس بات کو محسوس کرتے کہ بے شک ہمیں دُکھ پہنچا ہے مگر ہمارے دکھ بانٹنے والے ہمارے بھائی موجود ہیں ان کے اندر دلیری، جرات اور حوصلہ پیدا ہو جاتا مگر افسوس کہ مسلمانوں نے بجائے اس احسن اقدام کے راولپنڈی اور ملتان کے ناکردہ گناہ ہندوؤں اور سکھوں سے امرتسر کا بدلہ لینا شروع کر دیا جو سرا سرنا جائز تھا اور وہ اپنے فاقہ مست بھائیوں کو بالکل بھول گئے.ان کو یہ احساس تک نہ آیا کہ ہمارے مظلوم بھائی نان شبینہ کے محتاج ہو چکے ہیں ، انہیں ذرا خیال نہ آیا کہ ہمارے مصیبت زدہ بھائی ہمارے ہاتھوں کی طرف دیکھ رہے ہیں، انہوں نے اپنے اس

Page 65

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۲ خوف اور امید کا درمیانی راسته فرض کو بالکل نہ پہچانا کہ تیموں اور بیواؤں کی خبر گیری کرنا ان کے لئے ضروری ہے.وہ بھول گئے اس بات کو کہ ہمارے بیسیوں بھائی بے یار و مددگار زخموں سے نڈھال پڑے ہیں ، انہوں نے نظر انداز کر دیا اس بات کو کہ ان کے سینکڑوں بھائی اپنے جلے ہوئے اور بے چھت مکانوں کے اندر درد و کرب سے کراہ رہے ہیں اور وہ نہ سوچ سکے اس بات کو کہ ان کے سینکڑوں بھائی دشمن کے ظلم و استبداد کا شکار ہونے کی وجہ سے ان کی امداد کی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں.افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ انہوں نے صحیح اور سیدھے راستہ پر گامزن ہونے کی بجائے ٹیڑھی راہ کو اختیار کیا اور ایک کے ظلم کا بدلہ دوسرے ناکردہ گناہ سے لینا چاہا.اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ امرتسر کے ستم رسیدہ مسلمان یہ سمجھنے لگ گئے کہ ہمارا کوئی نہیں ہے اگر کوئی ہوتا تو ہماری خبر گیری نہ کرتا اور ہماری دادرسی نہ کرتا.پچھلے دنوں مجھے ایک آدمی نے ایک واقعہ سنایا کہ امرتسر سے بھاگ کر آئے ہوئے دو مسلمانوں نے کسی سے کہا کہ ہم مرنے سے نہیں ڈرتے ہاں ہم اس بات سے ضرور ڈرتے ہیں کہ اگر ہم مارے گئے تو ہمارے بیوی بچے تباہ ہو جائیں گے اور ان کی رکھوالی کرنے والا کوئی نہ ہوگا.اگر پنجاب کے مسلمان امرتسر کے مظلوموں کی مدد کو پہنچتے تو ان کو یہ خیال کبھی نہ آ سکتا تھا کہ ہمارے مرنے کے بعد ہمارے بیوی بچوں کا کیا ہوگا.مسلمانوں کو چاہئے تھا کہ وہ بجائے امرتسر کا بدلہ کسی اور جگہ کے ہندوؤں سے لینے کے جتھا در جتھا امرتسر پہنچتے اور اپنے بھائیوں کی خدمت کرتے اور ان کے مالی نقصان کو پورا کرنے کی کوشش کرتے اور انہیں تسلی دیتے تا کہ ان کے اندر قربانی کا جوش اور بھی زیادہ ہوتا اور وہ دشمن کے مقابلہ میں زیادہ دلیر اور زیادہ بہادر بن جاتے اور دنیا میں قدر ہمیشہ اُسی کی ہوتی ہے جو دشمن کا دلیری اور جرأت کے ساتھ مقابلہ کرتا ہوا مارا جائے.بزدلی سے مرنے والے پر لوگ لعنت بھیجتے ہیں اگر مسلمان را ولپنڈی اور ملتان میں امرتسر کا بدلہ لینے کی بجائے خود چل کر امرتسر پہنچتے اور جتھوں کی صورت میں آتے ، سیالکوٹ سے آتے ، گجرات سے آتے ، جہلم سے آتے ، لائل پور سے آتے اور دوسرے تمام اضلاع سے جوق در جوق امرتسر میں پہنچ جاتے اور کہتے جنہوں نے ہمارے بھائیوں پر ظلم کیا ہے وہ آئیں اور ہمیں بھی ماریں ساتھ ہی وہ اپنے بھائیوں کی اپنے مالوں سے امداد کرتے اور ان سے کہتے یہ

Page 66

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۳ خوف اور امید کا درمیانی راسته ہم تم پر احسان نہیں کر رہے بلکہ چونکہ تم نے ہماری قومیت میں شریک ہونے کی وجہ سے دُکھ اُٹھایا ہے اس لئے ہم تمہاری مدد کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں.اس قسم کا نظارہ پیش کرنے سے ایک طرف تو مسلمانوں کے حوصلے بڑھ جاتے اور دوسری طرف دشمن مرعوب ہو جاتا اور وہ سمجھ لیتا کہ اگر امرتسر کے مسلمانوں پر کوئی ظلم ہوا تو پنجاب کے لاکھوں کروڑوں مسلمان اس کا بدلہ لینے کا عزم کر چکے ہیں دشمن کے حوصلہ پست ہو جاتے اور وہ کبھی دوسری بارمسلمانوں کی طرف آنکھ اُٹھا کر بھی نہ دیکھ سکتا لیکن نہایت افسوس کی بات ہے کہ مسلمانوں نے اس طرف تو کچھ بھی دھیان نہ کیا اور صرف بڑیں ہانکنی شروع کر دیں کہ ہم مٹا کر رکھ دیں گے یا ہم تباہ کر کے رکھ دیں گے.جیسے آجکل کے گدا گر فقیر جہلاء کے سامنے دعوئے کرتے پھرتے ہیں کہ ہم چودہ طبقوں کو اُلٹا کر رکھ دیں گے حالانکہ ان کی اپنی حالت یہ ہوتی ہے کہ سر سے ننگے، پاؤں سے ننگے ، روٹی کے ایک ایک ٹکڑے کیلئے در بدر مارے مارے پھرتے ہیں مگر دعوی وہ یہ کرتے ہیں کہ ہم زمین و آسمان کو درہم برہم کر سکتے ہیں اگر وہ اتنے ہی اپنے دعوؤں میں سچے ہوتے تو در بدر کی خاک کیوں چھانتے پھرتے.ایک دوست جو مریض تھے میری ملاقات کے لئے آئے اور انہوں نے مجھے بتایا کہ ہمارے ہاں ایک مولوی صاحب ہیں جو بڑے عالم فاضل ہیں میرے باپ نے ان کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ اگر آپ حج کے لئے گئے تو میں آپ کو پانچ سو روپیہ دوں گا مگر جب وہ حج کو گئے تو والد صاحب نے کسی وجہ سے وعدہ پورا نہ کیا اور وہ مولوی صاحب سخت ناراض ہو گئے اس کے بعد والد صاحب نے میرے لئے تجارت کا انتظام کیا جب میرے پاس مال ہوا تو میں نے اپنے باپ کے وعدے کو پورا کرنے کے لئے مولوی صاحب کو پانچ سو روپے دیتے ہوئے کہا لیجئے میرے والد صاحب تو اس وعدہ کو پورا نہ کر سکے تھے اب میں آپ کو وہ روپیہ دیتا ہوں.مولوی صاحب نے روپے لے لئے اور صدری میں رکھے جس میں اُن کی ایک گھڑی بھی تھی مگر اتفاق ایسا ہوا کہ وہ صدری چوری ہوگئی اور نہ صرف میرا دیا ہوا پانچ سو روپیہ ضائع چلا گیا بلکہ ان کا اپنا کچھ روپیہ اور گھڑی بھی چوری ہو گئی.اس پر مولوی صاحب نے مجھے کہا تم نے کیسا منحوس رو پیہ دیا تھا کہ وہ میرا بھی کچھ روپیہ ساتھ لے کر جاتا رہا.اب ان مولوی صاحب نے خدا جانے کیا

Page 67

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۴ خوف اور امید کا درمیانی راسته وظیفہ پڑھ کر مجھ پر پھونک دیا ہے کہ میں ایک مرض میں مبتلا ہو گیا ہوں.یہ سن کر میں نے کہا مولوی صاحب نے اگر کسی قسم کا وظیفہ پڑھ کر آپ کو مریض بنا دیا ہے تو انہوں نے یہ کیوں نہ کیا کہ اُسی قسم کا وظیفہ پڑھ کر چور کو پکڑ لیتے اور روپیہ اُس سے واپس لے لیتے.مولوی صاحب کو انسانی زندگی میں جو اتنی قیمتی ہے کہ لاکھوں روپیہ سے بھی نہیں مل سکتی تغیر پیدا کرنے والا وظیفہ آتا تھا تو ان کے لئے یہ کونسا مشکل کام تھا کہ وہ چور کو بھی پکڑواتے اس سے اپنا روپیہ بھی لے لیتے اور ساتھ ہی کچھ ہر جانہ بھی لیتے.اسی طرح انہوں نے اور بھی اپنے بعض لطائف سنائے جو الف لیلیٰ کے قصوں کی طرح تھے.یہ سب خیالی باتیں ہیں.میں سمجھتا ہوں کہ اگر مسلمان اپنے اندر ایک دوسرے کی ہمدردی کا جذبہ پیدا کرتے اور جہاں کہیں کسی مسلمان کو دکھ پہنچتا وہ جتھوں کی صورت میں اس کے پاس پہنچتے ، اس کے نقصان کی تلافی کرتے اور اس کے ساتھ ہمددری کا اظہار کرتے تو دشمن کبھی بھی ان کی طرف آنکھ اُٹھا کر نہ دیکھ سکتا مگر افسوس کہ وہ اپنی اصلاح کی طرف سے بالکل غافل بیٹھے ہیں اور دعوؤں پر دعوے کرتے جا رہے ہیں کہ ہم یوں کر دیں گے اور یوں کر دیں گے اور ان کے یہ دعوے بالکل اسی قسم کے ہیں جیسے جادو یا ٹو نا کرنے والوں کے ہوتے ہیں.وہ اس راستہ کو بھول چکے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے تجویز کیا تھا یعنی خوف اور رجاء کے درمیان والا راستہ.وہ ایک ہی راستے پر چل رہے ہیں یعنی اُمید کے راستہ پر اور اس کو بھی عبور کرنے کی کوشش میں ہیں یہ تو حالت ہے اُمید کی.اب دوسری طرف ہم دیکھتے ہیں کہ بعض مسلمان ایسے ہیں جن پر گھی طور پر خوف کی حالت طاری ہے اور وہ امید کے راستہ سے بھٹک چکے ہیں وہ لوگ کانگرس کے سامنے ہاتھ جوڑ رہے ہیں اس ڈر سے کہ اگر کانگرس ہم سے ناراض ہو گئی تو خدا جانے ہم پر کون سی آفت ٹوٹ پڑے گی اور کانگرس کی مخالفت سے ہمیں کیا کیا نقصانات برداشت کرنے پڑہیں گے.پس ایک طبقہ مسلمانوں کا ایسا ہے جو غلط خوف کی طرف جھکا ہوا ہے اور دوسرا طبقہ ایسا ہے جو غلط امیدیں لگائے بیٹھا ہے حالانکہ مومن کیلئے اللہ تعالیٰ نے جو راستہ تجویز کیا ہے وہ یہ ہے کہ اس پر بہ یک وقت خوف و رجاء کی حالت طاری رہے.ایک طرف اس کے دل میں دشمن کی طرف سے یہ

Page 68

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۵ خوف اور امید کا درمیانی راستہ خدشہ رہے کہ کب وہ اچانک اس پر حملہ کر دتیا ہے اور وہ اس کے لئے تدبیر ہیں سوچتا رہے، دوسری طرف وہ اپنی طرف سے تمام تدبیریں کر چکنے کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل کا منتظر ہو جائے.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مکہ سے ہجرت کی تو رات کے وقت کی اور آپ دشمنوں کی نظروں سے بالکل چھپ کر نکلے حالانکہ آپ کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے آپ کو دشمن کے منصوبوں سے بچانے کے بے شمار وعدے تھے اور آپ کو ان وعدوں پر یقین کامل تھا مگر آپ نے اس یقین کے ہوتے ہوئے بھی کہ اللہ تعالیٰ مجھے ضرور دشمنوں سے محفوظ و مصون رکھے گا حتی الامکان دشمن کی نظروں سے بچ کر نکلنے کی کوشش کی.یہ نہیں کہا کہ آجاؤ کے والو ! مجھے پکڑ لو.مگر اس کا یہ مطلب تو ہر گز نہیں ہو سکتا کہ آپ ڈرتے تھے بلکہ آپ نے صرف احتیاطی پہلو اختیار کیا تھا ورنہ آپ کی دلیری کا یہ عالم تھا کہ جب آپ اپنے رفیق حضرت ابو بکر کے ساتھ غار ثور کے اندر تھے تو دشمن عین غار کے منہ پر پہنچ گیا اور اس کے ساتھ کھوجی بھی تھے جو پاؤں کے نشانوں کا کھوج نکالتے وہاں تک پہنچے تھے مگر اللہ تعالیٰ کی حکمت کے ماتحت جب آپ غار کے اندر داخل ہو گئے تو ایک مکڑی نے غار کے منہ پر جھٹ جالاتن دیا.دشمنوں نے یہ دیکھ کر کہ غار کے منہ پر تو مکڑی کا جالا ہے اس میں سے کسی آدمی کے گذرنے کا امکان نہیں ہو سکتا یہ خیال کر لیا کہ آپ کسی اور طرف چلے گئے ہیں حالانکہ مکڑی دو یا چار منٹ کے اندر نہایت تیزی کے ساتھ اپنا جالا تیار کر لیتی ہے اور میں نے خود مکڑی کو جالا تنتے دیکھا ہے مگر چونکہ خدا تعالیٰ پردہ ڈالنا چاہتا تھا اس لئے دشمن کی سمجھ میں ہی یہ بات نہ آ سکی اور انہوں نے کہہ دیا کہ یا تو وہ غار کے اندر ہیں یا آسمان پر چلے گئے ہیں کیونکہ پاؤں کے نشانات غار تک پہنچ کر ختم ہو جاتے تھے اُس وقت جب کہ دشمن یہ کہہ رہے تھے کہ یا تو محمد ﷺ اور اس کا ساتھی غار کے اندر ہیں یا آسمان پر چلے گئے ہیں حضرت ابو بکر اندر ان کی باتیں سُن رہے تھے ان کے چہرے کا رنگ فق ہو گیا اور آہستہ سے آپ کی خدمت میں عرض کیا یا رَسُولَ الله! دشمن تو سر پر آن پہنچا ہے لے اس واقعہ کو قرآن کریم نے بھی بیان کیا آپ نے فرمایا.لا تحزن إن الله معنا ! ابو بکر ڈرتے کیوں ہو اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے.پس ایک طرف تو آپ نے اتنی احتیاط کی کہ

Page 69

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۶ خوف اور امید کا درمیانی راسته آپ مکہ سے چُھپ کر نکلے اور دوسری طرف آپ کی اُمید کا یہ عالم تھا کہ باوجود اس کے کہ دشمن ہتھیاروں سے مسلح تھا اور اگر وہ لوگ ذرا بھی جھک کر غار کے اندر دیکھتے تو وہ آپ کو دیکھ سکتے تھے کیونکہ غار ثور کا منہ بڑا چوڑا ہے اور وہ تین گز کے قریب ہے آپ نہایت دلیری اور حوصلہ کے ساتھ فرماتے ہیں ابو بکر ! ڈرتے کیوں ہو ان الله معنا جب خدا تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے تو ہمیں کس بات کا ڈر ہے.ادھر حضرت ابو بکر کے اخلاص کی یہ حالت تھی کہ انہوں نے عرض کیا که يَا رَسُولَ اللَّه! میں اپنے لئے تو نہیں ڈر رہا میں تو اس لئے ڈر رہا ہوں کہ اگر آپ خدانخواستہ مارے گئے تو خدا تعالیٰ کا دین تباہ ہو جائے گا.اسی طرح جب مدینہ میں منافقوں کی شرارت حد سے بڑھ گئی تو آپ کئی رات متواتر نہ سوئے جب آپ کی یہ تکلیف بڑھ گئی تو آپ نے ایک مجلس میں فرمایا کاش ! خدا تعالیٰ کسی مخلص مسلمان کے دل میں ڈالتا کہ وہ میرا پہرہ دیتا اور میں سولیتا.آپ کو یہ بات کہے دو تین منٹ ہی ہوئے تھے کہ آپ کو ہتھیاروں کے چھنکار کی آواز آئی.آپ نے فرمایا کون ہے؟ آنے والے نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! میں فلاں ہوں.آپ نے فرمایا یہ ہتھیار کیسے ہیں؟ اس نے عرض کیا يَا رَسُول اللہ میں اس لئے آیا ہوں کہ آپ کا پہرہ دوں آپ آرام فرمائیں سے ایک طرف تو آپ کی احتیاط کی یہ حالت تھی مگر دوسری طرف ہم دیکھتے ہیں کہ جب رومیوں کے حملہ کا ڈر تھا اور مدینہ میں یہ خبر عام تھی کہ آج یا کل ہی حملہ ہونے والا ہے اس لئے لوگوں کو نیند بھی نہ آتی تھی.ایک رات جب کچھ شور سا ہوا اور صحابہ شور سن کر جمع ہونے لگے اور مسجد میں بیٹھ گئے اس انتظار میں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سور ہے ہوں گے آپ کو خبر کی جائے کہ اس قسم کا شور ہوا ہے وہ اس قسم کی باتیں کر ہی رہے تھے کہ باہر سے ایک سوار آ تا دکھائی دیا.جب وہ سواران کے پاس پہنچا تو وہ یہ دیکھ کر حیران ہو گئے کہ وہ آنے والا سوار محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے.آپ نے آتے ہی فرمایا خطرہ کی کوئی بات نہیں میں دیکھ کر آیا ہوں.آپ جس گھوڑے پر سوار ہو کر گئے تھے وہ گھوڑا بھی کسی دوسرے کا تھا آپ نے جب شور سنا تو پہلے جا کر گھوڑ الیا اور پھر پیشتر اس کے کہ سارے صحابہ جمع ہو جاتے آپ میلوں میل تک دیکھ کر واپس بھی تشریف لے آئے.ہے اب دیکھو ایک طرف تو خوف کی وہ حالت تھی اور ایک طرف امید کی یہ

Page 70

انوار العلوم جلد ۱۹ حالت تھی.خوف اور امید کا درمیانی راستہ اسی طرح ہم دیکھتے ہیں کہ غزوہ حنین میں جب مسلمانوں کا لشکر پیچھے ہٹا کیونکہ دشمن کے تیروں کے حملہ نے شدت اختیار کر لی تھی آپ صرف چند صحابہ کو ساتھ لے کر دشمن کی طرف آگے بڑھے حضرت ابو بکڑ نے یہ دیکھ کر کہ دشمن کا حملہ شدید ہے آپ کو روکنا چاہا اور آگے بڑھ کر آپ کے گھوڑے کی باگ پکڑ لی مگر آپ نے فرمایا چھوڑ دو میرے گھوڑے کی باگ کو.اس کے بعد آپ یہ شعر پڑھتے ہوئے آگے بڑھے.نَّبِيُّ لَا كَذِب ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّ مطلب ۵ یعنی میں خدا تعالیٰ کا نبی ہوں اور جھوٹا نہیں ہوں اور میں عبد المطلب کا بیٹا ہوں.آپ کا یہ فرمانا کہ میں عبدالمطلب کا بیٹا ہوں اس کا یہ مطلب تھا کہ اس وقت دشمن کا حملہ اس قدر شدید ہے کہ دشمن کے چار ہزار تیرانداز تیروں کی بارش برسا رہے ہیں اس حالت میں میرا آگے بڑھنا انسانیت کی شان سے بہت بلند اور بالا نظر آتا ہے اس سے کوئی دھوکا نہ کھائے اور یہ نہ سمجھے کہ مجھ میں خدائی طاقتیں ہیں میں تو عبد المطلب کا بیٹا ہی ہوں اور ایک بشر ہوں صرف اللہ تعالیٰ کی مددمیرے نبی ہونے کی وجہ سے میرے ساتھ ہے.جنگ بدر کے موقع پر صحابہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک اونچی جگہ بنادی اور عرض کیا يَا رَسُولَ الله الا اللہ آپ یہاں تشریف رکھیں.چنانچہ آپ وہیں بیٹھ گئے اور خدا تعالیٰ کے حضور نہایت عجز اور رقت سے دعائیں کرنے لگے.حضرت ابو بکر نے عرض کیا يَا رَسُولَ اللہ اللہ کیا اللہ تعالیٰ کے آپ کے ساتھ وعدے نہیں ہیں آپ نے فرمایا وعدے تو ہیں مگر وہ غنی بھی تو ہے اور مؤمن کا کام ہے کہ اس کی غناء کو بھی نہ بھولے.پس آپ کو ایک طرف تو خدا تعالیٰ کے وعدوں پر پورا اور کامل یقین تھا اور دوسری طرف یہ سمجھتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ غنی بھی ہے آپ کو خوف بھی تھا مگر اس وقت ہم دیکھتے ہیں کہ مسلمانوں کی یہ حالت ہے کہ وہ احتیاط کی طرف سے گلی طور پر پہلو تہی کرتے ہوئے صرف امیدیں لگائے بیٹھے ہیں.محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو فرماتے ہیں مؤمن کو امید کی بھی اور

Page 71

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۸ خوف اور امید کا درمیانی راستہ احتیاط کی بھی سخت ضرورت ہے مگر مسلمان کہتے ہیں دیکھا جائے گا.آجکل کے مسلمان دونوں حدود کے سر پر پہنچے ہوئے ہیں حالانکہ اصل طریق جو ان کو اختیار رکرنا چاہئے وہ یہ ہے کہ خوف اور امید کی درمیانی راہ تلاش کریں اور خدا تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستوں اور محمد رسول اللہ علیہ وسلم کی بتائی ہوئی تجویزوں پر عمل کریں.ایک طرف انہیں انتہا درجہ کی تنظیم کرنی چاہئے اور دوسری طرف خدا تعالیٰ پر کامل یقین رکھنا چاہئے کیونکہ مؤمن وہی ہوتا ہے جو ایک طرف تدبیر بھی کرتا ہے اور دوسری طرف تقدیر پر بھی ایمان رکھتا ہے جب یہ دونوں حالتیں اس کے اندر بہ یک وقت جمع ہو جاتی ہیں تو خدا تعالیٰ کے فضلوں کے دروازے اس پر کھل جاتے ہیں اور اس وقت خدا تعالیٰ کہتا ہے میں نے اپنے بندے کو دو حکم دیئے تھے اور میرے بندے نے دونوں حکم مانے ہیں میں نے اس کو تد بیر کرنے کا حکم دیا تھا اس پر اس نے عمل کیا ہے اور میں نے اس کو تقدیر پر ایمان لانے کو کہا تھا اس پر بھی اس نے عمل کیا ہے اس لئے اب میں نے بھی اپنے اوپر فرض کر لیا ہے کہ میں اپنے فرمانبردار بندے کی اعانت کروں اور اس کے دشمن کے منصوبوں کو خاک میں ملا کر رکھ دوں.اور اگر مسلمان ان باتوں پر عمل پیرا نہیں ہوں گے تو خدا تعالیٰ کہے گا تم نے اپنے نفس کا حکم مانا ہے اگر تم میرے متبعین میں سے ہوتے تو کسی دوسرے کی بات کیوں مانتے اس لئے جاؤ میں تمہاری کوئی امداد نہیں کروں گا.الفضل قادیان ۷ ارجون ۱۹۴۷ ء ) صلى الله بخاری کتاب فضائل اصحاب النبى علم باب مناقب المهاجرين وفضلهم التوبة: ۴۰ بخاری کتاب الجهاد باب الحراسة في الغزو بخاری کتاب الادب باب حسن الخلق و السخاء (الخ) مسلم كتاب الجهاد باب غزوة حنين سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۲۷۹ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء

Page 72

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۹ مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں از سیدنا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ اسیح الثانی

Page 73

Page 74

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۱ مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں ( فرموده ۳۰ رمئی ۱۹۴۷ء بعد نماز مغرب بمقام قادیان ) مثنوی رومی والوں نے ایک نہایت ہی لطیف بات لکھی ہے وہ کہتے ہیں.ہر بلا کیں قوم را حق داده زیر آن گنج کرم بنهاده است است یعنی خدا تعالیٰ کی ایک یہ بھی سنت ہے کہ جب کسی قسم کی کوئی بلاء مسلمانوں پر آتی ہے اور مسلمانوں سے ہی مخصوص نہیں بلکہ جب بھی کوئی بلاء اس کی طرف سے کسی قوم پر آتی ہے تو زیر آن گنج کرم بنهاده است اس کے نیچے برکتوں کا ایک مخفی خزانہ ہوتا ہے.یعنی اس بلا ء کے آچکنے کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایسی برکات ظاہر ہوتی ہیں جو اس قوم کے لئے تقویت کا موجب ہوتی ہیں.یہ ایک نہایت سچی بات ہے اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جب کبھی مومنوں کو مشکلات اور مصائب و آلام کا سامنا ہوتا ہے تو اس کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے کچھ ایسی باتیں ضرور ظاہر ہوتی ہیں جوان کے ایمان میں ازدیاد کا موجب ہوتی ہیں اور صداقت اور شوکت کو ظاہر کرنے والی ہوتی ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہم دیکھتے ہیں کہ ہر مصیبت اور مشکل جو آپ کو پہنچی اپنے بعد بے شمار معجزات چھوڑ کر گئی اور اس کے ذریعہ سے مؤمنوں کے ایمان تازہ ہوئے اور وہ قیامت تک کی نسلوں کیلئے برکت اور رحمت کا موجب ہوں گے.ہمیں جتنے واقعات رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں مصائب، مشکلات اور تکالیف کے نظر آتے ہیں ان میں سے ہر ایک اپنے اندر لاتعداد نشانات لئے ہوئے ہے.جب بعض صحابہ کفار مکہ کی بڑھتی ہوئی

Page 75

انوارالعلوم جلد ۱۹ ۵۲ مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں شرارتوں اور دُکھوں کی وجہ سے حبشہ کی طرف ہجرت کر کے گئے تو اس میں بھی ہمیں بہت سے نشانات نظر آتے ہیں.جب کفار مکہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور دوسرے تمام مسلمانوں کا بائیکاٹ کیا اور آپ کو اور آپ کے صحابہ کو متواتر تین سال تک شعب ابی طالب میں محصور ہونا پڑا تو اس میں بھی ہمیں بہت سے نشانات نظر آتے ہیں، سفر طائف میں جب آپ کو کفار نے تکالیف پہنچا ئیں تو اس میں بھی ہمیں بہت سے نشانات نظر آتے ہیں ، جب آپ اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ تشریف لے لئے گئے تو اس میں بھی ہمیں نشانات نظر آتے ہیں، اسی طرح بدر کی جنگ میں بھی ہمیں بہت سے نشانات نظر آتے ہیں ، اُحد کی جنگ میں بھی جس میں مسلمانوں کو بہت زیادہ نقصانات اُٹھانے پڑے اور کئی اکا بر صحابہ شہید ہو گئے اللہ تعالیٰ کے بہت سے نشانات ہیں، احزاب کی جنگ میں بھی ہمیں بہت سے نشانات نظر آتے ہیں صلح حدیبیہ اور غزوہ حنین میں بھی بہت سے نشانات ہیں پھر غزوہ تبوک جو مسلمانوں کے لئے ایک بہت بڑا ابتلاء تھا اس میں بھی بہت سے نشانات ہیں ، سب سے بڑھ کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات اُمت کے لئے بہت ہی بڑا ابتلاء تھا مگر اس میں بھی ہمیں بہت سے نشانات نظر آتے ہیں.غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں جو بھی دُکھ آپ کو پہنچا، جو بھی تکالیف آپ کو پہنچی ، جو بھی رنج آپ کو پہنچا، جو بھی مصیبت آپ پر آئی اور جس وقت کا بھی آپ کو سامنا ہوا ان میں سے ہر ایک کے اندر اللہ تعالیٰ کی طرف سے نشانات مخفی تھے اور ان میں سے ہر واقعہ اپنے اندر مؤمنوں کی ترقیوں اور کامیابیوں کے سامان لئے ہوئے تھا.اس وقت میں غزوہ اُحد کو لیتا ہوں غزوہ اُحد مسلمانوں کے لئے ایک بہت بڑا ابتلاء تھا اور ساتھ ہی یہ مصیبت پیش آئی کہ جنگ کے شروع ہونے سے پیشتر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشورہ لیا کہ ہمیں مدینہ کے اندر رہ کر جنگ کرنی چاہئے یا با ہر نکل کر ؟ تو اُس وقت تو منافقین نے یہ کہا کہ ہمیں باہر جا کر ہی لڑنا چاہئے مگر بعد میں انہوں نے آپ سے غداری کی اور جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر جانے کے لئے تیار ہوئے تو منافقین نے جانے سے انکار کر دیا اور انہوں نے کہہ دیا کہ یہ بھی کوئی لڑائی ہے یہ تو خواہ مخواہ ہلاکت کے منہ میں جانے والی بات ہے.اس جنگ میں آپ کو اور آپ کے صحابہ کو بہت زیادہ تکالیف پہنچیں اور بہت

Page 76

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۳ مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں زیادہ نقصان اُٹھانا پڑا.ستر صحابہ شہید ہو گئے جن میں سے پانچ مہاجرین میں سے تھے اور باقی پینسٹھ انصار میں سے تھے اور شہید ہونے والے صحابہ تھے بھی چوٹی کے صحابہ جن کی موت کی وجہ سے یوں کہنا چاہئے کہ سارا مدینہ ہل گیا تھا پھر یہ جنگ اس لئے بھی اسلام کی شدید ترین جنگوں میں شمار کی جاتی ہے کہ اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم زخمی ہو گئے آپ کے دندانِ مبارک ٹوٹ گئے لے اور بعض صحابہ جو آپ کے دائیں بائیں کھڑے آپ کی حفاظت کے لئے لڑ رہے تھے اور دشمن کے واروں کو اپنے اوپر لے رہے تھے ان میں سے بھی بعض مارے گئے اور ان کی لاشیں آپ پر گر گئیں گویا یہ تمام سامان موت کے ہوئے مگر اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو محفوظ رکھا.آپ جب زخمی ہو کر اور بے ہوش ہو کر گر پڑے تو یہ وقت صحابہ کے لئے ایک بہت ہی بڑے ابتلاء اور امتحان کا وقت تھا ان میں لڑنے کی سکت نہ رہی تھی اور جب تک آپ ہوش میں آ کر نہ اُٹھے اُس وقت تک صحابہ یہی سمجھتے رہے کہ اب ہمارے لئے دنیا تاریک ہو چکی ہے کیونکہ جب آپ شہید ہو چکے ہیں تو ہمارا لڑ نا اب بالکل بے کار ہے.اس چیز کا نتیجہ ان کے لئے ٹھو کر اور ابتلاء کا باعث ہوسکتا تھا لیکن اس کے اندر بھی ہمیں اللہ تعالیٰ کے بہت سے نشانات نظر آتے ہیں جن کی وجہ سے مسلمانوں کے ایمان بڑھ جاتے ہیں اور انہیں معلوم ہوتا ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ ابتلاؤں میں اعلیٰ نشانات ظاہر کرتا ہے.مثلاً ابتلاؤں ، دکھوں اور مصیبتوں کے وقت انسان کے اخلاق کا پتہ لگتا ہے اگر انسان پر کوئی مصیبت نہ آئے تو اُس کے اخلاق کا پتہ نہیں لگ سکتا.ہم دیکھتے ہیں کہ انسان جو اخلاق خوشی ، راحت اور آرام کے وقت دکھاتا ہے وہ مصیبت دکھ اور رنج پہنچنے پر سب بھول جاتا ہے.جب کبھی اس کی حالت سکون سے بے چینی میں تبدیل ہوتی ہے تو اس کے سب اخلاق دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں اور وہ بداخلاقی پر اتر آتا ہے.ہمارے ملک میں دہلی اور لکھنو کے امراء کے اخلاق مشہور ہیں اور ان دونوں جگہوں کے امراء ایک دوسرے پر فضیلت حاصل کرنا چاہتے ہیں.دہلی والے کہتے ہیں کہ ہم زیادہ با اخلاق اور متمدن ہیں.لکھنو میں سادات کی بادشاہت تھی اس لئے عام طور پر وہاں کے امراء کو میر صاحب کہا جاتا ہے اور دہلی میں چونکہ مغل بادشاہت رہی ہے اس لئے وہاں کے امراء کو مرزا صاحب کہا جاتا ہے اب تو دہلی وہ نہیں رہی جو آج سے پچاس سال پیشتر تھی مگر آج سے

Page 77

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۴ مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں.چالیس پچاس سال پہلے دہلی کا کوئی آدمی ملنے پر اُس کو مرزا صاحب کہا جاتا تھا اور لکھنؤ کے کسی شخص کے متعلق صرف یہ معلوم ہونے پر کہ یہ صاحب لکھنو کے رہنے والے ہیں انہیں میر صاحب کہا جاتا تھا.ایک لطیفہ مشہور ہے کہ دو شخص کسی سٹیشن پر گاڑی کے انتظار میں کھڑے تھے ان میں سے ایک دلی کا تھا اور دوسرا لکھنو کا.گاڑی کے آنے میں کچھ دیر تھی ان دونوں نے رسمی علیک سلیک کے بعد جب ایک دوسرے کے متعلق یہ معلوم کیا کہ آپ دہلی کے ہیں اور آپ لکھنؤ کے ہیں تو ان دونوں نے یہ کوشش شروع کر دی کہ اخلاق دکھانے میں ایک دوسرے سے سبقت لے جائیں اور دونوں نے چاہا کہ ایک دوسرے پر اپنے اخلاق کا اثر ڈالیں چنانچہ انہوں نے اپنے اپنے مخصوص طریق پر ایک دوسرے سے گفتگو شروع کر دی اور بات بات پر قبلہ میر صاحب اور قبلہ مرزا صاحب کہا جانے لگا.ایک کہتا قبلہ میر صاحب فلاں بات یوں ہوئی اور دوسرا جھک کر کہتا قبلہ مرزا صاحب فلاں بات یوں ہے.غرض دونوں نے اپنے اخلاق دکھانے کی کوشش میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی.تھوڑی دیر کے بعد گاڑی پلیٹ فارم پر آ کر کھڑی ہو گئی تو لکھنؤ والے نے کہا قبلہ مرزا صاحب پہلے آپ چڑھئے.دتی والے نے کہا قبلہ میر صاحب! پہلے آپ لکھنو والے نے پھر کہا قبلہ ! بھلا میں یہ گستاخی کر سکتا ہوں پہلے آپ ہی کو چڑھنا ہوگا آپ مجھے کیوں کانٹوں میں سیٹتے ہیں.چنانچہ وہ کافی دیر تک اسی طرح کرتے رہے.لکھنؤ والا فرشی سلام کرتا اور کہتا قبلہ مرزا صاحب پہلے آپ ہی چڑھیں گے اور دلی والا نہایت آداب بجالا کر کہتا قبلہ میر صاحب پہلے آپ.وہ اسی طرح کر رہے تھے کہ گاڑی نے سیٹی دی یہ دیکھ کو وہ دونوں ایک ڈبے کی طرف لپکے اور ڈنڈے پکڑ کر بمشکل دروازے میں پہنچے اب صورت یہ تھی کہ دروازہ چھوٹا تھا اور وہ دونوں دروازے کے اندر پھنس گئے نہ وہ اندر جا سکتا تھا اور نہ یہ.انہوں نے ایک دوسرے کو دھکے دینے شروع کئے اور آخر نوبت یہاں تک پہنچی کہ وہ سخت کلامی پر اتر آئے اور ایک کہتا خبیث ! اندر جاؤ یا مجھے گذر نے دو.دوسرا کہتا مجھے اندر جانے دو اور پھر کمینے اور پاجی کے الفاظ شروع ہو گئے.پس جب انسان پر مصیبت آتی ہے اور تھوڑی بہت تکلیف پہنچتی ہے تو وہ اخلاق فاضلہ کو یکسر بھول جاتا ہے.اب کہاں وہ حالت کہ قبلہ میر صاحب اور قبلہ مرزا صاحب کہ القاب جھک جھک کر ادا ہو رہے تھے اور کہاں یہ حالت کہ خبیث ، کمینے اور پاجی کے الفاظ پر اتر آئے.پس

Page 78

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۵ مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں جب سہولت اور آرام ہو تو لوگ اخلاق دکھاتے ہیں لیکن جب مقابلہ اور مشکلات پیش آئیں تو سب کچھ بھول جاتے ہیں اور ایک دوسرے سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں.مجھے لکھنؤ والوں کے اخلاق کے متعلق اپنا ایک لطیفہ یاد ہے میری شادی چھوٹی عمر میں ہی ہوگئی تھی اُس وقت میری عمر چودہ اور پندرہ سال کے درمیان تھی اور یہ عمر بچپن کی عمر میں ہی شمار ہوتی ہے.اس وقت ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب آگرہ میں تھے ہم یو پی میں گئے تو کئی دفعہ تھے مگر وہاں کے مخصوص اخلاق سے کبھی واسطہ نہ پڑا تھا ہم اپنے قریبی رشتہ داروں کے ہاں جا کر ٹھہرا کرتے تھے اور وہاں اپنے بزرگوں سے ڈانٹ ڈپٹ ہی سننے میں آتی تھی.قبلہ اور حضرت کبھی سنا نہ تھا.غرض جب شادی کے وقت میں آگرہ میں گیا تو ڈاکٹر خلیفہ رشیدالدین صاحب نے میرے اعزاز میں وہاں کے رؤساء کو دعوت دی ان میں ایک شہر کے مجسٹریٹ صاحب بھی تھے جب کھانا کھا چکے اور وہ رؤساء واپس ہونے لگے تو وہ مجسٹریٹ صاحب میرے پاس آئے اور بڑی تعظیم کے ساتھ جھک جھک کر سلام کرنے لگے.میں نے اپنی یہاں کی عادت کے مطابق ان کی تعظیم کی مجھے تو جھکنا آتا نہ تھا مگر میں ان کے جھکنے پر دل ہی دل میں کہہ رہا تھا کہ یہ کیا کر رہے ہیں میں ان کی تعظیمی حرکات پر بڑی مشکل سے ہنسی کو ضبط کر سکا.اُس وقت جو مجھ سے ایک حرکت سرزد ہوئی اُس کو یاد کر کے اب بھی بے اختیار ہنسی آ جاتی ہے.وہ یوں ہوا کہ مجھ سے ملنے کے بعد جونہی ان مجسٹریٹ صاحب نے منہ موڑا میں نے اُن کی نقل اُتارنی شروع کر دی اور اتفاق ایسا ہوا کہ دروازہ تک پہنچ کر اُن کو کوئی کام یاد آ گیا اور وہ واپس مڑ آئے.میں ان کے واپس مڑنے سے بے خبر رہا اور اسی طرح اُن کی نقل اُتارتا رہا.میں نے جو آنکھ اُٹھا کر دیکھا تو وہ سامنے کھڑے تھے یہ دیکھ کر مجھے سخت شرمندگی اٹھانی پڑی کہ یہ اپنے دل میں کیا سمجھتے ہوں گے.غرض ان کے تکلفات اتنے زیادہ ہوتے ہیں کہ جس کی حد ہی نہیں مگر اخلاق فاضلہ کا پتہ در حقیقت مشکل اور مصیبت کے وقت لگتا ہے.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اُحد کی جنگ ایک نہایت صبر آزما جنگ تھی اس سے پہلے کبھی آپ پر قاتلانہ حملہ نہ ہوا تھا اور نہ صرف یہ کہ جنگ احد میں آپ پر حملہ ہی ہوا اور نہ صرف یہ کہ آپ کے بعض دانت بھی ٹوٹ گئے اور نہ صرف یہ کہ آپ زخمی ہو گئے بلکہ دشمن آپ

Page 79

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۶ مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں وسليم کی بے ہوشی کی حالت میں آپ کے اوپر سے اور آپ کے ساتھیوں کے اوپر سے ان کے جسموں کو روندتا ہوا گزرا اور یہ آپ کی زندگی میں اپنی قسم کی پہلی مثال تھی مگر اس جنگ میں بھی ہم دیکھتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کس طرح بلند حوصلگی اور اپنے اعلیٰ اخلاق کا نمونہ پیش کیا اور لوگوں کے ساتھ ہمدردی اور دل جوئی کی.اس جنگ کے حالات سے پتہ چلتا ہے کہ آپ اخلاق کے کتنے بلند ترین مقام پر کھڑے تھے اور اس جنگ میں صحابہ کی عدیم المثال قربانیوں کا بھی پتہ چلتا ہے.میں اُس وقت کی بات کر رہا ہوں جب آپ جنگ ختم ہونے پر مدینہ واپس تشریف لا رہے تھے.مدینہ کی عورتیں جو آپ کی شہادت کی خبر سن کر سخت بے قرار تھیں اب وہ آپ کی آمد کی خبر سُن کر آپ کے استقبال کے لئے مدینہ سے باہر کچھ فاصلہ پر پہنچ گئی تھیں ان میں آپ کی ایک سالی زینب بنت جحش کے بھی تھیں ان کے تین نہایت قریبی رشتہ دار جنگ میں شہید ہو گئے تھے.رسول کریم ﷺ نے جب انہیں دیکھا تو فرمایا اپنے مُردے کا افسوس کرو ( یہ عربی زبان کا ایک محاورہ ہے.جس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ میں تمہیں خبر دیتا ہوں کہ تمہارا عزیز مارا گیا ہے ) زینب بنت جحش نے عرض کیا يَارَ سُولَ الله الله کس مُردے کا افسوس کروں؟ آپ نے فرمایا تمہارا ماموں حمزہ شہید ہو گیا ہے.یہ سن کر حضرت زینب نے إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ پڑھا اور پھر کہا اللہ تعالیٰ ان کے مدارج بلند کرے وہ کیسی اچھی موت مرے ہیں.اس کے بعد آپ نے فرمایا اچھا اپنے ایک اور مرنے والے کا افسوس کرلو.زینب نے عرض کیا يَارَسُولَ الله الا اللہ کس کا ؟ آپ نے فرمایا تمہارا بھائی عبداللہ بن جحش بھی شہید ہو گیا ہے زینب نے پھر إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ پڑھا اور کہا اَلْحَمْدُ لِلہ وہ تو بڑی ہی اچھی موت مرے ہیں.آپ نے پھر فرمایا زینب ! اپنے ایک اور مُردے کا افسوس کرو.اُس نے پوچھا يَارَ سُول اللہ اللہ کسی کا ؟ آپ نے فرمایا تیرا خاوند بھی شہید ہو گیا ہے.یہ سن کر زینب کی آنکھوں سے آنسو رواں ہو گئے اور اُس نے کہا ہائے افسوس !! یہ دیکھ کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دیکھو! عورت کو اپنے خاوند کے ساتھ کتنا گہراتعلق ہوتا ہے.جب میں نے زینب کو اُس کے ماموں کے شہید ہونے کی خبر دی تو اُس نے پڑھا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ، جب میں نے اُسے اس کے بھائی کے شہید ہونے

Page 80

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۷ مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں کی خبر دی تو اس نے پھر بھی إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ہی پڑھا لیکن جب میں نے اس کے خاوند کے شہید ہونے کی خبر دی تو اس نے ایک آہ بھر کر کہا ہائے افسوس! اور وہ اپنے آنسوؤں کو روک نہ سکی اور گھبرا گئی.پھر آپ نے فرمایا عورت کو ایسے وقت میں اپنے عزیز ترین رشتہ داروں اور خونی رشتہ دار بھول جاتے ہیں لیکن اُسے محبت کرنے والا خاوند یا د رہتا ہے اس کے بعد آپ نے زینب سے پوچھا.تم نے اپنے خاوند کی وفات کی خبر سن کر ہائے افسوس کیوں کہا تھا ؟ زینب نے عرض کیا یا رَسُولَ الله! مجھے اس کے بیٹے یاد آ گئے تھے کہ ان کی کون رکھوالی کرے گا؟ آپ نے فرمایا میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ان کی تمہارے خاوند سے بہتر خبر گیری کرنے والا کوئی شخص پیدا کر دے.سے چنانچہ اسی دعا کا نتیجہ تھا کہ زینب کی شادی حضرت طلحہ کے ساتھ ہوئی اور ان کے ہاں محمد بن طلحہ پیدا ہوا.مگر تاریخوں میں ذکر آتا ہے حضرت طلحہ اپنے بیٹے محمد کے ساتھ اتنی محبت اور شفقت نہیں کرتے تھے جتنی کہ زینب کے پہلے بچوں کے ساتھ.اور لوگ یہ کہتے تھے کہ کسی کے بچوں کو اتنی محبت سے پالنے والا طلحہ سے بڑھ کر اور کوئی نہیں اور یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کا نتیجہ تھا.اس کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے اُس وقت سعد بن معاذ آپ کی سواری کی باگ پکڑے ہوئے آپ کے آگے آگے خوشی کے ساتھ چل رہے تھے اور ان کو خوشی یہ تھی کہ ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو زندہ واپس مدینہ میں لا رہے.ہیں حضرت سعد بن معاذ کی بوڑھی اور کمزور نظر والدہ بھی مدینہ کی عورتوں کے ساتھ آپ کے استقبال کے لئے باہر آ رہی تھیں اور چونکہ اس سے پیشتر مدینہ میں آپ کی وفات کی خبر مشہور ہو چکی تھی اس لئے وہ سُن کر کہ آپ صحیح سلامت تشریف لا رہے ہیں وفور محبت سے آپ کی زیارت کے لئے باہر آ گئی تھیں حضرت سعد نے جب اپنی والدہ کو دیکھا تو شاید اس خیال سے کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتاؤں کہ میری بوڑھی والدہ کے دل میں بھی آپ کے لئے کتنی محبت ہے کہ وہ با وجود نظر کی کمزوری اور ضعیفی کے لڑکھڑاتی ہوئی چل رہی ہیں اور وہ آپ کی زیارت کیلئے بے تاب ہیں عرض کیا يَا رَسُولَ الله! میری ماں - يَارَسُولَ الله میری ماں.آپ نے فرمایا سواری کو روک لو.سواری جب بڑھیا کے قریب پہنچ کر رُکی تو آپ نے اُس بڑھیا کو فرمایا بی بی ! مجھے

Page 81

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۸ مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں افسوس ہے کہ تمہارا جوان بیٹا عمرو بن معاد لڑائی میں شہید ہو گیا ہے.وہ بڑھیا جو آپ کی شکل دیکھنے کے لئے بے تاب ہو رہی تھی اُس نے اپنا منہ اوپر اٹھایا اور پھٹی پھٹی آنکھوں سے آپ کے چہرے کو دیکھا اور عرض کیا يَا رَسُولَ الله! جانے بھی دیجیے آپ کیسی باتیں کر رہے ہیں جب آپ سلامت ہیں تو باقی ساری مصیبتیں میں نے بھون کر کھالی ہیں.ہے ان واقعات پر غور کرو اور دیکھو کہ آپ کو کتنا زیادہ احساس تھا کہ جس کسی کو تکلیف پہنچتی ہے اس کے ساتھ ہمدردی کی جائے اس کے بعد آپ نے اس بڑھیا سے فرمایا تم بھی خوش ہو اور دوسری تمام بہنوں کو بھی جن کے رشتہ دار لڑائی میں شہید ہو گئے ہیں یہ خوشخبری سنا دو کہ ہمارے جتنے آدمی آج شہید ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ نے سب کو جنت میں اکٹھا رکھا ہے اور سب نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اے خدا! ہمارے پسماندگان کی خبر گیری رکھیو.اس کے بعد آپ نے دعا کی کہ اے خدا! اُحد کے شہیدوں کے پسماندگان کے لئے اچھے خبر گیر پیدا فرما.اس سے معلوم ہوسکتا ہے کہ کس طرح آپ نے مدینہ میں داخل ہونے سے پہلے ہی اُحد کے شہیدوں کے پسماندگان کی دلجوئی فرمائی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور باوجود اس کے کہ آپ زخمی ہو چکے تھے، آپ کے عزیز ترین رشتہ دار شہید ہو گئے تھے اور آپ کے عزیز ترین صحابہ فوت ہو گئے تھے آپ برا بر قدم بقدم مدینہ کے لوگوں کی دلجوئی فرما رہے تھے آپ کو اپنی تکلیف کا ذرہ بھی احساس نہ تھا آپ کے سوا ایسا کوئی شخص نہیں ہو سکتا جو اتنی تکلیفوں ، اتنے دکھوں اور اتنی مصیبت کے وقت دوسروں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرے.ایسے وقت میں تو لوگ کسی کے ساتھ بات کرنے کے بھی روا دار نہیں ہوتے چہ جائیکہ وہ کسی کے ساتھ ہمدردی کی باتیں کریں.جب آپ مدینہ میں داخل ہوئے تو چونکہ زخموں کی وجہ سے آپ کو نقاہت زیادہ تھی اس لئے صحابہ نے سہارا دے کر آپ کو سواری سے اُتارا.مغرب کی نماز کا وقت تھا آپ نے نماز پڑھی اور گھر تشریف لے گئے.مدینہ کی ان عورتوں کو جن کے رشتہ دار جنگ میں شہید ہو گئے تھے اُن کی خبریں پہنچ چکی تھیں انہوں نے رونا شروع کر دیا.آپ نے جب عورتوں کے رونے کی آوازیں سنیں تو آپ کو مسلمانوں کی تکلیف کا خیال آیا اور آپ کی آنکھیں ڈبڈبا آئیں پھر آپ نے فرمایا لكِن حَمْزَةَ فَلَا بَوَاكِيَ لَهُ ہمارے چا اور رضائی بھائی حمزہ بھی شہید ہوئے

Page 82

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۹ مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں صلى الله ہیں لیکن اُن کا ماتم کرنے والا کوئی نہیں.یہ سن کر صحابہ جن کو آپ کے جذبات اور احساسات کو پورا کرنے کی اتنی تڑپ تھی کہ وہ چاہتے تھے کہ آپ کا کوئی چھوٹے سے چھوٹا جذ بہ اور چھوٹے سے چھوٹا احساس بھی ایسا نہ رہ جائے جو پورا نہ ہو وہ اپنے گھروں کی طرف دوڑے اور اپنی عورتوں سے جا کر کہا بس اب تم اپنے عزیزوں کو رونا بند کر دو اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مکان پر جا کر مزہ کا ماتم کرو.اتنے میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ تھکے ہوئے تشریف لائے تھے آپ آرام فرمانے لگے.حضرت بلال نے عشاء کی اذان دی مگر یہ خیال کر کے کہ آپ تھکے ہوئے آئے ہیں آپ کو نہ جگایا جب ثلث رات گذرگئی تو انہوں نے آپ کو نماز کے لئے جگایا.آپ جب بیدار ہوئے تو اُس وقت عورتیں ابھی تک آپ کے مکان پر حضرت حمزہ کا نوحہ کر رہی تھیں.آپ نے فرمایا یہ کیا ہو رہا ہے؟ عرض کیا گیا يَا رَسُولَ الله علی مدینہ کی عورتیں حضرت حمزہ کی وفات پر رو رہی ہیں.آپ نے فرمایا للہ تعالی مدینہ کی عورتوں پر رحم کرے انہوں نے میرے ساتھ ہمددری کا اظہار کیا ہے.پھر فرمایا مجھے پہلے ہی معلوم تھا کہ انصار کو مجھ سے بہت زیادہ محبت ہے.ساتھ ہی فرمایا اس طرح نوحہ کرنا اللہ تعالیٰ کے نزدیک نا پسندیدہ امر ہے.صحابہ نے عرض کیا یا رَسُولَ اللہ ہماری قوم کی یہ عادت ہے اور اگر ہم اس طرح نہ روئیں تو ہمارے جذبات سرد نہیں ہو سکتے آپ نے فرمایا میں رونے سے منع نہیں کرتا ہاں عورتوں سے کہہ دیا جائے کہ وہ منہ پر تھپڑ نہ ماریں اپنے بال نہ نو چیں اور کپڑوں کو نہ پھاڑیں اور اگر یوں رقت کے ساتھ رونا آئے تو بے شک روئیں.ان باتوں سے آپ کی اخلاقی حالت کا پتہ چلتا ہے کہ باوجود زخمی اور تکلیف میں ہونے کے آپ کو دوسروں کے احساسات اور جذبات کا کتنا احترام تھا.پھر تاریخوں میں لکھا ہے کہ حضرت علیؓ نے اُحد سے واپس آ کر حضرت فاطمہ کو اپنی تلوار دی اور کہا اس کو دھو دو آج اس تلوار نے بڑا کام کیا ہے.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت علیؓ کی یہ بات سن رہے تھے آپ نے فرمایا علی! تمہاری ہی تلوار نے کام نہیں کیا اور بھی بہت سے تمہارے بھائی ہیں جن کی تلواروں نے جو ہر دکھائے ہیں.آپ نے چھ سات صحابہ کے نام لیتے ہوئے فرمایا ان کی تلوار میں تمہاری تلوار سے کم تو نہ تھیں.تے غرض آپ نے یہ بھی برداشت

Page 83

انوار العلوم جلد ۱۹ مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں نہ کیا کہ آپ کا داماد کوئی ایسی بات کرے جس سے دوسرے صحابہ کے دلوں کو ٹھیس پہنچے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی نظر چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی پہنچتی تھی اور باوجود یکہ جنگ اُحد کا واقعہ مستقل اثرات کے لحاظ سے اتنا بڑا واقعہ تھا کہ لوگوں کو اس واقعہ کے بعد سخت فکر تھی کہ دشمن اب دلیر ہو جائے گا یا آئندہ کیا ہوگا اور انسان ایسے اوقات میں چھوٹی چھوٹی باتوں کی طرف توجہ ہی نہیں دیتا مگر آپ نے ہر ایک کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور سب کی دلجوئی کی.آپ نے جب زینب بنت جحش کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور پھر فرمایا دیکھو ایک عورت کا اپنے محبت کرنے والے خاوند کے ساتھ کتنا گہرا تعلق ہوتا ہے تو اس سے آپ کا یہ مطلب تھا کہ مردوں کو چاہئے کہ وہ عورتوں کے ساتھ حسن سلوک کیا کریں اور معمولی معمولی باتوں پر اُن کو مارنے اور کوٹنے نہ لگ جایا کریں.جب ان کی عورتیں اپنے عزیز واقارب سے جدا ہو کر ان کے پاس رہتی ہیں تو انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ ان کا اعزاز کیا جائے نہ کہ بات بات میں ان کے ساتھ جھگڑ ا فساد کیا جائے.آپ کے یہ فرمانے سے ایک طرف تو زینب بنت جحش کی دلجوئی ہوگئی اور دوسری طرف آپ نے عورتوں کے ساتھ حسن سلوک کی بھی تلقین فرما دی.اسی طرح جب آپ نے یہ دیکھا کہ مدینہ کی عورتیں اپنے مرنے والوں کا نوجہ اور ماتم کر رہی ہیں تو آپ نے اس خیال سے کہ مہاجرین اور حضرت حمزہ کے رشتہ دار یہ خیال نہ کریں کہ ہمارا یہاں کوئی نہیں ہے اس لئے ان کے جذبات کا احساس کرتے ہوئے آپ نے فرمایا آج حمزہ کو رونے والا کوئی نہیں.اور پھر جب مدینہ کی عورتیں حضرت حمزہ کا ماتم کرنے لگ گئیں تو آپ نے منع فرما دیا کہ اس طرح ماتم کرنا جائز نہیں ہے.اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر واقعہ میں آپ کا یہی خیال ہوتا کہ حضرت حمزہ کا ضرور ماتم کیا جائے تو آپ بعد میں منع نہ فرماتے.آپ نے جب حضرت حمزہ کی وفات پر کسی کے نہ رونے پر افسوس کا اظہار فرمایا اُس وقت بھی آپ کا جذ بہ صرف دلجوئی کا تھا.اور جب آپ نے رونے والوں کو منع فرمایا اُس وقت بھی آپ کا جذبہ دلجوئی کا ہی تھا کیونکہ آپ نے ان عورتوں کو رونے سے روکا بھی اور ساتھ ہی یہ بھی فرمایا کہ انہوں نے میرے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور یہ پھر فرمایا مجھے تو پہلے ہی معلوم تھا کہ انصار کو مجھ سے زیادہ ہمدردی ہے اور یہ کہنے سے آپ کا یہ مطلب تھا کہ وہ رونے سے منع کرنے پر بُرا نہ

Page 84

انوار العلوم جلد ۱۹ صلى الله ۶۱ مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں منا ئیں.آپ نے منع بھی کر دیا اور ان کا شکریہ بھی ادا کر دیا.ہمیں یہ کتنا شاندار اور عظیم الشان طریق نظر آتا ہے جو اتنے نازک وقت میں آپ نے اختیار کیا حالانکہ ایسے وقت میں جبکہ عزیز اور قریبی رشتہ دار مارے جا چکے ہوں خود کوئی شخص زخمی ہو اور مستقبل قریب کے ایام میں خطرہ محسوس ہورہا ہو تو کوئی شخص اس قسم کا نمونہ پیش نہیں کر سکتا جو آپ نے کیا.پھر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جنگ اُحد میں زخمی ہو گئے اور آپ بے ہوش ہو کر گر گئے یہاں تک کہ آپ کی وفات کی خبر مشہور ہو گئی.آپ نے ہوش آنے پر اخلاق فاضلہ کا جو مظاہرہ کیا وہ بھی اپنی مثال آپ ہے.آپ کے ان اخلاق فاضلہ کا ذکر جو آپ نے جنگ احد میں بے ہوشی کے بعد ہوش آنے پر دکھائے حضرت عمرؓ نے آپ کی وفات کے بعد ان الفاظ میں کیا تھا کہ يَا رَسُولَ الله میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں کفار نے آپ کے دانت شہید کر دیئے ، انہوں نے آپ کے منہ کو زخمی کر دیا، آپ کے اوپر سے پیر رکھتے ہوئے گزرے گئے اور آپ کو اور آپ کے عزیزوں اور قریبی رشتہ داروں اور آپ کے دوستوں کو انہوں نے انتہائی تکالیف پہنچائیں مگر يَا رَسُولَ الله ل ل ا للہ آپ نے ان کی ان ساری باتوں کے جواب میں صرف یہی فرمایا که اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِقَوْمِی فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ = کہ اے خدا! میری قوم کو بخش دے کیونکہ یہ مجھے پہچان نہیں سکی.گویا ان دکھوں اور مصیبتوں کے وقت میں جبکہ آپ بے ہوشی سے ہوش میں آ رہے تھے آپ کے منہ سے دشمنوں کے حق میں دعا نکل رہی تھی کہ اَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِقَوْمِيَ فَإِنَّهُمُ لَا يَعْلَمُونَ اے خدا ! ان کو میرے مقام کا پتہ نہیں ہے اور یہ مجھے شناخت نہیں کر سکے اس لئے تو ان کو بخش دے.اگر یہ مجھے پہچان لیتے تو کیوں اس طرح کرتے.یہ کیسے اعلیٰ اخلاق تھے جو آپ نے دکھائے اور کس طرح قدم قدم پر آپ نے وہ نمونہ پیش کیا جو بنی نوع انسان میں سے نہ کوئی پیش کر سکا اور نہ کر سکے گا.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دندانِ مبارک ٹوٹ جانا یا آپ کو دوسری تکالیف کا پہنچنا ایک وقتی بات تھی لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فقرہ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِقَوْمِىَ فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ قیامت تک یاد گار رہے گا اور قیامت تک مسلمان اپنے پیارے اور محبوب کے اس فقرہ کے ساتھ آپ کو بُرا کہنے والے دشمن پر اتمام حجت کرتے رہیں گے اور کہیں گے کہ کچھ تو خیال کرو آخر تم کس کو بُرا کہہ رہے ہو؟ کیا تم اُس کو بُرا کہہ رہے ہو جس

Page 85

انوار العلوم جلد ۱۹ ۶۲ مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں کو مکہ میں متواتر تیرہ سال تک صرف یہ کہنے پر کہ ایک خدا کی پرستش کرو انتہائی دکھوں میں مبتلا رکھا گیا ، جس کو اپنے پیارے وطن سے نکلنے پر مجبور کیا گیا، جس کو مارا اور پیٹا گیا ، جس کے دانت توڑ دیئے گئے ، جس کے عزیز ترین دوستوں کو شہید کر دیا گیا اور جس کے قریبی رشتہ داروں کو نہایت بے رحمی کے ساتھ شہید کر دیا گیا مگر اس کے دشمن کے ان مظالم کے باوجود کہا تو یہ کہا کہ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِقَوْمِی فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ اب تم ہی کہو کہ کیا ایسے باکمال انسان کو بُرا کہنا انصاف اور شرافت پر مبنی ہے.ہم دیکھتے ہیں کہ عام طور پر جب کسی شخص کو دشمن کی طرف سے تکلیف پہنچتی ہے تو وہ سخت سے سخت گالیاں دیتا ہے.اس کے دل میں دشمن کے خلاف انتہائی غصہ اور جوش ہوتا ہے اور وہ کہتا ہے خدا اس کا بیڑا غرق کرے.خدا اسے غارت کرے حالانکہ دوسرے کسی شخص کو اپنے دشمن کی طرف سے اتنی تکلیف پہنچنے کا امکان ہی نہیں جتنی کہ آپ کے دشمنوں نے آپ کو پہنچائی تھیں پھر بھی دیکھا گیا ہے کہ عام طور پر لوگ اپنے دشمن کے خلاف انتقامی جذبات سے مغلوب ہو جاتے ہیں مگر آپ نے انتہائی دُکھوں کے وقت میں جو نمونہ اخلاق فاضلہ کا پیش کیا اس کی نظیر لانے سے دنیا تا قیامت قاصر رہے گی.یہ وہی دشمن تھے جو رات دن آپ کے قتل کے منصوبے کیا کرتے تھے، یہ وہی دشمن تھے جنہوں نے آپ کے رشتہ داروں اور آپ کے صحابہ کو طرح طرح کی تکالیف پہنچائی تھیں، یہ وہی دشمن تھے جنہوں نے آپ کو اپنے عزیز وطن سے ہجرت کرنے کے لئے مجبور کر دیا تھا اور یہ وہی دشمن تھے جو آپ کے ہجرت کر کے مدینے پہنچ جانے کے بعد بھی آپ کو اور دوسرے مسلمانوں کو مٹا دینا چاہتے تھے.مگر آپ فرماتے ہیں اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِقَوْمِی فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ آپ بھول جاتے ہیں اس بات کو کہ یہ وہی دشمن ہیں جنہوں نے اسلام لانے والوں کو دو پہر کی تپتی ہوئی ریت پر لٹایا تھا ، آپ بھول جاتے ہیں اس بات کو کہ یہ وہی دشمن ہیں جنہوں نے آپ پر ایمان لانے والوں کو آہنی سلاخیں آگ میں سرخ کر کر کے داغ دیا تھا، آپ بھول جاتے ہیں اس بات کو کہ یہ وہی دشمن ہیں جنہوں نے مسلمانوں کو تین سال کے لمبے عرصہ تک شعب ابی طالب میں محصور رکھا تھا اور آپ بھول جاتے ہیں ان تمام مظالم کو جو ان دشمنوں کی طرف سے وقتاً فوقتاً آپ پر ہوتے رہے اور آپ نہایت

Page 86

انوار العلوم جلد ۱۹ ۶۳ مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں درد کے ساتھ دعا کرتے ہیں کہ اَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِقَوْمِی فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ اے خدا! یہ مجھے پہچان نہیں سکے ورنہ یہ میرے ساتھ ایسا سلوک نہ کرتے.میں کہتا ہوں کہ جنگ اُحد کا ایک یہی واقعہ ایسا ہے جو سنگ دل سے سنگ دل دشمن کی چیچنیں نکال دینے کیلئے کافی ہے اور بڑے سے بڑا دشمن اسلام اس واقعہ کوسن کر یہ پکا راٹھنے پر مجبور ہوتا ہے کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) جیسا با اخلاق انسان نہ ہوا ہے نہ ہوگا.انگریزی ترجمہ القرآن کے دیباچہ میں اور مضامین کے علاوہ میں نے مختصراً رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سوانح عمری بھی لکھی ہے جس کا انگریزی اور گورمکھی کے علاوہ ہندی میں بھی ترجمہ کیا جا رہا ہے وہ ترجمہ اصلاح کے لئے پٹنہ بھیجا گیا تو ایک ہندو پروفیسر جن کے ذریعہ وہ دیباچہ بھیجا گیا تھا ان کی چٹھی آئی کہ اسے پڑھ کر میری آنکھوں سے بے اختیار آنسو جاری ہو جاتے ہیں اور چونکہ ہمیں اس سے قبل ان واقعات کا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات زندگی کا علم نہ تھا اس لئے ہم اندھیرے میں رہے.اگر کتاب چھپنے میں دیر ہو تو یہ مسودہ پہلے مجھے بھجوا دیا جائے.پس یہ واقعہ تو گزر گیا اور اس کو گزرے سینکڑوں سال ہو گئے مگر اس کی یا د رہتی دنیا تک قائم رہے گی.یہ کتنا شاندار نشان ہے جو جنگ اُحد میں اللہ تعالیٰ نے دکھایا.غرض ہر بلا کیں قوم را حق داده است زیر آن گنج کرم بنهاده است کتنی صحیح بات ہے.یہ اتنا بڑا نشان ہے کہ ہم اس کو پیش کر کے دشمن کو منوا سکتے ہیں کہ اس واقعہ کے ساتھ تعلق رکھنے والا اخلاق فاضلہ کے کتنے اعلیٰ معیار پر قائم تھا اور اس سے دشمنی کرنا اس سے نہیں بلکہ خدا سے دشمنی کرنا ہے.عشاء کی اذان کے بعد حضور کچھ دیر تک السید منیر الحصنی صاحب سے عربی میں گفتگوفر ماتے رہے اس کے بعد فرمایا: منیر الحصنی صاحب یہ ذکر کر رہے تھے کہ احمدیت کی وجہ سے مخالفت کے باوجود ان کے خاندان والے اہم کاموں کیلئے انہی کو اپنا نمائندہ منتخب کرتے ہیں اور ان کے قبیلے کے لوگ ہر کام میں انہی کو آگے کرتے ہیں.سید منیر الحصنی صاحب تو تعلیم یافتہ آدمی ہیں ہماری جماعت

Page 87

انوار العلوم جلد ۱۹ ۶۴ مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں میں ایک میاں مغلا ہیں جو بالکل ان پڑھ ہیں ان کے بچے آج کل مدرسہ احمدیہ میں پڑھتے ہیں اور وہ جھنگ کے رہنے والے ہیں.انہوں نے کہیں سے احمدیت کا نام سن لیا اور چونکہ فطرت میں نیکی تھی وہ قادیان تحقیق کیلئے آئے اور بیعت کر کے واپس گھر چلے گئے.جب ان کے گھر والوں کو ان کی احمدیت کے متعلق علم ہوا تو ان کو خوب مارا پیٹا گیا اور بہت سی تکلیفیں دی گئیں.ان کے کھانے پینے کے برتن الگ کر دیئے گئے وہ علاقہ جس میں وہ رہتے ہیں چوروں کا ہے اور وہاں کے لوگوں میں چوری کا اتنا رواج ہے کہ وہ اس کو شرعاً یا اخلاقا بر افعل نہیں کہتے.گوجرانوالہ، شیخوپورہ ، جھنگ اور لائکپور وغیرہ کے علاقوں میں چوری کا اتنا رواج تھا کہ ایک ڈپٹی کمشنر نے ان اضلاع کے متعلق ایک رپورٹ تیار کی تھی جس میں اس نے لکھا تھا کہ ان لوگوں کے اندر چوری کی عادت اتنی زیادہ ہے کہ یہ ان کا ویسا ہی پیشہ ہو گیا ہے جیسے کہ زمینداری کا اور یہ لوگ اس کے بغیر گزارہ کر ہی نہیں سکتے اس لئے ان علاقوں میں چوری کو جرم قرار نہیں دینا چاہئے.یہ فن اس حد تک بڑھا ہوا ہے کہ اس پیشہ میں بھی بڑے بڑے رؤساء اور سردار ہوتے ہیں جن کا لوہا چوری پیشہ لوگوں میں مانا جاتا ہے کسی کو شاہ چور کا خطاب دیا جاتا ہے اور کسی کو شہنشاہ چور کا.اور جو چھوٹے چور ہوتے ہیں وہ اپنی چوریوں میں سے ان رؤساء کا حصہ مقرر کرتے ہیں اور جب کوئی چوری کرتے ہیں تو ان کا حصہ ان کے گھروں میں پہنچاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں نے فلاں کی بھینس چرائی تھی اس میں سے آپ کا اتنا حصہ ہے.ہماری جماعت کے ایک دوست بھی احمدیت سے پہلے شاہ چور تھے وہ بھی اپنے واقعات سنایا کرتے تھے کہ جب میں نے چوری چھوڑ دی تو بھی یہ حالت تھی کہ میرے گھر پر مجھے دوسرے چوروں سے حصہ ملتا رہا اور چور آ کر مجھے کہتے تھے آپ ہمارے سردار ہیں.وہ دوست ۱۹۱۸ ء میں احمدی ہوئے تھے اور اس کے بعد انہوں نے اس پیشہ کو چھوڑ کر تو بہ کر لی.غرض میاں مغلا نے سنایا کہ ان کے بھائیوں نے کسی کے ہاں چوری کی اور کچھ جانور چرا لائے.جانوروں کے مالک کھوج نکالتے ان کے گھر پہنچے اور ان کے باپ کو کہا کہ تمہارے بیٹوں نے ہمارے جانور چرائے ہیں.ان کے باپ نے انکار کر دیا تو انہوں نے کہا ہمیں تمہاری بات کا یقین نہیں آتا.ہاں اگر میاں مغلا کہہ دے کہ تیرے بیٹوں نے چوری نہیں کی تو ہم مان جائیں گے.چنانچہ میاں مغلا کا باپ ان

Page 88

انوار العلوم جلد ۱۹ مصائب کے نیچے برکتوں کے خزانے مخفی ہوتے ہیں کے پاس آیا اور کہا اب تمہارے ہی ذریعہ اس جرم سے ہم بیچ سکتے ہیں اس لئے تم ان سے جا کر کہہ دو کہ میرے بھائیوں نے تمہارے جانور نہیں چرائے.انہوں نے کہا میں تو جھوٹ نہیں بول سکتا ، جب میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ یہ چوری کر کے لائے ہیں تو اب میں کس طرح جھوٹ بول سکتا ہوں.اس پر باپ اور بھائیوں نے ان کو خوب مارا اور کہا خبر دار اگر سچ بولا کیا تم اپنے بھائیوں کے ساتھ اتنی بھی ہمدردی نہیں کر سکتے.انہوں نے کہا تم ان سے جا کر کہہ دو کہ مغلا تو کافر ہے، اس کی گواہی تم کیوں مانتے ہو.چنانچہ مغلا کا باپ اور بھائی جانوروں کے مالکوں کے پاس گئے اور کہا مغلا تو کا فر ہو گیا ہے اس کی گواہی سے تم کس طرح اطمینان حاصل کر سکتے ہو.انہوں نے کہا ، ہے تو وہ کا فرمگر وہ جھوٹ کبھی نہیں بولتا اس لئے ہم اسی کی گواہی لیں گے اور کسی کی گواہی پر ہمیں اعتبار نہیں ہے.باپ اور بھائی پھر ان کے پاس آئے اور کہا وہ تو تمہاری گواہی مانگتے ہیں اس لئے ہمارے ساتھ چلو اور صفائی پیش کرو یہ ان کے ساتھ چلے گئے اور بھری مجلس میں کہہ دیا کہ میں نے اپنی آنکھوں سے اپنے بھائیوں کو جانور لاتے دیکھا ہے.اس پر ان کے باپ اور بھائیوں نے انہیں خوب مارا.پس لوگ احمدیت کی کتنی بھی مخالفت کریں جہاں کہیں کوئی خاص ذمہ داری کا کام ہوتا ہے انہی کو آگے کیا جاتا ہے.یہ بھی سلسلہ کی سچائی کا کتنا بڑا ثبوت ہے کہ مخالف بھی اس بات کا اعتراف کئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ یہ لوگ سچ بولتے ہیں.اَلْفَضْلُ مَا شَهِدَتْ بِهِ الْأَعْدَاءُ الفضل ۱۵ ، ۱۶ ، ۱۷ ، ۲۱ ستمبر ۱۹۶۱ ء ) سیرت ابن هشام جلد ۳ صفحه ۸۵،۸۴ مطبوعه مصر ۱۹۳۶ء اسد الغابة جلد ۵ صفحہ ۴۲۸ میں زینب کی بجائے حمنہ کا ذکر ہے تاریخ ابن تاثیر جلد ۲ صفحه ۶۳ ۱ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء السيرة الحلبية جلد ۲ صفحہ ۲۶۸،۲۶۷ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء ۵ سیرت ابن هشام جلد ۳ صفحه ۱۰۴، ۱۰۵ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء سیرت ابن هشام جلد ۳ صفحه ۱۰۴ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء ك بخاری کتاب الانبیاء باب ۵۷ حدیث ۳۴۷۷

Page 89

Page 90

قومی ترقی کے دو اہم اصول انوار العلوم جلد ۱۹ قومی ترقی کے دو اہم اصول از سیدنا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ اسیح الثانی

Page 91

Page 92

انوار العلوم جلد ۱۹ ۶۹ قومی ترقی کے دوا ہم اصول بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ قومی ترقی کے دو اہم اصول ( فرموده ۵/ جون ۱۹۴۷ ء بعد نماز مغرب بمقام قادیان) کچھ دن ہوئے میں نے یہ ذکر کیا تھا کہ جو جماعتیں اپنے اپنے مقاصد میں کامیاب ہونا چاہیں ان کے لئے کچھ اصول مقرر ہوتے ہیں اور میں نے کہا تھا کہ میں ان اصول کے متعلق کسی مجلس میں کچھ باتیں بیان کروں گا مگر اس کے بعد چونکہ بعض اور مضامین شروع ہوتے گئے اس یہ مضمون بیان نہ ہو سکا.آج میں اسی مضمون کا کچھ حصہ بیان کرنا چاہتا ہوں.یا درکھنا چاہئے کہ کسی مقصد میں کامیابی کے لئے سب سے پہلی بڑی اور ضروری بات یہ ہوتی ہے کہ جماعت کو اپنے مقصد کے متعلق یقین ہو.یعنی ایک مقصد عالیہ جو اس کے سامنے ہو اس کے متعلق اسے کامل یقین ہو کہ یہ مقصد ٹھیک ہے، صحیح ہے اور مفید ہے.دینی اور دنیوی جماعتوں کے الگ الگ مقاصد ہوتے ہیں کوئی ایک مقصد انسان اپنے سامنے رکھ لیتا ہے اور اس کی کامیابی کے لئے کوشش شروع کر دیتا ہے، قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ولكل وجهَةً هُوَ مُولا لے یعنی ہر شخص کے سامنے ایک مقصد ہوتا ہے جس کی طرف وہ اپنی پوری توجہ مبذول کر دیتا ہے اس جگہ وجهَةٌ سے مراد وہ صح نظر یا مقاصد عالیہ ہیں جو مفید اور با برکت ہوں چاہے وہ دینی ہوں یا دنیوی، دینی جماعتوں کے سامنے بھی ایک مفید مقصد کا ہونا ضروری ہوتا ہے اور دنیوی جماعتوں کے پیش نظر بھی ایک مفید اور بابرکت مقصد کا ہونا ضروری ہوتا ہے، جب تک ان دونوں قسم کی جماعتوں کے سامنے کوئی مفید اور بابرکت مقصد نہ ہوان کے اندر بیداری پیدا نہیں ہو سکتی مثلاً مسلمانوں کو دیکھ لو آج سے تھوڑا عرصہ پیشتر ان کے اندر کوئی انجمنیں نہ تھیں اور یہ لوگ کانگرس کے ساتھ مل کر کام کرتے تھے لیکن جب مطم

Page 93

انوار العلوم جلد ۱۹ قومی ترقی کے دوا ہم اصول انہوں نے کانگرس کی خود غرضانہ چالوں کو بھانپا اور اپنی الگ سیاسی پارٹی بنانا چاہی تو عام مسلمانوں نے یہ خیال کیا کہ کانگرس کی موجودگی میں الگ سیاسی پارٹی بنانے کی کیا ضرورت ہے.مسلمان لیڈروں نے یہ دیکھ کر کہ قوم کے نوجوان ان کا پوری طرح ساتھ دینے کو تیار نہیں ہیں اخبارات میں بیان دینے شروع کئے.اس وقت یہ حالت تھی کہ اخبار صرف اس وجہ سے ان کے بیان چھاپ دیتے تھے کہ یہ بڑے بڑے لوگ ہیں ان کے ناموں سے بیان چھپنے سے ہمارے اخبارات کی خوب اشاعت ہوگی اور لیڈ ر اس وجہ سے بیان دیتے تھے کہ ہمارا نام روشن ہو جائے گا مگر اس کا نتیجہ کچھ بھی نہ نکلتا تھا اور عوام الناس کانگرس کا پیچھا نہ چھوڑتے تھے مگراب چار پانچ سال سے جب مسلمانوں کے سامنے ایک مقصد رکھا گیا اور ان کو سمجھایا گیا کہ یہ مقصد ہمارے لئے مفید اور بابرکت ہے تو ان کی آنکھیں کھلیں اور انہوں نے کہا ہم اپنی الگ حکومت چاہتے ہیں اور جب انہوں نے اس بات کو اچھی طرح ذہن نشین کر لیا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے کانگرس یا انگریز ہماری مدد نہیں کریں گے تو وہ سمجھ گئے کہ یہ کام اب ہم نے ہی کرنا ہے اور جب ایک مقصد ان کے سامنے آ گیا تو ان کے اندر بیداری پیدا ہوگئی اور وہ اس قسم کے نعرے لگانے لگ گئے کہ لے کے رہیں گے پاکستان.مسلمانوں میں بعض لوگ ایسے بھی تھے جو سیاست سے بالکل بے بہرہ تھے اور وہ پاکستان کے معنے بھی نہ جانتے تھے لیکن یہ مقصد سامنے آنے پر وہ اس کے حصول کے لئے تل گئے اور انہوں نے سمجھ لیا کہ یہ کام ہم نے ہی کرنا ہے.ور نہ اس سے پہلے وہ یہی سمجھتے تھے کہ جب کانگرس آزادی کے لئے لڑ رہی ہے تو ہمارے الگ ہو کرلڑنے کی کیا ضرورت ہے اور وہ کہتے تھے کہ جب کانگرس آزادی حاصل کر لے گی تو ہمیں خود بخود آزادی مل جائے گی لیکن جو نبی پاکستان کا سوال اٹھا مسلمانوں کا بچہ بچہ بیدار ہو گیا اور انہوں نے کہا ہمارے اس مقصد کے حصول میں ہندو ہماری مدد نہیں کریں گے ،سکھ ہماری مدد نہیں کریں گے، انگریز ہماری مدد نہیں کریں گے بلکہ یہ مقصد اگر حاصل ہو سکتا ہے تو ہماری اپنی قربانیوں سے ہی ہو سکتا ہے.چنانچہ ان میں بیداری پیدا ہوتی گئی اور آخر وہ اپنے مقصد کے حصول میں کامیاب ہو گئے.مذہبی جماعتوں کا مقصد اس سے بالکل جدا گانہ ہوتا ہے ایک مذہبی جماعت دُنیوی

Page 94

انوار العلوم جلد ۱۹ 21 قومی ترقی کے دوا ہم اصول بادشاہت کے پیچھے نہیں پڑتی بلکہ وہ اپنے سامنے یہ مقصد رکھتی ہے کہ میں نے خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنا ہے اور جب مؤمن اس مقصد کو اپنے سامنے رکھ لیتے ہیں تو وہ سمجھ لیتے ہیں کہ یہ کام ہم ہی نے کرنا ہے کسی اور نے نہیں کرنا.دنیا اور کاموں میں لگی رہتی ہے مگر وہ خدا تعالیٰ کی بادشاہت کی بنیادیں رکھ رہے ہوتے ہیں پس کامیابیوں اور ترقیات کے لئے سب سے پہلی چیز یہ ہے کہ قوم کے سامنے ایک مقصد عالی ہو کیونکہ جب تک مقصد عالی نہ ہوگا بیداری پیدا نہیں ہو سکے گی اور اس مقصد کے متعلق اس قوم یا جماعت کے اندر یہ احساس پایا جائے کہ یہ کام ہم نے ہی کرنا ہے اور کسی نے نہیں کرنا.جب یہ روح اس کے اندر پیدا ہو جائے گی تو اس مقصد کے حصول میں کوئی روک نہیں رہے گی.کامیابیاں اور کامرانیاں اس کے قدم چومیں گی اور ہر میدان میں فتح کا سہرا اس کے سر پر ہو گا مگر اس بات کو اچھی طرح ذہن نشین کر لینا چاہیئے کہ مذہبی جماعتیں زمین کی بادشاہت کے لئے جد و جہد نہیں کرتیں بلکہ وہ آسمانی بادشاہت کے لئے کوشاں رہتی ہیں جیسے حضرت مسیح نے بھی فرمایا ہے کہ اے خدا! تیری بادشاہت جیسے آسمان پر ہے ویسی ہی زمین پر بھی ہوئے یہی وجہ تھی کہ یہودیوں کے اندر غلط فہمی سے یہ احساس پیدا ہو گیا تھا کہ مسیح زمین کی بادشاہت چاہتا ہے حالانکہ وہ آسمانی بادشاہت چاہتا تھا اور عیسائیوں کے دلوں میں اس مقصد کے حصول کے لئے جوش پیدا ہو گیا تھا اور وہ سمجھ گئے تھے کہ یہ کام ہم نے ہی کرنا ہے اور اسی مقصد کے پیش نظر ان میں سے ہر ایک قربانی کرتا تھا اور ان میں یک جہتی اور یکسوئی پائی جاتی تھی جس کی وجہ سے وہ جماعت طاقت پکڑ گئی.پھر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے تو آپ نے بتایا کہ مسیح" جو کہتا تھا کہ میں کچھ مدت کے بعد آسمان پر چلا جاؤں گا یہ در اصل پیشگوئی تھی کہ ایک مدت تک میری با دشاہت قائم رہے گی پھر خدا کسی اور کو بھیج دے گا جس کی حکومت دائمی ہوگی.پس جب مسیح کی بادشاہت آسمان پر چلی گئی تو اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیج دیا.شروع شروع میں آپ کے ساتھ دس ہیں صحابہ تھے لیکن ان میں سے ہر شخص یہ سمجھے ہوئے تھا کہ میں نے ہی خدا تعالیٰ کے دین کو دنیا میں قائم کرنا ہے اور وہ اس بات کو اچھی طرح جانتے تھے کہ یہ کام صرف اور صرف ہمارا ہی ہے اور اس کو ہم نے ہی سرانجام دینا ہے.عتبہ، شیبہ، ولید اور ابو جہل وغیرہ

Page 95

انوار العلوم جلد ۱۹ ۷۲ قومی ترقی کے دو اہم اصول.نے سرانجام نہیں دینا.پس وہ سب کے سب خدا تعالیٰ کے دین اور اس کی بادشاہت کے قیام کے لئے لگے رہے اور آخر کامیاب ہو گئے.اس وقت ہر شخص جو اسلام کے اندر داخل ہوتا تھا وہ اس ارادہ سے آتا تھا کہ میں نے اپنی جان کو ہلاک کر دینا ہے مگر خدا تعالیٰ کی بادشاہت کو قائم کر کے چھوڑنا ہے اور ان میں سے ہر شخص یہ سمجھتا تھا کہ یہ کام میں نے ہی کرنا ہے.یہ قدرتی بات ہے کہ جب کوئی شخص کسی کام کے متعلق یہ سمجھ لے کہ یہ میں نے ہی کرنا ہے تو اس کے اندر بیداری پیدا ہو جاتی ہے.عام طور پر ہماری جماعت کے لوگوں کا طریق ہے کہ وہ ایک دوسرے کو دعا کے لئے کہتے رہتے ہیں.ان میں سے بعض تو سنجیدگی کے ساتھ اور ضرورتا کہتے ہیں اور بعض عادتاً کہہ جاتے ہیں اور پھر جن کو دعا کے لئے کہا جاتا ہے وہ بھی ان دونوں پہلوؤں کو لیتے ہیں جو شخص یہ سمجھتا ہے کہ مجھ کو جو دعا کے لئے کہا گیا یہ ضرورتا اور سنجیدگی کے ساتھ نہیں کہا گیا تو وہ دعا نہیں کرتا اور بھول جاتا ہے لیکن جو شخص دعا کی درخواست کرنے والے کے متعلق یہ سمجھتا ہے کہ اس کو واقعی کوئی مصیبت در پیش تھی اور اس نے مجھ سے دعا کی قبولیت پر یقین رکھتے ہوئے دعا کی درخواست کی ہے وہ ضرور دعا کرتا ہے اور ایسی دعا ہی اللہ تعالیٰ کے حضور قبول ہوتی ہے.مثلاً مجھے اپنا ایک واقعہ یاد ہے کہ ۱۸.۱۹۱۷ ء میں ڈاکٹر مطلوب خاں صاحب انگریزی فوج میں بھرتی ہو کر بغداد گئے.ان کے بھائی نذیر احمد صاحب یہاں تھے.وہ ہمارے چھوٹے بھائی میاں شریف احمد صاحب کے ساتھ پڑھتے رہے تھے.اُن دنوں ہمارا طریق تھا کہ ہم حضرت اماں جان مدظلہ العالی کے ساتھ شام کا کھانا کھایا کرتے تھے ایک دن ہم کھانا کھا رہے تھے تو عزیزم میاں شریف احمد صاحب نے مجھے بتایا کہ انہیں نذیراحمد صاحب نے بتایا ہے کہ ان کے بھائی ڈاکٹر مطلوب خاں صاحب مارے گئے ہیں اور یہ خبر ان کو گورنمنٹ کی طرف سے ملی ہے.اس سے کچھ دن پیشتر انہی ڈاکٹر صاحب کی والدہ اور والد صاحب یہاں آئے تھے اور میں نے ان دونوں کو دیکھا تھا وہ دونوں بہت ضعیف تھے اور عجیب بات یہ ہے کہ میں یہ سمجھتا تھا کہ ڈاکٹر صاحب ان کے اکلوتے بیٹے ہیں حالانکہ وہ سات بھائی تھے.جب میں نے ان کے مارے جانے کی خبر سنی تو مجھے ان کے بوڑھے والدین کا خیال کر کے بہت صدمہ ہوا اور میں نے خیال کیا کہ ان بے چاروں کا وہی ایک بیٹا بڑھاپے کا سہارا تھا اب ان کا کیا حال ہو گا.چنانچہ

Page 96

انوار العلوم جلد ۱۹ ۷۳ قومی ترقی کے دوا ہم اصول جب میں عشاء کی نماز کے بعد بیت الدعا میں سنتیں پڑھنے کے لئے گیا تو نہایت جوش اور رقت کے ساتھ میرے منہ سے بار بار یہ الفاظ نکلنے لگے کہ الہی ! ڈاکٹر مطلوب خاں زندہ ہو جائیں مگر پھر میرے دل میں خیال آتا کہ ہمارا تو یہ عقیدہ ہی نہیں کہ کوئی شخص ایک دفعہ مر کر دوبارہ زندہ ہو جائے مگر اس خیال کے آنے کے بعد بھی میرے منہ سے بے اختیار یہ دعا نکل جاتی کہ الہی ! ڈاکٹر مطلوب خاں صاحب زندہ ہو جائیں اور یہ دعا برابر میرے منہ سے نکلتی رہی.رات کو جب میں سویا تو میں نے رویا میں دیکھا کہ ڈاکٹر مطلوب خاں صاحب مجھے ملے ہیں اور انہوں نے تین چار دن پہلے کی تاریخ بتا کر کہا کہ میں زندہ ہوں.میں نے دوسرے دن کھانا کھاتے وقت یہ خواب میاں شریف احمد صاحب کو سنائی اور ساتھ ہی کہا یہ خواب ہے تو سچی کیونکہ میرا دل گواہی دیتا ہے کہ یہ خواب سچی ہے مگر میں واقعات کو کیا کروں مرے ہوئے آدمی تو زندہ نہیں ہو سکتے اور اس کی کوئی اور تعبیر سمجھ میں نہیں آتی.میاں شریف احمد صاحب نے میری یہ خواب نذیر احمد صاحب کو سنائی وہ بھی اس پر حیران ہوئے لیکن دوسرے ہی دن نذیر احمد صاحب نے بتایا کہ ڈاکٹر مطلوب خاں صاحب کی تار آئی ہے کہ میں صحیح سلامت ہوں.یہ سن کر سب حیران رہ گئے کہ گورنمنٹ تو اطلاع دے رہی ہے کہ مطلوب خاں فوت ہو چکا ہے اور خود مطلوب خاں صاحب تار دیتے ہیں کہ میں زندہ ہوں.اصل بات یہ تھی کہ ڈاکٹر مطلوب خاں صاحب ایک لڑائی میں شامل ہوئے اور اسی حملہ میں ایک ڈاکٹر کی لاش ملی وہ ڈاکٹر تو سکھ تھا مگر اس کی داڑھی کی وجہ سے انہوں نے سمجھا کہ یہ ڈاکٹر مطلوب خاں کی لاش ہے اور چونکہ لاش کا چہرہ بالکل پہچاننے کے قابل نہ رہ گیا تھا اور پھر وہاں ڈاکٹر مطلوب خاں صاحب ہی معروف تھے اس لئے سمجھ لیا گیا کہ وہ مارے گئے ہیں اور گورنمنٹ نے ان کے مرنے کی خبر بھی دے دی.درحقیقت مطلوب خاں صاحب کو دشمن قید کر کے لے گئے تھے اور جب اتحادیوں کے ہوائی جہازوں نے دشمن پر بمباری کی تو دشمن میں افرا تفری پھیل گئی اور یہ کسی طرح بھاگنے میں کامیاب ہو گئے.پس دعا کے لئے درد دل کا ہونا ضروری ہے.ایک دفعہ حضرت عبد اللہ بن عباس سے کسی نے پوچھا کہ آپ کے دل میں سب سے بڑھ کر کسی شخص کے لئے دعا کرنے کے لئے جوش پیدا ہوتا ہے انہوں نے فرمایا جو شخص میرے پاس

Page 97

انوار العلوم جلد ۱۹ ۷۴ قومی ترقی کے دوا ہم اصول آ کر یہ کہے کہ میرا آپ کے سوا اور کوئی نہیں ہے اس کے لئے میرے دل میں بہت جوش پیدا ہوتا ہے.پس جو آ کر کہتا ہے کہ میرا تمہارے سوا اور کوئی نہیں اس کے لئے دل میں درد پیدا ہو جاتا ہے مثلاً جب میں نے ڈاکٹر صاحب کی وفات کی خبر سنی تو مجھے ان کے بوڑھے والدین کا خیال کر کے سخت صدمہ ہوا اور میں نے خیال کیا کہ ان کا میرے سوا کوئی نہیں رہا اس لئے اس قدر درد اور سوز کے ساتھ میرے دل سے دعائیں نکلیں کہ اللہ تعالیٰ نے ڈاکٹر صاحب کو صحیح سلامت رکھ لیا.پس کسی مقصد کے لئے یہ جان لینا ضروری ہوتا ہے کہ یہ کام صرف میں نے ہی سرانجام دینا ہے.اللہ تعالیٰ کے مرسل جب آتے ہیں اُس وقت ہر شخص جو ان کی جماعت میں داخل ہوتا ہے یہ سمجھتا ہے کہ دین کا کام میرے سوا اور کسی نے نہیں کرنا جب وہ یہ سمجھ لے تو وہ اس کی انجام دہی کے لئے اپنی ساری قوتیں صرف کر دیتا ہے بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ وہ مجنوں بن جاتا ہے.حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب فوت ہوئے تو میں نے اس قسم کی آوازیں سنیں کہ آپ کی وفات بے وقت ہوئی ہے ایسا کہنے والے یہ تو نہیں کہتے تھے کہ نَعُوذُ بِاللہ آپ جھوٹے ہیں مگر یہ کہتے تھے کہ آپ کی وفات ایسے وقت میں ہوئی ہے جبکہ آپ نے خدا تعالیٰ کا پیغام اچھی طرح نہیں پہنچایا اور پھر آپ کی بعض پیشگوئیاں بھی پوری نہیں ہوئیں.میری عمر اس وقت اُنیس سال کی تھی.میں نے جب اس قسم کے فقرات سنے تو میں آپ کی لاش کے سرہانے جا کر کھڑا ہو گیا اور میں نے خدا تعالیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے دعا کی کہ اے خدا! یہ تیرا محبوب تھا جب تک یہ زندہ رہا اس نے تیرے دین کے قیام کے لئے بے انتہاء قربانیاں کیں اب جبکہ اس کو تو نے اپنے پاس بلا لیا ہے لوگ کہہ رہے ہیں کہ اس کی وفات بے وقت ہوئی ہے ممکن ہے ایسا کہنے والوں یا ان کے باقی ساتھیوں کے لئے اس قسم کی باتیں ٹھوکر کا موجب ہوں اور جماعت کا شیرازہ بکھر جائے اس لئے اے خدا! میں تجھ سے یہ عہد کرتا ہوں کہ اگر ساری جماعت بھی تیرے دین سے پھر جائے تو میں اس کے لئے اپنی جان لڑا دوں گا.اُس وقت میں نے سمجھ لیا تھا کہ یہ کام میں نے ہی کرنا ہے اور یہی ایک چیز تھی جس نے ۱۹ سال کی عمر میں ہی میرے دل کے اندر ایک ایسی آگ بھر دی کہ میں نے اپنی ساری زندگی دین کی خدمت پر لگا دی اور باقی تمام

Page 98

انوار العلوم جلد ۱۹ ۷۵ قومی ترقی کے دوا ہم اصول مقاصد کو چھوڑ کر صرف یہی ایک مقصد اپنے سامنے رکھ لیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جس کام کے لئے تشریف لائے تھے وہ اب میں نے ہی کرنا ہے.وہ عزم جو اُس وقت میرے دل کے اندر پیدا ہوا تھا آج تک میں اُس کو نت نئی چاشنی کے ساتھ اپنے اندر پاتا ہوں اور وہ عہد جو اُس وقت میں نے آپ کی لاش کے سرہانے کھڑے ہو کر کیا تھا وہ خضر راہ بن کر مجھے ساتھ لئے جاتا ہے.میرا وہی عہد تھا جس نے آج تک مجھے اس مضبوطی کے ساتھ اپنے ارادہ پر قائم رکھا کہ مخالفت کے سینکڑوں طوفان میرے خلاف اُٹھے مگر وہ اس چٹان کے ساتھ ٹکرا کر اپنا ہی سر پھوڑ گئے جس پر خدا تعالیٰ نے مجھے کھڑا کیا تھا اور مخالفین کی ہر کوشش، ہر منصوبہ اور ہر شرارت جوانہوں نے میرے خلاف کی وہ خود انہیں کے آگے آتی گئی اور خدا تعالیٰ نے اپنے خاص فضل کے ساتھ مجھے ہر موقع پر کامیابیوں کا منہ دکھایا یہاں تک کہ وہی لوگ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے وقت یہ کہتے تھے کہ آپ کی وفات بے وقت ہوئی ہے آپ کے مشن کی کامیابیوں کو دیکھ کر انگشت بدنداں نظر آتے ہیں.پس جو شخص یہ عہد کر لیتا ہے اور سمجھ لیتا ہے کہ یہ کام میں نے ہی سرانجام دینا ہے اُس کے رستہ میں ہزاروں مشکلات پیدا ہوں ، ہزاروں روکیں واقع ہوں اور ہزاروں بند اُس کے رستہ میں حائل ہوں وہ ان سب کو عبور کرتا ہوا اس میدان میں جا پہنچتا ہے جہاں کامیابی اس کے استقبال کے لئے کھڑی ہوتی ہے.پس ہماری جماعت کے ہر شخص کو یہ عہد کر لینا چاہئے کہ دین کا کام میں نے ہی کرنا ہے اس عہد کے بعد ان کے اندر بیداری پیدا ہو جائے گی اور ہر مشکل ان پر آسان ہوتی جائے گی اور ہر عسران کے لئے یسر بن جائے گی ان کو بے شک بعض تکالیف اور مصائب اور آلام سے بھی دو چار ہونا پڑے گا مگر وہ اس میں عین راحت محسوس کریں گے.قرآن میں اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتا ہے کہ دین کی تکمیل کے لئے صرف تم ہی میرے مخاطب ہو تمہارے صحابہ اس کام میں حصہ لیں یا نہ لیں لیکن تم سے بہر حال میں نے کام لینا ہے سے یہی وجہ تھی کہ آپ رات دن اسی کام میں لگے رہتے تھے اور آپ کی ہر حرکت اور آپ کا ہر سکون اور آپ کا ہر قول اور ہر فعل اس بات کے لئے وقف تھا کہ خدا تعالیٰ کے دین کو دنیا میں قائم کیا جائے اور آپ اس بات کو سمجھتے تھے کہ یہ اصل میں میرا ہی کام ہے کسی اور کا نہیں.جب آپ فوت ہوئے تو بہت

Page 99

انوار العلوم جلد ۱۹ قومی ترقی کے دو اہم اصول سے نادان مسلمان مرتد ہو گئے تاریخوں میں آتا ہے کہ صرف تین جگہیں ایسی رہ گئی تھیں جہاں مسجدوں میں باجماعت نماز ہوتی تھی.اسی طرح ملک کے اکثر لوگوں نے زکوۃ دینے سے انکار کر دیا تھا اور وہ کہتے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی کا کیا حق ہے کہ وہ ہم سے زکوۃ مانگے.جب یہ رؤ سارے عرب میں پھیل گئی اور حضرت ابو بکڑ نے ایسے لوگوں پر سختی کرنی چاہی تو حضرت عمر اور بعض اور صحابہ حضرت ابو بکر کے پاس پہنچے اور انہوں نے عرض کیا کہ یہ وقت سخت نازک ہے اس وقت کی ذرا سی غفلت بہت بڑے نقصان کا موجب ہو سکتی ہے اس لئے ہماری تجویز یہ ہے کہ اتنے بڑے دشمن کا مقابلہ نہ کیا جائے اور جو ز کو نہیں دینا چاہتے ان کے ساتھ نرمی کا سلوک کیا جائے.حضرت ابو بکر نے جواب دیا کہ تم میں سے جو شخص ڈرتا ہو وہ جہاں چاہے جائے خدا کی قسم ! اگر تم میں سے ایک شخص بھی میرا ساتھ نہ دے گا تو بھی میں اکیلا دشمن کا مقابلہ کروں گا اور اگر دشمن مدینہ کے اندر گھس آئے اور میرے عزیزوں، رشتہ داروں اور دوستوں کو قتل کر دے اور عورتوں کی لاشیں مدینہ کی گلیوں میں کتے گھسیٹتے پھریں تب بھی میں ان سے جنگ کروں گا اور اُس وقت تک نہیں رکوں گا جب تک یہ لوگ اونٹ کا گھٹنا باندھنے کی وہ رتی بھی جو پہلے زکوۃ میں دیا کرتے تھے نہ دینے لگ جائیں گے چنانچہ انہوں نے دشمن کی شرارت کا دلیری کے ساتھ مقابلہ کیا اور آخر کامیاب ہوئے صرف اس لئے کہ وہ سمجھتے تھے کہ یہ کام میں نے ہی کرنا ہے اسی لئے انہوں نے مشورہ دینے والے صحابہ کو کہہ دیا کہ تم میں سے کوئی شخص میرا ساتھ دے یا نہ دے میں اکیلا دشمن کا مقابلہ کروں گا یہاں تک کہ میری جان خدا تعالیٰ کی راہ میں قربان ہو جائے.پس جس قوم کے اندر یہ عزم پیدا ہو جائے وہ ہر میدان میں جیت جاتی ہے اور دشمن کبھی اس کے سامنے ٹھہر نہیں سکتا.اپنے مقصد کی کا میابی پر یقین ہی ایک ایسی چیز ہے جو کسی قوم کو بام رفعت پر پہنچا سکتی ہے اور یہی وہ چیز ہے جو ہماری جماعت کے لوگوں کو اچھی طرح ذہن نشین کر لینی چاہئے.انہیں جان لینا چاہئے کہ جو مقصد عالی ان کے سامنے ہے اسے ہمارے سوا کسی اور نے نہیں کرنا اور یہ کام چونکہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے سپرد کیا ہے اس لئے کس قدر بھی زیادہ قربانیاں ہمیں اس کے لئے کیوں نہ کرنی پڑیں ہم ان سے دریغ نہیں کریں گے.ہمارے سامنے تاریخ میں ایسی ہزاروں مثالیں موجود ہیں کہ لوگوں نے اپنے آقاؤں کے

Page 100

انوار العلوم جلد ۱۹ 22 قومی ترقی کے دوا ہم اصول لئے اپنی جانیں تک قربان کر دیں.ایک بادشاہ اور اس کا نوکر کہیں جارہے تھے کہ دشمن نے ان کو پکڑ لیا اور بادشاہ کو پھانسی کی سزا مل گئی مگر نوکر نے بادشاہ کو پھانسی سے بچانے کے لئے اپنے آپ کو پیش کر دیا اور کہا بادشاہ یہ نہیں بلکہ میں ہوں اس لئے مجھے پھانسی پر چڑھایا جائے.اسی طرح ایک مشہور واقعہ ہے کہ خانخاناں جو بہرام کے بیٹے تھے اور فوج میں جرنیل تھے شاہجہان کے وقت جب بغاوت ہوئی اور باشاہ کے داماد نے یہ شرارت اُٹھائی تو اس میں خانخاناں کو بھی موردِ الزام ٹھہرایا گیا.اُن کا نوکر جو نو مسلم تھا ان کا بہت منہ چڑھا تھا انہوں نے اس کو داروغہ بنا دیا تھا اور لوگ اس نوکر کو جانجاناں کے نام سے پکارتے تھے.خانخاناں بہت سخی واقع ہوئے تھے مگر جانجاناں ان سے بھی زیادہ بھی تھا اور ان کا بہت سا مال تقسیم کر دیا کرتا تھا اور لوگ اس پر ہمیشہ اعتراض کیا کرتے تھے کہ خانخاناں نے اس کو کیوں اتنا منہ چڑھایا ہوا ہے.خانخاناں کی سخاوت کا یہ حال تھا کہ ایک دفعہ وہ کھانا کھانے بیٹھے اور ان کا ایک نوکر چوکری هے جھل رہا تھا کہ وہ رو پڑا انہوں نے جب اس کی آنکھوں میں آنسو دیکھے تو اس سے پوچھا تمہارے رونے کی کیا وجہ ہے کیا تمہیں میرے پاس رہنے میں کوئی تکلیف ہے؟ نوکر نے کہا تکلیف تو کوئی نہیں صرف یہ بات ہے کہ میں ایک بہت بڑے رئیس کا بیٹا ہوں اور میرا باپ بھی آپ ہی کی طرح کا رئیس تھا اور بالکل اسی طرح اُس کے سامنے کھانے چنے جاتے تھے اور مہمان پاس بیٹھ کر کھاتے تھے جب میں نے آپ کے دستر خوان پر یہ کھانے دیکھے اور اتنے لوگوں کو کھاتے دیکھا تو مجھے اپنا باپ یاد آ گیا اور میں بے اختیار رو پڑا.عبدالرحیم خانخاناں نے کہا اچھا ایک بات تو بتاؤ کبوتر کے گوشت کا سب سے زیادہ ، اچھا اور لذیذ کونسا حصہ ہوتا ہے؟ جو لوگ کبوتر کا گوشت استعمال کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ اس کا سب سے لذیذ حصہ اس کی کھال ہوتی ہے.نوکر نے کہا کبوتر کی کھال سب سے زیادہ لذیذ ہوتی ہے، یہ سن کر خانخاناں سمجھ گئے کہ یہ واقعی کسی رئیس کا لڑکا ہے.انہوں نے فوراً حکم دیا کہ اس نوکر کو حمام میں لے جا کر اسے غسل دیا جائے اور اسے اعلیٰ قسم کا لباس پہنایا جائے اور دستر خوان پر بٹھا کر کھانا کھلایا جائے.چنانچہ اس پر عمل کیا گیا جب دوسرے نوکروں نے یہ واقعہ سنا تو ان میں سے بھی ایک نوکر کا جی

Page 101

انوار العلوم جلد ۱۹ قومی ترقی کے دوا ہم اصول للچایا اور اُس نے ارادہ کیا کہ میں بھی اسی قسم کا پارٹ ادا کروں گا چنانچہ دوسرے دن جب وہ لڑکا کھانے کے وقت چوکری جھل رہا تھا اس نے بھی رونا شروع کر دیا.خانخاناں نے اس سے پوچھا کہ تم کیوں روتے ہو؟ اس نے کہا بات یہ ہے کہ میرا باپ بھی آپ ہی کی طرح کا ایک رئیس تھا اور اسی طرح اس کے سامنے کھانے رکھے جاتے تھے اور نوکر چاکر اور خدمت گذار ہاتھ باندھے کھڑے رہتے تھے میں نے جب آپ کے سامنے دستر خوان دیکھا تو مجھے اپنا باپ یاد آ گیا.خانخاناں نے بے ساختہ اُس سے پوچھا بتاؤ بکرے کے گوشت کا سب سے لذیذ حصہ کونسا ہوتا ہے؟ نوکر نے بلا سوچے سمجھے کہہ دیا کہ کھال.خانخاناں نے نوکروں کو حکم دیا کہ نکال دو اس بد تمیز کو اس نے جھوٹ بولا ہے.خانخاناں کے متعلق ایک اور لطیفہ بھی مشہور ہے.کہتے ہیں وہ بہت زیادہ خوبصورت تھے ایک امیر عورت اُن پر فریفتہ ہو گئی اور اُس نے اُن سے کہا میں آپ سے شادی کرنا چاہتی ہوں تا کہ میرا بیٹا آپ ہی کی طرح کا خوبصورت ہو.وہ ہر روز اُن کو شادی کا پیغام بھیجتی تھی مگر وہ انکار کر دیتے تھے.ایک دن تنگ آ کر اُنہوں نے اُس عورت کو لکھا کہ بچہ ہونا خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے اور فرض کرو میرے ساتھ شادی کر کے بھی تمہارے ہاں کوئی لڑکا نہ پیدا ہو تو تمہاری ساری محنت ضائع جائے گی اس لئے بہتر ہے کہ تم مجھی کو اپنا بیٹا سمجھ لو جس طرح میں اپنی والدہ کی خدمت کیا کرتا ہوں اسی طرح تمہاری بھی خدمت کیا کروں گا.غرض میں بیان کر رہا تھا کہ خانخاناں بھی سخی تھے ان کا نوکر جانجاناں ان سے بھی زیادہ سخی تھا اور وہ ان کا بہت سا مال لٹا دیتا تھا.لوگ یہ دیکھ کر ناراض ہوتے اور کہتے آپ نے اس نوکر کو اتنا کیوں سر چڑھا رکھا ہے.خانخاناں ہمیشہ یہ جواب دیا کرتے کہ جب کبھی مجھ پر کوئی مصیبت کا وقت آیا اُس وقت اِس نوکر کی وفاداری دیکھ لینا.چنانچہ جب بغاوت کے زمانہ میں ان پر بھی بغاوت کا الزام لگایا گیا اور اُن کو پھانسی کا حکم ہوا اور سپاہی ان کو پکڑنے کے لئے آئے تو باقی تمام نو کر تو بھاگ گئے لیکن جانجاناں اکیلا اُن کے مقابلہ میں سینہ تان کر کھڑا ہو گیا اور مقابلہ کرتے کرتے اُس نے جان دے دی چنانچہ اب تک اُس کا مقبرہ موجود ہے ایک طرف خانخاناں کا مقبرہ ہے اور دوسری طرف چھوٹا سا جانجاناں کا مزار ہے.

Page 102

انوار العلوم جلد ۱۹ 29 قومی ترقی کے دوا ہم اصول اب دیکھو دنیا میں چھوٹے چھوٹے محسنوں کے لئے لوگ کتنی قربانیاں کرتے ہیں پھر جب وہ فانی دنیا کے فانی محسنوں کے لئے اپنی جانیں قربان کر دیتے ہیں یا یوں سمجھ لو کہ جب وہ کوئلوں کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں قربان کر دیتے ہیں تو تم روحانی موتیوں اور ہیروں کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کو کیوں قربان نہیں کر سکتے.اگر تم ایسا کرو اور اپنی جانیں خدا تعالیٰ کے سپر د کر دو تو اللہ تعالیٰ تمہیں غیر معمولی ترقی عطا فرمائے گا اور تمہارا قدم ہمیشہ ترقی کی طرف بڑھتا چلا جائے گا.قرآن کریم نے نہایت واضح الفاظ میں بتایا ہے کہ جو شخص خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنی جان کی حقیر قربانی پیش کرتا ہے اُسے ابدی حیات عطا کی جاتی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلا تَقُولُوا لِمَن يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ احياء ولكن لا تَشْعُرُون تے یعنی جو لوگ میری راہ میں اپنی جان دیتے ہیں تم انہیں مردہ مت کہو وہ لوگ ہمیشہ کے لئے زندہ ہیں لیکن تم سمجھتے نہیں گویا خدا ان کے لئے مُردہ کا لفظ بھی برداشت نہیں کر سکتا.اس کی غیرت کہتی ہے کہ جن لوگوں نے میرے راستہ میں جان دی ہے ان کو مُردہ کہنا بھی گناہ کی بات ہے مُردہ وہ ہیں جو دنیا کے لئے مرے نہ وہ جو خدا کے لئے مرے اور انہوں نے ابدی حیات پائی.اب دیکھو یہ خدا تعالیٰ کی کتنی غیرت ہے کہ وہ ان کے لئے مُردہ کا لفظ بھی برداشت نہیں کر سکتا وہ کہتا ہے میرا بندہ کمزور تھا اور اسے صرف مرنا آتا تھا اُس نے مر کر دکھا دیا مگر مجھے زندہ کرنا آتا ہے اس لئے اب میرا فرض ہے کہ میں اسے ابد الآباد کے لئے زندہ رکھوں.پس ہماری جماعت کے ہر چھوٹے اور بڑے، نوجوان اور بوڑھے کو اس مقام پر کھڑا ہو جانا چاہئے کہ خدا تعالیٰ کی راہ میں مرنا ہی سب سے بڑی سعادت ہے.جب کوئی شخص اس یقین سے لبریز ہو جاتا ہے تو اس کی ساری کمزوریاں دور ہو جاتی ہیں اور اس کے اندر اتنی قوت پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ دنیا کی بڑی بڑی طاقتوں سے بھی ٹکر لینے کے لئے تیار ہو جاتا ہے.پس سب سے پہلی چیز جو دینی جماعتوں کی ترقی کے لئے ضروری ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ انہیں اپنے مقصد عالی کے متعلق پورا پورا یقین ہو جب کسی قوم کو یہ یقین حاصل ہو جائے اُس کا رُعب دوسروں پر چھا جاتا ہے اور وہ اس سے ڈرنے لگ جاتے ہیں.ہمارے سامنے صحابہ کی

Page 103

انوار العلوم جلد ۱۹ ۸۰ قومی ترقی کے دو اہم اصول ایک مثال موجود ہے ایک دفعہ ایک یہودی جس سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ قرض لیا تھا اور پھر آپ نے اسے ادا بھی کر دیا تھا آپ کے پاس آیا اور کہنے لگا آپ نے مجھ سے کچھ قرض لیا تھا جو ابھی تک ادا نہیں کیا آپ نے فرمایا وہ تو میں نے ادا کر دیا ہوا ہے.یہودی کو تو یہ خیال تھا کہ خواہ میں اپنا قرض واپس لے چکا ہوں مگر جب میں لوگوں کے سامنے آپ سے پھر مانگوں گا تو اس وجہ سے کہ قرض کی واپسی کے وقت کوئی گواہ موجود نہ تھا آپ گھبرا کر دوبارہ مجھے روپیہ دے دیں گے مگر آپ نے فرمایا کہ میں نے تمہارا قرض واپس کر دیا تھا.اُس نے پھر اصرار کیا اور کہا کہ آپ کو یاد نہیں رہا میرا قرض آپ نے ابھی تک واپس نہیں کیا.اس پر ایک صحابی کھڑے ہو گئے انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے قرض ادا کر دیا ہوا ہے.اس سے یہودی ڈر گیا اور کہنے لگا ہاں اب مجھے یاد آ گیا ہے کہ آپ نے قرض واپس کر دیا تھا جب یہودی چلا گیا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس صحابی سے فرمایا مجھے تو یہی یاد پڑتا ہے کہ جب میں نے اُس کا قرض واپس کیا تھا تو ہم دونوں کے سوا اور کوئی آدمی پاس نہ تھا تم نے کیسے گواہی دے دی ؟ اس صحابی نے عرض کیا يَا رَسُولَ الله! آپ ہر روز ہمیں فرماتے ہیں کہ آج خدا تعالیٰ نے مجھے یہ کہا اور آج یہ کہا اور ہم دیکھتے ہیں کہ آپ کی ہر بات سچی ہوتی ہے.تو جب آپ یہ فرما رہے تھے کہ میں نے قرض ادا کر دیا ہے تو میں اس بات کو کیوں سچ یقین نہ کرتا.پس جب صحابہ کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اتنا یقین تھا جو ایک بشر تھے تو جب خدا تعالیٰ ہم سے کہتا ہے کہ تم مرو گے تو ہمیں کیوں نہ یقین آئے گا ہمیں تو خدا تعالیٰ پر بہت زیادہ یقین ہونا چاہئے اور ہمیں سمجھ لینا چاہئے کہ جس دن ہم اس رنگ میں اپنی قربانیاں خدا تعالیٰ کے حضور پیش کر دیں گے ہماری جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے دن دُگنی اور رات چوگنی ترقی کرنے لگ جائے گی.پس یقین کر لو کہ اس مقصد سے بڑھ کر اور کوئی مقصد نہیں جو ہمارے سامنے رکھا گیا ہے جب ہم اس مقصد پر قائم ہو جائیں گے تو ہم کبھی نا کام نہیں رہ سکتے کیونکہ جب خدا تعالیٰ نے کہہ دیا ہے کہ تم نے کامیاب ہو جانا ہے تو اس میں شبہ کرنے والا مؤمن نہیں کہلا سکتا یہ یقین قوم کے اندرا ایسا جوش، جذ بہ اور ولولہ پیدا کر دیتا ہے کہ دوسرے لوگ مؤمنوں کی آنکھوں میں آنکھیں

Page 104

انوار العلوم جلد ۱۹ ΔΙ قومی ترقی کے دوا ہم اصول ڈال کر ہی بھانپ جاتے ہیں کہ ان کے پیچھے کوئی بالا طاقت ہے اور وہ اپنی آنکھیں نیچی کر لیتے ہیں.انسان کی سمجھ جانوروں سے تو بہر حال زیادہ ہوتی ہے ہم دیکھتے ہیں کہ دو کتے جب ایک دوسرے کو غراتے ہیں تو ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہو کر غوں غوں کرتے ہیں کچھ دیر اسی طرح کرنے کے بعد ایک کتا دُم دبا کر بھاگ جاتا ہے اس کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ وہ سمجھ جاتا ہے کہ اس کی غوں میں طاقت ہے.اسی طرح جب مؤمن یقین کے ساتھ پر ہو کر مقابلہ کے لئے نکلتا ہے تو کوئی اس کے مقابلہ میں ٹھہر ہی نہیں سکتا.مجھے یاد ہے میں ایک دفعہ شملہ گیا وہاں ایک گریجوایٹ ہندو تھے میں نے ان کے سامنے مثال پیش کی کہ ہمیں اپنے مذہب کی سچائی پر اتنا کامل یقین ہے کہ اس کی مثال نہیں مل سکتی.انہوں نے کہا آپ یہ کس طرح کہتے ہیں اپنے اپنے مذہب کی سچائی پر ہر شخص کو کامل یقین ہوتا ہے.میں نے کہا آپ کو وہ یقین حاصل نہیں جو مجھے ہے.انہوں نے کہا اس بات کا کیا ثبوت آپ کے پاس ہے؟ میں نے کہا کہ جس طرح میں خدا کی قسم کھا کر کہہ سکتا ہوں کہ اسلام سچا مذہب ہے اور قرآن کریم خدا تعالیٰ کی کتاب ہے اس طرح کی قسم آپ نہیں کھا سکتے.انہوں نے کہا میں بھی یہ قسم کھا سکتا ہوں کہ اگر میرا مذہب جھوٹا ہے تو مجھ پر خدا کا عذاب نازل ہو.میں نے کہا یہ قسم تو کوئی معنی ہی نہیں رکھتی قسم اس طرح ہونی چاہئے کہ اے خدا! اگر میرا مذہب سچا نہیں ہے تو تو مجھ پر، میرے بیوی بچوں پر، میرے خاندان پر اور میری تمام نسلوں پر عذاب نازل کر اور میں ایسی قسم اٹھانے کے لئے تیار ہوں آپ بھی ایسی ہی قسم اٹھا ئیں.اس پر وہ کہنے لگے آپ میرے بیوی بچوں کو درمیان میں کیوں لاتے ہیں؟ میں نے کہا اگر آپ کو اپنے مذہب کی سچائی پر کامل یقین ہے تو پھر آپ بیوی بچوں کو بیچ میں لانے سے گھبراتے کیوں ہیں.جس کو کامل یقین ہو اس کے لئے تو گھبرانے کی کوئی وجہ ہی نہیں ہوسکتی اور اسی لئے تو میں نے کہا تھا کہ آپ کو وہ یقین اپنے مذہب کی سچائی پر نہیں جو مجھ کو اپنے مذہب کی سچائی پر ہے.غرض ہماری جماعت کو یقین کامل رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہر قربانی کے لئے تیار رہنا چاہئے نیچے دروں نیچے بروں والا ایمان کسی کام کا نہیں ہوتا.ایسا ایمان تو دنیا کی دوسری قوموں مثلاً یہودیوں اور عیسائیوں کے اندر بھی پایا جاتا ہے.تمہیں اس بات پر کامل

Page 105

انوار العلوم جلد ۱۹ ۸۲ قومی ترقی کے دوا ہم اصول یقین ہونا چاہئے کہ ہم جس مقصد کو لے کر کھڑے ہوئے ہیں وہ مقصد نہایت اعلیٰ ہے اور وہ وہی ہے جس کا ہمارے خدا نے ہمیں حکم دیا ہے اور تم سمجھ لو کہ خدا تعالیٰ نے جو امانت ہمارے سپرد کی ہے اس میں خیانت کرنا مؤمنانہ شان کے خلاف ہے اور ہم نے جو کچھ کرنا ہے محض خدا تعالیٰ کی خوشنودی اور رضا کے لئے کرنا ہے.جب ہم میں سے ہر شخص اس راز کو اچھی طرح سمجھ لے گا اور اپنے اندر ایک نمایاں تبدیلی پیدا کرے گا تو وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں آپ کے رنگ میں رنگیں ہو کر کامیابیوں پر کامیابیاں حاصل کرتا چلا جائے گا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی صحابہؓ کو اس لئے کامیابی حاصل نہ ہوئی تھی کہ ان میں ابو بکر عمر ،عثمان ، اور علی تھے بلکہ اس لئے کامیابی حاصل ہوئی تھی کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے والے سب کے سب آپ کے رنگ میں رنگیں ہو گئے تھے اور انہوں نے یہ سمجھ لیا تھا کہ دین کی ساری ذمہ داری ہم پر ہی ہے.جب انہوں نے اپنے آپ کو اس مقام پر کھڑا کر لیا تو اُن کو ہر مشکل آسان نظر آنے لگ گئی اور انہوں نے دین کے لئے وہ قربانیاں پیش کیں جن کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی غیرت جوش میں آگئی اور اُس نے اپنے فرشتوں کی فوجیں ان کی مدد کے لئے اُتار دیں اور وہ جہاں بھی گئے کامیاب و با مراد ہوئے.یہاں تک کہ وہ اس وقت کی تمام معلومہ دنیا پر چھا گئے اور انہوں نے دنیا کے کونے کونے میں خدا اور اس کے رسول کے نام کو بلند کر دیا.آج ہماری جماعت بھی صحابہ کے نقش قدم پر چل رہی ہے اس لئے ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ تم سے بھی انہی قربانیوں کا مطالبہ کرے جن کا اس نے صحابہ سے مطالبہ کیا تھا جب تم وہ قربانیاں پیش کر دو گے تو خدا تعالیٰ کے فضل تم پر بھی اسی طرح نازل ہونے شروع ہو جائیں گے جس طرح صحابہ پر نازل ہوئے تھے.فرموده ۶ جون ۱۹۴۷ ء بعد نماز مغرب میں نے کل بتایا تھا کہ کسی قوم کی کامیابی کے لئے سب سے پہلی چیز جو ضروری ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ اس کے سامنے کوئی مقصد عالی ہوا اور پھر اس مقصد کے ساتھ اس کا گہرا تعلق ہو اور اس کے مفید ہونے پر اسے کامل یقین ہو، ایسا کامل یقین کہ کبھی اس کے متعلق قوم کے اندر یہ شبہ ہی پیدا نہ ہو کہ یہ مفید اور بابرکت نہیں ہے اور سب سے بہترین مقصد یہی ہو سکتا ہے کہ انسان یا قوم

Page 106

انوار العلوم جلد ۱۹ ۸۳ قومی ترقی کے دوا ہم اصول اپنے پیدا کرنے والے خدا کے ساتھ گہرا تعلق پیدا کرے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے اس کے سپر د کوئی کام کیا جائے جس میں غلطی کا امکان ہی نہ ہو سکتا ہو.عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ جب کبھی انسان اپنے لئے خود کوئی مقصد تلاش کرتا ہے تو اُس کے متعلق اُس کے دل میں بسا اوقات شبہات اور وساوس پیدا ہوتے رہتے ہیں کہ نہ معلوم یہ مقصد صحیح اور مفید اور با برکت ہے یا نہیں ہے اور وہ خیال کرتا ہے کہ شاید میں غلطی کر رہا ہوں.دنیا میں بیسیوں ایسی مثالیں ملتی ہیں کہ کئی لوگوں نے اپنے لئے ایک مقصد تلاش کیا اور کچھ عرصہ تک اُس کو اپنائے رکھا لیکن یکدم ان کی حالت میں تبدیلی پیدا ہوگئی اور انہوں نے اس مقصد کو ترک کر دیا اور جب ان سے پوچھا گیا کہ تم نے اپنے سامنے اتنے عرصہ تک ایک مقصد رکھا تھا اور اب تم اسے چھوڑ رہے ہو اس کی کیا وجہ ہے؟ تو انہوں نے کہہ دیا کہ وہ مقصد چونکہ ہمارے لئے مفید نہ تھا اس لئے اس کا چھوڑنا ہی ضروری تھا.بعض لوگ دیکھے گئے ہیں کہ پہلے تو وہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم کی طرف مرکوز کر دیتے ہیں لیکن تھوڑا ہی عرصہ گزرتا ہے کہ ان کی حالت میں تبدیلی پیدا ہو جاتی ہے اور وہ تعلیم کے ارادہ کو ترک کر کے بلکہ بسا اوقات اسے اپنے حالات کے لئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے سیاسیات میں حصہ لینا شروع کر دیتے ہیں اور جب ان سے پوچھا جائے کہ یہ تم نے کیا کیا کہ تعلیم کو چھوڑ سیاست میں آگئے تو وہ کہتے ہیں کہ اب ہمارے لئے تعلیم کا چھوڑنا اور سیاست میں حصہ لینا ہی مفید تھا لیکن جو شخص یا قوم ایک ایسا مقصد سامنے رکھے جس کے متعلق خدا تعالیٰ نے اسے کہا ہو اور اس کو اپنی کامیابی پر کامل یقین ہو تو وہ کبھی اس کے متعلق یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ مقصد غلط ہے کیونکہ اگر خدا تعالیٰ نے اس کے لئے وہ مقصد قرار دیا ہوگا تو وہ ہر قسم کی غلطیوں سے پاک ہوگا اور اگر خدا نے تو اُس کو نہیں کہا بلکہ اس نے اپنے آپ ایک مقصد کو اپنا لیا ہے تو اس کے متعلق اُس کے دل میں شبہات بھی پیدا ہو سکتے ہیں اور وساوس بھی ہو سکتے ہیں.یا پھر یوں کہنا چاہئے کہ جس مقصد کو خدا کی رضا کے لئے نہیں بلکہ اپنی مرضی سے اختیار کیا گیا ہو اس میں تبدیلی کا ہر وقت امکان ہو سکتا ہے.پس جب ایک دفعہ انسان کسی مقصد کو یہ کہہ کر اختیار کرتا ہے کہ اس کے متعلق خدا نے مجھے حکم دیا ہے تو وہ کبھی اس کے غیر مفید ہونے کے متعلق شکوک میں مبتلا نہیں ہو سکتا.اور اگر کوئی شخص پہلے تو یہ کہے کہ اس مقصد کا خدا تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے اور بعد میں کہنے

Page 107

انوار العلوم جلد ۱۹ ΔΙ قومی ترقی کے دوا ہم اصول لگ جائے کہ اس کا حکم تو خدا نے دیا ہے مگر یہ میرے لئے مفید نہیں ہے تو ایسے شخص کو ہر کوئی پاگل سمجھے گا کیونکہ اُس کا یہ کہنا تو درست ہو سکتا ہے کہ میں خدا کو نہیں مانتا یا خدا نے یہ حکم مجھے نہیں دیا تھا بلکہ میں نے اپنے ارادہ سے اس مقصد کو اپنے سامنے رکھا تھا اور اب اسے چھوڑ رہا ہوں لیکن خدا تعالیٰ کے وجود کو مانتے ہوئے اور کچھ عرصہ پہلے یہ کہتے ہوئے کہ اس مقصد کے لئے خدا نے مجھے حکم دیا ہے بعد میں کہہ دینا کہ یہ میرے لئے مفید نہیں ہے بالکل پاگل پن کی بات ہے.خدا تعالیٰ کی طرف کسی مقصد کو منسوب نہ کرتے ہوئے بلکہ اپنے ارادہ کی طرف منسوب کر کے اسے چھوڑ دینے والے کو غلطی خوردہ تو کہہ سکتے ہیں پاگل نہیں کہیں گے لیکن جو شخص کہے کہ ہے تو خدا ہی کی طرف سے لیکن یہ غلط ہے اُس کو ہر کوئی پاگل سمجھے گا اور اس بات کو کوئی شخص درست تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہو گا کہ وہ خدا کی طرف سے بھی ہو اور غلط بھی ہو.خدا تعالیٰ کو کامل علیم و خبیر اور مقتدر ہستی تسلیم کرتے ہوئے اور اُس کی ذات کو محیط گل مانتے ہوئے یہ کہنا کہ اُس نے غلط بات کہہ دی ہے سوائے کسی پاگل اور مجنون کے اور کسی انسان کا کام نہیں.پس جو لوگ خدا تعالیٰ کو مانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ فلاں مقصد کے لئے خدا نے ہمیں حکم دیا ان کے متعلق اس امر کا امکان ہی نہیں ہو سکتا کہ بعد میں وہ کہہ دیں کہ یہ ہے تو خدا کی طرف سے مگر ہے غلط لیکن جو لوگ خود اپنے لئے کوئی مقصد تلاش کر لیتے ہیں اور اس کو خدا کی طرف منسوب نہیں کرتے اور بعد میں اسے چھوڑ نا چاہیں یا بد لینا چاہیں تو وہ چھوڑ بھی سکتے ہیں اور بدل بھی سکتے ہیں.ایسے لوگ تعلیم حاصل کرتے کرتے یکدم چھوڑ دیتے ہیں اور سیاسیات میں حصہ لینا شروع کر دیتے ہیں یا پھر ایسا ہوتا ہے کہ ایک شخص سیاسیات میں حصہ لیتے لیتے یکدم اسے چھوڑ دیتا ہے.جیسے گاندھی جی کی مثال ہمارے سامنے موجود ہے کہ سیاست کرتے کرتے انہوں نے یکدم پہلو بدلا اور کہا میں تو اب چرخہ ہی کا توں گا سیاست سے میں نے کنارہ کشی کر لی ہے اور چاہے وہ سنجیدگی کے ساتھ کہتے ہیں یا بناوٹ کے ساتھ وہ فخر کے ساتھ کہا کرتے ہیں کہ میں تو کانگرس کا چار آنے کا ممبر بھی نہیں ہوں.اسی قسم کی اور بھی ہزاروں مثالیں دنیا میں پائی جاتی ہیں کہ لوگوں نے ایک کام کرتے کرتے دوسرا اختیار کر لیا اور اس کی وجہ صرف یہی ہوتی ہے کہ ان کو وہ مقصد اس ہستی کی طرف سے نہیں دیا گیا ہوتا جس کے متعلق غلطی کا امکان نہیں صرف ان کی اپنی عقل نے ان کو

Page 108

انوار العلوم جلد ۱۹ پہلے ادھر لگایا اور پھر اُدھر لگا دیا.۸۵.قومی ترقی کے دوا ہم اصول مسنر اپنی بسنٹ ایک بڑی لیڈ ر عورت تھی اور وہ یہ دعوی کرتی تھی کہ مجھے الہام ہوتا ہے وہ خدا تعالیٰ کا وجود نہ مانتی تھی بلکہ کہتی تھی کہ انسانوں سے اوپر ایک بالا ہستی ہے جو ایک قسم کا مرکزی نقطہ ہے وہ ارواح کو باتیں بتاتی ہے اور ارواح آگے انسانوں تک ان باتوں کو پہنچاتی ہیں.مسز اپنی بسنٹ نے مدراس کے دولڑکوں میں سے ایک کے متعلق کہا کہ اس پر خدا کا کلام نازل ہوگا اور یہ دنیا کی اصلاح کرے گا اور مسیح سے بھی بڑا ہوگا اور کہا میری شان یہ ہے کہ میں صرف اس اوتار کو تیار کرنے کے لئے پیدا ہوئی ہوں.چنانچہ اس نے کچھ روپیہ اُن دونوں لڑکوں کے والدین کو دے کر وہ لڑکے لے لئے اور اُن کو اپنی نگرانی میں اعلیٰ تعلیم دینی شروع کی اور ان کی ہر وقت کی نگرانی کے لئے اُس نے مسمریزم کے ماہرین مقرر کئے اور اُن کی اتنی نگرانی کی جاتی کہ جب وہ لڑ کے قضائے حاجت کے لئے جاتے تو مسمریزم کے ماہرین باہر کھڑے رہتے اور ان پر توجہ ڈالتے تاکہ ان کے اندر بُرے خیالات نہ آنے پائیں.جب میں ولایت سے واپس آ رہا تھا تو اسی جہاز میں وہ دونوں لڑکے بھی تھے.ہم نے دیکھا کہ وہ لڑ کے جدھر جاتے اُن کی سخت نگرانی کی جاتی.ان میں سے جو بڑا لڑکا تھا وہ چھپ چھپا کر بعض دفعہ ادھر اُدھر نکل جایا کرتا تھا.اُس سے ایک دفعہ پوچھا گیا کہ تمہارا ان باتوں کے متعلق کیا خیال ہے؟ اس نے کہا یہ سب باتیں بالکل لغو ہیں میں ان کو نہیں مانتا.مگر چھوٹا لڑکا جس کے متعلق مسز اینی بسنٹ نے کہا تھا کہ یہ بڑا ہو کر دنیا کی اصلاح کرے گا اور فلاں سنہ میں اپنا دعویٰ پیش کرے گا وہ اپنے آپ کو بالکل الگ تھلگ رکھتا تھا اور ایسی شکل بنائے رکھتا تھا جیسے کسی گہری سوچ میں ہو اور کسی بڑی مہم کے متعلق غور و فکر کر رہا ہو.کچھ عرصہ کے بعد جب وہ سنہ اور وہ تاریخ آگئی جو مسر اپنی بسنٹ نے اُس لڑکے کے دعوی کے لئے بیان کی تھی تو اُن دنوں سارے ہندوستان میں اُس کے دعوی کے متعلق بڑا شور مچا اور جلسے منعقد کئے گئے.ایک جلسہ لاہور میں بھی ہوا تھا لیکن اُس جلسہ میں اُس لڑکے نے جو تقریر کی اُس کو سن کر دنیا حیران رہ گئی.اُس نے اپنی تقریر میں کہا خدا کا وجو دصرف ایک ڈھکوسلہ ہے نہ الہام ہوتا ہے نہ کچھ اور.غرض جو مقصد اس کا مسز اینی بسنٹ نے بتایا تھا وہ سب غلط ہو گیا اور وہ خدا تعالیٰ کے وجود کا ہی منکر ہو گیا چہ جائیکہ وہ دنیا کی اصلاح

Page 109

انوار العلوم جلد ۱۹ ۸۶ قومی ترقی کے دوا ہم اصول کا کام کرتا اور حضرت مسیح سے بھی بڑا اوتار ہوتا.یہ اس لئے ہوا کہ یہ مقصد ایک انسان کا تھا خدا کا نہ تھا.مسٹر اپنی بسنٹ نے اُس کو کافی روپیہ دیکر خریدا، اس کو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دلائی ، اُس کی دن رات نگرانی کی ، اُس کے لئے چیدہ چیدہ معلمین مقرر کئے ، بڑے بڑے ماہرین مسمریزم اُس کے لئے بہت بڑی تنخواہوں پر رکھے، اُس کی ہر حرکت اور اُس کے ہر سکون کی نگرانی کی گئی حتی کہ پاخانہ کے وقت بھی مسمریزم کے ماہرین اُس پر توجہ ڈالتے رہے تا کہ اس کے اندر بد خیالات نہ آنے پائیں.غرض اس کی تعلیم ، اس کی نگہداشت اور اُس کے لئے ہر قسم کے اعلیٰ سامان مہیا کئے گئے صرف اس لئے کہ یہ لڑکا جب بڑا ہوگا تو دنیا میں ایک نیا مشن قائم کرے گا اور دنیا کی اصلاح کرے گا اور مسیح سے بھی بڑھ کر ہوگا کوئی دقیقہ اُس کے لئے علمی ماحول پیدا کرنے کا اُٹھا نہ رکھا گیا، کوئی کسر اُس کی تعلیم میں باقی نہ رہی ، کوئی کمی اُس کی نگرانی میں نہ کی گئی ،لیکن وہ لڑ کا جب بڑا ہوتا ہے تو کہتا ہے خدا تو ہے ہی نہیں.دنیا کی اصلاح کرنا تو درکنار، مسیح سے بڑا ہونا تو ایک طرف وہ سرے سے خدا ہی کا انکار کر دیتا ہے اور مسٹر اپنی بسنٹ نے اس کے متعلق جو کچھ کہا تھا وہ سو فیصدی اُس کے اُلٹ نکلتا ہے.لیکن آج سے چودہ سو سال پہلے خدا تعالیٰ کے محبوب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ سے خبر پا کر فرماتے ہیں کہ آج سے تیرہ سو سال کے بعد ایک انسان پیدا ہو گا جو میرا مثیل ہوگا اور وہ میرے لائے ہوئے مشن کو دوبارہ دنیا میں قائم کر دے گا اور میری باتیں لوگوں تک پہنچائے گا.وہ دنیا کے کونے کونے میں اسلام پہنچائے گا اور ساری دنیا میں کیا شمال اور کیا جنوب، کیا مشرق اور کیا مغرب خدا تعالیٰ کے نام کو بلند کرے گا.جس انسان کے متعلق پیشگوئی کی جارہی ہے نہ اُس کا باپ اُس وقت موجود ہے، نہ اُس کے باپ کا باپ موجود ہے ، نہ اُس کے دادا کا دادا موجود ہے اور نہ اُس کے دادا کا پر دادا موجود ہے مگر اس کی ساری نشانیاں بتائی جاتی ہیں کہ وہ فلاں علاقہ میں آئے گا، فلاں سنہ میں آئے گا اور سب سے بڑھ کر یہ کہ فلاں خاندان میں آئے گا.پھر یہ پیشگوئی کرنے والے اور جس کے متعلق پیشگوئی کی جارہی ہے دونوں کے زمانوں میں سینکڑوں سالوں کا فاصلہ ہے ، پیشگوئی کرنے والے کی زبان اور ہے اور جس کے متعلق پیشگوئی کی جا رہی ہے اُس کی زبان اور ہے ، پیشگوئی کرنے والے کی قوم اور ہے

Page 110

انوار العلوم جلد ۱۹ ۸۷ قومی ترقی کے دوا ہم اصول اور اس کی قوم اور، پیشگوئی کرنے والے کا ملک اور ہے اور اس کا ملک اور ، پیشگوئی کرنے والے کا خاندان اور ہے اور اس کا خاندان اور ، پیشگوئی ہو جاتی ہے مگر پیشگوئی کے پورا ہونے کے کوئی بھی آثار نہیں ہیں.ایک قوم چین کے ملک سے اُٹھتی ہے اور اُس کے افراد کے دل میں یہ جذ بہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم تمام دنیا پر پھیل جائیں وہ لوگ خدا کے منکر ہیں اور انبیاء کے منکر ہیں اور وہ سفید بھیڑیے کی پرستش کرتے ہیں وہ لوگ جنگلوں میں رہتے تھے اور ان کے بچوں کو بھیڑیئے اُٹھا کر لے جاتے تھے اس لئے وہ ان کو بہت زیادہ طاقت ور سمجھ کر ان کی پرستش کرتے تھے مگر ان کے اندر بیداری پیدا ہو جاتی ہے اور وہ دندناتے ہوئے اپنے ملک سے نکل کھڑے ہوتے ہیں ، وہ لوٹ اور تباہی مچاتے ہوئے ایک طرف یورپ تک پہنچ جاتے ہیں اور دوسری طرف بغداد تک.بغداد کے گردو پیش وہ اتنی تباہی مچاتے ہیں کہ اٹھارہ لاکھ انسانوں کو تہہ تیغ کر دیتے ہیں.مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمارہے ہیں اس قوم میں سے ایک شخص ہوگا جو میرا مثیل ہو گا جو اسلام کے ایک دفعہ کمزور ہو جانے کے بعد دوبارہ اُس کو دنیا میں قائم کرے گا ، جو تو حید کا علمبر دار ہوگا اور دنیا کے کونے کونے اور گوشے گوشے میں خدا تعالیٰ کے نام ނ کو بلند کرے گا اور میرے لائے ہوئے مشن کو دوبارہ قائم کر دے گا.پھر وہ قوم جو چین اُٹھی تھی بغداد میں بادشاہ ہو جاتی ہے اور مسلمانوں پر چالیس پچاس سال تک جابرانہ حکومت کرتی ہے اُس وقت وہ قوم خدا سے نا آشنا ہے، مذہب سے نا آشنا ہے اور اخلاق سے بے بہرہ ہے مگر آخر وہ قوم اسلام قبول کرتی ہے.مگر ڈ نیوی طور پر اسی قوم سے ایک بادشاہ تیمور نا می اُٹھتا ہے اور دنیا میں تباہی اور خونریزی مچا دیتا ہے وہ آندھی کی طرح اُٹھتا ہے اور بگولے کی طرح ملکوں کے ملک اپنے ظلم و ستم کی لپیٹ میں لے لیتا ہے اور پھر فتح و ظفر کے پر چم اُڑا تا ہوا تیزی کے ساتھ بڑھتا ہے اور ہندوستان میں پہنچ جاتا ہے.مگر اُس وقت تک بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے پورا ہونے کے کوئی نشانات ظاہر نہیں ہوتے.پھر اسی خاندان کا ایک حصہ قادیان میں آکر رہائش پذیر ہوتا ہے جو دنیوی لحاظ سے بے شک وجاہت رکھتا ہے لیکن دینی لحاظ سے نہیں اور وہ خاندان ایسا ہی ہے جیسے عوام شرفاء ہوتے ہیں.پیشگوئی کے پورا ہونے کا وقت نزدیک ہے لیکن اس کے پورا ہونے کے کوئی آثار نہیں پائے جاتے.اس دوران

Page 111

انوار العلوم جلد ۱۹ ۸۸ قومی ترقی کے دوا ہم اصول میں قادیان میں ایک شخص غلام مرتضیٰ کے گھر اولاد ہوتی ہے اور وہ اپنی اولا د پر زور دیتا ہے کہ وہ دین کی طرف نہ جائے بلکہ دنیا کمائے بلکہ وہ اپنے ایک بیٹے کا تو لوگوں کے سامنے شکوہ بھی کرتا ہے کہ یہ تو ملاں بن گیا ہے اور اس کو روزی کمانے کی ذرا بھی فکر نہیں.اب عین وہ موقع آ جاتا ہے جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی نے پورا ہونا ہے لیکن ابھی تک کوئی آثار اس کے پورا ہونے کے نہیں پائے جاتے.ایک لڑکا ایسے گھر میں پرورش پا رہا ہے جس میں دنیا داری ہی دنیا داری ہے، باپ اس کشمکش میں پڑا ہے کہ اس کے بیٹے نوکریاں کریں اور دنیا کمائیں لیکن اسی گھر میں ایک شخص کو یک لخت آواز آتی ہے کہ تو ہی وہ آدمی ہے جس کے متعلق محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی تھی ، تو ہی وہ موعود مسیح ہے جس کی خبر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دی تھی ، تو ہی وہ مہدی ہے جس کے ذریعہ دنیا کی ہدایت مقدر ہے ، تُو ہی وہ فارسی النسل ہے جس کے متعلق محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشگوئی کی تھی کہ اگر دین اسلام ثریا تک بھی پہنچ جائے گا تو وہ واپس لے آئیگا تو ہی وہ موعود اقوام عالم ہے جس کے متعلق ہر نبی نے خبر دی تھی.اُٹھ اور تو حید کا علم بلند کر.اب دیکھو ان دونوں باتوں میں کتنا فرق ہے ایک طرف تو یہ حالت ہے کہ مسز اپنی بسنٹ اس لڑکے کو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دلاتی ، اس کے اتالیق مقررہ کرتی ہے، اُس پر نگران رکھتی ہے اور اُس پر ہزاروں روپیہ خرچ کرتی ہے اور کہتی ہے یہ دنیا کی اصلاح کرے گا اور اس کے لئے خالص علمی ماحول پیدا کرتی ہے مگر جب وہ بڑا ہوتا ہے تو وہ سرے سے خدا کا ہی انکار کر دیتا ہے.دوسری طرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ عربوں سے باہر غیر قوم میں سے خدا تعالیٰ ایک شخص کو دین کی تجدید اور اس کے احیاء کے لئے چنے گا اور دین اور ایمان خواہ آسمان پر اڑ جائے وہ آسمان پر پہنچے گا اور پھر اُس کو لا کر دنیا میں قائم کر دے گا آپ اس خاندان کے متعلق پیشگوئی فرماتے ہیں جو اس وقت مسلمان ہی نہیں اور وہ خدا اور مذہب کا بھی منکر ہے.کچھ عرصہ کے بعد وہ خاندان مسلمان ہوتا ہے مگر دُنیوی فوائد کے پیش نظر.اور متواتر تیرہ سو سال تک اس پیشگوئی کے پورا ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آتے مگر عین اُس وقت جب پیشگوئی کے پورا ہونے کا زمانہ آتا ہے ایک کو ردیہ ملے میں ایک چھوٹی سی غیر معروف بستی میں

Page 112

انوار العلوم جلد ۱۹ ۸۹ قومی ترقی کے دو اہم اصول ایک ایسی بستی میں جس کو دس پندرہ میل دُور کے لوگ بھی نہیں جانتے ، ایک ایسے خاندان میں جس کی حیثیت کمزور ہو چکی تھی ایک شخص کو خدا تعالیٰ چنتا ہے اور کہتا ہے اب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کے پورا ہونے کا وقت آ گیا ہے اُٹھ اور کھڑا ہو جا اور اپنا کام شروع کر دے.اب دیکھو کجا یہ کہ ایک شخص کی نگرانی کرنا ، اُس کو تعلیم دلانا اور اُس پر ہزاروں روپیہ خرچ کر دینا مگر بالآ خر اُس کا خدا سے منکر ہو جانا اور کجا یہ کہ مخالف حالات کی موجودگی میں ایک رات خدا تعالیٰ ایک شخص کو پکڑتا ہے اور فرماتا ہے اُٹھ کہ تو ہی وہ موعود ہے جس کی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی تھی.پس انسانی مقصد خدائی مقصد کے سامنے بالکل پیچ ہوتا ہے.انسانوں کے مقاصد بدل جاتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ کے مقاصد نہیں بدلتے.اس میں کوئی شبہ نہیں کہ خدا تعالیٰ سے تعلق رکھنے والے لوگ سب کے سب یکساں نہیں ہوتے بعض لوگ تو ایسے ہوتے ہیں کہ وہ ہر جہت سے ہر قول اور ہر فعل سے خدا نما، رسول نما، اور حقائق نما ہوتے ہیں اور وہ خدا اور رسول اور حقائق میں بالکل محو ہو جاتے ہیں اور اُن کا قدم صرف ایک ہی طرف اُٹھتا ہے لیکن بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جو دلائل کے ساتھ سچائی کو مان جاتے ہیں حالانکہ بیچ کا ماننا اور چیز ہے اور بیچ کا جذب ہو جانا اور چیز ہے.مؤمن کے اندر سچ جذب ہو جاتا ہے اور غیر مومن کی مثال ایسی ہی ہوتی ہے کہ سیچ اس پر سے ایسے گذر جاتا ہے جیسے ہند و سخت سردی میں غسل کیا کرتے ہیں.ہم نے خود کئی بار ہندوؤں کو غسل کرتے دیکھا ہے کہ وہ گڑوی سے اپنے اوپر پانی ڈالتے ہیں اور خود کو دکر آگے ہو جاتے ہیں اور پانی پیچھے جا گرتا ہے دو چار چھنٹے ان کے بدن پر پانی کے پڑگئے اور ان کا غسل ہو گیا.ایک لطیفہ مشہور ہے کہ کوئی ہند وسردی کے ایام میں دریا پر کا نپتا اور ٹھٹھرتا ہوا جارہا تھا ایک طرف تو اُس کو غسل کی خواہش تھی اور دوسری طرف وہ سردی سے بھی ڈر رہا تھا.رستہ میں اس کو ایک اور پنڈت ملا جو دریا پر سے نہا کر واپس آ رہا تھا اُس نے پنڈت جی سے پوچھا سنائیے کیسے نہائے؟ اُس نے کہا کیا بتاؤں سخت سردی تھی اور پانی برف سے بھی ٹھنڈا تھا اس لئے میں نے یہ کیا کہ ایک کنکر اُٹھا کر دریا میں پھینکا اور کہا ” تو را شنان سوموراشنان‘ اُس نے سن کر کہا اچھا یہ

Page 113

انوار العلوم جلد ۱۹ ۹۰ قومی ترقی کے دوا ہم اصول بات ہے تو تو راشنان سوموراشنان “ یہ کہہ کر وہ اس کے ساتھ ہی واپس لوٹ آیا.اب دیکھو ایک دریا پر گیا بھی تھا اور کنکر پھینک کر واپس آ گیا مگر دوسرے نے وہیں کہہ دیا که تو راشنان سومور اشنان.پس یہ انسانی فطرت ہوتی ہے کہ بعض لوگ سچائی کو اپنے اندر جذب نہیں کرتے.جو لوگ سچ کو اپنے اندر جذب کر لیتے ہیں اور اپنی تمام تر توجہ بیچ پر مرکوز کر دیتے ہیں وہ ایسے نتائج پیدا کرتے ہیں کہ کوئی دوسرا شخص ان کا وہم و گمان بھی نہیں کر سکتا.در حقیت اس کی وجہ یہ ہے کہ دنیا میں دو طاقتیں کام کر رہی ہیں ایک ولیز پاور (will power) یعنی افکار اور ایک تھنگنگ پاور ( Thinking power) یعنی خیالات.اور یہ دونوں چیزیں آپس میں بالکل مختلف اور متباین ہیں.ایک فلسفی پہلے ایک چیز کو مانتا ہے مگر بعد میں اس کا انکار کر دیتا ہے اور اس کے خلاف چلتا ہے اس کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ وہ اس کو خیالات کی وجہ سے مانتا ہے افکار کی بناء پر نہیں مانتا گویا سچ اس کے اندر جذب نہیں ہوتا.ہم ولایت جا رہے تھے حافظ روشن علی صاحب مرحوم بھی ساتھ تھے جہاز میں ایک ہندو بھی ولایت جارہا تھا ہم لوگ جب کھانے پر بیٹھتے تو ہم دیکھتے کہ وہ ہندؤ کباب اور گوشت خوب کھاتا مگر ادھر آ کر وہ ہم سے بحث کیا کرتا کہ گوشت خوری جیو تیال ہے تمہارا اسلام گوشت کھانے کی اجازت دیتا ہے اور یہ سراسر ظلم ہے.پھر جب وہ کھانے کے لئے پہنچا تو خوب کباب کھا تا.ایک دن ہم میں سے بعض دوستوں نے کہا کہ یہ ہند و عجیب آدمی ہے کہ ایک طرف تو وہ بڑے مزے لے لے کر گوشت کھاتا ہے اور دوسری طرف بحث کرتا ہے کہ اسلام نے جو گوشت خوری کی اجازت دی ہے یہ جیو ہتیا ہے.حافظ روشن علی صاحب مرحوم نے کہا اچھا میں اس کا بندو بست کرتا ہوں اب یا تو وہ گوشت نہیں کھائے گا اور اگر گوشت کھائے گا تو بحث نہیں کرے گا.چنانچہ انہوں نے ایک اٹالین بہرہ کو بلایا اور اُسے اشارہ سے کہا کہ وہ دیکھو جو فلاں آدمی بیٹھا ہے وہ گوشت خوری کے سخت خلاف ہے اس لئے اُس کے سامنے کبھی گوشت نہ رکھنا ورنہ کسی وقت وہ تمہیں سخت مارے گا.بہرے نے کہا بہت اچھا.چنانچہ جب کھانے کا وقت آیا تو بہرے نے اُس ہندو کے سامنے گوشت یا کباب وغیرہ کی کوئی پلیٹ نہ رکھی بلکہ دو تین قسم کی ترکاریاں رکھ دیں.اُس نے زہر مار کر کے روٹی کھالی مگر دل ہی دل میں پیچ و تاب

Page 114

انوار العلوم جلد ۱۹ ۹۱ قومی ترقی کے دوا ہم اصول کھاتا رہا.دوسرے دن پھر یہی حال ہوا.دو دن تو اُس نے اس بات کو برداشت کر لیا مگر آخر اُس سے نہ رہا گیا اُس نے بہرے سے پوچھا کہ تم میرے سامنے گوشت کیوں نہیں رکھتے اس نے اسے بتایا کہ فلاں شخص نے مجھے کہا تھا کہ یہ صاحب گوشت کے سخت خلاف ہیں.وہ حافظ صاحب مرحوم کے پاس آیا اور کہنے لگا آپ نے بہرے کو کوئی بات کہی تھی ؟ انہوں نے کہا ہاں.اس نے پوچھا کیا بات کہی تھی ؟ انہوں نے کہا میں نے اسے بتایا تھا کہ یہ صاحب گوشت خوری کے سخت خلاف ہیں ان کے سامنے کبھی گوشت نہ رکھنا ورنہ یہ تجھے ماریں گے.یہ سن کر وہ ہندو کہنے لگا گوشت کھانا الگ بات ہے اور بحث الگ بات.میرے کھانے میں آپ کسی قسم کا دخل نہیں دے سکتے.حافظ صاحب مرحوم نے مسکرا کر کہا اچھا میں اس بات کو نہیں سمجھا تھا کہ آپ کی بحث اور آپ کے عمل میں تضاد ہے.اب دیکھو اس ہند و کا فکر تو صحیح تھا کہ گوشت کھانا چاہئے مگر یہ فکر چونکہ اس کے اندر جذب نہ ہوا تھا اس لئے اُس کے جذبات اور طرف جا رہے تھے اور ارادہ اور طرف.پس جب تک سچائی انسان کے اندر جذب نہ ہو جائے تب تک وہ اپنے جذبات پر قابو نہیں پاسکتا.مسمریزم اور ہیپناٹزم والے جب یہ علم کسی کو سکھاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ تمہارے دل میں صرف خیال کا ہی پیدا ہونا کافی نہیں کہ یہ طاقت میرے اندر آ جائے گی بلکہ تمہیں اس بات کا احساس ہونا چاہئے کہ یہ قوت تمہارے اندر آ گئی ہے اور تمہیں یقین ہونا چاہئے کہ تم اب اس کو استعمال کر سکتے ہو.وہ لوگ خدا کے تو قائل نہیں ہوتے مگر وہ کہتے ہیں کہ ایک محیط کل ہستی ہے وہ جب یہ علم سیکھتے ہیں تو سانس کھینچتے ہوئے کہتے ہیں اے محیط گل طاقت؟ ہم تجھے اپنے اندر جذب کر رہے ہیں اور وہ سیکھنے والوں سے بھی کہتے ہیں کہ صرف اتنا ہی ضروری نہیں کہ تم یہ خیال کر لو کہ محیط گل کی طاقت تمہارے اندر جذب ہو رہی ہے بلکہ ضروری چیز یہ ہے کہ تم محسوس کرو کہ یہ طاقت تمہارے اندر جذب ہو رہی ہے اور جب تم محسوس کر لو گے تو وہ طاقت تمہارے اندر آ جائے گی.پھر وہ کہتے ہیں کہ جب تم کسی پر عمل کرو اور اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر توجہ ڈالو یا اس کے کانوں میں آواز دو تو اسے یہ نہ کہو کہ محیط گل کی طاقت تمہارے اندر آئے بلکہ یہ کہو کہ محیط گل کی طاقت تمہارے اندر آ گئی ہے اور یہ صحیح بات ہے میں نے خود بھی اس کے متعلق

Page 115

انوار العلوم جلد ۱۹ ۹۲ قومی ترقی کے دوا ہم اصول تجربہ کیا ہے.حضرت خلیفہ اول کے خسر منشی احمد جان صاحب مرحوم کو اس علم کی بڑی مشق تھی.حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک دفعہ لدھیانہ میں ایک دعوت سے واپس تشریف لا رہے تھے اور منشی احمد جان صاحب بھی ساتھ تھے کہ آپ نے ان سے پوچھا کہ رتر چھتر والوں کی مریدی میں بارہ سال رہ کر اور مختلف قسم کی ریاضات کر کے آپ نے کیا حاصل کیا ہے؟ انہوں نے عرض کیا اب مجھ میں اتنی طاقت آ گئی ہے کہ فلاں آدمی جو آ رہا ہے اگر میں اُس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالوں اور توجہ کروں تو وہ وہیں تڑپ کر گر جائے.یہ سن کر آپ مسکرائے اور اپنی سوٹی کو دو چار دفعہ زمین پر آہستہ آہستہ مارا ( آپ ہمیشہ اپنے ہاتھ میں سوٹی رکھتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ سر پر پگڑی باندھنا اور ہاتھ میں سوٹی رکھنا یہ ہماری خاندانی عادت ہے ہم نے بھی جب سے یہ بات سنی اُسی دن سے سوئی ہاتھ میں رکھنی شروع کر دی مگر اب ہمارے بچے اس پر عمل نہیں کرتے معلوم نہیں کیا وجہ ہے میں نے تو جس دن یہ بات سنی تھی اُسی دن اس پر عمل شروع کر دیا تھا ) آپ نے جوش کے ساتھ دو چار دفعہ سوئٹی کے ذریعہ زمین کو کریدا اور پھر فرمایا میاں صاحب! اگر وہ شخص آپ کی توجہ سے گر گیا تو اُس کو یا دین کو کیا فائدہ پہنچے گا؟ کیونکہ کسی کام کی دو ہی غرضیں ہوتی ہیں یا تو یہ غرض ہوتی ہے کہ اُس کو فائدہ پہنچے جس کے لئے وہ کام کیا جائے اور یا پھر دین کو فائدہ پہنچے.یہ سننا تھا کہ میاں احمد جان صاحب کی یہ حالت ہوئی کہ جیسے کسی پر بجلی گر پڑتی ہے اور انہوں نے وہیں کھڑے کھڑے کہا حضور! میں آج سے تو بہ کرتا ہوں کہ کبھی یہ کام نہیں کروں گا.انہوں نے بارہ سال کی متواتر محنت کے بعد یہ علم حاصل کیا تھا مگر یکدم اس سے تو بہ کر لی.میں نے خود اس علم کے تجارب کئے ہیں.خلافت کے ابتدائی زمانہ کی بات ہے کہ مجھے اس کے تجربہ کا شوق ہوا.چنانچہ میں نے صرف ایک یا دو دن کی پریکٹس سے اسے سیکھ لیا.پس دوسری چیز جو قومی ترقی کے لئے ضروری ہوتی ہے وہ قوت ارادی ہے اور قوت ارادی وہ نہیں جو مسمریزم والوں کی ہوتی ہے بلکہ ایمان کی قوت ارادی.مسمریزم والوں کی قوتِ ارادی ایمان کی قوتِ ارادی کے مقابلہ میں کیا حیثیت رکھتی ہے.مسمریزم کی قوتِ ارادی ایمان کی قوت ارادی کے مقابلہ میں ٹھہر نہیں سکتی.خدا تعالیٰ کی دی ہوئی قوت ارادی اور انسان

Page 116

انوار العلوم جلد ۱۹ ۹۳ قومی ترقی کے دوا ہم اصول کی قوت ارادی میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے.اسی مسجد مبارک میں نچلی چھت پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مجلس میں بیٹھا کرتے تھے ایک دفعہ آپ مجلس میں تشریف رکھتے تھے کہ ایک ہندو جو لا ہور کے کسی دفتر میں اکاونٹنٹ تھا اور مسمریزم کا بڑا ماہر تھا وہ کسی برات کے ساتھ قادیان اس ارادہ سے آیا کہ میں مرزا صاحب پر مسمریزم کروں گا اور وہ مجلس میں بیٹھے ناچنے لگ جائیں گے اور لوگوں کے سامنے اُن کی سبکی ہوگی یہ واقعہ اس ہندو نے خود ایک احمدی دوست کو سنایا تھا وہ اس طرح کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لاہور کے اس احمدی کے ہاتھ اپنی ایک کتاب روانہ فرمائی اور کہا یہ کتاب فلاں ہند وکو دے دینا.اس احمدی دوست نے اس کو کتاب پہنچائی اور اس سے پوچھا کہ حضرت صاحب نے آپ کو اپنی یہ کتاب کیوں بھجوائی ہے اور آپ کا ان کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ اس پر اُس ہندو نے اپنا واقعہ بتایا کہ مجھے مسمریزم کے علم میں اتنی مہارت ہے کہ اگر میں تانگہ میں بیٹھے ہوئے کسی شخص پر توجہ ڈالوں تو وہ شخص جس پر میں نے توجہ ڈالی ہوگی وہ بھی ٹانگہ کے پیچھے بھاگا آئے گا حالانکہ نہ وہ میرا واقف ہوگا اور نہ میں اُس کو جانتا ہوں گا.میں نے آریوں اور ہندوؤں سے مرزا صاحب کی باتیں سنی تھیں کہ انہوں نے آریہ مت کے خلاف بہت سی کتابیں لکھی ہیں میں نے ارادہ کیا کہ میں مرزا صاحب پر مسمریزم کے ذریعہ اثر ڈالوں گا اور جب وہ مجلس میں بیٹھے ہوں گے تو ان پر توجہ ڈال کر ان کے مریدوں کے سامنے ان کی سبکی کروں گا.چنانچہ میں ایک شادی کے موقع پر قادیان گیا مجلس منعقد تھی اور میں نے دروازے میں بیٹھ کر مرزا صاحب پر توجہ ڈالنی شروع کی.وہ کچھ وعظ ونصیحت کی باتیں کر رہے تھے میں نے توجہ ڈالی تو اُن پر کچھ بھی اثر نہ ہوا میں نے سمجھا ان کی قوتِ ارادی ذرا قوی ہے اس لئے میں نے پہلے سے زیادہ توجہ ڈالنی شروع کی مگر پھر بھی ان پر کچھ اثر نہ ہوا اور وہ اسی طرح باتوں میں مشغول رہے.میں نے سمجھا کہ ان کی قوتِ ارادی اور بھی مضبوط ہے اس لئے میں نے جو کچھ میرے علم میں تھا اُس سے کام لیا اور اپنی ساری قوت صرف کر دی لیکن جب میں ساری قوت لگا بیٹھا تو میں نے دیکھا کہ ایک شیر میرے سامنے بیٹھا ہے اور وہ مجھ پر حملہ کرنا چاہتا ہے میں ڈر کر اور اپنی جوتی اُٹھا کر بھا گا.جب میں دروازے میں ہ کیا تو مرزا صاحب نے اپنے مریدوں سے کہا دیکھنا یہ کون شخص ہے.چنانچہ ایک شخص میرے

Page 117

۹۴ قومی ترقی کے دوا ہم اصول انوار العلوم جلد ۱۹ پیچھے سیڑھیوں سے نیچے اُترا اور اُس نے مسجد کے ساتھ والے چوک میں مجھے پکڑ لیا.میں چونکہ اُس وقت سخت حواس باختہ تھا اس لئے میں نے پکڑنے والے سے کہا اس وقت مجھے چھوڑ دو میرے حواس درست نہیں ہیں میں بعد میں یہ سارا واقعہ مرزا صاحب کو لکھ دوں گا چنانچہ اُسے چھوڑ دیا گیا اور بعد میں اُس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یہ تمام واقعہ لکھا اور کہا کہ مجھ سے گستاخی ہو گئی ہے میں آپ کے مرتبہ کو پہچان نہ سکا اس لئے آپ مجھے معاف فرما دیں.میاں عبدالعزیز صاحب مغل لاہور والے سنایا کرتے تھے کہ میں نے اس سے پوچھا کہ تم نے یہ کیوں نہ سمجھا کہ مرزا صاحب مسمریزم جانتے ہیں اور اس علم میں تم سے بڑھ کر ہیں.اس نے کہا یہ بات نہیں ہو سکتی کیونکہ مسمریزم کے لئے توجہ کا ہونا ضروری ہے اور یہ عمل کامل سکون اور خاموشی چاہتا ہے مگر مرزا صاحب تو باتوں میں لگے ہوئے تھے اس لئے میں نے سمجھ لیا کہ ان کی قوت ارادی زمینی نہیں بلکہ آسمانی ہے.پس جو قوت ارادی خدا تعالیٰ کی طرف سے انسان کو دی جاتی ہے اور جو کامل ایمان کے بعد پیدا ہوتی ہے اس میں اور انسانی قوت ارادی میں بُعد المشرقین ہوتا ہے جس شخص کو خدا تعالیٰ قوت ارادی عطا فرماتا ہے اس کے سامنے انسانی قوتِ ارادی تو بچوں کا سا کھیل ہے.جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے عصا کے سامنے جادوگروں کے سانپ مات ہو گئے تھے اسی طرح جب خدا تعالیٰ کے پیاروں کی قوتِ ارادی ظاہر ہوتی ہے تو اس قسم کی قوتِ ارادی رکھنے والے لوگ بیچ ہو جاتے ہیں.پس دوسری چیز قومی ترقی کے لئے یہ ضروری ہے کہ تمام سچائیوں کو اپنے اندر جذب کر لیا جائے یہ نہیں کہ صرف وفات مسیح کو مان لیا جائے اور کہہ دیا کہ بس ہمارے لئے اتنا ہی کافی ہے بلکہ وفات مسیح کے مسئلہ کو سامنے رکھ کر اس کے چاروں پہلوؤں پر غور کیا جائے کہ وفات مسیح کا ماننا کیوں ضروری ہے ہمیں جو چیز حیات مسیح کے عقیدہ سے چھتی ہے وہ یہ ہے کہ ایک تو حیات مسیح کے عقیدہ سے حضرت عیسی کی فضیلت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ثابت ہوتی ہے حالانکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کا کوئی نبی ہوا ہے نہ ہو گا اور حیات مسیح ماننے سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جنہوں نے ساری دنیا کی حقیقی اصلاح کی مسیح کی فوقیت ثابت ہوتی ہے اور یہ اسلامی عقائد کے خلاف ہے ہم تو ایک لمحہ کے لئے یہ

Page 118

انوار العلوم جلد ۱۹ 6 ۹۵ قومی ترقی کے دوا ہم اصول خیال بھی اپنے دل میں نہیں لا سکتے کہ مسیح ، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے افضل تھے اور یہ ماننے سے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو زیر زمین مدفون ہیں اور حضرت عیسی علیہ السلام چوتھے آسمان پر بیٹھے ہیں اسلام کی سخت تو ہین ہوتی ہے دوسری بات جو اس حیات مسیح کے عقیدہ کے ماننے سے ہمیں چھتی ہے وہ یہ ہے کہ اس سے تو حید الہی میں فرق آتا ہے.یہ دو چیزیں ہیں جن کی وجہ سے ہمیں وفات مسیح کے مسئلہ پر زور دینا پڑتا ہے اگر یہ باتیں نہ ہوتیں تو مسیح خواہ آسمان پر ہوتے یا زمین پر ہمیں اس سے کیا واسطہ تھا مگر جب ان کا آسمان پر چڑھنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کی توہین کا موجب بنتا ہے اور توحید کے منافی ہے تو ہم اس عقیدہ کو کیسے برداشت کر سکتے ہیں.ہم تو یہ بات سننا بھی گوارا نہیں کر سکتے کہ مسیح، محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے افضل تھے گجا یہ کہ اس عقیدہ کو مان لیں.ہم دیکھتے ہیں کہ عام احمدی جب وفات مسیح کے مسئلہ پر بحث کر رہے ہوتے ہیں اور اپنے دلائل پیش کر رہے ہوتے ہیں تو اُن کے اندر جوش پیدا نہیں ہوتا بلکہ وہ اس طرح اس مسئلہ کو بیان کرتے ہیں جس طرح عام گفتگو کی جاتی ہے مگر ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھا ہے کہ جب آپ وفات مسیح کا مسئلہ چھیڑتے تھے تو اُس وقت آپ جوش کی وجہ سے کانپ رہے ہوتے تھے اور آپ کی آواز میں اتنا جلال ہوتا تھا کہ یوں معلوم ہوتا تھا کہ آپ حیات مسیح کے عقیدہ کا قیمہ کر رہے ہیں.آپ کی حالت اُس وقت بالکل متغیر ہو جایا کرتی تھی اور آپ نہایت جوش کے ساتھ یہ بات پیش کرتے تھے کہ دنیا کی ترقی کے راستہ میں ایک بڑا بھاری پتھر پڑا تھا جس کو اُٹھا کر میں دور پھینک رہا ہوں ، دنیا تاریکی کے گڑھے میں گر رہی تھی مگر میں اس کو نور کے میدان کی طرف لئے جا رہا ہوں.آپ جس وقت یہ تقریر کر رہے ہوتے تھے آپ کی آواز میں ایک خاص جوش نظر آتا تھا اور یوں معلوم ہوتا تھا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تخت پر مسیح بیٹھ گئے ہیں جس نے ان کی عزت اور آبرو چھین لی ہے اور آپ اُس سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تخت واپس لینا چاہتے ہیں.پس میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ اپنی خود ساختہ متخیلہ کو چھوڑ دو اور اپنی قوت ارادی کو مضبوط بناؤ تم یہ سمجھ لو کہ تمام دنیا کی روحانی خرابی اور تباہی دور کرنے کی ذمہ داری تمہارے

Page 119

انوار العلوم جلد ۱۹ ۹۶ قومی ترقی کے دوا ہم اصول سر پر ہے اور اس قسم کے مسائل پر بحث کرتے ہوئے یہ سمجھ لو کہ یہ حملہ ماضی یا مستقبل کا نہیں بلکہ حال کا ہے اور تم پر اور تمہارے عزیزوں اور رشتہ داروں پر ہو رہا ہے اور تم سمجھ لو کہ اگر تم نے اس حملے کا دفاع نہ کیا تو وہ سب تباہ ہو جائیں گے.اگر تم ان باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مخالفت کی باتوں کا جواب دو گے تو سننے والے اور دیکھنے والے کہیں گے کہ یہ شخص سچا پیغامبر ہے لیکن اگر تم روحانیت سے خالی بحث کرو گے تو تم صرف مولوی کہلا سکتے ہو.مگر یا د رکھو مولوی کبھی نہیں جیتا کرتے انبیاء جیتتے ہیں اور انبیاء قوتِ متخیلہ نہیں رکھتے بلکہ قوتِ ارادی رکھتے ہیں ایسی قوت ارادی جو عظیم الشان نتائج پیدا کرنے کا موجب ہوتی ہے.ك البقرة: ۱۴۹ الفضل ۵ تا ۸، ۱۰، ۱۳ ۱۴ / اکتوبر ۱۹۶۱ء) متی باب ۶ آیت ۹ ۱۰ نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پوره ۱۸۷ء (مفہوماً) لا تكلف الا نفسك - (النساء: (۸۵) تاريخ الخلفاء للسيوطى صفحه ۵۱.مطبوعہ لاہور ۱۸۹۲ء چوری.مورچھل.چنور : بالوں کا گچھا جس سے مکھیاں اُڑاتے ہیں.البقرة: ۱۵۵ ابوداؤد كتاب القضاء باب اذا علم الحاكم صدق شهادة الواحد....الخ نیچے دروں نیچے بروں یعنی آدھا اندر آدھا باہر بخارى كتاب التفسير تفسير سورة الجمعة باب قوله وآخرين منهم لما يلحقوا بهم کوردیہہ : ( کوردہ ).جاہلوں کی بستی لے جیو ہتیا: جیو : زندگی.روح.جاندار ہتیا قتل.خون.گناہ.جرم.دکھ.عذاب

Page 120

انوار العلوم جلد ۱۹ ۹۷ سکھ قوم کے نام دردمندانہ اپیل سکھ قوم کے نام دردمندانہ اپیل از سیدنا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ اسیح الثانی

Page 121

Page 122

انوار العلوم جلد ۱۹ ۹۹ سکھ قوم کے نام دردمندانہ اپیل اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ سکھ قوم کے نام دردمندانہ اپیل پنجاب کے بٹوارے کا برطانوی فیصلہ ہو چکا ہے اب خود اہل پنجاب نے اس کے متعلق اپنی آخری منظوری دینی ہے یا اس سے انکار کرنا ہے پیشتر اس کے کہ اس کے متعلق کوئی قدم اُٹھایا جائے مناسب ہے کہ ہم اس کے متعلق پوری طرح سوچ لیں.ایک دفعہ نہیں دس دفعہ کیونکہ تقسیم کا معاملہ معمولی نہیں بہت اہم ہے.اس وقت تک جو تقسیم کا اعلان ہوا ہے اس کا حسب ذیل نتیجہ نکلا ہے.ہندو ( انگریزی علاقہ کے )۲۱ کروڑ میں سے ساڑھے انیس کروڑ ایک مرکز میں جمع ہو گئے ہیں اور صرف ڈیڑھ کروڑ مشرقی اور مغربی اسلامی علاقوں میں گئے ہیں گویا اپنی قوم سے جُدا ہونے والے ہندوؤں کی تعداد صرف سات فیصد ہے باقی ترانوے فیصدی ہندو ایک جھنڈے تلے جمع ہو گئے ہیں.مسلمان ( انگریزی علاقہ کے ) آٹھ کروڑ میں سے پانچ کروڑ دو اسلامی مرکزوں میں جمع ہو گئے ہیں اور تین کروڑ ہندو اکثریت کے علاقوں میں چلے گئے ہیں گویا اپنی قوم سے جُدا ہونے والے مسلمان ۳۷ فیصدی ہیں.سکھ (انگریزی علاقہ میں رہنے والے ) ۲۱ لاکھ مشرقی پنجاب میں چلے گئے ہیں اور ے الا کھ مغربی پنجاب میں رہ گئے ہیں گویا ۴۵ فیصدی سکھ مغربی پنجاب میں چلے گئے ہیں اور ۵۵ فیصدی مشرقی پنجاب میں اور تینوں قوموں کی موجودہ حالت یہ ہوگئی ہے.ہندو ننانوے فیصدی اپنے مرکز میں جمع ہو گئے ہیں، مسلمان چونسٹھ فیصدی اپنے دو مرکزوں میں جمع ہو گئے ہیں ، سکھ پچپن فیصدی اور پینتالیس فیصدی ایسے دو مرکزوں میں جمع ہو گئے ہیں جہاں انہیں اکثریت کا حاصل ہونا تو الگ رہا ۲۵ فیصدی تعداد بھی انہیں حاصل نہیں.کیا اس

Page 123

انوار العلوم جلد ۱۹ 1++ سکھ قوم کے نام دردمندانہ اپیل صورتِ حالات پر سکھ خوش ہو سکتے ہیں؟ بات یہ ہے کہ اس بٹوارے سے ہندوؤں کو بے انتہا فائدہ پہنچا ہے مسلمانوں کو اخلاقی طور پر فتح حاصل ہے لیکن مادی طور پر نقصان، سکھوں کو مادی طور پر بھی اور اخلاقی طور پر بھی نقصان پہنچا ہے گویا سب سے زیادہ گھاٹا سکھوں کو ہوا ہے اور اس سے کم مسلمانوں کو.ہندوؤں کو کسی قسم کا بھی کوئی نقصان نہیں ہوا صرف اس غنیمت میں کمی آئی ہے جو وہ حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن ابھی وقت ہے کہ ہم اس صورت حالات میں تبدیلی پیدا کرنے کی کوشش کریں ۲۳ / مارچ کے بعد پھر یہ سوال آسانی سے حل نہ ہو سکے گا.سکھ صاحبان جانتے ہیں کہ احمد یہ جماعت کو کوئی سیاسی اور مادی فائدہ اس یا اُس سکیم سے حاصل نہیں ہوتا.احمد یہ جماعت کو ہر طرف سے خطرات نظر آ رہے ہیں ایک پہلو سے ایک خطرہ ہے تو دوسرے پہلو سے دوسرا.پس میں جو کچھ کہہ رہا ہوں عام سیاسی نظریہ اور سکھوں کی خیر خواہی کے لئے کہہ رہا ہوں.میں جس علاقہ میں رہتا ہوں گو اس میں مسلمانوں کی اکثریت ہے لیکن سکھ اس علاقے میں کافی ہیں اور ہمارے ہمسائے ہیں اور ان کی نسبت آبادی کوئی ۳۳ فیصدی تک ہے اس لئے سکھوں سے ہمارے تعلقات بہت ہیں بعض سکھ رؤساء سے ہمارا خاندانی طور پر مہاراجہ رنجیت سنگھ کے زمانہ سے بھائی چارہ اب تک چلا آتا ہے اس لئے میری رائے محض خیر خواہی کی بناء پر ہے میرا دل نہیں چاہتا کہ سکھ صاحبان اس طرح کٹ کر رہ جائیں.اگر تو کوئی خاص فائدہ سکھوں کو پہنچتا تو میں اس تجویز کو معقول سمجھتا مگر اب تو صرف اس قد ر فرق پڑا ہے کہ سارے پنجاب میں مسلمان تعداد میں اول تھے ، ہند و دوم اور سکھ سوم اور اب مشرقی پنجاب میں ہندو اول مسلمان دوم اور سکھ سوم ہیں.سکھ اگر اس بٹوارے سے دوم ہو جاتے تو کچھ معقول بات بھی تھی مگر صرف مسلمان اول سے دوم ہو گئے ہیں اور ہند و دوم سے اوّل ،سکھوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا.پرانے پنجاب میں مسلمانوں نے اپنے حق سے ساڑھے پانچ فیصدی سکھوں کو دیدیا تھا اب تک ہندوؤں کی طرف سے کوئی اعلان نہیں ہوا کہ وہ کتنا حصہ اپنے حصہ میں سے سکھوں کو دینے کو تیار ہیں.پرانے پنجاب میں چودہ فیصدی سکھوں کو اکیس فیصدی حصہ ملا ہوا تھا اب اٹھارہ فیصدی سکھ مشرقی پنجاب میں ہو گئے ہیں اگر ہندو جو تعداد میں اول نمبر پر ہیں مسلمانوں کی طرح اپنے حق سے سکھوں کو دیں تو سکھوں کو نئے صوبہ میں چھیں

Page 124

انوار العلوم جلد ۱۹ 1+1 سکھ قوم کے نام دردمندانہ اپیل فیصدی حق ملنا چاہئے.گو سکھ پرانے انتظام پر خوش نہ تھے اسی وجہ سے انہوں نے صوبہ تقسیم کروایا ہے اس لئے انہیں ہندوؤں سے تہیں فیصدی ملے تو وہ تب دنیا کو کہہ سکتے ہیں کہ دیکھو پرانے پنجاب سے ہم زیادہ فائدہ میں رہے ہیں.مسلمانوں نے ہمیں ڈیوڑھا حق دیا تھا اب ہندوؤں نے اپنے حق سے کاٹ کر ہمیں پونے دو گنا دے دیا ہے اس لئے ہمارا ہوارہ پر زور دینا درست تھا لیکن اگر ایسا نہ ہو اور ہندوؤں نے اپنے حصہ سے اُس نسبت سے بھی سکھوں کو نہ دیا جس نسبت سے پرانے پنجاب میں مسلمانوں نے سکھوں کو دیا تھا تو سکھ قوم لازماً گھاٹے میں رہے گی.نئے صوبہ میں اٹھارہ فیصدی سکھ ہوں گے، بتیس فیصدی مسلمان اور پچاس فیصدی ہندو.اگر ہندو اسی نسبت سے اپنا حق سکھوں کو دیں جس طرح مسلمانوں نے پنجاب میں دیا تھا تو سکھوں کو چھبیس فیصدی اور حق مل جائے گا اور نمائندگی کی یہ شکل ہوگی کہ بتیس فیصدی مسلمان اور چھبیس فیصدی سکھ اور بیالیس فیصدی ہندو.لیکن اول تو ایسا کوئی وعدہ ہندوؤں نے سکھوں سے اب تک نہیں کیا وہ غالبا یہ کوشش کریں گے کہ مسلمانوں کے حق سے سکھوں کو دینا چاہیں لیکن سکھوں کو یا درکھنا چاہئے کہ اس سے فتنہ کا دروازہ کھلے گا.جب مسلمان زیادہ تھے انہوں نے اپنے حصہ سے سکھوں کو دیا، اب ہندؤ زیادہ ہیں اب انہیں اپنے حصہ سے سکھوں کو دینا چاہئے ور نہ تعلقات نا خوشگوار ہو جائیں گے.فرض کرو کہ ہندو سکھوں کو اپنی نیابت کے حق سے دے بھی دیں جتنا انہیں مسلمانوں نے اپنے حق سے دیا ہوا تھا تو پھر بھی سکھ صاحبان کو ان امور پر غور کرنا چاہئے:.ا.تمام سکھ امراء منٹگمری ، لائل پور اور لاہور میں بستے ہیں اور اعدادوشمار سے معلوم ہوتا ہے کہ لائل پور، منٹگمری اور لاہور کے سکھ زمیندارہ کو ملا کر فی سکھ آٹھ ایکڑ کی ملکیت بنتی ہے لیکن لدھیا نہ ہوشیار پور ، فیروز پور، امرتسر کی سکھ ملکیت کے لحاظ سے ایک ایکڑ فی سکھ ملکیت ہوتی ہے کیونکہ لدھیانہ اور جالندھر میں سکھوں کی ملکیت بہت کم ہے اور اسی وجہ سے وہ زیادہ تر مزدوری پیشہ اور فوجی ملازم ہیں یا ملک سے باہر جا کر غیر ممالک میں کمائی کرتے ہیں اس وجہ سے اگر یہ تقسیم قائم رہی تو اس کا ایک نتیجہ یہ نکلے گا کہ مالدار سکھ مغربی پنجاب سے جاملیں گے اور اگر مسلمانوں کا رویہ ان سے اچھا رہا اور خدا کرے اچھا رہے تو ان کی ہمدردی مشرقی سکھ سے

Page 125

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۰۲ سکھ قوم کے نام دردمندانہ اپیل بالکل جاتی رہے گی اور کوئی مالی امداد وہ اسے نہ دیں گے اور مشرقی علاقہ کا سکھ جو پہلے ہی بہت غریب ہے اپنی تعلیمی اور تہذیبی انجمنوں کو چلا نہ سکے گا.سکے گی.دوسرے اسے یہ نقصان ہوگا کہ سکھ قوم مشرقی حصہ میں اقتصادی طور پر اپنا سر اونچا نہ رکھ تیسرے اس سے یہ نقص پیدا ہوگا کہ ہوشیار پور، فیروز پور ، جالندھر اور لدھیانہ کے سکھ پہلے سے بھی زیادہ غیر ملکوں کی طرف جانے کے لئے مجبور ہوں گے اور مشرقی پنجاب کے سکھوں کی آبادی روز بروز گرتی چلی جائے گی اور شاید چند سال میں ہی مشرقی پنجاب میں بھی سکھ چودہ فیصدی پر ہی آجائیں.پانچویں اس امر کا بھی خطرہ ہے کہ اس بٹوارے کی وجہ سے مغربی پنجاب کی حکومت یہ فیصلہ کرے کہ وہ زمین جو مشرقی پنجاب کے لوگوں کو مغربی پنجاب میں جنگی خدمات کی وجہ سے دی گئی ہے وہ اس بناء پر ضبط کر لی جائے کہ اب ان خدمات کا صلہ دینا نئے ہند و مرکز کے ذمہ ہے.کوئی وجہ نہیں کہ جب وہ لوگ الگ ہو گئے ہیں تو اس خدمت کا صلہ جو در حقیقت مرکزی خدمت تھی وہ صو بہ دے جس کا وہ شخص سیاسی باشندہ بھی نہیں ہے.زمیندار نقصان کے علاوہ کہ سکھوں کی دو تہائی جائیدا دمغربی پنجاب میں رہ جائے گی ایک اور بہت بڑا خطرہ بھی ہے اور وہ یہ کہ جو سکھ تجارت کرتے ہیں ان میں سے اکثر حصہ کی تجارت مغربی پنجاب سے وابستہ ہے سوائے سردار بلد یو سنگھ صاحب کے کہ جن کی تجارت ہندو علاقہ سے وابستہ ہے باقی سب سکھ تجارت مسلمان علاقہ سے وابستہ ہے.سکھوں کی تجارت جیسا کہ سب لوگ جانتے ہیں پنجاب میں راولپنڈی ،کوئٹہ ، جہلم اور بلوچستان سے وابستہ ہے اور تجارت کی ترقی کے لئے آبادی کی مدد بھی ضروری ہوتی ہے.جب سکھوں کی دلچپسی مغربی پنجاب اور اسلامی علاقوں سے کم ہوگی تو لازماً اس تجارت کو بھی نقصان پہنچے گا سوائے سردار بلد یو سنگھ صاحب کے جن کی تجارت بہار سے وابستہ ہے اور کونسا بڑا سکھ تاجر ہے جو مشرقی پنجاب یا ہندوستان میں وسیع تجارت رکھتا ہو.ساری کشمیر کی تجارت جو راولپنڈی کے راستہ سے ہوتی ہے یا جہلم کے ذریعہ سے ہوتی ہے سکھوں کے پاس ہے.ایران سے آنے والا مال اکثر سکھوں کے

Page 126

انوار العلوم جلد ۱۹ ١٠٣ سکھ قوم کے نام دردمندانہ اپیل ہاتھ سے ہندوستان کی طرف آتا ہے اور اس تجارت کی قیمت کروڑوں تک پہنچتی ہے اگر یہ تاجر موجودہ افرا تفری میں اپنی تجارتوں کو بند کریں گے تو نئی جگہ کا پیدا کرنا ان کے لئے آسان نہ ا ہوگا اور اگر وہ اپنی جگہ پر رہیں گے تو اسلامی حصہ ملک میں ان کی آبادی کے کم ہو جانے کی وجہ سے وہ اس سیاسی اثر سے محروم ہو جائیں گے جو اب ان کی تائید میں ہے اور پھر اگر انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ اپنے پہلے علاقہ میں ہی رہیں تو آہستہ آہستہ ان کی ہمدردی اپنے مشرقی بھائیوں سے کم ہو جائے گی اور سکھا انجمنیں ان کی امداد سے محروم رہ جائیں گی.یہ امر بھی نظر انداز کرنے کے قابل نہیں ہے کہ مشرقی صوبہ کا دارلحکومت لا زما دہلی کے پاس بنایا جائے گا اور اس طرح امر تسر اپنی موجودہ حیثیت کو کھو بیٹھے گا اس وقت تو لاہور کے قرب کی وجہ سے جہاں کا فی سکھ آبادی ہے امرتسر تجارتی طور پر ترقی کر رہا ہے لیکن اگر دارالحکومت مثلاً انبالہ چلا گیا تو انبالہ بوجہ امرتسر سے دور ہونے کے قدرتی طور پر اپنی تجارتی ضرورتوں کے لئے امرتسر کی جگہ دہلی کی طرف دیکھے گا اور لاہور حکومت کے اختلاف کی وجہ سے امرتسر سے پہلے ہی جدا ہو چکا ہوگا ، پھر امرتسر کی تجارت کا ۱/۳ حصہ اُس مال کی وجہ سے ہے جو افغانستان، بخارا اور کشمیر سے آتا ہے یہ مال بھی اپنے لئے نئے راستے تلاش کرے گا اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ امرتسر کی تجارتی حیثیت بہت گر جائے گی اور یہ شاندار شہر جلد ہی ایک تیسرے درجہ کا شہر بن جائے گا.اگر مغربی پنجاب نے مشرقی پنجاب کی ڈگریوں کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تو وہ اٹھارہ لاکھ سکھ جو مغربی پنجاب میں بستے ہیں ایک بڑا کالج مغربی پنجاب میں بنانے پر مجبور ہوں گے اور چونکہ بڑے زمیندار اور بڑے تاجر سکھ مغربی پنجاب میں ہیں ان کے لئے ایک بہت بڑا کالج بنانا مشکل نہ ہو گا اس طرح خالصہ کالج امرتسر بھی اپنی شان کھو بیٹھے گا اور سکھوں کے اندر دو متوازی سکول اقتصادی اور سیاسی اور تمدنی فلسفوں کے پیدا ہو جائیں گے.بے شک ساری قوموں کو ہی اس بٹوارہ سے نقصان ہوگا لیکن چونکہ ہندوؤں کی اکثریت ایک جگہ اور مسلمانوں کی اکثریت ایک جگہ جمع ہو جائے گی انہیں یہ نقصان نہ پہنچے گا یہ نقصان صرف سکھوں کو پہنچے گا جو قریباً برابر تعداد میں دونوں علاقوں میں بٹ جائیں گے اور دونوں میں سے کوئی حصہ اپنی بڑائی کو دوسرے حصہ پر قربان کرنے کے لئے تیار نہ ہوگا.کہا جاتا کہ آبادی کے تبادلہ سے یہ مشکل حل کی جا سکے

Page 127

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۰۴ سکھ قوم کے نام دردمندانہ اپیل گی لیکن یہ درست نہیں لائل پور، لاہور، منٹگمری ، شیخو پورہ، گوجرانولہ اور سرگودھا کے سکھا نہری زمینوں کو چھوڑ کر بارانی زمینوں کو لینے کے لئے کب تیار ہوں گے اور اگر وہ اس پر راضی ہو گئے تو مالی لحاظ سے یہ ان کیلئے بڑا اقتصادی دھنگا ہو گا جس کی وجہ سے قومی انحطاط شروع ہو جائے گا پس پیشتر اس کے سکھ صاحبان پنجاب کے بٹوارے کے متعلق کوئی فیصلہ کریں انہیں ان سب امور پر غور کر لینا چاہئے تا ایسا نہ ہو کہ بعد میں اس مشکل کا حل نہ نکل سکے اور پچھتانا پڑے.بعض لوگ خیال کرتے ہیں کہ اگر مشکلات پیدا ہوئیں اور ان کا کوئی علاج نہ نکلا تو اس وقت پھر سکھ صاحبان مغربی پنجاب میں آ سکتے ہیں لیکن یہ خیال درست نہیں اس لئے کہ اگر اب سکھ صاحبان پنجاب کے بٹوارے کے خلاف رائے دیں تو ان کے ووٹ مسلمان کے ووٹوں سے مل کر بٹوارے کو روک سکتے ہیں لیکن اگر بعد میں انہوں نے ایسا فیصلہ کیا تو یہ صاف بات ہے کہ انبالہ ڈویژن ان کے ساتھ شامل نہ ہوگا اور اگر مغربی پنجاب سے ملا تو صرف جالندھر ڈویژن ملے گا اور اُس وقت پنجاب کی یہ حالت ہوگی کہ اس میں پندرہ فیصدی سکھ ہوں گے اور پندرہ فیصدی ہندو اور ۷۰ فیصدی مسلمان حالانکہ متحدہ پنجاب کی صورت میں بیالیس فیصدی ہندو اور سکھ ہوں گے اور چھپن فیصدی مسلمان اور دو فیصدی دوسرے لوگ.ظاہر ہے کہ چونتالیس فیصدی لوگ حکومت میں جو آواز اور اثر رکھتے ہیں وہ تمیں فیصدی لوگ کسی صورت میں نہیں رکھ سکتے.پس بعد کی تبدیلی کسی صورت میں سکھوں کو وہ فائدہ نہیں پہنچا سکتی جو اس وقت کی تبدیلی پہنچا سکتی ہے کیونکہ ایک دفعہ پنجاب بانٹا گیا تو پھر انبالہ ڈویژن کو واپس لا نا سکھوں کے اختیار سے باہر ہو جائے گا.سکھ صاحبان کو یہ امر بھی نہیں بھولنا چاہئے کہ ابھی سے ہندوؤں کی طرف سے آواز اُٹھائی جا رہی ہے کہ یوپی کے چند اضلاع ملا کر مشرقی پنجاب کا ایک بڑا صوبہ بنا دیا جائے اگر ایسا ہو گیا تو اس نئے صوبہ میں ہندو ساٹھ فیصدی ، مسلمان تھیں فیصدی اور سکھ صرف دس فیصدی رہ جائیں گے.بعض سکھ صاحبان یہ کہتے سنے جاتے ہیں کہ جالندھر ڈویژن کی ایک سکھ ریاست بنادی جائے گی بے شک اس صورت میں سکھوں کی آبادی کی نسبت اس علاقہ میں بڑھ جائے گی مگر

Page 128

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۰۵ سکھ قوم کے نام دردمندانہ اپیل اس صورت میں بھی مختلف قوموں کی نسبت آبادی یوں ہو گی ۶۰ ۲۵۶ سکھ ۳۴۶۵۰ مسلمان اور قریباً چالیس فیصدی ہندو.اس صورتِ حالات میں بھی سکھوں کو زیادہ فائدہ نہیں پہنچ سکتا پرانے پنجاب میں بھی تو سکھوں کو بائیس فیصدی نمائندگی ملی ہوئی تھی.پس اگر جالندھر ڈویژن کا الگ صوبہ بھی بنا دیا گیا تو اس سے ہندوؤں اور مسلمانوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچے گا کیونکہ انبالہ ڈویژن کے الگ ہو جانے کی وجہ سے انبالہ صوبہ پر کلی طور پر ہندوؤں کا قبضہ ہو.جائے گا اور جالندھر ڈویژن میں بوجہ چالیس فیصدی رہ جانے کے سکھ اُن سے اپنے لئے زیادہ نمائندگی کا مطالبہ نہیں کر سکیں گے اور توازن بہت مضبوطی سے ہندوؤں کے ہاتھ میں چلا جائے گا اور وہ انبالہ کے صوبہ میں بغیر کسی سے سمجھوتہ کرنے کے حکومت کر سکیں گے اور جالندھر میں کچھ سکھوں یا مسلمانوں کو ملا کر حکومت کر سکیں گے.ایک اور سخت نقصان سکھوں کو اس صورت میں یہ پہنچے گا کہ جالندھر ڈویژن کے سکھوں میں کمیونزم زیادہ زور پکڑ رہی ہے.فیروز پور، لدھیانہ اور ہوشیار پور اس کے گڑھ ہیں اس علیحدگی کی وجہ سے ان لوگوں کی آواز بہت طاقت پکڑ جائے گی.اور ا کالی پارٹی چند سالوں میں ہی اس خطر ناک بلاء کا مقابلہ کرنے سے اپنے آپ کو بے بس پائے گی خصوصاً جب کہ سیاسی چالوں کی وجہ سے بعض خود غرض پارٹیاں کمیونسٹوں کی مدد کر نے پر آمادہ ہو جائیں گی جیسا کہ گذشتہ الیکشن پر سکھ صاحبان کو تلخ تجربہ ہو چکا ہے.سکھوں کے میں سمجھتا ہوں کہ میں نے کافی روشنی ان خطرات پر ڈال دی ہے جو سکھوں کو پیش آنے والے ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ ۲۳ جون کو ہونے والی اسمبلی کی میٹنگ میں وہ ان امور کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کریں گے.اسی طرح میں سمجھتا ہوں کہ چونکہ سب سے زیادہ اثر عوام سکھ پڑنے والا ہے وہ بھی اپنے لیڈروں پر زور دیں گے کہ اس خود کشی کی پالیسی سے ان کو بچایا جائے.میں لکھ چکا ہوں کہ میں بوجہ ایک چھوٹی سی جماعت کا امام ہونے کے کوئی سیاسی غرض اس مشورہ میں نہیں رکھتا اس لئے سکھ صاحبان کو سمجھ لینا چاہئے کہ میرا مشورہ بالکل مخلصانہ اور محض ان کی ہمدردی کی وجہ سے ہے.اگر سیاست میرے اختیار میں ہوتی تو میں انہیں ایسے حقوق دے کر بھی جن سے ان کی تسلی ہو جاتی انہیں اس نقصان سے بچا تا مگر سیاست کی طاقت میرے

Page 129

انوار العلوم جلد ۱۹ ١٠٦ سکھ قوم کے نام دردمندانہ اپیل ہاتھ میں نہیں اس لئے میں صرف نیک مشورہ ہی دے سکتا ہوں ہاں مجھے امید ہے کہ اگر سکھ صاحبان مسٹر جناح سے بات کریں تو یقیناً انہیں سکھوں کا خیر خواہ پائیں گے مگر انہیں بات کرتے وقت یہ ضرور مد نظر رکھ لینا چاہئے کہ ہند و صاحباں انہیں کیا کچھ دینے کو تیار ہیں کیونکہ خود کچھ نہ دینا اور دوسروں سے لینے کے مشورے دینا کوئی بڑی بات نہیں.اس میں مشورہ دینے والے کا کچھ حرج نہیں ہوتا پس اچھی طرح اونچ نیچ کو دیکھ کر وہ اگر مسلم لیگ کے لیڈروں سے ملیں تو مجھے امید ہے کہ مسلم لیگ کے لیڈر انہیں نا امید نہیں کریں گے.اگر مجھ سے بھی اس بارہ میں کوئی خدمت ہو سکے تو مجھے اس سے بے انتہا خوشی ہوگی.آخر میں میں سکھ صاحبان کو مشورہ دیتا ہوں کہ سب کاموں کی کنجی خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے وہ گورونانک دیو جی اور دوسرے گوروؤں کے طریق کو دیکھیں وہ ہر مشکل کے وقت اللہ تعالیٰ سے دعائیں کیا کرتے تھے اس وقت ان کو بھی اپنی عقل پر سارا انحصار رکھنے کی بجائے خدا تعالیٰ سے دعا ئیں کرنی چاہئیں تا اللہ تعالیٰ انہیں وہ راستہ دکھا دے جس میں ان کی قوم کی بھی بھلائی ہو اور دوسری قوموں کی بھی بھلائی ہو.یہ دن گذر جائیں گے، یہ باتیں بھول جائیں گی لیکن محبت اور پریم کے کئے ہوئے کام کبھی نہیں بھولیں گے اگر بٹوارہ بھی ہونا ہے تو وہ بھی اسی طرح ہونا چاہئے کہ ایک قوم کا گاؤں دوسری قوم کے گاؤں میں اس طرح نہ گھسا ہوا ہو کہ جس طرح دو کنگھیوں کے دندانے ملا دیئے جاتے ہیں اگر ایسا ہوا تو سرحد میں چھاؤنیاں بن جائیں گی اور سینکڑوں میل کے بسنے والے لوگ قیدیوں کی طرح ہو جائیں گے اور علاقے اُجڑ جائیں گے.یہ میری نصیحت سکھوں ہی کو نہیں مسلمانوں کو بھی ہے.میرے نزدیک تحصیلوں کو تقسیم کا یونٹ تسلیم کر لینے سے اس فتنہ کا ازالہ ہو سکتا ہے اگر اس سے چھوٹا یونٹ بنایا گیا تو جتنا جتنا چھوٹا وہ ہوتا جائے گا اُتنا اتنا نقصان زیادہ ہوگا.ایک عرب شاعر اپنی معشوقہ کو مخاطب کر کے کہتا ہے.ع فَإِنْ كُنْتِ قَدْ أَزْمَعُتِ صَرُمًا فَاجْمِلِي یعنی اے میری محبوبہ ! اگر تو نے جُدا ہونے کا فیصلہ ہی کر لیا ہے تو کسی پسندیدہ طریق سے جُدا ہو.میں بھی ہندو، مسلمان ، سکھ سے کہتا ہوں کہ اگر جُدا ہونا ہی ہے تو اس طرح جُدا ہو کہ

Page 130

انوار العلوم جلد ۱۹ سکھ قوم کے نام دردمندانہ اپیل سرحدوں کے لاکھوں غریب باشندے ایک لمبی مصیبت میں مبتلا نہ ہو جائیں.شاید کسی کے دل میں یہ خیال گذرے کہ میں نے ہندوؤں کو کیوں مخاطب نہیں کیا ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ جہاں تک ہمدردی کا سوال ہے ہندو بھی ہمارے بھائی ہیں اور میں ان کا کم ہمدرد نہیں مگر ہند و چونکہ اپنے مرکز کی طرف گئے ہیں ان کا فوری نقصان تو ہو گا مگر بوجہ اس کے کہ وہ اکثر تا جر پیشہ ہیں وہ جلد اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں گے.اس لئے انہیں یہ کہنا کہ اس تقسیم سے آپ کا دائمی نقصان ہوگا جھوٹ بن جاتا ہے.اس لئے میں نے انہیں مخاطب نہیں کیا ورنہ ان سے مجھے کم ہمدردی نہیں.آخر میں میں دعا کرتا ہوں کہ اے میرے رب ! میرے اہلِ ملک کو سمجھ دے اور اول تو یہ ملک بٹے نہیں اور اگر ہے تو اس طرح ہے کہ پھر مل جانے کے راستے کھلے رہیں.اللَّهُمَّ امِينَ خاکسار مرزا محمود احمد امام جماعت احمد یہ قادیان ۱۷ / جون ۱۹۴۷ء ( الفضل ۱۹ جون ۱۹۴۷ء )

Page 131

Page 132

انوار العلوم جلد ۱۹ 1+9 رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے تمام اہم واقعات أَلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کی صداقت کا ایک زندہ ثبوت پیش کرتے ہیں از سید ناحضرت میرزا بشیرالدین حموداحمد خلیفة المسیح الثانی

Page 133

Page 134

انوار العلوم جلد ۱۹ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات.بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے تمام اہم واقعات کہ اليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کی صداقت کا ایک زندہ ثبوت پیش کرتے ہیں فرموده ۱۷ رجون ۱۹۴۷ء ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:.ہمارے سلسلہ میں آليْسَ اللهُ بِكَافٍ عبده والی آیت جو سوره زمر میں آتی ہے اور جس کے اولین مخاطب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ایک بہت بڑی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ یہ الہام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر اُس وقت نازل ہوا جب آپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے والد ماجد کی وفات کی خبر ملی اور آپ کے دل میں خیال گزرا کہ ان کی وفات کے بعد آپ کے گزارہ کی کیا صورت ہوگی.آپ فرماتے تھے کہ اس خیال کے آتے ہی یہ الہام ہوا کہ آلیس الله بکاف عبده یعنی کیا خدا اپنے بندے کے لئے کافی نہیں ؟ آپ نے اپنی کتابوں میں تحریر فرمایا ہے کہ اس الہام کے بعد اللہ تعالیٰ میرا ایسا متکفل ہوا کہ کہیں کسی کا باپ بھی ایسا متکفل نہیں ہو سکتا اور اُس نے مجھ پر وہ احسانات فرمائے جن کا میں شمار تک نہیں کر سکتا.اس کے بعد آپ نے اُنہی دنوں اس الہام کو ایک نگینہ میں کھدوا کر اُس کی انگوٹھی بنوائی جو اب تک ہمارے خاندان میں محفوظ چلی آ رہی ہے.پس چونکہ یہ آیت ہمارے سلسلہ کے ساتھ نہایت گہراتعلق رکھتی ہے اس لئے ہماری جماعت کا قریباً ہر فرد

Page 135

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۱۲ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات اس سے واقف ہے لیکن اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ عبد کے ساتھ ہ کی اضافت واضح طور پر بتا رہی ہے کہ اس جگہ ہر وہ شخص مخاطب ہے جو اللہ تعالیٰ کا حقیقی عبد بن جائے اور یہ ایک حقیقت ہے جس کا کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا کہ اللہ تعالی علی قدر مراتب اپنے ہر عبد کی خبر گیری کرتا اور اس کی ضروریات کو پورا فرماتا ہے.پس یہ ایک ایسا وعدہ ہے جو غیر معین ہے اور جس کے معنی یہ ہیں کہ جو بھی اللہ تعالیٰ کا عبد ہوگا وہی اِس آیت کا مخاطب ہوگا چاہے وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام ہوں ، حضرت موسیٰ علیہ السلام ہوں، حضرت عیسی علیہ السلام ہوں یا ان سے اُتر کر صدیقین، شہدا ، اور صالحین وغیرہ ہوں یعنی جو بھی خدا تعالیٰ سے تعلق رکھنے والا عبد ہو وہی اس آیت کا مخاطب ہوگا اور اللہ تعالیٰ علیٰ قدر مراتب اپنے سارے عِباد سے حسن سلوک فرماتا رہے گا.جتنا اعلیٰ عبد ہوگا اُتنا ہی اعلیٰ خدا تعالیٰ بھی اُس سے حسن سلوک کرے گا اور جتنا ادنیٰ عبد ہو گا اتنا ہی کم اللہ تعالیٰ بھی اس کے ساتھ حسن سلوک کرے گا.میں نے دیکھا ہے بعض دفعہ اللہ تعالیٰ اتنے چھوٹے چھوٹے معاملات میں بھی اپنے بندے کی خبر گیری کرتا ہے کہ دیکھ کر حیرت آتی ہے کہ اتنی خبر گیری تو قریبی سے قریبی رشتہ دار بھی ضرورت پڑنے پر نہیں کیا کرتے.ادھر منہ سے ایک چھوٹی سے بات نکلتی ہے اور ادھر پوری ہو جاتی ہے، بعض دفعہ کسی آدمی کے متعلق خیال کیا جاتا ہے تو وہ جھٹ آ پہنچتا ہے اور بعض دفعہ کسی چیز کے متعلق خیال کیا جاتا ہے تو وہ جھٹ مل جاتی ہے.ابھی اترسوں کا ذکر ہے کہ ایک ایسی بات ہوئی جس کو میرے چھوٹے بچے نے بھی محسوس کیا حالانکہ چھوٹے بچوں میں کسی اہم بات کے احساس کا شعور نہیں ہوتا وہ بات یہ تھی کہ میں نے کہا کہ اس دفعہ آم ابھی تک نہیں آئے اس پر ابھی تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ ایک آدمی سندھ سے آ پہنچا اور اُس کے پاس ہمارے لئے آم تھے.میری بیوی نے مجھ سے ذکر کیا کہ بچہ کہ رہا ہے کہ لو ابھی ابھی ابا جان نے کہا تھا کہ اس دفعہ آم نہیں آئے اور وہ آ بھی گئے ہیں.یہ بات اگر ایک دفعہ ہوتی تو اس کو اتفاقی کہہ سکتے تھے لیکن اس قسم کی ہزاروں باتیں اتنے تواتر کے ساتھ ہوتی ہیں اور ان کو اتفاقی نہیں کہا جا سکتا.پس یہ آیت حضرت موسیٰ علیہ السلام، حضرت عیسی علیہ السلام، یا کسی اور نبی کے ساتھ مخصوص نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے سارے بندوں کے ساتھ تعلق رکھتی ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے سارے بندوں کے

Page 136

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۱۳ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات.ساتھ ہی علی قدر مراتب حسن سلوک کرتا ہے مگر ہاں یہ آیت اپنی اس شکل میں چونکہ سب سے پہلے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی ہے اس لئے اس کا سب سے اعلیٰ اور ارفع ظہور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات پر ہی ہوا ہے.اور ہم دیکھتے ہیں کہ یہ آیت تو آپ پر بعد میں اُتری مگر آپ کی ساری زندگی ہی آلیس اللهُ بِكَافٍ عبده کانمونہ نظر آتی ہے.اليس الله بِكَافٍ عَبْدَة کا صرف ایک ہی پہلو نہیں بلکہ دو پہلو ہیں اور اس کے اندر دو نہایت عظیم الشان پیشگوئیاں ہیں.ایک یہ کہ آپ کو بہت زیادہ خطرات پیش آئیں گے اور دوسرے یہ کہ اللہ تعالیٰ ہر خطرہ کے وقت آپ کی حفاظت کرے گا کیونکہ حفاظت کی ضرورت تبھی ہوتی ہے جب کوئی خطرہ درپیش ہو.اگر کوئی خطرہ نہ ہو تو حفاظت اور مدد کے معنی ہی کچھ نہیں ہوتے.پس اللہ تعالی آلیس الله بکاف عبده میں فرماتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی خطرات سے پُر ہوگی مگر ہر خطرہ کے موقع پر میں اس کی حفاظت کروں گا اور یہ دونوں چیزیں متوازی ہوں گی.ایک شخص جس کے پاس بچپن میں ہی بے شمار مال و دولت آجائے ، طاقت آجائے ، اُس کے نوکر چاکر موجود ہوں، اُس کو پڑھانے والے بڑے بڑے عالم موجود ہوں ، اُس کی عالیشان کوٹھیاں ہوں ، موٹر کار میں ہوں ، اُس کی عمارات اور ساز و سامان کو دیکھ کر لوگ اُسے لڑکیاں دینے کے لئے تیار ہوں، اس کی مجلس میں بیٹھنے والے دوست موجود ہوں اور ہر وقت اُس کے پاس عیش و عشرت کی محفلیں منعقد ہوں اُس کو خدا تعالیٰ کی نعمتوں اور انعامات کی قدر نہیں ہوتی.اس میں کوئی شبہ نہیں کہ دولت مند کو مکان ، گھوڑے اور ہاتھی وغیرہ سب کچھ خدا تعالیٰ ہی دیتا ہے مگر ایسے لوگوں کے پاس چونکہ یہ سب کچھ ماں باپ کی طرف سے پہنچتا ہے اس لئے یہ بات کہ خدا دیتا ہے ان کی نظر میں نہیں آسکتی.وہ کہتے ہیں کہ یہ چیزیں تو ہمیں ماں باپ سے بطور ورثہ ملی ہیں ایسے لوگوں کی زندگی خدا تعالیٰ کے فضل کو ظاہر کرنے والی نہیں ہوتی ان کی نظر صرف مادیات میں پھرتی ہے خدا تعالیٰ کی طرف نہیں جاتی.غرض آليس اللهُ بِكَافٍ عبده سے اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ محمد صلی اللہ علیہ

Page 137

رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۱۴ وسلم کی ساری زندگی خطرات سے پُر ہوگی لیکن ہر خطرہ کے وقت میں اس کی مددکروں گا.پس یہ ایک پیشگوئی نہیں بلکہ دو پیشگوئیاں ہیں ایک طرف تو آپ کے متواتر خطرات سے دو چار ہونے کی پیشگوئی ہے اور دوسری طرف متواتر ان خطرات کو دور کرنے اور آپ کی مدد کرنے کی پیشگوئی ہے.سب سے پہلا خطرہ جو آپ کو اپنی زندگی میں پیش آیا وہ یہ تھا کہ ابھی آپ اپنی والدہ کے پیٹ میں ہی تھے کہ آپ کے والد کی وفات ہوگئی.اُس وقت قدرتا یہ خیال پیدا ہوسکتا تھا کہ اس بچہ کو جو ا بھی ماں کے پیٹ میں ہے پالے گا کون ؟ لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ ادھر آپ پیدا ہوئے اور اُدھر آپ دادا عبد المطلب کی گود میں پہنچ گئے.انہوں نے بچے کو دیکھتے ہی کہا یہ تو چاند سا مکھڑا ہے اور پھر فرط محبت سے بچے کو گود میں اُٹھا کر بیت اللہ میں لے گئے اور وہاں جا کر خدا تعالیٰ کا شکر ادا کیا گویا باپ کی موت کے بعد یکدم خدا تعالیٰ نے باپ کی جگہ آپ کے دادا کے دل میں باپ جیسی شفقت بھر دی اور آلیس الله بِكَافٍ عَبْدَہ کی پیشگوئی پہلی بار پوری ہوئی.یہ صرف خدا تعالیٰ کا فضل اور اُس کی مددہی تھی ورنہ ہم روزانہ کئی واقعات دیکھتے ہیں کہ جب کسی شخص کا کوئی ایسا لڑکا فوت ہو جائے جس کی اولاد ہو تو وہ اپنے پوتے کی طرف سے توجہ پھیر لیتا ہے اور اُسے پرواہ ہی نہیں ہوتی کہ وہ اس کا پوتا ہے اسی طرح اس کے دوسرے لواحقین بھی اپنی توجہ اس کی طرف سے پھیر لیتے ہیں اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ ان کا اس بچہ کے ساتھ دُور کا بھی رشتہ نہیں.لیکن آپ کے والد کی وفات کے بعد خدا تعالیٰ نے آپ کے دادا کے دل میں آپ کے لئے بے انتہا محبت بھر دی اور اس نے کہا یہ تو ہمارا بیٹا ہے اور چاند کا ٹکڑا ہے یہ آلیس الله بِكَافٍ عبده والی پیشگوئی کا ہی ظہور تھا کہ باپ نہ تھا تو دادا کے دل میں اللہ تعالیٰ نے محبت اور اُلفت پیدا کر دی.پس اللہ تعالٰی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ اسے محمد ﷺ ! آليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَة جب تمہارا باپ نہ تھا تو کیا ہم تمہارے باپ بنے تھے یا نہ؟ پھر اس کے بعد خدا تعالیٰ نے جو کام آپ سے لینے تھے وہ تقاضا کرتے تھے کہ آپ کی صحت اعلیٰ درجہ کی ہو اور آپ کے قومی نہایت مضبوط ہوں کیونکہ آپ نے ایک طرف تمام انبیاء سے افضل نبی بننا تھا اور دوسری طرف اعلیٰ درجہ کا جرنیل بھی بنا تھا مگر مکہ میں پھلوں کی بھی کمی تھی ،.

Page 138

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۱۵ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات.پانی کی بھی کمی تھی اور سبزیوں وغیرہ کی بھی کمی تھی اور جب تک مکہ کے لوگ بیرونجات میں جا کر نہ رہیں ان کی صحت اچھی نہیں رہ سکتی.بیرونجات سے مکہ میں پھل اور سبزیاں وغیرہ تو پہنچ جاتی تھیں لیکن اگر باہر سے چیزیں چلی بھی جائیں تو بھی تازہ بتازہ پھلوں اور سبزیوں کا مل جانا جواثر رکھتا ہے وہ باہر سے آئی ہوئی چیزوں میں کہاں ہوتا ہے.مکہ کے لوگوں میں یہ دستور تھا کہ وہ اپنے بچوں کو باہر کے گاؤں میں ۵ یا ۶ ماہ کی عمر میں بھجوا دیتے تھے اور جب وہ ۸-۹ سال کی عمر کے ہوتے تھے تو انہیں واپس لے آتے تھے اور بعض لوگ تو سال دو سال کے بعد ہی واپس لے آتے تھے اور بعض ۸-۹ سال کا ہو چکنے پر لے آتے.اس سے یہ فائدہ ہوتا کہ ان کی صحت بھی اچھی ہو جاتی اور ان بچوں کی زبان بھی شہر والوں کی نسبت زیادہ صاف ہو جاتی کیونکہ بدویوں کی زبان شہر والوں کی نسبت زیادہ صاف تھی اور شہریوں کی زبان باہر سے قبائل آتے رہنے کی وجہ سے مخلوط سی ہو جاتی تھی.غرض مکہ میں ہر چھٹے مہینے باہر کے گاؤں کی عورتیں آتیں اور دودھ پیتے بچوں کو پالنے کے لئے ساتھ لے جاتیں وہ شہر میں چکر لگاتی تھیں اور جس کسی نے اپنا بچہ ان کے حوالہ کرنا ہوتا کر دیتا تھا.چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کے کچھ عرصہ بعد آس پاس کے دیہات کی عورتیں شہر میں آئیں حضرت عبدالمطلب کا گھر بہت مشہور تھا اور ایک قبیلہ کا سردار ہونے کی وجہ سے ان کی بہت زیادہ شہرت تھی اس لئے دیہات سے آنے والی ان دایہ عورتوں میں سے ہر ایک کی خواہش تھی کہ عبدالمطلب کے پوتے کو وہ اپنے ساتھ لے جائے مگر جب انہوں نے سنا کہ بچہ کا والد فوت ہو چکا ہے تو انہوں نے خیال کیا کہ اس یتیم بچہ کو پالنے کے بدلہ میں ہمیں کون انعام دے گا.چنانچہ یکے بعد دیگرے کئی عورتیں آپ کی والدہ کے گھر آئیں مگر یہ معلوم ہونے پر کہ اس بچے کا والد فوت ہو چکا ہے واپس چلی گئیں اور کسی نے اس یتیم بچہ کو اپنے ساتھ لے جانا نہ چاہا.پانچویں چھٹے نمبر پر حلیمہ آئی مگر اس نے بھی جب بچہ کے یتیم ہونے کے متعلق سنا تو اس بہانہ سے کہ میں پھر آتی ہوں چلی گئی مگر جس طرح اس بچہ کا گھر غریب تھا اسی طرح حلیمہ بھی غریب تھی وہ سارا دن مکہ کے شہر میں بچوں والوں کے گھروں میں پھری لیکن کسی نے اُس کو منہ نہ لگایا گویا ایک طرف ان ساری دایہ عورتوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کورڈ کر دیا اور دوسری طرف سارے بچوں والوں نے حلیمہ کو رڈ کر دیا اور جس طرح یسعیا نے

Page 139

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۱۶ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات کہا تھا ویسا ہی ہوا کہ وہ پتھر جسے معماروں نے رڈ کیا کونے کا سرا ہو گیا، آخر حلیمہ کو خیال آیا کہ میں صبح اس بچے کو اس لئے چھوڑ آئی تھی کہ وہ یتیم ہے اور پھر سارے شہر میں سے کسی نے اپنا بچہ مجھے نہ دیا اگر میں اب پھر اسی یتیم بچہ کے گھر جاؤں گی تو اس گھر والے کہیں گے تم ہمارے بچے کو چھوڑ کر گئی تھیں تمہیں بھی سارے شہر سے کوئی بچہ نہ ملا اس لئے وہ کچھ شرمائی ہوئی آمنہ کے گھر آئی اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو ساتھ لے گئی مگر اس طرح کہ ادھر آپ کو حلیمہ کے ساتھ بھیجتے وقت آپ کی والدہ کو بھی خیال آیا کہ حلیمہ غریب عورت ہے اور اس کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے اُدھر حلیمہ اپنے دل میں کہہ رہی تھی کہ بچہ تو میں لے ہی چلی ہوں مگر مجھے اس کے پالنے کا انعام کہاں مل سکتا ہے لیکن حلیمہ بیان کرتی ہیں کہ جب میں اس بچے کو لے کر گھر پہنچی تو خدا کی قسم ! ہماری وہ بکریاں جن کا دودھ سوکھ چکا تھا اس بچے کی برکت سے ان بکریوں کے سُوکھے ہوئے تھنوں میں دودھ بھر گیا اور خدا تعالیٰ نے میرے گھر میں برکت بھر دی ہے برکت کا مطلب یہ تو نہیں کہ آسمان سے کوئی چیز گرتی ہے ہاں خدا تعالیٰ نے ان بکریوں کے معدے تیز کر دیئے اور وہ گھاس اچھا کھا لیتی تھیں اور دودھ زیادہ دینے لگ گئیں.پس اللہ تعالیٰ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرماتا ہے اليس الله بکاف عبده کہ جب تمہیں پالنے کا زمانہ آیا تو ایک طرف دیہات کی دایہ عورتوں نے تمہیں رد کر دیا دوسری طرف تمہاری ماں نے دکھتے ہوئے دل کے ساتھ تمہیں ایک غریب دایہ کے سپرد کیا مگر دیکھو ہم نے تمہارے لئے انتظام کیا یا نہ کیا ؟ دوسال کے بعد جب رضاعت کی مدت پوری ہوئی تو دستور کے مطابق حلیمہ آپ کو لے کر مکہ میں آئی اور آمنہ سے جو کچھ ہو سکتا تھا انہوں نے حلیمہ کو دے دیا مگر حلیمہ کے دل میں آپ کے لئے اتنی محبت پیدا ہو چکی تھی کہ اس نے یہ اصرار آپ کی والدہ سے کہا کہ اس بچہ کو کچھ عرصہ اور میرے پاس رہنے دو چنانچہ وہ پھر آپ کو ساتھ لے کر خوش خوش واپس گھر چلی گئی.جب آپ کی عمر چار سال کی ہوئی تو حلیمہ آپ کو لے کر مکہ میں آئی اور آپ کی والدہ کے سپر د کر گئی والدہ سے جو کچھ ہوسکتا تھا انہوں نے حلیمہ کو دیا اور جو کچھ اسے ملا وہ لے کر چلی گئی.یوں تو حضرت عبدالمطلب بڑے قبیلہ کے آدمی تھے اور ان کا شمار بہت بڑے سرداروں میں ہوتا تھا مگر وہ اتنے زیادہ امیر

Page 140

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۱۷ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات.نہ تھے صرف کھاتے پیتے لوگوں سے تھے ان کی اولاد بہت زیادہ تھی اس لئے اخراجات بھی زیادہ تھے اس لئے وہ حلیمہ کو کچھ زیادہ نہ دے سکے مگر وہی حلیمہ جس کو وہ چھوٹا بچہ لے جاتے وقت یہ خیال تھا کہ اس کو پالنے کے بدلہ میں مجھے کیا ملنا ہے یہ بچہ تو یتیم ہے جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح کیا اور اس کے بعد جنگ حنین میں حلیمہ کی ساری قوم قید ہو کر آ گئی تو آپ نے یہ خیال کیا کہ یہ لوگ جب سفارش لے کر میرے پاس آئیں گے تو ان سب قیدیوں کو میں چھوڑ دوں گا مگر وہ لوگ ( جو قبیلہ ہوازن کے تھے ) اس شرم سے آپ کے پاس سفارش کے لئے نہ آئے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم تو ہمارا بچہ تھا اور ہم نے اس کے ساتھ جنگ کی ہے ہم کس طرح اس کے پاس جا کر سفارش کریں.آخر آپ کی رضائی بہن یعنی حلیمہ کی بیٹی آپ کے پاس آئی اور آپ نے اس کی ساری قوم کو آزاد کر دیا.۵ اب دیکھو یہ اتنا بڑا بدلہ تھا کہ سارے عرب میں سے کسی بڑے سے بڑے سردار کی طرف سے بھی کسی بچہ کو پالنے کا نہ ملا ہو گا.آپ نے اپنی رضائی بہن کی سفارش پر ان کی قوم کے تین ہزار قیدی بلا فدیہ رہا کر دئیے.اگر ایک قیدی کا فدیہ پانچ سو بھی شمار کیا جائے تو یہ رقم پندرہ لاکھ بنتی ہے مگر آپ نے صرف حلیمہ کی خدمت کے بدلہ میں ان سب قیدیوں کو رہا کر دیا.اب دیکھو یہ کتنا بڑا انعام تھا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے حلیمہ کو ملا.پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے آلیس الله بکاف عبده اے محمد ! تجھے بِكَافٍ عَبْدَهُ گاؤں کی ساری عورتیں رد کر گئی تھیں اور حلیمہ بھی تجھے ایک دفعہ رڈ کر کے چلی گئی تھی اس خیال سے کہ تم غریب تھے مگر کیا میں نے تیری غربت کو دور کیا یا نہ کیا ؟ اور تجھ سے حلیمہ کو وہ انعام دلوایا جو سارے عرب میں سے کبھی کسی نے نہ دیا تھا اور نہ دے سکتا تھا.اس کے بعد آپ کو یہ صدمہ پہنچا کہ آپ کے دادا حضرت عبد المطلب فوت ہو گئے.یہ حادثہ بھی آپ کے لئے نہایت تکلیف دہ تھا مگر حضرت عبدالمطلب نے اپنی وفات کے وقت اپنے بیٹے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چا ابو طالب کو بلایا اور اُن کو وصیت کی کہ دیکھو! محمدصلی اللہ علیہ وسلم کو میری امانت سمجھنا اور ہر چیز سے اس کو زیادہ عزیز رکھنا.ہم دیکھتے ہیں کہ کہنے کو تو سب لوگ کہہ جاتے ہیں مگر خیال رکھنے والے بہت کم لوگ ہوتے ہیں.بیویاں

Page 141

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۱۸ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات.مرنے لگتی ہیں تو اپنے خاوندوں سے کہہ جاتی ہیں میرے بچوں کا خاص خیال رکھنا.مگر خاوند جب دوسری شادیاں کرتے ہیں تو پہلی بیوی کی اولا د کو کوئی پوچھتا تک نہیں اور وہ اولا د دھکے کھاتی پھرتی ہے.خاوند مرتے ہیں تو وہ بھی اپنی اولاد کے متعلق کسی کو خاص خیال رکھنے کے لئے کہہ جاتے ہیں مگر ہم نے دیکھا ہے کہ ان کے بچے بھی در بدر کی ٹھو کر میں کھاتے پھرتے ہیں اور بعض نظارے تو نہایت دردناک دکھائی دیتے ہیں.پس ہو سکتا تھا کہ ابو طالب بھی اپنے باپ کی وفات کے وقت کی وصیت کا کوئی خیال نہ رکھتے مگر وہ کس طرح نہ رکھتے جبکہ خدا تعالیٰ عرش سے اُن کو وصیت کر رہا تھا اور اُن کے دل میں محمد ہے کے لئے بے انتہا محبت پیدا کر رہا تھا.پس جب آپ ابو طالب کی کفالت میں آئے تو باوجودیکہ ابو طالب کی بہت سی اولا د تھی اور وہ تھے بھی غریب آدمی مگر وہ آپ کے ساتھ اپنے بچوں سے بڑھ کر محبت کرتے تھے اور وہ آپ کو اتنا عزیز رکھتے تھے کہ ہر وقت آپ کو اپنی آنکھوں کے سامنے رکھتے تھے یہاں تک کہ رات کو بھی اپنے پاس ہی سلاتے تھے.ابو طالب کی بیوی یعنی آپ کی چچی کے دل میں وہ محبت آپ کے لئے نہ تھی وہ بعض دفعہ کوئی چیزا اپنے بچوں میں تقسیم کر دیتی تھی اور آپ کو نہ دیتی تھی مگر آپ کے وقار کا بچپن میں ہی یہ عالم تھا کہ باوجود آٹھ نو سال کی عمر کے آپ نے کبھی ایسی باتوں کا شکوہ نہ کیا اور کبھی اپنے منہ سے کوئی چیز نہ مانگی.ابو طالب جب آپ کو ایک طرف بیٹھے دیکھتے تو سمجھ جاتے کہ کوئی بات ہے وہ دیکھتے کہ ان کی بیوی اپنے بچوں میں کوئی چیز تقسیم کر رہی ہے تو وہ پیار سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گود میں اُٹھا لیتے اور یہ نہیں کہتے کہ یہ میرا بھتیجا ہے بلکہ بیوی سے کہتے تو نے میرے بیٹے کو تو دیا ہی نہیں یعنی وہ اپنے بیٹوں کو بیٹے نہیں سمجھتے تھے بلکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہی حقیقی بیٹا سمجھتے تھے اور وہ بار بار دہراتے جاتے تھے کہ تو نے میرے بیٹے کو تو دیا ہی نہیں.عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ جب ماں باپ کی اپنی اولا د زیادہ ہوتی ہے تو دوسروں کی اولا د اُن کی نظر میں ہی نہیں جچتی مگر خدا تعالیٰ نے ابو طالب کے دل میں آپ کے لئے اتنی محبت پیدا کر دی تھی کہ وہ محمد رسول اللہ ﷺ کے مقابلہ میں اپنے بیٹوں کو بیٹے ہی نہیں سمجھتے تھے.یہ بھی آلیس اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ کا ہی نمونہ تھا.پس اللہ تعالیٰ رسول کریم ﷺ کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتا ہے آليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَه که

Page 142

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۱۹ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات.صلى الله اے محمد رسول اللہ ﷺ ! تو یتیم تھا مگر میں نے تیری کفالت کی یا نہ کی اور تیرے یتم کو ڈور کیا یا نہ کیا؟ پھر آپ بڑے ہوئے اُس وقت یہ سوال پیدا ہوتا تھا کہ آپ کونسا کا روبار کریں.آپ کے پاس کوئی جائداد نہ تھی جس سے کوئی کاروبار شروع کرتے ، نہ ہی آپ جس چا کی کفالت میں تھے ان کے پاس کوئی مال و دولت تھا کہ وہ آپ کو کاروبار کے لئے کچھ رقم دے دیتے.ان کی تو یہ حالت تھی کہ باہر سے آنے والے لوگ کچھ خدمت کر جاتے تھے اور ان کا گزارہ ہو جاتا تھا اس لئے وہ آپ کی کچھ مدد نہ کر سکتے تھے.غرض باوجود اس کے کہ آپ کے پاس کا روبار کے لئے کوئی سامان نہ تھا اور آپ کو کوئی فن بھی نہ آتا تھا.اللہ تعالیٰ نے آپ کی مدد فرمائی اور وہ اس طرح کہ ایک قافلہ تجارت کے لئے شام کی طرف جا رہا تھا ایک دولت مند عورت نے آپ کو دیانتدار سمجھتے ہوئے ( کیونکہ آپ امین کے نام سے مشہور تھے ) آپ کو بلایا اور کہا میں آپ کے سپر د اپنے اموال کرتی ہوں آپ قافلہ کے ساتھ شام کو جائیں اور تجارت کر کے واپس آئیں میں آپ کو اس اس قدر حصہ دوں گی.لوگ تو دوڑتے پھرتے ہیں اور کبھی کسی کے پاس جاتے ہیں اور کبھی کسی کے دروازہ پر پہنچتے ہیں کہ نوکری مل جائے لیکن اس دولت مند عورت نے خود بلا کر آپ کو نوکری دی.اب دیکھو جب آپ کی کمائی کا زمانہ آیا تو کجا یہ حالت کہ لوگ نوکریوں کے لئے مارے مارے پھرتے ہیں اور گجا یہ حالت کہ وہ دولت مند عورت آپ کو بلا کر خودا اپنی بہت سی دولت آپ کر سپر د کرتی ہے اور کہتی ہے آپ قافلہ کے ساتھ تجارت کے لئے جائیں چنانچہ آپ قافلہ کے ساتھ شام کو گئے اور آپ نے ایسی دیانت داری اور محنت سے کام کیا اور اتنا نفع ہوا کہ پہلے اس عورت کو تجارت میں کبھی اتنا نفع نہ ہوا تھا اس کی وجہ یہ تھی کہ پہلے وہ اپنے نوکروں کے سپر دسارا کاروبار کرتی تھی اور وہ لوگ دیانت داری سے کام نہ کرتے تھے مگر آپ نے ایسا انتظام کیا کہ کسی کو نفع کی رقم سے چھونے تک نہ دیا.غرض آپ بہت زیادہ نفع کے ساتھ تجارت کر کے واپس آئے.اُس وقت آپ کی عمر شادی کے قابل تھی مگر آپ غریب آدمی تھے اور غریبوں کو لڑکیاں کون دیتا ہے، غریبوں کو تو غریب گھرانوں سے بھی لڑکیاں نہیں مانتیں مگر جب آپ تجارت کر کے واپس مکہ پہنچے اور آپ نے تجارت کا سارا نفع اُس عورت کے

Page 143

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۲۰ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات سامنے پیش کیا تو وہ اتنا نفع دیکھ کر حیران رہ گئی اور اُس نے نوکروں سے پوچھا اتنی دولت کس طرح نفع میں آگئی؟ انہوں نے کہا بات یہ ہے کہ آپ جب ہمیں تجارت کے لئے بھیجتی تھیں تو ہم اس میں سے خود بھی کھاتے پیتے تھے مگر محمد (ﷺ) نے تو کسی کو ہاتھ بھی لگانے نہیں دیا نفع نہ ہوتا تو کیا ہوتا.غرض آپ نے تجارت کا کام اس خوش اسلوبی سے کیا کہ وہ دولت مند عورت آپ کی ایمانداری کی قائل ہوگئی.وہ بیوہ عورت تھی اور بہت بڑے مال کی مالک تھی ، اُس کے بہت سے غلام تھے اور نوکر چاکر تھے اسی لئے اُس کے قافلے دوسرے ملکوں میں جا کر تجارت کرتے تھے ورنہ دوسرے ملکوں میں قافلہ بھیجنا معمولی بات نہیں وہ اپنی ایک سہیلی کے ساتھ بات چیت کر رہی تھی کہ سہیلی نے اسے کہا بی بی ! تم ابھی جوان ہو اور بیوہ ہو چکی ہو اور پھر تمہیں ایسا اچھا دیانت دار اور ایماندار خاوند مل سکتا ہے جس کی دیانتداری اور ایمانداری کی مثال سارے شہر میں نہیں مل سکتی اس لئے تمہیں چاہئے کہ اس کے ساتھ شادی کر لو.اس دولت مند عورت نے اپنی سہیلی کو جواب دیا کہ ہے تو تمہاری بات ٹھیک لیکن اگر یہ بات میرے باپ نے سن لی تو وہ مجھے جان سے مار ڈالے گا.سہیلی نے کہا تم اس بات کی فکر نہ کرو یہ سب انتظام میں خود کرلوں گی.چنانچہ اس نے ادھر اس کے باپ کو راضی کر لیا اور ادھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہا اگر آپ کی شادی ایک دولت مند عورت سے ہو جائے تو کیا آپ پسند کریں گے؟ آپ نے فرمایا میرے پاس تو کچھ ہے نہیں اس لئے کوئی دولت مند عورت میرے ساتھ کس طرح شادی کرنے پر رضا مند ہوسکتی ہے.اُس نے کہا آپ کے پاس جو چیز ہے اُس کو ہر عورت ہی پسند کرتی ہے اور وہ ہے آپ کی دیانت امانت اور شرافت اس لئے آپ اس بات کا فکر نہ کریں کہ آپ کے پاس مال و دولت نہیں ہے آپ کے پاس جو چیز ہے اس کے مقابلہ میں مال و دولت کیا چیز ہے.آپ نے فرمایا اپنے چچا کی اجازت کے بغیر شادی نہیں کرسکتا.اُس نے کہا اچھا میں آپ کے چچا سے بھی پوچھ لیتی ہوں چنانچہ وہ ابو طالب کے پاس گئی انہوں نے رضا مندی کا اظہار کیا اور آپ کی شادی ہوگئی.پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے.اليس الله بکاف عبده کہ اے محمد ﷺ! تیرے پاس کا روبار کے لئے کچھ نہ تھا مگر ہم نے انتظام کیا یا نہ کیا ؟ اور جب تیری شادی کا موقع آیا تو باوجود اس کے کہ تو غریب تھا صلى الله

Page 144

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۲۱ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات بتا ہم نے تیری شادی کا انتظام کیا یا نہ کیا ؟ پھر ہم دیکھتے ہیں کہ اگر مرد غریب ہو اور عورت امیر ہو تو مرد کو بسا اوقات ذلت اٹھانی پڑتی ہے.ہمارے ایک نانا تھے جن کے گھر نواب لوہارو کی بیٹی تھیں اور وہاں سے ہی اُن کو اخراجات کے لئے کچھ رقم آ جاتی تھی.ہمارے نانا کام تو کرتے تھے اور بیس پچیس روپیہ ماہوار آمدن بھی ہو جاتی تھی مگر اُن کا دستور تھا کہ سارا دن کام کرتے اور جو رقم آتی اس میں سے صرف ایک روپیہ ماہوار اپنے اوپر خرچ کرتے تھے ، اُسی میں سے کپڑے کی دھلائی اور باقی ضرورتیں پوری کر لیا کرتے تھے ، کھانے کے لئے اُن کو ایک چپاتی کافی تھی باقی رقم وہ ساری جمع رکھتے تھے اُن کو اس بات کا بہت زیادہ احساس تھا گھر میں جو کچھ خرچ ہونا ہے یہ بیوی کا مال ہے مجھے اپنی ضروریات پر یہ روپیہ صرف نہیں کرنا چاہئے.اُن کو چائے پینے کا بہت شوق تھا مگر چائے میں چھوٹا سا ایک بتاشہ ڈال کر پی جاتی تھے گویا انہوں نے اپنے نفس کو مارا ہوا تھا صرف اس لئے کہ گھر میں جو کچھ خرچ ہوتا تھا وہ بیوی کا مال تھا.اتفاق کی بات ہے کہ کچھ عرصہ کے بعد اُن کی بیوی کے والد یعنی اُن کے سر فوت ہو گئے اور بھائیوں نے روپیہ بھجوانا بند کر دیا اس پر انہوں نے اپنی بیوی سے کہا کہ تمہارے والد نے جو رقم مجھے اتنا عرصہ بھیجی تھی اب میں تم کو با قاعدہ دوں گا.چنانچہ انہوں نے وہ جمع شدہ رقم ساری کی ساری بیوی کو دے دی.اب دیکھو یہ بات طبیعت پر کتنی گراں گزرتی ہے کہ خاوند غریب ہو اور بیوی امیر ہو اور خاوند بیوی کا مال کھاتا رہے.مگر جہاں خدا تعالیٰ نے یہ انتظام کیا کہ آپ کی شادی حضرت خدیجہ جیسی امیر عورت سے ہوگئی وہاں ایک ابتلاء آپ کے لئے یہ بھی تھا کہ حضرت خدیجہ بہت زیادہ امیر تھیں اور آپ غریب تھے مگر اللہ تعالیٰ نے اس ابتلاء کو اس طرح دُور کیا کہ کچھ عرصہ کے بعد حضرت خدیجہ کے دل میں یہ احساس پیدا ہوا کہ اتنا خود دار اور نیک خاوند میرے مال کو برداشت نہ کر سکے گا اس لئے اس نے اپنے دل میں فیصلہ کیا کہ اپنا سارا مال آپ کے حوالے کر دے یہ سوچ کر حضرت خدیجہ نے ایک دن آپ سے کہا میں ایک عرض کرنا چاہتی ہوں.آپ نے فرمایا خدیجہ! کیا بات ہے؟ حضرت خدیجہ نے کہا میں چاہتی ہوں کہ اپنا سارا مال و متاع اور غلام آپ کے سپر د کر دوں.آپ نے فرمایا خدیجہ ! کیا تم نے اس بات کو اچھی طرح سوچ سمجھ لیا

Page 145

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۲۲ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات ہے ایسا نہ ہو کہ بعد میں پچھتاؤ.حضرت خدیجہ نے کہا میں نے اچھی طرح اس معاملہ پر غور کر لیا ہے چاہے کچھ ہو جائے میں اپنا سارا مال آپ کے سپرد کرتی ہوں.آپ نے فرمایا اگر یہ بات ہے تو پہلا کام میں یہ کرتا ہوں کہ ان سارے غلاموں کو آزاد کرتا ہوں.حضرت خدیجہ نے خندہ پیشانی سے اس بات کو برداشت کر لیا مگر چونکہ آپ کو تجارت وغیرہ کے معاملہ میں ایک ساتھی کی بھی ضرورت تھی اس لئے آپ نے جن غلاموں کو آزاد کیا اُن میں سے ایک غلام زید نے تو کہا آپ نے مجھے آزاد کر دیا ہے مگر آپ کے اخلاق اس قسم کے ہیں کہ میں آپ سے جدا نہیں ہونا چاہتا.پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے آلیس اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ اے محمد ! تم اس بات کو برداشت نہ کر سکتے تھے کہ تم اپنی بیوی کے مال پر گزارہ کرو اس لئے ہم نے تمہارے لئے یہ انتظام کر دیا کہ تمہاری بیوی نے اپنا سارا مال تمہارے قدموں میں لا کر پھینک دیا.پھر آپ کو غلام آزاد کرنے کے بعد ایک ساتھی کی ضرورت تھی اس کے لئے ہم نے یہ انتظام کیا کہ تم نے جن غلاموں کو آزاد کیا تھا ان میں سے ایک نے کہہ دیا کہ آپ بے شک مجھے آزاد کر دیں مگر چونکہ آپ کے اخلاق نہایت اعلیٰ درجہ کے ہیں اس لئے میں آپ سے جدا ہونا نہیں چاہتا.اس طرح ہم نے تمہارے ساتھی کی ضرورت بھی پوری کر دی.غرض ہم دیکھتے ہیں کہ کس طرح قدم بقدم ہر ضرورت کے وقت ، ہر مصیبت کے وقت ، ہر خطرہ کے وقت اور ہر تکلیف کے وقت اللہ تعالیٰ نے آلیس الله بکاف عبده کانمونہ آپ کی ذات سے اعلیٰ اور ارفع طور پر وابستہ کر کے دکھا دیا فَسُبحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ وَسُبْحَانَ اللَّهِ العظيم - فرموده ۲۵ جون ۱۹۴۷ء آج میں پھر اسی مضمون کو لیتا ہوں جو کچھ دن ہوئے میں نے شروع کیا تھا وہ مضمون تو ایسا ہے جس کے بیان کرنے کے لئے صحت کاملہ کا ہونا ضروری ہے کیونکہ مضمون بہت زیادہ تشریح چاہتا ہے اور مجھے چار پانچ دن سے کان میں تکلیف رہی ہے اب کچھ افاقہ ہے اس لئے میں نے ارادہ کیا ہے کہ آج اس مضمون کا کچھ حصہ بیان کر دوں.وہ مضمون رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری زندگی میں آلیس الله بکاف عبده کے نظاروں کے متعلق

Page 146

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۲۳ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے ہر نازک موقع پر ، ہر دکھ اور ہر پریشانی کے وقت آپ کے ساتھ اليس الله بکاف عبده کا ثبوت دیا.ویسے تو یہ ایک ہی آیت ہے مگر یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے ہزاروں واقعات اور ہزاروں ایمان افروز نظاروں کا مجموعہ ہے.آپ کے سوانح کا مطالعہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قدم قدم پر ہر مصیبت کے وقت آپ کے ساتھ آلیس الله بکاف عبده کا معاملہ کیا.قبل ازیں میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پہلی شادی تک کے واقعات بیان کئے تھے آج میں اس سے آگے یہ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ جب آپ کی شادی ہو چکی اور کچھ عرصہ کے بعد آپ کی عمر ایسی حالت کو پہنچ گئی جو روحانی بلوغت کی عمر کہلاتی ہے تو اُس وقت بھی اللہ تعالیٰ نے ہی آسمان سے آپ کی مدد کی اور آپ کی روحانی پیاس کو بجھانے کا سامان پیدا کیا.یہ امر یا د رکھنا چاہئے کہ بلوغت دو قسم کی ہوتی ہے ایک بلوغت جسمانی ہوتی ہے جو اٹھارہ سے اکیس سال کی عمر تک ہوتی ہے اور ایک بلوغت عقلی ہوتی ہے جو اٹھارہ سے پچیس سال کی عمر تک ہوتی ہے لیکن ان دونوں قسموں کے علاوہ بلوغت کی ایک قسم روحانی بھی ہے جس میں انسان | کے تقاضائے طبعی بالغ ہو جاتے ہیں اور انسان اپنے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے لئے ایک خاص لائحہ عمل تجویز کرتا ہے.روحانی بلوغت کی عمر کے متعلق قرآن کریم سے اور بزرگوں کے حالات سے پتہ چلتا ہے کہ وہ چالیس سال کی عمر ہے.ا.قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے متعلق فرماتا ہے ولما بلغ اشده کے یعنی جب اپنی بلوغت روحانیہ کو پہنچ گئے.دوسری جگہ اللہ تعالیٰ مکمل جوانی یا بلوغت روحانیہ کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتا ہے حَتَّى إِذَا بَلَغَ أَشُدَّهُ وَبَلَغَ از بحنين سنة ٥ یعنی جب انسان کامل جوانی کو پہنچ گیا اور اُس کی عمر چالیس سال کی ہوگئی.پس بلوغت روحانی چالیس سال کی عمر سے شروع ہوتی ہے وہاں بعض اوقات اللہ تعالیٰ نے اپنی کسی حکمت اور مصلحت کے ماتحت ایسے انبیاء کو بھی مبعوث فرمایا ہے جن کی عمر چالیس | سال سے کم تھی.مثلاً اللہ تعالیٰ نے جب حضرت یحیی کو مبعوث فرمایا اُس وقت ان کی عمر چھیں سال تھی اسی طرح حضرت عیسی کی عمر بعثت کے وقت تیس سال تھی لیکن ان دونوں انبیاء کی بعثت

Page 147

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۲۴ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات چالیس سال سے کم عمر میں ضرورت اور حکمت کے ماتحت ہوئی.حضرت بی کے متعلق خدا تعالیٰ کا منشاء یہ تھا کہ ان کو جلدی ہی اُٹھا لیا جائے ان کی بعثت چھبیس سال کی عمر میں ہوئی اور حضرت عیسی علیہ السلام نے چونکہ بنی اسرائیل کی گمشدہ بھیڑوں کی تلاش میں نکلنا تھا جو ان سے پہلے کسی زمانہ میں ملک بدر کر دی گئی تھیں اور خدا تعالیٰ نے ان کو افغانستان اور کشمیر وغیرہ کے علاقوں میں پھیلا دیا تھا اس لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسی کو چالیس سال سے کم عمر میں ہی مبعوث فرمایا تا کہ آپ پہلے اپنی قوم کے ایک حصہ کو ہدایت دے لیں اور بلوغت حقیقی سے پہلے پہلے بنی اسرائیل کی گمشدہ بھیڑوں کی تلاش کر لیں.اُس زمانہ میں چونکہ سفر کرنا مشکل تھا نہ ریل تھی ، نہ تاریں تھیں اور نہ ڈاکخانے تھے اس لئے بنی اسرائیل کی گمشدہ بھیڑوں کی تلاش ایک لمبے وقت کی متقاضی تھی.اُس زمانہ میں تیز رو سواریاں نہ ہونے کی وجہ سے ایک ملک سے دوسرے ملک تک پہنچنے میں بعض اوقات سال بلکہ دو دو سال لگ جاتے تھے کیونکہ سمندر کے رستے سے جانا بھی مشکل تھا اور پہاڑوں کو عبور کرنا بھی مشکل تھا اُس وقت راستے نہایت دشوار گزار ہوتے تھے اس لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسی علیہ السلام کو تمہیں سال کی عمر میں ہی مبعوث فرما دیا تا کہ آپ پہلے اپنی قوم کی راہنمائی فرما لیں اور جب آپ بلوغت حقیقی کو پہنچیں تو بنی اسرائیل کی گمشدہ بھیڑوں کو تلاش کر چکے ہوں.مگر عام طور پر اللہ تعالیٰ کا قانون یہی ہے کہ وہ چالیس سال کی عمر میں ہی انبیاء کومبعوث فرماتا ہے.چنانچہ حضرت موسیٰ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم چالیس سال کی عمر میں ہی مبعوث ہوئے تھے.بہر حال جب آپ اس عمر کے قریب پہنچے تو گردو پیش کے ماحول نے جو کفر و الحاد سے بھرا پڑا تھا آپ کے دل پر گہرا اثر ڈالا اور آپ کی طبیعت اس سے سخت متنفر اور بیزار ہوئی.آپ نے جیسا کہ ہر نبی ہی شرک سے پاک ہوتا ہے کبھی شرک نہیں کیا تھا بلکہ مشر کا نہ خیالات بھی آپ کے قریب تک نہ پھٹکے تھے مگر وہ تو حید کامل جو شریعت الہیہ کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی آپ ابھی اُس سے نا واقف تھے اس لئے طبعی طور پر آپ کے دل میں توحید کامل کی جستجو پیدا ہوئی اور معرفت حقہ اور عرفانِ تائم کی تڑپ آپ کو ستانے لگی.گرد و پیش کے حالات نے آپ کو اور بھی ابھارا اور آپ ہمہ تن یادِ خدا میں مصروف رہنے کیلئے خویش و اقارب کو ترک کر کے شہر سے باہر ایک غار میں جسے غار حرا کہتے ہیں تشریف لے جاتے اور کئی

Page 148

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۲۵ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات کئی دن وہاں عبادت الہی میں مصروف رہتے.جب آپ کا زاد ختم ہو جا تا تو آپ واپس مکہ میں تشریف لاتے اور پھر کچھ سٹو اور کھجوریں یا سوکھا گوشت وغیرہ ساتھ لے کر عبادت الہی کے لئے غار حرا میں چلے جاتے.آپ کو اس ریاضت شاقہ سے صرف ایک ہی غرض تھی اور وہ یہ کہ آپ کو وہ حقیقی راستہ مل جائے جو انسان کو خدا تعالیٰ تک پہنچانے والا ہے.اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس وقت آپ کی ایک جاں نثار بیوی موجود تھی مگر وہ اس معاملہ میں آپ کی کوئی مدد نہیں کر سکتی تھی ، آپ کے گہرے اور وفادار دوست موجود تھے مگر وہ بھی اس معاملہ میں آپ کی کوئی مدد کرنے سے قاصر تھے ، آپ کے زمانہ میں بعض مذاہب بھی موجود تھے مگر ان کے پیرو بھی روحانی سر چشمہ سے دور ہو جانے کی وجہ سے قسم قسم کے مشرکانہ خیالات میں ملوث ہو چکے تھے.کفار مکہ نے تو خانہ کعبہ میں بھی ۳۶۰ بت رکھے ہوئے تھے اور یہودی حضرت عزیر کو ابن اللہ قرار دے کر مشرک بن رہے تھے اور عیسائی باپ بیٹا اور روح القدس کی خدائی کے دعویدار تھے غرض جب آپ نے دیکھا کہ اہل مذاہب بھی بگڑ چکے ہیں اور دوست وغیرہ بھی اس بارے میں میری کوئی مدد نہیں کر سکتے تو آپ کو اپنے غیر روحانی ماحول سے اتنا انقباض پیدا ہوا کہ آپ نے سمجھا میں ان سے گلی طور پر علیحدہ نہیں ہوسکتا لیکن میرے لئے ضروری ہے کہ میں اس دنیا سے ایک عارضی انقطاع اختیار کروں اور خدائے واحد سے میں وہ راستہ طلب کروں جو انسان کو خدا تعالیٰ تک پہنچا دینے والا ہو.آپ ایسی حالت میں عبادت الہی اور دعاؤں میں مصروف تھے کہ ایک دن خدا کا فرشتہ آپ پر نازل ہوا اور اُس نے کہا اقرا یعنی اے محمد ! صلی اللہ علیہ وسلم پڑھ.آپ نے فرمایا مَا اَنَا بِقَارِئ میں تو پڑھ نہیں سکتا.اس پر فرشتہ نے زور سے آپ کو اپنے سینہ سے لگا کر بھینچا اور پھر کہا.قرآ.آپ نے پھر وہی جواب دیا جو پہلی مرتبہ دیا تھا.تب فرشتہ نے پھر اپنے پورے زور کے ساتھ اپنے سینہ سے لگا کر بھینچا اور کہا اقرا باسمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ خلق الانسان مِنْ عَلَقٍ - اِقْرَاْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ علم الانسان ما لم يَعْلَمْ یعنی اے محمد ! ( ﷺ ) تو رب کا نام لے کر پڑھ جس نے تمام اشیاء کو پیدا کیا ہے جس نے انسان کو خون کے ایک لوتھڑے سے پیدا کیا ہے ہاں ہم تجھے پھر کہتے ہیں کہ تو اس کلام کو جو تجھ پر نازل کیا جا رہا ہے لوگوں کو پڑھ کر سنا کیونکہ تیرا رب

Page 149

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۲۶ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات بڑا کریم ہے.تیرا رب وہ ہے جس نے انسان کو قلم کے ساتھ سکھایا اور اُس نے انسان کو وہ کچھ بتایا جو وہ پہلے نہیں جانتا تھا.یہ وحی آپ پر پہلے دن نازل ہوئی اور اس میں آپ کو یہ عظیم الشان بشارت دی گئی کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اب آپ کو ایسے علوم عطا کئے جانے والے ہیں کہ جن کو اس سے پہلے دنیا میں کوئی انسان نہیں جانتا تھا.میں سمجھتا ہوں جس وقت فرشتہ آپ کو یہ آیت سکھا رہا تھا اُس وقت اللہ تعالی عرش پر بیٹھا آپ سے کہہ رہا ہوگا کہ آليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ | اے محمد ! بتا کہ میں نے تیری ضرورت کو پورا کیا یا نہیں کیا ؟ تیری وفادار بیوی موجود تھی ، تیرے وفا دار دوست موجود تھے ، تجھ سے محبت کرنے والے رشتہ دار موجود تھے مگر اُن میں سے کسی کی طاقت نہ تھی کہ وہ اس بارہ میں تیری مدد کر سکے ، تیرے زمانہ کے مذہبی علماء جو بڑے بڑے دعوے کر رہے تھے وہ بھی تیری کیا مدد کر سکتے تھے وہ تو گمراہ اور ہدایت سے محروم تھے.اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! جب دنیا کا کوئی شخص بھی تیری مدد نہ کر سکتا تھا اُس وقت میں نے تیری ضرورت کو پورا کیا اور پھر میں نے صرف تیری ہی ضرورت کو پورا نہ کیا بلکہ تجھے ساری دنیا کی ضرورتوں کو پورا کرنے والا بنا دیا.پھر جب آپ غار حرا سے دنیا کی ہدایت کا پیغام لے کر باہر آئے تو طبعا آپ کو یہ فکر ہوگا کہ خدا نے ہدایت کا سامان تو پیدا کر دیا مگر ایسا نہ ہو میرے عزیز اس ہدایت کا انکار کر کے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کے مورد بن جائیں اور اس بارہ میں آپ کو سب سے زیادہ فکر حضرت خدیجہ کا ہی ہو سکتا تھا کیونکہ وہ آپ کی بڑی ہی خدمت گزار بیوی تھیں اور آپ کو بھی ان سے بڑی محبت تھی مگر اللہ تعالیٰ کا احسان دیکھو کہ جب آپ اپنے گھر تشریف لائے اور حضرت خدیجہ سے اس واقعہ کا ذکر کیا اور ساتھ ہی اس خوف کا اظہار کیا کہ نہ معلوم میں اتنی بڑی ذمہ داری کو پوری طرح ادا بھی کر سکوں گا یا نہیں تو حضرت خدیجہ جو آپ کی محرم راز تھیں اور جو آپ کی پاکیزہ خلوت اور جلوت کی گواہ تھیں انکار کرنے کی بجائے فوراً بول اُٹھیں کہ كَلَّا وَاللَّهِ مَا يُخْزِيكَ اللهُ أَبَدًا إِنَّكَ لَتَصِلُ الرَّحِمَ وَتَحْمِلُ الْكَلَّ وَتَكْسِبُ الْمَعْدُومَ وَتَقْرِى الضَّيْفَ وَتُعِيْنُ عَلَى نَوَائِبِ الْحَقِّ یعنی خدا کی قسم ! اللہ تعالیٰ آپ کو کبھی ضائع نہیں کر

Page 150

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۲۷ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات گا کیونکہ آپ وہ ہیں جو صلہ رحمی کرتے ہیں، مصیبت زدہ لوگوں کے بوجھ بٹاتے ہیں اور وہ اخلاق فاضلہ جو دنیا سے معدوم ہو چکے ہیں ان کو از سر و قائم کر رہے ہیں اور مہمانوں کی مہمان نوازی کرتے ہیں اگر کوئی شخص محض ظلم کی وجہ سے کسی مصیبت میں گرفتار ہو جائے تو آپ 0-4 اُس کی اعانت فرماتے ہیں کیا ایسے بلند کردار کا مالک انسان بھی کبھی ضائع ہو سکتا ہے.یہ وہ گواہی تھی جو حضرت خدیجہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ابتدائی چالیس سالہ زندگی کے متعلق دی اور جس میں آپ نے یہ حقیقت واضح کی کہ آپ کی پہلی زندگی اس طرح گذری ہے کہ آپ نے خدا تعالیٰ کے رستہ میں کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور ہر موقع پر آپ نے خدا تعالیٰ کے ساتھ وفاداری کا ثبوت دیا.یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ آپ تو خدا تعالیٰ کے ساتھ وفاداری کریں اور خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ وفاداری نہ کرے.یہ تو خدا تعالیٰ کی شان سے بعید ہے کہ جو شخص اس کے ساتھ وفاداری کرے وہ اُس کو چھوڑ دے آپ ضرور کامیاب ہوں گے.پس آپ کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں.یہ الفاظ کہہ کر حضرت خدیجہ نے یوں تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی دی تھی مگر ان الفاظ سے یہ بھی پایا جاتا ہے کہ سب سے پہلے آپ پر ایمان لانے والی حضرت خدیجہ ہی تھیں.ان کے الفاظ تو آپ کی تسلی دلانے کے لئے تھے مگر اس کے معنی یہ تھے کہ یا رَسُولَ اللہ ! میں آپ پر ایمان لاتی ہوں اور جو تعلیم آپ کو خدا تعالیٰ کی طرف سے دی گئی ہے اُس کو بالکل سچ اور صحیح تسلیم کرتی ہوں اور اس میں مجھے ذرہ بھر بھی شبہ نہیں ہے.حضرت موسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ سے مانگنے پر ایک مددگار ملا تھا مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان دیکھو کہ آپ کو بن مانگے مدد گار مل گیا یعنی آپ کی وہ بیوی جس کے ساتھ آپ کو بے حد محبت تھی سب سے پہلے آپ پر ایمان لے آئی چونکہ ہر شخص کا مذہب اور عقیدہ آزاد ہوتا ہے اور کوئی کسی کو جبراً منوا نہیں سکتا اس لئے ممکن تھا کہ جب آپ نے حضرت خدیجہ سے خدا تعالی کی پہلی وحی کا ذکر کیا تو وہ آپ کا ساتھ نہ دیتیں اور کہہ دیتیں کہ میں ابھی سوچ سمجھ کر کوئی قدم اُٹھاؤں گی لیکن نہیں حضرت خدیجہ نے بلا تامل بلا توقف اور بلا پس و پیش آپ کے دعوی کی تائید کی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فکر کہ ممکن ہے خدیجہ مجھ پر ایمان نہ لائے جاتا رہا اور سب سے پہلے ایمان لانے والی حضرت خدیجہ ہی ہو ئیں.اُس وقت خدا تعالی عرش

Page 151

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۲۸ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات صلى الله پر بیٹھا کہہ رہا تھا آليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ اے محمد ! تجھے خدیجہ کے ساتھ پیار تھا اور محبت تھی اور تیرے دل میں یہ خیال تھا کہ کہیں خدیجہ تجھے چھوڑ نہ دے اور تو اس فکر میں تھا کہ خدیجہ مجھ پر ایمان لاتی ہے یا نہیں مگر کیا ہم نے تیری ضرورت کو پورا کیا یا نہ کیا ؟ اس کے بعد جب آپ کے گھر میں خدا تعالیٰ کی وحی کے متعلق باتیں ہوئیں تو زید بن حارث غلام جو آپ کے گھر میں رہتا تھا آگے بڑھا اور اس نے کہا یا رَسُولَ اللہ ! میں آپ پر ایمان لاتا ہوں.اس کے بعد حضرت علییؓ جن کی عمر اُس وقت گیارہ سال کی تھی اور وہ ابھی بالکل بچہ ہی تھے اور وہ دروازہ کے ساتھ کھڑے ہو کر اِس گفتگو کو سن رہے تھے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت خدیجہ کے درمیان ہو رہی تھی ، جب انہوں نے یہ سنا کہ خدا کا پیغام آیا ہے تو وہ علی جو ایک ہونہار اور ہوشیار بچہ تھا، وہ علی جس کے اندر نیکی تھی ، وہ علی جس کے نیکی کے جذبات جوش مارتے رہتے تھے مگر نشو ونما نہ پاسکے تھے ، وہ علی جس کے احساسات بہت بلند تھے مگر ابھی تک سینے کے اندر دبے ہوئے تھے اور وہ علی جس کے اندر اللہ تعالیٰ نے قبولیت کا مادہ ودیعت کیا تھا مگر ابھی تک اسے کوئی موقع نہ مل سکا تھا اس نے جب دیکھا کہ اب میرے جذبات کے اُبھر نے کا وقت آ گیا ہے، اس نے جب دیکھا کہ اب میرے احساسات کے نشو ونما کا موقع آگیا ہے ، اس نے جب دیکھا کہ اب خدا مجھے اپنی طرف بلا رہا ہے تو وہ بچہ سا علی اپنے درد سے معمور سینے کے ساتھ لجاتا اور شرماتا ہوا آگے بڑھا اور اُس نے عرض کیا کہ يَا رَسُولَ الله جس بات پر میری چچی ایمان لائی ہے اور جس بات پر زید ایمان لایا ہے اُس پر میں بھی ایمان لاتا ہوں.اس کے آگے چل کر دوستوں کا مقام آتا ہے.آپ کے قریب ترین دوست حضرت ابو بکر تھے آپ کے باقی دوست اگر اس موقع پر آپ کو چھوڑ کر جاتے تو آپ کو ذرا بھی قلق نہ ہو سکتا تھا لیکن اگر حضرت ابو بکر آپ کو چھوڑ جاتے تو آپ کو انتہائی رنج اور دکھ ہوتا کیونکہ ان کے اندر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نیکی اور تقویٰ کی بُو آتی تھی اس لئے آپ کے دل میں بہت زیادہ احساس تھا کہ دیکھئے ابو بکر اس موقع پر کیا قدم اُٹھاتا ہے.حضرت ابو بکر اس زمانہ میں پھیری کر کے سامان بیچا کرتے تھے اور جس دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وحی الہی کا اعلان فرمایا

Page 152

۱۲۹ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات.انوار العلوم جلد ۱۹ اُسی دن دو پہر کو حضرت ابو بکر پھیری سے واپس آئے.ان کی واپسی تک یہ خبر سارے شہر میں سُرعت کے ساتھ پھیل چکی تھی دشمن تو ایسی باتوں کو آن کی آن میں اُڑا دیتے ہیں.سارے شہر میں اس کے متعلق چہ میگوئیاں ہو رہی تھیں کوئی کہتا تا محمد نے پاگل ہو گیا ہے، کوئی کہتا تھا وہ اپنی عزت بڑھانا چاہتا ہے، اسی طرح جو کچھ کسی کے منہ میں آتا تھا کہہ دیتا تھا غرض یہ خبر آگ کی طرح سارے شہر میں پھیل چکی تھی.ایک نے دوسرے سے ذکر کیا اور دوسرے نے تیسرے سے کہا ہر گھر میں یہی باتیں ہورہی تھیں حضرت ابو بکر جب دو پہر کے وقت تجارت سے واپس آئے اور مکہ میں پہنچے تو چونکہ شدت کی گرمی تھی اس لئے شہر کے ایک کنارے پر اپنے ایک دوست کے میں پہنچے تا کہ ذرا ستالیں.انہوں نے اپنی گھڑی اُتاری اور پانی وغیرہ پی کر چادر اتار کر لیٹنے ہی لگے تھے کہ اُن کے دوست کی بیوی سے نہ رہا گیا اور اُس نے کہا ہائے ہائے ! اس بے چارے کا دوست پاگل ہو گیا ہے.حضرت ابوبکر لیٹتے لیٹتے اٹھ کر کھڑے ہو گئے اور کہنے لگے کس کا دوست؟ اُس عورت نے کہا تمہارا دوست محمد پاگل ہو گیا ہے.حضرت ابو بکر نے پوچھا تمہیں کس طرح معلوم ہوا کہ وہ پاگل ہو گیا ہے؟ وہ عورت کہنے لگی وہ کہتا ہے خدا کے فرشتے مجھے پر نازل ہوتے ہیں اور خدا مجھ سے ہمکلام ہوتا ہے.یہ سن کر حضرت ابو بکر اُسی وقت وہاں سے چل پڑے اور سیدھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر پہنچے اور دروازہ پر دستک دی.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آواز سے پہچان لیا کہ ابو بکر آئے ہیں.آپ نے خیال کیا کہ ایسا نہ ہو کہ میرے یکدم بتا دینے سے ابو بکر کو ٹھوکر لگ جائے کیونکہ حضرت ابو بکر آپ کے نہایت قدیمی دوست تھے آپ نے جب دروازہ کھولا تو آپ کے چہرے پر گھبراہٹ کے آثار تھے حضرت ابو بکر نے جب آپ کی یہ حالت دیکھی تو پوچھا کیا یہ بات سچ ہے کہ آپ پر خدا کا فرشتہ نازل ہوا ہے اور خدا تعالیٰ آپ سے ہمکلام ہوا ہے؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ اس خوف سے کہ ابو بکر کو ٹھوکر نہ لگ جائے جلدی کوئی بات بتانے میں متامل تھے اس لئے آپ نے فرمایا ابوبکر! پہلے ذرا سن تو لو.بات یہ ہے کہ...حضرت ابو بکر نے عرض کیا میں اور کوئی بات سننا نہیں چاہتا میں تو یہ جاننا چاہتا ہوں کہ آپ پر خدا کے فرشتے اُترے ہیں یا نہیں ؟ اس پر آپ نے فرمایا.ابوبکر ! ذرا میری بات تو سُن لو.یہ دیکھ کر حضرت ابو بکر نے کہا میں آپ کو

Page 153

انوار العلوم جلد ۱۹ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات خدا کی قسم دیتا ہوں کہ آپ کوئی بات نہ کریں بلکہ مجھے یہ بتائیں کہ کیا یہ سچ ہے کہ آپ نے کہا ہے کہ خدا آپ کے ساتھ باتیں کرتا ہے.آپ نے فرمایا ہاں.یہ سنتے ہی حضرت ابو بکر نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! میں آپ پر ایمان لاتا ہوں اور پھر کہا يَا رَسُولَ اللہ ! کیا آپ دلیلیں دے کر میرے ایمان کو کمزور کرنے لگے تھے.۱۳ اب دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاہا تھا کہ میں ابو بکر کو دلائل دے کر منواؤں گا مگر خدا تعالیٰ عرش پر بیٹھا یہ نظارہ دیکھ رہا تھا اور کہہ رہا تھا.آليس الله بکاف عبده اے محمد ! ( ﷺ ) ابو بکر کو تیری دلیلوں کی ضرورت نہیں رہی ہم نے خود اس کو دلیلیں دے دی ہوئی ہیں اور وہ جس درجہ اور رتبہ کا مستحق ہے ہم خود اُس کو کھینچ کر اس کی طرف لے آئیں گے.اب دیکھو اللہ تعالیٰ کی نصرت اور مدد کا یہ کیا شاندار نظارہ ہے.حضرت موسیٰ تو مانگ کر ایک مدد گار لیتے ہیں مگر محمد رسول اللہ ﷺ کو خدا تعالیٰ چند منٹوں کے اندراندر چاروفا داردے دیتا ہے.آپ کی اور حضرت موسیٰ کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کہتے کہیں کوئی بادشاہ سیر کو جا رہا تھا کہ اس نے رستہ میں دیکھا کہ ایک بڑھا جس کی عمر اسی یا نوے سال کی ہے ایک درخت لگا رہا ہے اور وہ درخت کوئی اس قسم کا تھا جو بہت لمبے عرصہ کے بعد پھل دیتا تھا با دشاہ نے سواری کو روک کر بڑھے کو بلایا اور کہا بوڑھے میاں! یہ درخت جو تم لگا رہے ہو یہ تو بہت لمبے عرصے کے بعد پھل دیتا ہے اس سے تم کیا فائدہ اُٹھا سکتے ہو؟ بڑھا کہنے گا بادشاہ سلامت ! بات یہ ہے کہ ہمارے باپ دادا نے درخت لگائے جن کے پھل ہم نے کھائے اب ہم درخت لگائیں گے جن سے آئندہ آنے والے پھل کھائیں گے اگر ہمارے باپ دادا بھی یہی خیال کرتے کہ ہم ان درختوں کا پھل نہیں کھا سکیں گے اور وہ درخت نہ لگاتے تو ہم پھل کیسے کھاتے اس لئے بادشاہ سلامت ! یہ سلسلہ تو اسی طرح چلا آتا ہے کہ لگا تا کوئی ہے اور کھاتا کوئی ہے.بادشاہ نے یہ سن کر بڑھے کی عقل کی داد دیتے ہوئے کہا ”زہ، جس کا مطلب یہ تھا کہ کیا خوب بات کہی ہے اور بادشاہ نے اپنے خزانچی کو یہ حکم دے رکھا تھا کہ جب میں کسی بات پر خوش ہو کر زہ کہوں تو اُسے یکدم تین ہزار درہم کی تھیلی دے دیا کرو اس لئے جب بادشاہ نے کہا زہ تو خزانچی نے بڑھے کو

Page 154

انوار العلوم جلد ۱۹ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات.ایک تھیلی تین ہزار درہم کی دے دی.بڑھے نے تھیلی ہاتھ میں لے کر کہا بادشاہ سلامت ! آپ تو کہتے تھے کہ تو اس درخت کا پھل نہیں کھا سکے گا مگر دیکھئے اور لوگوں کے درخت تو دیر کے بعد پھل دیتے ہیں اور میرے درخت نے لگاتے لگاتے ہی پھل دے دیا.اس پر بادشاہ نے پھر خوش ہو کر کہا زہ اور خزانچی نے پھر تھیلی تین ہزار کی بڑھے کو دے دی.بڑھے نے دوسری تحصیلی لے کر کہا بادشاہ سلامت ! لوگوں کے درخت تو سال میں ایک بار پھل دیتے ہیں مگر میرے درخت نے لگاتے لگاتے دو دفعہ پھل دے دیا.بادشاہ نے پھر خوش ہو کر کہا زہ اور تیسری تھیلی بھی بڑھے کو دے دی گئی.اس پر بادشاہ نے ہمراہیوں سے کہا چلو جلدی یہاں سے نکل چلو ورنہ یہ بڑھا تو ہمارا خزانہ خالی کر دے گا.پس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ وہی معاملہ ہوا جو اس بڑھے کے ساتھ ہوا تھا.حضرت موسیٰ کے دل میں تو وہ شبہ پیدا ہوا جو بادشاہ کے دل میں پیدا ہوا تھا کہ یہ درخت کب پھل دے گا مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی امید کی وہ حالت تھی جو اس بڑھے کی تھی کہ ادھر آپ پر خدا تعالیٰ کا کلام نازل ہوتا ہے ادھر آپ کو نقد بہ نقد چار پھل مل جاتے ہیں.ایک حضرت خدیجہ آپ کی بیوی ایک زید آپ کا غلام ، ایک حضرت علی آپ کے بھائی اور ایک حضرت ابو بکر آپ کے وفادار دوست.گویا یکدم آپ کے چاروں کونے محفوظ ہو جاتے ہیں اور تھوڑی سی دیر میں آپ کے اردگرد جاں نثاروں ، وفاداروں اور محبت کرنے والوں کی ایک چھوٹی سی جماعت پیدا ہو جاتی ہے.اب دیکھو حضرت خدیجہ کو کس نے تبلیغ کی تھی ؟ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو ابھی ڈر ہی رہے تھے کہ کہیں میری بیوی میرے دعوی کا انکار نہ کر دے مگر خدیجہ کہتی ہیں میں آپ پر ایمان لاتی ہوں ، زید کہتا ہے میں آپ پر ایمان لاتا ہوں ، علی کہتے ہیں میں آپ پر ایمان لاتا ہوں اور ابو بکر کہتے ہیں میں آپ پر ایمان لاتا ہوں یہ ایمان لانے والے کوئی معمولی آدمی نہ تھے بلکہ ان میں سے ہر شخص درخشندہ اور تابندہ ستارہ تھا.وہ زمین پر پیدا ہوئے تھے مگر خدا تعالیٰ نے اُن کے نام آسمان پر فرشتوں کی فہرست میں لکھے ہوئے تھے.ہم یہ نہیں کہتے کہ حضرت خدیجہ پڑھی ہوئی تھیں مگر حضرت خدیجہ نے جو قربانی اسلام کے لئے کی کیا کوئی جاہل عورت ایسا کر سکتی ہے؟ اسی طرح حضرت زیڈ نے جو قربانیاں اسلام کے لئے کیں وہ بھی اَظْهَرُ مِنَ الشَّمْسِ ہیں.اس طرح حضرت علیؓ کو جو

Page 155

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۳۲ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات.مرتبہ حاصل ہوا اور خدا تعالیٰ نے ان کو جو علم اور فہم عطا کیا وہ اس قد راعلیٰ تھا کہ آج تک یورپ کے مؤرخین اُن کی عقل سمجھ ، تقویٰ اور طہارت کی تعریف کرتے ہیں.ایمان لانے کے وقت بے شک وہ بچہ تھے مگر اُن کے اندر قابلیت کا مادہ اور جو ہر موجود تھا جسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت نے اور بھی چار چاند لگا دیئے.اسی طرح حضرت ابو بکر کو جوڑ تبہ حاصل ہوا اور انہوں نے اسلام کے لئے جو قربانیاں کیں ان سے اہلِ اسلام تو ایک طرف ، یورپین اور امریکی لوگ بھی واقف ہیں.ہم نے دیکھا ہے کہ عیسائی مستشرقین اور دوسرے متعصب مؤرخین اپنی کتابوں میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر تو کئی قسم کے حملے کر جاتے ہیں لیکن حضرت ابو بکر کے متعلق وہ کہتے ہیں کہ ابو بکر ایسا نہ تھا.گویا جو دشمن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر حملہ کرنے سے نہیں رکتے وہ ابو بکر کو نشانہ نہیں بناتے.پس حضرت ابوبکر کوئی معمولی درجہ کے انسان نہ تھے ان کے تقویٰ اور اخلاص کا یہ عالم تھا کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر بغیر کسی دلیل کے ایمان لے آئے تھے.انہوں نے رسول کریم ﷺ کی زبانی صرف یہ معلوم ہونے پر کہ آپ پر خدا کے فرشتے اُترتے ہیں بغیر کسی حیل و حجت کے آپ کے دعوی کی تصدیق کی اور بغیر کسی وقفہ کے آپ پر ایمان لے آئے.وہ اپنے اندر ایسی قابلیت اور ایسے جو ہر رکھتے تھے جن کی مثال دنیا کی تاریخ پیش ہی نہیں کر سکتی.پس یہ ثبوت ہے آليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَة کی سچائی کا.اب ایک اور مرحلہ شروع ہوتا ہے جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تبلیغ اسلام شروع کی تو کفار مکہ نے آپ کی سخت مخالفت کی اور انہوں نے سمجھا کہ محمد ﷺ کی باتیں صرف چند دن کی باتیں ہیں جب لوگ اس کے پیچھے ہی نہ چلیں گے تو یہ خود بخود درست ہو جائے گا.کوئی کہتا تھا اِس کا دماغ خراب ہو گیا ہے کچھ دنوں کے بعد جب اس کا دماغ ٹھیک ہو جائے گا تو یہ خودہی کہہ دے گا کہ میں غلطی کر رہا تھا مگر جب انہوں نے دیکھا کہ ان کے دوست اور ان کے رشتہ دار خود ایک ایک، دو دو کر کے ان کو چھوڑ کر محمد رسول اللہ پر ایمان لا رہے ہیں اور ان میں ایسے لوگ جنہیں مکہ کا کلیجہ کہنا بجا ہوگا اُن کو چھوڑ کر آپ کے ساتھ ہو رہے ہیں اور بڑے بڑے صلى الله.خاندانوں کے نوجوان جن پر ان لوگوں کو بہت بڑی امیدیں تھیں اور وہ کہتے تھے کہ یہ محمد و یا لیلی

Page 156

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۳۳ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات.مقابلہ کریں گے وہ اُن کو چھوڑتے جار ہے ہیں تو اُن کو فکر پیدا ہوئی کہ یہ بات جسے ہم معمولی سمجھتے تھے دن بدن بڑھتی جا رہی ہے آخر انہوں نے مشورہ کیا کہ اب ان مسلمانوں کو ڈنڈے کے ساتھ سیدھا کرنا چاہئے.جیسے ہمارے ہاں زمیندار پنجابی زبان میں کہتے ہیں کہ میں تینوں ڈنڈے نال سدھا کر انگا یعنی اب میں تمہیں ڈنڈے کے ساتھ سیدھا کر دوں گا اسی طرح مکہ والوں نے بھی کہا کہ اب ہم مسلمانوں کو ڈنڈے کے ساتھ ٹھیک کریں گے.چنانچہ انہوں نے مسلمانوں پر ظلم کرنے شروع کر دیئے.ظلم کے وقت کسی جماعت کے امام یا لیڈر کی جو حالت ہوتی ہے وہ نہایت عجیب ہوتی ہے.جب کوئی خطرہ اور سختی کا وقت آتا ہے تو امام کے دل میں طرح طرح کے وساوس پیدا ہوتے ہیں کہ کہیں میرے پیر وسختی کو برداشت نہ کرتے ہوئے کمزوری نہ دکھا جائیں.میں بھی ایک جماعت کا امام ہوں مجھے ذاتی تجربہ ہے کہ امام کے لئے سب سے بڑا خطرہ یہ ہوتا ہے کہ اُس کی جماعت عین موقع پر کمزوری نہ دکھا جائے جہاں تک خدا کے خانہ کا تعلق ہے وہ سمجھتا ہے کہ خدا ہماری مدد کرے گا لیکن جب وہ بندوں کے خانہ کے متعلق سوچتا ہے تو وہ ڈرتا ہے کہ کہیں یہ لوگ کسی قسم کی کمزوری نہ دکھا جائیں.پس سب سے بڑا خطرہ کسی جماعت کے امام کو نازک موقع پر اپنی جماعت یا پیروؤں کے کمزوری دکھا جانے کے متعلق ہوتا ہے.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے والے مالی لحاظ سے کمزور تھے اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آپ پر ایمان لانے والے نوجوانوں میں سے بہت سے ایسے بھی تھے جو بڑے بڑے خاندانوں سے تعلق رکھتے تھے اور بڑے بڑے رؤساء کے بیٹے تھے مگر چونکہ وہ خود جائدادوں کے مالک نہ تھے اس لئے ان کو مالی لحاظ سے کمزور کہنا ہی درست ہو گا چنانچہ حضرت طلحہ اور حضرت زبیر با وجود رؤساء کے بیٹے ہونے کے ماریں کھاتے تھے.حضرت زبیر کا ظالم چا ان کو چٹائی میں لپیٹ کر اُن کے ناک میں آگ کا دھواں دیا کرتا تھا اور کہتا تھا کہ تم اسلام سے باز آ جاؤ مگر وہ جوانمرد بڑی خوشی کے ساتھ اس تکلیف کو برداشت کرتے اور کہتے کہ جب صداقت مجھ پر واضح ہو چکی ہے تو میں اس سے کس طرح انکار کر سکتا ہوں.اسی طرح حضرت عثمان گو مرہ الحال آدمی تھے لیکن اُن کے چا حکم بن ابی عاص نے ان کو رسیوں سے جکڑ کر پیٹا اور کہا تم محمد کے پاس نہ جایا کرو مگر انہوں نے کہا چا! تم جتنا مرضی ہے مارلو میں صداقت کے اظہار سے

Page 157

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۳۴ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات.باز نہیں رہ سکتا.اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے والوں میں بعض غلام بھی تھے اور غلاموں کے متعلق مکہ والوں کا قانون یہ تھا کہ مالک کو اپنے غلام پر پورا حق حاصل ہے وہ چاہے اسے مارے یا پیٹے یا قتل کر دے یا بھوکا رکھے یا پیاسا رکھے مالک کوحق حاصل تھا کہ وہ اپنے غلام کے ساتھ جو چاہے سلوک کرے اور جس طرح ایک مالک کو حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ جس طرح چاہے اپنے بیل کو جوتے وہ شام کو جوت لے یا صبح کو ، دو پہر کو جوت لے یا آدھی رات کے وقت یا وہ اپنے اونٹ سے جس طرح چاہے کام لے اور اپنے گھوڑے پر جس وقت اور جس طرح چاہے سواری کرے اسی طرح غلاموں کے متعلق مکہ والوں کا قانون تھا کہ جب اور جس طرح مالک چاہیں اپنے غلاموں کے ساتھ سلوک کر سکتے ہیں.چنانچہ جو غلام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے اُن کے مالکوں نے انہیں طرح طرح کی سزائیں دیں قسم قسم کی اذیتیں دیں اور انواع و اقسام کے دُکھ دیئے.آپ جب ان مظالم کو دیکھتے تو آپ کے دل میں درد پیدا ہوتا تھا مگر مکہ کے قانون کے مطابق آپ اُن کی کوئی مدد نہ کر سکتے تھے.آپ پر ان مظالم کو دیکھ کر بڑا اثر ہوتا تھا اور ہونا چاہئے تھا کہ ان مظالم کی وجہ سے اور مصائب اور شدائد کی وجہ سے وہ لوگ کسی قسم کی کمزوری نہ دکھا جائیں.اور بجائے اس کے کہ وہ ایمان پر قائم رہ کر خدا تعالیٰ کے انعامات کے وارث ہوں اور خدا تعالیٰ کی رحمتوں کے مورد ہوں اُس کے غضب کے مورد نہ بن جائیں.ان غلاموں میں سے ایک حضرت بلال بھی تھے ان کی زبان صاف نہ تھی اس لئے جب وہ اذان دیتے تھے تو بجائے اَشْهَدُ کے اَسْهَدُ کہتے تھے جب وہ نئے نئے مدینہ میں گئے اور انہوں نے اذان کہی اور اَشهَدُ کی بجائے اسهَدُ کہا تو مدینہ کے لوگ جن کو اُن کی قربانیوں کا علم نہ تھا ہنس پڑے اُن کے نزدیک بلال تو صرف ایک حبشی غلام تھا مگر انہیں کیا معلوم تھا کہ بلال عرش پر کن انعامات کا مستحق قرار پاچکا ہے.ایک دن مدینہ کے لوگ بیٹھے آپس میں بلال کے اَسهَدُ کہنے کے متعلق باتیں کر رہے تھے اور ہنس رہے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم لوگ بلال کے اسهَدُ کہنے پر ہنستے ہو مگر خدا تعالی عرش پر بلال کے اَسهَدُ کو پیار کی نگاہ سے دیکھتا ہے.غرض جب مکہ کے کفار نے مسلمانوں پر اور بالخصوص غلاموں پر مظالم ڈھانے شروع کئے تو حضرت بلال کا مالک عین دو پہر

Page 158

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۳۵ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات.صلى الله کے وقت جبکہ آسمان سے آگ برس رہی ہوتی تھی، جب کہ ملکہ کا پتھریلہ میدان دہکتے ہوئے انگاروں سے بھی زیادہ گرم ہوتا تھا، جب کہ جھلس دینے والی گرمی پڑ رہی ہوتی تھی ، جب تمازت آفتاب اپنے پورے شباب پر ہوتی تھی اور جب کہ زمین و آسمان کی حد ت مل جل کر زمین کے ذرے ذرے کو آگ سے بھی زیادہ گرم کر رہی ہوتی تھی اُس وقت میں ان کے کپڑے اُتار کر ننگے بدن کے ساتھ زمین پر لٹا دیتا تھا اور بڑے بڑے بھاری پتھر جن میں سے شدت گرمی کی وجہ سے غبار سے اُٹھ رہے ہوتے تھے ان کے سینے پر رکھ دیتا تھا اور کہتا تھا اے بلال! تو محمد کو چھوڑ دے اور لات اور عزیٰ کی پرستش کر ورنہ اسی طرح عذاب دے دے کر ماروں گا.اُس وقت وہ بلال جس کے ہونٹوں پر پڑی سی جمی ہوتی تھی ، جس کی زبان پیاس کی وجہ سے تالو کے ساتھ لگ رہی ہوتی تھی، جس کی نگی پیٹھ کا چھڑا جھلس رہا ہوتا تھا ، جس کا سینہ گرم اور بھاری پتھروں کے بوجھ تلے جلا اور دبا جا رہا ہوتا تھا اور جس کا سر بھوک اور پیاس اور گرمی کی شدت سے چکرا رہا ہوتا تھا اُس کے انہی پیڑی جمے ہوئے ہونٹوں اور اسی تالو سے لگی ہوئی خشک زبان میں سے ایک آواز نکلتی تھی ، ہاں اُس قریب المرگ اور موت کے بوجھ کے نیچے دے ہوئے انسان کے منہ سے ایک بار یک سی آواز نکلتی تھی وہ آواز کیا ہوتی تھی وہ آواز ہوتی تھی اَحَدٌ اَحَدٌ ۱۳ اُس وقت اللہ تعالی عرش پر بیٹھا ہوا کہتا ہوگا آلیسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَةً اے محمد ﷺ تو اس پر ظلم ہوتے دیکھتا ہے اور تو چاہتا ہے کہ اس کو چھڑا لے مگر تو اُس کو چھڑا نہیں سکتا ، اے محمد! تو چاہتا ہے کہ اس کو تسلی دے مگر تو اس کو تسلی بھی نہیں دے سکتا مگر اے محمد ! کیا میں موجود نہیں ہوں کہ اس کو تسلی دوں اور اس کی توحید کی تڑپ کو مضبوط کر دوں اور اس کے ایمان میں زیادتی کردوں؟ اس کے بعد قریش مکہ کے مظالم بڑھنے شروع ہوئے یہاں تک کہ حضرت ابو بکر کو خیال آیا کہ یہاں سے کسی اور جگہ چلے جانا چاہئے جہاں امن اور چین کی زندگی بسر کی جا سکے اور جہاں آزادی کے ساتھ قرآن کریم کی تلاوت کی جا سکے اور جہاں آزادی کے ساتھ خدائے واحد کی پرستش کی جا سکے.حضرت ابوبکر کے اس ارادہ کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آگاہی ہوئی آپ کے لئے اتنے دیرینہ اور وفادار اور غمگسار دوست کی جدائی سخت تکلیف دہ تھی مگر آپ

Page 159

انوار العلوم جلد ۱۹ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات مجبور تھے ورا ان کی کوئی مدد بھی نہ کر سکتے تھے مگر خدا تعالیٰ بھی اِس بات کو برداشت نہ کر سکتا تھا کہ آپ کا ایک وفادار اور گہرا دوست آپ سے جدا ہو جائے اور آپ کے دل کو رنج پہنچے.چنانچہ حضرت ابو بکر جب تیاری کر کے کہیں جانے لگے تو مکہ کے ایک رئیس نے اُن کو دیکھا اور کہا ابوبکر ! کہیں سفر کی تیاریاں معلوم ہوتی ہیں.حضرت ابو بکر نے جواب دیا مکہ کے لوگوں نے ہم پر اتنا ظلم شروع کر دیا ہے کہ باوجود یکہ ہم ان کا کچھ نہیں بگاڑتے صرف اس قصور پر کہ ہم خدائے واحد کی پرستش کرتے ہیں ہمیں خدا کا نام لینے سے روکا جاتا ہے.وہ رئیس جو حضرت ابو بکڑ سے بات چیت کر رہا تھا وہ اسلام کا ایک شدید ترین دشمن تھا مگر خدائے تعالیٰ نے اس کو اپنا آلہ کار بنایا اور اس کے دل میں نرمی پیدا کر دی چنانچہ اس رئیس نے حضرت ابو بکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ابو بکر ! تمہارے جیسا انسان جس شہر سے نکل جائے وہ شہر کبھی بچ نہیں سکتا وہ ضرور اُجڑ جائے گا تم کہیں جانے کا ارادہ ترک کر دو آؤ اور میرے ساتھ چلو تمہیں دکھ دینے والے پہلے مجھ سے پیٹیں گے پھر تمہارے پاس پہنچیں گے.چنانچہ اس رئیس نے اُسی وقت سارے شہر میں اعلان کرایا کہ اے لوگو ! سن لو جس کسی نے ابو بکر کی طرف انگلی بھی اُٹھائی تو اُس کے لئے اچھا نہ ہوگا کیونکہ ابو بکر آج سے میری امان میں ہے اُس وقت جب کہ حضرت ابو بکر تیاری کر کے شہر سے نکلے بھی اور واپس بھی آگئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو یہ سمجھ رہے ہوں گے اور افسوس کر رہے ہوں گے کہ میرا ایک دیرینہ دوست مجھ سے جدا ہو گیا ہے مگر خدا تعالیٰ عرش پر بیٹھا کہہ رہا تھا آلیس اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ - مکہ والوں کے مظالم دن بدن بڑھتے گئے اور انہوں نے طرح طرح کے دکھ مسلمانوں کو دینے شروع کئے.غلاموں کو ان کے مالک سخت سے سخت سزائیں دیتے تھے اور دوسرے لوگوں کو ان کے رشتہ دار طرح طرح کے دکھ دیتے تھے.کسی کو اتنا مارا گیا کہ اسے ہلکان ہی کر دیا گیا، کسی کی آنکھیں نکال دی گئیں، کسی کو اتنا مارا جاتا کہ اس کے حواس مختل ہو جاتے ، کسی کو گرم ریت پر لٹایا جا تا کسی کو رسیوں سے جکڑ کر مارا جاتا اور کسی کو دہکتے ہوئے کوئلوں پر لٹایا جا تا غرض مسلمانوں کو ایسے ایسے دکھ دیئے جاتے جن کا تصور کر کے بھی انسان کے بدن کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں.غرض قریش مکہ کی عداوت بڑھی اور انہوں نے دکھ دینے کی نئی نئی ۱۴

Page 160

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۳۷ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات ترکیبیں نکالیں.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم گوغریب تھے مگر آپ کا خاندان مکہ کے اعلیٰ خاندانوں میں شمار ہوتا تھا اور آپ کا تعلق ایسے خاندان سے تھا جو خانہ کعبہ کے متولی تھے مگر لوگوں نے آپ پر بھی سختی کرنی شروع کر دی.ایک دن آپ صفا اور مروہ پہاڑیوں کے درمیان ایک پتھر پر بیٹھے سوچ رہے تھے کہ کس طرح خدا تعالیٰ کی توحید کو قائم کیا جائے کہ اتنے میں ابو جہل آ گیا اور اس نے آتے ہی کہا محمد ! تم اپنی باتوں سے باز نہیں آتے یہ کہہ کر اس نے آپ کو سخت غلیظ گالیاں دینی شروع کیں.آپ خاموشی کے ساتھ اس کی گالیوں کو سنتے رہے اور برداشت کیا اور ایک لفظ تک منہ سے نہ نکالا.ابو جہل جب جی بھر کر گالیاں دے چکا تو اس کے بعد وہ بد بخت آگے بڑھا اور اس نے آپ کے منہ پر تھپڑ مار دیا مگر آپ نے پھر بھی اسے کچھ نہیں کہا آپ جس جگہ بیٹھے تھے اور جہاں ابو جہل نے آپ کو گالیاں دی تھیں وہاں سامنے ہی حضرت حمزہ کا گھر تھا.حمزہ ابھی تک ایمان نہیں لائے تھے ان کا معمول تھا کہ ہر روز صبح سویرے تیر کمان لے کر شکار کے لئے نکل جاتے تھے اور سارا دن شکار کھیلتے رہنے کے بعد شام کو واپس آ جایا کرتے تھے اور شام کو قریش کی مجالس کا دورہ کیا کرتے تھے.اُس دن بھی جس دن کہ ابو جہل نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیں اور تھپڑ مارا حمزہ باہر شکار کے لئے گئے ہوئے تھے.اتفاق ایسا ہوا کہ جس وقت ابو جہل آپ پر بار بار حملہ کر رہا تھا تو حضرت حمزہ کی ایک لونڈی نے دروازہ میں کھڑے ہو کر یہ نظارہ دیکھا کہ ابو جہل بار بار آپ پر حملہ کر رہا ہے اور بے تحاشا گالیاں آپ کو دے رہا ہے اور آپ خاموشی اور سکون کے ساتھ اس کی گالیوں کو برداشت کر رہے ہیں.وہ لونڈی دروازے میں کھڑے ہو کر یہ سارا نظارہ دیکھتی رہی وہ بے شک ایک عورت تھی اور کافر تھی لیکن پرانے زمانہ میں جہاں مکہ کے لوگ اپنے غلاموں پر ظلم کرتے تھے وہاں یہ بھی ہوتا تھا کہ بعض شرفاء اپنے غلاموں کے ساتھ حسن سلوک بھی کرتے تھے اور آخر کافی عرصہ گزرنے کے بعد وہ غلام اسی خاندان کا ایک حصہ سمجھے جاتے تھے اسی طرح حضرت حمزہ کی وہ لونڈی بھی تھی اُس نے جب یہ سارا نظارہ اپنی آنکھوں سے دیکھا اور کانوں سے سنا تو اُس پر اِس کا بہت زیادہ اثر ہوا مگر وہ کر کچھ نہ سکتی تھی وہ دیکھتی اور سنتی رہی اور اندر ہی اندر پیچ و تاب کھاتی رہی اور جلتی رہی.جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے اٹھ کر اپنے گھر تشریف

Page 161

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۳۸ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات.لے گئے تو وہ بھی اپنے کام کاج میں لگ گئی.شام کے وقت حمزہ اپنی سواری کو دوڑاتے ہوئے آئے اور روچی بنے ہوئے تیر کمان کو ایک عجیب انداز سے پکڑے ہوئے دروازہ سے اندر آئے.اُس وقت ان کی چال ڈھال اس قسم کی تھی جیسے عام طور پر بڑے زمینداروں کے لڑکے کرتے ہیں.غرض وہ ایک عجیب تمکنت کے ساتھ سر کو اٹھائے ہوئے گھر میں داخل ہوئے.اُس وقت ان کی اُٹھی ہوئی گردن ان کے خیالات کی ترجمانی کر رہی تھی کہ دیکھو میں کتنا بہادر اور دلیر ہوں اور یوں معلوم ہوتا تھا کہ ان کی گردن ہر سا منے آنے والے کو دعوت دے رہی ہے کہ ہے کوئی بہادر جو میرے مقابلہ کی تاب لا سکے.جب وہ گھر میں داخل ہوئے تو ان کی وہ لونڈی جو بڑی دیر سے اپنے غصہ اور غم کے جذبات کو بمشکل دبائے بیٹھی تھی اس نے گرج کر کہا تمہیں شرم نہیں آتی کہ بڑے بہادر بنے پھرتے ہو.حمزہ یہ سن کر حیران رہ گئے اور تعجب سے پوچھا کہ کیا معاملہ ہے؟ لونڈی نے کہا معاملہ کیا ہے تمہارا بھتیجا محمد ( ﷺ ) یہاں بیٹھا تھا کہ ابو جہل آیا اور اُس نے محمد پر حملہ کر دیا اور بے تحاشہ گالیاں دینی شروع کر دیں اور پھر اُس کے منہ پر تھپڑ مارا مگر محمد نے آگے سے اُف تک نہ کی اور خاموشی کے ساتھ سنتا رہا.ابو جہل گالیاں دیتا گیا اور دیتا گیا اور جب تھک گیا تو چلا گیا مگر میں نے دیکھا کہ محمد نے اس کی کسی بات کا جواب نہ دیا.تم بڑے بہادر بنے پھرتے ہو اور شکار کھیلتے پھرتے ہو تمہیں شرم نہیں آتی کہ تمہاری موجودگی میں تمہارے بھتیجے کے ساتھ یہ سلوک ہو رہا ہے.حمز کا اُس وقت مسلمان نہ تھے اور ریاست کی وجہ سے ان کا دل اسلام کو ماننے کے لئے تیار نہ تھا.وہ یہ تو سمجھتے تھے کہ محمد کی باتیں سچی ہیں مگر وہ اپنے جاہ و جلال اور شان و شوکت کو ایمان پر قربان کرنے کے لئے تیار نہ تھے مگر جب انہوں نے اپنی لونڈی کی زبانی یہ واقعہ سنا تو اُن کی آنکھوں میں خون اُتر آیا اور ان کی خاندانی غیرت جوش میں آئی چنانچہ وہ اسی طرح بغیر آرام کئے غصہ سے کانپتے ہوئے کعبہ کی طرف روانہ ہو گئے اور کعبہ کا طواف کرنے کے بعد اُس مجلس کی طرف بڑھے جس میں ابو جہل بیٹھا ہوا لاف زنی کر رہا تھا اور اُسی صبح والے واقعہ کو مزے لے کر بڑے تکبر کے ساتھ لوگوں کے سامنے بیان کر رہا تھا کہ آج میں نے محمد ( ﷺ ) کو یوں گالیاں دیں اور آج میں نے محمد کے ساتھ یوں کیا.حمزہ جب اس مجلس میں پہنچے تو انہوں نے جاتے ہی کمان بڑے ا

Page 162

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۳۹ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات زور کے ساتھ ابو جہل کے سر پر ماری اور کہا تم اپنے بہادری کے دعوے کر رہے ہو اور لوگوں کو سنا رہے ہو کہ میں نے محمد کو اس طرح ذلیل کیا ہے اور محمد نے اُف تک نہیں کی لے اب میں تجھے ذلیل کرتا ہوں اگر تجھ میں کچھ ہمت ہے تو میرے سامنے بول.ابو جہل اُس وقت مکہ کے اندر ایک بادشاہ کی سی حیثیت رکھتا تھا اس لئے جب اس کے ساتھیوں نے یہ ماجرا دیکھا تو وہ جوش کے ساتھ اُٹھے اور انہوں نے حمزہ پر حملہ کرنا چاہا مگر ابوجہل جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خاموشی کے ساتھ گالیاں برداشت کرنے کی وجہ سے اور حمزہ کی دلیری اور جرات کی وجہ سے مرعوب ہو گیا تھا بیچ میں آگیا اور ان کو حملہ کرنے سے روک دیا اور کہا تم لوگ جانے دو دراصل بات یہ ہے کہ مجھ سے ہی زیادتی ہوئی تھی اور حمز حق بجانب ہے.محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو جس وقت صفا اور مروہ کی پہاڑیوں سے واپس گھر آئے تھے اپنے دل میں یہ کہہ رہے تھے کہ میرا کام لڑنا نہیں ہے بلکہ صبر کے ساتھ گالیاں برداشت کرنا ہے مگر خدا تعالیٰ عرش پر کہہ رہا تھا آليس الله بکاف عبده اے محمد ام تو لڑنے کے لئے تیار نہیں مگر کیا ہم موجود نہیں ہیں جو تیری جگہ تیرے دشمنوں کا مقابلہ کریں؟ چنانچہ خدا تعالیٰ نے اُسی دن ابو جہل کا مقابلہ کرنے والا ایک جاں نثار آپ کو دے دیا اور حضرت حمز گانے اسی مجلس میں جس میں کہ انہوں نے ابو جہل کے سر پر کمان ماری تھی اپنے ایمان کا اعلان کر دیا اور ابو جہل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تو نے محمد اللہ کو گالیاں دی ہیں صرف اس لئے کہ وہ کہتا ہے کہ میں خدا کا رسول ہوں اور فرشتے مجھ پر اُترتے ہیں، ذرا کان کھول کر سن لو میں بھی آج سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دین پر ہوں اور میں بھی وہی کچھ کہتا ہوں جو محمد کہتا ہے اگر تجھ میں ہمت ہے تو آ میرے مقابلہ پر.یہ کہہ کر حمزہ مسلمان ہو گئے.۱۵ اس کے بعد جب قریش مکہ نے دیکھا کہ بہت سے لوگ اسلام میں داخل ہور ہے ہیں اور یہ بات ان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے تو انہیں نے مسلمانوں کو انتہا درجہ کی تکلیفیں دینی شروع کیں اور اپنی ایذا رسانی کو کمال تک پہنچا دیا یہاں تک کہ مکہ کے اندر مسلمانوں کے لئے امن بالکل مٹ گیا.اُس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو جمع کیا اور فرمایا اب دشمنوں کی طرف سے ہم پر اتنے ستم ڈھائے جا رہے ہیں جو ہماری حد برداشت سے باہر ہیں اس لئے

Page 163

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۴۰ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات تم میں سے جن جن کے لئے ممکن ہوا نہیں چاہئے کہ وہ حبشہ کی طرح ہجرت کر کے چلے جائیں میں نے سنا ہے وہاں کا بادشاہ عادل اور انصاف پسند ہے اور اس کی حکومت میں کسی پر ظلم نہیں ہوتا.صحابہ نے عرض کیا یا رَسُولَ الله اور آپ؟ آپ نے فرمایا مجھے ابھی تک اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہجرت کی اجازت نہیں ملی.چنانچہ آپ کے ارشاد کے ماتحت بہت سے صحابہ ہجرت کر کے حبشہ کی طرف چلے گئے.اس پر قریش مکہ کے دلوں میں پھر جوش پیدا ہوا اور انہوں نے کہا مسلمان تو بیچ کر یہاں سے نکل گئے اور ہمارے پنجہ سے بچ گئے چنانچہ رؤسائے مکہ نے باہم مشورہ کر کے اپنے دو ممتاز رئیسوں یعنی عمرو بن العاص اور عبد اللہ بن ربیعہ کو حبشہ کی طرف روانہ کیا اور ان کے ساتھ بادشاہِ حبشہ اور اس کے وزراء اور درباریوں کے لئے تحفے تحائف روانہ کئے.یہ وفد نجاشی کے دربار میں پہنچا اور تحفے تحائف پیش کرنے کے بعد کہا اے بادشاہ ! آپ.ہمارے بھائی ہیں ہمارے ملزم بھاگ کر آپ کی حکومت میں پہنچ چکے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ آ ان کو واپس کر دیں تا کہ ہم ان کو ساتھ لے جائیں یہ لوگ جو بھاگ کر آئے ہیں انہوں نے اپنا آبائی مذہب چھوڑ کر ایک نیا دین اختیار کر لیا ہے اور یہ سخت فسادی لوگ ہیں اس لئے ہم آپ سے یہ امید کرتے ہیں کہ آپ ہمارے مجرموں کو اپنی پناہ میں نہیں رکھیں گے.درباریوں نے بھی اس وفد کی پُرزور تائید کی لیکن نجاشی جو عادل اور رحم دل اور بیدار مغز حکمران تھا اُس نے کہا مجھے پہلے تحقیقات کر لینے دو وہ لوگ میری پناہ میں آئے ہیں جب تک میں ان کے بیانات نہ سُن لوں آپ کے حق میں یکطرفہ فیصلہ نہیں کر سکتا.چنانچہ بادشاہ نے مسلمان مہاجرین کو دربار میں طلب کیا اور اُن سے پوچھا یہ کیا معاملہ ہے؟ اس پر حضرت جعفر بن ابی طالب نے مسلمانوں کی طرف سے جواب دیا.اے بادشاہ ! ہم پہلے جاہل تھے اور بت پرستی کرتے تھے ہم ہر قسم کی بدیوں اور بدکاریوں میں مبتلا تھے خدا تعالیٰ نے اپنا رسول ہم میں بھیجا جس نے ہمیں توحید سکھلائی اور بت پرستی سے روکا ہم اُس پر ایمان لائے اور اُس کی اتباع کر کے خدائے واحد کی پرستش کرنے لگے ، اس پر ہماری قوم ناراض ہوگئی ہمیں انواع واقسام کی تکلیفوں اور دکھوں میں مبتلا کر دیا اور ہمیں خدا کی عبادت سے روکنا چاہا اور جب یہ ظلم حد برداشت سے بڑھ گئے تو ہمارے آقا نے ہمیں حکم دیا کہ تم لوگ حبشہ کی طرف ہجرت کر جاؤ کیونکہ حبشہ کا بادشاہ عادل ہے

Page 164

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۴۱ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات اور اس کی حکومت میں کسی پر ظلم نہیں ہوتا چنانچہ ہم یہاں آگئے اس لئے اے بادشاہ ! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کے ماتحت ہم پر ظلم نہ ہو گا.بادشاہ حضرت جعفر کی اس تقریر سے بہت متاثر ہوا اور کہنے لگا اچھا وہ کلام جو تمہارے رسول پر اُترا ہے مجھے بھی سناؤ.اس پر حضرت جعفر نے نہایت خوش الحانی اور رقت کے ساتھ سورہ مریم کی ابتدائی آیات تلاوت کیں جن کو سُن کر نجاشی کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے اور اُس نے کہا خدا کی قسم! یہ کلام اور ہمارے مسیح کا کلام ایک ہی طرح کا ہے.اس کے بعد وہ قریش مکہ کے وفد سے کہنے لگا جاؤ میں تمہارے ساتھ ان لوگوں کو کبھی نہ بھیجوں گا یہ کہہ کر نجاشی نے ان کے تھے بھی واپس کر دیئے.قریش کا وفد یہ دیکھ کر کہ ہمیں ناکامی اور نامرادی کا سامنا ہوا ہے سخت نادم ہوا مگر انہوں نے ایک چال چلی کہ وہ دوسرے دن پھر دربار میں حاضر ہوئے اور کچھ عیسائی پادریوں کو بھی تھے وغیرہ دے کر ساتھ لے گئے اور بادشاہ سے کہا اے بادشاہ ! کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ پناہ گزیں آپ کے نبی حضرت مسیح کے متعلق کیا عقیدہ رکھتے ہیں؟ نجاشی نے مسلمانوں کو پھر بلو آیا اور پوچھا تم لوگ مسیح کے متعلق کیا عقیدہ رکھتے ہو؟ حضرت جعفر نے عرض کیا اے بادشاہ ! ہمارے اعتقاد کی رو سے حضرت عیسی خدا تعالیٰ کا ایک مقرب بندہ اور سچا رسول تھا مگر خدا نہ تھا اسی طرح حضرت مسیح کی والدہ نیک اور پارسا عورت تھیں مگر خدا نہ تھیں.یہ سن کر نجاشی کہنے لگا یہ لوگ بالکل ٹھیک کہتے ہیں میں بھی مسیح کو خدا نہیں مانتا.اُس وقت پادری جوش میں آگئے اور کہا آپ نے عیسائیت کی ہتک کی ہے ہم عوام کو آپ کے خلاف اکسائیں گے اور آپ کی بادشاہت خطرہ میں پڑ جائے گی.بادشاہ نے کہا جب میں بچہ تھا اور دوستوں نے میرا ساتھ چھوڑ دیا تھا تو اُس وقت بھی خدا تعالیٰ نے میری مدد کی تھی اور اب بھی میں اُسی پر امید رکھتا ہوں تم جو کچھ کرنا چاہتے ہو بے شک کرو.یہ اشارہ نجاشی نے ایک پُرانے واقعہ کی طرف کیا تھا اور وہ یہ کہ نجاشی ابھی بچہ ہی تھا کہ اس کا والد فوت ہو گیا اس لئے اس کے چا کو عارضی طور پر بادشاہ بنایا گیا تا کہ نجاشی کی بلوغت تک وہ بادشاہت کے کام کو سر انجام دے مگر جب نجاشی جوان ہوا تو چچانے خیال کیا کہ میں اتنے عرصہ سے بادشاہت کر رہا ہوں اب اس کو کیوں دے دوں.چنانچہ اُس کے اور اُس کے چچا کے درمیان تنازعہ ہوا نو جوانوں نے نجاشی کا ساتھ دیا اور اُس کا چچا حکومت سے

Page 165

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۴۲ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات دستبردار ہو گیا.نجاشی نے اسی واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خدا جس نے اُس وقت میری مدد کی تھی اب بھی میری مدد کرے گا تم جاؤ اور زور لگا لو.غرض نجاشی نے اس وفد کو ناکام و نامراد واپس کر دیا.اُس وقت جب کہ قریش مکہ کا وفد مسلمان مہاجرین کی واپسی کے لئے مطالبہ کرنے کے لئے حبشہ گیا تھا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دل دھڑک رہا ہوگا کہ خدا جانے ان بیچارے وطن سے دُور اُفتادگان کے ساتھ نجاشی کیا سلوک کرتا ہے مگر اُس وقت اللہ تعالی عرش پر بیٹھا ہوا کہ رہا تھا آلیس الله بکاف عبده اے محمد اسے کیا میں اپنے بندے کے لئے کافی نہیں ہوں؟ فرموده ۲۹ جون ۱۹۴۷ء) میں آلیس اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کی تفسیر بیان کر رہا تھا جس میں میں نے ہجرت حبشہ تک کے واقعات بیان کئے تھے.ہجرت حبشہ کے بعد کفار مکہ کی طبائع میں بہت زیادہ مخالفت کا جوش پیدا ہو گیا کیونکہ وہ حبشہ سے ناکام و نامراد واپس لوٹ آئے تھے اور نجاشی نے ان کی بات ماننے سے انکار کر دیا تھا دراصل حبشہ سے نا کام واپسی نے ان کو ایک نہیں بلکہ دو وجوہات کی بناء پر مسلمانوں کی اور بھی زیادہ مخالفت کرنے پر آمادہ کر دیا تھا.ایک وجہ تو اس کی دی تھی کہ مسلمانوں کا ایک حصہ بالکل بیچ کر ان کے ہاتھ سے نکل گیا تھا اور دوسری وجہ یہ تھی کہ ایک غیر ملک میں جا کر انہی مسلمانوں کے سامنے جن کو وہ لوگ ملک میں طرح طرح کی تکلیفیں دیا کرتے تھے انہیں خود ذلیل ہونا پڑا یہ ذلت کفار مکہ کے لئے کوئی معمولی بات نہ تھی اور اس کا برداشت کر لینا ان کے لئے آسان نہ تھا اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا کہ اب مکہ کے مسلمانوں کو ہر ممکن طریق سے دکھ دیئے جائیں اور کوئی ظلم اب نہ رہ جائے جس سے ان کو دو چار نہ ہونا پڑے.اس ضمن میں وہ لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کے بھی منصوبے سوچنے لگے اور آپ کے قاتل کے لئے انعامات مقرر کئے جانے لگے.ان انعامات مقرر کر نے والوں میں حضرت عمرؓ بھی تھے جو ابھی تک ایمان نہیں لائے تھے.ایک دن کسی نے حضرت عمر سے کہا کہ تم دوسروں کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کے لئے انعامات دیتے پھر تے ہو خود یہ کام کیوں نہیں کرتے جبکہ تم اتنے بہادر اور دلیر ہو.یہ سن کر حضرت عمر کی رگ حمیت پھڑک اُٹھی اور وہ تلوار

Page 166

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۴۳ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات ہاتھ میں لے کر کھڑے ہو گئے اور اُسی وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کے لئے چل پڑے.راستہ میں انہیں کوئی دوست مل گیا اُس نے جو انہیں غیظ و غضب کے عالم میں ننگی تلوار اپنے ہاتھ میں لئے جاتے دیکھا تو وہ راستہ روک کر کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا عمر! آج کہاں کا ارادہ ہے؟ انہوں نے کہا محمد ( ﷺ ) کو قتل کرنے جا رہا ہوں اس نے بڑا فتنہ برپا کر رکھا ہے.وہ ہنس کر کہنے لگا تم محمدکو تو قتل کرنے جا رہے ہو مگر تمہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ تمہارے اپنے گھر میں کیا ہو گیا ہے.کہنے لگے کیا ہوا ہے؟ اس نے کہا تمہاری تو اپنی بہن اور بہنوئی دونوں مسلمان ہو چکے ہیں.وہ یہ سن کر اور زیادہ برافروختہ ہوئے اور کہنے لگے اچھا پہلے انہی کو ٹھکانے لگا آتا ہوں.چنانچہ وہ جلدی جلدی قدم اُٹھاتے اپنی بہن کے گھر پہنچے اور زور سے دروازہ کھٹکھٹایا.دروازہ کو زنجیر لگی ہوئی تھی اور اندر ایک صحابی انہیں قرآن کریم پڑھا رہے تھے.انہوں نے عمر کی آواز سنی تو اس صحابی کو کہیں چھپا دیا ، قرآن کریم کے اوراق بھی اندر رکھ دیئے اور خود دروازہ کھول دیا.حضرت عمر جو قرآن کریم کی تلاوت کی آواز سن چکے تھے انہوں نے آتے ہی بڑے جوش سے کہا کہ میں نے سنا ہے تم دونوں صابی ہو گئے ہو اور تم نے محمد کی پیروی اختیار کر لی ہے؟ اور یہ کہتے ہی وہ اپنے بہنوئی پر جھپٹ پڑے اور انہیں مارنے لگ گئے.بہن اسے برداشت نہ کر سکی اور وہ اپنے خاوند کو بچانے کے لئے آگے بڑھی.حضرت عمرہ کا ارادہ اپنی بہن ا پر حملہ کرنے کا نہیں تھا مگر چونکہ وہ درمیان میں آگئیں اور وہ اُس وقت جوش کی حالت میں تھے اس لئے ایک مگا ان کی بہن کو بھی جالگا اور ان کی ناک سے خون بہنے لگا.بہن کو زخمی دیکھ کر ان کے دل میں ندامت پیدا ہوئی کیونکہ عورت پر ہاتھ اُٹھا نا اہلِ عرب کے نزدیک ایک سخت معیوب فعل تھا.چنانچہ انہوں نے اپنی خفت دور کرنے کے لئے کہا اچھا ان باتوں کو جانے دو اور مجھے بتاؤ کہ تم کیا پڑھ رہے تھے.اُن کی بہن بھی اُس وقت جوش کی حالت میں تھیں اور پھر وہ بہن بھی عمر کی ہی تھیں کہنے لگیں تم نا پاک ہو جب تک تم غسل نہ کر لو میں تمہیں ان مقدس اوراق کو ہاتھ تک نہیں لگانے دوں گی.چونکہ حضرت عمر اپنی بہن کی دل جوئی کرنا چاہتے تھے انہوں نے غسل کیا اور پھر کہا اب تو مجھے وہ اوراق دکھا دو.اُن کی بہن نے وہ اوراق ان کے سامنے رکھ دیئے اور انہوں نے اُن کو پڑھنا شروع کر دیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کے دل کے

Page 167

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۴۴ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات پردے دُور ہونے شروع ہوگئے.جب وہ اس آیت پر پہنچے کہ إنني أنا الله لا إله إلا أنَا فَاعْبُدْنِي ، وَ أقم الصلوة لذكري كا کہ ان کا سینہ کھل گیا اور انہوں نے کہا یہ تو عجیب کلام ہے مجھے جلدی بتاؤ کہ محمد رسول اللہ کہاں ہیں میں ان پر ایمان لانا چاہتا ہوں.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اُن دنوں دار ارقم میں تشریف رکھتے تھے آپ کو پتہ بتایا گیا اور وہ سیدھے اس مکان کی طرف چل پڑے مگر حالت یہ تھی کہ ابھی تنگی تلوار اُن کے ہاتھ میں تھی.حضرت عمرؓ نے دروازہ پر دستک دی تو صحابہ نے جھانک کر دیکھا کہ باہر کون ہے.انہیں جب عمر کی شکل نظر آئی اور یہ بھی دیکھا کہ انہوں نے تلوار سونتی ہوئی ہے تو وہ گھبرائے کہ کہیں کوئی فساد پیدا نہ ہو جائے مگر حضرت حمزہ جو اُس وقت تک اسلام لا چکے تھے انہوں نے کہا ڈرتے کیوں ہو دروازہ کھولو اگر عمر ا چھی نیت سے آیا ہے تو خیر ورنہ اسی تلوار سے ہم اس کی گردن اُڑا دیں گے.چنانچہ دروازہ کھولا گیا اور عمر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھتے ہی فرمایا عمر! کس نیست سے آئے ہو؟ اُنہوں نے کہا يَا رَسُولَ الله! ایمان لانے کے لئے.یہ سن کر آپ نے خوشی سے اللهُ اکبر کہا اور ساتھ ہی صحابہ نے اس زور سے نعرہ تکبیر بلند کیا کہ دور دور تک مکہ میں اس کی آواز گونج اُٹھی.۱۸ اب دیکھو عمر تو اس ارادہ اور نیت کے ساتھ اپنے گھر سے نکلے تھے کہ میں آج محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کر کے دم لوں گا مگر اُس وقت خدا تعالیٰ عرش پر بیٹھا ہوا کہہ رہا تھا کہ آلیس الله بکاف عبده کیا خدا اپنے بندے کی حفاظت کے لئے کافی نہیں ؟ چنانچہ وہی عمر جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مارنے کے لئے اپنے گھر سے نکلا تھا اسلام کی تلوار سے خود گھائل ہو گیا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں ہمیشہ کے لئے داخل ہو گیا.حضرت عمر کے اسلام لانے کے بعد وہ عبادتیں جو پہلے چھپ کر ہوا کرتی تھیں سر عام ہونے لگیں.خود حضرت عمر دلیری کے ساتھ کفار میں پھرتے تھے اور ان سے کہتے تھے کہ اگر تم میں سے کسی کے اندر طاقت ہے تو میرے سامنے آئے مگر کسی شخص کو اُن کے سامنے آنے کی جرات نہیں ہوتی تھی لیکن حضرت عمر کا یہ رُعب صرف چند دن ہی رہا بعد میں حضرت عمرؓ

Page 168

۱۴۵ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات انوار العلوم جلد ۱۹ کی بھی وہی حالت ہوگئی جو دوسرے مسلمانوں کی تھی.چنانچہ ایک موقع پر جب ان سے کسی نے پوچھا کہ کیا آپ کو اسلام لانے پر دشمنوں کی طرف سے تکلیفیں نہ دی جاتی تھیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے بھی کئی دفعہ دشمنوں نے مارا تھا مگر باقی مسلمان تو خاموشی کے ساتھ مار کھا لیتے تھے اور میں اُن کا مقابلہ کرتا تھا اور کبھی مار کھا لیتا تھا اور کبھی مار بھی لیتا تھا.پھر کفار مکہ کی مخالفت اور تیز ہوئی اور انہوں نے ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا کہ جس طرح بھی ہو سکے محمد (ﷺ) کو ابو طالب کی حفاظت اور ہمددری سے محروم کر دیا جائے کیونکہ ہم ابو طالب کی وجہ سے محمد ( ﷺ ) کو کچھ کہ نہیں سکتے اور ابوطالب کے لحاظ کی وجہ سے ہمیں محمد کا بھی لحاظ کرنا پڑتا ہے اس لئے اس معاملہ کو ابو طالب کے سامنے پیش کیا جائے اور کہا جائے کہ یا تو تم اپنے بھتیجے کو سمجھا ؤ ورنہ اُس کی حفاظت اور ہمدردی سے دست بردار ہو جاؤ اور اگر تم نے ایسا نہ کیا تو ساری قوم تمہاری مخالف ہو جائے گی اور تمہیں اپنا سردار تسلیم کرنے سے انکار کر دے گی.یہ پہلا نوٹس تھا جو ابو طالب کو دیا جانے والا تھا اس سے پہلے انہیں سردارانِ قریش کی طرف سے اس قسم کا کوئی نوٹس نہ دیا گیا تھا.غرض قریش نے اپنے بڑے بڑے سرداروں کا ایک وفدا بوطالب کے پاس بھیجا اور کہا کہ آپ ہماری قوم میں معزز ہیں اس لئے ہم آپ سے یہ درخواست کرنے آئے ہیں کہ آپ اپنے بھتیجے کو سمجھائیں کہ وہ ہمارے بتوں کو بُرا بھلا نہ کہا کرے ہم نے آج تک بہت صبر کیا ہے مگر اب ہم مزید صبر نہیں کر سکتے ہمیں رجس ، پلید ، شَرُّ الْبَرِيَّه ، سُفَهَاء اور ذریت شیطان کہا جاتا ہے اور ہمارے بتوں کو جہنم کا ایندھن قرار دیا جاتا ہے پس یا تو آپ محمد ( ﷺ ) کو سمجھا ئیں اور اسے ان باتوں سے باز رکھیں ورنہ ہم آپ کو بھی اپنی لیڈری سے الگ کر دیں گے.ابو طالب کے لئے یہ موقع نہایت نازک تھا وہ اپنی قوم میں نہایت معزز سمجھے جاتے تھے اور لوگ انہیں اپنا لیڈ ر تسلیم کیا کرتے تھے اور لیڈری کی خاطر بعض اوقات انسان اپنے عزیز ترین رشتہ داروں اور بیٹوں تک کو چھوڑنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے.چنانچہ ابو طالب نے اپنی قوم سے مرعوب ہو کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بلایا اور کہا اے میرے بھتیجے ! اب تیری باتوں کی وجہ سے قوم سخت مشتعل ہو چکی ہے اور اب معاملہ اس حد تک پہنچ چکا ہے کہ قریب ہے کہ وہ لوگ کوئی سخت قدم اُٹھا ئیں جو تمہارے لئے اور میرے لئے

Page 169

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۴۶ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات الله بھی تکلیف دہ ہو.تو نے ان کے عقلمندوں کو سفیہہ ، ان کے بزرگوں کو شر البريه اور ان کے معبودوں کا نام ہیزم جہنم اور وَقُودُ النَّار رکھا ہے اور خود ان کو رجس اور پلید کہا ہے اس لئے میں محض تمہاری خیر خواہی کے لئے تمہیں یہ مشورہ دیتا ہوں کہ اس دشنام دہی سے باز آ جاؤ ورنہ میں اکیلا ساری قوم کے مقابلہ کی جرات نہیں کر سکتا.ساری قوم کے رؤساء وفد کی صورت میں میرے پاس آئے ہیں اور انہوں نے مجھے کہا ہے کہ اب دو رستوں میں سے کوئی سا رستہ اپنے لئے تجویز کر لو.یا تو محمد ( ﷺ سے کہو کہ وہ ہمارے بتوں کو گالیاں نہ دیا کرے اور یا پھر اس کی حفاظت سے دستبردار ہو جاؤ اس لئے اے میرے بھتیجے! یہ موقع میرے لئے نہایت نازک ہے اور میرے لئے اپنی قوم کو چھوڑنا مشکل ہے.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ابوطالب کی یہ باتیں سنیں تو آپ نے محسوس کیا کہ جس شخص نے میرے لئے آج تک اتنی تکلیفیں اُٹھائی ہیں اور جس نے میرے ساتھ وفا کے عہد کئے ہوئے ہیں یہ تعلقات آج ٹوٹتے نظر آ رہے ہیں اور دنیوی اسباب کے لحاظ سے میرا یہ سہارا بھی مخالفت کے بوجھ کے نیچے دب رہا ہے.چنانچہ ان باتوں کا خیال کر کے آپ چشم پر آب ہو گئے اور فرمایا اے چچا ! میں نے ان لوگوں کے بتوں کے حق میں جو کچھ کہا ہے وہ دشنام دہی نہیں ہے بلکہ اظہارِ حقیقت ہے اور میں اسی کام کے لئے دنیا کی طرف بھیجا گیا ہوں کہ ان لوگوں کی خرابیاں ان پر ظاہر کر کے انہیں راہ راست کی طرف بلاؤں.پس میں کسی مخالفت یا موت کے ڈر سے حق کے اظہار سے رُک نہیں سکتا میری زندگی تو اس کام کیلئے وقف ہو چکی ہے اس لئے اے چچا ! میں آپ کے اور آپ کی قوم کے درمیان کھڑا نہیں ہونا چاہتا اگر آپ کو کسی تکلیف یا اپنی کمزوری کا خیال ہے تو میں آپ کو بخوشی اجازت دیتا ہوں کہ آپ مجھے اپنی پناہ میں رکھنے سے دستبردار ہو جائیں.باقی رہا احکام الہی کو ان لوگوں تک پہنچانے کا سوال تو میں اس کام سے کبھی رُک نہیں سکتا خواہ میری جان ہی کیوں نہ چلی جائے خدا کی قسم ! اگر یہ لوگ میرے ایک ہاتھ میں سورج اور دوسرے ہاتھ میں چاند بھی لا کر رکھ دیں تب بھی میں اپنے اس فریضہ کی ادائیگی سے باز نہیں رہ سکتا 19 یہ باتیں کہتے وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر رقت کی سی حالت طاری تھی اور آپ یہ خیال فرما رہے تھے کہ میرے ساتھ وفا اور محبت کرنے والا میرے رشتہ داروں میں

Page 170

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۴۷ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات سے یہی ایک میرا چا تھا اور یہ رشتہ مروت بھی آج ٹو ٹتا نظر آ رہا ہے مگر جس وقت آپ یہ خیال فرما رہے تھے کہ وفا ، محبت اور مروت کا یہ رشتہ آج ٹوٹ رہا ہے اُس وقت اللہ تعالی عرش پر کہہ رہا تھا آلیس الله بکاف عبده اے محمد ! کیا ہم اپنے بندے کے لئے کافی نہیں ہیں؟ دشمنوں نے بے شک اپنا پورا زور لگا دیا ہے کہ یہ رشتہ ٹوٹ جائے، انہوں نے بے شک اپنی طرف سے پوری کوششیں کی ہیں کہ یہ رشتہ محبت قطع ہو جائے مگر اے محمد ! ہم اس رشتے کو کبھی ٹوٹنے نہیں دیں گے.چنانچہ خدا تعالیٰ نے ابو طالب کے دل کو نرم کر دیا اور وہ ابو طالب جسے قوم کی سرداری کو عزیز رکھنے کا خیال آ رہا تھا ، وہ ابو طالب جسے قوم کی لیڈری کا خیال آ رہا تھا اُس کے اندر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت جوش مارنے لگی اور اُس نے رفت بھری آواز میں کہا اے میرے بھتیجے ! جا اور اپنے کام میں اسی طرح لگا رہ جب تک میں زندہ ہوں اپنی طاقت کے مطابق تیرا ساتھ دوں گا.اب دیکھو کس طرح اللہ تعالیٰ نے اس نازک موقع پر آلیس اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ کا نمونہ دکھایا اور ابو طالب جو دنیا دار آدمی تھے اور قریب تھا کہ وہ قوم کی سرداری اور لیڈری کی طرف جھک جائیں اللہ تعالیٰ نے اُن کے دل پر ایسا تصرف کیا کہ انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے مقابلہ میں قوم کی سرداری اور لیڈری کو بھی ترک کرنے پر آمادگی کا اظہار کر دیا.اس کے بعد کفار مکہ کی مخالفت اور بھی زیادہ تیز ہوگئی اور انہوں نے آپس میں مشورہ کیا کہ اب ابوطالب کو ایک آخری نوٹس دینا چاہئے چنانچہ وہ ایک میدان میں جمع ہوئے اور انہوں نے اپنا ایک نمائندہ ابو طالب کی طرف بھیجا اور کہلا بھیجا کہ ہم فلاں میدان میں جمع ہیں اور یہ ہماری طرف سے آخری نوٹس ہے.پہلے تو ہم نے صرف صلح کا نوٹس دیا تھا مگر اب ہم جنگ کا نوٹس دے رہے ہیں کہ جب تک تم محمد ( ﷺ ) کو ہمارے حوالہ نہ کر دو ہم یہاں سے ہرگز نہیں ہلیں گے ورنہ ساری قوم تمہارا اور مسلمانوں کا مقاطعہ کر دے گی.یہ وقت پھر ابو طالب کی آزمائش اور امتحان کا وقت تھا اور اس نوٹس میں صرف یہی نہیں کہا گیا تھا کہ تمہاری قوم تمہیں چھوڑ دے گی بلکہ یہ دھمکی بھی دی گئی تھی کہ قوم تمہارا مقاطعہ کر دے گی گویا یہ آخری پتھر تھا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے رستہ میں ڈالا گیا مگر خدا تعالیٰ کی قدرت دیکھو اِ دھرا بوطالب

Page 171

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۴۸ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات نے بنو ہاشم اور بنو مطلب کو جمع کیا اور سارے حالات ان کے سامنے رکھ کر کہا اب قوم کی مخالفت حد سے بڑھتی جا رہی ہے اور رؤسائے قریش نے مجھے دھمکی دی ہے کہ اگر تم نے محمد (ﷺ) کا ساتھ نہ چھوڑا تو تمہارا مقاطعہ کر دیں گے اس لئے ہمیں محمد (ﷺ) کی حفاظت کرنی چاہئے.ابو طالب کی اس تحریک پر سوائے ابولہب کے بنو ہاشم اور بنومطلب کے باقی تمام لوگوں نے اتفاق کا اظہار کیا اور قومی غیرت کی وجہ سے وہ دوسروں کے مقابلہ پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اعانت کے لئے تیار ہو گئے اور خدا تعالیٰ کی حکمت کہ بنو ہاشم اور بنو مطلب کے وہ افراد بھی جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سخت تکالیف دیا کرتے تھے انہوں نے بھی عہد کیا کہ ہم بہر حال محمد (ع) کا ساتھ دیں گے اور اس طرح پھر خدا تعالیٰ کا فضل نازل ہوا کہ صرف ابوطالب ہی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ نے دوسرے دشمنوں کے منہ سے بھی کہلا دیا ہم محمد (ﷺ) کا ساتھ دیں گے چاہے قوم ہمارا مقاطعہ ہی کیوں نہ کر دے.چنانچہ ابوطالب نے ان پیغام بھیجنے والے رؤساء کو کہلا بھیجا کہ جو تمہارے جی میں آئے ہمارے ساتھ کرو میں کبھی صلى الله محمد (ﷺ) کو تمہارے سپرد نہیں کر سکتا اور اس کی حمایت سے دست بردار نہیں ہو سکتا.اُس وقت جبکہ کفار مکہ نے اپنی تمام کوششیں صرف کر دی تھیں اور اُس وقت جب کہ انہوں نے ہر قسم کی دھمکیاں دے کر ابو طالب کو آپ کی حمایت سے ہٹانا چاہا تھا خدا تعالیٰ عرش پر کہہ رہا تھا آليس الله بکاف عبده ال محمد الله تو دلگیر مت ہو.اسے محمد با تو کوئی اندیشہ مت کر اور اے محمد اعتے تھے فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم خود تیرے دشمنوں کو ان کے ارادوں میں خائب و خاسر کر دیں گے اور انہیں دشمنوں میں سے کچھ لوگ ایسے تیار کر دیں گے جو اپنے ساتھیوں کو چھوڑ کر تمہاری حمایت کا اعلان کریں گے.پھر ایک عجیب بات ہے جس کی طرف پہلے کسی مؤرخ کا ذہن نہیں گیا صرف مجھے ہی خدا تعالیٰ نے سمجھائی ہے یہ ہے کہ وہی میدان جس میں کفار مکہ جمع ہوئے تھے اور اپنا نمائندہ بھیج کر ابو طالب سے مطالبہ کیا تھا کہ حمد (ﷺ) کو ہمارے حوالہ کر دو اسی میدان میں فتح مکہ کے وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلامی جھنڈے گاڑے اور اس طرح اللہ تعالیٰ نے بتا دیا کہ اے کفار ! تم یہاں جمع ہو کر محمد ( ﷺ ) کو بلاتے تھے اس لئے کہ تم جو چاہو اُس کے ساتھ

Page 172

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۴۹ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات صلى الله سلوک کرو اب ہم محمد ( ﷺ ) کو اسی میدان میں لائے ہیں اس لئے نہیں کہ جو سلوک تم چاہو اُس کے ساتھ سلوک کرو بلکہ اس لئے کہ محمد ﷺ جو سلوک چاہے تمہارے ساتھ کرے.تم تو محمد رسول اللہ کو اس لئے میدان میں مانگ رہے تھے کہ تم اس کے ساتھ جو چاہو وہ سلوک کرسکو اور ہم محمد ﷺ کا اس میدان میں لے بھی آئے ہیں مگر اس لئے نہیں کہ تم جو چاہو اس کے ساتھ سلوک کرو بلکہ اس لئے کہ وہ جو چاہے تمہارے ساتھ سلوک کرے.غرض کفار مکہ کے مطالبہ کے مقابلہ میں پہلے تو اللہ تعالیٰ نے یہ معجزہ دکھایا کہ انہی مطالبہ کرنے والوں کے ساتھیوں اور شدید ترین دشمنوں میں سے کچھ لوگ الگ ہو گئے اور انہوں نے اعلان کیا کہ ہم محمد کو مطالبہ کرنے والوں کے سپرد نہیں کریں گے اور یہ کہنے والے وہی دشمن تھے جو ہر روز رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیا کرتے تھے اور آپ پر پتھراؤ کیا کرتے تھے اور دوسرا معجزہ اللہ تعالیٰ نے یہ دکھایا کہ وہ آپ کو اسی میدان میں لایا جہاں بیٹھ کر ائمتہ الکفر نے آپ کے خلاف میٹنگ کی تھی اور ابو طالب سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ محمد ﷺ کو ان کے حوالے کر دیں مگر اس حالت میں کہ آپ کے ساتھ وہ سلوک نہ ہو جو مکہ والے آپ کے ساتھ کرنا چاہیں بلکہ مکہ والوں کے ساتھ وہ سلوک ہو جو آپ ان کے ساتھ کرنا چاہیں.غرض جب ابوطالب نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مطالبہ کرنے والے کفار مکہ کو کہلا بھیجا کہ میں اور میری قوم محمد کو تمہارے سپرد نہیں کر سکتے اس لئے تم لوگ جو چاہو ہمارے ساتھ کرو ہم اس کے مقابلہ کے لئے تیار ہیں ، تو اس پر کفار مکہ نے ایک با قاعدہ معاہدہ لکھا کہ کوئی شخص بنو ہاشم اور بنو مطلب کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات نہیں رکھے گا، کوئی شخص ان کے ساتھ رشتہ نہیں کرے گا، کوئی شخص نہ ان کے پاس کچھ فروخت کرے گا اور کوئی شخص نہ ان سے کچھ خریدے گا اور نہ ہی کوئی شخص کھانے پینے کی کوئی چیز ان کے پاس جانے دے گا جب تک وہ لوگ محمد کو ہمارے حوالہ نہ کر دیں.یہ معاہدہ با قاعدہ لکھ کر کعبہ کی دیوار کے ساتھ آویزاں کر دیا گیا.چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور بنو ہاشم اور بنو مطلب کے تمام لوگ کیا مسلم اور کیا غیر مسلم شعب ابی طالب میں محصور ہو گئے اور شعب ابی طالب وہ جگہ تھی جو بنو ہاشم کا خاندانی درہ تھا اس میں وہ لوگ قیدیوں کی طرح نظر بند کر دیئے گئے اور مکہ کی عملی زندگی سے بالکل منقطع ہو گئے.اب دونوں طرف ہی ضد تھی ایک طرف تو یہ ضد تھی کہ جب تک

Page 173

انوار العلوم جلد ۱۹ ܬܙ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات محمد (ﷺ) اپنی تعلیم کو نہیں چھوڑتا یا اُس کی قوم اُسے ہمارے حوالے نہیں کر دیتی ہم اس مقاطعہ کو برقرار رکھیں گے.دوسری طرف یہ ضد تھی اور اس کو ضد نہیں بلکہ استقلال کہنا چاہئے کہ چاہے ہمارے ساتھ کتنا ہی بُرا سلوک کیوں نہ روا رکھا جائے ہم ان کے مطالبہ کو تسلیم نہیں کر سکتے.گویا ایک طرف راج ہٹ تھی اور دوسری طرف دین ہٹ تھی اور یہ بٹ کی دونوں قسمیں آپس میں مقابلہ کے لئے تکی ہوئی تھیں.کفر چاہتا تھا کہ اسلام پر غالب آجائے اور اسلام چاہتا تھا کہ کفر کو کھا جائے.شعب ابی طالب میں محصور ہونے کے ایام میں محصور ہونے والوں کو جو جو تکلیفیں اُٹھانی پڑیں ان کا حال پڑھ کر بدن پر لرزہ آ جاتا ہے.صحابہ کہتے ہیں کہ بعض اوقات انہوں نے غذا نہ ہونے کی وجہ سے جنگلی جانوروں کی طرح درختوں کے پتے کھا کھا کر گزارہ کیا اور بعض نے سوکھے ہوئے چھڑے کو پانی میں صاف اور نرم کر کے بھون کر کھا لیا.چھوٹے چھوٹے بچوں کی یہ حالت ہوتی تھی کہ بھوک کی وجہ سے ان کے رونے اور چیخنے کی آواز میں دور دور تک سنائی دیتی تھیں اور یہ تکلیف کوئی ہفتہ دو ہفتہ یا مہینہ دو مہینہ کے لئے نہ تھی بلکہ ایک لمبے عرصہ کے لئے تھی اور حالت یہاں تک پہنچ چکی تھی کہ صحابہ کہتے ہیں بجائے پاخانہ کے ہم مینگنیاں کرتے تھے مگر دونوں فریق اپنی اپنی ہٹ پر قائم تھے.ایک طرف یہ ضد تھی کہ اسلام ہمارے سامنے سرنگوں ہو جائے اور دوسری طرف استقلال کا یہ عالم تھا کہ وہ کہتے تھے کہ چاہے اس رستہ میں ہماری جانیں بھی کیوں نہ چلی جائیں ہم اپنے منصب کو ترک نہیں کر سکتے.اب پھر اللہ تعالیٰ نے اس معاملہ میں دخل دیا اور وہ اس طرح کہ قریش کے اندر بعض نرم دل اور شریف الطبع لوگ بھی تھے جو اس ظالمانہ معاہدہ کو دیکھ دیکھ کر دل ہی دل میں کڑھتے تھے مگر وہ قوم کے مقابلہ کی تاب نہ رکھتے تھے.آخر جب انہوں نے دیکھا کہ ظلم حد سے بڑھ رہا ہے تو ان میں سے ایک نوجوان نے دلیری کی اور جرات سے کام لیتے ہوئے چار پانچ اور نو جوانوں کو اپنے ساتھ لیا اور کہا یہ ظلم اب برداشت سے باہر ہوا جا تا ہے کیا اس سے بڑھ کر بھی ظلم کی کوئی حد ہوسکتی ہے کہ ہم لوگ تو یہاں آرام سے زندگی بسر کر رہے ہیں اور مسلمان بے چارے اور ان کے ساتھی اڑھائی سال سے بے آب و دانہ پڑے ہیں اور کوئی ان کا پُرسانِ حال نہیں.یہ کہہ کر وہ گئے اور معاہدہ کو جو

Page 174

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۵۱ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات بوسیدہ ہو چکا تھا اُتار کر پھاڑ دیا اُس کے بعد انہوں نے تلوار میں ہاتھ میں لیں اور شعب ابی طالب کے دروازے پر پہنچے اور محصورین کو اپنی تلواروں کی چھاؤں میں وہاں سے نکال لائے.جب وہ نوجوان اس معاہدہ کے خلاف تلواریں لے کر کھڑے ہوئے تو اُس وقت اللہ تعالی عرش پر کہ رہا تھا آلیس الله بکاف عبده اے محمد ﷺ ! کیا ہم اپنے بندے کے لئے کافی نہیں ہیں؟ اب دیکھو دشمنوں کو کس نے تحریک کی تھی کہ وہ اس معاہدہ کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں اور پھر اس کیڑے کو جس نے معاہدہ کا کا غذ کھایا تھا اور بوسیدہ کیا تھا کس نے تحریک کی تھی کہ وہ معاہدہ کو کھا جائے یہ محض خدا تعالیٰ کا فضل اور آليس الله بکاف عبده کا نمونہ تھا.معاہدہ کی تحریر کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب کہ آپ محصور تھے ایک دن اپنے چچا حضرت ابو طالب سے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے ک وہ معاہدہ جو ہمارے خلاف لکھا گیا تھا اور کعبہ کی دیوار کے ساتھ آویزاں کیا گیا تھا اُس کا کاغذ کھایا جا چکا ہے.روایات میں لکھا ہے کہ ابو طالب فوراً خانہ کعبہ میں گئے جہاں بہت سے رؤسائے قریش مجلس لگائے بیٹھے تھے اور انہوں نے جاتے ہی کہا اے قریش ! تمہارا یہ ظالمانہ معاہدہ کب تک چلے گا محمد نے مجھے بتایا ہے کہ خدا تعالیٰ نے اس معاہدہ کی تحریر کومحو کر دیا ہے تم اس معاہدہ کو نکالو تا کہ دیکھیں کہ میرے بھتیجے کی بات کہاں تک درست ہے.چنانچہ معاہدہ دیوار سے اتروا کر دیکھا گیا تو واقعی وہ سب کرم خوردہ ہو چکا تھا.اس پر قریش کے وہ شریف الطبع لوگ جو اس ظالمانہ معاہدہ کے خلاف ہو چکے تھے اور جن کے دل میں انصاف، رحم اور قرابت داری کے جذبات پیدا ہو رہے تھے ان کو معاہدہ کے خلاف آواز اُٹھانے کا موقع ہاتھ آ گیا.چنانچہ انہوں نے کاغذ پھاڑ دیا اور اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئے.اسے اس کے بعد مکہ والوں نے فیصلہ کیا کہ محمد ﷺ کے ساتھ کوئی شخص بات چیت نہ کرے اور نہ اس کی بات کو سنے اور یہ آپ کے لئے نہایت تکلیف دہ تھا کیونکہ ایک نبی کے لئے سب سے بڑی تکلیف دہ بات یہ ہوتی ہے کہ لوگ اس کی بات نہ سنیں اور اس کے ساتھ نہ بولیں.خدا تعالیٰ کے نبی تو یہ چاہتے ہیں کہ خواہ لوگ اُن کو جی بھر کر گالیاں دے لیں مگر کم از کم اُس پیغام

Page 175

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۵۲ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات کو تو سُن لیں جو وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے بنی نوع انسان کے لئے لائے ہیں.حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کئی دفعہ ہم نے ایک واقعہ سنا ہے.آپ فرمایا کرتے تھے کہ دشمن جب ہمیں گالیاں دیتے ہیں اور مخالفت کرتے ہیں تو ہمیں امید ہوتی ہے کہ ان میں سے سعید روحیں ہماری طرف آجائیں گی لیکن جب نہ تو لوگ ہمیں گالیاں دیتے ہیں اور نہ ہی مخالفت کرتے ہیں اور بالکل خاموش ہو جاتے ہیں تو یہ بات ہمارے لئے تکلیف دہ ہوتی ہے.آپ فرمایا کرتے تھے کہ نبی کی مثال اُس بڑھیا کی سی ہوتی ہے جس کے متعلق مشہور ہے کہ وہ کچھ پاگل سی تھی اور شہر کے بچے اُسے چھیڑا کرتے تھے اور وہ انہیں گالیاں اور بد دعائیں دیا کرتی تھی آخر بچوں کے ماں باپ نے تجویز کی کہ بچوں کو روکا جائے کہ وہ بڑھیا کو دق نہ کیا کریں چنانچہ انہوں نے بچوں کو سمجھایا مگر بچے تو بچے تھے وہ کب باز آنے والے تھے یہ تجویز بھی کارگر ثابت نہ ہوئی.آخر بچوں کے والدین نے فیصلہ کیا کہ بچوں کو باہر نہ نکلنے دیا جائے اور دروازوں کو بند رکھا جائے چنانچہ انہوں نے اس پر عمل کیا اور دو تین دن تک بچوں کو باہر نہ نکلنے دیا.اس بڑھیا نے جب دیکھا کہ اب بچے اسے دق نہیں کرتے تو وہ گھر گھر جاتی اور کہتی کہ تمہارا بچہ کہاں گیا ہے؟ کیا اسے سانپ نے ڈس لیا ہے؟ کیا وہ ہیضہ سے مر گیا ہے؟ کیا اس پر چھت گر پڑی ہے؟ کیا اس پر بجلی گر گئی ہے؟ غرض وہ ہر دروازہ پر جاتی اور اس قسم کی باتیں کرتی آخر لوگوں نے سمجھا کہ بڑھیا نے تو پہلے سے بھی زیادہ گالیاں اور بد دعائیں دینی شروع کر دی ہیں اس لئے بچوں کو بند رکھنے کا کیا فائدہ اُنہوں نے بچوں کو چھوڑ دیا.آپ فرمایا کرتے تھے یہی حالت نبی کی ہوتی ہے.جب مخالفت تیز ہوتی ہے تب بھی اسے تکلیف ہوتی ہے اور جب مخالف جاتے ہیں تب بھی اسے تکلیف ہوتی ہے کیونکہ جب تک مخالفت نہ ہولوگوں کی توجہ الہی سلسلہ کی طرف پھر نہیں سکتی.غرض نبی کے لئے سب سے بڑی تکلیف دہ چیز یہی ہوتی ہے کہ لوگ اُس کی مخالفت چھوڑ دیں اور اُس کی باتیں نہ سنیں اس لئے جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ مکہ کے لوگ آپ کی باتیں نہیں سنتے اور نہ وہی آپ کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں تو آپ نے ارادہ فرمایا کہ مکہ سے باہر کسی اور جگہ کے لوگوں کو تبلیغ کرنی چاہئے چنانچہ آپ نے طائف جانے کا

Page 176

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۵۳ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات.ارادہ فرمایا.طائف ایک مشہور مقام ہے جو مکہ سے جنوب مشرق کی طرف چالیس میل کے فاصلہ پر ہے طائف میں بڑے بڑے صاحب اثر اور دولت مند لوگ آباد تھے وہ لوگ اپنے آپ کو بڑا جنگجو خیال کرتے تھے اور طائف کی بستی حجاز کی بہت بڑی چھاؤنی سمجھی جاتی تھی.غرض آپ طائف پہنچے اور آپ نے وہاں کچھ دنوں تک بڑے بڑے رؤساء کو تبلیغ کی مگر انہوں نے بھی اسلام کو نہ مانا بلکہ تمسخر سے کام لیا.طائف کے رئیس اعظم عبد یا لیل نے اس خیال سے کہ کہیں آپ کی باتوں کا اثر شہر کے نوجوانوں پر نہ ہو جائے آوارہ گردنو جوانوں کو اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ آپ پر پتھر برسائیں اور شہر کے کتے آپ کے پیچھے لگائیں اور آپ کو گالیاں دیں چنانچہ ان اوباشوں نے آپ کے پیچھے کتے لگا دیئے اور آپ کو سخت گالیاں دیں اور ساتھ ہی آپ پر پتھراؤ شروع کر دیا جس سے آپ کا سارا بدن خون سے تر بتر ہو گیا اور برابر تین میل تک ان اوباشوں نے آپ کا تعاقب کیا اور آپ پر پتھر برساتے آئے.طائف سے تین میل کے فاصلہ پر پہنچ کر ان لوگوں نے آپ کا پیچھا چھوڑ ا مگر اُس وقت تک آپ کا سارا جسم لہولہان ہو چکا تھا آپ اسی حالت میں تھے کہ خدا تعالیٰ کا فرشتہ آپ کے پاس آیا اور اُس نے کہا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے آپ کے پاس بھیجا ہے اور کہا ہے کہ اگر آپ حکم دیں تو میں ابھی یہ پہاڑ جو سامنے دکھائی دیتا ہے اسے طائف کی بستی پر اُلٹ دوں اور اس کو تباہ کر دوں.آپ نے فرمایا نہیں نہیں آخر انہی لوگوں نے ایمان لانا ہے اگر ان پر عذاب آ گیا اور یہ تباہ ہو گئے تو مجھے پر ایمان کون لائے گا.یہ بھی آلیس الله بکاف عبده کا نمونہ تھا کہ اللہ تعالیٰ نے طائف والوں کے ظلم و ستم کو دیکھ کر اپنے پہاڑوں کے فرشتہ کو آپ کے پاس بھیجا کہ اگر اجازت ہو تو طائف کی بستی کو تباہ کر دیا جائے یہ الگ بات ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرشتہ کو اس بات کی اجازت نہ دی اور وہ تباہی سے بچ گئے.کوئی نادان کہہ سکتا ہے کہ فرشتہ کا آنا ایک خیالی بات ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا آپ پر پہلے بھی کبھی فرشتہ کا نزول ہوا تھا یا نہیں اور پہلے بھی کبھی خدا تعالیٰ کی تائید اور نصرت آپ کے شامل حال ہوئی تھی یا نہیں؟ ہم تو دیکھتے ہیں کہ ہر ایسے موقع پر اللہ تعالیٰ کی نصرت آپ کے شامل حال رہی اور خدا تعالیٰ کے فرشتے آپ کی مدد کے لئے اترتے رہے.کیا حضرت عمرؓ کے

Page 177

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۵۴ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات سے تلوار لے کر نکلنے کے وقت خدا تعالیٰ کے فرشتے آپ کی مدد کے لئے اُترے تھے یا نہیں؟ کیا ہجرت حبشہ کے بعد خدا تعالیٰ کے فرشتوں نے اُتر کر مٹھی بھر مسلمانوں کو ظالم کفار کے چنگل میں جانے سے بچایا تھا یا نہیں؟ کیا حضرت ابو بکر کے ہجرت کے ارادہ سے گھر سے نکلنے کے وقت جبکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس باوفا اور پرانے دوست کی جدائی کا صدمہ ہونے والا تھا خدا تعالیٰ کے فرشتوں کا نزول ہوا تھایا نہیں ؟ اور پھر خدا تعالیٰ نے ایک دشمن اسلام کے دل کو حضرت ابو بکر کو پناہ دینے کے لئے نرم کر دیا تھا یا نہیں ؟ اسی طرح طائف سے واپسی کے وقت بھی خدا تعالیٰ کے فرشتہ کا نزول آپ پر ہوا آگے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی فرشتہ کو اجازت نہ دی کہ طائف کی بستی کو تباہ کر دیا جائے ورنہ وہ تو حکم کا منتظر تھا اور آپ کے ذرا سے اشارے کی دیر تھی.اس کے بعد ایک اور نظارہ آتا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے خود دشمنوں کے ہاتھوں آپ کی حفاظت کے سامان پیدا کر دیئے طائف سے تین میل کے فاصلہ پر مکہ کے ایک رئیس عتبہ بن ربیعہ کا ایک باغ تھا جس میں دیگر پھلدار درختوں کے علاوہ انگور وغیرہ بھی تھا.جب طائف کے لوگ آپ کا تعاقب کر کے اور آپ پر پتھر ڈا کر کے واپس لوٹ گئے تو آپ اس باغ کے درختوں کے سایہ میں ایک جگہ بیٹھ کر ستانے لگے اُس وقت آپ کا دل بہت بوجھل ہو رہا تھا اس غم کے ساتھ کہ یہ سفر بھی خالی گیا اور خدا تعالیٰ کی توحید پر ایمان لانے والوں میں اضافہ نہ ہوا.پھر آپ کا دل ان زخموں کی وجہ سے بھی بوجھل تھا جو طائف کے اوباشوں کے پتھراؤ کی وجہ سے آپ کے جسم پر پڑ گئے تھے مگر اللہ تعالیٰ نے انہی کفار مکہ کے دلوں کو آپ کے لئے نرم کر دیا جو ہمیشہ آپ کو تکلیفیں دیا کرتے تھے.عتبہ اور شیبہ اُس وقت اپنے باغ میں موجود تھے اور انہوں نے دور سے آپ کی ساری حالت دیکھ لی تھی جب انہوں نے یہ دیکھا کہ آپ سخت زخمی حالت میں ایک درخت کے سایہ کے نیچے بیٹھے ہیں تو ان کے دلوں میں دور و نزدیک کی رشتہ داری کا یا کچھ قومی احساس پیدا ہوا اور انہوں نے انگور کے کچھ خوشے تو ڑ کر ایک طشت میں رکھے اور اپنے ایک عیسائی غلام کے ہاتھ آپ کے لئے بھیجے.وہ غلام مذہبا عیسائی تھا اس نے طشت لا کر آپ کے سامنے رکھ دیا.آپ نے بِسمِ اللهِ الرَّحَمنِ الرَّحِیمِ پڑھ کر انگور

Page 178

انوار العلوم جلد ۱۹ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات کھانے شروع کئے یہ دیکھ کر عیسائی غلام سخت حیران ہوا اور آپ سے کہنے لگا آپ مکہ کے رہنے والے ہیں؟ آپ نے فرمایا ہاں! وہ کہنے لگا آپ نے پھر بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ کہاں سے سیکھی ہے؟ آپ نے فرمایا میں بے شک مکہ کا رہنے والا ہوں مگر میں خدائے واحد کو ماننے والا ہوں.پھر آپ نے پوچھا تم کہاں کے رہنے والے ہو؟ غلام نے کہا میں نینوا کا رہنے والا ہوں.آپ نے فرمایا کیا تم اُسی نینوا کے رہنے والے ہو جو خدا کے صالح بندے یونس بن متی کا مسکن تھا ؟ عیسائی غلام نے کہا ہاں مگر آپ کو یونس کے متعلق کیسے معلوم ہوا.آپ نے فرمایا وہ میرا بھائی تھا کیونکہ وہ بھی اللہ تعالیٰ کا نبی تھا اور میں بھی اللہ تعالیٰ کا نبی ہوں.عیسائی غلام نے کہا اچھا آپ کی تعلیم کیا ہے؟ اس پر آپ نے اسے مختصر طور پر اپنی تعلیم سنائی اور اسے تبلیغ بھی کی وہ غلام آپ کی باتیں سُن کر ایسا مسحور ہوا کہ جوں جوں آپ باتیں کرتے جاتے تھے اُس کے جذبات اُبھرتے جاتے تھے آخر اس نے آپ کے ہاتھ چومتے ہوئے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! میں آپ پر ایمان لاتا ہوں.۲۳ کیونکہ آپ کی تعلیم نبیوں والی ہے عتبہ اور شیبہ دور بیٹھے اس نظارہ کو حیرانگی کے ساتھ دیکھ رہے تھے.جب غلام واپس ان کے پاس پہنچا تو انہوں نے اسے کہا تم نے یہ کیا حرکت کی تھی کہ اس شخص کے ہاتھ چوم رہے تھے.اس نے کہا جوتعلیم میں نے اس شخص کی زبانی سنی ہے وہ نبیوں والی تعلیم ہے.پس پیشتر اس کے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں واپس پہنچتے خدا تعالیٰ نے آپ کو ایک موحد دے دیا اور آپ کے اُس افسوس کو جو سفر طائف کی وجہ سے آپ کو ہوا تھا دور کر دیا.اس طرح اللہ تعالیٰ نے جسمانی پھل (انگور ) بھی انہیں دشمنوں کے ہاتھوں سے دیا جو ہمیشہ آپ کو پتھر مارا کرتے تھے اور روحانی پھل (عیسائی) غلام کا ایمان لانا ) بھی انہی دشمنوں کے ہاتھ سے دیا گویا وہ غلام جسمانی پھل آپ کو دے گیا اور آپ سے روحانی پھل لے گیا.اُس وقت خدا تعالیٰ عرش پر بیٹھا کہہ رہا تھا اليس الله بکاف عبده کیا اے محمد ! تیرے دل میں یہ افسوس تھا کہ اس سفر میں ایک بھی موحد نہیں ملالو میں نے اس افسوس کو دور کرتے ہوئے ایک موقد تم کو دے دیا اور تیرے دشمنوں کے ہاتھوں سے دیا بے شک وہ موحد ایک غلام تھا مگر وہ دنیا کی نظروں میں غلام تھا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نظروں میں وہ غلام نہ تھا بلکہ قیصر و کسریٰ اور اور فراعنہ مصر

Page 179

ܪܩܙ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات انوار العلوم جلد ۱۹ بھی اس کے مقابلہ میں کچھ حیثیت نہ رکھتے تھے.یہی وہ غلام تھے جن کو لوگ ذلیل سمجھتے تھے مگر جب اسلامی حکومت کا زمانہ آیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کو ایسا عروج بخشا کہ بڑے بڑے رؤساءان کے مقابلہ میں بالکل بیچ ہو گئے.تاریخ میں لکھا ہے کہ حضرت عمر اپنی خلافت کے ایام میں جب حج کے لئے مکہ مکرمہ آئے تو مکہ کے بڑے بڑے رؤساء ان کی ملاقات کے لئے حاضر ہوئے.حضرت عمر کو یہ خصوصیت حاصل تھی کہ آپ لوگوں کے نسب ناموں کو یا درکھنے میں بڑے ماہر تھے اور ان کو مکہ والوں کی کئی کئی نسلوں تک کے نام یاد تھے غرض مکہ کے رؤساء آپ کے پاس آتے گئے اور آپ انہیں بٹھاتے گئے حتی کہ ایک لمبی سی قطار بن گئی.اس زمانہ میں کوئی بڑے ہال یا با رکیں تو ہوتی نہ تھیں یہی دس دس بارہ فٹ کے کمرے ہوتے تھے اس لئے وہ نو جوان روسا ء ایک کمرہ میں قطارسی بنا کر بیٹھ گئے تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ انہی غلاموں میں سے ایک غلام حضرت عمر کی ملاقات کے لئے آیا حضرت عمر نے رؤساء کی قطار میں سے ایک کو فرمایا ذرا پیچھے ہٹ جاؤ اور انہیں جگہ دے دو.تھوڑی دیر بعد ایک اور غلام آیا تو حضرت عمر نے ایک اور رئیس کو ہٹا کر اس کے بیٹھنے کی جگہ بنائی اسی طرح کئی غلام آئے اور اتنے ہی مکہ کے رؤساء کو کو ہٹا کر ان کے بیٹھنے کی لئے جگہ بنائی حتی کہ رؤساء جوتیوں والی جگہ میں پہنچ گئے اور آخر وہ اس ذلت اور صدمہ کو برداشت نہ کرتے ہوئے وہاں سے اُٹھ کھڑے ہوئے اور باہر جا کر ایک دوسرے سے کہنے لگے آج تو ہماری بے عزتی کی حد ہوگئی ہے کہ ہمارے مقابلہ میں غلاموں کو ترجیح دی گئی ہے ان غلاموں کو جو ہمارے باپ دادا کے وقت سے ذلیل اور حقیر چلے آتے تھے اور ہماری جوتیوں میں بیٹھا کرتے تھے.ان رؤساء میں ایک سعید الفطرت رئیس بھی تھا وہ کہنے لگا آخر اس میں کس کا قصور ہے جب ہم اور ہمارے باپ دادا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دُکھ دیا کرتے تھے ، جب ہم اور ہمارے باپ دادا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تبلیغ کو روکنے کی کوششیں کیا کرتے تھے ، جب ہم اور ہمارے باپ دادا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو انتہائی دُکھوں اور مصیبتوں میں مبتلا رکھتے تھے اور جب ہم نے اور ہمارے باپ دادوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بے وفائی کا سلوک کیا اُس وقت یہی غلام تھے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وفادار رہے اس لئے

Page 180

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۵۷ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات اب جبکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت قائم ہو چکی ہے یہی لوگ معز زا اور مکرم سمجھے جانے کے حق دار ہیں نہ کہ ہم.وہ کہنے لگے اب ہماری اس غلطی کا کوئی علاج بھی ہو سکتا ہے یا نہیں؟ وہ رئیس کہنے لگا اس کے متعلق حضرت عمر سے ہی پوچھنا چاہئے چنانچہ یہ لوگ دوبارہ حضرت عمرؓ کے پاس گئے اور عرض کیا کہ ہم آپ سے ایک بات کرنا چاہتے ہیں.حضرت عمرؓ نے فرمایا میں آپ لوگوں کی بات کو سمجھ گیا ہوں مگر مجھے افسوس ہے کہ جو سلوک میں نے آپ کے ساتھ کیا ہے اس کے کرنے کے لئے میں مجبور تھا یہ کیسے ہو سکتا تھا کہ جو لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دربار میں معزز تھے میں آپ کا غلام ہو کر انہیں مکرم اور معزز نہ سمجھتا.پس میں نے آپ لوگوں کے ساتھ جو کچھ کیا وہ مجبور ہو کر کیا ہے.وہ کہنے لگے ہم بھی اس بات کو سمجھ چکے ہیں مگر آپ یہ بتائیں کہ کیا ہماری اور ہمارے باپ دادوں کی اس غلطی کا ازالہ کسی طرح ہو سکتا ہے اور کیا اس بد نما داغ کو کسی طرح دور کیا جا سکتا ہے؟ یہ سن کر حضرت عمرؓ کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے اور آپ رقت کی وجہ سے زبان سے تو ان کو کوئی جواب نہ دے سکے مگر ہاتھ اُٹھا کر شمال کی طرف اشارہ کر دیا جہاں اُن دنوں عیسائیوں سے مسلمانوں کی جنگ ہو رہی تھی.آپ کے اشارہ کا مطلب یہ تھا کہ تم لوگ اب اسلامی جنگوں میں شامل ہو کر دشمن کے مقابلہ میں نکلو اور اپنے خون بہا کر اس داغ کو دور کرو.چنانچہ تاریخوں میں آتا ہے کہ وہ رؤساء اس مجلس سے اٹھتے ہی اپنی اپنی سواریوں پر سوار ہو کر شام کی طرف چلے گئے اور ان میں سے ایک بھی زندہ واپس نہ لوٹا.۲۴ غرض غلاموں کو اسلام میں بڑا مقام حاصل ہوا اور اس نے انہیں عزت اور شرف کے ایک بہت بڑے مینار پر کھڑا کر دیا.ابوسفیان جب ایمان لایا اور مدینہ میں گیا تو اپنی ریاست کے غرور میں اس نے بعض ناز یبا باتیں ایک مجلس میں کہہ دیں جس پر مدینہ کے لوگوں نے جن میں بعض غلام بھی تھے ابوسفیان کے خلاف کچھ باتیں کہیں.جب یہ باتیں ہو رہی تھیں تو حضرت ابو بکر کہیں پاس سے گزر رہے تھے وہ باتیں سن کر کھڑے ہو گئے اور ان لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا تم لوگ جانتے نہیں یہ شخص ( ابوسفیان ) مکہ کا بہت بڑا رئیس ہے.اس کے بعد اس خیال سے کہ مدینہ والوں کی باتوں کی وجہ سے ابوسفیان کی دل شکنی نہ ہو اور یہ باتیں سن کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی

Page 181

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۵۸ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات.ناراض نہ ہو جائیں حضرت ابوبکر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا يَا رَسُولَ اللہ! میں فلاں جگہ سے گزر رہا تھا تو میں نے سنا کہ فلاں فلاں ابتدائی ایمان لانے والوں نے (حضرت ابو بکر نے چند غلاموں کا نام لیا ) ابوسفیان کے متعلق بعض سخت الفاظ کہے ہیں حضرت ابو بکر کا تو یہ خیال تھا کہ آپ ان ہتک کرنے والوں کو ڈانٹیں گے مگر آپ کے چہرے پر ناراضگی کے آثار پیدا ہوئے اور آپ نے فرمایا ابوبکر ! اگر تم نے کوئی بات کہہ کر اُن کا دل دُکھایا ہے تو تم نے ان کا دل نہیں دکھایا بلکہ خدا تعالیٰ کا دل دُکھایا ہے اور اگر وہ تم پر ناراض ہیں تو خدا تعالیٰ بھی تم پر ناراض ہے.حضرت ابو بکر اُسی وقت اُٹھ کر اس مجلس میں گئے اور ان لوگوں سے پوچھا کہ آپ مجھ پر ناراض تو نہیں ہیں؟ اور جب انہوں نے کہا کہ نہیں نہیں ناراضگی کی کیا بات ہے تو حضرت ابو بکر کو تسلی ہوئی.۲۵ غرض محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قرب کی وجہ سے غلام غلام نہ رہے تھے بلکہ وہ دوسرے رؤساء سے بھی بڑھ کر معزز اور مکرم ہو گئے تھے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو وہ اعزاز بخشا جو عرب کے بڑے بڑے رؤساء کو بھی حاصل نہ تھا.جب فتح مکہ کے وقت آپ شہر میں داخل ہوئے تو آپ نے فرمایا جو شخص خانہ کعبہ میں داخل ہو جائے گا اسے پناہ دی جائے گی ، جو شخص ابو سفیان کے گھر میں داخل ہو جائے گا اسے بھی امن دیا جائے گا پھر آپ نے اسلامی جھنڈا ایک شخص کے ہاتھ میں دے کر فرمایا یہ بلال کا جھنڈا ہے جو شخص بلال کے ۲۶ جھنڈے کے نیچے آ جائے گا اُس کو بھی امن دیا جائے گا.اسے یہ وہی بلال تھا جسے وہ لوگ تپتی ہوئی ریت پر لٹایا کرتے تھے ، جسے مکہ کے پتھر یلے میدان میں گرم پتھروں پر ننگا کر کے لٹا دیتے تھے اور سینے پر پتھر رکھ دیتے تھے ، جسے وہ لوگ ٹانگوں میں رسہ ڈال کر شہر کے شریر اور او باش نو جوان اور بچوں کے حوالے کر دیا کرتے تھے اور وہ ان کو مکہ کی گلیوں میں گھسیٹا کرتے تھے ، یہ وہی بلال تھے جہنیں مکہ کے لوگ حبشی غلام ہونے کی وجہ سے سخت ذلیل سمجھا کرتے تھے مگر اب اسلام میں داخل ہو جانے کی وجہ سے بلال کو وہ مقام اور رتبہ حاصل ہوا کہ وہی بلال کو ذلیل سمجھنے والے لوگ اس طرح امان پا سکتے تھے کہ وہ بلال کے جھنڈے کے نیچے آجائیں.پس جب طائف کی بستی والوں نے کہا ہم محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کو تیار نہیں تو اللہ تعالیٰ نے

Page 182

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۵۹ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات آپ کو خالی ہاتھ واپس نہیں بھیجا بلکہ یونس بن متی پر ایمان لانے والا ایک شخص آپ کو دے دیا اور اس نے آپ کو ہی انگور نہ کھلائے بلکہ خود بھی آپ سے روحانی انگور کھا کر واپس ہوا.اُس وقت عرش پر خدا تعالیٰ کہہ رہا تھا آلیس الله بکاف عبده اے محمد ! تو یہ خیال کر رہا تھا کہ اس سفر میں توحید کے ماننے والوں میں اضافہ نہیں ہوا مگر کیا ہم نے تجھے ایک مخلص اور با وفا آدمی دیا یا نہیں دیا.اس کے بعد ایک اور شاندار نظارہ ہمیں نظر آتا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس باغ میں تھوڑی دیر تک آرام فرمانے کے بعد وہاں سے روانہ ہوئے اور نخلہ میں پہنچے جو مکہ سے ایک منزل کے فاصلہ پر واقع ہے.وہاں کچھ دن قیام کرنے کے بعد آپ نے مکہ جانے کا ارادہ کیا مگر مکہ والوں کا یہ قانون تھا کہ ایک دفعہ جو شخص شہر کو چھوڑ جاتا تھا اُس کے شہریت کے حقوق بھی جاتے رہتے تھے.یعنی جب تک کوئی شخص ملکہ کو چھوڑ کر نہیں جاتا تھا اسے سیٹزن (Citizen) یعنی شہریت کے حقوق حاصل ہوتے تھے مگر شہر کو ایک دفعہ چھوڑ جانے کے بعد جبکہ شہر کے لوگ اس سے ناراض ہوں اُس کے وہ حقوق چھن جاتے تھے اور دوبارہ اُس شہر میں آنے پر وہ حقوق اُسے اس وقت تک نہ مل سکتے تھے جب تک قانون اُسے اس کی اجازت نہ دے اور وہ قانون یہ تھا کہ شہر کا کوئی رئیس اُسے اپنی حفاظت میں لے لے.چنانچہ آپ نے اس قانون پر عمل کیا اور حضرت زید کو مکہ کے ایک رئیس مطعم بن عدی کے پاس بھیجا اور کہلا بھیجا کہ میں مکہ میں دوبارہ داخل ہونا چاہتا ہوں کیا تم اس کام میں میری مدد کر سکتے ہو؟ آپ نے کسی ایسے شخص کو پیغام نہ بھیجا جو مخالفت میں پُر جوش نہ تھا بلکہ اس شخص کو پیغام بھیجا جو اسلام کا اشد ترین مخالف تھا اگر کوئی مرنجان مرنج آدمی ہوتا تو لوگ سمجھتے کہ وہ نرم دل آدمی تھا اس لئے اس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی حفاظت میں لے کر مکہ میں داخل کر لیا مگر مطعم بن عدی اسلام کا سخت مخالف تھا مگر ساتھ ہی یہ بات بھی تھی کہ ایسے حالات میں پناہ دینے سے انکار کرنا شرفائے عرب کی فطرت کے خلاف تھا چنانچہ جب حضرت زید نے مطعم بن عدی سے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہاری طرف پیغام بھیجا ہے کہ کیا تم مجھے اپنی حفاظت میں لے کر مجھے شہری حقوق دلا سکتے ہو؟ تو وہ بلا حیل و حجت کھڑا ہو گیا اور اس نے اپنے تمام بیٹوں کو جمع کیا اور وہ سب مسلح

Page 183

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۶۰ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات.ہو کر خانہ کعبہ کے پاس کھڑے ہو گئے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کہلا بھیجا کہ آپ آجا ئیں.آپ تشریف لائے اور پہلے خانہ کعبہ کا طواف کیا اور پھر وہاں سے مطعم بن عدی اور اس کے بیٹوں کی تلواروں کے سایہ میں اپنے گھر میں داخل ہو گئے.اس موقع پر مطعم بن عدی نے اپنے بیٹوں سے کہا یا درکھو جب تک تمہارے جسموں کے ٹکڑے ٹکڑے نہ ہو جا ئیں محمد ے کو کسی قسم کی گزند نہ پہنچنے پائے ساتھ ہی اُس نے مکہ میں اعلان کر دیا کہ میں محمد ﷺ کوشہری حقوق دیتا ہوں پس جس وقت شہری حقوق کا سوال آیا اور مکہ والے نہ چاہتے تھے کہ آپ دوبارہ شہر میں داخل ہوں اُس وقت خدا تعالیٰ نے ایک شدید ترین دشمن کے ذریعہ آپ کو مکہ میں داخل کیا اور بتا دیا کہ آليْسَ اللهُ بِكَافٍ عبد کی اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں اپنے بندے کے لئے کافی نہیں ہوں ؟ P☑ الزمر : ۳۷ الفضل ۲۳ را گست ۵ ، ۷، ۸، ۱۴،۱۳،۹، ۱۶، ۱۷، ۱۸/ نومبر ۱۹۶۱ء) تذکرہ صفحہ ۲۵.ایڈیشن چہارم زبور باب ۱۱۸ آیت ۲۲.نارتھ انڈیا بائبل سوسائٹی مرزا پوره ۱۸۷ء سیرت ابن هشام جلد ا صفحه ۱۷۱ تا ۱۷۳ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء سیرت ابن هشام جلد اصفحه ۲۰۰-۲۰۱ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء ك القصص: ۱۵ الاحقاف: ۱۶ العلق: ۲ تا ۶ بخاری کتاب بدء الوحي باب كيف كان بدء الوحي (الخ) سیرت ابن هشام جلد ا صفحه ۲۶۲ تا ۲۶۵ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء سیرت ابن هشام جلدا صفحه ۲۶۹ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء سیرت ابن هشام جلد ا صفحه ۳۳۹ ۳۴۰ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء بخاری کتاب مناقب الانصار باب هجرة النبي الا الله و اصحابه (الخ) ۱۵ سیرت ابن هشام جلد ا صفحه ۳۱۲۳۱۱ مطبوعه مصر ۱۹۳۶ء

Page 184

۲۶ رد انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۶۱ رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تمام اہم واقعات کا طه: ۱۵ السيرة الحلبية الجزء الاول صفحہ ۳۶۸ مطبوعہ مصر ۱۹۳۲ء 19 سیرت ابن هشام جلد ا صفحه ۲۸۵ مطبوع جلد اصفحه ۲۸۵ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء ٢٠ السيرة الحلبية جلد ا صفحه ۳۸۳ مطبوعہ مصر ۱۹۳۲ء سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۱۶، ۱۷ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء ۲۲ مسلم كتاب الجهاد باب مالقى النبي صلى الله عليه وسلم من اذى (الخ) سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۶۲ مطبوعه مصر ۱۹۳۶ء ۲۴ اسد الغابة جلد ۲ صفحه ۳۷۲ مطبوعہ ریاض ۱۲۸۵ھ ܂ طبقات ابن سعد جلد ا صفحه ۲۱۲ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۵ء

Page 185

Page 186

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۶۳ الفضل کے اداریہ جات از سیدنا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ اسیح الثانی الفضل کے اداریہ جات

Page 187

Page 188

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۶۵ الفضل کے اداریہ جات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ سیاست حاضره اس وقت ملک میں سیاست کا دور دورہ ہے.”ہندوستان آزاد ہو کر رہے گا“ کے ہندوستانی نعرہ کی جگہ اب برطانوی حکام یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم ہندوستان کو آزادی دے کر رہیں گے لیکن ہندوستانی ہیں کہ آزادی لینے کا نام نہیں لیتے.ہر اک انگریزوں کی طرف دیکھ کر آنکھیں مار رہا ہے کہ میرے دوست یہ خمر لطیف میری جھولی میں پھینکو.ہندوؤں کے ظلموں کو دیکھ کر مسلمانوں نے پاکستان کا مطالبہ کیا غرض یہ تھی کہ اگر ایک حصہ ملک میں ہندو ثقافت کو ترقی کا موقع ملے تو دوسرے میں مسلمان بھی اپنے دل کا جوش نکال لیں.پہلے تو اس نعرہ پاکستان کا مقابلہ کانگرس نے اکھنڈ ہندوستان کے ریزولیوشنوں سے کیا لیکن جب دیکھا کہ مسلمانوں کی دلیلیں غیر جانبدار طبقہ پر اثر کر رہی ہیں تو پنجاب اور بنگال کی تقسیم کا مطالبہ کر دیا جو اکھنڈ ہندوستان کیلئے جان دے رہے تھے.اب کھنڈے ہوئے پنجاب اور بنگال کیلئے بے تاب نظر آتے ہیں.گاندھی جی کبھی کبھی اکھنڈ ہندوستان کا نعرہ لگاتے ہیں لیکن دو دلی سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایک آنکھ سے ایک طرف دیکھتے ہیں تو دوسری سے دوسری طرف.اگر اکھنڈ کی آواز میں ہندو جاتی کا زیادہ فائدہ نظر آیا تو وہ اس پر زور دے دیں گے اور اگر کھنڈے ہوئے پنجاب اور بنگال میں ہندو برادری کی جھولی بھری گئی تو وہ اسی کی تائید کر دیں گے.بہر حال ان کی حالت اب تک گومگو کی سی ہے باقی کانگرس فیصلہ کر چکی ہے کہ پاکستان کا ہو ا تجویز کرنے والوں کیلئے تقسیم بنگال اور تقسیم پنجاب کے دو ہؤے پیش کر دئیے جائیں کہ مسلمان ڈر کر لوٹ آئیں.اب مسلمان گومگو کی حالت میں ہے پنجاب کے اکثر مسلمان تو آنکھیں بند کر کے نعرے لگا رہے ہیں کہ ہم پنجاب کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے.بنگال والے ذرا غیر فوجی واقع ہوئے ہیں انہوں نے تو جھٹ سرت بوس اور ان کے ساتھیوں کی دست بوسی شروع کر دی ہے اور ایک

Page 189

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۶۶ الفضل کے اداریہ جات بنگال اور آزاد بنگال کی دو کا کلوں سے سے ہندوؤں کو بظاہر شکار کرنا شروع کر دیا ہے مگر حقیقت میں خود شکار ہو رہے ہیں اور کشتی کو منجھدارے میں ڈبونے کے لئے تیار ہیں.مسلمانوں پر اللہ ہی رحم کرے.کوئی نہیں سوچتا کہ اس تقسیم کا سوال اُٹھایا ہی کیوں گیا تھا.تقسیم ہند کے مطالبہ کی اصل وجہ یہ تھی کہ ملک کے ایک حصہ میں جہاں مسلمان زیادہ ہیں مسلمانوں کو اپنی تہذیب کے قوانین کے مطابق بڑھنے اور پھلنے پھولنے کا موقع مل جائے.بے شک جو مسلمان ہندو اکثریت کے صوبوں میں رہ جاتے تھے انہیں یہ کہہ کر تسلی دلائی جاتی تھی کہ چونکہ اسلامی علاقوں میں ہندو بھی موجود ہونگے اس لئے ان کے خیال سے آپ لوگوں کو ہندو تکلیف نہ دیں گے.ظاہر ہے کہ یہ مقصد ثانوی حیثیت رکھتا تھا.اصل مقصد یہ تھا کہ ہندوستان میں کچھ علاقہ میں مسلمان اپنی مخصوص تہذیب اور قومیت کی بناء پر ترقی کر سکیں قطع نظر اس کے کہ کس قدر حصہ ملک کا مسلمانوں کے قبضہ میں آئے.یہ مقصد ہر ایک ایسی اسلامی حکومت کے ذریعہ سے پورا ہوسکتا ہے جو اپنی ذات میں اپنی خود مختارانہ حیثیت کو قائم رکھ سکے.پس یہ بحث اصل مدعا سے دور کا بھی تعلق نہیں رکھتی کہ پنجاب کا کتنا حصہ اسلامی حکومت میں آنا چاہئے.اصل سوال یہ ہے کہ کتنا حصہ اسلامی حکومت میں آسکتا ہے اور جو آ سکتا ہے کیا وہ ایک آزاد اور خود مختار حیثیت سے اپنے آپ کو قائم رکھ سکتا ہے؟ سکھوں ، ہندوؤں کا یہ مطالبہ ہے کہ جس حصہ میں وہ زیادہ ہیں وہ حصہ باقی پنجاب سے الگ کر دیا جائے.یہ مطالبہ اُن کا اِس لئے نہیں کہ وہ پنجاب کے اس حصہ میں الگ حکومت چاہتے ہیں.یہ مطالبہ اس لئے ہے کہ تا اس مطالبہ سے ڈر کر مسلمان ہندوستان سے الگ ہونے کا مطالبہ ترک کر دیں گو یہ مطالبہ اصولی طور پر درست نہیں.مسلمانوں کا مطالبہ پنجاب بنگال وغیرہ صوبوں میں علیحدہ حکومت قائم کرنے کا اِس دلیل پر نہ تھا کہ ان کے ہر حصہ میں مسلمان زیادہ ہیں بلکہ اس مطالبہ کی بنیاد یہ تھی کہ اگر سارے ہندوستان میں ہندو تہذیب، ہندو زبان، ہند و تمدن کے بڑھنے کے مواقع پیدا کئے جائیں گے تو ہندوستان کے ایک حصہ میں مسلمانوں کے تمدن اور ان کی زبان اور ان کی تہذیب کے بڑھنے کا بھی موقع پیدا ہونا چاہئے.اگر مسلمانوں کا یہ مطالبہ غلط ہے تو تقسیم ہندوستان کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا.لیکن اگر ان کے اس

Page 190

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۶۷ الفضل کے اداریہ جات مطالبہ کو صحیح تسلیم کر کے ہندوستان کا تقسیم کا فیصلہ کیا جائے تو تقسیم بنگال یا تقسیم پنجاب کا سوال خارج از بحث ہو جاتا ہے مگر یہ بات کون سمجھائے اور کس کو سمجھائے.یہاں تو جس کی لاٹھی اُس کی بھینس کا معاملہ ہے بلکہ آجکل تو لاٹھی بھی اُسی کے ہاتھ میں جس کے ہاتھ میں بھینس.مسلمان کی کھو پری لاٹھی کے لئے وقف ہے اور اس کا پیٹ بھینس کے سینگوں کیلئے.اس وقت دنیا یا کہو برطانیہ سکھ ہندو کے مطالبہ کو اس نظر سے دیکھ رہی ہے کہ جہاں سکھوں، ہندوؤں کی اکثریت ہے وہاں انہیں کیوں آزاد نہ کیا جائے میں او پر لکھ چکا ہوں کہ یہ دلیل غلط ہے لیکن ہندوستان کی قسمت کا فیصلہ سر دست انگریز نے کرنا ہے.میں نے یا آپ نے نہیں کرنا بعد میں طاقت پکڑ کر کوئی قوم تبدیلی کرے تو کر لے.سر دست تو کفگیر سے انگیریز کے ہاتھ میں ہے اور کاسہ گدائی ہندوستانی کے.اگر تقسیم پنجاب اور تقسیم بنگال کا یہ نیا فلسفہ انگریز کی سمجھ میں آ گیا ہے، خواہ غلط طور پر ہی آیا ہو تو اس کا علاج میں نہ مانوں سے نہ ہو سکے گا اس کا علاج تدبیر سے ہی ہوگا اور وہ تدبیر کم سے کم پنجاب کی تقسیم کے متعلق موجود ہے.پنجاب کی تقسیم کا خیال انگریز کو ہندو کی وجہ سے نہیں بلکہ سکھ کی وجہ سے ہے.ہندو اس وقت سکھوں کو آگے کر کے اپنا کام نکال رہا ہے اور سکھوں کو جو نقصان تقسیم پنجاب کی وجہ سے ہوگا اس کا یہ علاج بتا رہا ہے کہ مرکزی پنجاب میں اسے ایک نیم آزاد حکومت مل جائے گی.اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وسطی پنجاب میں سکھ دوسرے علاقوں سے زیادہ ہیں لیکن کسی ایک جگہ بھی وہ ساری قوموں سے زیادہ نہیں اس لئے یہ دعوے اپنے اندر کوئی حقیقت نہیں رکھتے لیکن حکومت کی لالچ بڑی ھے ہے.یہ سوچنے سے انسان کو عاری کر دیتی ہے اور اس وقت سکھ بھی اس خیالی پلاؤ کے فریب میں آ کر چٹا رے مار رہے ہیں.انگریز کہتا ہے کہ اگر میں مسلمان کا مطالبہ مانوں تو ہندو سکھ کا کیوں نہ مانوں.مسلمان کے لئے ضروری ہے کہ وہ کوئی ایسی دلیل پیش کرے جسے غیر جانبدار لوگ آسانی سے سمجھ سکیں اور آبادی کی زیادتی وجہ تقسیم نہ قرار پائے.ہمارے اتنا کہہ دینے سے کہ ہم تقسیم نہ ہونے دیں گے کچھ نہ بنے گا.صرف عقلمندانہ تدبیر ہی اس جگہ کام دے سکتی ہے اور وہ تدبیر یہ ہے کہ ہم مطالبہ کریں کہ اول تو ہم تقسیم کے قائل ہی نہیں.ہمارا پنجاب کی علیحدگی کا مطالبہ صرف اکثریت کی بناء پر نہ تھا بلکہ اس کی بناء اور امور پر تھی لیکن اگر

Page 191

الفضل کے اداریہ جات انوار العلوم جلد ۱۹ زیره ۱۶۸ تحصیل انگریز اس امر کو نہیں مانتا تو پھر ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ لاہور، ملتان ، راولپنڈی کی کمشنریاں اسلامی حکومت میں رہنی چاہئیں.اس کا جواب سکھ یہ دیں گے کہ امرتسر میں سکھوں کی زیادتی ہے اس لئے امرتسر کا علاقہ ہندو علاقہ میں جانا چاہئے.اگر وہ اس دلیل پر زور دیں تو ہمیں اسے بھی مان لینا چاہئے مگر یہ مطالبہ کرنا چاہئے کہ اس دلیل کے مطابق تحصیل اجنالہ تحصیل فیروز پور تحصیل تحصیل جالندھر، تحصیل نکو در مسلمان علاقہ میں ملانی چاہئیں.اسی طرح چونکہ ی ہوشیار پور اور تحصیل دسوہہ میں ہندوؤں اور سکھوں سے مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہے ان کو بھی اسلامی علاقہ میں ملانا چاہئے.اگر ہندو، سکھ دعوی کریں کہ ان علاقوں کی اچھوت آبادی ان کے ساتھ ہے تو ان کی رائے شماری کر لی جائے.بظاہر رائے شماری پر اچھوت سب کے سب یا نصف تو ضرور مسلمانوں کا ساتھ دیں گے.اگر ایسا ہوا تو مغربی پنجاب کے ساتھ اجنالہ، فیروز پور، زیرہ، جالندھر، نکودر، ہوشیار پور اور دسوہہ کو بھی ملا نا ہوگا.جس کے یہ معنی ہوں گے کہ چھ سکھ ضلعوں میں سے گورداسپور تو پہلے ہی مسلم اکثریت کی وجہ سے نکل چکا ہوگا.باقی پانچ میں سے قریباً د وضلعے اس تدبیر سے نکل جائیں گے اور تین ضلع صرف سکھوں کے لئے رہ جائیں گے اور ان میں سے ہر ایک میں سوائے لدھیانہ کے اسلامی حکومت کا علاقہ گھسا ہوا ہوگا.سکھ کسی صورت میں اسے قبول نہیں کریں گے.پس سکھوں کی سیاسی حالت ہی رہ جائے گی کہ وہ ضلع امرتسر کو چھوڑ دیں یا امرتسر کی دو تحصیلوں کے بدلہ میں اپنے علاقہ کی چھ تحصیلیں چھوڑ دیں.یہ دونوں صورتیں سکھوں کی اس خواب کو پریشان کر دیتی ہیں جو اس وقت ہندو مسمریزم انہیں دکھا رہا ہے.اوّل تو وہ ان دو باتوں میں سے کسی ایک کو بھی نہیں مان سکتے.اگر مانیں گے تو ایک دو سال میں ہی پھر مغربی ہندوستان میں ملنے کی خواہش ان کے دل میں پیدا ہو جائے گی اور ہند و سکھ اتحاد کی قلعی ان پر کھل جائے گی.یہ تدبیر مسلمانوں کی ایسی ہوگی کہ انگریز عقلاً اسے رڈ نہیں کر سکے گا نہ دوسرا فریق اس کو قبول کر سکے گا.پس سکھ جلد ہی اس بات کو سمجھ جائیں گے کہ اُن کا فائدہ مسلمانوں سے ملنے میں ہے جن کے ملک میں وہ چودہ فی صدی ہیں نہ کہ ہندوؤں کے ساتھ ملنے میں جن کے علاقہ میں وہ ایک فی صدی ہیں اور یہ تبدیلی رائے ان کے آپس کے اختلاف کو دور کر کے باہمی دوستی کے سامان پیدا کر دے گی.(الفضل قادیان ۲ / جون ۱۹۴۷ء )

Page 192

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۶۹ الفضل کے اداریہ جات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ قو میں اخلاق سے بنتی ہیں مسلمانوں کو اس وقت اخلاق کی سخت ضرورت ہے پاکستان اور ہندوستان کی دو الگ الگ گورنمنٹیں بنے پر سابق نظام حکومت چونکہ درہم برہم ہو گیا اس لئے ہر چیز کو اُٹھا کر نئے سرے سے دوسری جگہ رکھا جا رہا ہے.ہند و چونکہ پہلے سے ملازمتوں میں زیادہ تھے ہندوستان یونین کے محکموں میں اتنی ابتری پیدا نہیں ہوئی لیکن پاکستان گورنمنٹ کے محکموں میں بہت زیادہ ابتری پیدا ہوگئی ہے اس لئے کہ ہر محکمہ کے لئے کافی آدمی مہیا نہیں ہور ہے اور اس وجہ سے جس کام کے لئے دس آدمی چاہئیں پانچ میسر آتے ہیں.یہ خرابی اس وجہ سے اور بھی زیادہ بڑھ گئی ہے کہ ابھی بہت سے مسلمان ملازم مشرقی پنجاب اور باقی ہندوستان میں رُکے پڑے ہیں.اُن کو ابھی تک مشرقی یا مغربی پاکستان میں پہنچایا نہیں جا سکا.اگر وہ آ بھی جائیں تب بھی پاکستان کے تجربہ کار کارکنوں میں بہت بڑی کمی رہ جائے گی لیکن ان کے نہ پہنچنے کی وجہ سے تو بہت زیادہ کمی واقعہ ہوگئی ہے اس کا علاج حکومت کے پاس کوئی نہیں.اس کا علاج خود مسلمان ملازموں کے ہاتھ میں ہے.آج ہر مسلمان کو چھ گھنٹے کی بجائے دس یا بارہ گھنٹے دفتر میں کام کرنا چاہئے اور ایک ایک منٹ کو ضائع ہونے سے بچانا چاہئے لیکن مختلف دفا تر سے جو شکایتیں ہمیں پہنچ رہی ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ جس محکمہ میں دس آدمیوں کی ضرورت ہے اور وہاں پانچ کام کر رہے ہیں وہ پانچ آدمی بجائے دس یا بارہ کا کام کرنے کے اپنا سارا دن ان شکایتوں میں ضائع کر دیتے ہیں کہ ہم پانچ آدمی دس کا کام کس طرح کریں.نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کام پانچ کا بھی نہیں ہوتا.صفر کے برابر رہ جاتا ہے اس مرض کو جلد سے جلد دور کرنا چاہئے.ہر پاکستانی ملازم کو سمجھنا چاہئے کہ حکومت کا استحکام اس کی

Page 193

انوار العلوم جلد ۱۹ الفضل کے اداریہ جات کوششوں پر منحصر ہے.ہر پاکستانی ملازم کو یہ محسوس ہونا چاہئے کہ وہ پاکستانی عمارت کا ایک ستون ہے جس کی کمزوری سے عمارت میں کمزوری واقع ہو جائے گی بلکہ ہم کہتے ہیں کہ ہر پاکستانی ملازم کو یہ سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے کہ پاکستانی حکومت کو قائم کرنے کی ذمہ داری صرف اُس پر ہے اور وہ اس کے لئے خدا اور اُس کے رسول کے سامنے جواب دہ ہے.جب یہ روح پاکستانی ملازموں میں پیدا ہو جائے گی تو یقیناً اس بھنور میں پھنسی ہوئی کشتی کو کنارے تک پہنچانے میں کامیاب ہو جائیں گے.پاکستان کے ملازموں پر دو ذمہ داریاں ہیں ایک اچھے شہری کی ذمہ داری جو یونائٹیڈ سٹیٹس امریکہ، انگلستان، روس اور دوسری مہذب گورنمنٹوں کے شہری ادا کر رہے ہیں اور ایک ملت اسلامیہ کی ذمہ داری جو ایک اچھے شہری کی ذمہ داری کے علاوہ ہے.ایک یونائٹیڈ سٹیٹس امریکہ کا شہری جو روز خرچ کرتا ہے صرف اس لئے خرچ کرتا ہے کہ اس کی حکومت مضبوط ہو جائے اور باعزت زندگی بسر کر سکے.ایک انگلستان کا شہری یا ایک روس کا شہری جتنا زور اپنی حکومت کے استحکام میں لگاتا ہے وہ صرف اس کے اچھے شہری کی ذمہ داری تک محدود ہوتا ہے لیکن پاکستان کے ہر شہری پر اور اس کے ہر کارکن پر دو ذمہ داریاں ہیں اس نے اپنی حکومت کو بھی مضبوط کرنا ہے اور اس نے اسلام کے بچے کھچے آثار کو بھی محفوظ رکھنا ہے.پس یورپ اور امریکہ کے اچھے شہریوں کی نسبت اس کی ذمہ داریاں دگنی ہیں اور اس کو یورپ اور امریکہ کے اچھے شہریوں سے بھی دُگنی محنت کرنی چاہئے.اگر اس ذمہ داری کا احساس نہ کیا گیا تو آنے والے خطرات کا مقابلہ پاکستان نہیں کر سکے گا لیکن اگر ان ذمہ داریوں کا احساس کیا گیا تو یقیناً پاکستان محفوظ رہے گا اور وہ طاقت پکڑتا چلا جائے گا.ہمیں یہ بات نظر انداز نہیں کرنی چاہئے کہ ہمارا ملک انگلستان سے بہت بڑا ہے اور صرف مشرقی پاکستان کی آبادی انگلستان کی آبادی کے قریباً برابر ہے.پھر کیا وجہ ہے کہ پچھلے دوسو سال میں انگلستان نے جو شوکت حاصل کی وہ صرف مشرقی پاکستان کے افراد کی بدولت پاکستان حاصل نہ کر سکے.اگر ایسا نہ ہوا تو اس کی ساری ذمہ داری پاکستان کے کارکنوں پر ہوگی اور صرف اس وجہ سے اس میں ناکامی ہوگی کہ انہوں نے اپنے فرائض کو پوری طرح ادا نہ کیا.آج پاکستان کے ہر کلرک، ہرمنشی ، ہر چپڑاسی ، ہر افسر، ہر ماتحت کو اپنے سابقہ احساسات دل

Page 194

انوار العلوم جلد ۱۹ الفضل کے اداریہ جات سے یکدم نکال دینے چاہئیں.پہلے وہ کلرک تھا، ہمنشی تھا ، چیپڑ اسی تھا، دفتری تھا، افسر تھا یا ماتحت تھا اب وہ ایک عظیم الشان آزاد حکومت کا بانی ہے.اگر وہ چاہے تو وہ ایک ایسی عمارت تیار کر سکتا ہے جو تاج محل سے بھی زیادہ شاندار ہو.اس کی قربانیاں اگر انسانوں کی نظر سے پوشیدہ رہیں گی تو خدا تعالیٰ کی نظر سے پوشیدہ نہیں رہیں گی.انگلستان، فرانس اور امریکہ نے گزشتہ جنگوں میں اپنے سپاہیوں کا حوصلہ صرف اس تدبیر سے بڑھا دیا کہ جنگ کے بعد ایک غیر معروف سپاہی کی لاش کو ایک قومی یادگار کا رتبہ دے دیا جائے گا.ایک غیر معروف سپاہی کی یادگار بنانے کا اعلان اگر سارے سپاہیوں میں ایک زندگی کی روح پیدا کر سکتا ہے اور موت کو ان کی آنکھوں میں حقیر بنا کر دکھا سکتا ہے تو کیا پاکستان کا ہر کا رکن اپنے نفس کو یہ کہہ کر بلند نہیں کرسکتا کہ میرا کام خواہ دنیا کی نظروں میں نہ آئے لیکن میرے کام کی وجہ سے جب پاکستان کی بنیادیں مضبوط ہو جائیں گی تو یقیناً میرا کام قیامت تک مسلمانوں کی نظروں میں رہے گا اور خواہ وہ میرا نام نہ جانتے ہوں مگر ہر کامیابی کے موقع پر اُن کے دلوں میں یہ دعا نکلے گی کہ خدا اس کا بھلا کرے جس نے پاکستان کی بنیا دوں کو مضبوط کیا تھا.پس اے عزیزو! اپنے وقت کو رائیگاں ہونے سے بچاؤ، لغو بخشیں اور فضول گفتگوئیں دوسروں پر چھوڑ دو.ہر دفتر کو مضبوط بنا دو ایسا مضبوط کہ آج کا کوئی کام کل پر نہ پڑے بلکہ کل کا کام بھی آج ہی کیا جائے.نظام کو توڑنے کی بجائے اُس کو مضبوط کرو کہ کوئی دفتر نظام کے بغیر چل نہیں سکتا.نظام شکایتوں سے نہیں بنا کرے، قربانیوں سے بنا کرتے ہیں.اگر کوئی افسر تمہاری حق تلفی کرے گا تو تمہاری نظام کی پابندی خود اس کی بد دیانتی کو آشکارا کر دے گی اور تمہارے اچھا کام کرنے سے بُرا کام کرنے والے افسروں کی حقیقت آپ دنیا پر روشن ہو جائے گی.نیکی آخر دنیا میں غالب آتی ہے، قربانی آخر لوگوں کی توجہ کو کھینچ لیتی ہے.اگر ما تحت عملہ دیانتداری پر قائم ہو جائے گا تو افسر بھی دیانتداری پر مجبور ہو جائے گا.بد دیانت افسر بد دیانت ماتحتوں کے ذریعہ سے ہی حکومت کرتے ہیں.اگر ماتحت دیانتدار ہو جائیں تو بد دیانت افسر یا اپنا رویہ بدلنے پر مجبور ہو جاتا ہے یا پھر ذلیل ہو کر نکل جاتا ہے.مگر یہ طریق بھی غلط ہے کہ افسر کو ہمیشہ ذلیل سمجھا جائے.دیانتدار عنصر ہر گروہ اور ہر گروپ میں ملتا ہے.

Page 195

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۷۲ الفضل کے اداریہ جات پس جہاں دیانتداری پائی جائے اس کی قدر کرو اور صرف کسی شخص کے دوسرے گروپ میں شامل ہونے کی وجہ سے اس کی حقارت نہ کرو، اس کے کام کی تذلیل نہ کرو، جو افسروں میں دیانتدار ہیں وہ بھی عزت کے قابل ہیں اور جو ماتحتوں میں دیانتدار ہیں وہ بھی قوم کے سردار ہیں.اپنے عمل سے ان کو شرمندہ کرو جو دیانتدار نہیں اور اپنے عمل سے ان کو تقویت دو جو دیانتدار ہیں تا کہ پاکستان کا ہر محکمہ اپنے فرائض کو صحیح طور پر ادا کر نے لگ جائے.ہم پاکستان کے ہر شہری سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ اسے اس کام میں پاکستان کی حکومت کی مدد کرنی چاہئے.آخر یہ افسر اور کلرک آپ کے بھائی بند ہیں.آپ کا بھی فرض ہے کہ ان کو اپنے فرائض کی طرف توجہ دلائیں.ان کی کوتاہیاں آخر آپ کے لئے بھی تباہی کا موجب ہونگی اور ان کی فرض شناسی آپ کی عزت اور آپ کی حفاظت کا موجب بنے گی.پس اپنے رشتہ داروں اور عزیزوں اور دوستوں کو جو سرکاری محکموں میں ہیں ان کے فرض کی طرف توجہ دلا ؤ اور ان سے ایسے کام کروانے کی ہرگز کوشش نہ کرو جن سے ان پر رعایت کا الزام لگے اور وہ بد دیانتی کے مرتکب ہوں.اس صورت میں آپ ایک پیسے کا فائدہ تو اُٹھا ئیں گے لیکن ہزاروں ہزار کا نقصان کر دیں گے.وہی شہری دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جس کی حکومت مضبوط مستحکم اور دیانتدار ہو.چین کی آبادی چالیس کروڑ ہے لیکن اس کے شہری ہو.کو وہ عزت حاصل نہیں جو انگلستان، آسٹریلیا، کینیڈا اور یونائیٹیڈ سٹیٹس امریکہ کے شہری کو حاصل ہے اس لئے کہ یہ ملک کو چھوٹے ہیں مگر ان کی حکومتیں مستحکم اور مضبوط ہیں اور حکومتیں اسی لئے مستحکم اور مضبوط ہیں کہ ان کے کارکن دیانتدار اور محنتی ہیں.پس ہر شخص کو چاہئے کہ وہ سارا زور استعمال کر کے حکومت کے محکموں کو دیانتدار بنائے.اور دیانتداری کا یہ مفہوم نہیں ہے کہ صرف تمہارا حق ادا ہو بلکہ دیانتداری کے یہ معنی ہیں کہ ہر شخص کا حق ادا ہو.یہ دیانتداری نہیں ا کہ آپ لوگ اس کی تعریف کریں جس نے آپ کا حق ادا کر دیا یا جس سے آپ اپنا حق کسی لحاظ سے ادا کروا سکیں.دیانتداری یہ ہے کہ قطع نظر کسی تعلق اور رعایت کے ہر پاکستان کے شہری کا حق ادا کیا جائے خواہ وہ بڑا ہو یا چھوٹا ، امیر ہو یا غریب.اور پاکستان کا ہر کا رکن محنت کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرے یہاں تک کہ اگر اسے اپنے مقررہ وقت سے دو گنا وقت بھی دفتر

Page 196

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۷۳ الفضل کے اداریہ جات میں صرف کرنا پڑے تو اس سے دریغ نہ کرے.اگر پاکستان کے کارکن اس معیارا خلاق پر قائم ہو جائیں اور اگر پاکستان کا ہر شہری اپنا حق لینے کی بجائے اپنے عزیزوں اور دوستوں کو جو مختلف دفاتر میں کام کر رہے ہیں اس امر کی طرف توجہ دلائے کہ محنت سے کام کرو، دیانت سے کام کرو، بنی نوع انسان کی ہمدردی کے جذبہ سے کام کرو، پاکستان کو دنیا کی حکومتوں میں ایک معزز جگہ دلانے کی نیت سے کام کرو تو یقیناً نتائج شاندار ہو نگے.ہمارے زخم مندمل ہو جائیں گے، ہمارے نقصانات خدا تعالیٰ دوسرے ذرائع سے پورے کر دیگا اور ان لاکھوں مسلمان مظلوموں کے دل کی آگیں بجھ جائیں گی جن کو اس تغیر کی وجہ سے ایسا نقصان پہنچا ہے کہ سینکڑوں سالوں میں بھی دوسری قوموں کے افراد کو نہیں پہنچا.الفضل لا ہو ر ۲ /اکتوبر ۱۹۴۷ ء )

Page 197

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۷۴ الفضل کے اداریہ جات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مشرقی اور مغربی پنجاب کا تبادلہ آبادی ہم شروع سے تبادلہ آبادی کے خلاف رہے ہیں.تبادلہ آبادی کی وجہ سے جو تباہی اور بربادی آئی ہے اس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی اور ابھی اس تباہی اور بربادی کا سلسلہ لمبا ہوتا چلا جا رہا ہے اور خدا ہی جانتا ہے کہ کب جا کر ختم ہوگا.ہر آدمی جو ادھر سے اُدھر جاتا ہے وہ حقیقی یا بناوٹی مظالم کی ایک لمبی داستان دوسرے ملک میں اپنے ساتھ لے جاتا ہے اور ہر مجلس میں جب وہ ان مظالم کی داستان سناتا ہے تو سامعین کے چہروں کا تاثر اور اُن کی داد اسے اپنی کہانی میں مزید مبالغہ کرنے پر آمادہ کر دیتی ہے یہاں تک کہ ہر نئے شہر اور ہر نئے گاؤں میں اس کی کہانی زیادہ سے زیادہ بھیانک صورت اختیار کرتی چلی جاتی ہے اور ان واقعی یا خیالی داستانوں کا نتیجہ ایک بے انتہاء بغض اور کینہ کی صورت میں لاکھوں آدمیوں کے دلوں میں پیدا ہوتا جاتا ہے جو صرف حال کو ہی مکدر نہیں کرتا بلکہ مستقبل کو بھی بھیا نک بناتا چلا جاتا ہے.ہمارا تو اب بھی یہی خیال ہے کہ دونوں ملکوں کی آبادی کو پھر اپنے اپنے گھروں میں بسایا جائے اور اس تبادلہ آبادی کے سلسلہ کو کلیئہ روک دیا جائے.ہمارے نزدیک یہ اب بھی ممکن ہے بشرطیکہ غیر معمولی جد و جہد اور کوشش سے کام لیا جائے لیکن جب تک خدا تعالیٰ لیڈروں کے دلوں میں یہ تحریک پیدا نہیں کرتا اور جب تک خدا تعالی بھاگنے والوں کے دلوں کو پھر دوبارہ ہمت نہیں بخشا تب تک مجبوراً دوسری تدبیروں سے کام لینا ہی پڑے گا اور تبادلہ آبادی کے کام کو کسی بہتر صورت میں سرانجام دینا ہی ہوگا.جس وقت تبادلہ آبادی کا کام شروع ہوا ہے مغربی پنجاب میں غیر مسلم ۳۲ لاکھ کی تعداد میں بستے تھے اور مشرقی پنجاب میں ۴۴ لاکھ مسلمان تھے گویا جب کام شروع ہوا ہے اُسی وقت سے مغربی پنجاب کا کام مشرقی پنجاب کی نسبت زیادہ مشکل تھا.دوسری مشکل یہ تھی کہ غیر مسلم اس کام کے لئے پہلے سے تیار تھے اور مسلمان اس کام

Page 198

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۷۵ الفضل کے اداریہ جات کیلئے تیار نہیں تھے.تیسری مشکل یہ تھی کہ غیر مسلموں کی جائدادوں کا ایک بڑا حصہ سونے اور چاندی اور دوسری قیمتی اشیاء کی صورت میں تھا اور مسلمانوں کی جائداد کا بڑا حصہ زمینوں ، مکانوں، مویشیوں اور گھر کے اسباب کی صورت میں تھا.ظاہر ہے کہ سونا چاندی اور قیمتی اشیاء بہت تھوڑی سی جدو جہد کے ساتھ ایک طرف سے دوسری طرف منتقل کی جاسکتی ہیں.چنانچہ یہ حصہ مال کا تو پہلے ہی چند دنوں میں سکھ اور ہندو نکال کر لے گئے.اس کے بعد چونکہ وہ لوگ پہلے سے تیار تھے انہوں نے اپنے اردگرد کے مسلمانوں پر حملے کر کے ان کے اموال بھی ٹوٹ لئے اور یہ کوٹا ہوا مال ان ہوائی جہازوں کے ذریعہ سے ہندوستان پہنچانا شروع کیا جو ہندوستان سے مغربی پنجاب کے ہندوؤں اور سکھوں کو نکالنے کے لئے آ رہے تھے.ان جہازوں میں بالعموم ہندوؤں اور سکھوں کا اپنا مال نہیں جا تا تھا بلکہ گو ٹا ہوا مال جا تا تھا اپنا مال وہ بعد میں قافلوں کے ذریعہ سے لے گئے اور اس طرح قانونی گرفت سے محفوظ رہے.مغربی اور مشرقی پنجاب کے تبادلہ آبادی کے افسروں میں بھی ایک بہت بڑا فرق تھا مغربی پنجاب کے تبادلہ آبادی کے افسر انگریز تھے اور ہیں.مشرقی پنجاب نے بہت جلد انگریز افسروں کو بدل کر ان کی جگہ ہندو اور سکھ لگا دیئے.یہ بات ظاہر ہے کہ ایک انگریز کو مسلمان کی جان اور مال کی اتنی فکر نہیں جتنی ایک ہندو اور سکھ کو ہندو اور سکھ کے مال اور جان کی فکر ہے.نتیجہ یہ ہوا کہ ہندوؤں اور سکھوں کا خروج بہت جلدی اور بہت عمدگی کے ساتھ ہوتا چلا گیا اور مسلمانوں کے اس ملک کے داخلہ میں مشکلات بھی پیدا ہوئیں اور دیر بھی ہوئی.اب یہ حال ہے کہ ۲۲ ۲۷ لاکھ مسلمان مشرقی پنجاب میں پڑا ہے لیکن ہندو اور سکھ مغربی پنجاب میں صرف سات آٹھ لاکھ ہے جس دن یہ سات آٹھ لاکھ ختم ہو گیا مشرقی پنجاب میں باقی رہ جانے والے مسلمانوں کی جانوں کا اللہ ہی حافظ ہوگا.ابھی تو ان سات لاکھ آدمیوں کی حفاظت کے خیال سے مشرقی پنجاب میں مسلمانوں کی جانوں کی حفاظت بھی بعض افسر کرتے رہتے ہیں.جب سب ہندو اور سکھ یہاں سے نکل گئے تو پھر کوئی سیاسی محرک بھی مشرقی پنجاب کے مسلمانوں کی جان بچانے کا باقی نہیں رہے گا.پہلے ریلیں چلتی تھیں تا کہ ایک دوسرے کے ملک کے پناہ گزینوں کو نکال لے جائیں لیکن اب وہ سلسلہ بھی بند ہو رہا ہے.اب پیدل قافلے چلتے ہیں

Page 199

انوار العلوم جلد ۱۹ KY الفضل کے اداریہ جات مگر مشرقی پنجاب سے مغربی پنجاب کی طرف مسلمانوں کو منتقل کرنے کے لئے پیدل قافلے بھی اب کم ہی چلتے ہیں بیسیوں جگہیں ایسی ہیں جہاں ہفتوں سے مسلمان پڑے ہیں اور فاقے سے مر رہے ہیں ، لوٹے جارہے ہیں قتل کئے جارہے ہیں لیکن ان کے نکالنے کی اب تک کوئی تجویز نہیں کی گئی.جالندہر، نکودر ، گڑھ شنکر ، راہوں ، فتح گڑھ چوڑیاں اور قادیان چلا چلا کر تھک گئے ہیں لیکن پناہ گزینوں کو نکالنے کے لئے اب تک کوئی انتظام نہیں ہو سکا.اس میں کوئی شبہ نہیں کہ کام بہت بڑا ہے، اس میں کوئی شبہ نہیں کہ کا رکن بہت تھوڑے ہیں اور اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ پاکستان کی گورنمنٹ نے آنے والوں کے بسانے کے متعلق جو کوششیں کی ہیں وہ حیرت انگیز بھی ہیں اور قابل قدر بھی لیکن ہمارے نزدیک مشرقی پنجاب سے مسلمانوں کو نکالنے کی جو تدابیر کی گئی ہیں وہ پوری مؤثر نہیں.جب مشرقی پنجاب اور مغربی پنجاب کے درمیان یہ سمجھو نہ ہوا کہ ریفیوجی کیمپ کا بنانا اس ملک کے اختیار میں ہوگا جس ملک میں پناہ گزین بیٹھے ہوں گے.تو گو یہ معاہدہ مغربی پنجاب کی حکومت نے کسی حکمت کے ماتحت ہی کیا ہوگا اور اس میں کچھ فائدہ ہی اس نے سوچا ہوگا مگر اس دن سے مشرقی پنجاب کے مسلمانوں پر بہت بڑی تباہی آ رہی ہے چالیس چالیس، پچاس پچاس ہزار آدمی جن جگہوں پر بیٹھے ہیں ان کو ریفیوجی کیمپ نہیں بنایا جاتا کیونکہ اب مسلمان کے لئے ریفیوجی کیمپ بنانا مشرقی پنجاب کی حکومت کے اختیار میں ہے اور جب مسلمان پناہ گزینوں کے علاقوں کو ریفیوجی کیمپ ہی قرار نہیں دیا جاتا تو اُن کی خوراک کی ذمہ داری بھی مشرقی پنجاب کی حکومت پر عائد نہیں ہوتی.اس کی وجہ سے وہ لوگ بھوکوں مر رہے ہیں، وہ گاڑیاں نہیں مانگتے ، وہ کچھ اور امداد طلب نہیں کرتے اُن کی فریا دصرف یہی ہے کہ ان کو مشرقی پنجاب سے نکال کر پاکستان کی سرحدوں میں داخل کر دیا جائے.یہ بے کس اور بے پناہ ہجوم بعض تو پاکستان کی سرحد کے اتنے قریب بستے ہیں کہ تھوڑی سی جد و جہد سے ان کو نکالا جا سکتا ہے لیکن کوئی نہ کوئی روک ان کو نکالنے میں پیدا ہوتی چلی ہی جاتی ہے.ہم مغربی پنجاب کی پاکستانی حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ اس امر کی طرف زیادہ توجہ دی جائے ان لوگوں کا لاکھوں روپیہ کا مال لوٹا گیا ہے اور ہر روز ان کی عورتوں کی آبروریزی کی جاتی ہے.ہماری غیرت اور حمیت کا تقاضا ہے کہ اور سب کام چھوڑ کر بھی اس

Page 200

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۷۷ الفضل کے اداریہ جات کام کو کیا جائے.ان لوگوں کے ادھر لانے میں پاکستان کا بھی فائدہ ہے.وہ وہاں بے کا ر بیٹھے ہیں اور ہر روز ان کے مال لوٹے جا رہے ہیں اگر وہ کچھ مال بچا کر لے آئے تو پاکستان کی دولت بڑھے گی اور اگر یہاں آ کر انہوں نے مختلف کام شروع کر دیئے تو پاکستان کی اقتصادی حالت میں ترقی ہوگی.آج پاکستان کی ہر اسلامی انجمن اور ہر اسلامی ادارے کو اس امر پر اپنی توجہ مبذول کر دینی چاہئے.اسی طرح ہر با ہمت اور با رسوخ شخص کو ذمہ دار لوگوں کو توجہ دلانے کی کوشش کرتے رہنا چاہئے.وہ بہادر اور قربانی کرنے والے افسر جنہوں نے پہلے بھی بہت کچھ کام اس سلسلہ میں کیا ہے انہیں اپنی ہمت کی کمریں کس کر اور بھی زیادہ جوش سے اس کام کو جلد سے جلد پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے خدا کرے کہ ہماری یہ آواز صدا بصحرا ثابت نہ ہو اور لاکھوں مسلمانوں کی جانیں اس تباہی سے بچ جائیں اور اس بلائے عظیم کے آنے سے پہلے جو کہ دمبدم ان کے قریب آ رہی ہے وہ پاکستان میں داخل ہو جائیں.حال ہی میں ہندوستان یونین کے پرائم منسٹر مسٹر نہرو نے اعلان کیا ہے کہ مغربی پنجاب کے ہندو اور سکھ کو بہت ہی جلد وہاں سے منتقل کر لیا جائے گا لیکن مشرقی پنجاب کے مسلمان کہیں دسمبر تک جا کر پاکستان میں پہنچ سکیں گے ان الفاظ سے ہر مسلمان حقیقت حال کو سمجھ سکتا ہے.اگر یہ بھی سمجھ لیا جائے کہ سارے ہندو اور سکھ اکتوبر میں منتقل ہو جائیں گے تو مسلمانوں کو پورے طور پر منتقل ہونے میں نومبر اور دسمبر دو اور مہینے لگیں گے.کون کہہ سکتا ہے کہ ان دو مہینوں میں وہ پاکستان کی طرف منتقل ہوں گے.غالب خیال یہی ہے کہ وہ اگلے جہان کی طرف منتقل ہوں گے کیونکہ ہندوستان یونین کے لیڈر گو بڑے زور سے امن کے قیام کی اپیلیں کر رہے ہیں اور ہمارے خیال میں کم سے کم ایک حصہ ضرور دیانتداری سے ایسا کر رہا ہے خصوصاً مسٹر نہرو جن کے خیالات نیشنلسٹ ہیں لیکن باوجود ان اپیلوں کے ماتحت عملہ کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی.چھوٹے افسر یہ بات برملا کہتے ہوئے سنے جاتے ہیں کہ مہما تما گاندھی اور مسٹر نہرو کو باتیں کرنے دو ہم نے جو مقصد اپنے سامنے رکھا ہے اسے پورا کر کے چھوڑیں گے.پس پیشتر اس کے کہ مغربی پنجاب ہندو اور سکھ سے خالی ہو مشرقی پنجاب کے پناہ گزینوں کو وہاں سے نکال لینا چاہئے کیونکہ وہ اپنے گھروں کو چھوڑ چکے ہیں اور میدانوں میں پڑے ہیں.ہمارے نزدیک ان

Page 201

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۷۸ الفضل کے اداریہ جات کا واپس مشرقی پنجاب میں جانا تو ضروری ہے لیکن یہ اُسی وقت ہوگا جب وہ یہاں آ کر ذرا امن کا سانس لے لیں.ہندوستان یونین اور پاکستان کا با محبت سمجھو نہ ضروری ہے.اس کے بغیر ہمارا ملک ترقی نہیں کر سکتا ہمیں اس کام کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے اور ہم سمجھتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے عظمند اور مد بر آخر اس خیال کے قائل ہو جائیں گے اور سب مل کر ان فتنوں اور فسادوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے.لیکن جب تک وہ دن آئیں ہمیں اپنے بھائیوں کی جان و مال ، عزت اور آبرو کی حفاظت کا خیال کبھی بھی دل سے اوجھل نہ ہونے دینا چاہئے.پاکستان کی بنیاد بے غیرتی پر نہیں بلکہ غیرت پر رکھ جانی چاہئے.الفضل لا ہور ۳ / اکتوبر ۱۹۴۷ء )

Page 202

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۷۹ الفضل کے اداریہ جات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ پاکستان کی سیاست خارجہ ہم آج ایک ایسے اہم مضمون کی طرف اپنے اہل وطن کی توجہ پھرانا چاہتے ہیں جو پاکستان کے لئے زندگی اور موت کا سوال ہے.پاکستان کی حکومت بالکل نئی نئی بنی ہے اور ابھی اس کے دفاتر کا چارج تجربہ کار آدمیوں کے ہاتھوں میں نہیں اس وجہ سے اس کے کاموں میں بعض دفعہ ایسی خامیاں رہ جاتی ہیں جو پاکستان کی حکومت کی مضبوطی میں خلل ڈالتی ہیں اور ان کا دور کرنا پاکستان کی حکومت کے ثبات کے لئے نہایت ضروری ہے.ان خامیوں میں سے ایک ہمارے نزد یک سیاست خارجہ کی پالیسی ہے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سیاست خارجہ کے دفتر میں ابھی ماہرین فن موجود نہیں اور ایسے آدمیوں کی کمی ہے جو انٹر نیشنل لاء کے جاننے والے ہوں.اس وجہ سے پاکستان حکومت اس وقت ایک لاوارث وجود کی صورت میں نظر آتی ہے.کئی واقعات ایسے ہوتے ہیں کہ جن سے پاکستانی حکومت کے حقوق کو تلف کیا جاتا ہے لیکن پاکستان کی حکومت کی طرف سے کوئی مؤثر قدم اُٹھانا تو الگ رہا ان کے خلاف پروٹسٹ تک بھی نہیں کیا جاتا حالانکہ اخلاقی اور سیاسی اصول میں فرق ہے.حکومت کا کام صرف یہی نہیں ہوتا کہ وہ اخلاقی اصول کی پیروی کرے اس کا کام یہ بھی ہوتا ہے کہ وہ اپنے حقوق کی حفاظت کرے.حضرت مسیح ناصری فرماتے ہیں کہ اگر کوئی تیرے ایک گال پر تھپڑ مارے تو تو اپنا دوسرا گال بھی اس کی طرف پھیر دے.اگر کوئی تیری چدر مانگے تو اسے کر نہ بھی دے دے اور اگر کوئی تجھے ایک میل تک بیگار لے جائے تو تو دومیل تک اس کے ساتھ چلا جا.یہ ایک اخلاقی تعلیم ہے اور بعض حالتوں میں ضروری اور بعض دوسری حالتوں میں مضر.اسی لئے اسلام نے اس تعلیم کو تسلیم نہیں کیا بلکہ مختلف حالات میں مختلف قسم کی تعلیم دی ہے لیکن اخلاقی طور پر خواہ یہ تعلیم بعض وقتوں میں مفید اور ضروری بھی ہوتی ہو سیاسیات میں اس پر عمل نہیں کیا جا سکتا کیونکہ سیاسیات کا اصول

Page 203

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۸۰ الفضل کے اداریہ جات یہ ہے کہ اگر کوئی قوم اپنے کسی حق کو بغیر احتجاج کے چھوڑ دیتی ہے تو بین الا قوامی اصول کے مطابق یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس قوم نے وہ حق ہمیشہ کے لئے چھوڑ دیا ہے اس لئے جب کبھی حکومتوں کے معاملہ میں ایسا واقعہ پیش آتا ہے کہ کوئی قوم کسی دوسری قوم کا حق تلف کرتی ہے تو خواہ مظلوم قوم اپنا حق زور سے نہ لے.خواہ اس کا بدلہ مانگے ہی نہ، وہ قانونی طور پر اپنے نمائندوں کے ذریعہ سے اس کے خلاف احتجاج ضرور کر دیتی ہے تا کہ وہ ظلم آئندہ دوسری قوم کا حق نہ سمجھ لیا جائے لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ بہت سے حقوق پاکستانی حکومت کے تلف ہو رہے ہیں لیکن ان کے خلاف احتجاج بھی نہیں کیا جا رہا.ہندوستان اور پاکستان میں یہ معاہدہ ہوا تھا کہ ایک دوسرے کے پناہ گزین جب دوسرے ملک میں جائیں گے تو ان کے سامان کی تلاشی نہیں لی جائے گی.اس معاہدہ کے خلاف بعض جگہ پر پاکستان کے افسروں نے پناہ گزینوں کی تلاشیاں لیں اور بعض جگہ پر ہندوستان کے افسروں نے پاکستان کے پناہ گزینوں کی تلاشیاں لیں.ہندوستانی یونین نے احتجاج کیا اور پاکستان کے وزیر خارجہ نے اپنے افسروں کو سخت تنبیہ کی کہ آئندہ ایسا نہیں ہونا چاہئے اس کے برخلاف ہندوستانی یونین جو حد سے زیادہ تکلیف دینے والی تلاشیاں مسلمان پناہ گزینوں کی لیتی تھی اور لیتی ہے قادیان سے چلنے والے لڑکوں کی بعض دفعہ چھ چھ گھنٹہ تک متواتر تلاشی لی جاتی رہی ہے اگر آٹھ دس ٹرک کی چھ گھنٹے تک تلاشی لی جائے تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ پچاس ساٹھ ہزار کے قافلہ کی دو تین ماہ تک متواتر تلاشی کی جانی چاہئے.جالندھر اور لدھیانہ کے مسلمانوں کو بھی اور فیروز پور کے پناہ گزینوں کو بھی اسی طرح دکھ دیا گیا لیکن اس کے متعلق ہمارے علم میں پاکستانی حکومت نے کوئی احتجاج نہیں کیا.اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ ایک طرف تو مسلمانوں میں بددتی پیدا ہوگی کہ ہمارے حقوق کی حفاظت کا خیال نہیں رکھا جاتا اور دوسری طرف سیاسی طور پر ہندوستانی یونین کو اپنے حقوق منوانے کے متعلق ایک فوقیت حاصل ہو جائے گی.یہ خاموشی سیاسی دنیا میں ہرگز اخلاق نہیں کہلائے گی بلکہ کمزوری کہلائے گی اور ہتھیار رکھنے کے مترادف سمجھی جائے گی.اسی طرح پاکستانی حکومت اور ہندوستانی یونین میں یہ معاہدہ ہوا تھا کہ ایک دوسرے ملک

Page 204

انوار العلوم جلد ۱۹ ނ ۱۸۱ الفضل کے اداریہ جات سے پناہ گزینوں کے لانے کے لئے لڑکوں کے جو قافلے جائیں گے ان کے کام میں کسی قسم کی رُکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی لیکن باوجود اس معاہدہ کے جو ٹرک پاکستان سے ہندوستان میں جاتے ہیں ان کے کام میں ہندوستان کے افسر دخل اندازی کرتے ہیں.چنانچہ قادیان میں تو یہاں تک کیا گیا کہ پاکستانی گورنمنٹ کی بھیجی ہوئی لاریوں میں قافلوں کے افسر نے جو سواریاں چڑھائیں ان کو زبر دستی ملٹری کے کیپٹین نے اتار دیا اور کہا کہ جن لوگوں کو میں بٹھاؤں گا وہ جائیں گے اور جن لوگوں کو میں نہیں بٹھاؤں گا وہ نہیں جائیں گے Evacuation کے محکمہ کو اس طرف توجہ دلائی گئی اسی طرح ملٹری افسروں کو اس طرف توجہ دلائی گئی تو انہوں نے میجر جنرل چمنی سے فون پر بات کی انہوں نے کہا مقامی افسر کو ایسا کوئی حق نہیں ہم اس کو سمجھا دیں گے لیکن اس کے بعد پانچ قافلے متواتر گئے ہیں اور پانچوں کے ساتھ اس نے متواتر یہی معاملہ کیا ہے یہی حال دوسری جگہوں پر بھی ہوتا رہا ہے اس معاملہ کے متعلق پناہ گزینوں کے محکمہ کو پاکستان کے محکمہ خارجہ کے پاس فوراً ر پورٹ کرنی چاہئے تھی اور حکومت پاکستان کے محکمہ خارجہ کو فوراً اس کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنی چاہئے تھی اور کہنا چاہئے تھا کہ لاریاں ہماری ، آدمی ہمارے تم کون ہو جو فیصلہ کرو کہ فلاں آدمی لاریوں میں بیٹھیں ، فلاں نہ بیٹھیں اور یہ کہ اگر تم اپنے رویہ کو نہ بدلو گے تو ہم اپنی طرف بھی تمھارے ساتھ یہی سلوک کریں گے.جو ہوائی جہاز خاص لوگوں کو لینے کے لئے آتے ہیں ان میں دوسرے لوگوں کو بٹھا دیں گے اور ان کو بیٹھنے نہیں دیں گے جن کو تم بٹھانا چاہو.اگر حکومت پاکستان کا محکمہ خارجہ اس پر احتجاج کرتا تو ہندوستانی یونین کو فوراً ہوش آ جاتی اور وہ ان نالائق افسروں کو سزا دیتی جو ایسی غیر آئینی کا رروائی کر رہے ہیں اور ساری مہذب دنیا پاکستان کی تائید کرتی اور اس کو اپنے مطالبہ میں حق بجانب بجھتی.ریاستوں کے معاملہ میں بھی اپنے حقوق کی پوری طرح حفاظت نہیں کی گئی.جونا گڑھ کی ریاست نے پاکستان کی حکومت کے ساتھ ملنے کا فیصلہ کیا اور دونوں میں معاہدہ بھی ہو گیا اس معاہدہ کے بعد ہندوستانی یونین نے اپنا ایک پولیٹکل سیکرٹری ریاست جونا گڑھ سے بات کرنے کے لئے ریاست جونا گڑھ میں بھجوایا اور ان سے مطالبہ کیا کہ ہندوؤں کے حقوق میں کسی قسم کی

Page 205

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۸۲ الفضل کے اداریہ جات خرابی پیدا نہ ہونے دیں اور یہ کہ اپنی باجگذار ریاستوں کے معاملہ میں بھی وہ دخل نہیں دیں گے.جونا گڑھ معاہدہ کے رو سے اپنے خارجی تعلقات پاکستان کے سپرد کر چکا ہے اور جو نا گڑھ کی سیاست خارجہ اب خود جونا گڑھ کے ہاتھ میں نہیں بلکہ پاکستان کے ہاتھ میں ہے یہ معاہدہ چھپ چکا ہے اور تمام دنیا کے سامنے آچکا ہے.جہاں تک امور خارجہ کا تعلق ہے جو نا گڑھ کا تعلق پاکستان سے ویسا ہی ہے جیسا کہ جونا گڑھ کا تعلق وائسرئے کے ساتھ تھا.کیا انگریزی حکومت کے دور میں یہ ممکن تھا کہ فرانس اور جرمنی اپنا کوئی افسر براہ راست جونا گڑھ میں بھیج سکتے یا اگر فرانس اور جرمنی ایسا کرتے تو اُسی وقت انگریزی حکومت کان سے پکڑ کر اُن کو باہر نہ نکال دیتی اور ان سے یہ نہ کہتی کہ جونا گڑھ کے امور خارجہ ہمارے متعلق ہیں تمہارا جونا گڑھ سے کوئی تعلق نہیں تم ان کے متعلق ہم سے آ کر بات کرو؟ لیکن پاکستان کی حکومت نے اس ہتک کو خاموشی کے ساتھ برداشت کر لیا اور اس پر کوئی احتجاج نہیں کیا اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ہندوستانی یونین کو اور بھی دلیری پیدا ہوگئی اور اب انہوں نے جونا گڑھ کی ایک آزاد حکومت بمبئی میں قائم کر دی ہے.کیا وہ حکومتیں جن کے تعلقات آپس میں دوستانہ اصول پر ہوتے ہیں ان کے ملک میں کوئی ایسی آزاد حکومت قائم کی جاسکتی ہے؟ جو دوست ملک کے خلاف ہو.ہرا نٹرنیشنل لاء کا جاننے والا جانتا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا اس قسم کا فعل دوستانہ تعلقات کے منافی سمجھا جاتا ہے اور فور اوہ حکومت جس کے کسی علاقہ کے خلاف ایسی بات کی جاتی ہے اس پر احتجاج کرتی ہے اور مخالف حکومت کو پناہ دینے والی حکومت یا اس کو اپنے ملک سے نکال دیتی ہے یا پھر احتجاج کرنے والی طاقت اس سے اپنے دوستانہ تعلقات منقطع کر دیتی ہے.ایک معاملہ کشمیر کا ہے ہندوستان گورنمنٹ بار بار اعلان کرتی رہی ہے کہ ٹرا ونکور کو آزادی نہیں دی جاسکتی کیونکہ اس کی سرحدیں ہندوستان کے ساتھ ملتی ہیں.حیدر آباد کو آزادی کے اعلان کی اجازت نہیں کیونکہ اس کی اکثریت ہندوستان سے ملنا چاہتی ہے کیا یہی حقوق پاکستان کو کشمیر کے متعلق حاصل نہیں ؟ کیا کشمیر کی سینکڑوں میل کی سرحد پنجاب اور صوبہ سرحد کے ساتھ نہیں ملتی ؟ کیا اس کے برخلاف ہندوستان کے ساتھ اس کا اتصال نہایت ہی چھوٹا نہیں ؟ کیا وہاں کی اسی فیصدی آبادی مسلمان نہیں اور کیا ان کی اکثریت پاکستان کی حامی نہیں ؟ پھر ہم نہیں

Page 206

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۸۳ الفضل کے اداریہ جات سمجھ سکے کہ پاکستان حکومت نے کیوں بار بار یہ اعلان نہیں کیا کہ کشمیر کے معاملہ میں ہم کوئی دخل اندازی پسند نہیں کریں گے.کشمیر کی اکثریت پاکستان میں شامل ہونے کی مدعی ہے جب تک کشمیر میں آزاد حالات کے ماتحت ریفرنڈم نہیں کیا جائے گا ہم کشمیر کو ہندوستان کے ساتھ شامل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے خصوصاً جبکہ اس کی سرحد سینکڑوں میل تک ہماری سرحدوں سے ملتی ہے اور ہندوستان کے ساتھ اس کا اتصال بہت مختصر ہے.اگر سیاسی متداول طریقوں کے ذریعہ سے اس قسم کا احتجاج بار بار کیا جاتا اور اخباروں میں اس کا اعلان کیا جاتا تو یقیناً کشمیر کی پوزیشن آج اور ہوتی بلکہ جس طرح جونا گڑھ کے مقابلہ میں ہندوستان یونین نے ایک الگ حکومت قائم کر دی ہے کشمیر کے متعلق بھی پاکستان گورنمنٹ کو یہ اعلان کر دینا چاہئے کہ اگر ہمارے علاقہ میں کشمیر کی کوئی آزاد گورنمنٹ بنی تو ہم اس پر گرفت نہیں کریں گے کیونکہ ایسا ہی طریق ہندوستانی یونین نے اختیار کیا ہے.کشمیر کی سیاست سے بے تعلق رہنا اس وقت پاکستان کی گورنمنٹ کے لئے مناسب نہیں اگر کشمیر ہندوستانی یونین میں گیا تو اس کے تین خطرناک نتائج پیدا ہوں گے.اوّل: ۳۲ لاکھ وہاں کا مسلمان اسی طرح ختم کر دیا جائے گا جس طرح مشرقی پنجاب کا مسلمان.دوسرے صوبہ پنجاب بالکل غیر محفوظ ہو جائے گا کیونکہ ہندوستان یونین اور کشمیر اور صوبہ سرحد کے درمیان پنجاب ایک مثلث کی شکل میں ہے اور اس مثلث کے ایک خط پر کشمیر آتا ہے دوسرے خط پر ہندوستان یونین تیسرے خط پر صوبہ سرحد اور کچھ حصہ سندھ کا.صاف ظاہر ہے کہ جو ملک مثلث کے دو مخالف خطوط میں آیا ہوا ہوگا وہ کبھی محفوظ نہیں رہ سکے گا.تیسرا خطرہ پاکستان کو یہ ہے کہ شروع سے ہی ہندوستان یونین کی نظریں صوبہ سرحد پر ہیں کروڑوں روپیہ خرچ کر کے وہاں خدائی خدمت گار وغیرہ قسم کی جماعتیں بنائی گئی ہیں.کشمیر اگر ہندوستانی یونین کے ساتھ ملے تو ہندوستانی یونین کا براہِ راست صوبہ سرحد کے ساتھ تعلق ہو جائے گا کیونکہ کشمیر کی سرحد صوبہ سرحد اور آزاد قبائلی

Page 207

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۸۴ الفضل کے اداریہ جات علاقوں سے ملتی ہے اور وہ نہایت آسانی کے ساتھ مظفر گڑھ ، گلگت اور چلاس کے علاقہ سے رائفلیں اور روپیہ اور دوسرا جنگی سامان صوبہ سرحد کے کانگرسی ایجنٹوں میں تقسیم کر سکیں گے اورصوبہ سرحد کے قبائل کو وظائف وغیرہ دے کر وہ اپنے ساتھ ملاسکیں گے اور پاکستان سے اس کا کوئی مداوا نہ ہو سکے گا.صوبہ سرحد میں کانگرس نے دور دور تک اپنے پاؤں پھیلا رکھے ہیں اور اس خطرہ سے پاکستان کو ہرگز غافل نہیں ہونا چاہئے.ہم نے وقت پر حکومت اور مملک کے سامنے سارے خطرات رکھ دیئے ہیں خدا کرے مسلمان اس صدمہ عظیم سے بچ جائیں اور ان خطرناک نتائج سے محفوظ ہو جائیں جو کشمیر کے انڈین یونین میں شامل ہونے سے پیدا ہوں گے علاج ان کے ہاتھ میں ہے وہ اب بھی علاج کر سکتے ہیں اور علاج کا کرنا نہ کرنا ان کی مرضی پر منحصر ہے مگر ہم اپنے فرض سے سبکدوش ہوتے ہیں.وَمَا عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلَاغُ الفضل لا ہو ر ۴ اکتوبر ۱۹۴۷ء )

Page 208

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۸۵ الفضل کے اداریہ جات اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ.هُوَ النَّاصِرُ جماعت احمدیہ کے امتحان کا وقت اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے.اِذْ جَارُ وكُم مِّن فَوْقِكُمْ وَ مِنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ واذ راغتِ الأَبْصَارُ وَ بَلَغَ الْقُلُوبُ الحَنَاجِرَ وَ تَظُنُّونَ بِاللهِ الظُّنُونَا هُنَالِكَ ابْتُلِيَ الْمُؤْمِنُونَ وَ زُلزِلُوا زِلْزَالَا شَدِيدًا - وَاِذْ يَقُولُ الْمُنْفِقُونَ والَّذِينَ في قُلُوبِهِم مِّرَضٌ مَّا وَعَدَنَا اللهُ وَرَسُولةَ إِلَّا غُرُورًا - واذ قالت طَائِفَةً مِّنْهُمْ اَهْلَ يَثْرِب لا مُقَامَ لَكُمْ فَارْجِعُوا ، و يَسْتَأْذِنَ فَرِيقٌ مِنْهُمُ النَّبِيِّ يَقُولُونَ إِنَّ بُيُوتِنَا عَوْرَةً وَمَا هِيَ بِعَوْرَةٍ : إن يُرِيدُونَ إِلَّا قرارات ترجمہ اے مومنو! یاد کرو جبکہ تمہارے اوپر کی طرف سے بھی اور نیچے کی طرف سے بھی دشمن آئے اور پتلیاں خوف سے ٹیڑھی ہو گئیں اور دل دھڑکتے ہوئے گلے میں آ پھنسے اور تم خدا تعالیٰ کے متعلق مختلف قسم کے گمان کرنے لگ گئے اس موقع پر مؤمنوں کے ایمانوں کی آزمائش کی گئی اور انہیں ایک سخت زلزلہ سے ہلا دیا گیا اور جبکہ منافق اور وہ لوگ بھی جن کے دلوں میں کچھ کچھ بے ایمانی کا روگ پیدا ہو رہا تھا بول اُٹھے کہ اللہ اور اُس کے رسول نے ہم سے دھو کا کیا اور جبکہ اسی قسم کے لوگوں میں سے ایک گروہ یہ چہ میگوئیاں کرنے لگ گیا کہ اے مدینہ کے لوگو ! اب تمہارے لئے دنیا میں کوئی ٹھکانہ نہیں.اب تم اپنے دین اور ایمان کو چھوڑ کر پھر کفر کی حالت کی طرف لوٹ جاؤ.اور اس قسم کے لوگوں میں سے ایک گروہ اللہ کے نبی کے حضور میں حاضر ہو کر کہنے لگا کہ ہمارے گھر بے حفاظت ہیں ہمیں اجازت دیجئے کہ ہم واپس

Page 209

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۸۶ الفضل کے اداریہ جات جا کر اپنے گھروں کی حفاظت کر سکیں.حالانکہ ان کے گھر کوئی خاص طور پر بے حفاظت نہیں وہ صرف بھاگ کر اپنی جانیں بچانا چاہتے ہیں.قرآن کریم کی یہ آیات آجکل پورے طور پر قادیان کے احمدیوں پر اور باقی دنیا کے احمدیوں پر چسپاں ہو رہی ہیں.قادیان پر اس کے اوپر سے بھی حملہ ہو رہا ہے یعنی حکام بھی اس کی مخالفت کر رہے ہیں اور نیچے سے بھی حملہ ہو رہا ہے یعنی سکھ آبادی اس کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے.آج غم اور صدمہ سے لوگوں کی آنکھیں ٹیڑھی ہوتی چلی جاتی ہیں اور دل واقعہ میں اچھل اچھل کر گلے میں اٹک رہے ہیں اور کئی لوگوں کے دلوں میں یہ شہبات پیدا ہور ہے ہیں کہ کیا احمدیت واقعہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے تھی اور کیا انہوں نے اس کے قبول کرنے میں غلطی تو نہیں کی ؟ مؤمنوں کے لئے آج دُہری مصیبت ہے ایک طرف حکام اور رعایا کے ظالموں سے بچنے کیلئے امن پسندانہ کوششیں اور ہتھیلیوں پر جانیں رکھ کر اپنے مقامات مقدسہ کی حفاظت کا فکر اور دوسری طرف اس قسم کے لوگوں کی باتوں کا جواب دینا اور ان چھپے دشمنوں کے خنجروں کو اپنے سینوں میں بغیر آہ کے چھنے دینا مگر یہ کوئی نئی بات نہیں ہے اللہ تعالیٰ کی طرف سے قائم ہونے والے سلسلوں سے ہمیشہ ہی یہ سلوک ہوتا چلا آیا ہے.دیکھ لو قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ یہی باتیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی جماعت کو پیش آئیں مگر کیا وہ گھبرائے ؟ کیا ان کے قدموں میں کسی قسم کا تزلزل پیش آیا؟ بجائے اس کے کہ ان واقعات کو دیکھ کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کے متعلق ان کے دلوں میں کوئی شبہ پیدا ہوتا ان کے دل ایثار اور قربانی کے جذبات سے اور بھی زیادہ متاثر ہوتے گئے.ان کے ایمانوں کی یہ کیفیت تھی کہ دشمن کا پندرہ سے بیس ہزار تک کا لشکر جوصرف سات سو مسلمانوں کے مقابل پر رات اور دن حملے کر رہا تھا نہ دن کو آرام کرنے دیتا تھا نہ رات کو سونے دیتا تھا جب اُس چھوٹی سی خندق کو جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کے ساتھ مل کر مدینہ کی حفاظت کے لئے کھو دی ہوئی تھی گھوڑوں پر چڑھ کر عبور کر لیتا تھا اور دشمن کے جتھے جنون کی سی کیفیت کے ساتھ اور آندھی کی سی تیزی کے ساتھ رسول کریم صلی اللہ وسلم کے خیمہ کی طرف بڑھتے تھے تا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کر کے اسلام کا خاتمہ کر دیں تو باوجود اسکے کہ.

Page 210

انوار العلوم جلد ۱۹ الفضل کے اداریہ جات صحابہ صرف سات سو تھے وہ اس تیزی اور بے جگری کے ساتھ لڑتے کہ ہزاروں ہزار کا لشکر منہ کی کھا کر واپس لوٹ جانے پر مجبور ہو جاتا اور بعض دفعہ ان کے بڑے بڑے لیڈر اس جنگ میں مارے جاتے.ا ایک دفعہ عرب کا ایک نہایت ہی بڑا لیڈر اس قسم کے حملے میں مارا گیا اور اس کی لاش خندق میں گرگئی تو مکہ والوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی کہ یہ ہمارا بڑا لیڈر ہے اس کی لاش ہمیں واپس کی جائے ہم اس کے بدلہ میں ہزاروں روپیہ آپ کی خدمت میں پیش کرنے کے لئے تیار ہیں.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا.ہم نے اس مُردار کو لے کر کیا کرنا ہے تم اُس کو اٹھا کر لے جاؤ.سر میور جیسا دشمن اسلام اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ جنگ احزاب کے موقع پر وہ شدید حملے جو رات اور دن مکہ والوں کی طرف سے ہو رہے تھے اور جن میں مٹھی بھر اسلامی لشکر کے مقابلہ میں ان سے کئی گنا آدمی شامل ہوتے تھے جبکہ مسلمانوں کو دنوں تک نہ کھانے کا موقع ملتا تھا ، نہ سونے کا موقع ملتا تھا ، نہ بیٹھنے کا موقع ملتا تھا ان میں مکہ والوں کے ناکام رہنے کا صرف ایک سبب تھا اور وہ صحابہ کی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت تھی.دشمن اپنے سامانوں کی فرادانی کی وجہ سے خندق کو کود کر عبور کر لیتا اور اپنی تعداد کی زیادتی کی وجہ سے مسلمانوں کو دھکیل کر پیچھے لے جاتا مگر جب وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خیمہ کے پاس پہنچتا تو مسلمانوں کے اندر ایسا جوش پیدا ہو جاتا کہ وہ ما فوق الانسانیت طاقتوں کے ساتھ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جان کو بچانے کے لئے اپنی جانوں سے بے پرواہ ہو کر اس طرح دشمن پر ٹوٹ پڑتے کہ باوجود کثیر التعداد ہونے کے دشمن کو بھاگنا ہی پڑتا.اس چیز کو ایمان کہتے ہیں جو چیز اس سے کم ہے وہ ایمان نہیں وہ تمسخر ہے ، وہ دھوکا ہے وہ فریب ہے.میں احمدیوں سے کہتا ہوں کہ جب وہ بیعت میں داخل ہوئے تھے تو انہوں نے اقرار کیا تھا کہ وہ دین کو دنیا پر مقدم کریں گے اور اس دنیا کے لفظ میں ان کی جانیں بھی شامل تھیں ، ان کے بچوں کی جانیں بھی شامل تھیں، ان کی بیویوں اور دوسرے گھر کی مستورات کا مستقبل بھی شامل تھا.پس آج جبکہ باوجود ہمارے اس بیان کے کہ ہم جس حکومت کے ماتحت رہیں گے اس کے

Page 211

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۸۸ الفضل کے اداریہ جات وفا دار رہیں گے ظالم دشمنوں کو ہم پر مسلط کیا جا رہا ہے.حکومت ان کو سزا دینے کی بجائے ہمارے آدمیوں کو سزا دے رہی ہے.ہماری جماعت کے نوجوانوں کا فرض ہے کہ وہ قطعی طور پر بھول جائیں کہ ان کے کوئی عزیز اور رشتہ دار بھی ہیں ، وہ بھول جائیں اس بات کو کہ ان کے سامنے کیا مصائب اور مشکلات ہیں، انہیں صرف ایک ہی بات یاد رکھنی چاہئے کہ انہوں نے خدا تعالیٰ سے ایک عہد کیا ہے اور اس عہد کو پورا کرنا ان کا فرض ہے.آج خدا ہی ان کا باپ ہونا چاہئے ، خدا ہی ان کی ماں ہونی چاہئے اور خدا ہی ان کا عزیز اور رشتہ دار ہونا چاہئے ، میرے بیٹوں میں سے آٹھ بالغ بیٹے ہیں اور ان آٹھوں کو میں نے اس وقت قادیان میں رکھا ہوا ہے.میں سب سے پہلے ان ہی کو خطاب کر کے کہتا ہوں اور پھر ہراحمدی نوجوان سے خطاب کر کے کہتا ہوں کہ آج تمہارے ایمان کا امتحان ہے آج ثابت قدمی کے ساتھ قید و بند اور قتل کی پرواہ نہ کرتے ہوئے قادیان میں ٹھہرنا اور اس کے مقدس مقامات کی حفاظت کرنا تمہارے فرائض میں شامل ہے.تمہارا کام حکومت سے بغاوت کرنا نہیں ، تمہارا کام ملک میں بدامنی پیدا کرنا نہیں ، اسلام تم کو اس بات سے روکتا ہے اگر حکومت ہم کو وہاں سے نکالنا چاہتی ہے تو حکومت کے ذمہ دار افسر ہم کو تحریر دے دیں کہ تم قادیان چھوڑ دو.پھر ہم اس سوال پر بھی غور کر لیں گے مگر جب تک حکومت کے ذمہ دار افسر منہ سے تو یہ کہتے ہیں کہ ہم کسی کو یہاں سے نکالنا نہیں چاہتے اور ان کے نائب ہمیں دکھ دے دے کر اپنے مقدس مقامات سے نکالنا چاہتے ہیں اُس وقت تک ان کی یہ کارروائی غیر آئینی کا رروائی ہے اور ہم اسے کسی صورت میں تسلیم نہیں کریں گے.مشرقی پنجاب سے اسلام کا نام مٹا دیا گیا ہے ہزاروں ہزار مسجد میں آج بغیر نمازیوں کے ویران پڑی ہیں جن میں جوئے کھیلے جاتے ہیں، شرا میں پی جاتی ہیں ، بدکاریاں کی جاتی ہیں ، ہمارا فرض ہے کہ کم سے کم ہم جب تک ہماری جان میں جان ہے مشرقی پنجاب میں قادیان کے ذریعہ سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا بلند رکھیں.اسلام کو بغیر قربانی کے ختم نہیں ہونے دینا چاہئے.اسلام تو پھر جیتے گا ہی احمدیت تو پھر بھی غالب ہی آئے گی لیکن ہماری بد قسمتی ہوگی اگر ہم اپنے ہاتھوں سے اسلام کا جھنڈا چھوڑ کر بھا گئیں.میں اگر قادیان سے باہر آیا تو صرف اس لئے کہ جماعت نے کثرت رائے سے یہ فیصلہ کیا تھا کہ جماعت کی تنظیم

Page 212

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۸۹ الفضل کے اداریہ جات اور اس کے کام چلانے کے لئے جب تک امن نہ ہو مجھے اور بعض ضروری دفا تر کو قادیان سے باہر رہنا چاہئے تا کہ دنیا کی جماعتوں کے ساتھ مرکز کا تعلق رہے لیکن اگر مجھے یہ معلوم ہو کہ جماعت کے نوجوان خدانخواستہ اس قربانی کو پیش کرنے کے لئے تیار نہیں جس کا میں اوپر ذکر کر چکا ہوں تو پھر ان کو صاف لفظوں میں یہ کہہ دینا چاہئے ہم ان کو واپس بلا لیں گے اور خود ان کی جگہ جانیں دینے کے لئے چلے جائیں گے.ہمارا باہر آنا اپنی جانیں بچانے کے لئے نہیں بلکہ سلسلہ کے کام کو چلانے کے لئے ہے.اگر ہمارا با ہر آنا بعض لوگوں کے ایمانوں کو متزلزل کرنے کا موجب ہو تو ہم سلسلہ کی شوری کے فیصلہ کی بھی پرواہ نہیں کریں گے اور ان لوگوں کو جن کے دلوں میں ایمان کی کمزوری ہے اس کام سے فارغ کر کے اللہ تعالیٰ کے فضل پر بھروسہ رکھتے ہوئے خود اس کام کو شروع کر دیں گے.میرا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ قادیان کے اکثر نو جوانوں میں کمزوری پائی جاتی ہے مجھے کثرت کے ساتھ نو جوانوں کی یہ چٹھیاں آرہی ہیں کہ وہ دلیری کے ساتھ اور ہمت کے ساتھ ہر قربانی پیش کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں.خود میرے بعض بیٹوں اور بعض دوسرے عزیزوں کی مجھے اس قسم کی چٹھیاں آئی ہیں کہ گوان کا نام قرعہ کے ذریعہ باہر آنے والوں میں نکلا ہے مگر اُن کو اجازت دی جائے کہ وہ قادیان میں رہ کر خدمت کریں یہی وہ لوگ ہیں جو پختہ ایمان والے ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جو احمدیت اور اسلام کے جھنڈے کو دنیا میں بلند رکھیں گے خواہ مارے جائیں خواہ زندہ رہیں.چاہئے کہ صفائی کے ساتھ اور بار بار حکومت کو جتاتے رہو کہ ہم حکومت کے وفادار ہیں اور ہم ایک اچھے شہری کے طور پر اس ملک میں رہنے کا وعدہ کرتے ہیں اور ہم یہ بھی یقین رکھتے ہیں کہ جو کچھ مسٹر گاندھی اور مسٹر نہرو کی طرف سے اعلان ہو رہے ہیں وہ بچے ہیں جھوٹے نہیں اس لئے ہم ان اعلانوں پر یقین رکھتے ہوئے قادیان میں بیٹھے ہیں اگر ان اعلانوں کا کچھ اور مطلب ہے تو ہمیں کہہ دو کہ قادیان سے چلے جاؤ.لیکن اگر مسٹر گاندھی اور مسٹر نہرو کے بیانات صحیح ہیں تو پھر ان کے مطابق عمل کرو اور پر امن شہریوں کو دق نہ کرو.اس طرح بار بار ان پر حجت تمام کرتے رہو اور قید و بند اور قتل کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنے ایمان کا ثبوت دو اور خدا تعالیٰ پر یقین رکھو کہ اول تو فتح اور نصرت کے ساتھ وہ تمہاری مدد کرے گا لیکن اگر تم میں سے بعض کے لئے قید و بند یا قتل مقدر ہے تو

Page 213

انوار العلوم جلد ۱۹ 19+ الفضل کے اداریہ جات خدا تعالی تمہیں ابدی زندگی بخشے گا اور اپنے خاص شہداء میں جگہ دے گا.اور کون کہہ سکتا ہے کہ اُس کی ایسی موت اس کی زندگی سے زیادہ شاندار نہیں.اللہ تعالیٰ تم لوگوں کا حافظ و ناصر ہو اور تم کو ہر تنگی اور ترشی اور مصیبت اور ابتلاء میں صبر اور توکل اور ایثار کی توفیق بخشے اور تم اپنا ایمان نہ صرف خدا تعالیٰ کے سامنے سلامت لے جاؤ بلکہ اُس کو نہایت خوبصورت اور حسین بنا کر خدا تعالی کی خدمت میں پیش کرو تا خدا تعالیٰ تم سے اور تمہاری اولادوں سے (اگر کوئی ہیں) اس سے بھی زیادہ نیک سلوک کرے جتنا تم ان کی زندگی میں ان سے کر سکتے تھے.خاکسار (مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی) ( الفضل ۴ اکتوبر ۱۹۴۷ء)

Page 214

انوار العلوم جلد ۱۹ 191 الفضل کے اداریہ جات اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ.هُوَ النَّاصِرُ قادیان قادیان اس وقت ہندوستان یونین کی دیانتداری کی آزمائش کا محل بنا ہوا ہے.قادیان احمد یہ جماعت کا مرکز ہے جس کا یہ عقیدہ ہے کہ جس حکومت کے ماتحت رہیں اس کے پورے طور پر فرمانبردار اور مددگار رہیں.جب ہندوستان میں انگریزوں کی حکومت تھی احمد یہ جماعت ہمیشہ حکومت کے ساتھ تعاون کرتی تھی گومناسب طریق پر اس کی غلطیوں سے اسے آگاہ بھی کرتی رہتی تھی.بعض لوگ جماعت احمدیہ کے اس طریق پر اعتراض کرتے تھے اور اسے انگریزوں کا خوشامدی قرار دیتے تھے.جماعت احمد یہ اس کے جواب میں ہمیشہ یہی کہتی تھی کہ ہم صرف انگریزوں کے فرمانبردار نہیں بلکہ افغانستان میں افغانی حکومت کے اور عرب میں عربی حکومت کے.مصر میں مصری حکومت کے اور اسی طرح دوسرے ممالک میں اُن کی حکومتوں کے فرمانبردار اور مددگار ہیں ہمارے نزدیک دنیا کا امن بغیر اس کے قائم ہی نہیں رہ سکتا کہ ہر حکومت میں بسنے والے لوگ اُس کے ساتھ تعاون کریں اور اُس کے مددگار ہوں.پچھلے پچاس سال میں جماعت احمدیہ نے اس تعلیم پر عمل کیا ہے اور آئندہ بھی وہ اس تعلیم پر عمل کرے گی.جب ہندوستان دو حصوں میں تقسیم ہو گیا اور اُس میں ہندوستان یونین اور پاکستان قائم ہوئے تو اُس وقت بھی جماعت احمدیہ نے اعلان کیا کہ ہندوستان یونین میں رہنے والے احمدی ہندوستان یونین کی پوری طرح اطاعت کریں گے اور پاکستان میں رہنے والے احمدی پاکستان حکومت کے متعلق جانثاری اور اطاعت سے کام لیں گے.پاکستان حکومت نے تو ان کے اس اعلان کی قدر کی اور اچھے شہریوں کی طرف اس سے برتاؤ کیا لیکن ہندوستان یونین نے ان کے

Page 215

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۹۲ الفضل کے اداریہ جات اس اعلان کی ذرا بھی قدر نہیں کی اور ۱۶ / اگست کے بعد پہلے قادیان کے اردگر داور پھر قادیان میں وہ فساد بچوایا کہ جس کی کوئی حد ہی نہیں.ایک ایک کر کے احمدی گاؤں کو برباد کیا گیا اور جنہوں نے دفاع کی کوشش کی اُن کو پولیس اور ملٹری نے گولیوں سے مارا.جب قادیان کے اردگرد گاؤں ختم ہو گئے تو پھر قادیان پر حملہ شروع ہوا.احمدی جماعت کے معززین یکے بعد دیگرے گرفتار ہونے شروع ہوئے قتل ڈاکے اور خونریزی کے الزام میں.گویا وہ جماعت جس نے اپنی طاقت اور قوت کے زمانہ میں قادیان کے رہنے والے کمزور اور قلیل التعداد ہندوؤں اور سکھوں کو کبھی تھپڑ بھی نہیں مارا تھا اس نے تمام علاقہ کے مسلمانوں سے خالی ہو جانے کے بعد اور سکھ پولیس اور ہندو ملٹری کے آ جانے کے بعد ان علاقوں میں نکل کر جن میں کوئی مسلمان نہ دن کو جا سکتا تھا نہ رات کو ڈا کے مارے اور قتل کئے اور یہ ڈا کے اور قتل بھی اُن لوگوں نے کئے جو جماعت کے چوٹی کے آدمی تھے جن میں سے بعض ساٹھ سال کی عمر کے تھے ، مرکزی نظام کے سیکرٹری تھے اور یونیورسٹیوں کے گریجوایٹ تھے گویا احمد یہ جماعت جو اپنی عقل اور دانائی میں دنیا بھر میں مشہور تھی اُس وقت اُس کی عقل کا دیوالہ نکل گیا اور سکھ اور ہند و ملٹری کے آنے کے بعد اس نے اپنے مرکزی کارکنوں کو زمیندار سکھوں کو مروانے کے لئے باہر بھیجنا شروع کر دیا اور اس کے گریجوائٹ مبلغ ڈا کے مارنے کے لئے نکل پڑے.شاید پاگل خانہ کے ساکن تو اس کہانی کو مان لیں مگر عقل مند لوگ ان باتوں کو قبول نہیں کر سکتے شاید ہندوستان یونین کے افسر یہ خیال کرتے ہیں کہ دنیا ان کی ہر بے وقوفی کی بات مان لے گی یا شاید وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ ان کے سوا باقی ساری دنیا جاہل یا مجنوں ہے.ہندوستان یونین کے وزراء نے بار بار یہ اعلان کیا ہے کہ وہ کسی مسلمان کو اپنے ملک سے نکل جانے پر مجبور نہیں کرتے لیکن قادیان کی مثال موجود ہے کہ ان لوگوں کو جو ہندوستان یونین میں رہنے پر راضی ہی نہیں بلکہ مصر ہیں طرح طرح کی تکلیفیں پہنچا کر پولیس اور ملٹری کے زور سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے.قادیان کے متعلق ہندوستان یونین دنیا کو کیا جواب دے گی.کیا وہ یہ کہے گی کہ یہ لوگ اپنے مقدس مذہبی مقام کو چھوڑ کر جا رہے تھے ہم نے ان کو روکا نہیں یا وہ یہ کہے گی کہ ایک کیپٹن اور ایک پوری کمپنی ملٹری کی وہاں موجود تھی اور اس کے علاوہ پولیس کا تھانہ بھی وہاں موجود تھا ۳۰۳ کی رائفلوں کے

Page 216

انوار العلوم جلد ۱۹ ١٩٣ الفضل کے اداریہ جات علاوہ سٹین گن اور برین گن بھی موجود تھیں مگر ان کے باوجود ہندوستان یونین ان سکھوں کے حملوں کو نہ روک سکی جو قادیان پر حملہ کر رہے تھے اور ان احمدیوں کو اپنے مکانات خالی کرنے پڑے جن کے بڑھے ہی بقول ہندوستان یونین اس فتنہ کے زمانہ میں بھی آٹھ آٹھ دس دس میل باہر جا کر سکھوں کو مار رہے تھے اور جن کے مبلغ اور گریجوائٹ اردگرد کے سکھوں کے دیہات پر جا کر ڈا کے مار رہے تھے.کیا دنیا کا کوئی شخص اس کو تسلیم کر سکے گا کہ یہ باہر نکل نکل کر ڈا کے مار نے قتل کرنے والے لوگ ان سکھ جتھوں سے ڈر کر جن کے مالوں کو لوٹنے کے لئے وہ باہر جاتے تھے اپنے مکان چھوڑ دیں گے اور ملٹری اور پولیس بھی ان بہادر سکھوں کے مقابلہ میں بے کار ہو جائے گی جن کے گاؤں میں دو دو احمدی جا کر ڈا کہ مارنے کے قابل ہو سکے اور جنہیں سلسلہ احمدیہ کے بڈھے سیکرٹری ارد گرد کے علاقوں میں گولیوں کا نشانہ بناتے پھرتے تھے.ہر عقلمند انسان اس بات کو تسلیم کرے گا کہ دونوں کہانیوں میں سے ایک کہانی جھوٹی ہے اور یا پھر دونوں ہی جھوٹی ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ یہ دونوں کہانیاں ہی جھوٹی ہیں.آج ہندوستان یونین کے افسر حکومت کے نشہ میں اس قسم کے افتراء کو معقول قرار دے سکتے ہیں مگر آئندہ زمانہ میں مؤرخ ان کہانیوں کو دنیا کے بدترین جھوٹوں میں سے قرار دیں گے.احمد یہ جماعت قادیان میں بیٹھی ہے اور اپنے عقائد کے مطابق بار بار حکومت کو کہہ چکی ہے کہ ہم یہاں رہنا چاہتے ہیں لیکن اگر تم ہمارا یہاں رہنا پسند نہیں کرتے تو ہمیں حکم دے دو پھر ہم تمہارے اس حکم کے متعلق غور کر کے کوئی فیصلہ کریں گے لیکن ہندوستان یونین کے افسر ایسا نہیں کرتے اور نہ وہ ایسا کر سکتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اس سے ان کی ناک کٹ جائے گی اور وہ دنیا میں ذلیل ہو جائیں گے.وہ گولیوں کی بوچھاڑوں اور پولیس اور ملٹری کی مدد سے بغیر کسی آئینی وجہ کی موجودگی کے احمدیوں کو قادیان سے نکالنا چاہتے ہیں.چنانچہ تازہ اطلاعات سے معلوم ہوتا ہے کہ چند دن سے قادیان جانے والی لاریوں کو سٹرک کی خرابی کے بہانہ سے روکا جا رہا ہے لیکن اصل منشاء یہ ہے کہ دنیا سے قادیان کو کاٹ کر وہاں من مانی کارروائیاں کی جائیں چنانچہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کو جبکہ سیالکوٹ کے ڈپٹی کمشنر گورداسپور کے ڈپٹی کمشنر سے انتظامی معاملات کے متعلق فون پر بات کر رہے تھے انہیں یکدم قادیان کے فون کی آواز آئی اور معلوم

Page 217

الفضل کے اداریہ جات انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۹۴ ہوا کہ قادیان کا کوئی شخص ڈپٹی کمشنر گورداسپور کو فون کر رہا ہے وہ ڈپٹی کمشنر گورداسپور کو یہ اطلاع دے رہا تھا کہ دو دن سے یہاں گولی چلائی جا رہی ہے قادیان کے دو محلوں کو لوٹا جا چکا ہے اور ان محلوں کے احمدی سمٹ کر دوسرے محلوں میں چلے گئے ہیں اور یہ گولی پولیس اور ملٹری کی طرف سے چلائی جارہی ہے.اس خبر کے سننے کے بعد ڈ پٹی کمشنر سیالکوٹ نے ڈپٹی کمشنر گورداسپور سے پوچھا کہ آپ نے یہ بات سنی؟ اب آپ کا کیا ارادہ ہے؟ انہوں نے کہا ہمیں یہ تو اطلاع تھی کہ بھینی پر سکھ حملہ کر رہے ہیں مگر یہ اطلاع نہیں تھی کہ قادیان پر سکھ حملہ کر رہے ہیں گو یا بھینی میں انسان نہیں بستے اور وہ ہندوستان یونین کے شہری نہیں اور اس لئے بھینی میں مسلمانوں کا خون بالکل ارزاں ہے اس پر ڈی سی سیالکوٹ نے کہا اب آپ کیا کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ تو ڈی سی گورداسپور نے جواب دیا کہ میں کل سپرنٹنڈنٹ پولیس کو وہاں بھجوا ؤں گا.ڈی سی سیالکوٹ نے اُن کو کہا یہ اس قسم کا اہم معاملہ ہے کہ اس میں آپ کو خود جانا چاہئے آپ خود کیوں نہیں جاتے ؟ انہوں نے کہا اچھا میں خود ہی جاؤنگا.اس کے بعد قادیان سے فون پر حالات معلوم کرنے کی کوشش کی گئی اور اتفا قانون مل گیا جوا کثر نہیں ملا کرتا.اس فون کے ذریعہ جو حالات معلوم ہوئے ہیں وہ یہ ہیں کہ کل تک ۱۵۰ آدمی مارا جا چکا ہے جن میں سے دو آدمی مسجد کے اندر مارے گئے ہیں.احمد یہ کالج پر بھی پولیس اور ملٹری نے قبضہ کر لیا ہے اور دو احمدی محلے لٹوا دیئے ہیں دارالانوار اور دار الرحمت ، دارالا نوار میں سر ظفر اللہ خان کی کوٹھی بھی اور امام جماعت احمدیہ کا بیرونی گھر بھی لوٹا گیا ہے.لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ اب ان باتوں کا نتیجہ کیا ہوگا ؟ جیسا کہ ہم پہلے بتا چکے ہیں احمد یہ جماعت کا یہ مسلک نہیں کہ وہ حکومت سے ٹکر کھائے اگر سکھ جتھے ایک ایک احمدی کے مقابلہ میں سو سو سکھ بھی لائیں گے تو قادیان کے احمدی ان کا مقابلہ کریں گے اور آخر دم تک ان کا مقابلہ کریں گے لیکن جہاں جہاں پولیس اور ملٹری حملہ کرے گی وہ ان سے لڑائی نہیں کریں گے اپنی جگہ پر چمٹے رہنے کی کوشش کریں گے مگر جس جگہ سے ملٹری اور پولیس ان کو زور سے نکال دے گی اُس کو وہ خالی کر دیں گے اور دنیا پر یہ ثابت کر دیں گے کہ ہندوستان یونین کا یہ دعویٰ بالکل جھوٹا ہے کہ جو ہندوستان یونین میں رہنا چاہے خوشی.سکتا ہے.سے رہ

Page 218

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۹۵ الفضل کے اداریہ جات لوگ کہتے ہیں کہ اگر ایسی ہی بات ہے تو آپ لوگ اپنے آدمیوں کی جانیں کیوں خطرہ میں ڈال رہے ہیں آپ قادیان کو فوراً خالی کر دیں.اس کا جواب یہ ہے کہ ہم قایان میں تین اصول کو مد نظر رکھ کر ٹھہرے ہوئے ہیں.اول مؤمن کو خدا تعالیٰ کی مدد سے آخر وقت تک مایوس نہیں ہونا چاہئے.جب تک ہم کو پکڑ کر نہیں نکالا جاتا ، ہمیں کیا معلوم ہو سکتا ہے کہ خدا کی مشیت اور خدا کا فیصلہ کیا ہے اس لئے احمدی وہاں ڈٹے رہیں گے تاکہ خدا تعالیٰ کے سامنے ان پر یہ حجت نہ کی جائے کہ خدا کی نصرت تو آ رہی تھی تم نے اس سے پہلے کیوں مایوسی ظاہر کی.دوسرے جیسا کہ اوپر بتایا جا چکا ہے احمدیوں نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ ہندوستان یونین کے دعوؤں کی آزمائش کریں گے اور یہ حقیقت آشکار کر کے چھوڑیں گے کہ جب وہ کہتے ہیں کہ کسی کو ہندوستان یونین سے جانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا تو وہ سچ کہتے ہیں یا جھوٹ.احمدی چاہتے ہیں کہ انہیں بھی معلوم ہو جائے اور دنیا کو بھی معلوم ہو جائے کہ ہندوستان یونین کے وزراء جھوٹے ہیں یا بچے.بے شک احمدیوں کو وہاں ٹھہرے رہنے میں قربانی کرنی پڑے گی لیکن ان کے وہاں ٹھہرے رہنے سے ایک عظیم الشان حقیقت آشکار ہو جائے گی یا تو دنیا کو یہ معلوم ہو جائے گا کہ ہندوستان یونین کے افسر نیک نیتی اور دیانتداری کے ساتھ اپنے ملک میں امن قائم رکھنا چاہتے تھے اور یا دنیا پر یہ ظاہر ہو جائے گا کہ وہ منہ سے کچھ اور کہتے تھے اور ان کے دلوں میں کچھ اور تھا کیونکہ قادیان سے احمدیوں کا نکالا جانا ایک فوری واقعہ نہیں تھا کہ جس کی اصلاح ان کے اختیار میں نہیں تھی.قادیان پر حملہ ایک مہینہ سے زیادہ عرصہ سے چلا آ رہا ہے، اس کے علاوہ خود میں نے پنڈت جواہر لال صاحب نہرو سے باتیں کیں اور اُن کو اس طرف توجہ دلائی.پنڈت جواہر لال صاحب نہرو نے مجھے یقین دلایا کہ ہندوستان یونین ہرگز مسلمانوں کو اپنے علاقے سے نکلنے پر مجبور نہیں کرتی ، انہوں نے مجھے یقین دلایا کہ تین چار دنوں تک وہ فون اور تار کے راستے کھلوانے کی کوشش کریں گے اور دو ہفتہ تک قادیان کی ریل گاڑی کے جاری کروانے کی کوشش کریں گے.احمد یہ جماعت کا وفد سردار بلد یو سنگھ صاحب سے بھی ملا اور انہوں نے اصلاح کی ذمہ داری لی اور یہاں تک کہا کہ وہ خود قادیان جا کران

Page 219

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۹۶ الفضل کے اداریہ جات معاملات کو درست کرنے کی کوشش کریں گے.احمد یہ جماعت کے وفد نے ہندوستان کے ہائی کمشنر مسٹر سری پر کاش صاحب سے کراچی میں ملاقات کی اور ان کو یہ واقعات بتائے اُنہوں نے کہا میں نے ہندوستان یونین کو اس طرف توجہ دلائی ہے اور دو تا ریں اس کے متعلق دی ہیں مگر مجھے جواب نہیں ملا.احمد یہ جماعت کا وفد اس عرصہ میں سردار سمپورن سنگھ صاحب ڈپٹی ہائی کمشنر ہندوستان یونین سے ملا اور متعدد بار ملا اُنہوں نے یقین دلایا کہ اُنہوں نے افسران کی توجہ کو اس طرف پھیرا یا ہے اور اُنہوں نے ایک خط بھی دکھایا جو اُنہوں نے ڈاکٹر بھارگوا صاحب وزیر اعظم مشرقی پنجاب اور سردار سورن سنگھ صاحب ہوم منسٹر مشرقی پنجاب کو لکھا تھا جس کا مضمون یہ تھا کہ مشرقی پنجاب مسلمانوں سے خالی ہو گیا ہے.اب صرف قادیان باقی ہے یہ ایک چھوٹا سا شہر ہے اور احمد یہ جماعت کا مقدس مذہبی مرکز ہے اسے تباہ کرنے میں مجھے کوئی حکمت نظر نہیں آتی ، اگر اس کی حفاظت کی جائے تو یہ زیادہ معقول ہوگا.پھر ڈپٹی ہائی کمشنر کے مشورہ سے احمد یہ جماعت کا ایک وفد جالندھر گیا اور ڈاکٹر بھار گوا صاحب اور سردار سورن سنگھ صاحب سے ملا اور چوہدری لہری سنگھ صاحب سے ملا.ان لوگوں نے یقین دلایا کہ وہ احمد یہ جماعت کے مرکز کو ہندوستان یونین میں رہنے کو ایک اچھی بات سمجھتے ہیں، اچھی بات ہی نہیں بلکہ قابل فخر بات سمجھتے ہیں اور یہ کہ وہ فوراً اس معاملہ میں دخل دیں گے.پھر اس بارہ میں لارڈ مونٹ بیٹن کو بھی متواتر تاریں دی گئیں ، مسٹر گاندھی کو بھی متواتر تاریں دی گئیں بہت سے ممالک سے ہندوستان یونین کے وزراء کو تاریں آئیں.انگلستان کے نو مسلموں کا وفد مسٹر ہینڈرسن سے جو ہندوستان کے معاملات کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں ملا.مسر وجے لکشمی پنڈت نے بھی اپنے بھائی کو تار دی.اس عرصہ میں قادیان کے بہادر باشندے انسانوں کے ڈرکو دل سے نکال کر پولیس ملٹری اور سکھ جتھوں کے مشتر کہ حملوں کو برداشت کرتے چلے گئے لیکن اس تمام لمبے زمانہ میں حکومت کی طرف سے کوئی قدم اصلاح کا نہیں اُٹھایا گیا ان واقعات کی موجودگی میں ہندوستان یونین یہ نہیں کہہ سکتی کہ ہمیں اصلاح کا موقع نہیں ملا.تیسرے اپنے مقدس مقامات کو یونہی چھوڑ دینا ایک گناہ کی بات ہے.جب تک تمام ممکن انسانی کوششیں اس کے بچانے کے لئے خرچ نہ کی جائیں.اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس کام میں

Page 220

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۹۷ الفضل کے اداریہ جات احمد یہ جماعت کو بہت سی قربانی کرنی پڑے گی اور بظا ہر دنیا کو وہ بیکار نظر آئے گی لیکن جیسا کہ ہم نے اوپر بتایا ہے حقیقت میں وہ بے کار نہیں ہوگی.وہ قربانی جو قادیان کے احمدی پیش کریں گے وہ پاکستان کی جڑوں کو مضبوط کرنے میں کام آئے گی اور اگر ہندوستان یونین نے اب بھی اپنا رویہ بدل لیا تو اس کا یہ رویہ ایک پائدار صلح کی بنیا در رکھنے میں مد ہوگا.جماعت احمد یہ کمزور ہے اور ایک علمی جماعت ہے وہ فوجی کاموں سے ناواقف ہے لیکن وہ اسلام کی عزت قائم رکھنے کیلئے اپنے نا چیز خون کو پیش کرنے میں فخر محسوس کرتی ہے.ہمارے سینکڑوں عزیز بھاگتے ہوئے نہیں اپنے حق کا مطالبہ کرتے ہوئے مارے گئے ہیں اور شاید اور بھی مارے جائیں کم سے کم لوکل حکام کی نیت یہی معلوم ہوتی ہے کہ سب کے سب مارے جائیں لیکن ہم خدا تعالیٰ سے یہ امید کرتے ہیں کہ وہ ہماری مدد کرے گا اور ہمارے دلوں کوصبر اور ایمان بخشے گا.ہمارے مارے جانے والوں کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی.وہ ہندوستان میں اسلام کی جڑوں کو مضبوط کرنے میں کام آئیں گی خدا کرے ایسا ہی ہو.خاکسار مرزا محمود احمد الفضل لا ہور ۷ اکتوبر ۱۹۴۷ء) ہم قادیان کے متعلق پہلے کچھ حالات لکھ چکے ہیں ہم بتا چکے ہیں کہ قادیان اور مشرقی پنجاب کے دوسرے شہروں میں فرق ہے.قادیان کے باشندے قادیان میں رہنا چاہتے ہیں لیکن مشرقی پنجاب کے دوسرے شہروں کے باشندوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ مشرقی پنجاب میں نہ رہیں.ہندوستان یونین کی گورنمنٹ بار بار کہہ چکی ہے کہ ہم کسی کو نکالتے نہیں لیکن قادیان کے واقعات اس کے اس دعوی کی کامل طور پر تردید کرتے ہیں.حال ہی میں قادیان کے کچھ ذمہ وار افسر گورنمنٹ افسروں سے ملے اور باتوں باتوں میں ان سے کہا کہ آپ لوگ اپنی پالیسی ہم پر واضح کر دیں.اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم قادیان کو چھوڑ دیں تو پھر صفائی کے ساتھ اس بات کا اظہار کر دیں.افسر مجاز نے جواب دیا کہ ہم ایسا ہر گز نہیں چاہتے ہم چاہتے ہیں کہ آپ قادیان میں رہیں.جب اُسے کہا گیا کہ وہ کہاں رہیں پولیس اور ملٹری کی مدد سے سکھوں

Page 221

انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۹۸ الفضل کے اداریہ جات نے تو سب محلوں کے احمدیوں کو زبردستی نکال دیا ہے اور سب اسباب لوٹ لیا ہے آپ ہمارے مکان خالی کرا دیں تو ہم رہنے کیلئے تیار ہیں تو اس پر افسر مجاز بالکل خاموش ہو گیا اور اس نے کوئی جواب نہ دیا.در حقیقت وہ افسر خود تو دیانتدار ہی تھا لیکن وہ وہی کچھ رٹ لگا رہا تھا جو اسے اوپر سے سکھایا گیا تھا جب اس پر اپنے دعوی کا بودا ہونا ثابت ہو گیا تو خاموشی کے سوا اس نے کوئی چارہ نہ دیکھا.شاید دل ہی دل میں وہ ان افسروں کو گالیاں دیتا ہوگا جنہوں نے اسے یہ خلاف عقل بات سکھائی تھی.قادیان کے تازہ حالات سے معلوم ہوتا ہے کہ لکڑی قریبا ختم ہے گندم بھی ختم ہو رہی ہے.گورنمنٹ کی طرف سے غذا مہیا کرنے کا کوئی انتظام نہیں.اب تک ایک چھٹانک آٹا بھی گورنمنٹ نے مہیا نہیں کیا.عورتوں اور بچوں کو نکالنے کا جوانتظام تھا اس میں دیدہ دانستہ روکیں ڈالی جا رہی ہیں.بارش ہوئے کو آج نو دن ہو چکے ہیں، بارش کے بعد قادیان سے دو قافلے آچکے ہیں.اسی طرح قریباً روزانہ ہندوستانی یونین کے ٹرکس فوج یا پولیس سے متعلق قادیان آتے جاتے ہیں اور اس کے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں.چار تاریخ کو پولیس کا ایک ٹرک قادیان سے چل کر وا بگہ تک آیا.تین تاریخ کو پاکستان کے اُن فوجی افسروں کے سامنے جو گورداسپور کی فوج سے قادیان جانے کی اجازت لینے گئے تھے ایک فوجی افسر نے آ کر میجر سے پوچھا کہ وہ ٹرک جو قادیان جانا تھا کس وقت جائے گا؟ پاکستانی افسروں کی موجودگی میں اس سوال کو سُن کر میجر گھبرا گیا اور اُس کو اشارہ سے کہا چلا جا اور پھر پاکستانی افسروں کو کہا اس شخص کو غلطی لگی ہے.قادیان کوئی ٹرک نہیں جا سکتا.چارہی تاریخ کو پاکستان کے جوٹرک قادیان گئے تھے اور اُن کو بٹالہ میں روکا گیا تھا انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ دو ملٹری کے ٹرک قادیان سے بٹالہ آئے.سب سے کھلا ثبوت اس بات کے غلط ہونے کا تو یہ ہے کہ انہی تاریخوں میں جن میں کہا جاتا ہے کہ قادیان جانے والی سڑک خراب ہے ، پرانی ملٹری قادیان سے باہر آئی ہے اور نئی ملٹری قادیان گئی ہے کیا یہ تبدیلی ہوائی جہازوں کے ذریعہ سے ہوئی ہے یقیناً ٹرکوں کے ذریعہ سے ہوئی ہے.پس یہ بہانہ بالکل غلط ہے اور اصل غرض صرف یہ ہے کہ قادیان کے باشندوں کو جنہوں نے استقلال کے ساتھ مشرقی پنجاب میں رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے

Page 222

انوار العلوم جلد ۱۹ ١٩٩ الفضل کے اداریہ جات اس جرم میں ہلاک کر دیا جائے کہ وہ کیوں مشرقی پنجاب میں سے نکلتے نہیں.منہ سے کہا جاتا ہے کہ ہم کسی کو نکالتے نہیں لیکن عمل سے اس کی تردید کی جاتی ہے.یہ بات اخلاقی لحاظ سے نہایت ہی گندی اور نہایت نا پسندیدہ ہے.جماعت احمدیہ نے مسٹر گاندھی کے پاس بھی بار بار اپیل کی ہے، تاریں بھی دی ہیں اور بعض خطوط بھی لکھے ہیں لیکن مسٹر گاندھی کو ان چھوٹی چھوٹی باتوں کی طرف توجہ کرنے کی فرصت نہیں.مسٹر نہرو کو بھی اس طرف توجہ دلائی گئی ہے مگر وہ بھی بڑے کاموں میں مشغول ہیں.چند ہزار بے گناہ انسانوں کا مارا جانا ایسا معاملہ نہیں ہے جس کی طرف یہ بڑے لوگ توجہ کر سکیں.ایک چھوٹی سی مذہبی جماعت کے مقدس مقامات کی ہتک ان بڑے آدمیوں کے لئے کوئی قابل اعتنا بات نہیں اگر اس کا سواں حصہ بھی انگریز قادیان میں بس رہے ہوتے اور ان کی جان کا خطرہ ہوتا تو لارڈ مونٹ بیٹن کو حقوقِ انسانیت کا جذ بہ فوراً بے تاب کر دیتا.مسٹر گاندھی بیسیوں تقریریں انگریزوں کے خلاف کا رروائی کرنے والوں کے متعلق پبلک کے سامنے کر دیتے.مسٹر نہرو کی آفیشل مشین فوراً متحرک ہو جاتی مگر کمزور جماعتوں کا خیال رکھنا خدا تعالیٰ کے سپرد ہے.وہی غریبوں کا والی وارث ہوتا ہے یا وہ انہیں ایسی تکالیف سے بچاتا ہے اور یا پھر وہ ایسے مظلوموں کا انتقام لیتا ہے ہم تمام شریف دنیا کے سامنے اپیل کرتے ہیں کہ اس ظلم کے دور کرنے کی طرف توجہ کریں.ہم نہیں سمجھ سکتے کہ پاکستان گورنمنٹ اس ظلم کو دور کرنے میں کیوں بے بس ہے.بجائے اس کے کہ ان باتوں کو سُن کر پاکستان گورنمنٹ کے متعلقہ حکام کوئی مؤثر قدم اُٹھاتے انہوں نے بھی یہ حکم دے دیا ہے کہ چونکہ قادیان کی سڑک کو مشرقی پنجاب نے نا قابلِ سفر قرار دیا ہے اس لئے آئندہ ہماری طرف سے بھی کوئی کا نوائے وہاں نہیں جائے گی.حالانکہ انہیں چاہئے یہ تھا کہ جب مغربی پنجاب کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے تو وہ ان علاقوں کو بھی نا قابل سفر قرار دے دیتے اور مشرقی پنجاب جانے والے قافلوں کو روک لیتے.قادیان کے مصائب کو کم کرنے کا ایک ذریعہ یہ تھا کہ قادیان کو ریفیوجی کیمپ قرار دے دیا جاتا لیکن دونوں گورنمنٹیں یہ فیصلہ کر چکی ہیں کہ ریفیوجی کیمپ وہی گورنمنٹ مقرر کرے گی جس کی حکومت میں وہ علاقہ ہو.اس میں کوئی حبہ نہیں کہ جو معاہدہ ہو اس کی پابندی کی جائے لیکن سوال تو یہ ہے کہ اگر بار بار توجہ دلانے کے

Page 223

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۰۰ الفضل کے اداریہ جات بعد بھی ہندوستان یونین مسلمان پناہ گزینوں کے بڑے بڑے کیمپوں کو ریفیوجی کیمپ قرار نہیں دیتی تو پاکستان کی حکومت کیوں مشرقی پنجاب کے پناہ گزینوں کے نئے مقامات کو ریفیوجی کیمپ قرار دے رہی ہے.حال ہی میں پاکستان گورنمنٹ نے پانچ نئے ریفیوجی کیمپ مقرر کئے جانے کا اعلان کیا ہے.کیا وہ اس کے مقابلہ میں ہندوستان یونین سے یہ مطالبہ نہیں کر سکتی کہ تم بھی ہماری مرضی کے مطابق پانچ نئے کیمپ بناؤ.ہمیں موثق ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ حال ہی میں ہندوستان یونین نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ریفیوجی کیمپ بنانے کا مطالبہ کیا ہے جہاں صرف پانچ ہزار پناہ گزین ہیں.پاکستانی حکومت کو چاہئے کہ ہندوستان یونین سے کہے کہ اگر ڈیرہ اسماعیل خان میں کیمپ بنانا چاہتے ہو تو قادیان میں بھی کیمپ بناؤ.اگر ایسانہ کیا گیا تو پاکستانی حکومت کا رعب کم ہوتا جائے گا اور ہندوستان یونین کے مطالبات بڑھتے جائیں گے اور مسلمانوں کے حقوق پامال ہوتے چلے جائیں گے.تازه آفیشل رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ ابھی تک سولہ لاکھ چھیالیس ہزار سات سو پچاس مسلمان مشرقی پنجاب کے کیمپوں میں پڑے ہیں.ان کے مقابلہ میں صرف سات لاکھ سینتالیس ہزار دو سو بہتر غیر مسلم مغربی پنجاب میں ہیں.ہمارے حساب سے تو یہ اندازہ بھی غلط ہے.مسلمان ساڑھے سولہ لاکھ نہیں ۲۵ - ۲۶ لاکھ کے قریب مشرقی پنجاب میں پڑے ہیں اور خطرہ ہے کہ اپنے حقوق کو استقلال کے ساتھ نہ مانگنے کے نتیجہ میں یہ سات لاکھ غیر مسلم بھی جلدی سے اُدھر نکل جائے گا اور ۲۵ لاکھ مسلمانوں میں سے بمشکل ایک دولاکھ ادھر پہنچے گا یا کوئی اتفاقی بچ نکلاور نہ جو کچھ سکھ جتھے اور سکھ ملٹری اور پولیس ان سے کر رہی ہے اُس کو مد نظر رکھتے ہوئے کوئی اُمید ان کے بچنے کی نظر نہیں آتی.بعض چھوٹے افسر یہ کہتے بھی سُنے گئے ہیں کہ مغربی پنجاب اتنے پناہ گزینوں کو سنبھال نہیں سکتا.پس جتنے مسلمان ادھر مرتے ہیں اس سے آبادی کا کام آسان ہو رہا ہے.یہ ایک نہایت ہی خطرناک خیال ہے ہمیں یقین ہے مغربی پنجاب کی حکومت کے اعلیٰ حکام اور وزراء کا یہ خیال نہیں مگر اس قسم کا خیال چند آدمیوں کے دلوں میں بھی پیدا ہونا قوم کو تباہی کے گڑھے میں دھکیل دیتا ہے.مغربی پنجاب کے مسلمانوں کو.جلدی منظم ہو جانا چاہئے اور جلد اپنے حقوق کی حفاظت کرنے کی سعی کرنی چاہئے اگر آج تمام

Page 224

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۰۱ الفضل کے اداریہ جات مسلمان منظم ہو جائیں اور اگر آج بھی حکومت اور رعایا کے درمیان مضبوط تعاون پیدا ہو جائے تو ہم سمجھتے ہیں کہ مسلمان اس ابتلائے عظیم میں سے گزرنے کے بعد بھی بچ سکتا ہے اور ترقی کی طرف اس کا قدم بڑھ سکتا ہے.( الفضل ۹ / اکتوبر ۱۹۴۷ء )

Page 225

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۰۲ الفضل کے اداریہ جات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ کچھ تو ہمارے پاس رہنے دو پنجاب میں اس وقت جو تباہی اور بربادی آئی ہے اس کا اندازہ نہ الفاظ سے لگایا جا سکتا ہے نہ خیالات سے.بغیر کسی اشتعال کے، بغیر کسی وجہ کے خدا کے بندوں کا قتل عام اس طرح شروع کر دیا جاتا ہے کہ حیرت ہی آتی ہے کہ خدا کے بندوں نے خدا کو کس طرح بھلا دیا ہے.قتل تو اشتعال کے وقت بھی نا جائز ہے لیکن بلا اشتعال کے ، بغیر کسی وجہ کے قتل اور عورتوں بچوں کا قتل ایسا فعل ہے جس کو دنیا کا کوئی مذہب بھی جائز قرار نہیں دیتا، دنیا کی کوئی تہذیب بھی اسے روانہیں سمجھتی.سیاسی لڑائی ہی سہی ،ملکی جھگڑا ہی سہی لیکن اس سیاسی لڑائی یا اس ملکی جھگڑے میں ان عورتوں اور بچوں کا کیا دخل ہے جو بے تحاشا مارے جاتے ہیں ، اُن بوڑھوں اور ضعیفوں کا کیا دخل ہے جو برسر عام قتل کئے جاتے ہیں.ہند وسکھ مسلمان کے دشمن سہی ، مسلمان ہندو سکھوں کے دشمن سہی لیکن ایسٹرن پنجاب کے مسلمان کی جائداد پر ایک عام سکھ یا ہندو کا کیا حق ہے اور مغربی پنجاب کے سکھ یا ہندو کی جائداد پر ایک عام مسلمان کا کیا حق ہے.مشرقی پنجاب کے مسلمان کی جائداد مشرقی پنجاب کی حکومت کی کفالت میں ہے اور مغربی پنجاب کے ہندو سکھ کی جائداد مغربی پنجاب کی حکومت کی کفالت میں ہے.پس مشرقی پنجاب کے ہندو اور سکھ کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ مشرقی پنجاب کو چھوڑنے والے مسلمان کی جائداد کو نہ چھوئے اور مغربی پنجاب کے مسلمان کا فرض ہے کہ وہ ہندو اور سکھ کی جائداد کو ہرگز نہ چھوئے.دونوں گورنمنٹیں دونوں جائدادوں کی کفیل رہیں.اگر دونوں طرف کے باشندے پھر اپنے اپنے ملک میں آباد ہونا چاہیں تو وہ مال حکومتیں ان کے سپرد کر دیں اور اگر وہ اپنے ملک میں واپس نہ جانا چاہیں گے تو حکومتیں باہمی حساب کر کے ہر ایک کی جائداد کی قیمت مالکوں میں بانٹ دیں اگر کچھ جائدا دلا وارث ہوگی تو اس کی وارث مشرقی پنجاب میں مشرقی حکومت ہوگی اور مغربی پنجاب

Page 226

انوار العلوم جلد ۱۹ الفضل کے اداریہ جات میں پاکستان کی حکومت ہوگی.یہی اسلامی حکم ہے اور اسی کی تصدیق عقل کرتی ہے.ہندو اور سکھ مسلمان نہیں مگر وہ عقل کا تو دعوی کرتا ہے اور مسلمان کے دماغ میں عقل بھی ہے اور وہ ساتھ ہی مسلمان بھی ہے.اس طرح اسے دُہری راہنمائی اور دُہری ہدایت حاصل ہے مگر ہم دیکھتے ہیں کہ اس پر عمل نہیں ہو رہا.کثرت کے ساتھ مسلمان اخبارات میں یہ خبر میں شائع ہو رہی ہیں کہ مغربی پنجاب میں ہندوؤں اور سکھوں کی جائداد کو نہ لوٹا جائے لیکن بعض لوگ ٹوٹ رہے ہیں اور مشرقی پنجاب میں تو یہ بات اتنی زیادہ ہے کہ اس کا اندازہ بھی نہیں کیا جا سکتا لیکن مشرقی پنجاب کا یہ ظلم ہمیں اپنے فرائض سے بری الذمہ نہیں کر دیتا.ہم دنیا کو یہ نہیں کہہ سکتے کہ انہوں نے ہما را لا کھ ٹوٹا تھا ہم نے ان کا دس ہزار ٹوٹا ہے کیونکہ دنیا کا ہر معقول انسان ہمیں کہے گا کہ کیا تمہارا لاکھ لوٹنے والا انسان وہی تھا جس کا تم نے دس ہزار روپیہ لیا تھا ؟ اس کا ہم کوئی جواب نہیں دے سکتے کیونکہ واقعہ میں وہ وہ آدمی نہیں تھا.اس پر مزید غضب یہ ہے کہ مغربی پنجاب میں اکثر لُوٹنے والے مشرقی پنجاب سے آئے ہوئے نہیں مغربی پنجاب کے لوگ ہیں اور مشرقی | پنجاب میں ٹوٹنے والے اکثر مشرقی پنجاب کے باشندے ہیں مغربی پنجاب کے گئے ہوئے لوگ نہیں.گو یا ظلم سے لوٹا ہوا مال بھی ان لوگوں کو نہیں ملتا جن کے مال لوٹے گئے ہیں ان لوگوں کو ملتا ہے جن کے گھر اور جائداد میں محفوظ ہیں.جیسا کہ ہم بتا چکے ہیں ایسے تمام لاوارث مال شریعت اسلامیہ کے رو سے حکومت کی ملکیت ہوتے ہیں.پس پاکستان کے علاقہ کا جو مال ہندو اور سکھ چھوڑ جاتا ہے وہ کسی مسلمان کا نہیں وہ حکومت پاکستان کا ہے اور جو شخص اس مال کو کو تا ہے وہ ہند و سکھ کو نہیں کو تھا پاکستان کو کو تھا ہے.جب امن ہوگا اور باہمی سمجھوتہ ہو گا تو حکومت پاکستان کو ان چیزوں کی قیمت ادا کرنی پڑے گی اور جب ایسا ہوا پاکستان کی حکومت کو مالی طور پر بہت بڑا نقصان پہنچے گا.کیا یہ دیانتداری ہے؟ کیا یہ انصاف ہے کہ خود اپنی ہی حکومت کی جڑیں کاٹی جائیں؟ جس طرح افراد کو حق نہیں کہ افراد کا مال لوٹیں اسی طرح افراد کو یہ بھی حق نہیں کہ وہ غیر قوموں کے افراد کو ان کے دوسرے بھائیوں کے ظلموں کی وجہ سے اپنے ملک میں تنگ کریں.اس بارہ میں بھی مسلمان اخبارات نہایت دلیری سے بار بار پبلک کو توجہ دلا چکے ہیں مگر

Page 227

انوارالعلوم جلد ۱۹ ۲۰۴ الفضل کے اداریہ جات ہمیں افسوس ہے کہ اب تک پبلک نے اپنی ذمہ داری کو نہیں سمجھا.ہر سمجھانے والے کو یہ کہا جاتا ہے کہ مشرقی پنجاب کو دیکھو وہاں مسلمانوں پر کیا ظلم ہورہا ہے مگر ایسا کہنے والا یہ غور نہیں کرتا کہ خوداسی کا جواب اسے مجرم بنا رہا ہے.مشرقی پنجاب کا سکھ اور ہندو کیوں ظالم ہے اس لئے کہ اسے وہاں کے مسلمان کو دکھ دینے یا قتل کرنے کا کوئی قانونی حق حاصل نہیں.اگر یہ اصول ٹھیک ہے تو کیا یہ اصول اس مسلمان پر چسپاں نہیں ہوتا جو مغربی پنجاب میں کسی ایسے سکھ یا ہندو کو دق کرتا یا اسے قتل کرتا ہے جو مغربی پنجاب کو چھوڑنا پسند نہیں کرتا اور ہمارے ساتھ رہنے پر رضامند ہے.اگر اس سکھ یا ہندو کو مارنا یا دق کرنا ہمارے لئے جائز ہے تو پھر مشرقی پنجاب کے سکھ اور ہندو پر بھی ہم کوئی اعتراض نہیں کر سکتے کیونکہ یہ درندوں والا قانون ہے اور اسی درندوں والے قانون پر وہ عمل کر رہا ہے اور ہم سے بہت زیادہ زور سے وہ عمل کر رہا ہے.اگر یہ فعل قابل تعریف بات ہے تو مشرقی پنجاب کا سکھ اور ہندو ہم سے بہت زیادہ قابل تعریف کام کر رہا ہے.کیونکہ جتنے سکھ ہندو، مسلمان مارتے ہیں ان سے کئی گناہ زیادہ مسلمانوں کو وہ قتل کر رہا ہے.وہ ہم سے کئی گنا زیادہ مسلمانوں کو دق کر رہا ہے.قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ بارہا یہودیوں اور عیسائیوں سے فرماتا ہے کہ تم مسلمان تو نہیں مگر کسی مذہب کو تو ماننے والے ہو کم سے کم تمہیں اپنے مذہب پر تو عمل کرنا چاہئے.جب تک تم اپنے مذہب پر عمل نہ کرو اس وقت تک تمہاری کوئی حیثیت نہیں.یہ قانون ہمیں بھی اپنے متعلق یا درکھنا چاہئے.ہم مسلمان ہیں ہمیں اسلام کے احکام پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے.ہم سکھ اور ہندو نہیں کہ ہم سکھوں اور ہندوؤں کا طریق اختیار کریں.مصر کا ایک واقعہ مشہور ہے کہ ایک عیسائی روزانہ یہ تقریر لوگوں کے اندر کیا کرتا کہ اگر کوئی تیرے ایک گال پر تھپڑ مارے تو تُو اپنا دوسرا گال بھی اس کی طرف پھیر دے تے اور اس سے وہ اپنے مذہب کی فضیلت ثابت کیا کرتا تھا.ایک دن ایک مسلمان وہاں سے گزرا اور اس نے آگے بڑھ کر ایک تھپڑ اُسے مارا.پادری نے اس کو پکڑ لیا اور پولیس کو آواز دی.اس شخص نے کہا پادری صاحب ! آپ تو روزانہ وعظ کیا کرتے ہیں کہ انجیل کی تعلیم نہایت اعلیٰ ہے وہ کہتی ہے کہ اگر کوئی تیرے ایک گال پر تھپڑ مارے تو تو اپنا دوسرا گال بھی اس کی طرف پھیر دے.پادری نے جواب میں کہا مگر آج تو میں

Page 228

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۰۵ الفضل کے اداریہ جات اسلام ہی کی تعلیم پر عمل کروں گا کیونکہ اگر میں نے ایسا نہ کیا تو آئندہ کے لئے میں یہاں کام نہیں کر سکوں گا.خواہ وہ مسلمان جس نے اس پادری کو تھپڑ مارا تھا پکڑا ہی گیا ہو اور اسے سزا بھی ملی ہو پھر بھی اس نے اسلامی تعلیم کی فوقیت تو ثابت کروا لی اور عیسائی سے اقرار کروا لیا کہ وہ اپنی تعلیم پر عمل نہیں کر سکتا.کیا ہم بھی دنیا کے سامنے یہی کہیں گے کہ بے شک اسلام کی اخلاقی تعلیم بہت اعلیٰ ہے مگر اس وقت ہم ہندوؤں اور سکھوں کا طریق ہی اختیار کریں گے اور اسی میں ہماری نجات ہے.ایسا کہنے کے بعد اسلام کی دشمنوں کی نظر میں کیا وقعت رہ جائے گی.ہماری جانیں ، ہمارے مال، ہماری عزتیں مشرقی پنجاب میں برباد ہوئیں.اگر مغربی پنجاب میں ہمارا ایمان سلامت رہ جائے اور اس شورش اور فساد کے وقت میں ہم دنیا کو یہ بتا سکیں کہ اسلام کی تعلیم پر عمل کر کے امن اور صلح قائم ہو سکتی ہے تو ہم گھاٹے میں نہیں رہیں گے.مال دشمن کے پاس چلا جائے گا ایمان ہم کو مل جائے گالیکن اگر یہ بات نہ ہوئی ، اگر ہم نے یہاں وہی طور طریقہ اختیار کیا جو سکھ اور ہندو مشرقی پنجاب میں اختیار کر رہا ہے تو ہمارے پاس کچھ بھی تو باقی نہیں رہے گا نہ دین نہ دنیا.پس ہم تمام احباب سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ وہ ملک میں یہ جذبہ پیدا کریں کہ اس موقع پر وہ اسلامی طریق کو اختیار کریں.انتقام لینا حکومت کے اختیار میں ہوتا ہے پبلک کے اختیار میں نہیں ہوتا.حکومت کو توجہ دلاؤ کہ وہ مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کرے مگر خود قانون اپنے ہاتھ میں نہ لو کہ یہ اسلام کے خلاف ہے.رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تو یہاں تک فرمایا کہ جب ایک شخص نے آپ سے پوچھا کہ يَا رَسُولَ الله! اگر میں کسی شخص کو اپنی بیوی کے ساتھ بدکاری کرتے دیکھوں تو چونکہ اسلام نے زانی کی سزا رجم مقرر فرمائی ہے تب میں اُس کو قتل کر دوں؟ آپ نے فرمایا نہیں حکومت کو اطلاع دو اور حکومت کو اپنا قانون خود جاری کرنے دو.اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو تم خدا تعالیٰ کی نگاہ میں قاتل سمجھے جاؤ گے.کے دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کس طرح حکومت کی ذمہ داریوں کو حکومت کے سپر در کھنے کی تاکید کی ہے.ہمیں یہ حکم نہیں بھولنا چاہئے اور حکومت کی ذمہ داریوں کو اپنے قبضہ میں نہیں لینا چاہئے.یقینا یہ بات ہم پر گراں گزرتی ہے ہر رپورٹ جو ہم کو مشرقی پنجاب سے پہنچے گی ہمارے جذبات کو اُبھارے گی ، ہماری طبیعت میں غصہ پیدا کرے گی ، ہمارے اعصاب کھنچنے لگ جائیں گے

Page 229

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۰۶ الفضل کے اداریہ جات اور ہمارے سر کی طرف خون چڑھنا شروع ہو جائے گا لیکن ہمیں اپنے طبعی جذبات کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے اخلاق کے تابع رکھنا چاہئے.اسی سے دنیا میں ہماری عزت ہو گی اور اسی سے ہمارے دین کی بھلائی ہوگی.جو ہندو یا سکھ ہمارے ملک میں رہنا چاہیں ہمیں اُن کو اپنی امانت سمجھنا چاہئے اور جولوگ اپنا مال چھوڑ گئے ہیں ہمیں اس مال کو پاکستان کی امانت سمجھنا چاہئے.سابق مسلمانوں نے تو اپنے اخلاق کے ایسے شاندار نمونے چھوڑے ہیں کہ ہمیں اپنے لئے کسی نئے رستہ کے تجویز کرنے کی ضرورت ہی نہیں.سپین کے ایک مسلمان کو ایک عیسائی نے مار دیا.قاتل دوڑ کر ایک بڑے محل میں داخل ہوا اور اس کے مالک سے کہا میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں مجھے پکڑنے کے لئے لوگ آرہے ہیں.اس رئیس نے اسے اپنے مکان کے پچھواڑے میں کسی جگہ بند کر دیا جب وہ باہر نکلا تو آگے سے اسے پولیس ملی جس نے ایک لاش اُٹھائی ہوئی تھی وہ لاش انہوں نے اس کے آگے رکھ دی اور اسے بتایا کہ اس کا اکلوتا بیٹا ایک شخص نے مار دیا ہے اور وہ اس کے قاتل کی تلاش کر رہے ہیں.وہ اس طرف بھاگا ہوا آیا ہے مگر ابھی تک اُنہیں مل نہیں سکا.رئیس نے سمجھ لیا کہ وہ شخص جس کو اس نے پیچھے مکان میں چھپایا ہے وہی اس کے بیٹے کا قاتل ہے.مگر وہ سچا مسلمان تھا اپنا قول دے چکا تھا.پولیس کو اُس نے رخصت کیا اور اُس کمرہ کی طرف گیا جس میں اُس نے قاتل کو چھپا رکھا تھا.کمرہ کھول کر اُس نے کچھ روپیہ اس قاتل کے ہاتھ میں رکھا اور کہا کہ پچھواڑے کی طرف سے نکل کر بھاگ جاؤ.پولیس تمہاری تلاش میں ہے.یہ روپیہ میں تمہیں دیتا ہوں تا کہ تمہارے بھاگنے میں مدد دے.باقی مجھے پتہ لگ گیا ہے کہ تم قاتل ہو اور جس شخص کو تم نے مارا ہے وہ میرا اکلوتا بیٹا ہے مگر مسلمان غدار نہیں ہوتا میں تمہیں پناہ دے چکا ہوں اب میں تم پر ہاتھ نہیں اُٹھا سکتا.یہ اسلامی اخلاق ہیں جن کی وجہ سے اسلام دنیا میں پھیلا ، یہ اسلامی اخلاق ہیں جن کی وجہ سے اسلامی مبلغوں کے سامنے تمام دنیا کی آنکھیں نیچی رہتی تھیں.ہمیں پھر ان اسلامی اخلاق کو زندہ کرنا چاہئے.غم وغصہ سے ہمارے دل مرتے ہیں تو مرنے دو کٹتے ہیں تو کٹنے دو.ہمارے مدنظر صرف ایک چیز رہنی چاہئے کہ اسلام زندہ ہو اور اسلام کی فوقیت دنیا کے تمام مذہبوں اور طریقوں پر ظاہر ہو.( الفضل لا ہور ۸/اکتوبر ۱۹۴۷ء)

Page 230

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۰۷ الفضل کے اداریہ جات اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ.هُوَ النَّاصِرُ قادیان کی خونریز جنگ اکتوبر کی پہلی تاریخ کو جب گورداسپور کی ملٹری نے قادیان میں کنوائے جانے کی ممانعت کردی تو میں اُسی وقت سمجھ گیا تھا کہ اب قادیان پر ظلم توڑے جائیں گے.لاہور میں کئی دوستوں کو میں نے یہ کہہ دیا تھا اور مغربی پنجاب کے بعض حکام کو بھی اپنے اس خیال کی اطلاع دے دی تھی.اس خطرہ کے مد نظر ہم نے کئی ذرائع سے مشرقی پنجاب کے حکام سے فون کر کے حالات معلوم کئے لیکن ہمیں یہ جواب دیا گیا کہ قادیان میں بالکل خیریت ہے اور احمدی اپنے محلوں میں آرام سے بس رہے ہیں صرف سڑکوں کی خرابی کی وجہ سے کنوائے کو روکا گیا لیکن جب اس بات پر غور کیا جاتا کہ لاہور او یکیویشن(Evacuation) کمانڈر کی طرف سے مشرقی پنجاب کے ملٹری حکام کو بعض کنوائز کی اطلاع دی گئی اور انہیں کہا گیا کہ اگر قادیان کی طرف کنوائے جانے میں کوئی روک ہے تو آپ ہم کو بتا دیں.میجر چمنی سے بھی پوچھا گیا اور بریگیڈیئر پر نج پائے متعینہ گورداسپور سے بھی پوچھا گیا تو ان سب نے اطلاع دی کہ قادیان جانے میں کوئی روک نہیں باوجود اس کے جب کنوائے گئے تو ان کو بٹالہ اور گور اسپور سے واپس کر دیا گیا.یہ واقعات پہلے شائع ہو چکے ہیں ان واقعات نے میرے شبہات کو اور بھی قوی کر دیا.آخر ایک دن ایک فون جو قادیان سے ڈپٹی کمشنر گورداسپور کے نام کیا گیا تھا اتفاقاً سیالکوٹ میں بھی سنا گیا معلوم ہوا کہ قادیان پر دو دن سے حملہ ہو رہا ہے اور بے انتہاء ظلم توڑے جا رہے ہیں.پولیس حملہ آوروں کے آگے آگے چلتی ہے اور گولیاں مار مار کر احمد یوں کا صفایا کر رہی ہے تب اصل حقیقت معلوم ہوئی.

Page 231

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۰۸ الفضل کے اداریہ جات دوسرے دن ایک سب انسپکٹر پولیس جو چھٹی پر قادیان گیا ہوا تھا کسی ذریعہ سے جس کا ظاہر کرنا مناسب نہیں لاہور پہنچا اور اُس نے بہت سی تفاصیل بیان کیں.اُس کے بعد ایک ملٹری گاڑی میں جو قادیان بعض مغربی پنجاب کے افسروں اور بعض مشرقی پنجاب کے افسروں کو جو قادیان کے حالات معلوم کرنے کے لئے بھیجی گئی تھی میں بعض اور لوگ تھے جنہوں نے اور تفصیل بیان کی.ان حالات سے معلوم ہوا کہ حملہ سے پہلے کرفیو لگا دیا گیا تھا پہلے قادیان کی پرانی آبادی پر جس میں احمد یہ جماعت کے مرکزی دفاتر واقع ہیں حملہ کیا گیا.اس حصہ کے لوگ اس حملہ کا مقابلہ کرنے لگے انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ باہر کے محلوں پر بھی تھوڑی دیر بعد حملہ کر دیا گیا ہے یہ لوگ سات گھنٹہ تک لڑتے رہے اور اس خیال میں رہے کہ یہ حملہ صرف مرکزی مقام پر ہے باہر کے مقام محفوظ ہیں چونکہ جماعت احمدیہ کا یہ فیصلہ تھا کہ ہم نے حملہ نہیں کرنا بلکہ صرف دفاع کرنا ہے اس لئے تمام محلوں کو یہ حکم دیا گیا تھا کہ جب تک ایک خاص اشارہ نہ کیا جائے کسی محلہ کو با قاعدہ لڑائی کی اجازت نہیں.جب افسر یہ تسلی کر لیں کہ حملہ اتنا لمبا ہو گیا ہے کہ اب کوئی شخص یہ الزام نہیں لگا سکتا کہ احمد یہ جماعت نے مقابلہ میں ابتداء کی ہے وہ مقررہ اشارہ کریں گے اُس وقت جماعت منظم طور پر مقابلہ کرے گی.اس فیصلہ میں ایک کو تا ہی رہ گئی وہ یہ کہ اس بات کو نہیں سوچا گیا کہ اگر پولیس بیرونی شہر اور اندرونی شہر کے تعلقات کو کاٹ دے تو ایک دوسرے کے حالات کا علم نہ ہو سکے گا.پس ان حالات میں ہر محلہ کا الگ کمانڈر مقرر ہو جانا چاہئے جو ضرورت کے وقت آزادانہ کارروائی کر سکے.یہ غلطی اس وجہ سے ہوئی کہ قادیان کے لوگ فوجی تجربہ نہیں رکھتے وہ تو مبلغ ، مدرس، پروفیسر، تاجر اور زمیندار ہیں ہر قسم کے فوجی نقطہ نگاہ پر حاوی ہونا ان کے لئے مشکل ہے.بہر حال یہ غلطی ہوئی اور باہر کے محلوں نے اس بات کا انتظار کیا کہ جب ہم کو وہ اشارہ ملے گا تب ہم منتظم مقابلہ کریں گے لیکن اُس وقت اتفاق سے سب ذمہ دار کا رکن مرکزی دفاتر میں تھے اور باہر کے محلوں میں کوئی ذمہ دار افسر نہیں تھا اور مرکز کے لوگ غلطی سے یہ سمجھ رہے تھے کہ حملہ صرف مرکزی مقام پر ہے باہر کے محلوں پر نہیں اور باہر کے محلے یہ سمجھ رہے تھے کہ ہمارے حالات کا علم مرکزی محلہ کو ہوگا کسی مصلحت کی وجہ سے اُنہوں نے ہمیں مقابلہ کرنے کا اشارہ نہیں کیا.سات گھنٹہ کی لڑائی کے بعد جب مرکزی

Page 232

انوارالعلوم جلد ۱۹ 59 ۲۰۹ الفضل کے اداریہ جات محلہ پر زور بڑھا تو مرکزی محلہ کی حفاظت کیلئے معتین اشارہ کیا گیا مگر اُس وقت تک بہت سے بیرونی محلوں کو پولیس اور ایک حد تک ملٹری کے حملے صاف کروا چکے تھے.حملہ آوروں کی بہادری کا یہ حال تھا کہ سات گھنٹے کے حملہ کے بعد جب جوابی حملہ کا بنگل بجایا گیا تو پانچ منٹ کے اندر پولیس اور حملہ آور جتھے بھاگ کر میدان خالی کر گئے.ان حملوں میں دوسو سے زیادہ آدمی مارے گئے لیکن ان کی لاشیں جماعت کو اُٹھانے نہیں دی گئیں تا ان کی تعداد کا بھی علم نہ ہو سکے اور ان کی شناخت بھی نہ ہو سکے بغیر جنازہ کے اور بغیر اسلامی احکام کی ادائیگی کے یہ لوگ ، ظالم مشرقی پولیس کے ہاتھوں مختلف گڑھوں میں دبا دئیے گئے تا کہ دنیا کو اُس ظلم کا اندازہ نہ ہو سکے جو اُس دن قادیان میں مشرقی پنجاب کی پولیس نے کیا تھا.مشرقی پنجاب کے بالا حکام سے جو ہمیں اطلاع ملی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مقامی حکام نے مرکزی حکام کو صرف یہ اطلاع دی کہ سکھ جتھوں نے احمدی محلوں پر حملہ کیا.تمہیں آدمی سکھ جتھوں کے مارے گئے اور تمہیں آدمی احمدیوں کے مارے گئے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ دوسو سے زیادہ قادیان میں احمدی مارے گئے جن میں کچھ غیر احمدی بھی شامل تھے جیسا کہ آگے بتایا جائے گا اور سکھ بھی تھیں سے زیادہ مارے گئے کیونکہ گو اس غلطی کی وجہ سے جو او پر بیان ہو چکی ہے منظم مقابلہ نہیں کیا لیکن مختلف آدمی بھی حفاظتی چوکیوں پر تھے انہوں نے اچھا مقابلہ کیا اور بہت سے حملہ آوروں کو مارا.یہ بھی معلوم ہوا کہ جب باہر سے پولیس اور سکھ حملہ کر رہے تھے اور ملٹری بھی ان کے ساتھ تھی ( گو کہا جاتا ہے کہ ملٹری کے اکثر سپاہیوں نے ہوا میں فائر کئے ہیں ) اُس وقت کچھ پولیس کے سپاہی محلوں کے اندر گھس گئے اور انہوں نے احمدیوں کو مجبور کیا کہ یہ کرفیو کا وقت ہے اپنے گھروں میں گھس جائیں چنانچہ ایک احمدی گریجوایٹ جو اپنے دروازے کے آگے کھڑا تھا اسے پولیس مین نے کہا کہ تم دروازے کے باہر کیوں کھڑے ہو؟ جب اس نے کہا کہ یہ میرا گھر ہے میں اپنے گھر کے سامنے کھڑا ہوں تو اُسے شوٹ کر دیا گیا اور جب وہ تڑپ رہا تھا تو سپاہی نے سنگین سے اُس پر حملہ کر دیا اور تڑپتے ہوئے جسم پر سنگین مار مار کر اسے مار دیا.اس کے بعد بہت سے محلوں کولوٹ لیا گیا اور اب ان کے اندر کسی ٹوٹے پھوٹے سامان یا بے قیمت چیزوں کے سوا کچھ باقی نہیں.مرکزی حصہ پر جو حملہ ہوا اس میں ایک شاندار واقعہ ہوا ہے جو قرون اولیٰ کی قربانیوں کی یاد دلاتا

Page 233

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۱۰ الفضل کے اداریہ جات ہے.جب حملہ کرتے ہوئے پولیس اور سکھ شہر کے اندر گھس آئے اور شہر کے مغربی حصہ کے لوگوں کو مار پیٹ کر خالی کرانا چاہا اور وہ لوگ مشرقی حصہ میں منتقل ہو گئے تو معلوم ہوا کہ گلی کے پا را یک گھر میں چالیس عور تیں جمع تھیں وہ وہیں رہ گئی ہیں انہیں افسران نکلوانے کے لئے گلی کے سرے پر جو مکان تھا وہاں پہنچے اور ان کے نکالنے کے لئے دونو جوانوں کو بھیجا.یہ نوجوان جس وقت گلی پار کرنے لگے تو سامنے کی چھتوں سے پولیس نے ان پر بے تحا شا گولیاں چلانی شروع کیں اور وہ لوگ واپس گھر میں آنے پر مجبور ہو گئے تب لکڑی کے تختے منگوا کر گلی کے مشرقی اور مغربی مکانوں کی دیواروں پر رکھ کر عورتوں کو وہاں سے نکالنے کی کوشش کی گئی جو نو جوان اس کام کے لئے گئے ان میں ایک غلام محمد صاحب ولد مستری غلام قا در صاحب سیالکوٹ تھے اور دوسرے عبدالحق نام قادیان کے تھے جو احمدیت کی طرف مائل تو تھے مگر ابھی جماعت میں شامل نہیں ہوئے تھے.یہ دونوں نوجوان برستی ہوئی گولیوں میں سے تختے پر سے کودتے ہوئے اُس مکان میں چلے گئے جہاں چالیس عورتیں محصور تھیں اُنہوں نے ایک ایک عورت کو کندھے پر اُٹھا کر تختے پر ڈالنا شروع کیا اور مشرقی مکان والوں نے انہیں کھینچ کھینچ کر اپنی طرف لانا شروع کیا جب وہ اپنے خیال میں سب عورتوں کو نکال چکے اور خود واپس آگئے تو معلوم ہوا کہ انتالیس عورتیں آئی ہیں اور ایک بڑھیا عورت جو گولیوں سے ڈر کے مارے ایک کونے میں چھپی ہوئی تھی رہ گئی ہے.اب ارد گرد کی چھتوں پر پولیس جتھوں کا ہجوم زیادہ ہو چکا تھا گولیاں بارش کی طرح گر رہی تھیں اور بظاہر اس مکان میں واپس جانا ناممکن تھا مگر میاں غلام محمد صاحب ولد میاں غلام قادر صاحب سیالکوٹی نے کہا کہ جس طرح بھی ہوئیں واپس جاؤں گا اور اس عورت کو بچا کر لاؤں گا اور وہ برستی ہوئی گولیوں میں جو نہ صرف درمیانی راستہ پر برسائی جا رہی تھیں بلکہ اُس گھر پر بھی برس رہی تھیں جہاں احمدی کھڑے ہوئے بچاؤ کی کوشش کر رہے تھے کو دکر اُس تختے پر چڑھ گئے جو دونوں مکانوں کے درمیان پل کے طور پر رکھا گیا تھا جب وہ دوسرے مکان میں کو درہے تھے تو رائفل کی گولی ان کے پیٹ میں لگی اور وہ مکان کے اندر گر پڑے مگر اس حالت میں بھی اس بہادر نوجوان نے اپنی تکلیف کی پرواہ نہ کی اور اُس بڑھیا عورت کو تلاش کر کے تختے پر چڑھانے کی کوشش کی لیکن شدید زخموں کی وجہ سے وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکا اور

Page 234

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۱۱ الفضل کے اداریہ جات دو تین کوششوں کے بعد نڈھال ہو کر گر گیا.اس پر میاں عبدالحق صاحب نے کہا کہ میں جا کر ان دونوں کے بچانے کی کوشش کرتا ہوں اور وہ کو دکر اس تختہ پر چڑھ گئے.اُن کو دیکھتے ہی ایک پولیس مین دوڑا ہوا آیا اور ایک پاس کے مکان سے صرف چند فٹ کے فاصلہ پر سے ان کی کمر میں گولی مار دی اور وہ وہیں فوت ہو گئے جب حملہ آور بگل بجنے پر دوڑ گئے تو زخمی غلام محمد صاحب اور اس بڑھیا کو اس مکان سے نکالا گیا چونکہ ہسپتال پر پولیس نے قبضہ کر لیا ہے اور وہاں سے مریضوں کو زبردستی نکال دیا ہے اور تمام ڈاکٹری آلات اور دوائیاں وہاں ہی پڑی ہیں مریضوں اور زخمیوں کا علاج نہیں کیا جا سکتا اور یوں بھی غلام محمد صاحب شدید زخمی تھے معمولی علاج سے بچ نہ سکے اور چند گھنٹوں میں فوت ہو گئے.مرنے سے پہلے انہوں نے اپنے ایک دوست کو بلایا اور اسے یہ باتیں لکھوائیں کہ:.” مجھے اسلام اور احمدیت پر پکا یقین ہے میں اپنے ایمان پر قائم جان دیتا ہوں.میں اپنے گھر سے اسی لئے نکلا تھا کہ میں اسلام کے لئے جان دوں گا آپ لوگ گواہ رہیں کہ میں نے اپنا وعدہ پورا کر دیا اور جس مقصد کے لئے جان دینے کے لئے آیا تھا میں نے اس مقصد کے لئے جان دے دی.جب میں گھر سے چلا تھا تو میری ماں نے نصیحت کی تھی کہ بیٹا دیکھنا پیٹھ نہ دکھانا.میری ماں سے کہہ دینا کہ تمہارے بیٹے نے تمہاری وصیت پوری کر دی اور پیٹھ نہیں دکھائی اور لڑتے ہوئے مارا گیا.چونکہ ظالم پولیس نے سب راستوں کو روکا ہوا ہے مقتولین کو قبروں میں دفن نہیں کیا جا سکا اس لئے جو لوگ فوت ہوتے ہیں یا قتل ہوتے ہیں انہیں گھروں میں ہی دفن کیا جاتا ہے ان نو جوانوں کو بھی گھروں میں ہی دفن کرنا پڑا اور میاں غلام محمد اور عبد الحق دونوں کی لاشیں میرے مکان کے ایک صحن میں پہلو بہ پہلو سپر د خاک کر دی گئیں.یہ دونوں بہادر اور سینکڑوں آدمی اس وقت منوں مٹی کے نیچے دفن ہیں لیکن اُنہوں نے اپنی قوم کی عزت کو چار چاند لگا دیئے ہیں.مرنے والے مرگئے اُنہوں نے بہر حال مرنا ہی تھا اگر وہ اور کسی صورت میں مرتے تو ان کے نام کو یا درکھنے والا کوئی نہ ہوتا اور وہ اپنے دین کی حفاظت اور اسلام کا جھنڈا اونچا رکھنے کیلئے

Page 235

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۱۲ الفضل کے اداریہ جات مرے ہیں اس لئے حقیقتا وہ زندہ ہیں اور آپ ہی زندہ نہیں بلکہ اپنے بہادرانہ کارناموں کی وجہ سے آئندہ اپنی قوم کو زندہ رکھتے چلے جائیں گے.ہر نوجوان کہے گا کہ جو قربانی ان نوجوانوں نے کی وہ ہمارے لئے کیوں ناممکن ہے جو نمونہ اُنہوں نے دکھایا وہ ہم کیوں نہیں دکھا سکتے.خدا کی رحمتیں ان لوگوں پر نازل ہوں اور ان کا نیک نمونہ مسلمانوں کے خون کو گرماتا رہے اور اسلام کا جھنڈا ہندوستان میں سرنگوں نہ ہو.اسلام زندہ باد.محمد صلی اللہ علیہ وسلم زندہ باد.خاکسار مرزا محمود احمد الفضل لا ہوراا /اکتوبر ۱۹۴۷ ء )

Page 236

انوار العلوم جلد ۱۹ له الله الفضل کے اداریہ جات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ سیاست پاکستان ہم پہلے ایک دفعہ لکھ چکے ہیں کہ پاکستان کی سیاست کو بہت زیادہ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے.اس میں کوئی شبہ نہیں کہ پاکستان کی حکومت ابھی نئی نئی قائم ہوئی ہے اور اس کے لئے اقتصادی اور انتظامی مشکلات بے انتہاء ہیں.جہاں تک محنت اور کوشش کا سوال ہے وزراء با وجود نا تجربه کاری کے اپنی طاقت سے زیادہ کام کر رہے ہیں لیکن دو نقص ایسے ہیں جن کی وجہ سے کا م سنبھل نہیں سکتا.اول تو یہ کہ بوجہ دفتری کام کی نا واقفیت کے وزراء کو وقت کا اندازہ نہیں اور نہ لوگوں کو ان کی مہمات کا اندازہ ہے.بعض دفعہ معمولی باتوں میں وزراء زیادہ وقت صرف کر دیتے ہیں اور بعض دفعہ غیر ضروری باتوں کو پیش کرنے کیلئے ملک کے لوگ ان کے پاس آ جاتے ہیں اور اصرار کرتے ہیں کہ انہیں ملاقات کا موقع دیا جائے.دوسرے ایک ایک وزیر کے پاس کئی کام ہیں اس ہنگامی زمانہ میں ایسا نہیں ہونا چاہئے.اس میں کوئی شبہ نہیں کہ پاکستان کی اقتصادی حالت کمزور ہے لیکن جس کام کے لئے جتنے آدمیوں کی ضرورت ہے ان کے مہیا کئے بغیر چارہ نہیں.مہذب حکومتوں میں ہر وزیر کے ساتھ ایک ایک نائب وزیر ہوا کرتا ہے اور وہ بھی پارلیمنٹ کے ممبروں میں سے ہوتا ہے لیکن پاکستان کی مرکزی اور صوبائی حکومتوں میں سوائے مشرقی بنگال کے چند وزراء کے سپر د سارے کام کر یئے گئے ہیں اور نائب وزیر مقرر نہیں اس کی وجہ سے نہ تو کام ٹھیک ہوسکتا ہے اور نہ مسلمانوں میں نئے تجربہ کار آدمی پیدا ہوتے ہیں.آخر وزراء بھی انسان ہیں اور ان کی زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں.اگر کل کو ایک وزیر فوت ہو گیا تو یہی ہوگا کہ اس کا محکمہ بھی کسی اور وزیر کے سپر د کر دیا جائے گا اور کام کی زیادتی کی وجہ سے دونوں وزارتوں کا کام تباہ ہو جائے گا یا کسی نا تجربہ کار

Page 237

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۱۴ الفضل کے اداریہ جات کو اس کام پر لگایا جائے گا جو نئے سرے سے پھر تجربہ کرنا شروع کرے گا.اگر اس مجرب نسخہ پر عمل کیا جاتا کہ ہر وزیر کے ساتھ ایک نائب وزیر لگایا جاتا جس کے سپر داس وزارت کے بعض محکمے کر دئیے جاتے یا جس کے تفویض میں بعض چھوٹے کام دے دیئے جاتے تو اس نقصان کا خطرہ نہ رہتا اور مزید نوجوانوں کی تربیت ہوتی چلی جاتی اور کسی اتفاقی حادثہ یا اختلاف کی وجہ سے اگر کوئی وزیرا لگ ہو جاتا یا الگ کیا جاتا تو اس کا قائمقام فوراہی میسر آ سکتا اور نئے تجربوں میں وقت ضائع نہ ہوتا.اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض جگہوں پر پارلیمنٹری سیکرٹری مقرر کئے گئے ہیں لیکن پارلیمینٹری سیکرٹری اور نائب وزیر کے کاموں میں بہت بڑا فرق ہوتا ہے.پارلیمینٹری سیکرٹری کے سپر د محکمے نہیں ہوا کرتے وہ تو ایک قسم کا پرائیویٹ سیکرٹری ہوتا ہے لیکن نائب وزیر ایک با قاعدہ وزیر ہوتا ہے اور کئی محکمے اور کئی ضروری کام اس کے سپرد ہوتے ہیں اور وزیر کی عدم موجودگی میں وزارت کا کام وہ خود کرتا ہے پارلیمنٹری سیکرٹری ایسا نہیں کر سکتا.اگر مالی مشکلات ہوں تو وزراء کی تنخواہیں کم کی جاسکتی ہیں آخر غریبوں کے گزارے غریبانہ ہی ہو سکتے ہیں.ہمارے ملک کی موجودہ حالت کے لحاظ سے اگر نائب وزیروں کو ایک ایک ہزار روپیہ تنخواہ دے دی جائے تو بڑی کافی ہے.اس طرح دو ڈ پٹی کمشنروں کی تنخواہ سے ساری وزارتوں میں نائب وزیر ر کھے جاسکتے ہیں.اگر وزراء بڑھا دیئے جائیں اور ہر وزیر کے ساتھ نائب وزیر مقرر کر دیئے جائیں تو ہر صوبہ میں اور مرکز میں بہت جلد تجربہ کار آدمی پیدا ہو جائیں گے اور تقسیم کار کی وجہ سے کام بھی اچھا ہونے لگ جائے گا.مذکورہ بالا نقائص کی وجہ سے پاکستان کا سیاسی نظام بہت کمز ور طور پر چل رہا ہے.بہت سے ضروری ممالک جن سے فوراً پاکستان کا تعلق قائم ہو جانا چاہئے تھا ، ان سے اب تک تعلق قائم نہیں ہوسکا اور شاید پاکستانی حکومت کے ذمہ داروں کو یہ بھی معلوم نہیں کہ بعض طریقے ایسے بھی ہیں کہ بہت کم خرچ سے بیرونی ممالک سے تعلق قائم کئے جاسکتے ہیں.اس وقت ہم تین ملکوں کا ذکر کرتے ہیں جن سے پاکستان کے سیاسی تعلقات فوراً قائم ہو جانے چاہئیں تھے اور جن کی طرف سے حکومت پاکستان کو فوری توجہ دینی چاہئے تھی مگر ایسا نہیں

Page 238

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۱۵ الفضل کے اداریہ جات ہوا.یہ ملک انڈونیشیا، ایبے سینیا اور سعودی عرب ہیں.انڈونیشیا دوسرا بڑا اسلامی ملک ہے جس میں مسلمانوں کی آبادی چھ کروڑ سے بھی زیادہ ہے.پھر اس کا مقام وقوع ایسی جگہ پر ہے کہ اس سے تعلقات آئندہ پاکستان کی ترقی اور حفاظت میں بہت کچھ مد ہو سکتے ہیں لیکن جبکہ ہندوستان یونین اس کے ساتھ تعلق بڑھا رہی ہے پاکستان حکومت نے اب تک پوری جد و جہد سے کام نہیں لیا.اس میں کوئی محبہ نہیں کہ مسلمانوں کو مسلمانوں سے پیار ہے اور وہ ایک دوسرے سے ہمدردی رکھتے ہیں لیکن سیاسی معاملات کچھ ایسے پیچیدہ ہوتے ہیں کہ بعض دفعہ دوست دشمن بن جاتے ہیں اور دشمن دوست بن جاتے ہیں اور صرف مذہبی اتحاد کو سیاسی اتحاد کا پورا ذریعہ نہیں بنایا جا سکتا.جرمنی بھی عیسائی تھا اور انگلستان بھی عیسائی تھا مگر پھر بھی یہ دونوں لڑتے تھے.پس ہمیں اس بات پر اعتماد کر کے نہیں بیٹھ جانا چاہئے کہ انڈونیشیا کے لوگ مسلمان ہیں اس لئے بغیر کسی جدو جہد کے ہمارا ان سے دوستانہ قائم رہے گا.ہوسکتا ہے کہ بعض دوسری حکومتیں ان پر یہ ثابت کرنے کی کوشش کریں کہ انڈو نیشیا کا فائدہ ان حکومتوں کے ساتھ تعلقات پیدا کرنے میں زیادہ ہے اور پاکستان کے ساتھ تعلق پیدا کرنے میں کم ہے.اگر ایسا ہوا اور اس کوشش میں وہ کامیاب ہو گئے تو یقیناً با وجود مسلمان ہونے کے انڈونیشیا کے لوگ اپنے سیاسی فوائد کی خاطر پاکستان کی طرف سے ہٹ جائیں گے اور ان دوسری حکومتوں کی طرف جھک جائیں گے.اس قسم کی کوشش انڈین یونین کی طرف سے شروع ہے.انڈین یونین کے افسر کوئی موقع نہیں جانے دیتے جس میں وہ انڈونیشیا کے وزراء کو اپنی طرف کھینچنے کی کوشش نہ کریں.ہمیں لنڈن سے اطلاع ملی ہے کہ سلطان شہریار حال ہی میں امریکہ سے واپسی پر انگلستان سے گزرے اور با وجود پاکستانی ہائی کمشنر کی موجودگی کے وہ ہندوستانی یونین کے ہائی کمشنر مسٹر منین کے گھر پران کے مہمان ٹھہرے.انسان اسی کے گھر پر ٹھہرنا پسند کرتا ہے جس کا وہ دوست ہوتا ہے اور جس کو میزبانی کا موقع ملے وہ مہمان پر دوسروں سے زیادہ اثر ڈال سکتا ہے.سلطان شہر یار کو یقیناً ہندوستان کے ہائی کمشنر نے اپنے ہاں ٹھہرنے کی دعوت دی ہوگی.اگر پاکستان کا ہائی کمشنر بھی ایسا کرتا تو سلطان شہر یار یقینا ان کے ہاں ٹھہرنے کو ترجیح دیتے.ہمارے نزدیک تمام پاکستانی سفراء اور ہائی کمشنروں کو ہدایت جانی چاہئے کہ وہ تمام اسلامی ممالک کے نمائندوں ، سفیروں،

Page 239

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۱۶ الفضل کے اداریہ جات وزیروں اور سیاسی لیڈروں کے ساتھ تعلقات بڑھائیں اور جب بھی وہ اس ملک میں داخل ہوں جہاں وہ پاکستانی سفیر یا ہائی کمشنر مقرر ہے وہ اُن کو اپنے گھر پر مہمان ٹھہرنے کی دعوت دیں اگر وہ ہوٹل میں ٹھہرنا ہی پسند کریں تو وہ ان کے اعزاز میں پارٹی دیں اور ان کے اس کام میں تعاون کریں جس کام کے لئے وہ اس ملک میں آئے ہیں اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ تمام اسلامی ممالک زیادہ سے زیادہ آپس میں متحد ہوتے جائیں گے اور چند ہی سالوں میں ایک زبر دست اسلامی حکومت پیدا ہو جائے گی جسے چھیڑ نے کا کسی دشمن کو حوصلہ نہ پڑے گا.ہمیں سوچنا چاہئے کہ مسلمان حکومتوں میں سے کوئی ایک بھی تو ایسی نہیں جو دنیا کی بڑی حکومتوں میں شامل کئے جانے کی مستحق ہو.آبادی کے لحاظ سے ، اقتصادی لحاظ سے، قومی تنظیم کے لحاظ سے مسلمان حکومتیں دوسری بہت سی حکومتوں سے پیچھے ہیں.ان کو صف اول میں لانے کا ایک ہی ذریعہ ہے کہ ساری مسلمان طاقتیں متحد ہو جائیں اور سیاسی معاملات میں ایک ہی آواز اُٹھا ئیں اگر وہ ایسا کر لیں تو کم سے کم اپنی متحدہ حیثیت میں وہ دنیا کی بڑی حکومتوں میں شمار ہونے لگ جائیں گی.دوسری خبر اسی سلسلہ میں ہمیں یہ ملی ہے کہ اب تک سعودی عرب سے بھی تعلقات پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی گئی حالانکہ سعودی عرب وہ ملک ہے جس میں ہمارا مقدس مقام مکہ مکرمہ اور ہمارا قبلہ گاہ بیت اللہ اور ہمارے آقا کا مقام ہجرت اور مدفن مدینہ منورہ واقعہ ہیں.ہم خواہ کسی مذہب اور فرقہ سے تعلق رکھتے ہوں ہم ان مقامات کی طرف سے اپنی نظریں نہیں ہٹا سکتے اور جس حکومت کے ماتحت بھی یہ مقامات ہوں اُس کیساتھ تعلق پیدا کرنا ہما را ضروری فرض ہے کیونکہ مسلمانوں کا حقیقی اتحاد مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ذریعہ سے ہی ہو سکتا ہے.ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ستمبر کے آخر میں سلطان ابن سعود کے عرب کے تیل کے چشموں کے پاس حفوف مقام پر کچھ دنوں کے لئے آ کر قیام پذیر ہوئے.عبدالرشید صاحب گیلانی سابق وزیر اعظم عراق جو جرمن کی جنگ کے وقت جرمنی سے ساز باز کرنے کے الزام کے نیچے آگئے تھے اور عراق سے بھاگ کر جرمنی چلے گئے تھے اور آجکل سلطان ابن سعود کے پاس رہتے ہیں ، ان کے ساتھ تھے.کچھ ہندوستانی جو عبدالرشید صاحب گیلانی کے اُس وقت کے واقف تھے جب وہ جرمنی

Page 240

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۱۷ الفضل کے اداریہ جات میں تھے اُن سے ملنے کے لئے گئے اور اُن کی وساطت سے سلطان ابن سعود سے بھی ملے.ان لوگوں نے پنجاب کے واقعات ہائکہ سلطان اور ان کے وزیروں اور شہزادوں کو سنائے.اس کے جواب میں سلطان ابن سعود اور ان کے وزیروں نے کہا کیا وجہ ہے کہ پاکستان حکومت اپنا سفیر ہمارے ہاں نہیں بھجواتی تاکہ ہم لوگوں کو بھی پاکستان کے حالات معلوم ہوتے رہیں اور موقع مناسب پر ہم ان کی تائید میں آواز بلند کر سکیں.پھر انہوں نے ایک معزز ہندوستانی سے کہا کہ اگر وہ اپنا سفیر باہر سے نہیں بھجوا سکتی تو کیوں تم کو ہی وہ اپنا سفیر یہاں مقرر نہیں کر دیتی.سیاست سے ناواقف لوگ شاید اس فقرہ کا مطلب نہ سمجھ سکیں.بات یہ ہے کہ یورپ کی اکثر چھوٹی اور غریب حکومتیں جو زیادہ سفارتوں کا بار نہیں اُٹھا سکتیں اپنی رعایا کے بعض افراد کو جو تجارتوں کی وجہ سے یا پیشوں کی وجہ سے دوسرے ممالک میں رہتے ہیں اپنے قضل مقرر کر دیتی ہیں کچھ خرچ ماہوار انہیں دفتر اور خط و کتابت اور کلرکوں کے لئے دے دیتے ہیں اور اس طرح ان کے حقوق اس ملک میں محفوظ کرنے کا ایک ذریعہ نکل آتا ہے.وہ تاجر اور پیشہ ور اس لئے اس کام کو قبول کرتا ہے کہ اس کی وجہ سے اُس کی حیثیت اُس علاقہ میں بہت بڑھ جاتی ہے اور کئی قسم کے فائدے حاصل کر لیتا ہے اور اسے مقرر کرنے والی حکومت کو یہ فائدہ پہنچتا ہے کہ بغیر زیادہ خرچ کرنے کے اُس کا نمائندہ اُس ملک میں مقرر ہو جاتا ہے.سلطان ابن سعود مغربی تعلیم سے نابلد ہی سہی مگر وہ عملی سیاسیات کو خوب سمجھتے ہیں اس لئے انہیں تعجب ہوا کہ اگر پاکستان کی حکومت زیادہ روپیہ نہیں خرچ کر سکتی تو عرب میں رہنے والے ہندوستانی کو تو اپنا قائمقام مقرر کر سکتی ہے تا کہ وہ محکمانہ طور پر اپنے ملک کے معاملات سے سعودی عرب کو واقف کرتا رہے.آخر حکومتیں اخباری خبروں پر تو کوئی احتجاج نہیں کر سکتیں وہ اُسی وقت احتجاج کرتی ہیں جب ان کو سیاسی راستوں سے اطلاع دی جائے اگر سیاسی سفیر یا فضل نہ ہوں تو باقاعدہ طور پر دوسری حکومت کے سامنے حالات نہیں پہنچ سکتے اور وہ حکومت بھی آئینی طور پر ان کے متعلق کوئی کا رروائی نہیں کر سکتی.اگر پاکستان کے نمائندے سعودی عرب ، عراق ، شام ، ٹرکی ، ایران اور مصر میں ہوتے اور مقررہ سیاسی رستوں سے ان حکومتوں کو اپنی مشکلات سے اطلاع دیتے تو وہ حکومتیں بطور حکومت ہندوستانی حکومت کے سامنے احتجاج کرتیں اور اس کا اثر ساری دنیا کی

Page 241

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۱۸ الفضل کے اداریہ جات حکومتوں پر پڑتا.اخباروں کی ہمدردی اور بڑے بڑے لیڈروں کے بیانات بھی بے شک بہت فائدہ دیتے ہیں مگر حکومتوں کے باقاعدہ احتجاج اور اخباروں کے مضامین میں بہت بڑا فرق ہے.آخر اس میں مشکل ہی کیا ہے ہر ملک میں کچھ نہ کچھ معزز ہندوستانی موجود ہیں.باقاعدہ سفارتیں نہ سہی غیر معمولی نمائندگی کے حقوق اسلامی ممالک میں ایک ایک معزز ہندوستانی کے سپر د کر دئیے جائیں تو سیاسی تعلقات پاکستان اور دوسری اسلامی حکومتوں میں فوراً قائم ہو سکتے ہیں.ایسے انتظام پر شاید ہزار ڈیڑھ ہزار روپیہ ماہوار خرچ ہو گا ، اس سے زیادہ نہیں.تیسری شکایت ہمیں یہ پہنچی ہے کہ ایسے سینیا میں ہندوستان کی آزادی کا دن منایا گیا اور ہندوستانی جھنڈے تقسیم کئے گئے اور خوشی سے ے ایبے سینیا کے لوگوں نے ہندوستانی جھنڈے لہرائے لیکن پاکستان کی آزادی کا دن نہ منایا گیا اور نہ پاکستان کے جھنڈے وہاں لہرائے گئے.ایبے سینیا کے شاہی خاندان کا ایک حصہ مسلمان ہے اور بعض زبر دست فوجی قبائل بھی مسلمان ہیں وہ اس نظارہ کو دیکھ کر بہت مایوس ہوئے اور ایبے سـیـنـیـا کے ہندوستانی ڈاکٹر جو اتفاقاً احمدی ہے سے پوچھا کہ یہاں پاکستانی جھنڈے کیوں نہیں آئے اور پاکستان کی طرف سے ہم لوگوں کو خوشی میں شامل ہونے کا موقع کیوں نہیں دیا گیا ؟ وہ سوائے افسوس کے اور کیا کر سکتا تھا اب اُس نے پاکستان کو لکھا ہے کہ کچھ پاکستانی جھنڈے بھجوا دیئے جائیں تا کہ وہ مسلمانوں میں تقسیم کئے جائیں اور اس کے نمونہ پر وہ اپنے لئے جھنڈے بنوا لیں کیونکہ ایبے سینیا کے مسلمان چاہتے ہیں کہ وہ بھی پاکستان کی خوشی میں شامل ہوں.ایبے سینیا کو حکومت کے لحاظ سے عیسائی ہے لیکن اس کو تین عظیم الشان حیثیتیں حاصل ہیں.ایک یہ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں ایبے سینیا نے ہجرتِ اولی کے مسلمانوں کو پناہ دی تھی اور اُس وقت کا بادشاہ مسلمان بھی ہو گیا تھا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُس بادشاہ اور اُس کی قوم کے لئے خاص طور پر دعا فرمائی تھی آج تک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خط اس ملک میں محفوظ چلا آتا ہے.دوسرے ایبے سینیا کے شاہی خاندان کا ایک حصہ مسلمان ہے.کبھی کبھی وہ غالب آ کر اس ملک میں اسلامی حکومت بھی قائم کر دیتا ہے.ایبے سینیا اپنے معدنی اور

Page 242

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۱۹ الفضل کے اداریہ جات دوسرے ذرائع کی وجہ سے اور اپنے ملک کی وسعت کی وجہ سے اور اپنے مقام وقوع کی وجہ سے ایسی حیثیت رکھتا ہے کہ اگر کسی وقت وہاں اسلامی حکومت قائم ہوگئی تو وہ اسلامی سیاست کی تقویت میں بہت بڑی ممد ثابت ہوگی.تیسرے پاکستان کے محاذ میں ایبے سینیا کا ملک واقعہ ہے.اٹلی کے لوگوں نے اریتھیر یا لے کر اس کو سمندر سے الگ کر دیا ہے لیکن باوجود اس کے وہ ملک حجاز سے تھوڑی دور ایک پتلی خلیج کے بالمقابل واقع ہے اس لئے اس کے ساتھ تعلقات عرب اور پاکستان کے لئے نہایت ہی مفید نتیجہ خیز ہو سکتے ہیں.اگر اس ملک میں بھی کوئی سیاسی قا ئمقام مقرر ہو جائے تو آئندہ افریقہ میں اسلام کی اشاعت اور ترقی کے لئے رستہ کھل جائے گا.ہم سمجھتے ہیں کہ ان باتوں کی طرف توجہ اس لئے نہیں ہو رہی کہ وزیروں کے سپرد بہت سے کام ہیں اور نائب وزراء مقرر نہیں ہیں.ہمارے نزدیک اس طرف جلد توجہ کرنی چاہئے اور اسلامی پر لیس اور ذی اثر مسلمانوں کو بار بار حکومت پر اس کی ضرورت واضح کرتے رہنا چاہئے.پاکستان کس حکومت سے تعاون کرے؟ مغربی پنجاب کا تعلیم یافتہ طبقہ آجکل اپنی مجالس میں کثرت سے یہ گفتگو کرتا ہوا سنا جاتا ہے کہ پاکستان کو اپنے بقاء کے لئے کسی نہ کسی دوسری قوم سے سمجھوتہ کرنا پڑے گا.اکثر لوگ انگریز سے بدظن ہیں اور اس کے ساتھ صلح کرنا پسند نہیں کرتے.یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ کی طرف بھی مسلمان نوجوانوں کی کوئی رغبت نظر نہیں آتی لیکن اکثر نوجوان روس کی مدد لینے کی طرف مائل نظر آتے ہیں ہمارے نزدیک یہ ایک خطر ناک بات ہے اور اس روکو جتنی جلدی ہو سکے روکنا چاہئے.ہمارے نزدیک اس قسم کے خیالات رکھنے والے لوگوں کو دو باتیں کبھی نہیں بھولنی چاہئیں.اول آج تک روس کے ساتھ تعلق رکھنے والی کوئی حکومت آزاد نہیں ہوئی.روسی فلسفہ اس پر جبرا ٹھونسا گیا ہے کوئی ملک ایسا نہیں جس نے روس سے معاہدہ کیا ہو اور اس پر کمیونسٹ حکومت ٹھونس نہ دی گئی ہو.کمیونسٹ خیال کا رکھنا اور چیز ہے اور کمیونسٹ حکومت کا ٹھونسنا اور چیز ہے لمبی تعلیم اور لمبے غور اور لمبے تجربہ کے بعد ایک خیال کو اپنا لیا بُر انہیں ہوتا لیکن پیشتر اس

Page 243

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۲۰ الفضل کے اداریہ جات کے کہ ملک کے لوگوں کی اکثریت ایک بات پر قائم ہو، اقلیت کی مدد کر کے اس کو ایک خاص نظام اختیار کرنے پر مجبور کر دینا نہایت مہلک ہوتا ہے اور مذہبی آزادی کو تباہ کر دیتا ہے.دوسری بات یہ یا درکھنی چاہئے کہ مشرق وسطی کے مسلمان ممالک پر روس کی نظر ہے وہ ان کو تباہ کرنا چاہتا ہے اس لئے باوجود انگریزوں کی مخالفت کے وہ روس کی طرف مائل نہیں.مصر، شام ، حجاز ، عراق اور ٹرکی کی حکومتیں سب کی سب روسی نفوذ کے خلاف اور اس سے خائف ہیں.پبلک میں سے بھی اکثر اسی خیال کے ہیں.ایران بھی روسی دخل اندازی سے نالاں اور گریاں ہے.پاکستان کی حقیقی ترقی کا راز مسلم اقوام کے اتحاد میں ہے اگر ہم اسلام کی سچی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں مسلمان حکومتوں کو اکٹھا کرنا پڑے گا تا کہ اسلام کے اثر اور اس کے نفوذ کو بڑھا سکیں.اگر پاکستان کے نوجوانوں کی توجہ روس کی طرف رہی تو لازمی طور پر پاکستان اور مشرق وسطی کے اسلامی ممالک میں تفرقہ پیدا ہو جائے گا اور یہ دونوں مل کر ایک مقصد اور مدعا ا کے حصول کے لئے کوششیں نہیں کر سکیں گے پس اسلامی اتحاد کو مد نظر رکھتے ہوئے اور اسلام کی ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں اس خیال کے قریب بھی نہیں جانا چاہئے.پاکستان کی مالی حالت چاروں طرف سے خبر میں آ رہی ہیں کہ پاکستان کی مالی حالت کمزور ہے اور حقیقت یہ ہے کہ یہ خبریں بہت حد تک درست ہیں.پاکستان ریلوں میں بالعموم بغیر ٹکٹ کے لوگ سوار ہوتے ہیں اور جب اُنہیں پکڑا جائے تو کہتے ہیں کہ اب تو ٹرین ہماری اپنی ہے جس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ ریلوں کی آمدن بالکل گر گئی ہے اور ایک مہینہ میں سے دو کروڑ روپیہ کا خسارہ ہوا ہے اگر یہی حالت رہی تو لازماً حکومت کو ریلیں بند کر دینی پڑیں گی.ریلوں کے بند ہونے کے بعد تجارت بھی بند ہو جائے گی اور سفروں کی دقت کی وجہ سے ملک میں میل جول بھی بند ہو جائے گا.ایک سچے مسلمان کا تو یہ فرض تھا کہ وہ اس بات پر زور دیتا کہ چونکہ پاکستان حکومت کی مالی حالت کمزور ہے ریل کا کرا یہ بڑھا دو میں اس موجودہ کرایہ سے زیادہ کرا یہ دوں گا.بے ٹکٹ ریل میں چڑھنے والا یقیناً پاکستان کا دشمن ہے، وہ مسلمان قوم کا بھی دشمن ہے اور ایسے دشمن کو سمجھانا اور نہ سمجھے تو اس پر قومی دباؤ ڈالنا ہر پاکستان کے خیر خواہ کا فرض ہے.پس ہم ریل میں سفر کرنے والے ہر مسلمان

Page 244

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۲۱ الفضل کے اداریہ جات مسافر سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس بات کا خیال رکھے کہ خود ٹکٹ لے اور اپنے کمرہ میں بیٹھنے والے کسی شخص کو بغیر ٹکٹ کے سفر نہ کرنے دے.اب ملک تمہارا ہے، اب ریل بھی تمہاری ہے اور ملک کی حفاظت اور ریل کی آمد کی حفاظت اور دوسرے سرکاری محکموں کی آمد کی حفاظت کرنا بھی تمہارا فرض ہے.یہ کہنا کہ اب ریل چونکہ پاکستان کی ہے اور ہم بھی پاکستان کے ہیں اس لئے ہمارا حق ہے کہ جس طرح چاہیں اس ریل کو استعمال کریں عقل کے بھی خلاف ہے اور دیانت کے بھی خلاف ہے.ان لوگوں کے بچے یا بھائی یا بیویاں اگر بیمار ہوتے ہیں تو کیا یہ لوگ ان کے علاج پر روپیہ خرچ کیا کرتے ہیں یا یہ کہا کرتے ہیں کہ یہ بچہ بھی میرا ہے یہ بیوی بھی میری ہے اب میں جس طرح چاہوں ان کو مار دوں.جو شخص پاکستان کی آمد کو نقصان پہنچاتا ہے وہ خود اپنے آپ کو نقصان پہنچاتا ہے اور وہ اپنی قوم کو نقصان پہنچا تا ہے اور منظمند انسان اپنے مال کو نقصان نہیں پہنچایا کرتے بلکہ اسے بڑھانے کی کوشش کیا کرتے ہیں.اسی طرح شکایت کی جاتی ہے کہ زمیندار معاملہ ادا نہیں کر رہے.یہ بھی نہایت ہی گندی روح ہے اگر انہوں نے ایسا ہی کیا تو پھر پاکستان حکومت قائم نہیں رہ سکے گی.اگر وہ اپنے ملک میں عزت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو ان کو اپنی قربانیاں پہلے کی نسبت زیادہ کرنی پڑیں گی.اپنی حکومت کے الفاظ کے پردہ میں اپنی ذمہ داریوں سے بچنے کی کوشش کرنا انہیں بہت ہی مہنگا پڑے گا.الفضل لاہور ۱۴ / اکتوبر ۱۹۴۷ ء )

Page 245

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۲۲ الفضل کے اداریہ جات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ پاکستان کا دفاع پاکستان کے دفاع کا موضوع ہر مجلس میں زیر بحث آ رہا ہے.ہر اخبار اس پر بحث کر رہا ہے اور ہر انجمن اس پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہے اس موضوع کے متعلق کئی سوال سوچنے والے ہیں اور کئی مشکلات حل کرنے والی ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ مسئلہ دیر تک لٹکایا جا سکتا ہے؟ کیا پاکستان کا مستقبل اس سوال کے فوری حل کا تقاضا نہیں کرتا ؟ کیا پاکستان چاروں طرف سے دشمنوں میں گھرا ہوا نہیں ؟ کیا اس کی طرف اعداء کی انگلیاں بُرے ارادوں سے نہیں اُٹھ رہیں؟ اگر ایسا ہے اور ضرور ہے تو ہمیں جلد سے جلد اس بارے میں کوئی تدبیر کرنی چاہئے.پاکستان کی گل فوج ۸۰ ہزار ہے جس میں سے لڑنے والے سپاہی صرف ۳۴ ہزار ہیں.کہا جاتا ہے کہ ۳۴ ہزار آدمی پاکستان کی لمبی سرحد کی حفاظت نہیں کر سکتا اس لئے پاکستان کی فوج کی تعدا د اور بھی کم کر دینی چاہئے اور اسے زیادہ سے زیادہ مشینی جتھوں کی صورت میں تبدیل کر دینا چاہئے.اس میں کوئی طبہ نہیں کہ جرمن کی جنگ میں یہ ثابت ہو گیا ہے کہ مشینی جتھے نہایت ہی کارآمد ہیں لیکن اس میں بھی کوئی محبہ نہیں کہ مشینی جتھے ایسے ہی ممالک میں کام آتے ہیں جہاں دونوں طرف کثرت سے پختہ سڑکیں پائی جاتی ہوں.ہندوستان کے ملک میں پنجاب میں بڑی پکی سڑک تو ایک ہی ہے باقی تھوڑے تھوڑے فاصلہ پر معمولی قسم کی پکی سڑکیں آتی ہیں اور اکثر کچے راستے ہیں ایسی جگہ پر مشینی دستے عمدہ طور پر کام نہیں کر سکتے اور نہ اپنے عقب کو محفوظ رکھ سکتے ہیں.ایسے ملک میں گھوڑ سوار فوج اور سائیکل فوج اور پیدل فوج بڑی آسانی سے مشینی دستوں کا رستہ کاٹ سکتی اور ان کے حملہ کو بریکار کر سکتی ہے اس لئے جہاں پاکستان کو کچھ مشینی دستوں کی ضرورت ہے وہاں اسے ایسی فوج کی بھی ضرورت ہے جو بے سڑک والے علاقوں

Page 246

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۲۳ الفضل کے اداریہ جات 66 میں گھوڑوں پر سوار ہو کر دوسڑکوں کے درمیانی علاقہ کو صاف کرتی چلی جائے اور مشینی فوج کے عقب کی حفاظت کر سکے مگر یہ سوال تو اُس وقت پیدا ہوتا ہے جب کہ پاکستان حملہ آور کی حیثیت میں ہو.پاکستان تو کسی پر حملہ کرنے کی نیت ہی نہیں رکھتا.اگر یہ کہا جائے کہ بہترین جرنیلوں کا مقولہ ہے کہ بہترین دفاع حملہ ہے اگر کوئی ہم پر حملہ کرے تو اس حملہ سے بچنے کا بہترین ذریعہ یہ ہے کہ ہم اس پر حملہ کر دیں تو بھی ہم اس امر کو بھی نظر انداز نہیں کر سکتے کہ کوئی فوج محض حملہ کرنے کی تدبیروں سے کامیاب نہیں ہو سکتی.جرمن حکومت گزشتہ دنوں لڑائیوں میں محض اس لئے شکست کھا گئی کہ اس نے صرف حملہ کی تیاریاں کی تھیں دفاع کی کوئی تیاری اس نے نہیں کی تھی.دونوں دفعہ جب اس کا حملہ ناکام رہا تو وہ دفاع کی قوت سے بھی محروم ہو گیا کیونکہ دفاع کا پہلو اس نے مد نظر نہیں رکھا تھا.یہ پرانا مقولہ اب تک بھی درست چلا آ رہا ہے کہ ” جنگ دو سردار جنگ میں کبھی انسان آگے بڑھتا ہے کبھی پیچھے ہتا ہے جب تک پیچھے ہٹنے کے لئے بھی پوری تدبیریں نہ کی گئی ہوں کبھی کوئی فوج کا میاب نہیں ہوتی.پس صرف مشینی دستوں پر زور دینا پاکستان کے دفاع کو فائدہ نہیں پہنچائے گا.کسی دشمن کے حملہ کی صورت میں اس کے حملہ کی شدت کو روکنے کیلئے بالمقابل حملہ کرنے میں تو یہ دستے کام آ جائیں گے لیکن ان کا فائدہ دیر پا اور دُور رس نہیں ہوگا کیونکہ پاکستان کے اردگرد جتنے ممالک ہیں اُن میں سڑکوں کا وسیع جال اس طرح نہیں پھیلا ہوا جس طرح یورپ میں پھیلا ہوا ہے.پس اس معاملہ میں یورپ کی نقل کرنا خواہ اس کا فیصلہ بڑے بڑے جرنیل ہی کیوں نہ کریں خلاف عقل اور نا مناسب ہے.ہمارے نزدیک پاکستان کی فوج کا بڑھانا نہایت ضروری ہے.اسی طرح یہ بھی ضروری ہے کہ پاکستانی فوج کی پاکستانی جرنیل ہی راہ نمائی کریں.اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس وقت ہمارے پاس تجربہ کار افسر بہت کم ہیں لیکن جہاں نا تجربہ کاری نقصان دہ ہوتی ہے، ہمدردی کی کمی اس سے بھی زیادہ نقصان دہ ہوتی ہے.اگر جاں نثار اور تجربہ کا مل جائیں تو فیھا لیکن اگر ایسے افسر نہ میں تو کم تجربہ کار لیکن جانثار افر تجر بہ کا لیکن بے تعلق افسر سے یقیناً بہت زیادہ بہتر ہے.پولینڈ جب روس اور جرمنی سے آزاد ہوا تو اُس کے پاس تجربہ کار افسر نہیں تھے کیونکہ نہ

Page 247

انوارالعلوم جلد ۱۹ ۲۲۴ الفضل کے اداریہ جات جرمن کی فوجوں میں پوشش لوگوں کو بڑے عہدے ملتے تھے اور نہ روسی فوجوں میں پولش لوگوں کو بڑے عہدے ملتے تھے اُس وقت پولش نے اپنی فوجوں کی کمانڈ ایک گویے کے سپرد کی اور اس گویے نے تھوڑے بہت فوجی اصول سے واقف پولش افسروں کی مدد سے اپنے ملک کو آزاد کرالیا.کیا پاکستان کے مسلمان افسر اس گویے سے بھی کم قابلیت رکھتے ہیں.اس گویے کی کیا قابلیت تھی صرف حب الوطنی ، وطن کی محبت کے بے انتہا جذ بہ نے اس گویے کو ایک قابل جرنیل بنا دیا.کیا ہم یہ خیال کر سکتے ہیں کہ پاکستانی فوج کے مسلمان افسروں کے دل سے وطن کی محبت کا جذ بہ بالکل مفقود ہے؟ ہم مانتے ہیں کہ پُرانی روایات کا اثر اب تک افسروں کے دل پر باقی ہے.ابھی ان کی حب الوطنی کی روح نے ان کی آنکھیں نہیں کھولیں ، ابھی اپنی قوم کو سر بلند و بالا کرنے کے جذبات ان کے دل میں پوری طرح نہیں اُمڈے مگر پھر بھی ایک پاکستانی ، پاکستانی ہی ہے اپنے ملک کی خدمت کے علاوہ اپنے رشتہ داروں اور عزیزوں کی جان بچانے کی خواہش بھی اسے زیادہ محنت سے کام کرنے پر مجبور کرتی ہے.اگر پاکستان پر کوئی حملہ ہوتو ایک پاکستانی جرنیل کو صرف اپنے ملک کی عزت کا ہی خیال نہیں ہوگا بلکہ اسے یہ بھی نظر آرہا ہو گا کہ اگر دشمن آگے بڑھا تو اُس کے ماں باپ ، اُس کی بیوی، اُس کے بھائی ، اس کی بہنیں ، اُس کے بچے، اُس کے دوسرے عزیزوں کے بچے ، اُس کے پڑوسی ، اُس کے املاک اس کی جائدادیں یہ سب تباہ و برباد ہو جائیں گے.پس ملکی جذبہ کے علاوہ خاندان اور قرابت کے بچانے کا جذبہ بھی اس کے اندر کام کرتا ہوگا.پس ہمیں اس بات کی فکر میں زیادہ نہیں پڑنا چاہئے کہ ہمارے ملک کے آدمی ابھی پوری طرح تجربہ کا رنہیں.جدید ترکی کے بانی کمال اتا ترک صرف ایک کرنیل تھے لیکن وطنی محبت کے جذبہ میں سرشار ہو کر اس کرنیل نے بڑے بڑے جرنیلوں کے چھکے چھڑا دیئے.فرانس کا مشہور مارشل شہنشاہ نپولین نے صرف فوج کا ایک لفٹینٹ تھا لیکن اس لفٹینٹ نے دنیا کے مشہور ترین جرنیلوں کی قیادت کی صرف اس لئے کہ اس کا دل وطن کی محبت کے جذبات سے سرشار تھا.امریکہ کا پہلا پریذیڈنٹ اور پہلا کمانڈر انچیف جارج واشنگٹن لالے محض ایک سویلین تھا لیکن وطن کی محبت کے جذبات نے اس کے اندر وہ قابلیت پیدا کر دی کہ بڑے بڑے جرنیلوں کی راہ نمائی

Page 248

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۲۵ الفضل کے اداریہ جات کر کے اُس نے اپنے ملک کو انگریزی غلبہ سے آزاد کروالیا.ہٹلر کا انجام چاہے کیسا ہی خراب ہوا ہو لیکن اس میں کیا شک ہے کہ وہ فوج میں صو بیداری کا عہدہ رکھنے والا دنیا کے بہترین جرنیلوں کے پیدا کرنے کا باعث ہوا.گوئرنگ ۱۳ محض ایک ہوا باز تھا اور ہوا باز بھی ایسا جو ابھی صرف تجربہ ہی حاصل کر رہا تھا مگر ملک کی محبت کے جذبات نے پائلٹ گوئرنگ کو دنیا کے سب سے زبردست ہوائی جہاز کے بیڑہ کا مارشل گوئر نگ بنا دیا.ہم کیوں خیال کریں کہ پاکستان کے افسر حب الوطنی کے جذبہ سے بالکل عاری ہیں یقیناً ان میں بھی اپنے وطن پر جان دینے کی خواہش رکھنے والے لوگ موجود ہیں.اگر انہوں موقع دیا جائے کہ وہ اپنے ملک کی آزاد نہ خدمت کریں تو یقیناً وہ ملک کے لئے بہترین تعویز اور فخر کا موجب ثابت ہو نگے.فوج میں ایسے کام بھی ہو سکتے ہیں جن کے لئے خاص فنون کے ماہروں کی ضرورت ہو.ایسے فنون کے ماہر بے شک باہر سے بھی لئے جاسکتے ہیں اور اگر ضرورت سمجھی جائے تو بعض لڑنے والے افسر بھی باہر سے لئے جاسکتے ہیں لیکن یہ افسر ایسے نہیں ہونے چاہئیں جو تقسیم ہند سے پہلے قائداعظم اور مسلم لیگ کو سو سو گالیاں دیا کرتے تھے اور ہم یقین کے طور پر جانتے ہیں کہ ایسے انگریز افسر پاکستان کی فوج میں موجود ہیں.ہم یہ نہیں کہتے کہ ایسے انگریز افسر پاکستانی فوج میں نہ رہیں.بے شک اگر ضرورت ہو تو اُن کو رکھا جائے لیکن قومی دفاع کے اہم عہدوں پر ان کو مقرر نہیں کرنا چاہئے.ہر فوجی افسر قومی دفاع کے اہم کام پر مقرر نہیں ہوتا.جس طرح دوسرے کاموں میں کوئی عہدہ اہمیت والا ہوتا ہے کوئی غیر اہمیت والا ہوتا ہے یہی حالت فوج کی بھی ہے.پس کوئی وجہ نہیں کہ جب ایسے افسر دوسرے غیر اہم کاموں پر لگائے جا سکتے ہیں تو کیوں انہیں ان کا موں پر لگا کر ایسے عہدے جو دفاع کے لحاظ سے بہت اہم ہیں مسلمان افسروں کے سپرد نہ کئے جائیں.مگر ایک اور بات بھی ہے اگر یہ اصلاحات کر بھی دی جائیں تب بھی پاکستان کی فوج پورے طور پر اپنی ملکی سرحدوں کا دفاع نہیں کر سکتی.پاکستان کی سرحد کوہ ہندوکش سے شروع ہو کر مانسہرہ ، ہزارہ، راولپنڈی، جہلم، گجرات اور سیالکوٹ کے ساتھ ہوتی ہوئی، منٹگمری، بہاولپور، سکھر، خیر پور سے گزرتی ہوئی امرکوٹ کی تحصیل کے خاتمہ پر سمندر سے جا کر ملتی ہے.

Page 249

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۲۶ الفضل کے اداریہ جات اس تمام سرحد کی لمبائی کوئی ایک ہزار میل کے قریب ہے.اس کے علاوہ پاکستان کی وہ سرحد بھی ہے جو افغانستان کے ساتھ ملتی ہے.اگر خدا کرے کشمیر پاکستان میں شامل ہو جائے تو پاکستان کی سرحد چھوٹی ہو کر چھ سو میل کے قریب رہ جائے گی لیکن اگر کشمیر نہ ملا تو ہزار میل کی سرحد ہو گی.اگر لڑ نے والی فوج ۳۴ ہزار ہے تو ہمیں ماننا پڑے گا کہ صرف ایک یا ڈیڑھ ڈویژن یعنی ۱۲ یا ۱۸ ہزار آدمی اگلی صف میں کام کر سکتا ہے.دوسرے لفظوں میں یوں کہیے کہ ایک میل کی حفاظت کیلئے ہمارے پاس ۱۲ یا ۱۸ سپاہی ہیں.فرانس کی جرمن سے جو سرحد ملتی تھی وہ کوئی اڑھائی سو میل کے قریب تھی اور جرمن کی جو سر حد روس سے ملتی تھی وہ بھی کوئی تین ساڑے تین سو میل تھی.ان پانچ چھ سو میل کی سرحدات کے لئے جرمن نے ۸۰ لاکھ فوج تیار کی تھی.اسی طرح فرانس نے اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ۷۰ لاکھ فوج تیار کی تھی.اگر ان فوجوں کا ہمیں فیصدی حصہ ایک وقت میں جنگی محاذ پر لڑتا ہو تو جرمن کی سرحدوں کے ہر میل کی حفاظت کیلئے تین ہزار آدمی کا ایک وقت میں انتظام تھا لیکن پاکستانی حدود میں فی میل کی حفاظت کیلئے صرف ۱۸ آدمی مہیا ہو سکیں گے.فرق ظاہر ہے اور نتائج کے متعلق کچھ کہنے کی ضرورت نہیں.کہا جاتا ہے کہ ہمارے پاس روپیہ نہیں یہ بات بھی ٹھیک ہے، لیکن جب مشکلیں پڑتی ہیں، جب قوموں کی زندگی اور موت کا سوال پیدا ہوتا ہے تو حکومتوں اور ملک کے باشندوں کا فرض ہوتا ہے کہ روپیہ کی عدم موجودگی کی صورت میں وہ قومی کاموں کو قومی قربانیوں سے پورا کریں.پاکستان کے لئے اِس سے زیادہ نازک وقت اور کونسا ہوگا اگر پاکستان کے باشندے اب بھی بیدار نہ ہوئے تو کب بیدار ہونگے.یہ جو ۲ لاکھ آدمی بے کار مشرقی پنجاب میں مارا گیا ہے اور وہ اربوں کی جائدادیں جو مشرقی پنجاب میں تباہ ہوئی ہیں اگر وہی آدمی اور وہی جائدادیں اور وہی روپیہ ملکی دفاع میں صرف کیا جاتا تو پاکستان یقیناً ایک لمبے عرصہ کیلئے اپنے ملک کی بنیادوں کو مضبوط کر لیتا.مگر سوال یہ ہے کہ وہ کیا صورت ہے جس سے یہ ضرورت پوری کی جا سکے.ہم اس بارہ میں اپنے خیالات اگلے مقالہ میں اِنشَاءَ اللہ ظاہر کریں گے.الفضل لاہور ۱۵ / اکتوبر ۱۹۴۷ء ) ہم اپنے پہلے مقالہ میں لکھ چکے ہیں کہ پاکستان کی سرحد کشمیر اور افغانستان کی سرحدوں کو ملا

Page 250

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۲۷ الفضل کے اداریہ جات کر سولہ سو میل لمبی ہے بلکہ بلوچستان اور افغانستان کی سرحدوں کو بھی شامل کر لیا جائے تو انہیں سو میل لمبی ہے اگر کشمیر پاکستان میں شامل ہو جائے اور اس کی سرحد کو نکال دیا جائے تو پھر یہ سرحد پندرہ سو میل لمبی ہے اور اگر افغانستان کی سرحد کو بھی نکال دیا جائے تو پھر بھی ہندوستان سے ملنے والی سرحد چھ سو میل ہے اور پاکستان کی موجودہ فوج میں سے جو فوج ایک وقت میں سرحد پر رکھی جا سکتی ہے اُس کی تعداد کسی وقت میں ۱۸ ہزار سے زیادہ نہیں ہوسکتی بلکہ یہ زیادہ قرین قیاس ہے کہ ایک وقت میں صرف ۱۲ ہزار فوج استعمال کی جا سکے.جس کے یہ معنی ہیں کہ ہر میل کی حفاظت کیلئے صرف تمہیں سپاہی ہونگے.اس میں کوئی مبہ نہیں کہ کوئی فوج ساری سرحد پر پھیل کر کھڑی نہیں ہوتی لیکن اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ اتنی لمبی سرحد میں بیسیوں چوکیاں بنانی پڑیں گی اگر پچاس چوکی رکھی جائیں اور فی چو کی دو پلٹنیں رکھی جائیں تو سات ہزار فوج تو صرف اسی میں لگ جائے گی.باقی پانچ ہزار فوج رہ گئی ، پانچ ہزار فوج اتنے بڑے علاقہ میں لڑ ہی کیا سکتی ہے.صرف چھ سو میل لمبی سرحد کی حفاظت کے لئے بھی ہمارے پاس کم سے کم ایک لاکھ سپاہی اگلی صف میں ہونا چاہئے.پاکستان کی آبادی صوبہ سرحد اور سندھ کو ملا کر دوکروڑ ۰ ۸ ہزار ہے.اگر قبائلی علاقوں کو بھی ملا لیا جائے تو تقریباً ۳ کروڑ ہو جائے گی.اگر کشمیر بھی شامل ہو جائے تو کشمیر کی ۳۲ لاکھ مسلمان آبادی مل کر یہ تعدا د ۳ کروڑ ۳۰لا کھ تک پہنچ جاتی ہے.اس آبادی میں سے صرف ۶۰ لاکھ آبادی ایسی ہے جس میں سے اچھا سپا ہی نہیں مل سکتا.باقی ۲ کروڑ ۰ ۷ لاکھ کی آبادی ایسی ہے جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہایت ہی شاندار سپاہی پیدا کرتی رہی ہے اور کر سکتی ہے.سرحد کا پٹھان ، آزاد علاقہ کا قبائلی ، پونچھ ، میر پور، کوٹلی اور مظفر آباد کا پہاڑی، پنجاب کا پٹھان، راجپوت ، بلوچ اور جاٹ یہ سب کے سب نہایت اعلیٰ درجہ کے سپاہی ہیں اور صرف مرنا ہی نہیں جانتے بلکہ دشمن کو مارنا بھی جانتے ہیں.قومی جنگوں میں چھ فیصدی سے لے کر ۱۶ فیصدی تک کی آبادی لڑائی میں کارآمد ہوتی ہے اوسطاً اگر ۱۰ فیصدی سمجھی جائے تو مشرقی پاکستان میں سے ۲۷ لاکھ سپاہی مہیا کیا جا سکتا ہے.اس کے مقابل میں ہندوستان کی جنگی نفری بہت کم ہے.ہندوستان کا ساٹھ فیصدی آدمی ایسا ہے جو جنگ کے قابل نہیں.ریاستوں کو نکال کر ہندوستان کی آبادی کوئی ۲۰ کروڑ ہے جس میں سے ۱۲ کروڑ آدمی تو کسی صورت میں بھی لڑنے کے قابل.

Page 251

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۲۸ الفضل کے اداریہ جات نہیں.باقی رہ گئے آٹھ کروڑ ان میں سے بھی اکثر حصہ ناقص سپاہی ہے صرف تین چار کروڑ آدمی ان کا ایسا ہے جس میں سے اچھا سپاہی لیا جا سکتا ہے.مگر وہ بھی اس پایہ کا نہیں ہے جس پایہ کا مسلمان سپاہی ہے.پس ہندوستان میں سے بھی پورا زور لگانے کے بعد ۳۵،۳۰ لاکھ سپاہی مل سکتا ہے ، اس سے زیادہ نہیں لیکن جب لڑائی کے سوال پر غور کیا جاتا ہے تو صرف نفری نہیں دیکھی جاتی بلکہ سرحد کی لمبائی بھی دیکھی جاتی ہے.جس طرح لمبی سرحد کی حفاظت تھوڑے سپاہی نہیں کر سکتے اس طرح چھوٹی سرحد پر ساری فوج استعمال نہیں کی جاتی.چھ سو میل لمبی سرحد پر ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ ۶ ۷ لاکھ فوج استعمال کی جا سکتی ہے.باقی ساری فوج ریز رو میں رہے گی اور راستوں کی حفاظت کا کام کرے گی.پس اگر خدانخواستہ کبھی ہندوستان اور پاکستان میں جنگ چھڑ جائے تو جہاں تک نفری کا سوال ہے ان دونوں کے درمیان کی سرحد کو مد نظر رکھتے ہوئے ہندوستان کی آبادی کی کثرت ہندوستان کو یہ نفع تو پہنچا سکتی ہے کہ وہ جنگ کو زیادہ دیر تک جاری رکھ سکے یا زیادہ آدمیوں کی قربانی برداشت کر سکے لیکن جہاں تک جنگ کا تعلق ہے وہ پاکستان کی فوج سے زیادہ تعدا د والی فوج نہیں بھیج سکتا کیونکہ درمیان کی سرحد کی لمبائی اس بات کی اجازت ہی نہیں دیتی کہ ایک وقت میں اس جگہ اتنی فوج کو استعمال کیا جا سکے خصوصاً اس لئے کہ جیسے پہلے بتایا جا چکا ہے یہ دونوں ملک عمدہ سڑکوں سے محروم ہیں اور گو سرحد چھ سو میل لمبی ہے لیکن ایک ملک سے دوسرے ملک تک پہنچنے کے جو راستے ہیں وہ بہت محدود ہیں اور جنگ زیادہ تر رستوں سے ہی کی جاسکتی ہے.جہاں سے توپ خانہ اور سامان وغیرہ موٹروں پر آگے پیچھے بھیجا جا سکتا ہے اور جہاں پر سے فوج قطاروں میں مارچ کر سکتی ہے.غرض جہاں تک فوجی نفری کا سوال ہے، صرف مشرقی پاکستان ہی تمام پاکستان کی ضرورتوں کو پورا کر سکتا ہے اور اس معاملہ میں کسی مایوسی کی ضرورت نہیں.ہاں سوال صرف یہ ہے کہ اگر خدانخواستہ دونوں ملکوں میں جنگ چھڑ جائے تو اتنی فوج مہیا کس طرح کی جائے گی.سپاہیا نہ قابلیت کا آدمی موجود ہونا اور بات ہے اور سپاہی کا موجود ہونا اور بات ہے.ہر جاٹ اور بلوچ سپاہی بننے کی قابلیت رکھتا ہے لیکن ہر جاٹ اور بلوچ سپاہی تو نہیں اس لئے بغیر فوجی مشق کے جنگ کے وقت میں وہ کام نہیں آ سکتا.اور جنگ کے وقت فوری طور پر سپاہی کو فنونِ

Page 252

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۲۹ الفضل کے اداریہ جات جنگ سکھائے نہیں جا سکتے اور اس سے بھی زیادہ مشکل یہ ہے کہ افسر فوراً تیار کئے جاسکیں.افسروں کی تعداد بالعموم ڈیڑھ فیصدی ہوتی ہے.۲۷ لاکھ فوج کے لئے چھوٹے بڑے افسر ۴۰ ہزار کے قریب ہونے چاہئیں.ہماری تو ساری فوج ہی ۳۰ ہزار ہے اگر خطرے کا موقع آیا تو کسی صورت میں بھی اس فوج کو معقول طور پر وسیع نہیں کیا جاسکتا اور اس کا علاج ضروری ہے.یہ علاج کس طرح ہو سکتا ہے اس کے لئے یہ مختلف سکیمیں پیش کی جارہی ہیں اور پیش کی جاسکتی ہیں.اوّل: ملک کے تمام افراد کو رائفلیں رکھنے کی کھلی اجازت دی جائے اور جہاں تک ہو سکے گورنمنٹ خود رائفلیں سستے داموں پر مہیا کرے.دوم : نیشنل گارڈز کے طریق کو رائج کیا جائے جو مسلم لیگ کے ماتحت ہو.سوم : ہوم گارڈز کے اصول پر نوجوانوں کو فوجی ٹریننگ دی جائے جو گورنمنٹ کی نگرانی میں ہو.چہارم : ایک ٹیریٹوریل فورس فوجی انتظام کے ماتحت تیار کی جائے.پنجم جبری بھرتی ملک میں جاری کی جائے اور اس کا انتظام ملٹری کے ماتحت ہو.یہ پانچ طریق ہیں جن سے ملک کی جنگی نفری کو منظم کیا جا سکتا ہے اور وقت پڑنے پر اس سے کام لیا جا سکتا ہے.اب ہم اس بات پر بحث کرتے ہیں کہ ان پانچوں طریقوں میں سے کونسا طریقہ زیادہ بہتر اور مناسب ہوگا.(۱) پہلا مجوزہ طریق یہ ہے کہ ملک میں کثرت سے رائفلیں رکھنے کی تحریک کی جائے اور گورنمنٹ سستے داموں لوگوں کو رائفلیں مہیا کر کے دے.یہ طریق جس ملک میں بھی رائج ہوا ہے کامیاب نہیں ہوا اور ہمیشہ اس کے نتیجہ میں فساد اور دنگے کا رستہ کھلتا رہا ہے.اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہتھیار رکھنے کا حق عام شہریوں کو حاصل ہونا چاہئے اور صرف ان لوگوں کو ہتھیار رکھنے کی اجازت نہ دینی چاہئے جو مجرمانہ حیثیت رکھتے ہیں یا نا قابلِ اعتبار ہیں اور جب یہ شرط ہو تو لا ز ما یہ بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ ہتھیار کے لئے لائسنس ضروری ہے اور ہتھیار رکھنے کے متعلق کچھ نہ کچھ نگرانی کی طاقت گورنمنٹ کے ہاتھ میں ضرور ہونی چاہئے ورنہ بدمعاش اور چور طبقہ ملک

Page 253

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۳۰ الفضل کے اداریہ جات کے امن میں خلل ڈال دے گا بلکہ زیادہ تر ہتھیار یہی لوگ رکھیں گے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ بعض باغیانہ ذہنیت والی انجمنیں پیدا ہو جائیں اور وہ اسلحہ کی طاقت سے ملک کی جائز حکومت کو توڑنے کی کوشش کریں.پس یہ تجویز ملک کے لئے مضر ہے اور یقیناً ہر سمجھدار انسان کو اس کی مخالفت کرنی چاہئے.لائسنس ضرور رہنا چاہئے گو اس سختی سے لائسنس نہیں دینے چاہئیں جس تختی سے برطانوی حکومت ہندوستانیوں کو لائسنس دیا کرتی تھی اس سے بہت زیادہ لائسنس ملنے چاہئیں.غریب اور امیر کی کوئی تمیز نہیں ہونی چاہئے.اس بات کی کوئی شرط نہیں ہونی چاہئے کہ جو شخص ڈپٹی کمشنر کا منہ چڑھا ہو یا افسروں کو خوشامد کرتا ہو یا پولیس کے ساتھ کام کرتا ہوصرف اُس کو لائسنس دیا جائے.جیسے یورپ میں قاعدہ ہے عام طور پر نام رجسٹرڈ کرانے سے لائسنس مل جاتا ہے اور نام رجسٹر ڈ ہونے کی وجہ سے گورنمنٹ کو موقع حاصل رہتا ہے کہ وہ ایسے شخص کی نگرانی کر سکے اور دیکھ سکے کہ وہ ہتھیار کا نا جائز استعمال تو نہیں کرسکتا.(۲) یہ تجویز کہ نیشنل گارڈز کی سکیم کو مسلم لیگ کی نگرانی میں منظم کیا جائے جمہوری اصول کے خلاف ہے.جمہوری اصول کے مطابق پارلیمنٹ کے انتخابات تک پارٹیاں الگ الگ کام کرتی ہیں جب کوئی پارٹی برسراقتدار آ جاتی ہے تو اُسی دن سے وہ سارے ملک کی نمائندہ بن جاتی ہے صرف اپنی پارٹی کی نمائندہ نہیں ہوتی.پس کوئی فوجی تنظیم کسی پارٹی کے قبضہ میں نہیں ہونی چاہئے ورنہ جمہوریت ختم ہو جائے گی اور فاسزم اور ناٹسزم شروع ہو جائے گا.کسی حکومت کے لئے یہ ہرگز جائز نہیں کہ وہ اپنی سیاسی پارٹی کو فوجی تنظیم کی اجازت دے اور دوسروں کو اس سے منع کر دے اگر وہ ایسا کرے گی تو لازمی طور پر دوسری پارٹیاں مخفی طور پر اپنی تنظیم شروع کر دیں گی تا کہ وقت آنے پر وہ اپنی حفاظت کر سکیں پھر یا تو گورنمنٹ کو ایسی پارٹیوں کو دبانا پڑے گا اور اس پر بے جا رعایت اور بے جا دشمنی کا الزام لگے گا اور یا وہ دوسری پارٹیوں کے فعل پر چشم پوشی سے کام لے گی.اس صورت میں قانون کا احترام ملک سے جاتا رہے گا اور قانون شکنی کی روح ملک میں بڑھتی جائے گی.(۳) تیسری تجویز ہوم گارڈز کی ہے جو ایک قسم کی ملٹری ملیشیا ہوتی ہے اور صوبہ جاتی حکومتوں کے انتظام کے نیچے ہوتی ہے.ہمارے نزدیک یہ تجویز بھی ناقص ہے.اول تو ہوم گارڈز

Page 254

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۳۱ الفضل کے اداریہ جات کی ٹریننگ بہت ادنی ہوتی ہے دوسرے ہوم گارڈ ز چونکہ سول اور صوبہ جاتی گورنمنٹ کے ماتحت ہوتے ہیں ان میں اور فوج میں اکثر رقابت پیدا ہو جاتی ہے اور ان کا وجود فوج کو سیاسی کاموں میں دخل دینے کی طرف مائل کر دیتا ہے.اس سے پوری طرح بچنا چاہئے.(۵،۴) چوتھی تجویز ٹیر ٹیوریل فورس کی ہے اور پانچویں عام جبری فوجی تعلیم کی.یہ دونوں تجویزیں چونکہ آپس میں ملتی ہیں اس لئے ہم ان کا اکٹھا ذکر کرتے ہیں.ہمارے نزدیک ابھی وقت نہیں آتا کہ عام جبری فوجی تعلیم دی جائے.نہ اتنے افسر ہمارے پاس مہیا ہیں اور نہ ابھی اتنا روپیہ ہے.پس ہمارے نزدیک بہترین تجویز ٹیر ٹیوریل فورس کی ہے.ٹیریٹوریل فورس دفاع ملکی کے اصول پر تیار کی جاتی ہے یعنی اس فوج کو اور اس کے افسروں کو حملے کا کام تو نہیں سکھایا جاتا لیکن دفاع کے تمام ہنر اُن کو سکھائے جاتے ہیں اس لئے اس میں شامل ہونے والے لوگ بغیر اپنے نجی کا موں کو نقصان پہنچانے کے فوجی ٹریننگ حاصل کر لیتے ہیں اور اس ٹریننگ میں مناسب تعداد میں افسر بھی تیار ہو جاتے ہیں.اس فوج کی موجودگی میں باقاعدہ فوج کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں مشینی دستوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ حملہ کرنے کے اصول میں ماہر بنانے پر زور دیا جا سکتا ہے کیونکہ جنگ کی صورت میں دفاع کے مورچے فوراً ٹیریٹوریل فوج سنبھال لیتی ہے اور باقاعدہ فوج آگے بڑھنے کے لئے آزاد ہو جاتی ہے.ٹیریٹوریل فوج چونکہ بہت حد تک فوجی فنون سے واقف ہوتی ہے اور مختلف قسم کے دستوں میں تعاون بھی قائم ہو چکا ہوتا ہے اس لئے صرف تین تین چار چار مہینہ کی ٹرینینگ سے یہی فوج حملہ آور فوج کی شکل میں تبدیل کی جاسکتی ہے.اس فوج کی ٹریننگ سے کسی قسم کی بغاوت وغیرہ کا خطرہ بھی نہیں ہو سکتا کیونکہ فوجی سپاہی کا ہتھیار اس کے پاس نہیں ہوا کرتا.پریکٹس کے بعد اس سے ہتھیار لے لیا جاتا ہے اور فوجی مخزن میں رکھ دیا جاتا ہے جس پر گورنمنٹ کی نگرانی ہوتی ہے اور ٹیریٹوریل فورس پر خرچ بھی بہت کم ہوتا ہے.اگر طوعی طور پر.ایسی بھرتی شروع کر دی جائے تو پہلے سال پچاس ہزار آدمی کی فوج کا تیار کرنا مناسب ہوگا.جسے ہر سال بڑھایا جا سکتا ہے اور چار پانچ سال میں دس لاکھ تک فوج تیار کی جاسکتی ہے.اس فوج کی ٹرینگ کے دو حصے کئے جا سکتے ہیں.عام سپاہی روزانہ ایک یا ڈیڑھ گھنٹہ فوجی تربیت

Page 255

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۳۲ الفضل کے اداریہ جات کے لئے دے.یہ ٹرینگ مقامی ہونی چاہئے یعنی کسی سپاہی کو اپنا شہر چھوڑ کر کسی دوسری جگہ جانے کی ضرورت محسوس نہ ہوتا کہ وہ اپنا کام چھوڑے بغیر ایسی ٹرینگ حاصل کر سکے.اس صورت میں زیر تعلیم سپاہیوں پر کچھ بھی خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور چھ ماہ کی ٹرینینگ کے بعد وہ ایک اوسط درجہ کے سپاہی بن جائیں گے.افسروں کی ٹرینگ کا اصول یہ ہو کہ اس طرح چھ مہینہ کی ٹرینینگ لینے کے بعد دو مہینے کا مستقل کورس ان کے لئے مقرر کیا جائے جس پر انہیں کمان کرنے کے اصول سکھائے جائیں.اگر اس تجویز کے مطابق پچاس ہزار کی ٹرینینگ کو مد نظر رکھتے ہوئے پہلے بیس ہزار آدمی کی ٹرینینگ شروع کی جائے تو ایک ہزار معلم رکھنا پڑے گا جن کا عہدہ جمعدار کا ہوگا اور ایک لاکھ روپیہ ماہوار ان لوگوں کی تنخواہوں اور راشنوں پر خرچ ہوگا.ہمیں ہزار رائفل اور ور دی وغیرہ پر کوئی ۳۰.۳۵لاکھ روپیہ خرچ ہو گا چونکہ سکھانے والے افسر تنخواہ دار ہوں گے وہ ایک حصہ کی صبح ٹریننگ کر سکتے ہیں اور ایک حصہ کی شام کو.اس طرح آدھے افسر کام آ سکتے ہیں جس کے یہ معنی ہیں کہ بجائے ایک ہزار آدمی کے پانچ سو آدمی سے ہی کام چل سکتا ہے اور بجائے ایک لاکھ روپیہ کے پچاس ہزار روپیہ ماہوار سے کام چل سکتا ہے.اتنے افسر چھ ماہ میں بیس ہزار آدمی کو ٹریننگ دے سکتے ہیں اور سارا خرچ اس ٹریننگ پر کوئی چالیس لاکھ روپیہ سالانہ ہو گا.جب مقامی لوگ کام سیکھ جائیں تو اگلے چھ ماہ میں ان میں سے ہوشیار آدمیوں کو ایک ایک مہینہ کی خاص تعلیم دلا کر فوجی معلم کا کا م سکھایا جا سکتا ہے اور پھر اپنے اپنے علاقہ میں ان کو فوجی معلم مقرر کیا جا سکتا ہے.اس صورت میں اگر کوئی شخص طوعی طور پر کام کرنے کیلئے تیار نہ ہو تو اسے ۲۰، ۲۵ روپے ماہوار الاؤنس دینے سے کام لیا جا سکے گا.ایسے لوگوں کی امداد کے ساتھ سال نہیں تو ڈیڑھ سال میں ایک لاکھ آدمی ٹیریٹوریل فورس کا تیار کیا جا سکتا ہے اور پھر اگلے سالوں میں یہ طاقت اور بھی وسیع کی جا سکتی ہے.دوسرے اس ٹیریٹوریل فورس کے علاوہ تمام ملک میں فوجی کلمہیں بنا دینی چاہئیں.ان فوجی کلبوں کا اصول یہ ہونا چاہئے کہ جو لوگ اس کے ممبر ہوں وہ اپنے خرچ پر ٹرینگ لیں.گورنمنٹ ان کے لئے صرف معلم مہیا کرے یا رائفل اور کا رتوس، باقی وردی وہ خود اپنے روپیہ سے خرید ہیں.یہ فوجی کلبیں بڑے اور چھوٹے شہروں میں ہوسکتی ہیں.گاؤں میں ان کا چلنا ممکن نہیں لیکن پاکستان

Page 256

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۳۳ الفضل کے اداریہ جات کے شہروں کی آبادی بھی ۳۵ ۴۰لاکھ کے قریب ہے.اگر فوجی کلبوں کا رواج قائم کر دیا جائے تو صرف ۲۰ ۳۰ لاکھ روپیہ سالانہ کے خرچ سے دو لاکھ کے قریب سپاہی اور افسر اور تیار ہو جائے گا جو ٹیریٹوریل فورس کے برابر تو تجربہ کار نہیں ہو گا لیکن ایسا ضرور ہوگا کہ جنگ کے موقع پر دو تین مہینہ کی تربیت کے بعد وہ ٹیریٹوریل فورس کی جگہ کام کرنے کے قابل ہو جائے جبکہ اس عرصہ میں ٹیریٹوریل فورس اعلیٰ تربیت کے بعد حملہ آور فوج کی جگہ لینے کیلئے تیار ہو جائے گی.اگر یہ ہو جائے تو یقیناً جنگ کی صورت میں ملک کو اتنا وقت مل جائے گا کہ آرمی کلب کے ممبر دفاع سنبھالنے کے قابل ہو جائیں اور دفاع کے لئے تیار کی ہوئی ٹیریٹوریل فورس حملہ آور فوج کی صورت میں تبدیل ہو جائے.اس عرصہ میں نئی ٹیریٹوریل فورس کی تیاری کا موقع مل جائے گا اور ضرورت کے مطابق نئی فوج تیار ہوتی جائے گی.خلاصہ کلام یہ ہے کہ ملک میں اسلحہ کو بالکل آزاد کر دینا اعلیٰ درجہ کے تعلیم یافتہ ملکوں میں بھی کبھی با برکت ثابت نہیں ہوا.لائسنس کی شرطیں ضرور رہنی چاہئیں.فسادی یا غیر معتبر لوگوں کو لائسنس نہیں ملنے چاہئیں.نیشنل گارڈز جو ایک سیاسی پارٹی سے تعلق رکھتے ہوں ان کی اجازت ہرگز نہیں ہونی چاہئے اگر ایک سیاسی پارٹی کو فوج بھرتی کرنے کی اجازت ہو تو ہر پارٹی کو فوج بھرتی کرنے کی اجازت ہونی چاہئے.یہ درست نہیں کہ جو پارٹی برسراقتدار آ جائے اسے تو فوج بھرتی کرنے کی اجازت ہو اور دوسری پارٹیوں کو نہ ہو.اس طرح سیاسی آزادی خطرہ میں پڑ جائے گی اور ڈکٹیٹر شپ اور فاسزم کے اصول جاری ہو جائیں گے.ہوم گارڈ ز کا اصول بھی غلط ہے کیونکہ ایک تو ان کی ٹریننگ ناقص ہوتی ہے دوسرے ان کا انتظام سویلین لوگوں کے ماتحت ہونے کی وجہ سے ان کا فوج کے ساتھ ٹکراؤ ہوتا ہے اور فوج کو اس بات کی تحریک ہوتی ہے کہ وہ سیاسی معاملات میں دخل دینے لگ جائے اور یہ نہایت خطرناک بات ہے.جبری بھرتی بھی نہیں ہونی چاہئے کیونکہ ملک ابھی اس کے لئے تیار نہیں لیکن ٹیریٹوریل فورس اور فوجی کلبوں کا اجراء فوراً شروع ہو جانا چاہئے.ان دونوں چیزوں پر ایسی صورت میں کہ دو تین لاکھ آدمی کی ٹرینینگ مد نظر ہو.ایک کروڑ روپیہ سالانہ سے زیادہ خرچ نہیں ہوگا کیونکہ سوائے معلموں اور سوائے رائفل اور کارتوس کے خرچ کے اور ایک حصہ کے وردی کے خرچ کے اور

Page 257

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۳۴ الفضل کے اداریہ جات کوئی بوجھ ملک پر نہیں ہو گا.اس فوج کی بڑی تعداد ایسے خدمتگاروں کی ہوگی جو اپنی وردیوں کا خرچ خود اُٹھائیں گے اور جب تک ٹریننگ کا سوال ہے ۲۵ رائفلیں سو آدمیوں کو کام سکھائیں گی کیونکہ پریڈمیں مختلف وقتوں میں اور آگے پیچھے ہونگی اور ایک ہی رائفل چار دفعہ استعمال ہو سکے گی.اس طرح لوگوں کو حب الوطنی کے جذبات دکھانے کا بھی موقع مل جائے گا اور پاکستان کی آبادی میں جنگی فنون کا میلان بھی پیدا ہو جائے گا اور ہر محلے اور گلی میں ایک طوعی سپاہی کی موجودگی اور بیسیوں آدمیوں کے دلوں میں فوجی زندگی کی خواہش پیدا کر دے گی اور موت کے ڈرکو دلوں سے نکالتی چلی جائے گی.الفضل لا ہور ۱۶ / اکتوبر ۱۹۴۷ ء )

Page 258

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۳۵ الفضل کے اداریہ جات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ پاکستانی فوج اور فوجی مخزن کل ۱۵/ تاریخ کو پاکستانی فوج کے ایک سو چودھویں بریگیڈ کا مظاہرہ ہوا اس میں پاکستانی فوج نے وزیر دفاع نواب زادہ لیاقت علی خاں صاحب کو سلامی دی.پاکستانی فوج کی راہنمائی بریگیڈیر نذیر احمد نے کی جو اس وقت پاکستانی فوج کے سب سے سینئر مسلمان بر یگیڈیر ہیں.جہاں تک مظاہرہ کی شان اور عظمت کا سوال ہے ہمارے نزدیک اس موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اور لاہور شہر کی بڑائی کو دیکھتے ہوئے یہ مظاہرہ اس سے زیادہ شاندار ہونا چاہئے تھا جتنا کہ ہوا.اس مظاہرہ میں مختلف بٹالینز (Batalians) کے نمائندوں کی کل تعداد اندازاً آٹھ سو کے قریب تھی اور مظاہرہ کی لمبائی اور وسعت صرف موٹروں ٹینکوں کے استعمال اور ان کی سست رفتاری کے سبب سے تھی.بعض پاکستانی افسر بشمولیت بریگیڈیر نذیر نہایت چست اور اپنے کام کے قابل اور اہل نظر آتے تھے اور بعض افسروں کے اندر وہ چستی نظر نہ آتی تھی جو ہونی چاہئے تھی.دو تین افسروں نے تو یہاں تک غفلت کی کہ وزیر دفاع کے پاس سے گزر گئے اور سلامی تک نہ دی.بعضوں نے سلامی میں اتنی جلد بازی سے کام لیا کہ وزیر دفاع کے پاس پہنچنے سے بہت پہلے ہی سلامی دینی شروع کر دی حالانکہ مناسب طریق یہ تھا کہ وہ وزیر دفاع کے پاس پہنچتے وقت دو تین گز پہلے سے سلامی دینی شروع کرتے.بعض لطائف بھی اس موقع پر ہو گئے.کرنل فلج ایک انگریز افسر مجمع کو دیکھتے ہوئے مسکراتے چلے جاتے تھے اور نظارہ کی کیفیت نے اُن پر کچھ ایسا اثر کیا ہوا تھا کہ سلامی کا اُن کو خیال ہی نہیں آیا.مسکراتے مسکراتے وہ عین وزیر دفاع کے سامنے پہنچ گئے اور یکدم انہیں اپنے فرض کی طرف توجہ ہوئی.چہرہ سنجیدہ بنالیا اور سلامی کی جگہ سے آگے گزرتے ہوئے سلام کرتے چلے گئے.بہر حال عام اثر یہی تھا کہ پاکستانی سپاہیوں نے بہت اچھی نمائش کی ہے.ان کے ستے ہوئے جسم اور بل کھاتے ہوئے

Page 259

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۳۶ الفضل کے اداریہ جات پٹھے اس بات کے شاہد تھے کہ پاکستان پر حملہ کرنا کسی کے لئے آسان بات نہ ہو گی.ان لوگوں کی آنکھوں سے ظاہر تھا کہ وہ پاکستان کی فوج کا حصہ ہونے میں فخر محسوس کرتے ہیں اور وقت آنے پر پاکستان کی عظمت کے قیام کے لئے ہر قربانی کرنے کیلئے تیار ہوں گے.ایک بڑا فائدہ اس مظاہرہ کا یہ بھی ہوا کہ لوگوں میں جو بے چینی پیدا تھی کہ پاکستان کی سرحدیں غیر محفوظ ہیں، اس کا ایک حد تک ازالہ ہو گیا اور پاکستان کے باشندوں کو معلوم ہو گیا کہ ان کے گھروں کی حفاظت کے لئے ان کے محافظ سپاہی سرحد پر موجود ہیں.اس میں کوئی بہ نہیں کہ پاکستانی سپاہی سکھ سپاہی کی طرح موٹے نہیں تھے ان کا عام قد بھی اتنا لمبا نہیں تھا جتنا کہ عام سکھ سپاہی کا ہوتا ہے لیکن ان کا جسم بہت گتھا ہوا اور ورزشی تھا اور ہر دیکھنے والا یہ محسوس کرتا تھا کہ استقلال کے ساتھ لمبا کام کرنے کی اہلیت مسلمان سپاہی میں سکھ سپاہی سے زیادہ پائی جاتی ہے اور حقیقت تو یہ ہے کہ سکھ سپاہی کی ساری بہادری اس کی وحشت اور درندگی پر مبنی ہے اور اس وحشت اور درندگی کا کمال بھی اس کی اندرونی طاقتوں سے نہیں پیدا ہوتا بلکہ شراب کے استعمال سے اس کے اس جو ہر کو مدد پہنچائی جاتی ہے جو سپاہی موت کا خوف شراب کے نشہ سے دور کرنا چاہتا ہے وہ ہرگز بہادر سپاہی نہیں کہلا سکتا.وہ انسان نہیں ایک مشین ہے جسے دوسرا ہاتھ چلاتا ہے.مسلمان سپاہی کی بہادری اُس کا ذاتی جوہر ہے لڑائی کے وقت اس کا دماغ صاف ہوتا ہے، شراب نے اُس کے حواس پر قابو نہیں پایا ہوتا، وہ سارے نتائج کو دیکھتے ہوئے اور سارے خطرات کو جانچتے ہوئے دشمن کے مقابلہ کے لئے آگے بڑھتا ہے اور بسا اوقات اگر وہ دشمن پر غالب نہیں آ سکتا تو اپنی جان کو قربان کر کے اس کے بڑھنے کی رفتار کو سست کر دیتا ہے اور اسی طرح اپنے ملک کے لئے دفاع کی تیاری کا ایک موقع پیدا کر دیتا ہے اس وقت ساری دنیا میں مسلمان سپاہی ہی ایک ایسا سپاہی ہے جو غیر طبعی ذرائع کے استعمال کئے بغیر بہادری کا نمونہ دکھلاتا ہے.مسلمان کے سوا ساری دنیا میں شراب کا عام رواج ہے اور حکومتیں سپاہیوں کو لڑائی کے وقت خاص طور پر شراب مہیا کر کے دیتی ہیں تا کہ موت کا ڈران کے دل سے جاتا رہے اور وہ شراب کے نشہ میں دشمن کی طرف آگے بڑھیں، انسانوں کی طرح نہیں بلکہ درندوں کی طرح.پس ہم یقین رکھتے ہیں کہ مسلمان فوجوں کی تربیت جب بھی مکمل ہو جائے گی وہ دنیا کے

Page 260

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۳۷ الفضل کے اداریہ جات دوسرے سپاہیوں سے بہتر ثابت ہوں گی کیونکہ انسان ہمیشہ درندوں پر فوقیت رکھتا چلا آیا ہے.شراب کے نشہ میں مخمور ہو کر لڑنے والا سپاہی اور شراب کو چھوئے بغیر اپنی جان کو خطرہ میں ڈالنے والا سپاہی مساوی نہیں ہو سکتے دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے.پس ہمارے لئے امیدوں کا ایک وسیع دروازہ کھلا ہے، ہماری ترقی کی راہیں بہت زیادہ کشادہ اور بہت دور تک جانے والی ہیں کیونکہ ہمارے دشمن نے وہ تمام ذرائع استعمال کر لئے ہیں جو اس کی ترقی میں مدد دے سکتے تھے مگر ہمارے خزانے ابھی زمین میں مدفون ہیں جب ہم وہ تمام ذرائع استعمال کر لیں گے جن سے ایک اچھا سپاہی بہت ہی اچھا بنایا جا سکتا ہے تو ہما را سپاہی یقیناً دوسری قوموں کے سپاہی سے بہت اچھا ثابت ہوگا.اس مظاہرہ کے دیکھنے والوں کے لئے ایک اور امر بھی نہایت خوشی کا موجب تھا لاکھوں مسلمان اس مظاہرہ کو دیکھنے کے لئے میلوں میل سڑکوں پر کھڑے تھے ان میں سے اکثر نوجوان تھے جن کے جسموں کی بناوٹ اور جن کی آنکھوں کی چمک بتا رہی تھی کہ وہ سب یا ان میں سے اکثر سپاہی ہونے کی قابلیت رکھتے ہیں یہ میلوں میل لمبا انسانوں کا مجموعہ ہندوؤں اور سکھوں کے وجود سے گلی طور پر خالی تھا.اس میں مسلمان ہی مسلمان تھے گوا کثر کے سر ننگے تھے بہتوں کپڑے بوسیدہ تھے لیکن پھر بھی جو اختلاف ایسے مجمعوں میں پہلے زمانوں میں نظر آتا تھا ، ان میں نظر نہ آتا تھا.وہ مرجھائے ہوئے چہرے اور ڈرتی ہوئی آنکھیں جو دوسری اقوام کے اختلاف کی وجہ سے بڑے مجمعوں کی خوبصورتی کو خراب کر دیا کرتی تھیں وہ کل مفقود تھی.مجمع کا ہر شخص سپاہی بننے کے قابلیت رکھتا تھا اور آئندہ ہونے والا سپاہی نظر آتا تھا.اگر ان نوجوانوں کی صحیح تربیت کی جائے اور ان کے اخلاق کو بلند کیا جائے اور ٹیر ٹیوریل فورس کے اور فوجی کلبوں کے ذریعہ سے جن کا ہم پہلے ذکر کر چکے ہیں ، ان کو ملک کی فوجی خدمت میں حصہ لینے کا موقع دیا جائے تو یقیناً لا ہور ہی سے ایک لاکھ پاکستانی سپاہی پیدا کیا جا سکتا ہے.لاہور کے ضلع کی سرحد جو ہندوستان سے ملتی ہے ، وہ پچاس میل کے قریب ہوگی.اگر لاہور سے اتنا سپاہی پیدا ہو جائے تو لاہور، قصور، اور چونیاں کی تحصیل سے بھی یقیناً پچاس ساٹھ ہزار سپاہی مل سکتا ہے.ان سپاہیوں کے ذریعہ سے نہ صرف لاہور کی حفاظت کی جاسکتی ہے بلکہ سارا پاکستانی ملک محفوظ ہو

Page 261

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۳۸ الفضل کے اداریہ جات سکتا ہے اور پاکستانی فوج کا کام بہت آسان ہو جاتا ہے.ہمارے نزدیک ٹیر ٹیوریل فورس اور فوجی کلبوں کے قیام میں بالکل دیر نہیں کرنی چاہئے.فوج کے مہیا کرنے کا یہ ایک بہترین اور سهل ترین ذریعہ ہے اس کا انتظام کلی طور پر فوج کے محکمہ کے ماتحت ہونا چاہئے اور سول محکموں کا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہونا چاہئے تا کہ دو عملی پیدا نہ ہوا اور فوج کو سیاسی مسائل سے بالکل الگ رکھا جا سکے.ہمارے پاس سپاہیوں کا ایک وسیع مخزن ہے اگر اس وسیع مخزن کو استعمال نہ کیا گیا اور وقت پر اسے کام میں لانے کے لئے کوشش نہ کی گئی تو یہ پاکستان سے غداری ہوگی اور ذمہ دار لوگوں کا یہ قصور قوم کبھی معاف نہیں کر سکے گی.ذمہ دار لوگوں کو یہ خوب اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے کہ قوم کی جہالت سے فائدہ نہیں اُٹھایا جا سکتا.ایک وقت میں اگر قوم جاہل ہو اور اپنے فوائد کونہ بجھتی ہو تو دوسرے وقت میں وہ بیدار اور ہوشیار بھی ہو سکتی ہے.اس بیداری اور ہوشیاری کے زمانہ میں وہ ہرگز یہ عذر نہیں سنے گی کہ چونکہ ہم غافل اور حالات سے جاہل تھے اس لئے ہمارے ذمہ دار حکام نے کام کو صحیح طریقوں پر نہیں چلایا وہ اپنے ذمہ دار افسروں پر یہ اعتراض کرے گی کہ اگر ہم غافل اور جاہل تھے تو تمہاری ذمہ داری اور بھی بڑھ جاتی تھی.جب تو میں ہوشیار ہوتی ہیں تو وہ اپنے حقوق کی خود نگہداشت کر لیتی ہیں لیکن تربیت تنظیم کی طرف سے جب قو میں غافل ہوتی ہیں تو ملک کے افسروں کی ذمہ داری بہت بڑھ جاتی ہے اور ان کا فرض ہوتا ہے کہ وہ ان ذمہ داریوں کو خود بھی ادا کریں جو بیدار قو میں حکومت کی مدد کے بغیر ادا کرتی ہیں.( الفضل ۱۷ اکتوبر ۱۹۴۷ ء )

Page 262

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۳۹ الفضل کے اداریہ جات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ کشمیر اور حیدر آباد حیدر آباد اور کشمیر کے حالات بالکل ایک سے ہیں.حیدر آباد کے والی مسلمان ہیں وہاں کی آبادی کی اکثریت ہندو ہے یعنی قریباً ۸۵ فیصدی ہندو اور ۱۵ فیصدی مسلمان.جاگیردار زیادہ تر مسلمان ہیں اور تجارت میں مسلمانوں کا کافی حصہ ہے.یہ ملک بہت وسیع ہے پونے دو کروڑ کے قریب اس کی آبادی ہے اور ملک کی آمد ۲۵ کروڑ روپیہ سالانہ ہے.کشمیر کا حال اس کے الٹ ہے کشمیر کا رقبہ حیدر آباد سے بھی زیادہ ہے لیکن آبادی صرف چالیس لاکھ ہے آبادی کے لحاظ سے کشمیر کی ریاست ہندوستان میں تیسرے نمبر پر ہے.دوسرے نمبر پر میسور ہے جس کی آبادی ۷۳ لاکھ ۲۸ ہزار ہے.صنعت و حرفت اور جنگلات اور جڑی بوٹیوں کے لحاظ سے کشمیر حیدر آباد پر بھی فوقیت رکھتا ہے.پھلوں کی پیداوار اور یہاں کی تجارت سارے ہندوستان میں اول نمبر پر ہے.اس کی سرحدیں چونکہ روس سے ملتی ہیں اس لئے سیاسی طور پر یہ ایک نہایت ہی اہم مرکز ہے پنجاب کے ساتھ ساتھ اس کی سرحدیں پانچ سو میل تک لمبی چلی گئی ہیں.اگر کشمیر انڈین یونین میں چلا جائے تو پنجاب کا دفاع قریباً ناممکن ہو جاتا ہے.حیدر آباد کے برخلاف کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت ہے اور راجہ ہندو ہے مسلمان ۸۰ فیصدی اور ہند و ۲۰ فیصدی ہیں.اس وقت یہ دونوں ریاستیں محل نزاع بنی ہوئی ہیں حیدر آباد بھی پوری آزادی کا مطالبہ کرتا ہے اور کشمیر بھی پوری آزادی کے ارادے ظاہر کر چکا ہے.بعد کے حالات نے دونوں ریاستوں کے ارادوں میں تذبذب پیدا کر دیا ہے.حیدر آباد اور کشمیر دونوں محسوس کر رہے ہیں کہ اقتصادی دباؤ سے ان دونوں حکومتوں کو تباہ کیا جا سکتا ہے اس لئے لازمی طور پر ان کو کوئی نہ کوئی سمجھوتہ ہندوستان یا پاکستان سے کرنا پڑے گا.کشمیر کی سرحدیں چونکہ دونوں ملکوں سے ملتی ہیں.ہندوستان سے کم اور پاکستان سے زیادہ اس لئے بوجہ اس کے کہ اس کا راجہ ہندو ہے اس

Page 263

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۴۰ الفضل کے اداریہ جات کی کوشش یہ ہے کہ اگر کسی حکومت سے ملنا ہی پڑے تو وہ ہندوستان سے ملے.مسلمانوں میں پھوٹ ڈال کر ان میں سے ایک حصہ کو ہندوستان کے ساتھ شامل ہونے کی تائید میں کھڑا کیا جا رہا ہے.مگر ظاہری طور پر ان سے یہ اعلان کرایا جا رہا ہے کہ وہ کسی کے ساتھ ملنا نہیں چاہتے اور آخری فیصلہ اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں مگر حقیقت یہ نہیں ، حقیقت یہی ہے کہ کشمیر مخفی سمجھوتہ ہندوستان سے کر چکا ہے اور دنیا کو یہ دکھانے کے لئے کہ کشمیر نے جو فیصلہ کیا ہے مُلک کی اکثریت کی رائے کے مطابق کیا ہے اس فیصلہ کو چھپایا جا رہا ہے اور یہ کوشش کی جارہی ہے کہ مسلمانوں کا کچھ حصہ تو ڑ کر ملک کی اکثریت سے بھی یہ اعلان کروا دیا جائے کہ وہ انڈین یونین میں ملنا چاہتے ہیں لیکن چونکہ مسلمان اس وقت اس فیصلہ کے ساتھ اتفاق ظاہر کرنے کیلئے تیار نہیں پہلے ان سے یہ منزل طے کروائی جا رہی ہے کہ ہم نہ ہندوستان میں ملنا چاہتے ہیں نہ پاکستان میں.جب یہ منزل طے ہو جائے گی اور مسلمانوں میں تفرقہ پیدا ہو جائے گا تو پھر اس تفرقہ سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے وہ مسلمان جو اپنے بھائیوں سے پھٹ چکے ہونگے اور پاکستان کی مخالفت کر چکے ہونگے انہیں ہندوستان یونین میں شامل ہونے کے فیصلہ پر آمادہ کر لیا جائے گا.ہم نے اوپر جو کچھ لکھا ہے اس سے ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ حیدر آباد اور کشمیر کے سوال متوازی ہیں اور ایک کا فیصلہ دوسرے کے فیصلہ کے ساتھ بندھا ہوا ہے جب تک ان میں سے کوئی ایک حکومت فیصلہ نہیں کرتی اُس وقت تک پاکستان کے ہاتھ مضبوط ہیں.عقلی طور پر ان دونوں ریاستوں کے فیصلے دو اصول میں سے ایک پر مبنی ہو سکتے ہیں یا تو اس اصل پر کہ جدھر راجہ جانا چاہے اُس کو اجازت ہو.اگر یہ اصل تسلیم کر لیا جائے تو حیدر آباد پاکستان میں شامل ہو سکتا ہے یا آزادی کا اعلان کر کے پاکستان سے معاہدہ کر سکتا ہے اور کشمیر ہندوستان یونین میں شامل ہوسکتا ہے.اس صورت میں پاکستان کی آبادی میں پونے دو کروڑ کی زیادتی ہو جائے گی اور ایک طاقتور حکومت جس میں کثرت سے معدنیات پائی جاتی ہیں پاکستان کو مل جائیں گی اور بوجہ پاکستان میں شمولیت کے ہندوستان اس کے ذرائع آمد و رفت کو بھی بند نہیں کر سکے گا کیونکہ اس طرح وہ پاکستان سے جنگ کرنے والا قرار پائے گا دوسرے اس اصل پر فیصلہ ہوسکتا ہے کہ

Page 264

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۴۱ الفضل کے اداریہ جات ملک کی اکثریت جس امر کا فیصلہ کرے اُسی طرف ریاست جاسکتی ہے اگر اس اصل کو تسلیم کر لیا جائے تو کشمیر پاکستان کے ساتھ ملنے پر مجبور ہوگا اور حیدر آباد ہندوستان کے ساتھ ملنے پر مجبور ہوگا اگر ایسا ہوا تو پاکستان کو یہ فائدہ حاصل ہو گا کہ ۳۲لاکھ مسلمان آبادی اس کی آبادی میں اور شامل ہو جائے گی.لکڑی کا بڑا ذخیرہ اس کو مل جائے گا، بجلی کی پیداوار کے لئے آبشاروں سے مدد حاصل ہو جائے گی اور روس کے ساتھ اس کی سرحد کے مل جانے کی وجہ سے اسے سیاسی طور پر بڑی فوقیت حاصل ہو جائے گی.پس پاکستان کے لئے ان دونوں ریاستوں میں سے کسی ایک کامل جانا نہایت ہی ضروری ہے لیکن ہمیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس معاملہ کی طرف پاکستان گورنمنٹ نے توجہ نہیں کی اور ہندوستانی گورنمنٹ جلد جلد ایسے حالات پیدا کر رہی ہے کہ شاید دونوں ریاستیں ہی ہندوستان میں شامل ہو جائیں.پاکستان گورنمنٹ کے لئے ضروری تھا کہ وہ ان دونوں ریاستوں کے متعلق ویسی ہی جلدی سے کام لیتی جیسا کہ ہندوستان لے رہا ہے اور ہندوستان پر یہ زور ڈالتی کہ ان دونوں ریاستوں کے متعلق ایک ہی اصل سے کام لیا جائے گا یا دونوں ریاستوں کا فیصلہ حکمران کے فیصلہ کے مطابق ہوگا یا دونوں ریاستوں کا فیصلہ آبادی کی اکثرت کے فیصلہ کے مطابق ہوگا مگر ایسا نہیں کیا گیا.اب یہ تشویشناک اطلاعیں آ رہی ہیں کہ چار پانچ دن کے اندر اندر حیدر آبا دا پنا آخری فیصلہ کر دے گا بلکہ شاید آج ۱۶ تاریخ کو ہی اس کا آخری فیصلہ شائع ہو جائے.اگر ایسا ہو گیا اور حیدر آباد ہندوستان کے ساتھ مل گیا تو دنیا دیکھ لے گی کہ ہندوستان یونین رعایا کی اکثریت کے فیصلہ کو نظر انداز کر کے اس امر پر زور دینے لگے گی کہ جو والی ریاست کہے اسی کے مطابق فیصلہ ہونا چاہئے اور کشمیر کا والی ریاست یقیناً ہندوستان میں شامل ہونے کا فیصلہ کرے گا.جب تک حیدر آباد ہندوستان یونین میں شامل نہیں ہوتا ہندوستان یونین اس دلیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گی کیونکہ اگر وہ کشمیر کو ملانے کے لئے اس دلیل پر زور دے تو حیدر آباد اس کے ہاتھ سے جاتا ہے لیکن جب حیدر آباد اس کے ساتھ مل گیا تو پھر وہ اسی دلیل پر زور دے گا خصوصاً اس لئے کہ پاکستان کے بعض لیڈر یہ اعلان کر چکے ہیں کہ موجودہ قانون کے لحاظ سے فیصلہ کا حق والی ریاست کو ہے نہ کہ ملک کی اکثریت کو.اس صورت میں کشمیر کو اپنے ساتھ ملانے کیلئے ہمارے پاس کوئی دلیل

Page 265

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۴۲ الفضل کے اداریہ جات باقی نہیں رہے گی.پس ہمارے نزدیک پیشتر اس کے کہ حیدر آباد کے فیصلہ کا اعلان ہو حکومتِ پاکستان کو اعلیٰ سیاسی سطح پر ان دونوں ریاستوں کے متعلق ایک ہی وقت میں فیصلہ کرنے اصرار کرنا چاہئے اور ہندوستانی یونین سے یہ منوا لینا چاہئے کہ وہ دونوں طریق میں سے کس کے مطابق فیصلہ چاہتا ہے کہ آیا والی ریاست کی مرضی کے مطابق یا آبادی کی کثرت رائے کے مطابق.اگر والی ریاست کی مرضی کے مطابق فیصلہ ہو تو حیدر آباد اور جونا گڑھ کے متعلق ان کو اصرار کرنا چاہئے کہ یہ پاکستان میں شامل ہوں اور اگر آبادی کی کثرتِ رائے کے مطابق فیصلہ ہو تو پھر کشمیر کے متعلق ان کو اصرار کرنا چاہئے کہ وہ پاکستان میں شامل ہو.ہم جو کچھ اوپر لکھ آئے ہیں اس سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ پاکستان کا فائدہ اسی میں ہے کہ کشمیر اس کے ساتھ شامل ہو.حیدر آباد کی حفاظت کرنی اس کے لئے مشکل ہے اور پھر کسی ایسی حکومت کو دیر تک قابو میں نہیں رکھا جا سکتا جس کی آبادی کی اکثریت ایسے اتحاد کے مخالف ہو.تیسرے حیدر آباد چاروں طرف سے ہندوستان یونین میں گھرا ہوا ہے اس کے برخلاف کشمیر کی اکثر آبادی مسلمان ہے کشمیر کا لمبا ساحل پاکستان سے ملتا ہے.کشمیر کی معدنی اور نباتاتی دولت ان اشیاء پر مشتمل ہے جن کی پاکستان کو اپنی زندگی کے لئے اشد ضرورت ہے اور کشمیر کا ایک ساحل پاکستان کو چین اور روس کی سرحدوں سے ملا دیتا ہے.یہ فوائد اتنے عظیم الشان ہیں کہ ان کو کسی صورت میں بھی چھوڑ نا درست نہیں.ایک بات یہ بھی ہے کہ پاکستان کی سرحدیں کشمیر کے ہندوستان یونین میں مل جانے کی وجہ سے بہت غیر محفوظ ہو جاتی ہیں.پس مملک کے ہر اخبار ، ہر انجمن ، ہر سیاسی ادارے اور ہر ذمہ دار آدمی کو پاکستان حکومت پر متواتر زور دینا چاہئے کہ حیدر آباد کے فیصلہ سے پہلے پہلے کشمیر کا فیصلہ کر والیا جائے ورنہ حیدر آباد کے ہندوستان یونین سے مل جانے کے بعد کوئی دلیل ہمارے پاس کشمیر کو اپنے ساتھ شامل کرنے کے لئے باقی نہیں رہے گی.سوائے اس کے کہ کشمیر کےلوگ خود بغاوت کر کے آزادی حاصل کریں لیکن یہ کام بہت لمبا اور مشکل ہے اور اگر کشمیر گورنمنٹ ہندوستان یونین میں شامل ہوگئی تو پھر یہ کام خطرناک بھی ہو جائے گا کیونکہ ہندوستان یونین اس صورت میں اپنی فوجیں کشمیر میں بھیج دے گی اور کشمیر کو فتح کرنے کا صرف

Page 266

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۴۳ الفضل کے اداریہ جات یہی ذریعہ ہوگا کہ پاکستان اور ہندوستان یونین آپس میں جنگ کریں، کیا ایسا کرنا دُوراندیشی کے مطابق ہوگا ؟ کیا ایسا کرنا موجودہ وقت میں ہمارے لئے مناسب ہوگا.جو کام تھوڑی سی دوراندیشی اور تھوڑی سی عقلمندی سے اس وقت آسانی سے ہو سکتا ہے، اسے تغافل اور سستی کی وجہ سے لٹکا دینا ہر گز عقلمندی نہیں کہلا سکتا.الفضل لا ہور ۱۹ اکتوبر ۱۹۴۷ ء )

Page 267

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۴۴ الفضل کے اداریہ جات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ کشمیر کی جنگ آزادی ایک ماہ کے قریب عرصہ سے کشمیر کے لوگوں نے اپنی آزادی کے لئے جد و جہد کرنی شروع کی اور یہ جدو جہد ان مظالم کے نتیجہ میں ہے جو ریاست کشمیر کی طرف سے مسلمانوں پر کئے جا رہے تھے.پٹھان کشمیر کا ہمسایہ ہونے کی وجہ سے قدرتی طور پر ان مظالم سے متاثر ہوئے خصوصاً اس لئے کہ مظفر آباد، ریاست کشمیر اور ہزارہ علاقہ سرحد کے ہزاروں آدمی آپس میں رشتہ داری کا تعلق رکھتے ہیں.بالخصوص ضلع مظفر آباد کے مسلمان رؤساء اور ضلع ہزارہ کے مسلمان رؤساء کے درمیان کثرت سے شادی بیاہ ہوتے رہتے ہیں.اسی طرح کشمیر سے اوپر کے رہنے والوں کے نہایت ہی قریبی تعلقات سرحد کے بعض قبائل سے ہیں ان تعلقات کی بناء پر یہ مکن نہ تھا کہ کشمیر کے واقعات سے صوبہ سرحد متاثر نہ ہوتا یا پونچھے اور میر پور کے واقعات سے راولپنڈی، جہلم اور گجرات متاثر نہ ہوتے تو لازماً ان علاقوں میں بھی جوش پھیلا اور سرحد کے کچھ قبائل کشمیر میں اپنے بھائیوں کی مدد کے لئے داخل ہو گئے.کشمیر کی حکومت نے بجائے اصلاح کرنے کے ہندوستان یونین کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کر دیا اور اس کی مدد طلب کی اور ہمیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ شیخ محمد عبد اللہ صاحب مشہور لیڈ رکشمیر اس موقع پر صحیح طریق عمل اختیار کرنے سے قاصر رہے اور انہوں نے کشمیر کے راجہ کے ہاتھ میں کٹھ پتلی کے طور پر کام کرنے کا فیصلہ کر دیا.دنیا کی ساری حکومتوں میں شاید کشمیر ہی کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ اِس میں ایک وقت میں دو وزیر اعظم ہیں.مسٹر مہر چند مہاجن دیوان کے نام سے یاد کئے جاتے ہیں اور شیخ عبداللہ صاحب پرائم منسٹر کے نام سے.حالانکہ دیوان اور پرائم منسٹر ایک ہی چیز کا نام ہے.ہمیں اس واقعہ پر ایک پرانا لطیفہ یاد آتا ہے.آج سے ساٹھ ستر سال پہلے جب پنجاب میں انجمنوں کا نیا نیا رواج شروع ہوا تو ایک بزرگ جو بھیرہ کے رہنے والے تھے اور جموں میں ایک بہت بڑے عہدہ پر ملازم تھے

Page 268

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۴۵ الفضل کے اداریہ جات جب کچھ دنوں کے لئے اپنے وطن بھیرہ میں آئے تو انہیں ایک نئی انجمن اسلامیہ کی بنیادر کھے جانے کی خبر ملی اور اس کے عہدہ داروں کو اُن سے ملوایا گیا.ایک صاحب کو پیش کیا گیا کہ یہ صاحب صدر مجلس اسلامیہ ہیں.دوسرے صاحب کو پیش کیا گیا کہ یہ پریذیڈنٹ مجلس اسلامیہ ہیں.اسی طرح ایک مجلس اسلامیہ کے مربی کے طور پر اور ایک صاحب پیٹرن ۱۵ کے طور پر پیش کئے گئے.ان بزرگ نے علیحدگی میں سیکرٹری سے پوچھا کہ یہ کیا تماشہ ہے ایک مجلس کے دو دو صدر تو ہم نے کبھی سنے نہ تھے.سیکرٹری نے جواب دیا کہ صاحب! جانے دیجئے جاہلوں کو اسی طرح بے وقوف بنایا جاتا ہے.جب ہم نے انجمن اسلامیہ کی بنیا د رکھی تو ہمیں محسوس ہوا کہ فلاں فلاں دو شخصوں کو ملائے بغیر کام نہیں چل سکے گا مگر وہ دونوں صاحب برابر کے جوڑ تھے اس لئے ان میں سے کسی ایک کو صدر اور کسی کو نا ئب صدر نہیں بنایا جا سکتا تھا اس پر ہم نے ان کی جہالت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے یہ تدبیر کی کہ ایک کا نام صدر رکھ دیا اور ایک کا نام پریذیڈنٹ رکھ دیا اور صدر صاحب کے کان میں یہ کہہ دیا کہ یہ انجمن اسلامیہ ہے اور صدر اسلامی نام ہے اس لئے یہی عہدہ بڑا ہے اور پریذیڈنٹ صاحب کے کان میں کہہ دیا کہ آجکل انگریزی راج ہے عربی کے ناموں کو کون پوچھتا ہے اصل عہدہ تو پریذیڈنٹ کا ہی ہے.اب ان دونوں صاحبان سے ہم کام لے رہے ہیں اور ہمارا کام چل رہا ہے.کانگرس اور مہا راجہ جموں نے بھی اسی تدبیر سے کام لیا ہے ایک صاحب کو دیوان کا عہدہ ملا ہوا ہے اور ایک صاحب کو پرائم منسٹر کا.اعلان پرائم منسٹر سے کروائے جا رہے ہیں اور کام دیوان سے لیا جا رہا ہے.ایک شہرت کی رشوت کا شکار ہے اور ایک اقتدار کے حاصل ہونے میں مگن ہے.یہ دونوں خوش ہیں تو باقی لوگوں کے اعتراض کی حقیقت ہی کیا ہے.بہر حال اس چال سے ایک طرف مہاراج نے اپنے اختیارات اپنے ہی ہاتھ میں رکھے ہوئے ہیں تو دوسری طرف وہ مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنے میں کامیاب ہو گئے ہیں مگر یہ چال اتنی خطرناک نہیں جتنی خطرناک یہ بات ہے کہ بوجہ آزاد حکومت کشمیر کے منظم نہ ہونے کے کشمیر اور پاکستان دونوں جگہوں پر گھبراہٹ کے آثار نظر آ رہے ہیں.لاہور تو اس وقت غلط افواہوں اور جھوٹی خبروں کا مرکز بن رہا ہے.ذرا کسی شخص کو کشمیر کے معاملات سے دلچسپی لیتے ہوئے دیکھیں تو لوگ جھٹ اس کے پیچھے دوڑ پڑتے ہیں اور

Page 269

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۴۶ الفضل کے اداریہ جات تجسس شروع کر دیتے ہیں.ہمارے نزدیک مسلمانوں کو اپنے فائدہ کے لئے اس سے بچنا چاہئے.کام کرنے والے نا تجربہ کار ہیں آگے ہی ان پر حد سے زیادہ بوجھ ہے.اگر ان سے یہ امید کی جائے کہ وہ ہر تجویز کو عَلَى الإعلان بیان کریں تو وہ کام کر ہی کس طرح سکتے ہیں.اگر یہی کنسوئیاں لینے اور ہر کسی کے پھٹے میں پاؤں اڑانے کا سلسلہ جاری رہا تو کشمیر کی آزادی کی بیل منڈھے چڑھتی نظر نہیں آتی.ہمارے نز دیک اس وقت خبر دینے والوں اور خبریں لینے والوں اور خبر میں چھاپنے والوں کا سب سے اہم فرض یہ ہونا چاہئے کہ سچی خبریں دیں.سچی خبریں سنیں اور سچی خبریں چھا ہیں.ہمارے بعض اخبارات میں کشمیر کی فتوحات کے متعلق بعض خبریں قبل از وقت شائع ہو گئیں.اخبارات تو مجبور تھے ان کو جو خبریں آئیں انہوں نے چھاپ دیں لیکن خبر میں بھجوانے والے خدا تعالیٰ کو کیا منہ دکھا ئیں گے.ان کی غلط خبروں نے آخر قوم کے حوصلہ کو پست کرنا شروع کر دیا جو لوگ دس دن پہلے سے سرینگر کی فتح اور ایروڈ روم کے قبضہ کی خبر میں سنا ر ہے تھے جب دن کے بعد دن گزرتا گیا اور وہ اپنے سروں پر ہندوستان کے ہوائی جہازوں کو اُڑتے ہوئے دیکھتے رہے اور تازہ دم فوجوں کے پہنچنے کی خبریں سنتے رہے اور سرینگر میں شیخ محمد عبداللہ اور اُن کی گورنمنٹ کے کام کی اطلاعات پڑھتے رہے اور مسٹر پٹیل ' اور سردار بلد یوسنگھ کے سرینگر کے دورہ کا حال انہوں نے پڑھا تو انہوں نے لازمی طور پر یہ سمجھا کہ آزاد کشمیر کی فوجیں کشمیر فتح کرنے کے بعد شکست کھا گئی ہیں اور واپس لوٹ آئی ہیں.کشمیر ایک ملک ہے اور ملکوں کا فتح کرنا چند دن کا کام نہیں ہوتا.بارہ مولا پر آزاد فوجوں کا قبضہ دیر سے ہوا ہوا ہے.اگر آج بھی اس بات کا اعلان کیا جاتا کہ بارہ مولا آج فتح ہوا ہے تو یہ بہت بڑا کارنامہ ہوتا اور یقیناً مسلمانوں کے حوصلے اس سے گھٹتے نہ بلکہ بڑھتے لیکن سرینگر کی فتح کی خبریں سننے کے دس دن بعد یہ خبریں سننا کہ ابھی مجاہد فوج بارہ مولا کے اردگرد پھر رہی ہے اور یہ کہ ہندوستانی یونین کی فوجیں برابراڈہ میں اُتر رہی ہیں ایک سخت ہمت توڑنے والی بات تھی.نتیجہ یہ ہوا کہ اپنی زبان چاٹنے والے چیتے کی طرح وہ لوگ بھی جو حقیقت حال سے واقف تھے پہلے تو ان خبروں کے اشاعتی اثر کا خیال کر کر کے مزے لیتے رہے مگر کچھ دنوں کے بعد خود ہی روایتی چیتے کی طرح

Page 270

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۴۷ الفضل کے اداریہ جات اپنی زبان کو کھوئے جانے پر حسرت سے ہاتھ ملنے لگے اور ادھر اُدھر گھبرائے ہوئے پھرنے لگے کہ اب کیا ہو گا.یہ حالت اگر دُور نہ ہوئی تو اس سے آزادی کشمیر کی کوششوں کو سخت نقصان پہنچے گا.پس ہم با ادب تمام مسلمانوں سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ:.اول اخباروں یا دوسرے اداروں کو ہر گز کوئی ایسی خبر نہ بھیجیں جو ثابت شدہ حقیقت نہ ہو جس میں مبالغہ سے کام لیا گیا ہو، ایسی خبروں سے قوم کے حوصلے نہیں بڑھتے بلکہ جب اُن کی غلطی ثابت ہوتی ہے تو قوم کے حوصلے گر جاتے ہیں اور عارضی طور پر بڑھا ہوا حوصلہ ایک مستقل شکست خوردہ ذہنیت میں تبدیل ہو جاتا ہے اور قوم ایک ایسے گڑھے میں گر جاتی ہے جس میں سے اُس کا نکالنا مشکل ہو جاتا ہے.دوم اخبارات کو بھی اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ ہر نامہ نگار کی خبر کو تسلیم نہ کر لیا کریں بلکہ اگر کوئی نامه نگار غلط خبر دے تو اس سے سختی سے باز پرس کیا کریں تا کہ آئندہ کیلئے نامہ نگاروں کو کان ہو جائیں اور وہ اخبار کی بدنامی اور قوم کی تباہی کا موجب نہ بنیں.سوم ہمیں یہ عادت ترک کر دینی چاہئے کہ چاروں طرف سے حقیقت حال کے معلوم کرنے کے لئے قوت شنوائی کا جال پھیلاتے پھریں یا تو کام کرنے والوں پر ہمیں اعتبار ہے یا ہمیں اعتبار نہیں.اگر کام کرنے والوں پر ہمیں اعتبار ہے تو ہمیں اُن کو کام کرنے دینا چاہئے اور ان کے راستہ میں مشکلات پیدا نہیں کرنی چاہئیں اور اگر ہمیں کام کرنے والوں پر اعتبار نہیں تو ہمیں دوسرے کام کرنے والے پیدا کرنے چاہئیں یا کوئی ایسا فیصلہ کرنا چاہئے جس سے کام کرنے والوں کی اصلاح ہو لیکن جہاں معلوم ہو کہ کوئی شخص کشمیر کا کام کر رہا ہے اور اس کے پیچھے بیسیوں جاسوس دوڑ پڑے اور چاروں طرف سے سوالات کی اُس پر بھر مار ہو گئی تو اس کا لازمی نتیجہ یہ نکلے گا کہ جس کا اس کام سے تعلق نہیں اُسے بیسیوں خبریں اِن سوال کرنے والوں سے مل جائیں گی اور خود سوال کرنے والوں کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا.اور اگر اس کا اس کام سے کوئی تعلق ہے تو اُسے یکدم یوں معلوم ہوگا کہ وہ ایک شیشہ کی دیواروں والے حمام میں نگا نہا رہا ہے جس کے چاروں طرف کھڑے ہوئے لوگ اُسے دیکھ رہے ہیں.ایسا آدمی نہا نہیں سکتا اور اگر یہ آدمی نہا نہیں سکتا تو وہ آدمی ایک اہم سیاسی کام کس طرح کر سکتا ہے.قوم کے

Page 271

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۴۸ الفضل کے اداریہ جات وفاداروں کا کام تو یہ ہوتا ہے کہ اگر اُن کی نظر اتفاقی طور پر کسی ایسی چیز پر پڑ بھی جائے تو وہ آنکھیں بند کر لیتے ہیں.ہمیں یہ سن کر تعجب ہوا کہ ایک محکمہ جسے خبروں کے معلوم کرنے کے بہت سے ذرائع حاصل ہیں جب اُس کے افسر سے کسی نے یہ کہا کہ ہماری اس معاملے میں مدد کریں کہ فلاں بات بغیر مشہور ہوئے منزل مقصود تک پہنچ جائے تو اس افسر نے آگے سے یہ جواب دیا کہ یہ احتیاط فضول ہے آجکل کونسی بات چھپی رہتی ہے.دیکھئے تو فلاں نے فلاں کو اس اس قسم کی ہدایت جاری کی اور وہ بھی سب کو معلوم ہوگئی.وہ بات جو بتانے والے نے بتائی نہایت ہی اہم تھی.ہمیں بعد میں معلوم ہوا کہ جب وہ ہدایت منزل مقصود تک پہنچی تو ایک ذمہ دار افسر نے ایک اور ذمہ دار افسر کو یوں فون کیا کہ ہمیں بڑھے نے فلاں کام کرنے کا حکم دیا تھا مگر ہم نے وہ کام نہیں کیا.یہ فون کرنے والا پاکستان کا افسر تھا اور جس کو فون گیا گیا تھا وہ انڈین یونین کا افسر تھا.ہر ایک پاکستان کا خیر خواہ سمجھ سکتا ہے کہ یہ صورتِ حالات نا قابل برداشت ہے ہم اپنے ہاتھ سے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہے ہیں یہ ذہنیت بدلنی چاہئے یہ حالات تبدیل ہونے چاہئیں ورنہ کام کو نقصان پہنچے گا.یہ اصول جو ہم نے بیان کئے ہیں ایسے نہیں جن سے صرف راز دانوں کو واقفیت ہو ہم نہ کشمیر میں ہیں نہ آزاد گورنمنٹ سے ہمارا کوئی تعلق ہے مگر ہم اپنے دفتر میں بیٹھے ہوئے ان باتوں کو سمجھ رہے ہیں اور ہر مسلمان ہماری طرح سمجھ سکتا ہے بشرطیکہ وہ سمجھنا چاہے اور بشر طیکہ اپنی قوم کی وفاداری کا جذبہ اس کے دل میں موجزن ہو.( الفضل ۷ نومبر ۱۹۴۷ء )

Page 272

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۴۹ الفضل کے اداریہ جات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ پاکستان کی اقتصادی حالت جب ہندوستان کے دوٹکڑے ہونے کا سوال پیش تھا اُس وقت متحدہ ہندوستان کے مدعی اسی بات پر زور دیا کرتے تھے کہ اگر ہندوستان کے دوٹکڑے ہوئے تو پاکستان اقتصادی طور پر اتنا کمزور ہو گا کہ وہ اپنی آزاد ہستی کو قائم نہیں رکھ سکے گا.انگریز کا بھی یہی خیال تھا اور اسی وجہ سے وہ پاکستان کا مخالف تھا اس لئے نہیں کہ وہ مسلمانوں کا خیر خواہ ہے بلکہ اس لئے کہ انگریز ہندوستان کو آزادی صرف روس کے ڈر کی وجہ سے دے رہا تھا.انگریز اس بات کو سمجھ چکا تھا کہ آئندہ جنگ میں روس ہندوستان کو لپیٹ میں لانے کی ضرور کوشش کرے گا.جرمن کے ساتھ جنگ میں ہندوستان کوئی اہمیت نہیں رکھتا تھا کیونکہ وہ جرمنی سے بہت دور تھا.جاپان کے ساتھ جنگ میں بھی ہندوستان ایسی اہمیت نہیں رکھتا تھا کیونکہ جاپانی فوجیں ہندوستان میں صرف ایک لمبا اور دشوار گزار راستہ طے کر کے داخل ہو سکتی تھیں اور اس وجہ سے کوئی بڑی فوج ہندوستان پر حملہ آور نہیں ہو سکتی تھی لیکن روس کی سرحدیں ہندوستان سے ملتی ہیں.پامیر کی طرف سے گو ایک دشوار گزار پہاڑی راستہ طے کرنا پڑتا ہے اور افغانستان کی طرف سے.گو ایک آزاد قوم کے ساتھ ٹکرانا پڑتا ہے لیکن بہر حال یہ مشکلات اتنی سخت نہیں جتنی کہ جرمن اور جاپان کے راستہ میں تھیں.پس آئندہ جنگ جو روس کے ساتھ ہوتی نظر آتی ہے اس میں ہندوستان ایک نہایت ہی اہم حیثیت رکھے گا.انگریز سمجھتا تھا کہ پاکستان کی اقتصادی حالت اچھی نہ ہونے کی وجہ سے وہ مضبوط اور بڑی فوج نہیں رکھ سکتا اور ہندوستان اپنے اعلیٰ رنگروٹوں سے محروم ہو جانے کی وجہ سے باوجود وسیع مالی ذرائع کے کوئی بڑی فوج نہیں رکھ سکتا.ہندوستان بڑی فوج تبھی رکھ سکتا ہے جب کہ ہندوستان کا وہ حصہ جو اب پاکستان کہلاتا ہے اس کے ساتھ شامل ہو.روپیہ ہندو قوم مہیا کرے اور سپاہی مسلمان قوم مہیا کرے.روس جیسے ملک کے ساتھ لڑائی کرنے کے

Page 273

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۵۰ الفضل کے اداریہ جات لئے پندرہ بیس لاکھ کی فوج ضروری ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ اور اتنی فوج انگریز کے نزدیک پاکستان کبھی بھی نہیں رکھ سکتا تھا اس لئے انگریز چاہتا تھا کہ کسی طرح ہندو اور مسلمان اکٹھے رہیں اور ہندوستان تقسیم نہ ہو اور جب یہ نہ ہوا تو پھر اس نے یہ خواہش شروع کی کہ کسی طرح پاکستان کمزور ہو کر ہندوستان کیساتھ دوبارہ مل جانے کی طرف مائل ہو جائے.چنانچہ یہ کھیل جاری ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کی ایک ہی صورت ہے کہ پاکستان کی اقتصادی حالت کو درست کیا جائے لیکن ہمیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس کی طرف پوری توجہ نہیں کی جا رہی.پاکستان کی سب سے بڑی صنعت اور اس کی دولت کا مدار کپاس پر ہے کپاس کے کارخانے اکثر ہندؤوں کے پاس تھے جو انہیں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں.یہ کارخانے اب تک مقاطعہ پر لوگوں کو نہیں دیئے گئے اور کپاس زمیندار چننے لگ گئے ہیں چونکہ زمیندار زیادہ دیر تک گھر میں جنس نہیں رکھ سکتا زمینداروں نے تنگ آ کر کپاس سستے نرخوں پر بیچنی شروع کر دی ہے اور چونکہ گاہک کو نہیں پتہ کہ کارخانہ کب شروع ہوگا اور آیا اسے کوئی نفع مل سکے گا یا نہیں وہ دبا کر بہت ہی سستے داموں پر کپاس لے رہا ہے.اس وقت منٹگمری میں آٹھ روپے من، سرگودھا میں چار روپے من اور شیخو پورہ میں پانچ روپے من کپاس پک رہی ہے.ظاہر ہے کہ ان حالات میں زمیندار کو اتنی رقم بھی نہیں ملے گی جتنی کہ اس نے گورنمنٹ کو بطور معاملہ ادا کرنی ہے.ان پر یشان گن حالات میں جب کہ انسان پہلے ہی دھڑکتے ہوئے دل کے ساتھ اُٹھتا ہے اور دھڑکتے ہوئے دل کے ساتھ سوتا ہے اگر زمیندار پر ایسی تباہی آئی تو اس کے نتائج ہر شخص خود سمجھ سکتا ہے.گزشتہ سال کپاس کی قیمت ۲۲ روپے کے قریب تھی گجا بائیس رو پید اور گجا سات آٹھ روپیہ دونوں قیمتوں میں کوئی بھی تو نسبت نہیں.سندھ کے کارخانوں کو چلے ہوئے پندرہ بیس دن گزر چکے ہیں سینکڑوں بیلز وہ نکال چکے ہیں اور ان کی روئی منڈی میں جا رہی ہے.وہاں اس سال بھی بائیس روپے من کپاس کی قیمت مل رہی ہے.اب قیمتوں کے اس اختلاف کی وجہ سے نتیجہ یہ نکلے گا کہ یا تو سندھ کے روئی کے تاجر جو اس سال کثرت سے مسلمان ہونگے ، بالکل تباہ ہو جائیں گے کیونکہ اُنہوں نے بائیس روپیہ پر روئی خریدی ہوگی اور پنجاب کی قیمتیں منڈی کی قیمتوں کو گرا دیں گی یا پھر پنجاب کی روئی تاجر سستے داموں خرید کر بڑی قیمتوں پر نیچے گا اور ا

Page 274

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۵۱ الفضل کے اداریہ جات پنجاب کا زمیندار بالکل تباہ ہو جائے گا.بہر حال یا سندھ کا تاجر تباہ ہوگا یا پنجاب کا زمیندار تباہ ہوگا.اس کا ایک ہی علاج ہے کہ پنجاب کے روئی کے کارخانے فوراً چلنے شروع ہو جائیں اور اتنی کثرت سے کارخانے چلیں کہ مقابلہ قائم رہے.اگر ہر منڈی میں ایک ایک کارخانہ چلایا گیا اور جو کارخانے کھلے وہ ایک دوسرے سے دُور دُور واقع ہوئے تو پھر بھی کارخانہ دار قیمتوں کو بزور گرانے کی کوشش کریں گے.پس پنجاب کے زمیندار کی حالت کو درست رکھنے کیلئے کپاس کے کارخانے فوراً چلائے جانے چاہئیں اور اتنی تعداد میں چلائے جانے چاہئیں کہ کارخانوں کا مقابلہ قائم رہے اور زمیندار کو مناسب قیمت مل سکے.ہمیں معلوم ہوا ہے کہ پنجاب گورنمنٹ جننگ کے کارخانوں کو بھی ایک قومی صنعت بنانا چاہتی ہے اس میں تو کوئی قطبہ نہیں کہ ملک کی چند صنعتوں کو قومی بنانا مفید ہوسکتا ہے لیکن تمام صنعتوں کو قومی بنانا کبھی بھی مفید نہیں ہوتا.اس سے مقابلہ کی روح ماری جاتی ہے اور جمہوریت کو سخت نقصان پہنچتا ہے مگر اس مضمون کے بارہ میں ہم اس وقت کچھ لکھنا نہیں چاہتے.ہم صرف اس طرف توجہ دلانا چاہتے ہیں کہ اگر روئی کے کارخانے سرکاری ہوئے تو لازماً روئی کی قیمتیں گر جائیں گی کیونکہ قیمتیں گاہکوں کی زیادتی کی وجہ سے بڑھتی ہیں.جب ایک چیز کے حد سے زیادہ گا ہک ہوں تو اُس کی قیمت حد سے زیادہ بڑھ جاتی ہے اور جب ایک چیز کے حد سے کم گا ہک ہوں تو اُس کی قیمت حد سے زیادہ گر جاتی ہے.اگر جننگ کے کارخانوں کی مالک گورنمنٹ ہوئی تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ سارے پنجاب میں گا ہک ایک ہی شخص ہوگا یعنی حکومت.اور جب گاہک ایک شخص ہوا تو لازماً ہر زمیندار کو اس کے پاس اپنی کپاس پیچنی پڑے گی اور جب گاہک کو پتہ ہو گا کہ میرے سوا یہ زمیندار کسی اور کے پاس کپاس نہیں بیچ سکتا تو یقیناً گاہک جو چاہے گا قیمت تجویز کرے گا اور زمیندار مجبور ہوگا کہ اُسی قیمت پر اپنی جنس کو بیچے اور اس سے پاکستان کی اقتصادیات بالکل تباہ ہو جائے گی اور انگریز کا وہ خدشہ بلکہ اب تو یوں کہنا چاہئے کہ وہ خواہش جو وہ پاکستان کی اقتصادی تباہی کے متعلق اپنے دل میں رکھتا تھا اور جس کے بغیر ہندوستان کے اتحاد اور روس کے دفاع کے مسائل حل نہیں ہوتے تھے پوری ہو جائے گی اور مسلمان اس آزادی کو کھو بیٹھیں گے جس کے لئے اُنہوں نے اتنی قربانی اور جد و جہد کی ہے.

Page 275

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۵۲ الفضل کے اداریہ جات پس پاکستان کی اقتصادی حالت کو درست کرنا گورنمنٹ کے اہم ترین فرائض میں سے ہے اور اس کی طرف جتنی بھی توجہ دی جائے کم ہے لیکن یہاں تو یہ حال ہے کہ اب تک فیکٹریاں کرائے پر بھی نہیں دی گئیں اور نہ لوہے کی پتیوں کا انتظام کیا گیا ہے نہ کوئلے کا انتظام کیا گیا ہے جس کی وجہ سے کارخانوں کے تقسیم ہو جانے کے بعد بھی کام فوراً نہیں چل سکے گا.اول تو کم سے کم دو ہفتے کارخانوں کی صفائی پر لگیں گے پھر عملہ تلاش کرنے میں بھی ٹھیکیداروں کا وقت خرچ ہوگا بلکہ اگر ہماری اطلاعات ٹھیک ہیں تو بہت سی جگہوں پر ہندو مالکان کارخانہ نے بعض اہم پُرزے مشینوں میں سے نکال کر چھپا دیئے ہیں جس کی وجہ سے کارخانوں کے چلانے میں دقت ہوگی اور جب انجینئر مشینوں کو صاف کرنے لگیں گے تو انہیں معلوم ہوگا کہ وہ مشینیں اس وقت تک چلنے کے قابل ہی نہیں جب تک کہ بیرونی ممالک سے نئے پرزے لا کر ان میں نہ ڈالے جائیں.جس کے دوسرے معنی یہ ہونگے کہ اس سال روئی کے بہت سے کارخانے چل ہی نہیں سکیں گے.خدانخواستہ اگر ایسا ہوا تو زمیندار کی تباہی میں کوئی ھبہ ہی نہیں رہتا اور پاکستان کی مالیات کو بھی سخت نقصان پہنچنے کا امکان ہے کیونکہ پاکستان کی بڑی دولتوں میں سے ایک دولت اس کی کپاس ہے لیکن اگر یہ اطلاعات درست نہیں ، تب بھی بغیر کوئلہ اور بغیر لوہے کی پتیوں اور بغیر ان کے وقت پر مہیا ہو جانے کے اور کارخانوں کے فوراً جاری ہو جانے کے زمیندار کے بچنے کی کوئی صورت نہیں.پس ہم حکومت کو اس طرف توجہ دلاتے ہیں کہ اس معاملہ میں زیادہ دیر نہ کرے اور فوراً کار خانے جاری کروا دے ورنہ زمیندار تو تباہ ہی ہو جائیں گے، حکومت کی اپنی مالی حالت کو بھی سخت دھکا لگے گا اور اسے بہت سے مقامات پر معاملہ اور آبیانہ معاف کرنا پڑے گا کیونکہ ان حالات میں زمیندار معاملہ دے کر اگلے چھ مہینے روٹی نہیں کھا سکتا اور اگلے چھ مہینے وہ روٹی کھائے گا تو گورنمنٹ کا معاملہ ادا نہیں کر سکے گا.ہماری سب سے بڑی طاقت قرآن کریم ہے الفضل کی کسی گزشتہ اشاعت میں ہم نے ان کالموں میں لکھا تھا کہ پاکستان کی سب سے بڑی دولت قرآن کریم کی تعلیم ہے.زندگی کا کوئی پہلو نہیں جس کے متعلق ہم کو ایک بنا بنایا اصول اس تعلیم میں نہ ملتا ہو.انسان کے بنائے

Page 276

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۵۳ الفضل کے اداریہ جات ہوئے قانونوں میں افراط تفریط کا خدشہ ہر وقت موجود رہتا ہے.انسانی عقل ایک نہایت ہی محدود چیز ہے اور چونکہ ایک وقت میں ایک سوال کے ہر پہلو کو پیش نظر رکھنا اس کے احاطہ اقتدار سے باہر ہے اس لئے عقل جو بھی اصول بناتی ہے اس میں کچھ نہ کچھ خامی رہ جاتی ہے.دنیا کی تاریخ ہم کو بتاتی ہے کہ ایک وقت اور ایک حالات میں جو بات نہایت مستحسن معلوم ہوتی تھی.دوسرے وقت اور دوسرے حالات میں وہی بات غلط ثابت ہوتی ہے.ایک زمانہ میں سائنس اور فلسفہ کے جو نتائج ہم کو آخری معلوم ہوتے ہیں زمانہ مابعد میں ان کی تردید ہو جاتی ہے لیکن قرآن کریم میں جو باتیں کہی گئیں ہیں اٹل ہیں.زندگی کے جو اصول بیان کئے گئے ہیں وہ آخری ہیں.یہ صرف زبانی دعوی نہیں بلکہ چودہ سو سال کی اسلامی تاریخ کا اگر غور سے مطالعہ کیا جائے تو نظر آئے گا کہ جب کبھی انسانی عقل نے اس آفتاب کے چہرے پر پردے ڈالنے کی کوشش کی ہے تو اس کی جاودانی شعاعوں نے ان پر دوں کو تار تار کر کے ہوا میں اُڑا دیا ہے.ہندوستان میں شہنشاہ اکبر کل کے عہد میں اسلامی تعلیم کو سیاسی مصالح پر قربان کرنے کی انتہائی کوشش ہو چکی ہے، شاہی دربار سے الحاد کی جو تاریک گھٹا اُٹھی تھی اُس نے ایک وقت کے لئے تو بے شک آفتاب کی روشنی کو دنیا کی نظروں سے اوجھل کر دیا تھا مگر تاریکیوں کے یہ با دل زیادہ دیر تک مطلع پر چھائے نہ رہ سکے.حضرت سید احمد سرہندی ۱ مجددالف ثانی علیہ الرحمہ نے ایک ہی اشارے میں ان بادلوں کو پھاڑ کر رکھ دیا اور آفتاب اسلام کا درخشاں چہرہ دنیا کے سامنے کر دیا اور اس کی روح پرور شعاعیں کوہ و دمن کو منور کرنے لگیں.یہ چشمہ فیض حضرت سید احمد بریلوی علیہ الرحمہ 19 کے عہد سعید تک جاری رہا.پھر مغربی الحاد کا طوفان اُٹھا جس نے ایک دفعہ پھر مسلمانان ہند کی نگاہوں سے آفتاب عالمتاب کو پنہاں کر دیا.یہ سب سے بڑا طوفان ہے جو دنیا کی پیدائش سے لے کر عقل کے طاغوت نے آج تک بپا کیا ہے لیکن آثار بتا رہے ہیں کہ اس طوفان کی بھی آخری گھڑیاں آن پہنچی ہیں.دنیا میں جو انقلابات رونما ہورہے ہیں اگر چہ بظاہر وہ نہایت بھیا نک مناظر کے حامل نظر آتے ہیں لیکن صرف انسانی تجربہ کی کسوٹی پر رکھنے سے بھی ہر صاحب ادراک محسوس کر سکتا ہے کہ طاغوتی طاقتیں اپنے حد کمال کو عبور کر کے انحطاط کی طرف مائل ہو چکی ہیں اور عقل و خرد کے بلبلے پھٹ جانے کے لئے ایک ذرا سی ٹھیس

Page 277

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۵۴ الفضل کے اداریہ جات کے منتظر ہیں.قدرت نے خالص مسلمانوں ، فدایانِ نبی اُمی علیہ الصلوۃ والسلام سے یہ بستی یونہی اتفاقاً آباد نہیں کر ڈالی ، اُس نے اس وقت ہماری آزمائش کے لئے ہمیں چنا ہے، اس وقت پاکستان کے مسلمان سب سے بڑے میدانِ امتحان میں ہیں، اگر ہم میں ذرا بھی اسلامی حمیت باقی ہے، اگر ہماری رگوں میں زندگی کی رمق موجود ہے، اگر اس راکھ کے ڈھیر میں ایک بھی جلتی ہوئی چنگاری بچی ہوئی ہے تو یقیناً ہم ایک بار پھر وہی شعلہ اُٹھا سکتے ہیں جس میں بھسم ہونے کے لئے طاغوتی عقل نے اتنا ایندھن اکٹھا کر دیا ہے کہ جتنا اس نے پہلے کبھی نہیں کیا تھا.شیطان نے اپنی آخری بازی لگا رکھی ہے اگر ہم جیت گئے ، کاش ہم جیت جائیں تو پھر قیامت تک وہ سر نہیں اُٹھا سکے گا.دریودھن نے فریب کا پانسا پھینک کر بے شک ہمارا سب کچھ ہتھیا لیا ہوا ہے، دنیاوی لحاظ سے ہم بے شک کنگال ہو چکے ہیں، بے شک دشمن نے ہمیں اپنی دانست میں ہلاک کر کے غار میں پھینک دیا ہے لیکن یہ ہم سے کیوں ہوا؟ اس لئے کہ ہم نے اپنے اٹل اصولوں کو چھوڑ کر اس کے فنا ہونے والے اصولوں کو مان لیا.ہم اپنے سیدھے راستے سے بھٹک کر اُس کی پیچ در پیچ پگڈنڈیوں پر چل پڑے جہاں چپہ چپہ پر اس نے اپنے تیر انداز متعین کر رکھے ہیں.جن کی بوچھاڑ نے ہماری روحوں تک کو مجروح کر دیا ہے لیکن با وجود اس کے کہ ہم کو ہمارے املاک سے محروم کر کے بن باس کی طرف دھکیل دیا گیا ہے پھر بھی ہمارے لئے نا امید ہونے اور حوصلہ ہارنے کی کوئی وجہ نہیں کیونکہ ہماری کمک آسمان سے آتی ہے زمین سے نہیں.اس کمک نے آڑے وقت کبھی کوتا ہی نہیں کی.وہی جس نے کور کشتر کے میدان میں پانڈو کے بیٹوں کی کرشن کو بھیج کر مدد کی تھی ، وہی جس نے ابراہیم کے لئے نمرودی آتش کدے کو لہلہاتے ہوئے پھولوں کا دامن بنا دیا تھا ، وہی جس نے نوح کی کشتی کو ساحل پر لگایا اور جس نے موسیٰ کے لئے سمندر کو دوٹکڑے کر دیے تھے.جس نے ہمیں خود تا تاری طوفان سے بال بال بچا کر نکال لیا تھا وہ آج بھی ہمیشہ کی طرح زندہ ہے، اُس کا آخری پیغام زندہ ہے، اُس پیغام کا لانے والا خاتم النبیین کہلانے والا زندہ ہے، وہ منبع قوت جو بھی ختم نہیں ہوتا ہم کو مفت دیا گیا تھا لیکن افسوس کہ ہم نے دھو کے میں آ کر اپنی زندگی کے تار اس سے منقطع کر لئے.ہمارے فانوس جس نور سے

Page 278

انوار العلوم جلد ۱۹ الفضل کے اداریہ جات روشن ہوئے تھے ہم نے اس نور سے رشتہ توڑ لیا اگر ہم آج پھر اس منبع قوت سے اپنے فانوسوں کے تار جوڑ لیں تو یقیناً ہما را گم ہوا ہوا نور پھر ہم کو ایک آن میں واپس مل سکتا ہے کیونکہ وہ منبع قوت ہمیشہ کیلئے ہمارے لئے وقف کر دیا گیا ہے.پاکستان کے مسلمانوں نے پاکستان اسلام کے نام پر، اسلامی تہذیب و تمدن کے قیام کے نام پر لیا ہے اس لئے جیسا کہ پہلے کہا گیا ہے آج پاکستان کا مسلمان خدا تعالیٰ کی امتحان گاہ میں ہے.خدا تعالیٰ کا نور قرآن پاک اور اُسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس کی راہنمائی کے لئے موجود ہے.اگر اس نے اس کی رہنمائی کو قبول کر لیا تو یقیناً پاکستان ہی نہیں تمام دنیا اس کے قدموں کے نیچے آ جائے گی.ورنہ وہ بھی جو اس کے پاس ہے اس سے چھین لیا جائے گا اور اللہ تعالیٰ اپنے کام کو کسی دوسری قوم کے سپرد کرے گا کیونکہ خدا تعالیٰ کے کام کے مقابل کسی فرد یا کسی بڑی سے بڑی قوم کی پر کاہ کے برابر بھی وقعت نہیں.( الفضل ۹ نومبر ۱۹۴۷ء )

Page 279

انوار العلوم جلد ۱۹ الفضل کے اداریہ جات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ کشمیر کے متعلق نہایت متوحش خبریں آ رہی ہیں جن لوگوں نے یہ خیال کیا ہوا تھا کہ کشمیر کا سوال چند دنوں میں حل کیا جا سکتا ہے نہ صرف ان کی غلطی ان پر واضح ہوگئی بلکہ دوسرے لوگ بھی ان کی غلطی کا خمیازہ بھگتنے پر مجبور ہو گئے ہیں.بڑھی ہوئی اُمیدوں کا نتیجہ جب حسب امید نہیں نکلتا تو لوگ اس بات کے سوچنے کی طاقت سے بھی محروم ہو جاتے ہیں کہ حالات کے مطابق کتنا نتیجہ نکلنا چاہئے تھا اور وہ صرف یہی سوچتے ہیں کہ جو کچھ ہمیں کہا گیا تھا اتنا نتیجہ نہیں نکلا.خواہ وہ نتیجہ جس کی وہ امید کر رہے تھے عقل اور واقعات کے خلاف ہی کیوں نہ ہو اور اس کی وجہ سے وہ لوگ دل چھوڑ بیٹھتے ہیں اور مجبوری کے بغیر کمزوری دکھانے لگ جاتے ہیں.ایک نقصان یہ بھی ہوتا ہے اور ہوا ہے کہ جب مبالغہ آمیز خبریں شائع کی جائیں تو دشمن بہت زیادہ ہوشیار ہو جاتا ہے جب کشمیر میں انڈین یونین کی فوجیں آئیں تو شروع میں وہ صرف ایک بریگیڈ بھجوانا کافی سمجھتے تھے لیکن پاکستان سے جب یہ آوازیں اٹھنی شروع ہوئیں کہ پچاس ہزار مجاہد سرینگر کے میدان کی طرف بڑھ رہا ہے تو انڈین یونین نے تین ڈویژن کشمیر بھجوانے کا فیصلہ کر دیا اور تمام ڈکوتا ہوائی جہاز جو ہندوستان میں میسر آ سکتے تھے ان کو اس کام پر لگا دیا گیا نتیجہ یہ ہوا کہ جتنی فوج بھیجوانے کا ارادہ نہیں تھا اتنی فوج بھیج دی گئی اور جس عرصہ میں فوج بھیجنے کا ارادہ تھا اس سے پہلے بھیج دی گئی.ہماری طرف سے صرف فخر کا اظہار ہوا اور ادھر سے کام ہو گیا.اس فخر کا ہم کو کیا فائدہ ہوا ؟ صرف مخالف نے اس سے فائدہ اُٹھایا اور ہمارے دوستوں کو اس سے سوائے نقصان کے اور کچھ حاصل نہ ہوا.یہ تو ایک کھلی ہوئی صداقت ہے جس کا انکار نہ حکومت پاکستان کرتی ہے نہ کوئی مسلمان کر سکتا ہے کہ گو پاکستان علَى الْإِعْلان جنگ میں شامل نہیں لیکن وہ کشمیر کو اپنا حق سمجھتا ہے اور کشمیری

Page 280

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۵۷ الفضل کے اداریہ جات مسلمانوں کی آزادی اسے مطلوب ہے.وہ کسی صورت میں بھی پسند نہیں کر سکتا کہ کشمیر کا مسلمان ڈوگروں کا غلام بنا کر رکھا جائے یا سکھوں کی کر پانوں کا نشانہ بنتا رہے.جب یہ ایک حقیقت ہے تو اس حقیقت کو عملی جامہ پہنانے کیلئے بھی تدابیر اختیار کی جانی چاہئیں اور جنگ سے اُتر کر جتنی تدا بیر اس کام کے لئے استعمال کی جاسکتی ہیں وہ استعمال کر جانی چاہئیں.مثلاً اخباری پرو پیگنڈا حکومت پاکستان کی نگرانی میں آ جانا چاہئے.سنسر نہ ہومگر حکومت پاکستان کا پریس نمائندہ اخبارات کو خفیہ طور پر ایسی ہدایتیں دیتا رہے کہ کس قسم کی خبریں شائع کرنا تحریک کشمیر کے مخالف ہوگا اور کس قسم کی خبریں شائع کرنا تحریک کشمیر کے مخالف نہ ہوگا.یورپ اور امریکہ کا پر لیں بالکل آزاد سمجھا جاتا ہے لیکن وہاں بھی امور خارجہ کا ایک نمائندہ پر لیس کے ساتھ لگا ہوا ہوتا ہے اور وہ ہر اہم موقع پر پریس کو توجہ دلاتا رہتا ہے کہ اس مسئلہ کے کونسے پہلوؤں کی اشاعت آپ کے ملک کے مفاد کے لئے مضر ہوگی اور کونسے پہلوؤں کی اشاعت آپ کے ملک کے مفاد کیلئے مفید ہوگی.پریس بے شک آزاد ہوتا ہے مگر وہ اپنے ملک کا دشمن تو نہیں ہوتا.امور خارجہ کے نمائندہ کی طرف سے جب ان کے سامنے حقیقت کو واضح کر دیا جاتا ہے تو توے فیصدی پر لیس وہی یق اختیار کرتا ہے جس کی سفارش امور خارجہ نے کی ہوتی ہے.دس فیصدی پریس جو اس کے خلاف کرتا ہے اس کی آواز نوے فیصدی کی آواز کے نیچے دب جاتی ہے اور مجموعی طور پر پبلک گمراہ نہیں ہوتی اور دس فیصدی پریس کی آواز کو دوسرے ممالک ملک کی آواز نہیں سمجھتے اس لئے اس کی آواز سے بھی نقصان نہیں پہنچتا.یہی طریقہ یہاں بھی اختیار کرنا ضروری تھا.چاہئے تھا کہ پاکستان حکومت کے محکمہ امور خارجہ کا ایک افسر فوراً مقرر کر دیا جاتا جو پاکستان کے پریس کو براہِ راست یا اپنے نمائندوں کے ذریعہ ان کے فرائض کی طرف توجہ دلاتا رہتا.اس کے نتیجہ میں لازماً پاکستان کے پریس کا اکثر حصہ اس طریق کو اختیار کر لیتا اور ایسے مضامین یا ایسی خبریں شائع نہ کرتا جن سے کشمیر کے مسلمانوں کے مفاد کو نقصان پہنچتا اور اگر کوئی حصہ اس کے مخالف بھی چلتا تو اکثر پر لیس کی خبریں چونکہ اس کے خلاف ہوتیں اور ان کے مضامین بھی اس کے خلاف ہوتے ، نہ ملک کی عام رائے اس سے متاثر ہوتی اور نہ دوسرے ممالک اس کی آواز سے متأثر ہوکر کوئی ایسا قدم اُٹھاتے جو کشمیر کے مسئلہ کو پیچیدہ بنا دینے والا ہوتا.بہر حال اس وجہ سے کہ پریس کو کوئی راہ

Page 281

انوار العلوم جلد ۱۹ الفضل کے اداریہ جات نمائی حکومت کی طرف سے حاصل نہ ہوئی ( گو ہمیں معلوم ہے کہ بعض دوسرے لوگوں نے پاکستان کے پریس کے ایک حصہ کے سامنے یہ حقیقت واضح کر دی تھی کہ اس قسم کی خبروں کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ دشمن ہوشیار ہو جائے گا اور پاکستان اور کشمیر کے افراد کے حو صلے بعد میں جا کر پست ہو جائیں گے ) پریس نے اپنے لئے خود ایک طریقہ انتخاب کیا جس کا نتیجہ ہمارے نزدیک ملک کیلئے مضر نکلا.مگر بہر حال پریس پر کوئی الزام نہیں کیونکہ اُنہوں نے اپنے لئے ایک ایسا طریق اختیار کر لیا تھا جو اُن کی سمجھ میں ملک کے لئے مفید تھا.ان کو تحریک کشمیر کے ذمہ دار افسروں کی طرف سے ایسی ہی اطلاعات پہنچتی رہی تھیں جن کی وجہ سے وہ کشمیر کے کام کو نہایت ہی معمولی سمجھتے تھے اور یہ خیال کرتے تھے کہ غالبا چند دن میں سارا کشمیر صاف ہو جائے گا بعد کے واقعات نے اس خیال کی تردید کر دی اور اب یہ معاملہ نہایت ہی پیچیدہ ہوتا چلا جاتا ہے.یہ درست نہیں کہ یہ مسئلہ کا میاب طور پر حل ہی نہیں کیا جا سکتا یقینا یہ مسئلہ کا میاب طور پر حل کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ عقل اور سمجھ سے کام لیا جائے اور بشر طیکہ پاکستان کا مسلمان کشمیر کی تحریک چلانے والوں کی پوری طرح امداد کرے.اب سردیاں آ رہی ہیں اور اگر کشمیر کی تحریک جاری رہی تو برف میں تحریک کشمیر کی فوجوں کو کام کرنا پڑے گا.تحریک کشمیر میں کام کرنے والے لوگ برفانی علاقوں کے ہیں.مظفر آباد، پونچھ ، ریاسی ، میر پور، کشمیر اور سرحدی قبائل کے لوگ سب برفانی علاقوں کے ہیں مگر باوجود اس کے وہ بغیر سامان کے ان علاقوں میں کام نہیں کر سکتے.انہیں گرم جرابوں ، گرم سویٹروں، بوٹوں، پیٹوں اور بھاری کمبلوں کی ضرورت چند دن میں پیش آئے گی.اگر چند دن میں یہ چیزیں ان تک نہ پہنچیں تو ان کے حوصلے پست ہو جائیں گے اور یہ امر ظاہر ہے کہ طبعی تقاضوں کا مقابلہ کوئی انسان نہیں کر سکتا.بغیر کھانے کے سپاہی لڑ نہیں سکتا اور بغیر سردی گرمی کے مقابلہ کا سامان ہونے کے سپاہی لڑ نہیں سکتا.ایک سپاہی سردی میں رات تو گزار سکتا ہے بلکہ متواتر راتیں گزار کر اپنی جان بھی قربان کر سکتا ہے مگر وہ تمام اخلاص اور تمام جذبہ ایثار کے با وجود اپنی صحت اور اپنی طاقت کو قائم نہیں رکھ سکتا.ہر شخص جان سکتا ہے کہ ہمیں اس امر میں خوشی نہیں ہو سکتی کہ ہمارے افراد نے قربانی کر کے اپنی جانیں دے دیں.ہمیں اگر خوشی ہو سکتی ہے تو اس بات میں کہ ان کی قربانی کے نتیجہ میں ہمارے بھائی آزاد ہو گئے اور یہ نتیجہ تبھی نکل سکتا ہے

Page 282

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۵۹ الفضل کے اداریہ جات جب کہ آزاد کشمیر کے سپاہیوں کی صحتیں درست رہیں اور ان کی طاقت قائم رہے اور یہ بات ظاہر ہے کہ ان کی صحتوں کی درستی اور طاقت کے قیام کا مدار عمدہ غذا اور سردی کو برداشت کرنے والے لباس کے مہیا ہونے پر ہے.اس میں کوئی حبہ نہیں کہ مغربی پاکستان کے لوگوں کے ذمہ اس وقت مشرقی پاکستان کے پناہ گزینوں کے لباس کے مہیا کرنے کا بہت بڑا کام ہے لیکن اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ اگر کشمیر کے مجاہدین کے لئے گرم جرابوں اور گرم کپڑوں کا سامان مہیا نہ کیا گیا تو وہ ہرگز سردی میں اس جنگ کو جاری نہ رکھ سکیں گے.پس اس کے لئے ابھی سے ملک کو تیار ہو جانا چاہئے.اس میں کوئی شبہ نہیں کہ غلط امیدوں کے خلاف نتائج نکلے ہیں اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وہ خبر میں جو شائع ہو رہی تھیں درست ثابت نہیں ہوئیں اور اس کی بڑی وجہ یہی تھی کہ ایسے لوگوں پر کام کو چھوڑ دیا گیا تھا جو پورے طور پر اس کام کے اہل نہیں تھے.ایسے سرحدی قبائل لڑائی کے لئے آگے چلے گئے جو اپنے ملک سے دور رہ کر لڑنے کے عادی نہیں اور جو صرف پندرہ بیس دن تک ایک وقت میں لڑائی کر سکتے ہیں وہ بہادر بھی ہیں ، وہ جانباز بھی ہیں ، وہ لڑائی کے دھنی بھی ہیں، وہ جان دینے سے بھی نہیں ڈرتے ان کے حوصلے اور ان کی قربانیوں کا کوئی انکار نہیں کر سکتا لیکن وہ ہمیشہ سے ہی ایسی جنگ کے عادی ہیں جو ان کے گھروں کے آس پاس لڑی جائے.وہ سو دو سو میل باہر جا کر لڑنے کے عادی نہیں.نسلاً بعد نسل وہ ان پہاڑیوں میں لڑنے کے عادی ہیں جن میں وہ پیدا ہوئے جن کے کونے کونے سے وہ واقف ہیں ، جن کے ہر نشیب و فراز کا ان کو علم ہے، جن کی ہر وادی اور ہر چوٹی کا نقشہ ان کی آنکھوں کے سامنے رہتا ہے.پھر ان لڑائیوں میں جو لوگ لڑتے رہتے ہیں ان کا عقب ہمیشہ محفوظ رہا ہے کیونکہ وہ اپنے گھروں سے دور کبھی نکلے ہی نہیں اور اس وجہ سے وہ جانتے ہی نہیں کہ عقب کی حفاظت کتنی ضروری ہے کیونکہ ان کے راستے یا تو خود ان کے بیوی بچوں کی نگرانی میں ہوتے تھے یا ان کے دوست قبائل کی نگرانی میں ہوتے تھے.ان کے رستوں کو وہی تو ڑ سکتا تھا جو ان کے گھروں میں داخل ہو اس لئے اپنے رستوں کی حفاظت کا خیال کبھی سرحدی قبائل کے دلوں میں پیدا ہی نہیں ہوتا لیکن اپنے گھر سے دور جا کر لڑنے والی فوجوں کے لئے سب سے اہم سوال ان رستوں کی حفاظت کا ہوتا ہے جہاں

Page 283

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۶۰ الفضل کے اداریہ جات سے اُن کو رسد پہنچتی ہے اور جن کی حفاظت کے بغیر ان کا پیچھا محفوظ نہیں رہ سکتا.اس قسم کی تربیت سرحدی قبائل کی نہیں.اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ سرحد کے قبائل بے تحاشا آگے بڑھتے چلے گئے انہوں نے یہ نہ سوچا کہ ان کا پیچھا کون سنبھالے گا کیونکہ پیچھا سنبھالنے کا خیال کبھی ان کے دل میں پیدا ہی نہیں ہوا.وہ ہمیشہ اپنے گھر کی پہاڑیوں میں لڑتے رہے اور ایسی پہاڑیوں میں وہ لڑتے رہے جن کی چپہ چپہ زمین کے وہ واقف ہیں.جب وہ اپنے ملک سے دور جا کر اپنی عادت کے مطابق لڑے تو دشمن کو کئی موقعوں پر ان کا پیچھا روک لینے کا موقع مل گیا اور اس سے ان کو بہت نقصان پہنچا.دوسرے کئی لوگ جو اپنے گھروں سے اس خیال سے نکلے تھے کہ پندرہ ہیں دن کی لڑائی کے بعد ہمارا کام ختم ہو جائے گا.بعض دفعہ وہ اچانک میدانِ جنگ سے واپس آ گئے اور انہوں نے یہ خیال کیا کہ ہم اپنی لڑائی کی مدت کو پورا کر چکے ہیں.نتیجہ یہ ہوا کہ دوسرے قبائل پونچھ اور کشمیر کے یا سرحد کے جو میدانِ جنگ میں لڑ رہے تھے ان کا پہلو یکدم ننگا ہو گیا اور باوجود مضبوط ارادہ کے وہ پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے اور فتح شکست سے بدل گئی.اس کے سوا بھی بعض اور باتیں اور خبریں ہمیں موثق ذرائع سے معلوم ہوئی ہیں مگر ان کا ذکر کرنا مناسب نہیں کیونکہ ان باتوں کے اظہار سے آزادی کشمیر کی تحریک کا کام کرنے والوں کو نقصان پہنچے گا.ہمارے دل میں دُکھ ہے کہ ایسا کیوں ہوا مگر ہم یہ بے وقوفی کرنا نہیں چاہتے کہ پچھلے نقصان پر واویلا کر کے آئندہ کی کامیابی کو اور بھی مخدوش بنا دیں.بہر حال جہاں تک ہمیں علم ہے آزادی کشمیر کی تحریک میں کام کرنے والے اپنی سابقہ غلطیوں کی اصلاح میں مشغول ہیں اور آئندہ کے لئے نئی جدو جہد کے مستقل ارادے رکھتے ہیں مگر جیسا کہ ہم اوپر بتا چکے ہیں وہ بغیر سامانوں کے کچھ نہیں کر سکتے اور یہ سامان بغیر روپیہ کے میسر نہیں آ سکتے.پس ہم تمام مسلمانوں کی توجہ اس طرف پھراتے ہیں کہ اس وقت بخل سے کام نہ لیں کیونکہ کشمیر کا مستقبل پاکستان کے مستقبل سے وابستہ ہے.آج اچھا کھانے اور اچھا پہنے کا سوال نہیں پاکستان کے مسلمانوں کو خود فاقے رہ کر اور ننگے رہ کر بھی پاکستان کی مضبوطی کے لئے کوشش کرنی چاہئے اور جیسا کہ ہم اوپر بتا چکے ہیں پاکستان کی مضبوطی کشمیر کی آزادی کے ساتھ وابستہ ہے.ہم تمام پاکستان کے رہنے والوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ آزادی کشمیر کی جدو جہد میں حصہ لینے والوں کی

Page 284

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۶۱ الفضل کے اداریہ جات کمبلوں، گرم کوٹوں، برساتی کوٹوں، زمین پر بچھانے والی برساتیوں، برفانی بوٹوں، گرم جرابوں اور گرم سو یٹروں سے امداد کریں.یہ چیزیں کچھ تو ان دُکانوں سے مہیا کی جاسکتی ہیں جنہوں نے گزشتہ زمانہ میں ڈسپوزل کے محکمہ سے سامان خریدا تھا اور کچھ سامان ابھی ڈسپوزل کے سٹوروں میں پڑا ہو گا جو ملک کے پاس فروخت کرنے کیلئے ہے وہاں سے بھی سامان خریدا جا سکتا ہے اور کچھ سامان خود دسرحد، کشمیر اور پونچھ سے حاصل کیا جا سکتا ہے.اس کے لئے صحیح جگہ روپیہ بھجوا دینا نہایت ضروری ہے.ہم پاکستان کے تمام اخباروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے اپنے خریداروں سے روزانہ اس کام کے لئے چندہ کی اپیل کریں یا سارے اخبار مل کر ایک کمیٹی بنالیں جو مشترکہ طور پر روپیہ جمع کرے اور ایسے ضروری سامان خریدے جو مغربی پاکستان میں مل سکتے ہیں اور جو مغربی پاکستان میں نہیں مل سکتے لیکن خود کشمیر اور پونچھ اور سرحد میں مل سکتے ہیں، ان کے لئے روپیہ عارضی حکومت کو بھجوائیں یا عارضی حکومت کی ان شاخوں کو بھجوائیں جو ملک کے مختلف حصوں میں کام کر رہی ہیں.ہم الفضل کے خریداروں اور الفضل کے پڑھنے والوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ جو کچھ انہیں تو فیق ہو اس کام کے لئے بھجوائیں مگر اتنی بات کافی نہیں اصل ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر الفضل کا خریدار اور ہر الفضل کا پڑھنے والا اپنے اپنے علاقہ کے لوگوں سے بھی چندہ کی اپیل کرے.اگر ہمارے اخبار کے خریدار اور ہمارے اخبار کے پڑھنے والے لوگوں پر ساری حقیقت واضح کر دیں تو یقیناً لوگ دل کھول کر چندہ دیں گے لیکن سوال زیادہ روپیہ کا بھی نہیں جو زیادہ دے سکتا ہے وہ زیادہ دے جو زیادہ نہیں دے سکتا یا زیادہ دینا نہیں چاہتا وہ اگر ایک پیسہ بھی دیتا ہے تو اپنے ملک کی خدمت کرتا ہے.اگر ہزار آدمی ایک ایک پیسہ دے کر بھی ایک سپاہی کی جان بچالیتے ہیں تو یقینا وہ فتح کو قریب کر دیتے ہیں اس لئے کمر ہمت کس کر کھڑے ہو جا ئیں اور اپنے علاقہ کے تمام لوگوں سے خواہ وہ کسی قوم اور کسی فرقہ اور کسی خیال کے ہوں ، چندہ جمع کریں اور جلد سے جلد بھجوائیں اس تمام چندے کا حساب رکھا جائے گا اور بعد میں حساب شائع کیا جائے گا یا درکھیں کہ الفضل ایسے چندے کو اور ایسی چیزوں کو جو اس چندہ میں آئیں سو فیصدی اس جگہ پر پہنچا دے گا جہاں پہنچ کر وہ کشمیر کی تحریک کو انشَاءَ اللہ فائدہ پہنچا سکیں گی.( الفضل لا ہور۱۲ نومبر ۱۹۴۷ء)

Page 285

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۶۲ الفضل کے اداریہ جات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ کشمیر اور پاکستان یوں تو مسلمان عام طور پر یہ سمجھتے ہیں کہ کشمیر کا معاملہ نہایت اہم ہے لیکن اس کی اہمیت کا پورا انکشاف انہیں حاصل نہیں.خیال کیا جاتا ہے کہ کشمیر کا ہندوستان سے الحاق شاید کوئی نیا مسئلہ ہے مگر یہ بات درست نہیں حقیقت یہ ہے کہ کشمیر کے ہندوستان سے الحاق کی داغ بیل بہت عرصہ پہلے پڑ چکی تھی.باؤنڈری کے فیصلہ سے عرصہ پہلے ہندوستان کی تقسیم کے سوال کا فیصلہ ہوتے ہی لارڈ مونٹ بیٹن کشمیر گئے اور ان کے سفر کا مقصد وحید یہی تھا کہ وہ مہا راجہ کشمیر کو ہندوستان میں شامل ہونے کی تحریک کریں.حالات نے ثابت کر دیا ہے کہ لارڈ مونٹ بیٹن گلی طور پر ہندوؤں کی تائید میں رہے ہیں اور مسلمانوں کے مفاد کی اُنہوں نے کبھی بھی پرواہ نہیں کی.اگر انہوں نے پاکستان کے بنانے کے حق میں رائے دی تو اس یقین کے ساتھ دی کہ تھوڑے ہی عرصہ میں پاکستان تباہ ہو کر پھر ہندوستان میں شامل ہو جائے گا اور ان کا سارا زور اسی بات کے لئے خرچ ہوتا رہا.جب لارڈ مونٹ بیٹن کشمیر کے راجہ کو نصیحت کرنے کیلئے وہاں گئے اور اسی طرح کانگرس کے اور لیڈر بھی جیسے مسٹر گاندھی وہاں گئے تو لازمی بات ہے کہ ان بحثوں میں گورداسپور کے ضلع کا سوال بھی پیدا ہوا ہو گا.کشمیر اگر ہندوستان یونین سے ملتا اور تحصیل بٹالہ اور تحصیل گورداسپور ہندوستان یونین میں شامل نہ ہوتے تو اس کے معنی یہ تھے کہ کشمیر کا ہندوستان سے تعلق صرف ضلع کانگڑہ کے ذریعہ پیدا کیا جا سکتا تھا.ہر شخص جو پنجاب کے جغرافیہ سے واقف ہے سمجھ سکتا ہے کہ کانگڑہ کے ذریعہ سے کشمیر کا صحیح تعلق ہندوستان سے پیدا ہونا قریباً ناممکن ہے.نہ کانگڑہ کے ذریعہ سے ہندوستان کی چیز میں کشمیر پہنچ سکتی تھیں نہ کشمیر کی چیزیں ہندوستان پہنچ سکتی تھیں اس لئے اُسی وقت یہ بھی فیصلہ کر دیا گیا کہ تحصیل گورداسپور اور تحصیل بٹالہ ہندوستان میں شامل کی جائیں تا کہ مادھو پور کے رستے پٹھانکوٹ سے کشمیر کا تعلق

Page 286

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۶۳ الفضل کے اداریہ جات پیدا ہوا اور پٹھانکوٹ سے ریل کے ذریعہ سے باقی ہندوستان سے.تحصیل گورداسپور اور تحصیل بٹالہ کا ہندوستان کے ساتھ شامل کرنا با وجود اس کے کہ ان میں مسلمانوں کی اکثریت تحصیل شکر گڑھ سے زیادہ ہے اور تحصیل شکر گڑھ کو پاکستان میں شامل کرنا صاف بتاتا ہے کہ اس تقسیم میں کشمیر کے لئے رستہ بنانا مدنظر تھا.مسٹر ریڈ کلف نے بے شک گورداسپور اور بٹالہ کو ہندوستان میں شامل کرنے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ لوئر باری دو آب کا علاقہ تقسیم نہ ہولیکن یہ بات ظاہر ہے کہ یہ محض بہا نہ تھا کیونکہ لوئر باری دو آب پھر بھی تقسیم ہوگئی.لوئر باری دو آب کا وہ حصہ جو تحصیل لاہور کو سیراب کرتا ہے وہ پھر بھی پاکستان میں آیا.اس سے ظاہر ہے کہ در حقیقت لوئر باری دو آب کا محض ایک بہانہ تھا.تحصیل گورداسپور اور تحصیل بٹالہ کو ہندوستان میں شامل کرنے کی وجہ لوئر باری دوآب کی تقسیم کا خوف نہیں تھا کیونکہ یہ تقسیم خود اسی ایوارڈ میں موجود ہے.ان دونوں تحصیلوں کو ہندوستان میں شامل کرنے کا باعث صرف بٹالہ پٹھانکوٹ ریلوے کو ہندوستان یونین میں لانا تھا.اس ریل کے ہندوستان یونین میں جانے کے بغیر کشمیر ہندوستان کے ساتھ مل نہیں سکتا تھا.پس جب لارڈ مونٹ بیٹن کشمیر گئے تو ان کے ذہن میں یہ بات تھی کہ کشمیر کو ہندوستان یونین سے ملانے کے لئے بٹالہ اور گورداسپور کی تحصیلوں کو ہندوستان یونین میں ملانا ضروری ہوگا اور جب سر ریڈ کلف نے اپنا ایوارڈ دیا تو ان کے ذہن میں بھی یہ بات تھی کہ کشمیر کو ہندوستان یونین میں ملایا جائے گا اس لئے تحصیل گورداسپور اور تحصیل بٹالہ کی مسلم اکثریت کو عقل اور انصاف کے خلاف قربان کر دینا ضروری ہے اور انہوں نے ایسا ہی کیا.پس جب لارڈ مونٹ بیٹن مہاراجہ کشمیر سے ملنے کیلئے گئے اور کانگرس نے مہاراجہ کشمیر پر زور دینا شروع کیا کہ وہ ہندوستان یونین کے ساتھ شامل ہوں تو اس کے معنی یہ تھے کہ ان لوگوں نے گورداسپور اور بٹالہ کو ہندوستان یونین میں شامل کرنے کا پہلے سے فیصلہ کیا ہوا تھا اور جب سر ریڈ کلف نے گورداسپور اور بٹالہ کو خلاف انصاف اور خلاف عقل ہندوستان یونین میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تو اس کے یہ معنی تھے کہ کشمیر کو ہندوستان یونین میں شامل کرنے کا فیصلہ پہلے سے ہو چکا تھا.اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ان نتائج کو صحیح تسلیم کرنے کی صورت میں انگلستان کی دو بڑی ہستیوں پر خطرناک الزام عائد ہوتا ہے مگر اس میں بھی کوئی قحبہ

Page 287

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۶۴ الفضل کے اداریہ جات نہیں کہ مندرجہ بالا واقعات کی بناء پر اس نتیجہ کے سوا کوئی اور نتیجہ نکل ہی نہیں سکتا.اگر یہ بات ممکن تھی اور اگر عقل اور انصاف کا تقاضا یہی تھا کہ گورداسپور اور بٹالہ کی تحصیلیں پاکستان میں شامل ہوں تو سر ریڈ کلف کے ایوارڈ سے پہلے لارڈ مونٹ بیٹن ، مسٹر گاندھی اور دوسرے کانگرسی اکابر کا مہا راجہ کشمیر کے پاس جانا اور انہیں ہندوستان یونین میں شامل ہونے کی تحریک کرنا بالکل بے معنی ہو جاتا ہے.کیا کوئی عقلمند آدمی اس بات کو تسلیم کر سکتا ہے کہ لارڈ مونٹ بیٹن ، مسٹر گاندھی اور دوسرے کانگرسی اکا بر ایک ایسی بات منوانے کے لئے کشمیر گئے تھے جو تحصیل گورداسپور اور تحصیل بٹالہ میں مسلم اکثریت کے ہونے کی وجہ سے بالکل ناممکن تھی ، ان کا جانا بتا تا ہے کہ یہ بات پہلے سے طے پا چکی تھی اور تحصیل بٹالہ اور تحصیل گورداسپور با وجود مسلم اکثریت کے ہندوستان یونین میں شامل کی جائیں گی اور اگر یہ بات پہلے سے طے کی جا چکی تھی تو سر ریڈ کلف کا ایوارڈ محض ایک دکھاوا تھا.ایک طے شدہ بات کے اعلان سے زیادہ اس کی کوئی حقیقت نہ تھی.ہم نہیں کہہ سکتے کہ اس سازش میں کون کون آدمی شامل تھا مگر ایوارڈ سے پہلے لارڈ مونٹ بیٹن ، مسٹر گاندھی اور دوسرے کا نگری اکابر کا کشمیر جا کر مہاراجہ کشمیر پر انڈین یونین میں شامل ہونے کے لئے زور دینا اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ سازش ضرور تھی اور ایوارڈ سے پہلے یہ بات جانی بوجھی ہوئی تھی کہ کشمیر کا ہندوستان یونین سے ملنا ممکن ہوگا اور تحصیل بٹالہ اور تحصیل گورداسپور اس بات میں روک نہیں ڈالیں گی.تاریخ اس ڈرامہ کو کھیلنے والوں کو یقیناً مجرم گردانے گی.وہ لاکھوں آدمی جو اس بد دیانتی کی وجہ سے مظالم کا شکار ہوئے ہیں اُن کی روحیں عرش کے پائے پکڑ کر خدا تعالیٰ کی غیرت کو بھڑکاتی رہیں گی اور تمام دنیا کے دیانتدار مؤرخ برطانوی گورنمنٹ کے ہندوستان میں اس آخری فعل کی شناعت اور بُرائی کو آئندہ نسلوں کے سامنے بار بار پیش کرتے رہیں گے.ہمیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہم نے اس جگہ برطانوی گورنمنٹ کا لفظ استعمال کیا ہے کیونکہ یقیناً ساری برطانوی گورنمنٹ اس سازش میں شریک نہیں ہو سکتی اور ہمیں یقین ہے کہ وہ شامل نہیں ہوگی لیکن اس امر کا انکار نہیں کیا جا سکتا کہ یہ ڈرامہ اس کی آنکھوں کے سامنے کھیلا گیا ہے اور باوجود اس کے کہ وہ اس ڈرامہ کی حقیقت کو سمجھ سکتی تھی اور مجھتی تھی اور اس نے ان ایکٹوں کو روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی.کوئی شخص یہ نہیں

Page 288

انوارالعلوم جلد ۱۹ ۲۶۵ الفضل کے اداریہ جات سکتا تھا کہ یہ لوگ صرف اس خیال سے کشمیر جاتے تھے کہ ممکن ہے گورداسپور اور بٹالہ کی تحصیلیں ہندوستان یونین میں چلی جائیں.جب لارڈ مونٹ بیٹن کا یہ اعلان موجود تھا کہ کسی جگہ کی کسی قوم کی اکثریت کو دوسری قوم کا غلام نہیں بنایا جائے گا تو اپنے اس اعلان کے بعد لارڈ مونٹ بیٹن کو یہ شبہ ہی کس طرح ہو سکتا تھا کہ تحصیل گورداسپور اور تحصیل بٹالہ کی مسلم اکثریت ہندوستان یونین میں چلی جائے گی اور اس طرح کشمیر کو ہندوستان یونین میں ملانے کا موقع مل جائے گا.جب لارڈ مونٹ بیٹن نے یہ اعلان کیا تھا کہ گورداسپور میں مسلمانوں کی اکثریت ۵۱ فیصدی سے بھی کم ہے تو اُسی وقت احمد یہ جماعت کی طرف سے اُن کو تار دی گئی تھی کہ ضلع گورداسپور میں مسلمانوں کی تعداد ۵۳ فیصدی ہے مگر آپ نے اپنے اعلان میں ۵۱ فیصدی سے بھی کم قرار دیا ہے.آپ گورنمنٹ آف انڈیا کی شائع شدہ مردم شماری کی رپورٹ دیکھیں اس میں صاف طور پر ضلع گورداسپور کی مسلم آبادی ۵۳ فیصدی سے زیادہ لکھی ہوئی ہے یا تو آپ اپنے بیان کی تردید کریں ورنہ دنیا یہ مشبہ کرے گی کہ آپ نے بیان دیدہ دانستہ دیا ہے اور ضلع گورداسپور کو ہندوستان میں شامل کرانے کی بنیاد ڈالی ہے.لارڈ مونٹ بیٹن نے احمد یہ جماعت کے اس احتجاج کا کوئی جواب نہ دیا اور واقف کاروں کے دل میں اُسی وقت یہ احساس پیدا ہو گیا کہ تحصیل بٹالہ اور تحصیل گورداسپور کے ہندوستان میں شامل ہونے کا فیصلہ ہو چکا ہے اور آئندہ جو کچھ بھی ہو گا محض ایک ڈرامہ ہو گا ، ایک کھیل ہوگا اور اس سے زیادہ اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی.کیا لارڈ مونٹ بیٹن میں یہ جرات ہے کہ وہ یہ ثابت کریں کہ وہ اعداد و شمار جو انہوں نے گورداسپور کی مسلم آبادی کے متعلق پر یس کا نفرنس میں بیان کئے تھے رپورٹ (CENSUS REPORT) کے مطابق ہیں اور کیا وہ اس بات کا انکار کر سکتے ہیں کہ احمد یہ جماعت نے اُسی وقت ان کے سامنے پروٹسٹ کیا تھا اور انہوں نے پروٹسٹ کا جواب تک نہ دیا.بہر حال جیسا کہ ہم ثابت کر چکے ہیں کشمیر کو ہندوستان یونین میں ملا دینے کا فیصلہ برطانوی حکومت کے بعض نمائندے اور کانگرس مشترکہ طور پر پہلے سے کر چکے تھے اس کے بعد جو کچھ کیا گیا ہے وہ محض دکھاوا اور کھیل ہے مگر بات یہیں ختم نہیں ہو جاتی.کشمیر کو ہندوستان یونین میں ملا

Page 289

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۶۶ الفضل کے اداریہ جات دینے کا فیصلہ صرف کشمیر کی خاطر نہیں کیا گیا بلکہ اس لئے کیا گیا ہے کہ صوبہ سرحد کے ساتھ ہندوستان یونین کا تعلق قائم ہو جائے.صوبہ سرحد میں سرخ پوشوں (RED SHIRTS) کے ذریعہ سے کانگرس کی تائید میں ایک جال پھیلایا گیا ہے.ہے.عبدالغفار خان " کے ذریعہ سے لاکھوں روپیہ کا نگرس سرحد پر تقسیم کر رہی ہے.نومبر ۱۹۴۶ ء میں بعض انگریز اور امریکن اخبارنویسوں نے ہمارے نمائندہ سے خواہش کی تھی کہ وہ اس بات کا پتہ لے کہ فقیرا پی حقیقت میں کانگرس کے ساتھ ہے یا مسلم لیگ کے ساتھ اس پر ہمارا نمائندہ پشاور اور پشاور سے ہوتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان گیا تھا وہاں اسے ایک ذمہ دار افسر نے فقیر ایپی کے ایک رشتہ کے بھائی سے ملوایا اور اس نے یہ بات بیان کی کہ چند دن پہلے کانگرس کا ایک نمائندہ پینتالیس ہزار روپیہ لے کر فقیراپی کو دینے کیلئے گیا ہے مگر ساتھ ہی اس نے یہ بات بھی بڑھا دی کہ میں آپ کو یقین دلا تا ہوں کہ فقیرا اپی بڑے جوشیلے مسلمان ہیں ، وہ کانگرس کا روپیہ نہیں لیں گے مگر حقیقت یہ ہے کہ اُنہوں نے روپیہ لیا اور اب وہ کانگرس کی طرف سے کام کر رہے ہیں.اب تین طاقتیں پاکستان کے خلاف صوبہ سرحد میں کام کر رہی ہیں.پاکستان کے شمال مغربی سرحدی صوبہ میں سرخ پوشوں کی جماعت ، آزادسرحد میں فقیرا پی کے لوگ اور افغانستان میں وہ پارٹی جو افغانستان کی سرحدوں کو سندھ تک بڑھا دینے کی تائید میں آواز میں اُٹھا رہی ہے.افغانستان کی فوجی طاقت ہر گز اتنی نہیں کہ وہ پاکستان میں داخل ہو کر سندھ کو فتح کر سکے.یہ فریب اسے ہندوستان کے بعض آدمیوں نے دیا ہے اور سکیم یہ ہے کہ خدانخواستہ اگر کشمیر کی آزادی کی تحریک کو کچل دیا جائے اور ہندوستان یونین کا اثر کشمیر کی آخری سرحدوں تک پہنچ جائے تو وہاں سے روپیہ اور اسلحہ شمال مغربی صوبہ میں پھیلایا جائے اور سرحد پار کے قبائل میں پھیلایا جائے.اس اسلحہ اور روپیہ کے قبول کرنے کیلئے زمین تیار ہے اور اس اسلحہ اور روپیہ کو پھیلانے کیلئے آدمی بھی میسر ہیں.جب یہ سکیم مکمل ہو جائے گی تو اُدھر سے سرحد میں بغاوت کرا دی جائے گی.ادھر سے فقیر ایپی کے ساتھ سرحدی صوبہ میں داخل ہونے کی کوشش کریں گے اور تیسری طرف کشمیر کی طرف سے ڈوگرے اور سکھ سپاہی فوج سے چوری بھاگ بھاگ کر ضلع ہزارہ اور راولپنڈی پر حملے شروع کر دیں گے.نتیجہ ظاہر ہے پاکستان کی حالت اگر مشرقی سرحد

Page 290

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۶۷ الفضل کے اداریہ جات سے سکھ بھی حملے کرنے لگ جائیں تو صرف اس مصالحہ کی سی رہ جائے گی جو شامی کباب ( سینڈوچ ) کے پیٹ میں بھرا ہوا ہوتا ہے اور ہر عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ یہ ایسی خطرناک صورت ہوگی کہ اس سے بچنا نہایت اور نہایت ہی مشکل ہو گا.تقسیم پنجاب سے پہلے کی سوچی ہوئی یہ سکیمیں ہیں اور شطرنج کی سی چال کے ساتھ ہوشیاری کے ساتھ اس سکیم کو پورا کیا جا رہا ہے.ہم نے وقت پر اپنے اہل وطن کو ہوشیار کر دیا ہے زمانہ بتا دے گا کہ جو بات آج عقل کی آنکھوں سے نظر آ رہی ہے، کچھ عرصہ کے بعد واقعات بھی اس کی شہادت دینے لگیں گے.ہمارے نزدیک اس کا علاج یقیناً موجود ہے اور حکومت پاکستان اب بھی اپنی مات کو جیت میں تبدیل کر سکتی ہے.اب بھی وہ ان منصوبوں کے بداثرات سے محفوظ رہ سکتی ہے کیا کسی کے کان ہیں کہ وہ سنے، کسی کی آنکھیں ہیں کہ وہ دیکھے، کوئی دل گردے والا انسان ہے جو ہمت کر کے اس مقصد کو پورا کرنے کیلئے کھڑا ہو جائے؟ ( الفضل لاہور ۱۴/ نومبر ۱۹۴۷ء )

Page 291

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۶۸ الفضل کے اداریہ جات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ سپریم کمانڈ کا خاتمہ اخبارات میں یہ اعلان ہوا ہے کہ ۳۰ / نومبر سے سپریم کمانڈ کا خاتمہ کر دیا جائے گا ساتھ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ سپریم کمانڈ کے خاتمہ کی وجہ یہ ہے کہ ہندوستان یونین سپریم کمانڈر کے ساتھ تعاون نہیں کرتی.اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جب کہ ہندوستان یونین سپریم کمانڈ کے ختم کر دینے پر راضی ہے، پاکستان گورنمنٹ کی طرف سے سپریم کمانڈ کے ختم کرنے پر اعتراض کیا گیا ہے.مسلمان اخبارات میں سے بعض نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ سپریم کمانڈ کو ختم کر دیا گیا ہے.سپریم کمانڈ کے ختم کرنے کی رپورٹیں دیر سے آرہی ہیں.اکتوبر کے شروع میں یہ افواہ پھیل گئی تھی کہ سپریم کمانڈ کو اکتوبر کے آخر میں ختم کر دیا جائے گا.اُس وقت ہم نے اپنے نمائندوں کے ذریعہ سے اس خبر کی تصدیق کرنی چاہی تو ہمیں بتایا گیا کہ سپریم کمانڈ کے خاتمہ پر ہندوستان یونین اور پاکستان دونوں متفق ہو گئے ہیں ہم نے ذمہ دار افسروں کو اس امر کی طرف توجہ دلائی کہ یہ قدم غلط ہے افسروں اور سامان کے تقسیم کرنے کے بغیر ملک کے تقسیم کرنے سے جو دھکا پہنچا ہے، وہی بات سپریم کمانڈ کے ختم کرنے پر پیدا ہو جائے گی.جو کچھ مشرقی پنجاب میں ہوا اس کی وجہ زیادہ تر یہی تھی کہ پاکستان اور ہندوستان کے سامان اور سپاہیوں کے تقسیم ہونے سے پہلے ہی دونوں حکومتیں آزاد ہوگئیں.پاکستان کا سپاہی ہندوستان میں تھا ، ان کا سامان بھی ہندوستان میں تھا اس لئے سکھ خوب سمجھتا تھا کہ میں جتنا بھی خون خرابہ کروں گا اُس کو روکنے والا کوئی نہیں.باؤنڈری فورس کا خاتمہ بھی اس کا بہت کچھ ذمہ دار تھا اس میں کوئی شبہ نہیں کہ باؤنڈری فورس چونکہ لارڈ مونٹ بیٹن کے ماتحت رکھی گئی تھی اس لئے اُس نے بہت کچھ ہندوستان یونین کی رعایت کی لیکن پھر بھی بوجہ اس کے کہ اس میں مسلمان فوج بھی کچھ نہ کچھ موجود تھی اس کے ہوتے ہوئے اتنا ظلم نہیں ہو سکا جتنا کہ اس کے بعد

Page 292

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۶۹ الفضل کے اداریہ جات ہوا.باؤنڈری فورس کے ختم ہوتے ہی تباہی پر تباہی آنی شروع ہو گئی.ہم حیران تھے کہ باؤنڈری فورس کو امن کے قیام سے پہلے ختم کیوں کیا گیا ہے حالانکہ مشکلات کا اصل حل یہ نہیں تھا کہ باؤنڈری فورس کو ختم کیا جائے بلکہ اصل حل یہ تھا کہ باؤنڈری فورس گورنر جنرل ہندوستان اور گورنر جنرل پاکستان دونوں کے ماتحت ہو.تیسرے ممبر اس میں سپریم کمانڈ رشامل کر لئے جاتے یا اگر دونوں گورنر جنرل اس قدر وقت نہ دے سکتے تو دونوں گورنر جزلوں کے نمائندے سپریم کمانڈر کے ساتھ مل کر اس فورس کا انتظام کرتے اور یہ فورس اُس وقت تک نہ ہٹائی جاتی جب تک کہ دونوں ملکوں کے پناہ گزین اپنی اپنی جگہوں پر نہ پہنچ جاتے.اگر ایسا کیا جاتا تو ہمارا خیال ہے کہ نہ اتنی خونریزی ہوتی اور نہ اتنا علاقہ خالی ہوتا.ایسی صورت میں ہمارے نزدیک کچھ نہ کچھ مسلمان مشرقی پنجاب میں بیٹھے رہنے اور کچھ عرصہ کے بعد لوگوں کے جوش ٹھنڈے ہو جانے کی وجہ سے وہ مستقل طور پر وہاں بیٹھ سکتے تھے.باؤنڈری فورس کا خاتمہ ایسی جلدی سے ہوا کہ مشرقی پنجاب کے مسلمانوں میں سے اکثر با وجود اس کے کہ دو دن پہلے وہ اپنے شہر میں بیٹھ رہنے کا فیصلہ کر چکے تھے اس دہشت کی وجہ سے کہ باؤنڈری فورس ختم ہو گئی ، اب خبر نہیں کیا ہوگا ، دو دن کے اندر اندر شہروں سے نکل کر کیمپوں میں چلے گئے.جتنی دہشت باؤنڈری فورس کے ختم ہونے سے لوگوں کے دلوں میں پیدا ہوئی ہے اور کسی بات سے اتنی دہشت پیدا نہیں ہوئی سوائے گورداسپور کے جس کا فیصلہ یکدم ہوا.باقی لوگ پہلے سے جانتے تھے کہ ہم مشرقی پنجاب میں آچکے ہیں لیکن وہ یہ سمجھتے تھے کہ کچھ عرصہ تک باؤنڈری فورس کی وجہ سے ایک قسم کی حفاظت ان کو حاصل رہے گی لیکن یہ اعلان ہوتے ہی کہ دو دن کے اندر باؤنڈری فورس ختم ہو جائے گی ان کے سوچنے کی قوت بالکل ماری گئی اور انہوں نے سمجھ لیا کہ اب ہمارے لئے قیامت آگئی اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ کچھ تو یوں بھی تباہی آئی تھی رہی سہی کسر باؤنڈری فورس کے اتنی جلدی ٹوٹنے نے نکال دی.اگر باؤنڈری فورس کی اصلاح کی جاتی.مسلمان فوج کی نسبت بڑھانے پر اصرار کیا جاتا اور اس کی نگرانی لارڈ مونٹ بیٹن کی بجائے دونوں گورنر جنرل یا ان کے نمائندوں اور سپریم کمانڈر کے سپرد کی جاتی تو یہ خونریزی جواب ہوئی ہے ہمارے خیال میں اس سے بہت کم ہوتی.یقیناً خونریزی باؤنڈری فورس کی موجودگی

Page 293

انوار العلوم جلد ۱۹ الفضل کے اداریہ جات میں بھی ہوتی اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ خونریزی بہر حال ہوئی تھی اور ہوئی مگر سوال صرف اس بات کا ہے کہ تھیں اور اکتیس اگست کو جو دہشت مشرقی پنجاب کے مسلمانوں میں پیدا ہوئی وہ باؤنڈری فورس کے توڑنے کا خالص نتیجہ تھا اور اُس نے اس تمام مقاومت کی کمر توڑ دی جو بعض جگہ کے مسلمان پیش کرنے کیلئے تیار تھے.سپریم کمانڈ کے توڑنے میں بھی یہی خطرات ہیں پاکستان کی فوج کا بہت سا حصہ تو ادھر آچکا ہے لیکن پاکستان کا بہت سا سامان ابھی ہندوستان میں پڑا ہے بعض غیر ضروری سامان ایسا بھی ہے جو پاکستان کے پاس زیادہ ہے اور ہندوستان میں کم ہے لیکن ضروری سامان زیادہ تر ہندوستان یونین میں پڑا ہے.پاکستان کے گولہ بارود کا حصہ چھتر ہزارٹن یعنی قریباً ۲۱ لاکھ من اب تک ہندوستان یونین میں ہے اور توپ خانے کا بہت سا سامان اور ہوائی جہازوں کا بہت سا سامان اور بحری فوج کا بہت سا سامان ابھی انڈین یونین کے پاس ہے.اس سامان کے بغیر پاکستان کی حفاظت کی کوئی کوشش نہیں کی جاسکتی.اس میں کوئی شبہ نہیں کہ سپریم کمانڈ نے پورے انصاف سے کام نہیں لیا اور جس سرعت سے پاکستان کو سامان مہیا ہونا چاہئے تھا اُس سرعت سے پاکستان کو سامان مہیا نہیں کیا اور جس نسبت سے پاکستان سے سامان نکالنا چاہئے تھا اس نسبت سے زیادہ تیزی کے ساتھ پاکستان سے سامان نکالا گیا ہے لیکن پھر بھی کچھ نہ کچھ نسبت قائم رکھی گئی ہے.اگر سپریم کما نڈ ختم ہوگئی تو پاکستان کے سامان کا بھجوانا گلی طور پر ہندوستان یونین کے ہاتھ میں ہوگا.کیا کوئی سمجھدار انسان کہہ سکتا ہے کہ جنرل آخنلیک پاکستان کے جس سامان کو ہندوستان یونین سے پاکستان کی طرف نہیں بھجوا سکتا ، اس کو سردار بلد یوسنگھ بھجوا دیں گے.یہ اتنی غلط بات ہے جس کو ہر چھوٹی سے چھوٹی عقل والا انسان بھی سمجھ سکتا ہے.یہی وجہ ہے کہ پاکستان گورنمنٹ جو پہلے خود سپریم کمانڈ کے توڑنے کی تائید میں تھی اب اُس وقت تک اس کمانڈ کے توڑنے کی تائید میں نہیں جب تک کہ پاکستان کا سامان پاکستان کو نہ مل جائے اور یہ فیصلہ پاکستان گورنمنٹ کا بالکل عقل کے مطابق ہے اور ہمارے نزدیک پاکستان گورنمنٹ کو اصرار کرنا چاہئے کہ جب باہمی سمجھوتہ سے ایک تاریخ مقرر ہو چکی ہے تو اُس وقت تک سپریم کمانڈ کو توڑنے کی اجازت نہیں دے سکتے.اگر ہندوستان یونین اس سے پہلے

Page 294

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۷۱ الفضل کے اداریہ جات سپریم کمانڈ کو توڑنا چاہتی ہے تو اسے چاہئے کہ وہ جلدی سے ہمارا سامان ہمارے حوالے کرے.اگر وہ ایسا نہیں کرتی تو وہ خود سپریم کمانڈ کو قائم رکھنے کے سامان پیدا کرتی ہے.آخر ہندوستان یونین اکیلے تو کوئی فیصلہ نہیں کر سکتی.پاکستان گورنمنٹ کو برٹش گورنمنٹ پر زور دینا چاہئے کہ اگر تم سپریم کمانڈ کو ہمارے سامان کے ملنے سے پہلے ختم کرتے ہو تو تم نہ صرف ایک معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہو بلکہ ان خطرناک نتائج کے پیدا کرنے کے بھی ذمہ دار ہو جو سپریم کمانڈ کے خاتمہ کے نتیجہ میں پیدا ہوں گے.اگر تم اس کو ختم کرنا چاہتے ہو تو ہمارا حصہ جو ہندوستان یونین سے ہمیں ملنے والا ہے یا ان سے فوراً دلوا دیا اپنے پاس سے دو.آخر برطانوی گورنمنٹ کے وعدہ کی کوئی تو قیمت ہونی چاہئے اگر وہ اتنی ہی نامرد ہو چکی ہے اور اتنی ہی بے بس ہو چکی ہے تو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سمجھوتہ کرانے میں اُس نے دخل ہی کیوں دیا.جب ہندوستان یونین کے ظلموں پر پاکستان شکایت کرتا ہے تو برطانوی گورنمنٹ اور برطانوی ڈومینین اپنی بے بسی کا اظہار کر دیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ یہ تمہارا اندرونی معاملہ ہے اور جب ایک ایسا معاہدہ جو ہندوستان اور پاکستان اور برطانیہ کے مشورہ سے ہوا تھا اسے تو ڑا جاتا ہے تو برطانوی گورنمنٹ یہ کہہ دیتی ہے کہ چونکہ ہندوستان نہیں مانتا اس لئے ہم سپریم کمانڈ کو ختم کرتے ہیں.کیا برطانوی گورنمنٹ کی سیاست آئندہ اسی نقطہ پر چکر کھائے گی کہ ہندوستان یونین کیا چاہتی ہے اور کیا نہیں چاہتی اگر برطانوی گورنمنٹ کی آئندہ یہی پالیسی ہوگی تو اسے اس کا اعلان کر دینا چاہئے.آخر ایک ایسا فیصلہ جو تین طاقتوں نے مل کر کیا تھا اسے ایک طاقت کے کہنے سے کس طرح تو ڑا جا سکتا ہے اور انصاف کا کون سا قانون ایسا کرنے کی تائید کرتا ہے.ہم ان مسلمان اخبارات سے بھی پوچھتے ہیں جو سپریم کمانڈ کے توڑنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں کہ وہ ہمیں بتائیں کہ پاکستان کا اتنا سامان جو ابھی ہندوستان یونین کے پاس ہے، سپریم کمانڈ کے ٹوٹنے کے بعد اس کے لانے کی کیا ترکیب ہوگی.کیا ان کے نزدیک فیلڈ مارشل آخنلیک جو سامان نہیں بھیجو اسکا، سردار بلد یو سنگھ اس کو بھجواسکیں گے؟ اگر ان کے نزدیک سردار بلد یوسنگھ پر زیادہ اعتبار کیا جا سکتا ہے تو ہمارے نزدیک پاکستان کے قیام کی غرض ہی کوئی نہ تھی اور اگر سردار بلد یو سنگھ صاحب کے ہاتھوں سے اس سامان کا پاکستان کی طرف آنا زیادہ

Page 295

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۷۲ الفضل کے اداریہ جات مشکل ہو جائے گا تو سپریم کمانڈ کے توڑنے پر خوشی کے اظہار کے معنے کیا ہیں کیا ہم صرف اس لئے کہ انگریز نے ہمارے ساتھ غداری کی ہے اپنا نقصان کرنے پر آمادہ ہو جائیں گے؟ اگر تو سوال یہ ہو کہ معاملہ انگریز کے ہاتھ میں رہے یا مسلمان کے ہاتھ میں؟ تو ہم سمجھتے ہیں کہ سارے مسلمان اس بات پر اتفاق کریں گے کہ مسلمان کے ہاتھ میں رہنا زیادہ بہتر ہے لیکن اگر سوال یہ نہ ہو بلکہ یہ ہو کہ ہندوستان یونین سے پاکستان کا مال بھجوانے کا اختیار فیلڈ مارشل آخنلیک کے ہاتھ میں ہو یا سردار بلد یو سنگھ کے ہاتھ میں؟ تو جواب بالکل ظاہر ہے.جس طرح پہلے سوال کے جواب میں مسلمانوں کے اندر اختلاف رائے کم ہی ہو گا ، اسی طرح ہمارے نزدیک اس سوال کے جواب میں بھی کوئی سمجھدار انسان اختلاف نہیں کر سکتا قریباً سب مسلمانوں کا جواب یہی ہوگا کہ اگر سردار بلد یوسنگھ اور فیلڈ مارشل آخنلیک کا سوال ہے تو ہم فیلڈ مارشل آخنلیک پر زیادہ اعتبار کر سکتے ہیں بہ نسبت سردار بلد یو سنگھ صاحب کے.پاکستان ابھی کمزور ہے اور وہ اپنا حق اس دلیری سے نہیں لے سکتا جیسا کہ دیر سے قائم شدہ حکومتیں لیا کرتی ہیں لیکن یہ بات صاف اور سیدھی ہے کہ اگر فیلڈ مارشل آخنلیک ہمارا تمہیں فی صدی نقصان کریں گے تو سردار بلد یوسنگھ ہمارا ستر فی صدی نقصان کریں گے.پس اس صورت حالات کے ہوتے ہوئے پاکستان کے دوستوں میں سے بعض کا یہ کہنا کہ شکر ہے سپریم کما نڈ تو ڑ دی گئی ،صرف اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ انہوں نے واقعات کو پورے غور سے نہیں دیکھا.بعض لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان میں جو ہندوستان یونین کا سامان ہے ہم اسے روک سکتے ہیں ان لوگوں کو یا د رکھنا چاہئے کہ پاکستان میں ہندوستان یونین کا جو سامان ہے وہ زیادہ تر دوائیوں وغیرہ کی قسم کا ہے لیکن ہندوستان یونین میں جو پاکستان کا سامان ہے وہ گولہ بارود اور تو پوں اور طیاروں اور بحری جہازوں کی قسم کا ہے.دونوں کی قیمت کا کوئی موازنہ ہی نہیں جو چیزیں ہمارے پاس ہیں ان کے بغیر ہندوستان یونین ایک حد تک گزارہ کر سکتی ہے لیکن جو چیزیں ان کے پاس ہیں ان کے بغیر پاکستان گزارہ نہیں کر سکتا.ہم اگر حقیقت حال پر پوری روشنی ڈالیں تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ ہم ایک ایسی چیز کو ظاہر کر رہے ہیں جو حکومت کا راز ہے.ہم نے بعض ذرائع سے پاکستان کی طاقت جو سامان کے لحاظ سے ہے ، وہ معلوم کر لی ہے

Page 296

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۷۳ الفضل کے اداریہ جات لیکن ہم اس کا ظاہر کرنا نہ دشمن کے نقطۂ نگاہ سے درست سمجھتے ہیں نہ دوست کے نقطہ نگاہ سے، اس لئے ہم اس کو ظاہر نہیں کر سکتے.مگر ہم یہ ضرور کہہ دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کو ان سامانوں کی اشد ضرورت ہے جو اس کے حصہ میں آ تو گئے ہیں لیکن ہندوستان یونین میں پڑے ہیں.پاکستان کے توپ خانہ والا حصہ بہت ہی کمزور ہے نہ اس کے پاس پورا سامان ہے ، نہ پورا گولہ بارود ہے، نہ مسلمان ٹرینڈ افسر ہیں کسی صورت میں بھی توپ خانہ کے حصہ کو مسلمان افسر سنبھال نہیں سکتا.توپ خانہ کا بڑے سے بڑا مسلمان افسر میجر کی حیثیت رکھتا ہے حالانکہ تجربہ کار کمانڈ کے لئے ضروری ہے کہ وہ ایک میجر جنرل کے ہاتھ میں ہو.پیادہ فوج میں ایسے مسلمان افسر موجود ہیں جو یا تو میجر جنرل ہیں یا میجر جنرل بنائے جا سکتے ہیں لیکن توپ خانہ میں نہ تو بڑے درجہ کے مسلمان افسر موجود ہیں نہ اتنے افسر موجود ہیں جو سارے توپ خانہ کے کام کو چلا سکیں اور نہ اتنا سامان موجود ہے جس سے توپ خانہ کے حصہ کو محفوظ سمجھا جا سکے.افسر تو ہندوستان یونین ہمیں دے نہیں سکتی نہ ہم اس سے لے سکتے ہیں مگر اتنی کمزوری کے باوجود اگر سامان کی بھی کمزوری پیدا ہو گئی تو اس کا نتیجہ ظاہر ہے.پس ہمارے نزدیک مسلمان پبلک کو ایک آواز کے ساتھ پاکستان گورنمنٹ پر زور دینا چاہئے کہ وہ برطانوی گورنمنٹ پر زور دے کہ وہ ہندوستان یونین کے معاہدہ کے توڑنے کی بناء پر وہ سپریم کمانڈ کو توڑنے کا کوئی حق نہیں رکھتی.اسے یا تو ہندوستان یونین سے ہمارا سامان تمہیں نومبر سے پہلے دلوانا چاہئے یا اپنے پاس سے وہ سامان ہم کو دینا چاہئے.نہیں تو اگر اس کے اندر کوئی شرافت باقی ہے تو اسے صاف کہہ دینا چاہئے کہ سپریم کما نڈ کو نہیں تو ڑا جائے گا، جب تک پاکستان کا کل سامان ہندوستان یونین اس کو ادا نہیں کر دیتی.جونا گڑھ، انڈین یونین اور گاندھی جی گاندھی نے اار نومبر کی شام کو فرمایا ہے کہ:.پرارتھنا اس کے بعد تقریر کرتے ہوئے کل کے اخبارات میں مندرجہ بیانات کے مدنظر جونا گڑھ کے وزیر اعظم اور نائب وزیر کا ہندوستانی حکومت کو ریاست جونا گڑھ کے اختیارات سونپ دینا میرے نزدیک ہرگز

Page 297

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۷۴ الفضل کے اداریہ جات بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے.پھر آپ نے یہ بھی فرمایا کہ آزاد ہند میں تمام علاقے عوام کی ملکیت ہیں اور کوئی شہزادہ یا فرد واحد اس مملکیت کی اجارہ داری کا دعویٰ نہیں کر سکتا اور نواب جونا گڑھ، مہاراجہ کشمیر اور نواب حیدر آباد تینوں میں سے کسی کو حق نہیں کہ وہ اپنے عوام کی مرضی کے خلاف کسی یونین سے الحاق کا فیصلہ کر لے“.ہم حیران ہیں کہ گاندھی جی نے یہ دو متضاد باتیں ایک ہی وقت میں کس طرح فرما دیں.اگر یہ درست ہے کہ آزاد ہند میں تمام علاقے عوام کی ملکیت ہیں اور کوئی شہزادہ یا فرد واحد اس ملکیت کی اجارہ داری کا دعویٰ نہیں کر سکتا اور نہ وہ عوام کی مرضی کے خلاف کسی یونین میں شامل ہو سکتا ہے تو پھر بلا منطق تخالف کے یہ کس طرح کہا جا سکتا ہے کہ جونا گڑھ کے وزیر اعظم اور نائب وزیر کا ہندوستانی حکومت کو ریاست کے اختیارات سونپ دینا درست ہے.کیا جونا گڑھ کا وزیر اعظم یا نائب وزیر جونا گڑھ کے عوام کے نمائندہ ہیں یا کیا وہ نواب صاحب جونا گڑھ کے نمائندہ ہیں؟ اگر یہ درست ہے کہ وہ عوام کے نمائندہ نہیں اور نواب صاحب کے نمائندہ ہیں تو ظاہر ہے کہ گاندھی جی کے پہلے اصول کے مطابق کہ آزاد ہند کے علاقے عوام کی ملکیت ہیں اور کوئی شہزادہ یا فرد واحد اس ملکیت کی اجارہ داری کا دعویٰ نہیں کر سکتا اور نہ کسی ڈومینین ۲۲ سے اپنے عوام کی مرضی کے بغیر الحاق کر سکتا ہے تو ایک فرد واحد یا دو افراد جو عوام کے نمائندے نہیں کس طرح ریاست کی ریاست کسی یونین کے حوالے کر سکتے ہیں کیا جو بین الاقوامی اصول خود گاندھی جی نے پیش کیا ہے اس کے رو سے وزرائے جونا گڑھ کا یہ فعل اس قانون کی صریح خلاف ورزی نہیں ہے خاص کر جبکہ جونا گڑھ کے معاملہ میں ریاست کا حکمران پاکستان سے الحاق کر چکا ہے اگر حکمران کا الحاق درست نہیں تو حکومت ہند کا خاص کر ایسی صورت میں اختیارات پر ریاست نواب جونا گڑھ کے مقرر کردہ وزراء کے توسط سے قبضہ کر لینا کس طرح جائز ہو سکتا ہے.خواہ کوئی وزیر، وزیر اعظم ہی کیوں نہ ہو ہمیں تو گاندھی جی کی اس منطق کی سمجھ نہیں آئی.کیا گاندھی جی اِن دونوں متضاد باتوں میں تطبیق دے سکتے ہیں.اس بے اصولی اور متضاد بیانی کا مطلب صرف اتنا ہے کہ ہندوستانی حکومت طاقت کے دکھاوے اور غلط منطق کے بل پر نہ صرف جونا گڑھ اور حیدر آباد کو جہاں مسلم حکمران ہیں اور

Page 298

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۷۵ الفضل کے اداریہ جات ہندوؤں کی اکثریت ہے بلکہ مسلمان اکثریت والی ریاست کشمیر کو بھی جس کا حکمران ہندو ہے بیک وقت ہڑپ کر جانا چاہتی ہے اور اس سیاسی قمار بازی میں جہاں تک ممکن ہو سکتا ہے فریب کا پانسہ پھینکتی چلی جاتی ہے اور آخر کار پاکستان کو کمزور کر کے مسلمانوں سے وہ پانچ صوبے بھی ہتھیا لینا چاہتی ہے جولنڈورے ۲۳ کر کے ان کو ملے ہیں.اسی بیان میں گاندھی جی نے جونا گڑھ کے اختیارات پر غاصبانہ قبضہ جمانے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے اور فرمایا ہے کہ اس معاملہ کا یہ پہلو نہایت خوشکن ہے کہ انجام اس طرح ہوا ہے افسوس ہے کہ ہم آپ کی اس خوشی میں شامل نہیں ہو سکتے.ہاں اگر گاندھی جی ہندوستانی حکومت کو دستی وار کرنے سے روک سکتے تو ہمارے لئے بھی باعث صدمسرت ہوتا کیونکہ ہندوستان کے موجودہ مصائب حکومت ہندوستان کی متواتر ٹیڑھی رفتار کا براہِ راست نتیجہ ہیں.( الفضل لاہور ۱۵ نومبر ۱۹۴۷ء )

Page 299

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۶ الفضل کے اداریہ جات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مسٹر ایٹلی کا بیان مسٹرا بیٹلی انگلستان کے وزیر اعظم نے پاکستان اور ہندوستان کے متعلق حال میں جو بیان ایک مجلسی تقریب میں دیا ہے، اس میں کہا ہے کہ ہندوستانی لیڈروں کے باہمی فیصلہ کے مطابق ہندوستان تقسیم ہوا اور دو علیحدہ علیحدہ ڈومین وجود میں آئیں اب یہ ہمارے لئے سخت تکلیف کا باعث ہے کہ تقسیم کے بعد ایسے خطر ناک فرقہ وارانہ اختلافات نے سر اُٹھایا ہے جو شدید قسم کے جانی نقصان کا موجب ہورہے ہیں.اس بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ وزیر اعظم مسٹر ایٹلی بھی ان واقعات کو جو تقسیم ہندوستان کے بعد یہاں رونما ہوئے ہیں اچھی طرح جانتے ہیں اگر چہ آپ نے اپنے بیان میں بڑی احتیاط سے کام لیتے ہوئے کسی واحد ڈومین کو ان ہولناک واقعات کا ذمہ دار ٹھہرانے سے گریز کیا ہے پھر بھی یہ ناممکن ہے کہ آپ کو اب تک صحیح صورت حال کی تفہیم نہ ہوئی ہو.آپ نے اپنے بیان میں ان ہولناک واقعات کی تمام ذمہ داری دونوں ڈومنینز پر مشترکہ طور پر ڈالی ہے اور ان فرائض کو جو حکومت برطانیہ پر بوجہ برطانوی دولت مشترکہ کے مرکز ہونے کے عائد ہوتے ہیں اُن کو اپنے بیان میں بالکل نہیں چھیڑا حالانکہ پاکستان اور ہندوستان نو آبادیوں کا اس دولت مشترکہ کا حصہ ہونے کی وجہ سے برطانوی حکومت کا فرض ہے کہ موجودہ ہولناک واقعات کے متعلق برطانوی حکومت کی پالیسی پر پوری پوری روشنی ڈالے اور جو کچھ اس سے ہوسکتا ہے ان ہولناک واقعات کو روکنے کیلئے کوئی معین قدم اُٹھائے.مسٹر ایٹلی کی نظر سے یہ حقیقت مخفی نہیں ہونی چاہئے کہ شروع ہی سے ہندوستانی ڈومین نے جارحانہ روش اختیار کی ہوئی ہے اور جہاں تک ممکن ہے پاکستان کو کمزور اور نا کارہ بنانے کے لئے جائز و نا جائز ہر قسم کے طریقے اختیار کر رہی ہے ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ برطانوی مقتدر

Page 300

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۷۷ الفضل کے اداریہ جات سیاسی لیڈروں نے اس حقیقت کو جانتے ہوئے اس کے متعلق کیا سوچا ہے اور عملاً کیا قدم اُٹھایا ہے.ہم تو دیکھ رہے ہیں کہ بظاہر وہ بے تعلق تماشائیوں کی سی روش اختیار کئے ہوئے ہیں اور ان فرائض سے بالکل بے پروا ہیں جو دولت مشترکہ میں مرکزی حیثیت رکھنے کی وجہ سے ان پر عائد ہوتے ہیں.دنیا کے سیاسی حلقوں میں برطانوی حکومت کی یہ بے حسی ضرور قابل پرسش سمجھی جائے گی اور اس کو اس بات کو واضح کرنے کیلئے ضرور توقع کی جائے گی کہ وہ اپنے فرائض کو جو بوجوہات بالا اس پر عائد ہوتے ہیں ادا کرنے کیلئے کیا کیا اقدامات لے رہی ہے.بفرض محال اگر کینیڈا اور آسٹریلیا کے درمیان اس قسم کی کشمکش شروع ہو جائے جس قسم کی کشمکش اب ہندوستان اور پاکستان کے مابین ہو رہی ہے تو کیا حکومت برطانیہ اس قسم کی بے حسی کا مظاہرہ کرے گی جس قسم کی بے حسی وہ ان دونوں ڈومینینز کی صورت حال کے متعلق دکھا رہی ہے.یقیناً اس کا رویہ موجودہ رویہ سے اس صورت میں بالکل مختلف ہوگا اور وہ کینیڈا اور آسٹریلیا کے با ہمی آویزش ۲۵ کے وقت ضرور حرکت میں آئے گی اور ضرور دونوں کے تعلقات کے مسائل کو سلجھانے کے لئے مؤثر طریقے اختیار کرے گی.کیا یہ بات تعجب میں ڈالنے والی نہیں ہے کہ وہ پاکستان اور ہندوستان کی باہمی آویزش کے متعلق بے تعلق تماشائیوں کی سی حیثیت اختیار کرنے کے سوا کچھ بھی نہیں کر رہی.یہ بھی نہیں کہا جا سکتا کہ یہ سوال معین صورت میں کسی ڈومین کی طرف سے اس کے سامنے پیش نہیں ہوا.پاکستان حکومت نے پچھلے دنوں خاص طور پر ان معاملات کی طرف اس کی توجہ دلائی تھی اور دولت مشترکہ کے تمام ممبروں سے فرقہ وارانہ سوال کو حل کرنے کی استدعا کی تھی.اُس وقت برطانوی حکومت کے لئے صریحاً ایک ایسا موقع پیدا ہو گیا تھا کہ اگر اس معاملہ میں اُس کی نیتیں درست ہوتیں تو وہ کوئی نہ کوئی عملی قدم اُٹھاتی اور اس خدا کی مخلوق کو کسی حد تک ان مصائب سے بچالیتی جن کا سلسلہ دن بدن بڑھتا ہی چلا جاتا ہے اور کسی طرح کم ہوتا نظر نہیں آتا حالانکہ اس کا فرض تھا کہ دولت مشترکہ کے ان دو ممبروں کے در میان توازن قائم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتی.ان وجوہات کے پیش نظر مسٹر ایٹلی کا بیان کم از کم پاکستان کے نقطہ نظر سے نہایت مایوس کن ہے کیونکہ تمام دنیا اب اس حقیقت کو جان چکی ہے کہ ہندوستانی حکومت کی جارحانہ

Page 301

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۷۸ الفضل کے اداریہ جات ، روش ہی ان تمام مصائب اور ہولناک واقعات کی ذمہ دار ہے.اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہندوستان کی تقسیم ہندوستانی لیڈروں کی باہمی رضامندی سے عمل میں آئی تھی لیکن محض اس کا ذکر کر دینے سے برطانیہ ان ہولناک واقعات کی جواب دہی سے سبکدوش نہیں ہوسکتا.اس سے تو الٹا یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ دیدہ دانستہ اپنے فرائض کی ادائیگی سے گریز کر رہا ہے.دو ڈومینینز کی باہمی چپقلش کا تماشہ اس کی ضیافت دیدہ و گوش کے لئے دلچسپ سامان سے زیادہ کوئی وقعت نہیں رکھتا اور ان کو خاص کر پاکستان کو ان کے باہمی رضا مندانہ فیصلہ پر متفق ہونے کی سزا دے رہا ہے کیونکہ متفقہ فیصلہ کی وجہ سے ہندوستان کی آزادی کو مزید التواء میں ڈالنے کے لئے اس کے پاس کوئی وجہ باقی نہیں رہ گئی تھی.بظاہر بے حسی کی یہ پالیسی جو اس نے اختیار کر رکھی ہے یقینا اس کے انتقامی جذبہ کی طرف انگشت نمائی کر رہی ہے اور وہ گویا زبانِ حال سے کہہ رہا ہے دیکھا ہم نہ کہتے تھے کہ غلام ہندوستان کی بیماری کیلئے آزادی کا نسخہ راس نہیں آئے گا اُلٹا بیماری کو بڑھانے والا ثابت ہو گا ہم کو تسلیم ہے کہ ہندوستان کے موجودہ کشت وخون کے کھیل کے لئے خود اس براعظم کے ناعاقبت اندیش کھلاڑیوں کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے لیکن غور سے دیکھنے والے آسانی سے معلوم کر سکتے ہیں کہ انتقال اختیار کے عمل میں برطانیہ کے ارباب حل و عقد اس نے دیدہ دانستہ ایسی روش اختیار کی جس سے ان ہولناک نتائج کا پیدا ہو جانا یقینی تھا.اگر پچھلی جانبدارانہ کا رروائیوں کو نظر انداز کر بھی دیا جائے اور صرف ۳ جون ۱۹۴۷ء کے بعد کے حالات کو پیش نظر رکھ کر غور کیا جائے تو صاف معلوم ہو جاتا ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے تقسیم کو تکمیل تک پہنچانے میں برطانیہ کی طرف سے حصہ لیا، لارڈ مونٹ بیٹن سمیت پاکستان کو کمزور سے کمزور بنانے کے لئے نہایت جانبدارانہ روح سے کام لیتے رہے ہیں.جس اصول پر لارڈ مونٹ بیٹن نے دونوں طرف کے لیڈروں سے رضا مندانہ فیصلہ کی دستاویز پر دستخط کرائے تھے، اس اصول کی خود ہی اپنے دوسرے دن والے بیان میں لارڈ موصوف نے دھجیاں اُڑا دی تھیں جب اُنہوں نے یہ کہہ دیا کہ بعض اضلاع مثلاً گورداسپور کی صورت میں جہاں اکثریت کنارے پر ہے رد و بدل کیا جا سکتا ہے.اس طرح پر آپ نے خود ان غیر منصفانہ دھکے شاہی کے لئے راستہ کھول دیا جس کے نتیجہ میں گورداسپور، بٹالہ اور دوسری

Page 302

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۷۹ الفضل کے اداریہ جات تحصیلوں کی مسلم اکثریت بالکل بے دست و پا ہو کر رہ گئی اور ان مظالم کا نشانہ بنی جو سکھ اور ہندو لیڈروں نے ان پر ڈھانے کے لئے پہلے ہی سوچ رکھے تھے.ہم مانتے ہیں کہ جو بے انصافیاں مسلمانوں کے ساتھ ہوئی ہیں، حکومت برطانیہ مجموعی طور پر ان کے لئے قابل الزام نہیں ٹھہرائی جاسکتی اور اس کی زیادہ ذمہ داری ان دیگر مخفی یا ظاہر وجوہات پر ہے جو ہندوستانی لیڈروں کی ریشہ دوانیوں نے پیدا کیں اور تقسیم کرنے والوں پر جا و بیجا اثر ڈال کر ایسا فیصلہ کروالیا جو ہر طرح نہ صرف انصاف کے اصولوں کے خلاف تھا بلکہ خود لارڈ مونٹ بیٹن کے ۳ جون والے اعلان کے بھی سراسر اُلٹ تھا لیکن اس کے باوجود برطانیہ اب صرف یہ کہہ کر چھٹکارا حاصل نہیں کر سکتا کہ یہ فیصلہ ہندوستان کے لیڈروں کی باہم رضامندی سے ہوا تھا محض اس لئے کہ مسلم لیگ نے اس فیصلہ کے خلاف اتنا شدید احتجاج نہیں کیا جتنا اس کو کرنا چاہئے تھا.اس کو رضا مندانہ فیصلہ نہیں کہا جا سکتا.ایسی صورت میں کیا برطانیہ کے لئے لازم نہ تھا کہ کم از کم لارڈ مونٹ بیٹن کے ۳ جون والے متفقہ اعلان کی کسوٹی پر اس فیصلہ کو پرکھتا اور اپنی منصفانہ رائے کا اظہار کرتا.خاص کر اب جب کہ اس غیر منصفانہ فیصلہ کے بدیع نتائج روز روشن کی طرح اس کے سامنے آچکے ہیں.کیا برطانیہ کا فرض نہیں ہے کہ پاکستان کے ان حدود کو قائم رکھنے کیلئے ہی اب دخل اندازی کرے جو نہایت کستر و بیونت گلے کے بعد پاکستان کو حاصل ہوئے ہیں اور جس پر اس نے طوعاً و کرہا قناعت اختیار کر لی تھی.اور باتوں کو چھوڑ دیجئے صرف ہندوستانی ڈومینین کی ان چیرہ دستیوں ہی کو لیجئے جو وہ اب ریاستوں کے معاملات میں پیچیدگیاں پیدا کر کے پاکستان کی ہستی کو خطرے میں ڈال رہی ہے اور اس کو کمزور سے کمزور تر کرنے کے درپے ہو رہی ہے.اس نے پاکستان سے جنگ بر پا کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا اور ایسے مجرمانہ اقدامات کئے ہیں کہ ہمیں حیرانی ہے کیوں پاکستان اب تک خاموشی اختیار کئے چلا جاتا ہے اور ہندوستان کی حکومت تمام بین الاقوامی رواداریوں کو اس طرح پس پشت ڈال رہی ہے کہ اگر پاکستان کو برطانیہ سے وہ تعلق نہ بھی ہوتا جو دولت مشترکہ کا ممبر ہونے کی وجہ سے اس کو ہے تو محض انسانیت کے لحاظ سے ہی اس کا دخل دینا نا واجب قرار نہیں دیا جا سکتا تھا اس لئے مسٹر ایٹلی کے بیان سے ہم یہ نتیجہ برآمد کرنے کے ہر طرح حقدار ہیں کہ

Page 303

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۸۰ الفضل کے اداریہ جات برطانیہ خود حکومت ہندوستان کی جارحانہ کارروائیوں کو پاکستان کے عَلَى الرَّغم مستحسن خیال کرتا ہے اس لحاظ سے مسٹر یٹلی کا بیان دنیائے انصاف کی عدالت میں اس کی بے حسی اور اپنے فرائض کی ادائیگی سے دیدہ و دانستہ گریز پر بنی قرار دیا جائے گا.(الفضل لاہور ۱۶ نومبر ۱۹۴۷ء)

Page 304

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۸۱ الفضل کے اداریہ جات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ صوبہ جاتی مسلم لیگ کے عہدہ داروں میں تبدیلی پچھلے چند دنوں سے یہ شور سنا جا رہا تھا کہ ایک طرف صوبہ جاتی مسلم لیگ کے اندر اختلافات پیدا ہو رہے ہیں تو دوسری طرف صوبائی وزارت کے اندر بھی اختلافات پیدا ہو رہے ہیں مختلف لوگوں نے ان اختلافات کو مختلف نگاہوں سے دیکھا ہوگا ایک غیر جانبدار اخبار ان اختلافات کو جس نگاہ سے دیکھتا ہے وہ بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہو سکتا اس لئے ہم اس بارہ میں اپنے خیالات ظاہر کرنا چاہتے ہیں.ہمارے نزدیک وزارت کے اختلافات اور صوبائی مسلم لیگ کے اختلافات کی جڑ ایک ہی ہے.حقیقت یہ ہے کہ مسلم لیگ پاکستان کے حصول کے بعد ایک نئی تبدیلی کی محتاج ہے.پاکستان کا خیال ایسے وقت میں پیدا ہوا جب کہ مسلمان یہ محسوس کر چکے تھے کہ اُن کی قومی زندگی خطرہ میں ہے.گویا پاکستان کا خیال ایک منفی خیال تھا ، مثبت خیال نہیں تھا.پاکستان کے خیال کی بنیاد اس امر پر نہیں تھی کہ ہم نے یہ یہ کام کرنے ہیں جو ہندوؤں کے ساتھ مل کر ہم نہیں کر سکتے بلکہ پاکستان کے خیال کی بنیاد اس بات پر تھی کہ مسلمانوں کو بحیثیت مسلمان خواہ وہ کسی شعبہ زندگی سے تعلق رکھتے ہوں ترقی اور پھیلاؤ کے ذرائع ہندوؤں کے ساتھ مل کر رہتے ہوئے میسر نہیں آسکتے تھے.یہ سوال کہ مسلمانوں کی ترقی کس رنگ میں ہو سکتی ہے، کیا کیا تدابیر اختیار کرنے سے مسلمانوں کے مختلف گروہ اور مختلف علاقے عزت اور آرام اور سکون حاصل کر سکتے ہیں نہ پیدا ہوا نہ اس سوال پر غور کرنے کا موقع تھا جیسے ڈاکو رات کے وقت حملہ کرتے ہیں تو شہر کے لوگ اُس وقت یہ نہیں سوچنے بیٹھتے کہ یہ کس گھر کولوٹیں گے اگر شہر کے لوگ مقابلہ کا فیصلہ کرتے ہیں تو غریب اور امیر سارے مقابلہ میں لگ جاتے ہیں.غریب یہ نہیں سوچا کرتے کہ ہمارے پاس تو کچھ ہے نہیں ہمیں لوٹنا اُنہوں نے کیا ہے اور اگر شہر کے لوگ بھاگنے کا فیصلہ

Page 305

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۸۲ الفضل کے اداریہ جات کرتے ہیں تو امیر یہ نہیں سوچتا کہ میں اپنے مال کو خالی چھوڑے جا رہا ہوں اور غریب یہ نہیں سوچتا کہ میرے پاس تو کچھ ہے ہی نہیں ، ڈاکوؤں نے مجھے چھیڑنا ہی کیوں ہے یہی حال پچھلے تین چار سال میں مسلمانوں کا رہا ہے انہیں یہ نظر آ گیا کہ ہماری زندگی خطرہ میں ہے.یہ نظریہ ایک قسم کا فطری نظر یہ تھا اور فطری نظریے دلیلوں کے ماتحت نہیں ہوتے.ماں اپنے بچہ کی آنکھوں کی طرف مذاق سے تیزی سے اُنگلی کرتی ہے تو بچہ یکدم سر پیچھے کرتا ہے اور آنکھیں بھینچ لیتا ہے.ماں اپنے بچہ کی آنکھ نکالنا نہیں چاہتی مگر انسان کے اندر یہ طبعی جذبہ ہے کہ جب کوئی ایسی صورت پیدا ہو جس کے نتیجہ میں نقصان کا احتمال ہو تو بغیر اس بات کے سوچنے کے کہ واقعہ میں نقصان ہوگا یا نہیں انسان کا جسم اُس کے مقابلہ کے لئے تیار ہو جاتا ہے.اگر فعل مذاق میں کیا گیا ہو تو اس احتیاط سے حرج کوئی نہیں ہوتا اور اگر یہ فعل نقصان پہنچانے کے لئے کیا گیا ہو تو اس پیش بندی سے خطرہ سے حفاظت ہو جاتی ہے.اسی قسم کا ایک طبعی جذبہ تھا جو مسلمانوں کے اندر پیدا ہوا اور ان میں سے بیشتر حصہ پاکستان کے جھنڈے کے نیچے جمع ہو گیا اب جبکہ پاکستان مل گیا ہے ملک کا ایک حصہ تو یہ کہتا ہے کہ لوجی جو چیز ملنی تھی وہ مل گئی اور یہ نہیں سوچتا کہ منفی نظر یہ گری ہوئی قوموں کے لئے کوئی حیثیت نہیں رکھا کرتا.گری ہوئی قوموں کی ترقی کیلئے مثبت نظریوں کی ضرورت ہوا کرتی ہے.ایک امیر کے لئے یہ منفی نظریہ کافی ہے کہ اس کی دولت میں زاول نہ پیدا ہو، ایک غریب کے لئے اس منفی نظریہ کے معنے ہی کوئی نہیں کہ اس کی دولت میں زوال نہ پیدا ہو، اس کے لئے یہی نظریہ کا رآمد ہو سکتا ہے کہ وہ کس طرح اپنے اور اپنے بیوی بچوں کے گزارہ کیلئے آمد پیدا کرے.پس پاکستان کے مسلمان جو تنزل کی منزلوں کو طے کر رہے ہیں ان کے لئے اب اس نظریہ کے کوئی بھی معنی نہیں کہ وہ ہندو کے ضرر سے بچ گئے ہیں وہ تو ایسی تدابیر کے محتاج ہیں جن سے وہ اپنی گرتی ہوئی حالت کو سنبھال لیں اور سنبھلی ہوئی حالت کو ترقی کی طرف لے جائیں.پاکستان اپنی ذات میں اس نظریہ میں محد تو ضرور ہو سکتا ہے مگر وہ اس نظریہ کا قائمقام نہیں ہوسکتا.ان حالات میں طبعی طور پر بعض لوگوں کے دلوں میں یہ خیال پیدا ہونا تھا کہ ہمیں اپنے لئے ایک پروگرام مقرر کرنا چاہئے.مسلم لیگ کے لیڈر جو اب گورنمنٹ پر قابض ہو چکے تھے انہیں

Page 306

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۸۳ الفضل کے اداریہ جات ایسی مشکلات کا مقابلہ کرنا پڑا کہ وہ اپنے عام محکمانہ کاموں کی طرف بھی پوری توجہ نہیں دے سکتے تھے ان کو یہ موقع میسر ہی کب آ سکتا تھا کہ وہ مسلمانوں کے لئے کسی آئندہ پروگرام پر غور کریں اور اسے قوم کے سامنے پیش کریں.اس وجہ سے وہ لوگ جو جلد سے جلد کسی پروگرام کے بنانے کے حق میں تھے بے تاب ہو رہے تھے اور اپنی خواہشات کو پورا ہوتے نہ دیکھ کر بغاوت کی روح ان میں پیدا ہو رہی تھی.مسلم لیگ حکومت پارٹی کو آج سے کہیں پہلے اس طبعی تقاضے کا احساس ہونا چاہئے تھا اور آج سے کہیں پہلے انہیں مسلم لیگی عہدوں کو چھوڑ دینا چاہئے تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا جس کی وجہ سے دبے ہوئے جذبات اُبھرنے لگے اور اُبھرے ہوئے جذبات مجالس میں اور اخباروں کے صفحات پر پھیلنے لگے.یہی نظریہ وزارت کے اندر بھی اختلافات پیدا کرنے کا موجب ہوا.وزارت کے بھی دو حصے تھے ایک حصہ تو وہ تھا جو یہ سمجھ رہا تھا کہ مسلمان آزاد ہو گئے ہیں اب آہستہ آہستہ تجربہ کے بعد وہ خود ایک ایسا پروگرام مرتب کر لیں گے جو ان کی ترقی کا موجب ہوگا.دوسرا حصہ ایسا تھا جو ایک پروگرام پہلے سے طے کر کے لایا تھا.وہ بضد تھا کہ اس کے پروگرام کو حکومت اپنا لے اور وہ دوسرے وزراء کے اس نظریہ سے متفق نہیں تھا کہ موجودہ شورش کے بعد ملک آرام اور اطمینان سے اپنے لئے کوئی پروگرام تجویز کر لے گا.ہمارے نزدیک یہ دونوں نظریے بے نقص نہیں تھے اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ پیشتر اس کے کہ ملک پورے طور پر ایک نظریہ کی چھان بین کرے اور اس کے حسن و فتح سے واقف ہو جائے اور اسے اختیار کرنے یا رڈ کرنے کا فیصلہ کرے اسے قبول کر لینا ذہنی اور مادی طور پر سخت مضر ہوتا ہے.اگر وہ نظر یہ بُرا ہے تو مادی طور پر ملک کو نقصان پہنچ جائے گا اور کسی ایک شخص کو خواہ وہ کتنا بھی بڑا ہو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ملک کی غفلت میں اس پر ایک ایسا قانون ٹھونس دے جس قانون کو ابھی ملک اچھی طرح سمجھ نہیں سکا اور ذہنی طور پر اس لئے کہ اگر وہ قانون اچھا بھی ہے تب بھی ملک پر ایک ایسا قانون ٹھونسنا جس کو مُلک نے خود سوچ سمجھ کر اپنے لئے پسند نہیں کیا ، ملک کے افراد کے اندر غلامانہ ذہنیت پیدا کرتا ہے.ہمارے لئے یہی ضروری نہیں ہوتا کہ ہم اچھا کام کریں، ہمارے لئے یہ بھی ضروری ہوتا ہے کہ ہم اس کام کو سوچ سمجھ کر اختیار کریں.قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ مسلمانوں کی ایک بہت بڑی خوبی یہ بیان فرماتا ہے کہ

Page 307

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۸۴ الفضل کے اداریہ جات قل هذه سَبيلَ ادْعُوا إلى اللوتد عَلى بَصِيرَةٍ أنا وَ مَنِ اتَّبَعَنِي ۲۸ تو کفار سے کہہ دے کہ میرے اور تمہارے درمیان یہی فرق نہیں کہ میں سچ پر ہوں اور تم غلطی پر ہو بلکہ میرے اور تمہارے درمیان یہ بھی فرق ہے کہ تم جس چیز کو سچ قرار دے کر اس کی تائید کر رہے ہو تم نے اس کے تمام پہلوؤں پر غور کر کے اور خود سوچ سمجھ کر اسے اختیار نہیں کیا لیکن میں نے اور میرے ساتھیوں نے جن عقیدوں اور جن طریقہ ہائے عمل کو اختیار کیا ہے سوچ اور سمجھ کر اور سارے پہلوؤں کا جائزہ لے کر اور ہر رنگ میں انہیں مفید پا کر اختیار کیا ہے.یہی وہ اسلامی اصول ہے جس پر چل کر مسلمان ہمیشہ ذہنی غلامی سے آزاد رہ سکتا ہے.ہمارا یہی فرض نہیں کہ ہم قوم کو ایک ایسے راستہ پر چلائیں جو ٹھیک ہو بلکہ ہمارا یہ بھی فرض ہے کہ ہم قوم کو ایسی تربیت دیں کہ وہ خود سوچنے اور سمجھنے کی اہل ہو جائے اور پھر ہر نئے مسئلہ کو ایسے رنگ میں اس کے سامنے پیش کریں کہ وہ عمدگی اور خوبی کے ساتھ اس پر غور کر کے ایک نتیجہ پر پہنچے اور جب وہ ہمارے خیالات سے متفق ہو جائے تو ہم اس خیال کو جاری کر دیں یہی وہ اسلامی جمہوریت ہے جو دنیا کی دوسری جمہوریتوں سے مختلف ہے لیکن یہی وہ جمہوریت ہے جو ساری جمہوریتوں کے عیوب سے پاک ہے.اچھی سے اچھی چیز کو غفلت اور گھبراہٹ کے موقع پر قوم پر ٹھونس دینا اور یہ خیال کرنا کہ ہم قوم کی خیر خواہی کر رہے ہیں کسی رنگ میں بھی قوم کے لئے مفید نہیں ہوسکتا.اگر بعض صورتوں میں قوم کو مادی فائدہ پہنچے گا تو اس کی ذہنیت پست ہو جائے گی اور وہی اچھی غذا اس کے لئے زہر بن جائے گی اور وہ خود سوچنے کی عادت سے محروم رہ جائے گی.ایک تندرست ہٹے کٹے انسان کے منہ میں لقمہ دینا کسی قدر بدتہذیبی کا فعل سمجھا جاتا ہے.لقمہ بھی وہی ہوتا ہے دانت بھی وہی ہوتے ہیں لیکن دوسرے ہاتھ سے جو شاید بعض حالات میں اپنے ہاتھ سے بھی زیادہ صاف ہو وہ لقمہ کھانا ایک تندرست و توانا آدمی کے لئے کتنا گھناؤنا معلوم ہوتا ہے.چاول کا دانہ مکھی سے زیادہ معدہ میں گڑ بڑ پیدا کر دیتا ہے.دوسری طرف وہ لوگ جو یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان سے سب مقصد حاصل ہو گئے اب ہمیں فوری طور پر کسی نئے پروگرام کے اختیار کرنے کی ضرورت نہیں ، وہ بھی غلطی کرتے ہیں اگر بڑی اور اصولی باتوں کے لئے ہمیں نہ صرف خود سوچنے کی ضرورت ہے بلکہ قوم کو خو دسوچنے کا موقع دینے کی ضرورت ہے بلکہ اہم مسائل کے

Page 308

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۸۵ الفضل کے اداریہ جات متعلق ملک سے رائے عامہ لینے کی ضرورت ہے تو بعض باتیں ایسی بھی تو ہیں جن کو ملک سوچ چکا ہے اور جو دیر سے زیر بحث چلی آتی رہی ہیں کیوں نہ ان کے متعلق فوری طور پر کوئی تدابیر اختیار کی جائیں مثلاً یہی لے لو کہ گو پاکستان ایک جمہوری اصول پر قائم شدہ حکومت ہے لیکن بہر حال وہ مسلمانوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے تو کیوں نہ فوری طور پر ان امور کے متعلق کوئی قانون جاری کر دیا جائے جن میں کوئی دورا ئیں ہو ہی نہیں سکتیں.مثلاً کیوں نہ فوری طور پر یہ قانون پاس کر دیا جائے کہ ورثہ کے متعلق اسلامی قانون مسلمانوں میں جاری ہو ، اسی طرح طلاق اور خلع کے متعلق اسلامی قانون جاری ہو.اسی طرح شراب کا پینا یا بیچنا مسلمان کے لئے منع ہو یہ قانون بہر حال مسلمان کے لئے ہوتے.اس پر ہندو یا عیسائی کو کیا اعتراض ہو سکتا تھا.ایک ہندو کو اس پر کیا اعتراض ہو سکتا ہے کہ ایک مسلمان شراب نہیں پیتا یا اپنی جائداد کا حصہ اپنی بیٹی کو کیوں دیتا ہے یا ایک مرد کو طلاق کا اور عورت کو خلع کا خاص شرائط کے ماتحت حق حاصل ہے اسی طرح یہ کوئی اختلاقی مسئلہ نہیں تھا کہ ملک کے آزاد ہوتے ہی ملک میں اسلحہ کو قیود سے آزاد کیا جاتا.لائسنس کے بغیر تو کسی مہذب ملک میں بھی اسلحہ کی اجازت نہیں لیکن ان مہذب ممالک میں لائسنسوں پر ایسی قیود نہیں لگائی گئیں جیسی کہ اس ملک میں.حکومت کو فوراً ہی لائسنس پر سے قیود ہٹانی چاہئے تھیں اور اس قسم کا قانون پاس کرنا چاہئے تھا کہ سوائے بدمعاشوں اور فسادیوں کے ہر شریف شہری ہتھیار رکھ سکے اور اسے ہتھیار چلانا آتا ہو.اسی طرح سالہا سال سے کانگرس بھی اور مسلم لیگ بھی اس بات پر لڑتی چلی آئی تھیں کہ جلسہ اور تقریر اور تحریر کی عام آزادی ملنی چاہئے.اس بات کے متعلق بھی کسی نئے غور کی ضرورت نہیں تھی یہ تو ایک انسانی حق ہے جس کا مطالبہ دنیا کی ہر قوم کرتی چلی آئی ہے.حکومت کو چاہئے تھا کہ فوراً ان امور کے متعلق احکام نافذ کر دیتی اور ملک کے اندر یہ احساس پیدا کر دیتی کہ اب وہ آزاد ہیں پہلے کی طرح غلام نہیں ہیں.اسی طرح ایگزیکٹو اور جوڈیشل کو جدا کرنے کا مسئلہ ہے.سالہا سال سے اس پر بخشیں ہوتی چلی آئی ہیں.کانگرس نے بھی اس کی تائید کی ہے ، مسلم لیگ نے بھی اس کی تائید کی ہے، اسلامی قانون کے مطابق بھی یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ ایگزیکٹو کا محکمہ الگ ہونا چاہئے اور قضاء کا محکمہ الگ ہونا چاہئے.جب تک ان دونوں محکموں کو

Page 309

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۸۶ الفضل کے اداریہ جات آزاد نہ کیا جائے ، افراد میں آزادی کی روح پیدا ہی نہیں ہوسکتی.ہر شخص کو معلوم ہونا چاہئے کہ وہ قضاء کے ذریعہ سے اپنا حق لے سکتا ہے اور ہر افسر کو محسوس ہونا چاہئے کہ اگر وہ کسی کا حق مارے گا تو اسے اس کی جواب دہی بھی کرنی پڑے گی.ان امور اور ایسے ہی کئی امور کے متعلق حکومت فوری کارروائی کر سکتی تھی لیکن ہوا یہ کہ وہی پرانے قانون اور وہی پرانے طریق باقی رہے اور ابھی تک ملک کے باشندوں نے پوری طرح یہ بھی محسوس نہیں کیا کہ ان کا ملک آزاد ہو چکا ہے.پس ہمارے نزدیک دونوں فریق کی غلطی تھی.اس نقص کی اصلاح کا یہ بھی ایک طریقہ تھا کہ مسلم لیگ کے عہدے ایسے لوگوں کو دیئے جاتے جو وزارت کے ممبر نہ ہوتے.۱۶ تاریخ کو یہ نیک قدم اٹھایا گیا ہے ہمیں اس سے تعلق نہیں کہ کون صدر ہوا ہے کون نہیں.ہم یہ جانتے ہیں کہ ملک کے فائدہ کے لئے یہ ضروری ہے کہ ملک کی سیاسی انجمن پر ملک کے وزراء قابض نہ ہوں لیکن جس طرح یہ ضروری ہے اسی طرح یہ بھی ضروری ہے کہ ملک کی آئین ساز مجلس ملک کی وزارت اور اس کے افسروں کے معاملات میں دخل اندازی نہ کرے.ان تین آزاد یا نیم آزاد اداروں کے باہمی تعاونوں سے ہی ملک کی حالت درست ہوا کرتی ہے.سیاسی انجمن کو حکومت کے افسروں کے اثر سے آزاد ہونا چاہئے.مجلس آئین ساز کو سیاسی ادارے کے حکم سے آزاد ہونا چاہئے اور حکومت اور حکام کو سیاسی انجمن کی دخل اندازی سے آزاد ہونا چاہئے بے شک اگر سیاسی انجمن یہ مجھتی ہے کہ مجلس آئین ساز اس کی پالیسی کو ٹھیک طرح نہیں چلائے گی تو آئندہ انتخاب کے موقع پر وہ اس کے ممبروں کی جگہ دوسرے ممبر کھڑے کر دے.آئین ساز اسمبلی کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ اگر وہ بجھتی ہے کہ وزراء اس کی مرضی کے مطابق کام نہیں کر رہے تو وہ ان کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ پاس کر دے.اگر حکام صحیح طور پر کام نہ کر رہے ہوں تو پلیٹ فارم پر سے ان کے خلاف آواز اٹھائی جا سکتی ہے لیکن خفیہ دباؤ یا مستقل طور پر اس کے کام میں دخل اندازی کسی صورت میں بھی جائز نہیں ہوسکتی.اگر ایسا کیا جائے گا تو نظام کی گل بالکل ڈھیلی پڑ جائے گی اور دنیا کا بہترین قانون بھی پاکستان کو مضبوط نہ بنا سکے گا.

Page 310

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۸۷ الفضل کے اداریہ جات اسلامی قانون اور غیر مسلم اقلیتیں پنجاب مسلم لیگ کونسل میں یہ قرارداد بھی پاس کی گئی ہے کہ پاکستان میں اسلامی شریعت کو نافذ کرنا چاہئے اس ضمن میں اس حقیقت کو نظر انداز نہ کیا جائے کہ غیر مسلموں نے بوجہ نا واقفیت اسلامی قانون یا مذہبی قانون کے خلاف اکثر اظہار رائے کیا ہے.ان کے خیال میں اگر پاکستان میں اسلامی شریعت جاری کی گئی تو اس کے معنی یہ ہونگے کہ غیر مسلموں کے لئے کوئی سامان ترقی اپنی تہذیب، اپنے مذہب اور دوسرے کاروبار کے لئے نہیں رہے گا اور یہ غیر مسلموں پر سختی ہوگی اور ان کے لئے ایسی حکومت کے زیر سایہ جس میں اسلامی قانون رائج ہو زندگی دو بھر ہو جائے گی.جیسا کہ ہم نے عرض کیا ہے یہ محض ایک غلط نہی ہے جو اسلامی قانون کو صحیح طرح نہ سمجھنے کی وجہ سے غیر مسلموں کے دماغ میں پیدا ہو گئی ہے یا پیدا کی گئی ہوئی ہے کچھ تو خود لکھے پڑھے غیر مسلموں نے اسلامی قانون کے متعلق دیدہ دانستہ یہ غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے.مثلاً عیسائی پادریوں نے یورپ میں اسلام کو اس طرح پیش کیا کہ گویا اس میں کوئی خوبی ہے ہی نہیں بلکہ یہ مذہب صرف وحشیوں میں پنپ سکتا ہے مہذب اقوام کے لئے اس میں کوئی پیغام نہیں.ان عیسائیوں کی تقلید میں ہندوستان میں پنڈت دیا نند اور اس کے پیراؤں نے ہندوؤں میں اس غلط نہی کو پھیلانے میں بڑا حصہ لیا.غیر مسلموں میں اس خیال کو دو وجوہات سے پھلنے پھولنے کا موقع ملا.ایک تو یہ ہے کہ مسلمان دنیا کے اکثر ممالک میں فاتح کی حیثیت سے داخل ہوئے یہ ایک رو تھی کہ جس ملک میں بھی مسلمانوں کا اقتدار قائم ہوا، وہاں اکثر لوگ اپنے پرانے مذہب کو چھوڑ کر اسلام اختیار کرتے رہے لیکن ان میں سے جو لوگ اپنے قدیم مذہب کے لئے تعصب رکھتے تھے اُنہوں نے بجائے اس کے کہ اسلام کی داخلی خوبیوں پر قبول اسلام کو محمول کرتے اس کو محض مسلمانوں کے دنیوی اقتدار پر محمول کیا اور یہ غلط خیال دل میں جمالیا کہ ان کے بھائی بندوں نے محض جبر کے سامنے اپنے ہتھیار ڈالے ہیں.مذہب کے علاوہ اس تعصب کی بنا ء حب الوطنی کے غلط جذبات

Page 311

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۸۸ الفضل کے اداریہ جات کی بھی مرہون منت ہے.چنانچہ آپ غور سے پنڈت دیا نند کی تحریریں پڑھیں گے تو آپ پر واضح ہو جائے گا کہ آپ اتنے مذہب کیلئے نہیں جتنے آریہ ورت کیلئے بیقرار تھے اور آریہ تحریک مذہبی نہیں بلکہ وطنی اور قومی تحریک ہے.مذہب کو محض ملکی اور قومی مقاصد کا ذریعہ سمجھ کر اُچھالا گیا ہے اور اسلام اور عیسائیت کے خلاف نفرت مذہبی نقطہ نظر سے نہیں بلکہ سیاسی نقطہ نظر سے پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے.اسی تعصب نے جو دیدہ دانستہ غیر مسلموں میں ان کے مذہبی اور سیاسی رہنماؤں نے پھیلا یا ان کو اسلامی قانون کے صحیح تصور کے ادراک سے محروم کر دیا ہے.دوسری بات جو اس تعصب کو غیر مسلموں کے دلوں میں پختہ کرنے اور تقویت دینے میں بڑی حد تک مد و و معاون ثابت ہوئی خود مسلمانوں کا عمل ہے.جوں جوں اسلام نئی قوموں میں پھیلتا گیا توں توں اسلام کی ہیئت کذائی ہر قوم کی ذہنیت کے مطابق بدلتی چلی گئی.مختلف قوموں نے اسلام کی چند ظاہری خوبیوں سے متاثر ہو کر اس کو قبول تو کر لیا مگر اس کے مقتضیات کی گنہہ پر حاوی نہ ہوسکیں اور اس کے مرکزی اصولوں کو جذب نہ کر سکیں بلکہ الٹا اسلام کے چہرے پر اپنی قدیم رسم و رواج اور معتقدات کے پر دے چڑھا دیئے اور اسلامی شریعت میں ایسی باتیں اپنی طرف سے داخل کر لیں جن کو اسلام سے دور کا تعلق بھی نہ تھا.ظاہر ہے کہ ایسی صورت میں اسلام کی حقیقت ان لوگوں پر واضح نہیں ہو سکتی تھی جن تک اسلام ایسی قوموں کے ذریعہ پہنچا جنہوں نے اسلامی شریعت کے آفتاب کو اپنے پرانے خیالات کے بادلوں سے ڈھانپ دیا تھا.غیر مسلموں میں اسلامی شریعت کے متعلق غلط فہمی پھیلنے کی یہ دو موٹی وجوہات ہیں اور ان کے دلوں میں اسلامی شریعت کے خلاف نفرت کی گرہ ایسی مضبوط پڑ گئی ہے کہ وہ اس کے نام سے بھی چڑ جاتے ہیں اس لئے اس بدظنی کو دور کرنے کیلئے اوّل تو خود مسلمانوں کو اپنے اعمال کے ذریعہ اسلام کا صحیح نمونہ پیش کرنے کی ضرورت ہے.دوسرے مسلمانوں کا یہ بھی فرض ہے کہ قرآن کریم کی تعلیم کی اشاعت کی طرف کما حقہ توجہ مبذول کریں.غیر مسلموں میں سادہ اور آسان طریقوں سے اسلامی شریعت کے موٹے موٹے اصولوں کو پھیلانے کے لئے ایک شعبہ نشر واشاعت کا قائم کیا جائے جس کی غرض صرف اتنی ہو کہ جو تعصب کا جن غیر مسلموں کے

Page 312

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۸۹ الفضل کے اداریہ جات دلوں میں اسلامی شریعت کے خلاف بیٹھا ہوا ہے، اس کو نکالا جائے لیکن یہ کام اُس وقت تک کامیابی سے نہیں ہو سکتا جب تک ہم خود اسلامی شریعت کا عملاً صحیح نمونہ بن کر نہ دکھا ئیں.ہر نیک اور بد بات کا اثر الفاظ سن کر نہیں اعمال کے دیکھنے سے ہوتا ہے محض اسلام کی خوبیوں کے متعلق لن ترانیاں ۲۹ کوئی مفید اثر پیدا نہیں کر سکتیں اس لئے ضروری ہے کہ جو لوگ پاکستان میں اسلامی شریعت رائج کرنے کے مشتاق ہیں ان کو پہلے اپنے آپ کا جائزہ لینا چاہئے اور اپنے اخلاق کو اس معیار تک بلند کرنا چاہئے جہاں پہنچ کر بغیر الفاظ کے دوسروں کو متاثر کیا جا سکتا ہے.ہمیں یقین ہے کہ اگر اس طرح غیر مسلموں کو اسلام سے متاثر کرنے میں ہم کامیاب ہو جا ئیں تو اسلامی شریعت کی سادگی خود بخود ان کے دلوں کو کھینچ لے گی کیونکہ ان پر واضح ہو جائے گا کہ اقلیتوں کے متعلق اسلامی شریعت میں اتنی رواداری سے کام لیا گیا ہے کہ دنیا کی کوئی شریعت اس کی نظیر پیش نہیں کر سکتی.الفضل لا ہور ۲۰ نومبر ۱۹۴۷ء )

Page 313

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۹۰ الفضل کے اداریہ جات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ کانگرس ریزولیوشن ۱۴ نومبر کو کانگرس اور کنگ کمیٹی نے ایک ریزولیوشن آل انڈیا کانگرس کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کیلئے منظور کیا ہے.ہماری پرائیویٹ اطلاع یہ ہے کہ یہ ریزولیوشن خود مسٹر گاندھی کا تیار کردہ ہے.۱۴ / تاریخ کو کانگرس ورکنگ کمیٹی نے مسٹر گاندھی سے خواہش ظاہر کی کہ چونکہ وہ رات اور دن میٹنگ کر رہے ہیں ان کے پاس اتنا وقت نہیں کہ اس اہم ریز ولیوشن کے الفاظ اس احتیاط سے تیار کر سکیں جس احتیاط کی اس ریزولیوشن کے تیار کرنے میں ضرورت ہے مسٹر گاندھی نے ان کی اس درخواست کو منظور کر لیا اور تمام دوسرے کام بند کر کے اس ریزولیوشن کے الفاظ تیار کر کے ورکنگ کمیٹی میں بھجوا دیا.خیال کیا جاتا ہے کہ اصل ریزولیوشن تو مسٹر گاندھی نے تیار کیا تھا اس میں خفیف سی اصلاحات کی گئی ہیں.غالبا مسٹر گاندھی نے ان اصطلاحات کو تسلیم کر لیا ہوگا کیونکہ بعد میں مسٹر گاندھی نے اس ریزولیوشن کی تصدیق کر دی ہے.اس ریزولیوشن کے الفاظ یہ ہیں.وہ خطر ناک واقعات جو پنجاب اور بعض دوسری جگہوں پر گزشتہ مہینوں میں ہوئے ہیں ان کے نتیجہ میں ان علاقوں کی آبادیوں کو وسیع تعداد میں نقل مکانی کرنی پڑی ہے اور لاکھوں آدمیوں کو نا قابل بیان نقصان پہنچا ہے.امداد اور دوبارہ آباد کرنے کے مسائل ایسی اہمیت پکڑ گئے ہیں کہ ان کی مثال تاریخ میں بالکل نہیں مل سکتی.ہندوستان گورنمنٹ نے ہمت اور عزم کے ساتھ ان نئے حالات کا مقابلہ کیا ہے مگر ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں یہ واضح کر دینا چاہئے کہ ان معاملات کو حل کرتے وقت قومی پالیسی کیا ہوگی.آل انڈیا کانگرس کمیٹی اس وسعت کے ساتھ نقل مکانی کو جس کے نتیجہ میں لاکھوں لاکھ انسانوں کو تکلیف پہنچی ہے اور جس کے نتیجہ میں قوم کی اقتصادی حالت کو سخت دھکا لگا ہے اور جو

Page 314

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۹۱ الفضل کے اداریہ جات کانگرس کے ان بنیادی اصولوں کو جو ابتداء ہی سے کانگرس نے اختیار کر رکھے ہیں ، سخت نقصان پہنچاتی ہے، نا پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتی ہے.آل انڈیا کانگرس کمیٹی کی رائے میں یہ تبادلۂ آبادی روکا جانا چاہئے اور ہندوستان یونین میں بھی اور پاکستان میں بھی ایسے حالات پیدا کئے جانے چاہئیں کہ اقلیتیں امن اور حفاظت کے ساتھ رہ سکیں.اگر اس قسم کے حالات پیدا کر دیئے جائیں تو ایک علاقہ سے دوسرے علاقہ کی طرف منتقل ہونے کی خواہش آپ ہی آپ سرد پڑ جائے گی.کمیٹی کی رائے میں پاکستان کے ہندو اور سکھ باشندوں کو مجبور کرنا کہ وہ اپنے گھر چھوڑ دیں اور ہندوستان یونین کی طرف چلے جائیں اور ہندوستان یونین کے مسلمانوں کو مجبور کرنا کہ وہ پاکستان کی طرف ہجرت کر جائیں ایک نا واجب فعل ہے.کمیٹی یہ محسوس کرتی ہے کہ جو کچھ ہو چکا ہے اس کا پورا ازالہ کرنا ناممکن ہے.مگر با وجود اس کے وہ فیصلہ کرتی ہے کہ اس بارہ میں ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے کہ دونوں ڈومینین کے مہاجرین آخر کا راپنے اپنے گھروں میں جا کر آباد ہو جائیں اور اپنے پیشوں اور فنوں کو ان علاقوں میں جا کرامن اور حفاظت کے حالات میں اختیار کریں.وہ لوگ جنہوں نے اپنے گھر ابھی تک نہیں چھوڑے اُن کو وہیں رہنے پر آمادہ کرنا چاہئے سوائے اس کے کہ وہ اپنی ذاتی خواہش کے ساتھ نقل مکانی پر مصر ہوں اگر ایسا ہو تو ان کے سفر کو آسان بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہئے.دونوں حکومتوں کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ ان اصول پر با ہمی گفت و شنید شروع کریں اور ایسے حالات پیدا کریں جن کے ماتحت دونوں طرف کے مہاجر اپنے وطنوں میں پورے اطمینان کے ساتھ پھر جا کر آباد ہوسکیں.بہر حال ہندوستان یو نین کو ہماری مقررہ پالیسی پر عمل کرنا چاہئے اور ان اقلیتوں کی پوری حفاظت کرنی چاہئے جو ابھی تک ہندوستان یونین میں بس رہی ہیں اور انہیں جبر کے ساتھ اپنے گھروں سے نہیں نکالنا چاہئے اور نہ ایسے حالات پیدا کرنے چاہئیں کہ جن کی وجہ سے لوگ ہجرت کرنے پر مجبور ہوں.کانگرس کی چونکہ یہ فیصل شدہ پالیسی ہے اس لئے وہ لوگ جو انڈین یونین کو چھوڑنے کا ارادہ کر رہے ہیں ان کی ہر طرح خبر گیری کرنی چاہئے اور یونین کے باشندوں کو ان کا جب تک کہ وہ لوگ ہندوستان میں بستے ہیں خیال رکھنا چاہئے ایسے لوگوں کی

Page 315

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۹۲ الفضل کے اداریہ جات نسبت یہ نتیجہ اخذ نہیں کرنا چاہئے کہ گویا وہ نا خواندہ مہمان ہیں اور صرف ایک مہربانی کے طور پر ان کی موجودگی کو برداشت کیا جا رہا ہے.ایسے لوگ وہی اختیارات رکھیں گے اور ویسی ہی ان پر ذمہ داریاں ہوں گی جیسی کہ دوسرے شہریوں پر ، جہاں پر وہ کیمپوں میں رہ رہے ہوں ان سے یہ امید کی جائے گی کہ وہ اپنے ساتھی مہاجرین سے مل کر کوئی نہ کوئی ملکی خدمت کریں اور کیمپوں کے اچھے انتظام کی خاطر جو قوانین بنائے جائیں ، ان کی پابندی کریں.وہ لوگ جو کیمپوں کی نگرانی کرنے کے اہل سمجھے جائیں اُن کی نگرانی کے ماتحت کیمپوں کے رہنے والوں کو حفظانِ صحت اور دوسری خدمات کو بخوشی بجالانا چاہئے اور جولوگ کیمپوں پر نگران مقرر کئے گئے ہوں ان کو چاہئے کہ ایسے کاموں میں خود بھی شریک ہوا کریں.پناہ گزینوں کو ایسے کام سپر د کئے جانے چاہئیں جن سے نفع حاصل ہو اور اُس نفع میں ان لوگوں کو بھی شریک کیا جانا چاہئے.مغربی پنجاب کے پناہ گزینوں کو عام حالات میں مشرقی پنجاب میں ہی بسانا چاہئے اور پاکستان کے دوسرے حصوں کے پناہ گزینوں کو ایسے علاقوں میں بسانا چاہئے جن کا فیصلہ مرکزی حکومت صوبجاتی حکومتوں کے ساتھ مل کر کرے.اس بات کا خیال رکھا جانا چاہئے کہ خاص علاقہ کے لوگ جہاں تک ہو سکے اکٹھے ہی بسائے جایا کریں.اس کام میں صوبجاتی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ مرکزی حکومت کے ساتھ پورا تعاون کریں اور پناہ گزینوں کی زیادہ سے زیادہ تعدا د کو جگہ دینے کیلئے رستہ نکالیں.کوئی گھر جس کو کسی مسلمان نے اپنی مرضی سے نہیں چھوڑا اس میں کوئی پناہ گزیں نہ بسایا جائے.پناہ گزینوں کی نقل و حرکت جس کا پہلے ہی سے ریلوں کے ذریعہ سے یا لاریوں کے ذریعہ سے یا اور دوسرے ذرائع سے انتظام کیا جا رہا ہے آئندہ اوپر کے بتائے ہوئے قانون کے ماتحت ہونی چاہئے اور کسی شخص کو اپنی جگہ سے نہیں نکالنا چاہئے جب تک کہ وہ ایسا کرنے کی خود خواہش نہ رکھتا ہو.یہی قانون ان ریاستوں کے متعلق بھی جاری ہونا چاہئے جو انڈین یونین میں شامل ہوئی ہیں اور جن میں سے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد یا تو نکل گئی ہے یا نکال دی گئی ہے.آل انڈیا کانگرس کمیٹی یقین رکھتی ہے کہ ہندوستان یونین کی مرکزی حکومت ، مشرقی پنجاب کی حکومت اور ان ریاستوں کی حکومتیں جن پر اس نقل مکانی کا اثر پڑا ہے، اوپر کی بیان کردہ پالیسی کو فوراً جاری کریں گی اور اپنے تمام افسروں کو حکم دیں گی کہ وہ

Page 316

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۹۳ الفضل کے اداریہ جات مذکورہ بالا پالیسی کی لفظ بلفظ پیروی کریں“.اس ریزولیوشن کے الفاظ میں تھوڑی بہت تبدیلی کی گنجائش تو موجود ہے جیسا کہ ہم اپنے دوسرے آرٹیکل میں بیان کریں گے لیکن اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس ریزولیوشن میں نہایت ہی اچھے خیالات کا اظہار کیا گیا ہے اور پاکستان کی حکومت کو فوراً ان خیالات کی تائید کرنی چاہئے یہ سوال کہ ہندوستان کی حکومت نے اب تک اس پر عمل کیا ہے یا نہیں یا پاکستان کی حکومت نے اب تک اس پر عمل کیا ہے یا نہیں ایک ثانوی حیثیت رکھتا ہے ہم ماضی کو بعض حالات میں بھول نہیں سکتے.ہم بعض حالات میں ماضی کو بھولنا نہیں چاہتے.ہم بعض حالات میں ماضی کو بھول جانا بے غیرتی سمجھتے ہیں.یہ باتیں ہمارے مد نظر ہیں اور ہر ایک عقلمند کو مدنظر رہنی چاہئیں لیکن بعض ذمہ داریاں متوازی طور پر ادا کی جاسکتی ہیں.ہمیں ماضی کے ان حصوں کو یا در کھتے ہوئے جن کے بداثرات کا ازالہ کرنا ہمارے ذمہ فرض ہے مستقبل کے لئے کسی راستہ کے کھولنے سے دریغ نہیں ہونا چاہئے.سیاست دان اور مقالہ نویس مستقبل قریب میں اور مؤرخ مستقبل بعید میں ان واقعات پر بخشیں کرتے چلے جائیں گے جو گزشتہ مہینوں میں ہندوستان میں پیش آئے ہیں اس بارہ میں نہ ہم اپنا حق چھوڑنا چاہتے ہیں.نہ انڈین یونین کے لوگوں سے ان کا حق چھڑوانا چاہتے ہیں لیکن اس حق کو قائم رکھتے ہوئے بھی ہم آئندہ کے متعلق کوئی مناسب سمجھوتہ کر سکتے ہیں اور ہمیں ایسا ضرور کرنا چاہئے.ہمارے نزدیک چاہئے یہی تھا کہ پاکستان کی حکومت پہلے اس سوال کو اُٹھاتی کیونکہ بہت سی باتیں جو اس ریزولیوشن میں بیان کی گئی ہیں وہ اسلامی اصول کے مطابق ہیں اور اسلام کی پیش کردہ ہیں.امن اور انصاف کو قائم کرنا سب سے پہلا فرض اسلامی حکومتوں کا ہے.اسلام ہی وہ مذہب ہے جو امن کے قیام کے لئے سنہری قواعد پیش کرتا ہے اور اسلام کا لانے والا مقدس وجو د ہی وہ ہے جس نے ان سنہری قواعد پر خود عمل کر کے دکھایا ہے اور وہی ایسا کر بھی سکتا تھا کیونکہ دنیا میں ایک ہی شخص گزرا ہے جو نبوت اور کامل اقتدار والی حکومت پر ایک ہی وقت میں فائز رہا ہے.بنی اسرائیل کے نبی موسیٰ اور عیسی ، ایران کے نبی زرتشت ، ہندوستان کے نبی کرشن اور رام چندر جی اور چین کے نبی کنفیوسش کو یہ مواقع میسر نہیں آئے.ہم اس بات پر

Page 317

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۹۴ الفضل کے اداریہ جات فخر کر سکتے ہیں کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فقر اور ایام ابتلاء بھی ایسے دیکھے کہ جن کی مثال دنیا کے کسی اور نبی کی زندگی میں نہیں پائی جاتی.اور ان ایام میں وہ اعلیٰ درجہ کا نمونہ صبر، برداشت اور استقلال کا دکھایا کہ جس کی نظیر دنیا میں کہیں نہیں ملتی.اور اس نے ایک غالب اور فاتح کے ایام بھی دیکھے اور عفو اور رحم اور انصاف اور درگز راور شفقت اور ہمدردی اور ایسی تنظیم کا جس کا نیک اثر بڑوں اور چھوٹوں سب پر پڑتا ہے ایسا شاندار نظارہ دکھایا کہ اس کی مثال بھی دنیا کی تاریخ میں کسی اور جگہ نہیں ملتی.ہمارا خزانہ ہمارے گھر سے نکلنا چاہئے اور ہمیں کبھی یہ موقع نہیں دینا چاہئے کہ ہمارے نبی کا ورثہ دوسرے لوگ دنیا کے سامنے پیش کریں ہم اور صرف ہم اس بات کے حقدار ہیں کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کچھ کیا اور کہا وہ سب سے پہلے ہماری زبانوں اور ہمارے ذہنوں سے دنیا کے سامنے آئے.کہا جا سکتا ہے کہ ٹکڑے ٹکڑے کر کے یہ باتیں ہمارے آدمیوں نے بھی پیش کی ہیں.یہ بالکل درست ہے راجہ غضنفر علی صاحب نے جو کوشش کی ہے اس کے مقابلہ میں ہندوستان یونین کا کوئی وزیر اپنی خدمات پیش نہیں کر سکتا.راجہ غضنفر علی صاحب ۳۰ ہزار تحسین اور آفرین کے مستحق ہیں.ادھر مسٹر گاندھی نے بھی بہت کچھ اسی قسم کے خیالات کا اظہار کیا ہے اور ان کے اثر اور ان کے سمجھانے سے مسٹر نہر واور دوسرے ہندو لیڈروں نے بھی وقتاً فوقتاً بعض اچھے خیالات کا اظہار کیا ہے لیکن راجہ غضنفر علی صاحب آخر راجہ غضنفر علی صاحب ہیں اور مسٹر گاندھی اور پنڈت نہرو آخرمسٹر گاندھی اور پنڈت نہرو ہی ہیں.بڑے سے بڑے فرد کی آواز قوم کی آواز کا قائم مقام نہیں ہو سکتی.ہمارا فرض تھا کہ گزشتہ ایام میں آل انڈیا مسلم لیگ کا اجلاس کر کے ان خیالات کو اپنی قوم کی طرف سے پیش کرتے.راجہ غضنفر علی صاحب کے خیالات کو ہندوستان یونین کے لوگ یہ کہ کر نظر انداز کر سکتے تھے کہ ایک شخص تھا جس کے دل میں اچھے خیالات پیدا ہوئے مگر اس کی قوم نے ان خیالات کو اپنایا نہیں اور یہی بات مسٹر گاندھی کے متعلق بھی کہی جاسکتی تھی.ادھر راجہ غضنفر علی صاحب کے خیالات کے متعلق کئی دفعہ ہمارے اخبارات نے مخالفانہ تنقید کی ہے اُدھر مسٹر گاندھی اور پنڈت نہرو کے خیالات کے خلاف ہندوستان کے اخبارات نے تنقید کی ہے.پس انفرادی خیالات کا اظہار اور چیز ہے اور قومی طور پر ایک بات کہنا اور چیز ہے.ہمارے نزدیک اب بھی موقع ہے

Page 318

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۹۵ الفضل کے اداریہ جات لیگ کو فوراً اس کے جواب میں ایک اعلان شائع کرنا چاہئے جس میں اپنی قومی پالیسی کو قومی مجلس کے ذریعہ سے شائع کر دینا چاہئے تا کہ دنیا پر یہ بداثر نہ پڑے کہ کانگرس تو صلح کا ہاتھ بڑھا رہی ہے لیکن لیگ ایسا کرنا نہیں چاہتی.لیگ یقیناً ان خیالات کی کانگرس سے بھی زیادہ حامی ہے کیونکہ یہ خیالات اسلامی ہیں بلکہ لیگ کو چاہئے کہ ان خامیوں کی بھی اصلاح کر دے جو اس ریزولیوشن میں پائی جاتی ہیں اور کانگرس سے بھی زیادہ وسیع حوصلہ کے ساتھ صلح اور آشتی کا ہاتھ بڑھائے.اس کے بعد عمل کا سوال پیدا ہو گا.اگر کانگرس نے لیگ کی تائید کے بعد عمل کی طرف قدم نہ اٹھایا تو دنیا کو یہ جاننے کا موقع مل جائے گا کہ کانگرس نے وہ بات کہی جس پر وہ عمل کرنا چاہتی تھی.جب لیگ نے اس کی پالیسی کی تائید کر دی تو اس نے اپنا قدم پیچھے ہٹا لیا.اگر ایسا | ہوا تو لیگ کی عزت دنیا کی نظروں میں بڑھ جائے گی اور مسلمانوں کو پھر ایک بار اُس عزت سے حصہ مل جائے گا جو ان کے نبی مکرم نے ان کے ورثہ میں چھوڑی ہے اور اگر کانگرس نے لیگ کے اعلان کا خیر مقدم کیا اور اپنی شائع کردہ پالیسی پر عمل کرنے کے لئے تیار ہو گئی تو اس سے بہتر بات ہندوستان کے لئے اور کیا ہوگی.بہت سے جھگڑے آپس میں طے کرنے والے باقی ہیں.بہت سی شکایتوں کا ازالہ ہونے والا ہے.مگر بسا اوقات جب لوگ ایک بات کو محبت سے طے کرنے کے لئے بیٹھتے ہیں تو دوسری باتوں کا تصفیہ بھی آپ ہی آپ ہوتا چلا جاتا ہے.ایک نیکی دوسری نیکی کی طرف لے جاتی ہے.صلح کے لئے بڑھایا ہوا ایک قدم دو اور قدموں کے بڑھانے کے لئے رستہ صاف کر دیتا ہے.آؤ ہم ان لاکھوں غریبوں اور مسکینوں کا خیال کریں جو اپنے وطنوں سے دور اِدھر اُدھر دھکے کھاتے پھرتے ہیں جن کے ساتھ حسن سلوک بھی کیا جاتا ہے اور جن پر زبان طعن بھی دراز کی جاتی ہے.بعض لوگ بھائیوں کی طرح ان سے بغلگیر ہو رہے ہیں تو بعض ان سے فقیروں اور بھیک منگوں کا سا سلوک کر رہے ہیں.آؤ ہم ان لوگوں کو پھر اپنے گھروں میں بسانے کے لئے ایک جد و جہد کریں اور ایک ایسا قدم اُٹھا ئیں جس سے ملک میں امن کی فضا پیدا ہو جائے.شاید دلوں میں نرمی پیدا ہونے کے بعد وہ دوسرے سیاسی اور اقتصادی جھگڑے بھی طے ہو جائیں جو اس وقت ہندوستان کے خیالات کو مشوش کر رہے ہیں.( الفضل لا ہور ۲۱ نومبر ۱۹۴۷ء)

Page 319

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۹۶ الفضل کے اداریہ جات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ کانگرس ریزولیوشن کی کمزوریاں ہم لکھ چکے ہیں کہ کانگرس ریزولیوشن میں پاکستان اور ہندوستان میں امن کے قیام کے لئے جو تجاویز پیش کی گئی ہیں وہ نہایت مناسب ہیں مگر اس کے ساتھ ہی اس میں کچھ کمزوریاں بھی باقی رہ گئی ہیں.اس ریزولیوشن میں اس امر کو نظر انداز کر دیا گیا ہے کہ ان حالات کے پیدا کرنے والوں کو جن کی وجہ سے اقلیتوں کو گھر چھوڑنے پڑے پکڑا جائے اور انہیں سزا دی جائے دنیا کا کوئی انسان بھی اس امر کو تسلیم نہیں کر سکتا کہ ایک کروڑ کے قریب آدمی جس نے اپنے وطن کو چھوڑا ہے بغیر کسی وجہ کے اپنے وطن کو چھوڑ کر دوسری طرف چلا گیا ہے یا ان لوگوں کی ہم مذہب حکومتوں نے انہیں اپنی طرف بلایا ہے اور یا پھر غیر مذاہب کے لوگوں نے یا غیر مذاہب کی اکثریت والی حکومتوں نے انہیں مجبور کر کے اپنے گھروں سے نکالا ہے ان دوصورتوں کے سوا کوئی تیسری صورت ممکن نہیں.اگر تو پاکستان کی حکومت نے ہندوستان میں رہنے والے مسلمانوں کو بلایا ہے یا پاکستان کی مسلم انجمنوں نے ہندوستان کے رہنے والے مسلمانوں کو بلا یا ہے یا پاکستان میں رہنے والے ہندوؤں کو ہندوستان کی گورنمنٹ نے بلایا ہے یا ہندوستان کی ہندو یا سکھ انجمنوں نے بلایا ہے تو کانگرس کا ریزولیوشن بالکل اُدھورا رہ جاتا ہے کیونکہ کانگرس کے ریزولیوشن میں اس قسم کی نقل مکانی کے خلاف کوئی بات نہیں پائی جاتی حالانکہ اس کے خلاف ضرور آواز اٹھائی جانی چاہئے تھی.اگر اس کے برخلاف حکومتوں یا حاکموں یا غیر مذاہب کے افراد نے ہندوستان سے مسلمانوں اور پاکستان سے ہندوؤں اور سکھوں کو نکلوایا ہے تو وہ لوگ جنہوں نے ایسا کیا، ان کے خلاف بھی تو کوئی قدم اُٹھانا چاہئے.کانگرس جب یہ کہتی ہے کہ وہ حالات بدلے جائیں جن کے باعث ہندوستان اور پاکستان سے مسلمان اور ہندو نکلنے پر مجبور ہوئے ہیں تو اس کے معنی اِس کے سوا اور کیا ہو سکتے ہیں کہ وہ لوگ جنہوں نے ہندوستان سے

Page 320

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۹۷ الفضل کے اداریہ جات مسلمانوں کو اور پاکستان سے ہندوؤں یا سکھوں کو نکالا آئندہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے لیکن کیا اس ریزولیوشن کا ان لوگوں پر کوئی بھی اثر ہو سکتا ہے جنہوں نے پچاس لاکھ مسلمانوں کو گورنمنٹ کی آنکھوں کے سامنے پنجاب سے نکال دیا یا چالیس لاکھ ہندوؤں اور سکھوں کو گورنمنٹ کی آنکھوں کے سامنے پاکستان سے نکال دیا.اگر یہ سب کے سب لوگ غیر مذاہب کے ظلموں کی وجہ سے نکلے تھے تو ان ظلم کرنے والوں کے خلاف دونوں حکومتوں نے کیا کارروائی کی ہے.اگر آئندہ کسی کا رروائی کے کرنے کا کانگرس حکم دیتی ہے تو اس کے یہ معنی ہیں کہ وہ بجھتی ہے کہ ہمیں یہ طاقت حاصل ہے کہ ہم ان لوگوں کو سزا دے سکیں.اور اگر واقعہ میں کانگرس یہ بجھتی ہے کہ وہ ان مجرموں کو سزا دے سکتی ہے تو کیوں وہ ان جرائم پر سزا نہیں دیتی جو اس وقت تک صادر ہو چکے ہیں.مشرقی پنجاب میں اب مسلمان رہ ہی کتنے گئے ہیں آٹھ یا دس لاکھ آدمی ریفیوجی کیمپوں میں پڑے ہوئے ہیں اور جالندھر ڈویژن میں سوائے قادیان کے اور کسی گاؤں یا قصبہ میں مسلمان نہیں.انبالہ ڈویژن کے بعض شہروں اور قصبوں میں مسلمان ابھی پائے جاتے ہیں لیکن نکالے جانے والوں اور مارے جانے والوں کی تعداد سے ان کی کوئی بھی نسبت نہیں.پس یہ اعلان کرنا کہ یہ جو تھوڑے سے آدمی رہ گئے ہیں اگر ان پر کوئی ظلم کرے گا تو ہم مفتی سے کام لیں گے ایک بے معنی سا اعلان ہے.وہ لاکھوں آدمی جو مارا جا چکا ہے اور وہ ہزار ہا عورت جس کو ز بر دستی چھین لیا گیا ہے اور وہ اربوں روپیہ کی جائداد جو جبر ہتھیا لی گئی ہے اگر یہ فعل بُرا تھا تو کیوں اس کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی.کیا یہ بات عجیب نہیں معلوم ہوگی کہ ایک قصبہ جس میں سے سو مسلمان نکل چکا ہے اور دس مسلمان باقی ہیں اور ان سو مسلمانوں کے گھروں پر سکھ اور ہند و قابض ہو چکے ہیں.کانگرس کے اعلان کے بعد وہی ہندو اور سکھ جو پہلے مسلمانوں کو نکال کر ان کے گھروں پر قابض ہو چکے ہیں نئے آنے والے سکھوں اور ہندوؤں سے لڑ رہے ہوں گے کہ یہ جو دس مسلمان رہ گئے ہیں ان کو گھروں سے نہ نکالو کیونکہ کانگرس کا ریزولیوشن ہو گیا ہے اور جب وہ نئے آنے والے ہندو اور سکھ کہیں گے کہ تم بھی تو مسلمانوں کو نکال کر ان کے گھروں میں بیٹھے ہو تو وہ پرانے غاصب ان نئے غاصبوں کو کہیں گے کہ کانگرس کا ریزولیوشن پچھلے واقعات کے متعلق نہیں آئندہ کے واقعات کے متعلق ہے ہم نے

Page 321

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۹۸ الفضل کے اداریہ جات جتنے آدمی مارے اور جتنے گھر ضبط کئے ان سب کو کانگرس ریزولیوشن نے معاف کر دیا ہے اور آئندہ کے لئے حکم دیا ہے کہ ایسا کام نہیں ہونا چاہئے.کیا ان حالات میں کانگرس کے ریزولیوشن پر کامیابی سے عمل کیا جا سکتا ہے؟ یہی بات ہم پاکستان کے متعلق بھی کہتے ہیں.پاکستان میں بھی ایسے مقام ضرور ہیں جہاں سے ہندوؤں کو جبراً نکالا گیا ہے یا ایسے حالات پیدا کر دیئے گئے کہ وہ نکل جائیں.اگر پاکستان گورنمنٹ ہندوؤں کو اپنے ملک میں رکھنا چاہتی ہے تو ان کو بھی یہی طریق اختیار کرنا ہوگا کہ جو پچھلے مجرم ہیں اُن کو پکڑیں اور سزا دیں.آخر لاکھوں آدمی پھونکوں سے تو نہیں مر گئے.لوگ اربوں کی جائداد چھوڑ کر بلا وجہ تو نہیں بھاگ گئے.کوئی مارنے والا آدمی ضرور تھا ، لوگوں کے پاس ایسے ہتھیار ضرور تھے جن سے قتل کی وارد تیں ہوئیں اور حالات ضرور اس طرح بگڑے کہ غیر قوموں کے لوگوں نے اپنے لئے اس ملک میں پناہ کی کوئی صورت نہ دیکھی اور اپنا وطن چھوڑنے پر مجبور ہو گئے.جب تک ان حالات کے پیدا کرنے والوں اور ان قاتلوں اور ان عورتوں کو پکڑنے والوں کو سخت سزائیں نہ دی جائیں گی جن کے افعال نے پاکستان اور ہندوستان سے نکلنے پر اقلیتوں کو مجبور کر دیا ہے ، اُس وقت تک امن کے ریزولیوشن کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے.کل کو پھر ایک جوش اُٹھے گا اور پھر دونوں طرف خون خرابہ شروع ہو جائے گا اور پھر ملک کی سیاسی انجمنیں ایک ریز و لیوشن پاس کر دیں گی کہ آئندہ خبر دارا ایسا مت ہو.کبھی پچھلے حساب کی صفائی کے بغیر آئندہ کی کوئی صفائی ہوا کرتی ہے؟ لاکھوں لاکھ قاتل ہندوستان یونین میں پھر رہا ہے وہ سٹیجوں پر کھڑے ہو کر تقریر میں بھی کر رہا ہے ، وہ اخباروں میں مضامین بھی لکھ رہا ہے، وہ کانگرس کے جلسوں میں ممبروں کے طور پر شامل بھی ہو رہا ہے لیکن ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں.لاکھوں لاکھ مسلمان جو مارا گیا ہے اس کے خون کی تحقیقات کوئی نہیں ہو رہی.ضلع گورداسپور میں ہی جس سے سات لاکھ کے قریب مسلمانوں کو مار کر نکال دیا گیا ہے، دو اڑھائی سو مسلمان اس لئے جیل خانوں میں سڑ رہے ہیں کہ اُنہوں نے سکھوں کو یا ہندوؤں کو مارنے کی کوشش کی لیکن سکھ ایک بھی اس جرم میں قید نہیں ہے کہ اس نے مسلمانوں کو مارا اور ان کے گھروں کو لوٹا اور اُن کی جائدادوں پر قبضہ کیا.کیا کوئی عظمند انسان اس بات کو باور کر سکتا ہے کہ حکومت کو اس قوم کے مجرم تو نظر آ سکتے تھے جن کو

Page 322

انوارالعلوم جلد ۱۹ ۲۹۹ الفضل کے اداریہ جات ہزاروں کی تعداد میں قتل کیا گیا، جن کی سینکڑوں کی تعداد میں عورتیں چھین لی گئیں، جن کی سو فیصدی جائدادوں پر قبضہ کر لیا گیا لیکن اس قوم کے مجرم اسے بالکل نظر نہیں آئے جنہوں نے ایک ہزار سے زیادہ مسلمان گاؤں کو تباہ کر دیا.پانچ سات ہزار سے زیادہ مسلمانوں کو قتل کر دیا ، تین چار لاکھ سے زیادہ مویشی ان کے چھین لئے.پانچ لاکھ ایکڑ زمین پر قبضہ کر لیا ، ایک کروڑ سے زیادہ قیمت کے آثَاثَةُ البَیت کو ہتھیا لیا ہمیں حکومت یا کانگرس بتائے تو سہی کہ کم سے کم بھی ایک ضلع میں مسلمانوں کی موت کا اور عورتوں کے نکالے جانے کا اور جائدادوں پر قبضہ کا اندازہ لگانے کے بعد ان افعال کے مرتکب آخر کتنے آدمی قرار دیئے جا سکتے ہیں اور جتنے انسانوں کی طرف یہ جرم منسوب کیا جا سکتا ہے ان میں سے کتنے آدمی اس وقت حوالات میں ہیں.اگر ان تمام حرکات کے بعد ہندو اور سکھ تو حوالات میں نہیں مگر مسلمان حوالات میں ہیں تو کیا کوئی مان سکے گا کہ حکومت ہند نے امن کے قیام کے لئے پوری کوشش کی تھی اور کانگرس کے ریزولیوشن کے مطابق وہ تعریف کی مستحق ہے؟ مگر گزشتہ کو جانے دو کیا کانگرس کے ریزولیوشن میں اس بات کا انتظام کیا گیا ہے کہ اب اس ریزولیوشن کے بعد ان مجرموں کو پکڑا جائے اور ان کو سزا دی جائے ؟ اور ان مسلمان ملزموں کو چھوڑا جائے جن کا صرف اتنا قصور تھا کہ وہ مار کھانے والے مسلمانوں کی حفاظت کے لئے زبان کھول سکتے تھے اور شور مچاسکتے تھے یا ایک تنظیم کے ماتحت ان کو ان مظالم کی جگہوں سے نکال کر لے جانا چاہتے تھے.ہم ہندوستان ہی کے متعلق ایسا نہیں سمجھتے ، پاکستان گورنمنٹ میں بھی ایسے واقعات ہوئے ہیں اور پاکستان گورنمنٹ کا بھی یہی فرض ہے.ہم مانتے ہیں کہ پاکستان میں سے کچھ ہندو اور سکھ پہلے سے سوچی ہوئی تدبیروں کے ماتحت نکل گئے تھے ، ہم مانتے ہیں کہ کچھ ہندو اور سکھ اردگرد کے ہندو اور سکھ ہمسایوں کو انگیخت اور ان کے اشارہ سے ہندوستان چلے گئے تھے لیکن ہم اس کا بھی انکار نہیں کر سکتے کہ پاکستان میں سے کچھ ہندو اور سکھ مسلمانوں کے دباؤ اور ان کی سختی کی وجہ سے نکلنے پر مجبور ہوئے ، کچھ ہندوؤں اور سکھوں کی عورتیں اُٹھا لی گئیں.کچھ ہندوؤں اور سکھوں کی جائداد میں لوٹی گئیں ، کچھ ہندو اور سکھ قتل کئے گئے یہ کام پبلک کی ایک جماعت نے کیا اور بعض افسروں کے اشارہ سے ہوا لیکن ہمیں پاکستان کے متعلق یہ بھی اطلاع نہیں کہ اس میں ان

Page 323

انوار العلوم جلد ۱۹ الفضل کے اداریہ جات مسلمان مجرموں اور ان افسر مجرموں کو پکڑ کر ان پر مقدمات چلائے گئے ہوں جنہوں نے یہ حرکات کیں.جن لوگوں نے ہندوؤں اور سکھوں پر ظلم کیا ، ان کو مارا ، اُن کی عورتیں نکالیں ، اُن کی جائدادوں کو لو ٹا وہ چند افراد نہیں ہو سکتے تھے وہ یقیناً ہزاروں اور لاکھوں کی تعداد میں تھے مگر اس الزام میں تو سینکڑوں بھی نہیں پکڑے گئے.آئندہ کا اطمینان گزشتہ جرائم پر ندامت کے اظہار سے پیدا ہو سکتا ہے.اگر پاکستان اور ہندوستان کی مجلسوں میں مسلمان اور ہندو اور سکھ مجرم اپنی دھوتیاں پھیلائے اور تہبندمیں لٹکائے اور چھاتیاں تانے بیٹھے ہوئے پبلک سے تحسین و آفرین کا انعام حاصل کر رہے ہوں تو ایسے ریزولیوشن کا نتیجہ نکل ہی کیا سکتا ہے.دنیا لفظوں کو نہیں دیکھا کرتی وہ عمل کو دیکھا کرتی ہے.جب تک ان مجرموں کو پکڑنے کا انتظام نہیں کیا جائے گا خواہ وہ لاکھوں کی تعداد میں کیوں نہ ہوں ، جب تک قاتلوں اور لٹیروں کو سزا نہ دی جائے گی اُس وقت تک نیک سے نیک نیت سے پاس کئے ہوئے ریزولیوشن بھی بریکار اور بے فائدہ ثابت ہوں گے.حسین رضی اللہ عنہ وہ نام جن کے زبان پر آنے کے ساتھ رفیع و بلند کیفیتیں اور تعظیم و تکریم کے عظیم الشان جذبات دل میں پیدا ہو جاتے ہیں.ان ناموں میں سے ایک وہ نام بھی ہے جس کو آج ہم نے زیب عنوان بنایا ہے.کونسا مسلمان ہے جس کے دل و دماغ پر حسین کے نام کو سنتے ہی ایک غیر معمولی کیفیت طاری نہیں ہو جاتی.اس کی وجہ کیا ہے؟ کیا اس نام کے حروف اور ان کی ترکیب میں کوئی ایسی بات ہے جو یہ اثر ہمارے دلوں پر کرتی ہے ان میں کوئی شک نہیں کہ بعض وقت محض حروف کا حسن ہی کسی لفظ کی کشش کا باعث ہوتا ہے اور حسین کے لفظ میں بھی وہ حسن ضرور موجود ہے لیکن وہ خاص کیفیت جو اس نام کے لینے اور سننے سے ہمارے دل و دماغ پر چھا جاتی ہے وہ یقیناً صرف اس حسن آواز اور لوچ کی پیدا وار نہیں ہے جو ان حروف یا ان کی ترکیب میں ہے جن سے حسین کا لفظ بنا ہے.تھوڑے سے غور سے ہم کو معلوم ہوگا کہ اس لفظ یا نام کے ساتھ کچھ ایسے عظیم الشان واقعات وابستہ ہو گئے ہیں کہ گوان واقعات کا پورا پورا نقشہ ہمارے سامنے نہ بھی آئے لیکن جب ہم اس نام کو زبان سے دُہراتے ہیں تو جو کیفیت ہمارے دل و دماغ پر چھا جاتی ہے اس کی

Page 324

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۰۱ الفضل کے اداریہ جات ساخت میں ان واقعات کا سایہ ضرور گزر رہا ہوتا ہے جو اس انسان کو پیش آئے تھے جس نے میدانِ کربلا میں صداقت کا جھنڈا بلند کرنے کے لئے نہ صرف اپنی جان کو قربان کر دیا تھا بلکہ اپنے خاندان کے قریباً تمام نرینہ افراد کو اس غرض کے لئے اپنی آنکھوں سے خاک و خون میں تڑپتے ہوئے دیکھا تھا.یہ ہے وہ مدھم سا پس منظر جو اس لفظ یا نام کی پر اثر طاقت کا حقیقی منبع ہے اور اس کو دُہراتے ہی ہماری آنکھوں کے سامنے اُبھر آتا ہے.عربوں میں ویسے تو یہ نام کوئی خاص نام نہ تھا بلکہ عام تھا کئی اشخاص کے نام حسین تھے.اس میں کوئی خاص کیفیت یا کشش نہ تھی اب یہ نام صرف ایک عظیم الشان ہستی کا نام ہونے کی وجہ سے کچھ ایسی کیفیتوں کا حامل ہو گیا ہے کہ جب کوئی مسلمان یہ نام سنتا ہے یا اپنی زبان سے دُہراتا ہے تو اس کے رگ و پے میں ایک ہیجان سا پیدا ہو جاتا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ صرف نام میں کچھ نہیں ہوتا.یہی نام اب اس قدر عام ہو گیا ہے کہ شاید ہی کوئی گاؤں ہوگا جہاں تین چار نہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ اشخاص ایسے نہ ہوں جن کا نام حسین ہو لیکن جب ان میں سے ہم کسی کو اس نام سے پکارتے ہیں تو وہ کیفیت پیدا نہیں ہوتی جو اُس وقت پیدا ہوتی ہے جب اس نام سے ہماری مراد وہ خاص ہستی ہوتی ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں میں اس کو یہ قبولیت حاصل ہوئی ہے.اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نام اپنی ذات میں خواہ کتنا بھی اچھا ہو جب تک اس نام کے ساتھ اس شخص کا کام بھی ہمارے دل کی آنکھ میں متشکل نہ ہو محض نام کوئی خاص کیفیت پیدا نہیں کر سکتا.ایک پُر اثر اور دلکش شعر میں جو الفاظ ہوتے ہیں وہی معمولی الفاظ ہوتے ہیں جو ہم اپنے روز مرہ میں استعمال کرتے ہیں لیکن آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ شاعر کو بعض وقت اس طرح بھی داد دی جاتی ہے کہ 'صاحب! آپ نے فلاں لفظ میں جان ڈال دی ہے یہاں جان ڈالنے کے معنی صرف یہ ہوتے ہیں کہ شاعر نے اس خاص لفظ کو لفظوں کے ایسے ماحول میں رکھ دیا ہے کہ گویا اس میں جان پڑ گئی ہے.لفظ کی ذاتی خوبی کی وجہ سے نہیں بلکہ ماحول کی وجہ سے کسی لفظ میں جان پڑتی ہے.اسی طرح کسی نام میں اس شخص کے کام کی وجہ سے جان پڑتی ہے جس کا وہ نام ہوتا ہے.اب اگر ہم ہزار بار نہیں لاکھ بار حسین حسین اپنی زبان سے رئیں اور وہ واقعات ہمارے ذہن میں نہ ہوں جو میدان کربلا میں حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو پیش آئے تھے، وہ

Page 325

انوار العلوم جلد ۱۹ الفضل کے اداریہ جات استقامت ، وہ جانبازی، وہ قربانی کی روح جو اُنہوں نے اُس وقت دکھائی اگر ہم کو یاد نہ آئے تو محض حسین حسین پکارنے سے نہ تو اس عظیم الشان نام کی وہ عزت و تکریم ہمارے دل میں پیدا ہو سکتی ہے جس کا وہ مستحق ہے اور نہ ہماری اپنی ذات کو کوئی فائدہ پہنچ سکتا ہے بلکہ ان واقعات کو دُہرانے کا بھی کوئی فائدہ نہیں.اگر ہم ان واقعات سے سبق حاصل نہ کریں محض ان واقعات کو دُہرا دینا کوئی معنی نہیں رکھتا جب تک ان کو اس طرح پیش نہ کیا جائے کہ سن کر ہم میں بھی ویسے ہی کام کرنے کے جذبات پیدا نہ ہوں ، ویسا ہی جوش نہ اُٹھے.وہ مثالی قربانی جو خاتونِ جنت حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بنت حضرت محمد مصطفیٰ احمد مجتبی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس عظیم الشان بیٹے نے میدان کربلا میں پیش کی ہم اس کی تفصیلات میں نہیں جانا چاہتے.ایک معمولی لکھا پڑھا انسان بلکہ ان پڑھ مسلمان بھی کچھ نہ کچھ ان کا علم ضرور رکھتا ہے.اس وقت ہم جو کہنا چاہتے ہیں وہ یہ ہے کہ آؤ اس نام کو ہم بے فائدہ آرٹ رٹ کر بدنام نہ کریں بلکہ ان کاموں کی تقلید کی کوشش کریں جو اس ہستی نے میدان کربلا میں دکھا کر ایک عالم سے خراج تحسین حاصل کیا جن کی وجہ سے یہ معمولی سا نام زندہ ہو گیا.اور ہمیشہ کے لئے زندہ ہو گیا اور ان باتوں پر غور کریں جن باتوں سے متاثر ہو کر محمد علی جو ہر مرحوم نے یہ شعر کہا تھا.ع قتل حسین اصل میں مرگِ یزید ہے اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد اس وقت ہر مسلمان میدانِ کربلا میں ہے اگر ہم کو اس میدان میں مرنا ہی ہے تو آؤ ہم بھی حسین کی موت مریں تا کہ اس کی طرح ہما را نام بھی زندہ جاوید ہو.ورنہ جو پیدا ہوتا ہے ایک دن مرتا ہی ہے.کتنے تھے جن کے نام حسین تھے جو مر گئے مگر ان کو کوئی یا دبھی نہیں کرتا مگر ایک حسین ہے صرف ایک حسین جس کو دنیا بھلانا بھی چاہے تو نہیں بھلا سکتی جس کو دل سے مٹانا بھی چاہے تو نہیں مٹا سکتی کیونکہ اس حسین نے اپنے نام کو اپنے کام سے صفحہ ہستی پر پتھر کی لکیر بنا دیا ہے کیونکہ اس نام کی پشت و پناہ وہ عظیم الشان قربانی ہے جو مُردہ ناموں کے جسموں میں جان ڈال دیا کرتی ہے کیونکہ اس نے اپنے نام کو ایسے ماحول میں رکھ دیا ہے جس سے وہ روشنی کا مینار

Page 326

انوار العلوم جلد ۱۹ بن گیا ہے اگر تم بھی چاہتے ہو کہ تمہارا نام بھی روشنی کا ایسا مینار بن جائے جو شب تاریک و بیم موج و دریائے چنیں حایل الفضل کے اداریہ جات کے عالم میں دوسروں کو ساحل مراد کا نشان دکھائے تو تم کو بھی وہی کام کرنے ہوں گے جو حسین ابن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کئے.( الفضل لا ہور ۲۳ نومبر ۱۹۴۷ء)

Page 327

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۰۴ الفضل کے اداریہ جات بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ تقسیم فلسطین کے متعلق روس اور یونائیٹڈ سٹیٹس کے اتحاد کا راز یہ بات لوگوں کے لئے معمہ بن رہی ہے کہ روس جو کل تک عربوں کی دوستی کا دم بھر رہا تھا یکدم تقسیم فلسطین کا حامی کیوں ہو گیا ہے اور عربوں کی مخالفت کیوں کر رہا ہے؟ یہ مسئلہ اور بھی زیادہ لا ینحل اسے ہو جاتا ہے جب کہ ہم دیکھتے ہیں کہ اس وقت سب سے زیادہ رقابت روس يَنْحَلُ اور یونائیٹڈ سٹیٹس میں ہے اور یونائیٹڈ سٹیٹس سب سے زیادہ تقسیم فلسطین کا حامی ہے.جس چیز کا یونائیٹڈ سٹیٹس حامی ہو روس کے خطرات اس کے متعلق بہت نمایاں ہونے چاہئیں لیکن پچھلے چند ہفتوں سے یکدم روس نے پلٹا کھایا ہے اور وہ اس معاملہ میں یونائٹیڈ سٹیٹس کی پوری مدد کر رہا ہے مگر انگلستان جو اور دوسرے معاملات میں یونائیٹڈ سٹیٹس کا ساتھ دے رہا ہے اس معاملہ میں یونائیٹڈ سٹیٹس کے خلاف چل رہا ہے.یہ کایا پلٹ کیوں ہوئی ہے؟ اس کے سمجھنے کیلئے بعض گزشتہ تاریخی واقعات کے سمجھنے کی ضرورت ہے.جس وقت روس میں بالشویک ۳۲ے نے بغاوت کی تو بہت سے لوگوں کے لئے یہ امر حیرت کا موجب تھا کہ اس بغاوت میں حصہ لینے والے لوگوں میں جو بالشویک پارٹی کے ذمہ دار عہدوں پر متمکن تھے بہت سے یہودی بھی تھے جنہوں نے اپنے نام بدل دیئے ہوئے تھے اُس وقت ایک خفیہ سرکلر بھی پکڑا گیا تھا جس میں کئی سال پہلے یہودیوں کی ایگزیکٹو انجمن نے ایک پروگرام شائع کیا تھا.یہ پروگرام ۱۹۱۱ ء میں شائع ہوا تھا اور اس پروگرام میں یہ بتایا گیا تھا کہ روسی حکومت کی حالت ایسی کمزور ہو رہی ہے کہ جلدی ہی وہاں ایک انقلاب رونما ہوگا.پس یہودی سرمایہ داروں اور کارخانہ داروں کو چاہئے کہ وہ اس انقلاب کی مدد کریں اور یہودی مصنفوں کو

Page 328

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۰۵ الفضل کے اداریہ جات چاہئے کہ وہ اس انقلاب کی تائید میں اور اس انقلاب کو طاقت دینے کیلئے تصانیف شائع کریں.روسی انقلاب کے بعد روسی حکومت کی امداد سے یہودیوں کو فلسطین کی طرف آگے بڑھنا چاہئے.یہ پمفلٹ ایک پادری کے قبضہ میں آیا جس نے اس پمفلٹ کو یورپ کے بعض اخبارات میں شائع کرایا لیکن اسے ایک فریب اور یہودیوں کے خلاف سازش قرار دے کر قابل اعتناء نہ سمجھا گیا.۱۹۱۷ ء میں جب بغاوت ہوئی اور بالشویک پارٹی آگے آئی تو اُس وقت اس کے ممبروں میں ایک معتد بہ حصہ یہودیوں کا دیکھ کر پھر بعض لوگوں نے اس پمفلٹ کی طرف توجہ دلائی اور یہ آواز اُٹھائی کہ وہی سکیم اس موجودہ بغاوت میں کام کرتی نظر آتی ہے لیکن اس وقت انگلستان کی مالی حالت خراب تھی اور یہودی سرمایہ داروں کی امداد کا خواہاں تھا اور امریکہ کا پریذیڈنٹ ڈاکٹر ویسن ۳۳ے دو ہی سال بعد اپنے انتخاب کے لئے یہودی ووٹوں اور یہودیوں کی تائید کا محتاج تھا اس لئے اس آواز کو مصلحتا دبا دیا گیا اور اس اختلاف کی خلیج کو پاٹنے کی کوشش کی گئی.چنانچہ انگلستان اور امریکہ کی متحدہ کوششیں کامیاب ہو گئیں اور یہ آواز ایک دفعہ پھر دب گئی اور دنیا کو ایک دفعہ پھر تھپکیاں دے کر سلا دیا گیا.اس وقت روس کی طاقت بالکل کمزور تھی اور خیال کیا جا تا تھا کہ یہ کوشش اگر صحیح بھی ہے تو نتیجہ خیز نہیں ہوسکتی اس لئے ایک کمزور جد و جہد کو دبانے کے لئے ایک طاقتور قوم کو اپنے خلاف کر لینا عقل کے خلاف ہے.نتیجہ یہ ہوا کہ یہ سکیم آہستہ آہستہ روس میں طاقت پکڑتی گئی.آج سے دس سال پہلے روس میں یہودیوں کے خلاف بھی ایک رو پیدا ہوئی لیکن اس کی حیثیت پارٹی پالیٹکس سے زیادہ نہیں تھی.سٹالن سے اصل میں یہودی ہے اسی طرح اور کئی سوویٹ لیڈر یہودی ہیں کچھ ایسی پارٹیاں بھی روس میں ہیں جو سٹالن اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ہیں وہ کبھی کبھی یہ آواز اُٹھاتی ہیں کہ موجودہ گورنمنٹ یہودیوں کی تائید کرتی ہے اور جب یہ آواز ذرا بلند ہونے لگتی ہے تو سوویٹ گورنمنٹ ظاہر داری کے طور پر یہودیوں کو کسی قدر دبا دیتی ہے.ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ سوویٹ گورنمنٹ خود اس سکیم کی تائید میں ہے لیکن ہم یہ یقیناً کہہ سکتے ہیں کہ سوویٹ گورنمنٹ اس تحریک سے فائدہ ضرور اٹھانا چاہتی ہے.سوویٹ گورنمنٹ کی یہ سوچی ہوئی اور فیصلہ شدہ سکیم ہے کہ وہ کسی طرح میڈی ٹرینین (Medi Terranean) پر قبضہ کرے.میڈی ٹرینین پر قبضہ

Page 329

انوار العلوم جلد ۱۹ الفضل کے اداریہ جات کرنے کے بعد انگلستان اور امریکہ کا تصرف ایشیا پر بالکل ختم ہو جاتا ہے اور مشرقی یورپ اور ایشیا پراثر پیدا کر لینے کے بعد مغربی یورپ اور امریکہ کی طاقت بالکل ٹوٹ جاتی ہے.مشرق وسطی پر قابض روس کا مقابلہ افریقہ کے بہت کم آبادی والے علاقے کر ہی کیا سکتے ہیں اور یہ ظاہر ہے کہ افریقہ کے ساحلوں پر قبضہ کرنے کے بعد روس اس قابل ہوگا کہ وہ امریکہ کے دل کے سامنے اپنا خنجر نکال کر کھڑا ہو جائے اور امریکہ کی نقل و حرکت کے رستوں کو مسدود کر دے.ان سکیموں کے خلاف روسی لیڈر خواہ یہودی تحریک کے خلاف ہی کیوں نہ ہوں اگر کسی صورت میں بھی مشرق وسطی میں یہودیوں کی طاقت انہیں فائدہ پہنچا سکتی ہو تو وہ لازماً یہودی منصوبوں کو نظر انداز کرتے ہوئے یہودیوں کی حکومت کے قیام میں پوری مدد کریں گے اور وہ ایسا کر بھی رہے ہیں.مگر ایسی راہوں سے کہ ان کی تدبیریں ضائع نہ ہو جائیں اور وہ یہودیوں کے ہاتھ میں نہ کھیلیں بلکہ یہودی ان کے ہاتھ میں کھیلیں.چنانچہ دوسری جنگ عظیم کے بعد مشرقی جرمنی، پولینڈ، رومانیہ، بلغاریہ اور زیکو سلو یکیا کے یہودیوں کو کوئی سال بھر تک روسی ایجنٹوں نے اپنے ڈھب پر لانے کی کوشش کی اور جب وہ لوگ روسی پرو پیگنڈا سے متاثر ہو گئے اور ان کی ہمدردیاں روسی مقاصد کے ساتھ وابستہ ہو گئیں تو روس نے اُن کو اس روپیہ سے امداد دے کر جو جرمن اور آسٹرین سے انہوں نے لوٹا تھا اور جو زیادہ تر ان نوٹوں پر مشتمل تھا جو ان ممالک میں انگریزوں اور امریکنوں نے اپنے پروپیگنڈہ کی خاطر پھیلائے تھے انہیں مغربی یورپ کے طرف دھکیلنا شروع کیا.وہ لوگ ظاہر یہ کرتے تھے کہ روس کے مظالم سے تنگ آ کر وہ مغربی ممالک کی طرف بھاگ رہے ہیں جہاں سے وہ فلسطین جائیں گے.بعض لوگوں نے روسیوں کی اس چالا کی کو سمجھ لیا چنانچہ وہ امریکن جرنیل جو اُس وقت یورپ کی دوبارہ آبادی کے کام پر یو.این.اے کی طرف سے مقرر تھا اس نے ایک اخباری نمائندہ کے سامنے اس خیال کا اظہار کیا کہ ہزاروں یہودی اس کے علاقے سے بھاگتے ہوئے مغربی یورپ کی طرف آ رہے ہیں اور یہ بیان کرتے ہیں کہ اُن کو روسیوں نے لوٹ لیا ہے اور ان کے ظلموں سے تنگ آ کر وہ ادھر بھاگے ہیں لیکن یہ عجیب بات ہے کہ ان کے بٹوے روپوں سے بھرے ہوئے ہیں اور ایسے روپیہ سے بھرے ہوئے ہیں جو صرف روسی حکومت ہی اُن کو دے سکتی تھی اس لئے یہ.

Page 330

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۰۷ الفضل کے اداریہ جات ہجرت دیانتدارانہ ہجرت نہیں بلکہ اس کے پیچھے کوئی اور سکیم مخفی ہے.امریکن جرنیل کے اس بیان پر روسی مقبوضہ جرمنی کے کمانڈر اور روس کے بہت سے سیاسی افسروں نے بڑے زور سے پروٹیسٹ کیا اور اس پر اتنا شور پڑا کہ یو.این.اے کی تقسیم امداد کی انجمن کو اُس جرنیل کے خلاف ایکشن لینا پڑا لیکن چونکہ وہ جرنیل بہت بارسوخ تھا اُس نے اپنی عزت بچانے کیلئے کچھ مدت کی مہلت حاصل کر لی اور چند مہینوں کے بعد خود ہی کام سے الگ ہو گیا مگر اس نے اتنی ہمت ضرور کی کہ اپنے بیان کو واپس لینے سے انکار کر دیا لیکن روسی پرو پیگنڈا کی وجہ سے امریکن گورنمنٹ کے نمائندوں کو یہ اعلان کرنا پڑا کہ اس جرنیل کا یہ بیان کہ بہت بڑی تعداد میں لوگ اُدھر سے آ رہے ہیں درست معلوم نہیں ہوتا مگر یہ واقعہ درست تھا اور یہ تحریک ضرور جاری تھی.ذرا سے غور سے معلوم کیا جا سکتا ہے کہ یہ تحریک کیوں جاری کی گئی تھی.اس کے جاری کرنے کی اس کے ہوا اور کوئی غرض نہ تھی کہ بالشویک خیالات سے متاثر یہودیوں کی ایک بہت بڑی تعدا د فلسطین میں آباد کرا دی جائے تا کہ آئندہ فلسطین روس کے ساتھ متحد ہو اور روس کو فلسطین میں پاؤں جمانے کا موقع مل جائے.روس سے براہ راست اس قسم کی جماعتیں بھجوانے کا نتیجہ یہ ہوتا کہ لوگوں کی توجہ فوراً اس راز کی طرف مائل ہو جاتی اس لئے تجویز یہ کی گئی کہ پہلے وہ لوگ اپنے آپ کو روسی ظلموں کا شکار قرار دے کر مغربی یورپ میں جائیں اور پھر وہاں سے فلسطین کی طرف ہجرت کریں تا کہ لوگوں کو یہ معلوم نہ ہو سکے کہ ان کی نقل و حرکت کسی روسی سکیم کے ماتحت ہے.ان لوگوں نے جب فرانس، اٹلی اور جرمنی کے مغربی حصوں کی طرف سے فلسطین کی طرف یورش کی تو انگریزوں نے سمجھ لیا کہ یہ لوگ فلسطین میں جا کر ہمارے خلاف منصو بہ بازی کریں گے اس لئے اُنہوں نے ایسے لوگوں کو پکڑ پکڑ کر جزیرہ سائپرس میں قید کرنا شروع کر دیا اور اس وجہ سے یہودیوں کو عام طور پر اور ان لوگوں کو خصوصیت کے ساتھ برطانوی حکومت سے بغض پیدا ہو گیا.دوسرا رخ اس کشمکش کا یہ ہے کہ امریکہ کی اقتصادی مشین بہت حد تک یہودیوں کے قبضہ میں ہے چونکہ امریکہ ایک نو آبادی ہے اور نو آبادیوں میں ہر قسم کے لوگ کثرت سے آ کر بس سکتے ہیں اور اپنے وطن کو وہی لوگ زیادہ تر چھوڑتے ہیں جن کو اپنے وطن میں تکالیف ہوں اس

Page 331

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۰۸ الفضل کے اداریہ جات لئے یورپ کے جن ملکوں میں یہودیوں کو تکلیفیں پہنچی تھیں وہ وہاں سے ہجرت کر کے امریکہ میں چلے جاتے تھے اور چونکہ امریکہ نے ہر ملک کے مہاجرین کے لئے ایک کوٹہ مقرر کر دیا تھا اور چونکہ یہودی یورپ کے تمام ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں اس لئے جب کہ جرمن ، ایٹلین ، فرانسیسی ، انگریزوں، ڈچوں اور دوسرے ممالک کے لئے ہجرت میں روکیں اور حد بندیاں تھیں یہودی بوجہ سارے ملکوں میں پھیلے ہونے کے سب ملکوں کے کوٹہ سے فائدہ اُٹھاتے تھے اس لئے دوسری ساری قوموں کی نسبت یہودیوں کا داخلہ امریکہ میں زیادہ سرعت اور زیادہ تعداد میں ہو رہا تھا پس یہودیوں کا قبضہ دوسری قوموں کی نسبت امریکہ میں زیادہ تھا.علاوہ اس کے کہ باہر کی قوموں میں سے نئی آنے والی قوموں میں ان کو بڑی کثرت حاصل ہے وہ تجارتی طور پر بھی امریکہ کی منڈیوں پر بڑا قبضہ رکھتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یہودی کبھی بھی نیشنلسٹ خیالات کا نہیں ہوا.یہودی دماغ ہمیشہ قومیت کی طرف راغب رہا ہے اس لئے کسی ملک کا فرد ہونے کی وجہ سے وہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو بھول نہیں جاتا.ایک امریکہ کو جانے والا انگریز ایک دو نسلوں میں انگلستان کو بھول جاتا ہے.اسی طرح ایک جرمن اور ایک ایٹلین بھی لیکن ایک یہودی ایک ہزار سال میں بھی اپنے یہودی ہونے کو نہیں بھولتا.سینکڑوں سال کے بعد بھی اگر امریکہ کے ایک یہودی کو جرمن کا ایک یہودی ملتا ہے تو وہ اُس کی طرف زیادہ مائل ہوتا ہے به نسبت امریکہ کے رہنے والے شخص کے.اس وجہ سے یہودی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر کے ہمیشہ بین الاقوامی منڈیوں پر قابض رہے ہیں ان کی اس طاقت کی وجہ سے بھی امریکن یہودیوں کی طاقت بڑھ گئی ہے.پس ان کی مدد حاصل کرنے کیلئے امریکن حکومتوں نے یکے بعد دیگرے یہودیوں کی فلسطین کو یہودی آبادی بنانے کی سکیم کی تائید کرنی شروع کی.پہلے تو یہ تائید صرف اپنے لوکل حالات کی وجہ سے تھی لیکن دوسری جنگ عظیم کے بعد جب امریکنوں نے دیکھا کہ انگریزوں کی طاقت کمزور ہوگئی ہے اور وہ اپنی دور کی چھاؤنیوں کی حفاظت نہیں کر سکتے اور اس وجہ سے بعض ممالک میں خصوصاً مشرق وسطی میں روسیوں کے تصرف کے بڑھ جانے کا خطرہ ہے تو اُنہوں نے فلسطین میں یہودیوں کے آباد کرانے کی سکیم کی خاص طور پر تائید کرنی شروع کر دی.اس خیال سے کہ چونکہ یہودی ہمارے ممنونِ احسان ہیں اور فلسطین کی نو آبادی

Page 332

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۰۹ الفضل کے اداریہ جات کے ترقی دینے میں امریکہ کے روپیہ کا خاص حصہ ہے اس لئے اگر کبھی عرب ممالک روس کی طرف مائل ہوئے تو یہودیوں کی یہ چھاؤنی امریکہ کی فوجوں کے لئے ایک کارآمد اڈہ ثابت ہوگی.اس طرح دو متضاد چلنے والی نہریں قدرتی حالات کی مجبوری سے ایک ہی سمت بہنے لگیں.روس جو کچھ ہی عرصہ پہلے عربوں کی تائید کر رہا تھا اس نے یہ محسوس کیا کہ فلسطین میں اس کے بھجوائے ہوئے یہودیوں کی کافی تعداد پہنچ چکی ہے اور کچھ نئے یہودی اس نے اپنے ملک سے بھجوانے کے لئے بھی تیار کر لئے جیسا کہ یو.این.اے میں مصری نمائندہ کی تقریر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اوڈ یسا ۳۵ میں بہت سے یہودی نما یہودی فلسطین میں آنے کے لئے جمع ہو رہے ہیں ( یہودی نما یہودیوں سے مصری نمائندہ کا یہ منشاء ہے کہ ان میں سے بعض جھوٹے بنائے ہوئے یہودی ہیں اصلی یہودی نہیں) بہر حال روس نے چند مہینے پہلے تو یہودیوں کی اس لئے مخالفت کی تا کہ لوگوں کو یہ شبہ نہ ہو کہ روس فلسطین کے یہودیوں سے کچھ کام لینا چاہتا ہے اور اپنے ہم خیال لوگوں کو فلسطین میں داخل کر رہا ہے اور عرب لوگ اس دھوکا میں رہے کہ روس ان کی امداد کر رہا ہے.جب اس نے یہ دیکھا کہ کافی تعداد ایسے یہودیوں کی فلسطین میں گھس گئی ہے جو روسی اثر کو غالب کر سکتے ہیں تو اس نے یکدم اپنی روش بدل لی اور عربوں کی بجائے یہودیوں کی تائید کرنی شروع کر دی.ادھر امریکہ والے بھی یہ سمجھتے ہوئے کہ فلسطین تو انہی کے روپیہ سے ترقی کر رہا ہے اگر یہودی حکومت الگ بنی تو وہ یقیناً امریکہ ہی کی مدد کرے گی ، یہودیوں کی علیحدہ حکومت کے قیام کی تائید میں بڑھتے چلے گئے.بظاہر دونوں حکومتیں ایک مقصد کی حمایت کر رہی ہیں لیکن دونوں حکومتیں اس لئے اس ایک مقصد کی حمایت کر رہی ہیں کہ روس سمجھتا ہے کہ اب میرا کافی اثر فلسطین پر ہو چکا ہے اور میں فلسطین سے اپنی مرضی کا کام لے سکتا ہوں اور امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ فلسطین کی تمام ترقی میری ہی امداد پر منحصر ہے اس لئے میں جس طرح چاہوں گا فلسطین کی یہودی آبادی سے کام لوں گا.اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ دونوں میں سے کس کا اندازہ صحیح ہے.بہر حال دونوں کا مقصد ایک ہے گو ایک دوسرے کے خلاف ہے.دونوں ہی قوموں کا مقصد یہ ہے کہ فلسطین کو دوسری قوم سے جنگ کے وقت اپنے اڈہ کے طور پر استعمال کریں.روس یہ خیال کرتا ہے کہ میری تدبیر کامیاب ہو چکی اور اب

Page 333

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۱۰ الفضل کے اداریہ جات فلسطین کا اڈہ میرے کام آئے گا اور امریکہ یہ سمجھتا ہے کہ میری سکیم زیادہ مؤثر ہے اور فلسطین کا یہودی مجھ سے آزاد ہو کر روس کی طرف نہیں جا سکتا.انگریز یہ دیکھ رہا ہے اس کا مقام ان دونوں سکیموں میں کہیں بھی نہیں اس لئے اب وہ فلسطین کی تقسیم کا مخالف ہو رہا ہے لیکن امریکہ کے ڈر کے مارے مخالفت کر بھی نہیں سکتا اس لئے وہ غیر جانبدارانہ حیثیت اختیار کر رہا ہے مگر اوپر کی تفاصیل سے ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ در حقیقت سب نفسانفسی کی مرض میں مبتلا ہیں عربوں اور مسلمانوں سے کسی کو ہمدردی نہیں ہے مسلمان صرف اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکتا ہے اور اسے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی کوشش کرنی چاہئے.پاکستان میں عالمگیر اسلامی تنظیم کا قیام نہیں یہین کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ لاہور میں مملکت پاکستان کی پہلی عالمگیر اسلامی تنظیم اسلامک ورلڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نام سے قیام پذیر ہوئی ہے جس کا مقصد دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں ثقافتی ، اقتصادی اور سیاسی مراسم کا استحکام ہو گا.اس قسم کی تنظیم کا قیام آج سے مدتوں پہلے ہو جانا چاہئے تھا.کئی اسلامی مفکر اس قسم کی تنظیم کی ضرورت دیر سے محسوس کر رہے تھے اور بعض نے انفرادی طور پر کوششیں بھی کیں لیکن عالم اسلام کے مختلف اجزاء کے اضطرابی ماحول نے جو مغربی اقوام کی ریشہ دوانیوں اور زیادہ تر خود مسلمانوں کی ذاتی کمزوریوں کا نتیجہ ہے ان انفرادی کوششوں کو کبھی بار آور ہونے نہیں دیا.حقیقت یہ ہے کہ اگر یہ انجمن ان مقاصد کے حصول کے لئے جو اس نے اپنے سامنے رکھے ہیں پورے انہاک سے جدو جہد کرے تو تھوڑی مدت میں تمام اسلامی دنیا ایک نہایت پائیدار اور مضبوط رشتہ میں منسلک ہو سکتی ہے اور ایک ایسا ٹھوس اور نا قابلِ ہنریت وجود بن سکتی ہے کہ جس کو دنیا کی تمام مخالف طاقتیں بھی مل کر پہلا نہیں سکتیں اگر اس کام کا بیڑا اُٹھانے والوں نے استقلال اور ہمت سے کام لیا تو اس کی کامیابی یقینی ہے.ہمیں امید ہے کہ ایسوسی ایشن کا آئین مرتب کرنے کیلئے جو ابتدائی کمیٹی مقرر کی گئی ہے وہ آئین مرتب کرتے وقت نہایت وسعت نظر اور کشادہ دلی سے کام لیتے ہوئے اپنے میدان عمل کو مسلمان اقوام کے ثقافتی ، اقتصادی اور سیاسی مقاصد کے رشتۂ اشتراک کو مضبوط و مربوط

Page 334

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۱۱ الفضل کے اداریہ جات کرنے تک ہی محدود رکھے گی اور اعتقادات کے فردی اختلافات کو اپنے راستہ میں حائل نہیں ہونے دے گی.اسلام میں عقیدہ توحید ایک ایسی چٹانی بنیاد ہے کہ جس پر اتحاد با ہمی کی عمارت اُٹھا نا کچھ بھی مشکل نہیں.اس وقت تمام دنیا کے مسلمان کچھ ایسے مشترکہ مصائب میں گرفتار ہیں کہ ان سے نجات حاصل کرنا بغیر تمام اسلامی اقوام کے اشتراک عمل کے ممکن نہیں.کبھی وہ زمانہ تھا کہ اسلامی مساوات اور اسلامی طور و طریق کی یکسانی اور آپس میں میل جول کی آسانیاں غیروں سے تحسین و ستائش کا خراج حاصل کرتی تھیں جس کے مٹے ہوئے آثار اب بھی کہیں کہیں نظر آ سکتے ہیں لیکن موجودہ قیامت خیز حالات نے کچھ ایسی نفسانفسی کا عالم پیدا کر دیا ہے کہ ہم نے وہ تمام باتیں فراموش کر دی ہیں جو انسان کو انسان سے قریب کرنے والی ہم کو اسلام نے عطا کی تھیں اور ہم ایک دوسرے سے بالکل الگ تھلگ ہو کر رہ گئے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہے کہ باطل پرست طاقتیں یکے بعد دیگرے سب کو نگلتی چلی جارہی ہیں.الفضل لا ہور ۲۷ / نومبر ۱۹۴۷ء )

Page 335

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۱۲ الفضل کے اداریہ جات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مسلم لیگ پنجاب کا نیا پروگرام ہم پہلے بھی کئی دفعہ توجہ دلا چکے ہیں کہ بے سوچے سمجھے قوم کے اوپر کسی پروگرام کا ٹھونسا عقل اور دانائی کا طریق نہیں ہوتا.اب پھر ایک دفعہ ہم وزارت پنجاب اور تمام مسلمانوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتے ہیں کہ یہ راہ نہایت ہی خطرناک اور مہلک ہے اس سے بچنے کی کوشش کرنی چاہئے.ہمارے قومی کارکنوں کو یہ بات تو بُری لگے گی لیکن مسلمانوں کے فائدہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم اس تلخ سچائی کے کہے بغیر نہیں رہ سکتے کہ جن لوگوں کے ہاتھ میں اس وقت پنجاب کی حکومت کی عنان ہے وہ ابھی معمولی ادارے چلانے کا تجربہ نہیں رکھتے بڑی بڑی سکیموں کے ایجاد کرنے اور ان کو چلانے کا سوال تو بالکل الگ ہے.انگریز جس حالت میں حکومت کی مشینری چھوڑ کر گیا تھا آج اُس سے بہت بدتر حالت میں ہے.پنجاب کا تعلیم یافتہ طبقہ ہی نہیں بلکہ حکومت پاکستان کے بڑے بڑے ذمہ دار افسر بھی یہ شکایت کر رہے ہیں کہ پنجاب کا انتظام خرابی کی طرف جا رہا ہے اور اسکے ذمہ دار افسر اصلاح کی کوششوں میں کامیاب نہیں ہو رہے.سندھ کی گورنمنٹ بدنام چلی آتی تھی مگر سندھ کی حالت پنجاب سے بہت بہتر ہے اور اسی طرح صوبہ سرحد کی حالت پنجاب سے بہتر ہے اور اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ سندھ اور صوبہ سرحد نئے نئے تجربے کرنے کی طرف متوجہ نہیں.وہ عملی جدو جہد کے ساتھ اصلاح کر کے ملک کو خوش کرنا چاہتے ہیں اور چونکہ اصلاح کا پہلا قدم یہی ہوا کرتا ہے.اس لئے وہ پنجاب کی نسبت زیادہ کامیاب ہیں.سندھ کے روئی کے کارخانے مدت ہوئی چل چکے اور بعض کارخانے تو اب کام ختم کر کے بند بھی ہونے والے ہیں.کئی کارخانے دسمبر کے آخر تک اپنا کام ختم کر دیں گے لیکن پنجاب میں ابھی روز اول ہے ٹھیکے ابھی تقسیم نہیں کئے گئے اور بند ڈکا میں ابھی کھولی نہیں گئیں.خفیہ طور پر ہندو تاجروں سے سمجھوتے کئے جارہے ہیں کہ کسی طرح

Page 336

انوار العلوم جلد ۱۹ الفضل کے اداریہ جات وہ واپس آ کر پھر اپنے کام سنبھال لیں اور لیگ اور حکومت پنجاب کے ذمہ دار حکام اپنی پرائیویٹ مجلسوں میں اس بات کا اقرار کر رہے ہیں بلکہ بعض تو پلیٹ فارم پر بھی اس کا اعلان کر چکے ہیں کہ ہندوؤں نے پھر آ کر کام شروع نہ کیا تو پاکستان کی مالی حالت بالکل تباہ ہو جائے گی.ایک طرف تو یہ حالت ہے کہ جو کام پہلے سے چل رہے تھے انہی کو سنبھالا نہیں جا سکتا اور وہ خلا جو ہندوؤں کے بھاگ جانے سے پیدا ہو چکا ہے اُس کا ۱۰۰ را حصہ بھی اس وقت تک پر نہیں ہوا.بنکوں کی بزنس رُکی ہوئی ہے لوگ چیک لئے پھرتے ہیں اور اُن کو توڑنے والا کوئی نہیں.بنک شکایت کرتے ہیں کہ ہمیں ٹرینڈ آدمی نہیں مل رہے.کارخانوں والے رور ہے ہیں کہ اوّل تو مشینری لوگوں نے اِدھر اُدھر کر لی ہے دوسرے کارخانوں کے نام بدل کر جھوٹی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں.اصل کارخانہ کا سامان تو اِدھر اُدھر کر دیا گیا ہے، جھوٹے نام کا کارخانہ جب انڈسٹریل ڈیپارٹمنٹ کسی کو تقسیم کرتا ہے تو وہاں انسٹرکٹر آف انڈسٹریل لکھ دیتا ہے کہ اس نام کا کوئی کا رخانہ ہے ہی نہیں.دو مہینے خراب کرنے کے بعد یہ جواب جتنا دل شکن اور ساتھ ہی آنکھیں کھولنے والا ہے اس کا اندازہ کیا جا سکتا ہے.جو بے چینی ان حالات سے پیدا ہو رہی ہے اس کا علاج نئی نئی سکیموں سے کرنا بالکل غلط طریق اور قوم کے لئے مہلک ہے.پہلے اُن رخنوں کو بھرنا چاہئے جو ملک کی اقتصادی حالت میں پیدا ہو چکے ہیں.جو کارخانے اور جو صنعتیں اور جو تجارتیں ہندوؤں کے پاس تھیں اگر وہ مسلمان سنبھال لیں اور صحیح طور پر ان کے ٹیکسوں کی تشخیص ہو جائے تو صوبہ جاتی حکومتوں اور مرکزی حکومت کی مالی حالت نہایت ہی شاندار ہو جاتی ہے.اس وقت صنعتی کارخانوں کو ملکی اور قومی بنانے کی سکیمیں ایسی ہیں جیسا کہ کسی شخص کا مکان ٹپک رہا ہو اور وہ بجائے چھت پر تین چار ٹوکریاں مٹی ڈال کر اپنے بیوی بچوں کو اور اپنے اسباب کو ضرر سے بچانے کے کسی انجنیئر کی طرف دوڑ جائے کہ ہم آئندہ ایک کوٹھی تیار کریں گے اس کا نقشہ کیسا ہونا چاہئے اور کس کس قسم کا میٹریل اس میں ہونا چاہئے.جو کچھ خدا نے دے رکھا ہے پہلے اُس کو سنبھا لو وہ ہاتھوں سے نکل رہا ہے اور اقتصادی نظام تہہ و بالا ہو رہا ہے.جو کام ہندو افراد آج سے پہلے پنجاب میں کر رہے تھے اور جو یورپین کاموں کے مقابلہ میں کوئی بھی حیثیت نہیں رکھتا جب وہی کام نہیں سنبھالا جا سکتا تو آئندہ ان کی

Page 337

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۱۴ الفضل کے اداریہ جات تعمیروں کے خواب دیکھنا جو تعمیریں کہ بیسیوں سال کی کشمکش اور جد و جہد اور غور وفکر کے بعد یورپ کے فلاسفر اب کھڑی کرنے لگے ہیں اور جس کی خوبی کا مغرب کا کثیر حصہ بھی ابھی قائل نہیں ہوا اور اس کے ملک کے لئے مضر ہونے پر مصر ہے کہاں تک معقول کہا جا سکتا ہے اور کہاں تک ملک کے مفاد کے مطابق ہو سکتا ہے.ملک کی اہم صنعتوں کی اصطلاح بھی ایک نہایت پیچیدہ اصطلاح ہے.یورپ کی چند مغربی کتابوں میں اہم صنعتوں کی اصطلاح پڑھ کر لوگ یہ سمجھ لیتے ہیں کہ شاید اہم صنعتوں کی اصطلاح چند مخصوص صنعتوں کے لئے استعمال کی جاسکتی ہے حالانکہ یہ درست نہیں.ہر ملک کی اہم صنعتیں الگ الگ ہیں اور اہم صنعتوں کا فیصلہ کرنا آسان کام نہیں.اہم صنعتوں کا فیصلہ ہوائی ، بحری اور بری فوجوں کے بڑے افسر اور ان کے اقتصادی مشیر مرکز اور صوبہ جات کے مالی افسروں اور پبلک کے اقتصادی ماہروں کے ساتھ مل کر کیا کرتے ہیں.ہر ملک کی اہم صنعتیں دوسرے ملک کی اہم صنعتوں سے مختلف ہوا کرتی ہیں.اہم صنعت کی کوئی ایسی جامع مانع تعریف نہیں ہے جو ہر ملک پر یکساں چسپاں ہو سکے.مغربی ممالک کے اقتصادی ماہر اس ابتدائی نکتہ کوسمجھتے ہیں مگر ہمارے ملک کی بدقسمتی ہے کہ ہم حقیقت کو سمجھے بغیر صرف الفاظ کے پیچھے چل پڑتے ہیں جس طرح ہمارے ملک کا عامل نعرے لگا کر یہ سمجھتا ہے کہ وہ اپنے دشمن کو قتل کر دینے اور مار دینے میں کامیاب ہو گیا ہے اور موچی دروازہ کے باہر کی میٹنگ میں جو اس نے شور کیا ہے اس شور کی وجہ سے اس کی قوم ہر ایک خطرہ سے محفوظ ہوگئی ہے اسی طرح ہمارے ملک کا لیڈر یہ سمجھتا ہے کہ اگر اس نے یورپ کی کوئی کتاب پڑھ لی ہے یا اس نے بعض اخباروں کا مطالعہ کیا ہے اور اس میں سے بعض الفاظ جو اس وقت مغرب میں یا مغرب کے ایک طبقہ میں مقبول ہو رہے ہیں اسے پسند آ گئے ہیں خصوصاً اس حال میں کہ کالج کے ناتجربہ کا رطلباء بھی ان الفاظ کی خوبصورتی سے متأثر ہوکر موقع اور بے موقع ان الفاظ کو استعمال کرنے لگ گئے ہیں تو ان الفاظ کو اپنے پروگرام میں شامل کر دینا گو یا ملک کی ترقی کا راستہ کھول دینا ہے.ہماری اس حالت پر خدا ہی رحم کرے ہماری گاڑی دریا کے منجدھار میں پھنسی ہوئی ہے ہم اس گاڑی کو اس دریا سے نکالنے کی کوشش تو نہیں کر رہے اور دوسو میل کے فاصلہ پر ایک بجلی سے چلنے والی ریل کی سکیم بنا رہے ہیں.جس ریل کے چلانے کے

Page 338

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۱۵ الفضل کے اداریہ جات لئے جو مشکلات پیش آتی ہیں ہم ان سے ذرا بھی واقفیت نہیں رکھتے نہ ہماری قوم ان مشکلات سے کوئی واقفیت رکھتی ہے کہ وہ صحیح فیصلہ ہمارے لئے کر سکے.مگر ہم ہیں کہ اس وقت جب کہ گاڑی دریا کی تیز دھار کی مار سے اُلٹنے والی ہے ہماری بیوی اور بچے خوف سے چھینیں مار رہے ہیں.بیلوں کے جسم ڈر کے مارے تھر تھر کانپ رہے ہیں، اپنے خیالی پلاؤ کے مزے اُڑا رہے ہیں اور گردو پیش کے تمام خطرات سے آنکھیں بند کر کے مزے سے سر ہلا رہے اور چٹکیاں بجا رہے ہیں.الفضل لا ہو ر ۲۹ نومبر ۱۹۴۷ء )

Page 339

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۱۶ الفضل کے اداریہ جات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ کشمیر کے متعلق صلح کی کوشش آج کی خبروں سے معلوم ہوتا ہے کہ کشمیر کے متعلق صلح کی گفتگو ہو رہی ہے اور یہ بھی انہی خبروں سے معلوم ہوتا ہے کہ دہلی میں شیخ عبداللہ صاحب کو اس غرض کیلئے بلایا گیا ہے.خبر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صلح اس اصول پر ہو رہی ہے کہ پاکستان زور دے کر قبائلی لوگوں کو واپس کرا دے.ہندوستان کی فوج کی واپسی کا کوئی ذکر نہیں.مسٹر گاندھی بھی بہت خوش نظر آتے ہیں کہ صلح کے امکانات روشن ہو رہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ لارڈ مونٹ بیٹن کی کوشش سے ہندوستان میں امن کے قیام کی صورت نکل آئے گی.شرائط صلح جو بتائی گئی ہیں وہ کشمیر کے مسلمانوں کے لئے نہایت خطرناک ہیں.کشمیر کے مسلمانوں نے جو قربانیاں کی ہیں وہ ایسی نہیں کہ ان کو یونہی نظر انداز کر دیا جائے.خصوصاً پونچھ کے مسلمانوں نے سر دھڑ کی بازی لگا دی ہے کوئی ایسا سمجھوتہ جو ان کے حقوق کی حفاظت نہ کرے یقیناً پونچھ کے بہادر جانبازوں کی زندگی ختم کرنے والا ہو گا.اس جنگ کے بعد اگر کشمیر پر کوئی ایسی حکومت قابض ہوئی جو ڈوگرہ راج کے تسلسل کو جاری رکھنے والی ہوئی یا جس میں آزاد مسلمانوں کا عنصر بڑی بھاری تعداد میں نہ ہوا تو پونچھ ، میر پور اور ریاسی کا بہادر مسلمان ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گا وہ کسی صورت میں زندہ نہیں رہ سکتا.خدا کرے کہ یہ خبر غلط ہو لیکن چونکہ پاکستان گورنمنٹ کی طرف سے اس کے خلاف کوئی اعلان نہیں ہوا اس لئے ہمیں شبہ ہے کہ یہ خبر اگر ساری نہیں تو کچھ حصہ اس کا ضرور سچا ہے.پاکستان گورنمنٹ نے بار بار اعلان کیا ہے کہ وہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں حصہ نہیں لے رہی اور اگر یہ بات درست ہے تو پاکستان گورنمنٹ کو آزاد کشمیر تحریک کے راستہ میں روڑے اٹکانے کا کوئی حق نہیں پہنچتا.پبلک کی ہمدردیاں آزاد ملکوں میں ہمیشہ ایسے ممالک کے حق میں جاتی ہیں جن سے کہ ان کا کوئی تعلق ہوتا ہے.انگلستان، یونائیٹیڈ سٹیٹس امریکہ، فرانس، جرمنی

Page 340

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۱۷ الفضل کے اداریہ جات اور دوسرے ممالک باوجود اس کے کہ ان کی حکومتیں بعض حالات میں شامل نہیں ہوئیں دو جنگ کرنے والے فریق میں سے ایک کی مدد کرتی رہی ہیں.اگر پاکستان کی آبادی بھی اسی طرح کشمیر کی تحریک آزادی میں حصہ لینے والوں کی مدد کرے تو وہ اپنے جائز حقوق سے کام لیتی ہے اور اسے روکنے کا کسی کو حق نہیں.کشمیر کا پاکستان کے ساتھ ملنا یا گلی طور پر آزاد ہونا.لیکن پاکستان کے ساتھ اس کے دوستانہ تعلقات کا ہونا پاکستان کی زندگی کے لئے نہایت ضروری ہے اس کے بغیر پاکستان ہرگز زندہ نہیں رہ سکتا.پس کوئی ایسی تجویز جو اس کے خلاف ہو وہ ہرگز پاکستان کے لئے قابل قبول نہیں ہونی چاہئے.پٹھانوں کو جو کشمیر کے معاملہ میں گہری دلچسپی ہے اس کے ثبوت کے طور پر کرنل شاہ پسند صاحب کا وہ خط پیش کیا جا سکتا ہے جو الفضل کے ہفتہ کے ایڈیشن میں شائع ہو چکا ہے.کرنل شاہ پسند صاحب اس میں لکھتے ہیں کہ ان کو اور دوسرے پٹھانوں کو کشمیر کے معاملہ میں اتنی دلچسپی اور اتنا گہرا تعلق ہے کہ وہ اور ان کی قوم ان مظالم کو کسی صورت میں بھی بھولنے کیلئے تیار نہیں جو ڈوگرہ راج کی طرف سے مسلمانوں پر کئے گئے ہیں.وہ کہتے ہیں کہ ہم نہیں جانتے کہ اس جنگ میں ہمیں فتح ہوگی یا شکست لیکن ہم یہ ضرور کہہ سکتے ہیں کہ چاہے سال دو سال یا تین سال لگ جائیں ہم کشمیر کی تحریک آزادی کی امداد کو ترک نہیں کریں گے.اُنہوں نے اس راز کو بھی افشاء کیا ہے کہ دو سال پہلے خود ان کو بھی ہیں ہزار روپے کی ایک پیشکش کی گئی تھی جس کو انہوں نے ٹھکرا دیا اور یہ کہ فقیرا پی صاحب نے بھی ان کو کانگرس کے حق میں کرنے کی کوشش کی تھی اور قائد اعظم مسٹر جناح کے خلاف اکسایا تھا کہ وہ ایک شیعہ ہیں اور تم ایک شیعہ کی اتباع کیوں کرتے ہو.کرنل شاہ پسند صاحب ایک مشہور فوجی جرنیل ہیں اور ان کا یہ خط ایک بہادر جرنیل کے خیالات کا آئینہ ہے.ہم سمجھتے ہیں کہ جو کچھ اُنہوں نے لکھا ہے وہ ان کے دلی جذبات کا اظہار ہے اور اس میں کسی قسم کی بناوٹ اور تکلف نہیں ہے.کرنل شاہ پسند صاحب نے جو خیالات ظاہر کئے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ مہمندوں اور آفریدیوں کے خیالات بھی ایسے ہی ہونگے.یہ لوگ ہماری سرحدوں کے محافظ ہیں اور ان کے جذبات کا خیال رکھنا ہمارے لئے ضروری ہے.پٹھانوں کی جانیں جس طرح بمبئی اور جالندھر اور لدھیانہ میں لی گئی ہیں اور ہندوستان کے بعض اور مقامات میں جس طرح ان کے خون کے ساتھ ہولی کھیلی گئی

Page 341

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۱۸ الفضل کے اداریہ جات ہے، اس کو دیکھتے ہوئے پٹھان کبھی بھی تسلی نہیں پاسکتے کہ اس قسم کے ظالم لوگ ان کی سرحد پر آ بسیں اور ان کے معاملات میں دخل اندازی کرتے رہیں.پس کسی قسم کی صلح کی گفتگو سے پہلے پٹھان قبائل سے رائے لینا نہایت ضروری ہے.پٹھان قبائل کچھ تو آزاد ہیں اور کچھ نیم آزاد اور ان کا تعلق پاکستان سے ایک رنگ میں اتحادی تعلق ہے.دنیا کی حکومتیں کبھی بھی اپنے اتحادیوں سے رائے لئے بغیر کوئی قدم نہیں اُٹھایا کرتیں کیونکہ اگر وہ ایسا کریں تو پھر اتحاد بے معنی ہو جاتا ہے اور اس سے نیک نتائج کا پیدا ہونا ناممکن ہو جاتا ہے.اسی طرح گو کشمیر کی آزاد تحریک کو اس وقت تک پاکستان نے تسلیم نہیں کیا لیکن اس سے مشورہ لینا بین الاقوامی قانون کے خلاف نہیں.حال ہی میں سپین کی ایسی حکومت جس کے پاس سپین کے ملک کا ایک انچ بھی نہیں ہے، اس کے ایک وزیر کو حکومت برطانیہ کے بعض عہدہ داروں نے بلایا اور اس سے مشورہ لیا.سپین کی گورنمنٹ نے اس پر احتجاج بھی کیا لیکن حکومت برطانیہ نے اس کی پرواہ نہیں کی.اس سے پہلے اسی آزاد حکومت سے فرانس کے وزراء مشورے کر چکے ہیں.پس گو کشمیر کی آزاد حکومت پاکستان کے نزدیک ایک تسلیم شدہ حکومت نہیں لیکن سیاسی رواج کے مطابق ان سے غیر آئینی گفتگو کرنا پاکستان کے لئے منع نہیں اور کشمیر کے متعلق کسی فیصلہ سے پہلے ان لوگوں کے خیالات کا معلوم کرنا نہایت ضروری ہے.اگر ایسا نہ کیا گیا تو کشمیر کی آبادی کا وہ حصہ جو شیخ عبداللہ کے ساتھ ہے وہ تو پہلے ہی پاکستان کا مخالف ہے ، اس غلطی کی وجہ سے وہ حصہ بھی مخالف ہو جائے گا جو اس وقت پاکستان کے حق میں ہے اور پاکستان کی سرحد نہ صرف حکومت کے تعلقات کے لحاظ سے بلکہ رعایا کے تعلقات کے لحاظ سے بھی غیر محفوظ ہو جائے گی.ہم پھر یہ کہہ دینا چاہتے ہیں کہ اس وقت تک جو خبریں ہیں وہ غیر سرکاری ہیں ممکن ہے وہ جھوٹی ہوں اور خدا کرے وہ جھوٹی ہوں لیکن چونکہ یہ خطرہ ہے کہ ان کے اندر کوئی سچائی بھی پائی جاتی ہو اس لئے ہمارا فرض ہے کہ ہم وقت سے پہلے حکومت اور پبلک کو ان کے فرائض کی طرف توجہ دلا دیں.بڑے بڑے سمجھ دار بعض دفعہ غلطیاں کر جاتے ہیں اور حکومت کے وزراء کا اندرونی اور بیرونی حالات سے واقف ہونا اس بات کی ضمانت نہیں ہوتا کہ وہ کبھی غلطی نہیں کریں گے جمہوری حکومتوں میں اخبارات کا یہ حق سمجھا جاتا ہے کہ وہ حکومت کو اس کے فرائض کی طرف توجہ

Page 342

انوارالعلوم جلد ۱۹ ۳۱۹ الفضل کے اداریہ جات دلائیں.کبھی اخبارات حق پر ہوتے ہیں اور کبھی حکومت حق پر ہوتی ہے ان دونوں کی آزادانہ رائے ایک دوسرے کی رائے کی اصلاح کر کے ملک کی بہتری کا موجب ہوتی رہتی ہے.پس ہم اپنا فرض ادا کر رہے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت ہمارے مخلصانہ خیالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی ایسی غلطی نہیں کرے گی جو آئندہ پاکستان کے لئے نقصان کا موجب ہو جائے اور جس کی وجہ سے کشمیر اور صوبہ سرحد کے مسلمانوں سے اس کے تعلقات بگڑ جائیں.پاکستان اس سے پہلے کشمیر کے متعلق یہ تجویز پیش کر چکا ہے کہ ہندوستان یونین کی فوجیں وہاں سے واپس بلا لی جائیں اور ادھر پاکستان اپنا اثر اور رسوخ استعمال کر کے افغان قبائل کو وہاں سے واپس لوٹنے پر مجبور کرے.اس کے بعد ایک آزاد ماحول کے ماتحت ریاست کشمیر اور جموں کے لوگوں سے رائے لی جائے.پھر جس طرف ان کی اکثریت ہو اس کے مطابق کشمیر کی حکومت کا فیصلہ کیا جائے.یہ تجویز بالکل معقول اور انصاف کے مطابق اور دُوراندیشانہ تھی.اگر یہی تجویز اس وقت پاس ہوئی ہے تو ہم اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے بشرطیکہ ایک اور امر کا بھی اس میں خیال رکھا جائے اور وہ یہ ہے کہ جموں اور کشمیر میں بسنے والی قوم ایک نہیں جموں اور کشمیر کی قومیں اسی طرح مختلف مذہب اور مختلف نسل رکھتی ہیں جس طرح کہ ہندوستان کی قو میں.جموں کا ڈوگرہ الگ نسل سے تعلق رکھتا ہے اور الگ مذہب سے تعلق رکھتا ہے ، جموں کا مسلمان الگ نسل اور الگ مذہب سے تعلق رکھتا ہے، ریاسی اور میر پور کا مسلمان بالکل الگ قوم اور نسل کا ہے ، مگر ایک حد تک پونچھ کے لوگوں سے اس کا تعلق ہے.پونچھ، میر پور اور ریاسی کے مسلمانوں کو ایک گروپ میں شامل کیا جا سکتا ہے.اِن لوگوں کی رشتہ داریاں راولپنڈی ، جہلم اور گجرات کے ساتھ ہیں.کشمیر ویلی کے مسلمان بالکل علیحدہ ہیں ان کی زبان اور ہے اور ان کی قوم اور ہے اور ضلع مظفر آباد کے لوگ بالکل الگ قوم کے ہیں وہ ہزارہ کے لوگوں سے رشتہ داری رکھتے ہیں اور سواتی قوم سے ان کے تعلقات ہیں اس لئے وہ پٹھانوں کی طرف زیادہ مائل ہیں یہ نسبت پونچھوں اور کشمیریوں کے.بارہ مولا کے اوپر کے علاقے پہاڑی ہیں اور گلگت تک ان علاقوں کی بسنے والی قو میں ایک طرف تو چینی نسل کے اثرات کے نیچے ہیں تو دوسری طرف افغانی نسل کے اثرات کے نیچے ہیں.بہر حال یہ قومیں مخلوط ہیں مگر کسی صورت میں بھی ڈوگروں یا کشمیر یوں

Page 343

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۲۰ الفضل کے اداریہ جات کے ساتھ ان کا واسطہ نہیں.یہ پانچ علاقے ہیں اگر ہندوستان کی حکومت کا فیصلہ کرنے سے پہلے سندھ، پنجاب اور نارتھ ویسٹرن پر اونس کی رائے کو ہندوستان کے دوسرے لوگوں کی رائے سے علیحدہ رکھنے کی اہمیت تسلیم کی گئی تھی تو کوئی وجہ نہیں کہ ان لوگوں کی رائے بھی علیحدہ علیحدہ نہ لی جائے.پس ہمارے نزدیک میر پور، ریاسی اور پونچھ کی رائے شماری الگ ہونی چاہیے اور بالغ افراد کے حق رائے شماری پر اس کی بنیاد ہونی چاہئے.اسی طرح ضلع جموں اور ضلع اور دھم پور کی رائے شماری الگ ہونی چاہئے.ضلع مظفر آباد کی الگ ہونی چاہئے اور کشمیر ویلی کی الگ ہونی چاہئے اور بارہ مولا کی اوپر کی پہاڑیوں کے باشندوں کی جو گلگت اور تبت تک چلے جاتے ہیں الگ رائے شماری ہونی چاہئے.اگر کسی ملک کے تمام باشندوں کی اکٹھی رائے شماری ہی قانون ہے تو ہندوستان میں ہندوؤں کی رائے مسلمانوں سے زیادہ تھی تو پھر پاکستان کے علیحدہ کرنے کا حق کس طرح پیدا ہوا.اگر پاکستان کو علیحدہ کرنے کا حق جائز حق تھا تو کوئی وجہ نہیں کہ جموں اور ریاست کشمیر کے اندر بسنے والے پانچ علاقوں کا الگ الگ حق نہ سمجھا جائے.یہ لوگ رائے دینے کے بعد پھر فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آیا وہ اکٹھے رہنا چاہتے ہیں یا الگ حکومتیں قائم کرنا چاہتے ہیں.موجودہ حالات کے لحاظ سے ہم سمجھتے ہیں کہ یقیناً پونچھ ، ریاسی اور میر پور پاکستان میں شامل ہو جائیں گے.اسی طرح مظفر آباد بھی پاکستان کے حق میں ووٹ دے گا اور بارہ مولا سے اوپر کے پہاڑی لوگ جن کی سرحد روس اور چین کی سرحد سے ملتی ہے ، وہ بھی یقیناً پاکستان کے حق میں ووٹ دیں گے.ان علاقوں کا بدھ بھی مسلمانوں کے ساتھ ہے ڈوگروں کے ساتھ نہیں.ریاست کی مدد سے وہاں کی تمام تجارت سکھوں کے قبضہ میں ہے اور ان کی لوٹ مارا نتہاء کو پہنچ چکی ہے.نہایت سستی قیمتوں پر چیزیں خریدی جاتی ہیں اور میں گنے زیادہ قیمت پر لا کر کشمیر اور پنجاب میں بیچی جاتی ہیں حالانکہ یہ تجارت وہاں کے باشندوں کا حق ہے جو بدھ اور مسلمان ہیں مگر حکومت کی مشینری ان لوگوں کو آگے نہیں آنے دیتی.کوئی وجہ نہیں کہ ان لوگوں کو جب وہ نسلی اور لسانی طور پر باقی کشمیر کے لوگوں سے الگ ہیں ، آزادانہ طور پر رائے دینے کا حق نہ دیا جائے اور اگر ان کے ملک کی رائے دوسرے صوبوں سے الگ فیصلہ کرے تو ان کو علیحدگی کا حق نہ دیا جائے.پاکستان نے جو حق اپنے لئے مانگا تھا کوئی وجہ نہیں کہ وہی حق

Page 344

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۲۱ الفضل کے اداریہ جات گلکت ، مظفر آباد، کشمیر اور پونچھ، میر پور اور ریاسی کو نہ دیا جائے اور ان کے اس حق کی تائید میں پاکستان کی گورنمنٹ اور پاکستان کی رعایا آواز نہ اُٹھائے.ہم کشمیر کے متعلق مشکوک ہیں کہ آیا کشمیر ویلی کے لوگ اس وقت پاکستان کے حق میں ووٹ دیں گے یا نہیں دیں گے کیونکہ کشمیر کے نائب وزیر شیخ عبداللہ نے اپنے چند دنوں کے اقتدار میں بہت سے قومی لیڈروں کو گرفتار کر لیا ہے اور بہت سے قومی لیڈر چھپے پھرتے ہیں جب تک کشمیر ویلی آزادی کے بعد دو تین مہینے غیر جانبدار افسروں کے ماتحت نہ رہے، اس کے باشندوں کی رائے آزادانہ رائے نہیں کہلا سکتی.پس انصاف کے مطابق فیصلہ جس کی تائید پاکستان حکومت اور پاکستان کی رعایا کو کرنی چاہئے یہی ہے کہ:.(۱) پہلے تو جموں اور کشمیر سے ہندوستانی فوج کو واپس بلایا جائے.(۲) افغان اور دوسرے لوگ جو کشمیر کے باہر کے ہیں ان کو بھی واپس کیا جائے.اس کے بعد ایک غیر جانبدارانہ حکومت قائم کی جائے اور یونان کے بادشاہ کی طرح جموں کے راجہ کو مجبور کیا جائے کہ جب تک ملک کے بالغوں کی رائے شماری کے بعد جموں اور کشمیر سٹیٹ کی آئندہ ساخت کا فیصلہ نہ ہو جائے.اور وہ فیصلہ اُس کے حق میں نہ ہو، اُس وقت تک مہا راجہ جموں اور کشمیر سے باہر رہیں.جموں اور کشمیر سٹیٹ یونان سے زیادہ آزاد نہیں.اگر یونان کے بادشاہ پر امریکہ اور انگلستان یہ زور ڈال سکتے تھے کہ تا فیصلہ وہ یونان سے باہر رہے تو کشمیر کے مہا راجہ سے یہ شرط کیوں نہیں کی جاسکتی کہ وہ جموں اور کشمیر کے لوگوں کے فیصلہ تک کشمیر سے باہر رہے اور اُس وقت تک ایک غیر جانبدار حکومت جموں اور کشمیر میں قائم کی جائے.(۳) گزشتہ ایک سال کے اندر جتنے سکھ اور ہندو جموں اور کشمیر میں باہر سے آ کر بسے ہیں ، اُن سب کو وہاں سے رخصت کر دیا جائے.(۴) وہ تمام کشمیری ، مظفر آبادی ، پونچھی اور جموں کے صوبہ کے مسلمان جو پچھلے بارہ مہینے کے عرصہ میں جموں اور کشمیر سٹیٹ سے چلے گئے ہیں اُن کو دوبارہ لا کر آباد کیا جائے.اس کے بعد ایک آزاد کمیشن کی نگرانی میں ان پانچوں حلقوں سے جو مذہبی اور نسلی اختلاف رکھتے ہیں الگ الگ رائے شماری کی جائے جو جو علاقہ پاکستان میں ملنے کا فیصلہ دے یا آزاد ہونے کا

Page 345

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۲۲ الفضل کے اداریہ جات فیصلہ دے اُسے پاکستان میں ملنے کی اجازت دی جائے یا آزاد ہونے کی اجازت دی جائے اور جو علاقہ ہندوستان سے ملنے کا فیصلہ کرے اُس کو ہندوستان سے ملنے کی اجازت دی جائے.یہی ایک جائز اور منصفانہ طریق فیصلہ کا ہے چونکہ صحیح آراء شماری اُس وقت تک نہیں ہو سکتی جب تک کہ نئے آئے ہوئے آدمیوں کو کشمیر سے نکالا نہ جائے اور پرانے بھاگے ہوئے لوگوں کو واپس لا کر بسایا نہ جائے اس لئے لازماً مردم شماری سے پہلے پانچ چھ مہینے کا وقفہ دینا ضروری ہوگا.اور یہ پانچ چھ مہینے کا وقفہ اگر کسی غیر جانبدار حکومت کے ماتحت نہ دیا گیا تو یہ کام کبھی بھی صحیح طور پر تکمیل تک نہ پہنچے گا.پس نہ صرف یہ ضروری ہے کہ آراء شماری ایک آزاد کمیشن کے ما تحت ہو بلکہ یہ بھی ضروری ہے کہ ایک غیر جانبدار حکومت فوراً کشمیر میں قائم کر دی جائے جو چھ مہینے کے عرصہ میں تمام نئے آئے ہوئے لوگوں کو کشمیر اور جموں سے نکال دے اور پرانے باشندوں میں سے بھاگے ہوئے لوگوں کو واپس بلا کر اپنے اپنے علاقوں میں بسائے تب اور صرف تب آراء شماری ملک کی حقیقی رائے کا آئینہ ہوگی.بلکہ ہمارے نزدیک یہ بھی ضروری ہونا چاہئے کہ قریب میں جو مردم شماری ہو چکی ہے اُس کے مطابق مسلمانوں اور ہندوؤں کو حق دیا جائے کیونکہ وہ لاکھوں مسلمان جو جموں میں مار دیا گیا ہے، انہوں نے مسلمانوں کی مردم شماری کو اور بھی کم کر دیا ہے.اگر کسی قوم کے افراد کو مار کر رائے شماری لینا انصاف کا طریقہ ہو سکتا ہے تو پھر مسلمانوں کو بھی موقع دیا جائے کہ وہ بھی دو تین مہینہ کے عرصہ میں جموں سے ہندوؤں کا خاتمہ کر لیں تو اُس کے بعد رائے شماری کی جائے.مصنوعی حالات کے ماتحت مردم شماری ہرگز جائز اور درست نہیں ہوسکتی.پس اگر آٹھ لاکھ مسلمانوں میں سے آج ایک لاکھ رہ گیا ہے تو یہ نہیں سمجھا جائے گا کہ جموں کے دس لاکھ ہندوؤں کے مقابلہ میں ایک لاکھ مسلمان ہے بلکہ انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ اگر گزشتہ مردم شماری میں جموں کے صوبہ میں دس لاکھ ہندو تھا اور آٹھ لاکھ مسلمان تھا تو سات لاکھ مسلمانوں کے مار دینے کی وجہ سے یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ اب گیارہ افراد میں سے دس ہندو ہیں.بلکہ انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ قاتلوں کو اُن کے جرم کی سزا ملے نہ کہ مظلوموں کو اُن کی مظلومیت کی.یہ کوئی انصاف نہیں کہ پہلے ایک قوم کو قتل کر دیا جائے پھر اُس کو اقلیت والے حقوق دے دیئے جائیں پس چاہئے تو یہ کہ ظالم قوم کو خواہ وہ اکثریت میں

Page 346

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۲۳ الفضل کے اداریہ جات ہے اقلیت میں تبدیل کر دیا جائے مگر کم سے کم یہ تو ہو کہ جو بھی مسلمان بچے ہیں اُن کو اتنی آراء کا حق دیا جائے جتنی آراء کا حق گزشتہ مردم شماری کے مطابق مسلمانوں کو حاصل تھا اور مرنے والوں کے ووٹ بھی مسلم اکثریت کے حق میں سمجھے جائیں کیونکہ یہ تو صاف اور سیدھی بات ہے کہ وہی مسلمان قتل کئے گئے ہونگے جو ڈوگروں کے خلاف رائے رکھتے ہوں گے.پس ہر مسلمان جو مارا گیا یہ سمجھا جانا چاہئے کہ اُس کی رائے یقینا ڈوگرہ راج کے خلاف تھی.ورنہ یہ کیونکر ممکن ہوسکتا ہے کہ وہ مسلمان جس کی رائے ڈوگرہ راج کے مطابق تھی اُس کو ڈوگروں نے مار دیا ہو.الفضل لا ہور ۳۰ / نومبر ۱۹۴۷ء )

Page 347

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۲۴ الفضل کے اداریہ جات اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ.هُوَ النَّاصِرُ پاکستان اور ہندوستان یونین صلح یا جنگ ہندوستان کے ٹکڑے ہو کر پاکستان اور ہندوستان یونین کا قیام ایسا اچانک اور اتنی جلدی ہوا ہے کہ حالات کو اُن کی اصلی شکل میں دیکھنا بہت سے لوگوں کے لئے ناممکن ہو گیا ہے اور اسی کا یہ نتیجہ پیدا ہوا کہ لاکھوں لاکھ آدمی دونوں طرف سے مارا گیا ہے.اتنی تعداد میں لوگوں کو اپنا وطن چھوڑ کر اتنے قلیل عرصہ میں ہجرت کرنی پڑی کہ اس کی مثال دنیا کی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی.کروڑ پتی کنگال ہو گئے ہیں اور غریب فقیر اور بھیک مانگے.عورت کی عزت جو تمام دُنیا میں ایک تسلیم شدہ قیمتی چیز ہے اُسے برباد کرنے کی اتنی وسیع کوشش کی گئی ہیں کہ شاید کئی کئی صدیوں کے واقعات ملا کر بھی اُس کے برابر نہیں پہنچ سکتے.دونوں طرف ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جن کی کچی خواہش ہے کہ کسی طرح محبت اور آشتی کے ساتھ تمام معاملات کو طے کیا جائے لیکن دونوں طرف ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو ایک دوسرے کے علاقہ کو فتح کرنے کی خوا ہیں دیکھ رہے ہیں اور مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہ لوگ ہندوستان یونین کی طرف زیادہ ہیں به نسبت پاکستان کے.اور شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ ہندوستان یو نین رتبہ کے لحاظ سے اور مال کے لحاظ سے بڑی ہے اور وہاں کا رہنے والا فتح کے خواب بڑی آسانی سے دیکھ سکتا ہے لیکن یہ روح اور ایسے خیالات ہندوستان اور پاکستان دونوں کیلئے مضر ہیں.عارضی طور پر دونوں ملک اگر اپنی اپنی سرحدوں کی حفاظت کریں اور دفاع کے نقطہ نگاہ کے ماتحت اپنی فوجوں کی تنظیم کا

Page 348

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۲۵ الفضل کے اداریہ جات خیال کریں تو یہ ایک جائز ہی نہیں ضروری بات ہے.بڑے سے بڑا امن پسند پاکستان حکومت کو کہہ سکتا ہے کہ تم اپنے دفاع کا انتظام کرو اور بڑے سے بڑا امن پسند ہندوستان یو نین کو بھی کہہ سکتا ہے کہ تم اپنے دفاع کا انتظام کرو.نہ صرف اس لئے کہ دوستی اور محبت کا تقاضا یہ نہیں ہوتا کہ کوئی ملک اپنے آپ کو دفاع کے لئے تیار نہ رکھے بلکہ اس لئے بھی کہ بعض لوگ یہ اعلان کر رہے ہیں کہ طاقت اور زور سے ہم دوسرے کے علاقہ کو فتح کریں گے.مسٹر گاندھی اور پنڈت نہرو اور بہت سے اور کانگرسی جو نیشنلسٹ خیالات کے ہیں وہ بار بار اعلان کر چکے ہیں کہ ہم ہندوستان کے اتحاد کے متمنی ہیں اور اس کے لئے کوشش کریں گے لیکن ہماری یہ کوششیں جنگ اور طاقت کی صورت اختیار نہیں کریں گی بلکہ ہم صلح اور محبت اور آشتی کے ساتھ ایسا کرنے کی کوشش کریں گے اور اس بات کا کون انکار کر سکتا ہے کہ اگر صلح اور آشتی کے ساتھ یہ دونوں ملک اکٹھے ہو جائیں یا بہت حد تک ان میں اتحاد پیدا ہو جائے تو یہ نہایت ہی اعلیٰ اور نہایت مبارک بات ہوگی.ملک کی تقسیم تو محض اس خیال سے تھی کہ موجودہ حالت میں مسلم اقلیت کو ہندو اکثریت سے اُس کے جائز حقوق نہیں مل سکتے.اگر کسی وقت آئندہ جا کر یہ تسلی ہو جائے کہ اب یہ خرابی پیدا نہیں ہوگی تو کم سے کم میری خواہش تو یہی ہوگی کہ یہ اختلاف دور ہو جائے اور کسی نہ کسی اچھی بنیاد پر یا تو دونوں مملک اکٹھے ہو جائیں یا اپنی یونین بنالیں.میں تو ہمیشہ سے اس بات کا قائل رہا ہوں کہ برطانوی کامن ویلتھ کے اصول پر اور آزاد حکومتیں بھی اس گروہ میں شامل ہوتی چلی جائیں اور ساری دنیا اتفاق کی ایک لڑی میں پروئی جائے.برطانوی کامن ویلتھ کے اصول پر کسی حکومت کی آزادی میں کسی قسم کا بھی فرق نہیں پڑتا لیکن اتحاد اور یجہتی کی ایک صورت پیدا ہوتی چلی جاتی ہے.میں تو کبھی بھی یہ سمجھ نہیں سکا کہ کوئی ملک جو اپنے لئے آزادی چاہتا ہو وہ کیوں برطانوی کامن ویلتھ میں شامل نہ ہو اور ڈرے کہ اس طرح اُس کی آزادی میں کسی قسم کا فرق آ جائے گا.یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ اور روس ، آسٹریلیا اور کینیڈا سے ہرگز زیادہ آزاد نہیں ہیں.صرف اتنا فرق ہے کہ آسٹریلیا اور کینیڈا نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے ملک کے اہم مسائل کے متعلق جو بین الاقوامی سیاسی یا اقتصاسی تعلقات یا دفاع ملک کے معاملات کے ساتھ تعلق رکھتے ہونگے کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے آپس میں اور دوسری

Page 349

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۲۶ الفضل کے اداریہ جات ڈومینینز سے باہمی مشورہ کر لیا کریں گے گویا اُنہوں نے صرف دو گہرے دوستوں کی طرح ایک دوسرے کو راز دار بنانے کا فیصلہ کیا ہے.یہ فیصلہ نہیں کیا کہ اُن میں سے ایک دوسرے کا افسر ہوگا.پس اُنہوں نے اپنی آزادی فروخت نہیں کی ، دوستی مول لی ہے اور دوستی کا مول لینا قطعاً آزادی کا فروخت کرنا نہیں کہلا سکتا.جب یہ میرا خیال دنیا کی آزاد کہلانے والی حکومتوں کے متعلق بھی رہا ہے تو میں اس نظریہ پر کس طرح تسلی پا سکتا ہوں کہ جو ملک پہلے متحد تھے اُن کو پھاڑ پھاڑ کر اور تقسیم کر دیا جائے.یہ میں مانتا ہوں کہ کبھی ایک ملک یا قوم یا مذہب کے باشندوں کی عزت اور آبرو اور مالی حالت بعض دوسروں قوموں یا ملکوں کے ہاتھ میں اس بُری طرح آ جاتی ہے کہ وہ پھنسی ہوئی قوم آزادی کا سانس لینے کے قابل ہو ہی نہیں سکتی.جب تک کہ اُسے دوسرے کے قبضہ سے نکال کر باہر نہ کیا جائے.اور میرے نزدیک یہی حالت مسلمانوں کی اس وقت ہندوستان کی تھی لیکن اس حالت کے بدل جانے پر اور مسلمانوں کا ایک علیحدہ وجود بن جانے پر اگر کوئی ایسی صورت نکل سکے کہ پاکستان اور ہندوستان اپنی آزادیوں کو قائم رکھتے ہوئے پھر متحد ہو جائیں تو اس سے زیادہ اچھی بات اور کیا ہو سکتی ہے.ایسا متحدہ ہندوستان یقیناً ایشیاء میں ایک بہت بڑا درجہ حاصل کر سکتا ہے.میرے نزدیک مسلمانوں کو جو کچھ چاہئے وہ یہ ہے کہ بوجہ اس کے وہ ہندوستان میں دس کروڑ کے قریب ہیں.ایک ایسا ملک اُن کو مل جائے جس میں وہ اپنی تہذیب اور اپنے تمدن کو آزادانہ طور پر ترقی دے سکیں اور اپنی گری ہوئی اقتصادی حالت کو سُدھار سکیں.اگر ایسا ہو جائے اور جب ایسا ہو جائے تو پھر وہ اپنے ملک اور ہمسایہ ملک کی عزت اور رتبہ کی ترقی کیلئے اگر اُس ملک سے کوئی سمجھوتہ کریں اور کسی ایسی صورت کا اُس کے ساتھ تصفیہ کر لیں جس سے وہ دونوں ملک ایک قسم کی یونین کی صورت اختیار کر لیں بغیر اس کے کہ ان دونوں ملکوں میں سے کسی ایک کی آزادی میں بھی کوئی فرق آتا ہو اور پاکستان اس قابل رہے کہ وہ اسلامی سیاسیات میں آزادی سے حصہ لے سکے اور مسلمان ممالک کی تائید ہر میدان میں کر سکے تو میں سمجھتا ہوں کہ ایسے اتحاد کا نتیجہ نہ صرف یہ کہ دونوں ملکوں کی عزت اور نفوذ کے بڑھنے کی صورت میں پیدا ہوگا بلکہ وہ ساڑھے چار کروڑ مسلمان جو ہندوستان میں رہتے ہیں اُن کی جانیں بھی زیادہ محفوظ ہونگی اور وہ عزت کے ساتھ

Page 350

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۲۷ الفضل کے اداریہ جات ہندوستان میں رہ سکیں گے اور وہ کروڑ، ڈیڑھ کروڑ ہند و جو پاکستان میں رہتا ہے وہ بھی عزت اور آبرو کے ساتھ اس ملک میں رہ سکے گا.اور اس سے بھی بڑھ کر یہ فائدہ ہوگا کہ ایشیاء کی غلامی کی زنجیریں جو ایک سو سال سے بھی زیادہ عرصہ سے ایشیائیوں کے ہاتھوں اور پاؤں میں پڑ چکی ہیں وہ اس اتحاد کی وجہ سے جلد سے جلد ٹوٹنا شروع ہو جائیں گی اور پھر یہ مزید فائدہ ہوگا کہ ہندوستان جو آئندہ آنے والی جنگ میں یقیناً سخت خطرہ میں پڑنے والا ہے وہ اس جنگ میں کامیاب مقابلہ کر سکے گا ورنہ اس وقت تو یہ حالت ہے کہ فوجی طاقت نسبتی طور پر پاکستان کے ہاتھ میں زیادہ ہے اور پاکستان ہی ان سرحدوں پر واقعہ ہے جس طرف سے خطرہ کا امکان ہوسکتا ہے بلکہ جو خطرہ پیش آنے والا ہے اُس کا مقابلہ کرنے کیلئے جتنی رقم کی ضرورت ہے وہ پاکستان کے پاس نہیں ہے نہ قریب کے عرصہ میں ہوسکتی ہے.اگر ایسی کوئی جنگ ہوئی تو اُس کے لئے شاید چالیس لاکھ سے بھی زیادہ سپاہی کی ضرورت ہوگی.چالیس لاکھ سپاہی کے لڑوانے کیلئے کم سے کم چو بیس ارب سالانہ خرچ ہوگا.یہ چوہیں ارب سالانہ پاکستان اپنی تمام قربانی کے باوجود بھی مہیا نہیں کر سکتا لیکن دوسری طرف ہندوستان بھی چالیس لاکھ اچھا سپاہی مہیا نہیں کر سکتا.دوسرے سرحد پر پاکستان کا ملک واقعہ ہونے کی وجہ سے وہ پاکستان سے معاہدہ کئے بغیر سرحدوں کی حفاظت میں حصہ بھی نہیں لے سکتا لیکن پاکستان کی امداد سے ایک ایسی جنگ کے لئے جو قومی جنگ ہوگی وہ چوبیس ارب روپیہ مہیا کر سکتا ہے.پس ہندوستان یعنی وہ ملک جس کو پھاڑ کر پاکستان اور ہندوستان یونین بنایا گیا ہے، اُس کی حفاظت اور آئندہ ترقی کے لئے نہایت ضروری ہے کہ پاکستان اور ہندوستان یونین کے درمیان باعزت سمجھوتہ ہو.غیر ملکی لوگوں کی ریشہ دوانیاں ابھی سے ہندوستان اور پاکستان میں شروع ہیں وہ سطح کے نیچے دبی ہوئی ہیں لیکن ان کے سطح کے نیچے دبے ہونے کی وجہ سے اُن کو حقیر نہیں سمجھنا چاہئے.اندرہی اندر آگ سلگ رہی ہے دونوں ملکوں کو ہوشیار ہو جانا چاہئے اور ایک دوسرے سے بے اعتنائی اور بے رخی برتتے ہوئے اپنے ملک کی تباہی کے سامان نہیں پیدا کرنے چاہئیں.جہاں تک اندرونی حفاظت کا سوال ہے پاکستان کو پورا حق ہے کہ وہ اپنی تمام سرحدوں کی حفاظت کرے.ان سرحدوں کی بھی جو ہندوستان یونین کی طرف ہیں اور ان سرحدوں کی بھی جو

Page 351

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۲۸ الفضل کے اداریہ جات دوسری طرف ہیں یہ ایک قومی حق ہے جس پر ہندوستان یو نین کو بُرا منانے کی کوئی وجہ نہیں اور اس حق کا استعمال دوستی کے خلاف ہر گز نہیں.انگلستان اور یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ دونوں دوست ہیں لیکن دونوں اپنی سرحدوں کی بھی حفاظت کر رہے ہیں اور فو جیں اور جنگی سامان بھی پوری طرح تیار کر رہے ہیں.یہی حال عراق، شام، فلسطین اور مصر کا ہے.پس ہر ملک کا اپنے دفاع کے لئے کوشش کرنا ایک طبعی حق ہوتا ہے اس پر بُرا منانا حماقت اور بے وقوفی ہوتی ہے.اگر ہندوستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرے جن میں اس کی مغربی سرحد بھی شامل ہے جو پاکستان سے ملتی ہے تو یہ بھی اس کا طبعی حق ہوگا اور پاکستان کو اس کے خلاف کوئی شکایت پیدا نہیں ہونی | چاہئے ، اسی طرح جس طرح ہندوستان کو پاکستان کے خلاف کوئی شکایت نہیں پیدا ہونی چاہئے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ضروری نہیں کہ ہمیشہ حکومت کی عنان ۶ سے صلح کن لوگوں کے قبضہ میں رہے.ہوسکتا ہے کہ جس طرح پچھلے دنوں میں ہندوستان یونین جتھوں کو فسادیوں اور لوٹ مار سے روک نہیں سکتی تھی اسی طرح آئندہ کوئی تحریک ایسی پیدا ہو جائے جس میں کچھ طاقتیں ہندوستان سے آزاد ہو کر پاکستان پر حملہ کر دیں.اسی طرح ہو سکتا ہے کہ پاکستان میں کوئی ایسا گر وہ پیدا ہو جائے کہ وہ ہندوستان یونین پر حملہ کر دے.پس اس احتمال کو مدنظر رکھتے ہوئے اگر دونوں حکومتیں اپنی اپنی سرحدوں کو مضبوط کریں تو یہ نہ صرف جائز بلکہ ضروری احتیاط ہوگی اور اس پر ہرگز دونوں میں سے کسی فریق کو بھی ناراض نہیں ہونا چاہئے.مگر اس کے ساتھ ساتھ ہی دونوں حکومتوں کو اس بارہ میں زیادہ سے زیادہ تعاون اور اتحاد کرنے کی کوشش کرنی چاہئے کہ ان کی سیاسی اور اقتصادی اور دفاعی جد و جہد ایک دوسرے کی تائید کیلئے ہو اور ایک دوسرے کی مدد کے ساتھ وہ ہندوستان اور ایشیا کے امن کو قائم کرنے میں کامیاب ہو جائیں جس کا سب سے زیادہ فائدہ یقیناً مسلمانوں اور ہندوؤں ہی کو پہنچے گا اس لئے کہ مسلمان مختلف ممالک کی آبادی کو ملا کر ایک بہت بڑی حیثیت ایشیا میں رکھتے ہیں اور ہندو ہندوستان کی آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بہت بڑی تعداد پر مشتمل ہیں اور تیسرے نمبر پر چینیوں کو بھی فائدہ پہنچے گا کیونکہ وہ بھی بڑی بھاری تعداد میں ہیں.ایشیا ایک لمبے عرصہ تک غلام رہ چکا ہے.اب وقت آ گیا ہے کہ اس کی آزادی کیلئے کوشش کی جائے اور پاکستان اور ہندوستان کی آزادی کا اس کام

Page 352

انوارالعلوم جلد ۱۹ ۳۲۹ الفضل کے اداریہ جات کی تکمیل کیلئے ایک خدائی سامان ہے اس سامان کو بیوقوفی کے ساتھ ضائع نہیں کر دینا چاہئے.ہندوستان اور پاکستان کے اتحاد کے ہرگز یہ معنی نہیں کہ دونوں طاقتوں میں سے کوئی بھی اپنی آزادی کو کھو دے.ان آزادیوں کو قائم رکھتے ہوئے بھی یہ دونوں ملک ایک ہو سکتے ہیں اس سے بھی زیادہ ایک جتنا کہ وہ ایک ہندوستان کے وقت میں تھے اور پھر یہی قدم مزید اتحاد کے لئے رستہ کھول سکتا ہے.ہمیں جذبات کی رو میں نہیں بہنا چاہئے ہمیں موجودہ صورت حالات کو تسلیم کرتے ہوئے اختلاف کی خلیج کو پاٹنے کی کوشش کرنی چاہئے.جو شخص یہ کوشش کرتا ہے کہ جو اتحاد ہو وہ میری ہی پیش کردہ صورت کے مطابق ہو وہ بے وقوفی کرتا ہے اور وہ کامیاب نہیں ہوسکتا سوائے تشدد اور خونریزی کے لیکن جو شخص واقعات کو ان کی اصل شکل میں دیکھنے کی کوشش کرتا ہے اور پھر اپنے لئے ان واقعات کی روشنی میں ایک نیا راستہ ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہے وہ شخص اپنے نفس کی عزت نہیں چاہتا بلکہ وہ صرف یہی چاہتا ہے کہ اس کا ملک جس طرح بھی ہو ا تحاد کی راہ پر چل پڑے.ایسے شخص کا نظریہ چونکہ خود غرضی کے ماتحت نہیں ہوتا بلکہ قومی خدمت کے اثر کے نیچے ہوتا ہے اس نظریہ کی کامیابی کے بیسیوں سامان پیدا ہو سکتے ہیں اور اس نظریہ پر عمل کر کے کامیابی زیادہ سہولت سے حاصل کی جاسکتی ہے.پس میں پاکستان اور ہندوستان کے سر بر آوردہ لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ان زخموں کو مندمل کرنے کی کوشش کریں جو پیدا ہو چکے ہیں اور ان دونوں ملکوں کونئی پیدا شدہ صورتِ حالات کی روشنی میں زیادہ سے زیادہ متحد کرنے کی کوشش کریں.اور ان خیالات کو ملک میں پہننے نہ دیں کہ جلد سے جلد نئے نئے کسٹمز لگائے جائیں اور پروانہ راہ داری جاری کیا جائے اور ایک دوسرے کی زبان کو کچلا جائے.جن چیزوں کے جاری کرنے سے کوئی خاص فائدہ ملک کی آزادی کو نہیں پہنچتا ان کے جاری کرنے میں آخر کیا لطف ہے.مسدود شدہ اتحاد کے راستوں کو کھولنا ہما را فرض ہے ان کے بند کرنے سے ہم اپنے راستے میں کانٹے بوئیں گے.الفضل لا ہو ر ۴ / دسمبر ۱۹۴۷ء )

Page 353

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۳۰ الفضل کے اداریہ جات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خطرہ کی سُرخ جھنڈی ہم نے پہلے بھی بعض ایسے مواقع پر حکومت اور پالک کو توجہ دلائی ہے جب کہ پاکستان کیلئے خطرہ کی صورتیں پیدا ہو رہی تھیں اب ہم دیکھ رہے ہیں کہ پھر خطرہ کے بادل امڈ رہے ہیں اور ذہنوں میں تشویش پیدا ہو رہی ہے.گاندھی جی نے ہندو مسلمانوں کی صلح کے لئے برت رکھا، کہنے والوں نے کہا کہ اس روزے کے وقت منہ ہندو مسلم جھگڑے کی طرف تھا اور نظریں کشمیر کے مسئلہ پر گڑی ہوئی تھیں جو کچھ کہنے والے نے کہا اُس کے آثار بھی ظاہر ہو گئے.یو.این.او میں پاکستان کا پلڑا جھکتے جھکتے پھر اونچا اُٹھنے لگا اور گاندھی جی کا روزہ ہندوستان کا پلڑا جھکانے میں کامیاب ہو گیا.گویا ایک پتھر سے گاندھی جی نے دو شکار کر لئے.ان کے منہ کی بات بھی پوری ہوگئی اور ان کے دماغ کی بات بھی پوری ہو گئی.گاندھی جی پر کوئی اعتراض نہیں وہ جس چیز کو اچھا سمجھیں اس کے کرنے کا اُن کو پورا حق حاصل ہے.وہ جس تدبیر کو جائز سمجھیں اُس کے اختیار کرنے سے انہیں کوئی روک نہیں سکتا.وہ اپنی عقل سے کام لینے کے عادی ہیں اور سوچنے کی اُن کو عادت ہے.اگر کوئی دوسرا شخص اپنی عقل سے کام نہیں لیتا اور سوچنے کی تکلیف گوارا نہیں کرتا تو اس کا الزام اُس پر ہے نہ گاندھی جی پر.بے عقل انسان ، نظمند انسان پر الزام نہیں لگا سکتا کہ تم نے اپنی عقل کے ذریعہ مجھ سے بازی جیت لی ہے.دنیا میں مساوات کی تائید میں کتنی ہی چیخ و پکار کی جائے اور امتیازات کے مٹانے کا کتنا بھی دعویٰ کیا جائے حقیقت چھپ نہیں سکتی.خدا تعالیٰ نے جو فرق پیدا کئے ہیں وہ قائم رہیں گے اور ضرور رہیں گے.خدا تعالیٰ نے سب انسانوں کو دماغ دیا ہے کسی شخص کا دماغ زیادہ اچھا ہے کسی شخص کا دماغ کم اچھا ہے مگر ہر شخص کو دماغ ملا ہوا ہے.جو اپنے دماغ کو استعمال کرتا ہے وہ ضرور کچھ نہ کچھ روشنی حاصل کر لیتا ہے پیچھے رہ جائے تو رہ جائے مگر بالکل مات نہیں کھا جاتا.گاندھی جی پر اعتراض کرنے والے

Page 354

انوار العلوم جلد ۱۹ ٣٣١ الفضل کے اداریہ جات اتنا تو سوچیں کہ وہ اپنے دماغ کو کیوں استعمال نہیں کرتے.اب گاندھی جی کے روزہ کے نتیجہ میں چاروں طرف لوگ دوڑے پھر رہے ہیں کہ ہندو مسلمان کی صلح ہو جائے.ہند و مسلمان کی صلح سے زیادہ اچھی چیز اور کونسی ہے.ہندو اور مسلمان کی صلح کے بغیر ہمارا ملک جسے ہندوستان کہا جا تا تھا اور تقسیم کے باوجود اب بھی ہم اپنے ذہنوں سے اس ملک کے خیال کو بھلا نہیں سکتے کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا.ہم نے آزادی اس لئے حاصل کی تھی کہ ہم ترقی کریں گے جب تک ہندوستانی ذہنیت پیدا نہ ہوتی دو قوموں کے نظریہ کے باوجود بھی ہم اتفاق اور اتحاد سے آگے قدم بڑھا سکتے تھے.انگلستان اور امریکہ دو تو میں ہیں مگر پھر وہ ایک ہو کر کام کر رہی ہیں.آسٹریلیا اور کینیڈا بھی دو قومیں ہیں مگر وہ متفق ہو کر کام کر رہی ہیں.ساؤتھ افریقہ اور انگلستان بھی دو قو میں ہیں اور قو میں بھی وہ جو ایک دوسرے کے خون میں نہا چکی ہیں مگر پھر بھی وہ متحد ہو کر کام کر رہی ہیں.مسلمان اور ہندو دو قومیں ہی سہی اگر دو قوموں کا نظریہ انہیں الگ الگ حکومتیں بنانے پر مجبور کر رہا تھا تو ایک وطن کا نظریہ انہیں متحد ہو کر کام کرنے کی توفیق بھی دے سکتا تھا اور وہ ترقی کی طرف قدم بڑھا سکتے تھے.اگر ہم سے کوئی پوچھتا تو ہم تو یہی کہتے کہ ہندوستان کو کامن ویلتھ کی حیثیت میں قائم کیا جائے.برٹش کامن ویلتھ کے ممالک نے باوجود ایک دوسرے سے آزاد ہونے کے کیسی طاقت حاصل کی.وہ ایک دوسرے کی کمزوری کا موجب نہیں بلکہ ایک دوسرے کی طاقت کا موجب ہوئے ہیں.اگر ہندوستان میں بھی ایک کامن ویلتھ بن جاتی کوئی لکھا ہوا وفاق نہیں بلکہ ایک سنجیدہ تعاون کی روح کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کام کرنے کا دلی اقرار ہندوستان کی قوموں کے اندر پیدا کیا جاتا اور اسے ایک نام دے دیا جاتا تو صرف وہ نام ہی بہت سے اختلافات کے مٹانے کا موجب ہو جاتا.صرف وہ تعاون کا اقرار ہی مل کر کام کرنے کا راستہ کھول دیتا.برطانوی کامن ویلتھ کے ملکوں کو آخر کس چیز نے اکٹھا کیا ہوا ہے؟ کوئی تحریری معاہدہ نہیں جو ان کو ملائے ہوئے ہے.بس ایک ارادہ ہے جب چاہیں وہ جدا ہونے کا ارادہ کر لیں مگر اس ارادے ہی نے ایک ایسی طاقت ان کو بخش دی ہے کہ باوجود جدا ہونے کے وہ ایک ہیں.مگر وہ وقت تو گزر گیا اب بھی ہم تعاون کے ساتھ بہت کچھ کام کر سکتے ہیں لیکن جبر اور اکراہ کے ساتھ ہم کچھ بھی نہیں کر سکتے اور غلط تدبیریں ہمیں

Page 355

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۳۲ الفضل کے اداریہ جات یقیناً ایسی طرف لے جائیں گی جہاں سے لوٹنا ہمارے لئے مشکل ہو جائے گا.مشرقی اور مغربی پنجاب کی جبری مہاجرت ایک ایسی تلخ حقیقت ہے جس کو سینکڑوں سال کی تاریخ کے اوراق بھی چھپا نہیں سکیں گے.سینکڑوں سیاست دانوں کی تقریریں اس پر پردہ نہ ڈال سکیں گی.اس پر پردہ صرف اسی طرح ڈالا جا سکتا ہے کہ اس ظلم کا ازالہ کیا جائے اور جولوگ جہاں سے آئے ہیں پھر انہیں و ہیں بسایا جائے مگر غلط تدبیروں سے نہ یہ کام ہو سکتا ہے اور نہ دونوں قوموں کے زخم مندمل ہو سکتے ہیں.کہتے ہیں گاندھی جی اس مرض کے علاج کے لئے لاہور آ ئیں گے اور سب سے پہلے ماڈل ٹاؤن میں ہندوؤں اور سکھوں کو بسانے کی کوشش کریں گے اور یہ اُن کا حق ہے کیونکہ دتی کے مسلمانوں کو محفوظ کرنے کیلئے اُنہوں نے روزہ رکھا.بات بظاہر نہایت خوبصورت ہے لیکن ادنی سا تھ بر بھی ہمیں اس کے ایک نقص کی طرف توجہ دلا سکتا ہے اور وہ یہ کہ جس آبادی کے تبادلہ کا فیصلہ باہم ہوا تھا وہ مشرقی اور مغربی پنجاب کے درمیان تھا.دلی اس فیصلہ سے باہر تھی ہمارے نزدیک تو یہ فیصلہ بھی غلط تھا اس فیصلہ نے لاکھوں مسلمانوں کے قدم مشرقی پنجاب سے دُوراً کھاڑ دیئے اُن کو سوچنے کا کوئی موقع ہی نہیں دیا گیا.اُنہیں کہا گیا کہ تمہاری حکومت تم کو اپنے ملک میں بلا رہی ہے اور اس سے مراد مشرقی پنجاب کے افراد پاکستان لیتے تھے حالانکہ مشرقی پنجاب کے مسلمانوں کی حکومت ہندوستان یونین تھی پاکستان نہیں.جس طرح پاکستان یونین کے ہندوؤں اور سکھوں کی حکومت پاکستان گورنمنٹ تھی نہ کہ ہندوستان یونین.بہر حال غلط معاہدہ تھا یا صحیح اس کے نتائج اچھے نکلے یا بُرے.معاہدہ بہر حال یہی تھا کہ مشرقی پنجاب کے مسلمان اگر آنا چاہیں تو مغربی پنجاب اُن کو جگہ دے گا اور مغربی پنجاب کے ہندو اور سکھ اگر جانا چاہیں تو مشرقی پنجاب اُن کو جگہ دے گا.سیاسی ہتھکنڈوں سے اگر چاہیں“ کے الفاظ کے معنی وہ ضرور ایسا کریں“ کے بنالئے گئے اور لاکھوں لاکھ آدمیوں کو اِ دھر سے اُدھر پھینک دیا گیا.اب یہ تدبیر کی جارہی ہے کہ دلی میں مسلمانوں کو امن دیا جائے گا.اس کے بدلہ میں لاہور میں اور ماڈل ٹاؤن میں ہندوؤں اور سکھوں کو بسایا جائے.دتی کے مسلمانوں کو نکالنا معاہدہ کے خلاف تھا.دتی کے مسلمانوں کا نکلنا بھی معاہدہ کے خلاف تھا، دتی کے مسلمانوں کے بدلہ میں لاہور یا ماڈل ٹاؤن کی آبادی کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا.

Page 356

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۳۳ الفضل کے اداریہ جات سوال یہ ہے کہ دتی کے مسلمانوں کو کس بناء پر نکالا گیا تھا؟ تقسیم تو پنجاب ہوا تھا رتی کا صو بہ تو تقسیم نہیں ہوا تھا.تقسیم پنجاب کا اثر دتی کی آبادی پر جا کر کیوں پڑا ؟ کیا دتی کے صوبہ کا کوئی ٹکڑا بھی پاکستان کو ملا ہے جس کی آبادی کے تبادلہ کا سوال پیدا ہو.صرف اور صرف پنجاب اور بنگال کی آبادی کے تبادلہ کا سوال پیدا ہو سکتا ہے گو جیسا کہ ہم اوپر لکھ چکے ہیں یہ بھی غلط ہوگا اور انصاف کے خلاف ہوگا لیکن سو میں سے اگر ایک وجہ جواز بھی پیدا ہوسکتی ہے تو صرف اس بات کی دتی کے لوگوں کے ادھر اُدھر کرنے کے کوئی معنی ہی نہیں.دتی کی آبادی کا تعلق لاہور کی آبادی کے ساتھ ہر گز کوئی نہیں.لاہور کی آبادی کا تعلق امرتسر کی آبادی سے ہے.اگر لاہور میں ہندوؤں اور سکھوں کے بسانے کا سوال پیدا ہوتا ہے تو ساتھ ہی امرتسر میں مسلمانوں کے بسانے کا سوال اُٹھایا جانا چاہئے.اس سے پہلے بھی پاکستانی افسر تساہل سے کام لے کر کام خراب کرتے رہے ہیں اور اب پھر آثار ظاہر ہو رہے ہیں کہ گاندھی جی کے روزہ سے ڈر کر ایسی ہی حماقت ہمارے بعض افسر پھر کریں گے.ہم یہ تو کہنے کے لئے تیار ہیں کہ ہندوستان یونین مسلمانوں کو بسائے یا نہ بسائے پاکستانی حکومت اسلامی اخلاق سے کام لیتے ہوئے ہندوؤں اور سکھوں کو لا کر دوبارہ اپنی جگہ پر بسا دے یہ خیال نہ کرے کہ اتنے آدمی کہاں بسیں گے.بہر حال جن لوگوں نے مشرقی پنجاب میں مسلمانوں پر ظلم کیا وہ مغربی پنجاب کے ہندو اور سکھ نہیں تھے.اُن کو کسی صورت میں بھی مشرقی پنجاب کے ہندوؤں اور سکھوں کی وجہ سے تکلیف نہیں پہنچنی چاہئے لیکن ہم اخلاق اور مذہبی بناء پر اس کی تائید میں ہیں.ہم یہ ہرگز جائز نہیں سمجھ سکتے کہ ہماری مذہبی فوقیت کو اس سیاسی شکست کی شکل میں بدل دیا جائے.اگر مغربی پنجاب کے ہندوؤں اور سکھوں کو بغیر کسی بدلہ کے خیال کے مغربی پنجاب میں بسایا جائے تو یہ ہماری فتح ہوگی ، اسلام کی فتح ہوگی ، اخلاق کی فتح ہوگی ، روحانیت کی فتح ہوگی لیکن اگر دتی کے مسلمانوں کے بسائے جانے کی وجہ سے لاہور کی آبادی کی گئی تو یہ ہماری شکست ہوگی مذہباً بھی اخلاقاً بھی اور سیاستاً بھی.لاہور پاکستان کی سرحدوں کا ایک شہر ہے ایک سیاسی تدبیر کے ماتحت یہ مان لینا کہ تین سو میل پر واقعہ دیتی میں مسلمان آبادی کا بسا دینا جن کا نکالنا کسی معاہدہ کی رُو سے جائز نہیں تھا ، لا ہور میں ہندوؤں اور سکھوں کے بسا دینے کا بدل ہو سکتا ہے، بدترین حماقت کی مثال

Page 357

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۳۴ الفضل کے اداریہ جات ہوگی.اس کے معنی یہ ہوں گے کہ پاکستان اپنی سرحد پر مشرقی پنجاب کے ایجنٹوں کو بسا دے گا اور مسلمان بہر حال پاکستان کی سرحد سے اڑھائی سو میل کے فاصلہ پر رہے گا.یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ایک طرف ہندوؤں سکھوں کو بسانا اور دوسری طرف اُن پر بدظنی کرنا کس طرح جائز ہو سکتا ہے.تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر ہندوستان یونین کے مسلمانوں پر اُس وقت تک اعتبار نہ کرنا جب تک وہ لیگ کی دو قوموں کی پالیسی کو بُرا بھلا نہ کہیں اور اگر وہاں کے مسلمانوں کی تلاشیاں لینا اور اُن کو خود مسٹر گاندھی تک کا کہنا کہ ایسے مسلمانوں کی اقلیت اپنے سے نو گنے تعداد والی اکثریت کا ڈر نکالنے اور ان سور ماؤں کو اطمینان دلانے کے لئے چھوٹا چاقو بھی اپنے پاس نہ رکھے ، بدظنی نہیں تو ایسی تدبیر کے خلاف کہ دتی جو معاہدہ انخلاء میں شامل نہ تھا اس کی آبادی کی بناء پر لاہور اور ماڈل ٹاؤن کی آبادی کا سوال اُٹھانا اور امرتسر اور گورداسپور کو بھول جانا ہمارے کان کھڑے ہو جانے پر بدظنی نہیں عقلمندی ہے.آخر کیوں امرتسر اور گورداسپور کے اضلاع نہ آباد کئے جائیں اور لاہور کو آباد کیا جائے.اگر پاکستان کی سرحد کو ہندوؤں اور سکھوں سے آبا د کرنا ہے تو لازماً ہندوستان کی سرحد کو بھی مسلمانوں سے آباد کرنا ہوگا اور اگر کسی.تدبیر سے اس سوال کو پیچھے ڈالا گیا تو عقل مطالبہ کرے گی کہ ہوشیار باش و نگہ دار.غرض اگر اسلامی اخلاق سے کام لے کر ہندوؤں اور سکھوں کو سارے ملک میں بسایا جائے تو یہ اور بات ہے لیکن باہمی سودے کے ساتھ اور اصول تعاون کی شکل دے کر ایک فریق کو لاہور میں اور دوسرے فریق کو دلّی میں بسایا جائے تو یہ ہرگز سودا نہیں.اول تو دتی کا مسلمان اس سودے میں شامل ہی نہیں ، جو بدل نہیں اُس کو قیمت کے طور پر پیش کرنے کا سوال ہی نہیں دوسرے لاہور پاکستان کی سرحد پر واقعہ ہے اور دتی پاکستان کی سرحد سے دو سومیل پرے ہے.دونوں کو آباد کرنے میں دور کی بھی مشابہت نہیں.پھر بعض لوگ یہ سوال کر دیں گے کہ لکھنؤ کے مسلمانوں کو کچھ لوگ اُجاڑنے لگے تھے ہندوستان یونین کے بعض با اخلاق لوگ لکھنؤ کے لوگوں کو اُجڑنے سے روکنے لگے اس کے بدلہ میں سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں سکھوں اور ہندوؤں کو بسا دیا جائے.پھر یہ سوال پیدا ہوگا کہ الہ آباد کے مسلمانوں کو کچھ فسادی اُجاڑ نے لگے تھے ہندوستان یونین کے بعض با اخلاق لوگ اُن کو بسانے کے لئے تیار ہو گئے.

Page 358

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۳۵ الفضل کے اداریہ جات اس کے بدلہ میں ہندوؤں اور سکھوں کو شیخو پورہ اور منٹگمری میں آباد کر دیا جائے.ہم اگر اس داؤ میں آگئے تو اپنی اخلاقی فتح اور مذہبی فتح کو بھی ضائع کر دیں گے اور سیاستاً بھی دنیا کی نظروں میں احمق اور بیوقوف قرار پائیں گے.کراچی اور صوبہ سرحد کی آبادی کے متعلق پاکستان کو ہرگز کوئی مطالبہ نہیں کرنا چاہئے یہ ملک تقسیم نہیں ہوئے پاکستان کو صاف کہہ دینا چاہئے کہ ان ملکوں کا ہر ہندو اور ہر سکھ ہر وقت اگر آبا د ہو سکتا ہے اور اس کی جائداد دلانے کا وہ ذمہ دار ہے اور مغربی پنجاب اور مشرقی بنگال کے متعلق پاکستان کی حکومت کو یہ اعلان کر دینا چاہئے کہ ان ملکوں میں بھی اگر کوئی شخص آکر آباد ہوتا ہے تو ہم اُس کو آباد کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن اس کی دو صورتیں ہونگی اگر صرف ہم آباد کریں اور مشرقی پنجاب میں مسلمانوں کو آباد نہ کیا جائے تو ہم پہلے راولپنڈی ڈویژن کو آباد کریں گے اور اس کے بعد مشرق کی طرف بڑھنے شروع کریں گے.اس کے برخلاف اگر سمجھوتہ کے ساتھ پاکستان اور ہندوستان اس جبری ہجرت کے نقصانوں کو دور کرانا چاہیں تو انبالہ ڈویژن کی آبادی کے مقابلہ میں راولپنڈی ڈویژن کی آبادی ہوگی اور جالندھر ڈویژن کی آبادی کے مقابلہ میں لا ہور ڈویژن کی آبادی ہوگی.لاہور، منٹگمری اور سیالکوٹ کی آبادی ، فیروز پور ، امرتسر اور گورداسپور کی آبادی کے مقابلہ میں ہوگی یہی ایک طریق فیصلہ ہے جس سے سیاستاً پاکستان نقصان سے بچ سکتا ہے.ہم مذہبی احکام کے پورا کرنے کیلئے ہر سیاسی خطرہ کو برداشت کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن ہمارا مذ ہب یہ نہیں کہتا کہ سودا کر کے لوگوں کو لا ؤ.ہمارا مذہب تو یہ کہتا ہے کہ ملک سے کسی کو نکالو نہیں اگر اس تدبیر سے ہم کو کوئی نقصان پہنچے تو کم سے کم اسلام کی فوقیت اور برتری تو ثابت ہو گی آنے والے کے دل میں اگر ذرا بھی شرم و حیا ہوگی تو وہ یہ خیال کر کے کہ پاکستان مجھے بغیر کسی مبادلہ کے آباد کر رہا ہے میری قوم کے لوگوں نے مسلمانوں کو آباد کرنے کا ارادہ نہیں کیا مگر پاکستان مجھے اور میرے ہم مذہبوں کو آباد کر رہا ہے، دشمنی کے خیالات چھوڑ کر دوستی کے جذبات محسوس کرنے لگے گا اور جو بدنیت پھر بھی اصلاح نہ کرے گا اُس کے شر سے ہم کو وہ خدا بچائے گا جس کے حکم کی خاطر ہم خطرہ برداشت کریں گے لیکن اگر ایسا ہم نے نہیں کرنا تو پھر سمجھوتہ عقل کے مطابق ہونا چاہئے.دتی اور لاہور کی آپس میں کوئی

Page 359

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۳۶ الفضل کے اداریہ جات مشابہت نہیں.کراچی اور دتی کی آپس میں مشابہت ہے جس طرح باہمی سمجھوتہ میں دتی سے مسلمانوں کے نکلنے کا کوئی سوال نہیں تھا اسی طرح کراچی سے ہندوؤں کے نکلنے کا بھی کوئی سوال نہیں تھا.دلّی سے مسلمانوں کو نکالنے کے متعلق خواہ کتنا ہی مخفی دباؤ ہندوؤں نے استعمال کیا ہو وہ ناجائز اور ظالمانہ تھا اور کراچی سے ہندوؤں اور سکھوں کے نکالنے کے متعلق خواہ کتنا ہی مخفی دباؤ مسلمانوں نے استعمال کیا ہو وہ ناجائز اور ظالمانہ تھا.دلی میں جو سہولت ہندوستان یونین مسلمانوں کو دے کراچی میں وہ سہولت پاکستان کو ہندوؤں کو دینی چاہئے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر سہولتیں دینی چاہئیں کیونکہ مسلمان کے اخلاق دوسروں سے بڑھ کر ہونے چاہئیں لیکن دتی اور مغربی پنجاب کے سرحدی علاقوں کا آپس میں کوئی جوڑ نہیں.ایک دوسرے کا قائم مقام نہیں ہو سکتا اور نہیں ہونا چاہئے.اگر ایسا ہوا تو پاکستان کا دفاع کمزور ہو جائے گا وہ کھڑا ہونے سے پہلے گر جائے گا اور دنیا اُس سے ہمدردی نہیں کرے گی بلکہ اُس پر ہنسے گی اور ا سے کہے گی کہ اپنی حماقت کا خمیازہ آپ ہی بھگت.الفضل ۲۸ جنوری ۱۹۴۸ء)

Page 360

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۳۷ الفضل کے اداریہ جات اعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ.هُوَ النَّاصِرُ قادیان ، ننکانہ اور کشمیر میں کچھ دنوں کے لئے سندھ گیا ہوا تھا اس دورہ میں ایک ہفتہ کے قریب میں کراچی بھی ٹھہرا.۱۹ تاریخ کو کراچی سے روانہ ہو کر ۲۰ / کی شام کو میں لاہور پہنچا.۲۱ / تاریخ کے بعض اخبارات میں میں نے یہ مضمون پڑھا کہ جماعت احمدیہ قادیان اور ننکانہ کے تبادلہ کی کوشش کر رہی ہے اور یہ کہ اسی سلسلہ میں میں کراچی گیا تھا ایک اخبار نے اس طرف بھی اشارہ کیا تھا کہ گویا سرظفر اللہ خان نے مسٹر آئنگر ۳۷ کو یہ پیشکش کی ہے کہ وہ قادیان احمدیوں کو واپس دے دیں تو کشمیر کے معاملہ میں وہ ان سے سمجھوتہ کر لیں گے.یہ باتیں اتنی مضحکہ خیز ہیں کہ عام حالات میں مجھے اس کے متعلق کچھ بھی کہنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن چونکہ یہ ایام مسلمانوں کے لئے نہایت نازک ہیں اور دشمن چاہتا ہے کہ مسلمانوں میں اختلافات پیدا کر کے ان کی طاقت کو تو ڑا جائے اس لئے میں مناسب سمجھتا ہوں کہ ہر قسم کی بدظنی اور شبہات کو دور کرنے کیلئے میں حقیقت حال ظاہر کر دوں.یہ بحث در حقیقت دو متضاد باتوں پر مبنی ہے اور ایک ہی وقت میں ان دونوں باتوں کا پیش کرنا ہی اس بات کا کافی ثبوت ہے کہ یہ بات سرا سر غلط ہے.اگر قادیان اور ننکانہ کے بارہ میں کوئی سمجھوتہ ہو رہا ہے تو کشمیر کے سوال کو اس میں گھسیٹنے کی کیا ضرورت تھی اور اگر قادیان کے بدلہ میں سر ظفر اللہ خان کشمیر فروخت کر رہے تھے تو پھر نکا نہ کا بیچ میں کیا سوال پیدا ہوتا ہے اور میرے کراچی جا کر قائد اعظم اور محترم لیاقت علی خان صاحب ۳۸ے سے ملنے کا کیا مطلب؟ دونوں باتوں میں سے ایک ہی صحیح ہوسکتی ہے دونوں تو صحیح نہیں ہوسکتیں.

Page 361

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۳۸ الفضل کے اداریہ جات حقیقت یہ ہے کہ یہ دونوں باتیں ہی غلط ہیں اور بالبداہت غلط ہیں.میں ان دونوں باتوں کو الگ الگ لیتا ہوں اور اس حد تک حقیقت پر سے پردہ اُٹھاتا ہوں جس حد تک پردہ اُٹھانا پاکستان کے لئے مضر نہیں.بعض باتیں ایسی ہیں کہ اگر میں ظاہر کروں تو ان دونوں الزاموں کی لغویت اور بھی ظاہر ہو جائے گی لیکن میں پاکستان کی مصالح کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو بیان نہیں کروں گا اور میرے نزدیک جن لوگوں نے ” پرتاب جیسے اخبار میں یہ خبر پڑھ کر اسے سچا قرار دیا ہے، انہوں نے بہت بڑی غلطی کی ہے.گزشتہ کئی سالوں سے مسلمان اخبار پرتاب اور ملاپ کی سپیشلوں پر ہنسی اُڑاتے چلے آئے ہیں.کیا یہ عجیب بات نہیں کہ اسی پرتاب کی ایک ایسی خبر جو پا لبداہت غلط ہے بغیر تحقیق کے قبول کر لی گئی ہے حالانکہ قرآن کریم میں صاف حکم موجود ہے کہ بے اعتبار لوگوں کی طرف سے جو بات اُڑائی جائے اُسے تحقیق کے بغیر قبول نہیں کرنا چاہئے.۹- شاید میں کوئی سرکاری راز ظاہر کرنے والا نہیں بنوں گا اگر میں اتنا ظاہر کر دوں کہ پاکستان اور ہندوستان یونین میں مذہبی مقامات کی حفاظت کے متعلق گفت و شنید ہو رہی ہے یہ گفت و شنید نومبر سے شروع ہے جب کہ سر ظفر اللہ خان کی منسٹری کا سوال بھی پیدا نہیں ہوا تھا بلکہ سر ظفر اللہ خان ہندوستان سے باہر تھے.اس گفت و شنید کی ابتداء بھی پاکستان کی طرف سے نہیں ہوئی کہ اس میں احمد یہ جماعت کا کوئی دخل سمجھا جائے یہ مسئلہ پہلے اشاروں اشاروں میں انڈین یونین نے چھیڑا اور پھر غالباً دسمبر میں جب کہ ابھی سر ظفر اللہ خان منسٹر مقرر نہیں ہوئے تھے انڈین یونین نے پاکستان گورنمنٹ کے سامنے اس مسئلہ کو با قاعدہ طور پر پیش کیا.اس کا ایک حصہ اخبارات میں آچکا ہے اور وہ یہ ہے کہ ننکانہ میں جلسہ کرنے کی اجازت پاکستان گورنمنٹ سے ہندوستان یونین نے طلب کی اس کا جواب دینا پاکستان گورنمنٹ کیلئے بہت مشکل تھا.اگر وہ اس بات کو مان لیتے تو اس وقت کے حالات کے مطابق خطرہ تھا کہ کسی سکیم کے ماتحت اس جلسہ کو حملہ کا ذریعہ بنا لیا جاتا.جب مجھے یہ بات معلوم ہوئی تو جماعت احمدیہ نے پاکستانی حکومت کو اس مشکل سے بچانے کیلئے یہ درخواست دی کہ ہمارے سالانہ جلسہ کے دن بھی قریب ہیں ہمیں بھی قادیان میں جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے اور جو سہولتیں نکانہ میں

Page 362

الفضل کے اداریہ جات انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۳۹ سکھ مانگتے ہیں وہی سہولتیں قادیان کے جلسہ کے لئے انڈین یونین دے.ہم نے صرف پاکستان سے ہی یہ درخواست نہ کی بلکہ انڈین یونین سے بھی یہی مطالبہ کیا.اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ انڈین یونین اپنے مطالبہ پر اصرار کرنے سے باز آ گئی کیونکہ یہ بالمقابل کا مطالبہ ان کی مرضی کے مطابق نہ تھا.اس کے بعد جماعت احمدیہ کو معلوم ہوا کہ انڈین یونین نے ننکانہ کی حفاظت کا سوال اُٹھایا ہے اور پاکستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وہاں سکھوں کو رہنے کی اجازت دے اور گوردوارہ کے ساتھ جتنی جائداد ہے وہ سکھوں کو واپس دے دی جائے ، ورنہ سکھ آپے سے باہر ہو جائیں گے جب ہمیں کسی ذریعہ سے اس مطالبہ کی خبر معلوم ہوئی تو جماعت احمدیہ نے فوراً پاکستان کے بعض حکام کو توجہ دلائی کہ اُنہیں بھی ایسا ہی مطالبہ سرہند ، قادیان اور دیگر مقامات مقدسہ کے متعلق کر دینا چاہئے اور قادیان کی طرف سے ایسا مطالبہ ہم نے تحریری طور پر پیش بھی کر دیا.پاکستان گورنمنٹ نے دوسرے اسلامی مقدس مقامات کی بھی لسٹیں جمع کرنی شروع کیں اور جہاں تک ہمیں معلوم ہے قادیان کے ساتھ تین چار اور مقدس مقامات کی لسٹ بھی اب تک تیار ہو چکی ہے اور ابھی اس لسٹ کی تیاری کا کام جاری ہے.جب انڈین یونین اپنے مطالبہ کو باقاعدہ طور پر پیش کرے گی تو جہاں تک ہمارا علم ہے پاکستان بھی مختلف اسلامی فرقوں کے مقدس مقامات کی فہرست پیش کرے گا اور مطالبہ کرے گا کہ دونوں فریقوں کے ساتھ ایک سا سلوک ہونا چاہئے.ظاہر ہے کہ سیاسی گفت و شنید میں اس سے زیادہ مؤثر دلیل اور کوئی نہیں ہوا کرتی.اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ یا تو انڈین یونین اپنے مطالبہ کو واپس لے لے گی یا وہ پھر مشرقی پنجاب میں مسلمانوں کے حقوق کو بھی تسلیم کرے گی جن میں سے قادیان کا مطالبہ صرف ایک جزو ہے گل نہیں ، اصل مطالبہ تمام اسلامی فرقوں کے مقدس مقامات پرمش ہوگا.جہاں تک ہمارا علم ہے اب تک انڈین یونین کی طرف سے آخری مطالبہ اس بارہ میں نہیں ہوا اس لئے پاکستان گورنمنٹ ابھی مسلمانوں کے مطالبات کو جمع کر رہی ہے.بجائے اس کے کہ ”پرتاب کی غلط خبر پر بعض مسلمان اخبار گھبراہٹ کا اظہار کرتے ، چاہئے یہ تھا کہ مشرقی پنجاب کے مسلمانوں کو بیدار کیا جاتا کہ وہ اپنے اپنے علاقہ کے مقدس مقامات کی پاکستان حکومت کو اطلاع دیں.اس کے بعد پاکستان حکومت ان میں سے ایسے مقامات کو منتخب مشتمل

Page 363

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۴۰ الفضل کے اداریہ جات کر لیتی جو اس قدرا ہمیت رکھتے ہیں کہ انہیں اس گفت و شنید میں شامل کیا جانا چاہئے.یہ بھی کہا گیا ہے کہ مس مرد ولا سارا بائی کے ذریعہ سے کوئی معاہدہ کرانے کی احمد یہ جماعت نے کوشش کی ہے.ہر شخص سمجھ سکتا ہے کہ نہ میں سارا بائی کوئی سیاسی اختیار رکھتی ہے نہ جماعت احمدیہ کوئی سیاسی اقتدار رکھتی ہے.میں سارا بائی مجھے ملی تھیں اور ان کے ساتھ مسٹر پنجا جی ڈپٹی ہائی کمشنر بھی تھے.اُس وقت اُنہوں نے بعض مظالم کا ذکر کیا تھا جو اُن کے نزدیک مغربی پنجاب میں ہندوؤں اور سکھوں پر ہو رہے تھے اور میں نے اُن سے کہا تھا کہ آپ اپنی حکومت کی فکر کریں.مشرقی پنجاب میں رہنے والے مسلمان انڈین یونین کی رعایا ہیں وہ ان کی فکر تو کرتی نہیں اور مغربی پنجاب کے رہنے والے لوگوں کی جو پاکستان کی رعایا میں فکر کر رہی ہے.اس کے بعد مقدس مقامات کا ذکر شروع ہوا اور میں نے ان سے کہا کہ آپ کی حکومت ننکانہ وغیرہ کے متعلق تو مطالبات کرتی ہے وہ احمدیوں کو قادیان میں حق کیوں نہیں دیتی حالانکہ مطالبہ انصاف پر مبنی ہونا چاہئے اور دونوں فریق سے یکساں سلوک ہونا چاہئے.شاید میری پہلی بات سے متاثر ہو کر مس سا را بائی نے اس کے جواب میں کہا کہ ننکانہ کے سوال کو جانے دیں پاکستان کچھ کرے، انڈین یونین قادیان میں احمدیوں کو آباد کرائے گی.مس سارا بائی کی ملاقات غیر رسمی تھی چنانچہ ان کے لاہور سے جانے کے بعد ان کی طرف سے کوئی اطلاع ہمیں نہیں ملی اور نہ ہم امید وار تھے کہ وہ کوئی اطلاع ہمیں دیں گی کیونکہ نہ وہ انڈین یونین کی نمائندہ تھیں اور نہ کسی قسم کے فیصلہ کا ان کو اختیار تھا مگر اس گفتگو سے ظاہر ہے کہ سمجھوتہ کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوا بلکہ مس سبارا بائی نے خود کہا کہ یہ سوال جانے دیں کہ پاکستان کی حکومت سکھوں اور ہندوؤں کے مقدس مقامات سے کیا سلوک کرے گی.انڈین یونین ہر حال اپنے علاقہ کے لوگوں سے انصاف کا سلوک کرے گی اور قادیان میں احمدی بسائے گی.یہ کہنا غیر مناسب نہ ہوگا کہ مس سارا بائی نے قادیان جا کر اس قسم کی کوشش کی بھی تھی گو وہ میری ملاقات سے پہلے کی بات ہے.ہر عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ جماعت احمدیہ نہ حکومت پاکستان ہے نہ وہ پاکستان کی اکثریت ہے کہ کسی سے پاکستان کی کوئی چیز دلوانے کا وہ وعدہ کر سکے اور جاننے والے یہ بھی جانتے ہیں کہ اُس محکمہ سے جو یہ کام کر رہا ہے سر ظفر اللہ سے کوئی دُور کا بھی تعلق نہیں اس کام سے تعلق رکھنے

Page 364

انوارالعلوم جلد ۱۹ ۳۴۱ الفضل کے اداریہ جات والے محکمہ کا مرکز لا ہور ہے اور اس کا انچارج ایک دوسرا منسٹر ہے جو نہایت دیانتداری سے بلا تفریق مذہب و ملت پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کوشش کر رہا ہے.یہ جو کہا گیا ہے کہ میں کراچی اس غرض کے لئے گیا تھا کہ قائد اعظم اور محترم لیاقت علی خان سے مل کر اس تجویز کی منظوری لوں خدا تعالیٰ نے اس الزام کو اس طرح جھوٹا کر دیا ہے کہ با وجود اس کے کہ مجھ سے بعض لوگوں نے خواہش کی کہ میں قائد اعظم سے ملوں اور بعض امور کا جن کو وہ نہایت اہم سمجھتے تھے اور جن کے متعلق ان کو یہ یقین تھا کہ اُن کے بارہ میں میرے خیالات صحیح ہیں تذکرہ قائد اعظم سے کروں.میں نے اس بات سے انکار کیا اور اُن سے کہا کہ قائد اعظم پر آجکل جو ذمہ داریاں ہیں اُن کے ہوتے ہوئے غالباً میرا اُن سے ملنے کی کوشش کرنا شاید درست نہ ہوگا اور شاید مفید بھی نہ ہو.غرض کراچی کے قیام کے دوران میں نہ میں قائد اعظم سے ملا نہ محترم لیاقت علی خان سے اور نہ میں نے اُن سے ملنے کیلئے درخواست کی.قائد اعظم سے جو لوگ ملتے ہیں گورنمنٹ کے اعلانوں میں اُن کے نام شائع ہوتے رہتے ہیں چونکہ یہ معترضانہ مضامین میری واپسی پر لکھے گئے ہیں اُس وقت تک ہر اخبار نو لیس کو یہ معلوم ہو چکا تھا کہ نہ میں قائد اعظم سے ملا ہوں نہ محترم لیاقت علی خان سے ملا ہوں.پس پرتاب کا جھوٹ اُن پر کھل چکا تھا.مزید یہ کہ میں سفر کراچی میں کسی اور وزیر سے بھی نہیں ملا.صرف ایک دعوت میں وزیر خزانہ سے میں نے مصافحہ کیا ہے وہ دعوت میں آئے تھے اور کھانے کے کمرہ سے نکلتے وقت دروازہ میں ایک دوست نے ہمیں آپس میں انٹروڈیوس کرایا تھا.قادیان اور مسئلہ کشمیر اب میں اعتراضات کے دوسرے حصہ کو لیتا ہوں جو یہ ہے کہ سر ظفر اللہ نے مسٹر آ ئنگر سے کوئی سمجھوتہ کیا ہے کہ قادیان احمد یوں کومل جائے تو کشمیر کے بارہ میں وہ زور نہیں دیں گے.مجھے تعجب ہے کہ کوئی ذمہ دار آدمی بھی یہ بات کس طرح لکھ سکتا ہے.وزارت کا عہدہ بے شک بڑا عہدہ ہے لیکن کوئی وزیر بھی اپنی طرف سے کوئی معاہدہ نہیں کر سکتا جب تک کیبنٹ اس کی رضا مندی نہ دے.سرظفراللہ باوجود وزیر خارجہ ہونے کے سیکیورٹی کونسل یا انڈین یونین کی کوئی اہم بات نہیں مان سکتے جب تک پاکستان کی حکومت اس کی تصدیق نہ کرے.قادیان کے بالمقابل کشمیر دینے کی رضامندی

Page 365

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۴۲ الفضل کے اداریہ جات سر ظفر اللہ نہیں دے سکتے اور سیکیورٹی کونسل اگر اس سوال میں پاکستان حکومت کے خلاف بھی فیصلہ کر دے تو بھی پاکستان گورنمنٹ اُس کے ماننے یا نہ ماننے میں آزاد ہے پھر سر ظفر اللہ کیا کر سکتے ہیں اگر وہ کوئی ایسی حرکت کریں گے تو پھر اس کا الزام صرف اُن پر نہیں ہوگا بلکہ قائداعظم اور ساری کیبنٹ پر بھی ہوگا.الزام لگانے والوں کو یا تو یہ اعلان کرنا چاہئے کہ قائد اعظم اور اُن کی ساری کیبنٹ بھی اندر سے مرزائی ہے اور یا اُن کو یہ تسلیم کرنا چاہئے کہ یہ الزام سرا سر غلط اور نا واجب ہے.حقیقت یہ ہے کہ کشمیر کا مسئلہ قادیان سے وابستہ نہیں.قادیان سے امریکنوں ، فرانسیسیوں، چینیوں، کینیڈا اور بیلجیئم والوں کو کیا دلچسپی ہو سکتی ہے.سیکیورٹی کونسل کے گیارہ ممبر احمدی نہیں وہ دنیا کی گیارہ حکومتوں کے نمائندے ہیں.کیا کوئی عظمند یہ سمجھ سکتا ہے کہ جب تک قادیان کے بارہ میں انڈین یونین سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں تھی اُس وقت تک امریکہ ، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، بیلجیئم اور چین ہندوستان یونین کی مخالفت کر رہے تھے لیکن جونہی انڈین یونین قادیان احمدیوں کو دینے پر تیار ہو گئی (جس کے ظاہر میں کوئی آثار نظر نہیں آتے ) فوراً ان سب حکومتوں نے اپنے پولیٹکل مفاد کو بھلا دیا اور انڈین یونین کی تائید کرنے لگ گئیں گویا پاکستان کے گورنر جنرل اور پاکستان کی وزارت ہی اندرونی طور پر مرزائی نہیں بلکہ دنیا کی بہت سی حکومتیں اور اُن کی وزارتیں بھی اندرونی طور پر مرزائی ہیں.قادیان کی واگزاری کا معاملہ آیا اور سب نے ہتھیار پھینک دیئے اور اپنے تمام سیاسی فوائد قربان کرنے پر تیار ہو گئے جن کی وجہ سے وہ پہلے انڈین یونین کی مخالفت کر رہے تھے.بریں عقل و دانش باید گریست میں جب کراچی میں تھا تو ایک پریس کانفرنس کے دوران میں مجھ سے پر لیس کے بعض نمائندوں نے پوچھا کہ آپ کا کیا خیال ہے کہ سیکیورٹی کونسل کشمیر کے مسئلہ کے متعلق کیا فیصلہ کرے گی؟ میں نے انہیں جواب دیا کہ میرے خیال میں سیکیورٹی کونسل کا فیصلہ عقل اور انصاف پر مبنی نہیں ہوگا بلکہ جو فریق اُن کی جھولی میں زیادہ خیرات ڈالے گا وہ اُس کے حق میں ووٹ دیں گے.میں نے اُن سے کہا کہ میرے خیال میں انڈین یونین نے اُن کی جھولیوں میں

Page 366

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۴۳ الفضل کے اداریہ جات کچھ ڈال دیا ہے اس لئے مجھے اچھے آثار نظر نہیں آتے.پریس کے ایک نمائندہ نے کہا کہ پھر آپ سر ظفر اللہ کو تارکیوں نہیں دیتے ؟ میں نے جواباً کہا کہ سر ظفر اللہ میرے ملازم نہیں بلکہ پاکستان حکومت کے ملازم ہیں اُن کی ملازمت کی ذمہ داریوں میں دخل دینا میرے لئے ہرگز جائز نہیں.یہ پاکستان حکومت کا کام ہے کہ وہ اُن کو مشورہ دے کہ اس موقع پر اُن کو کیا طریقہ اختیار کرنا چاہئے.یو.این.او میں کشمیر کے مسئلہ نے جو ایک نئی صورت اختیار کی ہے میرے نزدیک اس کا جواب فلسطین اور جیوٹ یعنی سن لکڑا ہیں.دنیا کی تجارت سن کی بوریوں کے بغیر نہیں چل سکتی.سن ۴۰ اسی فیصد مشرقی پاکستان میں پیدا ہوتی ہے لیکن بوریاں سو فیصدی مغربی بنگال میں بنتی ہیں.دنیا کے چند ممالک کے سوا جو خام سن منگوا کر اور وہ بھی پکی بیلز کی صورت میں اپنے ملک میں بوریاں بنواتے ہیں باقی سارے ممالک ہندوستان سے بوریاں خریدتے ہیں اکثر زرعی اور خوردنی اجناس ایک ملک سے دوسرے ملک کی طرف بغیر بوریوں کے منتقل نہیں کی جاسکتیں.پاکستان بوریاں نہیں دے سکتا، ہندوستان بوریاں دے سکتا ہے.حال ہی میں ارجنٹائن نے بوریوں کا معاہدہ ہندوستان سے کیا ہے اور نتیجہ یہ ہوا ہے کہ پہلے وہ پاکستان کے حق میں تھا اب وہ پیچھے ہٹ رہا ہے.اسی طرح اور ملکوں کو بھی ضرورت ہے چونکہ خام سن دوسرے ملکوں میں نہیں جاسکتی اور اکثر پکی بیلز اور تمام سن کی بوریاں کلکتہ ہی کے اردگرد تیار ہوتی ہیں اس لئے پاکستان مجبور ہے کہ وہ اپنی سن مغربی بنگال کی طرف جانے دے.پاکستان نے ایسی سن پر برآمد کا محصول لگا دیا ہے مگر اس محصول سے روپیہ ہی ملے گا سیاسی فائدہ تو نہیں ملے گا.سیاسی فائدہ تو بہر حال انڈین یونین ہی اُٹھائے گی جو پکی بیلز بنائے گی اور بوریاں بھی بنائے گی.دوسری وجہ اس پانسہ کے پلٹنے کی یہ ہے کہ فلسطین کے خلاف فیصلہ کرنے کے بعد مغربی حکومتوں نے محسوس کیا کہ مسلمان اُن کی طرف سے ہٹ رہے ہیں اس لئے انہوں نے کشمیر کے معاملہ میں مسلمانوں کو خوش کرنے کی کوشش کی لیکن اس عرصہ میں انہیں معلوم ہو گیا کہ فلسطین کے معاملہ میں اُنہوں نے جو فیصلہ کیا تھا اُس سے روس کو فائدہ پہنچتا ہے اور وہ قابل عمل بھی نہیں.اس وجہ سے اُنہوں نے اس فیصلہ میں بظاہر تبدیلی کرنے کا فیصلہ کر لیا ( بظاہر اس لئے کہ

Page 367

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۴۴ الفضل کے اداریہ جات بعد میں یہ فیصلہ دھوکا ثابت ہو گا.میں اس چال کو سمجھتا ہوں ) اور اس طرح اسلامی عالم کو اپنے ساتھ ملانے کی ایک تدبیر پیدا کر لی.اِن حالات میں اُنہوں نے محسوس کیا کہ عرب اپنی کامیابی کی وجہ سے پاکستان کی مصیبت کو اتنا محسوس نہیں کرے گا.پس اب انہیں انڈین یونین کو خوش کر دینا چاہئے حقیقتا کشمیر کی تائید فلسطین کے فیصلہ کی وجہ سے تھی اور اب اس کی مخالفت فلسطین کے فیصلہ کے بدلنے اور سن کی بوریاں حاصل کرنے کیلئے ہے.بعض چھوٹے چھوٹے فوائد اور بھی ہیں مگر بڑی باتیں یہ دو ہی ہیں.ایک بڑی بات یہ بھی پیدا ہوگئی ہے بلکہ پیدا کی گئی ہے کہ ایسے اوقات میں اس سوال کو دوبارہ پیش کیا گیا ہے جب کہ چین کا نمائندہ جو شروع سے انڈین یونین کا ہمدرد تھا سیکیورٹی کونسل کا صدر ہے.میرے نزدیک پاکستان حکومت کو اپنے وفد پر یہ زور دینا چاہئے کہ سر دست وہ واپس آ جائے اور وزارت سے بالمشافہ گفتگو کے بعد نئی پالیسی طے کرے.اگر ایسا کیا گیا تو اس فتنہ سے بچنے کی راہیں نکل سکتی ہیں.کشمیر کا مسئلہ ایک نہایت ہی نازک مسئلہ ہوتا چلا جا رہا ہے.میرے نزدیک اب بھی یہ مسئلہ کامیابی کے ساتھ طے کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے لئے دو باتوں کی ضرورت ہے جن میں سے ایک مسلمانوں کے اختیار میں ہے اور ایک بڑی حد تک غیروں کے اختیار میں ہے.مگر میرے نزدیک یہ دونوں مشکلات دُور کی جاسکتی ہیں اور کشمیر پاکستان کے ساتھ مل سکتا ہے لیکن سیاسی مصلحتیں اس بات کی اجازت نہیں دیتیں کہ میں اُن باتوں کا ذکر کروں.مجھے یقین ہے کہ یہ سوال حل کیا جا سکتا ہے لیکن میرا یقین کوئی قیمت نہیں رکھتا کیونکہ نہ اس معاملہ میں میرا دخل ہے نہ میری آواز کوئی اثر پیدا کر سکتی ہے.جو اس مسئلہ سے دلچسپی رکھنے والے اور دوسری صف کے اثر رکھنے والے اشخاص ہیں میں نے اُن سے اِن باتوں کے متعلق گفتگو کی ہے اور وہ میرے خیال سے متفق ہیں لیکن فیصلہ وہی کر سکتے ہیں جن کے ہاتھ میں اختیار ہے اور دوسرے لوگوں کا غور اور فکر خواہ درست بھی ہو جب تک قبول نہ کر لیا جائے اس سے فائدہ نہیں ہو سکتا.یہ بات یقینی ہے اور اس میں قحبہ کی کوئی گنجائش نہیں کہ اگر کشمیر پاکستان کے ہاتھ سے گیا تو پاکستان بھی گیا.پس مسلمانوں کو اپنی ذمہ داری سمجھنی چاہئے اور صحیح طور پر اُسے ادا کرنے کی کوشش کرنی

Page 368

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۴۵ الفضل کے اداریہ جات چاہئے.اس سلسلہ میں بعض نہایت اہم اور نئے خطرات بھی پیدا ہو رہے ہیں مگر سیاسی مصالح مجھے ان خطرات کے متعلق کچھ کہنے کی اجازت نہیں دیتیں اگر وہ خطرات زیادہ معین صورت اختیار کر گئے تو پاکستان کو مصیبت کے ایک نئے دور میں سے گزرنا پڑے گا.ہم خدا تعالیٰ سے یہی امید کرتے ہیں کہ وہ ان مصیبتوں سے پاکستان کو بچائے گا اور اگر وہ آ ہی پڑیں تو ان کے مقابلہ میں اسے کامیاب کرے گا لیکن ہمیں اپنی ذمہ داریاں بھلا نہیں دینی چاہئیں.اس وقت ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ دانتوں میں زبان دے کر انتہائی جدو جہد کرنے کیلئے تیار ہو جائے.افسوس کہ حکومت کی مصالح کو مد نظر رکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ مجھے اس سے زیادہ کچھ کہنا نہیں چاہئے.کاکلوں: الفضل لا ہور ۲۳ مارچ ۱۹۴۸ء) منجدھار : سمند ریا دریا کے بیچ کی دھار.مصیبت.عین مصیبت کی جگہ کفگیر : ڈنڈی والا بڑا چمچہ الاحزاب : ۱۱ تا ۱۴ ماؤنٹ بیٹن لارڈ: (۱۹۰۰ء.۱۹۷۹ ء ) پہلا ارل برطانوی منتظم وائسرائے ہند و گورنر جنرل بھارت.یہ ملکہ وکٹوریہ کا بیٹا تھا.۱۹۱۳ء میں بحریہ میں بھرتی ہوا.پہلی جنگ عظیم کے دوران خدمات انجام دیں.۱۹۴۲ء میں فوجی نقل و حمل کے سلسلے میں مشترکہ فوجوں کا سر براہ اور ۱۹۴۳ ء میں جنوب مشرقی ایشیا میں کمانڈر انچیف بنا دیا گیا.۱۹۴۴ء.۱۹۴۵ء میں اسے برما کو دوبارہ فتح کرنے کا فریضہ سونپا گیا.ستمبر ۱۹۴۵ء میں اس نے سنگا پور میں جاپانی فوجوں سے ہتھیار ڈلوائے.مارچ ۱۹۴۷ء میں ہندوستان کا آخری وائسرائے بنا.۵/اگست ۱۹۴۷ء کو تقسیم ہند کے بعد جون ۱۹۴۸ ء تک بھارت کا پہلا گورنر جنرل رہا.(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۳۹۷.مطبوعہ لا ہور ۱۹۸۸ء) 1 متی باب ۵ آیت ۳۹.برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور ۱۹۲۲ء

Page 369

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۴۶ الفضل کے اداریہ جات ابن مسعود عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود - معروف ابن مسعود.(۱۸۸۱ء.۱۹۵۳ء) دولت عربیہ سعودیہ کا بانی.صیہونیت کے خلاف عربی تحریک کا قائد.نجد کی آبائی سلطنت اُس وقت چھن چکی تھی جب عبد العزیز آٹھ سال کا تھا چند سال بہ حالت جلا وطنی کویت میں گزارے.۱۹۰۱ء میں صرف دس آدمیوں کو ساتھ لے کر ریاض کو فتح کیا.اس کے بعد فتوحات کا سلسلہ جاری ہو گیا کئی اور اہم علاقے حاصل کئے اور شاہ حسین ابن علی کو شکست دے کر حجاز پر بالا دستی حاصل کی اس طرح ابن سعود عرب کا سب سے بڑا فرمانروا بن گیا پوری سلطنت کا نام دولت عربیہ سعودیہ قرار دیا..(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۹۶۳ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء) کمال اتاترک (۱۸۸۱ء.۱۹۳۸ء) ترک رہنما.جدید ترکیہ کے بانی.۱۹۳۴ ء سے قبل مصطفیٰ کمال پاشا کے نام سے مشہور تھے.نوجوان ترکوں کے انقلاب میں حصہ لیا.پہلی عالمی جنگ میں امتیاز حاصل کیا اور ترکیہ کی شکست کے بعد مشرقی اناطولیہ میں قوم پرور جماعت اور فوج کو منظم کیا.۱۹۲۳ء سے ۱۹۳۸ء تک ترکی کے صدر رہے.ان کے عہد میں انقلابی اصلاحات نافذ ہوئیں نیز ترکی زبان کے لئے عربی کی بجائے لاطینی رسم الخط اختیار کیا گیا.(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ا صفحه ۶۴ مطبوعہ لا ہور۱۹۸۷ء) نپولین شاہ فرانس (۶۱۷۶۹-۱۸۲۱ء) وینڈیمیئر (Vendemiaire) کی بغاوت (۱۷۹۵ء) میں اس کے زبر دست اقدام نے اسے وقت کی اہم ترین شخصیت بنا دیا.اطالوی مہم کے قائد کی حیثیت سے اس نے پست ہمت ، فاقہ زدہ سپاہیوں کو ایک نا قابل تسخیر فوج بنا دیا.مسلسل بروقت اقدامات سے نپولین نے افراطِ زر کا تدارک کیا.کلیسیا سے صلح کی.ایک نیا آئینی ضابطہ وضع کیا.۱۸۰۴ء میں اس نے شہنشاہ فرانس اور ۱۸۰۵ ء میں شاہ اٹلی ہونے کا اعلان کیا.۱۲ / اپریل ۱۸۱۴ء کو تخت سے دست بردار ہوا.(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۰۸ ۱۷ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء) جارج واشنگٹن (Washington George) (۱۷۹۹-۶۱۷۲ء) امریکہ کا پہلا صدر اور بابائے امریکہ.باپ کا نام آگسٹین اور دادا کا نام واشنگٹن تھا.وہ ۱۶۵۷ء میں

Page 370

انوار العلوم جلد ۱۹ سلگر ۳۴۷ الفضل کے اداریہ جات یو (Sulgrave) سے ہجرت کر کے امریکہ چلا گیا.۱۷۴۳ ء میں والد کا انتقال ہو گیا.۱۷۵۵ ء تا ۱۷۵۸ء مسلسل فرانسیسیوں کے خلاف جنگ لڑی.اس کی کوششوں سے ۱۷۸۳ء میں برطانوی افواج کو ہتھیار ڈالنے پڑے.۱۷۸۹ء تا ۱۷۹۷ء امریکہ کے صدر رہے.(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحه ۱۷۸۳ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء) ہٹلر Hitler Adolf) (۱۸۸۹ء.۱۹۴۵ ء ) جرمنی کا آمر مطلق نازی پارٹی کا بانی.پہلی عالمی جنگ کے بعد چند شورش پسندوں سے مل کر میونخ میں نازی مزدور پارٹی کی بنیاد رکھی.۱۹۳۳ء میں اسے آمریت کے اختیارات سونپ دیئے گئے.ہٹلر جرمنی کے تمام شعبوں کا مختار بن گیا.نازی پارٹی کے مخالفین کو کچل دیا گیا.اس کی پالیساں بالآخر دوسری عالمی جنگ پر منتج ہوئیں.۱۹۴۱ء میں روس کے محاذ پر ہٹلر نے جنگ کی خود کمان کی.(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحه ۱۸۴۶ء مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء) گوئرنگ (Goering) (۱۸۹۳ء.۱۹۴۶ ء ) جرمنی کا نازی لیڈر پہلی عالمی جنگ میں فضائی فوج کا ہیرو.شروع میں ہی نازیوں کے ساتھ مل گیا.۱۹۳۳ ء میں جرمنی کا وزیر محکمہ پرواز اور پروشیا (Prussia) کا وزیر اعظم.خفیہ پولیس کی بنیاد اسی نے رکھی جس کا ۱۹۳۶ ء تک سربراہ رہا.جرمنی کا معاشی نظام آمرانہ اختیارات سے چلایا.ہٹلر نے اسے اپنا جانشین نامزد کیا.دوسری عالمی جنگ میں ہمہ گیر فضائی جنگ کا ذمہ دار تھا.۱۹۴۵ء میں امریکی فوج کے آگے ہتھیار ڈالے.جنگی جرائم میں سب سے بڑا ملزم ثابت ہونے پر سزائے موت پائی مگر پھانسی سے قبل خود کشی کر لی.( اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۲۹۴.مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء) ٹیریٹوریل فورس (Territorial Force) برطانیہ کی ایک رضا کار ہنگامی فوج ۱۵ پیٹرن (Patron) مربی ،سر پرست ، حامی پٹیل.ولبھ بھائی (Vallabhai Patel) (۱۸۷ء.۱۹۵۰ء) بھارتی سیاست دان.انگلستان میں بیرسٹری کی سند لی اور واپسی پر بحیثیت وکیل فوجداری کامیاب وکالت کی.۱۹۱۵ء میں گاندھی صاحب سے ملاقات کے بعد پٹیل تھوڑے ہی عرصہ میں قوم پرست اور

Page 371

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۴۸ الفضل کے اداریہ جات انڈین نیشنل کانگرس کا رکن بن گیا.کئی بار جیل کی صعوبتیں اُٹھا ئیں.وہ ۱۹۲۴ ء تا ۱۹۲۸ء میں احمد آباد میں رئیس بلدیہ رہا اور ۱۹۳۱ء میں انڈین نیشنل کانگرس کا صدر بنا.۱۹۴۷ء میں نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ بنا اور وفات تک ان عہدوں پر فائز رہا.(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحہ ۳۲۳_۳۲۴ مطبوعہ لا ہور۱۹۸۷ء) کا اکبر، جلال الدین محمد بن ہمایوں ( ۱۵ / اکتوبر ۱۵۴۵ء.۱۶/ اکتوبر ۱۶۰۵) اکبر کے انتظامات سلطنت ہند سنبھالتے ہی فتوحات کا سلسلہ شروع ہو گیا.راجپوتانے کے اکثر راجہ خود ہی فرمانبردار ہو گئے.صرف میواڑ نے مقابلے کی ٹھانی اور نقصان اُٹھایا.اس نے سلطنت کو اٹھارہ صوبوں میں تقسیم کیا اور ہر صوبے میں یکساں نظام جاری کیا.اس کے عہد میں علوم وفنون نے بے حد ترقی کی.ایران کے بڑے بڑے شاعر یہاں آئے اور اعلیٰ منصب پائے.اس کا شمار دنیا کے بڑے بادشاہوں میں ہوتا ہے.اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحہ ۱۱۵ مطبوعہ لا ہور ۱۹۸۷ء) ۱۸ سید احمد سرهندی (۲۶ / جون ۶۱۵۶۴ - ۱۰ / دسمبر ۱۶۲۴ء) برصغیر کے ممتاز عالم دین.پیدائش سرہند کنیت ابوالبرکات.لقب بدرالدین اور نام شیخ احمد تھا.شجرۂ نسب ۲۸ واسطوں سے حضرت عمرؓ سے ملتا ہے.ابتدائی تعلیم والد سے حاصل کی اور قرآن حفظ کیا.پھر مولانا کمال کشمیری اور مولانا یعقوب کشمیری سے فیض حاصل کیا اور فقہ اور حدیث پر عبور حاصل کیا.سترہ برس کی عمر میں درس و تدریس شروع کی.انہوں نے عربی اور فارسی میں متعد در سالے رکھے.انہوں نے حضرت خواجہ باقی باللہ کے ہاتھ پر بیعت کی.خواجہ صاحب نے جلد ہی انہیں خلافت سے نوازا.انہوں نے اکبر اعظم کے خودساختہ دین الہی کی بیخ کنی میں اہم کردار ادا کیا اور اسی وجہ سے ایک سال تک قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں.(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحه ۱۴۱۲.مطبوعہ لا ہور ۱۹۸۸ء) 19 سید احمد شہید.بریلوی (۱۷۸۶ء.۱۸۳۱ ء ) ان کا سلسلہ نسب حضرت امام حسین تک جاتا ہے.بالغ ہو کر حضرت شاہ عبدالعزیز دہلوی کے ہاتھ پر بیعت کی.دہلی میں اور ہندوستان کے مختلف شہروں میں تبلیغ و تربیت کا کام کیا.۱۸۲۱ء میں حج کیا اور عرب میں

Page 372

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۴۹ الفضل کے اداریہ جات قیام کر کے عرب ممالک میں دعوت دین حق کا کام کیا.سکھوں نے مسلمان عورتوں کو جبراً سکھ بنا کر محبوس کرنا شروع کیا تو اس بات کا علم ہونے پر آپ نے سکھوں سے جہاد کا اعلان کیا.۲۱؍ دسمبر ۱۸۲۶ء میں زبر دست جنگ میں سینکڑوں سکھ مارے گئے.مسلمان غداروں کو سکھوں نے اپنے ساتھ ملالیا اور آپ نے ۶ رمئی ۱۸۳۱ ء کے آخری معرکہ میں بالا کوٹ میں شہادت پائی.(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحہ ۸۰۹.مطبوعہ لا ہور۱۹۸۷ء) ۲۰ عبد الغفار خان (۱۸۸۱ء.۱۹۸۸ء) صوبہ سرحد کے سیاسی رہنما اور سرخ پوش تحریک کے بانی.پہلی جنگ عظیم کے بعد جب حکومت کے خلاف تحریک شروع ہوئی تو وہ بھی اس میں شریک ہوئے.اس بناء پر انہیں تین سال قید کی سزا سنائی گئی.۱۹۲۹ء میں افغان جرگہ اور سرخ پوش تحریک کی بنیا د رکھی.یہ تحریک عام طور پر خدائی خدمت گار کے نام سے پہچانی جاتی ہے.۱۹۴۸ء میں پاکستان کے خلاف ساز باز کرنے کے الزام میں گرفتار ہوئے.۱۹۶۵ء میں کابل چلے گئے اور اسے اپنا صدر مقام بنایا.۱۵/ نومبر ۱۹۶۹ء کو انہیں بھارتی حکومت نے جواہر لال نہرو انعام سے نوازا.سیاسی راہنما عبدالولی خان ان کے بیٹے ہیں.(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحه ۹۶۴.مطبوعہ لا ہور ۱۹۸۸ء) پرارتھنا : حمد ، مناجات، التجا کرنا ڈومینین(Dominion) سلطنت یا عملداری.ہر ایسا ملک جو اپنے داخلی معاملات میں آزاد ہو.لنڈورے: لنڈ ورا.دُم کٹا.بے بس ۲۴ ایٹلی کلیمنٹ رچرڈ (Clement Richard Attlee) (۱۸۸۳ء.۱۹۲۷ء) برطانوی سیاستدان اور لیبر پارٹی کا لیڈر.۱۹۲۴ ء اور ۱۹۲۹ء کی لیبر حکومتوں میں شامل رہا.۱۹۳۵ء میں پارٹی کا لیڈر بنا.زمانہ جنگ کی مخلوط وزارت میں نائب وزیر اعظم تھا.۱۹۴۵ء میں پاسٹڈیم کا نفرس میں شرکت کے وقت وزیر اعظم بن گیا.اس کی حکومت نے بیشتر صنعتوں کو قومی بنا دیا.قومی اصول پر طبی امداد کا آغاز کیا.فلسطین کی حکمداری اور

Page 373

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۵۰ الفضل کے اداریہ جات ہندوستان پر تصرف ختم کر دیا.امریکہ سے تعلقات استوار کئے.(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ا صفحہ ۱۶۷.مطبوعہ لا ہور۱۹۸۷ء) ۲۵ آویزش: چپقلش ، لڑائی ، فساد ارباب حل و عقد : حکومت کے معاملات میں تصرف و تسلط رکھنے والے لوگ.۲۷ کتر و بیونت: کانٹ چھانٹ ، تراش خراش ۲۸ يوسف: ۱۰۹ ۲۹ لن ترانیاں: شیخیاں ، ڈینگیں غضنفر علی خان را جا: ۱۸۹۴ء کو پنڈ دادنخان ضلع جہلم میں پیدا ہوئے.اپریل ۱۹۶۳ء میں وفات پائی ان کا مقبرہ بھی پنڈ دادنخان میں ہے.یہ ایک معزز راجپوت گھرانے کے فرد تھے.گورنمنٹ کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی.۱۹۲۳ ء میں ہندوستان کی مرکزی مجلس وضع قانون کے رکن بنے.۱۹۳۳ ء میں کونسل آف سٹیٹ کے رکن بنے.کچھ مدت مہا راجہ الور کے وزیر بھی رہے.۱۹۳۷ ء میں پنجاب کی مجلس وضع قانون کے رکن رہے اور پارلیمینٹری سیکرٹری بنے.۱۹۴۶ء کے انتخابات میں مسلم لیگ کے ٹکٹ پر اسی مجلس کے رُکن ہوئے.قیام پاکستان کے بعد وہ پہلے وزیر زراعت وخوراک وصحت بنے.پھر وزیر مهاجرین و بحالیات، پھر عراق و ایران میں سفیر اور پھر ہندوستان میں ہائی کمشنر مقرر ہوئے.(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱ ۱۰۳.مطبوعہ لا ہور ۱۹۸۸ء) ا لا يَنْحَلُ : جو حل نہ ہو سکے.مشکل ۳۲ بالشویک: لفظی معنی زیادہ بڑا.روس کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کا رکن.انتہا پسند اشترا کی انقلاب پسند.ویسن.ڈڈرو (Woodrow Willson) (۱۸۵۶ء ۱۹۲۴ء) امریکہ کا صدر ۱۹۱۳ء سے ۱۹۲۱ ء تک رہا.۱۹۰۲ء سے ۱۹۱۰ ء پرنسٹن یونیورسٹی کا صدر رہا.۱۹۱۱ ء تا ۱۹۱۳ء نیوجرسی کا گورنر رہا.ولسن دنیا کو جمہوریت کے لئے محفوظ رکھنے کی خاطر جنگ کو

Page 374

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۵۱ الفضل کے اداریہ جات ضروری سمجھتا تھا.تصفیہ امن کے لئے چودہ نکات کا خاکہ تیار کیا یہ بہترین امریکی مقرر تھا.اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۸۰۷ - ۱۸۰۸.مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء) ۳۴ سٹالن : روسی کمیونسٹ آمر.اس کا اصل نام زو کشویلی تھا.انقلابی تحریک میں شامل ہونے کے باعث اس نے سٹالن ( مرد آہن ) کا لقب اختیار کیا.پادری بننے کے لئے تعلیم حاصل کی مگر مارکسی ہو گیا اس لئے درسگاہ سے خارج کیا گیا.۱۹۴۵ء میں مالوٹوف کو معزول کر کے وزارت عظمی سنبھالی.روس پر ہٹلر کے حملہ کے بعد اس نے فوجی قیادت بھی سنبھال لی.(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحہ ۷۳۹ مطبوعہ لا ہور ۱۹۸۷ء) ۳۵ اوڈیسا: بحیرہ اسود کے کنارے روس کی اہم بندرگاہ ہے.صنعتی مرکز.اٹھارھویں صدی کے اواخر میں ایک قدیم یونانی نو آبادی کے مقام پر تعمیر ہوا.۱۹۰۵ء میں اس شہر سے متعدد یہودی نکل گئے.۱۹۱۸ء سے ۱۹۲۰ ء تک متعدد مملکتیں یکے بعد دیگرے اس پر قابض رہیں.آخر بولشویکوں کے قبضہ میں آیا.دوسری عالمی جنگ میں رومانیہ اس پر مسلط ہو گیا اور اس نے اسے تباہ کر کے دو لاکھ اسی ہزار شہریوں کو قتل یا جلا وطن کیا.( اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحہ ۱۵۵.مطبوعہ لا ہور۱۹۸۷ء) ۳۶ عنان: لگام.باگ ے آئینگر.ایس سر بنو اس (۱۸۷۴ء.۱۹۴۱ ء ) ہندوؤں کے مذہبی اور رواجی قوانین کا ماہر.۱۹۱۲ء سے ۱۹۱۶ ء تک مدراس یونیورسٹی کی سینٹ کا ممبر اور ۱۹۱۶ء سے ۱۹۲۰ ء تک مدراس سوشل ریفارم سوسائٹی کا صدر رہا.اسی عرصہ میں ایڈووکیٹ جنرل ہو گیا.۱۹۲۱ء میں سی.آئی.اسی کے خطاب اور قانون ساز کونسل کی رکنیت سے دستبردار ہو گیا.مرکزی اسمبلی میں حزب مخالف کا ڈپٹی لیڈر رہا.مدراس کا نگرس کی کامیابی اسی کے سبب ہوئی.سائمن کمیشن کا سرگرم مخالف تھا.آزادی ہند لیگ قائم کی اور آزادی کے سوال پر نہر و کمیٹی کی مخالفت کی.۱۹۳۰ ء میں سیاست سے دستکش ہو گیا.( اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلدا صفحہ ۳۹.مطبوعہ لا ہور۱۹۸۷ء) ۳۸ لیاقت علی خان ( یکم اکتوبر ۱۸۹۵ء.۱۶ / اکتوبر ۱۹۵۱ء) پاکستان کے پہلے وزیر اعظم نواب

Page 375

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۵۲ الفضل کے اداریہ جات رستم علی خان کے دوسرے صاحبزادے.۱۹۱۸ ء میں ایم.اے.او کالج علی گڑھ سے بی.اے کیا.پھر انگلستان چلے گئے جہاں سے انہوں نے ۱۹۲۴ء میں ان ٹمپل(Inner Temple) سے قانون کی ڈگری حاصل کی.انگلستان میں قیام کے دوران سیاست میں حصہ لینا شروع کیا.۱۹۲۶ء میں یو پی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور ۱۴ سال تک اس کے رُکن رہے.۱۹۳۷ ء میں مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل بنے.۱۹۴۰ء میں مرکزی لیجسلیٹو اسمبلی کا رکن منتخب کیا گیا.۱۹۴۵ء میں مسلم لیگ کے نمائندہ کے طور پر شملہ کا نفرنس میں حصہ لیا.۱۹۴۶ء میں ہندوستان کے وزیر خزانہ بنے.قیام پاکستان کے بعد پاکستان کے پہلے وزیر اعظم بنے.دسمبر ۱۹۴۷ ء تک وزیر خارجہ بھی رہے.۱/۸ کتو بر ۱۹۵۰ء مسلم لیگ کے صدر بنے.۱۶ اکتو برا ۱۹۵ ء کو ایک شخص سیدا کبر نامی کے ہاتھوں قتل ہوئے.اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۳۴۵ - ۱۳۴۶.مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء) ٣٩ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَأَ فَتَبَيَّنُوا (الحجرات : ) ٤۰ سن : ایک پودا جس کی چھال سے رسیاں بنتی ہیں.

Page 376

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۵۳ پاکستان کا مستقبل از یدنا حضرت رت میرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفۃ المسیح الثانی پاکستان کا مستقبل

Page 377

Page 378

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۵۵ پاکستان کا مستقبل اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ.هُوَ النَّاصِرُ پاکستان کا مستقبل نباتی ، زرعی ، حیوانی اور معنوی دولت کے لحاظ سے میں نے کے تاریخ کو مینار ڈہال میں اس مضمون پر ایک تقریر کی تھی چونکہ وقت کم تھا اور مضمون زیادہ اس کے کئی حصے بیان کرنے سے رہ گئے تھے اور کئی کھول کر بیان نہ ہو سکے.چونکہ سننے اور پڑھنے میں فرق ہوتا ہے پڑھتے وقت انسان زیادہ غور سے کام لے سکتا ہے اور مختصر اشاروں کو بھی سمجھ سکتا ہے اس لئے میں مناسب سمجھتا ہوں کہ اپنی لکھی ہوئی مختصر یادداشت کو شائع کر دوں تا کہ مضمون کا ایک مکمل نقشہ بھی ذہن میں آجائے اور یادداشت کے طور پر بھی ان لوگوں کے ہاتھ میں رہے جو اس میں بیان کردہ مضامین پر مزید غور کرنا چاہتے ہیں.پاکستان کا مستقبل بحیثیت نباتی دولت کے ملک کی حفاظت اور اس کی ہا ترقی کے لئے سوختنی اور تعمیری لکڑی کا وجود نہایت ضروری ہے.سوختنی لکڑی کو گلے کا بھی کام دے سکتی ہے.پرانے زمانہ کے تمام بڑے شہروں کے اردگر سوختنی لکڑی کے رکھ بنائے جاتے تھے جہاں سے شہروں کولکڑی مہیا کی جاتی تھی اور قصبات میں زمینداروں کے ذمہ لگایا جاتا تھا کہ وہ درخت لگائیں اور انہیں چھوٹے درخت کاٹنے کی اجازت نہیں ہوتی تھی تا کہ لکڑی ضائع نہ ہو.ہر گاؤں میں اتنے درخت ہوئے جاتے تھے کہ اس گاؤں کی سوختنی اور تعمیری ضرورتیں ان سے پوری ہو سکتی تھیں.انگریز چونکہ ایک صنعتی ملک کے رہنے والے ہیں ان کی حکومت کے زمانہ میں دیہات کی

Page 379

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۵۶ پاکستان کا مستقبل اقتصادی اور تمدنی حالت کی طرف توجہ کم ہوگئی اور شہروں کی طرف توجہ بڑھ گئی اس لئے پرانا نظام قائم نہ رہ سکا اور درخت کٹتے کٹتے گاؤں ننگے ہوئے اور مسلمان بھی ہندوؤں کی نقل میں جانور کا گو بر چولہوں میں جلانے لگے حالانکہ گوبر کا جلانا صفائی کے لحاظ سے بھی اور زراعتی لحاظ سے بھی نہایت مضر ہے.بائبل میں یہودیوں کی سزا کے متعلق آتا ہے کہ تم انسان کے پاخانہ سے روٹی پکا کر کھاؤ گے لے گو یہاں انسانی پاخانہ کا ذکر ہے مگر جانور کا پاخانہ بھی تو گندی شے ہے خواہ نسبتاً کم ہو اور اس سے روٹی پکانی بھی یقیناً ایک سزا ہے.اس حوالہ کے مطابق گو بر کا چولہوں میں استعمال خدائی سزا اور قوم کی ذلت کی علامت ہے.پس مسلمانوں کو اس سے بچنا چاہئے تھا مگر دیہاتی اقتصادی حالت کے خراب ہو جانے کی وجہ سے وہ بھی مجبور ہو کر ہندوؤں کے پیچھے چل پڑے جو گائے کے گو بر کو متبرک خیال کرتے ہیں اور اسے چولھے میں جلانا تو الگ رہا کھانے کی چیزوں میں ملانے سے بھی دریغ نہیں کرتے.پاکستانی حکومت کا فرض ہے کہ وہ ایسا انتظام کرے کہ سوختنی لکڑی کثرت سے تمام دیہات اور قصبات میں مل سکے اتنی کثرت سے کہ زمینداروں کو جلانے کے لئے اوپلوں کی ضرورت پیش نہ آئے.میرے نزدیک پاکستانی حکومت کو پانچ پانچ چھ چھ گاؤں کا ایک یونٹ بنا کر ان کی ایک پہنچایت بنا دینی چاہئے جو اقتصادی اور صحت انسانی کے قیام کی ضرورتوں کے مہیا کرنے کی ذمہ دار ہو.ان گاؤں کے درمیان میں ایک حصہ درختوں کے لگانے کے لئے مخصوص کر دیا جائے یہ درخت تعمیری کاموں کے لئے مخصوص ہوں.اس کے علاوہ ہر گاؤں میں چراگاہوں کی حفاظت ان کے سپرد ہو.جہاں چرا گاہیں ہیں وہ ان پنچایتوں کے سپرد کی جائیں اور جہاں نہیں ہیں حکومت خود چرا گا ہیں بنا کران پنچایتوں کے سپر د کرے اور ہر گاؤں میں حکومت اتنے درخت سوختنی لکڑی کے لگوائے جو اس گاؤں کی ضرورت کو پورا کر سکیں اور ان پنچایتوں کا فرض ہو کہ وہ دیکھتی رہیں کہ ہر گاؤں مقررہ تعداد میں درخت کو لگاتا رہتا ہے.اگر یہ انتظام جاری کیا جائے تو یقیناً سوختنی لکڑی کا سوال حل ہو جائے گا اور گو بر کھاد کے لئے بیچ جائے گا جس سے ملک کی زراعت کو بھی فائدہ پہنچے گا.ہر ایسے قصبہ کے لئے جس کی آبادی دس ہزار سے زیادہ ہو قصبہ سے کچھ فاصلہ پر ڈسٹرکٹ | بورڈوں کی نگرانی میں سوختنی لکڑی کی رکھیں بنوانی چاہئیں بلکہ میرے نزدیک تو جس طرح

Page 380

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۵۷ پاکستان کا مستقبل ڈسٹرکٹ بورڈ مقرر ہیں اسی طرح پر ضلع میں اس کی میونسپل کمیٹیوں کا ایک مشترکہ بورڈ ہونا چاہئے جس کے سپر د اس قسم کے رفاہ عام کے کاموں کی نگرانی ہو اس طرح میونسپل کمیٹیوں کے کاموں میں ہم آہنگی بھی پیدا ہو جائے گی اور باہمی تعاون سے ترقی کے نئے راستے بھی نکلتے جائیں گے.پچاس ہزار سے اوپر کے جو شہر ہوں ان کے لئے سوختنی لکڑی کے رکھ بنانا صوبہ داری حکومت کا فرض ہو.ان شہروں کے لئے شہر کے ایسی طرف زمین حاصل کر کے جس طرف شہر کے بڑھاؤ کا رُخ نہ ہو دو تین میل فاصلہ پر سوختنی لکڑی کی رکھیں بنا دینی چاہئیں جہاں سے شہر میں لکڑی سپلائی ہوتی رہے.پچاس ہزار آدمی کی آبادی یا اس سے زیادہ کے شہروں کے لئے جتنی سوختنی لکڑی کی ضرورت ہوتی ہے اُس کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ ایک اقتصادی یونٹ ہوگا اور حکومت کو اس نظام میں کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا بلکہ نفع ہی ہوگا.اس انتظام کے علاوہ مرکزی حکومت کے انتظام کے ماتحت بعض بڑے بڑے رکھ بنانے چاہئیں تا ضرورت کے موقع پر ملک کو سوختنی لکڑی مہیا کی جا سکے اور اگر کسی وقت کوئلہ کی کمی ہو تو کارخانے اس لکڑی کے ذریعہ سے چلائے جاسکیں.دوسرے ڈسٹر کٹوڈسٹیلیشن Destructive Distillation) کے ذریعہ بہت سارے کیمیائی اجزاء ملک کے استعمال اور بیرونی دساورت کے لئے پیدا کئے جا سکتے ہیں.ڈسٹر کٹو ڈسٹیلیشن زیادہ تر سخت لکڑی سے کیا جاتا ہے جیسے کیکر شیشم ، پھلائی وغیرہ اس ذریعہ سے سپرٹ بھی پیدا کیا جا سکتا ہے جو جنگی ضرورتوں کے بھی کام آئے گا اور کئی کیمیاوی کارخانوں میں بھی استعمال ہوگا.اس کے علاوہ ایسی ٹون ، ایسٹک ایسڈ اور فارمیلڈی ہائیڈ بھی اس سے بنائے جا سکتے ہیں.اوّل الذکر بارود کے بنانے میں کام آتا ہے اور آخر الذکر پلاسٹک کے بنانے میں کام آتا ہے.شیشم اور کیکر کا درخت بہت حد تک تعمیری ضرورتوں کو بھی پورا کر سکتے ہیں.آجکل تعمیری ضرورتوں کے لئے زیادہ تر دیودار کی قسم کی لکڑیاں استعمال ہوتی ہیں جیسے دیار، کیل ، پڑتل اور چیل یہ لکڑیاں پہاڑوں پر ہوتی ہیں.پہلے کشمیر، چنبہ اور منڈی سے یہ مہیا کی جاتی تھیں.ریلوں کی لائنیں بنانے میں یہی لکڑی کام دیتی تھی کیونکہ ریل پر بچھائی جانے والی شہتیر یاں ہر وقت سنگی رہتی ہیں اور اُن پر بارش کا پانی پڑتا ہے عام لکڑی زیادہ دیر تک گیلی رہنے سے خراب ہو جاتی ہے.دیار کی یہ خصوصیت ہے کہ وہ گیلے ہونے سے خراب نہیں ہوتی ان

Page 381

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۵۸ پاکستان کا مستقبل لکڑیوں کو بعض ادویہ سے اس قابل بنایا جاتا ہے کہ ان کو کیڑا نہ لگ سکے اور پھر ریل کی پسٹڑی میں استعمال کیا جاتا ہے.اسی طرح اچھی عمارتوں کی تعمیر میں بھی یہ کام آتی ہے.یہ لکڑی چنبہ اور منڈی کے ہندوستان میں چلے جانے کی وجہ سے اور کشمیر کی حالت مشتبہ ہو جانے کی وجہ سے اب پاکستان کو نہیں مل سکے گی صرف مری اور ہزارہ سے کچھ لکڑی پاکستان کومل سکے گی مگر اس کی ضرورتوں کے لئے کافی نہیں.اس لکڑی کے مہیا کرنے کے لئے پاکستان کو کچھ اور علاقے تلاش کرنے ہوں گے.پاکستان کے ملحقہ علاقوں میں سے چترال اور بالائے سوات کے علاقہ میں یہ لکڑیاں بڑی کثرت سے پائی جاتی ہیں اور بعض بعض حصوں میں تو ہزار ہزار سال کے پرانے درخت پائے جاتے ہیں جن کی قیمت عمارتی لحاظ سے بہت ہی زیادہ ہوتی ہے مگر مشکل یہ ہے کہ ان علاقوں سے لکڑی پاکستان میں پہنچائی نہیں جاسکتی.چترال سے صرف ایک دریائی رستہ پاکستان کی طرف آتا ہے اور وہ حکومت کابل میں سے گزرتا ہے اُس کے سوا کوئی دریائی رستہ نہیں خشکی کے رستہ ان لکڑیوں کا پہنچانا بالکل ناممکن ہے.دریائے کابل کے ذریعہ سے اس لکڑی کے لانے میں بہت سی سیاسی اور اقتصادی دقتیں ہوں گی.اگر ریاست کا بل اجازت بھی دیدے تو لکڑی کا محفوظ پہنچنا نہایت ہی دشوار ہو گا.اسی طرح بالائے سوات کی لکڑی کا پہنچنا اور بھی زیادہ مشکل ہے مگر بہر حال فوری ضرورت کو پورا کرنے کے لئے پاکستان کو کچھ معاہدوں کے ذریعہ سے اس دقت کو دور کرنا چاہئے اور ساتھ ہی اس بات کی سروے کرانی چاہئے کہ کچھ پہاڑی کو ملا کر کیا کوئی ایسا نالہ نہیں نکالا جا سکتا جو کہ چترال اور بالائے سوات سے براہِ راست پاکستان میں داخل کیا جا سکے اگر ایسا ہو سکے تو یہ ضرورت پوری ہو جائے گی لیکن اس کے علاوہ جنگلات کے ماہروں کو اس بات کے لئے ہدایت ملنی چاہئے کہ وہ درختوں کی مختلف اقسام پر غور کر کے ایسی اقسام معلوم کریں جو پاکستان کی آب و ہوا میں اُگائے جاسکیں اور عمارتوں کی تعمیر اور جہازوں کی ساخت اور ریلیوں کی پڑیاں بنانے کے کام میں استعمال کئے جاسکیں.نرم لکڑی نرم لکڑی کی ایک قسم بہت ہی نرم ہوتی ہے ان لکڑیوں سے دیا سلائی کی تیلیاں بنائی جاتی ہیں اس وقت تک یہ لکڑیاں انڈیمان اور نکو بار سے آتی تھیں مگر دریافت سے معلوم ہوا ہے کہ بلوچستان میں بھی ایک اس قسم کا درخت پایا جاتا ہے جس کی لکڑی

Page 382

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۵۹ پاکستان کا مستقبل سے دیا سلائی کی تیلیاں بن سکتی ہیں اور یہ درخت اتنی مقدار میں پائے جاتے ہیں کہ اگر ان سے دیا سلائی کی تیلیاں بنائی جائیں تو نہ صرف پاکستان بلکہ سارے ہندوستان کی ضرورتیں اس سے پوری ہو سکتی ہیں.ضرورت ہے کہ ایسا کارخانہ بنایا جائے جو بلوچستان میں یہ تیلیاں بنا کر دیا سلائی کے کارخانوں کے پاس فروخت کرے اور یہ صنعت جس کی سب سے بڑی مشکل ان تیلیوں کا مہیا ہونا ہے پاکستان میں فروغ پا سکے.لکڑی کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان میں فوراً پلاسٹک کے کارخانے جاری کرنے کی کوشش کرنی چاہئے مگر چونکہ یہ سوال میری تقریر کے زراعتی حصہ کے ساتھ متعلق ہے میں اس کا ذکر آگے چل کر کروں گا.جڑی بوٹیاں نباتی دولت کا ایک بڑا جز و جڑی بوٹیاں بھی ہوتی ہیں.شمالی جڑی بوٹیاں کشمیر، چنبہ ، چترال،صوبہ سرحد اور بلوچستان میں ملتی ہیں.کشمیر کا سوال مشتہہ ہے اور چنبہ قطعی طور پر انڈین یونین میں شامل ہو چکا ہے اس لئے پاکستان میں جڑی بوٹیاں چترال ، صوبہ سرحد اور بلوچستان میں سے جمع کی جاسکتی ہیں اور پاکستان کی خوش قسمتی سے ان تینوں علاقوں میں کافی جڑی بوٹیاں پائی جاتی ہیں بلکہ بعض جڑی بوٹیاں ایسی نادر ہیں کہ دنیا کے بعض دوسرے حصوں میں نہیں ملتیں.بلوچستان کی جڑی بوٹیوں کی یہ بھی خصوصیت ہے کہ اُن میں الکلائیڈ جو کہ دواؤں کا فعال جزو ہوتا ہے دوسرے علاقوں کی نسبت زیادہ پائے جاتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ بلوچستان میں بارشیں کم ہوتی ہیں.جڑی بوٹیوں سے بہت سی ادویہ اور کیمیاوی اجزاء تیار کئے جاتے ہیں ابھی تک ہندوستان کی جڑی بوٹیاں کامل سائنٹیفک تحقیقات سے محروم ہیں اور ہزاروں ہزار مفید ادویہ اور کیمیاوی اجزاء اُن میں مخفی پڑے ہوئے ہیں.یورپ کے لوگ قدرتی طور پر اُن ادویہ کی تحقیق کرتے ہیں جو اُن کے ملکوں کی جڑی بوٹیوں سے بنائی جاسکتی ہیں یا جو آسانی سے اُن کے قبضہ میں آ سکتی ہیں تا کہ اُن کا تجارتی نفع انہیں کو ملے.اب پاکستان ایک آزاد ملک ہے اور اس کے لئے موقع ہے کہ اپنی نباتی دولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھائے.اگر ایک محکمہ بنا دیا جائے جو جڑی بوٹیوں کے الکلائیڈز اور دوسرے کیمیاوی اجزاء دریافت کرے تو تھوڑے ہی عرصہ میں بیسیوں کئی دوائیں پاکستان میں ایجاد ہو جائیں گی جو دنیا کی ساری منڈیوں میں اچھی قیمت پر پک سکیں گی.حکیم اجمل خاں صاحب

Page 383

انوار العلوم جلد ۱۹ پاکستان کا مستقبل مرحوم کو اس کا خیال آیا تھا اور انہوں نے طبیہ کالج دہلی کے ساتھ ایک چھوٹی سے لیبارٹری اس کام کے لئے مقرر کر دی تھی.مشہور ہندوستانی سائنسدان چوہدری صدیق الزمان صاحب اس کے انچارج مقرر کئے گئے تھے اور انہوں نے بنگال کی مشہور بوٹی چھوٹی چندن پر تجربات کر کے اس کا الکلائیڈ معلوم کر لیا تھا مگر ہندوستانی روایتی پھوٹ کا شکار محکمہ ہو گیا.چوہدری صدیق الزمان صاحب کو حکومت ہند میں ایک اچھی جگہ مل گئی اور ان کے جانے کے ساتھ ہی یہ محکمہ بھی ختم ہو گیا.اب چوہدری صدیق الزمان صاحب حکومت پاکستان میں آگئے ہیں اُن کے مشورہ سے یا اُن کی نگرانی میں اس قسم کا محکمہ پھر کھولا جا سکتا ہے.شاید ایک لاکھ یا ڈیڑھ لاکھ روپیہ سالانہ کے خرچ سے ابتدائی لیبارٹری قائم کی جاسکتی ہے اور پھر آہستہ آہستہ اُس سے لاکھوں بلکہ کروڑوں روپیہ کا نفع حاصل ہونے کی امید پیدا ہو سکتی ہے.بعض جڑی بوٹیاں طبی طور پر اتنی مفید ہیں کہ انگریزی دوائیں اُن کا مقابلہ نہیں کر سکتیں مگر مشکل یہ ہے کہ اُن کے استعمال کا طریق ایسا ہے کہ آجکل کے نزاکت پسند لوگ اس کی برداشت نہیں کر سکتے.اگر الکلائیڈز اور دوسرے فعال اجزاء نکال لئے جائیں یا ایکسٹریٹ بنائے جائیں تو یقینا نہ صرف طب میں ایک مفید اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان کی دولت میں بھی ایک عظیم اضافہ ہوگا.ادویہ کے علاوہ جڑی بوٹیوں میں بعض اور کیمیاوی اجزاء بھی ہیں جو مختلف صنعتوں میں بڑا کام آ سکتے ہیں چنانچہ بہت سی بوٹیوں کے نغدوں کے سے کشتے بنائے جاتے ہیں آخراُن کے اندر ایسے اجزاء ہیں جو کہ دھاتوں کو تحلیل کرنے کی طاقت رکھتے ہیں اگر ان کو الگ کر لیا جائے تو نہ صرف کشتے بنانے آسان ہو جائیں گے بلکہ اور کئی قسم کی صنعتیں جاری کرنے کا امکان پیدا ہو جائے گا.( الفضل لا ہور ۹ / دسمبر ۱۹۴۷ء ) حزقی ایل باب ۴.آیت ۱۲.برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی لا ہور۱۹۴۳ء دساور: (۱) غیر ملک یا غیر ممالک.(۲) غیر ملک کی منڈی.(۳) سوداگری کا مال جو غیر ملک سے آئے.(۴) وہ جگہ جہاں ہر ایک چیز فروخت کے لئے جمع کریں.نغدوں:

Page 384

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۶۱ خدا کے فرشتے ہمیں قادیان لے کر دیں گے خدا کے فرشتے ہمیں قادیان لے کر دیں گے از سید نا حضرت میرزا بشیرالدین محمود احمد خلیفة المسیح الثانی

Page 385

Page 386

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۶۳ خدا کے فرشتے ہمیں قادیان لے کر دیں گے بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فرشتے ہمیں قادیان لے کر دیں گے افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۴۷ء بمقام لاہور ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:.آج کا جلسہ غیر معمولی حالات میں منعقد ہو رہا ہے.گزشتہ سال قادیان میں جلسہ سالانہ کے موقع پر کوئی احمدی یہ قیاس بھی نہیں کر سکتا تھا کہ اگلے جلسے کے موقع پر ہم اپنے مرکز سے محروم ہوں گے اور ہمیں کسی اور جگہ پر اپنا جلسہ کرنا پڑے گا.جگہوں کے لحاظ سے تو ساری جگہیں ہی ایک جیسی حیثیت رکھتی ہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں.جُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ كُلُّهَا مَسْجِدَ یعنی میرے لئے ساری ہی زمینیں مسجد بنادی گئی ہیں.اگر ہر جگہ ہی خدا کی سجدہ گاہ بن سکتی ہے تو وہ مومن کے لئے جلسہ گاہ بھی بن سکتی ہے لیکن بہر حال عادتیں ، تعلقات اور محبتیں ضرور قلب پر اثر ڈالنے والی چیزیں ہیں اور ہر چیز انسان کو عجیب معلوم ہوتی ہے.اگر کرائے کا ایک مکان بھی تبدیل کیا جائے تو تکلیف ہوتی ہے اگر کوئی شخص اپنی ملکیت کا مکان بھی خود اپنی مرضی سے فروخت کرتا ہے تو اسے بھی تکلیف محسوس ہوتی ہے تو پھر وہ جگہ چھوڑنے پر کیوں تکلیف محسوس نہ ہو جو ہماری نگاہ میں مقدس تھی.جو ہمارے نزدیک روحانی ترقی کا ذریعہ تھی ، جو ہمارے نزدیک دین کی اشاعت اور تبلیغ کا مرکز تھی اور جس سے ہمیں جبری طور پر اور ایسے طور پر محروم کر دیا گیا ہے کہ جب تک حالات پھر پلٹا نہ کھائیں ہم آسانی سے وہاں نہیں جاسکتے.یہ چیز تکلیف دہ تو ضرور ہے، اس سے دل مجروح تو ضرور ہوتے ہیں لیکن مومن ہاں وہ سچا مؤمن جو محض سُن سُنا کر خدا پر ایمان نہیں لاتا بلکہ جس کا ایمان پورے یقین اور وثوق پر مبنی ہے وہ جانتا ہے اور خوب جانتا ہے کہ یہ تغیر ایک عارضی تغیر ہے اسے خوب معلوم ہے کہ قادیان

Page 387

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۶۴ خدا کے فرشتے ہمیں قادیان لے کر دیں گے میری چیز ہے وہ میری ہے کیونکہ میرے خدا نے وہ مجھے دی ہے گو آج ہم قادیان نہیں جا سکتے ، گو آج ہم اس سے محروم کر دیئے گئے ہیں لیکن ہمارا ایمان اور ہمارا یقین ہمیں بار بار کہتا ہے کہ قادیان ہمارا ہے وہ احمدیت کا مرکز ہے اور ہمیشہ احمدیت کا مرکز رہے گا.(انْشَاءَ الله ) حکومت خواہ بڑی ہو یا چھوٹی بلکہ حکومتوں کا کوئی مجموعہ بھی ہمیں مستقل طور پر قادیان سے محروم نہیں کر سکتا.اگر زمین ہمیں قادیان لے کر نہ دے گی تو ہمارے خدا کے فرشتے آسمان سے اُتریں گے اور ہمیں قادیان لے کر دیں گے (نعرہ ہائے تکبیر ) اور جو طاقت بھی اس راہ میں حائل ہوگی وہ پارہ پارہ کر دی جائے گی ، وہ نیست و نابود کر دی جائے گی.قادیان خدا نے ہمارے ساتھ مخصوص کر دیا ہے اس لئے وہ ہمیں آپ قادیان لے کر دے گا.انشاء الله پس ہمارے دل غمگین نہ ہوں ، تم پر افسردگی طاری نہ ہو کہ یہ کام کا وقت ہے اور کام کے وقت میں افسردگی اچھی نہیں ہوتی بلکہ کام کے وقت میں ہم میں نئی زندگی اور نئی روح پیدا ہو جانی چاہیے ہمارے بوڑھے جوان ہو جانے چاہئیں اور ہمارے جوان پہلے سے بہت زیادہ طاقتور ہو جانے چاہئیں.ہم مذہبی لوگ ہیں حکومتوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہمارا کام دلوں کو فتح کرنا ہے نہ کہ زمینوں کو.ہمارا یہ کام دوسرے کا موں سے بہت زیادہ اہم اور ضروری ہے.پس ہمیں دوسروں کی نسبت زیادہ ہمت اور قربانی کرنی چاہئے.آؤ ہم اپنے رب کے حضور دعا کرتے ہوئے یہ التجا کریں کہ اے ہمارے ربّ! ہمارے دلوں ، ہمارے جسموں اور ہمارے سامانوں کی کمزوری اور قلت کو تو خوب جانتا ہے ہم ہر طرح بے کس ، بے بس اور نا تواں ہیں، ہمارے پاس تیرے حضور پیش کرنے کے لئے ایک ہی چیز ہے اور وہ ہے ہمارا ٹوٹا پھوٹا کمزور ناقص اور کرم خوردہ ایمان.ہم تیری محبت کے اس نقطے کا واسطہ دے کر جو اس پر موجود ہے اس ایمان کو تیرے حضور پیش کرتے ہیں.تو ہم پر رحم فرما، ہمارے مُردہ ایمانوں کو زندہ کر اور ہمیں ہمارے مقصد میں کامیاب فرما.اے ہمارے رب ! تیرے سب بندے ہمارے بھائی ہیں خواہ وہ پاکستان میں رہتے ہیں یا ہندوستان میں، خواہ وہ ایشیاء میں رہتے ہیں یا یورپ میں، خواہ وہ ہمارے کتنے ہی دشمن ہوں تو ان کے متعلق ہمارے دلوں کے کینے اور بغض کو نکال دے اور ان کے دلوں میں دین سے بے رغبتی کی جگہ اپنی محبت پیدا فرما دے اور ہمیں ہمارے مقصد میں

Page 388

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۶۵ خدا کے فرشتے ہمیں قادیان لے کر دیں گے کامیاب کرتا تیری بادشاہت اسی طرح زمین پر بھی قائم ہو جائے جس طرح کہ وہ آسمان پر ہے.( الفضل ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء ) مسند احمد بن حنبل جلد ۵ صفحہ ۲۴۸ دار الفکر بیروت میں یہ الفاظ ہیں.جـعـلـت الارض كلها لي ولامتي مسجدا

Page 389

Page 390

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۶۷ تقریر جلسه سالانه ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء ( غیر مطبوعہ ) از سید نا حضرت میرزا بشیرالدین محمود احد خلیفة المسیح الثانی

Page 391

Page 392

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۶۹ تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ تقریر جلسه سالانه ۲۸ / دسمبر ۱۹۴۷ ءولی تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے سورۃ بنی اسرائیل کی مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت کی.اقم الصلوة لِدُلُوكِ الشَّمْسِ إِلى غَسَقِ الَّيْلِ وَ قُرْآنَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا - وَ مِنَ الَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِ نَافِلَةً لَّكَ عَسَى أَن يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُودًا - وَقُل رَّبِّ ادْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَج صِدْقِ وَاجْعَل لِّي مِن لَّدُنكَ سُلْطَنَّا نَصِيرًا وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا - ٢ اس کے بعد فرمایا: قادیان میں میرا دستور تھا کہ میں دوسری تقریر کسی علمی موضوع پر کیا کرتا تھا گزشتہ سال بھی میں نے دوسرے دن کی تقریر علمی موضوع پر تیار کی تھی اور وہ تقریر سیر روحانی کا حصہ تھی غالبا اس مضمون پر میری چوتھی تقریر تھی لیکن اللہ تعالیٰ کی کسی حکمت کے ماتحت ۲۸ / مارچ کو بارش ہوگئی اور میں وہ تقریر نہ کر سکا.میرا خیال تھا کہ میں آج اس مضمون کو بیان کروں لیکن جب میں نے اپنے وہ نوٹ نکالے جن کو میں قادیان سے آتے ہوئے اپنے ساتھ لایا تھا تو ان کے دیکھنے سے میں نے محسوس کیا کہ وہ تھوڑا سا وقت جو اس جلسہ میں مجھے مل سکتا ہے اس میں میں وہ مضمون بیان نہیں کر سکتا.قادیان میں تو یہ سہولت تھی کہ اپنا گھر تھا، اپنی جگہ تھی ، اپنا لنگر تھا ، دوستوں کے ٹھہرانے کیلئے مناسب انتظام تھا اگر چھ گھنٹے بھی میری تقریر ہوتی تو دوستوں کو کوئی تکلیف نہ ہوتی مگر یہاں دوستوں کے ٹھہرنے کی کہیں جگہ ہے اور ان کے کھانے کا کہیں انتظام ہے پھر جو دوست اپنی اپنی واقفیت کی بناء پر مکانات میں ٹھہرے ہوئے ہیں وہ بھی کئی کئی میل دور رہتے

Page 393

انوار العلوم جلد ۱۹ تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء ہیں اس لئے ان نوٹوں کو دیکھنے کے بعد میں نے یہی فیصلہ کیا کہ اس تقریر کو کسی دوسرے موقع پر اُٹھا رکھوں اور آج وہ متفرق باتیں بیان کر دوں جو اس تقریر کے ساتھ میں بیان کرنا چاہتا تھا اور جن سے وہ تقریر اور بھی لمبی ہو جاتی.وہ مضمون جو آج کے لئے میں نے اختیار کیا تھا اور جسے میں اب بیان نہیں کر رہا ”سیر روحانی کا یہ حصہ تھا کہ میں نے اپنے سفر میں بڑے بڑے مینار دیکھے جو بادشاہوں نے تیار کرائے تھے.مجھے اُن بلند و بالا میناروں کو دیکھ کر یہ خیال آیا کہ اسلام نے بھی ان مادی میناروں سے ایک بہت زیادہ بلند اور بہت زیادہ شاندار مینار بنایا ہے جس میں وہ ساری خصوصیتیں پائی جاتی ہیں جو میناروں میں رکھی جانی مقصود تھیں اور جو دوسرے میناروں میں نہیں پائی جاتیں.تفسیر کبیر کی اشاعت ایک بات میں دوستوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پانچ دس سال فتنوں کی وجہ سے قرآن کریم کی تفسیر کا کوئی حصہ شائع نہیں ہو سکا کچھ حصہ لکھا گیا تھا مگرفتوں کی وجہ سے وہ وقت پر نہ چھپ سکا اور کا پیاں پتھر سے اُچٹ گئیں اور اس طرح وہ لکھا ہوا حصہ ضائع ہو گیا.اب مضمون یہاں پہنچ گیا ہے تھوڑا سا مضمون دینا ہے مگر مشکل یہ پیش آگئی کہ کاغذ قادیان میں ہی رہ گیا ہے اور اب اُس سائز اور طرز کا کاغذ نہیں ملتا.ہم تلاش میں لگے ہوئے ہیں کہ خواہ مہنگا ملے تو بھی کاغذ لے لیا جائے اور تفسیر کی تیسری جلد جلد سے جلد شائع کر دی جائے مگر ابھی تک سامان میسر نہیں آسکا ممکن ہے مارچ یا اپریل کے آخر تک شائع ہو جائے.اسی طرح پہلے نصف پارہ کی ایک جلد چھپی ہوئی موجود ہے صرف تھوڑا سا مضمون لکھ کر اس کو مکمل کیا جا سکتا ہے اس حصہ کو بھی جلد شائع کرنے کا ارادہ ہے مگر فتنوں کی وجہ سے ابھی تک یہ کام بھی نہیں ہو سکا.لیکن اس عرصہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارا تفسیر انگریزی مع دیباچہ انگریزی ترجمہ القرآن جو دس پاروں کی تفسیر کا پہلے دس پارے کی اشاعت مشتمل ہے اور جس کا حجم چودہ چورہ نوصفحات تک ہے شائع ہو گیا ہے.اس میں دو سو صفحات سے اوپر کا میں نے دیباچہ لکھا ہے جس میں اسلام کی وہ خوبیاں بیان کی گئی ہیں جو اسے دوسرے مذاہب پر فضیلت بخشتی ہیں اس کی تعلیمات کا خلاصہ

Page 394

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۷۱ تقریر جلسه سالانه ۲۸ / دسمبر ۱۹۴۷ء بیان کیا گیا ہے جس مقدس و مطہر انسان پر قرآن کریم نازل ہوا ہے اس کی پاک زندگی کا خاکہ کھینچا گیا ہے، قرآن کریم کے متعلق انبیائے سابقین کی وہ پیشگوئیاں جو پہلی کتب میں پائی جاتی ہیں ان کا خلاصہ ذکر کیا گیا ہے، اسی طرح اور کئی اہم مضامین اس دیباچہ میں بیان کئے گئے ہیں.اس دیباچہ کو الگ بھی شائع کرنے کا ارادہ ہے غالباً اُردو میں پانچ چھ سو صفحات کی کتاب بن جائے گی.انشاء اللہ کاغذ کے میسر آنے پر اُردو میں بھی اور گورمکھی میں بھی اور ہندی میں بھی یہ دیباچہ شائع کر دیا جائے گا.یورپ اور امریکہ والوں کیلئے یہ دیباچہ الگ کتابی صورت میں آکسفورڈ پر لیس یا کسی اور پریس میں شائع کروایا جائے گا.یہ قرآن کریم جلد ساز کے پاس تھا مگر اب جلد بندی کا کام ختم ہو چکا ہے ارادہ یہ ہے کہ اس کے بعض نسخے یورپ اور امریکہ بھی بھجوا دیئے جائیں ان کی جلد میں اعلیٰ درجہ کی بندھوائی جائیں گی اور وہ بڑے آدمی جو کسی نہ کسی رنگ میں ملک میں امتیازی حیثیت رکھتے ہیں ان میں یہ نسخے تقسیم کئے جائیں گے.اسی طرح مشہور لائبریریوں میں کچھ نسخے بھجوائے جائیں گے اور کچھ نسخے جماعت کیلئے مخصوص رہیں گے.مگر چونکہ اس کی خریداری کیلئے دوستوں کی طرف سے پیشگی رقوم آ چکی ہیں اس لئے اب خریداری کیلئے کوئی نیا نام بھجوانے کا فائدہ نہیں.ایک ہزا ر نسخہ جماعت کیلئے مخصوص کیا گیا تھا مگر درخواستیں تیرہ چودہ سو آ چکی ہیں پس اب درخواست دینے کا کوئی فائدہ نہیں.صرف اس تفسیر کی اشاعت کا میں اعلان کرتا ہوں اب جن دوستوں کی خواہش ہو وہ یہی کر سکتے ہیں کہ دوسروں سے عاریہ لے کر پڑھ لیں اور فائدہ اُٹھائیں.میں اس موقع پر اس بات کا بھی افسوس کے ساتھ ذکر کئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ انگریزی ترجمۃ القرآن کا کام جن کے سپر د تھا یعنی مولوی شیر علی صاحب وہ اللہ تعالیٰ کی مشیت کے ماتحت تھوڑے دن ہوئے وفات پاگئے ہیں ترجمہ تو وہ سارے قرآن کا کر چکے تھے اور مختصر نوٹ بھی لکھ چکے تھے ، اب میرے نوٹوں کو دیکھ کر اُن کا خلاصہ تیار کر رہے تھے.میرے نوٹ چونکہ لمبے تھے اس لئے وہ ان کا خلاصہ تیار کرتے تھے مگر اللہ تعالیٰ کی مشیت کے ماتحت وہ وفات پاگئے.میں سمجھتا ہوں انہیں قادیان سے نکلنے کا جو صدمہ پہنچا تھا اُس کو وہ برداشت نہیں کر سکے اب ان کی جگہ ملک غلام فرید صاحب کو مقرر کیا گیا ہے.بہت سا کام دوسری جلد کا بھی ہو چکا ہے اور

Page 395

انوار العلوم جلد ۱۹ تقریر جلسه سالانه ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء امید ہے کہ وہ بھی جلدی مکمل ہو جائے گی.فی الحال پہلی جلد چند بڑے بڑے آدمیوں کو تحفہ بھجوائی گئی ہے جن میں وائسرائے ، گاندھی جی اور نواب صاحب بھو پال شامل ہیں اسی طرح مسز الز بتھ کی شادی کے موقع پر انہیں قرآن کریم کی یہ جلد تحفہ کے طور پر پیش کی گئی اور انہوں نے اس کا شکر یہ ادا کیا.بعض اور لوگ بھی جنہوں نے ہمارے اس کام میں دلچسپی لی تھی ان کو یہ کتاب بھجوائی گئی ہے مثلاً مسٹر پسٹن جو سول اینڈ ملٹری گزٹ کے ایڈیٹر ہیں ان کو یہ جلد دی گئی.اسی طرح مصری وفد کو چند کتا بیں دی گئیں ہیں ، غرض آٹھ دس کتا میں اسی طرح تقسیم ہوئی ہیں.زیادہ تر یورپ اور امریکہ بھجوائی جائیں گی مگر ابھی جہاز نہیں ملتا.جہاز والے کہتے ہیں کہ چھ ماہ پہلے کا سامان ہمارے ہاں بگ ہے جب تک وہ سامان نہ بھجوا لیا جائے کوئی اور سامان نہیں لیا جا سکتا.بہر حال جب وقت آئے گا یورپ اور امریکہ میں بھی کتابیں بھجوا دی جائیں گی.بچوں کی تعلیم تیسری بات میں جماعت کو یہ کہنا چاہتا ہوںکہ ان فتنہ وفساد کے ایام میں چونکہ بہت سے کالج اور سکول بند رہے ہیں اس لئے عام طور پر لڑ کے تعلیم چھوڑ کر بیٹھ گئے ہیں.لاہور کے کالجوں میں ہی جہاں ہزار بارہ سولڑ کا ہوا کرتا تھا اب ڈیڑھ ڈیڑھ دو دو سولڑ کے رہ گئے ہیں اکثر طالب علم گھروں میں بیٹھے ہیں اور وہ کوئی کام نہیں کر رہے.اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہمارے ملک پر ایک بڑی بھاری آفت اور مصیبت آئی ہے جس میں لڑکوں کا اپنی پڑھائی جاری رکھنا مشکل تھا مگر جب وہ اپنی اپنی جگہ پر پہنچ چکے ہیں ان کا فرض ہے کہ وہ اپنی تعلیم کو ضائع نہ کریں.تعلیم آئندہ زمانہ کی دولت ہے اور اس دولت کو موجودہ زمانہ کی مصیبت کی وجہ سے برباد نہیں کرنا چاہئے.اس زمانہ کی مصیبت کا بوجھ ہم کو خود بر داشت کرنا چاہئے.آئندہ زمانہ اپنے ساتھ نئی ذمہ داریاں اور نئے بوجھ لائے گا اور کوئی وجہ نہیں کہ ہم ان ذمہ داریوں کیلئے اپنی آئندہ نسل کو تیار نہ کریں.پس میں جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ جن جن دوستوں کے بیٹے گھر میں بیٹھے ہیں وہ انہیں تعلیم پر مجبور کریں.آخر ہر ایک کا بیٹا مصیبت میں مبتلا نہیں بعض اس خوشی میں بیٹھے ہیں کہ اچھا ہوا پڑھائی ختم ہو گئی.دوستوں کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کی اس خوشی میں شریک نہ ہوں یہ حقیقی خوشی نہیں بلکہ ان کے مستقبل کو تباہ کرنے والی بات ہے.جس جس کا بچہ گھر میں بیٹھا ہو اس کا فرض ہے کہ وہ اُسے کالج یا سکول میں داخل

Page 396

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۷۳ تقریر جلسه سالانه ۲۸ / دسمبر ۱۹۴۷ء کرے.تعلیم الاسلام کا لج اب لاہور میں کھل گیا ہے اور تعلیم الاسلام ہائی سکول چنیوٹ میں ہے والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے لڑکوں کو فوری طور پر ان درسگاہوں میں بھجوا دیں اس میں کوئی حبہ نہیں کہ موجودہ حالات میں ہمارا سائنس کا سامان ضائع ہو گیا ہے مگر بہر حال تعلیم جاری رکھنے کیلئے ہم نے فورمن کرسچین کالج (F.C.College) والوں سے سائنس کا سامان مستعار طور پر لیا ہے ایک دو ماہ تک اس سے کام چلائیں گے.اس کے علاوہ میں نے یورپ اور امریکہ میں بھی سائنس کے سامان کے متعلق خطوط لکھے ہوئے ہیں کچھ سامان مل گیا ہے اور کچھ ابھی تک نہیں ملا.بہر حال اپنے کالج میں اپنے انتظام کے ماتحت لڑ کے تعلیم تو جاری رکھ سکتے ہیں.لڑکوں کو تعلیم کی اہمیت لیکن آئندہ کے لئے جماعت کو یہ امر یاد رکھنا چاہیے کہ لڑکوں کی تعلیم ایک نہایت اہم چیز ہے خود انہیں بھوکا رہنا پڑے تو اس میں کوئی حرج نہیں، پھٹے پرانے کپڑے پہننے پڑیں تو اس میں کوئی حرج نہیں لیکن اولا دکوضرور تعلیم دینی چاہئے.یہ تعلیم کیسی ہونی چاہئے؟ اسے میں آپ لوگوں پر چھوڑتا ہوں.بہر حال قرآن کریم ہر ایک کو آنا چاہئے ، احادیث کا کسی قدر علم ہر ایک کو ہونا چاہئے ، کچھ مسائل فقہیہ اور دینیہ بھی ہر ایک کو آنے چاہئیں ، اسلام کی خوبیوں اور غیر مذاہب کے اعتراضات کے جواب بھی ہر ایک کو آنے چاہئیں.ہر ایک کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ اسلام نے جو احکام دیئے ہیں ان کے کیا فوائد ہیں اور جن باتوں سے اس نے روکا ہے ان کے کیا نقصانات ہیں یہ ضروری علوم ہیں اس کے ساتھ ہی دُنیوی علوم کا جاننا بھی ضروری ہے.ہم ابھی نہیں کہہ سکتے آیا پاکستان میں ذریعہ تعلیم اُردو ہو گا یا انگریزی.یہ معاملہ ابھی زیر بحث ہے لیکن بہر حال جو ضروری علوم ہیں ان سے ہمیں غافل نہیں ہونا چاہئے.خصوصاً سائنس کی طرف ہمارے طلباء کو زیادہ توجہ کرنی چاہئے.مستقبل کی بنیاد اب سائنس پر ہی پڑنے والی ہے اور اس طرف نو جوانوں کا متوجہ ہونا نہایت ضروری ہے.مجھے افسوس ہے کہ مسلمان لڑکوں کو اس طرف توجہ نہیں.یو نیورسٹی کلاس میں دو درجن کے قریب لڑکے تھے مگر اب پانچ رہ گئے ہیں اور پانچ بھی وہ جو تعلیم میں ادنی سمجھے جاتے ہیں.اسی طرح اور کالجوں سے دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ سائنس کی طرف مسلمان طلباء کی بہت ہی کم توجہ ہے حالانکہ اصل چیز سائنس ہی ہے اور اسی کے

Page 397

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۷۴ تقریر جلسه سالانه ۲۸ / دسمبر ۱۹۴۷ء ذریعہ ہر شخص خدا تعالیٰ کے خزانہ میں سے ایک نئی دریافت کر سکتا ہے.دیکھو! جتنی چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن میں ایک حصہ حیرت اور تعجب کا بھی ہوتا ہے وہ انسان کو زیادہ پسند ہوتی ہیں.بکری اور مرغی کا گوشت کھانے میں انسان کو اتنا مزہ نہیں آتا جتنا شکار میں مزا آتا ہے.لوگ کنڈی لگا کر سارا دن مچھلی کے انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں اور اس میں وہ ایک لذت اور سرور محسوس کرتے ہیں.سائنس کا علم بھی مچھلی پکڑنے والا شغل ہے.ہر فردا گر چاہے تو اس ذریعہ سے ایک نئی چیز نکال کر دنیا کے سامنے پیش کر سکتا ہے اور یہ جو فطری طور پر انسان کے اندر خواہش ہوتی ہے کہ میں کسی نئی چیز کی دریافت کروں یہ پوری ہو جاتی ہے.پس نو جوانوں کو خصوصیت سے سائنس کی طرف توجہ کرنی چاہئے یہ خوشی کی بات ہے کہ ہماری جماعت کے نوجوان سائنس کی طرف توجہ کر رہے ہیں مگر موجودہ توجہ سے انہیں زیادہ توجہ کرنی چاہئے بلکہ آرٹ کی نسبت بھی سائنس کی طرف زیادہ توجہ کرنی چاہئے.ہمارے منتظمین کو چاہئے کہ وہ سائنس کا سامان زیادہ مہیا کریں اور طالبعلموں کو چاہئے کہ وہ اپنے آپ کو اتنا محنتی بنائیں کہ کالج یا سکول والوں کو اُنہیں لینے میں کوئی عذر نہ ہو.چندوں کو بڑھا ئیں مجلس شوری میں کل میں نے بیان کیا تھا کہ جماعت کے چندوں پر موجودہ فتنہ کا بہت اثر پڑا ہے.اوّل تو ہماری جماعت کا چھپیں فیصد حصہ مشرقی پنجاب سے اُجڑ کر آ گیا ہے اور ان کی وجہ سے جو آمد تھی وہ جاتی رہی.دوسری طرف جب وہ مغربی پنجاب میں اپنے رشتہ داروں کے پاس آ کر ٹھہرے تو طبعی طور پر ان پر بھی بوجھ پڑا.احمدیت کی وجہ سے ہمارے ہاں شادیاں بالعموم اسی طریق پر تھیں کہ مردا گر حصار کا رہنے والا ہے تو اس نے راولپنڈی میں شادی کر لی اس وجہ سے مشرقی پنجاب والوں کے بہت سے رشته دار مغربی پنجاب میں موجود تھے.جب انہوں نے مشرقی پنجاب سے آنے والوں کو پناہ دی اور اُن کا بوجھ اُٹھایا تو ان کی مالی حالت پر بھی اس کا اثر پڑا اور ان کے چندوں میں بھی کمی واقع ہونے لگی.اسی طرح یہ بھی صحیح ہے کہ بعض ادارے ایسے ہیں جن کو پانچ پانچ ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں اور جب انہیں تنخواہیں ہی نہیں ملیں تو وہ چندے کہاں سے دیں لیکن بہر حال خدا کا کام ہم نے ہی کرنا ہے اور جو کام ہمارے سپرد کیا گیا ہے اسے سرانجام دینا ہمارا ہی فرض

Page 398

۳۷۵ تقریر جلسه سالانه ۲۸ / دسمبر ۱۹۴۷ء انوار العلوم جلد ۱۹ ہے.پس میں جماعت کے دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ ہر جگہ بیداری پیدا کریں اور اپنے اپنے چندوں کو بڑھانے کی کوشش کریں.اس وقت حالت یہ ہے کہ قریباً ایک ثلث چندہ آ رہا ہے.اصل میں تو زیادہ ہوگا کیونکہ بینک چیک تو ڑ کر نہیں دیتے اور کافی مقدار چیکوں کی ہمارے دفتر میں پڑی ہوئی ہے اگر اس رقم کو شامل کر لیا جائے تب بھی چندوں میں خاصی کمی رہتی ہے.وہ قوانین جو اس بارہ میں میں نے تجویز کئے ہیں شوریٰ کے ممبروں کو بتا دیئے گئے ہیں ہر جگہ کی جماعت کو چاہئے کہ ان پر عمل کرنے کی کوشش کرے.مہاجرین کی آبادکاری میں نے کل مشرقی پنجاب کے مسلمانوں کی آبادی اور ان کی مشکلات کے متعلق کچھ امور بیان کئے تھے لیکن میں سمجھتا ہوں ابھی اس بارہ میں مجھے مزید کچھ کہنے کی ضرورت ہے.چالیس لاکھ انسانوں کی مصیبت کوئی معمولی مصیبت نہیں.ہمیں سوچنا چاہئے کہ ہم اس مصیبت کو کس طرح دور کر سکتے ہیں.پس جو کچھ میں نے کہا تھا اس پر میں مزید کچھ باتیں اس وقت کہنا چاہتا ہوں تا پبلک کو بھی ان باتوں کا علم ہو جائے اور حکومت کی توجہ بھی ان باتوں کی طرف پھر جائے اور پھر وہ طبقہ جو پر لیس سے تعلق رکھتا ہے اس کو بعد تحقیق میرے رائے کو صحیح سمجھے تو وہ بھی اس بارہ میں اپنے فرائض کو ادا کرنے کی طرف توجہ کرے کیونکہ چالیس لاکھ مسلمانوں کی مصیبت دور کرنے کی کوشش کرنا ہر شخص کا اخلاقی فرض ہے.میں دیکھتا ہوں کہ اس مصیبت میں لوگ ایسے پریشان ہو گئے ہیں کہ وہ مشکلات کے عجیب عجیب حل تجویز کر رہے ہیں.وہ حل در حقیقت ایسے ہیں جیسے کہتے ہیں کہ پرانے زمانہ میں ایک لال بجھکڑ تھا جو ہر چیز کا کوئی عجیب سا نام رکھتا اور ہر مشکل کے حل کیلئے کوئی عجیب طریق کا رتجویز کرتا.ایک دفعہ ایک گاؤں میں کوئی عورت نئی نئی بیا ہی آئی.ساس سسر کہیں باہر گئے ہوئے تھے اور وہ دالان میں گھونگھٹ نکالے بیٹھی تھی کہ باہر سے کوئی شخص آیا اس کے ہاتھ میں مٹھائی کا ایک تھال تھا.اُس نے وہ تھال آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ فلاں گھر میں شادی تھی اُنہوں نے مٹھائی کا حصہ تحفہ بھجوایا ہے وہ منہ چھپانے کیلئے ستون کے پیچھے کھڑی ہوگئی اور مٹھائی کا تھال پکڑنے کیلئے اُس نے ایک ہاتھ اِدھر سے اور ایک ہاتھ اُدھر سے نکال دیا اس نے تھال ہاتھ

Page 399

انوار العلوم جلد ۱۹ تقریر جلسه سالانه ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء میں پکڑا دیا.اب یہ حیران ہو کر سوچنے لگی کہ میں تھال کو پیچھے کس طرح لاؤں درمیان میں ستون ہے اور میرا ایک ہاتھ ایک طرف سے رُکا ہوا ہے اور دوسرا ہاتھ دوسری طرف سے رُکا ہوا ہے اس نے بہت سوچا مگر اسے اس مشکل کا کوئی حل نظر نہ آیا.آخر گھبرا کر وہ رونے لگی تھوڑی دیر گزری کہ اس کی ساس اور خسر بھی آگئے وہ بھی ویسے ہی عقلمند تھے جیسے ان کی بہو عقلمند تھی.انہوں نے بھی اپنی بہو کو اس مشکل میں دیکھ کر رونا شروع کر دیا کہ اب تو بہو کے ہاتھ کاٹنے پڑیں گے اس کے ہوا اور کیا علاج ہو سکتا ہے.آخر کسی نے انہیں کہا کہ مشکل تو بڑی ہے لیکن لال بجھکڑہ کو بلا ؤ ممکن ہے وہ اس مشکل کا کوئی حل تجویز کر لے.لال بجھکڑ آیا اور اس نے یہ نظارہ دیکھ کر تھوڑی دیر تک اپنا سر پکڑا.کچھ دیر غور کرتا رہا اور پھر کہنے لگا بات تو خطر ناک ہے لیکن میں نے اس کا حل تجویر کر لیا ہے.تم چھت تو ڑو اور ستون کی اینٹیں علیحدہ کرنی شروع کر دو جب اینٹیں اُتارتے اُتارتے اس کے ہاتھ تک ستون الگ ہو جائے تو اس کے ہاتھوں سے تھال لے لینا.اُنہوں نے جب یہ تجویز سنی تو بہت خوش ہوئے.اسے نذرانہ پیش کیا اور اس کی تجویز پر عمل کرنے کیلئے تیار ہو گئے.کوئی باہر سے آیا ہوا آدمی بھی یہ تمام باتیں سن رہا تھا اس نے کہا بیوقوفو! یہ کیا کرنے لگے ہو آگے بڑھ کر اس کے ہاتھ سے تھال کیوں نہیں لے لیتے.تھال لے لو اس کے ہاتھ خود بخود پیچھے آجائیں گے.لال بجھکڑ نے یہ بات سنی تو وہ غصہ سے آنکھیں سرخ کر کے کہنے لگا اس میں اُستادی کون سی ہوئی ، اُستادی تو اسی بات میں ہے جو میں نے بتائی ہے.یہی حال بعض مسلمانوں کا ہے.چالیس لاکھ انسان کو مصیبت میں مبتلا دیکھ کر اُستادیاں سوچی جا رہی ہیں اور جو سیدھے سادھے حل ہو سکتے ہیں اُن کی طرف کوئی توجہ نہیں کرتا.بعض لوگ ایسے بھی ہیں جن کو اپنے پرانے خیالات پھیلانے کا کوئی موقع نہیں ملتا تھا اب اُنہوں نے سمجھا کہ یہ موقع اپنے خیالات کو پھیلانے کیلئے موزوں ہے.اس طرح وہ مشکلات دور کرنے کی بجائے اپنے ہی خیالات پھیلانے میں لگے ہوئے ہیں حالانکہ سیدھی سادی بات ہے آدمی بھی موجود ہیں ، روزی کمانے کے ذرائع بھی ہمیں معلوم ہیں ، اعداد و شمار بھی ہمیں معلوم ہیں، ہمارا فرض ہے کہ ہم کا غذ اور قلم دوات لے کر بیٹھیں اور دیکھیں کہ حساب بنتا ہے یا نہیں.واقعہ یہ ہے کہ مشرقی پنجاب اور ریاستوں میں ۵۶ لاکھ مسلمان تھے.پنجاب کی ساری

Page 400

انوار العلوم جلد ۱۹ تقریر جلسہ سالانہ ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء آبادی کے متعلق جو اعداد و شمار جمع کئے گئے ہیں ان سے پتہ لگتا ہے کہ پنجاب کی آبادی میں ۲۹ فیصد غیر زراعت پیشہ ہیں اور باقی زراعت پیشہ مگر یہ تقسیم سارے ضلعوں میں برابر نہیں بعض جگہ یہ نسبت زیادہ ہے اور بعض جگہ کم.بہر حال تمام اضلاع کا جائزہ لینے پر یہ نسبت ۸۰ فیصدی سے ۱۹ فیصدی قرار پاتی ہے یعنی کسی جگہ ۸۰ فیصدی ہے اور کوئی ضلع ایسا ہے جس میں 19 فیصدی ہے اس کی اوسط ۲۹ فیصدی ہے اور یہی وہ نسبت ہے جو پنجاب کے غیر زراعت پیشہ لوگوں کی قرار دی گئی ہے.اب ۲۹ فیصدی کی اوسط کو مد نظر رکھتے ہوئے مشرقی پنجاب کی آبادی کا اگر جائزہ لیا جائے تو حقیقت واضح ہو جاتی ہے.مشرقی پنجاب میں اگر چہ مسلمان زیادہ تھے مگر مشرقی پنجاب کے شہروں میں زیادہ تر ہندو بستے تھے کیونکہ قانون یہ ہے کہ جس قوم کی اقلیت ہوتی ہے وہ زیادہ تر شہروں میں مقیم ہوتی ہے.یوپی کے شہروں میں مسلمان آبادی کی نسبت ہندوؤں سے زیادہ ہے اور پنجاب کے شہروں میں ہندوؤں کی آبادی جو اقلیت میں تھے زیادہ تھی کیونکہ اقلیت والے ہمیشہ اپنی حفاظت کا ذریعہ سوچتے ہیں اور وہ ذریعہ انہیں یہی نظر آتا ہے کہ ہم کسی جگہ اکٹھے ہو کر ر ہیں چنانچہ وہ شہروں میں اکٹھے ہو جاتے ہیں.اس قانون کو مد نظر رکھتے ہوئے مشرقی پنجاب کی شہری آبادی یا دوسرے لفظوں میں یوں کہو کہ غیر زراعت پیشہ لوگوں کی آبادی زیادہ تھی.اگر ۲۹ فیصدی کو ہی لے لیا جائے تو جیسا کہ میں نے بتایا ہے گل ۵۶ لاکھ مسلمان تھے.گورنمنٹ کہتی ہے کہ ۴۶ لاکھ مسلمان مغربی پنجاب میں پہنچا ہے ۵ لاکھ کو مار دیا گیا ہے اور پانچ چھ لاکھ کو جبری طور پر مرتد بنالیا گیا ہے.بہر حال ۴۶ لاکھ کا سوال ہم نے حل کرنا ہے ان میں سے غیر کا شتکا ر۱۳ لاکھ ۲۴ ہزار ہیں اور کاشتکار ۳۲ لاکھ ۷۶ ہزار، گویا جو لوگ باہر سے آئے ہیں اور جن کے لئے ہم نے زمینوں کا انتظام کرنا ہے وہ ۳۲ لاکھ ۷۶ ہزار ہیں.اب ہم زمین کو دیکھتے ہیں کہ وہ کتنی ہے گورنمنٹ کے ریکارڈ کے رو سے سکھوں اور ہندوؤں کی زمین ۱۷،۰۰۰ ، ۶۶ اور دوسرے غیر مسلموں کی زمین ۴٬۰۶،۰۰۰ ایکڑ ہے گویا ۰ ۷ لاکھ ۲۳ ہزار ایکڑ زمین تھی.اس میں جو غیر مسلموں کی کاشت کردہ زمین تھی وہ ۳۶،۵۸۱، ۴۸ ایکڑ تھی.وہ زمینیں جن کے مسلمان مزارع تھے مگر مالک ہندو ہونے کی وجہ سے بھاگ گئے وہ زمینیں اس سے مستثنیٰ ہیں کیونکہ ہم ان کے متعلق

Page 401

انوار العلوم جلد ۱۹ تقریر جلسه سالانه ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء نہیں کہہ سکتے کہ آنے والے مسلمانوں کو ان زمینوں پر جگہ دی جائے اور پرانے مسلمانوں کو نکال دیا جائے بہر حال ہمیں وہی زمین لینی پڑے گی جو غیر مسلموں کی کاشت کردہ تھی اور وہ جیسا کہ میں نے بتایا ۱ ۳۶،۵۸، ۴۸ ایکڑ زمین ہے اور وہ افراد جن کو ہم نے بسانا ہے وہ ۳۲ لاکھ ۴ ۷ ہزار ہیں اس میں کوئی مجبہ نہیں کہ جہاں بارانی زمینیں ہیں وہاں بجائے ایک ایکڑ فی کس کے بعض جگہ ڈیڑھ اور بعض جگہ دو ایکڑ فی کس بھی زمین دینی پڑے گی لیکن اگر ایسی زمینوں کو بھی لیا جائے تو ۴۲ لاکھ ایکڑ زمین میں بخوبی گزارہ ہو سکتا ہے پانچ لاکھ ایکڑ زمین پھر بھی بیچ جائے گی گو یا لوگوں کو جس قدر ضرورت ہے اس کا پورا سامان مغربی پنجاب میں موجود ہے.باقی رہ رہ گئے غیر کا شتکار، ان میں بہت سے تاجر تھے ، بہت سے لوہار اور ترکھان تھے ، بہت سے جولا ہے تھے بہت سے کمہاروں کا کام کرتے تھے، اسی طرح اور کئی قسم کے پیشے انہوں نے اختیار کئے ہوئے تھے یہ ۱۳ لاکھ ۲۴ ہزار ہیں.ان میں ایسے بھی تھے جو پروفیسر تھے یا وکیل اور بیرسٹر تھے یہ ملازم پیشہ لوگ تھے.ان میں سے ملازموں کو ملازمت مل گئی ، تا جر تجارت کر سکتے ہیں ، وکیل وکالت کر سکتے ہیں، پیشہ وراپنا اپنا پیشہ اختیار کر سکتے ہیں، بہر حال ۱۳ لاکھ میں سے بہت قلیل ایسے لوگ بچیں گے جن کو زمینوں پر کام کرنے کی ضرورت ہو.ایسے لوگوں کو وہ زمین دی جاسکتی ہے جو کا شتکاروں کی ضرورت سے زائد ہے اور جو پانچ چھ لاکھ ایکڑ سے کسی صورت میں بھی کم نہیں.بہر حال جہاں تک زمین کا سوال ہے میرے نزدیک موجودہ مشکل کو حل کرنے میں کسی قسم کی دقت نہیں.پہلا نقص جو خرابی پیدا ہوئی وہ درحقیقت اس انتظام کی وجہ سے ہوئی ہے جو پناہ گزینوں کو بسانے کیلئے کیا گیا تھا.اصل میں خرابی کی بڑی وجہ یہ ہوئی کہ بجائے اس کے کہ علاقہ وار انہیں تقسیم کیا جاتا یونہی بے تحاشا انہیں پھیلانا شروع کر دیا گیا اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ بعض جگہ زمینداروں نے یوں کیا کہ گاؤں کے جتنے کمی تھے اُن کو اپنے گھر کے افراد میں شامل کر لیا.مثلاً گھر کے چار افراد تھے اور ۲۵ کمی تھے تو انہوں نے ۲۹ افراد لکھوا کر ۲۹ ایکڑ زمین حاصل کر لی یا ۵۸ ایکٹر بارانی زمین حاصل کر لی.ادھر کمی زمیندار بن کر چلے گئے اور انہوں نے اپنے نام پر زمین حاصل کر لی.اگر علاقہ وار سب کو بسایا جاتا تو اگر کوئی شخص اس قسم کا

Page 402

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۷۹ تقریر جلسه سالانه ۲۸ / دسمبر ۱۹۴۷ء فریب کرتا اس کا ہمسایہ فوراً اس کے خلاف رپورٹ کر دیتا.یہ طبعی بات ہے کہ اگر ایک شخص کو چار ایکڑ زمین مل رہی ہو اور دوسرا فریب سے ۵۸ ایکٹر زمین لے لے تو زمیندار اس کو برداشت نہیں کرسکتا وہ ضرور کوشش کرے گا کہ اس کا پردہ چاک کرے اور اسے اس زمین سے بے دخل کرے.مگر اب حالت یہ ہے کہ جن کمیوں کے نام پر زمینیں حاصل کی گئی ہیں وہ مثلاً بیٹھے ہیں سیالکوٹ میں اور یہ لائل پور بیٹھا ہے اس نے ان کے نام پر زمینیں حاصل کر لی ہیں اور انہوں نے اپنے اپنے نام پر زمیندار بن کر زمینیں حاصل کر لی ہیں.میرے نزدیک یہ تمام نقص ان کو پھیلانے کے نتیجہ میں پیدا ہو رہے ہیں.کثرت سے ایسی مثالیں ملتی ہیں ہر خاندان کے جتنے افراد تھے ان کی تعداد سے زیادہ زمین اُنہوں نے لے لی ہے.دوسرا نقص دوسرا نقص یہ واقعہ ہوا کہ جو غیر کا شتکار تھے حتی کہ تاجر اور وکلاء بھی اُنہوں نے بھی بہانے بنا بنا کر زمین لے لی ہے.حالانکہ یہ واضح بات ہے کہ یہ زمین کا شتکاروں کو مل سکتی تھی غیر کا شتکاروں کو نہیں.بے شک وہ لٹے ہوئے آئے ہیں مگر بہر حال زمین کے متعلق جو قانون ہے اُس کی ضرور پابندی کی جائے گی یہ نہیں ہو سکتا کہ کاشتکاروں کا حصہ غیر کا شتکار لے جائیں مگر ہوا یہی کہ تاجر اور وکلاء اور دوسرے لوگ بھی جو غیر زراعت پیشہ تھے اور بہانے بنا بنا کر زمین حاصل کرتے چلے گئے حالانکہ یہ زمین اس طرح تو تقسیم نہیں ہو رہی تھی جس طرح شادی کے موقع پر مٹھائی تقسیم کی جاتی ہے اور جو جی چاہے لے لیتا ہے یہ تو مصیبت کے وقت مستحقین کی مدد کی جارہی تھی.گورنمنٹ اپنے حالات کے مطابق کا شتکاروں کی جو زیادہ سے زیادہ مدد کر سکتی تھی وہ کر رہی تھی یہ کسی بادشاہ کے بیٹے کی شادی کی تقریب نہیں تھی کہ غیر کا شتکار بھی زمینیں لینے لگ جاتے بہر حال یہ دوسرا نقص بھی شدید طور پر واقع ہوا.تیسرا نقص تیسری بات یہ ہوئی کہ بعض جگہ زمینیں محفوظ ہیں مگر دکھایا یہ گیا ہے کہ وہ زمینیں لوگوں کو دے دی گئی ہیں.یہ کس طرح ہوا ہے اس کے متعلق ایک دو باتوں کا بیان کرنا سیاستاً مفید نہیں ورنہ مجھے وہ جگہیں معلوم ہیں ، وہ زمینیں معلوم ہیں اور میں اس بات کو قطعی شواہد کی بناء پر ثابت کر سکتا ہوں.مثال کے طور پر یوں سمجھ لو کہ جالندھر کا کوئی پٹواری ہے اسے پتہ نہیں کہ اس کے رشتہ دار کہاں کہاں ہیں وہ لکھ کر دے دیتا ہے کہ اتنی زمین چالیس

Page 403

انوار العلوم جلد ۱۹ تقریر جلسه سالانه ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء آدمیوں کو دے دی گئی ہے مگر وہ زمین در حقیقت محفوظ ہوتی ہے اور وہ انتظار کر رہا ہوتا ہے اُس وقت کا جب اُس کے رشتہ دار اُس کے پاس آئیں اور وہ اُنہیں زمین دے.پٹواریوں کے کھاتے دیکھے جائیں تو ہزاروں ہزار ایکڑ زمین ایسی نکلے گی جو انہوں نے اپنے رشتہ داروں کے لئے رکھ لی ہے.اس کے علاوہ کچھ لوگوں نے اس طرح بھی کیا ہے کہ جس وقت یہاں سے لوگ بھاگے اُنہوں نے پٹواریوں سے مل کر اصل کاشتکار کے نام کی بجائے اپنا نام چڑھا لیا.پھر اس میں کچھ دست غیب بھی چل رہا ہے.بہر حال زمینوں کی جو تقسیم کی گئی ہے اس میں بہت سے نقائص ہیں.اگر اب بھی کسی دیانتدار افسر کو مقرر کیا جائے تو جتنے لوگ آچکے ہیں ان کیلئے یہی زمین کافی ہو سکتی ہے.پھر یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ ساری زمین ابھی ۴۸ لاکھ ایکڑ ہی نہیں بلکہ اس سے زیادہ ہے یہ وہ زمین ہے جو پہلے سکھوں اور ہندوؤں کی ملکیت تھی.اس کے علاوہ وہ ہزار ہا ایکڑ بلکہ لاکھ دولاکھ ایکڑ زمین ایسی ہے جو گورنمنٹ کی پراپرٹی ہے سال دو سال کیلئے وہ اس زمین کے ٹھیکے دے دیتی تھی اس میں بھی ہندو اور سکھ زیادہ ٹھیکیدار تھے لیکن بہر حال مالک گورنمنٹ تھی سکھ اور ہندو عارضی ملکیت کے طور پر کام کر رہے تھے وہ زمین بھی پڑی ہے اگر اس کو بھی ملا لیا جائے تو زمین پچاس لاکھ ایکڑ تک پہنچ جاتی ہے.حقیقت یہ ہے کہ موجودہ طریق کارکو مدنظر رکھتے ہوئے تقسیم ہونے کے بعد زمین چار پانچ لاکھ ایکڑ پچنی چاہئے بلکہ اس سے بھی زیادہ کیونکہ کئی زمیندار ایسے ہیں جن کی مشرقی پنجاب میں کافی زمینیں تھیں.میرے نزدیک ۱۳ فیصدی زمین بڑے زمینداروں کے پاس تھی ، اس کے معنی یہ ہیں کہ چھ لاکھ ایکڑ زمین بیچ جائے گی کیونکہ ان کو اتنی زمین نہیں ملے گی جتنی مشرقی پنجاب میں چھوڑ آئے ہیں.واقعہ یہ ہے کہ مغربی پنجاب میں سکھوں ، ہندوؤں اور دوسرے غیر مسلموں کی زمین ۰ ۷ لاکھ تئیس ہزا را یکر تھی اس کے مقابلہ میں مشرقی پنجاب میں مسلمانوں کی زمین ۳۶،۵۸۱، ۴۸ ایکڑ تھی گویا جتنی زمین مشرقی پنجاب میں تھی اس سے زیادہ یہاں موجود ہے.اور چونکہ بڑے بڑے زمینداروں کو حصہ نہیں ملنا یا خیال کیا جاتا ہے کہ نہیں ملے گا اگر کسی نے چوری چھپے لے لیا ہو تو اور بات ہے اس لئے بہر حال یہاں پانچ سات لاکھ ایکڑ زمین بچتی ہے کم نہیں بچتی.پس موجودہ مشکلات کا حل موجود ہے پھر میں کہتا ہوں ہمیں یہ بھی تو دیکھنا چاہئے کہ سکھ اور ہند وصرف زمیندار ہی نہیں

Page 404

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۸۱ تقریر جلسه سالانه ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء تھا بلکہ اسی فیصدی تجارت ہندوؤں کے ہاتھ میں تھی اب وہ ساری تجارت خالی ہے.وہ روپیہ جو ہندو کماتا تھا اسی طرح کماتا تھا کہ کپاس کی اور بیچی ، کپڑا لیا اور بیچا یا اور چیزیں لیں اور بیچیں.اب بھی یہ سب چیزیں موجود ہیں اور جو فائدہ ہندو اور سکھ اُٹھاتا تھا اب بھی اُٹھایا جا سکتا ہے.اگر اس نکتہ کو سمجھ لیا جائے کہ جس طرح سا ہو کا رکھا تا تھا اس طرح مسلمان بھی کما سکتا ہے تو پندرہ ہیں لاکھ مسلمانوں کیلئے روزگار کا رستہ کھل جاتا ہے.مگر اس وقت ہو یہ رہا ہے کہ کسی نہ کسی وجہ سے زمیندار کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے مثلاً کپاس کی قیمت ۲۱ ، ۲۲ روپیہ ہونے کے چھ سات روپیہ تک پہنچ گئی ہے.گورنمنٹ نے اب اعلان کیا ہے کہ ہم کا رخانوں کیلئے کوئلہ مہیا کریں گے.مگر غالباً مہیا اُس وقت ہو گا جب جنس ہی ختم ہو جائے گی.فروری میں کارخانے سب بند ہو جائیں گے اور اِس اعلان کے بعد گورنمنٹ کی طرف سے جب دوسرا اعلان ہوگا اُس وقت تک اسی فیصدی کپاس زمیندار پیچ چکے ہونگے.بھلا اُس وقت کسی کام کا فائدہ کیا ہوگا اور زمیندار کو اس سے کیا نفع حاصل ہوگا جو کچھ کرنا تھا گورنمنٹ کو چاہئے تھا کہ فوری طور پر کرتی اور زمینداروں کو نقصان سے بچاتی مگر اُس نے اِس طرف توجہ نہیں کی اور زمینداروں کو سخت نقصان ہوا ہے.غیر طبعی اور غیر اسلامی سکیمیں اصل بات یہ ہے کہ اس وقت ایسی غیر طبعی اور غیر اسلامی سکیمیں سوچی جا رہی ہیں کہ جن کا اسلام کے ساتھ دور کا بھی تعلق نہیں اور یہ سب نقص اس وجہ سے ہے کہ دوسرے کی پکی پکائی چیز کھانے کی مسلمانوں کو عادت ہے خود کبھی اسلام اور قرآن کریم پر غور کرنے کی انہوں نے ضرورت محسوس نہیں کی.وہ اسلامی حکومت اسلامی حکومت کا شور مچانے میں تو سب سے آگے ہوتے ہیں مگر انہوں نے کبھی قرآن کھول کر نہیں دیکھا ہوتا کہ وہ کس قسم کی حکومت دنیا میں قائم کرنا چاہتا ہے.جب سارا اسلام قرآن میں ہے تو ہمیں قرآن کھول کر دیکھنا چاہئے کہ اس میں کیا لکھا ہے.جہاں تک میں نے مختلف ملکوں آبادی کی کثرت ہی ترقی کا موجب ہے نئی تاریخ کا مطالعہ کیا ہے اور

Page 405

۳۸۲ تقریر جلسه سالانه ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء انوار العلوم جلد ۱۹ میں کہہ سکتا ہوں کہ میرا مطالعہ چاہے وسیع ہو یا نہ ہو میرا غور بہت وسیع ہے.میں اس امر کو ثابت کر سکتا ہوں کہ ملک کی ترقی جائداد اور مال و دولت کی زیادتی میں نہیں بلکہ افراد کی زیادتی میں ہے.پاکستان کا علاج یہ نہیں کہ اس کا دو ہزا را یکٹر تین ہزا را یکٹر بن جائے بلکہ پاکستان کا علاج یہ ہے کہ اس کی ۲ کروڑ کی آبادی ۵ کروڑ بن جائے.لوگ کہیں گے کہ یہ پانچ کروڑ کھا ئیں گے کہاں سے؟ یہ ایک لمبا مضمون ہے جس کو اس وقت بیان نہیں کیا جا سکتا.کمزور ملک کا علاج آبادی بڑھائی جائے لیکن تاریخ اس بات پر شاہد ہے اور بموجب سیاسیات اس بات پر شاہد ہیں کہ کسی کمزور ملک کا سوائے اس کے اور کوئی علاج نہیں کہ اس کی آبادی کو بڑھا دیا جائے.جب کسی ملک پر تنزل آتا ہے اس کی آبادی کم ہو جاتی ہے یہ ایک ایسا موٹا اصل ہے جس پر بیسیوں شواہد تاریخ سے پیش کئے جا سکتے ہیں.تاریخ اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ قومی ترقی کے زمانہ میں نسل بڑھتی ہے اور قومی تنزل کے زمانہ میں نسل گھٹتی ہے.جب کسی قوم کی اُمنگیں مٹ جاتی ہیں اس کی نسل آپ ہی آپ کم ہونی شروع ہو جاتی ہے.آسٹریلیا کے وحشی ہزاروں کی تعداد میں تھے، امریکہ کے ریڈ انڈین لاکھوں کی تعداد میں تھے.آسٹریلیا نے مارا ہو تو مارا ہو کم سے کم امریکہ نے ریڈ انڈینز کو نہیں مارا مگر ریڈ انڈینز کی نسل آپ ہی آپ گھٹتی چلی گئی یہاں تک کہ اب وہ صرف چند ہزار پائے جاتے ہیں اور آسٹریلیا کے وحشی چند در جن سے زیادہ نہیں.اس کی وجہ یہ نہیں کہ کوئی انہیں خصی کر دیتا ہے یا مار دیتا ہے اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ اُن کی اُمنگیں ماری گئیں، اُن کی اُمید میں جاتی رہیں ، انہیں اپنا کوئی مستقبل نظر نہیں آیا اس لئے وہ کسی غیر کی تلوار سے نہیں بلکہ اپنی طبیعت کی تلوار سے آپ مارے گئے.پس نسل کا بڑھانا قوم کی زندگی کا موجب ہوتا ہے.زمین چاہے ایک ایکڑ بھی نہ ہو تب بھی وہ اپنی روزی پیدا کر لے گا لیکن یہ مضمون اپنے بعض حصوں کی وضاحت کیلئے زیادہ تفصیل اور وقت کا تقاضا کرتا ہے میں نے خلاصہ اس امر کو بیان کر دیا ہے.نسل کو بڑھانا میرے نزدیک ہمیں اس بارہ میں قطعی طور پر پریشان نہیں ہوتا چاہئے کہ پاکستان کی زمین کیسی اور کتنی ہے، ہمیں قطعی طور پر روس کی طرف دیکھنے

Page 406

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۸۳ تقریر جلسه سالانه ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء کی ضرورت نہیں ، ہمارا ہادی اور ہمارا راہنما قرآن ہے جس میں سارے علاج موجود ہیں اور.اس میں جو علاج بتایا گیا ہے وہ نسل کو بڑھانا ہے مگر ہوشیاری اور بیداری سے.اس سے رزق کی مشکلات بھی حل ہو جائیں گی دولت کے رستے بھی نکل آئیں گے اور سیاسی ضعف بھی طاقت میں بدل جائے گا.میں حیران ہوتا ہوں کہ کیوں یہ کہا جاتا ہے کہ باہر سے چالیس لاکھ آدمی آ گیا ہے یہ چالیس لاکھ آدمی کھائے گا کہاں سے؟ حالانکہ اس چالیس لاکھ کو شامل کر کے بھی پاکستان کا رقبہ اتنا زیادہ ہے کہ ابھی اس میں اور بھی بہت سے لوگوں کے سمانے کی گنجائش موجود ہے.مغربی پنجاب کی آبادی ایک کروڑ ستر لاکھ ہے اور سارے مغربی پاکستان کی آبادی ۲ کروڑ ستر لاکھ ہے لیکن سارے پاکستان کا جو رقبہ ہے وہ بشمولیت بلوچستان تین لاکھ ۷۳ ہزار میل کے قریب ہے.کشمیر ملے تو یہ رقبہ اور بھی بڑھ جائے گا اور چار لاکھ سے اوپر ہو جائے گا.انگلستان ، ویلز اور سکاٹ لینڈ کا رقبہ اٹھاسی ہزار میل ہے اور ۸۸ ہزار میل رقبہ میں اس وقت ۳ کروڑ ۷۵ لاکھ آدمی بس رہے ہیں.پہلے یہ آبادی چار کروڑ تھی مگر اب گر رہی ہے گویا انگلستان ، ویلز اور سکاٹ لینڈ کے رقبہ سے یہ چار گنا بڑا ملک ہے اور چونکہ وہاں ۸۸ ہزار میل کے رقبہ میں ۳ کروڑ ۷۵ لاکھ آبادی ہے اس حساب سے پاکستان کی کل آبادی اٹھارہ کروڑ ہونی چاہئے لیکن ہے سات کروڑ، گویا ابھی گیارہ کروڑ کی آبادی بڑھ سکتی ہے.یہ دیکھ کر کہ انگلستان زراعتی ملک نہیں دوسرے اس وقت وہاں آبادی کم ہو رہی ہے اس کی آبادی بیس کروڑ سے بھی او پر جاسکتی ہے صرف توجہ اور ان ذرائع سے کام لینے کی ضرورت ہے جو اللہ تعالیٰ نے آبادی کی ترقی کیلئے مقرر فرمائے ہیں.مستقبل آدمیوں سے بنا کرتا ہے میں نے یا کہ چھلے نوں بھی بیان کیا تھا میں نے جیسا کہ مستقبل آدمیوں سے بنا کرتا ہے.مستقبل زمین سے نہیں بنتا.بغیر اس کے کہ انسان کے پاس زمین کا کوئی ٹکڑا ہو جب وہ محنت کرتا ہے تو کسی نہ کسی طرح اپنی روزی ضرور کمالیتا ہے بلکہ جائز باتیں تو الگ رہیں اگر انسان نا جائز رنگ میں ہی روزی کمانے کے وسائل سوچنے لگے تو وہ سو طریق سوچ لیتا ہے.مجھے ایک عزیز نے سنایا کہ کشمیر میں جب گزشتہ ایجی ٹیشن ہوئی تو اُس وقت وہاں کے انگریز

Page 407

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۸۴ تقریر جلسه سالانه ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء ریذیڈنٹ مسٹر ویکفیلڈ کو شکایت پہنچی کہ ایک کشمیری پنڈت لوگوں سے بڑی کثرت کے ساتھ رشوت لیتا ہے.اُس نے اُس کشمیری پنڈت کو بلایا اور اُسے ایک دفتر میں لگا دیا.چند دنوں کے بعد اُس کے متعلق دریافت کیا گیا تو لوگوں نے بتایا کہ وہ خوب رشوت لیتا ہے اس پر اُسے دوسرے دفتر میں تبدیل کر دیا گیا مگر پھر بھی رشوت لیتا چلا گیا.آخر اسی طرح یکے بعد دیگرے اُسے تمام دفتروں میں پھرایا گیا مگر جہاں بھی جاتا اُس کے متعلق یہی رپورٹ آتی کہ وہ خوب رشوت لیتا ہے.آخر تنگ آ کر مسٹر ویکفیلڈ نے اسے دریائے جہلم پر اسلام آباد کے موڑ کے قریب بٹھا دیا اور اُسے کہا گیا کہ تمہاری سوائے اِس کے اور کوئی ڈیوٹی نہیں کہ تم صبح سے شام تک دریا کی لہریں گنتے رہا کرو.اس نے سمجھا یہ کام تو ایسا ہے جس میں وہ کسی سے رشوت نہیں لے سکتا.مگر چند دنوں کے بعد جب اس کے متعلق دریافت کیا گیا تو لوگوں نے بتایا کہ اس نے تو غضب کر دیا.اس نے تو اتنی رشوت لی ہے جس کی کوئی حد ہی نہیں.جو لوگ کشمیر گئے ہیں وہ جانتے ہیں کہ کشمیری کشتیوں کے ذریعہ سبزی ترکاری سرینگر میں بیچنے کیلئے لے جایا کرتے ہیں وہ چونکہ لہریں گننے کیلئے بیٹھا ہوتا تھا جب بھی کسی کشتی نے آنا وہ فورا کشتی والے کو آواز دیتا کہ ٹھہر جاؤ تمہیں آگے آنے کی اجازت نہیں میں سرکاری کام کر رہا ہوں اگر تم آگے بڑھے تو میں لہریں ٹھیک طور پر نہیں گن سکوں گا.آخر اس بے چارے نے کچھ رشوت پیش کرنی اور پھر اسے آگے آنے کی اجازت ملنی.اس طرح وہ ہر کشتی والے کو ٹھہرا کر اُس سے کچھ نہ کچھ رقم لے لیتا.کسی سے چار آنے کسی سے آٹھ آنے اور کسی سے رو پیدا اور شام کو جب واپس آتا تو اس کی جیب میں کافی روپیہ ہوتا.غرض جب انسان بُری بات سوچنے لگے تو بھی سو راستہ نکال لیتا ہے اور اچھی بات سوچنے لگے تو بھی سو راستہ نکال لیتا ہے.یہ خیال کر لینا کہ اللہ تعالیٰ نے ایک طرف تو یہ تعلیم دی ہے کہ اپنی نسل کو محدود کرنے کی کوشش نہ کرو اور دوسری طرف اس نے اپنے رزق کو محدود کر دیا ہے ایک ایسی بات ہے جسے کوئی مومن تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہو سکتا.اگر قرآن کریم خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے تو یہ ناممکن امر ہے اور اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے رسول ہیں تو ہمارے لئے گھبراہٹ کی کوئی وجہ نہیں.اگر ہمارا خدا، ہما را قرآن اور ہمارے

Page 408

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۸۵ تقریر جلسه سالانه ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء محمد رسول اللہ یہ کہتے ہیں کہ اپنی نسل کو محدود کرنے کی کوشش نہ کرو تو یقینا ان کی بات غلط نہیں ہو سکتی.ہم خدا تعالیٰ کے فضل سے اس حقیقت کو ثابت کر سکتے ہیں اور خواہ اقتصادیات کا کوئی بڑے سے بڑا ماہر مجھ سے بات کرلے میں اسلامی نقطۂ نگاہ سے اس اصل کی صداقت اس پر واضح کرسکتا ہوں اور بتا سکتا ہوں کہ یہ خیال بالکل غلط ہے کہ اگر آبادی بڑھ گئی تو موجودہ زمین سے لوگوں کی خوراک کا انتظام نہیں ہو سکتا.پس ہمارا مستقبل ہمارے سامنے ہے ہمیں نہ زمینوں کی کمی کی وجہ سے گھبراہٹ ہو سکتی ہے نہ کسی اور چیز سے.خدا نے میرا اور تمہارا علاج روس میں نہیں رکھا ہمارا یہ علاج نہیں کہ ہم روس کی طرف اپنی آنکھیں بلند کریں.خدا نے میرا اور تمہارا علاج روس میں نہیں رکھا.خدا نے میرا اور تمہارا علاج دماغ میں رکھا ہے.ہر ایک کو خدا نے عقل اور فکر کا مادہ عطا فرمایا ہے جس سے کام لے کر وہ بڑی سے بڑی مشکلات کو حل کر سکتا ہے.پھر ہم پر تو اس کا مزید احسان یہ ہے کہ اس نے ہمیں وہ ہدایت عطا فرمائی ہے جو روحانی نقطہ نگاہ سے دنیا کیلئے آخری اور مکمل شریعت ہے.پس ہمیں جو بھی ضرورتیں پیش آئیں ہمیں قرآن کریم اور احادیث پر غور کر کے ان کا علاج نکالنا پڑے گا.اگر ہم نکال لیں گے تو ان مصیبتوں سے بچ جائیں گے جن میں اس وقت دوسری قو میں مبتلاء ہیں.پاکستان کی اہمیت پاکستان کا مسلمانوں کومل جانا اس لحاظ سے بہت بڑی اہمیت رکھتا ہے کہ اب مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے سانس لینے کا موقع میسر آ گیا ہے اور وہ آزادی کے ساتھ ترقی کی دوڑ میں حصہ لے سکتے ہیں.اب ان کے سامنے ترقی کے اتنے غیر محدود ذرائع ہیں کہ اگر وہ ان ذرائع کو اختیار کریں تو دنیا کی کوئی قوم ان کے مقابلہ میں ٹھہر نہیں سکتی اور پاکستان کا مستقبل نہایت ہی شاندار ہوسکتا ہے.میں نے ایک حد تک پاکستان اور اس کے مستقبل پر غور کیا ہے میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ پاکستان کے مستقبل کا ہر پہلو میرے سامنے آ گیا ہے مگر میں یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ بہت کچھ سوچنے اور غور کرنے اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرنے کے بعد اُس نے مجھے بہت سے ایسے طریق سمجھا دیئے ہیں جن پر چل کر -

Page 409

۳۸۶ تقریر جلسه سالانه ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء انوار العلوم جلد ۱۹ پاکستان ایک بہت بڑی طاقت بن سکتا ہے.میری اپنی سکیم یہ ہے کہ سب سے پہلے ہمیں اس بات پر زور دینا چاہیئے کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں مل کر اتفاق کے ساتھ بغیر اس کے کہ ان کی آزادی میں کوئی خلل واقع ہو کام کریں تا کہ وہ حقیقی معنوں میں ترقی کر سکیں.اس میں کوئی شبہ نہیں کہ سکھوں نے ہماری جائدادوں کو لوٹ لیا ، ہمارے عزیز ترین وجود سکھوں نے مار دیئے اور ان کے ہاتھوں ہمیں وہ دکھ پہنچا جس کی تاریخ میں ہمیں کوئی مثال نظر نہیں آتی لیکن اس سے بھی زیادہ دکھ کی بات یہ ہے کہ ہندوستان پھٹ گیا اور تقسیم ہو گیا.تقسیم قسیم ہندوستان کے وقت کیفیت جب ہندوستان کو تقسیم کیا جانے لگا اس وقت میرا دل تقسیم کے خیال سے کانپنے لگ گیا لیکن اس کے ساتھ ہی میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ ہندوستان کا دوٹکڑوں میں بٹ جانا اللہ تعالیٰ کی حکمت اور اس کی مشیت کے ماتحت ہوا ہے.اُس وقت ضرورت تھی اس بات کی کہ مسلمانوں کو ایک آزاد ملک ملتا جس میں وہ بغیر کسی دباؤ کے آزادانہ رنگ میں ترقی کر سکتے.اور وہ ترقی نہیں کر سکتے تھے جب تک اس ملک کو پھاڑا نہ جاتا لیکن اب جبکہ انہیں آزادی مل چکی ہے وہ ہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑھا سکتے ہیں.گھروں میں ہم روزانہ دیکھتے ہیں ایک گھر ہوتا ہے مگر اس میں پانچ الگ الگ چولہے بنے ہوئے ہوتے ہیں اور ہر ایک اپنی الگ الگ روٹی پکا رہا ہوتا ہے.اگر پانچ زمیندار ایک چھت کے نیچے اکٹھے ہو سکتے ہیں تو ہم بھی اگر الگ الگ ہو گئے ہیں اور ایک حصہ کا نام ہم نے پاکستان اور ایک کا نام انڈین یونین رکھ دیا ہے تو ہمیں ضرورت کیا ہے کہ وہ ملک جس میں ہم پیدا ہوئے اور جس میں ہمارے باپ دادا نسلاً بعد نسل رہتے چلے آئے اُس کے متعلق ہم یہ کہیں کہ وہ ختم ہو گیا.میں تو یہی سمجھتا ہوں کہ میں ہندوستان کو کبھی بھول نہیں سکتا.ثانوی وطن بے شک پاکستان ہومگر میرا اصل وطن وہی ہندوستان ہے جس میں میں نے اپنی آنکھیں کھولیں ، جس میں میں جوان ہوا اور جس میں میں نے اپنی زندگی کا اکثر حصہ گزارا.پاکستان کا بننا ضروری تھا ہمیں ضرورت تھی کہ اس ملک کو پھاڑا جاتا کیونکہ ہندو ہمارا حق ہمیں دینے کیلئے تیار نہیں تھا لیکن جب ہمارا حق

Page 410

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۸۷ تقریر جلسه سالانه ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء ہمیں مل گیا تو اب ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے اصل وطن کی یا داپنے دلوں میں زندہ رکھیں اور ہندو اور مسلمان دونوں باہمی تعاون اور اتفاق کے ساتھ زندگی بسر کرنے کی کوشش کریں اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے میری پہلی کوشش یہی ہوگی کہ ہندوستان یونین اور پاکستان میں سمجھوتہ کرایا جائے تا کہ دونوں مل کر کام کریں اور اتفاق اور اتحاد کے ساتھ رہیں لیکن اس کے ساتھ ہی میری دوسری کوشش یہ ہے کہ پاکستان کو مضبوط بنایا جائے.جب سے میں یہاں آیا ہوں میں نے پاکستان کی مضبوطی کے متعلق حکومت کے ذمہ دار افسروں کے سامنے مختلف امور رکھے ہیں اور میں سمجھتا ہوں شاید اللہ تعالیٰ اس حکمت کے ماتحت مجھے قادیان سے نکال کر یہاں لایا ہے.مسلمانوں کی ایک مضبوط حکومت کے قیام میں میں اُن کی مدد کر سکوں اور پاکستان آئندہ بنے والے اسلامستان کی ایک مضبوط اساس بن جائے.جس طرح میں یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ ہندوستان کے متعلق یہ کہا جائے کہ اس کا پاکستان کے ساتھ اتحاد نہیں ہو سکتا یا یہ کہا جائے کہ اب ہم اُس ملک کے باشندے نہیں رہے اسی طرح میں یہ بھی برداشت نہیں کر سکتا کہ پاکستان کو کوئی ضعف پہنچے مگر پھر بھی یہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستان ایک چھوٹی چیز ہے ہمیں اپنا قدم اس سے آگے بڑھانا چاہئے.بیشک پاکستان بھی ایک اہم چیز ہے.بے شک عرب بھی ایک اہم چیز ہے.بیشک حجاز بھی ایک اہم چیز ہے، بے شک مصر بھی ایک اہم چیز ہے، بے شک ایران بھی ایک اہم چیز ہے مگر پاکستان اور عرب اور حجاز اور دوسرے اسلامی ممالک کی ترقیات صرف پہلا قدم ہیں.اصل چیز اسلامستان کا قیام ہے اصل چیز دنیا میں اسلامستان کا قیام ہے.ہم نے پھر سارے مسلمانوں کو ایک ہاتھ پر اکٹھا کرنا ہے ، ہم نے پھر اسلام کا جھنڈا دنیا کے تمام ممالک میں لہرانا ہے، ہم نے پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام عزت اور آبرو کے ساتھ دنیا کے کونے کونے میں پہنچانا ہے.ہمیں پاکستان کے جھنڈے بلند ہونے پر بھی خوشی ہوتی ہے، ہمیں مصر کے جھنڈے بلند ہونے پر بھی خوشی ہے ، ہمیں عرب کے جھنڈے بلند ہونے پر بھی خوشی ہوتی ہے، ہمیں ایران کے جھنڈے بلند ہونے پر بھی خوشی ہوتی ہے مگر ہمیں حقیقی خوشی تب ہوگی جب سارے ملک آ پس میں اتحاد کرتے

Page 411

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۸۸ تقریر جلسه سالانه ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء ہوئے اسلامستان کی بنیا د رکھیں.ہم نے اسلام کو اس کی پرانی شوکت پر پھر قائم کرنا ہے.ہم نے خدا تعالیٰ کی حکومت دنیا میں قائم کرنی ہے.ہم نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں قائم کرنی ہے، ہم نے عدل اور انصاف کو دنیا میں قائم کرنا ہے اور ہم نے عدل و انصاف پر مبنی پاکستان کو اسلامک یونین کی پہلی سیڑھی بنانا ہے یہی اسلامستان ہے جو دنیا میں حقیقی امن قائم کرے گا اور ہر ایک کو اس کا حق دلائے گا.جہاں روس اور امریکہ فیل ہوا صرف مکہ اور مدینہ ہی انشاء الله کامیاب ہوں گے.یہ چیزیں اس وقت ایک پاگل کی بڑ معلوم ہوتی ہیں مگر دنیا میں بہت سے لوگ جو عظیم الشان تغیر کرتے ہیں وہ پاگل ہی کہلاتے رہے ہیں اگر مجھے بھی لوگ پاگل کہہ دیں تو میرے لئے اِس میں شرم کی کوئی بات نہیں.میرے دل میں ایک آگ ہے، ایک جلن ہے، ایک تپش ہے جو مجھے آٹھوں پہر بے قرار رکھتی ہے.میں اسلام کو اس کی ذلّت کے مقام سے اُٹھا کر عزت کے مقام پر پہنچانا چاہتا ہوں.میں پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کو دنیا کے کونے کونے میں پھیلانا چاہتا ہوں.میں پھر قرآن کریم کی حکومت کو دنیا میں قائم کرنا چاہتا ہوں ، میں نہیں جانتا کہ یہ بات میری زندگی میں ہوگی یا میرے بعد لیکن میں یہ جانتا ہوں کہ میں اسلام کی بلند ترین عمارت میں اپنے ہاتھ سے ایک اینٹ لگانا چاہتا ہوں یا اتنی اینٹیں لگانا چاہتا ہوں جتنی اینٹیں لگانے کی خدا مجھے توفیق دے دے.میں اس عظیم الشان عمارت کو مکمل کرنا چاہتا ہوں یا اس عمارت کو اتنا اونچا لے جانا چاہتا ہوں جتنا اونچا لے جانے کی اللہ تعالیٰ مجھے توفیق دے اور میرے جسم کا ہر ذرہ اور میری روح کی ہر طاقت اس کام میں خدا تعالیٰ کے فضل سے خرچ ہوگی اور دنیا کی کوئی بڑی سے بڑی طاقت بھی میرے اس ارادہ میں حائل نہیں ہوگی.میں جماعت کے دوستوں سے بھی کہتا ہوں کہ وہ اپنے نقطہ نگاہ کو بدلیں.وہ زمانہ گیا جب ایک غیر قوم اُن پر حکمران تھی اور وہ محکوم سمجھے جاتے تھے.میں اُس زمانہ میں بھی اپنے آپ کو غلام نہیں سمجھتا تھا لیکن چونکہ ایک غیر قوم ہم پر حکمران تھی کبھی کبھی خواہش پیدا ہوتی کہ ہندوستان کو چھوڑ دیں اور کسی اسلامی ملک میں جا کر رہنا شروع کر دیں مگر اب اللہ تعالیٰ کا یہ کتنا بڑا احسان ہے کہ بجائے اس کے کہ ہم جہازوں میں بیٹھتے اور دُور کسی اسلامی ملک مثلاً عرب یا حجاز

Page 412

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۸۹ تقریر جلسه سالانه ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء میں جاتے قادیان سے صرف اٹھائیس میل کے فاصلہ پر اُس نے ہمیں وہ ملک دے دیا جو عمل کرے یا نہ کرے کہلا تا خدا کا ہے، کہلا تا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے.میں ملک کی تقسیم کا حامی نہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ ہمارے لئے بہت بڑی خوشی کا مقام ہے کہ چاہے اُس نے ایک چھوٹی چیز دے دی مگر اپنی تو دے دی.اُس ملک میں اگر میں یہ کہوں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یوں کہتے ہیں تو سننے والا میری بات سن کر ہنس پڑے گا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ میرا کیا تعلق ہے.یہاں کوئی میری بات مانے نہ مانے سُنے نہ سُنے جب میں یہ کہوں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا کہتے ہیں تو وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا میرے ساتھ کیا تعلق ہے کیونکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر ایک حکومت قائم ہوگئی ہے.وہ حقیقت میں ایسی ہے یا نہیں یہ ایک الگ سوال ہے لیکن اتنا ضرور ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر ایک حکومت قائم ہے.پس اس تصور سے میری خوشی کی کوئی انتہا نہیں رہتی.میں اُن غموں کو بھول جاتا ہوں جو ہندوستان میں ہمیں پیش آئے اس لئے کہ میرا مکان میرے ہاتھ سے جاتا رہا مگر میرے آقا کو ایک مکان مل گیا.یہ درست ہے کہ چوالیس لاکھ مسلمانوں کے مکان اُن کے ہاتھ سے جاتے رہے، وہ گھروں سے بے گھر ہو گئے ، وہ جائدادوں سے بے دخل ہو گئے مگر ایک ایسی جگہ ضرور پیدا ہوگئی ہے جس کے متعلق محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ میری جگہ ہے اور یہ خوشی ہماری اپنی جائدادوں کے کھوئے جانے سے بہت زیادہ ہے.مثل مشہور ہے کہ مجھے کھڑا ہونے کی جگہ دو بیٹھنے کی جگہ میں آپ ہی بنالوں گا.اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو کھڑے ہونے کی جگہ دی ہے اب وہ بے وقوف ہوگا اگر وہ کھڑا ہی رہے اور بیٹھنے کی جگہ نہ بنائے مگر یہ کہ وہ کس طرح جگہ بنائے یہ ایک لمبا مضمون ہے جس کے بیان کرنے کی اس وقت گنجائش نہیں لیکن میں یہ یقین دلاتا ہوں کہ ہم یہ جگہ بنا سکتے ہیں اور بغیر فساد اور لڑائی کے بنا سکتے ہیں.گاندھی جی کہا کرتے تھے کہ میں آہنسا کے سے ( وہ آہنسا جس کی چادر کی دھجیاں تک ان کے پیروؤں نے اُڑا دی ہیں ) ہندوستان سے انگریزوں کو نکال سکتا ہوں.مگر میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ اسلام کی اہنسا اور اس کی محبت اور امن کی تعلیم سے آپ لوگ ساری دنیا کے بادشاہ بن سکتے ہیں لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ اُن طریقوں کو

Page 413

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۹۰ تقریر جلسه سالانه ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء اختیار کیا جائے جو اللہ تعالیٰ نے مقرر فرمائے ہیں.جماعت کے بیرونی مشن اس کے بعد میں اپنی جماعت کو ان حالات سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں جو غیر ممالک کی تبلیغ سے تعلق رکھتے ہیں.یہ سال بڑی مصیبتوں کا سال تھا مگر ہمارے لئے یہ امر خوشی کا موجب ہے کہ بیرونی ممالک کے مبلغین نے اعلیٰ درجہ کی قربانی سے کام لے کر جماعت کے وقار اور اس کی عظمت کو آگے سے بہت بلند کر دیا ہے.چونکہ مالی مشکلات بہت زیادہ تھیں اس لئے بعض مشن عارضی طور پر ہمیں بند کرنے پڑے.اٹلی کا مشن بند کر دیا گیا ہے، فرانس کا مشن بند کرنے کی ہم نے ہدایت دے دی تھی مگر وہاں سے مشنری نے کہا کہ میں اپنی کمائی سے اس مشن کو جاری رکھنے کی کوشش کروں گا آپ مجھے اس کی اجازت دے دیں.چنانچہ ہم نے اسے اجازت دے دی ، پین کا مشن بند کرنے کی بھی ہم نے ہدایت دے دی تھی مگر وہاں کے مبلغوں نے بھی یہی کہا کہ ہمیں اجازت دیں ہم اپنی کمائی سے اس مشن کو جاری رکھیں، یہاں کا خرچ ہم محنت اور مزدوری سے پورا کرنے کی کوشش کریں گے اور جو کچھ بچے گا وہ سلسلہ کا مال ہوگا.اس کے علاوہ سوئٹزر لینڈ میں ہمارے تین مبلغ تھے جن میں سے دو جرمنی کیلئے تیاری کر رہے تھے اور ایک وہاں رہنے کیلئے تھا ان میں سے دو کو ہالینڈ بھجوا دیا گیا ہے اور ایک مبلغ وہیں ہے.اٹلی میں دو مبلغ تھے اُن کو ویسٹ افریقہ بھجوا دیا گیا ہے اور ایک مبلغ انگلستان میں زائد کیا گیا ہے.گویا فی الحال فرانس، سپین ، سوئٹزر لینڈ ، ہالینڈ اور انگلینڈ میں ہمارے مشن قائم ہیں.جرمنی ، تحکیم اور آسٹریا میں نئے مشن کھولنے کی تجویز ہے اور اٹلی میں ہمارا مشن فی الحال بند ہے.لندن مشن کی خدمات انگلستان کے مشن کا کام اس سال بہت شاندار رہا ہے اور موجودہ فسادات میں اس کے پراپیگنڈہ کا بہت اچھا نتیجہ نکلا ہے.شروع شروع میں انگریزوں کا اکثر حصہ مسلمانوں کے خلاف تھا اور وہ ان سے کوئی ہمدردی نہیں رکھتا تھا مگر اب ان کی اکثریت مسلمانوں کی مظلومیت کو سمجھنے لگ گئی ہے.لنڈن مشن کی کوششوں کے علاوہ ڈاکٹر سپیٹ (Spite) نے بھی اس بارہ میں بہت مفید کام کیا ہے.انہیں باؤنڈری کمیشن کے سلسلہ میں ولایت سے مشورہ کیلئے بلوایا گیا تھا چونکہ وہ جغرافیہ کے

Page 414

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۹۱ تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء پروفیسر تھے اور اس میں بہت شہرت رکھتے تھے ہماری جماعت نے انہیں اس غرض کیلئے بلوایا تھا تا کہ وہ مشورہ دے سکیں کہ جغرافیائی طور پر باؤنڈری کیسی ہونی چاہئے.یہاں آ کر اُن کو اپنی آنکھوں سے تمام حالات دیکھنے کا موقع ملا وہ بار بار کہتے تھے کہ مسلمان کی ساری کمزوری اس کی شرافت کی وجہ سے ہے.وہاں تو ہم سنتے تھے کہ مسلمان وحشی ہوا کرتا ہے مگر یہاں آ کر یہ نظر آیا کہ جو مطالبہ بھی مسلمان کرتا ہے اگر میرے ذہن میں سو ہوتا ہے تو وہ کہتا ہے مجھے اتنی چاہئے اور جو ہندو مطالبہ کرتا ہے اس کے متعلق اگر میرے ذہن میں سو ہوتا ہے تو وہ ہزار سے کم نہیں ٹھہرتا.مجھے ڈر ہے کہ کمیشن کہیں یہ نہ سمجھ لے کہ چونکہ مسلمانوں نے اتنا تھوڑا مانگا ہے اس لئے چلو انہیں اتنا ہی دے دو.انگلستان میں بھی اُنہوں نے اس بات پر بڑا زور دیا ہے کہ مسلمانوں نے انتہا درجہ کی شرافت دکھائی ہے اور انتہا درجہ کی امن پسندی کا ثبوت دیا ہے.یہ بھی خوشی کی بات ہے کہ انگلستان کے ایک انگریز نومسلم نے اپنی زندگی بشیر آرچرڈ اسلام کی خدمت کیلئے وقف کر دی ہے اور وہ اس وقت تبلیغ کا کام بڑے جوش اور اخلاص کے ساتھ کر رہے ہیں.ہم نے اُن کا نام بشیر رکھا ہے.پہلے ان کا نام آرچرڈ تھا وہ ایک مذہبی خاندان میں سے ہیں.ان کا بھائی رومن کیتھولک پادری ہے مگر وہ اتنا تعصب رکھتا ہے کہ جب سے یہ اسلام لائے ہیں اُس نے ملنا جلنا بھی بند کر دیا ہے.ان کی والدہ بھی متعصب عیسائی ہیں.اتفاق کی بات ہے کہ فسادات کے ایام میں وہ قادیان میں ہی تھے اور چونکہ اُنہیں فوٹو لینے کا شوق ہے اور کیمرہ ان کے پاس تھا وہ فوٹو لیتے رہے.میں نے یہ دیکھ کر کہ اب یہاں ان کی تعلیم نہیں ہو سکتی انہیں واپس انگلستان بھجوا دیا.اب وہ دورہ کر کے لوگوں کو تصویر میں دکھاتے پھرتے ہیں کہ تم تو کہتے ہو ہندوؤں اور سکھوں نے کچھ نہیں کیا مگر ان تصویروں سے ظاہر ہے کہ لوٹ مار اور فسادسب اُنہوں نے ہی کیا ہے اس کا بھی لوگوں پر بہت اثر ہوا ہے.اس نوجوان انگریز مبلغ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے سے بہت بڑا اخلاص پایا جاتا ہے.انہیں تبلیغ کیلئے لندن سے باہر ایک علاقہ میں بھجوایا گیا تھا وہاں سے اُن کی چٹھی آئی ہے کہ میں نے تبلیغ کر کے بہت اچھا اثر پیدا کر لیا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں ہمارے پاس لٹریچر کی بہت کمی ہے اس لئے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں دو تین ہفتہ کیلئے مزدوری کر کے کچھ

Page 415

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۹۲ تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء روپیہ کماؤں تا کہ اس سے ضروری لٹریچر چھپوایا جا سکے.اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ لطیفہ بھی لکھا کہ ایک شخص جس کے ہاں میں ٹھہرا ہوا تھا اُس سے سارا دن بحث ہوتی رہی.کل وہ مجھے ملا تو اُس نے کہا بشیر آرچر ڈ! تمہارے رہنے اور بحث کرنے کا یہ نتیجہ تو نہیں نکلا کہ تم مجھے اپنے مذہب میں داخل کر لیتے لیکن یہ نتیجہ ضرور نکلا ہے کہ اب میں عیسائی نہیں رہا.عیسائیت سے مجھے بدظنی ہوگئی ہے.جرمن مشن جرمنی میں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے تبلیغ ہورہی ہے.ابھی حال ہی میں وہاں ایک اور مسلمان کا اضافہ ہوا ہے.جرمنی کے نو مسلموں میں تبلیغ کا اچھا جوش پایا جاتا ہے اور ان کے خطوط سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام کی طرف میلان لوگوں کی طبائع میں بڑھ رہا ہے.وہ کہتے ہیں درجنوں آدمی اسلام سے رغبت رکھتے اور اس کی تعلیم کی طرف متوجہ ہیں.ایک نو مسلم نے لکھا ہے کہ میں نے جب سے قادیان کے حالات سنے ہیں میں ہر وقت بے تاب رہتا ہوں.اگر آپ اجازت دیں تو میں قادیان کی حفاظت کیلئے آ جاؤں.ایک ایسا ملک جس کے لوگوں کا ہمارے ساتھ مذہبی ، ملکی اور نسلی لحاظ سے کوئی تعلق نہیں وہاں کے ایک شخص کا محض اس لئے کہ وہ ایک کلمہ کے رشتہ میں پرویا ہوا ہے جرمنی میں بیٹھے ہوئے اس غرض کیلئے بیتاب ہونا کہ مجھے بھی قادیان کی حفاظت کیلئے کچھ خدمت کرنے کا موقع مل جائے اسلام اور احمدیت کی صداقت اور وہاں کے دوستوں کے اخلاص کا ایک بہت بڑا ثبوت ہے.ہالینڈ مشن ہالینڈ میں گوا بھی مشن کھولے چند دن ہی ہوئے ہیں مگر اچھی کا میابی ہورہی ہے تھوڑے ہی دن ہوئے ایک نوجوان جو بیرسٹری میں پڑھتا ہے اور بہت جوشیلا ہے احمدیت میں شامل ہوا ہے ایک نو مسلمہ نے بھی اسلام قبول کیا ہے بلکہ احمدیت میں شامل ہوتے ہی اس نے ایسی عقیدت اور اخلاص کا مظاہرہ کیا ہے جو نہایت ایمان افزا ہے.اس نے اپنی کسی ضرورت کیلئے سو پونڈ جمع کئے ہوئے تھے ایک دن وہ ہمارے مبلغ کے پاس آئی اور کہنے لگی میں سمجھتی ہوں کہ موجودہ حالات میں آپ کیلئے مرکز سے خرچ کا آنا مشکل ہوگا میرے پاس آٹھ دس سال کا اندوختہ ہے اور یہی میری ساری عمر کی پونچی ہے میں اسے آپ کی خدمت میں پیش کرتی ہیں.

Page 416

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۹۳ تقریر جلسه سالانه ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء ہالینڈ میں انڈونیشیا کے لوگ بھی بہت کچھ توجہ کر رہے ہیں.خصوصاً وہ جو عیسائی ہو چکے ہیں.خیال کیا جاتا ہے کہ ہالینڈ اسلام کیلئے ایک زرخیز ملک ثابت ہو گا سب سے زیادہ سخت فرانس کا ملک ثابت ہوا ہے وہاں دو سال سے ایک شخص بھی اسلام میں داخل نہیں ہوا غالبا اس سوئٹزرلینڈ لئے کہ فرانس عیاش ملک ہے اور وہ مذہب سے کوئی لگاؤ نہیں رکھتا.سوئٹزر لینڈ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے کامیابی شروع ہوگئی ہے.ابتداء میں ئب ہمارے مبلغین وہاں گئے تو ایک شخص ان سے ملنے کیلئے آیا اور جب اُسے معلوم ہوا کہ یہ لوگ اسلام کی تبلیغ کیلئے ہمارے ملک میں آئے ہیں تو اس نے حیرت سے کہا کہ آپ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ سوئٹزرلینڈ کے لوگ مسلمان ہو جائیں گے؟ ایک اور شخص نے کہا مسلمان یا تو وہ بے وقوف لوگ ہو سکتے ہیں جن کو اپنے مذہب پر یقین نہ ہو اور یا پھر بھو کے اور قلاش لوگ مسلمان ہو سکتے ہیں مگر ہمارے ملک میں یہ دونوں باتیں نہیں.ہمارا ملک اقتصادی طور پر نہایت ترقی یافتہ ہے اور ہمارے ملک کے لوگ ذہین بھی بہت ہیں اس لئے اس ملک میں آپ اسلام کی اشاعت کی امید نہ رکھیں.لیکن تھوڑے ہی دن ہوئے سوئٹزر لینڈ میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک شخص مسلمان ہو گیا اور ایک مجسٹریٹ کے متعلق یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ وہ سنجیدگی کے ساتھ اسلام کی تحقیق میں لگا ہوا ہے.امریکہ یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ میں ہمارا پہلے ایک مشن تھا مگر اب وہاں چار مشن قائم کر دیئے گئے ہیں اور ابھی ان مشوں کو اور بھی بڑھانے کی تجویز ہے.یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ کے لوگوں میں یہ خصوصیت ہے کہ وہ انگلستان والوں سے زیادہ قربانی کرتے ہیں.انگلستان کے لوگ آہستہ آہستہ قربانی کی طرف آتے ہیں اور یہ دیکھتے ہوئے آتے ہیں کہ کہیں وہ سوسائٹی میں بد نام تو نہیں ہو جائیں گے لیکن امریکہ میں جو مسلمان ہوتے ہیں وہ بہت جلد اسلامی مسائل سیکھنے لگ جاتے ہیں.ہالینڈ میں بھی یہی دیکھا گیا ہے کہ وہاں جو لوگ اسلام میں داخل ہوئے ہیں وہ اسلامی مسائل پر عمل کرنے کی تڑپ رکھتے ہیں لیکن انگلستان میں ہمیں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی سوائے بشیر آرچرڈ کے.بشیر آرچرڈ فوج میں لیفٹینٹ تھے ہندوستان آئے تو انہیں قادیان کا پتہ چلا اور وہ مجھ سے ملنے کیلئے آئے.یہاں آ کر وہ مختلف مسائل پر بحث کرتے رہے اُس

Page 417

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۹۴ تقریر جلسه سالانه ۲۸ / دسمبر ۱۹۴۷ء وقت وہ خود کوئی نیا مذ ہب نکالنا چاہتے تھے.میں نے ان سے کہا کہ پہلے لوگ بھی ایسی کوششوں میں ناکام رہے ہیں اور اگر آپ نے بھی کوئی نیا مذ ہب نکالنا چاہا تو اس میں ناکامی کا منہ دیکھیں گے.آخر ہیں دن کے بعد اُنہوں نے بیعت کر لی.وہ کہتے ہیں جب تک میں قادیان میں رہا مجھے اسلام اور احمدیت کی محبت کا کچھ زیادہ احساس نہیں ہوا لیکن جب میں باہر گیا تو یکدم محسوس ہوا کہ میں اس سے پہلے ایک ایسی فضا میں تھا جو روحانی نقطہ نگاہ سے نہایت حسین اور خوبصورت تھی.اس طرح ہوتے ہوتے اسلام کی محبت ان کے دل میں بڑھتی چلی گئی اور وہ قرآن کریم کے احکام پر عمل کرنے لگے.وہ نماز بہت با قاعدگی کے ساتھ ادا کرتے ہیں بلکہ بہت سے مسلمانوں کیلئے یہ بات شرم کا موجب ہونی چاہئے کہ وہ تہجد بھی باقاعدہ ادا کرتے ہیں.ایک انگریز کیلئے اپنی گزشتہ عادات کو ترک کر کے ایک نئے مذہب کی تعلیم پر عمل کرنا کتنا مشکل ہے مگر پھر بھی وہ بڑی سختی سے اسلامی تعلیم پر کار بند ہیں.یہ صرف ایک مثال ہے جو انگلستان کے لوگوں میں پائی جاتی ہے.باقی لوگ اچھے ہیں، مخلص ہیں مگر ابھی تک اسلام پر پوری طرح عمل کرنے کیلئے تیار نہیں ہوئے.امریکہ کے لوگوں میں عمل کی قوت زیادہ پائی جاتی ہے وہ چندے بھی ہزار ہاڈالر دیتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ قربانی کرنے کی کوشش کرتے ہیں.ہماری جماعت جنگ سے پہلے پولینڈ میں بھی تھی اور ہنگری میں بھی.پولینڈ میں کم اور ہنگری میں زیادہ.ہم سمجھتے تھے کہ جنگ کے دنوں میں یہ جماعتیں ختم ہوگئی ہوگی مگر خدا تعالیٰ کی قدرت ہے کل اچانک ایک خط ملا جس پر بوڈا پسٹ لکھا ہوا تھا.میں نے اسے جلدی سے کھولا تو اس کے اندر لکھا تھا کہ آپ شاید ہمیں بھول گئے ہوں گے میں اُن کو مسلموں میں سے ایک ہوں جو آپ کے مشنری کے ذریعہ اس ملک میں مسلمان ہوئے.اب جو دھکا جنگ کے ذریعہ ہمارے ملک کو لگا ہے اس سے یہ زمین اسلام کی ترقی کیلئے خاص طور پر تیار ہو گئی ہے.اگر آپ یہاں اپنا مبلغ بھیجیں اور لٹریچر بھی بھجوائیں تو میں سمجھتا ہوں کہ آگے سے بہت زیادہ انگریز اسلام کی طرف توجہ کریں گے.شام و فلسطین شام اور فلسطین میں بھی ہماری جماعت اچھی ترقی کر رہی ہے.ایران میں لٹریچر کی اشاعت کے ذریعہ لوگوں میں بہت بیداری پائی جاتی ہے.

Page 418

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۹۵ تقریر جلسہ سالانہ ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء پاکستان اور ہندوستان یونین کے جھگڑے کے موقع پر اس مشن نے نہایت مفید کام کیا ہے اور اکثر ایرانی اخبارات جو پاکستان کو ملزم قرار دیا کرتے تھے انہوں نے اب پاکستان کی تائید میں مضمون لکھنے شروع کر دیئے ہیں.انڈونیشیا میں بھی ہماری جماعت بہت بڑی ہے.سماٹرا میں بھی اور جاوا میں بھی.انڈونیشیا اب وہاں بعض تعاونی کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جن کی آمد سے کتب کی اشاعت کی جائے گی.انڈونیشیا میں بعض بڑے بڑے خاندان اور بڑے بڑے وزراء کے رشتہ دار بھی احمدیت میں شامل ہو چکے ہیں.ایک احمدی دوست جو انڈونیشیا کی حکومت میں ایک بہت بڑے عہدے پر فائز تھے انہیں رات کو چھاپہ مار کر ڈ چوں نے گرفتار کر لیا اور بعد میں مروا دیا.بہر حال اس جگہ احمدیت اللہ تعالیٰ کے فضل سے خوب ترقی کر رہی ہے اور اچھے اچھے خاندان اس سے دلچسپی رکھتے ہیں.بور نیو ایک نیا جزیرہ ہے جس میں جنگ سے کچھ دن پہلے ہم نے اپنے مبلغ بھیجے تھے اب وہاں سے بھی خبریں آئی ہیں کہ وہاں ہماری جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے قائم ہوگئی ہے اور اس کی ترقی کے امکانات بڑھ رہے ہیں.ملایا میں بھی جماعت ترقی کر رہی ہے اور وہاں بعض چینی بھی مسلمان ہوئے ہیں وہاں مسلم لیگ کی تقویت میں ہمارے مبلغ نے بہت اچھا کام کیا ہے.ویسٹ افریقہ میں بھی جماعت بڑھ رہی ہے اور ایسٹ افریقہ میں بھی کئی جگہ نئی جماعتوں کا قیام ہوا ہے اور کئی افریقن عیسائی مسلمان ہوئے ہیں غرض اسلام کی اشاعت کے آثار چاروں طرف ترقی کر رہے ہیں اور ہمارے مبلغین نے جو قربانیاں کی ہیں ان کو دیکھتے ہوئے میں امید رکھتا ہوں کہ اگر انہوں نے اپنی کوششوں اور قربانیوں کی رفتار کو اسی طرح جاری رکھا تو اگلا سال إِنْشَاء الله اسلام اور احمدیت کی اشاعت کیلئے خاص طور پر مفید ہوگا.میں نے آئندہ تبلیغ کے سلسلہ میں یہ بھی تجویر کیا ہے کہ اب جو دیہاتی مبلغ لئے جائیں گے وہ صرف ایسے لوگوں میں سے لئے جائیں گے جو یہ عہد کریں گے کہ پہلے ڈیڑھ دو سال کی تعلیم کے بعد وہ دو سال تک بغیر ایک پیسہ لئے سارے ملک میں پھر کر تبلیغ کریں گے اور جس طرح

Page 419

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۹۶ تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء حضرت عیسی علیہ السلام کے حواریوں نے کیا کہ گاؤں والوں نے اگر روٹی دے دی تو کھالی نہ دی تو بھو کے رہے اسی طرح وہ بھی کریں گے.اگر بھیک مانگ کر گزارہ کرنا پڑا تو بھیک مانگنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے.اس طرح ہر مبلغ کو دو سال کی زندگی بغیر ایک پیسہ لئے سلسلہ کی خدمت کیلئے وقف کرنی پڑے گی تا کہ آئندہ مشکلات برداشت کرنے کی اس کے اندر قابلیت پیدا ہو جائے.ایک مرکز کی ضرورت یہ بھی دوست جانتے ہیں کہ پاکستان میں آجانے کی وجہ سے ہم سب بکھرے ہوئے ہیں ہمارا نظام ایسا ہے کہ ایک جگہ ا رہنے کے بغیر وہ پورے طور پر چل نہیں سکتا مثلاً مدرسہ اور کالج میں ہم اپنے لڑکوں کو دینیات کی تعلیم دیتے ہیں اگر مدرسہ اور کالج ایسی جگہ نہ ہوں جہاں جماعت کے دوست آسانی کے ساتھ اپنے لڑکوں کی تعلیم کیلئے بھجوا سکیں تو لازماً ان کی تعلیم میں حرج واقعہ ہوگا اور دینیات کی تعلیم سے وہ محروم رہ جائیں گے.اسی طرح مثلاً جلسہ یا دوسرے اہم اجتماعات ہمارے لئے ضروری چیز ہیں مگر ایسے اجتماع بھی بغیر مرکز کے نہیں ہو سکتے.لاہور کتنا بڑا شہر ہے مگر یہاں بھی اسی وقت کی وجہ سے مجھے یہ حکم دینا پڑا کہ دو ہزار سے زیادہ لوگ جلسہ پر نہ آئیں حالانکہ قادیان میں تھیں تھیں ہزار آدمی آتے اور ہم اُن کا آسانی سے انتظام کر لیتے تھے.یہاں صرف دو ہزار آدمی آئے ہوئے ہیں مگر اُن کے رہنے کا کہیں انتظام ہے اور کھانے کا کہیں انتظام ہے.اگر قادیان کی طرح تمہیں ہزار آدمی یہاں آ جاتے تو ہم ان کو کہاں رکھتے.ا ر پس لازماً ہمیں اپنا کوئی مرکز بنانا پڑے گا اور اس مرکز کیلئے ہمیں مرکز بنا نا پڑے گا ہم جگہ تلاش کر رہے ہیں.ہمارے پاس چونکہ اتنا روپیہ نہیں کہ ہم عمارتیں بنا سکیں اس لئے جب کسی مقام کو مرکز بنانے کا فیصلہ کیا گیا تو وہاں گھاس پھونس کی جھونپڑیاں بنالی جائیں گی تاکہ ہماری جماعت کے پھیلے ہوئے افراد ا کٹھے رہ سکیں اور مشترکہ جد و جہد سے ہم اپنا پروگرام چلا سکیں.دوستوں کو عموماً اور قادیان والوں کو خصوصاً یہ امر مد نظر رکھنا چاہئے کہ جب مرکز کیلئے ہمیں کوئی جگہ ملے وہ فوراً وہاں اکٹھے ہو جائیں تا کہ مشترکہ جد و جہد سے ہم آگے بڑھنے کی کوشش کر سکیں.

Page 420

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۹۷ تقریر جلسه سالانه ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء تجارتی سکیم میں جماعت کو اس امر کی طرف بھی توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اس وقت پاکستان بھی اور ہمارے آدمی بھی اس بات کے محتاج ہیں کہ وہ تجارتی اور صنعتی ترقی میں حصہ لیں اور چونکہ ہماری جماعت تجارت کی طرف پوری توجہ نہیں کر رہی اس لئے جس طرح جماعت کے افراد پر چندہ عام فرض ہے اسی طرح ان کے ذمہ ایک تجارتی چندہ بھی لگایا جائے گا.یہ تجارت مشترکہ کیلئے ایک جبری امانت کی سکیم ہوگی اور اس سے سارے ملک میں تجارتی ڈ کا نہیں جاری کی جائیں گی اور پھر ترقی کرتے ہوئے بعض کارخانے بھی کھولے جائیں گے.اس غرض کیلئے جو رقم جمع ہوگی وہ ساری کی ساری جماعت کی ہوگی اور نفع بھی جماعت کا ہی ہو گا.صرف اُن کو تجارت کی اہمیت اور اس کی ضرورت سمجھانے کیلئے یہ جبری طریق جاری کیا جائے گا.ماں باپ کا فرض ہوتا ہے اگر ان کے بچے محبت اور پیار سے کوئی بات نہ سمجھیں تو جبر سے ان کو سمجھانے کی کوشش کی جائے.آپ لوگ میرے اور سلسلہ کے بچے ہیں اگر آپ لوگوں میں بیداری پیدا نہ ہوئی تو محض آپ کے فائدہ کیلئے ہر شخص کی حیثیت کے مطابق کچھ جبری چندہ عائد کیا جائے گا.میں سمجھتا ہوں آجکل کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اگر ہر کمانے والے فرد سے کم از کم ایک روپیہ چندہ لیا جائے اور جو لوگ زیادہ دے سکتے ہوں وہ زیادہ دیں تو مالی لحاظ سے یہ کوئی خاص بوجھ نہیں ہوگا بلکہ اگر پچاس ساٹھ ہزار یا ایک لاکھ تک اس میں حصہ لینے والے نکل آئے تو ممکن ہے یہ چندہ ایک روپیہ سے بھی کم کر دیا جائے مثلاً آٹھ آنے کر دیا جائے یا چار آنے کر دیا جائے.اس روپیہ سے جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ دُکانیں کھولی جائیں گی اور کچھ کارخانے جاری کئے جائیں گے اور آہستہ آہستہ ان کو ترقی دینے کی کوشش کی جائے گی.ہماری جماعت زیادہ تر ملازموں اور زمینداروں کی جماعت ہے.تجارت کی طرف اس کی بہت کم توجہ ہے اور یہ توجہ نہیں ہو سکتی جب تک ایک رنگ کا جبران پر نہ کیا جائے.پس میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ آئندہ ہر شخص یا ہر جماعت پر کچھ نہ کچھ رقم اُس کی حیثیت کے مطابق بطور چندہ عائد کر دی جائے گی اور اس سے تجارتی دُکانیں اور کارخانے قائم کئے جائیں گے مالک وہی ہونگے ہم صرف مربی کے طور پر کام کریں گے.تجارتی لحاظ سے میں جماعت کو پھر اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ آڑھت کا کام

Page 421

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۹۸ تقریر جلسه سالانه ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء کرنے کی کوشش کریں مجھ سے کئی ڈپٹی کمشنروں نے ذکر کیا ہے کہ ہم تلاش کرتے ہیں مگر مسلمان آڑھتی نہیں ملتا.آڑھت کا کام چھوٹے قصبات میں ایک ہزار روپیہ سے اور درمیانی قصبات میں پانچ ہزار روپیہ سے اور اچھی منڈیوں مثلاً اوکاڑہ وغیرہ میں ہیں پچیس ہزار روپیہ سے چلایا جا سکتا ہے.پس دوستوں کو آڑھت کی طرف خاص طور پر توجہ کرنی چاہئے اور ایک ایک دو دو ایکڑ زمین لینے کا خیال اپنے دلوں سے نکال دینا چاہئے.تاجر مصیبت کے اوقات میں بھی فائدہ میں رہتا ہے جہاں مصیبت آئی وہاں سے کام چھوڑ کر دوسری جگہ چلا جاتا ہے اور پھر جن قوموں نے دنیا کو ہلانا ہو ان کیلئے تو بہت ہی ضروری ہوتا ہے کہ وہ اپنی حرکت کو آزاد رکھیں.انہیں اپنے وجود کو اس طرح باندھنا نہیں چاہئے کہ وہ ایک مقام سے دوسرے مقام کی طرف حرکت نہ کر سکیں.یہ چیز ایسی ہے جس کے متعلق دوستوں کا فرض ہے کہ وہ اور لوگوں کو بھی جوان کے واقف ہوں سمجھا ئیں کہ زمین پر بیٹھے رہنے سے کیا فائدہ اگر کامیاب زندگی بسر کرنا چاہتے ہو تو تجارت میں حصہ لو.میں نے بتایا ہے کہ میری کوشش یہ ہے کہ ہندوؤں اور مسلمانوں میں صلح ہو جائے.اس صلح کے نتیجہ میں لازماً ہندوؤں کو ہمیں یہاں آباد کرنا پڑے گا اور مسلمانوں کو اُدھر آباد ہونا پڑے گا.اگر ہندوؤں کے آنے سے پہلے پہلے مسلمانوں نے اپنی تجارت کو مضبوط نہ کیا تو وہ سخت گھاٹے میں رہیں گے اس لئے پیشتر اس کے کہ یہ تبدیلی واقعہ ہو میں چاہتا ہوں کہ ہماری تجارت اتنی مضبوط ہو جائے کہ کوئی شخص اس کو تباہ کرنے کی جرات نہ کر سکے.میں نے کل یہ بھی بتایا تھا کہ پاکستان کی حفاظت کیلئے ہمیں زیادہ سے زیادہ فوجی فنون سیکھنے کی طرف توجہ کرنی چاہئے.آج پھر میں اس امر کی طرف جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ انہیں زیادہ سے زیادہ فوج میں بھرتی ہونے اور زیادہ سے زیادہ فوجی فنون سیکھنے کی کوشش کرنی چاہئے.جو لوگ ہوم گارڈز میں شامل ہو سکتے ہوں وہ ہوم گارڈز میں شامل ہو جائیں جو نیشنل گارڈ میں شامل ہوسکیں وہ نیشنل گارڈ ز میں شامل ہو جائیں اور جو فوج میں شامل ہو سکتے ہیں وہ بری، بحری اور فضائی فوج میں شامل ہونے کی کوشش کریں.اسی طرح لوگوں کو سمجھانا چاہئے.قادیان سے ہماری جماعت کو کیوں ہجرت کرنی پڑی؟ ہماری ہجرت اللہ تعالیٰ کی

Page 422

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۹۹ تقریر جلسه سالانه ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء پیشگوئیوں کے عین مطابق ہوئی.اب میں اس سوال کو لیتا ہوں جو کئی احمدیوں کے دلوں میں پیدا ہوتا ہے اور کل بھی میں نے اشارہ اس کا ذکر کیا تھا کہ قادیان احمدیوں کے ہاتھ سے کیوں نکلا ؟ بار بار لوگ یہ سوال کرتے ہیں اور میں دیکھتا ہوں کہ بعض لوگوں کے جذبات اس قدرا بھرے ہوئے ہوتے ہیں کہ قادیان کا ذکر کرتے ہوئے وہ رو پڑتے ہیں حالانکہ وہ قادیان کے باشندے نہیں ہوتے پھر جو قادیان کے رہنے والے ہیں وہ بھی قادیان سے میری جیسی محبت نہیں رکھ سکتے.میرے آبا ؤ اجداد پانچ چھ سو سال سے قادیان میں رہتے چلے آئے ہیں اس لئے بہر حال دوسرے لوگوں کو قادیان سے مجھ جیسی محبت نہیں ہو سکتی لیکن میری یہ حالت تھی کہ میں نے جس وقت اپنے بیوی بچوں کو قادیان سے بھیجا ہے اُس وقت میری ایک بچی جس کی والدہ فوت ہو چکی ہے زچگی کی حالت میں تھی.چلہ کی حالت میں ایک عورت کا لاری میں سوار ہونا بڑا مشکل ہوتا ہے اور پھر قادیان کی جدائی تو اور بھی تکلیف دہ تھی.وہ مجھ سے ملنے کیلئے آئی تو اس کی آنکھوں میں آنسو بھرے ہوئے تھے جب وہ بغلگیر ہونے کیلئے آگے بڑھی تو میں نے اپنے ہاتھ سے اس کو ہٹا دیا اور میں نے اُس سے کہا یہ وقت رونے کا نہیں یہ کام کا وقت ہے نہ میں اس وقت رونے کیلئے تیار ہوں اور نہ تمہیں رونے کی اجازت دے سکتا ہوں بلکہ میں اسے سخت کمزوری سمجھتا ہوں کہ ہم قادیان کیلئے رونے لگ جائیں.ہم خدا کے آگے روئیں گے اپنے گنا ہوں کیلئے ، ہم خدا کے آگے روئیں گے اپنے دین کی ترقی کیلئے ، ہم خدا کے آگے روئیں گے اس غرض کیلئے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیں تقویٰ عطا ہو اور دوسرے لوگوں کو بھی تقوی نصیب ہو مگر میں اس بات کو ہرگز پسند نہیں کر سکتا کہ ہم قادیان کیلئے رونے بیٹھ جائیں.ہم اس وقت رونے بیٹھ گئے تو وہ کام کون کرے گا جو ہمارے سامنے ہیں.میں نے تو اقرار کیا ہوا ہے کہ قادیان کے غم میں اُسی دن میرا آنسو بہے گا جب اس کے ساتھ دوسرا آنسو اس خوشی میں بہے گا کہ ہم قادیان میں داخل ہو رہے ہیں.پس ہمارے آنسو رُکے رہنے چاہئیں ، ہمارے دل مضبوط ہونے چاہئیں، ایک بہت بڑا کام ہے جو ہمارے سپرد ہے ہمارا یہ کام نہیں کہ ہم عورتوں کی طرح بیٹھ کر رونے لگ جائیں.وہ ہنڈیا جس کی بھڑاس نکل جاتی ہے اپنا ڈھکنا بھی ہلا نہیں

Page 423

انوارالعلوم جلد ۱۹ تقریر جلسه سالانه ۲۸ / دسمبر ۱۹۴۷ء سکتی مگر وہ ہنڈیا جس کی بھڑاس بند رہتی ہے وہ اپنے ڈھکنے کو اڑا کر رکھ دیتی ہے.پس ہمیں اپنے جوش اپنے سینوں میں دبانے چاہئیں اور اُس دن کیلئے اپنی ساری جد و جہد وقف کر دینی چاہئے جس دن اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم پھر قادیان میں داخل ہوں اور پھر ہمیں فتح اور غلبہ حاصل ہو.اُس دن کے آنے سے پہلے ہمارے آنسو قادیان کیلئے نہیں بہنے چاہئیں.ہم روئیں گے نیکی حاصل کرنے کیلئے ، ہم روئیں گے اپنے اندر تقویٰ پیدا کرنے کیلئے مگر میرے نزدیک قادیان کیلئے رونا اُس وقت تک حرام ہے جب تک قادیان ہمیں واپس نہیں مل جاتا اور کم از کم میں اس کے لئے ہرگز تیار نہیں ہوں مگر میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ بعض لوگ جو کہتے ہیں کہ ہائے یہ کیا ہو گیا ؟ اُنہیں معلوم ہونا چاہئے کہ وہی کچھ ہوا جو خدائی منشاء اور اس کی از لی تقدیر کا نوشتہ تھا.اس وقت جو کچھ ہوا اس کی خبر ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ سے ہی نہیں بلکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے ملتی ہے.آپ لوگ یعنی احمدی حضرت مرزا صاحب کو جو بانی سلسلہ احمدیہ ہیں مسیح موعود علیہ السلام اور مہدی معہود علیہ السلام سمجھتے ہیں اور جو کچھ مسیح موعود علیہ السلام اور مہدی معہود کے متعلق احادیث میں پیشگوئیاں پائی جاتی ہیں ان کے متعلق آپ لوگ یقین رکھتے ہیں کہ وہ بہر حال یا آپ کے زمانہ میں پوری ہوچکی ہیں یا اُنہوں نے آپ کی جماعت کے ذریعہ اب پورا ہونا ہے کیونکہ پیشگوئیوں میں یہ دونوں پہلو ہوتے ہیں بعض دفعہ تو جس شخص کا نام لیا جاتا ہے اُس کے زمانہ میں اور اُسی کے ہاتھ پر وہ پیشگوئی پوری ہو جاتی ہے اور بعض دفعہ اس کے اتباع کے ہاتھ پر وہ پیشگوئی پوری ہوتی ہے یا مثلاً باپ دیکھ جاتا ہے تو اس سے مراد اس کا بیٹا ہوتا ہے.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رویا میں دیکھا کہ قیصر و کسری کی کنجیاں آپ کو دی گئی ہیں کے لیکن یہ کنجیاں آپ کے بعد حضرت عمر کے زمانہ میں آئیں گویا کنجیاں دیکھی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تھیں مگر آ ئیں آپ کے اتباع کے زمانہ میں.پس پیشگوئیوں کا یہ ایک ضروری پہلو ہے کہ بعض دفعہ ایک پیشگوئی خود امام کے زمانہ میں نہیں بلکہ اس کے اتباع کے زمانہ میں پوری ہوتی ہے.اس اصولی نکتہ کو بیان کرنے کے بعد میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ احادیث میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ خبر دی ہے کہ جب مسیح موعود دنیا میں مبعوث ہوگا تو پہلے اس کی دجال

Page 424

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۰۱ تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء سے لڑائی ہوگی.اس کے بعد یا جوج اور ماجوج سے لڑائی کرنی پڑے گی.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ نے مجھے خبر دی ہے کہ قد اَخْرَجْتُ عِبَادًا لِى لَا يَدَانِ لِأَحَدٍ لِقِتَالِهم میں نے دو قو میں ایسی نکالی ہیں جن کے مقابلہ کی کسی میں طاقت نہیں ہوگی فَحَرِّزُ عِبَادِى إِلَى الطُّورِ پس تو میرے بندوں کو پہاڑ کی طرف لے کر چلا جا.یہ پیشگوئی ہے جو مسیح موعود کے متعلق احادیث میں پائی جاتی ہے.میں نے بتایا ہے کہ یہ پیشگوئی بعض دفعہ لفظاً کسی اور شخص کے متعلق ہوتی ہے مگر اس سے مراد اس کی اولا دیا اتباع ہوتے ہیں اس لئے یہ ضروری نہیں کہ مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق جو پیشگوئی کی گئی ہے یہ خود مسیح موعود کے ہاتھ پر پوری ہونے والی ہو چنانچہ خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک موقع پر بیان فرماتے ہیں کہ انبیاء کے ساتھ ہجرت بھی ہے لیکن بعض رؤیا نبی کے اپنے زمانہ میں پورے ہوتے ہیں اور بعض اولا د یا کسی متبع کے ذریعہ سے پورے ہوتے ہیں مثلاً آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قیصر و کسریٰ کی کنجیاں ملی تھیں تو وہ ممالک حضرت عمرؓ کے زمانہ میں فتح ہوئے“.کے گو یا ہجرت کے متعلق خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ تصریح فرما دی کہ ضروری نہیں کہ یہ بات میرے زمانہ میں ہی ہو بلکہ ہو سکتا ہے کہ میرے کسی بیٹے کے زمانہ میں ہو جائے.بہر حال رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی ہے کہ مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ایک وقت میں دو قو میں نکلیں گی اور ان کا جتھ اتنا مضبوط ہوگا کہ ان کے مقابلہ کی کسی میں طاقت نہیں ہوگی.اُس وقت ہم اپنے مسیح موعود کو حکم دیں گے کہ تو ہمارے بندوں کو پہاڑ کی طرف لے جا.یہ پیشگوئی ہے جس کے ماتحت ہماری قادیان سے ہجرت ہوئی چنانچہ دیکھ لوتم اپنی مجلسوں میں کیا کہا کرتے ہو کہ کس نے فساد برپا کیا؟ تم ہمیشہ کہا کرتے ہو ہندوؤں اور سکھوں نے.پس یہی دو قو میں ہیں جن کے خروج کی احادیث میں خبر دی گئی تھی اور فرمایا گیا تھا کہ اخرجت عِبَادًا لِي لَا يَدَانِ لِاَحَدٍ لِقِتَالِهِمْ فَحَرِّزُ عِبَادِى إِلَى الطُّورِ یاجوج اور ماجوج یہ دو قومیں میں نے ایسی نکالی ہیں جن کے مقابلہ کی کسی میں طاقت نہیں ہوگی.چنانچہ واقعات سے اس کا ثبوت بھی مل گیا.علاقوں کے علاقے بغیر مقابلہ کئے مسلمانوں نے خالی کر دئیے اور چونکہ اس

Page 425

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۰۲ تقریر جلسه سالانه ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء کے ساتھ ہی مسیح موعود کے متعلق یہ خبر دی گئی ہے کہ اسے اپنے ساتھیوں کوطور کی طرف لے جانے کا حکم ہو گا اس لئے اس پیشگوئی سے یہ بھی معلوم ہو گیا کہ یہ اُس علاقہ کے متعلق پیشگوئی کی گئی ہے جس علاقہ میں مسیح موعود کا مرکز ہوگا اور بتایا گیا ہے کہ اس علاقہ میں ان دو قوموں کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکے گا.یہ مراد نہیں کہ پاکستان میں بھی ان کا مقابلہ نہیں کیا جا سکے گا کیونکہ اس جگہ کے متعلق تو فرماتا ہے کہ فَحَرِّزُ عِبَادِى إِلَى الطُّورِ.میرے بندوں کو پہاڑی کی طرف لے جا.پہاڑ سے مراد ایسا مقام ہوتا ہے جو مضبوط اور محفوظ ہو.پاکستان مسلمانوں کے لئے طور چنانچہ اس وقت پاکستان کو خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کیلئے طو ر بنا دیا ہے اور یہاں ان کی جانوں کی حفاظت ہوگی.حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات کو دیکھا جائے تو ان میں بھی اسی قسم کے فتنوں اور فسادات کا ذکر آتا ہے جو پہلے انبیاء کی جماعتوں کو پیش آئے.اسی طرح ان الہامات سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ہماری جماعت کو ایک دن ہجرت بھی کرنی پڑے گی چنانچہ آپ کا الہام ہے.اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوامَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ ٥ کیا جماعت احمدیہ میں داخل ہونے والوں کو ایسی بات پر چھوڑ دیا جائے گا کہ وہ کہتے ہیں ہم ایمان لائے اور انہیں ان فتنوں میں نہیں ڈالا جائے گا جو پہلی جماعتوں کو پیش آئے.اگر وہ ایسا خیال کرتے ہیں تو یہ بالکل غلط ہے وہ فتنوں میں ضرور ڈالے جائیں گے ، وہ پہلی قوموں کی طرح ضرور جھنجھوڑے جائیں گے.کوئی بھی مامور آج تک ایسا نہیں گزرا جس کی جماعت صرف چندے دے کر جیت گئی ہو.ہمیشہ اسے گردنیں کٹوانی پڑی ہیں تب اُسے کامیابی حاصل ہوئی ہے.پھر آپ کا ایک الہام ہے داغ ہجرت 10 یعنی ایک دن ہماری جماعت کو بھی ہجرت کرنی پڑے گی.اسی طرح آپ کا ایک الہام ہے.قَدْ جَاءَ وَقْتُ الْفَتْحِ وَالْفَتْحُ اَقْرَبُ - يَخِرُّونَ عَلَى الْمَسَاجِدِ - رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا إِنَّا كُنَّا خَاطِئِينَ لَا تَشْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ يَغْفِرُ اللَّهُ لَكُمْ وَهُوَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ.

Page 426

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۰۳ تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء فرماتا ہے فتح آ گئی وہ فتح بہت ہی قریب ہے جب وہ فتح آئے گی تو تمہارے دشمن ماتھے کے بل گریں گے اور کہیں گے اے ہمارے رب ! ہمیں معاف کر دے.ہم سے بہت خطا ہوئی تب تم اسی طرح جس طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے موقع پر یہ کہا کہ لَا تَشْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ يَغْفِرُ اللَّهُ لَكُمْ وَهُوَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ تم بھی کہو گے کہ جاؤ ہم تمہیں کچھ نہیں کہتے.گویا وہی الفاظ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے موقع پر فرمائے تھے اللہ تعالیٰ نے پھر انہی الفاظ کو بطور پیشگوئی نازل کر کے بتا دیا کہ تمہارے ساتھ بھی ایسا ہی ہونا مقدر ہے.اسی طرح قرآن کریم کی وہ آیت جس میں ہجرت اور پھر فتح مکہ کی خبر دی گئی تھی آپ پر بھی الہاما نازل ہوئی یہ آیت کہ إِنَّ الَّذِى فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَى مَعَادٍ " یقیناً وہ عظیم الشان ہستی جس نے تجھ پر قرآن کریم کی اطاعت اور اس کی فرمانبرداری فرض کی ہے اپنی ذات کی قسم کھا کر کہتی ہے کہ تجھے قادیان چھوڑنی پڑے گی لیکن ہم پھر تجھے اسی قادیان میں واپس لائیں گے.یہی وحی قرآن کریم میں موجود ہے.قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت کی خبر دیتے ہوئے فرماتا ہے کہ تم کو مکہ چھوڑنا پڑے گا لیکن ہم پھر تجھے مکہ واپس دلائیں گے.یہی الفاظ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر دوبارہ نازل کر کے اللہ تعالیٰ نے بتادیا کہ تم کو بھی قادیان چھوڑنی پڑے گی مگر ہم اپنی ذات کی قسم کھا کر کہتے ہیں کہ ہم پھر تجھے دوبارہ قادیان واپس لائیں گے.پھر آپ کا الہام ہے يَأْتِي عَلَيْكَ زَمَنْ كَمَثَلِ زَمَنِ مُوسَى ا یعنی جو کہ موسیٰ علیہ السلام پر گزری وہ تجھ پر بھی گزرے گی اسی طرح آپ کا ایک رؤیا ہے آپ فرماتے ہیں:.دیکھا کہ میں مصر کے دریائے نیل پر کھڑا ہوں اور میرے ساتھ بہت سے بنی اسرائیل ہیں اور میں اپنے آپ کو موسیٰ سمجھتا ہوں.ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہم بھاگے چلے آتے ہیں.نظر اُٹھا کر پیچھے دیکھا تو معلوم ہوا کہ فرعون ایک لشکر کشیر کے ساتھ ہمارے تعاقب میں ہے اور اس کے ساتھ بہت سامان مثل گھوڑے گاڑیوں ، رکھوں کے ہے اور وہ ہمارے بہت قریب آ گیا ہے میرے ساتھی بنی اسرائیل بہت

Page 427

انوارالعلوم جلد ۱۹ ۴۰۴ تقریر جلسه سالانه ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء گھبرائے ہوئے ہیں اور اکثر ان میں سے بے دل ہو گئے ہیں اور بلند آواز سے چلاتے ہیں کہ اے موسیٰ ! ہم پکڑے گئے تو میں نے بلند آواز سے کہا كَلَّا إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِينِ اتنے میں میں بیدار ہو گیا اور زبان پر یہی الفاظ جاری تھے.۱۳ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو مصر سے ہجرت کرنی پڑی تھی اور فرعون آپ کے تعاقب میں نکلا تھا یہ سارا واقعہ ایک نظارہ کی صورت میں آپ کو دکھایا گیا اور اس طرح بتایا گیا کہ دشمن نہ صرف مارے گا بلکہ فرعون کی طرح وہ نکلنے بھی نہیں دے گا.آپ فرماتے ہیں میں نے دیکھا کہ میری جماعت کے لوگ فرعون اور اس کے لشکر کے تعاقب کو دیکھ کر گھبرا گئے اور کہہ اُٹھے کہ اے موسیٰ ہم پکڑے گئے.تب میں نے کہا كَلَّا إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِينِ ہرگز نہیں میرا رب میرے ساتھ ہے اور وہ مجھے سلامتی کے ساتھ منزلِ مقصود پر لے جائے گا.چنانچہ قا دیان والے گواہ ہیں ، سارے پنجاب میں بسنے والے لوگ گواہ ہیں کہ اگر کوئی جماعت دشمن کے حملہ سے محفوظ رہ کر پاکستان پہنچی ہے تو وہ صرف قادیان والے ہی ہیں.پھر آپ کا الہام ہے.مَصَالِحُ الْعَرَبِ مَسِيرُ الْعَرَبِ ، عرب کی مصلحتیں عرب میں چلنا.پھر آپ کو ایک کاغذ ، ۱۴ دکھائی دیا اُس پر لکھا تھا.”با مراد ، ۵ا پھر ایک کاغذ دکھائی دیا اُس پر لکھا تھا ”رڈ بلا مَسِيرُ الْعَرَبِ والے الہام کے متعلق بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ:.اس کے یہ معنی بھی ہو سکتے ہیں کہ عرب میں چلنا.شاید مقدر ہو کہ ہم عرب میں جائیں.کلے میں نے بتایا ہے کہ ہمارا کام سارے مسلمانوں کو متحد کرنا اور عملی لحاظ سے اُن میں اشتراک پیدا کرنا ہے.مصر اور عرب اسلامی ممالک ہیں اور پاکستان کے ساتھ ان کا اتحاد اسلام کی آئندہ ترقی کیلئے ایک نہایت ہی بیش قیمت چیز ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ الہام بتا رہا ہے کہ ہمیں اسلامی ممالک کی طرف بھی توجہ کرنی پڑے گی اور عرب میں اس غرض کیلئے جانا پڑ گیا.چنانچہ میری نیت اور ارادہ ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا تو اگلے سال ان تین جگہوں میں سے کسی ایک جگہ میں ضرور جاؤں گا یا میں عرب جاؤں گا یا میں یورپ میں جاؤں گا یا میں امریکہ میں جاؤں گا.میرا منشاء ہے کہ میں دورہ کر کے مسلمانوں کی تنظیم اور ان کے کام کو مضبوط کرنے

Page 428

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۰۵ تقریر جلسه سالانه ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء کی کوشش کروں پھر آپ کا ایک اور رویا بھی ہے.آپ فرماتے ہیں:.ایک دفعہ میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ ایک شخص میرا نام لکھ رہا ہے تو آدھا نام اُس نے عربی میں لکھا ہے اور آدھا انگریزی میں لکھا ہے.۱۸ میں بتا چکا ہوں کہ آپ نے یہ وضاحت فرمائی ہے کہ بعض پیشگوئیاں میری اولاد کے ہاتھ پر پوری ہونگی.اس لحاظ سے اس رویا کی تعبیر یہ تھی کہ میری خلافت کا زمانہ دوحصوں میں تقسیم ہوگا.کچھ حصہ میری خلافت کا انگریزوں کی ماتحتی میں گزرے گا اور کچھ حصہ عربی زبان سے تعلق رکھنے والوں یعنی مسلمانوں کے ماتحت گزرے گا.اسی طرح آئینہ کمالات اسلام کی پیشگوئی بڑی واضح ہے یہ پیشگوئی آئینہ کمالات اسلام کے صفحہ ۵۷۸ تا ۵۸۰ میں درج ہے میں اس وقت اس کا خلاصہ سنا دیتا ہوں.آپ فرماتے ہیں.میں گھوڑے پر کہیں جانے کیلئے تیار ہوا جب با ہر نکلا تو ایک لشکر دیکھا جو میری تباہی کیلئے نکلا ہے لیکن میں نے اس کی پرواہ نہیں کی اور اپنے کام پر چلا گیا.اس کے بعد میں نے دیکھا ( گویا لوٹ کر ) کہ ہزاروں آدمی فسادیوں کے لباس میں مشرکانہ چہروں والے میرے باغ کو کاٹنے کیلئے باغ کی طرف گئے ہیں اور میں سمجھا کہ یہ میری جائداد کو برباد کر دیں گے اور میری ساری زمین دشمنوں سے بھر گئی اور اس کا وطن بن گئی اور میں نے اُس وقت محسوس کیا کہ میں بے بس اور ضعیف ہوں لیکن میں بڑھا کہ حقیقت حال معلوم کروں تب میں نے دیکھا کہ سب کے سب وہاں مرے پڑے تھے جس پر میں نے خدا تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا.19 پس ہما را قادیان سے نکلنا اور ہجرت کرنا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیوں کے عین مطابق ہے اس کے علاوہ خود میرے کشوف اور الہامات بھی صریح طور پر ان واقعات کی خبر دے رہے تھے.چنانچہ ۱۹۴۴ء میں میں لاہور میں تھا کہ مجھے خدا نے بتایا کہ وہ موعود دلر کا جس کی بانی سلسلہ احمدیہ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے خبر دی گئی تھی وہ میں ہی ہوں.یہ خواب میں نے قادیان میں جا کر سنا دی اور پھر لاہور میں ۱۲؍ مارچ ۱۹۴۴ء کو جلسہ کر کے ۱۲ ہزار کے مجمع کے سامنے میں نے اپنی یہ خواب سنائی.اس خواب میں وضا حنا یہ ذکر آتا

Page 429

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۰۶ تقریر جلسه سالانه ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء ہے کہ دشمن کی فوج سے بھاگ کر میں ایک دوسرے ملک میں چلا گیا اور وہاں پہنچ کر میں نے مقابلہ کیلئے تنظیم کی.اس خواب کا ایک عجیب پہلو یہ ہے کہ لاہور میں ہی میں نے یہ خواب دیکھی تھی اور اب تنظیم کیلئے بھی میں لاہور میں ہی آیا ہوں.پھر ایک اور عجیب بات جو حیرت میں ڈالتی ہے یہ ہے کہ ہمارے آدمیوں نے اُس وقت جو جلسہ گاہ تجویز کیا وہ یہی پٹیالہ ہاؤس کی زمین تھی جس میں اس وقت ہمارا سالانہ جلسہ ہو رہا ہے اور یہی گھر اُس وقت ہمارے سامنے تھے جن میں اب ہمارے دفاتر وغیرہ ہیں اور یہی وہ جگہ تھی جہاں میں نے بارہ ہزار کے مجمع کو اپنی خواب سنائی.اب قادیان سے جب ہمیں ہجرت کرنی پڑی اور لاہور آئے تو اُس وقت گورنمنٹ بھی مہاجرین کو مکانات بانٹ رہی تھی.میں نے بھی کوشش کی کہ ہمیں کوئی مکان مل جائے مگر اتفاق کی بات ہے ہمیں اپنی رہائش کی وہیں جگہ ملی جہاں ۱۲ مارچ ۱۹۴۴ء کو جلسہ کر کے میں نے اپنی خواب کا اعلان کیا تھا اور اب اُسی مقام پر کھڑے ہو کر میں اپنی اُس خواب کے پورا ہونے کا اعلان کر رہا ہوں.اس کے علاوہ ہمارے قادیان سے نکلنے ، دشمن کے فساد کرنے اور حلقہ مسجد مبارک کے سوا اور تمام مقامات پر اُس کے غالب آجانے کی اللہ تعالیٰ نے مجھے ۱۹۴۱ء میں ہی خبر دے دی تھی اور پھر ایک خطبہ میں میں نے بیان کی تھی اور ۲۱ / دسمبر ۱۹۴۱ ء کے الفضل میں شائع ہو چکی ہے.میں یہ خواب لفظاً لفظ سنا دیتا ہوں تا کہ پتہ لگے کہ کتنے واضح طور پر اللہ تعالیٰ نے ان تمام واقعات کی ہمیں قبل از وقت خبر دے دی تھی.میں نے دیکھا کہ میں ایک مکان میں ہوں جو ہمارے مکانوں سے جنوب کی طرف ہے اور اس میں ایک بڑی بھاری عمارت ہے جو کئی منزلوں میں ہے اس کئی منزلہ عمارت میں میں بھی ہوں اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ یکدم غنیم حملہ کر کے آ گیا ہے اور اس غنیم کے حملہ کے مقابلہ کے لئے ہم لوگ تیاری کر رہے ہیں.میں اس وقت اپنے آپ کو کوئی کام کرتے نہیں دیکھتا مگر میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ میں بھی لڑائی میں شامل ہوں یوں اس وقت میں نے نہ تو تو پیں دیکھی ہیں نہ کوئی اور سامان جنگ، مگر میں سمجھتا بھی ہوں کہ تمام قسم کے آلات حرب استعمال کئے جا رہے

Page 430

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۰۷ تقریر جلسہ سالانہ ۲۸ دسمبر ۱۹۴۷ء ہیں.اس دوران میں میں نے محسوس کیا کہ وہاں پٹرول کا ذخیرہ ختم ہو گیا ہے میں تیزی سے اُتر کر نچلی منزل میں آتا ہوں اور کہتا ہوں پٹرول ختم ہو گیا ہے.اس وقت میں خیال کرتا ہوں کہ ہمیں پٹرول موٹروں کے لئے نہیں چاہیے بلکہ دشمن پر پھینکے کے لئے پٹڑول کی ضرورت ہے چنانچہ مجھے کسی شخص نے بتایا کہ نیچے ایک تہہ خانہ ہے جس میں پٹرول موجود ہے اس پر ایک شخص اس تہہ خانہ میں گیا اور چھ گیلن پٹرول کی بیرل لے کر آ گیا ساتھ ہی اُس کے دوسرے ہاتھ میں ایک سیڑھی ہے تا کہ سیڑھی کی مدد سے وہ اوپر چڑھ کر دشمن پر پٹرول پھینک سکے یہ دونوں چیزیں اُٹھا کر اس نے اوپر چڑھنا شروع کیا اور اتنی تیزی سے وہ چڑھنے لگا کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ گر جائے گا چنانچہ میں اسے کہتا ہوں سنبھل کے چڑھوا ایسا نہ ہو کہ گر جاؤ اور خواب میں میں حیران بھی ہوتا ہوں کہ کیسا بہادر آدمی ہے کہ اس کے ہاتھ میں چھ گین یعنی تمیں سیر پٹرول ہے اور ہاتھ میں سیڑھی ہے اور یہ اس بہادری سے چڑھتا چلا جاتا ہے.پھر یہ نظارہ بدل گیا اور مجھے یوں معلوم ہوا کہ جیسے ہم اس مکان میں سے نکل آئے ہیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دشمن غالب آ گیا ہے اور ہمیں وہ جگہ چھوڑنی پڑی ہے باہر نکل کر ہم حیران ہیں کہ کس جگہ جائیں اور کہاں جا کر اپنی حفاظت کا سامان کریں.اتنے میں ایک شخص آیا اور اُس نے کہا کہ میں آپ کو ایک جگہ بتاتا ہوں آپ پہاڑوں پر چلیں وہاں ایک اٹلی کے پادری نے گر جا بنایا ہوا ہے اور ساتھ ہی اس نے بعض عمارتیں بھی بنائی ہوئی ہیں جنہیں وہ کرایہ پر مسافروں کو دے دیتا ہے وہاں چلیں وہ مقام سب سے بہتر رہے گا.میں کہتا ہوں بہت اچھا.چنانچہ میں گائیڈ کو ساتھ لے کر پیدل ہی چل پڑتا ہوں ایک دو دوست اور بھی میرے ساتھ ہیں.چلتے چلتے ہم پہاڑوں کی چوٹیوں پر پہنچ گئے مگر وہ ایسی چوٹیاں ہیں جو ہموار ہیں اس طرح نہیں کہ کوئی چوٹی اونچی ہو اور کوئی نیچی جیسے عام طور پر پہاڑوں کی چوٹیاں ہوتی ہیں بلکہ وہ سب ہموار ہیں جس کے نتیجہ میں پہاڑ پر ایک میدان سا پیدا ہو گیا ہے وہاں میں نے دیکھا کہ ایک پادری کالا سا کوٹ پہنے کھڑا ہے اور پاس ہی ایک چھوٹا سا گر جا ہے اس آدمی نے پادری سے کہا کہ باہر سے کچھ مسافر آئے ہیں انہیں ٹھہرنے کے لئے مکان چاہیے وہاں ایک مکان بنا ہوا نظر آتا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ پادری لوگوں کو کرایہ پر جگہ دیتا ہے اس نے ایک آدمی سے کہا کہ انہیں مکان دکھا دیا جائے وہ

Page 431

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۰۸ تقریر جلسه سالانه ۲۸ / دسمبر ۱۹۴۷ء مجھے مکان دکھانے کے لئے لے گیا اور ایک دوست اور بھی ہیں میں نے دیکھا وہ کچا مکان ہے اور جیسے فوجی بارکیں سیدھی چلی جاتی ہیں اسی طرح وہ مکان ایک لائن میں سیدھا بنا ہوا ہے مگر کمرے صاف ہیں میں ابھی غور کر رہا ہوں کہ جو شخص مجھے کمرہ دکھا رہا تھا اس نے خیال کیا کہ کہیں میں یہ نہ کہہ دوں کہ یہ ایک پادری کی جگہ ہے ہم اس میں نہیں رہتے ایسا نہ ہو کہ ہماری عبادت میں کوئی روک پیدا ہو چنانچہ وہ خود ہی کہنے لگا آپ کو یہاں کوئی تکلیف نہیں ہوگی کیونکہ یہاں مسجد بھی ہے.میں نے اسے کہا کہ اچھا مسجد دکھاؤ اس نے مجھے مسجد دکھائی جو نہایت خوبصورت بنی ہوئی تھی مگر چھوٹی سی تھی ہماری مسجد مبارک سے نصف ہو گی لیکن اس میں چٹائیاں اور دریاں وغیرہ بچھی ہوئی تھیں اسی طرح امام کی جگہ ایک صاف قالینی مصلی بھی بچھا ہوا تھا.مجھے اس مسجد کو دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی اور میں نے کہا کہ ہمیں یہ جگہ منظور ہے خواب میں میں نے یہ خیال نہیں کیا کہ مسجد وہاں کس طرح بنائی گئی ہے مگر بہر حال مسجد دیکھ کر مجھے مزید تسلی ہوئی اور میں نے کہا کہ اچھا ہوا مکان بھی مل گیا اور ساتھ ہی مسجد بھی مل گئی.تھوڑی دیر کے بعد میں باہر نکلا اور میں نے دیکھا کہ اکا دُکا احمدی وہاں آ رہے ہیں.خواب میں میں حیران ہوتا ہوں کہ میں نے تو ان سے یہاں آنے کا ذکر نہیں کیا تھا ان کو جو میرے یہاں آنے کا پتہ لگ گیا ہے تو معلوم ہوا کہ یہ کوئی محفوظ جگہ نہیں چاہے یہ دوست ہی ہیں لیکن بہر حال اگر دوست کو ایک مقام کا علم ہو سکتا ہو تو دشمن کو بھی ہو سکتا ہے محفوظ مقام تو نہ رہا.چنانچہ خواب میں میں پریشان ہوتا ہوں اور میں کہتا ہوں کہ ہمیں پہاڑوں میں اور زیادہ دور کوئی جگہ تلاش کرنی چاہیے.اتنے میں میں نے دیکھا کہ شیخ محمد نصیب صاحب آگئے ہیں.میں اس وقت مکان کے دروازے کے سامنے کھڑا ہوں اُنہوں نے مجھے سلام کیا.میں نے ان سے کہا کہ لڑائی کا کیا حال ہے اُنہوں نے کہا دشمن غالب آ گیا ہے میں کہتا ہوں کہ مسجد مبارک کا کیا حال ہے اُنہوں نے اس کا یہ جواب دیا کہ مسجد مبارک کا حلقہ اب تک لڑ رہا ہے میں نے کہا اگر مسجد مبارک کا حلقہ اب تک لڑ رہا ہے تب تو کامیابی کی امید ہے میں اس وقت سمجھتا ہوں کہ ہم تنظیم کے لئے وہاں آئے ہیں اور تنظیم کرنے کے بعد دشمن کو پھر شکست دیں گے.اس کے بعد میں نے دیکھا کہ کچھ اور دوست بھی وہاں پہنچ گئے ہیں ان کو دیکھ کر مجھے اور

Page 432

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۰۹ تقریر جلسه سالانه ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء پریشانی ہوئی اور میں نے کہا کہ یہ تو بالکل عام جگہ معلوم ہوتی ہے حفاظت کے لئے یہ کوئی خاص مقام نہیں ان دوستوں میں ایک حافظ محمد ابراہیم صاحب بھی ہیں اور لوگوں کو میں پہچانتا نہیں صرف اتنا جانتا ہوں کہ وہ احمدی ہیں حافظ صاحب نے مجھ سے مصافحہ کیا اور کہا بڑی تباہی ہے بڑی تباہی ہے پھر ایک شخص نے کہا کہ نیلے گنبد میں ہم داخل ہونے لگے تھے مگر وہاں بھی ہمیں داخل نہیں ہونے دیا گیا میں نے نیلا گنبد لا ہور کا ہی سنا ہوا ہے واللہ اعلم کوئی اور بھی ہو بہر حال اس وقت میں نہیں کہہ سکتا کہ نیلے گنبد کے لحاظ سے اس کی کیا تعبیر ہو سکتی ہے البتہ اس وقت بات کرتے کرتے میرے دل میں خیال پیدا ہوا کہ نیلا سمندر کا رنگ ہوتا ہے ممکن ہے کوئی خلیج ایسی ہو جسے انگریز محفوظ سمجھتے ہوں مگر وہاں بھی تباہی ہو.اس کے بعد حافظ صاحب نے کوئی واقعہ بیان کرنا شروع کیا اور اسے بڑی لمبی طرز سے بیان کر نے لگے جس طرح بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ بات کو جلدی ختم نہیں کرتے بلکہ اسے بلا وجہ طول دیتے چلے جاتے ہیں اسی طرح حافظ صاحب نے پہلے ایک لمبی تمہید بیان کی اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ جالندھر کا کوئی واقعہ بیان کر رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہاں بھی بڑی تباہی ہوئی ہے اور ایک منشی کا جو غیر احمدی ہے اور پٹواری یا گر داور ہے بار بار ذکر کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ منشی جی ملے اور اُنہوں نے بھی اسی طرح کہا میں خواب میں بڑا گھبراتا ہوں کہ یہ موقع تو حفاظت کے لئے انتظام کرنے کا ہے اور اس بات کی ضرورت ہے کہ کوئی مرکز تلاش کیا جائے اُنہوں نے منشی جی کی باتیں شروع کر دی ہیں چنانچہ میں ان سے کہتا ہوں کہ آخر ہوا کیا ؟ وہ کہنے لگے منشی جی کہتے تھے کہ ہماری تو آپ کی جماعت پر نظر ہے میں نے کہا بس یہی بات تھی نا کہ منشی جی کہتے تھے کہ اب ان کی جماعت احمدیہ پر نظر ہے یہ کہ کر میں انتظام کرنے کے لئے اُٹھا اور چاہا کہ کوئی مرکز تلاش کروں کہ آنکھ کھل گئی.خواب سے بیدار ہونے کے بعد اس کی تعبیر میرے ذہن میں یہ آئی کہ اس سے مراد کوئی مقامی فتنہ ہے جس میں دشمن سے ہماری جماعت کو کوئی نقصان پہنچے گا کیونکہ سارے نام اپنی جماعت سے تعلق رکھنے والے دوستوں کے ہی تھے مگر نو بجے کے قریب جیسا کہ ریڈیو کی خبروں کی رپورٹ مجھے ملی اس وقت معلوم ہوا کہ جاپان نے یکدم حملہ کر دیا ہے اور وہ بہت سا آگے

Page 433

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۱۰ تقریر جلسه سالانه ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء بڑھ آیا ہے میں نے جیسا کہ بتایا ہے بعض دفعہ مقامی نظارے دکھائے جاتے ہیں مگر ان سے مراد ڈور کے نظارے ہوتے ہیں مسجد مبارک کے حلقے کی طرف سے لڑائی جاری رہنے کا غالبا یہ مفہوم ہے کہ بعض انگریزی علاقے جاپانی گھیر لیں گے مگر انگریز برابرلڑتے رہیں گے چنانچہ اب بھی بعض علاقے ایسے ہیں جن کے چاروں طرف جاپانی فوجیں پہنچ گئی ہیں مگر ایسی حالت میں انگریزوں نے مقابلہ جاری رکھا تو امید ہے کہ ان کی شکست فتح میں بدل جائے گی.۲۰ اس رؤیا پر غور کر کے دیکھ لو اس میں لڑائی کا بھی ذکر ہے، قادیان سے نکلنے کا بھی ذکر ہے، یہ بھی ذکر ہے کہ قادیان میں صرف مسجد مبارک کا حلقہ ہی آخر وقت تک قائم رہے گا.چنانچہ اس وقت وہاں احمدی حلقہ مسجد مبارک میں ہی بیٹھے ہیں، باقی سب قادیان خالی ہو چکا ہے.پھر اس میں جالندھر کا خاص طور پر نام آتا ہے اور بتایا گیا ہے کہ وہاں بڑی تباہی ہوگی یہ بھی ذکر آتا ہے کہ اُس وقت جماعت احمدیہ کی لوگ خاص طور پر تعریف کریں گے.یہ سارے واقعات ایسے ہیں جو لفظاً لفظاً پورے ہو چکے ہیں صرف نیلا گنبد کا لفظ ایسا ہے جس کی تعبیر عام طور پر لوگ نہیں سمجھ سکتے.سو یا د رکھنا چاہئے کہ گزشتہ فسادات کے ایام میں ہر جگہ یہی طریق رائج رہا ہے کہ پہلے سکھ حملہ کرتے اور پھر گورنمنٹ کے سپاہی لوگوں کو نیلے گنبد یعنی آسمان کے نیچے ریفیو جی کیمپ میں جمع کر دیتے مگر خواب میں بتایا گیا تھا کہ ریفیوجی کیمپوں میں بھی اُن کو امن نہیں ملے گا اور وہاں بھی ان پر حملے جاری رہیں گے.چنانچہ سب لوگ جانتے ہیں کہ ریفیوجی کیمپوں میں بھی مسلمانوں کو امن نہیں تھا اور وہاں بھی یہی کہا جاتا تھا کہ ”چلو پاکستان کو ، چلو پاکستان کو.اس خواب میں جو پادری دکھایا گیا ہے اس کی بھی ایک تعبیر ہے مگر مصلحنا میں ابھی بتا تا نہیں کیونکہ اس کے اظہار میں نقصان ہے.پھر ابھی جو میں نے آیتیں پڑھی ہیں یہ وہی آیتیں ہیں جن میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہجرت اور فتح مکہ کی خبر دی گئی تھی اور عجیب بات یہ ہے کہ انہی آیات کا ایک ٹکڑا اللہ تعالیٰ نے مجھ پر بھی الہاما نازل فرمایا اور اس طرح بتا دیا کہ جو کچھ صحابہ کے ساتھ ہوا تھا وہی کچھ ہمارے ساتھ ہونے والا ہے جس طرح صحابہ کو ملک چھوڑنا پڑا اسی طرح ہمیں بھی قادیان چھوڑنا پڑے گا اور جس طرح صحابہ کو پھر مکہ واپس ملا اسی طرح ہمیں بھی قادیان واپس ملے

Page 434

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۱۱ تقریر جلسه سالانه ۲۸ / دسمبر ۱۹۴۷ء گا.چنانچہ ۲۲ را پریل ۱۹۴۴ء کو مجھے یہ الہام ہوا جو ۲۹ / اپریل ۱۹۴۴ء کے الفضل میں شائع ہو چکا ہے کہ واجعل لي مِن لَّدُنكَ سُلْطَنَّا نَصِيرًا اے میرے رب ! مجھے اپنے پاس سے غلبہ اور کامیابی عطا فرما.یہ الہام اس آیت کا ایک ٹکڑا ہے کہ ووَقُل رَّبِّ ادْخِلْنِي مُدْخَلٌ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَلْ لي مِن لَّدُنْكَ سُلْطنًا نَّصِيرًا گویا جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ چھوڑنا پڑا اسی طرح اللہ تعالیٰ نے مجھے بتا دیا تھا کہ تمہیں بھی قادیان چھوڑنا پڑے گا مگر اس کے بعد اللہ تعالیٰ ہمیں پھر قادیان واپس لائے گا.اسی طرح جب باؤنڈری کمیشن بیٹھا ہوا تھا تو ایک دن روزہ کی حالت میں میں دعا کر رہا تھا کہ یکدم مجھے الہام ہوا اَيْنَمَا تَكُونُوا يَأْتِ بِكُمُ اللهُ جَمِيعاً کہ تم جہاں کہیں بھی ہو گے اللہ تعالیٰ تمہیں ضرور اکٹھا کر کے واپس لائے گا.میں نے اُسی وقت دوستوں کو یہ الہام سنا دیا اور انہیں بتا دیا کہ جماعت احمدیہ کو پریشان ہونا پڑے گا مگر خدا تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے کہ أَيْنَمَا تَكُونُوا يَأْتِ بِكُمُ اللهُ جَمِيعاً تم جہاں کہیں بھی چلے جاؤ گے اللہ تعالیٰ پھر تمہیں اکٹھا کر دے گا.یہ پیشگوئیاں ہیں جو خدا تعالیٰ کی طرف سے قبل از وقت بتائی جا چکی ہیں اور جن کا ایک حصہ بڑی شان کے ساتھ پورا ہو چکا ہے.جس خدا نے ان پیشگوئیوں کو پورا کیا ہے ہمیں یقین ہے کہ وہ اس کے دوسرے حصوں کو بھی جو ہماری کامیابی اور دشمن کی شکست کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں ضرور پورا کرے گا.پس غم اور تکالیف کے واقعات رونما ہونے پر مت گھبرا ؤ بلکہ یقین رکھو کہ جب غم کی خبریں پوری ہو چکی ہیں تو خوشی کی خبریں بھی ضرور پوری ہونگی.تمہیں خدا تعالیٰ نے قبل از وقت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خود میرے ذریعہ بتا دیا تھا کہ ملک میں فتنہ پڑے گا.مشرقی پنجاب جس میں جالندھر بھی شامل ہے تباہی و بربادی کا شکار ہوگا.مسلمان گھروں سے نکالے جائیں گے ، مال و املاک سے محروم کئے جائیں گے اور ریفیوجی کیمپوں میں اُن کو اکٹھا کیا جائے گا مگر وہاں بھی اُن کو امن سے نہیں رہنے دیا جائے گا.اس کے مقابلہ میں ہم بھی قادیان سے نکلیں گے مگر صرف تیاری کیلئے ورنہ ہم دوبارہ قادیان میں ضرور جائیں گے اور ایک فاتح کی حیثیت میں جائیں گے.پس غم مت کرو اور اللہ تعالیٰ کی تقدیر

Page 435

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۱۲ تقریر جلسه سالانه ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء اور اس کے منشاء پر ناراضگی مت ظاہر کرو.صحابہ جب مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ گئے تو حضرت بلال کو ایک دن تیز بخار چڑھا.بخار کی حالت میں اُنہوں نے یہ کہتے ہوئے رونا شروع کر دیا کہ ہائے مکہ ! ہم کو تو تیری وادیاں یاد آتی ہیں.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات سنی تو آپ ناراض ہوئے اور فرمایا تم یہ کیا کہہ رہے ہو خدا نے اپنی تقدیر نازل کی ہے اور تم رور ہے ہو.اسی واقعہ کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے قادیان کی جدائی میں آنسو بہانے سے منع کیا ہے.بے شک تم اپنے دلوں سے قادیان کی یا دکومحومت کرو.تم نے قادیان لینا ہے اور ضرور لینا ہے مگر وہ کام نہ کرو جن سے تمہاری ہمتوں کے پست ہونے کا امکان ہو.تم اپنے آنسومت بہاؤ ، اپنی کمر ہمت کو مضبوط کرو اور قربانی اور ایثار کی روح اپنے اندر پیدا کرو.پھر یاد رکھو تمہارے مدنظر صرف قادیان لینا نہ ہو بلکہ دنیا کے گوشے گوشے میں اسلام کو پھیلا نا تمہارا کام ہو.یہی فرض ہے جو ہر وقت تمہاری آنکھوں کے سامنے رہنا چاہئے مگر اس کام کیلئے اپنے دلوں میں انقلاب پیدا کرنا سب سے پہلا اور اہم ترین فرض ہے.اگر تم اپنے اندر انقلاب پیدا کرنے کیلئے تیار نہیں تو گویا تم یہ چاہتے ہو کہ تمہارا گھر تو تمہیں ملے مگر تم یہ نہیں چاہتے کہ خدا تعالیٰ کا گھر اُس کو واپس ملے.خدا کا گھر مومن کا دل ہوتا ہے تم اپنے دلوں کو پاک بناؤ.تم ہر قسم کے گندے اور نا پاک خیالات سے خدا تعالیٰ کے گھر کو صاف کر کے اُس کے حوالے کرو اور اُس سے کہو اے خدا ! ہم نے تیرے گھر سے سکھوں اور ہندوؤں کو نکال دیا ہے.اب تو آسمان سے اتر اور ہمارے گھر سے بھی سکھوں اور ہندوؤں کو نکال دے.جب تم ایسا کرو گے تو خدا تعالیٰ کی مدد تمہارے لئے آسمان سے نازل ہوگی اور وہ کہے گا تم نے میرے دشمنوں کو میرے گھر سے نکال دیا ہے اب میں بھی تمہارے دشمنوں کو تمہارے گھر سے نکال دیتا ہوں.یہ تبدیلی اپنے اندر پیدا کرنے کی کوشش کرو اور خدا تعالیٰ سے دعائیں کرو کہ دنیا کے گوشے گوشے میں پھر اسلام کا ڈنکا بجے.تمام شیطانی فلسفے مٹ جائیں اور ایک خدا، ایک قانون ، ایک کتاب اور ایک رسول کی حکومت دنیا میں قائم ہو جائے.اے خدا! تو ایسا ہی کر.آمین یہ غیر مطبوعہ تقریر ہے.

Page 436

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۱۳ تقریر جلسه سالانه ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء ے بنی اسرائیل: ۷۹ تا ۸۲ آهنسا السيرة الحلبية جلد ۲ صفحه ۳۳۴ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء ۵ ، ۶ مسلم کتاب الفتن باب ذكر الدجال تذکرہ صفحه ۵۶۴.ایڈیشن چہارم تذکرہ صفحہ ۸۵.ایڈیشن چہارم تذکرہ صفحہ ۷۷۲.ایڈیشن چہارم ۱۰ تذکرہ صفحہ ۲۱۳.ایڈیشن چہارم ا تذکرہ صفحہ ۳۰۷.ایڈیشن چہارم ۱۲ تذکره صفحه ۴۴۶.ایڈیشن چهارم ۱۳ تذکرہ صفحه ۴ ۴۵.ایڈیشن چہارم ۱۴ تذکره صفحه ۵۶۳.ایڈیشن چہارم ۱۵ تذکره صفحه ۵۶۳.ایڈیشن چهارم تذکره صفحه ۵۶۴.ایڈیشن چهارم كام ۱۸ ۱۹ تذکره صفحه ۲۲۳ تا ۲۲۸ - ایڈیشن چہارم.آئینہ کمالات اسلام.روحانی خزائن جلد۵ صفحه ۵۷۸ تا ۵۸۰ الفضل ۲۱ / دسمبر ۱۹۴۱ء صفحه ۳

Page 437

Page 438

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۱۵ دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی ا از نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفة المسیح الثانی

Page 439

Page 440

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۱۷ دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَىٰ رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ.هُوَ النَّاصِرُ دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی یہ سوال اس وقت بزور اُٹھ رہا ہے کہ پاکستان کا دستور اسلامی ہو یا قومی ؟ اس بحث میں حصہ لینے والوں کی باتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ آئین عام اور آئین اساسی میں فرق نہیں سمجھتے.آئین اساسی سے مراد وہ قانون ہوتے ہیں جن کی حد بندیوں کے اندر حکومت اپنا کام چلانے کی مجاز ہوتی ہے اور جن کو وہ خود بھی نہیں تو ڑسکتی.بعض حکومتوں میں یہ آئین معین صورت میں اور لکھے ہوئے ہوتے ہیں اور بعض میں صرف سابق دستور کے مطابق کام چلایا جاتا ہے اور کوئی لکھا ہوا دستور موجود نہیں ہوتا.یونائٹیڈ سٹیٹس امریکہ مثال ہے اُن حکومتوں کی جن کا دستور لکھا ہوا ہوتا ہے اور انگلستان مثال ہے اُن حکومتوں کی جن کا دستور لکھا ہوا نہیں اس کی بنیاد تعامل سابق پر ہے.اسلام نام ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ان پر نازل ہونے والی وحی پر ایمان لانے کا.پس اسلامی آئین اساسی کے معنی یہی ہوں گے کہ کوئی ایسی بات نہ کی جائے جو قرآن کریم ، سنت اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کے خلاف ہو.قرآن کریم ایک غیر مشتہ دستور العمل ہے ، قول رسول بلحاظ سند کے ایک اختلافی حیثیت رکھتا ہے، بعض اقوالِ رسول متفقہ ہیں ، بعض مختلفہ.جو متفقہ ہیں وہ بھی کلام اللہ اور سنت رسول اللہ کا درجہ رکھتے ہیں.جن اقوال رسول کے متعلق مختلف فرق اسلام میں اختلاف ہے یا ایک ہی فرقہ کے مختلف علماء میں اختلاف ہے ان کا قبول کرنا یا نہ کرنا اجتہاد کے ساتھ تعلق رکھتا ہے اس لئے وہ آئین اساسی نہیں کہلا سکتے.اسی طرح قرآن کریم کی آیات میں سے وہ حصہ احکام کا جن کے معنوں میں

Page 441

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۱۸ دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی اختلاف پیدا ہو جاتا ہے وہ آیتیں تو آئین اساسی میں داخل سمجھی جائیں گی کیونکہ وہ غیر مشتہہ ہیں لیکن اس کے الف یاب کے معنی آئین اساسی کا حصہ نہیں سمجھے جائیں گے بلکہ الف کو اختیار کر لینا یاب کو اختیار کر لینا حکومت وقت کے اختیار میں ہوگا.پس جہاں تک آئین اساسی کا سوال ہے اگر پاکستان اسلامی آئین اساسی کو اختیار کرنا چاہتا ہے تو اُسے اپنے آئین میں یہ دفعہ رکھنی ہوگی کہ پاکستان کے قوانین جہاں تک مسلمانوں کا تعلق ہے قرآن وسنت پر مبنی ہوں گے اور جن امور میں قرآن وسنت سے واضح روشنی نہ ملتی ہوگی اور اجتہاد کی اجازت ہوگی وہاں قرآن کریم ، سنت اور کلام رسول کی روشنی میں قانون تجویز کئے جائیں گے.اگر قانون اساسی اسلامی نہیں بلکہ حنفی یا شافعی یا حنبلی یا مالکی بنانا ہوگا تو پھر اوپر کے قانون میں یہ بھی اضافہ کرنا ہو گا کہ یہ قانون فلاں فلاں فرقہ کے علماء کے اجتہادوں پر مبنی ہوں گے مگر اس خصوصیت کی وجہ سے یہ قانون اسلامی آئین نہیں بلکہ حنفی آئین یا شافعی آئین یا حنبلی آئین یا مالکی آئین کہلانے کے مستحق ہوں گے کیونکہ اسلام کے لفظ میں تو سب ہی فرق اسلام شامل ہیں.اسلامی اصول پر مبنی گورنمنٹ کے لئے چونکہ انتخاب کی شرط ہے اس لئے اگر اسلامی آئین پر گورنمنٹ کی بنیا د رکھی جائے گی تو مندرجہ ذیل شرائط کو مدنظر رکھنا ہوگا.اول: حکومت کا ہیڈ منتخب کیا جائے گا.انتخاب کا زمانہ مقرر کیا جا سکتا ہے کیونکہ پاکستان کا ہیڈ خلیفہ نہیں ہوگا خلیفہ کو سارے مسلمانوں پر حکومت حاصل ہوتی ہے اور وہ صرف حکومت کا ہیڈ نہیں ہوتا بلکہ مذہب کا بھی ہیڈ ہوتا ہے.پاکستان کے ہیڈ کو نہ دوسرے ملکوں کے مسلمان تسلیم کریں گے اور نہ علماء مذہب کے مسائل میں اُس کو اپنا ہیڈ ماننے کے لئے تیار ہوں گے اس لئے خلافت کے اصول پر اس کے اصول تو مقرر کئے جا سکتے ہیں مگر نہ وہ خلیفہ ہو سکتا ہے نہ خلافت کے سارے قانون اُس پر چسپاں ہو سکتے ہیں.خلافت کے اصول یہ ہیں.(1) اُس کا تقرر انتخابی ہو ( اس انتخاب کے کئی طریق ہیں لیکن اس تفصیل میں جانے کی اس وقت گنجائش نہیں.(۲) وہ مملکت کے کام مشورہ سے چلائے ( مشورہ کے لئے اسلام کے تین اصول ہیں (i) عام مسلمانوں سے مشورہ لینا یعنی ریفرینڈم.(ii) چند تجربہ کار لوگوں سے مشورہ لینا یعنی

Page 442

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۱۹ دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی ایگزیکٹو باڈی سسٹم.(iii) قوموں کے منتخب نمائندوں سے مشورہ لینا جیسے آجکل کی پارلیمنٹس ہوتی ہیں.یہ تین طریقے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل سے ثابت ہیں ) لیکن جہاں تک خلافت کا سوال ہے خلیفہ مشورہ لینے کا پابند ہے مشورے پر عمل کرنے کا پا بند نہیں.پس اگر سو فیصدی خلافت کے اصول پر پاکستان کا آئین بنایا جائے تو حکومت کا ہیڈ ایگزیکٹو ہیڈ ہوگا ، ایگزیکٹو کا انتخاب اس کے اپنے اختیار میں ہو گا وہ تمام ضروری امور میں پبلک کے نمائندوں سے مشورہ لے گا لیکن اُن مشوروں پر کار بند ہونے کا پابند نہیں ہوگا.لیکن میں پہلے بتا چکا ہوں کہ پاکستان کا ہیڈ خلیفہ نہیں ہوگا کیونکہ نہ ساری اسلامی حکومتیں اس کو ہیڈ تسلم کریں گی نہ علماء اس کو مذہبی ہیڈ تسلیم کریں گے اس لئے ہم خلافت کے پس پردہ جو اصول کارفرما ہیں ان سے روشنی تو حاصل کر سکتے ہیں ان کی پوری نقل نہیں کر سکتے.اور چونکہ خلافت اُس وقت تک قائم نہیں ہوسکتی جب تک دنیا کی سب مسلمان حکومتیں اور افراد اس انتخاب پر متفق نہ ہو جائیں یا اکثریت متفق نہ ہو جائے اور یہ ناممکن ہے اس لئے یہ کہنا کہ پاکستان کا آئین اساسی اسلام پر مبنی ہو درست نہیں.جس طرح انگریزی حکومت کے ماتحت ہمیں شریعت کے وہ احکام نافذ کرنے کا اختیار نہ تھا جو حکومت کے متعلق تھے اور ہم اس کی وجہ سے گنہ گار نہیں تھے اسی طرح اسلامی آئین حکومت چونکہ خلافت سے تعلق رکھتا ہے اور خلافت کا قیام مسلمان افراد اور حکومتوں کی اکثریت کے اتفاق کے بغیر ناممکن ہے اس لئے اگر ہم اس نظام کو قائم نہیں کرتے تو ہم ہرگز خدا تعالیٰ کے سامنے مجرم نہیں کیونکہ اس نظام کے قائم کرنے کے لئے جو شرطیں اسلام نے مقرر کی ہیں وہ شرطیں اس وقت پوری نہیں ہوتیں.اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا پاکستان کی حکومت اسلامی اثر سے بالکل آزاد ہو؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہر گز نہیں.جو چیز ہمارے اختیار میں نہ ہو اس کے چھوڑنے میں تو ہم حق بجانب کہلا سکتے ہیں لیکن جو چیز ہمارے اختیار میں ہوا سے چھوڑنے کا ہمیں کوئی حق حاصل نہیں.انگریزی حکومت میں اگر ہم چور کا ہاتھ نہیں کاٹتے تھے تو ہم گنہگار نہیں ہوتے تھے لیکن اگر ہم نماز نہیں پڑھتے تھے تب ضرور گنہگار ہوتے تھے.اگر ہم ایک زانی کو کوڑے نہیں لگاتے تھے تو ہم

Page 443

۴۲۰ دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی انوار العلوم جلد ۱۹ گنہگا رنہیں ہوتے تھے لیکن اگر ہم روزے نہیں رکھتے تھے.تو ہم ضرور گنہگار ہوتے تھے.پس جو حصہ ہمارے اختیار میں نہیں اس کے نہ کرنے پر یقیناً ہم پر کوئی الزام نہیں لیکن جو حصہ ہمارے اختیار میں ہے اس کے نہ کرنے پر یقینا ہم پر الزام ہے.اسلامی آئین کے مطابق ہم اپنی حکومت نہیں بنا سکتے کیونکہ اس کے لئے خلافت کی شرط ہے اور خلافت کی شرط کو پاکستان پورا نہیں کر سکتا.اسلامی خلیفہ سارے عالم اسلام کا سردار ہوتا ہے، وہ مذہب اور حکومت دونوں کا سردار ہوتا ہے، وہ سیاست اور انفرادی زندگی کا بھی سردار ہوتا ہے.یہ شرطیں پاکستان ہرگز پوری نہیں کر سکتا لیکن جہاں تک قانون سازی اور انفرادی زندگی پر اسلامی احکام کے نفاذ کا سوال ہے اس میں کوئی چیز ہمارے رستے میں روک نہیں بن سکتی.پس اگر پاکستان کی کانسٹی ٹیوشن میں مسلمان جن کی بھاری اکثریت ہوگی یہ قانون پاس کر دیں کہ پاکستان کے علاقے میں مسلمانوں کیلئے قرآن اور سنت کے مطابق قانون بنائے جائیں گے ان کے خلاف قانون بنانا جائز نہیں ہوگا تو گو اساس حکومت کلّی طور پر اسلامی نہیں ہوگا کیونکہ وہ ہونہیں سکتا مگر حکومت کا طریق عمل اسلامی ہو جائے گا اور مسلمانوں کے متعلق اس کا قانون بھی اسلامی ہو جائے گا اور اسی کا تقاضا اسلام کرتا ہے.اسلام ہرگز یہ نہیں کہتا کہ ہندو اور عیسائی اور یہودی سے بھی اسلام پر عمل کروایا جائے بلکہ وہ بالکل اس کے خلاف کہتا ہے.اس اصولی تمہید کے بعد میں آئین کے لحاظ سے پاکستان کے مستقبل کے متعلق کچھ تفصیلی نوٹ دیتا ہوں.آئین کے لحاظ سے پاکستان کا مستقبل بہت عظیم الشان ہے کیونکہ اس کے باشندوں کی کثرت اس منبع آئین میں یقین رکھتی ہے جس کی نسبت خالق جن وانس فرماتا ہے.اليوم اكمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي لا یعنی میں نے تمہاری ضرورتوں کے تمام مدارج کے لئے قانون بنا دیئے ہیں اور تمہاری ساری ہی ضرورتوں کو قانون کے ذریعے سے پورا کر دیا ہے گویا قرآنی قانون اِن ٹین سؤ (INTENSIVE) بھی ہے اور ایکس ٹین سؤ (EXTENSIVE) بھی ہے.یہ سوال کہ ایک ہی قانون ہمیشہ کی ضرروتوں کو کس طرح پورا کر سکتا ہے؟ اس کا جواب

Page 444

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۲۱ دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی سمجھنے سے پہلے یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ آئین دو قسم کے ہوتے ہیں رجڈ (RIGID) اور فلیکسیل (FLEXIBLE) یعنی غیر لچکدار اور لچکدار.غیر لچکدار قانون میں یہ کمزوری ہوتی ہے کہ اُس کو جلد جلد بدلنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے لیکن لچکدار قانون کو فوری بدلنے کی ضرورت نہیں ہوتی.ان قانونوں کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کپڑے کا گر تہ اور سو میٹر.کپڑے کا بنا ہوا گر تہ بچے کے بڑھنے کے ساتھ جلدی جلدی تبدیل کرنا پڑتا ہے سو یٹر بوجہ لچکدار ہونے کے بہت دیر تک کام آتا رہتا ہے.ایسا لچکدار قانون گو دیر تک کام دیتا ہے لیکن اس میں یہ نقص ہوتا ہے کہ وہ کبھی اپنے منبع سے بالکل دور چلا جاتا ہے اور نئی نئی تو جیہوں سے آخر اس کی شکل ہی بدل جاتی ہے.اسلام بعض حصوں میں انتہائی غیر لچکدار ہے مگر اس کی بعض تعلیمات انتہائی لچکدار ہیں اور یہ اس کا غیر معمولی امتیاز اور غیر معمولی کمال ہے کہ اس کا غیر لچکدار قانون کبھی بھی خلاف زمانہ نہیں ہوتا اور اس کا لچکدار قانون کبھی بھی ایسی شکل نہیں بدلتا کہ اپنے منبع سے بالکل کٹ جائے اس لئے اسلام ہمیشہ کے لئے قائم رہنے والا قانون ہے.اب میں اصل سوال کو لیتا ہوں کہ آخر ایسا کس طرح ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ بعض باتوں کا جواب ”کیوں“ اور کس طرح سے حل نہیں ہوتا بلکہ چیز کی حقیقت کو دیکھ کر حل ہوتا ہے.اسلام کا کوئی حکم بھی ایسا نہیں جو زمانہ کی ضرورتوں سے پیچھے رہ گیا ہو خصوصاً اس زمانہ کے لحاظ سے تو اسلام کے احکام کی خوبی دوبارہ ثابت ہوگئی ہے.طلاق ، نکاح بیوگان ، قریبی رشتہ داروں سے شادی ، شراب کے استعمال کو حرام کرنا یہ وہ چیزیں ہیں جن پر پچھلے سو سال میں شدت سے اعتراض ہوتا آیا ہے لیکن اب وہی معزز قو میں اور حکومتیں ان قانونوں کو اپنا رہی ہیں.کثرت ازدواج پر اعتراض ہوتا ہے مگر کیا اس تازہ مصیبت کے بعد بھی مسلمانوں کی سمجھ میں اس کی حکمت نہیں آئی جب ہندوستان میں اسلام کی تبلیغی ترقی رکی تھی اُس وقت کے مسلمان اگر کثرت از دواج کے ذریعہ سے اسلامی نسل کو بڑھانا شروع کر دیتے تو آج یہ تباہی نہ آتی.تمام قانونوں اور تمام اعمال کا خاص خاص زمانہ ہوتا ہے اُسی وقت ان کی قدر جا کر معلوم ہوتی ہے.عقائد میں توحید کا مسئلہ لے لو.توحید پر دنیا نے کتنے اعتراض کئے لیکن اس صدی میں کیا کوئی ملک اور کوئی قوم بھی باقی رہ گئی ہے جو تو حید کی قائل نہ ہو؟ ان تمام باتوں کو دیکھتے ہوئے

Page 445

انوارالعلوم جلد ۱۹ ۴۲۲ دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی کوئی مسلمان شبہ ہی کسی طرح کر سکتا ہے کہ اسلام کے بعض قانون پرانے ہوئے ہیں.آج سے سو سال پہلے طلاق کا قانون بھی پرانا تھا، شراب کا قانون بھی پرانا تھا ، جوئے کا قانون بھی پرانا تھا، نکاح بیوگان کا قانون بھی پرانا تھا، قریبی رشتہ داروں میں شادی بھی پرانی تھی ، اولاد میں جائداد کی تقسیم بھی پرانی تھی لیکن اب چلا چلا کر ان باتوں کو دنیا مان رہی ہے.کیا یہ بات ہماری آنکھیں کھولنے کے لئے کافی نہیں کہ جو دو چار قابلِ اعتراض احکام رہ گئے ہیں وہ بھی اسی طرح حل ہو جائیں گے جس طرح کہ پہلے حل ہوئے.جہاں اسلام کے کئی قانون ایسے ہیں کہ جن پر پہلے اعتراض ہوا اور اب دنیا ان پر عمل کرنے لگی ہے وہاں غیر مذاہب کا کوئی بھی حکم نہیں جس کے متعلق یہ کہا جا سکے کہ اسلام کو اسے اپنانے کی ضرورت پیش آئی ہے.پردہ کی مثال یہاں چسپاں نہیں ہوتی اور سود کا سوال مختلف ہے کیونکہ سود لینے پر مسلمان بنکوں اور حکومتوں کے قانونی دباؤ کی وجہ سے مجبور ہوتے ہیں لیکن جن غیر مسلم اقوام نے طلاق وغیرہ کے مسائل اختیار کئے ہیں وہ کسی اسلامی دباؤ کی وجہ سے نہیں ہم خدا تعالیٰ کے فضل سے ان سوالات کو بھی حل کر سکتے ہیں.جب بھی مسلمانوں میں سود کے متعلق اسلامی احکام جاری کرنے کا احساس پیدا ہوا ہم یقیناً سود کو مٹا دیں گے ، ہم اسے مٹا سکتے ہیں اور اسلامی قانون کی برتری ثابت کر سکتے ہیں.حقیقت یہی ہے کہ اس زمانہ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ قرآن کریم کی یہ آیت کہ رَبِّمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُ والوَكَانُوا مُسْلِمِينَ لے یعنی کفار کے دل میں کئی بار خواہش پیدا ہوتی ہے کہ کاش وہ بھی مسلمان ہوتے اور اسلامی قانون کی برتری سے فائدہ اُٹھاتے.یہ آیت اپنے اندر بڑی بھاری صداقت رکھتی ہے.ایک اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ اسلام ہر معاملہ میں دخل دے کر عقل انسانی کو معطل کر دیتا ہے یہ اعتراض اسلام پر ہرگز نہیں پڑتا.اسلام تو کہتا ہے.يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَسْتَلُوا عَن اشْيَاء إِنْ تُبْدَ لَكُمْ تَسُؤْكُمْ سے یعنی ہر معاملہ کے متعلق سوال نہ کیا کرو کیونکہ قرآن کریم میں ہر امر کا بیان ہو جانا تمہارے لئے تکلیف کا موجب ہوگا.پس اسلام کا کمال صرف یہی نہیں کہ وہ ہر مسئلہ پر روشنی ڈالتا ہے بلکہ یہ بھی ہے کہ وہ ایک حاوی تعلیم کے باوجود بہت سی جزئیات کو مسلمانوں کے لئے چھوڑ دیتا ہے تا کہ وہ اُن کے لئے قانون بنا ئیں.اسلام کی تعلیم اس لحاظ سے مندرجہ ذیل حصوں میں تقسیم ہے.

Page 446

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۲۳ دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی اول: اصولی تعلیم.یہ غیر مبدل ہے اصولی طور پر.مبدل ہے حالات مخصوصہ میں.نماز میں بیمار کا بیٹھ جانا یا نماز لیٹ کر پڑھنا، وضو نہ کرنے کی صورت میں تیم کر لینا ، رمضان کے مہینہ میں سفر یا بیماری کی وجہ سے دوسرے دنوں میں روزہ رکھ لینا یہ سب حالات مخصوصہ کی تبدیلیاں ہیں.اس طرح جن ملکوں میں چوبیس گھنٹے سے دن یا رات بڑے ہوتے ہیں ان میں روزہ، زکوۃ اور حج کے فرائض کو دوسرے ممالک کے دنوں اور مہینوں پر قیاس کر کے پورا کرنا یہ سب غیر مبدل اصولی حکم کی تبدیلیاں ہیں جو حالات مخصوصہ میں ہو جاتی ہیں.دوسرے جزوی تعلیم.یہ کئی قسم کی ہے.(الف) غیر معین احکام ہیں جن کی کمیت یا کیفیت افراد یا جماعتوں پر چھوڑ دی گئی ہے جیسے نفلی نماز نفلی صدقہ نفلی روزہ ،عمرہ.(ب) مماثل حالات میں مسائل اخذ کرنے کا حق دیا ہے اس طرح قانون سازوں کے لئے مواقع نکلتے ہیں.(ج) جرائم بتائے ہیں سزا تجویز نہیں کی اس طرح بھی قانون سازی کے لئے مواقع نکالے ہیں.اسلامی قانون کے اصول یہ ہیں يُعَلِّمُهُمُ الكتب والحكمة ويزكيهم " ا ہر حکم کسی فائدہ کے لئے ہونا چاہئے.ہر نہی کسی نقصان کے دور کرنے کے لئے ہونی چاہئے..ہر حکم دنہی تزکیۂ ذہن و قلب اور قومی ترقی کے مدنظر ہونے چاہئیں.لا يكلف الله نفسا إلا وُسْعَهَا کوئی حکم ایسا نہیں ہونا چاہئے جو فرد یا قوم کی طاقت سے بالا ہو.یہ طاقت جسمانی بھی ہو سکتی ہے امکانی بھی یعنی ظاہر میں طاقت ہو لیکن امکانی ترقی کو نقصان پہنچا دے اور ذہنی بھی یعنی قوم کی ذہنی قوتوں کو ضائع کر دے.۵ قانون حریت ضمیر کو مارنے والا نہ ہو.وَلْيَحْكُمْ أَهْلُ الْإِنْجِيلِ بِمَا انْزَلَ اللهُ فیو اور یہود کی نسبت ہے وَكَيْفَ يُحَكِّمُونَكَ وَعِنْدَ هُمُ التَّوْرية فِيهَا حُكُمُ اللهِ ثُمَّ يَتَوَلَّونَ مِنْ بَعْدِ ذلِكَ کے مسلمانوں کے متعلق فرمایا فيه

Page 447

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۲۴ دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی فَاحْكُمُ بَيْنَهُمْ بِمَا انْزَلَ اللهُ کوئی حکم فرد یا پارٹی کو نقصان پہنچانے والا نہ ہو.وَاِنَّ كَثِيرًا مِّنَ الْخُلَطَاءِ لَيَبْغِي بعْضُهُمْ عَلى بَعْضٍ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَقَلِيل قَاهُمْ ؟ کوئی حکم یا نفاذ حکم ایسا نہ ہو کہ کمزوروں کو ترقی سے رو کے یا ترقی کے امکانات کو خاص افراد یا اقوام میں محصور کر دے.ما أفاء اللهُ عَلَى رَسُولِهِ مِنْ أَهْلِ الْقُرى فيلهِ وَلِلرَّسُولِ وَلِذِي الْقُرْبَى وَالْيَتَمَى وَالْمَسْكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ كي لا يكون دولة بين الأغنياء مِنْكُمْ " کوئی قانون ایسا نہ ہو کہ ایک قوم یا حکومت اُس کے ذریعہ سے دوسری اقوام پر نا جائز فوقیت حاصل کرنا چاہے یا اُسے دبانا چاہے.تتّخِذُونَ ايْمَا نَكُمْ دَخَلا بَيْنَكُمْ أن تكون أمَّةُ هِيَ أربى مِنْ أُمَّةٍ إِنَّمَا يَبْلُوكُمُ اللهُ بِهِ وَلَيُبَيِّنَن ط لكُمْ يَوْمَ القِيمة ما كُنْتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ اس کے ماتحت زمیندار اور غیر زمیندار میں فرق جائز نہیں.اسلام قانون کو فردی پاکیزگی کے ساتھ وابستہ قرار دیتا ہے کیونکہ سوسائٹی کی اصلاح فرد کی اصلاح کے ساتھ وابستہ ہے اور اچھے سے اچھا قانون فرد کے طوعی تعاون کے بغیر اچھا نتیجہ نہیں دے سکتا اسی لئے اسلام فرماتا ہے یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمْ آنْفُسَكُمْ لَا يَضُرُّكُمْ من ضَلَّ إذا اهتدیتم، 1 اس لئے کوئی اسلامی آئین جاری نہیں ہو سکتا جب تک کہ فرد ذاتی احکام پر پہلے عمل نہ کرے.اگر قانون کو کامیاب کرنے والی روح نہ ہو تو قانون کیا کر سکتا ہے؟ ہر قانون توڑا جا سکتا ہے، ہر قانون کے مستثنیات ہیں اور ہر شخص اپنے آپ کو مستثنے بنا سکتا ہے.یہ سچ ہے کہ ”میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی، لیکن یہ بھی سچ ہے کہ وہ راضی نہ ہوں تو بھی وہ قاضی غریب کو الو بنانے کے لئے سو جتن کر لیتے ہیں.پس اسلامی آئین بنانے (جس کے معنی ہیں اسلامی سوسائٹی بنانے ) سے پہلے اسلامی فرد بنانا ہوگا ورنہ یہ تو ظاہر ہے کہ جو اسلامی فرد نہ ہوگا اُسے آئین اسلام سے کیا دلچسپی ؟ جو ذاتی احکام پر عمل کرنے کے لئے تیار نہیں وہ کیوں قومی آئین کے لئے فکرمند ہوگا اگر وہ ایسا کرے گا

Page 448

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۲۵ دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی تو کسی ذاتی غرض کے لئے ، اس لئے وہ آئین اسلام نہ بنائے گا بلکہ آئین اسلام کے نام سے ایسا قانون بنائے گا جو اس کی ذات کے لئے مفید ہو.ایسا آئین یقیناً غیر اسلامی آئین سے بھی خطرناک ہوگا کیونکہ وہ سوسائٹی کے لئے بھی مضر ہو گا اور اسلام کو بھی بگاڑنے اور بد نام کرنے والا ہوگا.پس جب تک فرد اپنے ذاتی اعمال کو اسلام کے مطابق کرنے کے لئے تیار نہیں اسے کوئی حق نہیں کہ اسلامی آئین بنانے کا مطالبہ کرے یا دعوی کرے ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ دیکھے کہ اسلام کا آئین بنانے والے فردی قانونِ اسلام پر خود کار بند ہیں.اب میں تفصیل کو لیتا ہوں.اسلامی آئین کے جاری کرنے سے پہلے یہ سوچ لینا چاہئے کہ سُو دحرام کرنا ہوگا ، موجودہ سینیما بند کرنے ہوں گے ، اسلامی پردہ رائج کرنا ہوگا ،شراب بند کرنی ہوگی.انشورنس حرام ہوگا ، جوا صرف بازاری نہیں بلکہ اس کے مشابہہ کھیلیں بھی جو چانس گیمز کہلاتی ہیں منع ہوں گی ، ڈاڑھیاں رکھی جائیں گی ، مردوں کے لئے سونے کا زیور یا استعمال کی چیز ، چاندی سونے کے برتن بلکہ تالیاں بجانا بھی منع کرنا ہوگا ، جاندار کی مصوری اور ان تصویروں کی نمائش بھی نا جائز ہو گی.اگر مسلمان اس کے لئے تیار ہوں تو پھر وہ شوق سے اسلامی آئین جاری کریں لیکن اس کے لئے اس اعلان کی ضرورت نہیں کہ وہ اسلامی حکومت جاری کریں گے کیونکہ قرآن کریم تو صاف کہتا ہے کہ وَمَنْ لَّمْ يَحْكُمُ بِمَا اَنْزَلَ اللهُ فَأُولئكَ هُمُ الْكَافِرُونَ ) کیا مسلمان دوسری اقوام کو مجرم بنانا چاہتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی اجازت کو چھین لیں گے اور قرآنی حکم پر عمل ہوگا کہ ہر مذہب کے پیرو اپنے مذہب کے قانون کے مطابق عمل کریں گے تو پھر اس فتنہ کا دروازہ کھولنے کی کیا ضرورت ہے کہ دوسرے مسلمانوں کو نقصان پہنچے یہ کیوں نہ کہا جائے کہ پاکستان میں مسلمانوں کے باہمی معاملات اسلام کے مطابق طے ہوں گے اور دوسرے مذاہب اگر چاہیں تو ان کے معاملات ان کے مذہب کے مطابق ورنہ ان کی کثرت رائے کے مطابق قانون بنا دیا جائے گا.ان الفاظ میں وہی مطلب حاصل ہو گا جو اسلامی حکومت کے لفظوں میں ہے لیکن کسی کو اعتراض کرنے یا بدلہ لینے کا حق نہیں ہو گا.غیر مذاہب میں سے جو اعلان کر دیں کہ وہ اسلامی قانون یا

Page 449

۴۲۶ دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی انوار العلوم جلد ۱۹ اُس کے فلاں حصہ کی پیروی کریں گے ان پر اسلامی قانون عائد کر دیا جائے گا.اب رہ جاتا ہے وہ حصہ قانون کا جو حکومت سے تعلق رکھتا ہے اس میں اسلامی قانون کی روشنی میں ملکی قانون بنایا جا سکتا ہے بہر حال اسلامی ملک میں مسلمانون ہی کی زیادتی ہوگی اس طرح کوئی بھی جھگڑا پیدا نہیں ہوتا اور اسلام کا منشاء بھی پورے طور پر بغیر کسی کمی کے پورا ہو جاتا ہے ورنہ دشمن کو اشتعال ہو کر دوسرے مسلمانوں کو نقصان ہوتا ہے اور قرآن کریم فرماتا ہے ۱۴ ولا تسبوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا الله عَدُوًّا بِغَيْرِ عِلْمٍ " اوپر کی تمہید کے بعد میں کہہ سکتا ہوں کہ اسلامی اصولوں کے مطابق بنائی ہوئی پارٹی کا نام سوشل ڈیموکریٹک انٹر نیشنل رکھا جا سکتا ہے اور اس کا وہ حصہ جو صرف مسلمانوں پر اسلامک سوشل ڈیموکریٹک انٹر نیشنل کہلا سکتا ہے.مشتمل ہو اسلامی نظام اقتصادی اسلام کے اصول کے مطابق اصل ما لک خدا تعالیٰ ہے اس نے سب چیزیں بنی نوع انسان کے لئے پیدا کی ہیں اس لئے ہر اک کی کمائی میں دوسروں کا حق ہے.وہ حق زکوۃ اور عشر اور خمس کے ذریعہ ادا کیا جاتا ہے جو حکومت لیتی اور غرباء پر استعمال کرتی ہے یا پبلک کا موں پر.اس روپیہ کے استعمال میں یہ امر مد نظر رکھا جاتا ہے کہ تُؤْخَذُ مِنْ اَغْنِيَاءِ هِمْ وَ تُرَدُّ عَلَى فُقَرَائِهِمُ ۵ مگر اس کے ساتھ یہ امر بھی کہ امیر وغریب کے کھانے ، کپڑے کا انتظام حکومت کرتی ہے ، راشن سسٹم ہر وقت جاری رہتا ہے خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل اِس کا موید ہے.بحرین کا بادشاہ مسلمان ہوا تو آپ نے اُس کو لکھا کہ جن کے پاس زمین نہ ہو اُن کو چار در ہم اور مناسب کپڑا بطور گزارہ دیا جائے.حضرت عمرؓ نے اسلامی احکام اور اس عمل کے مطابق ہر مسلمان کی خوراک و لباس کا انتظام کیا اور مفت راشن کا سسٹم جاری کیا مگر اس کے علاوہ احسان اور صدقہ کو بھی اسلام نہیں مٹاتا اور انفرادی ترقی کے راستے کھلے چھوڑتا ہے.زمین کی ملکیت کے بارہ میں اسلام نے ہر گز روک نہیں ڈالی جو حوالے پیش کئے جاتے ہیں وہ سرکاری زمین یا عطیات سر کا ریا غصب حکام کے بارہ میں ہیں.ایک حوالہ بھی خرید کردہ یا ورثہ کی زمین کے متعلق نہیں ہے.انصار صحابہ نے خود نصف زمین دینی چاہی مگر مہاجرین نے

Page 450

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۲۷ دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی نہیں لی.فتوحات کے موقع پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یا یہ زمین مہاجرین کے پاس رہنے دو یا اپنی نصف ان کو دے دو اور یہاں سے نصف لے لو.صاف ظاہر ہے کہ یہ معاملہ بالکل جدا گانہ ہے، یہ انصار کے شک کو دور کرنے کے لئے تھا اور اس میں کیا شک ہے کہ حکومت کا مال غرباء کے پاس جانا چاہئے.انصار نے جواب دیا کہ ہم دونوں باتوں پر راضی نہیں ہم یہ چاہتے ہیں کہ نئی آمدہ زمین مہاجرین کو ہی دی جائے اور ہماری زمین کا نصف بھی مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قبول نہ کیا.مساوات رکھنے کا اسلامی نظام (۱) زکوۃ (۲) سود کی ممانعت (۳) ورثہ (۴) برتھ کنٹرول کی ممانعت (۵) بھاؤ بڑھانے یا گھٹانے کو ناجائز قرار دیا.(۶) سادہ زندگی خوراک، لباس، رہائش اور زیور میں تمام افراد کا کھانا کپڑا اور مکان حکومت کے ذمہ ہے.حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ کسی قانون کے غلط استعمال پر اس قانون میں جزوی تبدیلی عارضی طور پر کر دے چنانچہ حضرت عمرؓ نے ایک وقت میں تین طلاق دینے والے کی تین طلاقوں کو تین ہی قرار دینے کا فیصلہ فرمایا حالانکہ اصل میں وہ تین نہیں بلکہ ایک ہی ہیں.آپ کی غرض شریعت کی حد بندیوں کو توڑنے والے کو سزا دینا تھی.اسلامی احکام کی خصوصیات عورت کے حقوق ، اولاد کے حقوق ، عوام کے حقوق ، ملازموں کے حقوق ، مجرموں کے حقوق، مساوات انسانی اور بین الاقوامی تعلقات پر روشنی ڈالی ہے دوسری شرائع اس بارہ میں خاموش ہیں.اسلام کے بعض اہم مسائل جن پر اعتراض کیا جاتا ہے.ا.زنا کی سزا رجم بہت سخت ہے.اس کا جواب یہ ہے کہ قرآن کریم میں اس سزا کا ذکر نہیں قرآن کریم الزَّانِيَةُ والزَّانِي فَاجْلِدُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا مِائَةً جندة الازانی مرد یا زانی عورت کو سو کوڑے لگاؤ اور جو جھوٹا الزام لگائے اُسے ۸۰ کوڑے لگاؤ ان دونوں حکموں کے بعد فرماتا ہے اِنَّ الَّذينَ يُحِبُّونَ أَن تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ في الذين امنوا لهم عذاب اليم» في الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ، وَ اللهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لا تعلمون کا پس یہ سو کوڑے بھی فحش کی سزا ہیں ظاہر ہے کہ جو اس طرح زنا کرے گا کہ

Page 451

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۲۸ دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی چار گواہ اُس کے فعل کے مل سکیں گے وہ زنا سے زیادہ مخش کا مرتکب ہوگا اور مخش ہی کی یہ سزا ہے.اب رہا یہ سوال کہ زنا کی کیا سزا ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ زنا کی سزا خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے چنانچہ زانی کے متعلق فرماتا ہے يلق انا ما یعنی وہ اپنے گناہ کی سزا خدا سے پائے گا ہاں زنا کو روکنے کے لئے شریعت اسلامیہ نے اس کے مبادی کو روکا ہے مثلاً غیر محرم مرد و عورت کے اختلاط کو روکا ہے.۲.چوری کی سزا قطع ید - وَ السَّارِقُ وَ السَّارِقَةُ فَاقْطَعُوا أيديهما وا یہ سزا سخت بتائی جاتی ہے.جواب یہ سزا ہر چوری کی نہیں بلکہ اس کے لئے شرطیں ہیں.اوّل: چوری اہم ہو.دوم : بلا ضرورت ہو یعنی عادہ.طعام کی چوری پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سزا نہ دی.اسی طرح بھاگے ہوئے غلام کے متعلق ہے کہ ہاتھ نہ کاٹے جائیں گے جس کی یہ وجہ ہے کہ وہ کما نہیں سکتا اور بھوک سے مجبور ہے.سوم : تو بہ سے پہلے گرفتار ہو تب سزا ملے گی.چہارم : مال چوری کر چکا ہو صرف کوشش سرقہ نہ ہو.پنجم : اس کی چوری مشتبہ نہ ہو یعنی اشتراک مال کا مدعی نہ ہو ، جن کے گھر سے چوری کرے وہ اس کے عزیز یا متعلق نہ ہوں جن پر اُس کا حق ہو ( بیت المال کی چوری پر حضرت عمرؓ نے سزا نہ دی ) مثلاً کسی مذہبی جنون کے ماتحت ہو.جیسے بُت چرا لینا.یہ مذہبی دیوانگی کہلائے گی اور حکومت تعزیری کا رروائی کرے گی ہاتھ کاٹنے کی سزا نہ دی جائے گی یا جوش انتقام میں چوری کرے جیسے جانوروں کی چوری کرتے ہیں یا جبر چوری کرائی جائے.ششم : و مشخص نابالغ نہ ہو.ہفتم : عقلمند ہو بیوقوف یا فاتر العقل نہ ہو.ہشتم: اُس پر اصطلاح چور کا اطلاق ہوسکتا ہو.چور سے مال واپس دلوایا جائے گا..ڈاکہ، بغاوت اور ارتداد باغیانہ کی سزا قتل ہے.اِنَّمَا جَزَوا الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللهَ وَرَسُولَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الأَرْضِ فَسَادًا أن يُقَتَّلُوا أَوْ يُصَلَّبُوا

Page 452

۴۲۹ دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی انوار العلوم جلد ۱۹ اوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُمْ مِن خِلافٍ أَوْ يُنفَوْا مِنَ الْأَرْضِ " اس میں چار الگ سزائیں بتائی ہیں.یہ سزائیں جرم کی نوعیت کے لحاظ سے ہیں اگر ایسے لوگ ساتھ قتل کرتے ہوں تو قتل کئے جائیں گے، صلیب دیتے ہوں تو صلیب دیئے جائیں گے ، ہاتھ پاؤں کاٹتے ہوں تو ان سے یہی کیا جائے گا، محض دنگا فساد کرتے ہوں تو قید یا جلا وطنی کی سزا دی جائے گی اس پر کیا اعتراض ہے؟ اگر مسلمان یہی معاملہ غیر اسلامی حکومت میں کرے اور اس سے یہی سلوک ہو تو مسلمانوں کو کیا اعتراض؟ سوال یہ ہے کہ باغی کافی تھا مرتد کو کیوں شامل کیا ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ مرتد کا ذکر اس لئے ضروری تھا کہ وہ جنگی سپاہیوں کے حق کا مطالبہ نہ کرے جو باوجود قتل کے قاتل نہیں بن جاتے اور قتل نہیں کئے جاتے.مرتد کے قتل کے خلاف یہ بھی دلیل ہے کہ پھر اُن کو بھی حق پہنچتا ہے لا تسبوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللهَ عَدُوا بِغَيْرِ عِلْمٍ میں اس حق کی طرف اشارہ ہے.۴.غلامی اسلام میں نہیں جنگی قیدیوں کا ذکر ہے اور اُن کے بارہ میں حکم ہے إمامنا بعد وإما فِدَاءً حَتَّى تَضَعَ الْحَرْبُ اَوْزَارھا لے اور جس کو فداء حاصل نہ ہو اُس کے لئے کتابت کا حکم ہے پس غلامی کی کوئی صورت بھی موجود نہیں.جنگی قیدیوں کا ذکر ہے جو ہر زمانہ میں پکڑے جاتے ہیں اور ہر حکومت پکڑتی ہے اس کے علاوہ بھی اسلام نے قیدیوں کی آزادی کے مختلف حکم دیئے ہیں.قصاص قتل اس میں معافی کی اجازت ہے خواہ خطا کی دیت ہو خواہ عمد کی سزا ہو مگر حکومت شرارت میں دخل دے گی.قصاص اعضاء مار پیٹ کا وَالسِّنَّ بِالسّن ۲۲ وغیرہ.ہاں جلانے کی اجازت نہیں نہ ہتک کر نیکی.اس قسم کی سزا کا ہونا امن کے لئے ضروری ہے مگر اس میں بھی عفو یا دیت جائز ہے اور عمد کی شرط ہے ہاں قاضی دباؤ اور ڈر کی صورت میں معافی کو برطرف کر سکتا ہے.ملزم کی تعذیب بلکہ مجرم کی بھی جائز نہیں.اسے روکنے کے لئے اقرار جرم کے بعد انکارِ جرم کو جائز رکھا گیا ہے.جبری جرم، جرم نہیں بلکہ جرم کروانے والا مجرم ہے.

Page 453

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۳۰ دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی حکومت عوام کی ہے.انتخاب ضروری ہے ، ریفرنڈم بھی اسلام سے ثابت ہے اور مشورہ بواسطہ نمائندگان بھی اِنَّ اللهَ يَأْمُرُكُمْ أَن تُؤَدُّوا الأمنتِ إِلَى أَهْلِهَا ، وَإِذَا حَكَمْتُمْ بين النَّاسِ اَن تَحْكُمُوا بِالعَدْلِ ، وَ أَمْرُهُمْ شُورَى بَيْنَهُمْ ۲۴ وَ شَاوِرُهُمْ في الأَمْرِ ۲۵ اور پھر حدیث نبوی لَا خِلَافَةَ إِلَّا بِالْمَشْوَرَةِ " اس بارہ میں مشعل راہ ہیں.مزدوروں کے متعلق احکام اسلامی مزدور کی مزدوری فوراً ادا ہو، اُس پر سختی نہ کی جائے ، اُس سے وہ کام نہ لیا جائے جو انسان خود نہ کرے، اس کی مزدوری کا جھگڑا حکومت کے ذریعہ چکا یا جا سکتا ہے.بین الاقوامی جھگڑوں کے متعلق لیگ آف نیشنز کا اصول مقر رفرمایا ہے فرماتا ہے وَاِن طَائِفَتنِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا فَإِنْ بَغَتْ إِحْدهُمَا على الأخرى فَقَاتِلُوا الَّتِي تَبْغِي حَتَّى تَفِي إِلَى امْرِ اللَّهِ ، فَإِن فَاءَتْ فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا بِالْعَدْلِ وَأَقْسِطُوا إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ " ا.جب دو قو میں لڑیں تو دوسری اقوام مل کر اُن میں صلح کرائیں..اگر کوئی فریق صلح پر راضی نہ ہو تو دوسری سب اقوام اُس کی مددکریں جو صلح پر آمادہ ہے اور جنگ کرنے والی قوم سے لڑیں.۳.جب جنگ کرنے والی قوم جنگ بند کر دے تو یہ بھی جنگ بند کر دیں.۴.اس کے بعد پھر اصل جھگڑے کے متعلق با ہمی تصفیہ کیا جائے.۵.بوجہ اس کے کہ ایک قوم نے پہلے صلح پر رضا مندی ظاہر نہ کی تھی اُس سے سختی نہ کی جائے بلکہ تنازع کا فیصلہ انصاف سے کیا جائے.اس وقت مسلمانوں میں مفتی ہیں لیکن مقنن اور قاضی نہیں ہیں اور ادھر حکم ہے كُونُوا رَبَّانِين ۲۸ آہستگی سے دین کو جاری کرو یعنی اسلامی قانون کو جاری کرنے میں نہایت غور اور فکر اور سہولت کی ضرورت ہے مگر بہت سے احکام فوراً جاری کئے جاسکتے ہیں اور کوئی وجہ نہیں کہ جاری نہ کئے جائیں.مجلس قانون ساز کے متعلق دقت یہ ہے کہ اسلام ہر شخص کا

Page 454

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۳۱ دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی عالم دین ہونا ضروری قرار دیتا ہے لیکن اس زمانہ میں عیسائیوں کی طرح علماء اور عوام کا الگ الگ فرقہ بن گیا ہے اس مشکل کو کون فورا حل کر سکتا ہے کہ مقنن ، اقتصادی ماہر ، اور سیاسی ماہر دین نہیں جانتے.دین جاننے والے مقنن اقتصادی ماہر اور سیاسی ماہر نہیں ہیں منہ سے دعوی کرنا اور بات ہے مگر حقیقت یہی ہے حالانکہ ہمارے آقا جرنیل بھی تھے ، اقتصادی ماہر بھی ، سیاسی ماہر بھی مقنن بھی تھے ، مفتی بھی تھے اور قاضی بھی تھے.فِدَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى الِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلِّمُ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ - تاریخ احمدیت جلدا اصفحه ۴۲۵) المائده : ۴ الحجر : ٣ المائده: ۱۰۲ البقرة : ١٣٠ البقرة: ۲۸۷ المائده : ۴۸ ك المائده: ۴۴ المائده: ۴۹ ص : ۲۵ الحشر: ۸ النحل : ۹۳ المائده : ١٠٦ المائده : ۴۵ الانعام: ١٠٩ ۱۵ بخاری کتاب الزكواة باب وجوب الزكوة النور: ٣ كام النور : ۲۰ الفرقان: ۶۹ المائده: ۳۹ ۲۰ المائده : ۳۴ ۲۱ محمد: ۵ ۲۲ المائده: ۴۶ ۲۵ ال عمران : ۱۶۰ ۲۳ النساء: ۵۹ ۲۴ الشورى: ۳۹ ٢٦ كنز العمال جلد ۵ صفحہ ۶۴۸.مطبوعہ حلب ۱۹۷۱ء میں بِالْمَشْوَرَةِ کی بجاۓ عَنْ مَشْوَرَةٍ کے الفاظ ہیں.الحُجرات : ١٠ ۲۸ ال عمران: ۸۰

Page 455

Page 456

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۳۳ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں از سید ناحضرت میرزا بشیرالدین حموداحمد خلیفہ المسیح الثانی

Page 457

Page 458

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۳۵ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں ( فرموده ۱۸ / مارچ ۱۹۴۸ء بمقام تھیوسافیکل ہال.کراچی ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ کوثر کی تلاوت کے بعد فرمایا:.انسانی فطرت اللہ تعالیٰ نے ایسی بنائی ہے کہ وہ عام طور پر ان امور کی طرف زیادہ توجہ کرتا ہے جو یقینی ہوتے ہیں اور پھر جتنا جتنا اُس کا یقین بڑھتا جاتا ہے انسان کا عمل بھی ترقی کرتا جاتا ہے اور جتنا جتنا یقین کم ہوتا جاتا ہے انسان کا عمل بھی کم ہوتا چلا جاتا ہے سوائے ان لوگوں کے جو خودستی کرتے اور غفلت سے کام لیتے ہیں.ورنہ یقین ایک ایسی چیز ہے جس کا عمل کے ساتھ نہایت گہرا تعلق ہے.کوئی انسان دیدہ و دانستہ زہر کی پڑیا نہیں کھاتا ، کوئی انسان دیده و دانستہ سانپ کے بل میں اپنا ہاتھ نہیں ڈالتا.کوئی انسان دیدہ و دانستہ شیر کی کچھار میں نہیں جاتا.کوئی انسان دیدہ و دانستہ اونچے مینار کی چوٹی سے اپنے آپ کو نہیں گرا تا.خود کشی کرنے والے کا معاملہ ایک انتہائی صورت رکھتا ہے کیونکہ وہ خود اپنے لئے موت چاہتا ہے.اس کو نظر انداز کرتے ہوئے کوئی اور انسان جان بوجھ کر ایسا فعل نہیں کرتا جس سے اس کی ہلاکت واقع ہو.غلطی سے ایسا ہو جائے تو اور بات ہے.مثلاً بعض لوگ ایسی چھت پر سوتے ہیں جس پر منڈیر نہیں ہوتی نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ رات کے وقت وہ بعض دفعہ اچا نک نیچے گر کر ہلاک ہو جاتے ہیں.دیہات میں عام طور پر مسلمان بھی ایسا ہی کرتے ہیں حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صریح طور پر فرمایا ہے کہ ایسی چھت پر نہیں سونا چاہئے جس کی منڈیر نہ ہوئے مگر چونکہ اس ہدایت کی خلاف ورزی کی جاتی ہے اس لئے رات کے وقت بعض دفعہ جب وہ اپنی کسی ضرورت کے لئے اُٹھتے اور نیچے آنا چاہتے ہیں تو اندھیرے میں بجائے اس کے کہ جس طرف

Page 459

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۳۶ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں سیٹرھیاں اُترتی ہوں اُدھر جائیں وہ دوسری طرف چلے جاتے ہیں اور یہ سمجھ کر کہ وہ سیڑھیاں اتر رہے ہیں جب اپنا پاؤں نیچے رکھتے ہیں تو زمین پر گر جاتے اور بسا اوقات ہلاک ہو جاتے ہیں مگر بہر حال ایسا دیدہ و دانستہ نہیں ہوتا غلطی سے ہوتا ہے.اسی طرح بعض دفعہ دشمن کھانے میں زہر ملا دیتا ہے اور انسان بے خبری میں اُسے کھا جاتا ہے اور مرجاتا ہے مگر یہ بھی دیدہ و دانستہ نہیں ہوتا غلطی سے ہوتا ہے.بہر حال یقینی طور پر جب کسی شخص کو علم ہو کہ فلاں چیز سے مجھے پہنچے گا تو وہ غلطی کا مرتکب نہیں ہوتا اور یہ بات انسانی زندگی میں ہم اتنی کثرت سے دیکھتے ہیں کہ اسے بطور اصل اور قانون کے پیش کیا جا سکتا ہے.انسانی زندگی کے مختلف اعمال اور مختلف کاموں پر جب نگاہ دوڑائی جائے تو ہر عمل کم و بیش یقین کے ساتھ تعلق رکھتا نظر آتا ہے.مگر ایک چیز ایسی ہے جو ساری چیزوں سے زیادہ یقینی اور قطعی ہے مگر انسان کا معاملہ اس سے متعلق بالکل عجیب ہے.وہ اس یقینی چیز سے نہ صرف یہ کہ متاثر نہیں ہوتا بلکہ غیر یقینی خیالات کو اس یقینی چیز پر ترجیح دے دیتا ہے.یہ یقینی اور قطعی چیز انسان کی موت ہے.کوئی انسان دنیا میں ایسا نہیں جو موت سے بچ سکا ہو.انسانوں میں سے سب سے بڑی ہستی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تھی لیکن آپ بھی ایک مدت تک دنیا میں کام کرنے کے بعد وفات پاگئے.مسلمانوں میں عام طور پر یہ خیال پایا جاتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام آسمان پر زندہ ہیں لیکن احمد یہ جماعت کا یہ عقیدہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام بھی وفات پا چکے ہیں اور وہ مسلمانوں کے اس عقیدہ کو غلط سمجھتے ہیں.گویا ایک ہی ہستی جس کو دیکھتے ہوئے یہ شبہ پیدا ہو سکتا تھا کہ شاید ہماری دنیوی زندگی غیر محدود ہو جائے احمد یہ جماعت نے اس ہستی کے متعلق بھی یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ زندہ نہیں بلکہ وفات پاچکی ہے.اگر حضرت مسیح زندہ ہوتے تو خیال کیا جا سکتا تھا کہ جس طرح حضرت مسیح اب تک زندہ ہیں اسی طرح شاید زید کی عمر بھی لبی ہو جائے یا بکر کی عمر بھی لمبی ہو جائے مگر وہ ایک ہی شخص جس کے متعلق سمجھا جاتا ہے کہ وہ موت سے بچ کر آسمان پر بیٹھا ہے اس کے متعلق بھی ہم نے قرآن کریم سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ عام انسانوں کی طرح وفات پا چکا ہے.گویا کوئی ایک مثال بھی ایسی نہیں ملتی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کہا جاسکے کہ انسان موت سے بچ سکتا ہے مگر میں دیکھتا ہوں کہ لوگ عام طور پر اس کے

Page 460

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۳۷ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں متعلق غفلت اور بے تو جہی سے کام لیتے ہیں.صرف یہی چیز ایسی ہے جو یقینی اور قطعی ہے مگر اس کے متعلق تیاری سب سے کم پائی جاتی ہے.شام کا کھانا عورتیں تیار کرتی ہیں ، عصر کا ناشتہ عورتیں تیار کرتی ہیں ، مگر ان میں سے نہ کھانے والے کو پتہ ہوتا ہے کہ میں عصر تک زندہ رہوں گا یا نہیں اور نہ پکانے والی کو پتہ ہوتا ہے کہ وہ عصر تک زندہ بھی رہے گی یا نہیں.اس موہوم خیال پر کہ ہم عصر تک زندہ رہیں گے وہ عصر کے ناشتہ کے لئے تیاری کرتی ہیں اس موہوم خیال پر کہ ہم شام تک زندہ رہیں گے وہ شام کے کھانے کے لئے تیاری کرتی ہیں یا اس موہوم خیال پر کہ ہم اگلے سال تک زندہ رہیں گے لوگ سردی اور گرمی کے لئے کپڑے تیار کرتے ہیں.مشرقی پنجاب میں لاکھوں لاکھ مسلمان ایسا تھا جس نے سردی کے لئے کپڑے تیار کر رکھے تھے مگر ان کا کپڑا وہیں رہ گیا اور سکھوں کے کام آیا حالانکہ جس حد تک اُن کو یقین تھا وہ بھی قطعی نہیں تھا بلکہ مشتبہہ تھا مگر ایک مشتبہہ حالت میں ہوتے ہوئے بھی انہوں نے اگلے سال کی سردیوں کے لئے کپڑے تیار کئے مگر اس یقین کے ہوتے ہوئے کہ ہر انسان نے ایک دن مرنا ہے اور ضرور مرنا ہے بہت سے انسان دنیا میں ایسے ہیں جو اپنے مرنے کیلئے کوئی تیاری نہیں کرتے.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے ملائکہ ہر روز رات کے وقت آسمان سے اترتے اور لوگوں کو مخاطب کر کے کہتے ہیں.لَدُوا لِلْمَوْتِ وَابْنُوا لِلْخَرَابِ سے اے انسانو! بچے جنو مگر اس لئے کہ وہ مریں اور مکان بناؤ مگر اس لئے کہ وہ ٹوٹیں اور خراب ہوں.یعنی ہر بچہ جو پیدا ہوتا ہے مرتا ہے اور ہر مکان جو بنایا جاتا ہے ٹوٹتا ہے لیکن اس کے باوجود بچے پیدا کرنے کے متعلق لوگوں کی کوششوں میں کوئی کمی واقع نہیں ہوتی.مکان بنانے کے متعلق لوگوں کی کوششوں میں کمی واقع نہیں ہوتی.وہ بچے پیدا کرتے چلے جاتے ہیں، وہ مکان بناتے چلے جاتے ہیں.مگر کبھی ان کو خیال تک نہیں آتا کہ ہم ان بچوں کی ایسی تربیت کریں جن سے ان کی زندگی حقیقی زندگی کہلا سکے، کبھی ان کو خیال نہیں آتا کہ ہم مکان بنا ئیں تو اس لئے کہ ان میں خدا کا نام لیا جائے.آخر بچوں اور مکانوں کا حقیقی مدعا کیا ہے؟ وہی بچے انسان کیلئے برکت کا موجب ہو سکتے ہیں جن کا خدا سے تعلق ہو اور وہی مکان انسان کیلئے برکت کا موجب ہو سکتے ہیں جن میں خدا کا نام لیا جا تا ہومگر یہ دونوں چیزیں ایسی ہیں جن کی طرف کوئی توجہ نہیں کی جاتی.

Page 461

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۳۸ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں دنوں کے بعد دن، ہفتوں کے بعد ہفتے اور سالوں کے بعد سال گزرتے چلے جاتے ہیں یہاں تک کہ ایک دن موت کا فرشتہ آجاتا اور انسان خالی ہاتھ اللہ تعالیٰ کے پاس چلا جاتا ہے.مرنے والوں میں دونوں قسم کے لوگ ہوتے ہیں.وہ لوگ بھی جو اللہ تعالیٰ کے پیارے ہوتے ہیں اور وہ لوگ بھی جو اللہ تعالیٰ سے دور ہوتے ہیں.قرآن کریم میں آتا ہے کہ بعض لوگ جب مرنے لگتے ہیں تو فرشتے ان کے پاس آتے ہیں اور کہتے ہیں لاؤ اپنی جانیں ہمارے سپر د کرو تا کہ ہم تمہیں دوزخ میں داخل کریں اور بعض لوگ جب مرنے لگتے ہیں تو فرشتے انہیں کہتے ہیں تمہیں بشارت ہو کہ تمہارا پیدا کرنے والا خدا تمہیں سلام بھیجتا ہے اور اس نے اپنی جنت کے دروازے تمہارے لئے کھول دیئے ہیں.غرض موت ایک قطعی اور یقینی چیز ہے.اس کا تعلق عقیدہ سے نہیں کہ کہا جا سکے کہ فلاں کے عقیدہ میں موت قطعی ہے اور فلاں کے عقیدہ میں موت قطعی نہیں سب لوگ موت کے قائل ہیں اور پھر جو لوگ مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں وہ اس بات کے بھی قائل ہیں کہ مرنے کے بعد انسان کو ایک نئی زندگی حاصل ہو گی اور وہ اپنے اپنے اعمال کے مطابق اللہ تعالیٰ سے انعام یا سزا پائیں گے.عیسائیوں کا بھی عقیدہ ہے ہندوؤں کا بھی یہی عقیدہ ہے اور مسلمانوں کا بھی یہی عقیدہ ہے مگر میری مخاطب اس وقت احمدی عورتیں ہیں.گو مجھے معلوم ہوا ہے کہ کچھ دوسری خواتین بھی اس جلسہ میں تشریف لائی ہوئی ہیں لیکن بہر حال وہ بھی مسلمان ہیں اور ان کے اور ہمارے عقائد جہاں تک اسلامی اصول کا سوال ہے ایک ہی ہیں.وہ بھی قرآن کریم پر ایمان رکھتی ہیں اور ہم بھی قرآن کریم پر ایمان رکھتے ہیں اور قرآن کریم اس بات پر زور دیتا ہے کہ انسان کی اصل زندگی وہ ہے جو موت کے بعد شروع ہو گی.یہ زندگی صرف تیاری کے لئے ہے اور ایسی ہی ہے جیسے بچے کو سکول میں بھیجا جاتا ہے.کوئی بچہ سکول میں اس لئے داخل نہیں کیا جاتا کہ وہ ساری عمر سکول میں ہی رہے گا یا سکول سے فارغ ہونے کے بعد وہ کوئی کام نہیں کرے گا.ہر بچہ سکول میں اس لئے داخل کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی آئندہ زندگی کے لئے تیاری کرے اور آنے والے دور میں وہ ایک کامیاب جرنیل ثابت ہو.اسی طرح اگر مرنے کے بعد زندگی کوئی حقیقت رکھتی ہو تو ہمیں اپنے آپ کو مجبور کرنا چاہئے کہ ہم اس زندگی کو ایسا ہی سمجھیں جیسے سکول

Page 462

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۳۹ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں کی زندگی ہوتی ہے اور یقین رکھیں کہ ہماری زندگی کا اصل دور اُس وقت شروع ہو گا جب ہم مر جائیں گے.جیسے سکول میں تعلیم حاصل کرنے والے لڑکے کے متعلق یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس کی اصل زندگی اس وقت شروع ہو گی جب وہ تعلیم سے فارغ ہو جائے گا.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ اور کون انسان خدا تعالیٰ کا مقرب ہو سکتا ہے اور آپ کے سوا اور کون ہے جس نے اپنے عمل سے یہ ثابت کر دیا ہو کہ وہ خدا کے لئے اپنی ہر چیز اور اپنے ہر جذ بہ کو قربان کرنے کیلئے تیار ہے.مگر باوجود اس کے ہم دیکھتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اس دن کے لئے اتنی تیاری کرتے تھے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایسی حالت میں جب کہ آپ بوڑھے ہو چکے تھے اور ساٹھ سال سے زیادہ عمر تھی رات کو نماز کے لئے اُٹھتے تو اتنی اتنی دیر اللہ تعالیٰ کے حضور کھڑے رہتے کہ آپ کے پاؤں سوج جاتے.حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ مجھے یہ دیکھ کر رحم آتا.آخر ایک دن تنگ آکر میں نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! آپ اپنی جان کو اتنا دکھ میں کیوں ڈالتے ہیں.آپ نماز میں کھڑے ہوتے اور عبادت کرتے ہیں تو اتنی اتنی دیر کھڑے رہتے ہیں کہ آپ کے پاؤں سُوج جاتے ہیں اور آپ پر ضعف طاری ہو جاتا ہے.کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کے اگلے پچھلے گنا ہوں کو معاف نہیں کر دیا ؟ اور کیا خدا تعالیٰ نے آپ کو الہام کے ذریعہ نہیں کہہ دیا کہ میں تجھ پر راضی ہوں؟ حضرت عائشہ فرماتی ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جواب میں کہا، عائشہ! ٹھیک ہے خدا نے مجھ پر بڑے بڑے فضل نازل کئے ہیں.یہ بھی ٹھیک ہے کہ خدا نے میرے تمام قسم کے کاموں میں برکتیں رکھی ہیں.مگر اے عائشہ ! جب خدا نے مجھ پر اتنا بڑا افضل نازل کیا ہے تو کیا میرا فرض نہیں کہ میں شکر گزار بندہ بنوں.عربی کے الفاظ یہ ہیں.الا اكُونَ عَبْدًا شَكُوراً سے اے عائشہ! کیا خدا کا ہی کام ہے کہ وہ حسن بنے بندے کا کام نہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرے؟ اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جیسے انسان بھی باوجود ان تمام قربانیوں کے جو آپ نے کیں، باوجود جذبات محبت کی اس فراوانی کے جو آپ خدا تعالیٰ کے متعلق رکھتے تھے پھر بھی اس بات کے محتاج تھے کہ راتوں کو اُٹھ کر اللہ تعالیٰ کے حضور اتنی اتنی دیر کھڑے رہتے کہ آپ کے پاؤں سُوج جاتے ، دن کو عبادت کرتے اور اپنی زندگی کو زیادہ سے

Page 463

انوار العلوم جلد ۱۹ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں زیادہ خدا تعالیٰ سے ملنے کے قابل بناتے تو اور کون انسان ہے جو اپنے آپ کو ان ذمہ داریوں سے مستغنی قرار دے سکے.میں آپ خواتین سے ہی پوچھتا ہوں کہ کیا آپ اپنی زندگی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے مطابق بسر کر رہی ہیں؟ کیا آپ کہہ سکتی ہیں کہ آپ کی زندگی کے ایام زیادہ تر اُس اُخروی زندگی کی درستی کے لئے خرچ ہوتے ہیں جو حقیقی زندگی ہے؟ یا زیادہ تر ان کا موں کے لئے خرچ ہوتے ہیں جو دنیا کے کام ہیں؟ اسلام ان مذاہب میں سے نہیں جو رہبانیت سکھاتا ہو.قرآن کریم میں صاف طور پر لکھا ہے کہ رہبانیت کا اسلام میں حکم نہیں بلکہ عیسائی اور ہندو جن میں رہبانیت کی تعلیم پائی جاتی ہے ان کے متعلق بھی کہتا ہے کہ ہم نے انہیں رہبانیت کا حکم نہیں دیا تھا ، انہوں نے اپنے طور پر اس کو شروع کر دیا کہ بہر حال اسلام ان مذاہب میں سے ہے جو کہتے ہیں کہ بے شک دنیا کے کام کرو.اسلام اس بات سے نہیں روکتا کہ جن کو ضرورت ہو وہ نوکریاں کریں ، اسلام اس بات سے روکتا نہیں کہ جن کو ضرورت ہو وہ تو تجارتیں کریں، اسلام اس بات سے روکتا نہیں کہ جن کو ضرورت ہو وہ صنعت و حرفت کریں، اسلام اس بات کا بھی حکم نہیں دیتا کہ عورت گھر کے کام کاج نہ کرے مگر وہ یہ ضرور کہتا ہے کہ ہر چیز کو اُس کا درجہ دو.جس طرح ایک عورت بچہ کی پرورش کے وقت اس سے مستغنی نہیں ہو جاتی کہ وہ اور کوئی کام کرے.مثلاً اگر غریب ہے تو وہ کھانا تیار کرنے سے آزاد نہیں ہو جائے گی یا اگر آسودہ حال ہے تو وہ کھانا تیار کروانے سے آزاد نہیں ہو جائے گی یا بچے کی پرورش کی وجہ سے وہ ان ضرورتوں سے غافل نہیں ہو جائے گی جو اپنے رشتہ داروں سے میل جول اور اپنی سہیلیوں سے تعلقات رکھنے کے لحاظ سے اُس پر عائد ہوتی ہیں.اسی طرح اسلام یہ نہیں کہتا کہ تم اپنی زندگیوں کو بالکل نمازوں میں لگا دو.اسلام یہ نہیں کہتا کہ تم دنیا کی تمام ذمہ داریوں کو بھول جاؤ.اسلام نہ صرف ان کاموں کی اجازت دیتا ہے بلکہ ان کی اہمیت پر زور دیتا ہے اور اتنا زور دیتا ہے کہ حضرت عائشہ نے ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! میرے پاس آج ایک غریب بدوی عورت آئی جس کے ساتھ اُس کی دو لڑکیاں تھیں.وہ میرے پاس آکر بیٹھ گئی.ایک لڑکی کو اُس نے اپنی دائیں طرف اور دوسری کو اپنی بائیں طرف بٹھا لیا اور مجھے کہا کہ کچھ کھانے کو ہے تو دو.

Page 464

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۴۱ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں يَا رَسُولَ الله !ہمارے گھر میں اس وقت کچھ بھی نہیں تھا لیکن میں تلاش کرنے کے لئے اُٹھی تو مجھے ایک کھجور مل گئی.میں نے وہی کھجور اُٹھا کر اُسے دے دی.يَا رَسُولَ الله ! عورت نے کھجور اپنے منہ میں ڈال لی اور میں نے سمجھا کہ وہ خود کھانے لگی ہے.مگر اس نے وہ کھجور خود نہیں کھائی بلکہ دانتوں سے اُس کے دوٹکڑے کر کے ایک ٹکڑہ اُس نے اپنی اُس لڑکی کو دے دیا جو دائیں طرف بیٹھی ہوئی تھی اور دوسرا ٹکڑہ اُس نے اُس لڑکی کو دے دیا جو بائیں طرف بیٹھی تھی.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات سنی تو فرمایا.عائشہ! خدا نے مجھے بتایا ہے کہ جس شخص کے ہاں دولڑ کیاں ہوں اور وہ ان کی اچھی تربیت کرے تو اپنی لڑکیوں سے محبت رکھنے اور اُن کی نیک تربیت کرنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اپنی جنت اس کے لئے واجب کر دیتا ہے.تو دیکھو بچوں کا پالنا جوعورت کے جذبات کی چیز ہے وہ بھی ایک ثواب کی چیز بن گیا.بچوں کو کوئی ماں مذہبی احکام کی وجہ سے نہیں پالتی.اگر کوئی عورت دہر یہ ہو تو تب بھی وہ اپنے بچوں کو پالتی ہے اور اگر فاسقہ فاجرہ ہو تو تب بھی وہ اپنے بچوں کو پالتی ہے.مگر یہ جو طبعی جذبہ ہے اس کے متعلق بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اگر خدا تعالیٰ کی رضا اور اس کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کوئی عورت اپنی لڑکیوں کو پالتی اور انہیں ایک شریف شہری بنا دیتی ہے تو وہ جنت کی مستحق ہو جاتی ہے.غرض دنیوی کاموں سے خدا تعالیٰ روکتا نہیں مگر جس چیز کا وہ حکم دیتا ہے وہ یہ ہے کہ ان کاموں میں سے کچھ وقت نکال کر ہم خدا تعالیٰ کی عبادت اور اُس کی رضا کے کاموں میں صرف کیا کریں.مثلاً سب سے مقدم چیز پانچ وقت کی نماز ہے جو اسلام نے مقرر کی ہے.اس زمانہ میں سارے مرد بھی نمازیں نہیں پڑھتے عورتوں کی حالت تو اس سے بھی گری ہوتی ہے.بعض سمجھتی ہیں کہ سال میں اگر چند نمازیں بھی ان کو ادا کرنے کا موقع مل جائے تو ان کی بخشش کے لئے کافی ہے.بعض نے یہ ایک نیا مسئلہ ایجاد کر لیا ہے کہ جمعۃ الوداع ادا کرنے کا اگر کسی کو موقع مل جائے تو اس کی سارے سال کی نمازیں پوری ہو جاتی ہیں.بعض اس قسم کے وساوس میں مبتلا ہوتی ہیں کہ جب ہم نے پیر کی بیعت کر لی ہے تو قیامت کے دن وہی پیر ہمارا سارا بوجھ اٹھا لے گا ہم ہر قسم کے محاسبہ سے بچ جائیں گی.

Page 465

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۴۲ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں ہماری جماعت کے خلیفہ اول کی بہن ایک پیر کی مرید تھیں.ایک دفعہ بہن ملنے آئیں تو حضرت خلیفہ اول نے ان سے کہا کہ بہن! تم نمازوں میں بہت سست ہو ، آخر تمہارا کیا بنے گا ؟ اس نے کہا میں نے جس پیر کی بیعت کی ہوئی ہے وہ کہتے ہیں کہ اب چونکہ تم نے میری بیعت کر لی ہے اس لئے تمہارا ذمہ دار میں ہوں تمہیں کسی قسم کا فکر کرنے کی ضرورت نہیں.حضرت خلیفہ اول نے اپنی بہن سے کہا بہن ! اپنے پیر سے پوچھنا کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ نے ہم سے پوچھا تو کیا جواب دیں گے؟ اس نے کہا اچھا اب میں اپنے پیر سے ملنے گئی تو اُن سے یہ بات ضرور دریافت کروں گی.چنانچہ کچھ مدت کے بعد وہ پھر آپ سے ملنے آئی تو آپ نے اس سے پوچھا کہ اپنے پیر سے تم نے وہ بات دریافت کی تھی ؟ اُس نے بتایا کہ ہاں میں نے دریافت کی تھی.پھر اس نے سنایا کہ جب میں نے یہ بات دریافت کی کہ تو پہلے تو اُس نے کہا کہ معلوم ہوتا ہے یہ شرارت تجھے نورالدین نے سکھائی ہے مگر یا درکھو تمہیں کسی فکر کی ضرورت نہیں.جب تم سے خدا سوال کرے گا تو میں کھڑا ہو کر کہہ دوں گا اس کا میں ذمہ دار ہوں ، اس پر تم فوراً جنت میں چلی جانا.میں نے کہا پیر صاحب! آپ کی باری آئی تو آپ کیا جواب دیں گے؟ اس پر کہنے لگے جب مجھ سے خدا پوچھے گا اور کہے گا کہ آؤ اور حساب دو تو میں جلال سے جواب دوں گا کہ کیا امام حسین کی کربلا میں قربانی کافی نہیں تھی کہ اب ہمیں بھی دق کیا جاتا ہے؟ اس پر فرشتے میرا راستہ بھی چھوڑ دیں گے اور میں بھی جنت میں چلا جاؤں گا.غرض مختلف قسم کے بہانے لوگوں نے ایجاد کر لئے ہیں تا کہ شریعت کی پابندیوں سے آزاد ہو جائیں.آخر کونسی دُنیوی ذمہ داریاں تھیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ دنیا کے تمام کاموں سے قریباً فارغ ہو کر دین کے کاموں میں ہر وقت مشغول رہتے تھے.وہ زمیندار تھے مگر بہت کم زمینداری کرتے تھے ، وہ تاجر تھے مگر بہت کم تجارت کرتے تھے.سال میں چار پانچ لڑائیاں انہیں لڑنی پڑتی تھیں اور ایک ایک لڑائی کے لئے بعض دفعہ پندرہ پندرہ ہیں ہیں دن سفر کرنا پڑتا تھا.آخر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل کر دشمن سے جنگ کرنے والے صحابہ کون تھے ؟ وہی تاجر اور وہی زمیندار تھے جن کی معاش کا در وامدار ہی تجارت اور زمینداری پر تھا مگر باوجود اس کے جب بھی خدا کی طرف سے آواز آتی تو وہ فوراً اپنے تمام

Page 466

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۴۳ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں کاموں کو چھوڑ کر جہاد کے لئے روانہ ہو جاتے.جہاد پر ان کو جتنا وقت صرف کرنا پڑتا تھا اُس کا اندازہ اس سے ہو سکتا ہے کہ سال میں ان کو چار پانچ لڑائیاں لڑنی پڑتی تھیں اور ہر لڑائی پر سفر سمیت دو تین ہفتہ یا اس سے بھی زیادہ وقت لگ جاتا.اس سے تم سمجھ سکتی ہو کہ دنیا کے کاموں کے لئے ان کے پاس کتنا وقت بچتا تھا مگر باوجود اس کے کہ دنیا کی ذمہ داریاں ان پر بھی تھیں، ان کے بھی اہل وعیال تھے ، اُن کی بھی بیویاں اور بچے تھے اور باوجود اس کے ان کا بہت سا وقت جبری طور پر لے لیا جاتا تھا پھر بھی وہ نماز روزہ کی پابندی میں لگے رہتے تھے.مگر اور لوگ خواہ کچھ کریں میں احمدی خواتین سے کہتا ہوں کہ تم نے نئے سرے سے یہ عہد کیا ہے کہ ہم اسلام کو دوبارہ زندہ کریں گی.اگر یہ عہد مؤمنانہ ہے منافقانہ نہیں تو تمہیں اس عہد کے مطابق اپنی ساری زندگی ڈھالنی پڑے گی.اسلام پہلے ہی دشمنوں کی نگاہ میں زیر الزام ہے، اسلام پہلے ہی دشمنوں کے تیروں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے، اسلام پہلے ہی ہزاروں قسم کے مطاعن اور اعتراضات کا ہدف بنا ہوا ہے ، اگر تم نے بھی کمزوری دکھائی تو تم اسلام کو اور زیادہ بد نام کرنے والی بنو گی.اگر تم واقعہ میں اسلامی تعلیم پر عمل نہیں کر سکتیں تو بجائے اس کے کہ تم اسلام کے لئے بدنامی کا موجب بنو تمہارے لئے بہتر ہے کہ تم اس سلسلہ کو چھوڑ دو لیکن اگر واقعہ میں تمہیں یقین پیدا ہو چکا ہے کہ یہ سلسلہ سچا ہے اور تم رسمی طور پر نہیں بلکہ حقیقی طور پر سمجھتی ہو کہ خدا تعالیٰ کی بھیجی ہوئی صداقت کو تم نے دیکھ لیا ہے اور سمجھ لیا ہے اور اس پر ایمان رکھنا تمہاری نجات کے لئے ضروری ہے تو تمہارا فرض ہے کہ تم سلسلہ کی بدنامی کا موجب نہ بنو، بلکہ اپنے ایمان اور اپنے عمل اور اپنی قربانیوں اور اپنی للہیت کے ثبوت کے ساتھ اسلامی زندگی کا وہ نمونہ پیش کرو جس کو دیکھ کر ہر شخص اس حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو جائے کہ اس کا روباری زمانہ میں بھی جب دین پر دنیا کو مقدم کیا جا رہا ہے، اسلام پر عمل کیا جا سکتا ہے اور اس کا کوئی حکم ایسا نہیں جو انسان کے لئے بوجھ کا رنگ رکھتا ہو.مجھے تعجب آتا ہے بعض ہندوستانی احمدیوں پر کہ انہیں سالہا سال اس سلسلہ میں شامل ہونے پر گزر گئے مگر ابھی تک وہ دینی احکام پر عمل کرنے میں سستی سے کام لیتے ہیں اور ان کی روحانیت پر ایک جمود کی سی کیفیت طاری ہے.اس کے مقابلہ میں بعض یورپین احمدی ایسے ہیں

Page 467

انوار العلوم جلد ۱۹ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں جنہیں اس سلسلہ میں شامل ہوئے گوا بھی تھوڑا عرصہ ہی ہوا ہے مگر اس جوش اور اس اخلاص کے ساتھ اسلامی احکام پر عمل پیرا ہیں کہ ان کو دیکھ کر انتہائی مسرت حاصل ہوتی ہے حالانکہ ہندوستانی احمدی اس ماحول میں نہیں رہتا جس ماحول میں ایک یورپین احمدی رہتا ہے.مگر با وجود اس کے کہ وہ ایک ایسے ماحول میں رہتا ہے جو دینی روح سے کوسوں دور ہے پھر بھی وہ اسلامی حکم پر عمل کرنے میں مسابقت کی روح اپنے اندر رکھتا ہے.گزشتہ جنگ میں بشیر آرچرڈ ایک انگریز احمدی ہوئے.پہلے پہل جب وہ قادیان مجھ سے ملنے کے لئے آئے تو اُس وقت اُن کے خیالات اس قسم کے تھے کہ ” میں ایک نیا مذہب نکالوں گا.انہوں نے بتایا کہ میں نے اسلام کا بھی مطالعہ کیا ہے اور مجھے اس میں کئی اچھی باتیں نظر آئی ہیں اور میں نے ہندو مذہب کو دیکھا تو مجھے اس میں بھی کئی اچھی باتیں نظر آئی ہیں.میں چاہتا ہوں کہ ایک ایسا طریق نکالوں جس میں تمام اچھی باتوں کو جمع کیا جائے.میں انہیں سمجھاتا رہا مگر وہ یہی کہتے رہے کہ میری تسلی نہیں ہوئی.جب وہ یہاں سے چلے گئے تو کچھ عرصہ کے بعد مجھے ان کا خط ملا جس میں لکھا تھا کہ میں اسلام قبول کرتا ہوں.مجھے حیرت ہوئی کہ یہ کیا بات ہے ، وہ تو کسی مذہب پر خوش نہ تھے.بعد میں وہ مجھ سے ملنے کے لئے آئے تو انہوں نے تمام واقعات سنائے اور بتایا کہ یہاں رہ کر مجھے احساس نہیں ہوا کہ میں کس فضا میں اپنے دن گزارتا ہوں مگر جب یہاں سے گیا اور امرتسر پہنچا تو چونکہ قادیان میں سات آٹھ دن میں نے شراب نہیں پی تھی اس لئے مجھے شراب پینے کا شوق تھا.وہاں بعض اور انگریز دوستوں کے ساتھ میں کھانے کے کمرہ میں گیا.انہوں نے بھی شراب کا آرڈر دیا اور میں نے بھی شراب کا آرڈر دیا مگر پھر مجھے خیال آیا کہ سات آٹھ دن میں نے شراب نہیں پی تو مجھے کچھ نہیں ہوا اگر کچھ دن اور بھی شراب چھوڑ کر دیکھوں تو کیا حرج ہے.چنانچہ میں نے شراب کا آرڈر منسوخ کر دیا.یہ پہلی تبدیلی تھی جو میرے اندر واقع ہوئی.اس کے بعد بھی میں برابر شراب سے بچتا رہا.فوج میں گیا تو وہاں میرے انگریز دوستوں نے مجھ سے تمسخر شروع کر دیا اور کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ تم کب تک شراب نہیں پیو گے.اس سے میں اور زیادہ پختہ ہو گیا اور آخر رفتہ رفتہ میری ایسی حالت ہوگئی کہ مجھے شراب کی حاجت ہی محسوس نہیں ہوتی تھی.اس کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ یہ محض قادیان

Page 468

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۴۵ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں جانے کی برکت ہے کہ شراب کی عادت جاتی رہی.پھر میں نے زیادہ سنجیدگی سے اسلام اور احمدیت کا مطالعہ کیا تو حقیقت مجھ پر کھل گئی اور میں نے اسلام قبول کر لیا.وہاں سے ان کی را ولپنڈی تبدیلی ہوگئی وہاں بھی انگریز اُن کو برا بر تنگ کرتے اور قسم قسم کی تدابیر سے ان کو اپنی طرف مائل کرنے کی کوشش کرتے مگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ اسلام پر زیادہ سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ قائم ہوتے چلے گئے نمازیں انہوں نے باقاعدگی کے ساتھ شروع کر دیں اور داڑھی بھی رکھ لی.اس پر انگریز انہیں اور زیادہ تنگ کرتے ، کبھی نماز پر تمسخر شروع کر دیتے یا کبھی داڑھی پر اعتراض کرتے کبھی کھانے پر جھگڑا شروع کر دیتے.آخر انہوں نے ملا زمت چھوڑ دی اور اپنی زندگی اسلام کے لئے وقف کر دی.اب وہ انگلستان میں اسلام کی تبلیغ کر رہے ہیں اور محض روٹی کپڑا اُن کو دیا جاتا ہے.اس شخص کی حالت یہ ہے کہ یہ با قاعدہ تہجد پڑھتا ہے.نمازیں باجماعت ادا کرتا ہے.لمبی لمبی دعائیں کرتا ہے منہ پر داڑھی رکھتا ہے اور اس کی شکل دیکھ کر سوائے چہرہ کے رنگ کے کوئی شخص نہیں کہہ سکتا کہ یہ انگریز ہے بلکہ ہر شخص یہی سمجھتا ہے کہ یہ بہت پرانا مسلمان ہے.اگر یورپ کا رہنے والا ایک شخص اپنے اندر اتنا تغیر پیدا کر سکتا ہے کہ وہ نمازوں کا پابند ہو جاتا ہے، تہجد ادا کرتا ہے اور تمام شعائر اسلامی کو خوشی کے ساتھ اختیار کرتا ہے تو ہندوستان یا کسی اور ملک کا رہنے والا کیوں ان باتوں پر عمل نہیں کر سکتا.یورپین زندگی ایسی ہے جس میں چاروں طرف مادیت کا غلبہ ہے.اگر ایسے ماحول میں رہتے ہوئے یورپ کے لوگ اپنے اندر تبدیلی پیدا کر سکتے ہیں تو ہندوستان کی عورتیں اپنے اندر کیوں تبدیلی پیدا نہیں کر سکتیں یا ہندوستان کے مرد اپنے اندر کیوں تبدیلی پیدا نہیں کر سکتے ؟ میرے نزدیک یہ غفلت محض ارادہ کی کمی کی وجہ سے ہے اور اس وجہ سے ہے کہ وہ اپنی موت کو بھول جاتے ہیں.حقیقت یہ ہے کہ اکثر انسان یہ سمجھتے ہیں کہ مرنے کے بعد کوئی زندگی نہیں یا وہ اس غلط فہمی میں مبتلا ہوتے ہیں کہ جب ہم نے اپنی زبان سے اسلام قبول کر لیا اور ہم نے کہہ دیا کہ ہم محمد رسول اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے ہیں تو نَعُوذُ بِاللهِ ہم نے بڑا بھاری احسان محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کر دیا ہے اور اب جنت ہمارے لئے واجب ہو چکی ہے.اس قسم کے بہانے

Page 469

انوار العلوم جلد ۱۹ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں ہیں جن کی آڑ میں وہ اسلامی احکام پر عمل کرنے سے گریز کرتے ہیں مگر میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ ان بہانوں کا کوئی فائدہ نہیں سچا انسان وہی ہوتا ہے جو اپنے قول کا پاس کرتا ہے.جب ایک مرد اور ایک عورت کہتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں تو یہ لازمی بات ہے کہ وہ اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ جو کچھ قرآن مجید حکم دے گا ہم اُسے مانیں گے اور جن باتوں سے قرآن رو کے گا ان سے رکیں گے.یہ عہد ہے جو ہر مسلمان کرتا ہے مگر کتنے ہیں جو اس عہد کے مطابق عمل کرتے ہیں.کیا دنیا میں کوئی بھی ملازم ایسا ہو سکتا ہے جو اپنے عہد کی خلاف ورزی کرے اور پھر اس کا آقا اور مالک اس سے خوش رہے.ایک چھوٹے سے چھوٹا نقص بھی اگر آقا دیکھ لیتا ہے تو وہ ملازم کو سخت تنبیہہ کرتا ہے پھر مسلمان یہ کس طرح امید کرتے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے احکام کی خلاف ورزی بھی کرتے رہیں اور اسکی ناراضگی سے بھی بچے رہیں.ایک مشہور تاریخی واقعہ مجھے یاد آ گیا.حضرت جنید بغدادی کے ایک شاگر د تھے جو عالم اسلامی میں خود بھی بہت بڑی شہرت کے مالک ہیں.وہ ایک بڑے خاندان کے فرد اور حکومت وقت کی طرف سے ایک صوبہ کے گورنر مقرر تھے مگر سخت ظالم اور سفاک انسان تھے.اتنے ظالم کہ سارا علاقہ اُن کے ظلموں سے چلا اٹھا.ایک دفعہ وہ بادشاہ کے دربار میں حاضر تھے کہ ایک جرنیل بادشاہ کے سامنے پیش ہوا.اُن دنوں ایران کی مہم درپیش تھی اور بغدادی لشکر کو فتح حاصل ہوئی تھی.بادشاہ نے اُس جرنیل کو عزت افزائی کے لئے بلوایا تا کہ ایک ایسا ملک جو سالہا سال تک حکومت کے لئے کا نا بنا رہا تھا اس کے فتح کرنے پر اُسے خلعت دے اور انعام سے سرفراز کرے.جب جرنیل بادشاہ کے سامنے پیش ہوا تو بد قسمتی سے وہ رومال لانا بھول گیا.اُس روز اُسے نزلہ کی شکایت تھی.عین اُس وقت جب بادشاہ نے اُسے خلعت پیش کیا اور وہ خلعت پہن کر بادشاہ کے سلام کے لئے آگے بڑھا اُسے چھینک آئی اور ناک میں سے فضلہ بہہ پڑا.اُس نے جیب ٹولی تو پتہ لگا کہ رومال نہیں.اس پر اُس نے آنکھ بچا کر اُس خلعت کے دامن سے ہی اپنا ناک پونچھ لیا.بدقسمتی سے بادشاہ کی نظر اس پر جا پڑی جو نبی اُس نے دیکھا کہ جرنیل نے اُس کی عطا کر دہ خلعت سے ناک پونچھا ہے وہ آگ بگولہ ہو گیا.اس نے نہایت غصہ سے کہا کہ اس جرنیل نے ہماری خلعت کی ہتک کی ہے خلعت اُتار لو اور اسے ذلیل کر کے

Page 470

انوار العلوم جلد ۱۹ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں ہمارے دربار میں سے نکال دو.اُس وقت شبلی بھی دربار میں بیٹھے ہوئے تھے.جو نہی انہوں نے یہ بات سنی ان کی چیخیں نکل گئی.بادشاہ نے کہا کہ تم کیوں روتے ہو؟ شبلی نے کھڑے ہو کر کہا.حضور میرا استعفیٰ منظور فرما لیجئے اب میں ملازمت کے لئے تیار نہیں.بادشاہ نے انہیں بہت سمجھایا مگر انہوں نے کہا میں اب یہاں رہنا نہیں چاہتا.بادشاہ نے کہا آخر وجہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا وجہ یہ ہے کہ یہ جرنیل جو آج آپ کے سامنے پیش ہوا اس نے آپ کی بادشاہت کے استحکام کے لئے کس قدر کوششیں کیں تھیں.یہ شخص سال بھر لڑائیاں لڑتا رہا.ہر صبح جب اس کی بیوی اُٹھتی تو وہ بجھتی تھی کہ شاید آج میں بیوہ ہو جاؤں گی اور ہر شام جب وہ سوتی تو دھڑکتے ہوئے دل کے ساتھ سوتی اور خیال کرتی کہ جب میں صبح اُٹھوں گی تو شاید میری بیوگی کی خبر آجائے گی.اس کے بچے بھی ہر صبح یہی خیال کرتے تھے کہ شاید آج ہم یتیم ہو جائیں گے اور ہر شام اس خیال سے سوتے تھے کہ شاید صبح جب طلوع ہوئی تو ہمیں اطلاع ملے گی کہ آج سے تم یتیم ہو گئے ہو.اتنی بڑی قربانیوں کے بعد جب یہ شخص واپس آیا تو آپ نے اسے عزت افزائی کے طور پر کچھ کپڑے دیئے مگر ایک ایسی مرض کی وجہ سے جو اس کے اپنے اختیار میں نہ تھی اسے چھینک آئی فضلہ بہہ پڑا اور چونکہ رومال لانا اُسے یاد نہ رہا تھا اُس نے خلعت سے ہی ناک پونچھ لیا اس پر آپ کو غصہ آیا اور آپ نے اس کی اس حرکت کو اس قدرنا پسند کیا کہ اس کا خلعت اتر والیا محض اس لئے کہ اس نے خلعت کا ناجائز استعمال کیوں کیا ہے.یہ کہہ کر ان کی پھر چیچنیں نکل گئیں اور انہوں نے روتے ہوئے کہا اے بادشاہ! مجھے خدا نے ایک خلعت بخشا ہے.مجھے بھی اس نے انسانیت دی.مجھے بھی اس نے عقل دی ، مجھے بھی اس نے کان ، ناک ، آنکھیں ، منہ، زبان اور دوسرے اعضاء دیئے.اس جرنیل کو تو یہ خلعت اتنی بڑی خدمت کے بعد ملا تھا مگر مجھے اللہ تعالیٰ نے بغیر کسی خدمت اور بغیر کسی قربانی کے یہ خلعت دیا.پھر اس نے تو صرف ناک پونچھا تھا میں نے تو اس خلعت کو اتنا خراب کیا ہے وہ اب پہچانا تک نہیں جاتا اس لئے میں حیران ہوں کہ جب میں اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش ہوں گا تو میرے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا.میں اب حقیقت کو سمجھ چکا ہوں میں ملازمت کرنے کے لئے تیار نہیں، میرا استعفے منظور فرما لیا جائے.اس کے بعد خیلی مختلف بزرگوں کے پاس گئے اور کہا کہ میں تو بہ کرنا چاہتا ہوں مگر وہ اپنے

Page 471

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۴۸ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں مظالم میں اتنے مشہور تھے کہ ہر شخص جس کے پاس وہ جاتے وہ انہیں کہتا کہ تمہارے جیسے آدمی کی تو بہ کہاں قبول ہو سکتی ہے.آخر وہ حضرت جنید بغدادی کے پاس گئے جو صوفیاء کے آباء سمجھے جاتے ہیں اور ان سے کہا کہ میں آپکی خدمت میں اس لئے حاضر ہوا ہوں کہ میں تو بہ کرنا چاہتا ہوں.انہوں نے کہا ہاں تو بہ کا راستہ ہر ایک کے لئے کھلا ہے مگر ایک شرط تمہیں ماننی پڑے گی تا کہ پتہ لگے تم سچے دل سے تو بہ کر رہے ہو یا صرف ظاہری طور پر.انہوں نے کہا کہ آپ شرط بیان کریں مجھے اس کے تسلیم کرنے میں کوئی عذر نہیں ہوگا.انہوں نے کہا شرط یہ ہے کہ تم جس جگہ گورنر رہے ہو وہاں جاؤ اور ایک ایک دروازہ پر دستک دے کر کہو کہ میں اپنے مظالم کی تم سے معافی مانگتا ہوں تاکہ پتہ لگے کہ تم تا ئبانہ زندگی بسر کرنا چاہتے ہو.شبلی نے کہا بیشک مجھے منظور ہے چنانچہ وہ گئے اور جس جگہ وہ گورنر رہے تھے اس جگہ کے ادنی سے لے کر اعلیٰ تک تمام لوگوں سے یہاں تک کہ غلاموں اور چوہڑوں اور چماروں تک سے بھی انہوں نے معافی مانگی.ہر ایک کے دروازہ پر دستک دیتے اور کہتے میں تم سے عاجزانہ معافی مانگتا ہوں میں نے بڑے بڑے ظلم کئے ہیں مگر اب میرے پاس کوئی ذریعہ نہیں جس سے میں ان مظالم کا ازالہ کرسکوں.میں عاجزی اور لجاجت سے معافی مانگتا ہوں اور اپنے قصوروں پر سخت نادم اور شرمندہ ہوں.جب وہ ایک ایک شخص سے معافی مانگ کر واپس گئے تب حضرت جنید بغدادی نے ان کی بیعت قبول کی اور پھر انہوں نے اتنی ترقی کی کہ خود بھی ایک بہت بڑے پایہ کے بزرگ بن گئے.تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو خلعت ہمیں عطا کیا گیا ہے ہمیں اس کے متعلق ہمیشہ یہ مد نظر رکھنا چاہئے کہ جب ہم خدا تعالیٰ کے سامنے پیش ہوئے تو ہمیں اس کے متعلق جواب دینا پڑے گا.آخر دو باتوں میں سے ایک بات ضرور ہے یا تو اسلام سچا ہے یا جھوٹا.اگر اسلام سچا مذہب ہے اور اگر مرنے کے بعد ایک زندگی ہمیں ضرور حاصل ہوگی اور اگر یہ سچ ہے کہ مؤمنوں کو جنات عدن عطا کئے جائیں گے تو پچاس ساٹھ سالہ دنیوی زندگی کے لئے جو شخص کوشش کرتا ہے کیا وجہ ہے کہ اگر اسے مرنے کے بعد کی زندگی پر بھی ایسا ہی یقین ہے تو اس کے لئے دُنیوی زندگی سے ہزاروں گنے زیادہ کوشش نہیں کرتا.اگلی زندگی کو اچھا بنانے کے لئے اگر یہاں کسی کو

Page 472

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۴۹ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں تکلیف بھی برداشت کرنی پڑے تو اگلی زندگی کے مقابلہ میں اس دنیا کی زندگی کی حقیقت ہی کیا ہے.وہ ایک نہ ختم ہونے والی زندگی ہے اور یہ زندگی زیادہ سے زیادہ پچاس ساٹھ یا ستر اسی سال تک چلی جاتی ہے.یہ زندگی تو اس کے مقابلہ میں اتنی بھی حقیقت نہیں رکھتی جتنی پچاس ساٹھ سالہ زندگی کے مقابلہ میں ایک منٹ کی حیثیت ہوتی ہے.کیا دنیا میں کوئی بھی انسان ایک منٹ کی تکلیف پر گھبراتا ہے.بالخصوص ایسی حالت میں جب اسے یقین ہو کہ ایک منٹ کے بعد مجھے ساری عمر اور کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی.پھر وہ انسان کیسا انسان ہے جو اس دنیا کی تکالیف کو اہمیت دیتا اور اگلے جہان کی زندگی کو نظر انداز کر دیتا ہے..حقیقت یہ ہے کہ قرآن کریم پر غور نہ کرنے کی وجہ سے مسلمانوں کو مرنے کے بعد حاصل ہونے والی زندگی پر پورا یقین نہیں ہوتا.وہ منہ سے اس زندگی کو تسلیم کرتے ہیں مگر ان کا عمل بتا رہا ہوتا ہے کہ وہ اس زندگی پر قطعاً ایمان نہیں رکھتے اسی لئے ان کی نگاہ میں اعمال بالکل حقیر ہوتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ موقع مل گیا تو عمل کر لیا اور نہ خدا بڑا معاف کرنے والا ہے وہ ہمارے قصوروں کو ضرور معاف کر دیگا.اسمیں کوئی شبہ نہیں کہ ہمارا خدا معاف کرنے والا ہے مگر ہمارا خدا ایمان برباد کرنے والا نہیں.یہ ایمان بر باد کرنے والی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احکام پر تو عمل نہ کیا جائے اور اسکے عفو پر یقین رکھا جائے.اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بالصراحت فرمایا ہے کہ مؤمنوں کو مرنے کے بعد خدا تعالیٰ کی زیارت حاصل ہوگی.مگر فرماتا ہے اس نظر کے لئے دنیا میں آنکھیں تیار ہوں گی یعنی اس دنیا کے نیک اعمال مؤمن کو ایسی بینائی بخشیں گے جس سے اسے خدا تعالیٰ نظر آ جائے گا.پس معافی کا سوال نہیں سوال ان آنکھوں کا ہے جن سے خدا نظر آتا ہے.اگر کسی کے پاس ایسی آنکھیں ہی نہیں جن سے خدا نظر آ سکے تو وہ اللہ تعالیٰ کو کس طرح دیکھے گا.اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں صاف طور پر فرماتا ہے کہ ومَن كَانَ في هذةٍ أَعْمَى فَهُوَ فِي الآخِرَةِ آغمی کے جو شخص اس دنیا میں اندھا ہوگا.اس کے یہ معنی نہیں کہ جو شخص دنیا میں ظاہری آنکھوں کے لحاظ سے نابینا ہوگا اور وہ اگلے جہان میں بھی نا بینا ہو گا.یہ تو بڑے ظلم کی بات ہے کہ اس جہان میں بھی ایک شخص کو اندھا رکھا جائے اور اگلے جہان میں بھی اُسے اندھا رکھا جائے.اس کے معنی یہی ہیں کہ جو شخص اس جہان

Page 473

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۵۰ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں میں دینی نظر پیدا نہیں کرے گا اُسے اگلے جہان میں بھی خدا کی رؤیت حاصل نہیں ہوگی اور خدا کی رؤیت اتنی اہم چیز ہے کہ اگر خدا کسی مؤمن سے یہ کہہ دے کہ میں تجھے جنت میں تو داخل کر دیتا ہوں لیکن میری رؤیت اور میرا دیدار تجھے حاصل نہیں ہوگا تو وہ ایسی جنت کو قبول کرنے کے لئے ہرگز تیار نہیں ہوگا.بلکہ ایک جنت کیا اگر دس ہزار جنت بھی کسی کو دے دی جائے مگر اللہ تعالیٰ کا دیدار اور رؤیت اسے حاصل نہ ہو تو وہ ان جنتوں میں ایک لحظہ کے لئے بھی رہنے کے لئے تیار نہیں ہو گا.اصل چیز تو محبوب کی ملاقات ہوتی ہے، اگر محبوب کی ملاقات کسی کو میسر نہ ہو تو بڑے بڑے محلات اور نرم نرم بستروں کو لے کر اُس نے کیا کرنا ہے.کیا کسی عورت سے یہ کہا جائے کہ ہم تیرے بچے کو تو قتل کر دیتے ہیں مگر تجھے رہائش کے لئے ایک عظیم الشان محل دے دیں گے تو وہ اپنے بچے کے قتل کروانے کے لئے تیار ہو جائے گی ؟ کوئی عورت اپنے بچے کے قتل پر دنیا کے سب سے بڑے محل میں بھی رہنے کے لئے تیار نہیں ہوسکتی.پھر وہ مؤمن کیسا مؤمن ہے جو کہتا ہے کہ میرا خدا خواہ مجھے نظر نہ آئے ، مجھے جنت میں داخل کر دے.میں تو سمجھتا ہوں ایسی حالت میں اسے اگر جنت کی انتہائی چوٹیوں پر بھی بٹھا دیا جائے تو وہ اس جنت پر کبھی راضی نہیں ہوگا.وہ کہے گا میرا خدا مجھے مل جائے چاہے مجھے جہنم میں پھینک دے.اس کے بعد میں آپ کو اس سورۃ کی طرف توجہ دلاتا ہوں جو ابھی میں نے پڑھی ہے.یہ ایک مختصر سی سورۃ ہے مگر وسیع مضامین پر مشتمل ہے.اللہ تعالیٰ فرماتا ہے.إنَّا اعطيتك الوتر اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم نے تجھے کو ثر عنایت کیا ہے.کوثر کے معنی ہوتے ہیں وسعت کے اور کوثر کے معنی ہوتے ہیں گرہ کے.گویا اس کے معنی بہت وسیع یا اکثر لوگوں کے ہیں.اکثریت کا لفظ جو اردو میں عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے اسی کوثر میں سے نکلا ہے.اللہ تعالیٰ فرماتا ہے.اِنا أَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَر! اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم نے تجھے وسعت عطا فرمائی ہے.فصلِ لِرَيكَ وَانْحَرُك پس تو خدا کے حضور دعائیں کر اور قربانیاں پیش کر.اِنّ شَانِئَكَ هُوَ ا لا بترا تیرا دشمن ہی ابتر رہے گا.ابتر کے معنی ہوتے ہیں جس کی نرنیہ اولاد نہ ہو.اس آیت کے معنی عام طور پر یہ سمجھے جاتے ہیں کہ کوثر ایک چشمہ ہے جو جنت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ملے گا اور

Page 474

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۵۱ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں وا نحر کے معنی یہ کئے جاتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اونٹ کی قربانیاں کر دیں اس خوشی میں کہ آپ کو جنت میں کوثر عطا ہوگا.اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حدیثوں سے پتہ چلتا ہے کہ جنت میں ایک چشمہ ہوگا جس کا نام کوثر ہوگا.اے مگر سوال یہ ہے کہ یہاں جو کوثر کا لفظ ہے اس کے یہ معنی ہو سکتے ہیں یا نہیں.ہمیشہ مضمون کے سیاق وسباق سے انسان سمجھا کرتا ہے کہ کسی لفظ کے کیا معنی ہیں.مثلاً اردو میں ٹکٹ کا لفظ بولا جاتا ہے ٹکٹ ڈاک کا بھی ہوتا ہے ریل کا بھی ہوتا ہے عدالت کا بھی ہوتا ہے اور تا گے کا بھی ہوتا ہے.گویا لفظ تو ایک ہے مگر چار مختلف معنوں پر استعمال ہوتا ہے اگر ڈاکخانہ کے سامنے کھڑے ہو کر کوئی شخص کہے کہ مجھے ایک آنے کا ٹکٹ دے دو اور کلرک اُسے پلیٹ فارم کا ٹکٹ دے دے تو تم اُسے کیسا نا معقول انسان سمجھو گے.یا ریلوے اسٹیشن پر جا کر کوئی شخص ٹکٹ مانگے اور کلرک اسے لفافوں پر لگانے والا ٹکٹ دیدے تو ہر شخص اُسے احمق قرار دے گا.یا تم بساطی کی دُکان پر جاتی ہو اور کہتی ہو کہ ٹکٹ دے دو تو اگر وہ تا گا کے ٹکٹ کی بجائے تمہیں عدالتی ٹکٹ دے دے تو تم اس کی حماقت پر مسکراؤ گی.اسی طرح کوثر کے بے شک یہ بھی معنی ہیں اور حدیثوں سے ثابت ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک چشمہ عطا کیا جائے گا جس کا نام کوثر ہوگا.مگر سوال یہ ہے کہ اس آیت میں کونسے معنے لگتے ہیں.یہاں الفاظ یہ ہیں کہ اے رسول ! ہم نے تجھے کوثر عطا کیا ہے اس لئے تو دعائیں کر اور قربانیاں کر، تیرا دشمن لا ولد رہے گا.اب سوال یہ ہے کہ قیامت میں ملنے والے کوثر سے دشمن کے لاولد رہنے کا کیا تعلق ہے یا اگلے جہاں میں کوثر ملنے پر اس جہان میں اونٹ ذبح کرنے کا کیا فائدہ ہے؟ پھر تاریخ سے یہ کہیں ثابت نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوثر ملنے کی خوشی میں اونٹ ذبح کئے ہوں.بے شک چشمہ کوثر والی بات ٹھیک ہے.لیکن سوال یہ ہے کہ اس آیت میں جس کوثر کا ذکر آتا ہے اس سے کیا مراد ہے.جو معنی عام طور پر کئے جاتے ہیں اس سے آیات کا جوڑ آپس میں ملتا ہی نہیں.یہ بالکل ان ملی اور بے جوڑ سی بات معلوم ہوتی ہے اور کسی معمولی عقل والے انسان کی طرف بھی منسوب نہیں کی جاسکتی کجا یہ کہ اسے خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کیا جائے کہ اے محمد

Page 475

۴۵۲ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں انوار العلوم جلد ۱۹ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! قیامت کے دن تجھے حوض کوثر ملے گا.تو اونٹ کی قربانی کر، تیرا دشمن لا وَلَد رہے گا.یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے کہتے ہیں ماروں گھٹنا پھوٹے آنکھ نہ پہلی بات کا دوسری سے تعلق ہے نہ دوسری کا تیسری سے تعلق ہے اور نہ ساری باتیں آپس میں مل کر کوئی مفہوم پیدا کرتی ہیں.حقیقت یہ ہے کہ اس جگہ کوثر کے یہ معنی ہی نہیں بلکہ اس جگہ اللہ تعالیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتا ہے کہ انا اعطيتك الكوثراے محمد رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم ہم نے تجھے ہر کام میں وسعت بخشی ہے ہم تمہاری جماعت کو بھی بڑھائیں گے، ہم تمہاری تعلیم کو بھی بڑھائیں گے ، ہم تمہاری روحانی برکات کو بھی بڑھا ئیں گے، ہم تمہارے جسمانی رُعب کو بھی بڑھائیں گے ، ہم تمہارے نفوس اور اموال میں بھی برکت دیں گے اور یہ تمام ترقیات تجھے عطا کرتے چلے جائیں گے.فصل لديك لیکن یا درکھو جب کسی شخص کو اس طرح وسعت ملتی ہے دنیا میں اس کے حاسد بھی پیدا ہو جاتے ہیں.جب بھی کسی کو عزت ملے گی ، جب بھی کسی کو رتبہ ملے گا اُس کے حاسد ضرور پیدا ہو جائیں گے اور یہ ایک ایسا قانون ہے جو ہمیں تمام دنیا میں نظر آتا ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے ترقیات کا ذکر کرتے ہی فرمایا کہ جب تجھے ایسا مقام حاصل ہو گا تیری تعلیم بھی برتر ہوگی، تیرا عمل بھی برتر ہوگا، تیری جماعت بھی برتر ہوگی اور ہر روز تجھے ہماری طرف سے ترقیات پر ترقیات حاصل ہوتی چلی جائیں گی تو تیرے اردگرد کے رہنے والے اور رشتہ دار تجھ پر حسد کریں گے اور وہ سمجھیں گے کہ اب یہ ہمیں کھانے لگا ہے، ہمیں اس کا مقابلہ کرنا چاہئے.ان حاسدوں کا علاج یہ ہے کہ فصل لربک تو خدا سے دعا ئیں کر کہ وہ ان حاسدوں کے حسد سے تجھے بچائے.چنانچہ اسی وجہ سے دوسرے مقام پر قرآن کریم نے یہ دعا سکھلا دی کہ قُل اَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ مِن شَرِّ مَا خَلَقَ وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ وَمِن شَرّ النَّفْتِ فِي الْعُقَدِ وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إذا حسد ل گویا فصل لربک میں تو حاسدوں کے حسد کرنے سے بچنے کیلئے صرف دعا کرنے کی تعلیم دی گئی تھی اور سورۃ فلق میں وہ دعا سکھا بھی دی جوان کے حسد سے بچنے کے لئے ضروری تھی.اس کے بعد فرماتا ہے وانحداے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! تو قربانی کر.یہاں

Page 476

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۵۳ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں نحر سے اونٹ کی قربانی مراد نہیں بلکہ اپنی اور صحابہ کی قربانی پیش کرنا مراد ہے.اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ نہ صرف دعائیں کر بلکہ اپنی اور اپنے صحابہ کی قربانی بھی پیش کر کیونکہ جس اعلیٰ مقصد کے لئے تو کھڑا ہوا ہے شیطان اُسے کبھی بھی آسانی کے ساتھ پورا نہیں ہونے دے گا.دشمن پورا زور لگائے گا کہ ہم نے جو کوثر تجھے بخشا ہے اس میں تو ناکام رہے اس لئے تیرا کام یہ ہے کہ تو جس طرح انسان بکرے یا اونٹ یا گائے کی قربانی سے نہیں ڈرتا اسی طرح تُو بھی اس راہ میں نڈر ہو کر اپنی قربانی کو پیش کر اور اپنے رشتہ داروں اور اپنے صحابہ کی قربانی بھی پیش کر.إن شَانِئَكَ هُوَ الابتر اگر تو اس طرح قربانی کرتا چلا جائے گا اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ دشمن جو آج تجھے مٹانے کی کوشش کر رہا ہے خود مٹ جائے گا اور بجائے اسکے کہ تجھے نابود کرے اور خود نابود ہو جائے گا.دیکھو یہ ساری باتیں ایسی ہیں جو آپس میں ملتی ہیں اور ان معنوں کے رو سے اس آیت کا ہر ٹکڑہ دوسرے ٹکڑہ کے ساتھ نہایت گہرا تعلق رکھتا ہے.درحقیقت اس سورۃ میں اللہ تعالیٰ نے البی سلسلوں کے قائم ہونے کا طریق بتایا ہے اور فرماتا ہے کہ جب بھی کوئی سچائی قائم ہوگی دشمن اُس کو مٹانے کی پوری کوشش کرے گا.ایسی حالت میں دشمن کو اس کی کوششوں میں نا کام کرنے کا ایک طریق تو یہ ہے کہ خدا تعالیٰ سے دعائیں کی جائیں اور اُس سے مدد اور نصرت طلب کی جائے اور دوسرا طریق یہ ہے کہ دین کی حفاظت اور سچائی کی اشاعت کے لئے ہر قسم کی قربانیاں پیش کی جائیں، نتیجہ یقیناً تمہارے حق میں نکلے گا اور تمہارا دشمن ناکام و نا مرا در ہے گا.گویا اگر فصل الربك واحد پر عمل کیا جائے تو ان شانِئَكَ هُوَ ا لا بتر کا ظہور بالکل قطعی اور یقینی ہوتا ہے اور جنگوں کے متعلق تو لوگ کہتے ہیں کہ ” جنگ دارد یعنی جنگ کے متعلق یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا ، اس میں فتح بھی ہو سکتی ہے اور اس میں شکست بھی ہو سکتی ہے.مگر وہ جنگ جو خدا تعالیٰ کی خاطر لڑی جائے اور جس میں فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرُ کے مطابق دعاؤں سے بھی کام لیا جائے اور قربانیوں سے بھی کام لیا جائے اس کا نتیجہ بالکل قطعی اور یقینی ہوتا ہے کہ دشمن مارا جاتا ہے اور وہ تباہ اور برباد ہو جاتا ہے.دو سر اب ہم دیکھتے ہیں کہ اس بات پر عمل کرنے کے لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا کیا

Page 477

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۵۴ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے اس پر کس طرح عمل کیا.سب سے پہلی ذمہ داری رسول کریم ﷺ پر تھی اور آپ ہی اس کے اولین مخاطب تھے اس لئے ہمیں دیکھنا چاہئے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَر کا کیا نمونہ پیش کیا.ہم دیکھتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں جب مکہ میں مسلمانوں پر مظالم ہوئے تو صحابہ کو آپ نے اجازت دے دی کہ وہ ہجرت کر کے چلے جائیں.مگر جب آپ سے کہا گیا کہ آپ بھی کہیں باہر تشریف لے جائیں تو آپ نے فرمایا میں اُس وقت تک نہیں جا سکتا جب تک اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھے ہجرت کی اجازت نہ ملے.ان کے چلے جانے کے بعد ایک دفعہ کفار کے مختلف قبائل نے یہ منصوبہ کیا کہ ہم سب مل کر آج رات محمد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر حملہ کر کے آپ کو قتل کر دیں سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کا علم ہو گیا اور آپ نے اپنے بستر پر اپنے چچا زاد بھائی حضرت علی کو جنہیں آپ نے اپنے بیٹوں کی طرح پالا تھا اور جن سے آپ کی بیٹی کی شادی ہونے والی تھی لٹا دیا اور خود حضرت ابو بکر کے ساتھ غار ثور کی طرف تشریف لے گئے.یہ بات ظاہر ہے کہ جہاں تک دنیوی اسباب کا سوال ہے اس رات جو بھی آپ کے بستر پر لیٹتا اس کا مارا جانا قطعی تھا اور یہ بھی ظاہر ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن بہر حال کسی اور کی قربانی پیش کرنی تھی کیونکہ آپ کو تو اللہ تعالیٰ کا حکم تھا کہ آپ مکہ سے باہر تشریف لے جائیں.پس چونکہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت آپ نے بہر حال جانا تھا اسلئے اب کسی دوسرے کی قربانی کا ہی سوال ہوسکتا تھا.یہی ہو سکتا تھا کہ آپ کسی اور سے کہتے کہ میرے بستر پر لیٹ جاؤ اور ایسا حکم آپ ہر صحابی کو دے سکتے تھے مگر چونکہ اللہ تعالیٰ کا حکم یہ تھا کہ فصل لري واحد اے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ! تو خودا اپنی قربانی پیش کر اس لئے آپ نے اُس روز کسی اور کی قربانی پیش نہیں کی بلکہ آپ نے اپنے چچا زاد بھائی اور روحانی بیٹے اور داماد حضرت علیؓ سے کہا کہ تم میرے بستر پر لیٹ جاؤ.یہ اور بات ہے کہ عین موقع پر دشمن کو پتہ لگ گیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نکل گئے ہیں اور اب ان کے بستر پر کوئی اور شخص لیٹا ہوا ہے.اس وجہ سے انہوں نے حضرت علیؓ کو نہیں مارا.

Page 478

انوار العلوم جلد ۱۹ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں لیکن غالب خیال کیا تھا؟ غالب خیال یہی تھا کہ وہ اچانک اندھیرے میں جب اندر داخل ہوتے تو حضرت علیؓ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سمجھ کر مار دیتے.بہر حال اُس روز رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دا نحر کے حکم کی تعمیل میں کسی اور کو قربانی کے لئے پیش نہیں کیا بلکہ اپنے داما داور اپنے چچا زاد بھائی کو پیش کیا اور اُس قربانی کے لئے پیش کیا جس میں ان کی جان جانے کا سو فیصدی احتمال تھا یہ الگ بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو بچا لیا.پھر بعد میں جولڑائیاں ہوئیں ان میں ہم دیکھتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ نے اپنے آپ کو جس رنگ میں قربانی کے لئے پیش کیا ہے وہ بے مثال ہے.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ایک دن کسی نے صحابہ سے پوچھا کہ آپ میں سے بڑا بہادر کون تھا ؟ انہوں نے کہا کہ ہم میں سے سب سے بڑا بہا دروہ شخص ہوا کرتا تھا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھڑا ہو.۱۵ اس لئے کہ دشمن کا سارا زور اس بات پر صرف ہوتا تھا کہ وہ کسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مار ڈالے اس لئے آپ کے پاس وہی شخص کھڑا ہوسکتا تھا جو نہایت جری اور دلیر ہو.اس سے پتہ لگ سکتا ہے کہ سب سے زیادہ خطرہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو رہتا تھا اسی لئے صحابہ بار بار اصرار کرتے تھے کہ آپ لڑائی میں نہ جائیں مگر آپ فرماتے ایسا نہیں ہوسکتا.پھر ا بتدائی زمانہ میں جو لڑائیاں ہوئیں ان میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک چچا شہید ہوئے.انہی لڑائیوں میں حضرت علی کو متواتر شامل ہونا پڑا.حضرت جعفر بھی انہی لڑائیوں میں شہید ہوئے.غرض متواتر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اور اپنے خاندان کی قربانی پیش کی اور بعض دفعہ تو اس طرح پیش کی کہ بڑے بڑے عیسائی مؤرخ بھی حیرت زدہ ہو کر رہ جاتے ہیں اور وہ آپ کی شجاعت کی داد دیئے بغیر نہیں رہ سکتے.جنگ حنین ایک مشہور جنگ ہے جو مسلمانوں اور کفار کے درمیان ہوئی.اس جنگ میں مکہ کے بعض نو مسلم اور کفار بھی شامل ہو گئے تھے.انہوں نے جنگ میں شامل ہونے کیلئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت طلب کی اور آپ نے اجازت دے دی مگر چونکہ وہ دین سے پوری طرح واقف نہیں تھے ، جب اسلامی لشکر نکلا تو متکبرانہ انداز میں انہوں نے آگے آگے چلنا

Page 479

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۵۶ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں شروع کر دیا اور یہ دعوے کرنے لگ گئے کہ آج دشمن کو ہم مار ڈالیں گے ، ہم اسے تباہ کر دیں گے، وہ ہمارے مقابلہ میں آئے تو سہی ، ہم اُسے دکھا ئیں گے کہ جنگ کس طرح لڑی جاتی ہے.جس قوم کے مقابلہ کے لئے یہ اسلامی لشکر روانہ ہوا تھا وہ بہت مشہور تیرانداز تھی.ایک پہاڑی راستہ پر اُس قوم نے دائیں بائیں اپنے تیرانداز چھپا کر بٹھا دیئے.جس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کچھ فوج آگے نکل گئی وہ سینکڑوں تیرانداز جو درہ میں چھپے بیٹھے تھے انہوں نے یک دم اسلامی لشکر پر تیروں کی بوچھاڑ شروع کر دی.چونکہ درہ تنگ تھا اور حملہ بالکل اچانک تھا اور آگے آگے جانے والے زیادہ تر کفار مکہ یا نو مسلم تھے، نتیجہ یہ ہوا کہ وہ تیروں کی بوچھاڑ برداشت نہ کر سکے اور انہوں نے بھاگنا شروع کر دیا.ان کے گھوڑوں اور اونٹوں کے بھاگنے کی وجہ سے صحابہ کی سواریوں نے بھی بھا گنا شروع کر دیا.یہاں تک کہ ایک وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد صرف بارہ آدمی رہ گئے.چار ہزار کا لشکر آپ کے سامنے تھا، دشمن دونوں طرف سے تیر برسا رہا تھا اور آپ ایک تنگ درہ میں صرف بارہ صحابہ کے ساتھ کھڑے تھے کہ آپ کے گھوڑے کی باگ حضرت ابو بکر نے پکڑ لی اور انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! اب آگے جانا مناسب نہیں جب اسلامی لشکر جمع ہو جائے گا اُس وقت آگے بڑھیں اس وقت آگے جانا سخت خطر ناک ہے.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب دیکھا تو آپ نے فرمایا ابوبکر ! ابو بکر میرے گھوڑے کی باگ چھوڑ دو.خدا کے رسول میدانِ جنگ سے بھا گا نہیں کرتے.پھر آپ نے اپنے گھوڑے کو ایڑ لگائی اور آپ دشمن کی طرف بڑھے.اُس وقت آپ کی زبان پر یہ الفاظ جاری تھے کہ آنَا النَّبِيُّ لَا كَذِبُ أَنَا ابْنُ عَبْدِ المطلب 1 میں نبی ہوں جھوٹا نہیں.مگر تم میرے اس فعل کو دیکھ کر کہ میں اکیلا چار ہزار کے لشکر کی طرف بڑھ رہا ہوں اس غلط فہمی میں مبتلا نہ ہو جانا کہ میں کوئی خدائی طاقتیں اپنے اندر رکھتا ہوں ، میں عبد المطلب کا بیٹا ہوں اور تمہاری طرح ایک انسان ہی ہوں مگر خدا نے مجھ پر جو ذمہ داریاں عائد کی ہیں اُن کا تقاضا ہے کہ میں اس وقت کسی خطرہ کی پرواہ نہ کروں اور دشمن کی طرف بڑھتا چلا جاؤں.پھر آپ نے حضرت عباس کو بلایا ( ان کی آواز اونچی تھی اور اُن سے کہا کہ بلند آواز سے پکارو کہ اے انصار ! خدا کا رسول تم کو بلاتا ہے.اُس وقت آپ نے مہاجرین کا نام

Page 480

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۵۷ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں نہیں لیا کیونکہ جن لوگوں کی وجہ سے لشکر میں بھا گڑ مچی تھی وہ مہاجرین کے رشتہ دار اور مکہ کے رہنے والے ہی تھے.اس طرح ایک رنگ میں آپ نے اُن پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا.جب عباس نے آواز دی اور کہا اے انصار ! خدا کا رسول تم کو بلاتا ہے تو ایک انصاری کہتے ہیں کہ ہمارے گھوڑے اُس وقت اتنے بے قابو تھے اور ہمارے اونٹ اتنے ڈرے ہوئے تھے کہ ہم پورا زور لگا کر اپنے گھوڑوں کی باگیں اور اپنے اونٹوں کی نکیلیں کھینچتے اور اتنا زور لگاتے کہ اُن کا منہ اُن کی کمر سے آ لگتا مگر باوجود اس کے کہ ان کے منہ اُن کی کمر سے آ لگتے پھر بھی وہ اتنے ڈرے ہوئے تھے کہ جب باگیں ذرا ڈھیلی ہوتیں وہ پھر واپس مکہ کی طرف دوڑ پڑتے.مگر وہی صحابی کہتے ہیں جب عباس کی یہ آواز ہمارے کانوں میں آئی کہ اے انصار ! خدا کا رسول تم کو بلا تا ہے تو اُس وقت ہم کو یہ معلوم نہیں ہوتا تھا کہ ہم زندہ ہیں اور اس دنیا میں بس رہے ہیں بلکہ ہمیں یوں معلوم ہوا کہ ہم سب اپنی اپنی قبروں میں پڑے ہیں ، حشر کا دن ہے اور اسرافیل فرشتہ ہمیں آواز دے رہا ہے.ہم نے اپنی تلواریں نکال لیں اور اپنے گھوڑوں اور اونٹوں کو زور سے موڑ نا شروع کیا.جن کی سواریاں مڑ گئیں وہ سواریوں پر اور جن کی سواریاں مٹر نہ سکیں انہوں نے تلوار سے اپنی سواریوں کی گردنیں کاٹ کر پیدل لبیكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَبَيْک کہتے ہوئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دوڑنا شروع کیا اور تھوڑی دیر میں ہی سارالشکر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد جمع ہو گیا کلا تو دیکھو کیسا خطرے کا وقت تھا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آیا.صرف بارہ آدمی آپ کے ساتھ تھے ، چار ہزار کا لشکر آپ کے سامنے آیا اور دونوں طرف سینکڑوں تیرانداز کھڑے تھے مگر آپ نے ذرا بھی پرواہ نہ کی بلکہ جب کسی نے آگے بڑھنے سے روکا تو آپ نے یہی کہا کہ خدا کے رسول میدانِ جنگ سے بھاگا نہیں کرتے.غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے فصل لربك وانحر کا کامل نمونہ پیش کیا ہے پھر ہم صحابہ اور صحابیات کو دیکھتے ہیں تو ان کی قربانیاں بھی ہمیں اتنی شاندار نظر آتی ہیں کہ جن کی مثال دنیا کی اور کسی قوم میں نہیں ملتی.عورت اپنے بچے سے کتنی محبت رکھتی ہے اور عورت کے لئے یہ امر کیسا مشکل ہوتا ہے کہ وہ

Page 481

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۵۸ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں اپنے بچے کی وفات کی خبر سنے اور پھر بھی اپنے جذبات کو غالب نہ آنے دے.مگر صحابیات نے اس بارہ میں بھی جو نمونہ پیش کیا ہے وہ حیرت انگیز ہے.اُحد کی جنگ کا واقعہ ہے.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو زخم آئے اور آپ بے ہوش ہو کر ایک گڑھے میں جا پڑے کئی اور صحابہ آپ کو بچاتے ہوئے شہید ہو گئے اور ان کی لاشیں بھی آپ کے جسم پر جا پڑیں اور آپ اپنے صحابہ کی لاشوں کے نیچے دب گئے بعض صحابہ نے غلطی سے یہ سمجھا کہ آپ شہید ہو گئے ہیں.چونکہ اس سے پہلے اسلامی لشکر کو فتح ہو چکی تھی اور بہت سا حصہ اسلامی لشکر کا میدانِ جنگ سے پیچھے ہٹ کر آرام کر رہا تھا اس لئے جب انہیں پتہ لگا کہ دشمن نے دوبارہ حملہ کیا ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے ہیں تو ایک سراسیمگی اور پریشانی کی حالت میں کئی لوگ مدینہ کی طرف چل پڑے اور وہاں جا کر یہ خبر پھیلا دی.حضرت عمر بھی انہی لوگوں میں تھے جو اسلامی لشکر کے فتح پانے پر پیچھے ہٹ کر بیٹھے ہوئے تھے.جب انہوں نے سنا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے ہیں تو ایک چٹان پر بیٹھ کر رونے لگ گئے وہ ابھی روہی رہے تھے کہ مالک انصاری ایک صحابی حضرت عمرؓ کے پاس سے گزرے اور ان سے کہا عمر ! یہ رونے کا کون سا موقع ہے.خدا نے اسلام کو فتح دی ہے اور تم رو رہے ہو.حضرت عمر نے کہا.مالک !تمہیں پتہ نہیں کہ بعد میں کیا ہوا.انہوں نے کہا کیا ہوا ؟ حضرت عمرؓ نے کہا بے شک اسلامی لشکر کو فتح ہوئی تھی مگر بعد میں حالات بدل گئے.دشمن نے اچانک حملہ کر دیا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے.مالک اُس وقت بھوک کی وجہ سے کھجوریں کھا رہے تھے اور آخری کھجور ان کے ہاتھ میں تھی.انہوں نے کہا عمر! اگر ایسا ہوا ہے تو پھر بھی یہ رونے کا کون سا مقام ہے اگر ہمارا آقا اور ہمارا محبوب شہید ہو چکا ہے تو جہاں ہما را محبوب گیا ہے ہم بھی وہیں جائیں گے.ہمارا یہ کام نہیں کہ ہم اس وقت عورتوں کی طرح بیٹھ کر رونے لگ جائیں.ہمارا کام یہ ہے کہ ہم دشمن پر حملہ کریں اور مارے جائیں.پھر انہوں نے کہا میرے اور جنت کے سوائے اِس کھجور کے ( جو اُن کے ہاتھ میں تھی ) اور کونسی چیز حائل ہے.یہ کہہ کر انہوں نے کھجور کو پھینکا اور جبکہ تمام مسلمان بظا ہر لڑائی ختم کر چکے تھے اور ادھر اُدھر پھیلے ہوئے تھے اُنہوں نے اکیلے دشمن پر حملہ کر دیا اور اس جوش اور دیوانگی کے ساتھ لڑائی کی کہ جنگ کے.

Page 482

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۵۹ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں بعد ان کے جسم کے ستر ٹکڑے ملے.کوئی شخص ان ٹکڑوں کو دیکھ کر یہ پہچان نہیں سکتا تھا کہ یہ مالک کی لاش ہے.آخر ان کی بہن نے ایک انگلی کے نشان سے پہچانا اور کہا یہ میرے بھائی کی لاش ہے.۱۸ اسی جنگ کا واقعہ ہے کہ جب مدینہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت کی خبر پہنچی تو عورتیں اور بچے اور بوڑھے سب گھبرا کر اُحد کی طرف چل پڑے.جب اُحد کے قریب پہنچے تو اُس وقت اسلامی لشکر واپس آرہا تھا اور اسے علم ہو چکا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خیریت سے ہیں مگر مدینہ سے آنے والوں کو ابھی اس کا علم نہیں تھا.اسلامی لشکر کو آتا دیکھ کر ایک عورت آگے بڑھی اور اس نے ایک مسلمان سپاہی سے بے تابی کے ساتھ پوچھا مجھے بتاؤ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے؟ چونکہ اُسے پتہ تھا کہ آپ زندہ ہیں اور خیریت کے ساتھ ہیں اس نے اس سوال کو کوئی اہمیت نہ دی اور عورت کو جواب یہ دیا کہ بی بی ! مجھے بڑا افسوس ہے کہ تمہارا باپ اس لڑائی میں مارا گیا اس نے کہا میں تجھ سے پوچھتی ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے اور تم مجھے یہ بتاتے ہو کہ تمہارا باپ مارا گیا ہے.کیا میرے سوال کا یہ جواب ہے؟ تم مجھے بتاؤ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا ہے.اس نے پھر بھی اس کے جذبات کی اہمیت کو محسوس نہ کیا اور کہا بی بی ! مجھے افسوس ہے کہ تیرے دو بھائی بھی اس لڑائی میں مارے جاچکے ہیں.اس نے پھر غصہ اور غیرت سے کہا تم اور اور باتیں کیوں کرتے ہو مجھے بتاؤ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے؟ اس نے اب بھی اس سوال کو کوئی اہمیت نہ دی کیونکہ اُس کا اپنا دل مطمئن تھا.اس نے کہا بی بی! مجھے بڑا افسوس ہے کہ تمہارا خاوند بھی اس جنگ میں شہید ہو گیا ہے.عورت نے کہا اے بھائی! میں تجھے خدا کی قسم دے کر کہتی ہوں کہ تو مجھے صرف اتنا بتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے؟ اس نے کہا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو خیریت سے ہیں.عورت نے کہا میں نہیں مانتی مجھے بتاؤ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کہاں کھڑے ہیں؟ میں جب تک اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ لوں گی مجھے تسلی نہ ہو گی.اُس صحابی نے اشارہ کیا اور کہا دیکھو وہ جو جھنڈا کھڑا ہے وہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم موجود ہیں تم جاؤ اور اپنی آنکھوں سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ لو.وہ عورت دیوانہ وار اس مقام

Page 483

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۶۰ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں کی طرف دوڑتی جاتی اور نسوانی زبان میں یہ کہتی جاتی کہ يَا رَسُولَ اللہ ! آپ نے یہ کیا کیا؟ يَا رَسُولَ اللہ ! آپ نے یہ کیا کیا ؟ یہ ایک ادبی زبان ہے جس کو عورتیں خصوصاً مصیبت کے وقت استعمال کرتی ہیں.عورت کا بچہ مرجاتا ہے تو وہ کہتی ہے کہ ہائے بچہ تو نے کیا کیا ؟ حالانکہ موت پر بچے کا کوئی اختیار نہیں ہوتا.مگر جذبات کی فراوانی کی وجہ سے وہ یہ نہیں سمجھتی کہ یہ کسی حادثہ کی وجہ سے مرا ہے، بلکہ مجھتی ہے کہ شاید میرے دل کو دُکھانے کے لئے مجھ سے جُدا ہوا ہے.وہی محبت ، وہی جذبات والی محبت جس کو صرف عورت ہی سمجھ سکتی ہے ، وہی محبت جس کے متعلق صرف عورت ہی جانتی ہے کہ کس طرح اپنے محبوب سے اس کا اظہار کیا جاتا ہے، وہی محبت اپنی تمام کیفیات اور جذبات کے ساتھ صحابیات رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منتقل کر چکی تھیں.وہ محبت جو ایک لڑکی کو اپنے باپ سے ہوتی ہے ، وہ محبت جو ایک بہن کو اپنے بھائی سے ہوتی ہے ، وہ محبت جس کے جوش میں ایک شاعر عورت اپنے خاوند کی یاد میں تڑپتی ہے ، وہ محبت جس کے جوش میں بہنیں اپنے ویر کی یاد تازہ رکھتی ہیں اسی محبت اور اسی پیارا اور اسی عشق کے ساتھ وہ عورت بھا گئی جاتی اور یہ کہتی جاتی تھی یا رَسُولَ اللہ ! آپ نے یہ کیا کیا يَا رَسُوْلَ اللہ ! آپ نے یہ کیا کیا.جب وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچی تو اس کے گھٹنے لڑکھڑا گئے اور وہ کھڑی نہ رہ سکی.عورتوں کے لئے مصافحہ جائز نہیں اس لئے اُس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن کو پکڑ کر نہایت محبت کے ساتھ بوسہ دیا.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا اے عورت! ہم تجھ سے ہمدردی کرتے ہیں کہ اس جنگ میں تیرا باپ، تیرا خاوند اور تیرے بھائی سب شہید ہو گئے ہیں.اس نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! آپ کی زندگی کے بعد مجھے یہ خیال بھی کس طرح آسکتا ہے کہ کون مارا گیا ہے جب تک آپ زندہ ہیں تو سب کچھ موجود ہے.19 اسی جنگ میں حضرت معاذ انصاری کا ایک نوجوان بھائی بھی جو نہایت بہادر اور جری سپاہی تھا مارا گیا تھا.جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں داخل ہوئے تو حضرت معادؓ نے اس خوشی میں فخریہ طور پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ک اونٹنی کی نکیل پکڑی ہوئی تھی کہ آج ہم خدا کے رسول کو سلامتی کے ساتھ واپس لائے ہیں اور اس قابل ہو سکے ہیں کہ مدینہ والوں کو اپنا منہ ۱۹

Page 484

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۶۱ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں دکھا سکیں.وہ آہی رہے تھے کہ حضرت معاذ کو سامنے سے اپنی ستر اسی سالہ بڑھیا ماں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آتی ہوئی دکھائی دی.وہ پھٹی پھٹی آنکھوں کے ساتھ بھاری بھاری قدم زمین پر مارتی ہوئی آرہی تھی کہ حضرت معاذ نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! میری ماں - يَا رَسُولَ اللہ ! میری ماں.رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا.میری اونٹنی کو کھڑا کرو کھڑا کر دیا گیا تو وہ عورت آگے بڑھی مگر چونکہ بڑھاپے کی وجہ سے اس کی نظر کمزور تھی اس نے کہا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کہاں ہیں ؟ معاذ نے کہا اونٹ پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی تو ہیں.اُس نے پھٹی پھٹی نظروں سے چاروں طرف دیکھنا شروع کیا اور آخر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اُس کی نظر گڑ گئی.حضرت معاذ " چونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت پیارے تھے آپ نے فرمایا.بی بی ! مجھے بہت رنج ہے کہ تمہارا نو جوان لڑکا جو اسلام کا بہت خادم تھا آج مارا گیا ہے.اس نے پھٹی ہوئی آنکھوں سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اور کہا يَا رَسُولَ اللہ ! آپ بھی کیسی باتیں کر رہے ہیں.آپ کو خدا خیریت سے لایا ہے اس وقت میرے بیٹے کی موت حیات کا کیا ذکر ہے.۲۰ لوگ کہتے ہیں کہ اسلام نے سات سال میں عرب میں تغیر پیدا کر دیا اور چند سالوں میں اس نے دنیا پلٹ دی.مگر اسلام کی یہ کامیابی اور اسلام کی یہ فتح کس چیز کا نتیجہ تھی.یہ نتیجہ تھی ان لوگوں کی جدوجہد کا جو رات اور دن اسلام کی خاطر قربانیاں کر رہے اور فصل لربك واحد کے حکم پر عمل کر رہے تھے.کیا مرد اور کیا عورتیں ، کیا بچے اور کیا بوڑھے سب کے سب یہ سمجھتے تھے کہ اسلام کی زندگی ہی اصل زندگی ہے اور یہ کہ اسلام کی موت کے بعد ان کی زندگی کوئی حقیقت نہیں رکھتی.یہی چیز تھی جس نے ان کو فتح دی اور یہی چیز ہے جو آج بھی مسلمانوں کو فتح دلا سکتی ہے.عمل اور صرف عمل ایک چیز ہے جس کا اسلام بنی نوع انسان سے مطالبہ کرتا ہے اور یہی وہ چیز ہے جس کے بعد برکت ہی برکت نظر آنے لگتی ہے.اسی جنگ کا ایک اور واقعہ ہے رسول کریم اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ کے بعد بعض لوگوں کو اس ڈیوٹی پر مقرر کیا کہ وہ دیکھیں کہ میدانِ جنگ میں کون کون زخمی پڑے ہیں اور جن کی مدد کی جاسکتی ہو ان کی فوری طور پر مدد کی جائے.ایک صحابی اسی طرح پھر رہے تھے کہ انہوں

Page 485

۴۶۲ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں انوار العلوم جلد ۱۹ نے مدینہ کے ایک بہت بڑے مسلمان سردار کو دیکھا کہ وہ زخموں کی تکلیف کی وجہ سے تڑپ رہے ہیں اور نزع کی حالت میں گرفتار ہیں.وہ جلد جلد ان کے قریب ہوئے اس خیال سے کہ شاید انہیں پیاس لگی ہوئی ہو یا شاید وہ کوئی پیغام دینا چاہتے ہوں.قریب پہنچ کر انہوں نے کہا فرمائیے آپ کو کوئی حاجت تو نہیں؟ میں آپ کی خدمت کے لئے حاضر ہوں.انہوں نے کہا ہاں ہاں میں انتظار ہی کر رہا تھا کہ کوئی صحابی مجھے ملے اور میں اس کے ذریعہ ایک ضروری پیغام پہنچا دوں.پھر انہوں نے کہا آگے آؤ اور میرے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دو.جب انہوں نے اپنا ہاتھ آگے کیا تو اس صحابی کے ہا تھ کو پکڑ کر کہا میں اس لئے کسی آدمی کا انتظار کر رہا تھا کہ میں چاہتا تھا میرا ایک پیغام میرے قبیلہ والوں کو پہنچ جائے سو اَلْحَمْدُ لِلَّهِ تم مجھے مل گئے ہو.میرے قبیلہ کے لوگوں کو میری طرف سے کہہ دینا کہ تمہارے خاندان کا فلاں رئیس مر چکا ہے اور اُس نے مرتے وقت یہ کہا ہے کہ اے میرے عزیز و! دنیا کی سب سے بڑی اور قیمتی امانت جو ہمارے پاس ہے وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود ہے.ہم نے اسکی حفاظت کے لئے اپنی جانیں قربان کیں اور اس مقدس امانت کی نگہداشت کے لئے ہم سے جو کچھ ہو سکتا تھا کیا اب ہم جانیں قربان کر کے جارہے ہیں اور وہ امانت تمہارے سپر د ہورہی ہے.میں امید کرتا ہوں کہ تم بھی اپنی جانیں قربان کر کے اس قیمتی امانت کی حفاظت کرو گے.یہ کہا اور جان دے دی.اسے دنیا میں لوگ مرتے ہیں مگر جاننے والے جانتے ہیں کہ کس طرح مرتے وقت ہائے اماں اور ہائے بچو! کے الفاظ ان کی زبان پر ہوتے ہیں مگر اس انسان کو دیکھو کہ مرتے وقت وہ یہ نہیں کہتا کہ میری جائیداد کو یوں سنبھالا جائے ، وہ یہ نہیں کہتا کہ میرے بچوں کی اس طرح نگہداشت کی جائے ، وہ یہ نہیں کہتا کہ میری بیوی کو یہ پیغام دیا جائے.وہ کہتا ہے تو یہ کہ جو کچھ بچ گیا ہے وہ بھی اسلام اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے قربان کر دیا جائے.یوں فخر کر لینا کہ ہم مسلمان یا مسلمانوں کی اولاد ہیں اور بات ہے اور کام کرنا اور بات ہے.اسلام پر اس وقت جو نازک دور آیا ہوا ہے وہ ایسا نہیں کہ مرد اور عورت کی قربانی کے بغیر اس میں سے گزرا جا سکے.اب وقت آگیا ہے کہ ہر مرد اور عورت یہ سمجھ لے کہ اب اس کی زندگی اپنی نہیں بلکہ اس کی زندگی کی ایک ایک گھڑی اسلام کے لئے وقف ہے اور اسے سمجھ لینا چاہئے

Page 486

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۶۳ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں که زندہ رہ کر اگر ذلت کی زندگی بسر کرنی پڑے تو اس سے ہزار درجہ بہتر یہ ہے کہ وہ اسلام کی خاطر لڑتا ہوا مارا جائے.مرد اور عورت دونوں انسان ہیں عورتیں کہا کرتی ہیں کہ ہمارے حقوق ہمیں دیئے جائیں اور جب عورت اپنے حقوق مانگتی ہے تو وہ بجھتی ہے کہ اُس کا دماغ ویسا ہی ہے جیسے مردوں کا دماغ ہے اور اُس کا دل ویسا ہی ہے جیسے مردوں کا دل ہے اور جب حقیقت یہ ہے تو کیا کوئی عورت یہ برداشت کر سکتی ہے کہ وہ ذلت کی زندگی بسر کرے؟ وہ دوسروں کی غلامی کی زندگی بسر کرے؟ وہ دوسروں کی ماتحتی کی زندگی بسر کرے؟ اگر کوئی عورت یہ برداشت نہیں کرسکتی تو ہر عورت اور ہر مرد کو یہ یا درکھنا چاہئے کہ ان کو اپنی زندگی قربان کرنی پڑے گی تب انہیں عزت اور آزادی کا یہ مقام حاصل ہوگا.میں جب قادیان سے لاہور آیا تو بعض بڑے بڑے آدمی مجھ سے ملنے کے لئے آئے اور انہوں نے کہا اب تو لاہور بھی خطرہ میں ہے بتائیے کیا کیا جائے؟ میں نے کہا لا ہور کو ہی خطرہ نہیں سارا پاکستان خطرہ میں ہے.جب تم نے پاکستان مانگا تھا تو یہ سمجھ کر مانگا تھا کہ صرف اتنا ٹکڑرہ ہمیں ملے گا اس سے زیادہ نہیں.اور یہ سمجھ کر مانگا تھا کہ روپیہ ہمارے پاس کم ہوگا ، سامان ہمارے پاس کم ہوگا اور ہمیں اپنی حفاظت کے لئے بہت بڑی جد و جہد سے کام لینا پڑے گا.یہ نہیں کہ آپ نے مانگا زیادہ تھا اور ملا کم یا آپ نے تو ہندوستان کا اکثر حصہ مانگا تھا اور آپ کو اُس کا ایک قلیل حصہ دے دیا گیا ہے بلکہ جو کچھ آپ لوگوں نے مانگا تھا وہ قریب قریب آپ کومل گیا ہے اور یہ خطرات جو آج آپ کو نظر آرہے ہیں اُس وقت بھی آپ کے سامنے تھے اس لئے یہ کوئی نئے خطرات نہیں.پاکستان کے لئے خطرات ضروری تھے اور اب جبکہ پاکستان قائم ہو چکا ہے پاکستان کے لئے دو باتوں میں سے ایک بات ضرور ہے یا تو وہ فتح پائے گا یا مارا جائے گا.اگر تم فتح حاصل کرنا چاہتے ہو تو تمہیں بھاگنے کی کوئی ضرورت نہیں اور ا گر تم شکست کھانا چاہتے ہو تو یا درکھو دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جو مغربی پاکستان کے تین کروڑ مسلمانوں کو پناہ دے سکے یا مغربی اور مشرقی پاکستان کے سات کروڑ مسلمانوں کو پناہ دے سکے.مشرقی پنجاب میں سے صرف ساٹھ لاکھ مسلمان ادھر منتقل ہوئے تھے مگر ابھی تک لاکھوں لاکھ آدمی ادھر اُدھر پھر رہا ہے اور اُسے رہنے کے لئے کوئی ٹھکانا نہیں ملا حالا نکہ وہ لاکھوں آدمی اپنی مرضی

Page 487

۴۶۴ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں انوار العلوم جلد ۱۹ سے نہیں آیا تھا ، خود پاکستان کی حکومت نے اُن کو بلوایا تھا.یہ کہہ کر بلوایا تھا کہ ہم مشرقی پنجاب کی حکومت سے معاہدہ کر چکے ہیں کہ اس طرف کے مسلمان ادھر آجائیں اور اس طرف کے ہند و اُدھر چلے جائیں.انہیں یقین دلایا گیا تھا کہ ہم تمہاری مددکریں گے، تمہارے لئے زمینوں اور مکانوں کا انتظام کریں گے ، تم اپنے گھروں کو چھوڑو اور مغربی پنجاب میں آ جاؤ.اِسی اُمید پر انہوں نے اپنے وطن چھوڑے اور اسی امید پر وہ مغربی پنجاب میں آئے.ہم جو قادیان کے رہنے والے ہیں صرف ہماری ایک مثال ایسی ہے کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ قادیان کو چھوڑیں.ہم ایک چھوٹی سی بستی میں رہتے تھے اور ہمارا ارادہ تھا کہ اگر اردگرد کے دیہات اور شہروں میں رہنے والے مسلمان اتحاد کر لیں تو اس علاقہ کو نہ چھوڑا جائے مگر چند دنوں کے اندر اندر سارا مشرقی پنجاب خالی ہو گیا.مگر باوجود اسکے کہ وہ وہاں سے بھاگے اور اس خیال سے بھاگے کہ پاکستان میں ہمارے لئے جگہ موجود ہے پھر بھی وہ آج چاروں طرف خانہ بدوش قوموں کی طرح پھر رہے ہیں اور انہیں کوئی ٹھکانا نظر نہیں آتا.ان کا یہ خیال کہ ہمیں پاکستان میں رہنے کی جگہ مل جائے گی غلط تھا یا صحیح ، سوال یہ ہے کہ اگر مشرقی پنجاب کے ساٹھ لاکھ مسلمانوں کو پاکستان پناہ نہیں دے سکا تو پاکستان کے تین کروڑ مسلمانوں کو کیا بلوچستان پناہ دے گا؟ جس کی اپنی آبادی چالیس لاکھ کے قریب ہے.کیا ایران پناہ دے گا ؟ جس کی آبادی ایک کروڑ کے قریب ہے.کیا عرب پناہ دے گا ؟ جس کی آبادی ۷۰ ۸۰ لاکھ ہے.کیا افغانستان پناہ دے گا ؟ جس کی آبادی ایک کروڑ سے زیادہ نہیں ہے آخر کون سا اسلامی ملک ہے جس میں تین کروڑ مسلمانوں کے سمانے کی گنجائش موجود ہے.اگر پاکستان نے شکست کھائی تو یقیناً اس کے لئے موت ہے پاکستان میں بھی موت ہے اور پاکستان سے باہر بھی موت ہے اور جب موت ایک لا زمی چیز ہے تو اب سوال یہ نہیں رہ جاتا کہ مسلمان جائیں کہاں؟ بلکہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ لاہور کے آگے لڑتے لڑتے مارے جائیں یا کراچی کے سمندر میں غرق ہو کر مریں.میں نے کہا یہ دونوں موتیں آپ لوگوں کے سامنے ہیں اب آپ خود ہی فیصلہ کر لیں کہ آپ کونسی موت قبول کرنا چاہتے ہیں.کیا آپ لاہور کے سامنے دشمن سے لڑتے ہوئے مرنا زیادہ پسند کرتے ہیں یا یہ پسند کرتے ہیں کہ بھاگتے ہوئے کراچی کے سمندر میں غرق ہو جائیں اور مارے جائیں؟

Page 488

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۶۵ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں بہر حال پاکستان کے لئے اب سوائے اس کے کوئی اور چیز نہیں کہ فتح یا موت.دوسرے ملکوں کے لئے تو یہ ہوسکتا ہے کہ وہ اپنی جگہ تبدیل کر لیں کیونکہ ان کی آبادی تھوڑی ہے لیکن پاکستان کی آبادی اتنی زیادہ ہے کہ کوئی اسلامی ملک ایسا نہیں جو پاکستان کے لوگوں کو پناہ دے سکے.کسی ملک سے پاکستان کی آبادی دوگنی ہے اور کسی ملک سے تین گنی اس لئے کوئی ملک ایسا نہیں جس میں پاکستان کے لوگ سما سکیں بلکہ ان ممالک میں پاکستان کی ہیں فیصدی آبادی کا بسا نا بھی ناممکن ہے کجا یہ کہ کسی ملک سے دوگنی یا تگنی آبادی کو وہاں بسایا جا سکے.پس پاکستان کے ہر مسلمان مرد اور عورت کو سمجھ لینا چاہئے کہ اس نے یا تو عزت اور فتح کی زندگی بسر کرنی ہے یا عزت اور فخر کی موت اُس نے مرنا ہے.یہی ایک راستہ ہے جس پر ہر شریف انسان کو چلنا چاہئے کہ یا وہ دشمن پر فتح پائے یا عزت کی موت مرے.حیدر الدین، میسور کا ایک مسلمان بادشاہ تھا.جسے انگریزوں نے بہت بدنام کیا اور اس کے نام پر انہوں نے اپنے کتوں کا ٹیپو نام رکھا.یہ آخری مسلمان بادشاہ تھا جس میں اسلامی غیرت پائی جاتی تھی.حیدر آباد جو آج کئی قسم کی مشکلات میں پھنسا ہوا ہے اس نے ہر دفعہ میسور کی اس حکومت کو تباہ کرنے کے لئے انگریزوں کا ساتھ دیا تھا.جب بنگلور پر انگریزوں نے آخری حملہ کیا تو سلطان حیدرالدین قلعہ کی ایک جانب فصیل کے پاس اپنی فوجوں کو لڑائی کے لئے ترتیب دے رہا تھا کہ ایک جرنیل اس کے پاس بھاگا بھاگا آیا اور اُس نے کہا بادشاہ سلامت ! اس وقت کہیں بھاگ جائے کسی غدار نے قلعہ کا دروازہ کھول دیا ہے اور انگریزی فوج قلعہ کے اندر داخل ہو کر مارچ کرتی ہوئی آگے بڑھتی چلی آرہی ہے ابھی کچھ رستے خالی ہیں آپ آسانی سے ان رستوں کے ذریعہ بھاگ سکتے ہیں.حیدر الدین نے نہایت حقارت کے ساتھ اُس کی طرف دیکھا اور کہا تم کہتے ہو میں بھاگ جاؤں.یا درکھو شیر کی دو گھنٹہ کی زندگی گیدڑ کی دوسو سال کی زندگی سے بہتر ہوتی ہے یہ کہا اور تلوار اپنے ہاتھ میں لی اور سپاہیوں کے ساتھ مل کر انگریزوں سے لڑتا ہوا مارا گیا اور اُس کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے.تو جرات اور بہادری ایسی چیز ہے جو دنیا میں انسان کا نام عزت کے ساتھ قائم رکھتی ہے.تاریخوں میں کبھی تم نے بزدلوں کے قصے بھی پڑھے ہیں کہ فلاں نے جنگ کے موقع پر اس طرح بُزدلی،

Page 489

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۶۶ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں دکھائی کبھی تم نے بھگوڑوں کے قصے بھی پڑھے ہیں جن کو تاریخ نے یا درکھا ہو، کبھی تم نے کام چوروں کے قصے بھی پڑھے ہیں تاریخ میں جن لوگوں کو یا درکھا جاتا ہے وہ وہی لوگ ہوتے ہیں جو قوم کے لئے قربانیاں کرتے اور اپنی جانوں اور مالوں کی ذرہ بھی پرواہ نہیں کرتے.یہ قربانیاں کرنے والے مرد بھی ہوتے ہیں عورتیں بھی ہوتی ہیں اور بچے بھی ہوتے ہیں.اسلامی تاریخ میں بھی ان قربانیوں کی مثالیں پائی جاتی ہیں اور یورپین تاریخ میں بھی ان قربانیوں کی مثالیں پائی جاتی ہیں اور تو اور بعض نابالغ بچوں نے ایسی قربانیاں کی ہیں جن کی مثال بڑے بڑے بہادروں میں بھی نہیں ملتی.پس انا اعطینک الکوثر کے الفاظ کو ایک رنگ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر چسپاں ہوتے ہیں.مگر ایک رنگ میں آج پاکستان کے ہر فرد کے سامنے یہ الفاظ رہنے چاہئیں.انا اعطيتك الكوثر - خدا نے آپ لوگوں کو ایک آزاد حکومت دے دی ہے.جس میں اسلامی طریقوں پر عمل کرنے کا آپ لوگوں کے لئے موقع ہے.اب اس دوسرے حصہ کو پورا کرنا مسلمانوں کا کام ہے کہ فصلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرُوہ اللہ تعالیٰ سے دعائیں کریں، عبادتیں بجالائیں اور اپنی زندگی کو اسلامی زندگی بنا ئیں اس کے ساتھ ہی وہ اپنے ملک اور اپنی قوم اور اپنے مذہب کی عزت بچانے کے لئے ہر قربانی کرنے کے لئے تیار ہو جائیں.یہ دو چیزیں ایسی ہیں کہ اگر مسلمان ان پر عمل کر لیں تو اللہ تعالیٰ ان سے وعدہ کرتا ہے که ان شانئكَ هُوَ الابتر وہ دشمن جو آج انہیں کچلنا چاہتا ہے خود کچلا جائے گا.وہ دشمن جو انہیں تباہ کرنا چاہتا ہے خود تباہ ہو جائے گا.صرف اُس احسان کے بدلے جو اللہ تعالیٰ نے ان پر کیا ہے کہ اس نے انہیں کو ثر بخشا.اللہ تعالیٰ ان سے دو باتیں چاہتا ہے ایک یہ کہ وہ اپنا دین درست کر لیں اور عبادت اور دعاؤں اور ذکر الہی میں مشغول ہو جائیں اور دوسرے یہ کہ وہ اپنے دین اور مذہب کیلئے ہر قسم کی قربانیاں پیش کریں.جب وہ ایسا کرلیں گے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ان شانِئَكَ هُوَ الابتریہ مت خیال کرو کہ تم تھوڑے ہو، یہ مت خیال کرو کہ تم کمزور ہو، اگر اس جذبہ اور نظریہ اور ایمان سے تم کھڑے ہو گے تو خدا بے غیرت نہیں ، خدا بے وفا نہیں ، وہ چھوڑے گا نہیں جب تک وہ اس زبر دست دشمن کو جو تم پر حملہ کر رہا ہے تباہ اور

Page 490

انوار العلوم جلد ۱۹ برباد نہ کر دے.۴۶۷ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں یہ ایک چھوٹی سی سورۃ ہے مگر قومی فرائض اور ذمہ داریوں کی وہ تفصیل جو اس سورۃ میں بیان کی گئی ہے اور اللہ تعالیٰ سے امداد حاصل کرنے کے وہ ذرائع جو اس سورۃ میں بیان کئے گئے ہیں ان کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سورۃ آج ہر پاکستانی کے سامنے رہنی چاہئے.خصوصاً ہر احمدی کا فرض ہے کہ وہ اس سورۃ کے مضامین پر غور کرے اور اس کے مطابق اپنی عملی زندگی بنائے کیونکہ جماعت احمدیہ نے ایک نیا عہد خدا تعالیٰ سے باندھا ہے اور نئے عہد پرانے عہدوں سے زیادہ راسخ ہوتے ہیں.انہوں نے دنیا کے سامنے اعلان کیا ہے کہ ہم اسلام کی خدمت کریں گے اور ہم اپنی جانوں اور اپنے مالوں کو قربان کر کے اسلام کا جھنڈا دنیا کے کونے کونے میں گاڑ دیں گے.جب تک اپنے عمل سے وہ یہ ثابت نہیں کر دیتے کہ ان میں سے ہر مرد اور ہر عورت اس عہد کے مطابق اپنی زندگی بسر کر رہا ہے، جب تک وہ یہ ثابت نہیں کر دیتے کہ اسلام کے لئے فدائیت اور جانثاری کا جذبہ ان کا ایک امتیازی نشان ہے اور وہ اپنی ایک ایک حرکت اسی جذبہ کے ماتحت رکھیں گے اُس وقت تک ان کا یہ دعویٰ کہ ہم اسلام کی خدمت کے لئے کھڑے ہوئے ہیں ایک باطل دعوی ہو گا اور ہر دوست اور ہر دشمن کی نگاہ میں انہیں ذلیل کرنے والا ہوگا.میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ ہر وہ احمدی مرد اور عورت کو اور دوسرے مسلمانوں کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے اور انہیں بچے طور پر اپنی اور اپنے رشتہ داروں کی قربانی کرنے کی طاقت بخشے تا کہ وہ اپنے منہ سے ہی یہ کہنے والے نہ ہوں کہ ہم قربانی کر رہے ہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے فرشتے بھی آسمان پر ان کی قربانیوں کو دیکھ کر تعریف کریں اور ان کی ترقی اور درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کریں اور اللہ تعالیٰ موجودہ مصائب سے بچا کر مسلمانوں کو عزت، آزادی اور ترقی کی زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے.آمین ( مطبوعہ از پی.آر.بی.ایس پر لیس انارکلی لاہور ) ترمذی كتاب الادب باب ماجاء في الفصاحة والبيان بخاري كتاب التفسير التفسير سورة الفتح باب قوله ليغفر لك الله ما تقدم

Page 491

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۶۸ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں (الخ ) میں ” افلا احب ان اكون عبدًا شکورا“ کے الفاظ ہیں.ورهبانية من ابتدعوها ما كتبتها عليهم (الحديد: ۲۸) ترمذی ابواب البرو الصلة باب ماجاء في النفقة على البنات والاخوات تذکرة الاولیاء صفحه ۳۴۳ تا ۳۴۵- از فرید الدین عطار مطبوعہ ۱۹۹۰ ء.لاہور بنی اسرائیل: ۷۳ ۱۰۹۸ الكوثر : ۲ تا ۴ ل بخاری کتاب التفسير - تفسير سورة الكوثر الفلق : ۱ تا ۶ سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحہ ۱۲۶.مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۱۲۶ ، ۱۲۷.مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء ۱۵ مسلم كتاب الجهاد باب غزوة حنين کا سیرت ابن هشام جلد ۴ صفحه ۸۷.مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء ۱۸ سیرت ابن هشام جلد ۳ صفحه ۸۸ مطبوعه مصر ۱۹۳۶ء ۱۹ سیرت ابن هشام جلد ۳ صفحه ۱۰۵ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء ۲۰ سيرت الحلبية جلد ۲ صفحه ۲۶۷، ۲۶۸ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء ۲۱ سیرت ابن هشام جلد ۳ صفحه ۱۰۱،۱۰۰.مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء

Page 492

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۶۹ آسمانی تقدیر کے ظہور کیلئے زمینی جدو جہد بھی ضروری ہے آسمانی تقدیر کے ظہور کیلئے زمینی جد و جہد بھی ضروری ہے از سید نا حضرت میرزا بشیرالدین محموداحمد خلیفة المسیح الثانی

Page 493

Page 494

انوار العلوم جلد ۱۹ آسمانی تقدیر کے ظہور کیلئے زمینی جدو جہد بھی ضروری ہے بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ آسمانی تقدیر کے ظہور کیلئے زمینی جد و جہد بھی ضروری ہے افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۲۸ / مارچ ۱۹۴۸ء بمقام لاہور ) تشهد ، تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:.دعا کے ساتھ میں اس اجلاس کا افتتاح کرتا ہوں پہلے میں دعا کروں گا اس کے بعد کچھ کلمات افتتاحیہ کہوں گا اور پھر جلسہ اپنے مقررہ پروگرام کے مطابق شروع ہو گا.ان مختصر کلمات کے بعد حضور نے حاضرین سمیت لمبی دعا کروائی اس کے بعد فرمایا :.) جیسا کہ دسمبر کے موقع پر اعلان کیا گیا تھا ہمارے جلسہ سالانہ کو دوحصوں میں اس لئے تقسیم کیا گیا تھا کہ گزشتہ موقع پر مستورات کے آنے کے خلاف اعلان کر دیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ چونکہ راستہ کی تکلیفوں کی وجہ سے ریل گاڑیوں کی مشکلات کی وجہ سے اور اس جگہ ان کے رہنے کے انتظام میں جو دقتیں حائل ہوں اُن کو مدنظر رکھتے ہوئے اس موقع پر مستورات اور بچوں کا آنا تکلیف دہ ہوگا اس لئے ہم ایک اور دن مجلس شوری کے موقع پر بڑھا دیں گے تاکہ مستورات کو جو پچھلے جلسہ میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے تکلیف پہنچی ہے اس کا زالہ ہو سکے.اس اعلان کے مدنظر منتظمین کو چاہئے تھا کہ وہ خصوصیت کے ساتھ عورتوں کے لئے انتظام کرتے لیکن مجھے کوئی ایسی رپورٹ نہیں ملی جس سے معلوم ہوتا کہ آیا انتظام کیا گیا ہے یا نہیں.اگر ایسا کیا گیا ہے تو بڑی خوشی کی بات ہے اور اگر ایسا انتظام نہیں کیا گیا تو بڑے افسوس کی بات ہے کہ باوجود جلسہ سالانہ کے دوسرے اجلاس کے پھر بھی وہ غرض پوری نہ ہو سکی جس کے لئے اس جلسہ کا اعلان کیا گیا تھا.اس کے بعد میں دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اجتماع وہی با برکت

Page 495

انوار العلوم جلد ۱۹ آسمانی تقدیر کے ظہور کیلئے زمینی جدو جہد بھی ضروری ہے ہوتے ہیں جو نیک مقاصد اور نیک ارادوں کے ساتھ کئے جائیں.یہ چھوٹا سا اجتماع جس میں چند سو آدمی جمع ہوئے ہیں یا وہ اجتماع بھی جو قادیان میں ہوا کرتا تھا اور جس میں تمہیں تمھیں چالیس چالیس ہزار آدمی جمع ہوا کرتا تھا دنیا کی آبادی کے لحاظ سے کوئی حیثیت نہیں رکھتا.دنیا کی موجودہ آبادی دو ارب کے قریب ہے اس دو ارب کی آبادی میں سے تمہیں چالیس ہزار کے قریب لوگوں کا کہیں جمع ہو جانا کونسی بڑی بات ہے.ہمارے سامنے دنیا کے قلوب فتح کرنا ہے اور اس کام کے لئے ہی ہم ہر سال جلسے کرتے ہیں ، شوری کرتے ہیں اور مختلف اجلاس منعقد کرتے ہیں.ہمیں دیکھنا چاہئے کہ ہم کسی سرعت رفتار سے اس مقصد کے حصول کیلئے بڑھ رہے ہیں.اگر تو وہ رفتار ایسی ہے جس سے معقول طور پر معقول زمانہ میں اسلام اور احمدیت کو دنیا میں کامیابی حاصل ہو جائے تو الحَمدُ للہ بڑی اچھی بات ہے لیکن اگر ہماری رفتار اتنی سست ہے کہ اس کے نتیجہ میں ہمیں صدیوں کا انتظار کرنا پڑے تب کہیں کامیابی حاصل ہو تو یہ نہایت افسوس اور رنج کی بات ہے.پس ہماری جماعت کو صرف جلسوں اور اجلاسوں پر ہی اکتفا نہیں کرنا چاہئے بلکہ مؤمنانہ جوش اور مؤمنانہ اخلاص اور مؤمنانہ قربانی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ دین کی خدمت اور تبلیغ اور اشاعت حق کی طرف متوجہ ہونا چاہئے.جو کچھ خدا تعالیٰ کی طرف سے مقدر ہے وہ تو مقدر ہی ہے مگر خدا تعالیٰ کی تقدیر بھی بندہ کی تدبیر سے مل کر کام کیا کرتی ہے.بائبل سے معلوم ہوتا ہے اور قرآن کریم سے بھی ثابت ہے کہ حضرت نوقح کے زمانہ میں جب با وجود تبلیغوں اور تدبیروں کے اُس زمانہ کی بھیجی ہوئی اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے آئی ہوئی صداقت کی کامیابی کی کوئی صورت نہ نکلی تو اللہ تعالیٰ نے آسمان سے عذاب نازل فرمایا.مگر فرماتا ہے ہم نے آسمان سے بھی پانی برسایا اور زمین سے بھی سوتے پھوٹ پڑے اس طرح دونوں نے مل کر دنیا میں تباہی مچادی اور دنیا صرف نوح اور اُس کے ماننے والوں پر مشتمل رہ گئی تو آسمانی تقدیر کے ظہور کیلئے زمینی جدوجہد کی ضرورت بھی ہوا کرتی ہے.یہ تمثیل خدا تعالیٰ نے یونہی بیان نہیں کی کہ ہم نے آسمان سے بھی پانی برسایا اور زمین سے بھی پانی پھوٹ پڑا بلکہ یہ تمثیل اس حقیقت کے اظہار کے لئے بیان کی گئی ہے کہ جب تقدیر نازل ہوتی ہے تو اُس کے ساتھ بندے کی تدبیر کا

Page 496

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۷۳ آسمانی تقدیر کے ظہور کیلئے زمینی جد و جہد بھی ضروری ہے شامل ہونا بھی ضروری ہوتا ہے اور یہ دونوں چیزیں مل کر کامیابی کو اس کی انتہائی منزل تک لے جاتی ہیں.پس بے شک خدا کی تقدیر یہی ہے کہ اسلام غالب ہو، خدا کی تقدیر یہی ہے کہ احمدیت غالب ہو، مگر جب تک فارّ التَّنُّورُ والا نظارہ نظر نہ آئے ، جب تک زمین کے چشمے بھی نہ پھوٹ پڑیں، جب تک ہماری کوششیں بھی خدائی تقدیر کی تائید نہ کرنے لگیں اُس وقت تک خدا تعالیٰ کی مشیت نہیں چاہتی کہ وہ اپنی تقدیر نازل کرے کیونکہ جہاں وہ اپنے نفس کے متعلق غیرت رکھتا ہے وہاں وہ اپنے بندوں کے لئے بھی غیرت مند ہے وہ چاہتا ہے کہ میں کام تو کروں مگر اس میں بندے کا بھی دخل ہو تا کہ جنت میں داخل ہوتے وقت انسان کہہ سکے کہ میرا خدا بڑا مہربان ہے اُس نے مجھے بھی توفیق دی کہ میں اس کے دین کی خدمت کروں اور پھر اس نے اپنے فضل سے اس خدمت کو سراہا اور مجھے اپنے قرب کا انعام بخشا.غرض خدا تعالیٰ کی مشیت اور اُس کی قدرت میں محبہ نہیں.متواتر خدا تعالیٰ کی طرف سے مجھے ایسی خبریں دی گئی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ دن گو مصائب اور مشکلات کے ہیں مگر آخر یہ دن کٹیں گے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے فتوحات کا دروازہ ہمارے لئے کھولا جائے گا.آج رات ہی ( یعنی رات کے شروع حصہ میں ) میں نے ایک نہایت مبشر خواب دیکھا.جا گا تو وہ خواب مجھے یاد تھا میں اُس سے لطف اُٹھاتا رہا مگر دوبارہ سونے کے بعد جب صبح اٹھا تو وہ خواب مجھے بھول گیا.صرف اتنا حصہ یاد ہے کہ ڈلہوزی یا اس کے قریب کا کوئی مقام ہے وہاں ہم ہیں اور اُس جگہ ہم نے کوئی بات شروع کی ہے آنکھ کھلنے پر سب باتیں مجھے یاد تھیں مگر جب میں دوبارہ سویا اور سوکر اُٹھا تو وہ باتیں مجھے بھول گئیں لیکن بہر حال وہ مبارک با تیں تھیں.اس کے بعد صبح میں نے دیکھا کہ گویا میں قادیان میں ہوں.وہ چوک جو مسجد مبارک کے سامنے ہے میں نے دیکھا کہ اُس میں کچھ سکھ سوار ہیں اور اُن کے پاس رائفلیں بھی ہیں وہ گھوڑوں پر ہیں یا اونٹوں پر اس کے متعلق میں کچھ نہیں کہہ سکتا.اس کے بعد میں نے اپنے آپ کو قادیان کے مشرقی یعنی دارالا نوار کی طرف جاتے ہوئے دیکھا.مشرق کی طرف دار الانوار اور پرانے قادیان کے درمیان جو علاقہ ابھی خالی ہے اُس پر ہوتے ہوئے میں نے دیکھا کہ

Page 497

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۷۴ آسمانی تقدیر کے ظہور کیلئے زمینی جدو جہد بھی ضروری ہے میں جنوب کی طرف منگل گاؤں کی طرف جا رہا ہوں.میں تھوڑی دور ہی گیا تھا کہ میرے ایک ساتھی نے مجھے اشارہ کیا کہ دیکھیں ! کھیت میں کچھ تلیر اُترے ہیں پچاس، ساٹھ یا سو کے قریب تلیر ہیں.گویا ان کی ایک ڈار وہاں آ کر اُتری ہے اور اس خواہش سے اُس نے مجھے اشارہ کیا ہے کہ مجھے ان کا شکار کرنا چاہئے.میں نے اسے کہا کہ اچھا بندوق منگوا ؤ خواب میں میں ایسا سمجھتا ہوں کہ بندوق ساتھ ہے مگر بعد میں معلوم ہوا کہ ساتھ نہیں.چنانچہ تھوڑی دیر انتظار کرنے کے بعد جب میں نے پوچھا کہ کیا بات ہے تو مجھے بتایا گیا بندوق لینے کیلئے آدمی گئے ہیں.اُس وقت میں خواب میں سمجھتا ہوں کہ شیخ نور الحق صاحب جو ہماری زمینوں کے دفتر کے انچارج ہیں اور مولوی نور الحق صاحب مبلغ یہ دونوں نور الحق نامی بندوق لینے کیلئے گئے ہیں.میں ان کی آمد کا انتظار کر رہا تھا کہ اتنے میں میں نے دیکھا کہ وہ سکھ سوار جو چوک میں کھڑے تھے وہ اپنی سواریوں پر بیٹھے ہوئے رائفلیں لگائے مشرق کی طرف بھاگے چلے جا رہے ہیں اور ان کے پیچھے پیچھے ایک گڈو بھی ہے جس پر بستر اور گھر کا سامان وغیرہ معلوم ہوتا ہے.میں انتظار کی حالت میں ایک عمارت کے برآمدہ میں ٹہلنے لگا.اسی دوران میں ایک شخص میرے پاس آیا اس کی ڈاڑھی ایسی ہے جیسے مسلمانوں کی ڈاڑھی ہوتی ہے یعنی تراشی ہوئی ہے اور مونچھیں بھی شریعت کے مطابق ہیں.میں اُس کی شکل وصورت سے خیال کرتا ہوں کہ غالبا یہ مسلمان ہے.اس نے مجھے آ کر کہا آپ میری امداد کریں کچھ لوگ مجھے دق کرتے ہیں لوگوں سے مراد میں سمجھتا ہوں کہ احمدی نہیں بلکہ غیر احمدی ہیں.اس نے بتایا کہ وہ لوگ اسے دق کرتے ہیں اور کچھ بوتلیں اس کے گھر میں رکھ جاتے ہیں.میں خواب میں سوچتا ہوں کہ وہ بوتلیں شاید تیزابی مادہ کی ہوتی ہوں گی یا شراب کی بوتلیں ہوں گی جو لوگ اُس کے گھر میں رکھ جاتے ہوں گے تا کہ ناجائز شراب رکھنے کے الزام میں اسے پکڑوا دیں.مجھے خیال تھا کہ چونکہ اس کی شکل مسلمانوں والی ہے اس لئے وہ مسلمان ہی ہوگا مگر جب میں نے اس سے نام پوچھا تو اس نے مجھے اپنا نام ہندوانہ بتایا.تب میں نے اسے کہا یہ معاملہ پولیس سے تعلق رکھتا ہے میں تو صرف نصیحت کر سکتا ہوں تم پولیس کو اطلاع دے دو اس کا فرض ہے کہ وہ اچھے شہریوں کی امداد کرے اس فرض کی وجہ سے وہ تمہاری بھی ضرور امداد کرے گی.باقی جہاں تک میں نصیحت کر سکتا

Page 498

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۷۵ آسمانی تقدیر کے ظہور کیلئے زمینی جدو جہد بھی ضروری ہے ہوں وہ بھی کروں گا.پھر میں نے اس شخص سے کہا دیکھو تم ہندو ہو اور تم میرے پاس امداد کے لئے آئے ہو مگر تمہارے جیسی بے مروت قوم میں نے آج تک نہیں دیکھی.میرے پاس سینکڑوں خطوط ہندوؤں کے موجود ہیں جن میں اُنہوں نے اقرار کیا ہوا ہے کہ مصیبتوں اور تباہیوں کے وقت صرف احمدیوں نے اُن کی جانیں بچائیں اور ہر جگہ اپنی جانوں کو خطرہ میں ڈال کر ان کی حفاظت کی ( میں صرف خواب میں ہی ایسا نہیں کہ رہا بلکہ واقعہ میں ایسے سینکڑوں خطوط ہندوؤں کے ہمارے پاس موجود ہیں) پھر میں اُس سے کہتا ہوں کہ اس وقت میری جیب میں بھی ایک خط پڑا ہوا ہے جس میں ایک ہندو نے اقرار کیا ہے کہ آپ کی جماعت نے اپنے آپ کو خطرہ میں ڈال کر ہماری جانیں بچائیں ( اور واقعہ بھی یہ ہے کہ اُس وقت میرے کوٹ کی جیب میں ایسا خط پڑا ہوا تھا مگر باوجود اس کے کہ ہر جگہ ہم نے تمہاری جانوں کی حفاظت کی تمہارے مالوں کی حفاظت کی تمہاری عزت و آبرو کی حفاظت کی تمہارا جس جگہ بھی بس چلا اور جس جگہ بھی تمہارا زور چلا تم نے ہمارے آدمیوں کو مارا.پس تمہارے جیسی بے مروت قوم دنیا میں اور کوئی نہیں.پھر میں نے اسے کہا تم اپنی موجودہ حالت پر خوش نہ ہو ایک زمانہ آنے والا ہے جب ہندوستان میں کوئی ہندو نظر نہیں آئے گا.جب میں نے یہ کہا تو مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے کوئی بالا طاقت مجھ سے یہ الفاظ کہلوا رہی ہے.اس پر خود میرے نفس نے مجھ سے سوال کیا کہ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ ہندوستان میں کوئی ایک ہندو بھی باقی نہ رہے.تب خواب میں ہی میں اس کا یہ جواب دیتا ہوں کہ اگر ہم خدا تعالیٰ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے اسلام کی زور شور سے تبلیغ کریں گے تو پھر سارے ہندو مسلمان ہو جائیں گے اُس وقت ہندو اور مسلمان کی کوئی تمیز نہیں رہے گی اور سارے کے سارے ہندومسلمان ہو جائیں گے.اُس کے بعد اس شخص نے کہا لیکھرام نے خواہش کی تھی کہ اسے قادیان آنے کا موقع دیا جائے میں اُس وقت خواب میں سمجھتا ہوں کہ لیکھرام قادیان کے مشرق کی طرف کی جگہ پر ہے.اس کے بعد اس نے کہا کہ گورنمنٹ سوچ رہی ہے کہ اسے قادیان میں آنے کا موقع دے یا نہ دے.اُس وقت اُس نے یہ کہا یا میرے دل میں خیال گزرا کہ لیکھرام ایک دفعہ قادیان میں آیا تھا اور اس نے مشرقی قادیان میں ایک تقریر بھی کی تھی.جب اس نے کہا کہ لیکھر ام قادیان آنے کی خواہش

Page 499

انوار العلوم جلد ۱۹ آسمانی تقدیر کے ظہور کیلئے زمینی جدو جہد بھی ضروری ہے رکھتا ہے تو میں نے اسے جواب میں کہا کہ یہ معاملہ حکومت وقت کے ساتھ تعلق رکھتا ہے، وہ جو چاہے کرے.لیکن معا مجھے خیال آیا کہ اسے تو مرے ہوئے پچاس سال گزر چکے ہیں تب میں اسے کہتا ہوں دیکھو پچاس سال ہو چکے جب وہ مارا گیا تھا اور تم اس کا اب ذکر کر رہے ہو.پھر میں نے اسے کہا کہ جس لیکھرام کا تم ذکر کرتے ہو اس کی عمر کیا ہے؟ کیا پچاس سال سے اوپر ہے یا پچاس سے نیچے ہے؟ اس نے کہا پچاس سال کے قریب ہے.جب اُس نے کہا لیکھرام کی عمر اس وقت پچاس سال کے قریب ہے تب میں کہتا ہوں اگر ہند وقوم یہ بھی کہہ دے کہ لیکھرام مارا نہیں گیا تھا بلکہ حملہ سے بچ گیا تھا ، تب بھی اس وقت اُس کی عمر نوے سال سے اوپر ہونی | چاہئے اور تم کہتے ہو کہ اس کی عمر پچاس سال سے نیچے ہے.معلوم ہوتا ہے دنیا کو دھوکا دینے کیلئے کوئی اور آدمی کھڑا کر دیا گیا ہے جس کا نام لیکھر ام رکھ دیا گیا ہے یہ کیا چالا کی ہے.معلوم ہوتا ہے ہندو قوم سمجھتی ہے ہم اس طرح ایک کے بعد دوسرا اور دوسرے کے بعد تیسر الیکھر ام کھڑا کر دیں گے اور دنیا کو بتا دیں گے کہ لیکھرام زندہ ہے ورنہ خدا کی پیشگوئی کے مطابق تو وہ ما را جا چکا ہے اور یہ صرف مصنوعی نام ہے.اس کے بعد میں نے دیکھا کہ ایک گاڑی آ رہی ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ اس کے اندر وہ لوگ سوار ہیں جن کو بندوق لینے کے لئے بھیجا گیا تھا.وہ گاڑی تانگا کی شکل کی ہے مگر دراصل رتھ ہے.جب سواریاں اُتریں تو میں نے دیکھا کہ اُترنے والے شیخ نور الحق صاحب، مولوی نور الحق صاحب مبلغ اور میاں بشیر احمد صاحب تھے اور ان کے ہاتھ میں بندوق تھی اس پر میری آنکھ کھل گئی.میں نے سمجھا کہ نور الحق روشنی کے معنوں میں ہے اور شیخ کے لفظ سے میں اب سمجھتا ہوں کہ نومسلموں کے لئے عام طور پر شیخ کا لفظ ہی بولا جاتا ہے خود تو وہ تو مسلم نہیں.پرانے زمانہ میں ان کے آباء واجداد میں سے کوئی نومسلم ہوا ہوتو اور بات ہے بہر حال شیخ نور الحق صاحب، مولوی نورالحق صاحب اور میاں بشیر احمد صاحب تینوں نام ایسے ہیں جو خواب کے ساتھ گہرا تعلق رکھتے ہیں.ان ناموں سے ہندوؤں سے مسلمان ہونے والے اور بیرونی ممالک میں سے مسلمان ہونے والے لوگ مراد ہیں.اس کے ساتھ ہی اسلام اور احمدیت کی ترقی کی بھی بشارت ہے.اسی طرح چند دن ہوئے میں نے دیکھا کہ میں ایک جگہ پر بیٹھا ہوں اور اللہ تعالیٰ کی محبت

Page 500

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۷۷ آسمانی تقدیر کے ظہور کیلئے زمینی جدو جہد بھی ضروری ہے کی شدت میں رورہا ہوں اور اس قدر خدا تعالیٰ کی محبت میرے دل میں پیدا ہو رہی ہے کہ میرا جسم اندر سے گداز ہو کر اس طرح بہہ رہا ہے جیسے نہر جاری ہوتی ہے.میری آنکھوں سے آنسوؤں کی بجائے پانی کا ایک چشمہ جاری ہے اور میری ناک سے بھی پانی کی ایک نہر رواں معلوم ہوتی ہے اور باوجود اس کے کہ آئینہ میرے سامنے نہیں ، میں اپنے آپ کو اسی طرح دیکھ رہا ہوں جس طرح آئینہ سامنے ہونے کی حالت میں انسان اپنے آپ کو دیکھتا ہے.میں اپنے نتھنوں کو دیکھتا ہوں تو مجھے ان میں بڑے بڑے سوراخ نظر آتے ہیں.وہ پھولے ہوئے ہیں اور پانی کی سوزش کی وجہ سے اندر سے نہایت سرخ ہیں اور آنکھوں کو دیکھتا ہوں تو ان سے بھی بہتا چلا جاتا ہے.اُس وقت میں کہتا ہوں یہ آنسو نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کی محبت کی وجہ سے میرا نفس گداز ہوکر بہہ رہا ہے.اسی طرح چند دن ہوئے میں نے دیکھا کہ میں اپنے آپ کو بغیر آئینہ کے دیکھ رہا ہوں.میں نے دیکھا کہ میں اٹھارہ بیس سال کا ہوں.میری ڈاڑھی مونچھ نہیں اور میرا رنگ موجودہ رنگ سے بہت سفید ہے.خواب میں مجھے اپنی عمر پر کوئی تعجب نہیں آتا لیکن رنگ کے متعلق میں کسی سے کہتا ہوں کہ جتنا سفید رنگ میرا پہلے تھا اب اس سے بہت زیادہ صاف اور سفید ہو گیا ہے.عجیب بات یہ ہے کہ پرسوں ایک فوجی افسر مجھ سے ملنے کیلئے آئے وہ سیالکوٹ سے آئے تھے اُنہوں نے ڈرتے ڈرتے کہا کہ اگر کوئی شخص کسی بزرگ کے متعلق دیکھے کہ اس کی ڈاڑھی مونچھ نہیں تو اس کی کیا تعبیر ہوگی.میں نے کہا موقع کے لحاظ سے تعبیر ہوگی.بعض حالتوں میں اس کی تعبیر بُری سمجھی جائے گی اور بعض حالتوں میں اس کی تعبیر اچھی سمجھی جائے گی.تب میرے یہ کہنے پر کہ اس کی اچھی تعبیر بھی ہو سکتی ہے انہوں نے ذکر کیا کہ میں نے تو آپ کو ہی دیکھا تھا کہ آپ کی ڈاڑھی مونچھ نہیں ہے.اُس وقت مجھے خیال آیا کہ آپ کی ڈاڑھی مونچھ کیوں نہیں؟ تو خود ہی یہ جواب سمجھ میں آیا کہ اس لئے کہ پھر سارے بال یکساں نکلیں.میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کو یہ خواب دیکھے کتنے دن ہو چکے ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ چار پانچ دن ہوئے ہیں.اور ٹھیک چار پانچ دن پہلے میں نے بھی ایسا ہی خواب دیکھا تھا چنانچہ میں نے اپنے خواب کا بھی ان سے ذکر کیا.اُنہوں نے کہا کہ خواب میں میں نے بھی یہی دیکھا ہے کہ آپ کا

Page 501

انوار العلوم جلد ۱۹ آسمانی تقدیر کے ظہور کیلئے زمینی جدو جہد بھی ضروری ہے رنگ پہلے سے بہت زیادہ اُجلا ہے.یہ خوا میں بتا رہی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدیت کا مستقبل تاریک نہیں جیسے لوگ سمجھتے ہیں.یقیناً خدا ہم کو ان مشکلات پر غالب آنے کی توفیق بخشے گا اور یقیناً ہم کو نہ صرف ان مشکلات پر غالب آنے کی توفیق بخشے گا بلکہ ہمارے ذریعہ اللہ تعالیٰ پھر ہندوستان میں اسلام کی روحانی حکومت قائم کر دے گا اور روحانی حکومت کے قیام کے بعد جسمانی حکومت اس کے تابع ہوا کرتی ہے.اگر سب لوگ مسلمان ہو جائیں تو حکومت آپ ہی آپ اسلام کی ہو جائے گی.یوں ہمیں حکومت کی کوئی لالچ نہیں ، ہمیں سلطنت حاصل کرنے سے کوئی دلچسپی نہیں.ہمیں اگر دلچسپی ہے تو اس سے کہ لوگوں کے دلوں میں اسلام قائم ہو جائے.ہمیں اس سے کوئی واسطہ نہیں که زید وزیر اعظم بنتا ہے یا بکر وزیر اعظم بنتا ہے.زید گورنر بنتا ہے یا بکر گورنر بنتا ہے.ہماری اتنی اور صرف اتنی خواہش ہے اور یہی ہر مؤمن کی خواہش ہونی چاہئے کہ دنیا کا گورنر جنرل محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوا اور دنیا پر پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حکومت قائم ہو جائے.اس مقصد کے حاصل ہونے میں خواہ ہمارے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں ، خواہ ہمارے بچے اور بیویاں اور دوسرے رشتہ دار ہماری آنکھوں کے سامنے مارے جائیں ، وہ ہمارے لئے خوشی کا دن ہو گا رنج کا نہیں ، کوفت کا نہیں کیونکہ اگر ہمارے مرنے سے پہلے ہم کو یہ خوشخبری مل جائے کہ تم تو مارے جاتے ہو مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زندہ ہو رہے ہیں تو وہ موت ہمیں ہزاروں بلکہ لاکھوں زندگیوں سے زیادہ پیاری ہوگی.پس اس روح اور جذبہ سے کام کرو اور اپنی سستیوں اور غفلتوں کو دور کرو.اب سستیوں اور غفلتوں کے دن نہیں.اگر تم اپنے اندر نیک اور پاک تبدیلی پیدا کرنے میں کامیاب ہو جاؤ تو مت سمجھو کہ تم تھوڑے ہو.تھوڑے ہونا کوئی بات نہیں كَمْ مِّن فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةٌ بِإِذْنِ اللهِ " ( الفضل لا ہور ۱٫۱۸ پریل ۱۹۴۸ء) هود : ۴۱ البقرة: ۲۵۰

Page 502

انوار العلوم جلد ۱۹ سیر روحانی (۴) از یدنا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفة المسیح الثانی سیر روحانی (۴)

Page 503

Page 504

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۸۱ سیر روحانی (۴) بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ سیر روحانی (۴) ( تقریر فرموده مورخه ۲۸ / مارچ ۱۹۴۸ء بمقام لاہور ) عالم روحانی کا بلند ترین مینار یا مقام محمدیت تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:.قادیان میں مقیم احمدی احباب اور امریکہ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ اور دعا کے پیغام کی جماعت کی طرف سے بذریعہ تاریہ پیغام آئے ہیں کہ تمام حاضرین جلسہ تک اُن کی طرف سے السَّلَامُ عَلَيْكُمْ پہنچا دیا جائے اور دعا کی درخواست کی جائے.امریکہ کے نو مسلموں کی مالی قربانی حضور نے امریکہ کی جماعتوں کی مالی فرمایا:.قربانی پر خوشنودی کا اظہار کرتے ہوئے اس دفعہ انہوں نے چندہ تحریک جدید میں سال گزشتہ کی نسبت دوگنی سے زیادہ رقم دی ہے.ان کا سالانہ چندہ دس ہزار ڈالر یعنی ہیں پچیس ہزار روپیہ تک ہو جاتا ہے ایسے ملک کی طرف سے جو اسلام کے خلاف شدید تعصب رکھتا ہے اور جو ہر سال کروڑوں روپیہ عیسائیت کی تبلیغ کیلئے خرچ کرتا ہے یہ رقم بظاہر معمولی نظر آتی ہے لیکن جب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ وہاں پر

Page 505

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۸۲ سیر روحانی (۴) اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد ہر سال بڑھ رہی ہے.نئی نئی جماعتیں قائم ہو رہی ہیں اور وہاں کے نو مسلم اپنی قربانی اور اخلاص میں ترقی کر رہے ہیں تو پھر یہ رقم معمولی رقم نظر نہیں آتی یہ رقم یقیناً پچیس ہزار سے پچیس لاکھ ، پچیس لاکھ سے چھپیں کروڑ اور پچیس کروڑ سے چھپیں ارب بننے والی ہے.إِنْشَاءَ اللہ تَعَالٰی.ہالینڈ اور جرمن کے نو مسلم حضور نے اس امر پر بھی خوشی ظاہر فرمائی کہ ہالینڈ اور جرمنی کے نومسلموں میں دیگر ممالک کی نسبت تبلیغ اسلام کا بہت زیادہ جوش پایا جاتا ہے.ان میں یہ خواہش بھی پائی جاتی ہے کہ وہ اپنا وطن چھوڑ کر یہاں آئیں اور یہاں پر اسلامی تعلیم حاصل کر کے واپس جائیں اور اپنے ملکوں میں تبلیغ کریں چنانچہ ایک جرمن نو مسلم جن کا اسلامی نام عبدالشکور رکھا گیا ہے ان کے متعلق اطلاع ملی ہے کہ اُن کے پاسپورٹ کا انتظام ہو رہا ہے اور وہ عنقریب تعلیم حاصل کرنے کیلئے یہاں آجائیں گے.الفضل لا ہور۳۰ / مارچ ۱۹۴۸ء ) میری آج کی تقریر کا موضوع ”سیر روحانی ہے یہ میری اِس مضمون کی تقریروں کا چوتھا نمبر ہے.ان تقریروں کا محرک میرا ایک سفر ہو ا تھا جو میں نے ۱۹۳۸ء میں کیا.میں اس سال پہلے سندھ گیا وہاں سے کراچی ، کراچی سے بمبئی اور بمبئی سے حیدر آباد کا سفر کیا.ہر جگہ کے دوستوں نے مجھے وہاں کی اہم اور قابل دید جگہیں دکھانے پر اصرار کیا اور چونکہ میری ایک بیوی، بیٹی اور ہمشیرہ بھی ساتھ تھیں، اس لئے میں نے ضروری سمجھا کہ یہ قدیم آثار خود بھی دیکھوں اور ان کو بھی دکھاؤں، خصوصاً حیدر آباد، آگرہ اور دتی کے پرانے آثار دیکھنے کا ہمیں موقع ملا.جب ہم دلی پہنچے تو ہم غیاث الدین تغلق کا قلعہ دیکھنے کے لئے گئے یہ قلعہ ایک اونچی جگہ پر واقع ہے اور ٹوٹا ہوا ہے، لیکن سیٹرھیاں قائم ہیں میری ایک بیوی اور لڑکی اس قلعہ کے اوپر چڑھ گئیں.میں اُس وقت نیچے ہی تھا اوپر چڑھ کر انہوں نے مجھے کہا کہ یہاں بڑا اچھا نظارہ ہے، ساری دتی اس قلعہ پر سے نظر آ رہی ہے آپ بھی آئیں اور اس نظارہ سے لطف اندوز ہوں.میراسر چونکہ اونچائی پر چڑھنے سے چکرانے لگتا ہے اس لئے پہلے تو میں نے انکار کیا، لیکن پھر ان کے اصرار پر میں بھی اوپر چڑھ گیا اور میں نے دیکھا کہ واقعہ میں وہ ایک عجیب نظارہ تھا.

Page 506

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۸۳ سیر روحانی (۴) ساری دتی نظر آ رہی تھی اور یوں معلوم ہوتا تھا جیسے ایک فلم آنکھوں کے سامنے پھر رہی ہو، نہ صرف نئی اور پرانی دتی بلکہ اس کے قلعے، مزار، لائیں اور مسجد میں سب آنکھوں کے سامنے تھیں اور ایک ہی وقت دتی کے یہ پرانے آثار تاریخی شواہد کو میرے سامنے پیش کر رہے تھے.میں نے ان آثار کو دیکھا اور اپنے دل میں کہا کہ ان میں سے ہر چیز ایسی ہے جس کی کسی نہ کسی خاندان سے یا کسی نہ کسی قوم یا مذہب سے نسبت ہے.یہ آثار ان قوموں کے لئے فخر کا موجب تھے لیکن آج وہ تو میں مٹ چکی ہیں اور ان آثار کو بنانے والوں کا نام ونشان بھی نہیں پایا جاتا ، بلکہ بعض جگہوں پر تو اُن کا دشمن قابض ہے اور وہ تو میں جنہوں نے یہ یادگاریں قائم کی تھیں محکومیت اور ذلت کی زندگی بسر کر رہی ہیں.یہ ایک عبرت کی بات تھی جو میرے دل میں پیدا ہوئی اور میں سوچتے سوچتے انہی خیالات کی رو میں کھویا گیا اور میری توجہ ان یادگاروں پر مرکوز ہوگئی.تھوڑی دیر کے بعد مجھے پیچھے سے آواز آئی کہ اب آجا ئیں بہت دیر ہو گئی ہے، لیکن میرے خیالات کی رو میرے قابو سے باہر تھی.میں نے اُس وقت سوچا اور غور کیا کہ یہ مادی آثار جو دنیا میں اپنی یادگاریں قائم کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں ، کیا ان کے مقابلہ میں ہمارے خدا نے بھی کچھ آثار بنائے ہیں؟ اور اگر بنائے ہیں تو ان خدائی آثار اور یادگاروں کی کیا کیفیت ہے اور یہ مادی آثار ان کے سامنے کیا حقیقت رکھتے ہیں؟ میں نے سوچنا شروع کیا کہ جن لوگوں نے یہ قلعے بنائے اور دنیا کے سامنے اپنی طاقت اور قوت کا مظاہرہ کیا ، کیا اس کے مقابلہ میں ہمارے خدا نے بھی کوئی قلعہ بنایا ہے.یا جن لوگوں نے دنیا میں بڑے بڑے مینار بنائے ہیں کیا ان کے مقابلہ میں خدا تعالیٰ نے بھی کوئی مینار قائم کیا ہے.اسی طرح دنیوی مینا بازاروں کے مقابلہ میں کیا خدا تعالیٰ نے بھی کوئی مینا بازار بنایا ہے یا دنیوی دیوان عام اور دنیوی دیوان خاص جو بادشا ہوں نے بنائے ، کیا ان کے مقابلہ میں روحانی عالم میں بھی کوئی دیوان عام اور دیوانِ خاص پائے جاتے ہیں.اسی طرح یہ دریا اور سمندر جو قدرتی طور پر دنیا میں بہہ رہے ہیں، کیا ان کے مقابلہ میں اسلام میں بھی کوئی ایسی یادگاریں پائی جاتی ہیں ؟ آخر سوچنے اور غور کرنے کے نتیجہ میں میرے دل میں قرآن کریم کی کئی آیات آتی چلی گئیں اور مجھے معلوم ہوا کہ یہ دنیا کی یادگاریں انہی یادگاروں کا صرف ایک ظاہری نشان ہیں اور یہ آثاران روحانی آثار کی طرف توجہ دلانے

Page 507

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۸۴ سیر روحانی (۴) کے لئے قائم کئے گئے ہیں.ورنہ اصل یادگاریں وہی ہیں جو خدا تعالیٰ نے بنائی ہیں اور جو دنیا کی دست برد سے پاک ہیں.جب میں یہاں تک پہنچا تو بے اختیار میرے منہ سے یہ فقرہ نکلا، میں نے پالیا.میں نے پالیا میری لڑکی امتہ القیوم بیگم جو میرے پیچھے ہی کھڑی تھی ، اس نے کہا ابا جان آپ نے کیا پا لیا؟ میں نے کہا میں نے بہت کچھ پالیا ہے لیکن میں اب تمہیں نہیں بتا سکتا، میں جلسہ سالانہ پر تقریر کرونگا تو تم بھی سُن لینا کہ میں نے کیا پایا ہے.سیر روحانی پر پہلی تقریر چنانچہ میں نے پہلی تقریر ۱۹۳۸ء میں کی جس میں میں نے تین مضامین بیان کئے تھے.اول وہ آثار قدیمہ جو قرآن کریم نے پیش کئے ہیں.قرآن کریم ایک وسیع سمندر کو پیش کرتا ہے.قرآن کریم ایک وسیع جنتر منتر کو پیش کرتا ہے.دوسری تقریر ۱۹۴۰ء میں میں نے دوسری تقریر کی جس میں میں نے یہ ذکر کیا کہ قرآن کریم بھی ایک قلعہ پیش کرتا ہے جس کے مقابلہ میں دُنیوی قلعے کوئی حقیقت نہیں رکھتے اور قرآن کریم بھی ایک وسیع مسجد پیش کرتا ہے ایسی مسجد جس کے مقابلہ میں مٹی اور اینٹوں کی بنائی ہوئی مسجد میں کوئی حقیقت نہیں رکھتیں.تیسری تقریر ۱۹۴۱ء میں میں نے یہ بیان کیا کہ دنیا کے مقابر کے مقابلہ میں اسلام نے کو نسے مقابر پیش کئے ہیں اور دنیوی مین بازاروں کے مقابلہ میں اسلام نے کونسا مینا بازار پیش کیا ہے.نو (9) مضمون ابھی باقی ہیں جن میں میں نے اپنے خیالات کا ابھی تک اظہار نہیں کیا.میں چاہتا ہوں کہ ان نو (۹) مضامین میں سے آج صرف ایک مضمون کو بیان کر دوں.فضائل القرآن پر لیکچر ۱۹۴۱ء کے بعد اس وقت تک مجھے اس مضمون پر بولنے کا موقع نہیں ملا ، کیونکہ درمیان میں بعض اور ضروری مضامین آگئے تھے جن کے متعلق تقریر کرنا ضروری تھا ، اسی طرح ایک اور مضمون بھی نامکمل چلا آ رہا ہے جو فضائل القرآن کا مضمون ہے.

Page 508

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۸۵ سیر روحانی (۴) پانچ لیکچر میں اس مضمون پر دے چکا ہوں، لیکن ابھی بہت سے لیکچر باقی ہیں.درمیانی عرصہ میں مختلف حالات کی وجہ سے جو مضامین آجاتے رہے ہیں ان کی وجہ سے یہ دونوں مضمون ابھی نامکمل ہیں، لیکن بہر حال میں آج سیر روحانی کے ایک پہلو کو بیان کر دینا ضروری سمجھتا ہوں.مادی میناروں کے مقابلہ میں اسلام کا پیش کردہ مینار میں نے بیان کیا تھا کہ میں نے اپنے سفر میں بڑے بڑے بلند مینار دیکھے ، ایسے مینار جو آسمان سے باتیں کر رہے تھے ، جیسے قطب صاحب کی لاٹ ہے یا تغلق شاہ کی لاٹ ہے.میں نے ان بلند و بالا میناروں کے دیکھنے کے بعد غور کیا کہ کیا قرآن کریم میں بھی کسی بلند تر روحانی مینار کا ذکر پایا جاتا ہے اور یہ کہ اس مینار کے مقابلہ میں دنیوی مینا ر کیا حقیقت رکھتے ہیں.مینار کیوں بنائے جاتے ہیں؟ جب میں نے یہ سوچا تو پہلا سوال میرے دل میں یہ پیدا ہوا کہ مینار کیوں بنائے جاتے ہیں؟ اور کیا وہی اغراض قرآن کریم کی کسی پیش کردہ چیز سے پوری ہوتی ہیں یا نہیں؟ عالم بالا کے اسرار معلوم کرنے کی جستجو اس نقطہ نگاہ سے جب میں نے میناروں کی تاریخ پر غور کیا، تو مجھے معلوم ہوا کہ مینار بنانے کا پہلا موجب یہ تھا کہ لوگ یہ خیال کرتے تھے کہ آسمان کسی محدود فاصلہ پر واقع ہے اور وہ کسی اونچی جگہ پر جا کریا تو آسمان پر چڑھ جائیں گے اور یا اس قابل ہو جائیں گے کہ فرشتوں اور ارواح کے ساتھ باتیں کر سکیں اور آسمانی نظاروں کو دیکھ سکیں.گویا میناروں کی تعمیر کا ایک محرک بنی نوع انسان کا یہ عقیدہ تھا کہ وہ اوپر چڑھ کر آسمان کے قریب ہو جائیں گے اور عالم بالا کے اسرار کو آسمانی ارواح سے معلوم کر سکیں گے.قرآن کریم اسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتا ہے وَقَالَ فِرْعَوْنُ يَنْهَامُنُ ابْنِ لِي صَرْحًا لَّعَلَّى اَبْلُغُ الْأَسْبَابَ أَسْبَابَ السَّمَواتِ فَاطَّلِعَ إِلَى إِلَهِ مُوسَى وَإِنِّي لَأَظُنُّهُ كَاذِبًا وَكَذَلِكَ زُيِّنَ لِفِرْعَوْنَ سُوءُ عَمَلِهِ وَصُدَّعَنِ السَّبِيْلِ وَمَا كَيْدُ فِرْعَوْنَ إِلَّا فِي تَبَابٍ یعنی حضرت موسیٰ علیہ السلام نے جب فرعون کے سامنے اپنا دعویٰ پیش کیا تو فرعون نے

Page 509

انوارالعلوم جلد ۱۹ ۴۸۶ سیر روحانی (۴) حضرت موسیٰ علیہ السلام کی بات سن کر کہا کہ اس کا تو دماغ خراب ہو گیا ہے، یہ کہتا ہے کہ مجھ سے خدا اور اس کے فرشتے باتیں کرتے ہیں، یہ جھوٹ بولتا ہے، میں اسے تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں.اے ہامان ! تم میرے لئے ایک اونچا سا مینار تیار کرو، میں بھی اس پر چڑھ کر دیکھوں کہ آسمان پر کیا ہوتا ہے اور آسمانی اسباب اور ذرائع سے پتہ لوں کہ کیا موسیٰ سچ کہ رہا ہے یا جھوٹ.پُرانے زمانے میں سب سے اونچے مینار مصر میں ہی بنا کرتے تھے اور یہ اونچے مینا راسی خیال کے تحت بنائے جاتے تھے کہ مصری سمجھتے تھے کہ ارواح سماویہ آسمان سے اُترتی ہیں تو بلندی پر رہنے کی وجہ سے وہ بلند جگہوں کو پسند کرتی ہیں اسی لئے وہ اپنے بزرگوں اور بادشاہوں کی قبریں بلند میناروں کی شکل میں بنایا کرتے تھے مگر چونکہ اُس وقت تک حساب کا علم ابھی مکمل نہیں ہو ا تھا اس لئے وہ سیدھا اور گول مینار بنانے کی بجائے اس شکل کی عمارات بنایا کرتے یعنی ان کی چوٹی تو صرف چند مربع گز کی ہوتی تھی ،لیکن بنیاد ہزاروں مربع گز میں ہوتی تھی، بعد میں جب حساب مکمل ہوا اور بنیادوں اور سدھائی کا علم ہوا تو سیدھے گول میناروں کا رواج ہو گیا.میں جب مصر میں گیا تھا تو میں نے بھی ان میناروں کو دیکھا تھا یہ اتنے بلند مینار ہیں کہ اچھا قوی اور مضبوط آدمی بھی ان پر چڑھتے چڑھتے تھک جاتا ہے.آج بھی انجینئر جب ان میناروں کو دیکھتے ہیں تو حیران ہوتے ہیں کہ اُس زمانہ میں ناقص انجینئر نگ کے با وجو دانہوں نے کتنی بلند و بالا عمارتیں کھڑی کر دیں.உ در حقیقت یہ مینار نہیں بلکہ قبریں ہیں جو بادشاہوں کے لئے بنائی جاتی تھیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ ان میناروں کے ذریعہ سے آسمانی ارواح ان کے بزرگوں کے نزدیک ہو جاتی ہیں.حضرت مسیح کے مینار پر اترنے کا غرض مصری لوگ یہ مینار آسانی روحوں کے ساتھ ملنے کے لئے بنایا کرتے تھے ،مسلمانوں عقیدہ مسلمانوں میں کس طرح آیا میں حضرت مسیح کے مینار پر سے اترنے کا عقیدہ بھی اسی بناء پر پیدا ہوا ہے.احادیث میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ مسیح عِندَ الْمَنَارَةِ الْبَيْضَاءِ نازل ہوگا.یعنی وہ سفید مینار کے قریب اُترے گا.

Page 510

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۸۷ سیر روحانی (۴) اس حدیث کو نہ سمجھنے کی وجہ سے مسلمان اس عقیدہ میں مبتلا ہو گئے کہ مسیح مینار پر اُترے گا حالانکہ حدیثوں میں عَلَى الْمَنَارَةِ الْبَيْضَاءِ کے الفاظ نہیں بلکہ عِنْدَ الْمَنَارَةِ الْبَيْضَاءِ کے الفاظ ہیں جو ان کے اس خیال کی تردید کر رہے ہیں کہ مسیح مینار پر اُترے گا بہر حال مسلمانوں میں اس خیال کا پیدا ہو جانا کہ مسیح مینار پر اُترے گا بتاتا ہے کہ انہوں نے پرانی روایات اور احادیث کو محفوظ کر دیا.انہوں نے یہ نہ سمجھا کہ حدیث میں عِندَ کا لفظ ہے علی کا لفظ نہیں اس کی وجہ در حقیقت یہی تھی کہ جب اسلام مصر میں پھیلا تو کئی مصری عقائد مسلمانوں میں بھی آگئے جن میں سے ایک یہ بھی عقیدہ تھا کہ ارواح مینار پر اترتی ہیں.پہلے انہوں نے سمجھا کہ مسیح آسمان سے اُترے گا پھر انہوں نے یہ نتیجہ نکالا کہ جب روحیں مینار پر اترا کرتی ہیں تو یہاں عِندَ کے معنے در حقیقت علمی کے ہیں.اسی قسم کے بعض اور بھی عقائد ہیں جو مصریوں سے مسلمانوں نے لئے.مثلاً مصری لوگ تناسخ کے قائل تھے اور یہ عقیدہ بھی مصریوں سے مسلمانوں میں آیا.چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے قریباً نو (۹) سال بعد ہی مصر میں ایک شخص عبد اللہ بن سباست نامی پیدا ہو گیا تھا اور اُس نے یہ کہنا شروع کر دیا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رُوح دوبارہ دنیا میں آئے گی اور وہ قرآن کریم کی کئی آیتوں سے بھی استدلال کیا کرتا تھا.یہ وہی شخص تھا جس نے پہلے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے خلاف بغاوت کی اور بعد میں اس نے اور اس کے ساتھیوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے خلاف بغاوت کی.دراصل یہ مصری فلسفہ سے متاثر تھا اور مصری فلسفہ یہ تھا کہ روحیں مینار پر اُترتی ہیں.شاید ان کے دلوں میں یہ خیال ہو کہ بزرگوں کی روحوں کے متعلق اگر یہ عقیدہ نہ رکھا گیا تو اس سے ان کی ہتک ہو گی اس لئے انہوں نے چاہا کہ کچھ ہم اپنے آپ کو اونچا کریں اور کچھ وہ نیچے اُتریں تا کہ اُن کا زمین پر نزول ان کے لئے ہتک کا موجب نہ ہو.بہر حال کسی نہ کسی خیال کے ماتحت مصریوں میں یہ عقیدہ پایا جاتا ہے کہ ارواح بلند جگہوں پر اترا کرتی ہیں اور اسی غرض کے لئے وہ مینار تعمیر کیا کرتے تھے.روشنی کا انتظام (۲) پھر مینا ر اس لئے بھی بنائے جاتے تھے کہ ان پر روشنی کی جائے اور دُور دُور سے لوگوں کو اس سے راہنمائی حاصل ہو چنانچہ چھاؤنیوں میں

Page 511

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۸۸ سیر روحانی (۴) عموماً مینار بنائے جاتے ہیں اور ان میں روشنی کا باقاعدہ انتظام رکھا جاتا ہے اس روشنی کو دیکھ کر ڈور سے پتہ لگ جاتا ہے کہ یہ فلاں جگہ ہے یا فلاں جہت پر سفر کرنا زیادہ مفید ہے.چونکہ پُرانے زمانے میں رات کو قافلے چلا کرتے تھے اس لئے میناروں کی روشنی سے انہیں بہت کچھ سہولت حاصل ہو جاتی تھی.مینار کے معنوں میں بھی یہ بات پائی جاتی ہے چنانچہ عربی زبان میں مینار کے معنے مقامِ نور کے ہیں کے یعنی جہاں نور کا سامان موجود ہو.پس مینار اس لئے بنائے جاتے ہیں کہ ان پر روشنی کی جاسکے اور اسی وجہ سے ان کا نام مینار ہؤا.ستاروں کی گردشیں معلوم کرنے کی خواہش (۳) تیسرے مینار اس لئے بنائے جاتے تھے کہ اُن کے ذریعہ سے آسمانی گردشوں کا پوری طرح علم ہو اور غیب کی خبریں معلوم کی جاسکیں.واقعہ یہ ہے کہ زمین پر ہیئت کے سامان اتنی صفائی کے ساتھ ان گردشوں کو نہیں دیکھ سکتے جتنی صفائی کے ساتھ اونچی جگہ سے دیکھ سکتے ہیں اسی لئے دُور بہنیں ہمیشہ اونچی جگہ پر لگائی جاتی ہیں.پس مینار بنانے کی تیسری وجہ یہ ہوا کرتی تھی کہ لوگ ان پر آلات ہیئت رکھ کر ستاروں کی گردشوں کا علم حاصل کرتے تھے تا کہ انہیں غیب کی خبرمیں معلوم ہوسکیں اور آئندہ کے اسرار اُن پر گھلیں.ابھی پچھلے دنوں لاہور میں ایک رات ہزاروں ہزار لوگ کمروں سے نکل کر باہر میدانوں اور صحنوں میں سوئے کیونکہ کسی منجم نے یہ خبر اُڑا دی کہ اس رات ایک شدید زلزلہ آئے گا.لوگ ڈر گئے اور وہ اپنے مکان چھوڑ کر باہر میدانوں اور باغوں میں نکل گئے حالانکہ یہ سب باتیں اسلامی تعلیم کے خلاف ہیں.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں مَنْ قَالَ مُطِرُنَا بِنَوْءٍ كَذَا وَ كَذَا فَهُوَ كَافِرٌ بِي وَ مُؤْمِنٌ بِالْكَوْكَبِ جو شخص یہ کہے کہ فلاں ستارہ کی وجہ سے بارش ہوئی ہے یا فلاں ستارہ کا یہ اثر ہے ، وہ اسلام سے خارج ہے.دنیا میں جو کچھ بھی ہوتا ہے ، سب کچھ اللہ تعالیٰ کے منشاء اور اس کے قانون کے ما تحت ہوتا ہے.یہ خیال کہ ستاروں کی گردش سے انسان آئندہ کے حالات معلوم کر سکتا ہے، قطعی طور پر غلط ہے اور لاہور والوں نے اس کا اندازہ بھی لگالیا، مگر مشکل یہ ہے کہ وہ لوگ جو دین سے پوری واقفیت نہیں رکھتے اس قسم کی غلط فہمیوں میں عموماً مبتلاء رہتے ہیں اور منجم بھی بڑی

Page 512

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۸۹ سیر روحانی (۴) آسانی سے کہہ دیتا ہے کہ مینار کے نہ ہونے کی وجہ سے مجھے ستاروں کی گردش معلوم کرنے میں غلطی لگ گئی ہے.یہی حال رمالوں، جوتشیوں اور پامسٹوں کا ہوتا ہے.ایک احمدی نجومی کا واقعہ میرے پاس ایک دفعہ ایک احمدی نجومی آیا اور اس نے کہا، میں آپ کو کچھ کرتب دکھانا چاہتا ہوں.میں نے کہا ، میں اس کو سمجھتا تو لغوہی ہوں، مگر تمہاری خواہش ہے تو دکھا دو.اس نے کہا میں نے یہ بات آپ سے اس لئے کہی ہے کہ میں یہ چاہتا ہوں کہ مجھے یہ فخر حاصل ہو جائے کہ میں نے آپ کے سامنے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے.اس کے بعد اس نے کہا، آپ اپنے دل میں کوئی فارسی شعر رکھیں.میں نے فارسی نہیں پڑھی کیونکہ ہمارے اُستاد یہ سمجھتے تھے کہ فارسی کی تعلیم سے عربی کو نقصان پہنچتا ہے.گومثنوی رومی وغیرہ تو میں نے پڑھی ہیں مگر فارسی کی باقاعدہ تعلیم میں نے حاصل نہیں کی اور ایسے آدمی کو عموماً معروف شعر ہی یا د ہوتے ہیں ، بہر حال میں نے اپنے دل میں سوچا کہ :- بخشائے بر حال ما کریما هستم اسیر کمند ہوا اُس نے ایک کاغذ میرے سامنے رکھ دیا جس پر یہی شعر لکھا ہو اتھا، اس کے بعد اس نے کہا کہ آپ ایک سے دس تک کوئی ہندسہ اپنے دل میں سوچیں ، میں نے سات کا ہندسہ سوچا اور اس نے ایک کا غذ اٹھا کر مجھے دکھایا جس پر لکھا تھا کہ آپ سات کا ہندسہ سوچیں گے.پھر کہنے لگا کہ آپ اپنی پیٹھ پر سے کپڑا اُٹھا ئیں آپ کے دائیں طرف ایک منہ ہے میں نے گرتا اُٹھایا تو وہاں متہ بھی موجود تھا.میں نے کہا تمہاری پہلی دو چالاکیاں تو مجھے معلوم ہوگئیں تم یہ بتاؤ کہ تم نے یہ کس طرح پتہ لگا لیا کہ میرے جسم کے دائیں طرف ایک مستہ ہے.اس نے کہا ہماری راول قوم اس فن میں بہت مشہور ہے اور اُس نے بڑی کثرت سے انسانی جسموں کو دیکھا ہوا ہے.ایک لمبے مشاہدہ کے بعد وہ اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ اسی فی صدی لوگوں کی کمر کے دائیں طرف کوئی نہ کوئی متہ ضرور ہوتا ہے، اگر تین چار آدمیوں کو یہ بات بتائی جائے اور تین آدمیوں کے منے نکل آئیں اور چوتھے کے نہ نکلیں تو عام طور پر لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم سے کوئی حسابی غلطی ہوگئی ہوگی ، وہ ہمارے علم پر جبہ نہیں کرتے.

Page 513

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۹۰ سیر روحانی (۴) اُن دنوں قادیان میں ایک اہل حدیث لیڈ ر آئے ہوئے تھے وہ مجھے ملنے کے لئے آئے تو اتفاقاً ان سے بھی اس بات کا ذکر آ گیا.کہنے لگے ان لوگوں کو کوئی علم نہیں آتا.محض ارڈ پوپول ہوتے ہیں لیکن میں چاہتا ہوں کہ اس شخص کو دیکھوں ، وہ اب کی دفعہ آئے تو اسے میرے پاس ضرور بھجوا دیں.وہ قادیان کے قریب ہی ایک گاؤں کا رہنے والا تھا، اتفاق سے دوسرے تیسرے دن پھر آ گیا اور میں نے اسے انہی اہلِ حدیث مولوی صاحب کے پاس بھجوا دیا.گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ کے بعد وہ میرے پاس دوڑتے ہوئے آئے اور کہنے لگے یہ تو معجزہ ہے معجزہ.اُس نے جتنی باتیں بتا ئیں وہ ساری کی ساری صحیح تھیں.معلوم ہوتا ہے اسے غیب کا علم آتا ہے آپ اسے کہیں کہ کسی طرح یہ علم مجھے بھی سکھا دے.میں نے ہنس کر کہا تم تو اہل حدیث ہوا اور جانتے ہو کہ خدا تعالیٰ کے سوا کسی کو علم غیب نہیں ، پھر یہ کیسی باتیں کرتے ہو.پھر میں نے انہیں کہا کہ ایک دفعہ تو اس نے باتیں دریافت کر لیں ، اب اسے کہو کہ وہ مجھ سے پھر وہ دو باتیں دریافت کر کے دیکھے میں نے خود بھی اسے کہا، مگر وہ اس کے لئے تیار نہ ہوا.جس چیز کا مجھ پر اثر تھا وہ صرف یہ تھی کہ اسے مئے کا کس طرح پتہ لگ گیا ؟ اس کے متعلق اس نے بتایا کہ ہماری قوم کے لوگ ساری جگہ پھرتے رہتے ہیں اور وہ انڈونیشیا اور جاپان تک بھی جاتے ہیں ، انہوں نے انسانی جسموں کو کثرت کے ساتھ دیکھنے کے بعد بعض نتائج قائم کئے ہوئے ہیں جو عمو ماستر ، اسّی فیصدی صحیح نکلتے ہیں.جیسے انشورنس والوں نے اندازے لگائے ہوئے ہیں کہ اتنے آدمی بیمہ کرائیں تو ان میں سے اتنے مرتے ہیں اور اتنے زندہ رہتے ہیں.چونکہ ستر فیصدی لوگوں کا مستہ نکل آتا ہے اس لئے تمہیں فیصدی لوگ یہ سمجھنے لگ جاتے ہیں کہ یہ جانتے تو سب کچھ ہیں معلوم ہوتا ہے کہ حساب میں ان سے کوئی غلطی ہوگئی ہے.میناروں کے ذریعہ اپنے نام کو زندہ رکھنے کی خواہش (۴) مینار بنانے والوں کی ایک غرض یہ بھی ہوا کرتی تھی کہ ان میناروں کے ذریعہ سے بنانے والوں کا نام روشن رہے.بنانے والے بنا جاتے ہیں اور لوگ کہتے ہیں کہ یہ فلاں شخص کا تعمیر کردہ مینار ہے.

Page 514

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۹۱ سیر روحانی (۴) حصول مقاصد میں ناکامی مگر میں نے دیکھا کہ ان میناروں سے یہ چاروں اغراض پوری طرح حاصل نہیں ہوئیں.اوّل تو آسمانی روحوں کے اترنے کا کوئی ثبوت نہیں ، مصریوں نے مینار بنا دیئے ، کروڑوں کروڑ روپیہ خرچ کر دیا ، مُردوں کے ساتھ زیورات اور سامان بھی دفن کر دیئے مگر اب یورپین قو میں وہی سامان اُٹھا کر اپنے ملکوں کو لے گئیں.اور وہ مُردے جو انہوں نے وہاں دفن کئے تھے اُن کو بھی انہوں نے اپنے عجائب گھروں میں رکھا ہوا ہے.کوئی لاش امریکہ کے عجائب گھر میں پڑی ہے اور کوئی فرانس کے عجائب گھر میں ، گویا قیمتی سامان بھی ضائع ہوا اور مُردوں کی بھی بہتک ہوئی.کسی فرعون کی لاش امریکہ کو دیدی گئی، کسی کی فرانس کو دے دی گئی اور کسی کی برطانیہ کو دے دی گئی اور اس طرح ان مُردوں کی مٹی خراب ہو رہی ہے.دوم قرآن کریم کی ابھی میں نے ایک آیت پڑھی ہے جس میں فرعون نے ہامان سے یہ کہا کہ تم ایک اونچا اور بلند مینار بناؤ تا کہ میں یہ دیکھوں کہ موسیٰ کا خدا کہاں ہے؟ تو رات سے پتہ لگتا ہے کہ رمسیس وہ فرعون تھا جس نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو پالا اور منفتاح وہ فرعون تھا جو حضرت موسیٰ“ کے زمانہ میں تھا اور جو آپ کے مقابلہ میں آکر تباہ ہوا.وہ بنی اسرائیل سے اینٹیں پڑھوایا کرتا تھا اور اسی طرح ان پر اور بھی بہت سے مظالم کیا کرتا تھا.قرآن کریم بتاتا ہے کہ جب اس نے ہامان سے یہ کہا کہ میرے لئے ایک اونچا سا مینار بناؤ تا کہ میں یہ دیکھوں کہ موسیٰ کا خدا کہاں ہے تو خدا تعالیٰ نے اس کی اس خواہش کو رائیگاں جانے نہیں دیا، اس نے اپنا وجو د تو اسے دکھا دیا مگر مینار کی چوٹی پر نہیں بلکہ سمندر کی تہہ میں.قرآن کریم کہتا ہے کہ جب حضرت موسیٰ علیہ السلام بنی اسرائیل کو ساتھ لے کر مصر چھوڑ کر بھاگے اور فرعون نے ان کا تعاقب کیا اور آخر وہ سمندر کی موجوں میں گھر گیا تو جب وہ غرق ہونے لگا اُس وقت اس نے یہ الفاظ کہے کہ مَنْتُ اَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا الَّذِي آمَنَتْ بِهِ بَنُوا إِسْرَاءِ يُلَ وَآنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ گویا اُسے خدا تو نظر آ گیا مگر وہ فرعون جس نے آسمان پر خدا کو دیکھنا چاہا تھا اسے خدا پاتال میں نظر آیا.پس مینار پر چڑھ کر خدا دیکھنے کا ایک غلط خیال اس کے دل میں موجود تھا جو

Page 515

انوار العلوم جلد ۱۹ پورا نہ ہو سکا.۴۹۲ سیر روحانی (۴) روشنی کا فقدان باقی رہا یہ امر کہ مینار روشنی دیتے ہیں یہ بھی ہمیں ان میناروں سے پورا ہوتا نظر نہیں آتا ، دنیا میں سینکڑوں مینار کھڑے ہیں مگر ان پر روشنی کا کوئی سامان نہیں ، در حقیقت مینار بنانا اور بات ہے اور اس پر روشنی کرنا اور بات.جن لوگوں نے وہ مینار بنائے تھے جب ان کی اپنی نسلیں باقی نہ رہیں تو روشنی کون کرتا ؟ یوں کہلانے کو سب ہی مینار کہلاتے ہیں، لیکن روشنی کہیں بھی نہیں ہوتی یا کچھ عرصہ کے بعد مٹ جاتی ہے.قطب صاحب کے مینار کو ہی لے لو آج اس پر کہاں روشنی ہوتی ہے بیشک وہ کچھ عرصہ تک روشنی دیتے رہے مگر پھر تاریک ہو گئے اور اب نہ وہ دن میں کام آتے ہیں اور نہ رات کو کام آتے ہیں، بنانے والوں کی نسلیں تک باقی نہ رہیں تو روشنی کرنے والے کہاں سے آتے ؟ مینار بنانے والے خود زمانہ کی گردش کا شکار ہو گئے تیسری غرض یہ کبھی جاتی ہے کہ میناروں کے ذریعہ غیبی علوم حاصل ہوا کرتے ہیں، لیکن یہ غرض بھی ہمیں کہیں پوری نظر نہیں آتی بلکہ مینار بنانے والوں نے آسمانی گردشوں سے غیب کیا معلوم کرنا تھا وہ خود اپنے آپ کو گردشوں سے نہ بچا سکے اور ختم ہو گئے.انبیاء ہمیشہ کے لئے زندہ ہیں اس جگہ کوئی کہہ سکتا ہے کہ آپ لوگ جن کو روحانی مینار کے طور پر پیش کرتے ہیں وہ بھی تو ختم ہو گئے.اگر اشو کا ختم ہوا تو آدم بھی ختم ہو گیا.اگر داراختم ہو ا تو نوح بھی ختم ہو گیا.پھر ان میں اور اُن میں کیا فرق ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ بے شک جہاں تک ظاہر میں ختم ہونے کا سوال ہے ہمیں دونوں ہی ختم دکھائی دیتے ہیں لیکن جہاں تک سلسلہ مذھبیہ کا سوال ہے وہ ختم نہیں ہوئے اور کبھی ختم نہیں ہو سکتے چنانچہ دیکھ لو اشوکا کا نام لیوا آج دنیا میں کوئی باقی نہیں.دنیا کے مختلف ملکوں اور گوشوں میں پھر کر دیکھ لو، دارا اور اشوکا کو کوئی اگر گالیاں بھی دے تو دنیا کی کوئی قوم اسے مطعون نہیں کر سکتی.کوئی مذہبی یا سیاسی اقتدار ان لوگوں کو حاصل نہیں مگر آج بھی آدم اور موسی“ پر ایمان لانے والے یہودی اور عیسائی دنیا میں موجود ہیں.بے شک جہاں تک

Page 516

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۹۳ سیر روحانی (۴) قابل عمل شریعت کا سوال ہے ان انبیاء کی تعلیم ختم ہو چکی ہے، لیکن جہاں تک اُن کی عزت اور ان کے مقام کا سوال ہے وہ اب بھی قائم ہے اور اب بھی ان کا نام دنیا میں روشن ہے.اب بھی ہر شخص مجبور ہے کہ ان کا نام عزت اور احترام کے ساتھ لے، پس وہ ختم نہیں ہوئے بلکہ قیامت تک بھی ختم نہیں ہو سکتے.مینار بنانے والوں کے نام تک محفوظ نہیں پھر میناروں کے ذریعہ نام روشن ہونے کی غرض بھی پوری نہ ہوئی بلکہ کسی کا نام روشن ہونا تو الگ رہا ہمیں یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ وہ مینار بنائے کس نے تھے؟ ہر مینار کے متعلق یہ بحث ہے کہ اسے کس نے بنایا تھا.قطب صاحب کی لاٹ بھی زیر بحث ہے اور تعلق کی لوہے کی لاٹ بھی زیر بحث ہے اور لوگ یہ سوچتے ہیں کہ یہ ہے اصل میں کس کی؟ اشوکا کی کہ تغلق کی ؟ کسی ہندو بادشاہ کی یا ایبک کی؟ قطب صاحب کی لاٹ کے متعلق ہی مسلمان کہتے ہیں کہ قطب الدین ایبک نے اسے بنایا تھا اور ہندو کہتا ہے کہ یہ فلاں راجہ کی بنائی ہوئی ہے.فیروز تغلق کی لاٹ کے پاس کھڑے ہو کر ایک مسلمان کہتا ہے یہ فیروز تغلق کی لاٹ ہے اور ایک ہندو کہتا ہے کہ یہ اشوکا کی لاٹ ہے مگر جن روحانی میناروں کا ہم ذکر کرتے ہیں اُن کے ناموں کے متعلق کسی قسم کا اشتباہ نہیں پایا جا تا.غرض دنیوی مینار جن اغراض کے لئے تعمیر کئے جاتے ہیں وہ اغراض ان کے ذریعہ کبھی پوری نہیں ہوئیں.اس طرح جو فوائد ان کے بتائے جاتے ہیں وہ بھی بنی نوع انسان کو کبھی حاصل نہیں ہوئے.قرآن کریم سے ایک عظیم الشان روحانی مینار کی خبر لیکن اس کے مقابل پر قرآن کریم نے ایک ایسے مینار کی خبر دی ہے جو روحانی طور پر تعمیر ہوا، جس پر چڑھ کر آسمان کی سب سے بڑی ہستی کا بھی پتہ چلا اور وہ زمین پر بھی اتری.مصریوں کا تو محض خیال تھا کہ روحیں مینار کے ذریعہ نیچے اُترتی ہیں اس کا کوئی عملی ثبوت ہمیں نہیں ملتا لیکن جس مینار کا میں ذکر کرنے والا ہوں اُس پر آسمان کی سب سے بڑی ہستی کے

Page 517

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۹۴ سیر روحانی (۴) اُترنے کا زندہ ثبوت نظر آتا ہے.پھر اس مینار پر روشنی بھی ہوتی تھی اور ہوتی ہے اور ہوتی رہے گی.اس پر چڑھ کر آسمانی گردشوں کا بھی علم ہوا اور غیب کی خبریں معلوم ہوئیں ، اس کے بنانے والے کا نام اس سے اب تک روشن ہے اور ہمیشہ روشن رہے گا اس کے بنانے کا کوئی اور مدعی کبھی پیدا نہیں ہوا اور نہ اس کے بنانے والے کے متعلق کبھی شک ہوا کہ شاید اس کو کسی اور نے بنایا ہو.مقام محمدیت غرض قرآن کریم ایک ایسے مینار کی خبر دیتا ہے جس پر انسان چڑھا جس پر چڑھ کر اُسے آسمان کی سب سے بڑی ہستی کا پتہ چلا اور وہ عظیم الشان ہستی زمین پر بھی اُتری ، جس مینار سے دنیا میں روشنی پھیلی اور پھیلتی چلی جائے گی ، جس مینار سے غیب کی خبریں ملیں اور ملتی چلی جائیں گی وہ مینا ر کیا ہے؟ وہ مینار مقام محمد بیت ہے سورۃ نجم میں اللہ تعالیٰ اس مینار کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَاى - مَاضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَواى - وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى - إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى - عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوَى ذُوْمِرَّةٍ فَاسْتَوَى وَهُوَ با لا فُقِ الْأَعْلَى - ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّى - فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى فَأَوْحَى إِلَى عَبْدِهِ مَا أوْحَى - مَا كَذَبَ الفُؤَادُ مَارَأى - أَفَتُمْرُونَهُ عَلى مَايَرَى وَلَقَدرَاهُ نَزَلَةً أُخْرَى عِندَسِدْرَةِ الْمُنْتَهى - عِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَأْوَى - اذْيَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشَى - مَازَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَى لَقَدْرَى مِنْ ايَتِ رَبِّهِ الْكُبْرَى ^ فرماتا ہے ہم شہادت کے طور پر ایک ستارہ کو پیش کرتے ہیں خصوصاً ثریا کو اذَا هَوای جب وہ نیچے اُترا.کس بات کے ثبوت کے طور پر اسے پیش کرتے ہیں؟ اس بات کے ثبوت کے طور پر کہ مَاضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَواى تمہارا ساتھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ گمراہ ہوا ہے اور نہ بہ غلطی میں پڑا ہے وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوى اور نہ وہ ہو ا و ہوس میں مبتلاء ہوا اء ہو کر اپنی نفسانی خواہشات کو دنیا کے سامنے پیش کر رہا ہے اِنْ هُوَ الا وحی یوحی بلکہ وہ جو کچھ پیش کر رہا ہے اس وحی کا نتیجہ ہے جو اس پر نازل ہوئی ہے.

Page 518

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۹۵ سیر روحانی (۴) کلام چار طریق پر سُنا جاتا ہے ان آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان چار طرح کلام سن سکتا ہے.اول اس کے افکار پراگندہ ہو جائیں.دوم اس کا دل پراگندہ ہو کر شیطان سے اُس کا تعلق قائم ہو جائے.سوم اس کی ہوا وحرص تیز ہو جائے اور اس کے نتیجہ میں اُس کے دل کے خیالات غالب آجائیں.چهارم کلام الہی نازل ہو اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق فرماتا ہے کہ یہ جو کچھ کہہ رہا ہے یہ نہ تو ضلالت کا نتیجہ ہے نہ غوائت کا نتیجہ ہے اور نہ ہو ا و ہوس کا نتیجہ ہے بلکہ اس وحی کا نتیجہ ہے جو اس پر نازل ہو گئی ہے اور جسے وہ بنی نوع انسان کے سامنے پیش کر رہا ہے.نجم سے کیا مراد ہے یہ نجم کیا ہے جسے خدا تعالیٰ اس بات کے ثبوت کے طور پر پیش کرتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ضلالت میں مبتلا نہیں ہوئے ، افکار کی غلطی میں مبتلا نہیں ہوئے ، کسی فلسفیانہ غلطی میں مبتلا نہیں ہوئے وَمَاغَولی اور نہ کسی شیطان کے قبضہ میں آئے وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوى اور نہ ہوا و ہوس اور لالچ کی وجہ سے ان کے اندرا ایسے خیالات پیدا ہوئے کہ وہ ایسی تعلیم پیش کرتے جو دنیا کے لئے گمراہی کا موجب ہوتی.ان دعوؤں کا ثبوت کیا ہے؟ فرماتا ہے ہمارے ان دعوؤں کا ثبوت ایک ستارہ ہے جو اوپر سے نیچے گرا، یہ اوپر سے نیچے گرنے والا ستارہ کیا ہے؟ اور ستارہ بھی ایسا جو تین زاویوں سے نیچے جھکا اور اس نے تین خیالات کا قلع قمع کیا.دنیا میں بعض فلسفی لوگ تھے جو یہ خیال کرتے تھے کہ فلسفیانہ باتیں پڑھ پڑھ کر اس کا دماغ خراب ہو گیا ہے، بعض لوگ یہ فقرہ پست کر کے تسلی پالیتے تھے کہ کیسا بُرا آدمی ہے شیطان نے اس پر قبضہ کر لیا ہے اور اب یہ شیطانی با تیں لوگوں کو سناتا چلا جاتا ہے، کچھ اور لوگ تھے جو یہ کہ کر مطمئن ہو جاتے تھے کہ اس کے نفس میں ہوا و ہوس پیدا ہوگئی اور اس نے چاہا کہ میں بھی بڑا آدمی بن جاؤں اس لئے یہ ایسی باتیں کہہ رہا ہے.ان تین خیالات کا ایک ہی رڈ ان آیات میں کیا گیا ہے فرماتا ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ضلالت پر نہ ہونے کا ثبوت یہ ہے کہ ایک ستارہ اوپر سے نیچے آیا، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم

Page 519

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۹۶ سیر روحانی (۴) کے فوائت پر نہ ہو نیکا ثبوت یہ ہے کہ ایک ستارہ اوپر سے نیچے آیا، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہوا و ہوس میں مبتلاء نہ ہونے کا ثبوت یہ ہے کہ ایک ستارہ اوپر سے نیچے آیا.وہ کون سا ستارہ ہے جو اوپر سے نیچے آیا ، اور وہ کونسا ستارہ ہے جس کے نیچے آنے کی وجہ سے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ضال نہیں ،محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غاوی نہیں ، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نَاطِقِ عَنِ الْهَوای نہیں جب تک ہم وہ ستارہ پیش نہ کریں ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کم از کم اس اعتراض سے جو اس آیت میں بیان کیا گیا ہے بچا نہیں سکتے.احادیث نبویہ میں آخری زمانہ کی خرابیوں کا ذکر اس نقطہ نگاہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم احادیث کو دیکھتے ہیں تو ہمیں وہاں سے اس امر کے متعلق بعض معلومات میسر آتی ہیں چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ایک زمانہ میری اُمت پر ایسا آنے والا ہے جب اسلام مٹ جائے گا اور اس کی ایسی حالت ہو جائیگی کہ لَا يبقى مِنَ الْإِسْلَامِ إِلَّا اسمۂ اسلام کا صرف نام باقی رہ جائے گا وَلَا يَبْقَى مِنَ الْقُرْآنِ إِلَّا رَسُمُهُ : اور قرآن کریم کی صرف تحریر باقی رہ جائیگی اس کا مضمون لوگوں کے دلوں سے محو ہو جائے گا.جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ خبر دی تو صحابہ کرام گھبرائے اور انہوں نے کہا یا رسول اللہ ! اس کا علاج کیا ہے اُس وقت سلمان فارسی آپ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے آپ نے ان پر ہاتھ رکھا اور فرما یا لَوْ كَانَ الْإِيْمَانُ عِندَ الثَّرَيَّا لَنَالَهُ رِجَالٌ أَوْ رَجُلٌ مِنْ هَؤُلَاءِ که اگر ایمان ثریا پر بھی چلا گیا تب بھی ان فارسی الاصل لوگوں میں سے ایک شخص ایسا پیدا ہو گا جو پھر آسمان سے ایمان اور قرآن کو واپس لے آئے گا.آسمان روحانی کے ایک ستارہ کی خبر اس پیشگوئی میں آسمان روحانی کے ایک ستارہ کی طرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ کیا ہے اور بتایا ہے کہ اس سے مراد وہ انسان ہے جو ثریا سے ایمان کو واپس لائے گا.قرآن کریم نے تو صرف اتنا بتایا تھا کہ آسمان سے ستارہ آئے گا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بتایا کہ

Page 520

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۹۷ سیر روحانی (۴) جب دنیا ظلمت اور تاریکی میں مبتلاء ہو جائے گی تو اللہ تعالیٰ ایک ایسے انسان کو مبعوث فرمائے گا جو ثریا سے ایمان کو واپس لے آئے گا، گویا ان معنوں کی رو سے اِذَاهَـوای تـقـلـيـب نسبت کا رنگ رکھے گا جیسے ہماری زبان میں عام طور پر یہ کہتے ہیں کہ پر نالہ چلتا ہے، لیکن کیا کبھی پر نالہ چلتے کسی نے دیکھا ہے، پر نالہ نہیں چلتا پانی چلتا ہے.یا لوگ کہتے ہیں ناک بہتا ہے آنکھیں بہتی ہیں؟ کان بہتا ہے تو کیا واقعہ میں کان بہا کرتا ہے یا ناک بہتا ہے یا آنکھیں بہتی ہیں ، آنکھوں میں سے پانی بہتا ہے ، ناک میں سے پانی بہتا ہے ، کان میں سے پانی بہتا ہے مگر کہا یہ جاتا ہے کہ آنکھ بہتی ہے یا ناک بہتا ہے یا کان بہتا ہے.یہ تقلیب نسبت ہوتی ہے یعنی ایک چیز کی جگہ بعض دفعہ دوسری چیز کا نام لے لیتے ہیں یا کہتے ہیں یہ چیز خدا نے میرے قریب کر دی اور مطلب یہ ہوتا ہے کہ میں اُس چیز کے قریب ہو گیا.اس نقطہ نگاہ سے ہم کہہ سکتے ہیں کہ جس انسان کا ذکر کرتے ہوئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا تھا کہ لَوْ كَانَ الْإِيْمَانُ عِنْدَ الثَّرَيَّا لَنَالَهُ رَجُلٌ مِّنْ هَؤُلَاءِ که اگر ایمان ثریا پر بھی چلا گیا تو وہ شخص اسے واپس لے آئے گا، قرآن کریم نے تقلیب نسبت کے طو پر اُس کا ان الفاظ میں ذکر کر دیا کہ ایک ستارہ اوپر سے نیچے آئے گا جیسے کان میں سوزش ہوتی ہے اور اُس کی وجہ سے رطوبت بہتی ہے تو ہم کہتے ہیں ہمارے کان بہتے ہیں حالانکہ کان نہیں بہہ رہے ہوتے ، کانوں سے رطوبت بہہ رہی ہوتی ہے اسی طرح قرآن کریم نے تو یہ فرمایا کہ وَالنَّجْمِ إِذَاهَوای آسمان سے ایک ستارہ آئے گا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی یہ تشریح فرمائی کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک فرستادہ آئے گا جو ایمان کو ثریا سے واپس لے آئے گا اور پھر قلوب کو نو رایمان سے بھر دیگا.ایک شبہ کا ازالہ کوئی کہہ سکتا ہے کہ ہم قرآن کریم کے لفظوں کو کیوں نہ ترجیح دیں اور کیوں نہ یہ سمجھیں کہ کوئی ستارہ ہی آسمان سے گرے گا کسی خاص آدمی کی تخصیص کیوں کی جاتی ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ جب احادیث میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک تشریح کر دی تو ہمارا فرض ہے کہ ہم قرآن کریم کے ان الفاظ کومحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیان کردہ روشنی میں دیکھیں.محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے

Page 521

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۹۸ سیر روحانی (۴) ہیں کہ ایک ایسا انسان آئے گا جو ثریا سے ایمان واپس لائے گا اور قرآن کریم فرماتا ہے کہ وَالنَّجْمِ إِذَا هَوای پس جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے معتین رنگ میں ایک تشریح فرما دی تو اب ہمارا یہ حق نہیں کہ ہم اس تشریح کو نظر انداز کر دیں ، ایسا کرنا ہمارے لئے کسی طرح جائز نہیں ہوسکتا.مگر اس حدیث کے ایک اور معنے بھی ہو سکتے ہیں اور وہ یہ کہ قرآن کریم تو نجم کی نسبت هــوی کا لفظ استعمال فرماتا ہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے ہیں کہ مسیح ثریا کو زمین پر کھینچ لائے گا جو دشمنوں کے لئے ہلاکت اور دوستوں کے لئے ایمان لانے کا موجب ہوگا.شیاطین پر ہمیشہ شہاب مبین گرا کرتا ہے قرآن کریم میں یہ مضمون مختلف مقامات پر تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے.سورہ حجر میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِي السَّمَاءِ بُرُوجًا وَزَيَّتْهَا لِلنَّظِرِينَ وَحَفِظْنَهَا مِنْ كُلِّ شَيْطنٍ رَّجِيمِ إِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ دال مبينه یعنی ہم نے اس دنیا میں ایک دینی نظام بھی قائم کیا ہو اہے جس طرح مادی آسمان میں تمہیں مختلف ستارے دکھائی دیتے ہیں اسی طرح اس دینی نظام میں بھی ہم نے ستارے بنائے ہیں اور اسے ہر قسم کے شیطانوں کی دست برد سے بچایا ہے اِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ مبين مگر جب کبھی بے دین کی کوئی روح غالب آنے لگے تو آسمان سے ایک حقیقت ظاہر کرنے والا روشن ستارہ گرتا ہے جو جھوٹ کا پول کھول دیتا ہے استَرَقَ السَّمْعَ کے معنے عام طور پر یہ کئے جاتے ہیں کہ جو آسمان کی باتیں سنتا ہے حالانکہ آسمان کی باتیں سننے کا تو حکم ہے اور پھر وہ ہوتی ہی سنانے کے لئے ہیں، اس لئے اس کے یہ معنے نہیں ہو سکتے.اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ جب کبھی دنیا میں خدا تعالیٰ کی باتوں کو بگا ڑ کر پیش کیا جاتا ہے اور دنیا میں فساد واقعہ ہو جاتا ہے اُس وقت آسمان سے ایک ستارہ گرا کرتا ہے جو پھر صداقت کو دنیا میں قائم کر دیتا ہے اور بگڑی ہوئی مخلوق کو درست کر دیتا ہے.

Page 522

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۹۹ سیر روحانی (۴) مجددین کی بعثت کی خبر اب ہم دیکھتے ہیں کہ وہ کونسا ستارہ ہے جو اس موقع پر گرا کرتا ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی کیا تشریح کی ہے؟ اس غرض کے لئے جب ہم احادیث کو دیکھتے ہیں تو ہمیں اُن میں یہ ارشاد نظر آتا ہے کہ إِنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى رَأْسِ كُلِّ مِائَةِ سَنَةٍ مَنْ يُجَدِّدُ لَهَا دِيْنَهَا یعنی میری اُمت کے لئے اللہ تعالیٰ ہر صدی کے سر پر ایک ایسا شخص مبعوث فرمایا کرے گا جو اُمت کی خرابیوں کو دور کرے گا اور دین کا از سر نو احیاء کرے گا گویا جس چیز کو قرآن کریم نے شہاب مبین قرار دیا ہے، اُس کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک روحانی انسان قرار دیا ہے.قرآن کریم کہتا ہے کہ جب کبھی دنیا میں خرابی پیدا ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ کی باتوں کو بگاڑ کر پیش کیا جاتا ہے اُس وقت آسمان سے ایک ستارہ گر ا کرتا ہے جو مبین ہوتا ہے، یعنی چاروں طرف اس کے ظہور سے روشنی ہو جاتی ہے اور لوگوں پر دین کی حقیقت واضح ہو جاتی ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ہر صدی کے سر پر اللہ تعالیٰ ایک ایسا آدمی میری اُمت میں مبعوث کیا کرے گا جو يُجَدِّدُ لَهَا دِينَهَا دین کی خرابیوں کو دُور کرے گا اور اسلام کی تجدید کرے گا گویا وہی چیز جس کا نام قرآن کریم نے شہاب مبین رکھا تھا.محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس کا نام مجد درکھا.ہر نبی ایک شہاب ہے مگر محمد رسول اللہ اس تشریح کے ماتحت ہم کہہ سکتے ہیں صلی اللہ علیہ وسلم شہاب مبین ہیں وقت کا نبی اور مجد د ہوتا ہے جو شیطان کہ ”شہاب مبین سے مراد ہمیشہ کی ہلاکت کا موجب ہوتا ہے اور دین کو ہر قسم کی رخنہ اندازیوں سے پاک کر دیتا ہے، لیکن اس نقطہ نگاہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم یہ تو کہہ سکتے ہیں کہ دنیا کا ہر نبی ایک شہاب ہے مگر یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ شہاب مبین بھی ہے کیونکہ وہ لوگ جو دین میں رخنہ اندازی کرتے ہیں ان کی ہلاکت اور بر بادی کا وہ اس وقت موجب نہیں ہیں ، یہ کام صرف وقت کا نبی یا مجد د کر سکتا ہے اور یا پھر وہ نبی کر سکتا ہے جس کی نبوت قیامت تک زندہ ہو اور جس کی شریعت ہر زمانہ میں قابل عمل ہو.اس لحاظ سے گو ہر مجد داور ہر نبی ایک شہاب ہے مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شہاب مبین ہیں،

Page 523

انوار العلوم جلد ۱۹ ♡ سیر روحانی (۴) کیونکہ آپ صرف نبی ہی نہیں بلکہ خاتم النبین بھی ہیں اور آپ کی نبوت قیامت تک زندہ ہے.اب جو شخص بھی دین کے احیاء کے لئے مبعوث ہو گا وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا غلام ہوگا، آپ سے الگ ہو کر اور آپ کی غلامی سے انکار کرتے ہوئے کوئی شخص اس منصب پر فائز نہیں ہو سکتا.آسمانی باتیں سننے کے معنے اس جگہ یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ قرآن کریم نے تو یہ فرمایا ہے کہ جب کوئی میری باتیں سنتا ہے یا آسمان کی باتیں سنتا ہے تو اس پر ایک شہاب کرتا ہے جو اُ سے تباہ کر دیتا ہے، حالانکہ قرآن کریم نے ہی آسمانی باتوں کے سننے کا ہم کو حکم دیا ہے پھر یہ کہنا کہ جو آسمانی باتیں سنتا ہے اس پر ستارہ گرتا ہے ایک بے معنی سی بات ہو جاتی ہے.اس سوال کے متعلق یہ امر یا د رکھنا چاہئے کہ یہاں خالی آسمان کی باتیں سننے کا ذکر نہیں بلکہ اِسْتَرَقَ السَّمْعَ کا ذکر ہے اِسْتَرَقَ ، سَرَقَ سے نکلا ہے جس کے معنے چوری کے ہوتے ہیں اور استَرَقَ السَّمْعَ کے معنی چوری چھپے سننے کے ہیں.پس اس آیت کے معنی یہ ہیں کہ وہ شخص جو الہی جماعت میں داخل ہو کر اس کے کلام کو کھلے بندوں سنتا ہے ، جماعت حقہ میں اپنے آپ کو شامل کر لیتا ہے اور اس کی غرض یہ ہوتی ہے کہ وہ دین کی اشاعت کرے اور بھولے بھٹکوں کو راہ راست پر لائے وہ اللہ تعالیٰ کی تائید سے حصہ لیتا ہے لیکن وہ لوگ جن کی غرض یہ ہوتی ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی باتوں کو سننے کے بعد انہیں بگاڑ کر پیش کریں اور لوگوں کو دھوکا اور فریب میں مبتلاء کریں یا وہ منافق جو اس لئے کسی سلسلہ میں داخل ہوتے ہیں کہ اُس مشن کو نقصان پہنچائیں اور آسمانی کلام کے الٹ پلٹ معنی کر کے لوگوں میں بے ایمانی پیدا کریں، ان کیلئے آسمان سے ہمیشہ ایک شہاب گرا کرتا ہے، ایسے لوگ جب بھی کسی فتنہ کیلئے کھڑے ہوتے ہیں اور ان کا فتنہ ایسا رنگ اختیار کر لیتا ہے جو دین کیلئے ضعف کا موجب ہو تو ہمیشہ اللہ تعالیٰ کسی مأمور یا مصلح یا مجد دوقت کو ان کی بیخ کنی کیلئے کھڑا کر دیتا ہے جو شہاب بن کر ان پر گرتا ہے اور منافقت کفر وارتداد کے خیالات کا قلع قمع کر دیتا ہے.شرارتوں کا قلع قمع کرنے کیلئے آسمانی تدبیر اس حقیقت کو اللہ تعالیٰ نے سورۃ جن میں بھی

Page 524

انوارالعلوم جلد ۱۹ ۵۰۱ سیر روحانی (۴) بیان فرمایا ہے وہ فرماتا ہے.وَأَنَّا كُنَّا نَقْعُدُ مِنْهَا مَقَاعِدَ لِلسَّمْعِ فَمَنْ يَسْتَمِعِ الْآنَ يَجِدُلَهُ شِهَا بًا رَّصَدًا.یعنی اس سے پہلے تو ہم آسمان سے سننے کی جگہوں پر بیٹھا کرتے تھے مگر اب تو جو شخص بھی آسمان کی باتیں سننے کے لئے جاتا ہے اس پر آسمان سے ایک ستارہ گرتا ہے.یہاں بھی وہی مضمون بیان کیا گیا ہے جو اس سے پہلی آیات میں بیان کیا جا چکا ہے یعنی جب شرارت کرنے والے دین کی باتیں بگاڑ کر پیش کرتے ہیں اور لوگوں کو غلط فہمیوں میں مبتلاء کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کی شرارتوں کے انسداد کے لئے آسمان سے ایک نور نازل کرتا ہے مسلمانوں نے غلطی سے ان آیات کا یہ مفہوم سمجھ لیا ہے کہ شیطان آسمان پر جاتا ہے اور وہ خدا تعالیٰ کی باتیں سُن لیتا ہے، حالانکہ قرآن کریم نے متعدد مقامات میں اس حقیقت پر روشنی ڈالی ہے اور بتایا ہے کہ شیطان آسمان کی باتیں سُن نہیں سکتا اس نے یہاں تک کہا ہے که إِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُولُونَ " شیطان آسمانی کلام کے سننے کی طاقت ہی نہیں رکھتے کیونکہ خدا تعالیٰ نے انہیں ان باتوں کے سننے سے محروم کیا ہوا ہے، اسی طرح قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے آم لَهُمْ سُلَّم يَسْتَمِعُونَ فِيهِ فَلْيَأتِ مُسْتَمِعُهُمْ بِسُلْطَنٍ مُّبِينٍ ها کیا ان کے پاس کوئی ایسی سیڑھی ہے جس کے ذریعہ سے وہ آسمان پر جا کر خدا تعالیٰ کی باتیں سُن سکتے ہیں ؟ اگر ان میں کوئی اس امر کا مدعی ہے کہ وہ آسمان پر گیا اور اس نے خدا تعالیٰ کی باتیں سنیں تو وہ اپنے دعوئی کا ثبوت پیش کرے.۱۵ گفا را اور منافقین کی عادت ان آیات سے ظاہر ہے کہ آسمان پر جا کر باتیں سنا تو الگ رہا وہاں تک کسی کے جانے کی اہلیت بھی قرآن کریم نے تسلیم نہیں کی.پس در حقیقت اس جگہ آسمانی باتیں سننے کے معنے یہ ہیں کہ کفار اور منافقین کی عادت یہ ہے کہ وہ بچے دین کی باتوں کو اس نقطہ نگاہ سے سنتے ہیں اور اس لئے ان کو سیکھتے ہیں کہ وہ ان سے نئے نئے اعتراض پیدا کریں گے اور ان میں اپنی طرف سے جھوٹ ملا کرلوگوں کو بر انگیختہ کریں گے.یہ معنے نہیں کہ وہ عرش پر جا کر اللہ تعالیٰ کی باتوں کوسُن لیتے ہیں،

Page 525

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۰۲ سیر روحانی (۴) خدا تو خدا ہے اس دنیا کے معمولی معمولی بادشاہوں کے پاس پھٹکنے کی بھی لوگوں میں طاقت نہیں ہوتی اور وہ ان کے قُرب میں جانے سے گھبراتے اور لرزتے ہیں، مگر عجیب بات یہ ہے کہ مسلمان یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ شیطان آسمان پر جاتا ہے اور وہ ملا اعلیٰ اور جبرائیل اور عرش کی باتوں کو سن کر زمین پر آ جاتا ہے لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ.شیطان کی طاقت ہی کہاں ہے کہ وہ آسمان کی کوئی بات سُن سکے، ہاں وہ لوگ جو شیطان کے مثیل ہوتے ہیں جنہوں نے ابلیسی جامہ زیب تن کیا ہو ا ہوتا ہے وہ بے شک آسمان کی باتیں سنتے ہیں اور انہیں ایسے رنگ میں بگاڑ کر پیش کرتے ہیں کہ دنیا میں ایک فتنہ برپا ہو جاتا ہے.چنانچہ دیکھ لو اس زمانہ کا پادری و ہیری قرآن کریم پڑھتا ہے وہ ایک مولوی کو ملازم رکھتا ہے، اس سے قرآنی تعلیم حاصل کرتا ہے اور پھر لدھیانہ میں میں سال تک کام کرتا ہے اور اس عرصہ میں قرآن کریم کی ایک تفسیر شائع کرتا ہے ، وہ اس کا نام تفسیر قرآن رکھتا ہے مگر اُسے پڑھا جائے تو وہ اسلام کے خلاف ہر قسم کے اعتراضات سے بھری ہوئی ہے.قرآن کریم ایک آسمانی کتاب ہے زمینی نہیں ، قرآن کریم سننے کے لئے انسان کو آسمان کی طرف کان رکھنا پڑتا ہے مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو اس لئے آسمان کی طرف کان رکھتے تھے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی آواز کو سنیں اور اُس پر عمل کریں.اور شیطان اس لئے کان رکھتے ہیں کہ آسمانی باتوں کو سنیں اور ان پر اعتراض کریں.فرماتا ہے جب بھی ایسے لوگ دنیا میں پیدا ہو جائیں گے جو دین پر اعتراض کرنے والے ہوں اور ان کی وجہ سے مذہب میں کئی خرابیاں واقع ہو جائیں اور دلوں میں گندے خیالات ڈیرا جمالیں تو ہمیشہ اللہ تعالیٰ آسمان سے ایک ستارہ بھیجے گا جو ظلمت کو دور کر دے گا اور پھر لوگوں کے دلوں میں ایمان اور اخلاص پیدا کر دے گا.عالم روحانی کے کواکب اسی طرح سورۃ الصفت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّا زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِزِينَةِ نِ الْكَوَاكِبِ وَحِفْظاً مِّنْ كُلِّ شَيْطنٍ مَّارِدٍ - لَا يَسَّمَّعُونَ إِلَى الْمَلَا الْأَعْلَى وَيُقْذَفُونَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍ - دُحُورًا وَّلَهُمْ عَذَابٌ وَّاصِبٌ - إِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةُ فَا تُبَعَهُ شِهَابٌ ثَاقِبٌ ! فرماتا ہے ہم نے دنیوی آسمان کو ستاروں سے مزین کیا ہے تا کہ ہر شیطان جس کو اللہ

Page 526

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۰۳ سیر روحانی (۴) تعالیٰ روکنا چاہتا ہے ، اس کے حملہ سے محفوظ رکھے وہ ملاء اعلیٰ کی بات نہیں سن سکتے ، ان پر ہر طرف سے پتھراؤ ہوتا ہے اور اس کے علاوہ انہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے قائم رہنے والا عذاب ملے گا.اس کے بعد فرماتا ہے وہ آسمان کی کوئی بات سُن تو نہیں سکتے لیکن اگر کوئی بات اُچک کر لے جائیں تو ان کے پیچھے ایک چمکتا ہو اشہاب جاتا ہے اور انہیں تباہ کر دیتا ہے.مادی اور روحانی نظام میں شدید مشابہت سیہ امر یا درکھنا چاہئے کہ اس جگہ کواکب سے ظاہری ستارے اور سورج وغیرہ مراد نہیں بلکہ عالم روحانی کے کواکب مراد ہیں جن سے دینی نظام کو مزین کیا گیا ہے.قرآن کریم کے مطالعہ سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اس دنیا میں دو نظام پائے جاتے ہیں ایک روحانی نظام ہے اور ایک مادی.اور ان دونوں نظاموں میں ایک شدید مشابہت پائی جاتی ہے جس طرح زمین کے رہنے والوں کو اپنے سروں پر ایک آسمان نظر آتا ہے اور اس میں ستاروں کا ایک نظام موجود ہے جو اپنے اپنے دائرہ میں کام کر رہے ہیں اور اس نظام کو بدلنے کی کوئی شخص طاقت نہیں رکھتا اسی طرح روحانی نظام بھی اللہ تعالیٰ نے نہایت مضبوط بنیادوں پر قائم کیا ہو ا ہے اور جسمانی نظام کی طرح وہ بھی کئی طبقوں میں منقسم ہے اوپر کے طبقے تو محفوظ ہی ہیں السَّمَاءَ الدُّنْیا جس میں شرارت کا امکان ہوسکتا تھا ، اس کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اسے بھی ہم نے ستاروں سے مزین کیا ہے اور اس کے ذریعہ اس آسمان کی حفاظت کی ہے.ستارے اور چاند جو اس مادی دنیا میں ہمیں دکھائی دیتے ہیں یہ نہ تو گرتے ہیں اور نہ ان کے ذریعہ ایسی کوئی تباہی آتی ہے جو شیاطین کے لئے ہلاکت کا موجب ہوتی ہو.اس جگہ جن ستاروں کا ذکر کیا گیا ہے ان سے خدا تعالیٰ کے نبی مجد داور نیک بندے مراد ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جن سے روحانی آسمان کی زینت ہے.یہ لوگ اس لئے کھڑے کئے جاتے ہیں کہ جب شیاطین اس روحانی نظام میں رخنہ ڈالیں تو وہ ان کے مقابلہ کے لئے کھڑے ہو جائیں اور انہیں اپنی کوششوں میں نا کام کر دیں.آدم سے لے کر اب تک کبھی بھی ظلمت کا کوئی دور ایسا نہیں آیا جس میں خدا تعالیٰ کی طرف سے رُشد اور ہدایت کے لئے کوئی مامور نہ آیا ہو.

Page 527

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۰۴ سیر روحانی (۴) ایک معزز وکیل سے گفتگو ابھی گزشتہ دنوں میں سندھ میں تھا کہ وہاں ایک وکیل مجھ سے ملنے کے لئے آئے ، وہ پرانے شاہی خاندان میں سے تھے.باتوں باتوں میں میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کس جماعت سے تعلق رکھتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میں نوے فیصدی خاکسار ہوں.میں نے کہا نوے فیصدی کس طرح؟ انہوں نے کہا اس لئے کہ خاکساروں کی باتیں تو میں ٹھیک سمجھتا ہوں لیکن لیڈر پر مجھے بدظنی ہے اس لئے دس فیصدی کی گنجائش میں نے رکھ لی ہے.پھر میں نے ان سے کہا کہ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ آدم سے لے کر اب تک دنیا میں جب کبھی خرابی پیدا ہوتی رہی ہے کیا اس کا ازالہ کبھی کسی دُنیوی لیڈر نے کیا ہے؟ میں نے کہا آج ہر جگہ مسلمانوں کی حالت خراب ہے آپ ایک مثال ہی مجھے بتا دیں کہ دنیا میں کبھی ایسی خرابی پیدا ہوئی ہو اور اس کے دُور کرنے کے لئے کوئی انجمن قائم کی گئی ہو اور وہ کامیاب رہی ہو یا کسی خود ساختہ لیڈر نے اس کو دور کر دیا ہو.آخر ہزاروں سال کی تاریخ ہمارے سامنے ہے، آپ بتائیں کہ مثلاً نوح کے زمانہ میں خرابی پیدا ہوئی اور اُس وقت فلاں مجلس کی طرف سے فلاں لیڈر کھڑا کیا گیا اور اس نے اس خرابی کو دُور کر دیا.یا موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں خرابی پیدا ہوئی اور اسے فلاں فلاں دُنیوی لیڈر نے مٹا دیا.قرآن کریم جہاں بھی مثال دیتا ہے مامور کی دیتا ہے وہ یہی کہتا ہے کہ ہم نے اپنی طرف سے ایک مامور بھیجا اور اُس نے دنیا کی اصلاح کی.اگر اس کے خلاف کوئی مثال ہو تو آپ پیش کریں.کہنے لگے مثال تو کوئی نہیں ، میں نے کہا لوگ خواہ کتنی ٹکر میں ماریں جب بھی عالمگیر خرابی پیدا ہوگی اس کا مداوا خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی ہوگا.دنیا کی تدبیروں سے دنیا ٹھیک ہو سکتی ہے، حکومتیں بن سکتی ہیں، تعلیمی ترقی حاصل کی جاسکتی ہے، لیکن مذہب کی طرف منسوب کئے ہوئے غلط خیالات سبھی دُور ہو سکتے ہیں جب خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی ما مور مبعوث ہو.علماء یہ کام نہیں کر سکتے وہ لوگوں کے مقابلہ سے ڈرتے ہیں ان میں یہ جرات ہی نہیں ہوتی کہ وہ کسی ایک مسئلہ ہی کو منوا سکیں، کجا یہ کہ سر سے لے کر پیر تک خرابی واقع ہو چکی اور پھر یہ خیال کیا جائے کہ کوئی عالم یا صوفی یا گدی نشین اس خرابی کو دور کر دے گا.اب تک خدا تعالیٰ کا یہی طریق نظر آتا ہے کہ اس نے ہمیشہ اپنی طرف سے کسی کو مبعوث کیا اور وہ دنیا کی راہنمائی اور ہدایت کا

Page 528

انوار العلوم جلد ۱۹ سیر روحانی (۴) موجب بنا.یہ تو ہو نہیں سکتا کہ ایسی عالمگیر خرابی کے زمانہ میں خدا ہر شخص کے کان میں آ کر کہے کہ تیرے اندر یہ یہ نقص پایا جاتا ہے.اس کا طریق یہی ہے کہ وہ ایک ما مور مبعوث فرماتا ہے، وہ اللہ تعالیٰ کا پیغام لوگوں تک پہنچاتا ہے.کچھ لوگ اس پر ایمان لے آتے ہیں اور پھر ان کی تبلیغ کے ذریعہ سے آہستہ آہستہ اور آدمی اس سلسلہ میں داخل ہوتے چلے جاتے ہیں.عمارت کا کوئی ایک حصہ خراب ہو تو اس کی مرمت کی جا سکتی ہے ، لیکن جب چھت میں بھی نقص پیدا کر دیا جائے دیواروں میں بھی نقص پیدا کر دیا جائے ، فرش میں بھی نقص پیدا کر دیا جائے ، الماریوں میں بھی نقص پیدا کر دیا جائے ، دروازوں میں بھی نقص پیدا کر دیا جائے تو اُس وقت اس کی اصلاح کسی ایسے شخص کے ذریعہ ہی کی جاسکتی ہے جو پورا انجینئر ہو.عالمگیر خرابی واقع ہونے پر خدائی سنت غرض قرآن کریم بار بار اس مضمون کو بیان فرماتا ہے کہ جب کبھی دنیا میں خرابی واقع ہوتی ہے آسمان سے ایک ستارہ گرتا ہے فرماتا ہے وَالنَّجم إِذَاهَوى مَاضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَاغَوى ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کے ثبوت میں ایک ستارہ کو پیش کرتے ہیں جب وہ ستارہ گرے گا دنیا پر ثابت ہو جائے گا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ ضال ہیں نہ غَاوِی اور نہ نَاطِقُ عَنِ الْهَوَى ہیں بلکہ وہ جو کچھ کہہ رہے ہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے کہہ رہے ہیں.پیشگوئیوں میں استعارات کا استعمال قرآن کریم ایک الہامی کتاب ہے اور الہامی زبان میں نازل ہوئی ہے مگر مسلمانوں کو یہ ایک عجیب غلطی لگی ہوئی ہے کہ وہ الہامی باتوں کا ترجمہ اپنی زبانوں میں کرتے ہیں حالانکہ وہ باتیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہیں یا موسیٰ علیہ السلام کہیں یا عیسی علیہ السلام کہیں بہر حال جب بھی وہ آئندہ کے متعلق کوئی بات کہیں گے پیشگوئی ہی ہوگی اور پیشگوئی تمثیلی رنگ میں ہؤا کرتی ہے دکھایا اور شکل میں جاتا ہے اور ظاہر اور شکل میں ہوتا ہے.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو رویا میں انگوروں کا ایک خوشہ دیا گیا اور کہا گیا کہ یہ ابوجہل

Page 529

انوار العلوم جلد ۱۹ سیر روحانی (۴) کے لئے ہے.آپ نے یہ رویا دیکھی تو گھبرا کر آپ کی آنکھ کھل گئی کہ ابو جہل کے لئے جنت سے انگوروں کا خوشہ آنے کے کیا معنے ہیں؟ مگر بعد میں جب اس کا بیٹا عکرمہ مسلمان ہو گیا تب اس خواب کی حقیقت آپ پر ظاہر ہوئی اور آپ نے فرمایا ابوجہل کے لئے جنت کے انگوروں کا خوشہ بھجوانے کی تعبیر یہ تھی کہ اس کا بیٹا مسلمان ہو جائے گا.آپ کو دکھایا گیا کہ آپ ایک مقام کی طرف ہجرت کریں گے جہاں کثرت سے کھجوروں کے درخت ہوں گے آپ کا ذہن مخلہ مقام کی طرف گیا کہ غالبا وہاں ہجرت مقدر ہے اسی لئے آپ طائف بھی تشریف لے گئے تھے مگر وہاں کے لوگوں نے آپ کی شدید مخالفت کی پتھروں سے آپ زخمی ہوئے اور کوئی شخص آپ کے دعویٰ پر غور کرنے کے لئے تیار نہ ہوا.یا مثلاً ایک صحابی کے ہاتھ میں آپ نے کسری شاہ ایران کے کنگن دیکھے جس کی تعبیر یہ تھی کہ کسریٰ کی حکومت مسلمانوں کے ہاتھوں فتح ہونے والی ہے مگر دکھایا یہ گیا کہ کسری کے کنگن ایک شخص نے پہنے ہوئے ہیں.اسی طرح آپ نے دیکھا کہ آپ کے ہاتھ میں خزائن الأرض کی چابیاں دی گئی ہیں، مگر یہ چابیاں آپ کے ہاتھ میں نہیں بلکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں آئیں.پھر آپ کو بتایا گیا کہ آپ کی وفات کے بعد آپ کی بیویوں میں سے سب سے پہلے لمبے ہاتھوں والی بیوی فوت ہوگی.آپ کی بیویوں نے یہ بات سنی تو انہوں نے فوراً اپنے ہاتھ ناپنے شروع کر دیئے کہ دیکھیں سب سے لمبے ہاتھ کس کے ہیں ؟ انہیں معلوم ہوا کہ سب سے لمبے ہاتھ حضرت سودہ رضی اللہ عنہا کے ہیں مگر جب وفات ہوئی تو حضرت زینب رضی اللہ عنہا کی ہوئی تب معلوم ہو ا کہ لمبے ہاتھوں سے مراد ظاہری ہاتھوں کی لمبائی نہیں تھی بلکہ یہ سخاوت کی طرف اشارہ تھا.عربی محاورہ کے مطابق جب کسی کو لمبے ہاتھ والا کہا جائے تو اس سے مراد یہ ہوتی ہے کہ وہ بہت بڑاتی ہے.حضرت زینب رضی اللہ عنہا چونکہ تمام بیویوں میں سے سب سے زیادہ سخی تھیں اس لئے پیشگوئی کے مطابق سب سے پہلے انہی کا انتقال ہوا.علم تعبیر الرؤیا کے رو سے ثریا کا مفہوم اسی طرح جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ لَوْ كَانَ الْإِيْمَانُ عِنْدَ الثَّرَيَّا لَنَالَهُ رَجُلٌ مِنْ هَؤُلَاءِ

Page 530

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۰۷ سیر روحانی (۴) تو ایمان کسی تھیلی کا نام نہیں تھا جو ثریا سے لٹکی ہوئی ہو یا ثریا کوئی بنک کی والٹ (VAULT) نہیں تھا جس میں ایمان کو محفوظ رکھا جانا تھا.بہر حال یہ ایک تمثیلی کلام تھا اور اس لفظ کا استعمال استعارہ کے رنگ میں ہوا تھا پس ہمیں یہ دیکھنا چاہئے کہ اگر خواب میں کوئی ثریا دیکھے تو اس کی کیا تعبیر ہو ا کرتی ہے.اس غرض کیلئے جب ہم تعطیر الا نام کو دیکھتے ہیں جو الشيخ عبد الغني النابلسی رحمتہ اللہ علیہ کی تصنیف ہے اور علم تعبیر الرؤیا کی نہایت معتبر اسلامی کتاب ہے تو اس میں ہمیں یہ لکھا ہو انظر آتا ہے کہ هِی فِی الْمَنَامِ رَجُلٌ حَازِمٌ فِي الْأُمُورِ کا یعنی ریا سے مراد ایسا آدمی ہوتا ہے جو اپنے تمام کام نہایت خوش اسلوبی اور کامیابی کے ساتھ سرانجام دینے والا ہو.اسی طرح ابن سیرین جو مشہور تابعی گزرے ہیں اپنی کتاب ” منتخب الکلام فی تفسیر الاحلام “ میں لکھتے ہیں کہ هُوَ رَجُلٌ حَازِمُ الرَّأْي يَرَى الْأُمُورَ فِي الْمُسْتَقْبِلِ ^ یعنی ثریا سے مراد ایسا انسان ہوتا ہے جو نہایت پختہ اور صحیح رائے رکھنے والا ہو، اور آئندہ زمانہ میں رونما ہونے والے واقعات کو بھی اپنی روحانی بصیرت سے دیکھ لیتا ہو.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی ان معنوں کے لحاظ سے ثریا سے مراد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم افاضہ کے نتیجہ میں مسیح موعود کا ظہور ہیں جنہوں نے اُن تمام فرائض کو جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کے سپر د کئے گئے تھے انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیا اور ہمیشہ کا میابیوں اور کامرانیوں نے آپ کے قدم چومے.لیکن چونکہ آپ نے ہمیشہ زندہ نہیں رہنا تھا اور زمانہ نبوت سے بعد کی وجہ سے لوگوں نے کئی قسم کی خرابیوں میں مبتلاء ہو جانا تھا جن کو دُور کرنے کے لئے کسی آسمانی راہنما کی ضرورت تھی اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پیشگوئی فرمائی کہ اگر کسی وقت ایمان سمٹ کر ثریا تک بھی چلا گیا یعنی دنیا میں گمراہی پھیل گئی اور ایمان صرف آپ کی ذات تک محدود رہ گیا تو اُس وقت پھر اللہ تعالیٰ آپ کے روحانی افاضہ کے نتیجہ میں ایک ایسا انسان مبعوث فرمائے گا جو آپ سے فیض اور برکت پا کر ایمان دنیا میں قائم کر دے گا اور کفر کی تاریکیوں کو پھاڑ دے گا یہی وجہ ہے کہ مسیح موعود کو بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کامل شاگرد ہونے کی وجہ سے ثریا قرار دیا گیا ہے کیونکہ اس نے بھی ظلمت کو

Page 531

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۰۸ سیر روحانی (۴) دُور کرنا تھا اور اسلام کا نور دنیا میں پھیلانا تھا چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے مسیح موعود کو النجم کہا ہے جس کے معنے ثریا کے ہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ بھی فرماتے ہیں کہ أَصْحَابِي كَالنُّجُومِ 19 میرے سب صحابہ نجوم کی مانند ہیں.پس اس حدیث نے اس طرف اشارہ کر دیا کہ مسیح موعود بھی صحابہ میں سے ہوگا اور وہ بھی آپ کے شاگردوں اور غلاموں میں شامل ہوگا.اصل بات یہ ہے کہ قرآن کریم کے مطابق تمام اہم امور کا فیصلہ آسمان پر ہوتا ہے تمام بڑے اور اہم کام آسمان سے ہی ظاہر ہوتے ہیں.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی فرماتے ہیں کہ جب بھی کوئی بڑا تغیر رونما ہونے والا ہوتا ہے تو اس کے متعلق پہلا فیصلہ آسمان پر ہوتا ہے اور اس کے بعد اس کا زمین پر ظہور ہوتا ہے.حدیثوں میں صاف طور پر آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جب کوئی بڑا کام کرنا ہوتا ہے تو پہلے وہ اپنے مقرب فرشتوں کو بتاتا ہے کہ میرا یہ ارادہ ہے.وہ فرشتے اپنے سے نچلے طبقہ کے فرشتوں کو اطلاع دیتے ہیں وہ اپنے سے نچلے طبقہ کے فرشتوں کو اطلاع دیتے ہیں یہاں تک کہ ہوتے ہوتے اُس کا دنیا میں ظہور شروع ہو جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے جس بندہ کے متعلق چاہتا ہے اُس کی مقبولیت کو دنیا میں پھیلا دیتا ہے.غرض جتنے بڑے کام ہوتے ہیں سب آسمان پر ہوتے ہیں زمین پر نہیں ہوتے.صرف زمین پر تغیرات ہونے کا عقیدہ ان لوگوں کا ہے جو دہر یہ ہیں ورنہ خدا تعالیٰ کے ماننے والے تو جانتے ہیں کہ ہر بات کا فیصلہ پہلے آسمان پر ہوتا ہے اور پھر اس کا زمین پر ظہور ہوتا ہے گویا اگر ہم تمثیلی زبان اختیار کریں اور دنیا کو ایک تھیٹر کا ہال سمجھ لیں تو ڈرامہ آسمان پر لکھا جاتا ہے اور کھیل دنیا کے پردہ پر کھیلا جاتا ہے جب تک آسمان پر کوئی ڈرامہ نہیں لکھا جا تا زمین پر وہ کھیل نہیں کھیلی جاتی.میں سمجھتا ہوں اس محمد رسول اللہ اور مسیح موعود بھی آسمان سے ہی نازل ہوئے ہیں بات کو نہ سمجھنے کی وجہ سے مسلمانوں کو غلطی لگی.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ آنے والا مسیح آسمان سے اُترے گا اسے اور قرآن کریم نے فرمایا تھا کہ وَالنَّجْمِ اِذَاهَوی ایک ستارہ آسمان سے اُترے

Page 532

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۰۹ سیر روحانی (۴) گا اور ظلمت کا قلع قمع کر دے گا.اور یہ بالکل سچی بات ہے ہم بھی اپنی زبان میں کہتے ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اس زمانہ میں جو اعتراضات ہوئے اُن کو دُور کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے آسمان سے مسیح موعود کو بھیجا، کیونکہ وہ شخص جو دنیا میں اپنے ماں باپ کے گھر پیدا ہو ا وہ مرزا غلام احمد قادیانی تھا مسیح موعود نہیں تھا جب وہ چالیس سال کی عمر کو پہنچا تو خدا تعالیٰ نے اسے مسیح موعود بنا دیا اور تب وہ گویا آسمان سے نازل ہوا.اسی طرح عرب کی سرزمین میں آمنہ کے گھر میں پیدا ہونے والا محمد تھا لیکن محمد رسول اللہ آسمان سے ہی آیا چنانچہ قرآن کریم اسی حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ قَدْ أَنْزَلَ اللَّهُ إِلَيْكُمْ ذِكْرًا رَّسُولًا يَّتْلُوا عَلَيْكُمْ آيَتِ اللهِ مُبَيِّنَتٍ لِيُخْرِجَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ مِنَ الظُّلُمتِ إِلَى النُّورِ ا یہ آیت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اشارہ کرتی اور آپ کے آسمان سے نازل ہونے کو ظاہر کرتی ہے اگر مسیح پیدا ہوتا تو ضروری تھا کہ اس کے ماں باپ بھی اپنے اندر مسیحی ا صفات رکھتے.اور اگر آمنہ کے گھر میں خاتم النبین محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پیدا ہوتا تو ضروری تھا کہ منصب رسالت سے تعلق رکھنے والے علوم آمنہ میں بھی پائے جاتے ، انہوں نے اپنے بیٹے کا نام محمد رکھا اور خدا تعالیٰ نے چالیس سال کے بعد اسی محمد گو ایک دوسرا روحانی جبہ پہنا کر رسول اللہ اور خاتم النبین بنا دیا اور اس طرح گویا اُن کو آسمان سے نازل فرمایا.حقیقت یہ ہے کہ مرزا غلام احمد جو قادیان کے رہنے والے تھے اُن کی یہ حیثیت ہی نہیں تھی کہ وہ دنیا میں کوئی روحانی انقلاب پیدا کر سکتے.نہ مکہ یا ازہر کا کوئی عالم اتنے بڑے بگاڑ کے وقت یہ کام کر سکتا تھا یہ کام محض آسمان سے اُترنے والے کیا کرتے ہیں اور مسیح موعود زمین پر نہیں بنا بلکہ آسمان سے اترا.ماں باپ نے آپ کا نام غلام احمد رکھا لیکن خدا تعالیٰ نے آپ کا نام مسیح اور مہدی رکھا اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ آسمان سے مسیح موعود نازل ہو ا ہم کہہ سکتے ہیں که آسمان سے مہدی معہود اترا.الطَّارِق اور النجم الثاقب میں مسیح موعود کی پیشگوئی اسی مضمون کو اللہ تعالی نے ایک اور جگہ بھی بیان

Page 533

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۱۰ سیر روحانی (۴) فرمایا ہے وہ فرماتا ہے وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ وَمَا اَدْركَ مَا الطَّارِقُ - النَّجْمُ الثَّاقِبُ یعنی ہم شہادت کے طور پر پیش کرتے ہیں رات کے آنے والے کو اور تمہیں کیا پتہ کہ وہ رات کو آنیوالا کون ہے؟ وہ ایک چمکنے والا ستارہ ہے نجم کے معنے عام ستارہ کے بھی ہیں اور ثریا کے بھی ہیں پس اس آیت میں اس طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ ایک ظلمت اور تاریکی کا زمانہ اسلام پر آنے والا ہے.اُس وقت ایک رات کو آنے والا آئے گا اور لوگوں کے دروازہ پر دستک دے گا کہ میں تمہیں بچانے کے لئے آ گیا ہوں.اب دیکھو یہ دستک دینے والا کوئی آدمی ہی ہوگا ورنہ آسمانی ستارہ کو ہم طارق نہیں کہہ سکتے.پس النَّجْمُ الشَّاقِبُ میں مہدی معہود کی خبر دی گئی ہے جس کا نور مؤمنوں کے لئے برکت اور زندگی کا موجب ہوگا اور اس کی چوٹ دشمنوں کے لئے مُہلک ہو گی.اس سے پتہ لگتا ہے کہ نجم ثاقب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کا ایک زندہ نشان ہوگا گویا یہ الزام جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر لگایا جاتا ہے کہ آپ نَعُوذُ بِاللَّهِ ضَالَّ ہیں ، غَاوِی ہیں نَاطِقُ عَنِ الْهَوای ہیں اس کو دُور کرنے کے لئے ایک ستارہ اُترے گا اور اس کا اُتر نا ثبوت ہوگا اس بات کا کہ آپ صال نہیں غَاوِی نہیں ، نَاطِقُ عَنِ الْهَوای نہیں.یہ ثبوت کیونکر ہوگا ، اس کے لئے صداقت معلوم کرنے کا ایک اہم اصول ایک موٹی بات جو ہر شخص سمجھ سکتا ہے یہ ہے کہ کوئی جھوٹا آدمی یہ نہیں کہہ سکتا کہ جو تعلیم میں پیش کر رہا ہوں اس میں جب کبھی رخنہ واقع ہو گا اُس وقت کوئی اور آدمی پیدا ہو جائے گا جو میرے کام کو سنبھال لے گا.یہ اتنی نمایاں بات ہے کہ عیسائی جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر بڑی سختی سے اعتراضات کرنے کے عادی ہیں وہ بھی اس بات پر قائم ہیں کہ کسی نبی کی صداقت کی علامت ہی یہ ہوتی ہے کہ اس کی کسی اور نبی نے خبر دی ہو اور اس نے اپنے بعد کسی اور نبی کے ظہور کی پیشگوئی کی ہو.عیسائیوں کی دو غلطیاں اب جہاں تک اس اصول کا تعلق ہے ان کی یہ بات تو سچی ہے مگر وہ اس بات کو پیش کرتے وقت دو غلطیاں کرتے

Page 534

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۱۱ سیر روحانی (۴).ہیں.اوّل تو یہ کہ وہ سمجھتے ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بعد کسی آسمانی وجود کی خبر نہیں دی اور اس طرح یہ بات ان کی صداقت کو رڈ کر دیتی ہے حالانکہ قرآن کریم نے متواتر اس مضمون کو بیان کیا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کا ثبوت ہی یہ ہے کہ جب بھی ان کے دین پر حملہ ہو گا آسمان سے ایک ستارہ گرے گا جو حملہ آور کومٹا کر یہ ثابت کر دیگا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ضَالَّ، غَاوِی اور نَاطِقُ عَنِ الْهَوَی نہیں.دوسرے وہ یہ سمجھتے ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق پہلی کتب میں کوئی پیشگوئی نہیں پائی جاتی وہ نادان یہ نہیں سمجھتے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق تو مسیح علیہ السلام سے دس گنا پیشگوئیاں پائی جاتی ہیں لیکن میں کہتا ہوں اگر انہی کی بات مان لی جائے کہ وہی شخص سچا ہوتا ہے جس کے ظہور کی پہلے کسی نے خبر دی ہو تو ہم ان سے پوچھتے ہیں کہ بتاؤ حضرت عیسی علیہ السلام کو تم کیوں سچا سمجھتے ہو؟ وہ کہیں گے اس لئے کہ ملا کی نبی نے اس کے متعلق پیشگوئی کی.ہم کہیں گے ملا کی کو تم کیوں سچا سمجھتے ہو؟ وہ کہیں گے اس لئے کہ مثلاً حضرت داؤد علیہ السلام نے اس کے متعلق پیشگوئی کی ہے.ہم کہیں گے داؤدعلیہ السلام کو تم کیوں سچا سمجھتے ہوں؟ وہ کہیں گے اس لئے کہ حضرت موسیٰ نے اس کے متعلق پیشگوئی کی تھی.ہم کہیں گے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو تم کیوں سے سمجھتے ہو؟ وہ کہیں گے اس لئے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اس کے متعلق پیشگوئی کی تھی.ہم کہیں گے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو تم کیوں سچا سمجھتے ہو؟ وہ کہیں گے اس لئے کہ حضرت نوح علیہ السلام نے اس کے متعلق پیشگوئی کی تھی.ہم کہیں گے کہ نوح علیہ السلام کو تم کیوں سچا سمجھتے ہو؟ وہ کہیں گے اس لئے کہ آدم علیہ السلام نے اس کے متعلق پیشگوئی کی تھی.ہم کہیں گے کہ آدم کو تم کیوں سچا سمجھتے ہو؟ آدم کی تو کسی نے پیشگوئی نہیں کی اور جب اس اصول کے مطابق آدم جھوٹا ہو گیا تو نَعُوذُ بِالله نوح بھی جھوٹا ہو گیا ، ابراہیم بھی جھوٹا ہو گیا ، موسیٰ بھی جھوٹا ہو گیا ، داؤ د بھی جھوٹا ہو گیا، ملا کی بھی جھوٹا ہو گیا اور عیسی بھی جھوٹا ہو گیا.غرض او پر چلو تب بھی عیسائیوں کے بتائے ہوئے اصول کے مطابق جھوٹے ثابت ہوتے ہیں اور نیچے اُتر و تب بھی عیسائیوں کے بتائے ہوئے اصول کے مطابق وہ جھوٹے ثابت ہوتے ہیں کیونکہ ان کے نزدیک مسیح آخری منجی تھا جس نے اپنے بعد کسی اور کے ظہور کی خبر نہیں

Page 535

انوار العلوم جلد ۱۹ دی.۵۱۲ سیر روحانی (۴) غرض غلطی سے انہوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بعد کسی مجد ددین اور مامور کی خبر نہیں دی.لیکن اس میں کوئی بہ نہیں کہ ان کی بات درست ہے سوائے اس کے کہ جس سے سلسلہ نبوت کا آغاز ہو اس کی کوئی اور خبر دے ہی نہیں سکتا اور جو قیامت کے قریب آئے گا وہ کسی بعد میں آنے والے کی خبر نہیں دے سکتا.لیکن بہر حال جب بھی کوئی ماً مور آئے گا یہ یقینی بات ہے کہ وہ اپنے زمانہ کی خرابی کو دور کرے گا اس کے بعد اگر کسی اور زمانہ میں نئی خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں تو پھر دنیا کو ایک نئے مامور کی ضرورت محسوس ہوگی اور یہ سلسلہ آدم سے لے کر اس وقت تک جاری رہا.تاریکی کے ہر دور میں اسلام کے احیاء کی خبر محمد رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کا ثبوت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ خبر دی کہ جب بھی اسلام پر تاریکی کا کوئی دور آئے گا اُس وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایسا آدمی کھڑا کیا جائے گا جو دوبارہ اسلام کو اپنی بنیادوں پر قائم کرے گا اور یہ ثبوت ہو گا اس بات کا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ضال نہیں کیونکہ کوئی ضال ہزار بارہ سو سال کے بعد اپنے لئے ہمدرد پیدا نہیں کر سکتا اور کوئی شخص یہ طاقت نہیں رکھتا کہ وہ کہہ سکے کہ جب بھی میرے مشن کو نقصان پہنچے گا خواہ کسی زمانہ میں پہنچے اور خواہ دنیا کے کسی علاقہ میں پہنچے اُس وقت آسمان سے ایک ایسا آدمی بھیجا جائے گا جو اس فتنہ کو دُور کر دیگا.حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے الہام ہوا ہے کہ : - موت کے بعد میں پھر تجھے حیات بخشوں گا ۲۴ یعنی جب کبھی آپ کے مشن کو کوئی نقصان پہنچنے والا ہو گا خدا تعالیٰ اُس کی زندگی کے پھر سامان پیدا کر دے گا.آئندہ زمانوں میں پیشگوئیوں بعض لوگ یہ کہا کرتے ہیں کہ اگر یہ پیشگوئی اتنے عرصے کے بعد پوری بھی ہوئی تو اس سے کے پورا ہونے کا فائدہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا ملا؟ میں

Page 536

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۱۳ سیر روحانی (۴) ایسے نادانوں سے کہتا ہوں کہ کیا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صرف مکہ کے لئے تھے؟ کیا اس زمانہ کے لوگ آپ کی امت میں شامل نہیں تھے؟ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک زندہ نبی ہیں اور قیامت تک آنے والے لوگوں کے لئے ہیں اس لئے ضروری تھا کہ آپ کی پیشگوئیاں ہر زمانہ میں پوری ہوتیں تا کہ ہر زمانہ کے لوگ اپنے ایمانوں کو تازہ کر سکتے اور انہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت پر ایک زندہ اور تازہ ایمان میسر آتا.پس یہ کہنا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس پیشگوئی کے پورا ہونے سے کیا ملا محض نادانی ہے اس پیشگوئی نے پورا ہو کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کو روشن کر دیا اب اگر کوئی یہودی اور عیسائی آپ پر اعتراض کرتا ہے تو ہم ان پیشگوئیوں کو اس کے سامنے رکھ کر کہہ سکتے ہیں کہ دیکھو! یہ وہ پیشگوئیاں تھیں جن کے مطابق اس زمانہ میں ایک شخص مبعوث ہوا اور اُس نے کہا کہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی خدمت اور اس کی اشاعت کے لئے مبعوث ہو ا ہوں اب اگر کوئی اسلام کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے تو وہ میرے سامنے آئے.کیا اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک شخص کا عین وقت پر اسلام کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو منجدھار سے نکالنے کے لئے آ جانا اس بات کا ثبوت نہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کے برگزیدہ رسول تھے، یقیناً کوئی جھوٹا آدمی اس قسم کا دعوی نہیں کر سکتا.سابق الہامی کتب کی پیشگوئیاں محمد رسول اللہ قرآن کریم نے بھی اس دلیل کو لوگوں کے سامنے پیش کیا ہے اور فرمایا ہے کہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کا ثبوت ہیں اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا تو موسیٰ کے وقت میں تھا کہ تو نے جھوٹے طور پر اپنے متعلق تو رات میں بشارت لکھوا دی ؟ یا تو عیسی کے وقت میں تھا کہ تو نے ان سے کہہ کر اپنے متعلق انجیل میں پیشگوئیاں درج کروالیں؟ ان پیشگوئیوں کا پہلی الہامی کتب میں پایا جانا اور پھر ان پیشگوئیوں کے عین مطابق ایک شخص کا دنیا میں ظاہر ہونا بتاتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ رسول ہیں اور ابراہیم ، موسی عیسی اور دوسرے تمام انبیاء آپ کے مُصَدِّق تھے کیونکہ انہوں نے اپنی کتب میں آپ کے متعلق پیشگوئیاں کی تھیں.

Page 537

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۱۴ سیر روحانی (۴) شدید القوی ہستی کی طرف سے قرآن کریم کا نزول دوسری بات جو اس آیت میں بیان کی گئی ہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کی ایک واضح اور روشن دلیل ہے وہ یہ ہے کہ عَلَمَهُ شَدِيدُ الْقُوى یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو قرآن ملا ہے وہ ایک زبر دست طاقتوں والے خدا کی طرف سے ملا ہے یہ سیدھی بات ہے کہ پیغام کی اہمیت کا تعلق پیغام بھجوانے والے کے ساتھ ہوتا ہے اگر پیغام بھجوانے والا کمزور ہو تو وہ اپنے پیغامبر کی حفاظت نہیں کر سکے گا اور اگر پیغام بھجوانے والا طاقتور ہو تو اس کے پیغامبر کو کوئی شخص چھیڑنے کی طاقت نہیں رکھے گا.عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوای میں اس طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جس ہستی نے قرآن کریم دے کر بھیجا ہے وہ ایک طاقتور ہستی ہے جس کا مقابلہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں کر سکتی.ٹالسٹائے روس کا ایک مشہور مصنف گزرا ہے جولینن اور ایک روسی بادشاہ کا واقعہ مارکس وغیرہ کے بعد اُن چوٹی کے لوگوں میں سے تھا جنہوں نے بالشویزم کی اشاعت میں سب سے بڑا حصہ لیا ہے.اب بھی دنیا کی اکثر زبانوں میں اس کی تصانیف کے تراجم پائے جاتے ہیں.اس شخص کا ایک دادا سات آٹھ پشت پہلے پیٹر بادشاہ کے زمانہ میں اس کا دربان ہو ا کرتا تھا ایک دن بادشاہ کو کوئی ضروری کام تھا اور وہ اپنی قوم کی بہتری کے لئے کوئی سکیم سوچ رہا تھا.اس نے ٹالسٹائے کو حکم دیا کہ آج کسی شخص کو اندر آنے کی اجازت نہ دی جائے کیونکہ اگر کوئی شخص اندر آئے گا تو میرا دماغ مشوش ۲۵ ہو جائے گا اور میں سکیم کو پوری طرح تیار نہیں کر سکوں گا.وہ ٹالسٹائے کو تاکید کر کے اپنے کمرہ میں آ گیا مگر بد قسمتی سے اُسی وقت ایک شہزادہ آیا اور اس نے اندر داخل ہونا چاہا.ٹالسٹائے نے اپنے ہاتھ اس کے دروازہ کے آگے پھیلا دیئے اور کہا آپ اندر نہیں جا سکتے بادشاہ کا حکم ہے کہ کسی شخص کو اندر نہ آنے دیا جائے.اُس وقت تک روس کا قانون ابھی منظم نہیں ہوا تھا اور لارڈوں ، نوابوں اور شاہی خاندان والوں کے بڑے حقوق سمجھے جاتے تھے اس دستور کے مطابق شہزادہ کو قلعہ کے اندر داخل ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا تھا بلکہ اُن سے اُتر کر بعض اور لوگوں کے لئے

Page 538

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۱۵ سیر روحانی (۴) بھی یہی دستور تھا.جب دربان نے شہزادہ کو روکا تو وہ کھڑا ہو گیا اور اس نے کہا کیا تم نہیں جانتے کہ میں کون ہوں؟ اس نے کہا میں خوب جانتا ہوں آپ فلاں گرینڈ ڈیوک ہیں.اس نے کہا کیا تم کو معلوم نہیں کہ مجھ کو ہر وقت اندر جانے کی اجازت ہے؟ دربان نے جواب دیا میں خوب جانتا ہوں.یہ سن کر وہ پھر آگے بڑھا اور اندر داخل ہونے لگا.دربان نے پھر اُسے روکا اور کہا حضور بادشاہ سلامت کا حکم ہے کہ آج کسی شخص کو اندر نہ آنے دیا جائے.اُسے سخت غصہ آیا اس نے کوڑا اُٹھایا اور دربان کو مارنا شروع کیا کچھ دیر مارنے کے بعد اس نے سمجھا کہ اب اسے ہوش آ گیا ہو گا وہ پھر اندر داخل ہونے لگا مگر ٹالسٹائے پھر راستہ روک کر کھڑا ہو گیا اور اس نے ہاتھ جوڑ کر کہا حضور بادشاہ کا حکم ہے کہ کوئی شخص اندر داخل نہ ہو.شہزادہ نے پھر اسے مارنا شروع کر دیا وہ سر جُھکا کر مارکھا تا رہا مگر جب تیسری دفعہ شہزادہ اندر داخل ہونے لگا تو پھر اس نے ہاتھ پھیلا دیئے اور کہا اندر جانے کی اجازت نہیں بادشاہ نے منع کیا ہوا ہے.شہزادہ نے پھر اسے مارنا شروع کر دیا اتفاق کی بات ہے کہ جب پہلی دفعہ شہزادہ نے دربان کو مارا تو شور کی آواز بادشاہ کے کان تک پہنچ گئی اور اُس نے بالا خانہ کی کھڑکی سے یہ نظارہ دیکھنا شروع کر دیا.جب تیسری دفعہ شہزادہ اُسے مار رہا تھا تو بادشاہ نے اُسے آواز دی کہ ٹالسٹائے اِدھر آؤ.ٹالسٹائے اندر گیا اور اُس کے ساتھ شہزادہ بھی بڑے غصے کی حالت میں بادشاہ کے پاس پہنچا اور اُس نے کہا آج دربان نے میری سخت ہتک کی ہے.بادشاہ نے پوچھا کیا ہوا؟ شہزادہ نے کہا میں اندر آنا چاہتا تھا مگر ٹالٹائے مجھے اندر نہیں آنے دیتا تھا.بادشاہ نے ایسی شکل بنا کر کہ گویا اس واقعہ کا اسے کوئی علم نہیں کہا ٹالسٹائے ! تم نے شہزادے کو اندر داخل ہونے سے کیوں روکا؟ اس نے کہا حضور آپ کا حکم تھا کہ آج کسی شخص کو اندر داخل نہ ہونے دیا جائے.بادشاہ نے شہزادے کی طرف دیکھا اور کہا کیا اس نے تم کو بتایا تھا کہ میں نے یہ حکم دیا ہے کہ کسی شخص کو اندر نہ آنے دیا جائے؟ اس نے کہا بتایا تو تھا مگر شہزادہ کو کوئی دربان روک نہیں سکتا.بادشاہ نے کہا میں جانتا ہوں کہ شہزادہ کو کوئی روک نہیں سکتا مگر بادشاہ روک سکتا ہے.تم نے شہزادہ ہو کر قانون کی بے حرمتی کی ہے اور اس نے دربان ہو کر قانون کی عظمت کو سمجھا ہے.اور پھر با وجود اس کے کہ اس نے تمہیں بتا دیا تھا کہ یہ میرا حکم ہے پھر بھی تم نے اسے مارا اب اس کی سزا یہ ہے

Page 539

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۱۶ سیر روحانی (۴) کہ تم اس دربان کے ہاتھوں اسی طرح مار کھاؤ جس طرح تم نے اسے مارا ہے.اس کے بعد اُس نے ٹالسٹائے کو کہا ٹالسٹائے ! اُٹھو اور اِس شہزادے کو مارو.روسی قانون کے مطابق کسی فوجی کو کوئی غیر فوجی نہیں مار سکتا.شہزادہ نے کہا میں فوجی ہوں اور یہ ٹالسٹائے سویلین ہے یہ مجھے مار نہیں سکتا.بادشاہ نے کہا کیپٹن ٹالسٹائے ! میں تمہیں کہتا ہوں کہ تم شہزادہ کو مارو.اُس نے مارنے کے لئے کوڑا اُٹھایا تو شہزادہ نے کہا میں زار روس کا جرنیل ہوں اور جرنیل کو کوئی غیر جرنیل نہیں مار سکتا.بادشاہ نے کہا جنرل ٹالسٹائے ! میں تمہیں حکم دیتا ہوں کہ تم شہزادہ کو مارو.اس پر شہزادہ نے پھر روسی کانسٹی ٹیوشن کا حوالہ دے کر کہا کہ کسی نواب کو کوئی غیر نواب نہیں مارسکتا.بادشاہ نے کہا اچھا کاؤنٹ ٹالسٹائے ! اٹھو اور شہزادہ کو مارو.گویا دربان سے اُسی وقت اُس نے اُسے کا ؤنٹ بنادیا اور شہزادہ کو اس کے ہاتھوں سے سزا دلوائی.کفار کوانتیاه اسی طرح فرماتا ہے علمہ شَدِيدُ التَّقوی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زبر دست طاقتیں رکھنے والے خدا نے مبعوث فرمایا ہے.تم سمجھتے ہو کہ یہ ایک غریب انسان ہے، تم سمجھتے ہو کہ یہ ایک بیوہ کا بیٹا ہے، اگر تم نے اس کے پیغام پر کان نہ دھرا تو کیا ہوگا.جس کا خط لے کر یہ تمہاری طرف آیا ہے ، جس کے پیغام کا حامل بنا کر تمہاری طرف مبعوث کیا گیا ہے وہ شَدِيدُ القُوی ہے تم نے اسے ہاتھ لگایا تو تم شدید سزا پاؤ گے چنانچہ دیکھ لو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھیڑ نے والوں کو کیسا عذاب ملا اور وہ کتنی عبرت ناک حالت کو پہنچے.یہودی مسلمانوں کے ہمیشہ ہی کسر می شاہ ایران کا عبرت ناک انجام ممنونِ احسان رہے ہیں مگر وہ مسلمانوں کے ممنونِ احسان بھی رہے اور پھر دشمنی بھی کرتے رہے.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر بڑے بڑے احسانات کئے تھے مگر انہوں نے ہمیشہ آپ کی مخالفت کی اور بیرونی حکومتوں کو آپ کے خلاف اُکسانے میں کوئی کسر نہ اُٹھا رکھی.جب ان کے تاجر ایران جاتے تو وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ہمیشہ کسریٰ کے کان بھرتے.اسی طرح خطوں میں بھی اسے لکھتے رہتے کہ عرب میں ایک ایسا ایسا آدمی طاقت پکڑتا جاتا ہے اگر اس کی حکومت

Page 540

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۱۷ سیر روحانی (۴) قائم ہو گئی تو وہ ایران پر حملہ کر دے گا.بادشاہ کم عقل تھا وہ یہودیوں کے اس فریب میں آ گیا اور اس نے یمن کے گورنر کو خط لکھا کہ عرب میں جو نیا مدعی نبوت پیدا ہو ا ہے تم اُسے گرفتار کر کے میرے پاس بھیج دو.یمن کے گورنر نے دو آدمی بھجوائے.اُس وقت ایران کی طاقت ویسی ہی تھی جیسے اس وقت امریکہ اور روس کی ہے اور عرب والوں کی حالت ایسی تھی جیسے سرحدی قبائل کی ہے.گورنر یمن نے اپنے سپاہیوں کو بھیجتے ہوئے ان کے ذریعہ آپ کو یہ پیغام بھجوایا کہ مجھے یہ تو معلوم نہیں کہ آپ کا قصور کیا ہے لیکن بہتر یہی ہے کہ آپ چلے آئیں میں آپ کی سفارش کر کے شاہ ایران کے پاس بھجوا دونگا کہ اگر اس شخص کا کوئی قصور بھی ہے تو اسے معاف کر دیا جائے.وہ دونوں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے کہا کہ ہمیں گورنر یمن نے آپ کو اپنے ساتھ لانے کے لئے بھیجا ہے اور یہ یہ پیغام بھی دیا ہے.اگر آپ نے انکار کیا تو بادشاہ کی فوجیں عرب پر دھاوا بول دیں گی اور تمام ملک ایک مصیبت میں مبتلاء ہو جائے گا اس لئے مناسب یہی ہے کہ آپ ہمارے ساتھ تشریف لے چلیں ، گورنر یمن نے وعدہ کیا ہے کہ وہ آپ کی سفارش کر دیں گے.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں اس کا جواب تمہیں پھر دونگا.آپ نے اللہ تعالیٰ سے دُعا کرنی شروع کی کہ وہ اس معاملہ میں آپ کی مدد فرمائے دوسرے دن جب وہ ملے تو آپ نے فرمایا کہ ایک دن اور ٹھہر جاؤ.جب تیسرا دن ہوا تو وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور انہوں نے کہا آج ہمیں آئے ہوئے تین دن ہو گئے ہیں آپ ساتھ چلئے ایسا نہ ہو کہ یہ معاملہ بگڑ جائے اور تمام عرب پر مصیبت آ جائے.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دیکھو! اپنے گورنر سے جا کر کہد و کہ میرے خدا نے آج رات تمہارے خدا وند کو مار دیا ہے.ایرانی لوگ اپنے بادشاہ کو خداوند کہا کرتے تھے انہوں نے کہا آپ یہ کیا فرماتے ہیں؟ اپنے آپ پر اور اپنی قوم پر رحم کیجئے اور ہمارے ساتھ چلئے.آپ نے فرمایا میں نے تمہیں جواب تو دے دیا ہے جاؤ اور گور نریمن کو یہی بات کہہ دو.وہ واپس آگئے اور انہوں نے یمن کے گورنر سے یہ بات کہہ دی.اُس نے سن کر کہا کہ یا تو یہ شخص پاگل ہے اور یا واقعہ میں خدا تعالیٰ کا نبی ہے ہم چند دن انتظار کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ آیا اس کی بات سچی ثابت ہوتی ہے یا نہیں.

Page 541

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۱۸ سیر روحانی (۴) اللہ تعالیٰ کا عظیم الشان نشان تھوڑے دنوں کے بعد یمن کی بندرگاہ پر ایران کا ایک جہازلنگر انداز ہوا اور اس میں سے ایک سفیر اُترا جو یمن کے گورنر کے نام ایک شاہی خط لایا.یمن کے گورنر نے اسے دیکھا تو اس پر ایک نئے بادشاہ کی مہر تھی اُس نے خط اپنے ہاتھ میں لیتے ہی درباریوں سے کہا وہ بات ٹھیک معلوم ہوتی ہے جو اس عرب نے کہی تھی.اس نے خط کھولا تو وہ کسری کے بیٹے کا تھا اور اس میں یہ لکھا تھا کہ ہمارا باپ نہایت ظالم اور سفاک انسان تھا اور اس نے تمام ملک میں ایک تباہی مچارکھی تھی ہم نے فلاں رات اسے مار دیا ہے اور اب ہم خود اس کی جگہ تخت پر بیٹھ گئے ہیں اب تمہارا فرض ہے کہ تم اپنی مملکت کے لوگوں سے ہماری اطاعت کا اقرار لو، اور ہمیں یہ بھی معلوم ہوا کہ انہی سفاکیوں میں سے جو ہمارے باپ نے کیں ایک یہ بھی سفا کی تھی کہ اس نے عرب کے ایک شخص کے متعلق لکھا تھا کہ اسے گرفتار کر کے ہمارے پاس بھجوا دیا جائے ہم اس حکم کو منسوخ کرتے ہیں.یہی حقیقت عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوای میں بیان کی گئی ہے کہ ایک طاقتور ہستی اس کی نگران ہوگی اور اس کو چھیڑ نا کوئی آسان کام نہیں ہوگا.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں بہت سے مواقع ایسے آئے ہیں جنہوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ آپ کو چھیڑ نا خدا تعالیٰ کو چھیڑنا تھا.اصلاح خلق کے لئے ایک پھر فرماتا ہے ذُو مِرَّةٍ وہ طاقتو ر ہی نہیں بلکہ مسرَّة والا ہے ذُو مِرَّةٍ کے اصل معنے پیدائش کی طاقت کامل انسان کی پیدائش بلکہ بہت بڑی طاقت رکھنے والے کے ہیں جس کا مفہوم یہ ہے کہ بار بار پیدائش کی طاقت کا ظہور اس سے ہوتا رہتا ہے گویا بتا یا کہ وہ شدید القوی ہی نہیں بلکہ اس میں اعلیٰ درجہ کی کامل پیدائش کی طاقت بھی موجود ہے فَاستولی پھر اس طاقتور خدا اور اعلیٰ سے اعلیٰ مخلوق پیدا کرنے والے خدا نے ارادہ کیا کہ میں دنیا میں اپنی مخلوق پر ظاہر ہوں وَهُوَ بِالْأُفُقِ الأغلى اور وہ خدا بہت اونچا تھا اور بنی نوع انسان زمین پر رینگ رہے تھے اور ہر قسم کی کمزوریاں اور گناہ ان میں پائے جاتے تھے بائیبل میں بھی لکھا ہے.” اور خداوند نے دیکھا کہ زمین پر انسان کی بدی بہت بڑھ گئی اور اس کے دل کے تصور اور خیال سدا بُرے ہی ہوتے ہیں تب خداوند زمین پر انسان کو پیدا

Page 542

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۱۹ سیر روحانی (۴) کرنے سے ملول ہوا اور دل میں غم کیا اور خداوند نے کہا کہ میں انسان کو جسے میں نے پیدا کیا روئے زمین سے مٹا ڈالوں گا انسان سے لے کر حیوان اور رینگنے والے جانداروں اور ہوا کے پرندوں تک کیونکہ میں ان کے بنانے سے ملول ہوں“.۲۶ غرض خدا آسمان پر بیٹھا ہو ا تھا اس نے جب بنی نوع انسان کی خرابی دیکھی تو چاہا کہ میں ایک نئی مخلوق پیدا کروں کیونکہ وہ ذُو مِرہ تھا وہ چاہتا تھا کہ ایک کامل اور اکمل انسان کو پیدا کرے جو لوگوں کو گمراہی سے بچا کر نور و ہدایت کی طرف لائے یہاں آ کر خدا تعالیٰ نے درمیان میں سے اس مضمون کو حذف کر دیا ہے کہ اس ارادہ کے مطابق اس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیدا کیا.پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چنا اور چن کر کہا کہ یہ وہ شخص ہے جو اس قابل ہے کہ میں اُسے برکت دوں اور اُسے دنیا کے لئے ایک نمونہ بناؤں.محمد رسول اللہ کا خدا تعالیٰ کی طرف صعود اس کے بعد فرماتا ہے دنا جب خدا تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چنا اور انہیں آواز دی کہ اے محمد رسول اللہ ! تو میرے پاس آ کہ میں نے تجھے دنیا کی ہدایت اور راہنمائی کے لئے چن لیا ہے تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اونچا ہونا شروع کیا.یہاں مینار کا لفظ استعمال نہیں ہو اگر تمثیلی زبان میں ایک مینار کا ہی ذکر کیا گیا ہے کیونکہ پہلے یہ بتایا گیا ہے کہ وَهُوَ بِالْأُفُقِ الأغلى خدا تعالیٰ او پر بیٹھا ہوا ہے اور وہ محمد رسول اللہ علیہ وسلم کی طرف اشارہ کرتا ہے اور انہیں اپنی طرف بلاتا ہے.اس پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا تعالیٰ کی طرف صعود شروع کیا دنی کے معنی یہی ہیں کہ وہ قریب ہوتے گئے یعنی خدا سے ملنے کے لئے اوپر ہوتے گئے گویا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مقام محمدی سے اوپر چڑھنے شروع ہوئے اور آخر آپ عرش تک جا پہنچے ( چنانچہ معراج میں ایسا ہی ہوا ).خدا تعالیٰ کا بنی نوع انسان کی نجات کے لئے آسمان سے نزول مگر سوال یہ ہے کہ ان میں تو طاقت تھی کہ وہ خدا تعالیٰ تک پہنچ جائیں ہر شخص تو اتنا اونچا نہیں جا سکتا.بے شک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اخلاص اور محبت اور فدائیت کے لحاظ سے اپنے اندر یہ استعد ا در کھتے تھے کہ خدا تعالیٰ کے

Page 543

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۲۰ سیر روحانی (۴) مقرب کو حاصل کر سکیں لیکن وہ لوگ جن کی اصلاح کے لئے آپ مقرر ہوئے تھے ان میں سے ہر شخص میں تو یہ طاقت نہیں تھی کہ وہ اتنا اونچا جا سکتا ان لوگوں کے لئے ضروری تھا کہ خدا تعالیٰ نیچے کی طرف نزول کرتا.چنانچہ فرماتا ہے فَتَدَلی.تدلی کے معنے ہیں اوپر کی چیز نیچے آ گئی یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے اوپر چڑھنا شروع کیا یہاں تک کہ چڑھتے چڑھتے آپ نے اپنے مقصود کو پا لیا مگر جب آپ نے اوپر چڑھنا شروع کیا تو خدا تعالیٰ نے کہا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو آگئے باقی لوگ نہیں آسکتے تب خدا تعالیٰ خود کچھ نیچے آیا تا کہ کمزور مخلوق کی نجات کی بھی صورت بنے اور اُس نے ایک زاویہ بنا دیا جہاں ہر انسان بشرطیکہ وہ اپنی استعدادوں سے کام لے پہنچ سکتا اور خدا تعالیٰ کے قرب کو حاصل کر سکتا ہے.مغفرت اور قرب الہی کے ذرائع یہ مضمون ایک لمبی تشریح کا حامل ہے مگر اس وقت میں صرف ایک دو باتیں اور بیان کر دیتا ہوں جن سے پتہ لگ سکتا ہے کہ کس طرح بنی نوع انسان کی کمزوریوں کو دیکھتے ہوئے خدا تعالیٰ جو اَرحَمُ الرَّاحِمِينَ ہے ان سے ملنے کے لئے نیچے آیا اور اُس نے اپنے قُرب کے دروازے ان کے لئے کھول دیئے.واقعہ معراج کے متعلق جو احادیث پائی جاتی ہیں ان کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پہلے پچاس نمازیں بنی نوع انسان کیلئے مقرر فرمائی تھیں لیکن پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی درخواست پر اللہ تعالیٰ نے ان کو کم کرتے کرتے امت محمدیہ کے لئے صرف و پانچ نمازیں مقررفرما ئیں مگر ساتھ ہی فرمایا کہ گو نماز میں پانچ ہی ہونگی مگرال مران کو شمار پچاس کیا جائے گا یعنی ایک شخص پڑھے گا تو پانچ نمازیں مگر خدا تعالیٰ کے دربار میں اس کی پچاس نمازیں لکھی جائیں گی.قرآن کریم میں بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہر ایک نیکی کے بدلہ میں انسان کو دس گنا اجر دیا جاتا ہے اور بدی یا تو معاف کر دی جاتی ہے اور یا اس کے اعمال نامہ میں صرف ایک بدی ہی لکھی جاتی ہے.یہ طریق ہے جو اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کے اوپر چڑھنے کے لئے مقرر فرمایا ہے بندہ ایک نیکی کرتا ہے اور خدا تعالیٰ اس کی دس نیکیاں لکھتا ہے اور پھر قیامت کے دن اُن دسوں کو ایک ایک سمجھ کر پھر دس دس بنا دیتا ہے اور بندہ ایک بدی کرتا ہے اور خدا تعالیٰ صرف ایک ہی بدی لکھتا ہے اور بعض دفعہ تو ایک بھی نہیں لکھتا تو بہ پر اُس کو معاف فرما دیتا ہے.

Page 544

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۲۱ سیر روحانی (۴) غرض دَنَا فَتَدَلَّی میں وہ طریق بیان کیا روحانی ارتقاء کے غیر معمولی سامان گیا ہے جس کے ذریعہ انسانی ارواح نے ارتقاء کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے قرب کو حاصل کرنا تھا.محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو بغیر اس گر کے بھی خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کر سکتے تھے بغیر اس کے کہ آپ کی ایک نیکی کو دس گنا شمار کیا جا تا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں یہ قابلیت موجود تھی کہ آپ خدا تعالیٰ تک پہنچ جاتے اور اس کے قرب کو حاصل کر لیتے مگر تمام لوگوں میں یہ قابلیت موجود نہیں تھی ان کے لئے خدا تعالیٰ نے عرش سے نیچے اُتر نا گوارا کیا اور اس نے ان کی چھوٹی چھوٹی نیکیوں کو بڑھانا شروع کیا تا کہ اس ذریعہ سے ان کی کمی پوری ہو جائے اور وہ روحانی دوڑ میں پیچھے نہ رہ جائیں اور یہ فضیلت صرف اسلام ہی کو حاصل ہے جس میں روحانی ارتقاء کے لئے ہر قسم کی سہولتیں رکھی گئی ہیں اور ترقیات کا دروازہ تمام بنی نوع انسان کے لئے یکساں کھولا گیا ہے.خدائی کمان کا محمد رسول اللہ کی کمان سے اتصال فرماتا ہے فَكَانَ قابَ قَوْسَيْنِ او ادنی جب یہ حالت ہوئی اور خدا تعالیٰ نیچے آیا تو نتیجہ یہ ہوا کہ دو قوسیں آپس میں متوازی ہوگئیں اور اونچائی نیچائی کے لحاظ سے بھی اور نشانہ کی سیدھ کے لحاظ سے بھی کہ جدھر ایک تیر چلتا تھا اُسی طرف دوسرا تیر پڑتا تھا.یا یوں سمجھ لو کہ ایک کمان زمین سے اوپر جانی شروع ہوئی اور ایک کمان اوپر سے نیچے آنی شروع ہوئی.خدا تعالیٰ کی کمان اوپر سے نیچے اُتری اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کمان نیچے سے او پر گئی چونکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ دنیا میں جو انقلاب پیدا کیا جانا مقدر تھا وہ ایسا تھا جس میں شیطان کا شکست کھانا یقینی تھا اس لئے لازمی تھا کہ آپ کے ظہور پر شیطان کا لشکر اپنی پوری قوت کے ساتھ حملہ آور ہوتا.اللہ تعالیٰ اسی حملہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ تم اپنی کمان لے کر اوپر آؤ ہم اپنی کمان لے کر نیچے اُترتے ہیں.یہ ایک روحانی استعارہ ہے اور اس سے مراد یہ ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں اُوپر چڑھنی شروع ہوئیں اور خدا تعالیٰ کی قبولیت نیچے اُترنی شروع ہوئی فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ او ادنی اور ایسی بن گئیں جیسے دو کمانوں کو ساتھ ساتھ ملا دیا جائے یا دو کمانیں آپس میں جوڑ دی

Page 545

انوارالعلوم جلد ۱۹ ۵۲۲ سیر روحانی (۴) جائیں تو جو کیفیت ان کی ہوتی ہے وہی کیفیت اس اتحاد کی تھی او اذنی بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ وہ دو کمانیں رہی ہی نہیں ایک بن گئیں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کمان کا خدا تعالیٰ کی کمان کے ساتھ ایسا اتحاد ہوا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کمان کوئی الگ نہیں رہی وہ وہی تھی جو خدا تعالیٰ کی تھی گویا آسمان اور زمین کا مقصد ایک ہو گیا.محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اُن کے اتباع نے ارادے چھوڑ کر خدا کے ارادے قبول کر لئے اور خدا نے اپنے ارادے چھوڑ کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے اتباع کے ارادے قبول کر لئے.تمہارے ارادے خدا تعالیٰ کے اس نکتہ کواللہ تعالیٰ ایک دوسری جگہ یوں بیان فرماتا ہے کہ وَمَا تَشَاءُ وُنَ إِلَّا أَنْ يَّشَاءَ ارادوں کے تابع ہونے چاہئیں اللهُ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا على یعنی اے مسلمانو ! آج سے تم یہ عہد کر لو کہ تمہارے دل میں کوئی خواہش پیدا نہ ہو جب تک کہ تمہیں یہ معلوم نہ ہو کہ خدا تعالیٰ کی بھی وہی خواہش ہے.گویا تمہارا ارادہ خدا تعالیٰ کے ارادہ سے اور تمہاری خواہش خدا تعالیٰ کی خواہش سے مل جائے اور کسی امر میں بھی تمہاری نفسانیت کا کوئی دخل نہ رہے.چنانچہ دیکھ لو ہجرت کے موقع پر صحابہ نے بڑا ز ور لگایا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی مکہ سے مدینہ تشریف لے چلیں مگر باوجود اس کے کہ اس وقت سب سے زیادہ خطرناک مقام مکہ تھا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ابھی ہجرت کا حکم نہیں ہوا گویا جو کچھ خدا تعالیٰ کی مشیت تھی اُس پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چلتے چلے گئے.پس جو کچھ فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ اَوْادْنی میں مضمون بیان کیا گیا ہے وہی مضمون وَمَا تَشَاءُ وُنَ إِلَّا اَنْ يَّشَاءَ اللہ میں بیان کیا گیا ہے خدا تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دے دیا کہ تم اپنی کمان پھینک دو اور میری کمان لے لومیں بھی اپنی کمان پھینکتا ہوں اور تمہاری کمان اپنے ہاتھ میں لے لیتا ہوں.محمد رسول اللہ کے دشمن آسمانی تیروں کی زد میں ایک اور جگہ بھی قرآن کریم میں یہی مضمون بیان کیا گیا ہے.اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا رَمَيْتَ اِذْرَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ رَمَى ۲۸

Page 546

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۲۳ سیر روحانی (۴) اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! جب تو نے اپنی کمان سے تیر چھوڑا تو ہم سچ کہتے ہیں کہ وہ تیر تیری کمان نے نہیں چھوڑا بلکہ وہ تیر ہماری کمان نے چھوڑا مَارَمَيْتَ تُو نے تیر نہیں چلا یا اذُ رَمَيْتَ جب تُو نے تیر چلایا وَلَكِنَّ اللَّهَ رَمی بلکہ وہ تیر خدا تعالیٰ نے چلایا گویا اگر ہم غور کریں تو نقشہ یوں بن گیا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد خدا تعالیٰ نے اپنی کمان محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سپر د کر دی اور فرمایا اب جو بھی تیرے سامنے آئے گا اس پر زمینی تیر ہی نہیں چلے گا بلکہ آسمانی تیر بھی چلے گا.آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکیزہ اور بے لوث حیات عملی طور پر بھی دیکھ لو رسول کریم صلی اللہ وسلم کی تیس سالہ زندگی میں آپ کے ایک دو نہیں بلکہ لاکھوں دشمن تھے حکومتیں آپ کے خلاف تھیں ، عرب کے آزاد قبائل آپ سے برسر پیکار تھے، قیصر و کسری کی حکومتیں بھی آپ سے نبرد آزما تھیں یہودی الگ فتنہ برپاکئے ہوئے تھے اور منافقین، اسلام کو مٹانے کے لئے علیحدہ سازش میں مصروف تھے مگر اتنی شدید مخالفتوں کے باوجود ایک مثال بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ایسی نہیں ملتی کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی ایسے شخص پر تیر چلایا ہو جس پر خدا تعالیٰ نے تیر نہ چلایا ہو.اسی طرح آپ کی زندگی کا گہرا مطالعہ اس حقیقت کو روشن کرتا ہے کہ آپ نے کبھی کسی ایسے شخص پر تیر نہیں چلایا جو مُجرم نہ ہو.حکومتیں کئی بے قصوروں کو مارڈالتی ہیں ، کئی ایسے لوگوں کو بھی ان کے ہاتھوں نقصان پہنچ جاتا ہے جو بے گناہ ہوتے ہیں مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی جو ایک کھلی کتاب کے طور پر تھی اس میں کوئی ایک مثال بھی ایسی نظر نہیں آتی کہ آپ کا تیر ایسے طور پر چلا ہو کہ کوئی بے گناہ اس کا شکار ہوا ہو.صحابہ کرام سے بعض دفعہ ایسی غلطیاں ہوئی ہیں مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب بھی اس کا علم ہو آپ نے ان پر شدید ناراضگی کا اظہار فرمایا.حضرت اسامہ پر ناراضگی حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ آپ کو نہایت عزیز تھے ان کے باپ کو آپ نے اپنا بیٹا بنایا ہوا تھا ایک غزوہ میں حضرت اسامہ شریک تھے کہ ایک مخالف کے تعاقب میں انہوں نے اپنا گھوڑا ڈال دیا جب اُس نے دیکھا کہ

Page 547

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۲۴ سیر روحانی (۴) اب میں قابو آ گیا ہوں تو اس نے کہ ADATA TADATA AND A اللہ جس سے اس کا مطلب یہ تھا کہ میں مسلمان ہوتا ہوں مگر حضرت اسامہ نے اُس کی کوئی پرواہ نہ کی اور اُسے قتل کر دیا.بعد میں کسی شخص نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس واقعہ کی اطلاع دے دی ، آپ حضرت اسامہ پر سخت ناراض ہوئے اور فرمایا کہ تو نے کیوں مارا جب کہ وہ اسلام کا اقرار کر چکا تھا.حضرت اسامہ نے کہا وہ جھوٹا اور دھو کے باز تھا وہ دل سے ایمان نہیں لایا صرف ڈر کے مارے اُس نے اسلام کا اقرار کیا تھا.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سخت ناراضگی کے لہجہ میں فرمایا کیا تو نے اس کا دل پھاڑ کر دیکھ لیا تھا کہ وہ سچے دل سے اسلام کا اظہار نہیں کر رہا تھا ؟ یعنی جب وہ کہہ رہا تھا کہ میں اسلام قبول کرتا ہوں تو تمہارا کوئی حق نہیں تھا کہ تم یہ کہتے کہ تم مسلمان نہیں.اسامہ بن زیڈ نے اپنی بات پر پھر اصرار کیا اور کہا يَا رَسُولَ اللہ ! وہ تو یونہی باتیں بنارہا تھا ورنہ اسلام اس کے دل میں کہاں داخل ہو ا تھا.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسامہ! تم قیامت کے دن کیا جواب دو گے جب اس کا لا إِلهَ إِلَّا الله تمہارے سامنے پیش کیا جائے گا اور تمہارے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہو گا.اسامہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس ناراضگی کو دیکھ کر اُس دن میرے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ کاش ! میں اس سے پہلے کا فر ہی ہوتا اور آج مجھے اسلام قبول کرنے کی توفیق ملتی تا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو میرے فعل کی وجہ سے اتنا دُکھ نہ پہنچتا.۲۹ حضرت خالد بن ولید کے ایک فعل سے اظہار براءت اسی طرح ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے بعد حضرت خالد بن ولید کو بنو جذیمہ کی طرف بھیجا اس زمانہ میں کفار عام طور پر مسلمانوں کو صابی کہا کرتے تھے جیسے آجکل ہمیں مرزائی یا قادیانی کہا جاتا ہے یہ دراصل جہلاء کی ایک غلطی ہے جس میں بعض لکھے پڑھے بھی شریک ہو جاتے ہیں.اگر کسی شخص کا نام اس کے ماں باپ نے عبدالرحمن رکھا ہے تو اسے عبدالشیطان کہنے سے نہ وہ عبدالشیطان بن جائے گا اور نہ عبدالشیطان کہنا کوئی شرافت ہو گی.اسی طرح صحیح طریقہ تو یہی ہے کہ اگر کوئی اپنے آپ کو حنفی کہتا ہے تو اُسے حنفی کہو، شیعہ کہتا ہے تو شیعہ کہو، سنی کہتا ہے تو سنی کہو، مگر جس طرح لوگ ہمیں مرزائی یا

Page 548

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۲۵ سیر روحانی (۴) قادیانی کہتے ہیں یا مشرقی پنجاب میں سکھ ہماری جماعت کے ہر شخص کو مولوی کہتے تھے گو وہ ایک لفظ بھی عربی کا نہ جانتا ہو اسی طرح اُس زمانہ میں بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جماعت کو صابی کہا جاتا تھا اور چونکہ عوام الناس میں یہی نام رائج تھا اس لئے جب خالد بن ولید نے انہیں دعوتِ اسلام دی تو انہوں نے بجائے یہ کہنے کے کہ ہم اسلام قبول کرتے ہیں کہ دیا کہ صبانا ،صبانا ہم صابی ہوتے ہیں ہم صابی ہوتے ہیں.حضرت خالد بن ولید نے ان الفاظ کی کوئی پرواہ نہ کی اور اُن میں سے بعض کو قتل کر دیا اور بعض کو قیدی بنا لیا.جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس واقعہ کی اطلاع ہوئی تو آپ نے اپنے دونوں ہاتھ آسمان کی طرف اُٹھا دیئے اور فرمایا اللهُم إِنِّي أَبْرَءُ إِلَيْكَ مِمَّا صَنَعَ خَالِدٌ اے خدا! میں اُس فعل سے اپنی نفرت اور بیزاری کا اظہار کرتا ہوں جس کا ارتکاب خالد نے کیا ہے اور آپ نے یہ فقرہ دو دفعہ دہرایا.۳۰ آسمانی اور زمینی تیر ایک نشانہ پر ان مثالوں سے پتہ لگتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کسی غیر مُجرم پر تیر نہیں چلا یا جہاں خدا تعالیٰ کا تیر چلا وہیں آپ کا بھی تیر چلا اور جہاں آپ کا تیر چلا وہیں خدا تعالیٰ نے بھی تیر چلایا ، اسی طرح آپ کی زندگی میں کوئی ایک بھی مثال ایسی نظر نہیں آتی ، جہاں آپ نے تیر چلا نا مناسب سمجھا ہو اور خدا تعالیٰ نے تیر نہ چلایا ہو ، جہاں آپ کی ساری زندگی میں ایک مثال بھی ایسی نہیں پائی جاتی کہ خدا تعالیٰ نے تیر نہ چلایا ہو اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چلا دیا ہو، وہاں ایسی بھی کوئی مثال نظر نہیں آتی کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیر چلانا مناسب سمجھا ہو اور خدا تعالیٰ نے نہ چلایا ہو.یہی مضمون اللہ تعالیٰ نے فَكَانَ قَابَ قَوسَيْنِ أَوْ ادنی میں بیان فرمایا ہے کہ دونوں کی کمانیں ایک ہوگئیں اور دونوں کے تیر ایک ہی نشانہ پر پڑنے لگے غرض مَاتَشَاءُ وُنَ إِلَّا اَنْ يَّشَاءَ اللهُ اور مَارَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللهَ رَمی کے ماتحت دونوں ایک مینار پر جمع ہو گئے انسانیت بھی بلند مینار پر جا کھڑی ہوئی اور الوہیت بھی انسان کی ملاقات کے لئے بے تاب ہو کر آسمان سے اُتر آئی.صعود ونزول کا پُر کیف نظارہ بے شک فرعون نے بھی ایک مینار بنایا تھا مگر اسے اس مینار پر خدا تعالیٰ نظر نہ آیا کیونکہ وہ جھوٹا تھا اُسے نظر آیا

Page 549

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۲۶ سیر روحانی (۴) تو سمندر کی پاتال میں.مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بچے اور راستباز انسان تھے آپ کے دل میں اپنے خدا کا سچا عشق تھا اور خدا تعالیٰ کے دل میں مقامِ محمدیت کی بے انتہاء محبت تھی پس وہ دونوں بے قرار ہو کر ایک دوسرے کی طرف دوڑے جیسے کسی شاعر نے کہا ہے:.وصل کا تب مزہ ہے کہ دونوں ہوں بے قرار دونوں طرف ہو آگ برابر لگی ہوئی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا سے ملنے کے لئے اوپر کی طرف صعود کیا اور خدا نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات کے لئے نیچے کی طرف نزول کیا اور اس کے نتیجہ میں دونوں کی قوسیں ایک بن گئیں اور دونوں کے تیر ایک نشانہ پر پڑنے لگے.تین خوبیوں والا کلام فاوحی الی عَبْدِهِ مَا أَوْحَى مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَارَاي ب فَأَوْحَى تب اللہ تعالیٰ کا کلام اس مینار پر نازل ہو اجس میں یہ تین خوبیاں تھیں.اول اُس نے الفاظ میں کلام کیا دوم آنکھوں سے نظارہ دیکھا سوم دل سے اُسے قبول کیا اور اس پر ایمان لایا.مخالفین اسلام کے شکوک کا ازالہ پھر فرماتا ہے افَتُمُرُونَهُ عَلَى مَا يَرَى وَلَقَدْرَاهُ نَزَلَةً أُخْرَى عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنتَهی کیا تم نے اس کی بات پر شک کرتے ہو کہ :- (1) شاید فلسفیانہ خیالات کی رو میں بہہ گیا ہے.(۲) شاید شیطان نے اس پر کلام نازل کیا ہے.(۳) شاید ہو ا و حرص کے جذبات پھیپھڑے بن کر اسے نظر آ رہے ہیں.مگر تم اس کا کیا جواب دو گے کہ اُس نے یہ مینار پر نزول ایک دفعہ نہیں دیکھا بلکہ دو دفعہ دیکھا ہے اور پھر اس نزول کو سِدْرَةِ الْمُنتَهی کے نزدیک دیکھا ہے یعنی پیشگوئیوں کے مطابق دیکھا ہے ان کے بغیر نہیں.کیا کسی جھوٹے کے لئے یہ ممکن ہے کہ جب جب اس کی قوم مصیبت میں مبتلاء ہو ایک آسمانی وحی کا مدعی اس کی تائید کے لئے کھڑا ہو جائے اور وہ کھڑا بھی اس

Page 550

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۲۷ سیر روحانی (۴) جھوٹے کے دعوی کے مطابق ہو اور پھر دنیا میں کامیاب بھی ہو جائے.یہ پیشگوئیاں کیا تھیں ، جن کی طرف ان افق مُبین میں ظاہر ہونے والا ستارہ آیات میں اشارہ کیا گیا ہے.سو یاد رکھنا چاہئے کہ یہ پیشگوئیاں یہ تھیں.اول وہ النجم ہو گا، یعنی دشمنانِ محمد کو تباہ کر دیگا.دوم وَلَقَدْرَاهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِ ) وہ مشرق سے ظاہر ہوگا، حدیثوں میں بھی آتا ہے کہ وہ فِي شَرْقِی دِمَشْق ۳۲ نازل ہوگا.سوم وه عِنْدَ الْمَنَارَةِ الْبَيْضَاءِ نازل ہوگا.٣٣ اَلْمَنَارَةُ الْبَيْضَاءُ سے کیا مراد ہے؟ اس جگہ الْمَنَارَةُ الْبَيْضَاءُ سے مراد محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود ہے اور عِندَ کے معنی قریب کے ہیں پس عِندَ الْمَنَارَةِ الْبَيْضَاءِ کے معنے یہ ہیں کہ وہ مقام محمدیت سے غایت درجہ کا قرب رکھنے والا ہوگا.غرض وَالنَّجْمِ اِذَاهَولی میں مسیح موعود کے متعلق پیشگوئی کی گئی ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ آخری زمانہ میں جب ظلمت کا دور دورہ ہوگا، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تائید میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک شخص مبعوث ہو گا جو عِندَ الْمَنَارَةِ الْبَيْضَاءِ نازل ہوگا، یعنی وہ مقام محمدیت سے انتہائی قرب رکھنے والا ہوگا.عِندِیت کے مقام سے معیت کے مقام تک اس جگہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود کی ابتداء کو عِندَ الْمَنَارَةِ الْبَيْضَاءِ سے تعبیر کیا ہے لیکن آپ نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس کی انتہاء اس سے بھی زیادہ مبارک ہو گی اور وہ میری قبر میں میرے ساتھ دفن ہو گا چنانچہ آپ فرماتے ہیں يُدْفَنُ مَعِي فِي قَبْرِى " وہ میرے ساتھ میری قبر میں دفن ہو گا ، جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود کے نزول کا ایک استعارہ کے رنگ میں ذکر فرمایا ہے اسی طرح اس کی وفات کے لئے بھی آپ نے استعارہ استعمال کیا ہے اور بتایا ہے کہ آنے والے مسیح کا میری ذات کے ساتھ ایسا

Page 551

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۲۸ سیر روحانی (۴) اتحاد ہوگا کہ یہ نہیں کہا جا سکے گا کہ مسیح کسی اور قبر میں دفن ہو ا ہے بلکہ وہ میری قبر میں میرے ساتھ دفن کیا جائے گا گویا عبدیت کے مقام سے وہ ارتقاء شروع کرے گا اور معیت کے مقام کو جا پہنچے گا.غرض الْمَنَارَةِ الْبَيْضَاءِ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے جن سے غایت قرب رکھنے والے ایک عظیم الشان مصلح کی قرآن کریم نے وَالنَّجْمِ إِذَاهَولی میں خبر دی ہے.قادیان کا مینار کیوں بنایا گیا ؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی اللہ تعالیٰ کے حکم سے قادیان میں ایک منارہ بیضاء بنایا جو درحقیقت تصویری زبان میں یہ معنی رکھتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لوگوں نے اپنے گھروں سے نکال دیا ہے مگر ہم ان کو لا کر اپنی مسجد یعنی جماعت کے اندر رکھتے ہیں یہی اس منارہ بیضاء کی اصل غرض تھی ورنہ اگر یہ سمجھا جائے کہ یہ مینار اس لئے بنایا گیا تھا کہ آنے والے مسیح نے اس کے پاس اُترنا تھا تو یہ ایک پاگل پن کی بات بن جاتی ہے کیونکہ مرزا صاحب تو خود اس بات کے مدعی تھے کہ میں مسیح موعود ہوں پھر کسی نئے اُترنے والے کے ذکر کے کیا معنے تھے؟ پس اس منار کے بنانے کے صرف یہی معنی ہو سکتے تھے کہ ہم نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لا کر اپنے گھروں میں جگہ دی ہے اور یہی اس مینار کی اصل غرض ہے.اس مینار کے بنانے کی یہ غرض نہیں تھی کہ اس مسجد میں جس میں یہ مینار کھڑا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یا مسیح موعود نے اُترنا تھا بلکہ جیسے اَلْمَنَارَةُ الْبَيْضَاءُ کے الفاظ استعارہ استعمال کئے گئے تھے اسی طرح یہ بھی ایک تصویری نشان ہے جس کے ذریعہ جماعت احمدیہ کو اس امر کی طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ الْمَنَارَةُ الْبَيْضَاءُ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے اور منارۃ المسیح تصویری زبان میں لوگوں سے یہ کہ رہا ہے کہ آج محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو احمد یہ جماعت اپنے گھر لے آئی ہے پس تم اپنی مسجد میں منارہ بیضاء بنا کر اس امر کا اقرار کرتے ہو کہ آج سے ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے گھر میں پناہ دے رہے ہیں آج سے ہم اس امر کا اقرار کرتے ہیں کہ ہم ان کی خاطر ہرقسم کی قربانی کرنے لئے تیار رہیں گے.

Page 552

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۲۹ سیر روحانی (۴) جماعت احمدیہ کا فرض ہے کہ وہ اسلام کے مسجد اقصی کا مینار ظاہر میں اینٹوں اور چونا سے بنی ہوئی ایک جھنڈے کو کبھی نیچا نہ ہونے دے عمارت ہے لیکن تصویری زبان میں اس مینار کے ذریعہ ہم میں سے ہر شخص نے یہ اقرار کیا ہے کہ ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے گھر میں لائے ہیں دنیا خواہ آپ کو چھوڑ دے مگر ہم آپ کو نہیں چھوڑیں گے اور ہم آپ کے دین کی اشاعت کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے یہ وہ عہد ہے جو اس منارہ بیضاء کے ذریعہ ہم میں سے ہر شخص نے کیا ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم مرتے دم تک اس عہد کو اپنے سامنے رکھیں اور اسلام کا جھنڈا کبھی نیچا نہ ہونے دیں.مسجد اقصیٰ کا قرآن کریم میں ذکر حقیقت یہ ہے کہ مسجد اقصی میں منارہ بیضاء بنانے کی خبر بھی قرآن کریم میں موجود تھی اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے سُبْحَنَ الَّذِي أَسْرَى بِعَبْدِهِ لَيْلًا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَى الْمَسْجِدِ الْأَقْصَا الَّذِى بَرَكْنَا حَوْلَهُ لِنُرِيَهُ مِنْ ايتِنَا إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ ٣٥ | یعنی پاک ہے وہ خدا جو راتوں رات محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک لے گیا جس کے ماحول کو بھی ہم نے برکت دیدی.اقصیٰ کے معنی دُور کی مسجد کے ہیں اور رات کی تاریکی سے زمانہ کی ظلمت مراد ہے جو فیج اعوج میں پھیلی اور جس نے مسلمانوں کی بنیا دوں کو ہلا دیا.اسی پیشگوئی کو ظاہر میں پورا کرنے کے لئے مسجد اقصیٰ میں ایک مینار بنایا گیا وہ مینار ظاہر میں مٹی اور چونے کی ایک عمارت ہے مگر در حقیقت وہ اس اقرار کا ایک نشان ہے جو اس زمانہ میں ہر احمدی نے اپنی زبانِ حال سے کیا ہے.اس مینار کے ذریعہ ہر احمدی نے اقرار کیا ہے کہ میں اس تاریکی اور ظلمت کے زمانہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے گھر میں پناہ دے رہا ہوں، آج سے میں اسلام کے لئے ہر قربانی کرنے کے لئے تیار ہوں اور ایک لحہ بھی میری زندگی پر ایسا نہیں آئے گا جب میں اس فرض کو نظر انداز کر دوں.پس منارۃ المسیح محمدیت کے ساتھ تعلق کی علامت ہے جس طرح قرآن نے کہا تھا کہ رات کے وقت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ چلے گئے اسی طرح حضرت مسیح موعود

Page 553

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۳۰ سیر روحانی (۴) علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی الہام ہو ا.,, رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پناہ گزیں ہوئے قلعہ ہند میں 4 سے اور پناہ ہمیشہ ظلمات کے وقت یعنی رات کو ہی لی جاتی ہے پس جس طرح سورہ نجم سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مینار ہونا ثابت ہوتا ہے مسجد اقصیٰ میں منارہ بنانے کے یہ معنے ہیں کہ جماعت احمدیہ نے پھر دوسری دفعہ مدینہ کے انصار کی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اندر پناہ دی ہے اور ہر احمدی نے آپ کی حفاظت کا اور آپ کے ارد گرد اپنی جانیں لڑا دینے کا اقرار کیا ہے جس اقرار کو پورا کرنا آج ہم میں سے ہر شخص کا فرض ہے.پابندی عہد کی ایک شاندار مثال عرب لوگ تو اپنے اقرار کے اتنے پابند تھے کہ تاریخوں میں لکھا ہے سپین کا ایک رئیس تھا جس کا ایک ہی بیٹا تھا.ایک دن اُس کے پاس ایک شخص دوڑتا ہوا آیا اور اس نے کہا کہ پولیس میرے تعاقب میں آ رہی ہے مجھے خدا کے لئے پناہ دو.اُس نے اپنے مکان میں اُسے چھپا دیا.تھوڑی دیر کے بعد پولیس ایک نوجوان کی لاش اٹھا کر لائی.یہ اس کے بیٹے کی لاش تھی.پولیس والوں نے اُسے کہا ہمیں افسوس ہے کہ کسی بد بخت نے آج آپ کے بیٹے کو مارڈالا ہے قاتل بھاگ کر اسی طرف آیا تھا کیا آپ نے اُسے دیکھا نہیں؟ اُس نے کہا مجھے تو معلوم نہیں.یہ سن کر پولیس والے چلے گئے.اُس نے اپنے بیٹے کی لاش کو کمرے میں بند کیا اور قاتل کی طرف گیا اور اسے اشارہ سے اپنے پاس بلا کر کہا کہ یہ شخص جس کو تم نے قتل کیا ہے میرا بیٹا تھا لیکن چونکہ میں تمہیں پناہ دے چکا ہوں اس لئے میں اب تمہیں کچھ نہیں کہتا اس کے بعد اُس نے اسے اپنی جیب میں سے کچھ روپے نکال کر دیئے اور کہا یہ روپے لو اور کسی اور جگہ چلے جاؤ اگر تم سپین میں ہی رہے تو ممکن ہے میرا انفس کبھی مجھے اشتعال دلائے کہ یہ میرے بیٹے کا قاتل ہے اور میں تجھے مار ڈالوں اس لئے روپے لو اور سپین سے کہیں باہر چلے جاؤ.چنانچہ اس نے روپے دیئے اور اپنے اکلوتے بیٹے کے قاتل کو اپنے مکان کے پچھواڑے سے باہر نکال دیا.اب دیکھو یہ ایک سچے مسلمان کی حالت تھی کہ نہ صرف وہ اپنے اکلوتے بیٹے کے قاتل کی جان بچاتا ہے بلکہ اُسے بھاگنے کے لئے روپے بھی دیتا ہے اس لئے کہ اس نے اُسے پناہ دی تھی پھر کتنی بڑی

Page 554

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۳۱ سیر روحانی (۴) ذمہ داری ہے اُس مسلمان پر جو اپنے بیٹے کے قاتل کو نہیں بلکہ اپنی جان بچانے والے کو ، اپنے بیٹوں کی جان بچانے والے کو ، اپنی بیوی اور بچوں کی جان بچانے والے کو اپنے گھر میں پناہ دیتا ہے اور پھر اس سے غداری کرتا ہے.صلى الله محمد رسول الله عليم سے ہم نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک نیا عہد کیا ہے ہم نے یہ اقرار کیا ہے کہ دنیا کا ہر جماعت احمدیہ کا ایک نیا عہد انسان خواہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ دے ہم آپ کو مرتے دم تک نہیں چھوڑیں گے.ہم نے اس عہد کے نشان کے طور پر اپنے گھروں میں مینار کھڑا کیا اور ہم نے اقرار کیا کہ ہم صرف منہ سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی محبت کا اظہار نہیں کرتے بلکہ ہم اس فتنہ عظیمہ کے زمانہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے گھروں میں بچے طور پر پناہ دیں گے اور اپنی ہر چیز آپ کے لئے قربان کر دیں گے.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام نے بھی آج سے تیرہ سو سال پہلے آپ کو اپنے گھروں میں پناہ دی تھی.دعوی نبوت کے ا کے متعلق انصار کا معاہدہ تیرھویں سال حج کے موقع پر جب اوس اور خزرج کے کئی سو آدمی مکہ آئے تو ان میں سے ، کے لوگ ایسے بھی شامل تھے جو یا تو مسلمان تھے اور یا مسلمان ہونا چاہتے تھے.ایک رات رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کی ایک گھائی میں ان کی ملاقات کے لئے تشریف لے گئے.حضرت عباس رضی اللہ عنہ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چا تھے اور جو آپ سے صرف ایک سال بڑے تھے وہ بھی آپ کے ساتھ تھے آدھی رات کے قریب مکہ کی ایک وادی میں جب دشمن، اسلام کے خلاف ہر قسم کے منصوبے کر رہا تھا یہ ۷ آدمی جمع ہوئے اور آپس میں بحث شروع ہوئی کہ اگر مکہ کے لوگ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آرام سے نہیں رہنے دیتے تو مدینہ کے لوگ اس خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں.حضرت عباس نے کہا وعدے کرنے بڑے آسان ہوتے ہیں لیکن انہیں پورا کرنا مشکل ہوتا ہے.انہوں نے کہا ہم جو کچھ وعدہ کر رہے ہیں سوچ سمجھ کر کر رہے ہیں اور ہم اس اقرار پر بیعت کرنے کے لئے تیار ہیں.حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے کہا اگر میرا یہ بھتیجامد بینہ چلا گیا تو تمام عرب قبائل

Page 555

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۳۲ سیر روحانی (۴) تمہارے خلاف ہو جائیں گے اور ہو سکتا ہے کہ وہ مدینہ پر بھی حملہ کر دیں اس لئے تم یہ اقرار کرو کہ اگر کسی نے مدینہ پر حملہ کیا تو تم اپنی جان، مال، عزت اور آبروکوقربان کر کے اس کی حفاظت کرو گے.انہوں نے کہا ہاں ہم اس غرض کے لئے تیار ہیں اور جوش میں جیسے ہمارے ملک کے لوگ نعرے لگاتے ہیں انہوں نے بھی نعرہ تکبیر بلند کیا.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خاموش رہو اس وقت دشمن چاروں طرف پھیلا ہوا ہے.اگر اسے ہمارے اس اجتماع کی خبر ہوگئی تو ممکن ہے کہ وہ ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کرے مگر اب ان کے دلوں میں ایمان کی چنگاری سلگ اٹھی تھی خدا کا نور ان کے دلوں میں پیدا ہو چکا تھا انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! بے شک ہم بے وطن ہیں مگر ہم آپ کی وجہ سے چُپ ہیں ورنہ آپ اجازت دیں تو ہم ابھی مکہ والوں کو اُن کی شرارت کا مزہ چکھا دیں.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، نہیں نہیں مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کی اجازت نہیں اس کے بعد انہوں نے یہ معاہدہ کیا کہ اگر کوئی دشمن مدینہ پر حملہ آور ہوگا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جان بچانے کے لئے ہم اپنی جان، مال اور عزت سب کچھ قربان کر دیں گے لیکن اگر مدینہ سے باہر لڑائی ہوئی تو ہم اس کے ذمہ دار نہیں ہوں گے.حضرت عباس کا بھی یہی مشورہ تھا چنانچہ آخر یہی معاہدہ ہوا اور وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کر کے چلے گئے.جنگ بدر کے موقع پر جب بدر کے موقع پر مدینہ سے باہر جنگ ہونے لگی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام صحابہ کو جمع کیا اور انصار کا جوش اخلاص فرمایا اے لوگو! مجھے مشورہ دو کیونکہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ ہماری قافلہ سے مڈبھیڑ نہیں ہو گی بلکہ مکہ کے لشکر سے ہمارا مقابلہ ہوگا.اس پر یکے بعد دیگرے مہاجرین کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! آپ بے شک جنگ کیجئے ہم آپ کے ساتھ ہیں مگر ہر دفعہ جب اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے بعد کوئی مہاجر بیٹھ جاتا تو آپ فرماتے اے لوگو! مجھے مشورہ دو.آپ کے ذہن میں یہ بات تھی کہ مہاجرین تو مشورہ دے ہی رہے ہیں اصل سوال انصار کا ہے اور انصار اس لئے چُپ تھے کہ لڑنے والے مکہ کے لوگ تھے وہ سمجھتے تھے کہ اگر ہم نے یہ کہا کہ ہم مکہ والوں سے لڑنے کے لئے تیار ہیں تو شاید ہماری یہ بات

Page 556

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۳۳ سیر روحانی (۴) مہاجرین کو بُری لگے اور وہ یہ سمجھیں کہ یہ لوگ ہمارے بھائی بندوں کا گلا کاٹنے کے لئے آگے بڑھ بڑھ کر باتیں کر رہے ہیں مگر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بار بار فرمایا کہ اے لوگو ! مجھے مشورہ دو تو ایک انصاری کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہايَا رَسُولَ اللَّهِ ! مشورہ تو آپ کومل رہا ہے ایک کے بعد دوسرا مہاجر اُٹھتا ہے اور وہ کہتا ہے يَا رَسُولَ اللَّهِ ! لڑیئے مگر آپ بار بار یہی فرما رہے ہیں کہ اے لوگو! مجھے مشورہ دو اس سے میں سمجھتا ہوں کہ آپ کی مراد غالباً ہم انصار سے ہے.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ٹھیک ہے.اس نے کہا يَا رَسُوْلَ اللهِ ! ہم تو اس لئے چُپ تھے کہ ہم ڈرتے تھے کہ ہمارے مہاجر بھائیوں کا دل نہ دُکھے اگر ہم نے کہا ہم لڑنے کے لئے تیار ہیں تو ان کے دلوں میں یہ خیال پیدا ہوگا کہ یہ ہمارے بھائیوں اور رشتہ داروں کو مارنے کا مشورہ دے رہے ہیں.پھر اُس نے کہا یا رَسُولَ اللهِ ! شاید آپ کا اشارہ اس بیعت عقبہ کی طرف ہے جس میں ہم نے یہ اقرار کیا تھا کہ اگر مدینہ پر کوئی دشمن حملہ آور ہو ا تو ہم آپ کا ساتھ دیں گے لیکن اگر مدینہ سے باہر جا کر لڑنا پڑا تو ہم پر کوئی پابندی نہیں ہوگی.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں.اُس نے کہا يَا رَسُولَ اللَّهِ ! جس وقت ہم نے وہ معاہدہ کیا تھا اُس وقت ہمیں معلوم نہیں تھا کہ آپ کی کیا شان ہے يَا رَسُولَ اللہ ! اب تو آپ کی صداقت ہم پر کھل چکی ہے اور آپ کا مقام ہم پر واضح ہو گیا ہے اب کسی معاہدہ کا کیا سوال ہے.سامنے سمندر ہے آپ حکم دیجئے تو ہم اس میں اپنے گھوڑے ڈالنے کے لئے تیار ہیں اور اگر لڑائی ہوئی تو خدا کی قسم ! ہم آپ کے دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے اور آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی لڑیں گے اور دشمن آپ تک نہیں پہنچ سکتا جب تک وہ ہماری لاشوں کو روندتا ہؤا نہ گزرے.۳۷ صحابہ کا نمونہ ہمارے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے یہ وہ وفاداری تھی جو صحابہ کرام نے دکھائی یہ وہ اقرار تھا جس کو انہوں نے پورا کیا.نمونہ سامنے نہ ہو تو انسان کہہ سکتا ہے کہ مجھ سے غلطی ہوئی لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جو صحابہ نے اقرار کیا اس کو پورا کرنے کا نمونہ تمہارے سامنے موجود ہے.ایک قوم تھی جس نے یہ اقرار کیا اور تاریخ کے صفحات اس بات پر شاہد ہیں کہ انہوں نے اپنے اقرار کو پورا کر دیا.پس ہم نہیں کہہ سکتے کہ ہمیں پتہ نہیں کہ عہد کی کیا قیمت ہوتی

Page 557

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۳۴ سیر روحانی (۴) ہے، ہمیں پتہ نہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کس طرح حفاظت کی جاتی ہے.ہم کو پتہ لگ چکا ہے اور انصار اور صحابہ کرام نے اپنے عمل اور اپنی قربانی اور اپنے ایثار سے اس کی ایک ایک شق کھول دی ہے، ایک ایک شرط واضح کر دی ہے پس ہم خدا تعالیٰ کے سامنے یہ جواب نہیں دے سکتے کہ ہمیں پتہ نہیں تھا کہ اس اقرار کی کیا قیمت ہے.اس جواب سے سوائے مجرم بننے کے ہم کچھ اور فائدہ حاصل نہیں کر سکتے ہمیں یا تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے دین کے لئے اپنی جانیں دینی ہونگی اور یا ہمیں ذلت اور رسوائی کے ساتھ خدا تعالیٰ کے سامنے ایک مجرم کی حیثیت میں کھڑا ہونا پڑے گا.بہر حال یہ مینار ہر وقت ہمارے فرض کی طرف ہمیں توجہ دلاتا ہے جس طرح مدینہ کے لوگ خود بلا کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو لے گئے تھے ہم نے بھی یہ مینا ر اپنی مرضی سے بنایا ہے اور اس امر کا اقرار کیا ہے کہ آئندہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے دین کی حفاظت کا ہم ذمہ لیتے ہیں.مینار کی چوٹی بھی اپنا وعدہ یاد دلاتی رہتی ہے اور اس کی روشنی بھی ہمیں بیدار رہنے کی تعلیم دیتی ہے پس جو کچھ انصار نے کیا ہمیں ان سے بڑھ کر نمونہ دکھانے کی کوشش کرنی چاہئے.(۲) پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو محمد رسول اللہ معہ سراج منیر ہیں جو مینارہ بیضاء کہا گیا ہے اس کی مناسبت سے ایک دوسری جگہ قرآن کریم میں آپ کو سِرَاجًا مُنِيرًا ^ بھی کہا گیا ہے ان الفاظ ۱ ۳۸ میں اس امر کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ دوسرے لوگ مینار بناتے ہیں تو اول مینار خود تاریک ہوتا ہے.دوم انہیں محنت کر کے اس پر روشنی کرنی پڑتی ہے مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سراج کی طرح تھے یعنی ان کی روشنی ذاتی تھی اور پھر وہ روشنی مستقل اور دائی تھی.چاند کی روشنی سورج سے حاصل کردہ ہوتی ہے لیکن سورج میں ذاتی روشنی ہوتی ہے پس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ مینار نہیں جس پر کوئی اور روشنی رکھے تو وہ روشن ہو.محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ذات میں ایک چمکنے والے مینار ہیں لوگوں کو دُنیوی میناروں کے لئے بہت کچھ محنت اور تگ و دو کرنی پڑتی ہے.ان کے لئے بجلی کے قمقموں یا تیل بتی اور دیا سلائی وغیرہ کا انتظام کرنا پڑتا ہے.پھر دوسرے مینار دن کے وقت کام نہیں آتے صرف رات کے وقت ان کی روشنی سے استفادہ کیا جاتا

Page 558

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۳۵ سیر روحانی (۴) ہے لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام اللہ تعالیٰ نے سِرَاجًا مُنِيرًا رکھا ہے جس میں اس طرف اشارہ فرمایا ہے کہ یہ وہ روشن چراغ ہے جو دن کو بھی روشنی دیتا ہے اور رات کو بھی روشنی دیتا ہے.پھر اس کے لئے نہ تیل کی ضرورت ہے نہ بتی کی ضرورت ہے اور نہ کسی جلانے والے کی ضرورت ہے آپ ہی آپ سورج کی طرح ہر وقت روشن اور ضیا پاش رہتا ہے.محمد رسول اللہ کی غلامی میں الہی انوار و برکات کا نزول پھر جیسا کہ میں نے.بتایا ہے جولوگ مینار بناتے تھے وہ اس لئے بناتے تھے کہ ان کے ذریعہ وہ خدا تعالیٰ تک پہنچ جائیں مگر وہ ہمیشہ اس سے محروم رہتے تھے لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ بھی خدا سے ملے اور جنہوں نے آپ کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ کو ملنا چاہا وہ بھی خدا سے ملے چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ اسی حقیقت کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے قُلْ اِنْ كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ وَيَغْفِرُ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ٣٩ یعنی اے لوگو! اگر تم خدا تعالیٰ سے محبت کرنا چاہتے ہو اور اس سے ملنے کے خواہشمند ہو تو اس کا ذریعہ یہ ہے کہ تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چل پڑو وہ تمہیں مل جائے گا.غرض محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایسے مینار ہیں جن کے ذریعہ انسان خدا تعالیٰ تک پہنچ جاتا ہے ہزاروں ہزار مثالیں اُمتِ محمدیہ میں ایسی پائی جاتی ہیں کہ لوگوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی اور آپ کی متابعت میں اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کیا اور اس کے کلام سے مشرف ہوئے اور اس کے نشانات ان کے لئے ظاہر ہوئے بلکہ میں سمجھتا ہوں اگر دوسری تمام قوموں کے فاسقوں اور فاجروں کو نکال دیا جائے اور صرف ان کے نیک اور پاک بندوں کا شمار کیا جائے تب بھی ان میں خدا رسیدہ لوگوں کی اتنی مثالیں نہیں مل سکتیں جتنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والوں میں ہر زمانہ میں نظر آتی ہیں.ہزاروں ہزار لوگ ہر زمانہ میں سے ایسے نظر آتے ہیں جنہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی میں خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کیا اور ان کی برکات سے دوسرے لوگ بھی متمتع ہوئے.

Page 559

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۳۶ سیر روحانی (۴) حضرت عمر سے قیصر کی درخواست حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں ایک دفعہ قیصر کے سر میں شدید درد ہوا اور باوجود ہر قسم کے علاجوں کے اُسے آرام نہ آیا.کسی نے اسے کہا کہ حضرت عمر کو اپنے حالات لکھ کر بھجوا دو اور ان سے تبرک کے طور پر کوئی چیز منگواؤ وہ تمہارے لئے دُعا بھی کریں گے اور تبرک بھی بھجوا دیں گے ان کی دعا سے تمہیں ضرور شفا حاصل ہو جائے گی.اُس نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس اپنا سفیر بھیجا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے سمجھا کہ یہ متکبر لوگ ہیں میرے پاس اس نے کہاں آنا تھا اب یہ دُکھ میں مبتلاء ہوا ہے تو اس نے اپنا سفیر میرے پاس بھیج دیا ہے اگر میں نے اسے کوئی اور تبرک بھیجا تو ممکن ہے وہ اسے حقیر سمجھ کر استعمال نہ کرے اس لئے مجھے کوئی ایسی چیز بھجوانی چاہئے جو تبرک کا بھی کام دے اور اس کے تکبر کو بھی توڑ دے.چنانچہ انہوں نے اپنی ایک پرانی ٹوپی جس پر جگہ جگہ داغ لگے ہوئے تھے اور جو میل کی وجہ سے کالی ہو چکی تھی اُسے تبرک کے طور پر بھجوا دی.اُس نے جب یہ ٹوپی دیکھی تو اُسے بہت بُرا لگا تو اُس نے ٹوپی نہ پہنی مگر خدا تعالیٰ یہ بتانا چاہتا تھا کہ تمہیں برکت اب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ہی حاصل ہو سکتی ہے.اسے اتنا شدید دردسر ہؤا کہ اس نے اپنے نوکروں سے کہا وہی ٹوپی لاؤ جوعمر نے بھجوائی تھی تاکہ میں اُسے اپنے سر پر رکھوں چنا نچہ اُس نے ٹوپی پہنی اور اُس کا درد جاتا رہا.چونکہ اُس کو ہر آٹھویں دسویں دن سر درد ہو جایا کرتا تھا، اس لئے پھر تو اس کا یہ معمول ہو گیا کہ وہ دربار میں بیٹھتا تو وہی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی میلی کچیلی ٹوپی اس نے اپنے سر پر رکھی ہوئی ہوتی.ایک صحابی کی قیصر کے مظام سے نجات یہ نشان جو خدا تعالیٰ نے اسے دکھایا اس میں ایک اور بات بھی مخفی تھی.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی قیصر کے پاس قید تھے اور اُس نے حکم دے دیا تھا کہ انہیں سور کا گوشت کھلایا جائے.وہ فاقے برداشت کرتے تھے مگر سور کے قریب نہیں جاتے تھے اور گو اسلام نے یہ کہا ہے کہ اضطرار کی حالت میں سور کا گوشت کھا لینا جائز ہے مگر وہ کہتے تھے کہ میں صحابی ہوں میں ایسا نہیں کر سکتا.جب کئی کئی دن کے فاقوں کے بعد وہ مرنے لگتے تو قیصر انہیں

Page 560

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۳۷ سیر روحانی (۴) روٹی دے دیتا جب پھر انہیں کچھ طاقت آجاتی تو وہ پھر کہتا کہ انہیں سو رکھلایا جائے اس طرح نہ وہ انہیں مرنے دیتا نہ جینے.کسی نے اُسے کہا کہ تجھے یہ سر درد اس لئے ہے کہ تو نے اس مسلمان کو قید رکھا ہوا ہے اور اب اس کا علاج یہی ہے کہ تم عمر سے اپنے لئے دُعا کر اؤ اور ان سے کوئی تبرک منگوا ؤ.جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اُسے ٹوپی بھیجی اور اُس کے درد میں افاقہ ہو گیا تو وہ اس سے اتنا متاثر ہوا کہ اُس نے اس صحابی کو بھی چھوڑ دیا.اب دیکھو کہاں قیصر ایک صحابی کو تکلیف دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس کی سزا کے طور پر اس کے سر میں درد پیدا کر دیتا ہے.کوئی اور شخص اسے مشورہ دیتا ہے کہ عمر سے تبرک منگوا ؤ اور ان سے دُعا کراؤ وہ تبرک بھیجتے ہیں اور قیصر کا درد جاتا رہتا ہے.اس طرح اللہ تعالیٰ اس صحابی کی نجات کے بھی سامان پیدا کر دیتا ہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت اس پر ظاہر کر دیتا ہے.علوم غیبیہ کا دروازہ کھل گیا (۳) مینار بنانے کی تیسری غرض اجرام فلکی سے علوم غیبیہ کا معلوم کرنا ہوتی ہے لیکن یہ غرض بھی ان میناروں سے کبھی پوری نہیں ہوئی.لوگ مینار بناتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ارواحِ سماویہ سے غیبی علوم ان کو حاصل ہو جائیں مگر کسی مینار سے بھی ان کو غیب کا علم حاصل نہیں ہوتا ، لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اتنے علوم غیبیہ عطا ہوئے کہ جن کی مثال دنیا کے کسی نبی میں نظر نہیں آ سکتی بلکہ آپ تو الگ رہے آپ کے اتباع میں بھی ہمیشہ ایسے لوگ پیدا ہوتے رہے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے غیب کی خبریں دی ہیں اور ان پر اپنے آسمانی اسرار کھولے ہیں.میں نے خود اللہ تعالیٰ کے فضل سے محض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور آپ کے فیوض کی وجہ سے علوم غیبیہ سے جو حصہ پایا ہے اس کی مثال موجودہ زمانہ میں اور کہیں نظر نہیں آتی.سینکڑوں غیب کی خبریں جو اللہ تعالیٰ نے مجھ پر ظاہر فرمائیں اور ان میں سے کئی ایسی ہیں جو دنیا میں ایک تہلکہ مچانے کا موجب ہوئیں.لیبر پارٹی کی کامیابی کے متعلق رؤیا مثلا لیبر پارٹی کی کامیابی کے متعلق جو میں نے رؤیا دیکھا وہ خدا تعالیٰ کے علم غیب کا ایک زبر دست ثبوت ہے.مسٹر ایٹلی (ATTLEE) جو لیبر پارٹی کے لیڈر اور

Page 561

انوارالعلوم جلد ۱۹ ۵۳۸ سیر روحانی (۴) برطانیہ کے وزیر اعظم تھے خود انہیں اس امر کی کوئی امید نہیں تھی کہ وہ انتخابات میں اکثریت بھی حاصل کر لیں گے یا نہیں.پچھپیں جولائی ۱۹۴۵ ء کی شام تک انگلستان کے اخبارات یہی لکھتے رہے کہ کنزرویٹو پارٹی میدان جیت جائے گی.مسٹر چرچل اپنی کامیابی کے متعلق انتہائی پُر اُمید تھے وہ سمجھتے تھے کہ لوگوں کے دلوں پر میری جنگی خدمات کا اثر ہے یہ ممکن ہی نہیں کہ لیبر پارٹی برسر اقتدار آ سکے مگر چند ہی گھنٹوں کے بعد جو نتائج بر آمد ہوئے انہوں نے تمام اخبارات اور کنزرویٹو پارٹی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور دنیا دیکھ کر حیران رہ گئی کہ لیبر پارٹی کا میاب ہو گئی ہے.میں نے قبل از وقت چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کو یہ رویا سنا دیا تھا اور انہوں نے انگلستان جا کر تمام بڑے بڑے لیڈروں کو یہ بات بتا دی تھی اور آخر وہی ہوا جو اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا تھا.لیبیا کے محاذ پر انگریزی اور اطالوی فوجوں کی جنگ اسی طرح جنگ عظیم سے متعلق بہت سے واقعات ہیں جن کی اللہ تعالیٰ نے مجھے اطلاع دی اور جو اپنے وقت پر حیرت انگیز رنگ میں پورے ہوئے.دنیا کا کوئی شخص ان واقعات کا جو مجھے بتائے گئے قبل از وقت قیاس بھی نہیں کر سکتا تھا.مثلاً ۱۹۴۰ء میں مجھے بتایا گیا کہ لیبیا کے محاذ پر دشمن کی فوجوں اور انگریزی فوجوں کے درمیان شدید جنگ ہو گی مگر پھر وہ آگے بڑھیں گے اور فتح حاصل کریں گے.اس کے بعد پھر انگریزوں کو پیچھے ہٹنا پڑے گا اور دشمن کا دباؤ بڑھ جائے گا لیکن دوبارہ پھر انگریز انہیں دھکیل کر پیچھے لے جائیں گے غرض اسی طرح دو تین بار ہو گا مگر آخر انگریزی فوج اپنے دشمن کو دباتی ہوئی اسے شکست دے دیگی.جن دنوں میں نے یہ رویا دیکھا میں چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کے مکان پر شملہ میں ٹھہرا ہو ا تھا میں نے چوہدری صاحب سے اس خواب کا ذکر کیا.وہ اُس وقت وائسرائے کی کونسل کے اجلاس میں شامل ہونے کے لئے جا رہے تھے جب واپس آئے تو انہوں نے کہا کہ میں نے اس رؤیا کا اور لوگوں کے علاوہ ہز ایکسی لینسی وائسرائے کے پرائیوٹ سیکرٹری سر لیتھویٹ سے بھی ذکر کیا تھا اور انہوں نے اس رویا کو بہت تعجب سے سنا.دوسرے دن وہ چوہدری صاحب کے ہاں چائے پر آئے تو انہوں نے مجھ سے خواہش کی کہ میں خود آپ کی

Page 562

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۳۹ سیر روحانی (۴) زبان سے یہ رویا سننا چاہتا ہوں.چنانچہ میں نے انہیں دوبارہ رؤیا سُنا یا.اس رؤیا کے بعد بعینہ اسی طرح واقعات رونما ہوئے جس طرح اللہ تعالیٰ نے مجھے دکھائے تھے.۱۹۴۰ ء میں اطالوی فوجیں آگے بڑھیں اور انہوں نے انگریزی فوجوں کو پیچھے ہٹا دیا.۱۹۴۰ ء کے آخر میں پھر انگریزی فوجیں آگے بڑھیں اور اطالوی فوجیں شکست کھا کر پیچھے ہٹ گئیں.۱۹۴۱ء میں دشمن پھر آگے بڑھا اور انگریزی فوجوں کو دھکیلتا ہو امصر کی سرحد پر لے آیا.۱۹۴۱ ء کے آخر میں انگریز پھر آگے بڑھے اور دشمن کی فوجوں کو شکست دیتے ہوئے اسے کئی سو میل تک لے گئے.جون ۱۹۴۲ء میں پھر دشمن کی فوجیں انگریزی فوجوں کو دھکیل کر مصر کی سرحد پر لے آئیں اور ۱۹۴۲ء کے آخر میں پھر انگریزوں نے بڑھنا شروع کر دیا اس طرح اللہ تعالیٰ کی طرف سے جور و یا مجھے دکھایا گیا تھا وہ متواتر پورا ہوا اور لفظاً لفظاً پورا ہوا.۲۸ سو ہوائی جہاز بھجوائے جانے کے متعلق رؤیا اسی طرح جن دنوں فرانس، جرمنی کے مقابلہ میں شکست کھا چکا تھا اور انگریز سخت خطرہ میں گھرے ہوئے تھے میں نے رویا میں دیکھا کہ میں انگلستان گیا ہوں اور انگریزوں نے انگلستان کی حفاظت کا کام میرے سپرد کیا ہے.میں نے کہا میں پہلے فوجی مقامات کو دیکھنا چاہتا ہوں تا کہ یہ اندازہ لگاؤں کہ ہمارے پاس کسی چیز کی کمی تو نہیں اور اگر ہے تو اسے کس طرح پورا کیا جا سکتا ہے.چنانچہ میں نے تمام فوجی ہیڈ کوارٹرز اور سرکاری دفاتر دیکھے اور میں نے وزارت کو رپورٹ کی کہ انگلستان کے پاس صرف ہوائی جہازوں کی کمی ہے اگر مجھے ہوائی جہاز مل جائیں، تو میں انگلستان کی حفاظت کا کام بخوبی کر سکتا ہوں.اتنے میں رویا میں ہی ایک شخص میرے پاس آیا اور اُس نے مجھے ایک تار دی جس کے الفاظ یہ تھے کہ : - The British Representative from Americires, that the Ameican Government has delivered 2800 Aeroplanesto the British Government.یعنی برطانوی نمائندہ امریکہ سے تار دیتا ہے کہ دو ہزار آٹھ سو ہوائی جہاز امریکن

Page 563

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۴۰ سیر روحانی (۴) گورنمنٹ نے برطانوی گورنمنٹ کو دیئے ہیں.میں نے تار پڑھ کر کہا کہ اب کام ہو گیا ہے اب ہمارے پاس کسی چیز کی کمی نہیں رہی.میں نے یہ رویا انہی دنوں چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کو سُنا دیا اور انہوں نے کئی برطانوی نمائندوں اور گورنمنٹ کے دوسرے ہندوستانی معزز افسروں میں اس کا ذکر کر دیا.سید رویا جون ۱۹۴۰ء میں میں نے دیکھا تھا.جولائی کے مہینہ میں میں ایک دن مسجد مبارک میں بیٹھا ہوا تھا کہ ایک شخص دوڑتا ہوا آیا اور اُس نے کہا کہ آپ کے نام ایک ضروری فون آیا ہے.میں گیا تو مجھے چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کی آواز آئی مگر میں نے محسوس کیا کہ ان کی آواز کانپ رہی ہے.وہ اچھے حو صلے والے آدمی ہیں مگر اس وقت ان کی آواز میں ارتعاش تھا انہوں نے کہا کہ آپ نے آج کی تازہ خبریں پڑھ لی ہیں؟ میں نے کہا پڑھ تو لی ہیں مگر مجھے تو ان میں کوئی خاص بات نظر نہیں آئی.انہوں نے کہا مبارک ہو آپ کی خواب پوری ہو گئی ابھی تا رآئی ہے جس میں لکھا ہے :- The British Representative from America Wires, that the Ameircan Government has delivered 2800 Aeroplanes to the British Government.گویا وہی الفاظ جو رویا میں مجھے دکھائے گئے تھے ایک مہینہ کے اندر اندر پورے ہو گئے اور برطانوی نمائندے نے امریکہ سے حکومتِ انگلستان کو اطلاع دی ہے کہ امریکی گورنمنٹ، گورنمنٹ برطانیہ کو ۲۸۰۰ ہوائی جہاز دے رہی ہے.سرکلو پر اتمام حجت پھر انہوں نے کہا جن لوگوں کو میں نے یہ خبر سنائی تھی ان میں سے ایک سرکلو بھی تھے ( جو اُس وقت ریلوے بورڈ کے ممبر تھے اور بعد میں آسام کے گورنر مقرر ہوئے ) چونکہ خدا تعالیٰ نے اس رویا کی صداقت کو ان پر ظاہر کرنا تھا اس لئے انہوں نے تارایسی طرز پر پڑھی کہ ان کا خیال اس طرف چلا گیا کہ جو بات رؤیا میں بتائی گئی تھی وہ صحیح طور پر پوری نہیں ہوئی.چنانچہ چوہدری صاحب نے بتایا کہ جب میں نے سرکلوکوفون کیا کہ سرکلو ! تم کو یاد ہے میں نے تمہیں امام جماعت احمدیہ کی ایک رؤیا سنائی تھی جس

Page 564

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۴۱ سیر روحانی (۴) میں یہ بتایا گیا تھا کہ امریکن گورنمنٹ برطانوی گورنمنٹ کو ۲۸۰۰ ہوائی جہاز دے گی اور آج یہ رویا پوری ہو گئی ہے کیونکہ ابھی تار آئی ہے کہ امریکن گورنمنٹ نے ۲۸۰۰ ہوائی جہاز برطانوی گورنمنٹ کو دے دیئے ہیں انہوں نے کہا بات تو ٹھیک ہے کہ آپ نے مجھے امام جماعت احمد یہ کی خواب سنائی تھی مگر وہ ساری پوری نہیں ہوئی آپ نے تو مجھے۲۸۰۰ ہوائی جہاز بتائے تھے اور تار میں یہ لکھا ہے کہ امریکن گورنمنٹ نے ۲۵۰۰ ( چھپیں سو ) ہوائی جہا ز دیئے ہیں.میں نے کہا سر کلو! تار کو دوبارہ پڑھو.اُس نے دوبارہ پڑھا تو کہنے لگا اوہو! یہ تو وہی الفاظ نکل آئے جو آپ نے مجھے بتائے تھے.اس طرح اللہ تعالیٰ نے اس خبر کو ایسے رنگ میں پورا کیا کہ سرکو پر بھی حجت تمام ہو گئی اور انہوں نے اقرار کیا کہ واقعہ میں جو بات بتائی گئی تھی وہ پوری ہوگئی ہے.قادیان سے ہجرت کی خبر اسی طرح ۱۹۴۱ء میں مجھے قادیان سے نکلنے کی خبر دی گئی اور مجھے دکھایا گیا کہ لڑائی ہو رہی ہے گولیاں چل رہی ہیں اور ہم ایک نئے مرکز کی تلاش میں کسی دوسری جگہ گئے ہیں حالانکہ ۱۹۴۱ء میں کسی کے وہم میں بھی یہ بات نہیں آ سکتی تھی کہ ہمیں قادیان سے ہجرت کرنی پڑے گی اور ایک نیا مرکز ہمیں بنانا پڑے گا.غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہزار ہا غیبی خبریں ملیں اور پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تعلق پیدا کر کے خود مسلمانوں کے لئے بھی علوم غیبیہ کا منبع کھل گیا.ابھی مجھے ایک تازہ رویا چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کے متعلق ایک رویا ! ہوا ہے.میں گزشتہ دنوں ناصر آبا دسندھ میں تھا کہ میں نے رویا میں دیکھا کہ میں اپنے مکان کے برآمدہ میں ایک پیڑھی پر بیٹھا ہوں کہ اتنے میں اخبار آیا اور میں نے اُسے کھولا تو اُس میں یہ خبر درج تھی کہ رات نیو یارک ریڈیو سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب شہید کر دیئے گئے ہیں.اس خواب کے اچھے معنے بھی ہو سکتے ہیں کیونکہ شہادت ایک بڑارتبہ ہے پس اس سے یہ مراد بھی ہو سکتی ہے کہ انہیں کوئی بڑی کامیابی حاصل ہوگی لیکن ظاہری تعبیر کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ خواب منذ ر بھی ہو سکتی ہے اور اس کے یہ معنے بھی کئے جاسکتے ہیں کہ ان کے کام میں مشکلات

Page 565

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۴۲ سیر روحانی (۴) پیدا ہو جائیں گی اور دشمن انہیں نا کام کرنے کی کوشش کریگا.چنانچہ اس رؤیا کے بعد جب میں کراچی پہنچا تو تیرہ مارچ (۱۹۴۸ء) کو میں نے انہیں تار دیا کہ میں نے ایسا رویا دیکھا ہے اور میں نے لکھا کہ گو خواب میں قتل سے مراد کوئی بڑی کامیابی بھی ہو سکتی ہے لیکن ظاہری تعبیر کے لحاظ سے چونکہ یہ رویا منذر ہے اس لئے انہیں احتیاط رکھنی چاہئے.اس کے جواب میں مجھے ان کی طرف سے تار بھی ملا اور پھر تفصیلی خط بھی آ گیا جس میں ذکر تھا کہ بعض حکومتیں اپنی ذاتی اغراض کے لئے مخالفت کر رہی ہیں اور کام میں مشکلات پیدا ہوتی جا رہی ہیں.چوہدری صاحب کی بیوی مجھ سے ملنے کے لئے آئیں تو میں نے ان سے بھی اس رؤیا کا ذکر کر دیا.انہوں نے بتایا کہ میں نے بھی چوہدری صاحب کے متعلق ایک منذر رؤیا دیکھا ہے جس میں کسی حملہ کی طرف اشارہ ہے اور آپ کی خواب بھی یہی بتا رہی ہے.میں نے کہا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ واقعہ میں کوئی دشمن غصہ میں آکر ان پر حملہ کر دے مگر اصل تعبیر یہی معلوم ہوتی ہے کہ جو کام وہ کر رہے ہیں اس میں دشمن انہیں نا کام کرنے کی کوشش کرے گا.محمدی مینار تا ابد آپ کے نام کو قائم رکھنے والا ہے (۴) پھر مینار بنانے کی چوتھی غرض یہ ہوتی ہے کہ لوگ چاہتے ہیں ان میناروں کے ذریعہ ان کا نام دنیا میں قائم رہے اور لوگ انہیں عزت کے ساتھ یاد کریں مگر ہمیں دکھائی یہ دیتا ہے کہ خود بنانے والوں کے ناموں میں ہی اختلاف پیدا ہو جاتا ہے.ایک کہتا ہے یہ قطب الدین ایبک کی لاٹ ہے اور دوسرا کہتا ہے یہ فلاں راجہ کی لاٹ ہے ایک کہتا ہے یہ فلاں بادشاہ کا مینار ہے اور دوسرا کہتا ہے یہ فلاں راجہ کا مینار ہے لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مینار تا ابد آپ کے نام کو قائم کرنے والا ہے اور پھر اس کے بنانے والے کے متعلق کسی کو شبہ نہیں.ہر شخص دوست اور دشمن مانتا ہے کہ یہ منارہ محمد ی ہے دنیا میں اس کا کبھی کوئی اور مدعی ہو ہی نہیں سکتا اور یہ جامہ کسی اور کے بدن پر زیب ہی نہیں دے سکتا.محمدی مینار دنیا کے ہر مقام پر کھڑا کیا جاسکتا ہے پھر دنیوی میناروں اور اس مینار میں ایک اور فرق یہ ہے کہ ان میناروں کو خواہ کتنی ضرورت ہو اپنی جگہ سے ہلایا نہیں جا سکتا.وتی سے مسلمان چلے گئے مگر فیروز

Page 566

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۴۳ سیر روحانی (۴) شاہ کی لاٹ وہیں کھڑی رہی.دتی سے مسلمان چلے گئے مگر قطب الدین کی لاٹ وہ اپنے ساتھ نہیں لے گئے لیکن دنیا کے کسی خطہ میں تم چلے جاؤ اور جہاں بھی چاہور ہو تم اس مقام پر محمدی مینار کھڑا کر سکتے ہو یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی تبلیغ اور اشاعت کر سکتے ہو.ہندوستان کے مسلمانوں کو آجکل یہ نکتہ یا درکھنا چاہئے اب ہندوستان میں محمدی مینار کھڑا کرنا ان کے ذمہ ہے خصوصاً احمدی جماعت کے ، ان کو تو ایک منٹ کے لئے بھی یہ بات نہیں بھولنی چاہئے اور ہندوؤں اور سکھوں میں تبلیغ جاری رکھنی چاہیئے مایوس ہونے والی بات نہیں جس خدا نے اسلام کو دنیا میں اتنا پھیلایا ہے وہ پھر بھی اُن کی زبانوں میں تاثیر پیدا کر سکتا ہے اور لوگوں کے دلوں کو صاف کر سکتا ہے.بہر حال یہ محمدی مینا ر اپنے اندر یہ خصوصیت رکھتا ہے کہ تم جہاں چاہو اس کو کھڑا کر سکتے ہو اور جس جگہ بھی تم اس مینار کو کھڑا کرو گے وہیں خدا تعالیٰ کے انوار اترنے لگ جائیں گے اور ہر جگہ تم اس مینار سے روشنی حاصل کر سکو گے.قطب الدین کی لاٹ پر اگر بڑے سے بڑا روشن چراغ بھی جلاؤ تو وہ زیادہ سے زیادہ پندرہ بیس میل تک روشنی پہنچا سکتا ہے.سمندر کی تاریکیوں میں جب کہ بڑی بڑی چٹانوں سے جہاز ٹکرا کر پاش پاش ہور ہے ہوتے ہیں ان میناروں کی روشنی سے کوئی فائدہ نہیں اُٹھایا جا سکتا اور ہزار دو ہزار میل تک تو دنیا کا کوئی مینا ر بھی روشنی نہیں پہنچا سکتا لیکن اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت ہو تو خواہ انسان طوفانوں میں گھر جائے، حوادث اور مصائب کے بادل اس پر اُٹڈ آئیں ، اگر وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا واسطہ دے کر خدا تعالیٰ سے دعا کریگا تو وہیں مینا محمدی کھڑا ہو جائے گا اس کے لئے کوئی جگہ مخصوص نہیں ، اس کے لئے کوئی وقت معین نہیں ،سمندروں پر یہ مینار کھڑا کیا جا سکتا ہے، پہاڑوں پر یہ مینار کھڑا کیا جا سکتا ہے، غاروں میں یہ مینار لے جایا جا سکتا ہے ،غرض ہر مقام اور ہر جگہ پر اس سے استفادہ کیا جاسکتا ہے اور یہ وہ خوبی ہے جو دنیا کے کسی اور مینار میں نہیں پائی جاتی.محمدی مینار ہر انسان کو اس کے درجہ کے مطابق روشنی دیتا ہے پھر اس مینار میں ایک اور خوبی یہ ہے کہ اس سے ہر شخص اپنے درجہ کے مطابق روشنی حاصل کر سکتا ہے.اگر قطب الدین کی لاٹ پر دس ہزار

Page 567

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۴۴ سیر روحانی (۴) وولٹ کی روشنی ہے اور تمہیں اس سے کم روشنی کی ضرورت ہے تو وہ اتنی ہی روشنی دے گا یا زیادہ روشنی کی ضرورت ہو تب بھی وہ دس ہزار وولٹ سے زیادہ روشنی نہیں دے گا اور اگر اس پر پندرہ ہزار وولٹ کی روشنی ہے تو وہ پندرہ ہزار وولٹ کی روشنی ہی ہر شخص کو دے گا لیکن مینارہ محمدی میں یہ خوبی ہے کہ انسان خواہ کتنی ترقی کر جائے یہ مینا ر اس کے درجہ کے مطابق اسے روشنی دیتا چلا جاتا ہے.اگر تمہیں دس ہزار وولٹ کی روشنی چاہئے تو وہ تمہیں دس ہزار وولٹ روشنی مہیا کرے گا، اگر تمہیں پچاس ہزار وولٹ کی ضرورت ہے تو وہ تمہیں پچاس ہزار وولٹ روشنی دے گا، اگر تمہیں ایک لاکھ وولٹ کی ضرورت ہے تو وہ تمہیں ایک لاکھ وولٹ روشنی مہیا کرے گا.غرض روحانی ارتقاء کے راستہ میں کوئی مقام ایسا نہیں آسکتا جہاں یہ کہا جا سکے کہ اب مینارہ محمدی سے روشنی حاصل نہیں کی جا سکتی بلکہ اللہ تعالیٰ کے قرب کے وراء الورای مقامات پر بھی اگر انسان پہنچ جائے تب بھی وہ محمدکی مینار کی روشنی کا محتاج ہے.یہی وہ نکتہ تھا جسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان الفاظ میں بیان فرمایا کہ:- ابن اس مریم کے ذکر کو چھوڑو بہتر غلام احمد ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کی عظمت تھوڑے ہی دن ہوئے ، ایک مسلمان اخبار میں میں نے پڑھا کہ مرزا صاحب نے حضرت مسیح ناصری کی کتنی بڑی ہتک کی ہے کہ وہ کہتے ہیں :- این مریم اس ނ کے ذکر کو ذکر کو چھوڑو بہتر غلام احمد ہے حالانکہ واقعہ یہ ہے کہ جب تک وہ لوگ جو اعلیٰ سے اعلیٰ مدارج روحانیہ کے حامل ہیں اور اللہ تعالیٰ کے قرب کے بلند ترین مقامات کو طے کر چکے ہیں یہ نہ کہیں کہ ہم نے جو کچھ حاصل کیا ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں حاصل کیا ہے اور یہ کہ اس قدر ترقی کرنے کے با وجود ہم اب بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام اور آپ کے خاک پاہیں اُس وقت تک مقام محمد می کی فضیلت کسی طرح ثابت نہیں ہو سکتی اور نہ ختم نبوت کی حقیقت روشن ہوسکتی ہے.کوئی

Page 568

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۴۵ سیر روحانی (۴) عیسی کا مرید اگر اس پر بُرا مناتا ہے تو بیشک بُرا منائے ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک سچا غلام بڑے سے بڑا مقام حاصل کر سکتا ہے اور جتنا بھی وہ بڑھتا چلا جائے گا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے انوار سے ہی استفادہ کر یگا اور ہمیشہ آپ کے غلاموں اور چاکروں میں ہی اس کا شمار ہوگا.ہمیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ اس دعویٰ کے نتیجہ میں ہم مارے جائیں یا قتل کئے جائیں یا اپنے وطنوں سے نکال دیئے جائیں ہم فخر سمجھیں گے کہ ہم نے ماریں کھا کر اور گالیاں سن کر اور وطنوں سے بے وطن ہو کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام بلند کیا اور آپ کی عظمت کو دنیا میں روشن کیا.نسخہ کیمیا پھر اس مینار کی ایک اور بڑی خوبی یہ ہے کہ ایک طرف تو یہ ہر شخص کو اس کی استعداد روحانیہ کے مطابق روشنی دیتا ہے اور دوسری طرف اس پرانی مثل کے مطابق جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ جب کوئی شخص سم سم گھل جا“ کہتا تھا تو خزانے کا دروازه خود بخود کھل جاتا تھا یہاں بھی ایک ایسا ہی سم سم کا نسخہ موجود ہے جس کو استعمال کرنے سے مینارہ محمد کی کی روشنی فوراً زیادہ ہو جاتی ہے گو اس وقت اس کا ساتھی کم روشنی حاصل کر رہا ہو یہ روشنی بڑھانے والا نسخہ یہ ہے اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ یہ ایک کنجی ہے جو اس مینار سے روشنی حاصل کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے تمہارے سپرد کی ہے تم خدا تعالیٰ سے یہ کہتے ہو کہ اے خدا ! تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نور بڑھا جس طرح تو نے حضرت ابراہیم اور آل ابرہیم" کا نور بڑھایا.جب کوئی بندہ اس نسخہ کو استعمال کرتا ہے تو خدا تعالیٰ کہتا ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نور بڑھانے کا وعدہ تو میں نے کیا ہو ا ہی ہے اس بندہ نے جو مجھے وعدہ یاد دلایا ہے تو میں اس کے بدلہ میں اس بندے کا بھی نور بڑھاؤں گا اور اسے بھی ایک چھوٹا محمد بناؤں گا.پس اس نسخہ کو استعمال کر کے اس مینار محمدی کی نقل میں اور بھی کئی چھوٹے چھوٹے مینار تیار

Page 569

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۴۶ سیر روحانی (۴) ہونے لگ جاتے ہیں.یہ مینار ہمیشہ تیار ہوتے رہے اور ہوتے چلے جائیں گے.جو شخص یہ کہتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ کی اُمت میں ایسے لوگ پیدا نہیں ہو سکتے جو خدا کے مقرب ہوں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں خدا تعالیٰ سے ہم کلام ہونے کا شرف رکھتے ہوں وہ جھوٹا ہے.وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کرتا ہے وہ آپ کے فیضان کو بند کرتا ہے ہم جانتے ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اُس وقت بھی زندہ تھے جب آپ جسد عصری کے ساتھ اس دنیا میں موجود تھے اور اس وقت بھی زندہ ہیں جب آپ دنیا سے جاچکے ہیں.دنیا پیدا ہو گی اور فنا ہوگی لوگ آئیں گے اور مریں گے انسانی نسل دنیا میں پیدا ہوگی اور مٹے گی مگر میرا رسول ہمیشہ کے لئے زندہ ہے جو شخص اس کے خلاف کہتا ہے وہ جھوٹا ہے اور اگر اس پر کوئی مجھے پھانسی بھی دینا چاہے تو میں پھانسی کے تختہ پر بھی چڑھنے کے لئے تیار ہوں.مینارہ محمدی کی نقل میں بعض اور چھوٹے چھوٹے مینار پھر اس مینارہ محمدی کی نقل میں بعض اور چھوٹے چھوٹے منارے بھی تیار ہوئے ہیں جس طرح کہ ایک بڑا مینارہ تیار ہوا ہے جس کے متعلق خود الْمَنَارَة الْبَيْضَاء نے خبر دی تھی اور قرآن کریم نے بھی کہا تھا کہ وَلَقَدْرَاهُ نَزْلَةً أُخْرَى عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى اور ان مناروں کی خبر قرآن کریم میں یوں دی گئی ہے ، اللہ تعالیٰ فرماتا ب اللهُ نُورُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ فِيْهَا مِصْبَاحٌ الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُوْقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبْرَكَةٍ زَيْتُونَةٍ لَّا شَرْقِيَّةٍ وَ لَا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ نُورٌ عَلَى نُورٍ يَهْدِى اللَّهُ لِنُورِهِ مَنْ يَّشَاءُ وَيَضْرِبُ اللهُ الأمْثَالَ لِلنَّاسِ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللَّهُ أَنْ تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ يُسَبِّحُ لَهُ فِيهَا بِالْغُدُوِّ وَالْأَصَالِ رِجَالٌ لَّا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكرِ اللَّهِ وَإِقَامِ الصَّلَوةِ وَإِيتَاءِ الزَّكَوةِ يَخَافُونَ يَوْماً تَتَقَلَّبُ فِيهِ الْقُلُوبُوَالاَبْصَارُ لِيَجْزِيَهُمُ اللهُ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوا وَيَزِيدَهُم مِّنْ فَضْلِهِ وَاللَّهُ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ

Page 570

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۴۷ سیر روحانی (۴) یعنی اللہ آسمانوں اور زمینوں کا نور ہے مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ فِيْهَا مِصْبَاحٌ اس کے نور کی کیفیت یہ ہے کہ جیسے ایک طاقچہ ہو اور اس طاقچہ میں ایک چراغ ہو.اَلْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ اُس طاقچے کے پیچھے ایک REFLECTOR لگا ہوا ہو الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ اور وہ REFLECTOR اتنا صاف اور عمدہ ہو جیسے ایک چمکتا ہو استارہ ہوتا ہے يُوقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّرَكَةٍ زَيْتُونَةٍ اور وہ چراغ ایک مبارک درخت سے جو زیتون کی قسم میں سے ہے جلایا جا تا ہو لَا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةِ نہ وہ شرقی ہے نہ غربی يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْلَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ قریب ہے کہ اس کا تیل آپ ہی آپ جل اُٹھے خواہ اسے آگ نہ دکھائی جائے مگر چونکہ اسے آگ بھی دکھائی گئی ہے اس لئے نُورٌ عَلی نُورِ نور پر نور نازل ہونا شروع ہو گیا ہے يَهْدِى اللَّهُ لِنُورِهِ مَنْ يَشَاءُ اس نور کے لئے جس کو چاہتا ہے وہ ہدایت دیتا ہے وَيَضْرِبُ اللهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ وَاللهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِیمٌ اور اللہ تعالیٰ لوگوں کے لئے اپنے دین کی تفاصیل بیان کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ ہر بات کو جاننے والا ہے.اس کے بعد اللہ تعالیٰ اس مضمون کو بیان فرماتا ہے کہ خدا کا یہ نور کس مینار پر رکھا جاتا ہے فرماتا ہے فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللهُ اَن تُرفَعَ یہ نور ان گھروں میں رکھا جائے گا جن کے متعلق خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ وہ دنیا میں میناروں کی طرح بلند کئے جائیں.وَيُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ يُسَبِّحُ لَهُ فِيهَا بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ رِجَالٌ لَّا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَّلَابَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَإِقَامِ الصَّلوةِ وَإِيتَاءِ الزَّكوة اور جن میں رات اور دن خدا کا ذکر کیا جاتا ہے اور صبح و شام اس کی تسبیح کی جاتی ہے یہ وہ لوگ ہیں جن کو تجارت اور خرید و فروخت خدا کے ذکر اور نمازوں کے قیام کی ادائیگی سے غافل نہیں کرتی.يَخَافُونَ يَوْماً تَتَقَلَّبُ فِيْهِ الْقُلُوبُ وَالَا بُصَارُ اور وہ اُس دن سے ڈرتے ہیں جس دن انسانوں کے دل دھڑ کنے لگ جائیں گے اور ان کی آنکھیں جھک جائیں گی.لِيَجْزِيَهُمُ اللَّهُ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوا وَيَزِيدَهُمْ مِّنْ فَضْلِهِ تا کہ اللہ تعالیٰ ان کے اعمال کے اعلیٰ حصے کا اُن کو بدلہ دے اور اپنے فضل سے ان کے انعامات میں اور بھی زیادتی کرے.وَاللَّهُ يَرُزِقُ مَنْ يَّشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابِ اور اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے بے حساب رزق عطا کرتا ہے.

Page 571

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۴۸ سیر روحانی (۴) روحانی عظمت اور بلندی کے مستحق افراد کی تعیین ! ان آیات میں بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ روحانی طور پر بعض گھروں کو اونچا کر دیتا ہے یعنی دنیا میں انہیں ایک مینار کی حیثیت حاصل ہو جاتی ہے مگر فرماتا ہے کہ یہ کون سے گھر میں یہ وہی گھر میں يُسَبِّحُ لَهُ فِيْهَا بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ - رِجَالٌ لا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَابَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَإِقَامِ الصَّلوةِ وَإِيتَاءِ الزَّكَوةِ یہ وہ گھر ہیں جن کے اندر صبح و شام خدا تعالیٰ کا نام لیا جاتا ہے اور صرف منہ سے ہی نام نہیں لیا جا تا بلکہ عملاً بھی وہ اس کے لئے ہر قسم کی قربانی کرتے ہیں وہ تجارتیں بھی کرتے ہیں وہ سو دا بھی بیچتے ہیں وہ روپیہ بھی کماتے ہیں لیکن باجود اس کے ان کا روپیہ انہیں خدا تعالیٰ سے غافل نہیں کر دیتا.ان کی تجارت انہیں حقوق اللہ سے اور حقوق العباد کی ادائیگی سے روک نہیں دیتی.وہ بندوں کا حق ادا کرتے ہیں ، وہ غریبوں کی بھی ہمدردی کرتے ہیں اور وہ خدا تعالیٰ کو بھی نہیں بھلاتے.جماعت احمد یہ ہمیشہ اس نکتہ کو یاد رکھے کیونکہ اسی میں اس کی فلاح ہے.دین کیلئے روپیہ کمانا بھی اُس کا فرض ہے لیکن روپیہ کماتے وقت دین کی محبت اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اپنے دل میں رکھنا بھی اس کا فرض ہے بلکہ میں کہتا ہوں کہ اگر کوئی اور شخص بھی اس نکتہ پر عمل کرے گا تو خواہ وہ کسی فرقہ کا ہو وہ یقیناً ہدایت پائے گا اور خدا تعالیٰ کی نصرت حاصل کرے گا کیونکہ جو شخص نیکی کی طرف ایک قدم اُٹھاتا ہے اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے اور قدم اُٹھانے کی بھی توفیق مل جاتی ہے.پنے دائرہ میں ہر مسلمان کو ایک بہر حال یہ آیات بتاتی ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع ایک قابل غور نکتہ چھوٹا سا محمد بننے کی کوشش کرنی چاہئے میں آپ کی امت کے ہر فرد کے لئے دنیا کا روحانی مینار بنے کا سامان مہیا کیا گیا ہے.وہ صرف دنیا کما کر کبھی اونچے نہیں ہو سکتے انہیں اصل اونچائی اُس وقت حاصل ہوگی جب وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جزو بن جائیں گے ، جب وہ خدا تعالیٰ کا ذکر دنیا میں قائم کریں گے، جب وہ نمازوں پر التزام رکھیں گے، جب وہ زکوۃ کے ادا کرنے والے ہوں گے اور کسی قسم کے ظلم اور فتنہ میں حصہ نہیں لیں

Page 572

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۴۹ سیر روحانی (۴) گے، یہ وہ نسخہ ہے جس کو استعمال کر کے دنیا کا ہر مسلمان روحانی دنیا کا ایک چھوٹا مینار بن سکتا ہے مگر افسوس ہے کہ آج مسلمان اس نسخہ کو بُھول چکے ہیں وہ دنیا کی تمام بلندیوں کو حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ یہ تو چاہتے ہیں کہ ترقی کرتے کرتے وہ ایک چھوٹے شیکسپیئر بن جائیں ، وہ یہ تو چاہتے ہیں کہ وہ ایک چھوٹے ہیگل بن جائیں ، وہ یہ تو چاہتے ہیں کہ وہ ایک چھوٹے فلسفی بن جائیں، وہ یہ تو چاہتے ہیں کہ اگر سائیکالوجی کا کوئی بہت بڑا ما ہر گزرا ہے تو وہ اس کی نقل میں ایک چھوٹے سائیکالوجسٹ بن جائیں ، وہ یہ تو چاہتے ہیں کہ ایک چھوٹے جیمز یا ایک چھوٹے فرائڈ بن جائیں مگر آج مشرق سے لے کر مغرب تک کسی مسلمان کے دل میں یہ خواہش نہیں پائی جاتی کہ وہ ایک چھوٹا محمد بن جائے حالانکہ ہمارے دل میں سوائے اس کے اور کوئی خواہش نہیں ہونی چاہئے کہ خواہ کچھ بھی ہو اور خواہ ہمیں اس کے لئے کوئی بھی قربانی کرنی پڑے ہم ایک چھوٹے محمد بن جائیں.اپنے روحانی باپ کی نقل کرو بچوں کو دیکھ لو دنیا میں ہر بچہ اپنے ماں باپ کی محبت کی وجہ سے ان کی نقل کرنے کی کوشش کرتا ہے.جن کی مائیں اپنے بچوں سے تو تلی زبان میں باتیں کرنے کی عادی ہوتی ہیں ان کے بچے بھی اسی رنگ میں بات کرنے کے عادی ہو جاتے ہیں اور جن کے باپ باتیں کرتے وقت ہکلاتے ہیں اُن کے بچے بھی رُک رُک کر باتیں کرتے ہیں بلکہ میں نے تو دیکھا ہے کہ اگر باپ کی آنکھ یا ناک یا ہاتھ میں بات کرتے وقت کوئی معمولی سی حرکت بھی ہوتی ہے تو ویسی ہی حرکت بچے کی آنکھ یا ناک یا ہاتھ میں بھی پائی جاتی ہے یا اگر ماں اپنی آنکھ کو ذرا جھپک کر بات کرنے کی عادی ہو تو اس کی بیٹی میں بھی آنکھ کی ویسی ہی جھپک آ جاتی ہے.غرض بچے اپنے اخلاق اور اپنی عادات اور اپنی زبان اور اپنے لب ولہجہ میں اپنے ماں باپ کی نقل کرتے ہیں اور یہ ساری باتیں ایسی ہیں جو ماں باپ سے بچوں میں آجاتی ہیں مگر یہ کتنے بڑے افسوس کا مقام ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جیسا کامل باپ موجود ہے مگر مسلمان اس کی نقل کرنے میں کوتاہی کرتے ہیں بلکہ وہ اپنے باپ کو چھوڑ کر دوسرے باپوں کے پیچھے بھاگے پھرتے ہیں.کوئی بچہ نادان سے نادان اور پاگل سے پاگل بھی ایسا نہیں ہو سکتا جو اپنے باپ اور اپنی ماں کو چھوڑ کر دوسروں کے پیچھے بھا گا پھرے.

Page 573

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۵۰ سیر روحانی (۴) انسان کے بچہ کو جانے دو گتے بھی ایسا نہیں کرتے.ایک گننے کو بھی اگر چند دن روٹی کھلاؤ تو وہ اپنے مالک کے گھر کا دروازہ نہیں چھوڑتا لیکن آج مسلمانوں کے دلوں میں اپنے عظیم الشان روحانی باپ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نقل کرنے کی خواہش پیدا نہیں ہوتی وہ منہ سے تو کہتے ہیں کہ اسلامی حکومت قائم ہونی چاہئے مگر یہ حکومت وہ دوسروں سے منوانا چاہتے ہیں خود اس حکومت کا جوا اُٹھانے کیلئے تیار نہیں حالانکہ ہزاروں ہزار احکام محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایسے ہیں کہ نہ ان کے لئے کسی قانون کی ضرورت ہے نہ آئین کی ضرورت ہے نہ جتھے کی ضرورت ہے.اللہ اکبر کہا اور نماز شروع کر دی.کیا اس کے لئے کسی قانون کی ضرورت ہے یا رمضان آیا اور روزے رکھنے شروع کر دیئے کیا اس کے لئے کسی آئین کی ضرورت ہے؟ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا کے چپہ چپہ پر بغیر کسی قانون اور آئین کے قائم کی جاسکتی ہے مگر مسلمان اس کے لئے تیار نہیں.وہ نعرے لگانا جانتے ہیں وہ منہ کی پھونکوں سے ٹفر مٹانا چاہتے ہیں لیکن عملی رنگ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کیلئے کچھ کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں.افراد جماعت کو نصیحت میں اپنی جماعت سے کہتا ہوں میں نے پہلے بھی کئی دفعہ نصیحت کی ہے اور اب پھر کہتا ہوں کہ تمہارا سب سے بڑا مقصد یہ ہونا چاہئے کہ خواہ کتنا ہی چھوٹا سہی مگر بہر حال تم اپنے دائرہ میں چھوٹے محمد بن جاؤ.جس دن تم میں سے ہر شخص اپنے آپ کو ایک چھوٹا محمد بنانے کی کوشش کرے گا ، جس دن تم اُٹھتے بیٹھتے اور چلتے پھرتے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تصویر بن جاؤ گے اور جس دن تمہاری زندگی میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اعمال کی جھلک پیدا ہو جائے گی دنیا سمجھ لے گی کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زندہ ہیں اور تمہارے اعمال اور اخلاق اور کردار کو دیکھ کر اس کے دل میں تمہاری محبت بڑھتی چلی جائے گی.تم ایک زندہ اور مجسم نمونہ ہو گے تم چلتی پھرتی تبلیغ ہو گے ، تم دنیا کے راہنما اور راہبر ہو گے تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آستانہ کی طرف دنیا کو کھینچ کر لانے والے ہو گے اور وہ لوگ بھی آخر تمہارے نمونہ کو دیکھ کر بے تاب ہو جائیں گے اور کہیں گے کہ جب تک ہم سب سے بڑے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ

Page 574

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۵۱ سیر روحانی (۴) و سلم کو نہ دیکھ لیں ہم صبر نہیں کر سکتے تب دنیا میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت قائم ہو جائے گی اور تمام بنی نوع انسان آپ کی غلامی میں شامل ہو جائیں گے.اللہ تعالیٰ سے دُعا اب میں اپنی تقریر کو ختم کرتا ہوں اور دُعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور آپ لوگوں کو بھی اور ہمارے بیوی بچوں کو بھی اور ہمارے دوستوں کو بھی اور ہمارے ملنے والوں کو بھی اور ہمارے ہم قوموں کو بھی اور ہمارے ہم مذہبوں کو بھی اور ہمارے ساتھ نام میں اشتراک رکھنے والے مسلمانوں کو بھی بلکہ ہمارے ساتھ انسانیت میں اشتراک رکھنے والے تمام غیر مسلموں کو بھی میرے آقا کی محبت بخش دے اور ساری دنیا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں شامل ہو جائے.پس آؤ ! ہم خدا تعالیٰ سے التجا کریں کہ اے خدا! ہم کمزور ہیں ، ہم نحیف اور نا تواں ہیں ، ہمارے دل تاریک ہیں ، ہماری زبانیں زنگ آلود ہیں تو اپنے بندوں پر رحم فرما اور ہماری زاری کو قبول کرتے ہوئے پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا میں قائم کر دے، پھر قرآن کی حکومت دنیا میں قائم کر دے، پھر تیرا نور دنیا کو روشنی دینے والا بنے ، پھر دنیا کی ساری ظلمتیں اور تاریکیاں مٹ جائیں اور دنیا میں صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی نور باقی رہے.امِینَ اللَّهُمَّ امِینَ.المؤمن : ۳۷، ۳۸ ۲ مسلم کتاب الفتن باب ذکر الدجال.عبداللہ بن سبا: یہ صنعا کا یہودی اور سبائی تحریک کا بانی تھا.بعض روایات کے مطابق شیعہ مسلک کا بانی تھا.اس نے حضرت عثمان کے زمانہ میں مسلمانوں میں نفاق پھیلایا.بقول اس کے حضرت علی حضور کے وصی ہیں نیز خدا کے اوتار تھے.حضرت علیؓ نے اسے سزائے موت اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحه ۹۷۳.مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء) دی.المنجد عربی اُردو صفحہ ۱۰۵۸.مطبوعہ کراچی ۱۹۹۴ء مسلم کتاب الاذان باب بیان كفر مَنْ قَال مطرنا بالنوء ارڈ پوپو نجومی ضدی.احمق ( یہ پنجابی لفظ ہے) ک یونس :۹۱ النجم :۲ تا ۱۹

Page 575

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۵۲ سیر روحانی (۴) كنز العمال جلد ۱ ۱ صفحه ۱۸۱ مطبوعه حلب ۱۹۷۴ء.بخارى كتاب التفسير تفسير سورة الجمعة باب قوله وَ آخِرينَ مِنْهُم (الخ) ل الحجر: ۱۷ تا ۱۹ ابوداؤد کتاب الملاحم باب مَايُذكَرُ فِي قَرن المِائَةِ.الجن :١٠ ١٤ الشعراء : ٢١٣ الصفت : ۷ تااا ۱۵ الطور : ٣٩ كا تعطير الانام صفحه ۱۰۵ مطبوعہ بیروت ۱۹۹۸ ء.۱۸ منتخب الكلام في تفسير الاحلام مؤلفه ابن سیرین بر حاشیہ تعطیر الانام الجزء الاوّل صفحه ۱۵۶ مطبوعه مصر ۱۳۲۰ھ 19 مشكوة باب مناقب الصحابة ۲۰ بخاری کتاب الادب باب المقة مِنَ الله تعالى البخارى كتاب الانبياء باب نزول عيسى ابن مريم عَلَيْهِمَا السَّلام - ۲۲ الطلاق ۱۲۱۱ ۲۴ تذکرہ صفحہ ۱۷۱.ایڈیشن چہارم.۲۵ مشوش: پریشان.مضطرب.حیران.۲۳ الطارق : ۲ تا ۴ پیدائش باب ۶ آیت ۵ تا ۷ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۴۳ء الدهر : ٣١ الانفال : ١٨ ۲۹ بخاری کتاب الديات باب مَنْ أَحْيَاهَا.۳۰ بخاری کتاب المغازی باب بعث النبي صلى الله عليه وسلم خالد بن وليد الى بني ذيمة.اس التكوير : ۲۴ ۳۳،۳۲ مسلم کتاب الفتن باب ذکر الدجال.مشكوة كتاب الفتن باب نُزُولِ عِيسَى عَلَيْهِ الصلوة والسلام ۳۵ بنی اسراءیل :۲

Page 576

انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۶ تذکرہ صفحہ ۴۸۵.ایڈیشن چہارم ۵۵۳ ۳۷ سیرت ابن هشام الجزء الثانی صفحه ۱۲ ،۱۳ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ ۳۸ الاحزاب : ۴۷ ۳۹ ال عمران :۳۲ ٢٠ النور :٣٦تا٣٩ سیر روحانی (۴)

Page 577

Page 578

آخر ہم کیا چاہتے ہیں؟ انوار العلوم جلد ۱۹ آخر ہم کیا چاہتے ہیں؟ از بدنا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ اسیح الثانی

Page 579

Page 580

انوار العلوم جلد ۱۹ آخر ہم کیا چاہتے ہیں؟ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ آخر ہم کیا چاہتے ہیں؟ اگر ہم مغربی پنجاب کے باشندے ہیں تو ہم چاہتے ہیں کہ تمام وہ مہاجر جو مشرقی پنجاب سے مغربی پنجاب میں آئے ہیں اُن میں سے ہر ایک کو خواہ وہ زمیندار پیشہ ہے یا غیر زمیندار پیشہ گزارہ کیلئے کافی زمین مل جائے اور جب تک زمین نہیں ملتی اس کو کھانے کیلئے کافی غلہ اور پہنے کیلئے کافی کپڑا مل جائے لیکن ساتھ ہی ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ سکھ اور ہندو جو زمینیں چھوڑ گئے ہیں چونکہ وہ ہمارے ہمسائے تھے اس لئے وہ زمینیں کسی نہ کسی طرح ہمارے پاس ہی رہیں اور مہاجروں کو نہ ملیں.ہم چاہتے ہیں کہ ہر مشرقی پنجاب کے شہری کو کوئی دکان بھی مل جائے اور کوئی کارخانہ بھی مل جائے اور جب تک اُسے دکان یا کارخانہ نہیں ملتا اسے گزارہ کیلئے کچھ رقم ملتی رہے.مگر ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ وہ کارخانے یا وہ دکانیں جو ہندو اور سکھ چھوڑ کے گئے ہیں چونکہ وہ ہمارے ہمسائے تھے اس لئے وہ چیزیں ہمارے پاس ہی رہیں تو اچھا ہے.ہم چاہتے ہیں کہ ہندوؤں اور سکھوں کی دکانیں جن پر ہمارے ہمسایوں نے قبضہ کر لیا ہے وہ اُن سے چھین لی جائیں لیکن ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ اگر کوئی دکان یا کارخانہ ہمارے یا ہمارے رشتہ داروں کے پاس ہے تو گورنمنٹ وہ نہ چھینے کیونکہ آخر ہم لوگ جو اتنی مدت سے سکھوں اور ہندوؤں کے مظالم سے ستائے جا رہے تھے ہمارا بھی تو اُن کے مال پر کچھ حق ہے.ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان مضبوط ہو جائے اور حکومت کے ساتھ جتنی ترقیات آتی ہیں وہ ہم کو مل جائیں اور اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم چاہتے تھے کہ تبادلہ آبادی کر لیا جائے لیکن ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ تبادلہ آزادی کی وجہ سے جو لوگ اُدھر سے آئے ہیں وہ ہمارے علاقہ میں نہ بسائے جائیں کیونکہ اس طرح نئے ووٹروں کے آنے سے ہماری ممبریاں خطرے میں پڑ

Page 581

انوار العلوم جلد ۱۹ جائیں گی.آخر ہم کیا چاہتے ہیں؟ باقی رہا یہ سوال کہ وہ کہاں بسائے جائیں؟ سو گورنمنٹ تو بڑے وسیع ذرائع رکھتی ہے وہ خود غور کر کے فیصلہ کر سکتی ہے کہ پنجاب کے سولہ اضلاع کے سوا ان لوگوں کو کہاں بسایا جائے.اگر لیگ کے لیڈرا تنا بھی نہیں سوچ سکتے کہ بغیر اس کے کہ مغربی پنجاب کے اضلاع کی آبادیوں میں کوئی تغیر واقع ہو اور بغیر اس کے کہ ممبروں کے ووٹوں کے گروپ میں کوئی فرق پڑے مشرقی پنجاب سے آئے ہوئے لوگوں کو کہاں بسایا جائے تو ایسے لیڈروں کا فائدہ کیا ہے اور ایسے لیڈروں کو ہم نے کرنا کیا ہے ، لیڈروں کی عقلیں آخر ایسے موقع پر ہی کام آیا کرتی ہیں.اگر ہم کونسل کے ممبر ہیں تو ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ مغربی پنجاب کی مضبوطی کے لئے مشرقی پنجاب کے مسلمانوں کو وہاں سے اُجاڑا جائے لیکن ہم یہ نہیں چاہتے کہ اس طرح مشرقی پنجاب والے لوگوں کو اس بات کا بھی حق مل جائے کہ وہ مغربی پنجاب کی اسمبلی میں کوئی دخل دے سکیں.وہ شوق سے آئیں اور شوق سے اپنے لئے گزارے کی کوئی صورت پیدا کر یں.ہماری صرف اتنی شرط ہے کہ مغربی پنجاب کی زمینوں اور اس کی تجارتوں کو وہ نہ چھیٹر ہیں.باقی جہاں سے چاہیں اپنے لئے انتظام کریں ہمیں کوئی اعتراض نہیں.اسی طرح اسمبلیوں میں ان کی کسی قسم کی دخل اندازی ہم پسند نہیں کرتے یہ ہم ضرور چاہتے ہیں کہ حکومت میں ان کو حصہ ملے.ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ ان کو عزت کے ساتھ رہنے کا موقع ملے مگر ہم یہ نہیں چاہتے کہ وہ وزارتوں میں آجائیں.ہم یہ تو چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے سر آنکھوں پر بیٹھیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں لیا جا سکتا کہ نوکریوں میں بھی اُن کو کوئی حصہ مل جائے.اگر ہم مشرقی پنجاب سے آنے والے لوگ ہیں تو ہم یہ تو چاہتے ہیں کہ ہمیں کھانا بھی ملے اور کپڑا بھی ملے اور آلات زراعت بھی ملیں اور بیل بھی ملیں اور اُن کے لئے چارہ بھی ملے.ہمیں مکان بھی ملیں اور چار پائیاں بھی ملیں لیکن ہم یہ نہیں چاہتے کہ ہم کام کریں.ہم چاہتے ہیں کہ ہوئی ہوئی فصل ہم کو مل جائے ، کٹے ہوئے کھیت ہم کو دے دیئے جائیں، نکالا ہوا دانہ ہمارے سپر د کر دیا جائے.ہم اس بات پر بہت ہی نا خوش ہیں کہ ہندوؤں اور سکھوں نے مسلمانوں کو کیوں لو ٹالیکن

Page 582

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۵۹ آخر ہم کیا چاہتے ہیں؟ ہم یہ ضرور چاہتے ہیں کہ مغربی پنجاب میں ہم جہاں جائیں وہاں کے حکام ہم کو غلہ اور کپڑا وغیرہ بھی دیں اور ہوئی ہوئی فصلیں ہمارے حوالہ کریں اور چھوڑے ہوئے بیل ہمارے سپرد کریں پھر ہم اِن سب چیزوں کو اونے پونے داموں بیچ کر ۳۰، ۴۰ میل آگے جا کے ڈیرا لگالیں اور مہاجر بن کر کسی دوسرے ضلع کی مہمان نوازی کی لذت حاصل کریں.ہم چاہتے ہیں کہ تمام مغربی پنجاب کے لوگ اس بات کو سمجھ لیں کہ مہاجر کی کیا عزت ہوتی ہے لیکن ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ وہ یہ کبھی نہ سوچیں کہ مہاجر کے فرائض کیا ہوتے ہیں؟ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ ہمیں مہاجر کہ کہ کر سروں پر اُٹھائیں اور آنکھوں پر بٹھا ئیں لیکن ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ مہاجر کے اہم ترین فرائض میں جو یہ بات داخل ہے کہ اُس ملک کو دوبارہ فتح کرے جسے چھوڑنے پر اُسے ظالمانہ طور پر مجبور کیا گیا تھا، یہ فرض ہم سے نہ ادا کر وایا جائے بلکہ ہماری جگہ کوئی اور یہ فرض ادا کرے.ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ مغربی پنجاب کی نہروں سے فائدہ اُٹھائیں اور اس کی تجارتوں سے متمتع ہوں اور یہ جہاد اور فتوحات کے خیالات ہماری جگہ پر کوئی اور ہمارا بھائی اپنے دماغ میں لئے پھرے اور یہ جوش اپنے سینہ میں دبائے رکھے.ہم چاہتے ہیں کہ ہماری طرح ہمارے دوسرے مہاجر بھائیوں کو بھی کچھ نہ کچھ زمین اور تجارت میں سے حصہ ملے مگر ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ جتنی زمین یا جتنی تجارت پر ہم نے قبضہ کر لیا ہے اس میں سے ان کو حصہ نہ ملے، اُن کے لئے اللہ تعالیٰ کوئی اور راستہ کھول دے گا اور یا ہمارے لیگ کے لیڈر اور راہ نما کوئی ایسی تدبیر کریں کہ جن اموال کو ہم نے ہتھیا لیا ہے اُس پر ہاتھ ڈالے بغیر کہیں اور سے دوسروں کا گھر پورا ہو جائے.اگر ایسا ہو جائے تو ہم بھی خوش اور ہمارا خدا بھی خوش.ہمارے دل میں اپنے مہاجر بھائیوں کی ہمدردی نہ ہوگی تو اور کس کے دل میں ہوگی.ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان مضبوط ہو اور طاقت پکڑے لیکن ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کوئی اور لوگ کریں اور اس کے سپاہیوں میں بھی کوئی اور قومیں بھرتی ہوں.پاکستان کی مضبوطی تو ہم چاہتے ہیں مگر اسی طرح چاہتے ہیں کہ اس کی مضبوطی اوروں کے ہاتھوں ہو.

Page 583

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۶۰ آخر ہم کیا چاہتے ہیں؟ ہم مشرقی پنجاب اور مغربی پنجاب دونوں کے آدمی چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک سے بد دیانتی اور خیانت بالکل مٹ جائے لیکن ہم ساتھ ہی یہ بھی چاہتے ہیں کہ بد دیانتی اور خیانت کا مفہوم یہ سمجھا جائے کہ ہمارے ہوا دوسرے لوگ جو ایسا کام کرتے ہیں وہ بددیانت اور خائن ہیں.ہم چاہتے ہیں کہ کوئی افسر کسی کی رعایت نہ کرے لیکن ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ اگر ہم اس کے پاس جائیں تو ہماری بات سن لے اور ہماری سفارش کو قبول کر لے.ہم یہ چاہتے ہیں کہ کوئی پاکستانی ملازم رشوت نہ لے لیکن ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ جب ہم رشوت دیں تو وہ ضرور قبول کرلے ورنہ ہمارا دل میلا ہوگا اور ہمیں یقین نہیں آئے گا کہ وہ ہمارا کام کر دے گا.ہم اگر حاکم ہیں تو ہم چاہتے ہیں کہ لوگ امن سے رہیں اور کسی کو کوئی کچھ نہ کہے لیکن اگر ہم کسی کو کچھ بھی کہیں تو وہ آگے سے بُرا نہ منائے.ہم چاہتے ہیں کہ سب ملک کے لوگ آپس میں ایک دوسرے کے خیر خواہ ہوں اور اس بات کو مد نظر رکھیں کہ اگر حکام کسی مصلحت کے ماتحت ہندوؤں اور سکھوں کا مال اپنے گھروں میں ڈال لیتے ہیں تو اُن مالوں کی طرف آنکھ اُٹھا کر عوام الناس نہ دیکھیں کیونکہ اپنے بھائی کے عیب دیکھنا بُرا ہوتا ہے اور پھر وہ یہ بھی تو سوچیں کہ حکام نے ہندوؤں اور سکھوں کا مال لیا ہے اور کا فر کا مال لینا جائز ہے مگر ہم یہ نہیں چاہتے کہ اس اصل کو عوام وسیع کر لیں اور ہندوؤں اور سکھوں کے مال پر خود قبضہ کرنے کی کوشش کریں اگر وہ ایسا کریں گے تو ہم بحیثیت حاکم کے اُن کے ہاتھ پکڑنے پر مجبور ہوں گے اور قانون کے شکنجہ میں اُنہیں باندھ لینا ہمارا فرض ہوگا.ہم تمام پاکستان کے شہری چاہتے ہیں کہ ہماری ریلوں کا انتظام نہایت ہی اعلیٰ درجے کا ہو، اُن کے اندرصفائی ہو، اچھے گدیلے لگے ہوئے ہوں ، جگہ کھلی ہو بلکہ ہر شخص کو سونے کو جگہ مل جائے ، پانی کا خوب انتظام ہو، گاڑیاں وقت پر چلیں وقت پر ٹھہر میں اور تمام ریلوے ملازمین کو بڑی بڑی تنخواہیں ملیں لیکن ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ کرائے نہ بڑھائے جائیں بلکہ اگر ہو سکے تو کچھ کم کر دیئے جائیں بیشک بظاہر یہ ایک ناممکن سی بات نظر آتی ہے کہ کرائے نہ بڑھائے جائیں اور تنخواہیں بڑھائی جائیں اور ریلوں کو تو اچھا کیا جائے مگر ٹکٹ کی قیمت وہی رہے لیکن آخر قائد اعظم سے جو امیدیں وابستہ تھیں کیا اُن کا اتنا بھی نتیجہ نہیں نکلے گا؟ کیا لیگ کے لیڈر اتنی

Page 584

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۶۱ آخر ہم کیا چاہتے ہیں؟ کرشمہ نمائی بھی نہیں کر سکتے ؟ عوام الناس کی نگاہ میں بیشک یہ باتیں ناممکن نظر آئیں مگر ہمارے لیڈروں کی نگاہ میں تو یہ باتیں بالکل معمولی ہونی چاہئیں.ان ناممکنات کو ممکن بنا دینا تو ان کے دائیں ہاتھ کا کرتب ہے بلکہ ہم تو ان سے یہ امید کرتے ہیں کہ کرایوں کو کم کرنے کا سوال تو الگ رہا پاکستان کی ریلیں پاکستان کے باشندوں کیلئے وقف ہونی چاہئیں.اتنے گہرے تعلقات کے ہوتے ہوئے کرائے کا سوال اُٹھانا بہت نا مناسب بات ہے.سب مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں اور حکومت تو رعایا کی ماں باپ ہوتی ہے بھائی کا بھائی یا ماں باپ کا بیٹوں بیٹیوں سے کرائے وصول کرنا کتنی ذلیل بات ہے.پس ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ کرایہ ہو ہی نہیں مگر ریلیں ضرور اچھی ہوں.انتظام نہایت اعلیٰ ہو اور ریلوے کے ملازمین کو تنخواہیں بڑے معیار پر ملنی چاہئیں.ہم چاہتے ہیں کہ سب ملازمین ہی کی تنخواہیں زیادہ ہو جائیں کیا مدرس اور کیا سپا ہی اور کیا پولیس مین اور کیا پٹواری اور کیا کلرک سو سو ڈیڑھ ڈیڑھ سو روپیہ تو ان کو کم از کم ملنا چاہئے.ہاں ہم یہ چاہتے ہیں کہ بڑے لوگوں کی تنخواہیں کم کر دی جائیں.حساب دان لوگ کہتے ہیں کہ اگر نچلے سٹاف کی سو روپیہ اوسط تنخواہ کر دی جائے تو پچاس کروڑ روپیہ کے قریب خرچ بڑھ جاتا ہے اور اُوپر کے سٹاف کی تنخواہیں کم کر دی جائیں تو ایک کروڑ کے قریب بچت ہوتی ہے.پس قریباً ۴۹ کروڑ کا فرق رہ جاتا ہے یہ کہاں سے پورا کیا جائے.اس کے لئے تو ملک پر ٹیکس بڑھانے پڑیں گے لیکن اگر ایسا ہو تو یہ ہماری مرضی کے خلاف ہوگا ہم ہرگز اس بات کے حق میں نہیں کہ ٹیکس بڑھائے جائیں لیکن ہم اس بات کے حق میں ضرور ہیں کہ تنخواہیں بڑھائی جائیں.باقی رہا ۴۹ کروڑ کا فرق سو یہ معمولی بات ہے یہ وزراء ہیں کس مرض کی دوا.اگر یہ اتنی بات بھی نہیں سوچ سکتے اگر وہ ہم کو خوش رکھنا چاہتے ہیں ، اگر وہ وزارت کی کرسی پر بیٹھنا چاہتے ہیں تو بغیر ٹیکس بڑھانے کے ان کو تنخواہیں بڑھانی پڑیں گی اور اپنے دماغوں سے کام لے کر یہ روپیہ کہیں سے پیدا کرنا ہوگا.آخراب پبلک کی حکومت ہے پبلک کی مرضی کے مطابق ان کو کام کرنا چاہئے.کیا کوئی ملازم اپنے آقا سے کہا کرتا ہے کہ میں یوں نہیں کر سکتا بہر حال اسے کرنا ہی پڑتا ہے.پس وزراء کو ۴۹ پچاس کروڑ بہر حال کہیں سے پیدا کرنا پڑے گا لیکن ہم سے وصول نہیں.

Page 585

انوار العلوم جلد ۱۹ کرنا ہوگا.۵۶۲ آخر ہم کیا چاہتے ہیں؟ اگر ہم وزیر ہیں تو ہم چاہتے ہیں کہ ہم وزارت کی کرسی پر بیٹھے رہیں اور تمام ملک ہمارا ممنون ہو کہ ہم وزیر بن گئے ہیں.عقل سے کام لینے کی ہم کو ضرورت نہیں ، محنت سے کام لینے کی ہم کو ضرورت نہیں ، اگر لوگ گھر پر ملاقات کے لئے آئیں تو ہم گھر پر نہیں اور اگر لوگ دفتر میں جائیں تو ہم بیمار ہیں اور کوٹھی سے نہیں نکلے.لوگوں کو چاہئے کہ ہمارا وقت ضائع نہ کریں ہمیں با ہم ایک دوسرے سے اُلجھنے دیں یا لڑائی بھڑائی کے بعد ہانپنے اور آرام کرنے کا موقع دیں.یہ کیا کہ ہم ملک کی خاطر ایک دوسرے سے لڑائی جھگڑا بھی کریں اور پھر دوسرے کاموں کے لئے اپنا وقت بھی نکالیں.ہم نہیں چاہتے کہ لوگ ہمارے پاس سفارش لائیں لیکن ہم یہ ضرور چاہتے ہیں کہ ہم جن افسروں کے پاس سفارش کریں وہ ہماری سنیں کیونکہ ہم آخر وزیر ہیں.ہم سرمایہ دار ہیں تو ہم چاہتے ہیں کہ سرکاری کارخانوں اور ملازموں کی طرف سے جب تنخواہوں کی زیادتی کا مطالبہ ہو تو اس موقع پر ہمیں ضرور تقریر کرنے کا موقع دیا جائے.اگر یہ نہ ہو تو کم سے کم مزدور زندہ باد کا نعرہ ہمارا سب کے نعروں سے اونچار ہنا چاہئے.سٹیج پر سب کو یہ سمجھنا چاہئے کہ ہماری خیر خواہی مزدور کے حق میں سب سے زیادہ ہے مگر ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ ہمارے نو کر کبھی تنخواہ کی زیادتی کا مطالبہ نہ کریں بلکہ غریب طبقہ سے ہماری ہمدردی دیکھ کر اُن کے دل میں محبت کا جذبہ اس قدر اُبھرے کہ وہ خود ہی درخواست کریں کہ اے ہماری جنس کے خیر خواہ ! ہماری تنخواہوں میں کچھ کمی کیجئے اور ہم کو اپنی ممنونیت کے اظہار کا ایک ادنی سا موقع دیجئے.ہم چاہتے ہیں کہ اسلامی حکومت قائم ہو اور پاکستان کا آئین اسلامی آئین ہولیکن ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ اسلام کے کسی حکم پر عمل کرنے کی ضرورت نہ پیش آئے.ہم اگر عامی ہیں تو نماز روزہ کا سوال بالکل نہ اُٹھایا جائے.ہم اگر تعلیم یافتہ ہیں تو ہماری منڈی ہوئی ٹھوڑیوں کو کوئی نہ دیکھے آخر قرآن کریم میں غض بصر کا حکم ہے.ہم چاہتے ہیں کہ ہم مغربی لباس پہنیں ، مغربی طریقوں پر بود و باش رکھیں لیکن ہم ساتھ ہی یہ بھی چاہتے ہیں کہ ہم کو سٹیج پر اسلام زندہ باد کا نعرہ لگانے کی اجازت دی جائے لیکن ہم یہ بھی

Page 586

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۶۳ آخر ہم کیا چاہتے ہیں؟ چاہتے ہیں کہ لوگ اس بات کا کبھی خیال نہ کریں کہ اسلام سب سے پہلے ہمارے دل میں مرا تھا.ہم چاہتے ہیں کہ دنیا اس بات کو تسلیم کر لے کہ سارے پاکستان کے باشندے اسلام کی حکومت چاہتے ہیں اور چونکہ سب باشندے اسلام کی حکومت چاہتے ہیں سوائے ان کے جن کو لوگوں نے حکومت میں اپنا نمائندہ چنا ہے اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ وہ آئین اسلام کے دشمن نمائندے جن کو آئین اسلام کے فدائی مسلمانوں نے اپنا نمائندہ بنایا تھا وہ ایک قانون بنا دیں جس سے جبری طور پر سب لوگوں سے اسلامی آئین پر عمل کرایا جائے.اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جب ہم چاہتے ہیں کہ اسلامی آئین جاری ہو تو ہم خود بھی اس کو جاری کر سکتے ہیں لیکن آئین اسلام کو اپنی مرضی سے جاری کرنا کوئی ایسا مزا نہیں دے گا.ہم یہ چاہتے ہیں کہ اسلامی آئین تلوار کے زور سے ہم سے منوایا جائے اسی میں اُستادی کا مظاہرہ ہے اور اسی میں سب مزا ہے.ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر پاکستان سے ملحق ہو کیونکہ اس میں پاکستان کی حفاظت ہے اور اس کے بغیر پاکستان محفوظ نہیں رہ سکتا لیکن ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ اگر کشمیر فتح کرنا پڑے تو یا سرحد کے پٹھان یہ کام کریں یا صرف کشمیر کے باشندے.ہم چاہتے ہیں کہ اس کام پر ہم کو روپیہ بھی خرچ نہ کرنا پڑے.اگر ڈوگرہ راج کے ظلم سے مسلمانوں کو اپنے وطن چھوڑ نے پڑیں تو ہم دل سے متمنی ہیں کہ ہمارے بھائیوں کو ہر طرح کا آرام ملے مگر ہم یہ نہیں چاہتے کہ اُن کو مہاجر قرار دیا جا کر ان کی امداد کی جائے کیونکہ اس طرح مشرقی پنجاب کے مہاجرین اور مغربی پنجاب کے مستفیدین کو نقصان پہنچتا ہے.مگر ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ یہ کشمیر کے مہاجر دھکے کھانے ، بھو کے رہنے، تکلیفیں اُٹھانے کے بعد جب اپنے وطن کو واپس لوٹیں تو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے اور ہماری عنایتوں کے گن گاتے جائیں اور آراء شماری کے وقت سو فیصدی پاکستان کے حق میں ووٹ دیں.ہم چاہتے ہیں کہ فلسطین سے یہودی بھاگ جائیں ، عربوں کو فتح ہو مگر ہم عربوں کی کمزوری اور یہود کی طاقت پر غور کرنے کو ضیاع وقت سمجھتے ہیں جو مسلمان اس قسم کا خیال کرے وہ کافر ہے.ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ نتیجہ خواہ کچھ نکلے آخر تک ہم کو کچھ نہ کرنا پڑے اور جنت حمقاء میں بیٹھے ہم فتح و کامرانی کے خواب دیکھتے رہیں اور شاباش و مرحبا کے تحائف سے عربوں کو قوی

Page 587

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۶۴ آخر ہم کیا چاہتے ہیں؟ سے قوی تر بناتے جائیں اور لعنت و ملامت کے تیروں سے یہود کے سینوں کو اس طرح چھید دیں کہ ان گیدیوں کو پھر کبھی اسلامی ممالک کی طرف منہ کرنے کا خیال تک نہ پیدا ہو.ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستان کمزور ہو اور پاکستان مضبوط لیکن ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ پاکستان کا سونا نکال نکال کر ہندوستان پہنچائیں.ہندوستان کا مال لا کر مہنگے داموں پاکستان میں فروخت کریں.ہندوستان میں چھوڑی ہوئی مسلمانوں کی جائداد کا کوئی انتظام نہ کیا جائے مگر پاکستان کے ہندوؤں کی جائداد کو انہیں واپس کیا جائے.ہم کچھ کمشن لے کر اُن کے کارخانے سنبھال لیں اور اکثر حصہ کمائی کا ہندوستان بھجواتے رہیں مگر پاکستان مضبوط ہوتا جائے.ہم چاہتے ہیں کہ ہندوستان کے لیڈروں سے ہمارے خفیہ معاہدات بھی ہوں، راز و نیاز کی خط و کتابت بھی ہو، بغیر نام لئے ، قائد اعظم پر چوٹیں بھی ہوں ، لیگ کے نقائص کو بڑھا بڑھا کر دکھائیں ، ہندوستان کے عیوب پر اپنی عورتوں کے بُرقع تک ڈال دیں مگر ہم کو قوم کا منجی اور پاکستان کا ہمدرد سمجھا جائے اور کوئی شخص یہ نہ سوچے کہ ہم کیا کر رہے ہیں اور کیا کہہ رہے ہیں.ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی قومیت کا احساس ترقی کرے لیکن صوبہ جاتی لوٹ کھسوٹ کا سلسلہ بھی جاری رہے.ملازمتیں سب صوبوں کے لئے کھلی رہیں لیکن ملیں صرف ہمارے ہموطنوں کو اور سب لوگ ہماری حُبّ الوطنی کی داد دیں اور ہماری وسیع انخیالی کو سرا ہیں.ہم چاہتے ہیں کہ سب فرقے اور قومیں پاکستان کی حمایت میں اپنی جانیں لڑا دیں اور کسی قربانی سے دریغ نہ کریں لیکن ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ شیعہ، مرزائی وغیرہ قسم کی اقلیتوں کو اس ملک میں کوئی رتبہ نہ ملے.اِن کو گردن زدنی اور کشتنی قرار دیا جائے لیکن یہ ہنستے ہوئے اپنی گردنیں کٹوائیں اور مسکراتے ہوئے جائیں دیں کیونکہ سچی حُب الوطنی کے معنی ہی یہ ہیں کہ کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے.ہم چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی بندگی سے ہم کو معذور رکھا جائے مگر اللہ تعالیٰ اپنی خداوندی کی ذمہ داریاں پوری طرح ادا کرتا رہے کیونکہ اُسے اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو مان کر ہم نے اس پر بہت بڑا احسان کیا ہے.ہم اُس کی غفاری اور ستاری کے مظاہرے کیلئے سامان پیدا کرتے رہیں اور وہ اپنی رحمانیت کے جلوے دکھاتا رہے.غرض ہم بھول جائیں کہ

Page 588

انوار العلوم جلد ۱۹ آخر ہم کیا چاہتے ہیں؟ ہم غلام ہیں اور ہم پر کوئی ذمہ داری ہے اور وہ بھول جائے کہ وہ ملت تؤید الدین ہے.ان باتوں کے یا درکھنے میں وہ مزا نہیں جو ان کے بھول جانے میں ہے.ہم چاہتے ہیں کہ رات بھر سوئیں، دن بھر حقہ پیئیں اور کبھی کبھی اپنے بیلوں کو سونٹی سے ہا تک دیا کریں اور سکھ رات سے جا کر اپنے کھیتوں میں ہل چلائیں اور محنت کریں لیکن فصل پکنے کا موقع آئے تو اُن کا غلہ ہمارے کھلیانوں میں آ جائے اور ہمارا اُن کے کھلیانوں میں چلا جائے بلکہ خدا تعالیٰ کی رحمت سے ہم امید تو یہ رکھتے ہیں کہ ہمار غلہ بھی ہمارے کھلیانوں میں رہے اور سکھوں کا غلہ بھی مشرقی پنجاب سے اُڑ کر ہمارے کھلیانوں میں پہنچ جائے.غرض محنت وہ کریں اور کھائیں ہم کیونکہ ہم مؤمن ہیں اور وہ کا فر مؤمن و کافر میں یہ فرق بھی نہ ہو تو اس ایمان و یمان کے جھگڑے سے فائدہ ہی کیا ؟ ہم چاہتے ہیں کہ سینما ہوں ، خوب اچھی اچھی فلمیں دکھائیں اور اللہ میاں اُن کے دیکھنے کیلئے ہم کو خوب خوب پیسے دیں اور ہمارے علماء وزارتوں کے پیچھے ڈنڈے لئے پھریں اور اس طرف دیکھنے کی اُن کو فرصت ہی نہ ملے کہ مسلمان رات دن ناچ اور گانے میں لگے رہتے ہیں اور وہی چیزیں جو اسلام کی رُوح کے خلاف ہیں اُن کی رُوح کا جزو بنی ہوئی ہیں.ہم سینما سے نکلنے کے بعد اسلام زندہ باد کا نعرہ لگا دیں اور ہمارے مولوی اس نعرہ کو وزارت کی طرف لڑھکا دیں اور اس گیند بلے کی کھیل ہی میں عمر گزر جائے ،سینما گھروں کی رونق میں فرق نہ پڑے اور مسجدوں کی ویرانی میں کمی نہ آئے.ہمارے دلوں کا اسلام مُردہ ہی رہے اور زبانوں کا اسلام روز بروز زندہ ہوتا چلا جائے.ہماری عورتیں چاہتی ہیں کہ اسلامی ورثہ سے وہ فائدہ اُٹھا ئیں.اسلامی حقوق ان کو حاصل ہوں لیکن اسلامی ذمہ داریاں اُن پر عائد نہ ہوں.پردہ کا سوال کوئی نہ اُٹھائے اور خلاف شریعت اختلاط کے متعلق کوئی زبان نہ کھولے.آخر عورت ذات نازک ذات ہے جب ہمارے مرد بشری کمزوری سے فائدہ اُٹھا کر غفار وستار کی ذات پر نگہ رکھتے ہیں تو عورتیں تو کمزوروں میں سے کمزور جنس ہیں وہ اس کی غفاری ستاری سے کیوں فائدہ حاصل نہ کریں.پس لطف تو اسی میں ہے کہ وہ بے ستری پر زور دیں اور خدا ستاری پر.

Page 589

انوار العلوم جلد ۱۹.آخر ہم کیا چاہتے ہیں؟ ہم اگر اخبار والے ہیں تو ہم چاہتے ہیں کہ اخبار کے ذمہ وار کا رکن کی ابتدائی تنخواہ تین سو سے کم نہ ہو.ہزار بارہ سو ہو جائے تو کوئی حرج نہیں لیکن ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ دنیا میں مساوات جاری رہے اور اس لئے زمیندار کو ایک ایکڑ سے زیادہ فی کس نہ ملے.بیشک ایک ایکٹر فی کس ملنے کے یہ معنی ہوں گے کہ دو یا تین روپیہ مہینہ اس کو ملے گا لیکن زمینداروں کو یہ تو سوچنا چاہئے کہ اگر ہم تین سو یا چار سو یا پانچ کو حاصل کرتے ہیں تو ہم اپنا وقت بھی تو زمینداروں کی خدمت کیلئے وقف کرتے ہیں.اگر ہمارے لئے ترقی کے راستے کھلے ہوتے ہیں ہم اپنے لڑکوں کو بی.اے ، ایم.اے کروا سکتے ہیں.تحصیلدار، ای.اے.سی ، ڈاکٹر ، وکیل، لیفٹیننٹ بنوا سکتے ہیں تو اس بات کا خیال زمینداروں کو نہیں کرنا چاہئے کیونکہ آخر ہم ہی تو مساوات کا اعلان کرتے ہیں اگر ہم نہ ہوں تو مساوات کا اعلان کرنے والا دنیا میں کون رہ جاتا ہے.ہم بے شک بڑے زمیندار ہیں لیکن ہم کمیونزم کی تائید کرتے ہیں.بے شک ہماری جائدادیں کافی ہیں لیکن دنیا کا جو بوجھ ہمارے سر پر ہے اس کے ہوتے ہوئے اس قدر آرام تو ہمیں ملنا چاہئے.غریب زمیندار کی تائید میں آواز اُٹھانے کے بعد جو خلش ہمارے دلوں میں پیدا ہوتی ہے، جس پراگندگی سے ہمارے دماغوں کو دو چار ہونا پڑتا ہے اُس کے بعد پچاس ساٹھ یا سو مربع کا ہمارے پاس ہونا کوئی ایسی بات نہیں جس پر اعتراض کیا جا سکے اور جس سے مساوات میں فرق پڑے.ہم تاجر ہیں اور ہم کارخانہ دار ہیں ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے کارخانے ہمارے پاس رہیں.ہمارے بنک کا اکا ؤنٹ خدا کرے دن بدن بڑھے.ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ان کاموں میں کوئی دخل نہ دے لیکن ساتھ ہی ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے زمیندار بھائیوں میں مساواتِ اسلامی جاری کی جائے اور ایک ایک ایکڑ فی کس دے کر دین و دنیا کی بادشاہت ان کو بخش دی جائے.ہم یہ کبھی نہیں دیکھ سکتے کہ کسی زمیندار کے پاس زیادہ زمین ہو اور کسی کے پاس کم.باقی رہا یہ کہ ہم میں سے کوئی لاکھ پتی ہے یا کروڑ پتی یہ بالکل اور بات ہے.لائق آدمی زیادہ کما لیتا ہے اور نالائق آدمی زیادہ کما نہیں سکتا.یہ تو ایک طبعی مساوات ہے اس کو عدم مساوات نہیں کہا جا سکتا ہاں زمین کا کم و بیش ہونا بے شک عدم مساوات ہے اور اس کو ہم

Page 590

انوار العلوم جلد ۱۹ برداشت نہیں کر سکتے.۵۶۷ آخر ہم کیا چاہتے ہیں؟ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری آمدنوں پر جب تک وہ ڈیڑھ دو ہزار کی نہ ہو جائیں کوئی ٹیکس نہ لگے لیکن ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ زمیندار کے پاس خواہ چار کنال زمین ہو اُس سے معاملہ ضرور وصول کیا جائے اور ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ اس بات پر کوئی اعتراض نہ کرے کیونکہ یہ ایک طبعی بات ہے اور طبعی بات کے لئے کسی دلیل کی ضرورت نہیں ہوا کرتی.ہم چاہتے ہیں کہ کوئی شخص یہ سوال نہ اُٹھائے کہ ایک ایکڑ فی کس میں زمیندار کا گزارہ کس طرح ہوگا اور وہ اپنے بچوں کو تعلیم کس طرح دلائے گا اور وہ اپنے بیماروں کا علاج کس طرح کروائے گا اور اگر کوئی زمیندار زیادہ عقل اور سمجھ کا مالک ہے تو اُسے ایک ہوشیار تا جر پیشہ یا ہوشیار ملا زم کی طرح آگے بڑھنے کا موقع کس طرح ملے گا.ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک غیر طبعی سوال ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ایسے غیر طبعی سوال کوئی نہ اُٹھائے.سب سے آخر میں ہم یہ چاہتے ہیں کہ کوئی نہ سمجھے کہ ہم کیا چاہتے ہیں کیونکہ اگر لوگوں نے سمجھ لیا کہ ہم کیا چاہتے ہیں تو متضاد باتوں کا دروازہ کھل جائے گا اور متضاد باتوں کا دروازہ کھلنے سے انسان کا دماغ پریشان ہو جاتا اور امن بر باد ہو جاتا ہے.اصل بات تو یہ ہے کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ جو کچھ ہم چاہتے ہیں وہ ہو جائے اور دوسروں کے دلوں میں یا تو خواہش پیدا ہی نہ ہو اور اگر پیدا ہو تو ہمارے حق میں ہو اور اگر ہمارے خلاف ہو تو اُس کو سننے والا کوئی نہ ہو بلکہ جو کوئی ہمارے خلاف بات کرے اُس کے وعظ میں گڑ بڑ پیدا کی جائے اور اُس پر اور اُس کے ساتھیوں پر سنگ باری کی جائے کیونکہ عقل کی باتوں کو سننے کا موقع دینا دین کو کمزور کرتا ہے اور شریعت کو کھو کھلا بناتا ہے.پس ہم یہ چاہتے ہیں کہ لوگ علم سے بے بہرہ رہیں اور عقل سے کو رے رہیں تا کہ وہ یہی سمجھتے رہیں کہ ہم اُن کے خیر خواہ ہیں اور اس سے بہتر امن کا ذریعہ اور کیا ہوگا کہ ہم جس طرح چاہیں ترقی کریں اور دوسرے لوگ ہماری ہر زیادتی اور ہمارے ہر ظلم کے متعلق یہ سمجھیں کہ اسی میں اُن کی خیر خواہی ہے جس خوش نصیب ملک کو یہ بات نصیب ہو اُس کا امن بھی کبھی برباد ہوسکتا ہے؟ ( الفضل ۱۵ رمئی ۱۹۴۸ء )

Page 591

Page 592

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۶۹ الْكُفْرُ مِلَّةً وَاحِدَةٌ از سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد خلیل اسیح الثانی الْكُفُرُ مِلَّة وَاحِدَةً

Page 593

Page 594

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۷۱ الكفُرُ مِلَّة وَاحِدَةً بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ الْكُفْرُ مِلَّةً وَاحِدَةٌ وہ دن جس کی خبر قرآن کریم اور احادیث میں سینکڑوں سال پہلے سے دی گئی تھی ، وہ دن جس کی خبر تو رات اور انجیل میں بھی دی گئی تھی ، وہ دن جو مسلمانوں کے لئے نہایت ہی تکلیف دہ اور اندیشناک بتایا جاتا تھا معلوم ہوتا ہے کہ آن پہنچا ہے.فلسطین میں یہودیوں کو پھر بسایا جا رہا ہے..کشمیر کا معاملہ پاکستان کے لئے نہایت اہم ہے لیکن فلسطین کا معاملہ سارے مسلمانوں کیلئے نہایت اہم ہے.کشمیر کی چوٹ بالواسطہ پڑتی ہے فلسطین کی چوٹ بلا واسطہ پڑتی ہے.فلسطین ہمارے آقا اور مولی کی آخری آرام گاہ کے قریب ہے جن کی زندگی میں بھی یہودی ہر قسم کے نیک سلوک کے باوجود بڑی بے شرمی اور بے حیائی سے ان کی ہر قسم کی مخالفتیں کرتے رہے، اکثر جنگیں یہود کے اُکسانے پر ہوئی تھیں.کسری کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کروانے پر انہوں نے ہی اُکسایا تھا.خدا نے ان کا منہ کالا کیا مگر انہوں نے اپنے خبث باطن کا اظہار کر دیا.غزوۂ احزاب کی لیڈری یہو دہی کے ہاتھ میں تھی ، سارا عرب اس سے پہلے کبھی اکٹھا نہ ہوا تھا مکہ والوں میں ایسی قوت انتظام تھی ہی نہیں.یہ مدینہ سے جلاوطن شھدہ یہودی قبائل ہی کا کارنامہ تھا کہ اُنہوں نے سارے عرب کو اکٹھا کر کے مدینہ کے سامنے لا ڈالا.خدا نے ان کا بھی منہ کالا کیا مگر یہود نے اپنی طرف سے کوئی کسر باقی نہ رکھی.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصل دشمن تو مکہ والے تھے مگر مکہ والوں نے کبھی دھو کے سے آپ کی جان لینے کی کوشش نہیں کی.آپ جب طائف گئے اور ملک کے قانون کے مطابق مکہ کے شہری حقوق سے آپ دستبردار ہو گئے مگر پھر آپ کو کوٹ کر مکہ میں آنا پڑا تو اُس وقت مکہ کا ایک شدید ترین دشمن آپ کی امداد کیلئے آگے آیا اور مکہ میں اُس نے اعلان کر دیا کہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ.

Page 595

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۷۲ الكفُرُ مِلَّة وَاحِدَةً وآلہ وسلم کو شہریت کے حقوق دیتا ہوں.اپنے پانچوں بیٹوں سمیت آپ کے ساتھ مکہ میں داخل ہوا اور اپنے بیٹوں سے کہا کہ محمد ہمارا دشمن ہی سہی پر آج عرب کی شرافت کا تقاضا ہے کہ جب وہ ہماری امداد سے شہر میں داخل ہونا چاہتا ہے تو ہم اس کے مطالبہ کو پورا کریں ورنہ ہماری عزت باقی نہیں رہے گی اور اس نے اپنے بیٹوں سے کہا کہ اگر کوئی دشمن آپ پر حملہ کرنا چاہے تو تم میں سے ہر ایک کو اس سے پہلے مر جانا چاہئے کہ وہ آپ تک پہنچ سکے لے یہ تھا عرب کا شریف دشمن.اس کے مقابلہ میں بدبخت یہودی جس کو قرآن کریم مسلمان کا سب سے بڑا دشمن قرار دیتا ہے اس نے رسول کریم ﷺ کو اپنے گھر پر بلایا اور صلح کے دھوکا میں چکی کا پاٹ کو ٹھے پر سے پھینک کر آپ کو مارنا چاہا.خدا تعالیٰ نے آپ کو اس کے منصوبہ کی خبر دی اور آپ سلامت وہاں سے نکل آئے کے یہودی قوم کی ایک عورت نے آپ کی دعوت کی اور زہر ملا ہوا کھانا آپ کو کھلایا آپ کو خدا تعالیٰ نے اس موقع پر بھی بچا لیا سکے مگر یہودی قوم نے اپنا اندرونہ ظاہر کر دیا.یہی دشمن ایک مقتدر حکومت کی صورت میں مدینہ کے پاس سر اُٹھانا چاہتا ہے شاید اس نیت سے کہ اپنے قدم مضبوط کر لینے کے بعد وہ مدینہ کی طرف بڑھے.جو مسلمان یہ خیال کرتا ہے کہ اس بات کے امکانات بہت کمزور ہیں اُس کا دماغ خود کمزور ہے.عرب اس حقیقت کو سمجھتا ہے عرب جانتا ہے کہ اب یہودی عرب میں سے عربوں کو نکالنے کی فکر میں ہے اس لئے وہ اپنے جھگڑے اور اختلاف کو بھول کر متحدہ طور پر یہودیوں کے مقابلہ کے لئے کھڑا ہو گیا ہے مگر کیا عربوں میں یہ طاقت ہے؟ کیا یہ معاملہ صرف عرب سے تعلق رکھتا ہے؟ ظاہر ہے کہ نہ عربوں میں اس مقابلہ کی طاقت ہے اور نہ یہ معاملہ صرف عربوں سے تعلق رکھتا ہے.سوال فلسطین کا نہیں ، سوال مدینہ کا ہے، سوال یروشلم کا نہیں سوال خود مکہ مکرمہ کا ہے.سوال زید اور بکر کا نہیں سوال محمد رسول اللہ ﷺ کی عزت کا ہے.دشمن با وجود اپنی مخالفتوں کے اسلام کے مقابل پر اکٹھا ہو گیا ہے، کیا مسلمان با وجود ہزاروں اتحاد کی وجوہات کے اس موقع پر اکٹھا نہیں ہوگا..ہمارے لئے یہ سوچنے کا موقع آگیا ہے کہ کیا ہم کو الگ الگ اور باری باری مرنا چاہئے یا اکٹھے ہو کر فتح کیلئے کافی جدو جہد کرنی چاہئے.میں سمجھتا ہوں وہ وقت آ گیا ہے جب مسلمانوں کو یہ فیصلہ کر لینا چاہئے کہ یا تو وہ ایک آخری جدو جہد میں فنا ہو جائیں گے یا گلی طور پر اسلام کے

Page 596

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۷۳ الكفُرُ مِلَّة وَاحِدَةً خلاف ریشہ دوانیوں کا خاتمہ کر دیں گے.مصر، شام اور عراق کا ہوائی بیڑہ سو ہوائی جہازوں سے زیادہ نہیں لیکن یہودی اس سے دس گنا بیڑہ نہایت آسانی سے جمع کر سکتے ہیں.میں سمجھتا ہوں مسلمان اب بھی دنیا میں اتنی تعداد میں موجود ہیں کہ اگر وہ مرنے پر آ ئیں تو انہیں کوئی مارنہیں سکے گا لیکن میری یہ امیدیں کہاں تک پوری ہوسکتی ہیں اللہ ہی اس کو بہتر جانتا ہے.آج ریزولیوشنوں سے کام نہیں ہو سکتا آج قربانیوں سے کام ہوگا.اگر پاکستان کے مسلمان واقعہ میں کچھ کرنا چاہتے ہیں تو اپنی حکومت کو توجہ دلائیں کہ ہماری جائدادوں کا کم سے کم ایک فیصدی حصہ اس وقت لے لے.ایک فیصدی حصہ سے بھی پاکستان کم سے کم ایک ارب روپیہ اس غرض کیلئے جمع کر سکتا ہے اور ایک ارب روپیہ سے اسلام کی موجودہ مشکلات کا بہت کچھ حل ہوسکتا ہے.پاکستان کی قربانی کو دیکھ کر باقی اسلامی ممالک بھی قربانی کریں گے اور یقیناً پانچ چھ ارب روپیہ جمع ہو سکے گا جس سے فلسطین کے لئے باوجود یورپین ممالک کی مخالفت کے آلات جمع کئے جاسکتے ہیں.ایک روپیہ کی جگہ پر دو، دو روپیہ کی جگہ پر تین تین روپیہ کی جگہ پر چار اور چار روپیہ کی جگہ پر پانچ خرچ کرنے سے کہیں نہ کہیں سے چیزیں مل جائیں گی.یورپین لوگوں کی دیانتداری کی قیمت ضرور ہے خواہ وہ قیمت گراں ہی کیوں نہ ہوا نہیں خریدا جا سکتا ہے خواہ بڑھیا بولی پر.مگر بولی دینے کیلئے جیب بھی بھری ہوئی ہونی چاہئے.پس میں مسلمانوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ اِس نازک وقت کو سمجھیں اور یاد رکھیں کہ آج رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان اَلْكُفْرُ مِلَّةً وَاحِدَة لفظ بلفظ پورا ہو رہا ہے.یہودی اور عیسائی اور دہریہ مل کر اسلام کی شوکت کو مٹانے کیلئے کھڑے ہو گئے ہیں.پہلے فرداً فرداً یورپین اقوام مسلمانوں پر حملہ کرتی تھیں مگر اب مجموعی صورت میں ساری طاقتیں مل کر حملہ آور ہوئی ہیں اور آؤ ہم سب مل کر ان کا مقابلہ کریں کیونکہ اس معاملہ میں ہم میں کوئی اختلاف نہیں.دوسرے اختلافوں کو اِن امور میں سامنے لانا جن میں اختلاف نہیں نہایت ہی بیوقوفی اور جہالت کی بات ہے.قرآن کریم تو یہود تک سے فرماتا ہے.قل ياهل الكتب تَعَالَوْا إِلى كَلِمَةِ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدُ إلّا الله وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا آربابا مِّن دُونِ اللهِ )

Page 597

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۷۴ الكفُرُ مِلَّة وَاحِدَةً اتنے اختلافات کے ہوتے ہوئے بھی قرآن کریم یہود کو دعوت اتحاد دیتا ہے کیا اس موقع پر جب کہ اسلام کی جڑوں پر تبر رکھ دیا گیا ہے، جب مسلمانوں کے مقامات مقدسہ حقیقی طور پر خطرے میں ہیں وقت نہیں آیا کہ آج پاکستانی، افغانی، ایرانی ، ملائی ، انڈونیشین ، افریقن اور ترکی یہ سب کے سب اکٹھے ہو جائیں اور عربوں کے ساتھ مل کر اس حملہ کا مقابلہ کریں جو مسلمانوں کی قوت کو توڑنے اور اسلام کو ذلیل کرنے کیلئے دشمن نے کیا ہے.اس میں کوئی حبہ نہیں کہ قرآن کریم اور حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ یہودی ایک دفعہ پھر فلسطین میں آبادہوں گے لیکن یہ نہیں کہا گیا کہ وہ ہمیشہ کے لئے آباد ہوں گے.فلسطین پر ہمیشہ کی حکومت تو عِبَادَ اللهِ الصَّالِحُونَ کے لئے مقرر کی گئی ہے.پس اگر ہم تقوی سے کام لیں تو اللہ تعالیٰ کی پہلی پیشگوئی اس رنگ میں پوری ہو سکتی ہے کہ یہود نے آزاد حکومت کا وہاں اعلان کر دیا ہے لیکن اگر ہم نے تقویٰ سے کام نہ لیا تو پھر وہ پیشگوئی لمبے وقت تک پوری ہوتی چلی جائے گی اور اسلام کے لئے ایک نہایت خطرناک دھنگا ثابت ہوگی.پس ہمیں چاہئے کہ اپنے عمل سے ، اپنی قربانیوں سے، اپنے اتحاد سے، اپنی دعاؤں سے، اپنی گریہ وزاری سے اس پیشگوئی کا عرصہ تنگ سے تنگ کر دیں اور فلسطین پر دوبارہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت کے زمانہ کو قریب سے قریب تر کر دیں اور میں سمجھتا ہوں اگر ہم ایسا کر دیں تو اسلام کے خلاف جور و چل رہی ہے وہ اُلٹ پڑے گی.عیسائیت کمزوری و انحطاط کی طرف مائل ہو جائے گی اور مسلمان پھر ایک دفعہ بلندی اور رفعت کی طرف قدم اُٹھانے لگ جائیں گے.شاید یہ قربانی مسلمانوں کے دل کو بھی صاف کر دے اور ان کے دل بھی دین کی طرف مائل ہو جائیں اور پھر دنیا کی محبت ان کے دلوں سے سرد ہو جائے.پھر خدا اور اُس کے رسول اور اُن کے دین کی عزت اور احترام پر آمادہ ہو جائیں.خاکسار مرزا محمود احمد امام جماعت احمدیہ ( الفضل ۳۱ رمئی ۱۹۴۸ء )

Page 598

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۷۵ طبقات ابن سعد جلد ا صفحه ۲۱۲ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۵ء سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۱۲۸ - ۱۲۹ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ بخاری كتاب الهبة باب قبول الهدية من المشركين ال عمران: ۶۵ الكفُرُ مِلَّة وَاحِدَةً

Page 599

Page 600

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۷۷ مسلمانانِ بلوچستان سے ایک اہم خطاب مسلمانان بلوچستان سے ایک اہم خطاب از سید نا حضرت میرزا بشیرالدین محموداحمد خلیفة المسیح الثانی

Page 601

Page 602

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۷۹ مسلمانانِ بلوچستان سے ایک اہم خطاب بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مسلمانان بلوچستان سے ایک اہم خطاب فرموده ۱۴ / جون ۱۹۴۸ء بمقام کوئٹہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:.بعض احباب نے یہ خواہش ظاہر فرمائی ہے کہ میں اس موقع پر کچھ باتیں بیان کروں گو انہوں نے بتایا نہیں کہ کیا باتیں ہوں.اُنہوں نے مجھ پر چھوڑ دیا ہے کہ جو باتیں میرے نزدیک مسلمانوں کیلئے مفید ہوں میں انہیں بیان کروں.میں سمجھتا ہوں سب سے پہلی چیز جو مسلمانوں کیلئے یہاں بھی اور دنیا کے ہر گوشہ اور ہر ملک میں نہایت ضروری ہے اور جس کے بغیر ہماری ساری کوششیں اور دعوے اور ادعا باطل ہو جاتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہمارا مذ ہب اس حقیقت کو پیش کرتا ہے کہ وہ ایک زندہ مذہب ہے جو قیامت تک قائم رہے گا.دنیا کے باقی مذاہب بھی بے شک اپنے سچے ہونے کے مدعی ہیں لیکن اسلام اور قرآن ایک ایسے مذہب کو پیش کرتا ہے جس کی تائید میں ہمیشہ خدا تعالیٰ اپنے نشانات اور قدرتوں کا اظہار کیا کرتا ہے پس ایک زندہ مذہب کا پیرو ہونے کے لحاظ سے ہمارے اپنے اندر بھی زندگی ہونی چاہئے.آخر خدا تعالیٰ اپنی قدرتیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ اور پھر آپ کے تابعین کے ذریعہ سے دنیا کو دکھاتا رہا ہے یا نہیں.وہ ہمیشہ اپنی تائیدات ایسے رنگ میں دکھاتا رہا ہے کہ لوگوں کو حیرت ہوتی تھی کہ کیا کوئی ایسا سلسلہ بھی اس دنیا میں موجود ہے جس کی تائید کے سامان صرف مادی اسباب سے وابستہ نہیں بلکہ مادیات سے بالا ایک اور ہستی ان کی تائید کیلئے غیر معمولی سامان پیدا کر دیا کرتی ہے وہی سلسلہ اس زمانہ میں بھی جاری ہے.قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ واضح الفاظ میں فرماتا ہے کہ ہمارا حزب ہمیشہ غالب رہے گا لے

Page 603

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۸۰ مسلمانانِ بلوچستان سے ایک اہم خطاب حزب الہی کے غلبہ کے اگر یہی معنی ہوں کہ ان کے پاس تو ہیں زیادہ ہوں گی تو وہ جیت جائیں گے یا آدمی زیادہ ہوں گے تو وہ جیت جائیں گے تو یہ کوئی عجیب بات نہیں رہتی.ساری دنیا میں ایسا ہی ہوتا ہے کہ جس کے پاس سامان زیادہ ہوتے ہیں وہ جیت جاتا ہے.ایسی صورت میں حزب الہی میں شامل ہونے والوں کیلئے کوئی مَا بِهِ الْاِمتیاز قائم نہیں رہتا.حقیقت یہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ ہمارا حزب ہمیشہ غالب رہے گا تو اس کے معنی یہ ہیں کہ خواہ ان کے پاس ظاہری سامان کم ہوں گے تب بھی وہ ہماری تائید سے جیت جائیں گے اور جب سامان کی کمی یا ذرائع کا میابی کے فقدان کے باوجود اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ اس کا حزب دشمن پر غالب آئے گا تو یہ لازمی بات ہے کہ اس غلبہ کی ایسی ہی صورت ہوگی جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بدر اور اُحد کی جنگ میں اللہ تعالیٰ نے اپنے ملائکہ مسلمانوں کی تائید کے لئے نازل کئے.کفار کے دلوں میں رعب ڈال دیا اور مسلمانوں کے ہاتھ ایسے مضبوط کر دیے کہ وہ زبر دست طاقت اور زیادہ تعدا د رکھنے والے دشمن پر غالب آ گئے لیکن خدا تعالیٰ کے نشانات کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم بھی اس قابل ہوں کہ خدا تعالیٰ ہماری تائید میں اپنے نشانات ظاہر کرے.پس سب سے پہلی چیز جس کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ وہ ہر مسلمان کے اندر پائی جانی چاہئے یہ ہے کہ اگر ہم سچے مسلمان ہیں تو ہمیں اپنی نگاہ آج سے تیرہ سو سال پیچھے لے جانی چاہئے.اگر ہم اپنے گردو پیش کو دیکھ کر اور یہ اندازہ لگا کر کہ دنیا کی باقی قو میں کس طرح ترقی کر رہی ہیں خود بھی انہی کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں اور اس امر کو نظر انداز کر دیں کہ اللہ تعالیٰ کے احکام کیا ہیں یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں کیا ہدایات دی ہیں تو یقیناً ہمیں اپنے مقصد میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی کیونکہ خدا تعالیٰ نے مسلمانوں سے وہ وعدے کئے ہیں جو دوسری قوموں سے اس نے نہیں کئے اور جب مسلمانوں سے اللہ تعالیٰ کے ایسے وعدے ہیں جو دوسری قوموں سے نہیں تو لازماً ہمیں ایسے حالات پیدا کرنے پڑیں گے جن میں دوسری قو میں ہم سے مشترک نہ رہیں اور اس کی یہی صورت ہے کہ ہمارے آقا اور سردار حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو تعلیم لائے تھے اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں.جس رنگ میں

Page 604

انوارالعلوم جلد ۱۹ ۵۸۱ مسلمانان بلوچستان سے ایک اہم خطاب وہ ہمیں رنگین کرنا چاہتے تھے اس رنگ میں ہم رنگین ہو جا ئیں اور جو باتیں اسلام کے خلاف ہیں اُن سے بچنے کی کوشش کریں.اگر ہم ایسا نہیں کرتے اور اگر ہم محض دُنیوی تدابیر سے کام لے کر یا اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ محنتی، زیادہ سے زیادہ ہنر مند اور زیادہ سے زیادہ ہوشیار بنا کر اپنے آپ کو مغرب کا اچھا شاگرد بنانے کی کوشش کرتے ہیں تو ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ قرآن کریم کا یہ وعدہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ مغرب کے اچھے شاگردوں کی مدد کرے گا.قرآن کریم تو یہ کہتا ہے کہ قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ ل اگر تم چاہتے ہو کہ خدا تعالیٰ تم سے محبت کرے تو تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرو جب چلو گے تو يُخبنكُمُ الله خدا بھی تم سے محبت کرنے لگے گا.پس الہی تائید اور نصرت اسی صورت میں آ سکتی ہے جب مسلمان محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں.کئی سالوں کی بات ہے میں ڈلہوزی میں تھا کہ وہاں ایک مسلمان رئیس نے ایک پارٹی دی.یہ پارٹی ایک جرنیل کے اعزاز میں دی گئی تھی جن کا نام پرسی کاک تھا.اس مسلمان رئیس نے مجھے بھی شمولیت کی دعوت دی اور اصرار کیا کہ میں اس میں ضرور شامل ہوں.میں نے کہا ایسی پارٹیوں میں شامل ہونا میرے لئے مشکل ہوتا ہے کیونکہ پارٹیوں میں عورتیں بھی آتی ہیں اور وہ بعض دفعہ مصافحہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں اور اسلام نے چونکہ عورتوں سے مصافحہ کرنا نا جائز قرار دیا ہے اس لئے جب مصافحہ سے انکار کیا جاتا ہے تو وہ بُرا مناتی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ ان کی ہتک کی گئی ہے.ایسی صورت میں یہی بہتر ہوتا ہے کہ انسان پارٹی میں شامل ہی نہ ہوتا کہ وہ دوسرے کے لئے ٹھوکر کا موجب نہ بنے مگر انہوں نے زیادہ اصرار کیا ، آخر میں نے کہا میں اس شرط آؤں گا کہ مجھے وہاں ایک کونے میں بٹھا دیا جائے.اتفاق کی بات ہے پرسی کاک نے میرا ذکر سنا ہوا تھا جب انہیں معلوم ہوا کہ میں بھی اس پارٹی میں آیا ہوا ہوں تو وہ اپنی بیوی سمیت اُس کو نہ میں ہی آپہنچے جہاں میں بیٹھا ہوا تھا اور انہوں نے آگے بڑھ کر مجھ سے مصافحہ کیا اس کے بعد ان کی بیوی نے مصافحہ کیلئے ہاتھ بڑھایا مگر میں نے اپنا ہاتھ پیچھے کر لیا میرا ہاتھ پیچھے ہٹانا تھا کہ اس کا رنگ فق ہو گیا اور اس نے سمجھا کہ ساری مجلس میں مجھے ذلیل کر دیا گیا

Page 605

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۸۲ مسلمانانِ بلوچستان سے ایک اہم خطاب ہے.پرسی کاک کو بھی اپنی ہتک محسوس ہوئی اور اس نے کہا میرا خیال تھا کہ آپ کی جماعت بڑی ایڈوانسڈ (Advanced) ہے میں نے کہا یہ آپ کی غلطی ہے ہماری جماعت تو تیرہ سو سال پیچھے جانے کی کوشش کرتی ہے ہم نہیں جانتے کہ ہم اس مقصد میں کتنا کامیاب ہوتے ہیں مگر بہر حال ہم آگے نہیں جاتے بلکہ ہماری کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہم آج سے تیرہ سو سال پیچھے کی طرف جائیں.وہ آدمی شریف تھا میری بات کو سمجھ تو گیا مگر میں نے دیکھا کہ اس کی بیوی نے اس میں ایسی ذلت محسوس کی کہ یوں معلوم ہوتا تھا وہ بے ہوش جائے گی.آخر میں نے اس کی دلجوئی کیلئے اپنی بیوی سے اسے چٹھی لکھوائی اور اسے دعوت پر بلایا ، اس کے خاوند کو بھی بلوایا گیا اور ان سے باتیں ہوتی رہیں اور آخر وہ دونوں خوش ہو گئے مگر بہر حال اس کا طبائع پر اثر ضرور پڑتا ہے.اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس کے نتیجے میں لوگ ہمیں بُرا سمجھتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ یہ کیسے بد تہذیب لوگ ہیں ، عورتوں کی بے عزتی کرتے ہیں حالانکہ سوال عورتوں کی بے عزتی کا نہیں بلکہ سوال اسلام پر عمل کرنے کا ہے.ہم اپنی طرف سے پوری کوشش کرتے ہیں کہ ان کی ہتک نہ ہو، ہم ان کے احترام کا خیال رکھتے ہیں، ہم ان کی جائز رنگ میں عزت کرتے ہیں مگر ہم یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ اسلام کے کسی حکم کی بے قدری ہو.سر جارج ھم (SIR GEORGE CUNNINGHAM ہمارے خاندانی دوست ہیں ان کے دادا کے ہمارے دادا کے ساتھ تعلقات تھے.شملہ میں وہ کئی دفعہ مجھے ملے.ایک دفعہ شملہ میں افغانستان کے سفیر نے ایک دعوت کی اور اس میں مجھے بھی بلا یا.نواب صاحب بھوپال اور میں اکٹھے ایک طرف بیٹھے تھے اتفاق کی بات ہے سر جارج مسنلھم دوسری طرف تھے اور سر ہیری ہیگ اس طرف بیٹھے تھے جس طرف میں تھا.جب دعوت ختم ہوئی تو میں جلدی سے باہر نکلا کیونکہ میں جانتا تھا کہ انگریز افسروں کی بیویاں ان کے ساتھ ہیں ایسا نہ ہو کہ وہ مجھ سے مصافحہ کرنے کی کوشش کریں.میرے سیکرٹری جو میرے ساتھ تھے ان سے یہ غلطی ہوئی کہ انہوں نے آگے بڑھ کر نتھم صاحب کے پاس میرا ذکر کر دیا اور کہا کہ وہ بھی اس دعوت میں شریک تھے اور اب جا رہے ہیں.مسلھم صاحب اپنی بیوی کو ساتھ لئے میرے پاس آ گئے.مصیبت یہ تھی کہ سارے گورنمنٹ آفیسر زان کے ساتھ تھے.انہوں نے خود تو مصافحہ کر

Page 606

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۸۳ مسلمانانِ بلوچستان سے ایک اہم خطاب لیا مگر جب ان کی بیوی نے مصافحہ کرنے کیلئے ہاتھ بڑھایا تو میں نے معذرت کر دی اور کہا کہ میں مصافحہ نہیں کر سکتا کیونکہ میرے مذہب نے عورت کے ساتھ مصافحہ کرنا جائز قرار نہیں دیا.وہ آدمی بہت شریف تھے معذرت کرنے لگے کہ غلطی ہو گئی ہے.دوسرے دن انہوں نے خاص طور پر ایک آدمی میری طرف بھیجوایا اور کہا کہ آج ساری رات میں نہیں سویا کیونکہ میری بیوی مجھے بار بار کہتی تھی کہ میری سخت ہتک کی گئی ہے.گورنمنٹ آف انڈیا کے تمام بڑے بڑے افسر موجود تھے اور ان کے سامنے مجھے ذلیل کیا گیا ہے.دوسری طرف مجھے بار بار خیال آتا تھا کہ آپ کیا کہیں گے کہ ہم سے یہ اتنے پرانے تعلقات رکھتا ہے مگر ابھی تک اسے ہمارا یہ مسئلہ بھی معلوم نہیں کہ ہم عورتوں سے مصافحہ کرنا جائز نہیں سمجھتے.غرض انہی خیالات میں ساری رات گزر گئی کہ ادھر میری بیوی اپنی ہتک محسوس کر رہی ہے اور ادھر آپ بُر امنا رہے ہوں گے.پس اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اسلام کی بعض تعلیمیں ایسی ہیں جو موجودہ زمانہ کے لوگوں کو پسند نہیں لیکن سوال یہ ہے کہ اگر کسی بچے مؤمن کے سامنے یہ دونوں پہلو رکھ دیئے جائیں تو وہ ان میں سے کس کو ترجیح دے گا.ایک طرف لوگوں کے خوش یا نا خوش ہونے کا سوال ہے اور ایک طرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خوش یا نا خوش ہونے کا سوال ہے.لازماً اگر ہم سچے مسلمان ہیں تو خواہ لوگ ہم سے ناراض ہوں، خواہ وہ ہمیں اپنے نقطۂ نگاہ سے بدتہذیب قرار دیں ، ہمارا فرض ہوگا کہ ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیم پر عمل کریں اور اس امر کی پرواہ نہ کریں کہ لوگ ہمیں کیا کہتے ہیں اور میرا تجربہ یہ ہے کہ اگر لوگوں کو بتا دیا جائے کہ یہ اسلام کا ایک حکم ہے جس پر ہم عمل کرنے کے لئے مجبور ہیں تو سوائے ان کے جن کے دلوں میں تعصب بھرا ہوا ہوتا ہے عموماً بڑے طبقہ کے لوگ بُرا نہیں مناتے بلکہ وہ اسے پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.انگلستان کے سفر میں بھی میں نے دیکھا ہے کہ جب بڑے طبقہ کے لوگوں کو اس بات کا علم ہو جاتا تھا کہ ہم عورتوں کی ہتک کے خیال سے نہیں بلکہ اسلامی حکم پر عمل کرنے کیلئے ان سے مصافحہ نہیں کرتے ، وہ قطعاً بُر انہیں مناتے تھے بلکہ ہمارے اس فعل کی تعریف کرتے تھے گوا ایسا بھی تھا کہ بعض لوگ پھر بھی بُرا مناتے تھے.سر ٹامس آرنلڈ ھے جو علی گڑھ میں فلاسفی کے پروفیسر

Page 607

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۸۴ مسلمانانِ بلوچستان سے ایک اہم خطاب رہے ہیں اور جو نیم مسلمان تھے اُنہوں نے تو اتنی مخالفت کی جس کی حد ہی نہیں.وہ لڑکوں کو کہیں کہ یہ بالکل جھوٹ ہے کہ اسلام نے عورتوں سے مصافحہ کرنا نا جائز قرار دیا ہے.میں جب کسی مجلس میں جاتا اور وہ اس میں موجود ہوتے تو اُٹھ کر چلے جاتے اور کہتے کہ یہ عورتوں کی ہتک کرتے ہیں.ایک دفعہ کچھ طالب علم آئے اور اُنہوں نے کہا کہ اس بات کا ثبوت کیا ہے کہ اسلام میں عورتوں سے مصافحہ کرنا نا جائز ہے؟ میں نے کہا کتا بیں تو ہم اپنے ساتھ نہیں لائے مگر یہاں لائبریری موجود ہے اور اس میں ایسے حوالے دیکھے جا سکتے ہیں.چنانچہ میں نے بخاری منگوائی اور اس میں سے حوالہ نکال کر بتایا کہ یہ حدیث موجود ہے.جس میں وضا حنا ذکر آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کسی عورت سے مصافحہ نہیں کیا مگر اس کے باوجود ان کی مخالفت قائم رہی حالانکہ اُس وقت میرے ساتھ جو سیکرٹری تھے اور جو مولا نا محمد علی اور مولانا شوکت علی کے بڑے بھائی تھے ان کے ساتھ ان کے گہرے تعلقات تھے.ان کی بیوی نے اُنہیں بیٹوں کی طرح پالا ہوا تھا اور چونکہ وہ انہیں بچوں کی طرح سمجھتی تھیں اس لئے جب یہ گئے تو وہ ان کے ساتھ چمٹ گئیں اور کہنے لگی کہ تم تو میرے بچے ہو مگر با وجود اس کے کہ ایسے سیکرٹری میرے ساتھ تھے جن کے ان کے ساتھ بہت گہرے تعلقات تھے پھر بھی جب میں کسی مجلس میں جاتا تو وہ اُٹھ کر بھاگ جاتے.غرض ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم اسلامی تعلیم اور اسلامی قانون اپنے نفس پر جاری کرنے کی کوشش کریں اس کے بغیر ہمیں کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی.آجکل عام طور پر لوگوں میں یہ چر چا پایا جاتا ہے کہ پاکستان میں اسلامی آئین نافذ ہونا چاہئے مگر میری سمجھ میں یہ بات کبھی نہیں آئی کہ اسلامی آئین کے نفاذ سے ان کی کیا مراد ہے؟ اصل سوال جو ہر فرد کے لئے قابل غور ہے وہ یہ ہے کہ اسلامی آئین میرے لئے ہے یا نہیں؟ جب اسلامی آئین ہر مسلمان کیلئے ہے تو مسلمان افراد اسلامی آئین پر خود عمل کیوں نہیں کرتے.کیا پاکستان میں کوئی ایسا قانون ہے کہ نماز نہ پڑھو؟ یا پاکستان میں کوئی ایسا قانون ہے کہ شریعت اسلامیہ کے اور احکام پر عمل نہ کر و؟ جب نہیں تو مسلمان اگر بچے دل سے اسلامی آئین کے نفاذ کے خواہشمند ہیں تو وہ نمازیں کیوں نہیں پڑھتے ؟ وہ اسلامی احکام پر عمل کیوں نہیں کرتے یہ کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان

Page 608

۵۸۵ مسلمانانِ بلوچستان سے ایک اہم خطاب انوار العلوم جلد ۱۹ نے ایسے قانون نہیں بنائے جن کی وجہ سے ہر شخص کو نماز پڑھنے پر مجبور کیا جاسکے مگر سوال یہ ہے کہ اگر پاکستان نے کوئی ایسا قانون نہیں بنایا تو کیا پاکستان کا کوئی قانون شراب پینے پر مجبور کرتا ہے یا نا چنے گانے پر مجبور کرتا ہے یا کوئی قانون یہ کہتا ہے کہ تم نماز نہ پڑھو.اگر تم مسجد میں گئے تو تمہیں چھ ماہ قید کی سزا دی جائے گی جب پاکستان میں اس قسم کا بھی کوئی قانون نہیں تو اگر ہم واقعہ میں بچے مسلمان ہیں تو ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بنائے ہوئے قانونوں پر کیوں عمل نہیں کرتے اور کیوں اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ پاکستان ان امور کے متعلق کوئی قانون نافذ کرے.کیا پاکستان کا قانون محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قانون سے زیادہ مؤثر ہوگا یا پاکستان کا قانون محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قانون سے زیادہ اہمیت رکھنے والا ہوگا ایک روحانی قانون ہمارے پاس موجود ہے اور اس قانون پر عمل ہمارے اپنے اختیار میں ہے.اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قانون پر عمل کرتے ہوئے آج سارے مسلمان نمازیں پڑھنے لگ جائیں گے ، ساری ویران مساجد آباد ہو جائیں تو کونسی گورنمنٹ انہیں اس سے روک سکتی ہے.یقیناً اگر وہ ایسا کریں تو اسلامی آئین خود بخود نافذ ہو جائے گا اور اس کے لئے کسی اور قانون کی ضرورت ہی نہیں رہے گی.میں مانتا ہوں کہ بعض چیزیں ایسی بھی ہیں جو حکومت کے اختیار میں ہیں، ہمارے اختیار میں نہیں اور ان کے متعلق پاکستان کی آئین ساز اسمبلی ہی کوئی قدم اُٹھا سکتی ہے عوام کوئی اقدام نہیں کر سکتے لیکن سوال یہ ہے کہ اس کی طرف سے کوئی قدم کیوں نہیں اُٹھایا جاتا.اس بارہ میں جہاں تک میں نے غور کیا ہے میری رائے یہی ہے کہ وزراء اور ذمہ وار لیڈر یہ سمجھتے ہیں کہ اس قسم کا مطالبہ کرنے والے خود سنجیدہ نہیں.اگر سنجیدہ ہوتے تو اپنے گھروں میں اسلامی آئین کے ان حصوں پر کیوں عمل نہ کرتے جو افراد کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں.جب وہ خود عمل نہیں کرتے تو معلوم ہوا کہ ان کا یہ مطالبہ کہ حکومت ملک میں اسلامی آئین کو کیوں جاری نہیں کرتی اپنے اندر کوئی حقیقی طاقت نہیں رکھتا.اگر وزراء اور لیڈر یہ سمجھ لیں کہ پاکستان کا ہر مسلمان سچا مسلمان ہے اور وہ اسلام کے خلاف کسی کی کوئی بات ماننے کیلئے تیار نہیں ہوسکتا خواہ وہ اس کا افسر ہو یا ماتحت ، باپ ہو یا بیٹا تو پاکستان کا آئین فوراً اسلامی سانچے میں ڈھل جائے اور سورج غروب

Page 609

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۸۶ مسلمانانِ بلوچستان سے ایک اہم خطاب ہونے سے پہلے پہلے وہ اپنے آپ کو اسلامی رنگ میں رنگین کر لیں.آخر حکومت کسی چیز کے زور پر چلتی ہے.حکومت فوج کی طاقت پر چلتی ہے اگر ہر فوجی سچا مسلمان ہو ، اگر ہر فوجی اسلام کیلئے اپنے دل میں کچی غیرت رکھتا ہو، اگر حکومت کو یقین ہو کہ اسلام کے خلاف کوئی بات کہی گئی تو ساری فوج میں بغاوت ہو جائے گی تو کونسی حکومت ہے جو اسلامی آئین کا نفاذ نہ کرے.اسی طرح حکومت اگر چلتی ہے تو پولیس کی طاقت پر.اگر پولیس کا ہر فر دسچا مسلمان ہو، اگر پولیس کا ہر فرد اپنے دل میں اسلام کیلئے کچی غیرت رکھتا ہو اور اگر حکومت کو یقین ہو کہ اسلام کے خلاف کوئی بات بھی پولیس برداشت نہیں کر سکتی ، اگر کوئی ایسی بات کی گئی تو ساری پولیس میں بغاوت ہو جائے گی تو کونسی حکومت یہ طاقت رکھتی ہے کہ وہ اسلامی آئین کو نافذ نہ کرے.اسی طرح جس قدر محکمے ہیں سول کے محکمے لے لو یا ملٹری کے اگر ان تمام محکموں میں کام کرنے والے بچے مسلمان ہوں تو ممکن ہی نہیں کہ ان کے متفقہ مطالبہ کے سامنے کوئی حکومت ٹھہر سکے کیونکہ وہ جانتی ہوگی کہ ان کے مقابلہ کی اس میں طاقت نہیں.فرض کرو پاکستان ایک فرد ہوتا اور ایک وزیر ہوتا گویا صرف دو وجود ہوتے تو کیا پاکستان کا وزیر اپنے اکلوتے بیٹے کو مارنے کی جرات کر سکتا تھا ؟ ایک بیٹے سے جو محبت ہوتی ہے اس سے ہزاروں گنا زیادہ محبت انسان کو اپنے مذہب سے ہوتی ہے اور جب اسے معلوم ہو کہ اس کا ایک ہی بیٹا اس سے وہ چیز مانگ رہا ہے جس سے زیادہ قیمتی چیز دنیا میں اور کوئی نہیں تو کونسا انسان ہے جو یہ خیال بھی اپنے دل میں لا سکے کہ وہ اپنے اکلوتے بیٹے کو وہ چیز نہیں دے گا یا اسی رنگ کی ایک اور مثال لے لو.فرعون جس نے موسیٰ کے وقت میں بنی اسرائیل کے ہزاروں بچوں کو ذبح کر ڈالا تھا اس نے یہ فعل کس لئے کیا ؟ اسی لئے کہ فرعون جانتا تھا کہ اس کی حکومت کے ذمہ دار افراد اس فعل کو نا پسند نہیں کرتے.اگر یہی فیصلہ آج دنیا کی کوئی حکومت کرے اور وہ فیصلہ کر دے کہ سب بچوں کو مار دیا جائے تو کیا وہ حکومت ایک دن بھی قائم رہ سکتی ہے؟ جس دن وہ اپنی اس سکیم کا اعلان کرے گی اُسی دن لوگوں کی بغاوت اسے توڑ کر رکھ دے گی کیونکہ وہاں یہ سوال ہی نہیں ہوگا کہ پچاس فیصدی لوگ حکومت کے خلاف ہیں یا اسی فیصدی بلکہ ساری کی ساری پبلک اس کے خلاف ہوگی اور وہ پبلک کے زور کے مقابلہ میں ایک دن کے لئے بھی نہیں ٹھہر سکے گی.اسی طرح اگر پبلک سچے طور

Page 610

۵۸۷ مسلمانانِ بلوچستان سے ایک اہم خطاب انوار العلوم جلد ۱۹ مسلمان ہو تو اس کے فطرتی جذبات کا بہاؤ اور ان کا متفقہ مطالبہ خود اپنے اندر اتنی طاقت رکھتا ہوگا کہ حکومت ان کے سامنے اپنے ہتھیار پھینکنے کیلئے تیار ہو جائے گی.آخر انسان جانور سے تو زیادہ عقل رکھتا ہے.جانوروں میں ہم دیکھتے ہیں کہ دو کہتے آپس میں لڑنے لگے ہیں تو پہلے وہ ایک دوسرے کے سامنے آتے ہیں اور تھوڑی دیر تک غوں غوں کرتے رہتے ہیں پھر ان میں سے ایک کتا اپنی دُم نیچی کر کے چلا جاتا ہے کیونکہ وہ محسوس کر لیتا ہے کہ دوسرا کتا مجھ سے زیادہ طاقتور ہے.اگر کتے میں یہ حس پائی جاتی ہے کہ وہ زیادہ طاقتور کتے کے سامنے اپنی دم جھکا دیتا ہے تو یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ ایک حکومت سنجیدگی سے یہ سمجھ کر کہ تمام لوگ متفقہ طور پر اس سے ایک مطالبہ منوانے پر تلے ہوئے ہیں اور پھر بھی وہ ان کا مطالبہ تسلیم کرنے سے انکار کر دے ایسی صورت میں حکومت ایک دن تو کیا ایک منٹ کیلئے بھی نہیں چل سکتی.افسر چپڑاسی کو حکم دیتا ہے کہ فلاں کام کرو.اس پر وہ فوراً شور مچا دیتا ہے کہ میں اس حکم کو تسلیم نہیں کر سکتا کیونکہ تم اسلام پر عمل نہیں کرتے.مرد اپنی بیوی کے پاس جاتا ہے تو وہ اس سے گفتگو کرنے سے انکار کر دیتی ہے اور کہتی ہے میں تم سے نہیں بول سکتی کیونکہ تم سچے مسلمان نہیں.اگر ہر گھر اور ہر محکمہ میں اس طرح ہونے لگے تو بتاؤ کسی حکومت کی کیا طاقت رہ جاتی ہے.پس ہمارا سب سے پہلا فرض یہ ہے کہ ہم اپنے اندر اسلام پیدا کرنے کی کوشش کر یں اگر ہم اپنے اندر اسلام پیدا کرنے کی کوشش نہیں کرتے تو محض آئین اسلام کے نفاذ کا شور مچانا بالکل بے فائدہ ہے.مثلاً اگر ہم اپنے دل میں یہ سمجھتے ہیں کہ نماز پڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں تو نماز کے متعلق اگر کوئی قانون بھی بن جائے تو ہمیں کیا فائدہ پہنچا سکتا ہے.حقیقت یہ ہے کہ مسلمانوں میں ایک بہت بڑا طبقہ ایسا ہے جو نماز نہیں پڑھتا اس لئے نہیں کہ وہ نماز کا قائل نہیں بلکہ اس لئے کہ وہ سمجھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ غفور و رحیم ہے اگر ہم نماز نہیں پڑھیں گے تو وہ ہمیں بخش دیگا.آخر اُس نے گنہ گاروں کو ہی بخشنا ہے اگر گناہ کرنے والے نہ ہوئے تو وہ بخشے گا کن کو؟ یہ جواب غلط ہے یا صحیح اس کے متعلق بحث نہیں بہر حال یہ ایک جواب ہے جو اُنہوں نے سوچا ہوا ہے لیکن ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو سمجھتا ہے کہ یہ احکام پرانے زمانہ میں محض عربوں کی اصلاح کیلئے دیئے گئے تھے.عرب لوگ بالکل وحشی تھے اور وہ سخت غلیظ رہتے

Page 611

انوارالعلوم جلد ۱۹ ۵۸۸ مسلمانانِ بلوچستان سے ایک اہم خطاب تھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دے دیا کہ تم اپنے کپڑوں اور بدن کو صاف رکھا کرو اسی طرح ان میں کوئی تنظیم نہیں تھی وہ بالکل پراگندہ حالت میں تھے اسلام نے ان کو حکم دے دیا کہ وہ پانچ وقت مسجد میں اکٹھے ہو جایا کریں.اس طرح گو بظا ہر نماز کا حکم دیا گیا مگر دراصل یہ غرض تھی کہ وہ خدا تعالیٰ کے ڈر کے مارے جب مسجد میں آئیں گے اور انہیں قوم اور ملک کے حالات بتائے جائیں گے تو ان میں سیاسی بیداری پیدا ہو جائے گی اور وہ دنیا پر غالب آنے کی کوشش کریں گے.مجھے یاد ہے میں بچہ تھا کہ میں نے ایک اخبار میں ایک دفعہ اس کے متعلق ایک مضمون پڑھا.ایک صاحب جو مسلمانوں کے مبلغ سمجھے جاتے تھے اور جاپان اور امریکہ میں تبلیغ کر کے آئے تھے انہوں نے واپس آنے پر علی گڑھ میں ایک لیکچر دیا جو اخبار میں شائع ہوا اور میں نے بھی پڑھا.اس لیکچر میں انہوں نے بیان کیا کہ یہ جو کہا جاتا ہے کہ نماز بڑی ضروری چیز ہے اور پانچ وقت مسجد میں باجماعت ادا ہونی چاہئے ، دراصل ایسا کہنے والے حقیقت پر کبھی غور نہیں کرتے وہ یہ سمجھتے کہ اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے.پرانے زمانے کے لحاظ سے اس کے احکام اور رنگ رکھتے تھے اور اس زمانہ کے لحاظ سے اور رنگ رکھتے ہیں.بے شک احکام وہی رہیں گے مگر حالات کے لحاظ سے ان کی ہیئت بدلتی چلی جائے گی.عرب لوگ جاہل تھے وہ ننگے رہتے تھے.کپڑے اُن کے پاس بہت کم ہوا کرتے تھے اس لئے اُن کو سجدہ اور رکوع کا حکم دے دیا گیا.مگر اب وہ زمانہ ہے کہ اگر سجدہ کیا جائے یا رکوع کے لئے جھکا جائے تو پتلونوں کی کریزیں بالکل خراب ہو جائیں.اس زمانہ میں اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہوتے تو وہ یقیناً اس حکم میں ترمیم کرتے اور یقینا وہ یہی کہتے کہ بیچ پر بیٹھے بیٹھے اگر سر جھکا لیا جائے تو اتنا ہی کافی ہے رکوع اور سجدہ کی کوئی ضرورت نہیں.اسی طرح روزہ ہے یہ روزہ ان لوگوں کیلئے ہے جو بہت کھا جاتے ہیں.عرب لوگ وحشی تھے اور وہ اپنے معدہ کا خیال نہیں رکھتے تھے اس لئے اسلام نے انہیں روزوں کا حکم دے دیا مگر اب تہذیب کا دور دورہ ہے اب لوگ اپنے پیٹ کا خیال رکھتے ہیں.اب اگر صبح شام صرف ناشتہ کر لیا جائے اور کیک بسکٹ کھائے جائیں لیکن دن بھر کچھ نہ کھایا جائے تو روزہ کیلئے اتنا ہی کافی ہے.غرض مسلمانوں میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو ان

Page 612

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۸۹ مسلمانانِ بلوچستان سے ایک اہم خطاب عبادات کے متعلق دل سے یہ کہتے ہیں کہ یہ آؤٹ آف ڈیٹ (OUT OF DATE) ہیں موجودہ زمانہ میں ان کی ضرورت نہیں.ایسا آدمی جو دل سے اسلامی احکام کی قدرو منزلت کا قائل نہیں اگر اس کے لئے یہ قانون بنا دیا جائے کہ نماز پڑھو تو وہ بے شک لوگوں کے دکھاوے کے لئے نماز تو پڑھ لے گا مگر دل میں یہی کہتا جا رہا ہوگا کہ خدا ان لوگوں کا بیڑا غرق کرے جو اس قسم کا قانون بنانے والے ہیں.آپ لوگ اَلحَمدُ لِلهِ کہہ رہے ہوں گے اور وہ اپنے آپ پر بھی اور اس قسم کا قانون بنانے والے پر بھی لعنتیں ڈال رہا ہو گا.پس بے شک ظاہر میں وہ نماز پڑھ لے گا مگر اس کی نماز حقیقتا نہیں ہوگی کیونکہ اصل نماز دل کی نماز ہے.جہاں میں اس شخص کا مخالف ہوں جو کہتا ہے کہ نماز تو دل کی ہی نماز ہے ظاہری حرکات کی کیا ضرورت ہے وہاں میں اس شخص کا بھی مخالف ہوں جو صرف ظاہر میں نماز پڑھ لینا کافی سمجھتا ہے دل کے اخلاص اور دل کے سوز اور دل کی محبت کا وہ قائل نہیں.حقیقت یہ ہے کہ نماز ظاہر کی بھی ہے اور دل کی بھی اور ان دونوں چیزوں کا مجموعہ انسان کیلئے برکت کا موجب ہوتا ہے اگر ہم دل میں خدا خدا کرتے ہیں مگر ظاہر میں نماز نہیں پڑھتے تو ہما را دل سے خدا خدا کہنا محض دھوکا اور فریب ہوگا کیونکہ محبوب کی بات مانا کرتے ہیں یا اس کی بات کا انکار کیا کرتے ہیں؟ عجیب بات یہ ہے کہ ایک طرف تو ہم خدا تعالیٰ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں اور دوسری طرف ہم اپنی محبت کا کوئی ثبوت پیش کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتے.ہم یہ بھی مانتے ہیں کہ اس نے کہا ہے سجدہ کرو مگر ہم سجدہ کرنے کیلئے تیار بھی نہیں ہوتے.یا ظاہر میں تو نماز پڑھی جائے مگر دل خدا کی طرف متوجہ نہ ہو تو یہ بھی کوئی نماز نہیں ہوگی بلکہ محض ایک ورزش کہلائے گی.جیسے ورزش سے سپاہی کا جسم مضبوط ہوتا ہے اسی طرح نماز سے اس کا جسم تو مضبوط ہو گا مگر اس کے دل میں نو را یمان پیدا نہیں ہوگا.چند ماہ کی بات ہے میں سندھ گیا تو وہاں ایک ہندو مجھ سے ملنے کیلئے آیا وہ وہاں سے بھاگا نہیں تھا کیونکہ اس کے مسلمانوں سے تعلقات تھے.میں نے اس سے کہا کہ تمہارے مسلمانوں سے دیر سے تعلقات چلے آ رہے ہیں کبھی تم نے ان کے دین پر بھی غور کیا ہے؟ وہ کہنے لگا سب مذاہب اچھی باتیں کہتے ہیں ہمارا مذہب بھی اچھا ہے اور آپ کا مذہب بھی اچھا ہے.میں نے

Page 613

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۹۰ مسلمانانِ بلوچستان سے ایک اہم خطاب کہا اگر سب میں ایک جیسی اچھی باتیں ہیں تو پھر تم مسلمانوں کے ساتھ مل کیوں نہیں جاتے آخر کوئی نہ کوئی فرق ہی ہے جس کی وجہ سے تم ہندو اور ہم مسلمان ہیں.اگر ان دونوں مذاہب میں ایک جیسی باتیں پائی جاتی ہیں تو یا تو تم مسلمان بن جاتے یا ہم ہندو بن جاتے بہر حال کوئی نہ کوئی فرق ضرور تسلیم کرنا پڑے گا جس کی وجہ سے ہم کہتے ہیں کہ ہمیں اپنا علیحدہ وجود قائم رکھنا چاہئے.پھر میں نے اس سے کہا کہ کبھی تم نے نماز اور دیگر عبادات کا اپنے مذہب کی عبادات سے مقابلہ کیا اور یہ دیکھا کہ ان میں سے کونسی عبادت زیادہ بہتر ہے؟ اس پر وہ کہنے لگا کہ کعبہ اور دیر تو دونوں دل میں ہیں کسی ظاہری نماز کی کیا ضرورت ہے.میں نے اس سے پوچھا کہ فرمائیے آپ شادی شدہ ہیں؟ اس نے کہا ہاں.میں نے کہا بچے بھی ہیں؟ اس نے جواب دیا کہ بچے بھی ہیں.میں نے کہا تم نے کبھی بیوی بچوں کو پیار بھی کیا ہے؟ اس نے کہا کیوں نہیں کیا.میں نے کہا اصل پیار تو دل کا ہوتا ہے پھر آپ ظاہر میں پیار کیوں کرتے ہیں؟ اسی لئے کہ آپ سمجھتے ہیں کہ اس پیار کی کوئی ظاہری علامت بھی ہونی چاہئے.اگر بیوی سے پیار کرنے کیلئے آپ دل کا پیار کافی نہیں سمجھتے ، بچوں سے پیار کرنے کیلئے صرف دل کا پیار کافی نہیں سمجھتے بلکہ انہیں بوسہ بھی دیتے ہیں تو خدا کے پیار کے معاملہ میں یہ آپ کیوں کہتے ہیں کہ کعبہ اور دیر تو دونوں دل میں ہیں کسی ظاہری عبادت کی ضرورت نہیں.حقیقت یہ ہے کہ ظاہر اور باطن دونوں چیزیں ضروری ہیں دونوں مل کر انسان کو کامل بناتی ہیں اگر یہ دونوں چیزیں ملائی نہ جائیں تو کوئی نتیجہ پیدا نہیں ہو سکتا.اگر اچھی سے اچھی چیز آپ لوگ ایسے برتن میں لیں گے جو غلیظ ہو گا تو وہ چیز بھی غلیظ ہو جائے گی اور اگر بغیر برتن کے اس چیز کو لیں گے تو وہ صرف گر جائے گی گویا برتن کی بھی ضرورت ہے اور پھر اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ وہ برتن اچھا ہو اسی طرح نماز و روزہ اور حج اور زکوۃ اور دوسری عبادتوں کا حال ہے.قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے ادھر یہ فرمایا ہے کہ قربانی کرو مگر اُدھر یہ بھی فرما دیا ہے کہ تم یہ مت سمجھو کہ قربانی کا گوشت اور خون خدا کو پہنچتا ہے خدا کو صرف دل کا اخلاص پہنچتا ہے مگر باوجود اس کے کہ قربانی کا گوشت اور خون اللہ تعالیٰ تک نہیں پہنچتا خدا تعالیٰ نے یہ نہیں کہا کہ قربانی نہ کرو بلکہ کہا ہے کہ قربانی تو کرو مگر یہ سمجھتے ہوئے کرو کہ میں خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت اپنے محبوب کی بات پوری کرنے کیلئے اور

Page 614

انوارالعلوم جلد ۱۹ ۵۹۱ مسلمانانِ بلوچستان سے ایک اہم خطاب ان مقاصد کی تکمیل کیلئے جو خدا تعالیٰ نے مقرر فرمائے ہیں قربانی کر رہا ہوں.مثلاً وہ غریب آدمی جو فاقے کرتا ہے یا وہ غریب آدمی جو ہمیشہ دال روٹی کھاتا ہے اس ذریعہ سے اُسے بھی گوشت مل جاتا ہے.گویا دل بھی صاف ہوتا ہے ہمسایوں اور غرباء کے لئے محبت کے جذبات بھی پیدا ہوتے ہیں اور خدا تعالیٰ کا حکم بھی پورا ہو جاتا ہے.پس ہمارے لئے سب سے زیادہ ضروری امر یہ ہے کہ ہم اپنے آپ کو سچا مسلمان بنانے کی کوشش کریں اگر ہم ایسا کریں تو حکومت سے تعلق رکھنے والے اسلامی احکام کی طرف بھی ذمہ دار لیڈروں کو فوراً توجہ پیدا ہو جائے گی اور وہ اس بات پر مجبور ہو جائیں گے کہ اسلامی آئین نافذ کریں مگر اس سلسلہ میں بعض اور ا مور بھی ہیں جو ہمیں اپنے مدنظر رکھنے چاہئیں.تاریخ کے طالب علم اس بات کو جانتے ہیں کہ پہلے زمانہ میں ہر حکومت مذہبی کہلاتی تھی یا اگر مذہبی نہیں تو نیم مذہبی ضرور کہلاتی تھی.اگر ہم یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم اسلامی حکومت قائم کریں گے تو ضروری ہے اس کا رد عمل پیدا ہو اور ہما را مد مقابل یہ کہنے لگ جائے کہ ہم ہند و حکومت قائم کریں گے.اِس زمانہ میں جو حکومتیں قائم ہیں یہ بھی ہیں تو مذہبی ، یہ نہیں کہ لوگوں نے مذہب چھوڑ دیا ہے مگر اب دنیا نے پرانے طریق کو چھوڑ کر یہ نیا طریق حکومت اختیار کر لیا ہے کہ وہ کہتے ہیں ہماری حکومت آزاد ہوگی اور اس میں کسی مذہب کی خاص طور پر تائید نہیں کی جائے گی مگر اِس رنگ میں ہم بھی قانون بنادیں اور اعلان کر دیں کہ ہم قرآن کریم اور اسلام کی حکومت تو قائم کریں گے مگر ہندوؤں اور عیسائیوں اور دوسرے غیر مذاہب والوں کو مجبور نہیں کریں گے کہ وہ بھی ان احکام پر عمل کریں تو یقیناً ہم ایک ایسی حکومت قائم کریں گے جو عدل وانصاف کے آئین پر مبنی ہو گی اور جس میں ہر مذہب کے حقوق پوری طرح محفوظ ہوں گے اور یہی اصل اسلامی تعلیم ہے.آخر اسلام کی یہ کہاں تعلیم ہے کہ ایک ہندو کو بھی اسلامی تعلیم پر عمل کرنے کیلئے مجبور کیا جائے یا ایک عیسائی کو بھی اسلامی تعلیم پر عمل کرنے کے لئے مجبور کیا جائے.اسلام ہر غیر مذہب کے پیر و کو اپنے مذہبی احکام کی بجا آوری میں کامل آزادی عطا کرتا ہے لیکن اگر غیر مذاہب والوں سے مسلمان یہ کہیں کہ ہم تم سے اپنی بات منوائیں گے تمہاری بات نہیں سنیں گے تو نہ صرف یہ کہ ہمارا ایسا کہنا اسلام کے خلاف ہوگا بلکہ اس کا رد عمل یہ

Page 615

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۹۲ مسلمانانِ بلوچستان سے ایک اہم خطاب پیدا ہو گا کہ انڈین یونین اس بات پر زور دینے لگ جائے گی کہ ہم ویدوں کی حکومت ہندوستان میں قائم کریں گے اور وہ بھی مسلمانوں سے یہ کہنے لگ جائے گی کہ ہم تم سے اپنی بات منوائیں گے تمہاری نہیں سنیں گے حالانکہ جب ہم کہتے ہیں کہ ہم قرآن کریم کی حکومت دنیا میں قائم کریں گے تو اس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ ہر غیر مذہب کے پیرو کو کامل آزادی حاصل ہوگی اُسے مجبور کر کے اسلامی احکام پر عمل نہیں کرایا جائے گا چنا نچہ قرآن کریم نے واضح الفاظ میں یہ فرمایا ہے کہ یہودی اپنی تعلیم پر عمل کریں اور عیسائی اپنی تعلیم پر عمل کریں.اس اصولی حکم کی روشنی میں اگر یہ کہا جائے کہ پاکستان گورنمنٹ میں ہر مسلمان کو قرآن کریم کے بتائے ہوئے احکام کے مطابق اپنی زندگی بسر کرنی پڑے گی اور اس پر انہی احکام کا نفاذ ہوگا جو قرآن کریم نے بتائے ہیں.عیسائی اگر چاہتے ہیں کہ بائبل پر عمل کریں یا ہندو اگر چاہتے ہیں کہ ویدوں پر عمل کریں تو بے شک کریں انہیں اس میں کامل آزادی ہوگی تو کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ اپنے مذہب کو ہم پر زبردستی ٹھونسا جاتا ہے.یہ قرآن کریم کا ایک ایسا امتیازی وصف ہے جو اس کی فضیلت کو نہایت واضح طور پر ظاہر کرتا ہے مگر افسوس ہے کہ خلافت راشدہ کے بعد لوگوں نے اس مسئلہ کو پوری طرح سمجھا نہیں.حقیقت یہ ہے کہ تمام ڈیموکریٹک اصول اسلام نے ہی دنیا میں قائم کئے ہیں مگر جب مسلمانوں میں تفرقہ وانشقاق پیدا ہو گیا اور خلافت راشدہ کی برکات سے وہ محروم ہو گئے تو نظام خلافت کو قائم رکھنے کی بجائے وہ ملوکیت کی طرف مائل ہو گئے مگر اس لئے نہیں کہ ان کے اندر ایمان نہیں تھا یا وہ سمجھتے تو تھے کہ اسلام ملوکیت کے خلاف تعلیم دیتا ہے مگر پھر بھی وہ اس کو جاری رکھنے پر مصر تھے بلکہ اس لئے کہ وہ دلی یقین کے ساتھ اس امر پر قائم تھے کہ قرآن کریم یہی کہتا ہے کہ بادشاہت قائم کی جائے.بے شک ہم کہیں گے کہ وہ اس نظریہ میں غلطی پر تھے مگر وہ سمجھتے یہی تھے کہ جو کچھ ہم کر رہے ہیں اسلام کی تعلیم اسی کے حق میں ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ابھی زمانہ اس قسم کا تھا کہ لوگ ڈیموکریٹک رول کو سمجھ ہی نہیں سکتے تھے.خلفائے اربعہ تک تو یہ نظام قائم رہا مگر اس کے بعد چونکہ وہ لوگ کم ہو گئے جنہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے براه راست فیض حاصل کیا تھا اور نور نبوت سے بعد ہو گیا اس لئے انہوں نے نظام خلافت کے متعلق یہ سمجھ لیا کہ وہ میتھر ڈ آف ری پریز مینٹیشن (Method of representation) تھا جو

Page 616

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۹۳ مسلمانانِ بلوچستان سے ایک اہم خطاب اتفاقی طور پر قائم ہو گیا اور باوجود اس کے کہ وہ ایماندار تھے انہوں نے اسلامی نظام خلافت کو بدل دیا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ ہم جو کچھ کر رہے ہیں یہ اسلام کے عین مطابق ہے.آہستہ آہستہ جب خیالات ترقی پذیر ہوئے اور مسلمانوں کی آنکھیں کھلیں تو انہیں محسوس ہوا کہ ہمارے ہاں تو یہ احکام پہلے سے موجود ہیں ہم اگر ڈیما کریسی اختیار کرتے ہیں تو ہم یورپ کی نقل نہیں کرتے بلکہ اسلام کی صحیح تعلیم پر عمل کرتے ہیں.مثلاً آزادگی مذہب کو ہی لے لو باوجود اس کے کہ اس زمانہ میں لوگوں نے ڈیما کریسی کو نہیں سمجھا پھر بھی اس زمانہ میں یہودیوں سے یہودی مذہب پر اور عیسائیوں سے عیسائی مذہب پر ہی عمل کرایا جاتا تھا.یہ نہیں تھا کہ یہودیوں اور عیسائیوں کو زبر دستی اسلام کے احکام پر عمل کرنے کیلئے مجبور کیا جاتا.یہی کام حضرت ابو بکر نے کیا ، یہی کام حضرت عمرؓ نے کیا ، یہی کام حضرت عثمان نے کیا ، یہی کام حضرت علیؓ نے کیا.اس کے بعد بے ش بے شک مسلمانوں میں بغاوت ہوئی اور ان کا آپس کا تفرقہ اور شقاق بڑھتا چلا گیا مگر یہ کبھی نہیں ہوا کہ اُنہوں نے اس اصل کو ترک کر دیا ہو.بنو امیہ آئے تو انہوں نے بھی اسی پر عمل کیا ، بنو عباس آئے تو اُنہوں نے بھی اسی پر عمل کیا، سلجوتی آئے تو انہوں نے بھی اسی پر عمل کیا ، فاطمی آئے تو اُنہوں نے بھی اسی پر عمل کیا ، ٹرک آئے تو انہوں نے بھی اسی پر عمل کیا اور وہ اسلامی تعلیم کے مطابق یہودیوں اور عیسائیوں اور دیگر تمام مذاہب کے پیروؤں کو ہمیشہ کامل آزادی دیتے رہے اور ان کے حقوق تسلیم کرتے رہے جب اسلام کمزور ہو گیا تو یوروپین قوموں نے اسی چیز کو کیسی چولیشنز (Capitulations) کے نام سے اسلام پر حملہ کا ایک ذریعہ بنالیا اور یہ کہنا شروع کر دیا کہ یہ پولیٹیکل حقوق تھے جو ہم نے اپنے زور بازو سے مسلمانوں سے حاصل کئے تھے مسلمانوں نے ہم پر کوئی احسان نہیں کیا تھا.مسلمانوں نے غلطی سے یہ سمجھا کہ ہمارے لئے اتنا کافی ہے کہ ہم اسلام کی اس تعلیم پر عمل کرتے ہیں حالانکہ اگر اپنے ملک میں وہ غیر مذاہب والوں کو اس لئے آزادی دے رہے تھے کہ اسلام نے اس آزادی کا حکم دیا تھا تو انہیں چاہئے تھا کہ وہ دوسری قوموں سے بھی کہتے کہ ہمارے قرآن نے جب تمہیں مذہبی آزادی دی ہے اور ہم پولیٹیکل حقوق کی بناء پر نہیں بلکہ اسلام کے ایک حکم کی تعمیل میں تمہیں آزادی دیتے ہیں تو تمہارے ماتحت جو مسلمان آباد ہیں تم بھی ان کو آزادی دو اور ان کے حقوق کا خیال کرو مگر

Page 617

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۹۴ مسلمانانِ بلوچستان سے ایک اہم خطاب چونکہ اس پر زور نہ دیا گیا اس لئے دشمن نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ یہ ہمارے پولیٹیکل رائٹ تھے جو مسلمانوں نے تسلیم کر لئے تھے حالانکہ وہ پولٹیکل رائٹ نہیں تھے بلکہ اسلامی تعلیم کے ماتحت رحم دلی اور محبت کا ایک سلوک تھا جو اُن سے کیا گیا تھا.غرض غیر مذاہب کے متعلق یہ تعلیم ایسی ہے جس پر تیرہ سو سال سے عمل ہوتا چلا آ رہا ہے.اگر آج بھی ہندوؤں ،سکھوں اور عیسائیوں سے یہ کہا جائے کہ پاکستان میں مسلمانوں کیلئے تو قرآن کریم اور سنت کے مطابق قانون بنا لئے جائیں گے لیکن اگر عیسائی چاہیں کہ انجیل کے مطابق ان کے قانون ہوں یا ہندو چاہیں کہ ویدوں کے مطابق ان کے قانون ہوں یا انجیل اور تورات اور ویدوں کی بجائے کوئی اور قانون اپنے لئے پسند کر لیں تو اس میں انہیں آزادی ہوگی اور حکومت اپنے مذہبی قوانین ان پر ٹھونسنے کی کوشش نہیں کرے گی تو یقیناً ہم نہ صرف وہ بات پیش کریں گے جو اسلام کا عین منشاء ہے اور جس پر تیرہ سو سال سے عمل ہوتا چلا آیا ہے بلکہ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ مسلمان جو انڈین یونین میں بس رہے ہیں ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا.باقی رہے پاکستان کے مسلمان سو یہ تو واضح بات ہے کہ جب نوے فیصدی مسلمان ممبر ہوں گے تو ان کی جو رائے ہو گی بہر حال قرآن کریم کے مطابق ہی ہوگی.یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ ایک مسلمان یہ رائے دے کہ ویدوں کی فلاں بات پر عمل ہونا چاہئے یا تو رات کی فلاں بات پر عمل ہونا چاہئے.بہر حال وہ اسلامی قانون کے حق میں رائے دے گا اور اس طرح بغیر کسی خطرہ کے پاکستان میں مسلمانوں کے لئے جو بھی قانون بنے گا وہ قرآن اور سنت کے مطابق ہوگا لیکن یہ کہنا کہ ہم لٹھ کے زور سے اسلامی حکومت قائم کریں گے یہ ایک ایسی بات ہے جس کی اسلام تعلیم نہیں دیتا.پس سب سے پہلی بات جو میں آپ لوگوں کی خدمت میں کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ بجائے اس کے کہ ہم سطحی باتوں کی طرف جائیں ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ ہر مسلمان سچا مسلمان بن جائے اور ہر مسلمان قرآن کریم پر عمل کرنے لگے.اگر ہم اصولی نکتہ کو نظر انداز کر دیں گے تو یقیناً اسلامی حکومت کے قیام میں ہم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے.مثلاً مسلمانوں میں اس وقت سینما کا عام رواج ہے اور وہ سینما دیکھنا کوئی معیوب بات نہیں سمجھتے.اس کے مقابلہ میں جب اسلامی تعلیم کو دیکھا جائے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے

Page 618

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۹۵ مسلمانانِ بلوچستان سے ایک اہم خطاب مرد و عورت کے اختلاط کو منع کیا ہے.مگر سینما سارے کے سارے مرد وعورت کے اختلاط کا ہی نتیجہ ہوتے ہیں اگر وہ اختلاط نہیں کریں گے اگر وہ مل کر نا چیں گے نہیں تو فلم بن ہی کس طرح سکے گی.فلم اسی طرح بنتی ہے کہ مرد بھی ناچتے ہیں اور عورتیں بھی ناچتی ہیں گویا سینما کی فلم نہیں بن سکتی جب تک مرد اور عورت اکٹھے نہ ہوں لیکن اگر سینما کے خلاف ہی آواز اٹھائی جائے تو میں سمجھتا ہوں کہ اسلامی آئین کا شور مچانے والے سب سے پہلے اس کی مخالفت پر اتر آئیں.میں جب حج کیلئے گیا تو جہاز میں میرے ساتھ تین بیرسٹر بھی سفر کر رہے تھے ان میں سے ایک ہندو تھا اور دو مسلمان مگر مسلمان بیرسٹر بھی آزاد خیال واقعہ ہوئے تھے اور وہ اسلام کے متعلق مختلف اعتراضات کرتے رہتے تھے جن کا میں جواب دیتا.ان کے ساتھ ہی ایک مسلمان لڑکا بھی تھا جس کی عمر ۱۲ سال کی ہوگی.میں نے دیکھا کہ جب بھی وہ اسلام پر کوئی اعتراض کرتے لڑکا رو پڑتا اور کہتا کہ تم اسلام پر کیوں اعتراض کرتے ہو؟ میں نے ایک دفعہ ان سے کہا کہ تم سے تو یہ لڑکا ہی اچھا ہے تم اتنے بڑے ہو کہ اسلام پر اعتراض کرتے ہو اور اس کی یہ حالت ہے کہ اسلام پر اعتراض ہو تو رو پڑتا ہے.وہ کہنے لگے آپ اس کی ظاہری نیکی پر نہ جائیں ہم ابھی اس کے مذہب کی حقیقت آپ پر کھول دیتے ہیں.یہ کہنے کے بعد انہوں نے اس لڑکے کو بلا یا اور کہا اب تم انگلستان جا رہے ہو، تمہیں معلوم ہونا چاہئے کہ وہاں تمہیں جھٹکے کا گوشت ملے گا حلال گوشت نہیں ملے گا اس لئے انگلستان میں تمہیں بہر حال گوشت کھانا چھوڑنا پڑے گا.یہ سن کر وہ بے اختیار کہنے لگا میں تو گوشت چھوڑ نہیں سکتا.انہوں نے کہا دیکھ لیجئے آپ کہتے تھے اسے مذہب کا بڑا احساس ہے کیا مذہب کا ایسا ہی احساس ہوا کرتا ہے.حقیقت یہ ہے کہ بیسیوں باتیں ایسی ہیں جن کے متعلق اگر قانون جاری کر دیا جائے اور لوگوں کے دلوں میں اسلام نہ ہو تو قانون کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچا سکتا لیکن اگر دلوں میں اسلام ہو تو آپ ہی آپ اسلامی آئین نافذ ہوتا چلا جاتا ہے.پس اسلام کو دلوں میں قائم کرنا ہمارا سب سے پہلا اور اہم فرض ہونا چاہئے.یہ لازمی بات ہے کہ اگر فرد مسلمان ہوگا تو ایسے افراد کا مجموعہ بھی اسلامی ہی ہو گا لیکن اگر فرد مسلمان نہیں ہوگا تو ان کا مجموعی نظام بھی اسلامی نہیں ہوگا.کچی اینٹوں سے جو عمارت تعمیر کی جائے وہ کبھی پکی نہیں ہو سکتی.وہ اینٹیں الگ الگ ہونگی تب بھی کچی ہوں گی ان اینٹوں کی

Page 619

۵۹۶ مسلمانانِ بلوچستان سے ایک اہم خطاب انوار العلوم جلد ۱۹ عمارت بنے گی تب بھی کچھی ہوگی اور وہ اینٹیں ٹکڑے ٹکڑے ہونگی تب بھی کچی ہونگی.یہ نہیں ہوگا کہ عمارت تو کچی اینٹوں کی بنائی جائے مگر جب وہ مکمل ہو تو بجائے کچی اینٹوں کے پتھروں کی عمارت بن جائے.اسی طرح فرد مسلمان ہوگا تو ان کا مجموعی نظام حکومت بھی اسلامی ہوگا لیکن اگر فرد مسلمان نہیں ہوگا تو حکومت بھی اسلامی نہیں بن سکتی.اگر کچی اینٹوں کی عمارت بنانے کے بعد یہ ممکن ہے کہ مکمل ہو کر پکی عمارت بن جائے تو بے شک یہ بھی ہوسکتا ہے کہ مسلمان فرد تو غیر اسلامی ہو اور حکومت اسلامی ہو لیکن اگر کچی اینٹوں کی عمارت کی نہیں ہوسکتی تو ایسے افراد کے ذریعہ جو خود اسلامی تعلیم پر عمل کرنے کیلئے تیار نہ ہوں ایک اسلامی حکومت کس طرح قائم ہوسکتی ہے.بہر حال اینٹ کے مطابق عمارت ہوگی جیسی اینٹ ہو گی ویسی ہی عمارت ہوگی.اس کے علاوہ ایک اور بات جس کی طرف میں دوستوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ دنیا میں بے شک اختلاف بھی ہوتا ہے مگر کچھ مواقع ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں اختلافات کو بالائے طاق رکھ دیا جاتا ہے.مرغیوں کو دیکھ لو چیل آتی ہے تو وہ اپنے بچوں کو اپنے پیروں کے نیچے اکٹھا کر لیتی ہے، کتے آپس میں لڑ رہے ہوتے ہیں مگر جب کوئی شخص ڈنڈا لے کر آ جائے تو وہ اپنی لڑائی فوراً بھول جاتے ہیں.جب جانور اپنے اندر اتنی عقل رکھتے ہیں کہ مصیبت کے وقت وہ آپس کی لڑائیوں اور اختلافات کو نظر انداز کر دیتے ہیں تو انسان کو تو بہر حال ان سے زیادہ بہتر نمونہ دکھانا چاہئے.حضرت علی اور معاویہؓ جب آپس میں لڑ رہے تھے تو روم کے بادشاہ نے ارادہ کیا کہ وہ اس اختلاف سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے مسلمانوں پر حملہ کر دے اور ان کی رہی سہی طاقت کو بھی تو ڑ دے.جب اس نے اپنے اس ارادہ کا اظہار کیا تو اس کے جرنیل نے اسے کہا کہ آپ نے اگر حملہ کیا تو آپ غلطی کریں گے.یہ صحیح ہے کہ علی اور معاویہ آپس میں لڑ رہے ہیں مگر آپ کے مقابلہ میں وہ ضرور متحد ہو جائیں گے.چنانچہ اُس نے چڑیا گھر سے شیر منگوایا اور دو کتے بھی منگوائے اس کے بعد اس نے دونوں کتوں کے آگے گوشت ڈال دیا وہ دونوں آپس میں لڑنے لگ گئے وہ لڑ ہی رہے تھے کہ اس نے پنجرہ میں سے شیر چھوڑ دیا.کتوں نے جب دیکھا کہ شیر ہم پر حملہ آور ہوا ہے تو وہ دونوں آپس کی لڑائی کو چھوڑ کر شیر کا مقابلہ کرنے لگ گئے.اس جرنیل

Page 620

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۹۷ مسلمانانِ بلوچستان سے ایک اہم خطاب نے کہا یہی حال مسلمانوں کا ہے وہ آپس میں بے شک لڑ رہے ہیں مگر آپ کے مقابلہ میں انہوں نے اکٹھے ہو جانا ہے وہ جرنیل آخر دشمن تھا اور اس نے گندی مثال ہی دینی تھی مگر اس سے اتنا تو ظاہر ہے کہ کتوں میں بھی یہ بات پائی جاتی ہے کہ وہ خطرہ کے وقت آپس کی لڑائی کو بھول کر دشمن کے مقابلہ میں متحد ہو جاتے ہیں چنانچہ اس جرنیل نے جو بات کہی تھی ویسا ہی ہوا.حضرت معاویہ کو جب پتہ لگا کہ روم کا بادشاہ حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو اس نے اپنے سفیر کے ذریعہ بادشاہ کو ایک خط بھجوایا اور اس میں لکھا کہ بے شک حضرت علی اور میں دونوں آپس میں لڑ رہے ہیں مگر ہماری باہمی لڑائی سے آپ کو کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے.اگر آپ نے اِس طرف رُخ کیا تو سب سے پہلا جرنیل جو حضرت علی کی طرف سے آپ کے مقابلہ کیلئے نکلے گا وہ میں ہوں گا.گویا اُنہوں نے اعلان کیا کہ میں اُسی وقت اپنی بادشاہت کا دعوی چھوڑ دوں گا اور حضرت علیؓ کے ماتحت ہو کر تمہارے مقابلہ کیلئے نکل کھڑا ہوں گا.نتیجہ یہ ہوا کہ روم کے بادشاہ نے مسلمانوں پر چڑھائی کرنے کا ارادہ ترک کر دیا.پس اختلافات بے شک ہوتے ہیں خاوند اور بیوی میں بھی اختلاف ہوتا ہے باپ اور بیٹے میں بھی اختلاف ہوتا ہے مگر یہ اختلافات ایک حد تک ہوتے ہیں.اس وقت پاکستان ایسے حالات میں سے گزر رہا ہے کہ ہم کو اپنے وہ تمام اختلافات جو قومی شیرازہ کو بکھیر نے کا موجب ہو سکتے ہیں قطعی طور پر فراموش کر دینے چاہئیں.مذہبی امور میں اگر ہمارا آپس میں اختلاف ہو تو یہ بالکل اور چیز ہے اور قومی اتحاد اور چیز ہے ہمیں اس وقت اپنے تمام اختلافات کو بھلا کر دنیا پر یہ واضح کر دینا چاہئے کہ مسلمان خواہ کسی قوم اور کسی فرقہ سے تعلق رکھنے والا ہو.رئیس ہو یا فقیر، مزدور ہو یا سرمایہ دار دشمن کے مقابلہ میں ایک اور قطعی طور پر ایک ہے.اگر پاکستان کی طرف کسی نے نظر بد اُٹھائی تو ہمارا ہر مرد ہر عورت، ہر بچہ اور ہر بوڑھا اپنے آپ کو قربان کر دیگا مگر وہ اپنی آزادی کھونے کیلئے کبھی تیار نہیں ہوگا.اگر دنیا پر ہم اپنے اس عزم کو واضح کر دیں تو میرے نز دیک نوے فیصدی اس بات کا امکان ہے کہ اگر کوئی پاکستان پر حملہ کرنے کی خواہش بھی رکھتا ہے تو نہیں کرے گا.مسلمانوں میں بے شک اور کئی قسم کی کمزوریاں پائی جاتی ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کا یہ فضل ہے کہ مسلمان ابھی جان دینے سے اتنا نہیں ڈرتا جتنا بعض دوسری قو میں ڈرتی

Page 621

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۹۸ مسلمانانِ بلوچستان سے ایک اہم خطاب ہیں اور یہ سیدھی بات ہے کہ اگر لاکھوں کروڑوں کی قوم مرنے کیلئے تیار ہو جائے تو اس قوم کو کوئی مار نہیں سکتا.آج ہی ایک شخص نے مجھ سے سوال کیا کہ آپ مسلمانوں کی موجودہ حالت کو دیکھتے ہوئے کیا سمجھتے ہیں؟ میں نے کہا اس میں میرے سمجھنے کا سوال نہیں اگر مسلمان بحیثیت قوم یہ فیصلہ کر لیں کہ ہم مر جائیں گے تو یقیناً انہیں مارنے کی کوئی قوم طاقت نہیں رکھتی.دینی لحاظ سے بھی یہ ناممکن بات ہے اور دنیوی لحاظ سے بھی ناممکن ہے.پس اگر ہماری زبانوں پر خالی نعرے نہیں ہوا کرتے بلکہ ہم واقعہ میں آزادی کے خواہشمند تھے اور آزادی کی قدر و قیمت کو سمجھتے تھے تو آزادی کی چھوٹی سے چھوٹی قیمت جان دینا ہوتی ہے.یہ لوگوں کی غلطی ہے کہ وہ سمجھتے ہیں جان دینا سب سے بڑی قربانی ہے.جان دینا سب سے بڑی نہیں بلکہ سب سے چھوٹی قربانی ہے.اگر مسلمان اپنے اختلافات کو دور کر کے پاکستان کیلئے جان دینے کو تیار ہو جائیں تو میں یقین رکھتا ہوں اور میرا یقین ایک طرف تاریخ پر مبنی ہے جس کا میں نے کافی مطالعہ کیا ہوا ہے اور دوسری طرف قرآن پر مبنی ہے جو میرا خاص مضمون ہے اور اس لحاظ سے اِس میں ۱۰۰۰ را غلطی کا بھی امکان نہیں کہ اگر مسلمان واقعہ میں مرنے کیلئے تیار ہو جائیں تو میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ پاکستان ایک دائی حکومت بن جائے گی مگر میں یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ جیسے اور ز بر دست حکومتیں ایک لمبے عرصہ تک دنیا پر حکومت کرتی چلی جاتی ہیں اسی طرح پاکستان کے افرادا اپنی اولادوں کیلئے ایک لمبا اور شاندار مستقبل قائم کر دیں گے.الفضل ربوه ۲۴ اکتوبر + ۷ / نومبر ۱۹۶۲ء) دوسری بات سے جو میں آپ لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں اس کے متعلق خواہ آپ لوگ یہ سمجھ لیں کہ مجھے اُس کے متعلق ایک خبط ہے خواہ یہ سمجھ لیں کہ چونکہ میں نے اس تحریک میں کام کیا ہوا ہے اس لئے مجھے اُس کا احساس ہے بہر حال میں اُس کے متعلق آپ لوگوں کو توجہ دلانا ضروری سمجھتا ہوں.آزادی کشمیر کے متعلق جو پہلی تحریک ہوئی تھی اُس کی ایسوسی ایشن کا میں پریذیڈنٹ تھا اور شیخ عبداللہ اور چوہدری غلام عباس صاحب میرے ماتحت کام کرتے رہے ہیں اب آزادی کشمیر کے لئے دوسری ایجی ٹیشن شروع ہے اگر اس وقت نقشہ ہوتا تو میں آپ لوگوں کو بتا تا کہ یہ قطعی طور پر ناممکن امر ہے کہ کشمیر کے نکل جانے کے بعد پاکستان اپنی موجودہ شکل میں

Page 622

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۹۹ مسلمانانِ بلوچستان سے ایک اہم خطاب قائم رہ سکے.کشمیر نکل جانے کے بعد پاکستان کی حیثیت اس قسم کی ہو جاتی ہے اور پاکستان ایسے خطرات میں گھر جاتا ہے کہ اگر اُس کے ہمسائے اُس سے عداوت رکھتے ہوں جیسا کہ وہ رکھتے ہیں تو پاکستان کے بچاؤ کی کوئی صورت نہیں رہتی.میں سمجھتا ہوں آج ہر پاکستانی مسلمان کے اندر یہ احساس ہونا چاہئے کہ آزاد کشمیر کے معاملہ میں دلچسپی لے.حقیقت یہ ہے کہ کشمیر کا معاملہ ایسی بے سروسامانی کے ساتھ شروع کیا گیا کہ جن دنوں کشمیر میں برف پڑ رہی تھی اور سردی اپنے زوروں پر تھی سپاہیوں کے پاس رات کو اوڑھنے کے لئے کپڑے تک نہ تھے.میرے نزدیک اُنہوں نے غیر معمولی قربانی سے کام لیا ہے اور اُن کی یہ روح اس قابل ہے کہ اُس کی تعریف کی جائے.نومبر کے آخر بلکہ دسمبر کے شروع میں یہ غور کیا جا رہا تھا کہ اُن کے لئے کہاں سے کپڑے مہیا کئے جائیں اور جنوری کے آخر میں اُنہیں کپڑے بھجوائے گئے مگر اس عرصہ میں سردی سے جو اُنہیں نقصان پہنچنا تھا وہ پہنچ گیا اور فتح میں جو روکیں پیدا ہونی تھیں وہ پیدا ہوگئیں.اس طرح اور بہت سی باتیں ہیں جن کو پبلک میں بیان کرنا مناسب نہیں مجھے چونکہ اس معاملہ سے دلچسپی ہے اس لئے مجھے وہاں کے سارے حالات معلوم ہیں اُن کو مدنظر رکھتے ہوئے میں کہہ سکتا ہوں کہ وہاں کی حالت اس قسم کی ہے جو خطرہ والی ہے اور حالات تسلی بخش نہیں اگر خدانخواستہ انڈین یونین کی فوجیں جیت جائیں تو یقیناً پاکستان کی حفاظت ناممکن ہو جاتی ہے.اللہ تعالیٰ معجزانہ رنگ میں کوئی اور صورت پیدا کر دے تو دوسری بات ہے اللہ تعالیٰ کو سب طاقتیں حاصل ہیں اور وہ بڑی قدرتوں کا مالک ہے لیکن ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم اپنی عقل سے کام لیں اور خدا تعالیٰ کے مادی قانونوں پر غور کرتے ہوئے اپنی حفاظت کا سامان کریں کیونکہ قانون بھی اُسی کے بنائے ہوئے ہیں.بہر حال وہاں کے حالات ایسے تسلی بخش نہیں پھر ہم مطمئن ہو کر بیٹھ جائیں.میں نے اس کے متعلق بعض تحریکات کی تھیں جن کی بناء پر ہفتہ کشمیر منایا گیا اور کچھ ضروری چیزیں فوجیوں کے لئے بھجوائی گئیں.ہماری یہ مدد فوج کے لئے کافی نہیں ہو سکتی لیکن یہ اُن کے حوصلوں کو بڑھانے والی ضرور ہے جیسے بچہ کے پیٹ میں درد ہوتا ہے تو ماں اُسے تھی کاتی جاتی ہے اور کہتی ہے ماں قربان تو کیوں روتا ہے.ماں قربان کہنے سے اُس کا دردکم نہیں ہوسکتا لیکن اس ہمدردی کی وجہ سے اُس کی تکلیف کا احساس ضرور کم ہو جاتا ہے اسی طرح اگر پاکستان کی طرف

Page 623

انوار العلوم جلد ۱۹ مسلمانانِ بلوچستان سے ایک اہم خطاب سے کشمیر میں لڑنے والے مجاہدین کو کچھ نہ کچھ مدد پہنچتی رہے تو چاہے وہ مد دکتی ہی قلیل ہو وہ لوگ سمجھیں گے کہ پاکستان کا ہر فرد ہم سے ہمدردی رکھتا ہے اور اس کی وجہ سے ہماری بے سروسامان فوج کے حوصلے پہلے سے بہت زیادہ بڑھ جائیں گے پس آپ لوگ یہ نہ دیکھیں کہ آپ جو قربانی کر رہے ہیں وہ کتنی حقیر ہے یا آپ کی طرف سے جو انہیں مدد دی جارہی ہے وہ کتنی قلیل ہے آپ اس امر کو مد نظر رکھیں کہ آپ لوگوں کی حقیر سے حقیر مدد بھی یہاں سے پانچ سات سو میل پر لڑنے والی مسلمان فوج کے حوصلوں کو بڑھا دے گی اور اُن کی کمر ہمت کو مضبوط بنادے گی.میں نے سنا ہے کہ یہاں سے ایک رئیس کے قبیلہ کے کچھ لوگ وہاں گئے ہیں مگر ایک قبیلہ کے کچھ لوگوں کا چلے جانا اور ساروں کا ایسی متفقہ کوشش کرنا جس سے معلوم ہو کہ ہر مسلمان مرد اور عورت اور بچہ اُن سے ہمدردی رکھتا ہے دونوں برا بر نہیں ہو سکتے.اگر ہماری طرف سے اُنہیں تھوڑی بہت مدد برابر پہنچتی رہے تو یہ چیز اُن کے حوصولوں کو بڑھانے کا بہت بڑا ذریعہ بن سکتی ہے.آپ لوگ یہ مت دیکھیں کہ آپ زیادہ روپیہ نہیں دے سکتے آپ لوگ خواہ پیسہ پیسہ سے مدد کریں بہر حال یہ مدد متفقہ اور مسلسل ہونی چاہئے اگر اس رنگ میں اُن کی مدد کا سلسلہ جاری رہے تو وہ سمجھیں گے کہ ہماری موت بیکار نہیں جائے گی بلکہ ہماری قوم ہمارے نام کو عزت کے ساتھ یاد کرے گی اور یہ چیز خود اپنی ذات میں ایسی اہمیت رکھتی ہے کہ لوگ اس کے لئے بڑی بڑی قربانی کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں.پس اس طرح بھی میں آپ لوگوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ بلوچستان کشمیر سے بہت دور ہے اگر اتنی دور سے اور بلوچستان کے غیر معروف علاقوں سے بھی اُن کو مدد پہنچنی شروع ہو جائے تو لڑنے والے سپاہیوں کے حوصلے پہلے سے بہت زیادہ بلند ہو جائیں گے.ابھی اس سفر پر روانہ ہونے سے پہلے لاہور میں ایک ڈاکٹر صاحب مجھ سے ملنے کے لئے آئے وہ پونچھ کے محاذ پر کام کرتے رہے ہیں میں نے اُن سے کہا کہ فوجی افسر تو وہاں کے حالات خطرناک بتاتے ہیں آپ یہ بتائیں کہ ہمارے سپاہیوں کی کیا حالت ہے آیا وہ تو مایوس نہیں؟ اُنہوں نے کہا ہمارے سپاہیوں کو پتہ ہی نہیں کہ اُن کا دشمن کتنا طاقتور ہے اور وہ اب تک بڑی دلیری سے لڑ رہے ہیں.میں نے کہا چلو یہ بھی خوشی کی بات ہے اگر سپاہی کا دل ٹوٹ

Page 624

انوار العلوم جلد ۱۹ ۶۰۱ مسلمانانِ بلوچستان سے ایک اہم خطاب جائے تو پھر وہ دشمن کا مقابلہ نہیں کر سکتا.دوسری بات جو میں آپ لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں وہ کشمیر کے متعلق ہے امید کرتا ہوں کہ اس مسئلہ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے آپ لوگ پوری توجہ اس طرح مبذول رکھیں گے.ہم نے اپنی آنکھوں سے مشرقی پنجاب میں مظالم دیکھے ہیں جن کے تصور سے بھی انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں چھوٹے چھوٹے بچوں کو نیزوں پر لٹکا کر مارا گیا ،عورتوں کی بے حرمتیاں کی گئیں، مردوں کو قتل کیا گیا ، مکانوں اور جائدادوں کو تباہ کیا گیا اور اس قسم کے مظالم مسلمانوں پر کئے گئے جن کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں مل سکتی.جن دنوں فسادات زوروں پر تھے میں نے قادیان والوں کو روک دیا تھا کہ پیدل مت آنا جس طرح بھی ہو سکا میں تمہارے لئے ٹرک بھیجوانے کا انتظام کروں گا مگر ساٹھ ہزار کے قریب ریفیوجی باہر سے قادیان آپہنچا ملٹری نے اُسے ڈرایا کہ تم یہاں سے چلے جاؤ ورنہ ہم تمہاری حفاظت نہیں کریں گے حفاظت تو وہ پہلے بھی نہیں کرتے تھے مگر بہر حال انہوں نے یہ بہانہ بنایا اور اس طرح ڈرا دھمکا کر انہیں پیدل قافلہ کی صورت میں قادیان سے روانہ کر دیا.اس قافلہ میں قریب کے گاؤں کی ایک احمدی عورت بھی شامل تھی اُس نے مجھ سے حلفیہ بیان کیا کہ بٹالہ کیمپ میں رات کے وقت ملٹری کے آدمی آئے اور وہ میرے پاس سے ایک عورت اُٹھا کر لے گئے.جب صبح ہوئی تو وہ اُس عورت کو لائے اور اُسے وہیں میرے قریب ڈال کر چلے گئے.اُس عورت کو میں نے دیکھا اُس کی حالت بہت نازک تھی اور وہ بار بار بیہوش ہو جاتی تھی میں اُس کے قریب گئی اور اُس سے پوچھا بہن تمہارا کیا حال ہے؟ اُس نے بتایا کہ ملٹری کے آدمی ساری رات مجھ سے زنا کاری کرتے رہے ہیں ایک کے بعد دوسرا اور دوسرے کے بعد تیسرا آتا اور مجھ سے یہ فعل کرتا.میں بار بار بیہوش ہو جاتی مگر وہ اس ظالمانہ فعل سے باز نہیں آتے تھے اب وہ ایسی حالت میں مجھے یہاں چھوڑ گئے ہیں جب کہ میں سمجھتی ہوں کہ اب میں بچ نہیں سکتی چنانچہ اس کے بعد اُس نے یکدم ایک چکی لی اور اپنی جان دے دی.دنیا کی تاریخ میں اس بے حیائی اور سفا کی کی اور کوئی مثال نہیں مل سکتی کہ وہ ملٹری جس کا کام پبلک کی حفاظت کرنا ہے وہ ملٹری جس کا کام لوگوں کے ننگ و ناموس کو بچانا ہے وہ ملٹری جو آزاد ممالک میں پبلک پر

Page 625

انوار العلوم جلد ۱۹ ۶۰۲ مسلمانانِ بلوچستان سے ایک اہم خطاب فائرنگ کرنے سے بھی انکار کر دیا کرتی ہے وہ اتنا گندہ اقدام کرے کہ عورت جیسی چیز جس کی حرمت تمام دنیا میں تسلیم کی گئی ہے اُس کی عزت اور ننگ و ناموس چاک چاک کر دے.ان نظاروں کے بعد یہ خیال کر لینا کہ اگر دشمن نے حملہ کیا تو ہم بھاگ کر اُس کے مظالم سے بیچ جائیں گے قطعی طور پر غلط بات ہے.میں جب قادیان سے لاہور پہنچا تو لاہور کے ایک بڑے آدمی جو اسمبلی کے ممبر بھی ہیں مجھے سے ملنے کے لئے آئے اور اُنہوں نے بڑی گھبراہٹ میں مجھ سے ذکر کیا کہ سنا ہے اب لاہور پر بھی حملہ ہونے والا ہے اگر ایسا ہوا تو کیا ہوگا؟ میں نے کہا یہ تو اللہ تعالیٰ کو ہی پتہ ہے کہ لاہور پر حملہ ہوگا یا نہیں لیکن اگر حملہ ہوا تو آپ یا د رکھیں کہ ہمارے لئے صرف دو جگہ موت مقدر ہے یا لاہور کے سامنے یا کراچی کے سمندر میں تیسرا مقام کوئی نہیں.پھر میں نے اُن سے کہا ابھی تک مشرقی پنجاب سے صرف تیں پینتیس لاکھ مسلمان آئے ہیں مگر اُن کو بسانے کے لئے بھی یہاں کوئی جگہ نہیں مل رہی.گزشتہ ہجرت کے موقع پر میں ہزار مہاجر افغانستان گیا تھا مگر اُس کا جو انجام ہوا وہ سب کو معلوم ہے.افغانستان نے بعض کو روس کی طرف دھکیل دیا.بعض کو ایران اور ترکی کی طرف بھجوا دیا اور کچھ لوگ پھر واپس ہندوستان آگئے اگر تمیں پینتیس لاکھ مہاجرین کو ابھی تک مغربی پنجاب میں جگہ نہیں ملی.اگر صرف ہیں ہزار مہاجرین کو افغانستان پناہ نہیں دے سکا تو تین کروڑ مسلمان کس ملک میں سما سکتے ہیں بلکہ اگر ایسٹ پاکستان کے مسلمانوں کو شامل کر لیا جائے تو یہ تعداد چھ سات کروڑ تک پہنچ جاتی ہے کیا دنیا میں کوئی بھی جگہ ہے جہاں یہ چھ سات کروڑ مسلمان سما سکے؟ اگر نہیں اور یقینا نہیں تو ہمیں سمجھ لینا چاہئے کہ اِن دوموتوں میں سے ایک موت ضرور مقدر ہے کہ لاہور کے سامنے دشمن کے ساتھ لڑتے ہوئے مریں گے یا ہم کراچی کے سمندر میں غرق ہو کر مریں گے اب تم خود ہی سوچ لو تمہیں اِن دونوں موتوں میں سے کونسی موت زیادہ پسند ہے.تم لاہور کے سامنے دشمن سے لڑ کر عزت کی موت مرنا چاہتے ہویا دشمن سے بھاگتے ہوئے کراچی کے سمندر میں غرق ہو کر ذلت اور لعنت کی موت مرنا چاہتے ہو.یہ الگ بات ہے کہ خدا تعالیٰ ہمیں فتح دے دے اور دشمن کو مغلوب کر دے لیکن اگر بھاگنے کا مرحله خدانخواستہ آیا تو سوائے اس کے کہ ہم کراچی کے سمندر میں غرق ہو کر مر جائیں ہمارے

Page 626

انوار العلوم جلد ۱۹ لئے اور کوئی صورت نہیں ہوگی.۶۰۳ مسلمانانِ بلوچستان سے ایک اہم خطاب حقیقت یہ ہے کہ بزدلی اُسی وقت پیدا ہوتی ہے جب انسان کو بھاگنے کا کوئی راستہ نظر آ رہا ہوتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ میں اس طرح بچ جاؤں گا اگر بھاگنے کا رستہ اُسے نظر نہ آئے تو وہ ہرگز بُزدلی اور دون ہمتی سے کام نہیں لے سکتا.اس کے متعلق ہمارا اپنا تجربہ ہے میں نے قادیان میں اردگرد کے گاؤں والوں کو کہلا بھیجا کہ تم اپنے اپنے گاؤں میں ہی ٹھہرو اور سکھوں کا مقابلہ کرنے کی کوشش کرو ہم بھی تمہاری مدد کریں گے اس پر ایک گاؤں والوں نے پیغام بھجوایا کہ اگر آپ دس مسلح آدمی بھجوا دیں تو ہم یہیں ٹھہرنے کے لئے تیار ہیں دوسرے دن میں نے اپنی جماعت کے ایک دوست کو جو ایم ایل اے ہیں اُن کی طرف بھیجا اور اُن سے کہا کہ آپ انہیں میری طرف سے جا کر کہہ دیں کہ ہم اپنے آدمی بھیجنے کے لئے تیار ہیں.وہ گئے مگر جلدی واپس نہ آئے اس پر مجھے فکر پیدا ہوا کیونکہ اُن دنوں مسلمانوں کا قتل عام ہورہا تھا آخر عشاء کے وقت وہ واپس آئے اور اُنہوں نے بتایا کہ مجھے دیر اس لئے ہو گئی کہ میں جس گاؤں میں بھی جاتا اُسے خالی پاتا پھر آگے جاتا تو اگلے گاؤں میں بھی کوئی آدمی نظر نہ آتا جس گاؤں کی طرف آپ نے مجھے بھجوایا تھا اُسے بھی میں نے بالکل خالی پایا اسی طرح بڑھتے بڑھتے میں بٹالہ تک جا پہنچا وہاں دیکھا کہ تمام گاؤں والے ریفیوجی کیمپ میں ڈیرے ڈالے پڑے ہیں میں نے اُن سے کہا کہ تم نے یہ کیا کیا؟ تم نے تو کہا تھا کہ ہماری مدد کی جائے تو ہم یہاں ٹھہرنے کے لئے تیار ہیں اُنہوں نے جواب دیا کہ ہم تو ٹھہرنے کے لئے تیار تھے مگر ہمیں بٹالہ سے بعض دوستوں نے پیغام بھجوایا تھا کہ مغربی پاکستان کے وزراء روزانہ ریڈیو پر یہ اعلان کر رہے ہیں کہ سکھوں کی زمینیں خالی ہیں جو مسلمان جلدی مغربی پنجاب میں آئیں گے اُنہیں اچھی زمینیں مل جائیں گی اور جو پیچھے آئیں گے وہ محروم رہ جائیں گے اس لئے ہم اپنے گاؤں کو خالی کر کے آگئے.اور تو اور بٹالہ جو ساٹھ ہزار کی آبادی کا شہر تھا اور جس میں صرف تھوڑے سے سکھ رہتے تھے وہ بھی چند گھنٹوں کے اندر خالی ہو گیا.سب کے سب مسلمان اپنے گھروں کو چھوڑ کر ریفیوجی کیمپ میں آگئے.دو دفعہ اپنے آدمی مغربی پنجاب کے وزراء کے پاس بھیجے اور ان سے کہا کہ اس قسم کے اعلانات کر کے تم ہم سے دشمنی کر رہے ہو تم کہو کہ ہم کسی کو مغربی پنجاب میں گھنے نہیں دیں گے

Page 627

انوار العلوم جلد ۱۹ ۶۰۴ مسلمانانِ بلوچستان سے ایک اہم خطاب اعلان کرو کہ اگر کوئی اس طرف آیا تو ہم اُسے گولی مار دیں گے جب تک تم اس قسم کا اعلان نہیں کرو گے لوگوں کے اندر مقابلہ کی روح پیدا نہیں ہوگی.وہ تمہارے اعلانات کی وجہ سے بزدل اور بھگوڑے بن گئے ہیں مگر میری بات کی کسی نے پرواہ نہ کی.ہمارا اپنا فیصلہ یہی تھا کہ ہم آخر وقت تک قادیان کو نہیں چھوڑیں گے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے ہزاروں مشکلات کے باوجود میں نے قادیان کو اب تک نہیں چھوڑا مگر ہم یہ بھی سمجھتے تھے کہ کسی طرح اردگرد کے گاؤں کے لوگ بھی بیٹھے رہیں اور اس طرح دشمن کے مقابلہ میں ایک متحدہ محاذ قائم رہے مگر افسوس ہے کہ وہ اپنا علاقہ خالی کر کے آگئے.بہر حال جب تک دل میں یہ امید ہوتی ہے کہ میرے بچاؤ کی فلاں جگہ موجود ہے اُس وقت تک بزدلی انسان کا پیچھا نہیں چھوڑتی اور وہ سمجھتا ہے کہ اگر فلاں جگہ میں پہنچ گیا تو دشمن کے حملہ سے بچ جاؤں گا.پاکستان کے مسلمان کو سمجھ لینا چاہئے کہ باہر کا کوئی اسلامی ملک پانچ چھ کروڑ افراد کو پناہ نہیں دے سکتا اُن کے لئے اب دو ہی صورتیں ہیں یا تو انہیں اس ملک میں رہ کر مرنا پڑے گا یا ہندو اور سکھ بن کر گزارہ کرنا پڑے گا اگر وہ کہتے ہیں کہ باہر کا کوئی اسلامی مُلک اُن کو پناہ دینے کے لئے تیار ہو جائے گا تو وہ اس بارہ میں شدید ترین غلطی کا ارتکاب کرتے ہیں کوئی اسلامی ملک ایسا نہیں جو اتنی بڑی تعداد کو اپنے ہاں پناہ دے سکے لیکن اگر وہ اس ملک میں رہ کر دشمن سے لڑیں گے اور اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے تیار ہو جائیں گے تو لڑائی میں دونوں امکانات ہوتے ہیں فتح کے بھی اور شکست کے بھی.وہ دشمن پر غلبہ بھی پاسکتے ہیں اور عزت اور نیک نامی کے ساتھ اپنی جان بھی دے سکتے ہیں لیکن اگر وہ بھاگے تو ضرور ذلیل ہو نگے اور دشمن کے ہاتھ سے مارے جائیں گے گویا لڑائی میں دونوں باتیں پہلو بہ پہلو ہیں وہ مر بھی سکتے ہیں اور جیت بھی سکتے ہیں لیکن بھاگنے میں جیتنے کا کوئی امکان نہیں اس میں سو فیصدی شکست ہے اور اس میں سو فیصدی ذلت اور لعنت کی موت ہے پس ہمیں اپنے خیالات میں تبدیلی پیدا کرنی چاہئے بیشک لڑائیوں میں لاکھوں انسان مرتے ہیں لیکن دنیا میں کون انسان ہمیشہ زندہ رہ سکتا ہے کون کہہ سکتا ہے کہ میں اتنی مدت تک یقینی طور پر زندہ رہوں گا.کس کو پتہ ہے کہ اُس کی کتنی زندگی ہے کیا کوئی اتنا بھی کہہ سکتا ہے کہ میں شام تک ضرور زندہ

Page 628

انوار العلوم جلد ۱۹ مسلمانانِ بلوچستان سے ایک اہم خطاب رہوں گا ؟ جب شام کو ایک شخص ہیضہ سے مرسکتا ہے تو اگر وہ اپنے ملک کی حفاظت کے لئے دشمن سے لڑتا ہوا جان دے دیتا ہے تو اس میں ڈر کی کونسی بات ہے.کیا ہمارے باپ دادا موت سے بیچ رہے تھے یا اُن کے باپ دادا موت کا شکار نہیں ہوئے تھے؟ یا کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے نہیں مرنا ؟ جب ہمارے باپ دادا اب تک مرتے چلے آئے اور جب ہم نے بھی ایک دن ضرور مرنا ہے تو وجہ کیا ہے کہ ہم ایک ذلیل موت اپنے لئے قبول کریں اور بہادری سے لڑ کر عزت کی موت قبول کرنے کیلئے تیار نہ ہوں.اگر ہم عزت کی موت مرنا چاہتے ہیں اگر ہم ہندوستان میں اسلام کا جھنڈا ہمیشہ کے لئے سرنگوں کرنا نہیں چاہتے تو یقیناً ہمارا فرض ہے کہ بہادری سے اپنی جان دینے کے لئے تیار رہیں اگر ہم ایسا کریں گے اور اگر اس ارادہ اور نیت سے ہم جان دینے کے لئے تیار ہو جائیں گے کہ ہندوستان میں آخری جگہ جہاں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا قائم ہے ہم سرنگوں نہیں ہونے دیں گے تو میں نہیں سمجھ سکتا کہ خدا یہ بے غیرتی دکھائے کہ وہ ہمیں تباہ کر دے اور دشمن کے ہاتھوں مسلمانوں کو بالکل مٹنے دے.(ماخوذ از غیر مطبوعہ ریکارڈ خلافت لائبریری) فَإِنَّ حِزْبَ اللَّهِ هُمُ الْغَلِبُونَ (المائدة: ۵۷) ال عمران: ۳۲ سے اس جگہ سے آگے اس لیکچر کے آخر تک غیر مطبوعہ مواد ہے.

Page 629

Page 630

انوار العلوم جلد ۱۹ ۶۰۷ پاکستان ایک اینٹ ہے اُس اسلامی عمارت کی جسے ہم....پاکستان ایک اینٹ ہے اُس اِسلامی عمارت کی جسے ہم نے دنیا میں قائم کرنا ہے از سید نا حضرت میرزا بشیرالدین محموداحمد خلیفة المسیح الثانی

Page 631

Page 632

انوار العلوم جلد ۱۹ ۶۰۹ پاکستان ایک اینٹ ہے اُس اسلامی عمارت کی جسے ہم...بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ پاکستان ایک اینٹ ہے اُس اسلامی عمارت کی جسے ہم نے دنیا میں قائم کرنا ہے فرموده ۴ / جولائی ۱۹۴۸ ء ٹاؤن ہال کوئٹہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:.سب سے پہلے تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کسی چیز کا حصول ایک علیحدہ امر ہے اور اس چیز کے حاصل ہو جانے کے بعد اسے قائم رکھنا بالکل علیحدہ بات ہے.ایسے واقعات تو دنیا میں کثرت کے ساتھ مل جائیں گے کہ کسی شخص کو کوئی چیز آپ ہی آپ مل گئی ہو مگر اس امر کی کوئی ایک مثال بھی نہیں مل سکتی کہ کوئی چیز آپ ہی آپ قائم رہی ہو.یہ تو ہوسکتا ہے کہ کوئی شخص کسی پر مہربان ہوکر اسے مکان دے دے، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اسے کہیں سے رپوؤں کی تھیلی مل جائے یا اسے نوٹوں کا بنڈل کسی جگہ سے مل جائے مگر یہ مثال دنیا میں کہیں نظر نہیں آئے گی کہ کوئی شخص اپنے مکان کی مرمت کا خیال تک نہ کرے اور اس کی صفائی کی طرف توجہ نہ کرے اور اتفاقی طور پر وہ مکان آپ ہی آپ صحیح اور درست حالت میں چلتا چلا جائے.یہ تو ممکن ہے کہ کسی کو اتفاقی طور پر رپوؤں کی کوئی تھیلی مل جائے مگر یہ ممکن نہیں کہ اتفاقی طور پر وہ آپ ہی آپ خرچ ہوتی رہے.اسی طرح زمین آپ ہی آپ مل سکتی ہے ، جائیداد آپ ہی آپ مل سکتی ہے مگر یہ ممکن نہیں کہ زمین یا جائیداد بغیر ہماری توجہ کے آپ ہی آپ قائم رہے یہی حال پاکستان کا ہے.پاکستان کا حصول اور پاکستان کے قیام کا سوال دونوں علیحدہ علیحدہ امر ہیں.میں سمجھتا ہوں وہ لوگ جنہوں نے پاکستان کے حصول کیلئے قربانیاں کی تھیں وہ بھی یہ نہیں سمجھ سکتے تھے کہ پاکستان

Page 633

انوار العلوم جلد ۱۹ ۶۱۰ پاکستان ایک اینٹ ہے اُس اِسلامی عمارت کی جسے ہم..اتنی جلدی اور ایسی صورت میں مل پائے گا.ہم اس امر سے انکار نہیں کر سکتے کہ ایک گروہ نے اس غرض کیلئے بڑی بھاری قربانیاں کی ہیں اور بہت بڑی مشکلات کا اسے سامنا کرنا پڑا ہے.مگر ہم اس امر سے بھی انکار نہیں کر سکتے کہ جس رنگ میں پاکستان ملا ہے اس میں صرف انسانی کوششوں کا دخل نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے فضل کا بھی بہت بڑا حصہ ہے جس نے ان کوششوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا.اب ہمارے سامنے یہ سوال ہے کہ پاکستان کا مستقبل کیسا ہو.اگر کسی کو کوئی اچھی عمارت مل جائے اور وہ اسے اپنی عدم توجہ سے بگاڑ دے تو دنیا اسے عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتی بلکہ اگر اس عمارت کو وہ اس حالت میں رہنے دے جس حالت میں وہ عمارت اُسے ملی تھی تب بھی وہ تعریف کے قابل نہیں سمجھا جاتا.تعریف کے قابل وہ تب سمجھا جاتا ہے جب وہ اسے پہلے سے بہت اچھی حالت میں چھوڑ جائے.پس ہمیں اس سوال پر غور کرتے ہوئے کہ پاکستان کا مستقبل کس طرح اچھا بنایا جا سکتا ہے یہ امر یا د رکھنا چاہئے کہ اصل مقابلہ اُسی وقت شروع ہوتا ہے جب کوئی چیز حاصل ہو جاتی ہے.اگر کوئی شخص اپنے ذہن میں یہ سکیم بنائے کہ میں اس اس طرح تجارت کروں گا اور میرے پاس لاکھوں روپیہ جمع ہو جائے گا تو محض شیخ چلی جیسے خیالات پیدا ہونے کی وجہ سے ڈاکو اس کے گھر پر حملہ نہیں کر دیں گے لیکن اگر وہ اپنی سکیموں میں کامیاب ہو جائے تو اس کے بعد بے شک اسے خطرہ پیدا ہوگا کہ کہیں ڈاکو میرے گھر کو نہ لوٹ لیں.پاکستان کا بھی جب تک قیام نہیں ہوا تھا اس کی مخالفت کا صحیح طور پر جذ بہ پاکستان کے مخالفوں کے دلوں میں پیدا نہیں ہوا تھا جس طرح کسی شخص کے گھر پر ڈاکہ ڈالنے کا خیال لوگوں کو نہیں آ سکتا جس نے ابھی تک اپنی کسی سکیم کو چلایا ہی نہ ہو.جب تک پاکستان قائم نہیں ہوا تھا دشمن سمجھتا تھا کہ پاکستان کا خیال مجنونوں کی ایک بڑ ہے اور گو ایک حصہ مخالفت بھی کرتا تھا مگر بعض لوگ اس وجہ سے مخالفت نہیں کرتے تھے کہ جو چیز بھی بنی ہی نہیں اس کی ہم مخالفت کیوں کریں یا کم سے کم وہ شدید مخالفت نہیں کرتے تھے لیکن جب پاکستان وجود میں آ گیا تو جو اس کے مخالف تھے اور پاکستان کے قیام میں اپنی سکیموں کی تباہی دیکھ رہے تھے ، ان کی مخالفت کا جذبہ بھڑک اُٹھا اور اُنہوں نے سمجھا کہ اب ہمیں اس کو مٹانے کی پوری کوشش کرنی چاہئے.لیکن

Page 634

انوار العلوم جلد ۱۹ ۶۱۱ پاکستان ایک اینٹ ہے اُس اسلامی عمارت کی جسے ہم...جہاں ایک طرف ہم یہ دیکھتے ہیں کہ کسی چیز کے حصول کے بعد مخالفت بڑھ جاتی ہے، وہاں دوسری طرف ہمیں یہ بھی نظر آتا ہے کہ جب کوئی چیز مل جاتی ہے تو بسا اوقات اس چیز کو حاصل کرنے والے کے دل سے اس کی عظمت مٹ جاتی ہے اور وہ اس چیز کو کھو بیٹھتا ہے.چنانچہ دنیا میں کثرت کے ساتھ ایسی مثالیں ملتی ہیں کہ بعض لوگوں نے بڑے بڑے کام کئے اور اپنے مقصد کے حصول کے لئے اُنہوں نے سرتوڑ کوششیں کیں مگر جب مقصد حاصل ہو گیا تو مطمئن ہوکر بیٹھ گئے اور اس طرح وہ چیز جس کے حصول کے لئے اُنہوں نے سالہا سال قربانیاں کی تھیں اسے اپنی غفلت سے ضائع کر بیٹھے.آج سے تمہیں سال پہلے جب بلقان کی ریاستوں اور ٹرکی کی آپس میں جنگ ہوئی تو بلقانی ریاستیں جیت گئیں اور ٹرکی شکست کھا گیا مگر جب اسے شکست ہوگئی تو بلقانی ریاستوں میں مال بانٹنے پر آپس میں لڑائی شروع ہو گئی اور وہی لوگ جو پہلے متحد ہو کر ٹرکی کے مقابلہ میں صف آراء تھے آپس میں لڑنے لگ گئے.نتیجہ یہ ہوا کہ انہیں کئی علاقے لڑکی کو واپس کرنے پڑے.غرض دنیا میں ایسی بیبیوں مثالیں ملتی ہیں کہ جب تک جنگ جاری رہی لوگ قربانیاں کرتے رہے مگر جب کامیابی ہو گئی تو انہیں نے آپس میں لڑنا شروع کر دیا اور وہ اتحاد و یک جہتی سے رہنے کی بجائے متفرق ہو گئے.نتیجہ یہ ہوا کہ جو چیز آ چکی تھی وہ بھی ان کے ہاتھوں سے جاتی رہی.اصل بات یہ ہے کہ جب تک خطرہ سامنے ہوتا ہے لوگوں کے دلوں میں بہت جوش ہوتا ہے لیکن جب خطرہ آنکھوں سے اوجھل ہو جاتا ہے تو وہ مطمئن ہو جاتے ہیں حالانکہ خطرہ بدستور موجو د ہوتا ہے.بیمار کی حالت جب تک خراب ہوتی ہے تیماردار بھی اور ڈا کٹر بھی بڑی توجہ سے علاج کرتے رہتے ہیں لیکن بسا اوقات جب بیمار کی طبیعت سنبھالا لیتی ہے تو ڈاکٹر بھی سمجھ لیتے ہیں کہ اسے آرام آ رہا ہے اور تیمار دار بھی اس خیال سے کہ اب تو اسے افاقہ ہے اِدھر اُدھر چلے جاتے ہیں یا تھکے ہوئے ہوں تو لیٹ جاتے ہیں مگر اس دوران میں مریض کی موت واقع ہو جاتی ہے.یہی حال قوموں کا ہے جب وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاتی ہیں خطرات ان کی نگاہ سے اوجھل ہو جاتے ہیں اور وہ ستی اور غفلت کا شکار ہو جاتی ہیں جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ

Page 635

انوار العلوم جلد ۱۹ پاکستان ایک اینٹ ہے اُس اِسلامی عمارت کی جسے ہم..دشمن ہوشیار ہو کر فائدہ اُٹھا لیتا ہے.پاکستان کی حالت بھی اس وقت ایسی ہی ہے.پاکستان نام ہے اس ملک کے ایک ٹکڑے کا جسے پہلے ہندوستان کہا جاتا تھا اور یہ سیدھی بات ہے کہ جب کسی کا کوئی عضو کا ٹا جائے گا تو وہ خوش نہیں ہوگا بلکہ اس میں شدید طور پر منافرت کا جذبہ پیدا ہو جائے گا.کون شخص یہ خیال بھی کر سکتا ہے کہ کسی کا ناک کاٹ دیا جائے یا کان کاٹ دیا جائے تو وہ اطمینان سے بیٹھا رہے گا اور کہے گا جَزَاكُمُ اللهُ تم نے مجھ پر بڑا احسان کیا ہے.جب بھی ہم کسی کے جسم کا کوئی عضو کاٹیں گے وہ ضرور تلملائے گا بلکہ اگر عضو کاٹنے کے بعد وہ زندہ رہے گا تو اس موقع کی تلاش میں رہے گا کہ میں دوسرے کو تباہ کر دوں.اگر تو وہ شخص مر جاتا ہے تب بے شک ہمیں اطمینان ہو سکتا ہے کہ جس شخص کا ہم نے ناک یا کان کا نا تھا وہ مر چکا ہے اب وہ ہم سے انتقام نہیں لے سکتا لیکن اگر وہ زندہ ہے تو لازماً ہر وقت اس کے دل میں اشتعال پیدا ہوتا رہے گا اور وہ خواہش رکھے گا کہ میں اس شخص سے بدلہ لوں جس نے مجھے نقصان پہنچایا ہے.بعض فتوحات بے شک ایسی ہوتی ہیں جن میں مفتوحہ قو میں بالکل مٹ جاتی ہیں ایسی فتوحات میں دشمن کی طرف سے مقابلہ کا کوئی خطرہ نہیں رہتا.جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ کے بعد مسلمانوں نے مصر پر حملہ کیا اور اسے فتح کر لیا.اس فتح کے بعد کوئی مصری حکومت دنیا میں نہیں رہی تھی جس میں مسلمانوں کے خلاف انتقام کا جذبہ پیدا ہوتا.اسی طرح مسلمانوں نے جب فلسطین فتح کیا تو فلسطین میں کوئی ایسی حکومت نہیں رہی تھی جو مسلمانوں کے خلاف جذبات انتقام لے کر کھڑی ہو سکتی.یا جب مسلمانوں نے شام فتح کیا یا عراق فتح کیا تو شام اور عراق میں کوئی ایسی حکومت نہیں رہی تھی جو مسلمانوں کے خلاف انتقامی جذبات رکھتی لیکن ایران اور روم سارے کے سارے فتح نہیں ہوئے تھے نتیجہ یہ ہوا کہ جب آئندہ خرابی پیدا ہوئی تو وہ شام میں نہیں ہوئی جو سارے کا سارا فتح ہو چکا تھا، وہ مصر میں نہیں ہوئی جو سارے کا سارا فتح ہو چکا تھا وہ عراق میں نہیں ہوئی جو سارے کا سارا فتح ہو چکا تھا بلکہ وہ ایران اور روم میں پیدا ہوئی کیونکہ وہاں ایسی قو میں موجود تھیں جن کے عضو کاٹے گئے تھے.یہی حالت ہماری ہے پاکستان کوئی نیا ملک نہیں بلکہ ایک ملک کا ٹکڑا کاٹ کر اس کا نام پاکستان رکھ دیا گیا ہے.

Page 636

انوار العلوم جلد ۱۹ ۶۱۳ پاکستان ایک اینٹ ہے اُس اِسلامی عمارت کی جسے ہم.جس ملک کا یہ ٹکڑا ہے وہ ملک زندہ ہے.اگر سارے ملک کا نام پاکستان ہوتا تو خطرہ کی کوئی صورت نہیں تھی مگر اب تین چوتھائی سے زیادہ حصہ زندہ موجود ہے اور ۴ را کو کاٹ کر الگ کر دیا گیا ہے.پس پاکستان کے قیام سے خطرات دور نہیں ہوئے بلکہ پہلے سے بڑھ گئے ہیں کیونکہ ہمارا ہمسایہ سمجھتا ہے کہ اسے پاکستان کے قیام سے سخت نقصان پہنچا ہے.اسی سلسلہ میں بعض لوگوں کا یہ خیال ہے کہ مشرقی پنجاب میں مسلمانوں پر جو مظالم ہوئے تھے انہوں نے مسلمانوں میں جذبہ انتقام اتنا شدید طور پر پیدا کر دیا ہے کہ اب مسلمانوں کی طاقت پہلے سے کئی گنا بڑھ گئی ہے.در حقیقت دنیا میں دو ہی چیزیں طاقت اور قوت کو بڑھاتی ہیں.جذبہ محبت یا جذبہ انتقام.مائیں جذبہ محبت کی وجہ سے بعض دفعہ ایسے ایسے کام کر جاتی ہیں جو عام حالات میں بالکل ناممکن نظر آتے ہیں اسی طرح جب کسی کو شدید صدمہ پہنچتا ہے تب بھی اس کے انتقام کا جذ بہ تیز ہو جاتا ہے اسی وجہ سے محبت اور انتقام کے جذبہ کو جنون کہتے ہیں کیونکہ جنون کی حالت میں مجنون کی طاقتیں بہت بڑھ جاتی ہیں.رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں جب بدر کی جنگ ہوئی تو مسلمانوں کی طرف سے صرف تین سو تیرہ آدمی اس جنگ میں شریک تھے اور وہ بھی بالکل بے سروسامان اور نا تجربہ کار.لیکن دشمن کا ایک ہزار سپاہی تھا اور وہ سارے کا سارا تجربہ کار آدمیوں پر مشتمل تھا.ابھی جنگ شروع نہیں ہوئی تھی کہ ابو جہل نے ایک عرب سردار کو بھجوایا اور اسے کہا کہ تم یہ اندازہ کر کے آؤ کہ مسلمانوں کی تعداد کتنی ہے.وہ واپس گیا تو اس نے کہا میرا اندازہ یہ ہے کہ مسلمان تین سو یا تین سو پچپیس کے قریب ہیں.ابو جہل اس پر بہت خوش ہوا اور کہنے لگا ہم نے تو میدان مارلیا.اس نے کہا اے میری قوم! بے شک مسلمان تھوڑے ہیں لیکن میرا مشورہ یہی ہے کہ مسلمانوں سے لڑائی نہ کرو کیونکہ اے میری قوم! میں نے اونٹوں پر آدمی نہیں بلکہ موتیں سوار دیکھی ہیں یعنی میں نے جس شخص کو بھی دیکھا اس کا چہرہ بتا رہا تھا کہ آج میں نے مرجانا ہے یا مار دینا ہے.اس کے سوا اور کوئی جذبہ ان کے دلوں میں نہیں پایا جاتا ہے گویا اس جذبہ انتقام نے مسلمانوں کو ایسی طاقت دے دی کہ ایک شدید ترین دشمن اسلام نے بھی ان کے چہروں سے

Page 637

انوار العلوم جلد ۱۹ ۶۱۴ پاکستان ایک اینٹ ہے اس اسلامی عمارت کی جسے ہم..پڑھ لیا کہ اب وہ اس میدان سے واپس نہیں لوٹیں گے سوائے اس کے کہ وہ کامیابی حاصل کر لیں یا اسی جگہ لڑتے ہوئے جان دے دیں.جب یہ جذبات کسی قوم میں پیدا ہو جاتے ہیں تو وہ اسے عام سطح سے بہت اونچا کر دیتے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ کچھ اور باتیں بھی ہیں جن کو ہمیں نظر انداز نہیں کرنا چاہئے اور وہ یہ کہ انتقام کا جذبہ صرف نقصان پر مبنی نہیں ہوتا بلکہ احساس نقصان پر مبنی ہوتا ہے.ایک شخص کے اگر دس روپے کوئی شخص چرا کر لے جائے اور اسے محسوس بھی نہ ہو تو اس کے اندر کوئی جذبہ انتقام پیدا نہیں ہوگا لیکن دوسرے شخص کا اگر صرف ایک روپیہ کوئی شخص چرا لیتا ہے اور اسے اس کی چوری کا احساس ہوتا ہے تو اس کے اندر یقیناً جذبہ انتقام پیدا ہو جائے گا.پس جذبات حقیقت پر مبنی ہوتے ہیں.بلکہ احساس حقیقت پر مبنی ہوتے ہیں.اگر ہم کو شدید سے شدید نقصان بھی پہنچا ہے لیکن ہمیں اس نقصان کا احساس نہیں تو محض نقصان اس بات کی دلیل نہیں ہوگا کہ ہمارے اندر جذبہ انتقام پیدا ہو گیا ہے.یہی حال محبت کا ہے وہ بھی احساس پر مبنی ہوتی ہے.ایک حبشی کو اپنا کالا کلوٹا بچہ ہی خوبصورت نظر آتا ہے حالانکہ دوسرے کی نگاہ میں وہ بدصورت ہوتا ہے.غرض انتقام کا جذبہ یا محبت کا جذبہ دونوں احساس پر مبنی ہوتے ہیں.جتنے احساسات تیز ہوں اتنا ہی یہ جذبہ بڑھا ہوا ہوتا ہے اور جتنے احساسات کم ہوں اتنا ہی اس جذ بہ کا فقدان ہوتا ہے.پس ہمیں صرف اپنے نقصان کا ہی نہیں بلکہ احساس نقصان کا بھی جائزہ لینا پڑے گا.اسی طرح ہمیں دوسرے فریق کے نقصان اور اس کے احساس نقصان کا بھی جائزہ لینا پڑے گا.اگر اس کے بغیر ہم کوئی فیصلہ کر لیتے ہیں تو درحقیقت وہ صحیح فیصلہ نہیں کہلا سکتا.دوسری چیز جو پاکستان کے مستقبل کے متعلق ہمیں ہمیشہ مدنظر رکھنی چاہئے وہ یہ ہے کہ پاکستان کا مستقبل محض اسلام کو اپنی عملی زندگی میں داخل کرنے کے ساتھ وابستہ ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے پاکستان کا مطالبہ اس بناء پر کیا تھا کہ ہماری تہذیب الگ ہے اور ہندو تہذیب الگ.جب مسلمانوں نے یہ مطالبہ کیا اُس وقت پنڈت جواہر لال صاحب نہرو نے ایک مضمون لکھا تھا کہ بتاؤ تمہاری کونسی تہذیب ہے جو ہندوستانی تہذیب سے الگ ہے.ہم اُس سکتے تھے کہ یہ چیز عمل سے تعلق رکھتی ہے.عمل کا موقع آئے گا تو ہم تمہیں بتا ئیں گے کہ

Page 638

انوار العلوم جلد ۱۹ ۶۱۵ پاکستان ایک اینٹ ہے اُس اسلامی عمارت کی جسے ہم...نص ہماری تہذیب کونسی ہے مگر اب جبکہ ہمیں اس تہذیب کو قائم کرنے کا موقع مل گیا ہے، پنڈت نہرو اور ان کے ساتھی اگر ہم سے یہ سوال کریں کہ وہ کونسی تہذیب ہے جس کے لئے تم نے پاکستان مانگا تھا تو یقیناً وہ اپنے اس مطالبہ میں حق بجانب ہوں گے.یہ ظاہر ہے کہ جس تہذیب کے بچانے کا ہم دعوی کر رہے تھے وہ ایرانی نہیں تھی ، نہ وہ پٹھانی، بلوچی ،سندھی، پنجابی یا بنگالی تہذیب تھی کیونکہ نہ ہم سارے ایرانی تھے ، نہ ہم سارے پٹھان تھے ، نہ ہم سارے بلوچی تھے، نہ ہم سارے سندھی تھے ، نہ ہم سارے پنجابی تھے اور نہ ہم سارے بنگالی تھے.پھر وہ کیا چیز تھی جس کے لئے ہم سب لڑ رہے تھے یقیناً اسلام ہی ایک ایسی چیز ہے جو ہم سب میں مشترکہ طور پر پائی جاتی ہے اور اسلامی تہذیب ہی ایک ایسی چیز ہے جس کے قیام کا ہم میں سے ہر تی خواہشمند تھا.اس تہذیب کے قیام کے لئے ہم نے پاکستان کا مطالبہ کیا تھا.اب جب کہ علیحدگی ہو چکی ہے سوال یہ ہے کہ کیا ہم نے وہ غرض پوری کر لی ہے جس کے لئے ہم نے علیحدگی طلب کی تھی.اگر ہم نے اس غرض کو پورا نہیں کیا تو دنیا ہمیں کہے گی کہ تم نے غلط دعویٰ کیا تھا در حقیقت تم اپنی ذاتی حکومت چاہتے تھے مگر نا واقف لوگوں میں جوش پیدا کرنے کیلئے تم نے اسلامی تہذیب کے نام سے شور مچادیا.مختصر لفظوں میں میں یوں سمجھتا ہوں کہ ہماری لڑائی اس لئے نہیں تھی کہ ہم اپنے لئے گھر مانگتے تھے بلکہ ہماری لڑائی اس لئے تھی کہ اس ملک میں ہمارے آقا اور سردار حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کا کوئی گھر نہیں تھا ، ہم ایک زمین چاہتے تھے جسے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زمین کہا جا سکے.ہم ایک ملک چاہتے تھے جسے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ملک کہا جاسکے.ہم ایک حکومت چاہتے تھے جسے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت کہا جا سکے اور یہی اصل محرک پاکستان کے مطالبہ کا تھا.پس انفرادی اور قومی زندگی میں اسلام کو داخل کرنا ہمارا سب سے پہلا اور اہم فرض ہے.اگر ہم ایسا نہیں کرتے تو یقینا ہم اپنے دعوی میں بچے نہیں سمجھے جا سکتے.مگر اس کے ساتھ ہی ہمیں یہ بات بھی کبھی نظر انداز نہیں کرنی چاہئے کہ ہم نے ساری دنیا میں اسلام کو قائم کرنا ہے اور ساری دنیا میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جھنڈا بلند کرنا ہے.پس پاکستان اس منزل کے حصول کیلئے یقینا ایک قدم تو ہے مگر بہر حال وہ ایک اینٹ ہے اس عمارت کی جو ہم نے ساری دنیا میں قائم کرنی ہے اور ہمارا

Page 639

انوار العلوم جلد ۱۹ ۶۱۶ پاکستان ایک اینٹ ہے اُس اسلامی عمارت کی جسے ہم..فرض ہے کہ ہم اس عظیم الشان مقصد کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھیں اور اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے جس قدر بھی قربانیاں کر سکیں ، ان سے کبھی دریغ نہ کریں.الفضل ربوه ۲۳ مارچ ۱۹۵۶ء ) سیرت ابن ہشام جلد ۲ صفحه ۴ ۲۷ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء

Page 640

۱۲ ۱۵ ۱۶ ۲۳ انڈیکس کلید مضامین آیات قرآنیہ احادیث اسماء مقامات کتابیات

Page 641

آئین آئین دو قسم کے ہوتے ہیں آئین اساسی کی تعریف ۴۲۱ ۴۱۷ مضامین جذبہ بڑھا ہوتا ہے احمدی ۶۱۴ استعارات استعارات کا استعمال.پیشگوئیوں ایک احمدی کی سچائی کا واقعہ ۶۵،۶۴ میں ایک احمدی نجومی کا واقعہ ۴۸۹ اسلام ہراحمدی سورۃ کوثر کے مضامین پر اسلام دنیا میں اخلاق فاضلہ پیدا ۴۶۷ کرتا ہے اسلام کی نا گفتہ بہ حالت اخبارات کو کشمیری مجاہدین کی خاطر مشرقی پنجاب میں آبادی غور کرے آبادی کی کثرت ترقی کا موجب اخبارات ۳۸۲،۳۸۱ ہے آرید آریہ تحریک قومی تحریک ہے آزادی ۲۸۸ ۲۱ ۱۸۸ چندہ کی اپیل اختلاف ۲۶۱ اسلام اور غیر مسلم اقلیتیں ۲۸۷ اسلام امن کے قواعد پیش کرتا ہے ۲۹۳ اختلاف کی ایک وجہ.غلط نہی اسلام میں عقیدہ توحید ایک چٹانی بنیاد ہے ۳۱۱ ہم نے آزادی اس لئے حاصل کی تھی کہ ترقی کریں گے آڑھت ٣٣١ اخلاق اسلام حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور قومیں اخلاق سے بنتی ہیں ۱۶۹ تا ۱۷۳ آپ پر نازل شدہ وحی پر ایمان ہمیں پھر ا سلامی اخلاق کو زندہ لانے کا نام ہے ۲۰۶ اسلام ہمیشہ کے لئے قائم رہنے والا اخلاق فاضلہ قانون ہے آڑھت کی طرف توجہ کی ضرورت ۳۹۸ کرنا ہے اجتماع اجتماع وہی بابرکت ہے جو نیک اخلاق فاضلہ کی صحیح تعریف اسلام اسلام کا کوئی حکم بھی نہیں جو زمانہ کی مقاصد کے لئے کیا جائے ۴۷۲۴۷۱ نے پیش کی ۲۲ ضرورت سے پیچھے ہو اسلام نے زمین کی ملکیت میں احساسات ارتقاء جتنے احساسات تیز ہوں اُتنا ہی روحانی ارتقاء کے غیر معمولی سامان ۵۲۱ روک نہیں ڈالی ۴۱۷ ۴۲۱ ۴۲۱ ۴۲۶

Page 642

اسلام انفرادی ترقی کے راستے کھلے اسلامی آئین کے اصول ۴۲۳ ۴۲۴۰ پھیلنے کی وجوہات چھوڑتا ہے اسلام کے اصول کے مطابق اصل مالک اللہ ہے اسلام میں غلامی نہیں ۴۲۶ ۴۲۶ ۴۲۹ اسلامی آئین بنانے سے پہلے اسلامی فرد بنانا ہوگا ۴۲۴ اسلامی نظام اسلام قانون کو فردی پاکیزگی سے اسلامی نظام اور مساوات وابستہ قرار دیتا ہے ۴۲۴ افسردگی اسلامی آئین کو جاری کرنے میں افسردگی کام کے وقت اچھی نہیں اسلام میں ریفرنڈم جائز ہے ۴۳۰ غور وفکر اور سہولت کی ضرورت ہے ۴۳۰ اسلام میں رہبانیت نہیں ۴۴۰ اسلام مجلس قانون ساز کے ہرفرد اقلیت اسلام دشمن کے تیروں کی آماجگاہ کا عالم ہونا ضروری قرار دیتا ہے اسم اقلیت والے ہمیشہ حفاظت کا ذریعہ بنا ہوا ہے اقتصادی اسلام کا اقتصادی نظام ۴۴۳ اسلامی احکام ۴۲۷ ،۴۲۶ سوچتے ہیں اسلامی احکام کی خصوصیات ۴۲۷ اللہ تعالیٰ اسلامی تعلیم ۲۸۸ ۴۲۷ ۳۶۴ ۳۷۷ اللہ تعالیٰ ہر عبد کی خبر گیری کرتا ہے ۱۱۲ اسلام ایسے مذہب کو پیش کرتا ہے اسلامی تعلیم کی اقسام ۴۲۲ تا ۴۲۴ اللہ تعالیٰ نے سب انسانوں کو جونشانات کا اظہار کرتا ہے ۵۷۹ ضروری ہے کہ اسلامی تعلیم اپنے نفس دماغ دیا ہے اصول قائم کئے ۵۹۲ ۵۹۵ پر جاری کریں اسلام کی بعض تعلیمات انتہائی لچکدار ہیں اسلامی حکومت ۵۸۴ ۴۲۱ امداد ۳۳۰ بر وقت امدا دحو صلے کو بلند کرتی ہے ۳۸ انبیاء اسلامی حکومت کا پہلا فرض امن اور انبیاء ہمیشہ کیلئے زندہ ہیں ۴۹۳،۴۹۲ اسلام نے ہی دنیا میں ڈیموکریٹک اسلام کو دلوں میں قائم کرنا ہمارا پہلا کام ہے ہم نے ساری دنیا میں اسلام کو قائم ܬܙܖ ۳۸۸،۳۸۷ چیز ہے کرنا ہے اسلامستان اسلامستان کا قیام اصل اسلامی آئین (قانون) سردار ہوتا ہے اسلامی آئین کی شرائط ۴۱۸، ۴۱۹ اسلامی شریعت اسلامی آئین کیلئے خلافت شرط ہے ۴۲۰ اسلامی شریعت کے متعلق غلط نہی کے چلا آیا ہے انصاف قائم کرنا ہے ۲۹۳ انتقام اسلامی خلیفه انتقام لینا حکومت کے اختیار میں اسلامی خلیفہ سارے عالم اسلام کا ہوتا ہے ۴۲۰ | انسان انسان ہمیشہ درندوں پر فوقیت رکھتا ۲۰۵ ۲۳۷

Page 643

انگریز پاکستانی انگریز نے روس کے ڈر کی وجہ سے ہر پاکستانی مسلمان آزاد کشمیر کے ہندوؤں اور سکھوں میں تبلیغ ہندوستان کو آزادی دی ۲۴۹ معاملہ میں دلچسپی لے انگریز صنعتی ملک کے رہنے والے ہیں بادشاہ ۳۵۵ پریس ۵۹۹ جاری رکھیں ترقی ۵۴۳ پر لیس اپنے ملک کا دشمن نہیں ہوتا ۲۵۷ قومی ترقی کے دو اہم اصول ۶۹ تا ۹۶ پریس کی بہتری کیلئے تجاویز ۲۵۷، ۲۵۸ تقسیم ہند پرو پیگنڈہ ۱۴ ۵ تا۵۱۶ | اخباری پروپیگنڈ ہ حکومت کی نگرانی ایک روسی بادشاہ کا واقعہ ۲۵۷ تقسیم ہند کی وجہ تعذیب مجرم یاملزم کی جائز نہیں تعذيب ۱۶۶ ۴۲۹ باؤنڈری فورس باؤنڈری فورس ختم ہوتے ہی میں آنا چاہیے تبا ہی آنی شروع ہوئی ۲۶۹ تائید و نصرت تعلیم آئندہ زمانہ کی دولت ہے ۳۷۲ ۳۷۲ بچے تعلیم کو ضائع نہ کریں تائید و نصرت الہی کیلئے حضور کی لڑکوں کی تعلیم نہایت اہم چیز ہے وہی بچے انسان کیلئے برکت کا اتباع شرط ہے موجب ہیں جن کا خدا سے تعلق ہو ۴۳۷ تجارت ۵۸۱ تجارت کی ترقی کیلئے آبادی کی مدد ٹیریٹوریل فورس بلوغت بلوغت کی اقسام ۱۲۳ بھی ضروری ہوتی ہے ہمارا فرض ہے کہ بہادری سے جان سارے ملک میں تجارتی دُکانیں ینے کیلئے تیار رہیں پادری جاری کی جائیں گی دنیا کی تجارت سن کی بوریوں کے بغیر نہیں چل سکتی ۱۰۲ ۳۹۷ ۳۴۳ ٹیریٹوریل فورس ملکی دفاع کے اصول پر تیار کی جاتی ہے ٹیر بیٹوریل فورس پر خرچ کم ہوتا ہے ج جڑی بوٹیاں بعض جڑی بوٹیاں اتنی مفید ہیں کہ پادریوں نے اسلام کے خلاف تاجر مصیبت میں بھی فائدہ میں انگریزی دوائیں ان کا مقابلہ نہیں غلط فہمیاں پھیلائیں ۲۸۷ رہتا ہے ۳۹۸ کر سکتیں ۳۷۳ ۲۳۱

Page 644

جماعت احمدیہ جماعت احمدیہ کے امتحان کا وقت جماعت احمد یہ ہمیشہ حکومت سے بین الاقوامی جھگڑوں کا حل ۱۸۵ تا ۱۹۰ لیگ آف نیشنز تعاون کرتی رہی جماعت احمدیہ زیادہ تر ملازموں 191 اور زمینداروں کی جماعت ہے ۳۹۷ جماعت احمدیہ نے خدا سے ایک نیا عہد باندھا ہے ۴۶۷ جماعت احمد یہ کبھی اسلام کے جھنڈے ۴۳۰ خلیفہ کو سارے مسلمانوں پر حکومت حاصل ہے خلیفہ مذہب کا ہیڈ ہوتا ہے خلیفہ مشورے پر عمل کا پابند نہیں چ خلق چندے خُلق وہ ہوتا ہے جو الہی حکم کے چندوں کو بڑھائیں ۳۷۵،۳۷۴ ماتحت ہو て ۴۲۸ خُلق فاضل وہ ہے جس میں اپنے نفس کا خیال نہ ہو خوبیاں چوری چوری کی سزا کی آٹھ شرائط خوبیاں دو قسم کی ہوتی ہیں حزب الہی , حزب الہی تائید الہی سے جیت جائے گا ۵۸۰ دشمن کو نا کام کرنے کا طریق حکومت دعا ۴۱۸ ۴۱۸ ۴۱۹ 11 K ۹ ۴۵۳ کو نیچا نہ ہونے دے ۵۲۹ جماعت احمدیہ کا ایک نیا عہد ۵۳۱ جماعت احمد یہ روپیہ کماتے وقت دین کی محبت دل میں رکھے ۵۴۸ جماعتیں مذہبی جماعتیں آسمانی بادشاہت کروائے کے لئے کوشاں رہتی ہیں اے حکومت عوام کی ہے جنگ بدر خبر جنگ بدر کے موقع پر انصار کا اخبار کو مبالغہ والی خبر نہ بھیجیں حکومت فوراً کارخانے جاری دعا کی قبولیت کا ایک گر ۷۲ ۲۵۲ دعا کیلئے درددل کا ہونا ضروری ہے ۷۳ ۴۳۰ ۲۴۷ دفاع دفاع کے لئے کوشش کرنا ہر ملک کا حق ہے مبالغہ آمیز خبروں سے دشمن ہوشیار دفاع وطن کیلئے تجاویز ۳۲۸ ۲۲۹ جوش ۵۳۳،۵۳۲ جنون جنون کی حالت میں مجنون کی طاقتیں بہت بڑھ جاتی ہیں ۶۱۳ ہو جاتا ہے ۲۵۶ دور بینیں خلافت دور بہنیں ہمیشہ اونچی جگہ پر لگائی خلافت کے اصول ۴۱۹،۴۱۸ جاتی ہیں ۴۸۸

Page 645

۳۲۷ ۴۲۲ ۴۲۴ بنائے دیانتدار زندگی شخص حکومت کے محکموں کو دیانتدار مرنے کے بعد نئی زندگی ملے گی ۴۳۸ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ۱۷۲ سمجھوتہ کی ضرورت شود دیانتداری سائنس ہم سود کو مٹائیں گے دیانتداری کے معنی ۷۲ سائنس کی طرف مسلمان طلباء کی توجہ بہت کم ہے سوسائٹی ۳۷۳ سوسائٹی کی اصلاح فرد کی اصلاح رائے شماری سائنس کی طرف ہمارے طلباء توجہ سے وابستہ ہے کشمیر میں آزاد رائے شماری کی دیں ۳۷۳ سیاسی انجمن تجویز ۳۲۱ سپاہی سیاسی انجمن کو حکومت کے اثر سے مسلمان سپاہی کی بہادری اس کا آزاد ہونا چاہیے ذاتی جو ہر ہے سچا انسان ۲۳۶ شہاب مبین ۲۸۶ شہاب مبین شیاطین پر گرا سچا انسان وہی ہوتا ہے جو قول ۴۴۶ کرتا ہے شیطان ۴۹۸ شیطان آسمانی باتیں نہیں سن سکتا ۵۰۱ ۵۹۱ ۲۲۹ ۲۱ رائفلیں کثرت سے رائفلیں رکھنے کی تحریک رواج عربوں کے غلط رواج ز کا پاس کرتا ہے سچا مسلمان زمانه ہمارے لئے ضروری ہے کہ اپنے زمانہ جاہلیت میں اہل عرب آپ کو سچا مسلمان بنا ئیں کی خوبیاں زمیندار زمیندار زیادہ دیر گھر میں جنس سکھ قوم کے نام دردمندانہ اپیل ۹۹ تا ۱۰۷ نہیں رکھ سکتا زنا ۲۵۰ سکھوں کو ہمدردانہ مشورے ۱۰۱ تا ۱۰۷ سلامی صحابہ کی ہجرت حبشہ کی طرف صحابہ کے مصائب شعب ابی طالب صحابہ اپنے تمام کام چھوڑ کر جہاد میں ۱۴۰ زنا کی سزا خدا کے ہاتھ میں ہے ۴۲۸ سلامی دینے کے طریق ۲۳۵ کی طرف روانہ ہو جاتے ۴۴۲ ۴۴۳۰

Page 646

صحابہ نماز روزہ کی پابندی میں لگے رہتے صحابہ کا نمونہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے صحابی عقل غلام ۴۴۳ عقل انسانی ایک محدود چیز ہے ۲۵۳ حضور پر ایمان لانے والے غلاموں ۵۳۴۵۳۳ کا مظالم برداشت کرنا عقل اور فکر سے کام لے کر انسان بڑی مشکلات حل کر سکتا ہے علوم ۳۸۵ ف دنیا وی علوم کا جاننا بھی ضروری ہے ۳۷۳ ملکوں کا فتح کرنا چند دن کا کام ایک صحابی کی حضور کے متعلق گواہی ۸۰ ایک صحابی کا عشق رسول ایک صحابی کی قیصر کے مظالم سے نجات صلح ۴۶۲ ۵۳۷ ،۵۳۶ عورت مدینہ کی عورتوں کا نوحہ ۵۹ نہیں ہوتا فوجی فنون عورت کی عزت برباد کرنے کی پاکستان کی حفاظت کیلئے فوجی وسیع کوشش ۳۲۴ ایک عورت کی بچوں سے محبت ۴۴۱،۴۴۰ ۱۳۴ ۲۴۶ فنون کی طرف توجہ کرنی چاہیے ۳۹۸ ہند و مسلم کی صلح سے اچھی چیز اور عورتوں کا عشق رسول ( جنگ اُحد قانون کوئی نہیں ۳۳۱ میں) ۴۵۹ تا ۴۶۱ قانون اپنے ہاتھ میں نہ لو ہندو مسلم میں صلح کی کوشش ۳۹۸ عورتوں کو قربانی کی تلقین ۴۶۳۴۶۲ انسانی قوانین میں افراط تفریط عيد پابندی عہد کی ایک شاندار کا خدشہ رہتا ہے قتل ڈاکہ، بغاوت اور ارتداد باغیانہ ع عالم روحانی عالم روحانی کے کواکب مثال ۵۳۱۵۳۰ ۵۰۳،۵۰۲ عالمگیر خرابی عیسائی جب بھی عالمگیر خرابی ہوگی خدا عیسائیوں کی دوغلطیاں ۵۱۱،۵۱۰ کی سزا قتل ہے قرآن کریم قرآن کریم سب سے بڑی طاقت اس کا مداوا کرے گا غ ہے عربی غزوه قرآن کریم کی باتیں اٹل ہیں ۲۰۵ ۲۵۳ ۴۲۸ ۲۵۲ ۲۵۳ عربی زبان اپنے اندر بڑا فلسفہ غزوہ اُحد مسلمانوں کیلئے بڑا بھاری قرآن کریم میں سارے علاج کھتی ہے ابتلاء تھا ۵۴۵۳ موجود ہیں ۳۸۳

Page 647

۹ کام کے وقت ہم میں نئی زندگی قرآن کریم ایک غیر مشتبہ دستور العمل ہے ۴۱۷ پیدا ہونی چاہیے قرآن کریم میں ایک عظیم روحانی کامیابی کیلئے پہلی چیز مقصد عالی مینار کی خبر ۴۹۴۴۹۳ کانگرس قرآن کریم ایک آسمانی کتاب ہے ۵۰۲ کانگرس نے سرحد میں دُور دراز ۳۶۴ مادیت اے ۱۸۴ یورپین زندگی میں مادیت کا غلبہ ہے ۴۴۵ مبلغین قرآن کریم ایک الہامی کتاب ہے ۵۰۵ پاؤں پھیلا رکھے ہیں ۱۸ مبلغین نے قربانی کر کے جماعت کانگرس ریزولیوشن قرآن کریم کا نزول شدید القوی ہستی کی طرف سے ۵۱۴ کانگرس ریزولیوشن میں نہایت ۵۲۰ کی عظمت کو بلند کیا مجاہدین اچھے خیالات کا اظہار ہے ۲۹۳ مجاہدین کشمیر کے لئے امداد کی کلمبیں فوجی گل ہیں تمام ملک میں بنانی قرب الہی قرب الہی کے نظارے قربانی جو شخص جانی قربانی کرتا ہے اسے ابدی حیات ملتی ہے وے کوثر چاہئیں قادیان کے احمدیوں کی قربانی کوثر کے معنی وسعت کے ہیں ۲۳۲ ۴۵۰ تحریک مرکز ہمیں نیا مرکز بنانا پڑے گا نئے مرکز میں فوراً اکٹھا ہونے کی ۳۹۰ ۶۰۰، ۵۹۹ ۳۹۶ ۳۹۶ پاکستان کے لئے مفید ہوگی شہدائے احمدیت کی قربانی ضائع نہیں جائے گی قربانیاں کرنے والوں کو تاریخ میں یا درکھا جاتا ہے قوت دو چیزیں قوت و طاقت کو بڑھاتی ہیں ۱۹۷ ۱۹۷ ۴۶۶ ۶۱۳ تلقین گ مستقبل مستقبل آدمیوں سے بنا کرتا ہے ۳۸۳ گوبر گوبر جلانا زراعتی لحاظ سے مضر ہے (۳۵۶ گوبر کا چولہوں میں استعمال ۳۵۶ مسلمان مسلمانوں نے زبان کو اعلیٰ درجہ تک پہنچایا مسلمانوں پر اہل مکہ کے ذلت کی علامت ہے ل مظالم لڑائی اہل عرب کی ایک لڑائی ۲۰۱۹ ہندوستان کے مسلمانوں کی ۱۳۹۰ ۱۳۶ بہتری کی تجاویز ۷۶ تا ۷۸ لڑائی میں کامیابی کیلئے ۲۵۹،۲۵۸ | ایک سچے مسلمان کا واقعہ ۲۰۶ کام ہمارا کام دلوں کو فتح کرنا ہے ۳۶۴ ہدایات

Page 648

MAL ۴۸۸ ۴۹۲ ۴۹۳ ۲۴۷ ۵۱۰ مسلمانوں کا حقیقی اتحاد مکہ اور مدینہ کی ایک علامت ہے کے ذریعہ ہوسکتا ہے ۲۱۶ موت ۵۲۹ مینار پر اُترتی ہیں مینار کے معنی.مقام نور مسلمان طاقتوں کو متحد ہونے کی تلقین ۲۱۲ موت ایک یقینی اور قطعی چیز ہے ۴۳۶ مینار بنانے والے زمانہ کی مسلمانوں کے فرائض ۲۸۸ ۲۰ ۵۷۳،۵۷ موت کی تیاری سب سے کم گردش کا شکار ہو گئے مسلمانوں کے اخلاق دوسروں پائی جاتی ہے سے بڑھ کر ہونے چاہئیں ۳۳۶ مومن مسلمانوں کا بڑا طبقہ نماز نہیں پڑھتا ۵۸۷ مومن خوف اور رجاء کے درمیان مسلمان جان دینے سے نہیں ڈرتا ۵۹۷ مسلم لیگ ہوتا ہے مومن وہی ہوتا ہے جو تد بیر کرتا مسلم لیگ کو صلح کا ہاتھ بڑھانے کا اور تقدیر پر ایمان رکھتا ہے مشوره مظالم ۴۳۷ مینار بنانے والوں کے نام محفوظ ٣٣ ۴۸ ۲۹۵ مومن کے اندر پیچ جذب ہو جاتا ہے ۸۹ مهاجرین مشرقی پنجاب میں مظالم ۶۰۱ مہاجرین کی آباد کاری کے نقائص ۳۷۸ تا ۳۸۱ نہیں نامه نگار ہر نامہ نگار کی خبر کو تسلیم نہ کریں نجم ثاقب حجم ثاقب سے مراد مہدی موعود نسل مقامات مقدسه مقامات مقدسہ کو یونہی چھوڑنا مینار گناہ کی بات ہے ۱۹۶ مینار بنانے کے مقاصد ملازم پاکستان کے ملازموں کی میناروں کی تعمیر کی ایک غرض روشنی ذمہ داریاں ۱۶۹ تا ۱۷۳ میناروں کی ایک غرض غیب کی مناره بيضاء خبریں معلوم کرنا ۴۸۵ نسل کا بڑھانا قوم کی زندگی کا موجب ہوتا ہے نشانات نشانات کیلئے ضروری ہے کہ ہم ۴۸۷ ، ۴۸۸ بھی اس قابل ہوں نصائح ۳۸۳،۳۸۲ ۴۸۸ | ا.جماعت کے دوست ہر جگہ بیداری منارہ بیضاء سے مراد حضور اللہ کا میناروں کی ایک غرض.نام زندہ پیدا کریں وجود ہے منارة اسح ۵۲۷ رکھنا سب سے اونچے مینار مصر میں منارة امسیح محمدیت کے ساتھ تعلق مصری فلسفہ کے مطابق روحیں ۴۹۰ ۴۸۶ ۲ غم کے واقعات پر مت گھبراؤ ۳.ہر مسلمان چھوٹا محمد بننے کی کوشش کرے ۵۸۰ ۳۷۵ ۴۱۱ ۵۴۸ تا ۵۵۰

Page 649

۴.ہر مسلمان سچا مسلمان بن جائے نظام دنیا میں دو نظام پائے جاتے ہیں روحانی، مادی ۵۹۴ ۵۰۳ ہوم گارڈز DO ہوم گارڈز ملٹری ملیشیا کی ایک مادی اور روحانی نظام میں شدید یا جوج ماجوج مشابہت نوجوان جماعت کے نوجوان سائنس کی طرف توجہ کر رہے ہیں نیشنل گارڈ ۵۰۳ ۳۷۴ ی یا جوج ماجوج سے مراد ہندو اور سکھ بھی ہیں یقین تمہیں یقین کامل ہونا چاہیے کہ ۲۳۰ ۴۰۱ یہودی کبھی بھی نیشنلسٹ خیالات کا نہیں ہوا یہودی ہمیشہ بین الاقوامی منڈیوں پر قابض رہے یہودیوں کا قبضہ دوسری قوموں کی نسبت امریکہ میں زیادہ تھا یہودی سکیم کی امریکہ نے ۳۰۸ ۳۰۸ ۳۰۸ ۳۰۹،۳۰۸ تائید کی یہودیوں کا کسری کو حضور کے قتل ۵۷۱ ۵۷۱ ۵۷۲ نیشنل گارڈز کی سکیم کو منظم کیا جائے نیکی ایک نیکی دوسری نیکی کی طرف لے جاتی ہے وقف ۲۳۰ جماعت کا مقصد اعلیٰ ہے ۸۲۸۱ یقین کا عمل کے ساتھ گہرا تعلق ہے ۴۳۵ پر اکسانا یہود ۲۹۵ یہودی دماغ ہمیشہ قومیت کی طرف راغب رہا یہودی ایک ہزار سال میں بھی دو سال تک آنریری وقف کی تحریک ۳۹۶ یہودی ہونے کو نہیں بھولتا ۳۰۸ ۳۰۸ یہودیوں کے اُکسانے پر اکثر جنگیں حضور سے ہوئیں یہودی عربوں کو عرب سے نکالنے کی فکر میں ہیں

Page 650

۴۵ ۴۹۱ ۲۸۴ ۴۲۲ ۴۹۸ ۴۲۴ البقرة آیات قرآنیہ المائدة التوبة يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا (۱۳۰) (۴) ۴۲۳ وَلِكُلِّ وَجُهَةٌ (۱۴۹) ٢٩ إِنَّمَا جَزَقُ الَّذِينَ وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ (100) (۳۴) (۴۰) ۴۲۰ ۴۲۹،۴۲۸ وَالسَّارِقُ وَالسَّارِقَةُ (۳۹) ۴۲۸ كُم مِّن فِئَةٍ (۲۵۰) ۴۷۸ كَيْفَ يُحَكِّمُوكَ یونس امَنْتُ أَنَّهُ لَا إِلهُ إِلَّا (91) لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا (۴۴) (۲۸۷) ۴۲۳ وَمَنْ لَّمْ يَحْكُمُ (۴۵) آل عمران وَالسِّنَّ بِالسِن (٤٦) ۴۲۳ ۴۲۵ هود اند فَارَ التَّنُّورُ (۴۱) ۴۲۹ | يوسف قُلْ إِنْ كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ وَلْيَحْكُمْ أَهْلُ الْإِنْجِيلِ قُلْ هَذِهِ سَبِيلِي أَدْعُوا (۳۲) (۵۵) (۴۸) ۵۸۱،۵۳۵ ۴۲۳ إِلَى اللهِ (۱۰۹) فَاحْكُمُ بَيْنَهُمْ (۴۹) ۴۲۴ | الحجر يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُو اللَا تَسْتَلُوا ۲۷ (۱۰۲) وَمَكَرُوا وَمَكَرَ اللَّهُ قُلْ يَاهْلَ الْكِتَابِ (۶۵) ۵۷۳ كُونُوا رَبَّانِيِّينَ (۸۰) شَاوِرُهُمْ فِي الْآمُر (۱۶۰) النساء ۴۳۰ ۴۳۰ رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا ۴۲۲ (۳) يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا (۱۰۶) ۴۲۴ الانعام وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ (۱۰۹) الانفال مَارَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ ۴۲۶ وَلَقَدْ جَعَلْنَا (۱۷ تا ۱۹ ) النحل تَتَّخِذُونَ أَيْمَانَكُمْ دَخَلًا ( ۹۳ ) | ۵۲۲ ۴۳۰ (IA) إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمُ (۵۹)

Page 651

بنی اسرائیل الاحزاب محمد سُبُحْنَ الَّذِي أَسْرَى بِعَبْدِهِ إِذْ جَاءُ وَكُمْ مِّنْ فَوْقِكُمْ إِمَّا مَنَّا بَعْدُوَ إِمَّا فِدَاءً (۲) (۷۳) مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْمَى اَقِمِ الصَّلوةَ (۸۲۷۹) النور الزَّانِيَةُ وَالزَّانِي (۳) إِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَنْ تَشِيعَ (۲۰) اللَّهُ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ ۵۲۹ ۴۴۹ ۳۶۹ ۴۲۷ ۴۲۷ (۱۱ تا ۱۴) (۵) ۱۸۵ سِرَاجًا مُّبِيرًا ( ۴۷ ) ۵۳۴ | الحجرات الصفت إِنَّا زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا (۷ تا ۱۱) ص وَإِن طَائِفَتن (۱۰) الطور ۵۰۲ | ام لَهُم سُلَمٌ يَسْتَمِعُونَ (۳۹) ۴۲۹ ۴۳۰ ۵۰۱ وَإِنَّ كَثِيرًا مِّنَ الخُلَطَاء (۲۵) النجم ۴۲۴ وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَى (۱۹۵۲) ۴۹۴ ۴۲۴ ۵۱۰ ۵۲۲ الحشر الزمر الَيْسَ اللهُ بِكَافِ عَبْدَهُ مَا آفَا اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ (۸) الطلاق وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ (۲تا۴) الجن وَأَنَّا كُنَّا نَقْعَدُ مِنْهَا ۵۴۶ (۳۷) ۴۲۸ (۶تا۳۹) الفرقان يَلْقَ أَثَامًا (٢٩) الشعراء المؤمن إِنَّهُمْ عَنِ السَّمع (۲۱۳) ۵۰۱ وَقَالَ فِرْعَوْنُ (۳۷، ۳۸) ۴۸۵ وَتَقَلُّبَكَ فِي السُّجِدِينَ (۲۲۰) ۲۵ الشورى أَمْرُهُمْ شُورَى بَيْنَهُم ۴۳۱ (1+) الدهر وَمَا تَشَاءُ وُنَ إِلَّا (۳۱) ۱۲۳ القصص وَلَمَّا بَلَغَ أَشُدَّهُ (۱۵) الروم ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ (۳۹) ۱۲۳ الاحقاف حَتَّى إِذَا بَلَغَ أَشُدَّهُ (۱۶) (۴۲)

Page 652

۴۵۰ ۴۵۲ ۱۴ أَيَحْسَبُ أَنْ لَمْ يَرَهُ أَحَدٌ الكوثر إِنَّا أَعْطَيْنكَ الْكَوْثَر (۲تا۴) (۸) العلق ۵۲۷ التكوير وَلَقَدْرَاهُ بِالْأُفُقِ (۲۴) البلد يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًا (<) الفلق اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ (۲تا۶) ۱۲۵ | (۱تا ۶) | |

Page 653

۵۷ ۵۳۲ تمہارے خدا کو مار دیا.....خاموش رہو ۵۲۷ ۱۵ ی يُدْفَنُ مَعِيَ فِي قَبْرِى ۵۷۳ أَصْحَابِي كَالنُّجُوْمِ الْكُفْرُ مِلَّةً وَاحِدَةٌ اللَّهُمَّ اغْفِرُ لِقَوْمِنُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَبْرَءُ إِلَيْكَ مِمَّا صَنَعَ خَالِدٌ ། ۵۲۵ إنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ ٤٩٩ ج حدیث بالمعنى ( ترتیب بلحاظ صفحات ) میرے والدین مشرک تھے اگر دین اسلام شریا پر پہنچ گیا تو جُعِلَتْ لِي الْأَرْضُ كُلُّهَا اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ مَسْجِدًا ف ۳۴۳ وہ معاہدہ یہ زمین مہاجرین کے پاس ۲۵ ۸۸ ۱۵۱ ۴۲۷ فَحَرِّزُ عِبَادِي إِلَى الطُّوْرِ ایسی چھت پر نہیں سونا چاہیے ق قَدْ اَخْرَجْتُ عِبَادًا لِّي ل ۴۰۱ ۴۰۱ جس کی منڈیر نہ ہو اللہ تعالیٰ کے ملائکہ ہر روز رات کے وقت جس شخص کے ہاں دولڑ کیاں لَا خِلَافَةَ إِلَّا بِالْمَشْوَرَةِ ۴۳۰ ہوں لَا يَبْقَى مِنَ الْإِسْلَامِ ۴۹۶ جنت میں ایک چشمہ ہوگا لَقَدْ خَشِيتُ عَلَى نَفْسِي حج عند المنارة البيضا نازل لَكِنْ حَمْزَةَ فَلَا بَوَالِي لَهُ ۵۸ ہوگا لَوْ كَانَ الْإِيمَانُ ۵۳۵ ۴۳۷ ۴۴۱ ۴۵۱ ۵۲۷ ،۴۸۶ اللہ تعالیٰ نے جب کوئی بڑا کام ۵۰۸ عِندَ القُرْيا ۴۹۶، ۵۰۶ جب بھی کوئی بڑا تغیر رونما ہونے مَنْ قَالَ مُطِرْنَا ۴۸۸ والا ہوتا ہے......صحیح آسمان سے اترے گا...۵۰۸ میرے خدا نے آج رات

Page 654

۱۸ احادیث عِندَ الثّرَيَّا ۵۰۶،۴۹۶ | ہوگا ۵۲۷ ،۴۸۶ أَصْحَابِي كَالنُّجُومِ ۵۰۸ الْكُفْرُ مِلَّةً وَاحِدَةٌ ۵۷۳ | مَنْ قَالَ مُطِرْنَا اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِقَوْمِى اللَّهُمَّ إِنِّي أَبْرَءُ إِلَيْكَ مِمَّا صَنَعَ خَالِدٌ บ ۵۲۵ إِنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ ٤٩٩ で جُعِلَتْ لِي الْأَرْضُ كُلُّهَا مَسْجِدًا ف فَحَرِّزُ عِبَادِي إِلَى الطُّورِ ق قَدْ اَخْرَجُتُ عِبَادًا لِي ۳۴۳ يُدْفَنُ مَعِيَ فِي قَبْرِى حدیث بالمعنى ۴۸۸ اللہ تعالیٰ نے جب کوئی بڑا کام ۵۰۸ جب بھی کوئی بڑا تغیر رونما ہونے والا ہوتا ہے..۵۰۸ مسیح آسمان سے اُترے گا....۵۰۸ ۵۲۷ میرے خدا نے آج رات تمہارے خدا کو مار دیا.....( ترتیب بلحاظ صفحات ) میرے والدین مشرک تھے اگر دین اسلام شریا پر پہنچ گیا تو اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ ۴۰۱ وہ معاہدہ یرزمین مہاجرین کے پاس ایسی چھت پر نہیں سونا چاہیے ۴۰۱ ۲۵ ٨٨ ۱۵۱ ۴۲۷ خاموش رہو ۵۱۷ ۵۳۲ ل لَا خِلَافَةَ إِلَّا بِالْمَشْوَرَةِ ۴۳۰ جس کی منڈیر نہ ہو اللہ تعالیٰ کے ملائکہ ہر روز رات کے وقت لَا يَبْقَى مِنَ الْإِسْلَامِ ۴۹۶ جس شخص کے ہاں دولڑ کیاں لَقَدْ خَشِيتُ عَلَى نَفْسِي ۹ ہوں لكِن حَمْزَةَ فَلَا بَوَالِي لَهُ ۵۸ | جنت میں ایک چشمہ ہوگا لَوْ كَانَ الْإِيْمَانُ مسیح عندالمنارة البيضا نازل ۵۳۵ ۴۳۷ ۴۴۱ ۴۵۱

Page 655

آئینگر آ.آدم علیہ السلام.حضرت آمنہ.حضرت ۳۴۱،۳۳۷ ۴۹۲ ۵۱۲،۵۱۱،۵۰۴،۵۰۳ ۵۰۹،۱۱۶ ابراہیم علیہ السلام.حضرت ۲۲ ابن سیرین ۵۴۵،۵۱۳،۵۱۱،۲۵۴ ، ۱۱۲ ۵۰۷ ابوبکر.حضرت صدیق ۱۶ اسماء وفد آنا ۱۴۵ تا ۱۴۷ ان پر کفار کے مظالم شدید مخالفت میں حضور کی ان کا مکہ کو یاد کرنا ۱۳۵ ،۱۳۴ ۴۱۲ حمایت کرنا ۱۴۷، ۱۴۸ بلد یوسنگھ.سردار ۱۹۵،۱۰۲ اجمل خان.حکیم ۳۵۹ ۲۷۰،۲۴۶ تا ۲۷۲ احمد جان.حضرت منشی ۹۲ بھار گوا.ڈاکٹر اخطل ۷ وزیر اعظم مشرقی پنجاب اخنلیک (جنرل) ۲۷۰ تا ۲۷۲ | بهرام اسامہ.حضرت اشوکا ۵۲۴،۵۲۳ ۴۹۳،۴۹۲ ۲۵۳ چیل ۴۵ ،۲۷ اکبر بادشاہ ۱۵۷ ،۱۳۲،۱۳۱،۸۲،۴۷ ، ۴۶ الزبتھ ۵۹۳،۴۵۶،۱۵۸ امان اللہ خان ( والی کابل ) ۳۷۲ ۳۵ آپ کا ایمان لانا آپ کا ہجرت کا ارادہ اور ۱۲۸ تا ۱۳۰ ایک دشمن کی امان ۱۳۹،۱۳۵ اوڈیسا ایتلی وزیر اعظم انگلستان ۲۷۶ آپ کی شجاعت اور تو تحل اپنی بسنت ۷۱، ۱۳۷ تا ۱۳۹ ۸۸٬۸۶،۸۵ ۵۳۷ ،۲۸۰،۲۷۹،۲۷۷ ١٩٦ 26 ۲۴۶ پرسی کاک (ایک جرنیل) ۵۸۲٬۵۸۱ پر کاش سری پرنج پائے ( بریگیڈیئر ) پنجابی ( ڈپٹی ہائی کمشنر ) تیمور ۱۹۶ ۲۰۷ ۳۴۰ ابو جہل ابوسفیان.حضرت ۶۱۳،۵۰۶،۵۰۵ بسٹن ابوطالب.حضرت ۲۵، ۱۱۷ بشیر احمد.حضرت مرزا ان کے پاس قریش کا ۳۷۲ ۱۲۰ ، ۱۵۱ بشیر آرچرڈ ۴۴۴،۳۹۳،۳۹۱، ۴۴۵ ٹالسٹائے ٹامس آرنلڈ بلال.حضرت ۵۹، ۱۵۸ جارج واشنگٹن ج ۱۴ ۵ تا ۵۱۶ ۵۸۳ ۲۲۴

Page 656

جانجاناں 27.22 جعفر بن ابی طالب.حضرت ۴۵۵ ان کی دربار نجاشی میں تقریر ۱۴۱،۱۴۰ جنید بغدادی.حضرت ۴۴۶، ۴۴۸ جواہر لال نہرو پنڈت (وزیر اعظم ہند ) ۱۸۹،۷۷ خالد بن ولید.حضرت ۵۲۵،۵۲۴ زار روس خدیجہ - حضرت ۱۲۱ ۱۲۲ ، ۱۳۱ | زبیر حضرت ان کا حضور کو تسلی دینا ۱۰،۹، ۱۶ ان پر کفار کے مظالم ان کا حضور کے دعوی کی تصدیق کرنا ۵۱۶ زرتشت علیہ السلام.حضرت ۲۹۳ ۱۲۶ تا ۱۲۸ زید حضرت ۱۲۲، ۱۵۹،۱۳۱،۱۲۸ ۶۱۵،۶۱۴،۳۲۵ ،۲۹۴ ، ۱۹۹ ،۱۹۵ ۱۹۶ ے لکشمی.مسٹر بیز چرچل چمنی (میجر جنرل) حاتم طائی حسین حضرت امام ان کی میدان کربلا میں ۵۴۹ ۵۳۸ ۲۰۷ ،۱۸۱ ۲۳،۱۰،۹ 乙 خنساء ۴۰،۳۹ زینب.حضرت اُم المومنین ۵۰۶ شاعر بننے کا پس منظر ۴۱ زینب بنت جحش ۶۰،۵۷ ،۵۶ , دارا ۴۹۲ | سپٹ.ڈاکٹر داؤد علیہ السلام.حضرت ۵۱۱ ان کے کام کی تعریف ۳۹۱،۳۹۰ دیانند پنڈت ۲۸۷، ۲۸۸ سٹالن.یہ اصل میں یہودی تھا ۳۰۵ دیوجی ۱۰۶ سعد بن معاذ ان کی والدہ کا عشق رسول ۵۸۵۷ ۴۴۲ قربانی ۳۰۰ تا ۳۰۳ حکم بن ابی عاص حکیم بن حزام رام چندر ۲۹۳ | سلطان ابن سعود ۲۱۶ رشیدالدین خلیفہ ڈاکٹر حضرت ۵۵ وہ عملی سیاست کو خوب سمجھے ہیں ۲۱۷ عمسیس رنجیت سنگھ اس کا حضور کو تحفہ پیش کرنا ۲۳ ۲۴ روشن علی.حضرت حافظ ۴۹۱ سلمان فارسی.حضرت سمپورن سنگھ.سردار سودہ.حضرت اُم المومنین ۴۹۶ 49 ۱۹۶ حلیمہ.حضرت ان کا ایک واقعہ (حضور کی دایہ) ۱۱۵ تا ۱۱۷ روم.مولانا حمزہ.حضرت ۵۸،۵۶ تا ۱۴۴،۶۰ ان کا قبول اسلام ۱۳۷ تا ۱۳۹ ۹۰ ۹۱ سورن سنگھ.سردار ۴ سید احمد بریلوی.حضرت ریڈ کلف.سر ۲۶۴۲۶۳ | سید احمد سرہندی.حضرت ۱۹۶ ۲۵۳ ۲۵۳

Page 657

۱۸ شاہ پسند.کرنل شاہجہان ش ۳۱۷ LL شبلی.ان کی توجہ کا واقعہ ۴۴۷ تا ۴۴۸ شریف احمد.حضرت میاں ۷۳،۷۲ شوکت علی مولانا شہریار شیر علی.حضرت مولوی صدیق الزمان چوہدری ۵۸۴ ۲۱۵ ۱۵۵،۱۵۴ ،۷۱ ۳۷۱ ۵۴۹ ۳۶۰ عبد الغفار خان ۲۶۶ آپ کے قبول اسلام عبدالغني النابلسی ۵۰۷ کا واقعہ ۱۴۲ تا ۱۴۴ عبداللہ بن جحش ۵۶ غلاموں سے سلوک عبداللہ بن ربیعہ ۱۴۰ | آپ نے مسلمانوں کی خوراک عبداللہ بن سبا ولباس کا انتظام کیا اس نے حضرت عثمان کے خلاف آپ سے قیصر روم کی بغاوت کی ۴۸۷ | درخواست عبداللہ بن عباس.حضرت ۷۴۷۳ عمرو بن العاص عبدالمطلب - حضرت ۱۱۴۰۴۷ تا ۱۱۷ | عمرو بن معاذ عبدیالیل طلحہ حضرت ۱۳۳،۵۷ عتبه ع عثمان.حضرت عائشہ.ان کے چچانے انہیں مارا حضرت اُم المومنین ۴۳۹ ۴۰۰ | عزیر حضرت عباس.حضرت ۴۵۶، ۴۵۷ عکرمہ حضرت ۵۳۲،۵۳۱ ۴۵۶ ۴۲۶ ۵۳۶ ۱۴۰ ۵۸ عیسی علیہ السلام - حضرت ۸۶،۷۱ ۱۷۹،۱۴۱،۱۲۴ ، ۱۲۳ ، ۱۱۲،۹۵ ،۹۴ ۱۵۳ ۵۱۱،۵۰۵،۴۳۶،۳۹۶،۲۹۳ ۱۵۵،۱۵۴،۷۱ ۵۴۵،۵۴۴،۵۱۳ ۵۹۳٬۸۲ ۴۳۳ ان کے مینار پر اترنے کا ۱۲۵ عقیده غ ۸۲٬۵۹ غضنفر علی راجه ۴۸۷ ،۴۸۶ ۲۹۴ عبدالحق ایک غیر احمدی جو قادیان میں شہید ہوا) عبدالرحیم خانخانان عبدالرشید گیلانی ( سابق وزیراعظم عراق) عبدالشکور ( جرمن نومسلم ) عبدالعزیز مغل ۲۱۰ ۷۸ ،۷۷ ۲۱۶ علی حضرت ۱۳۱،۱۲۸ ، ۵۹۶،۵۹۳،۴۸۷ غلام احمد قادیانی حضرت مرزا بوقت ہجرت ان کا حضور کے مسیح موعود ۷۴ ،۲۸ ،۷ بستر پر لیٹنا عمر حضرت ۴۵۵،۴۵۴ ۶۱۴۱ ۹۲،۷۵ ، ۴۰۰ تا ۴۰۲، ۴۱۱،۴۰۵ ۵۴۴،۵۲۸ ،۵۲۷ ، ۵۰۹ ۴۰۱،۴۰۰،۱۵۳٬۸۲،۷۶، ۴۲۷ ایک ہندو کی آپ پر مسمریزم کی ۴۸۲ ۵۳۷ ،۵۰۶ ،۴۵۸ ،۴۲۸ ۹۴ کوشش ۹۴ ،۹۳

Page 658

۱۹ وفات مسیح کے مسئلہ کے وقت قیصر.حضرت عمر کی ٹوپی سے ۹۵ قیصر کا سر درد جاتا رہا ۱۵۲ آپ کا جوش آپ کا بیان فرمودہ واقعہ آپ کے الہامات ۴۰۲،۱۱۱ تا ۴۰۵ کسری غلام عباس چوہدری غلام فرید.حضرت ملک ۵۳۰،۵۱۲ ۵۹۸ ۳۷۱ ۵۳۶ مارکس مالک.حضرت انصاری کرشن.حضرت ۲۹۳،۲۵۴ ان کی شجاعت ۵۷۱،۵۰۶ | مجددالف ثانی.حضرت ۵۱۴ ۴۵۹،۴۵۸ ۲۵۳ مری کا عبرتناک انجام ۵۱۶ تا ۵۱۸ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کلو.۵۴۱،۵۴۰ حضرت خاتم الانبیاء ۱۱،۱۰،۸ ۱۳، ۲۳،۱۷ تا ۲۵، ۲۷ تا ۲۹، ۴۸ ۸۲،۸۰۷ ۵،۷۱،۶۳،۵۲،۵۱ ۸۶ تا ۹۴،۸۹، ۱۱۱،۹۵، ۱۲۹،۱۱۳ ۱۳۲،۱۳۱ تا ۱۳۵ ۱۴۲ تا ۱۴۵ ، ۱۴۷ ۱۸۶،۱۵۷ ،۱۵۶ ، ۱۵۱،۱۴۸ ۳۰۲،۲۵۵،۲۱۲،۲۰۶ ،۲۰۵ ،۱۸۷ ۳۸۸،۳۸۷ ،۳۸۵،۳۸۴،۳۶۳ ۴۲۷ ، ۴۱۱،۴۱۰ ، ۴۰۵ ، ۴۰۱،۳۸۹ ۴۳۵،۴۲۸، ۴۳۶ ، ۴۴۰ تا ۴۴۲ ۴۵۰،۴۴۵ تا ۴۶۰،۴۵۹،۴۵۲ ۴۶۱، ۴۶۶، ۴۸۶،۴۷۸ تا ۴۸۸ ۴۹۴ تا ۵۰۶،۵۰۲،۴۹۹ ۵۰۹ تا ۵۱۹،۵۱۸،۵۱۶،۵۱۴،۵۱۲ ۲۲۴ ۲۹۳ ۵۸۲ ۲۱۰ غلام قادر کمال اتاترک غلام محمد کنفیوشس.حضرت قادیان میں ان کی شہادت غلام مرتضی.حضرت مرزا ۲۱۰ ۸۸ کننگهم گ غیاث الدین تغلق ۴۸۲، ۴۸۵، ۴۹۳ گاندھی مہاتما ۱۷۷ ،۱۶۵،۸۴ ۲۶۴،۲۶۲،۱۹۹،۱۹۹،۱۸۹ فاطمہ حضرت حضور ﷺ کی صاحبزادی ۳۰۲،۵۹ ۲۷۳ تا ۳۱۶،۲۹۴،۲۹۰،۲۷۵ ۳۸۹،۳۷۲،۳۳۴،۳۳۰،۳۲۵ ۲۲۵ 1+4 گوئرنگ گورونانک ل ۵۴۹ ۴۸۵،۴۰۴،۴۰۳ ۵۸۶،۵۲۵،۴۹۱ ۲۳۵ فرائڈ فرعون فلج (انگریر کرنل) فیروز شاہ تغلق ۵۴۲،۴۹۳ لوط علیہ السلام.حضرت ق قطب الدین ایبک قیس ۴۹۳ ۵۴۳،۵۴۲ ۲۶ ۵۲۱، ۵۲۵ تا ۵۴۱،۵۳۶ تا ۵۴۴ لیاقت علی خان ( وزیر اعظم پاکستان ) ۵۴۶، ۵۴۸ تا ۵۷۳،۵۶۴،۵۵۱ لینن لیکھرام ۳۴۱،۳۳۷ ،۲۳۵ ۵۱۴ ۴۷۶ ،۴۷۵ ۵۷۹۰۵۷۴ تا ۵۸۳،۵۸۱ تا ۵۸۵ ۶۱۲،۶۰۵،۵۹۴،۵۹۲،۵۸۸ ۶۱۵،۶۱۳

Page 659

آپ کی پہلی وحی ۹ ۱۶ ، ۱۲۵ ، ۱۲۶ حضرت ابوطالب کی کفالت | معظم بن عدی کا حضور کو پناہ دینا آپ سے ایک شخص کا سوال میں آپ کی ہجرت ۴۵۴ ۱۷۷ تا ۱۹۹ حضور جنگ حنین میں ۴۵۵ تا ۴۵۷ ۲۰ آپ کا تجارت کرنا 119 آپ کی نبوت قیامت تک ۲۳ آپ کی پہلی شادی ۱۱۹ ۱۲۰ | زندہ ہے حاتم طائی کی بیٹی سے سلوک ۲۳ حضرت خدیجہ نے سارا مال آپ کے روحانی افاضہ سے آپ نے سب تعلق والوں کو ساجد بنا دیا مکہ سے ہجرت اور احتیاط حضور کو دے دیا ۱۲۱ ۱۲۲ مسیح موعود کا ظہور ۲۶ غار حرا میں عبادت ۱۲۴، ۱۲۵ آپ کی صداقت کا ثبوت ۴۵ حضرت خدیجہ کا آپ پر آپ کی شجاعت ۴۵ تا ۴۷، ۱۴۶ ایمان لانا خطرات میں احتیاط ۴۶ ، ۴۷ آپ کا خاندان اعلیٰ تھا جنگ بدر میں دعا سابقہ پیشگوئیاں ۵۴۶،۵۰۰ ۵۰۸،۵۰۷ ۵۱۳ ۱۲۶ تا ۱۲۸ آپ کا خدا کی طرف صعود ۵۲۰٬۵۱۹ ۱۳۷ آپ کی کمان سے خدائی کمان ۴۷ آپ پر کفار کی سختی ۱۳۷، ۱۳۸ | کا اتصال غزوہ اُحد میں زخمی ہونا ۵۳، ۴۵۸ شعب ابی طالب میں محصور آپ کے لئے جنگ اُحد ہونا ۱۵۳ ۱۵۲ آپ کی قبولیت دعا کا واقعہ آپ کی تائید و نصرت ۱۵۳ تا ۱۵۵ ۵۷ غلاموں سے سلوک آپ دشمن کے تیروں کی ۵۲۲،۵۲۱ ۵۲۳،۵۲۲ ۵۲۳ ۵۲۵،۵۲۴ ۱۴۹ تا ۱۵۱ زد میں صبر آزما جنگ تھی ۵۶،۵۵ آپ کا سفر طائف آپ کی پاکیزہ حیات ایک فعل سے آپ کا شہدائے اُحد کے عزیزوں سے اظہار براعت آپ نے سب سے زیادہ ابتلا ہمدردی ۵۷ تا ۶۰ دیکھے ۲۹۴ زخمی حالت میں اخلاق ། آپ کا نمونہ فاتح کی والد کی وفات ۱۱۴ حیثیت سے حضرت عبدالمطلب کی حضور کے رویا ۴۰۳ ،۲۹۴ ۵۰۶،۵۰۵،۴۰۰ حضرت اسامہ پر ناراضگی ۵۲۴،۵۲۳ انصار سے معاہدہ ۵۳۱ تا ۵۳۳ آپ سراج منیر ہیں ۵۳۵،۵۳۴ آپ کی غلامی میں انوار و برکات ۵۳۵ کفالت میں ۱۱۴ شاه بحرین کو خط ۴۲۶ علوم غیبیہ میں منفرد ۵۳۷ حلیمہ سعدیہ کی کفالت میں ۱۱۵ تا ۱۱۷ نماز میں آپ کے پاؤں آپ کے مقام کی آپ کا رضائی بہن سے سلوک ۱۱۷ | سوج جاتے ۴۳۹ عظمت ۵۴۴ تا ۵۴۶

Page 660

ایک دشمن کا آپ کی حمایت کرنا آپ کو مارنے کی کوشش محمد ابراہیم حافظ محمد بن طلحہ محمد سرور شاہ - حضرت مولوی ۲۱ ۵۵ مطعم بن عدی آپ کی شادی چھوٹی عمر میں ۲۰ ۵۷۲،۵۷۱ آپ کی دعائیں ۷۳،۷۲،۵۵ اس کا حضور سے حسن سلوک ۱۶۰،۱۵۹ ۵۷۲ ۳۶۴، ۳۶۵، ۴۶۷ | مطلوب خان.ڈاکٹر ۷۳ ۷۲ ۴۶۱،۴۶۰ ۴۰۹ 1.آپ کے رویاء وکشوف ۷۳ | معاذ.حضرت ۴۰۵ تا ۴۱۱ ۴۷۳ تا ۴۷۷ معاویہ ان کا روم کے بادشاہ ۵۳۷ تا ۵۴۲ کو ایک خط اللہ تعالیٰ سے سلوک ۱۱۲ ملا کی نبی ۵۹۷،۵۹۶ ۵۱۱ آپ کا ایک تاریخی عہد ۷۵،۷۴ منفتاح ۴۹۱ ایک ہندو سے گفتگو ۸۱ منیر الھنی.السید ΔΙ ۹۲ موسیٰ علیہ السلام.حضرت ۶۳،۲۵،۱۳،۶،۳ ۱۱۲،۹۴ محمد ظفر اللہ خان.سر حضرت چوہدری ۱۹۴، ۳۳۷، ۳۴۰،۳۳۸ تا ۳۴۳ آپ کا مسمریزم سیکھنا ۵۳۸ ،۵۴۱،۵۴۰ قادیان کی حفاظت کیلئے بیٹوں محمد عبد اللہ.شیخ شیر کشمیر ۲۴۴ کو رکھنا ۳۱۶،۲۴۶، ۳۲۱،۳۱۸، ۵۹۸ اشاعت اسلام کے لئے آپ ۱۰۶ کے جذبات محمد علی جناح.قائد اعظم ۲۵۴،۱۳۱،۱۳۰ ۱۲۷ ، ۱۲۴ ، ۱۲۳ ۴۹۱،۴۸۵،۴۰۴ ،۴۰۳ ،۲۹۳ ۱۸۸ ۵۸۶،۵۱۳،۵۱۱،۵۰۵،۵۰۴ ۴۹۲ ۱۹۹، ۱۹۶ مونٹ بیٹن لارڈ ۲۶۳ تا ۲۷۸،۲۹۶،۲۶۸،۲۶۵ ۳۸۸ ۴۱۲ ۳۴۲،۳۴۱،۳۳۷ ،۳۱۷ ،۲۲۵ ۵۶۴،۵۶۰ محمد علی مولانا جوہر ان کا ایک شعر محمد نصیب شیخ ۵۸۴ ٣٠٢ ۴۰۸ آپ کی جامع نصائح آپ کا تاریخی یادگاروں کے دوران محو حیرت ہونا ایک معزز وکیل سے گفتگو ۴۸۴ ،۴۸۲ ۵۰۴ انہوں نے ہمیشہ ہندوؤں کی تائید کی فلسطین پر یہود کے بسائے مہر چند مہاجن ۵۷۴،۵۷۱ میور.ولیم جانے پر احتجاج محمود احمد.حضرت مرز بشیر الدین غیر محرم سے مصافحہ سے مصلح موعود ۱۰۷ ۲۱۲،۱۹۰ | اجتناب ۲۶۲ ۲۴۴ ۵۸۱ تا ۵۸۳ نپولین ۲۲۴ آپ کے مسلمانوں کو کشمیر کمیٹی کی صدارت ۵۹۸ نجاشی مشورے ۴۱۰۳۸ تا ۴۴ مرد ولا سارا بائی ۱۴۰ تا ۱۴۲ ۳۴۰ نذیر احمد (بریگیڈیئر) ۲۳۵،۷۳،۷۲

Page 661

۲۲۵ ١٩٦ ۵۸۲ ۵۴۹ ١٩٦ ۲۲ و لسن ( صد ر امریکہ ) ۳۰۵ ہری سنگھ ولید و ہیری.پادری اس کی اعتراضات سے بھری 21 ۵۰۲ ہیری ہیگ.سر ہیکل ہینڈرسن یچی علیہ السلام.حضرت ۱۲۴۱۲۳ ۳۸۴ ۴۸۶،۹۱ یونس علیہ السلام.حضرت ۱۵۹،۱۵۵ نعمت اللہ.حضرت مولوی شہید کابل نوح علیہ السلام.حضرت ۲۵۴ ۵۱۱،۵۰۴ ،۴۹۲،۴۷۲ نور الحق انور ۴۷۶ ،۴۷۴ نور الحق شیخ ہوئی تفسیر قرآن نورالدین.حضرت مولانا ویکفیلڈ خلیفہ اول ۹۲ آپ کے بیان کردہ واقعات ۱۸،۷ آپ کی بہن کا واقعہ ۴۴۲ | بامان

Page 662

آسام آیا آسٹریا آسٹریلیا آگرہ اٹلی اجنالہ احمد آباد ارجنٹائن ار یتھیریا از ہر اسلام آباد افریقہ افغانستان ۵۴۰ ۳۹۰ ۲۳ امرتسر مقامات ۲۷۷ تا ۳۰۴،۲۷۹ تا ۳۰۶، ۳۰۸ ۳۶ تا ۳۸ ،۴۱ تا ۴۳ ۳۳۳،۱۹۸،۱۰۳،۱۰۱ تا ۴۴۴،۳۳۵ ۳۴۲،۳۳۱،۳۲۸ ،۳۲۱،۳۱۶ امرکوٹ ۲۲۵ ۳۹۴،۳۹۳،۳۹۱،۳۹۰،۳۸۳ ۴۱۷ ، ۵۳۸،۴۹۱،۴۴۵تا۵۴۰ ۳۲۵،۲۷۷ ، ۱۷۲ ۳۸۲،۳۳۱ ۵۵ ۴۰۷ ،۳۹۰،۳۰۷ ،۲۱۹ امریکہ ۳۴،۱۱، ۰،۳۵ ۷ تا ۱۷۲ ۲۲۴،۲۱۹،۲۱۵، ۳۰۴،۲۵۷ تا ۳۰۶ اود هم پور ۳۰۸تا ۳۲۵،۳۲۱،۳۱۶،۳۱۰ ۳۷۱،۳۴۲،۳۳۱،۳۲۸ تا ۳۷۳ اوکاڑہ ۳۸۲، ۴۰۴،۳۹۴،۳۹۳،۳۸۸ ایشیا ۵۹۵،۵۸۳ ۳۲۰ ۳۹۸ ۳۶۴،۳۲۷،۳۲۶،۳۰۶ ۱۲۸ | ۴۹۱،۴۱۷ ، ۵۸۸،۵۴۰،۵۳۹،۵۷ | ایشیا ایک لمبا عرصہ تک غلام ۳۷ امریکہ کی اقتصادی مشین یہودیوں رہ چکا ہے ۳۴۳ ۲۱۹ کے قبضہ میں ہے ۳۰۷ امریکن نومسلموں کا اخلاص ۳۹۳ امریکہ میں نومسلموں کی تعداد ایران ۳۲۸ ۲۷ ،۱۰۲،۲۸ ۴۶۴،۴۴۶،۳۹۴،۳۸۷ ،۲۲۰ ۶۱۲،۶۰۲،۵۷ ،۵۱۶ ۵۰۹ ۳۸۴ ۳۳۱،۳۰۶،۲۸ ۳۹۵،۳۹۰ میں اضافہ ۴۸۲،۴۸۱ انبالہ ۱۰۳ تا ۱۰۵، ۳۳۵،۲۹۷ بارہ مولا ۳۲۰،۳۱۹،۲۴ انڈونیشیا ۴۹۰،۳۹۳،۲۱۵ انڈونیشیا میں ہماری جماعت بٹالہ ۱۹۸ ، ۲۶۲،۲۰۷ تا ۲۶۵ ۱۰۳،۳۵،۱۵ بہت بڑی ہے ۱۹۱،۱۲۴ ، ۲۲۶، ۲۴۹،۲۲۷، ۲۶۶ انڈیمان ۲۰۲٬۵۸۲،۴۶۴ انگلستان (برطانیہ) ۳۹۵ ۳۵۸ بخارا بغداد ۳۵،۳۴ الله آباد ۳۳۴ ۱۹۷، ۱۷ تا ۱۷۲، ۱۹۶، ۲۱۵ بلغاریہ

Page 663

۲۴ بلقان بلوچستان بمبئی بنگال بنگلور بورنیو بہار ۶۱۱ ۳۵۸،۲۲۷ ،۱۰۲ ۶۰۰،۴۶۴،۳۸۳،۳۵۹ ۴۸۲،۳۱۷ ،۱۸۲،۳۷ ،۱۹ ۱۶ ۳ تا ۳۲۴۳۲۲ تا ۳۳۰ پاکستان کی اقتصادی حالت کی ۳۳۲ تا ۳۳۶، ۳۳۸ تا ۳۴۵ طرف توجہ نہیں ۳۵۸ تا ۳۸۲،۳۷۳،۳۶۴،۳۶۰ پاکستان کی اقتصادی حالت ۳۹۵،۳۸۹،۳۸۶،۳۸۳ تا ۳۹۸ درست کرنا گورنمنٹ کے اہم ۴۱۰،۴۰۴،۴۰۲، ۴۱۸ تا ۴۲۰، ۴۲۵ | فرائض میں سے ہے ۱۶۵،۳۴،۲۹ تا ۱۶۷ ۶۳ ۴ تا ۴۶۶ ، ۵۵۹،۵۵۷ تا ۵۶۴ پاکستان جمہوری اصول پر ۵۸۴،۵۷۳ تا ۵۹۲،۵۸۶ ۵۹۴۰ قائم شدہ حکومت ہے ۳۶۰،۳۴۳،۳۳۵،۳۳۳،۲۱۳ ۴۶۵ ۳۹۵ ۱۰۲،۳۷ بہاولپور ۲۲۵ ۲۴۵ ،۲۴۴ ۵۹۷ تا ۶۰۹،۶۰۴۶۰۲،۶۰۰ ۶۱۲ پاکستان مسلمانوں کی قربانیوں پاکستان گورنمنٹ کے محکموں میں کانتیجہ ہے ابتری پاکستان انگلستان سے بہت بڑا ہے ۱۹۴ پاکستان اور ہندوستان کا بھیرہ بھینی بھوپال ۵۸۲،۳۷۲ سمجھوتہ ضروری ہے بيلجيئم پاکستان ۱۷۰،۱۶۵،۷۰ تا ۷۳ | چاہیے ۳۹۰،۳۴۲ ۱۶۹ ۱۷۰ پاکستان میں عالمگیر اسلامی تنظیم کا قیام پاکستان کی اہمیت ۲۵۰ ۲۵۲ ۲۸۵ ۲۸۵ ۳۱۰ ۳۸۶،۳۸۵ پاکستان کا بننا ضروری تھا ۳۸۶، ۳۸۷ ۸ پاکستان مسلمانوں کیلئے طور ہے ۴۰۲ پاکستان کی بنیا د غیرت پر رکھنی پاکستان کا مستقبل آئین کے ۷۸ لحاظ سے عظیم الشان ہے ۴۲۰ ۴۳۵ تا ۴۶۷ ۷۶ ۱۷۷ ۱۷۹ ۱۸۰ تا۱۹۱،۱۸۴ پاکستان کی سیاست خارجہ ۹ ۱۷ تا ۱۸۴ قیام پاکستان اور ہماری ۱۹۸ تا۲۰۰، ۲۰۳، ۲۰۶ ،۲۱۳ تا ۲۱۵ | پاکستان کی سیاست کو بہت ذمہ داریاں زیادہ مضبوط کرنے کی ضرورت ۲۱۳ | پاکستان کے قیام میں خدا کے ۲۱۷ تا ۲۱۹ ۲۲۰ تا ۲۳۴،۲۳۲،۲۲۸ پاکستان کس حکومت سے تعاون فضل کا دخل زیادہ ہے ۲۳۶، ۲۳۸ تا ۲۴۵،۲۴۳،۲۴۱ کرے ۲۲۰،۲۱۹ پاکستان کے قیام سے خطرات ۲۴۸ تا ۲۵۴۲۵۲ تا ۲۶۶،۲۶۴ پاکستان کی حقیقی ترقی کا راز دور نہیں ہوئے ۲۶۸تا ۲۷۵،۲۷۳ تا ۲۷۸ مسلم اقوام کے اتحاد میں ہے ۲۲۰ پاکستان کا مستقبل اسلام کو ۲۸۰ تا ۲۸۶،۲۸۲، ۲۸۹،۲۸۷ پاکستان کی دولت کا مدار کپاس عملی زندگی میں داخل کرنے سے ۶۱۰ ۶۱۳ ۲۹۱ تا ۲۹۳، ۲۹۶ تا ۳۱۳،۳۱۲،۳۰۰ پر ہے ۲۵۰ وابستہ ہے ۶۱۴

Page 664

۳۸۴،۳۱۹،۲۲۵ ،۱۰۲،۴۲ ۶۴ ۳۵۹،۳۵۸ ۱۸۴ جھنگ چ چترال چلاس ۲۵ ۳۱۶، ۰۳۱۹ تا ۶۰۰،۳۲۱ ۳۲۰ ۲۲۴،۲۲۰،۲۱۷ ۶۱۱،۶۰۲ چنبه ۳۵۹،۳۵۷ چنیوٹ ۳۷۳ ۱۸۲ چونیاں ۲۳۷ ج چین ۳۴۲،۳۲۰،۲۹۳،۲۴۲،۸۷ ܬܙܪ ۲۴۹ پاکستان کا مطالبہ اسلامی تہذیب کیلئے تھا پامیر ثبت پٹنہ ۶۳ پٹھانکوٹ ۲۶۲ ۲۶۳ ترکی پشاور ۲۶۶،۲۹ پنجاب ۴۳،۴۲،۳۸ ،۳۴ ۹۹ تا ۱۶۵،۱۰۵ تا ۱۹۶۰۱۶۹ تا ۱۹۹ ۲۰۲،۲۰۰ تا ۲۰۵، ۲۰۷، ۲۰۸، ۲۱۷ ٹراونکور ۲۴۴ ،۲۳۹،۲۲۷ ،۲۲۶،۲۲۲۲۱۹ ۲۶۲،۲۵۱،۲۵۰، ۲۶۷ تا ۲۷۰ ۳۲۰،۳۱۳،۳۱۲ ،۲۹۷ ،۲۹۲،۲۹۰ جاپان ۳۳۲ تا ۳۴۰،۳۳۹،۳۳۶ جالندھر ۳۴۴ ۵۸۸،۴۹۰،۴۰۹ ،۲۴۹ ۱۰۴۱۰۲،۱۰۱ چین کی آبادی ۴۰ کروڑ Kr ۳۷۴ تا ۴۱۱،۴۰۴،۳۸۰،۳۷۸ ۲۹۷ ، ۱۹۶ ،۱۸۰،۱۷۶،۱۶۸،۱۰۵ ۵۲۵،۴۶۴ ،۴۶۳،۴۳۷ ۴۰۹،۳۷۹،۳۳۵،۳۱۷ تا ۴۱۱ جشه (ایبر سينيا) ۵۲ ۵۵۷ تا ۵۶۳،۵۶۰ ۲۱۵ ،۱۴۲،۱۴۰ جاوا ۶۰۱ تا ۶۱۳،۶۰۳ جرمنی ۳۹۵ ۲۱۶،۲۱۵،۱۸۲ ۲۱۹،۲۱۸ سب سے بڑھ کر قربانی کا مادہ ۲۲۲ ۲۲۳، ۲۲۶، ۲۴۹ ، ۳۰۶ تا ۳۰۸ حجاز ۲۲۰،۲۱۹،۱۵۳، ۳۸۷، ۳۸۸ پنجاب کے لوگوں میں ہے ۲۹،۲۸ ۵۳۹،۳۹۰،۳۱۶ | حصار ۳۷۴ مشرقی پنجاب سے اسلام کا جرمنی کے نو مسلموں میں تبلیغ حفوف (عرب کا ایک مقام) ۲۱۶ نام مٹا دیا گیا پنجاب میں وحشیانہ قتل عام کا بھیانک نقشہ پولینڈ پونچھ ۱۸۸ ۲۰۴،۲۰۲ ۳۹۴،۳۰۶،۲۲۳ ۲۶۰،۲۵۸ ،۲۴۴،۲۲۷ ۴۸۲،۳۹۲ | حیدرآباد ۲۳۹،۱۸۲ تا ۲۴۲ کا جوش ہے جموں جونا گڑھ ۳۱۹،۲۴۵،۲۴۴ تا ۳۲۲ ۱۸۱ تا ۱۸۳ ۲۷۳،۲۴۲ تا ۲۷۵ خیر پور خ ۴۸۲،۴۶۵،۲۷۴ ۲۲۵

Page 665

۱۵۷ ، ۱۱۹ ،۲۴ ،۲۳،۶ شام ۶۱۲،۵۷۳،۳۹۴،۳۲۸ ،۲۲۰،۲۱۷ ۲۶۳ ۵۸۲،۵۳۸ ،۸۱ ۳۳۵،۲۵۰،۱۰۴،۴ ۱۵۲،۲۰ تا ۱۵۴ ۵۷۱،۵۰۶،۱۵۸ b ع ۳۲۸،۲۲۰،۲۱۷ ،۲۱۶ ۶۱۲،۵۷۳ ۳۹،۱۹،۱۵ ،۷ ،۶،۳ ۱۶۸ Σ ۲۶ ފ وکن وہلی ۱۲۸ زیره ۲۹ ۱۰۳،۵۴،۵۳ ۲۳۲ تا ۴۸۳،۴۸۲،۳۶۰،۲۳۶ زیکوسلویکیا شکر گڑھ س شمله سپین ۵۳۰،۳۹۰،۳۱۸ ،۲۰۶ شیخو پوره ۱۸۲ تا ۱۸۴، ۲۲۷ سرحد طائف عراق عرب ۴۱ ، ۱۱۷ ، ۱۹۱،۱۵۸، ۲۱۵ تا ۲۱۷، ۲۱۹ ۳۳۵،۳۱۲،۲۶۶،۲۶۱،۲۶۰،۲۴۴ ۵۶۳،۳۵۹ ۲۵۰،۱۰۴ ۳۳۹ ۳۸۴،۲۵۶،۲۴۶ ۳۸۳ ۲۲۵ سرگودھا سرہند سرینگر سکاٹ لینڈ ۴۶۱،۴۰۴،۳۸۸ ،۳۸۷ ،۳۴۴،۳۰۹ ۵۳۰،۵۲۳،۵۷ ،۵۱۶،۵۰۹،۴۶۴ ۵۸۸،۵۸۷،۵۷۲،۵۷۱،۵۳۱ ۵۸۸،۵۸۳ علی گڑھ ف ۳۹۵ ۲۲۷ ،۱۸۳،۱۱۲ سماٹرا سندھ ۳۳۷ ،۳۲۰،۳۱۲،۲۶۶،۲۵۱،۲۵۰ ۵۸۹،۵۴۱،۵۰۴،۴۸۲ ۳۵۸ فتح گڑھ چوڑیاں فرانس ۲۲۶،۲۲۴،۱۸۲،۱۷۱ ۳۹۰،۳۴۲،۳۱۸،۳۱۶ ،۳۰۷ ۵۳۹،۴۹۱،۳۹۳ ۳۹۳,۳۹۰ ۱۹۳ ،۴۲،۱۹ سوات سوئٹزرلینڈ سیالکوٹ ۳۳۵،۳۳۴،۲۲۵،۲۱۰،۲۰۷ ،۱۹۴ ۴۷۷ ،۳۷۹ ۵۴۳،۵۴۲ ۵۸۱،۴۷۳ ۲۶۶،۲۰۰ ڈلہوزی ڈیرہ اسماعیل خان راولپنڈی ۳۸۳۶ ۲۴۴،۲۲۵،۱۶۸ ، ۱۰۲،۴۲،۴۱ ۴۴۵،۳۷۴،۳۳۵ ،۳۱۹،۲۶۶ KY ۹۲ ۲۲۰،۲۱۹،۱۷۰ ۲۴۹،۲۴۲،۲۴۱،۲۲۶ ،۲۲۳ را ہوں رتر چھتر روس ۳۰۴ تا ۳۲۰،۳۱۹،۳۰۹،۳۰۷ ۳۸۸ ،۳۸۵،۳۸۲،۳۴۳،۳۲۵ ۶۰۲،۵۱۷ ،۵۱۴ ۶۱۲،۵۹۷ ،۵۹۶،۲۸ روم رومانیہ ۳۰۶ ریاسی ۳۱۹،۳۱۶،۲۵۸ تا ۳۲۱

Page 666

۲۷ فلسطین ۳۰۴تا ۳۱۰، ۳۲۸ | قادیان میں ہندوؤں ۵۶۳٬۳۹۴،۳۴۴۰،۳۴۳ کے مظالم ۵۷۲ تا ۶۱۲۰۵۷۴ قادیان میں قتل و غارت فلسطین میں یہودیوں کو بسایا قادیان پر ایک ماہ سے زائد جا رہا ہے فلسطین کا معاملہ سارے ۵۷۱ | عرصہ سے حملے ۱۹۲ ۱۹۴ ۱۹۵ کربلا མ ۴۴۲،۳۰۲،۳۰۱ ۱۸۲،۱۲۴،۱۰۳ ، ۱۵ ۱۸۳ ، ۲۲۷، ۲۴۲ ، ۲۴۴ تا ۲۴۷ ۲۵۶ تا ۲۶۳،۲۶۱،۲۵۹تا۲۶۶ ۲۷۴، ۳۱۸،۲۷۵ تا ۳۳۰،۳۲۱ سخت خطرے میں قادیان رہنے ۳۴۱،۳۳۷ تا ۳۴۳، ۳۵۷ تا ۳۵۹ مسلمانوں کیلئے اہم ہے ۵۷۱ کی وجوہات فیروز پور قادیان ق ۱۰۱ ۱۰۲، ۱۰۵ قادیان کی مشکلات ۳۳۵،۱۸۰،۱۶۸ ۶۹،۶۴،۵۱،۳ ۱۸۰۰ ۷۶ ،۱۰۷ ،۹۳ ،۸۸ ،۸۷ ۱۹۵ ۵۹۸،۵۶۳،۳۸۴،۳۸۳تا۶۰۱ ۱۹۸ | کشمیر کے ہندوستان سے ملنے قادیان کی خونریز جنگ ۲۰۷ تا ۲۱۲ کے تین خطرناک نتائج ۱۸۴۱۸۳ قادیان پر مظالم کی تفصیل ۲۰۸ تا ۲۱ کشمیر کی سرحدیں روس سے ملتی ہیں قادیان ہمیشہ احمدیت کا مرکز رہے گا ۲۳۹ ۳۶۴ کشمیر کی اکثر آبادی مسلمان ہے ۲۴۲ قادیان کے بارہ میں احمدیوں کشمیر کے لوگوں نے آزادی کی ۱۸۱، ۱۹۱،۱۸۹ ،۱۹۳ تا ۲۰۰، ۲۰۷ کے جذبات ۲۹۷، ۳۳۷ تا ۳۶۳،۳۴۲ قادیان سے ہجرت پیشگوئیوں کشمیر کا مستقبل پاکستان کے ۳۶۹ تا ۳۷۱، ۳۸۹،۳۸۷ کے مطابق ۳۹۹ جد و جہد شروع کردی ۲۰۱ تا ۴۱۱ | مستقبل سے وابستہ ہے ۵۲۹،۵۲۸ کی داغ بیل پرانی ہے ۳۹۱ تا ۴۱۰،۳۹۸ تا ۴۱۲ قادیان کا مینار کیوں بنایا کشمیر کے ہندوستان سے الحاق ۴۴۴، ۴۷۳،۴۷۲،۴۶۳ ، ۴۷۵ | گیا ۶۰۱،۵۴۱،۵۰۹،۴۹۰،۴۸۱ تا ۶۰۴ قادیان کے خطرناک حالات ۱۸۶ قادیان کے مقاماتِ مقدسہ کی حفاظت فرض ہے قادیان ہندوستان کیلئے آزمائش ہے قصور ۳۵۸،۳۵ ۲۴۴ ۲۶۰ ۲۶۲ ۲۳۷ شرائط صلح کشمیریوں کیلئے بہت خطرناک ہیں ۲۶۲ ۳۳۵،۱۹۶ تا ۳۳۷ پاکستان کے ساتھ کشمیر کے دوستانہ تعلقات کشمیر میں غیر جانبدار حکومت ۳۴۲،۳۴۱، ۴۸۲،۴۶۴،۴۳۵ کی تجویز ۳۱۷ ۳۲۲ ۲۰۲،۵۴۲ کشمیر کا مسئلہ نازک ہو رہا ہے ۳۴۴ کابل ۱۸۸ کانگڑہ کراچی ۱۹۱

Page 667

۲۵۸ ،۲۴۴،۲۲۷ ۳۱۹ تا ۳۲۱ ۱۸۴ مظفر آباد مظفر گڑ مکہ معظمہ مکہ مع ۲۰۱۷ ،۱۶ ۵۲،۵۱،۴۶،۴۵ ،۲۶،۲۴،۲۳ ۲۸ ۳۷۳،۳۷۲،۳۶۳،۳۴۱ ۶۹۶،۴۶۳،۴۰۹،۴۰۶ ،۴۰۵ ،۳۹۶ ۵۷۱ ۶۰۲،۶۰۰،۴۸۸ ،۴۸۱،۴۷ ۱،۴۶۴ ۳۴۳،۱۹ ۱۰۵ ،۱۰۲،۱۰۱،۹۲ ۵۰۲،۳۷ ،۱۸۰،۱۹۸ کشمیر کا معاملہ پاکستان کیلئے اہم ہے کلکتہ رم ۲۰۹،۵۷۹،۱۰۲ | لبنان کوٹلی ۲۲۷ لدھیانہ کور کشتر کینیڈا ۲۵۴ ۳۲۵،۲۷۷ ، ۱۷۲ لکھو ۳۴۲٬۳۳۱ لنڈن ۱۱۴،۶۲ تا ۱۱۷ ۱۱۹، ۱۲۹،۱۲۵ ۱۳۲ تا ۱۳۹،۱۳۷ تا ۱۴۲ ، ۱۴۵،۱۴۴ ۵۳ تا ۳۳۴،۵۵ ۲۱۵ ۱۴۷ تا ۱۴۹ ۱۵۱ تا ۱۶۰ ، ۲۱۶،۱۸۷ ۴۱۲،۴۱۰،۴۰۳ ،۳۸۸ ۴۵۴ تا ۴۵۷ ۵۲۲،۵۱۳،۵۰۹۰ ۵۷۲،۵۷۱،۵۳۲،۵۳۱،۵۲۴ ۳۹۵ ۳۹۰ ۲۶۳ ۵۳۸ لنڈن مشن کی خدمات لوئر باری دوآب لیسا ملایا ملتان ۳۶ تا ۱۹۸،۴۲،۴۱،۳۸ ۲۶۲ ۲۲۵ ۸۵ ،۱۹ ۵۳،۵۲،۴۶،۲۳ منٹگمری ۳۳۵ ،۲۵۰،۲۲۵ ،۱۰۴ ۱۰۱ منڈی میرپور ۳۵۸،۳۵۷ ۲۵۸،۲۴۴ ،۲۲۷ ۳۱۹،۳۱۶ تا ۳۲۱ ۵۶تا۱۳۴،۷۶،۶۲۰۶۰ ، ۱۵۷ میسور ۴۶۵،۲۳۹ ۵۴۱ ۳۵۸ ۴۱۲،۳۸۸،۲۱۶ ،۱۸۶،۱۸۵ گجرات گڑھ منکر ۳۱۹،۲۴۴،۲۲۵ ،۴۲،۱۹ KY گڑھ مکتیسر ۳۷ گلگت ۳۱۹،۱۸۴ تا ۳۲۱ | مادھوپور گوجرانوالہ ۳۳۴،۱۰۴،۶۴ مانسهره گورداسپور ۱۶۸، ۱۹۳ ۱۹۴ | مدراس ۱۹۸، ۲۶۲،۲۰۷ تا ۲۶۹،۲۶۵ مدینه ۴۵۸ تا ۵۲۲،۴۶۲،۴۶۰ ۵۳۰ تا ۵۷۱،۵۳۴ تا ۵۷۲ ناصر آباد ۳۵۸ مری مصر ۲۰۴ ،۱۹۲،۱۹۱ ۴۰۳،۳۸۷ ،۳۲۸ ،۲۲۰،۲۱۷ انخله نکوبار نکودر ۷۶،۱۹۸ ننکانہ ۳۳۷ تا ۳۴۰ ۳۳۵،۳۳۴،۲۹۸ ،۲۷۸ ۶۴۴۲ ل لائل پور (فیصل آباد ) ۳۷۹،۱۰۴،۱۰۱ ۹۳٬۸۵،۳۷ ،۳۶ ۱۹۷ ، ۱۹۸،۱۰۴ ۱۰۳ ۱۰۱ ،۹۴ لاہور ۵۳۹،۴۹۱،۴۸۷ ،۴۸۶ ،۴۰۴ ۲۶۳،۲۴۵ ،۲۳۷ ،۲۳۵ ،۲۰۸ ،۲۰ ۶۱۲،۵۷۳ ۳۳۲،۳۱۰ تا ۳۳۵، ۳۴۰،۳۳۷

Page 668

۲۹ ۳۱۹،۲۶۶، ۳۵۸ کی رضامندی سے ہوئی ۲۷۸ ۸۵،۳۶،۲۸ ہندوستان کا بٹنا مشیت الہی سے ۳۸۶ ۳۷ ہندوستان ۵۴۱ ۱۶۵،۱۰۳،۱۰۲،۸۷ تا ۱۶۹ ،۱۷۵ ہنگری ۳۹۴ ۱۲۸،۱۰۵ ،۱۰۲ ۱۰۱ ۵۷۲ ۵۱۸،۵۱۷ ۳۷۷ ،۱۰۴،۵۵ ۱۷۷ ۱۷۸ ،۱۸۰ تا ۱۸۳ ۱۹۱۷ تا ۱۹۸ | ہوشیار پور ۲۱۸،۲۱۵،۲۰۰، ۲۳۹،۲۲۷ تا ۲۴۶،۲۴۴ ۲۴۹ تا ۲۶۲،۲۵۶،۲۵۳،۲۵۱ تا ۲۶۶ میر و علم ۲۶۸ تا ۲۷۳، ۲۷۵ تا ۲۸۰ مین ۲۹۰ تا ۲۹۸،۲۹۹ تا ۳۱۶،۳۰۰ ۳۲۴،۳۲۲،۳۲۰،۳۱۹ تا ۳۳۶ یورپ ۱۷۰،۱۳۲،۸۷ ۲۸۷ ،۲۵۷ ،۲۳۰،۲۲۳،۲۱۷ ۳۰۵ تا ۳۶۴،۳۵۹،۳۱۴،۳۰۸ ۳۷۱ تا ۵۹۳،۴۴۵،۴۰۴،۳۷۳ ۳۲۱ ۱۹۸ < ΙΔ ۳۸۳ ۳۵۹،۳۵۸،۳۴۳،۳۴۲،۳۳۸ ۴۲۱،۳۹۵،۳۸۹،۳۸۶،۳۶۴ ۴۸۲،۳۹۲،۳۹۰ ۵۴۳،۴۷۸ ، ۴۷۵ ،۴۶۳ ،۴۴۵ ۶۱۲۶۰۵،۶۰۲۵۹۲،۵۶۴ ۳۹۳ منگل نوا کھلی نینوا نیویارک واہگہ وزیرستان ویلز ہالینڈ ہالینڈ اسلام کے لئے زرخیز ثابت ہوگا ۱۱،۱۰ ، ۲۲۵، ۲۴۴ ہندوستان کی تقسیم اُن کے لیڈروں یونان ہزارہ

Page 669

آیا کتابیات آئینہ کمالات اسلام ۴۰۵ پرتاب (اخبار) ۳۳۸ سیر روحانی الفضل انجیل ۲۵۲ ۴۱۱،۴۰۶ ،۳۱۷ ،۲۶۱ ۵۹۴،۵۷۱،۵۱۳ ،۲۰۴ انگریزی ترجمۃ القرآن ۶۳ تعطیر الانام تفسیر کبیر تورات ۵۰۷ ۳۷۰ ۵۹۴۵۷۱،۵۱۳ فضائل القرآن ف ۳۷۰،۳۶۹ ۴۸۴ ،۴۸۲ ۴۸۴ ۳۷۱،۳۷۰ مثنوی مولانا روم ۴۸۹،۵۱،۴ س بائیل بخاری ۴۷۲، ۵۹۲٬۵۱۸ سول اینڈ ملٹری گزٹ ۵۸۴ (اخبار) ملاپ (اخبار) ۳۳۸ ۳۷۲ منتخب الكلام في تفسير الاحلام ۵۰۷

Page 669